Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • اور خواجہ آصف کا نمبر بھی لگ گیا، تحقیقات شروع

    اور خواجہ آصف کا نمبر بھی لگ گیا، تحقیقات شروع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گیپکو ملازمین کی بھرتیوں میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے جس کا ایف آئی اے نے نوٹس لے لیا ہے،گیپکو ملازمین کی بھرتیاں 2015 میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف کے دورمیں ہوئیں،بھرتی ہونے والے بیشتر ملازمین خواجہ آصف کے انتخابی حلقے سے ہیں.

    ایف آئی اے نے بھرتیوں میں کرپشن اور بےضابطگیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تحقیقات میں خواجہ آصف کو بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے،بھرتیوں کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے کیلئےسی ای او گیپکو کو نوٹس بھی جاری کر دیا گیا،ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 2015میں ہونےوالی بھرتیوں کا ریکارڈ فوری فراہم کیا جائے،

    وزیراعظم بات کرنے کو ہی تیار نہیں، خواجہ آصف نے ظاہر کی بے بسی

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر نیب میں مقدمات چل رہے ہیں، نواز شریف کو سات برس کی سزا ہو چکی، شہباز شریف ضمانت پر ہیں، مریم نواز بھی ضمانت پر ہیں، شاہد خاقان عباسی، حمزہ شہباز، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ مختلف کیسز میں جیلوں میں ہیں، احسن اقبال کے خلاف نیب میں تحقیقات جاری ہیں، اب خواجہ آصف کے خلاف تحقیقات کا آغاز ایف آئی اے نے شروع کر دیا ہے.

  • سموگ کے خاتمے کے لئے وزیراعظم عمران خان کا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

    سموگ کے خاتمے کے لئے وزیراعظم عمران خان کا پنجاب حکومت کو بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سموگ کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے،لاہور میں چلنے والی پبلک پرانسپورٹ کی 250 بسوں کو ہائیبرڈ یا الیکٹرک پر منتقل کیا جائے گا۔

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آئندہ پٹرول اور ڈیزل پر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے پر پابندی عائد ہوگی۔ پبلک ٹرانسپورٹ کی نئی بسیں ہائیبرڈ، سی این جی یا الیکٹرک کے ذریعے چلیں گی، سموگ کے خاتمے کے لئے لاہور میں 60 ہزار کنال اراضی پر جنگلات لگانے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہمیں آئندہ نسلوں کو صاف ستھرا ماحول دینا ہے، فضائی آلودگی کے خاتمے کے لئے حکومت پنجاب تمام اقدامات پر عملدرآ مد یقینی بنائے گی۔

    وزیر اعلی نے کہا کہ محکمہ زراعت فصلوں کی باقیات کو جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرائے اور آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے۔وزیراعلیٰ نے ٹائر جلانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں کو شہریوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے فعال اور متحرک انداز میں کام کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ سموگ پر وزیراعظم عمران خان نے لاہور کے دورہ سے قبل نوٹس لیا تھا اور لاہور آمد پر اس حوالہ سے اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ سموگ کے خاتمے کے لئے پنجاب حکومت سفارشات پیش کرے،جس کے بعد پنجاب نے سفارشات پیش کیں جنہیں منظور کر لیا گیا.

  • پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خاتون دہشت گرد کا اگلا ٹارگٹ کونسا شہر تھا؟

    پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خاتون دہشت گرد کا اگلا ٹارگٹ کونسا شہر تھا؟

    پشاور میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، خاتون دہشت گرد کا اگلا ٹارگٹ کونسا شہر تھا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بس سٹینڈ سے خاتون دہشت گرد کو گرفتارکر لیا ہے اور اس کے قبضے سے بم بھی برآمد کر لیا گا،

    ایس پی سٹی پشاور کا کہنا ہے کہ دہشتگرد لاہورمیں کسی پبلک مقام کونشانہ بنانا چاہتے تھے، بی ڈی یو نے پرائما کارڈ لگے بم کوناکارہ بنا دیا،ایس پی کے مطابق خاتون دہشتگرد بارودی مواد لاہورمنتقل کررہی تھی،خاتون دہشتگرد کوحاجی کیمپ اڈہ سےگرفتارکیا گیا،گروہ کا تعلق افغانستان سے ہے ،پشاور میں دہشت گردی منصوبہ ناکام ہونےپربارودی مواد لاہور منتقل کیاجارہاتھا،

    دہشت گرد خاتون کی گرفتاری کے بعد اسکی نشاندہی پر 4 ساتھی بھی گرفتار کر لئے گئے ہیں جنہیں تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے.بارودی مواد کو پریما کارڈ اور ریموٹ کنٹرول کیا گیا تھا،ایس پی سٹی پشاور کے مطابق دہشت گردوں کو سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے.

