Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • ہمیں کس محکمے کو خود مختار بنانا ہو گا؟ اسد عمر نے کی دل کی بات

    ہمیں کس محکمے کو خود مختار بنانا ہو گا؟ اسد عمر نے کی دل کی بات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ایس ڈی پی آئی ڈیجیٹل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل سیکٹر ریسرچ میں ایس ڈی پی آئی کا بڑا اہم کردار ہے، ہمیں انٹر پرینیور شپ کو آگے بڑھانا ہے اور ضروری نہیں کہ بہت بڑے پیمانے پر بلکہ چھوٹے پیمانے پر بھی سرمایہ کاری کر کے ہم ملکی ترقی میں ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ جب ہم گورننس کی اکائونٹ ایبلٹی کی بات کرتے ہیں تو اس کے اندر ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا بہت اہم کردار ہوسکتا ہے، آج کے دور میں معلومات تک ہر ایک کو رسائی حاصل ہے، ہر ایک کو معلوم ہوتا ہے کہ حکومت کیا کررہی ہے، کوئی بے خبر نہیں ہے۔ ہمیں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مزید خودمختار بنانا ہے۔

    امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

    سی پیک میں ایران بھی اہم کردار ادا کرنے کو تیار

    اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اکانومی ملک کے لئے انتہائی اہم ہے، اس کو نہ صرف ان لوگوں تک پہنچانا چاہئے جن کا تعلق ایلیٹ کلاس سے ہو بلکہ اسے نچلے طبقے تک بھی رسائی دینی چاہئے۔ حکومت کو تعلیمی اداروں اور نجی سرمایہ کاروں کو ساتھ لے کر چلنا ہے تاکہ ہم جدید ٹیکنالوجی سے ہمکنار ہو سکیں۔ ہمیں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو مزید خودمختار بنانا ہے۔ ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کو مانیٹر کیا جا سکتا ہے

  • شیخ رشید کے لئے بڑی مشکل، ریلوے مزدوروں نے کیا پہیہ جام کا اعلان

    شیخ رشید کے لئے بڑی مشکل، ریلوے مزدوروں نے کیا پہیہ جام کا اعلان

    شیخ رشید کے لئے بڑی مشکل، ریلوے مزدوروں نے کیا پہیہ جام کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے مزدور اتحاد تنظیموں نے مطالبات کی منظور ی کیلئے ریلوے انتظامیہ کو ڈیڈ لائن دیتے ہوئے 24دسمبرکو ریل کا پہیہ جام کرنے کا اعلان کر دیا .

    ان خیالات کا اظہار ریل مزدور اتحاد میں شامل ریلوے کی فعال تنظیموں ریلوے لیبر یونین، ریلوے ورکر یونین( سی بی اے) ورکشاپس سپر وائزر ایسوسی ایشن،ڈپلومہ فیڈریشن کے زیر اہتمام لوکو شیڈ راولپنڈی میں مطالبات کے حق میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ ریلوے ملازمین نے مطالبات کی منظوری کے حصول کیلئے راولپنڈی سے احتجاج کا آغاز کر دیا ہے

    قومی اسمبلی میں بھی بنے گا فارورڈ بلاک، شیخ رشید نے کر دیا اعلان

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک ہے، شیخ رشید

    امیر قطر نے ڈیل کی یا نہیں، شیخ رشید نے بتا دیا

    جلسہ سے محمد سرفراز،عنایت علی گجر، میاں محمود نگیانہ، خالد محمود، رضوان ستی و دیگر نے خطاب کیا ۔

    ریلوے مزدور اتحاد یونین کے رہنماؤں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں راولپنڈی کے سات ڈویژن میں احتجاج کیا جائے گا بعد ازاں پورے پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا 24دسمبرکو لاہور جلسے میں ریل کا پہیہ جام کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    ریلوے کے ریٹائرڈ ڈرائیور کو سنائی شیخ رشید نے خوشخبری

    ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے، شیخ رشید احمد

    رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کی تمام سات ڈویژنوں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے پورے پاکستان میں احتجاج کے بعد 24 دسمبر 2019کو لاہور کے احتجاجی مظاہرے میں ریل کے پہیے کو جام کرنے کا اعلان کر دیا جائے گا ،مقررین کا کہنا تھا کہ اسکیلوں کی اپ گریڈیشن،ٹیکنیکل الائونس25فیصد پی ایل اے اور پی ایم پیکیج کے ملازمین کو کنفرم کرنے کے مطالبات ریلوے ہیڈ کوارٹر تسلیم کر چکا ہے وزارت ریلوے اور وزارت خزانہ فی الفورعملدرآمد کیلئے فیصلہ کرے ورنہ حالات خراب ہونے کے ذمہ دار فیصلہ ساز ہوں گے ۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اعلان کر چکے ہیں کہ اگر ریلو ے کا کام ٹھیک ہوتا رہا تو جلد ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کر دوں‌گا