  • زرداری کا علاج، مصطفیٰ کمال نے ایسی بات کہہ دی کہ بلاول غصے میں

    زرداری کا علاج، مصطفیٰ کمال نے ایسی بات کہہ دی کہ بلاول غصے میں

    زرداری کا علاج، مصطفیٰ کمال نے ایسی بات کہہ دی کہ بلاول غصے میں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف سخت زبان استعمال کی جارہی ہے،مولانا نے دھرنا دیا کمیٹی بنائی گئی دھرنا ختم ہوا تو ان کا منہ چڑایا جا رہا ہے،حکومت کو ایسا نہیں کرنا چاہئے،طلبہ یونین کی بحالی ہونی چاہیے

    مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کو بھی علاج کی ضرورت ہے بلاول بھٹو انہیں ملک سے باہر لے جائیں،سندھ میں ایسے اسپتال بنانے چاہئیں جہاں زرداری اور کسی غریب کا علاج ہوسکے

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    کیا آپ نے بھی کوئی ناصر بٹ رکھا ہوا ہے؟ سوال پرزرداری نے کیا جواب دیا،اہم خبر

    نواز شریف کے عدالتی فیصلے کے بعد آصف زرداری سے انتہائی اہم شخصیت کی ملاقات

    مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کو18ماہ میں گالیاں ہی دی ہیں،ملک میں دوآئینی بحران ہیں الیکشن کمشنر کی تقرری ہونی ہے،

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھے ان کی طبیعت خراب ہوئی تو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، آصف زرداری نے طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی ہے

  • پارکنگ کمپنی میں مبینہ کرپشن ،عدالت نے نیب کی استدعا کی مسترد

    پارکنگ کمپنی میں مبینہ کرپشن ،عدالت نے نیب کی استدعا کی مسترد

    پارکنگ کمپنی میں مبینہ کرپشن ،عدالت نے نیب کی استدعا کی مسترد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارکنگ کمپنی میں مبینہ کرپشن ،حافظ نعمان سمیت 2ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت لاہور نے فرد جرم میں ترمیم کرنے کی درخواست مستردکردی،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کے بیان پر جرح کیلئے طلب کر لیا ،احتساب عدالت نےکیس پر سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی

    جیلوں میں قید ملزموں کو سہولیات نہ ملنے پرنیب کا بڑا فیصلہ

    واضح رہے کہ جولائی میں احتساب عدالت نمبر پانچ نے لاہور پارکنگ کیس میں ملوث سابق چیئرمین حافظ نعمان ، تاثیر احمد اور محمد عثمان پر فردجرم عائد کی تھی، ملزمان کیخلاف الزام ہے کہ انہوں نے لاہور پارکنگ کمپنی میں تعیناتی کے دوران گورنمنٹ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    واضح رہے کہ نومبر 2018 میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حافظ نعمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی تھی ، حافظ نعمان عدالت میں پیش ہوئے، ان کے وکیل نے بتایا کہ حافظ نعمان کمپنی کے پہلے اعزازی سربراہ تھے اور صرف رسمی طور پر بورڈ اجلاس میں حصہ لیتے رہے، وکیل نے دعویٰ کیا کہ حافظ نعمان نے لاہورپارکنگ کمپنی سے کسی بھی مد میں ایک روپیہ بھی وصول نہیں کیا اور قانون کے مطابق ٹھیکہ دیا۔

    نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ حافظ نعمان نے من پسند افراد کو پارکنگ کا ٹھیکہ دیا اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، 246 مقامات سے صرف 33 مقامات پر پارکنگ کے انتظامات کیے گئے، 30 جون کو حافظ نعمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے تھے، نیب پراسیکیوٹر نے مزید کہا حافظ نعمان کی عبوری ضمانت مسترد کی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے حافظ نعمان کی عبوری ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد نیب نے حافظ نعمان کو گرفتار کرکے لاہور ہائیکورٹ سے نیب آفس منتقل کر دیا تھا، بعد ازاں عدالت نے حافظ نعمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی تھی.

  • آرمی چیف سے متعلق قانون میں ترمیم،بابر اعوان نے ایسا دعویٰ کیا کہ اپوزیشن پریشان

    آرمی چیف سے متعلق قانون میں ترمیم،بابر اعوان نے ایسا دعویٰ کیا کہ اپوزیشن پریشان

    آرمی چیف سے متعلق قانون میں ترمیم،بابر اعوان نے ایسا دعویٰ کیا کہ اپوزیشن پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما، سینئر قانوندان بابر اعوان ایڈوکیٹ نے کہا کہ تمام افواج وفاقی حکومت کے تحت کام کرتی ہیں ،آرمی چیف سے متعلق قانونی ترمیم ہوگی آئینی ترمیم نہیں،آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بعد رولز بنائے جا سکتے ہیں،سپریم کورٹ کے عبوری حکم میں پارلیمنٹ کو بھی کہا گیا ہے،

    بابر اعوان نے مزید کہا کہ موڈیز نے پہلی بار بھارت کو منفی اور پاکستان کو مستحکم قراردیا،پاکستان کی معیشت مستحکم ہاتھوں میں ہے، بابر اعوان نے کہا ہے کہ بہت سے لوگ اداروں کے درمیان تصادم چاہتے تھے تاہم موجودہ حالات میں پاکستان تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

    بابراعوان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا مقدمہ تھا۔ آل از ویل، نتیجہ ٹھیک نکلا۔ اداروں کو اب آگے چلنا چاہیے۔ عدالت نے حکومت نہیں پارلیمنٹ کو قانون سازی کا کہا کہ پارلیمنٹ طے کرے گی مدت ملازمت کتنی ہونی چاہیے، معاملہ آسانی کے ساتھ حل ہو جائے گا

    چیف جسٹس نے قانون میں کون کونسی ترامیم کا کہہ دیا؟ فروغ نسیم نے عدالت میں کیا کہا؟

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں سپریم کورٹ نے چھ ماہ توسیع کر دی ہے،چیف جسٹس نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالت نے آرٹیکل 243 بی کا جائزہ لیا،حکومت نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع آرٹیکل 243 فور بی کے تحت کی ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جمع کرایا گیا،ہمارے سامنے یہ سوال آیا کہ کیا توسیع دی جاسکتی ہے یا نہیں،آرمی ایکٹ اور اس کے رول کا جائزہ لیا،اٹارنی جنرل نے عدالتی سوالوں کا جواب دیا، دستاویزات کے مطابق پاک آرمی کا کنٹرول وفاقی حکومت سنبھالتی ہے،

  • آصف زرداری کا علاج کس ڈاکٹر سے کروایا جائے؟ پیپلز پارٹی نے نیا مطالبہ کر دیا

    آصف زرداری کا علاج کس ڈاکٹر سے کروایا جائے؟ پیپلز پارٹی نے نیا مطالبہ کر دیا

    آصف زرداری کا علاج کس ڈاکٹر سے کروایا جائے؟ پیپلز پارٹی نے نیا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں ،ڈاکٹرز کہتے ہیں شاید آصف زرداری کا بائی پاس کرنا پڑے،آصف زرداری کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے

    چودھری منظور کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کا وزن کم ہوچکا ہے،ملک میں مختلف لوگوں کے لیے مختلف قوانین ہیں، نواز شریف ،آصف زرداری اور خورشید شاہ کیلئےالگ الگ قوانین ہیں.

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    کیا آپ نے بھی کوئی ناصر بٹ رکھا ہوا ہے؟ سوال پرزرداری نے کیا جواب دیا،اہم خبر

    نواز شریف کے عدالتی فیصلے کے بعد آصف زرداری سے انتہائی اہم شخصیت کی ملاقات

    قبل ازیں پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے سابق صدر آصف علی زرداری کا فوری اپنے پرانے ڈاکٹروں سے علاج کروانے کا مطالبہ کر دیا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پہلے دن کہہ چکا تھا کہ آصف علی زرداری بیک وقت قلب، ہائی بلڈ پریشر  و دیگر امراض میں مبتلا ہیں،ڈاکٹروں کی تجویز کے باوجود سابق صدر آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا،جیل قوانین کے مطابق میڈیکل ٹیم کے تجویز پر عمل درآمد کرنا جیل حکام پر لازم ہے،

    آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

    جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ بطور چیئرمین سینیٹ کمیٹی داخلہ آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل نہ کرنے کا نوٹس لیا۔ بڑی مشکل سے حکومت نے تب آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل کیا جب صحت زیادہ بگڑ گئی،حکومت آج اتنا ظلم کرے جو کل وہ خود برداشت کر سکے،