  • بلوچستان میں دہشت گردی کی ایک اور واردات، لیویز چیک پوسٹ میں دھماکہ

    بلوچستان میں دہشت گردی کی ایک اور واردات، لیویز چیک پوسٹ میں دھماکہ

    بلوچستان میں دہشت گردی کی ایک اور واردات، لیویز چیک پوسٹ میں دھماکہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن کے ایریا کلی ملک عبدالرحمن کے قریب لیویز چیک پوسٹ میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں عمارت تباہ ہو گئی ہے ،سیکورٹی ذرائع کے مطابق بم دہماکہ کا مواد تھانے کے اندر رکھا گیا تھا ،خوش قسمتی سے کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا.

    دھماکا اتنا زوردار تھا کہ تھانے کی عمارت زمین بوس ہو گئی،ڈپٹی کمشنر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جس وقت چیک پوسٹ میں دھماکا ہوا لیویز اہلکار گشت پر گئے ہوئے تھے۔

    دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں اور سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے،سیکورٹی اہلکاروں نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا. واضح رہے کہ چمن میں اس سے قبل بھی دہشت گرد کئی مرتبہ سیکورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کر چکے ہیں

  • وزیراعظم بات کرنے کو ہی تیار نہیں، خواجہ آصف نے ظاہر کی بے بسی

    وزیراعظم بات کرنے کو ہی تیار نہیں، خواجہ آصف نے ظاہر کی بے بسی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم نے چیف الیکشن کمشنرکیلئے ناصر کھوسہ  کا نام دیا، ناصرکھوسہ کا نام پی ٹی آئی نے نگران وزیراعلیٰ کیلئے بھی دیا تھا، وزیراعظم اپوزیشن سے بات کرنے کیلئے تیارنہیں، مشاورت نہ ہوئی توالیکشن کمیشن کا معاملہ لٹک جائے گا،

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم کامسودہ ابھی دیکھا نہیں،حکومت پہلے ہی روزیہ معاملہ حل کرسکتی تھی، مسودہ دیکھ کرمعاملے کو ڈیل کریں گے، جن کے پاس مینڈیٹ ہے وہ بات کرنے کوتیارنہیں،الیکشن کمیشن معاملے پر حکومت اوراپوزیشن میں ڈیڈ لاک ہے،

    خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ کل میٹنگ میں ڈیڈلاک ختم ہونے کا امکان ہے، ان حالات میں قانون سازی سمیت دیگرمعاملات آگے نہیں بڑھ سکتے، اسمبلی میں سب سے اہم قانون سازی ہونے جا رہی ہے،

  • خصوصی افراد کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کے دل میں جذبہ کس نے بیدار کیا؟

    خصوصی افراد کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کے دل میں جذبہ کس نے بیدار کیا؟

    خصوصی افراد کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی کے دل میں جذبہ کس نے بیدار کیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے معذور افراد کے لئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے قیام اور ہر ممکن حد تک قانون سازی کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصل ہیرو تو وہ لوگ ہیں جو بغیر کسی لالچ کے معذور اور معاشرے کے پسے ہوئے افراد کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، پارلیمنٹ خصوصی افراد کو مایوس نہیں کرے گی۔

    پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار پر خصوصی افراد کے حوالے سے عالمی سطح پر منائے جانے والے دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس تقریب کے انعقاد کی بنیاد میری بیٹی ظلّہ بنی ہے۔ اسی نے مجھ سے مطالبہ کیا تھا کہ قومی اسمبلی کی طرف سے خصوصی افراد کے لئے تقریب منعقد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میری بیٹی خصوصی افراد کے حوالے سے بھی کام کرنے کا شوق رکھتی ہے۔ پارلیمنٹ خصوصی افراد کو مایوس نہیں کرے گی۔

    اسد قیصر نے مزید کہا کہ خصوصی افراد کے حوالے سے کردار ادا کرنے کے لئے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی بنانا چاہتے ہیں جو اسٹریٹ چلڈرن، معذور افراد اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کے حوالے سے قانون سازی تجویز کرے گی۔ اس کا اعلان ایک ہفتہ میں کر دیا جائے گا اور اس کمیٹی میں ان ارکان قومی اسمبلی کو شامل کیا جائے گا جو اس عظیم مقصد کے لئے اپنا وقت رضا کارانہ طور پر دے سکیں گے۔ جب سے میں نے بطور اسپیکر اپنی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں تو میں نے خصوصی افراد کے لئے قائم کئی مراکز اور اداروں کا دورہ کیا ہے۔ شیخوپورہ میں واقع ذہنی طور پر معذور افراد کے ہسپتال کا دورہ کیا تو مجھے معلوم ہوا کہ اصل کام تو یہ لوگ کر رہے ہیں۔ قصور میں خصوصی افراد کے لئے یونیورسٹی بھی بنائی جا رہی ہے۔ مجھے یہ سب دیکھنے کے بعد محسوس ہوا کہ ہمیں جو کچھ کرنا چاہئے تھا وہ ہم نہیں کر رہے۔ خصوصی افراد اور دوسروں کے لئے کام کرنے والے حقیقی طور پر اﷲ کے ولی ہیں۔

    قبل ازیں خصوصی افراد کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے والے اداروں کے مقررین ڈاکٹر امجد صابری، یو این ڈی پی کی کنٹری ڈائریکٹر منزہ گیلانی، خواتین ارکان پارلیمنٹ کے گروپ وومن کاکس کی سیکریٹری جنرل منزہ حسن اور ملک بھر سے آئے ہوئے خصوصی افراد نے بھی تقریب سے خطاب کیا اور مطالبہ کیا کہ معذور افراد کو پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلیوں سمیت تحصیل اور ضلع تک نمائندگی کے لئے قانون سازی کی جائے۔

  • اپوزیشن بلیک میلنگ کے لئے اب کونسا طریقہ اپنا رہی ہے؟ فردوس عاشق اعوان کا نیا انکشاف

    اپوزیشن بلیک میلنگ کے لئے اب کونسا طریقہ اپنا رہی ہے؟ فردوس عاشق اعوان کا نیا انکشاف

    اپوزیشن بلیک میلنگ کے لئے اب کونسا طریقہ اپنا رہی ہے؟ فردوس عاشق اعوان کا نیا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا اصل کام قانون سازی کرنا ہے،اپوزیشن پلی بارگین کے لیے حکومت پر دباوَ ڈالنا چاہتی ہے،چیف آف آرمی کی ایکسٹینشن سیاسی نہیں قومی مسئلہ ہے،اپوزیشن کو اس قومی مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، قومی مسئلے پر اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینا چاہیے،اپوزیشن اہم قانونی معاملے کو بارگیننگ چپ کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے،اپوزیشن آرمی چیف سے متعلق قانون سازی کو لے کر حکومت پر دباو ڈالناچاہتی ہے،

    اپوزیشن لیڈر کی خواہش پر ہم یہ کام ہرگز نہیں کر سکتے، فردوس عاشق اعوان ڈٹ گئیں

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ احسن اقبال صاحب!کب تک کرپشن کا دفاع کریں گے؟،شہباز شریف کےاعمال ان کے سامنے آرہے ہیں،نئے پاکستان میں ادارے آزاد اور خود مختار ہیں,مافیا نے ہمیشہ قانون کو اپنے گھر کی لونڈی بنایا، وزیراعظم عمران خان نے مافیا کو ہرجگہ چیلنج کیا ,پارلیمنٹ میں ثابت ہوجائے گا کہ کون قومی سلامتی کے ساتھ کھڑا ہے

  • ہیپاٹائٹس کا تدارک ،ماڈل پلان پنجاب میں کس ضلع سے شروع ہو گا؟ یاسمین راشد نے بتا دیا

    ہیپاٹائٹس کا تدارک ،ماڈل پلان پنجاب میں کس ضلع سے شروع ہو گا؟ یاسمین راشد نے بتا دیا

    ہیپاٹائٹس کا تدارک ،ماڈل پلان پنجاب میں کس ضلع سے شروع ہو گا؟ یاسمین راشد نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے آج مقامی ہوٹل میں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ہیپاٹائٹس کے تدارک کے حوالہ سے بین الاقوامی کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پرپروگرام منیجرپنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام ڈاکٹرخالدمحمود، عراق، اومان، فلسطین، عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان، آغاخان یونیورسٹی، دی ہیلتھ فاؤنڈیشن، ایسوسی ایشن فارسوشل ڈویلپمنٹ، ایمروکے نمائندگان ودیگرفلاحی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