  • لگتا ہے پولیس ملزمان سے ملی ہوئی ہے، عدالت نے ایسے ریمارکس کیوں دیئے؟

    لگتا ہے پولیس ملزمان سے ملی ہوئی ہے، عدالت نے ایسے ریمارکس کیوں دیئے؟

    لگتا ہے پولیس ملزمان سے ملی ہوئی ہے، عدالت نے ایسے ریمارکس کیوں دیئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قصور سے اغوا ہونے والی لڑکی کی بازیابی کے لیے درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی، دوران سماعت عدالت نے کہا کہ بظاہرلگتا ہے پولیس افسران ملزمان سے ملے ہوئے ہیں، 6ماہ ہوگئے مغوی بازیاب نہیں ہو سکی،آپ کو عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہ مل رہی ہے،عدالت نے آئی جی پنجاب کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ افسران کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی ،

    عدالت نے لڑکی کی بازیابی کے لیے پولیس کو 18دسمبر تک مہلت دے دی، جسٹس شہزاداحمد نے سی سی پی او لاہور پر اظہاربرہمی کیا،

    لڑکی نے والد کے ساتھ جانے سے انکار کیا تو عدالت میں کیا ہوا؟

    سی سی پی اور لاہور عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ کچھ روز پہلےہی چارج سنبھالا ہے ، لڑکی کی بازیابی کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی جائے،جس پر عدالت نے کہا کہ آپ کو دو،تین سال کی مہلت نہ دے دیں؟ آپ نےعدالتی احکامات کو مذاق بنا رکھا ہے،

  • سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، دہشت گرد کئے گرفتار،تعلق کس کالعدم تنظیم سے؟ کھلبلی مچ گئی

    سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، دہشت گرد کئے گرفتار،تعلق کس کالعدم تنظیم سے؟ کھلبلی مچ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں سی ٹی ڈی نے علی پوربائی پاس روڈ کے قریب کارروائی کی ہے اور 2دہشت گرد گرفتار کر لئے ہیں، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد اور نقدی برآمد ہوئی ہے،

    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دونوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، انہیں تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے گرفتار ہونے والے دو مبینہ دہشتگردوں کی شناخت اختر عالم اور حسین احمد کے ناموں سے ہوئی،جن کے قبضے سے 3 ہینڈ گرنیڈ، ایک پسٹل اور دہشتگردی کے منصوبہ میں استعمال کی جانے والی رقم بھی برآمد ہوئی،گرفتار دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرریے تھے ۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب کے ضلع چنیوٹ سے سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے ایک مبینہ دہشتگرد کو گرفتارکیا،،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار کیے جانے والے دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ،سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار مبینہ دہشت گرد کے قبضہ سے ہینڈ گرنیڈ و دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے،

    قبل ازیں پنجاب کے ضلع بہاولنگرسے کالعدم تنظیم کے 2مبینہ دہشت گرد گرفتار کیے گئے، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتاردہشت گرد حساس تنصیبات کونشانہ بنانا چاہتے تھے، گرفتاردہشت گردوں میں سعید اکبراورحسیب جاوید شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے.

    کوئٹہ، سی ٹی ڈی کا آپریشن مکمل، خاتون خودکش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    قبل ازیں سی ٹی ڈی نے 13 ستمبر کو جنوبی پنجاب کے علاقے راجن پور میں کاروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتارکیا تھا جن کے قبضے سے اسلحہ و بارودی مواد برآمد ہوا تھا.

  • میں خود وکیل ہوں ،یہ کام کر کے رہوں گا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    میں خود وکیل ہوں ،یہ کام کر کے رہوں گا، وزیراعلیٰ پنجاب عثٍمان بزدار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کےوفد کی ملاقات ہوئی ہے ،راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے راولپنڈی بار ایسوسی ایشن کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی.

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں خودوکیل ہوں اوروکلاکے مسائل بخوبی جانتا ہوں،پنجاب کی بار ایسوسی ایشنزکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،وکلا برادری کی فلاح وبہبود کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے،وکلابرادری نے آئین کی بالا دستی اور قانون کی حکمرانی میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا

    ”کشمیر بنے گا پاکستان” کا نعرہ جلد حقیقت بننے والا ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ کا یوم دفاع پر پیغام

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا ملتان کے صحا فیوں کے لیے ایک اور بڑا قدم

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ آزاد عدلیہ کی بحالی کیلئے وکلابرادری کی خدمات ناقابل فراموش ہیں