    عالمی ادارہ صحت کے نمائندگان نے صوبائی وزیرصحت کی ہیپاٹائٹس پرقابوپانے کیلئے کی جانے والی کاوشوں کوسراہا۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے اہداف کوحاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ضلع ننکانہ سے ہیپاٹائٹس کے تدارک کے سلسلہ میں ماڈل پلان شروع کیاجائے گا۔ وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ ہیپاٹائٹس میں کمی لانے کیلئے ایس او پیز پرعملدرآمدکیلئے سخت قانون سازی بھی کی جارہی ہے۔پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت مریضوں کوادویات، ٹیسٹوں اورعلاج معالجہ کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

    صوبائی وزیر صحت نے انتہائی اہم موضوع پرکانفرنس منعقدکروانے پرعالمی ادارہ صحت اوراتحادی فلاحی تنظیموں کی کاوش کوبے حد سراہا.

  • پاک بحریہ کے دو جہازوں کا افریقی ملک کا دورہ

    پاک بحریہ کے دو جہازوں کا افریقی ملک کا دورہ

    پاک بحریہ کے دو جہازوں کا افریقی ملک کا دورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کے دو جہازوں پی این ایس اصلت اور معاون نے افریقی ملک گھانا کی بندرگاہ تاکورادی کا دورہ کیا ہے۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشن کمانڈر نے ملاقاتوں میں مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کو بھی خصوصی طور پر اجاگر کیا،مشن کمانڈر نے بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے گھانا کے حکام کو آگاہ کیا

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت گھانا میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں پچیس سو سے زائد افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں، اس موقع پر گھانا کے عوام نے پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

    پاک بحریہ کے جہازوں کی بین الاقوامی مشقوں میں شرکت

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    ترجمان کے مطابق دورے کا مقصد پاکستان کے مثبت امیج کا فروغ، دوطرفہ بحری تعاون کا مزید استحکام اور انسانی ہمدردی کے جزبے کو فروغ دینا ہے

  • فردوس عاشق اعوان حاضر ہو، توہین عدالت کیس میں ایک بار پھر طلبی

    فردوس عاشق اعوان حاضر ہو، توہین عدالت کیس میں ایک بار پھر طلبی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی ہے۔الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ درخواست کی سماعت 9 دسمبر کو ہوگی۔

    ‏مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وکیل جہانگیر جدون نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف درخواست دائر کی‏،درخواست میں پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے‏

    فارن فنڈنگ کیس، شیخ رشید نے بھی بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس سماعت سے قبل وزیراعظم عمران خان کے لئے ایک اور مشکل

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت ممنوعہ اورغیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے، معاون خصوصی اطلاعات کی پریس کانفرنس الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے مترادف ہے، فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز اور نازیبا زبان استعمال کی ،

    اس عمل سے پہلے کبھی نہیں گزری، فردوس عاشق اعوان نے کس عمل کی بات کی؟

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ فردوس عاشق اعوان نے عدالت کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالی ،فردوس عاشق اعوان نے الیکشن  کمیشن کے حوالے سے کہا دال میں کچھ کالا ہے، فردوس عاشق اعوان کو طلب کر کے انکے بیان کی وضاحت لی جائے،فردوس عاشق اعوان نے معزز کمیشن کو بدنام کرنے کی کوشش کی ،فردوس عاشق اعوان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے

  • امریکن سینٹرل نیول کمانڈ وائس ایڈمرل جیمز مالے کا نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ

    امریکن سینٹرل نیول کمانڈ وائس ایڈمرل جیمز مالے کا نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ

    امریکن سینٹرل نیول کمانڈ وائس ایڈمرل جیمز مالے کا نیول ہیڈ کوارٹر کا دورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمانڈر امریکن سینٹرل نیول کمانڈ وائس ایڈمرل جیمز مالے نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے.

    پاک بحریہ کے جہازوں کی بین الاقوامی مشقوں میں شرکت

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کمانڈر امریکن سینٹرل نیول کمانڈ نے نیول ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بحر ہند میں سمندری تحفظ اور دوطرفہ بحری تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