Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر کب ہو گی سماعت ؟ اہم خبر

    آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر کب ہو گی سماعت ؟ اہم خبر

    آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر کب ہو گی سماعت ؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدرآصف زرداری اور فریال تالپور کی دراخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی خصوصی بنچ کل بدھ کو سماعت کرے گا، بینچ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق شامل ہیں۔

    سابق صدر آصف علی زرداری نے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے طبی بنیادوں پر درخواست دائر کی، درخواست ضمانت میں حکومت، نیب اور احتساب عدالت نمبر دو کو فریق بنایا گیا ہے۔ سابق صدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ دل کی بیماری لاحق ہے، تین سٹنٹ ڈل چکے ہیں، شوگر کا مرض ہوں اور شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لیے مستقل علاج کی ضرورت ہے۔ درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹس بھی لف کی گئی ہیں۔

    آصف زرداری کی جانب سے پارک لین اور منی لانڈرنگ میں الگ الگ درخواست ضمانت دائرکی گئی ہے،فریال تالپور کی جانب سے بھی اسلام آبادئیکورٹ میں درخواست ضمانت دائرکی گئی ہے، فریال تالپور نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسپیشل بچی کی والدہ ہوں، اس کی دیکھ بھال کیلئےضمانت منظور کی جائے،

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    کیا آپ نے بھی کوئی ناصر بٹ رکھا ہوا ہے؟ سوال پرزرداری نے کیا جواب دیا،اہم خبر

    نیب کے مطابق آصف زرداری اورفریال تالپورپرسمٹ بینک میں خوردبردکا الزام ہے،ملزمان پرمختلف کمپنیوں کوغیرقانونی طور  پر فنڈز جاری کرنے کا بھی الزام ہے، ریفرنس میں 24 ملزمان نامزد کئے گئے ہیں، نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا ہے.ملزمان پر 2150 ملین روپے کی رقم غیرقانونی طورپرمنتقل کرنے کاالزام ہے

    نواز شریف کے عدالتی فیصلے کے بعد آصف زرداری سے انتہائی اہم شخصیت کی ملاقات

    نواز کے بعد آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان

    جعلی بینک اکاونٹس کیس کے بارے میں تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پر شروع ہوئیں. ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے خلاف دو ریفرنسز دائر کئے جا چکے ہیں جبکہ چھ ریفرنسز میں تحقیقات چل رہی ہیں. نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق مجموعی طور پر 26 انکوائریز اور انوسٹی گیشنز جاری ہیں

  • ماڈل ٹاؤں کی جائیداد شہباز شریف کو کہاں سے ملی تھی؟ احسن اقبال بول پڑے

    ماڈل ٹاؤں کی جائیداد شہباز شریف کو کہاں سے ملی تھی؟ احسن اقبال بول پڑے

    ماڈل ٹاؤں کی جائیداد شہباز شریف کو کہاں سے ملی تھی؟ احسن اقبال بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلم لیگ ن کی مرکزی اور صوبائی تنظیموں کا اجلاس ہوا اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،حکومت نے نیب کی ایما پر شہبازشریف کے خلاف انتقامی کارروائی کی،حکومت نے شہبازشریف کے اثاثے منجمد کردیئے

    شہباز شریف نیب کے ریڈار پر، مزید کونسے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا؟

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی نیت پر شک ہے،نیب نے دستاویزات میں ایسی جائیداد دکھائی جو ڈیکلیئرڈ تھی ، شہباز شریف کے حوالے سے من گھڑت کارروائی کی گئی،ماڈل ٹاوَن کی جائیداد شہبازشریف کو وراثت میں ملی ہے،حکومت قانون سازی میں سنجیدہ نظر نہیں آتی،حکومت اپوزیشن کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کو تباہ کررہی ہے،حکومت اپوزیشن پر محاذ آرائی بڑھانا چاہتی ہے

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب کوئی قابل اعتبار ادارہ نہیں،حکومت کا مسلم لیگ ن پر کوئی الزام بھی ثابت نہ ہوسکا، فرضی کہانیاں بناکر ہرکسی کو چور کہا گیا،حکومت سنجیدہ ہوتی تواپوزیشن کے ساتھ رابطے بڑھاتی،

  • لندن میں بڑی کاروائی، پاکستانی شخصیت کی پراپرٹی منجمد، اثاثے ملیں گے پاکستان کو

    لندن میں بڑی کاروائی، پاکستانی شخصیت کی پراپرٹی منجمد، اثاثے ملیں گے پاکستان کو

    لندن میں بڑی کاروائی، پاکستانی شخصیت کی پراپرٹی منجمد، اثاثے ملیں گے پاکستان کو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے کارروائی کی ہے،پاکستانی شخصیت کے برطانیہ میں اکاوَنٹ اور پراپرٹی منجمد کرنےکا حکم دے دیا،برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے190ملین پاوَنڈز کی پیشکش قبول کرلی،برطانوی کرائم ایجنسی کے مطابق یہ اثاثے حکومت پاکستان کو واپس کیے جائیں گے،برطانوی کرائم ایجنسی نے پاکستانی شخصیت کی 50ملین پاوَنڈزکی پراپرٹی منجمد کردی،

    ذرائع کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی نے ون ہائیڈ پارک پیلس پر ملک ریاض کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈز کی پیش کش قبول کر لی۔ برطانوی کرائم ایجنسی یہ اثاثے حکومت پاکستان کو واپس کرے گی۔ یہ پراپرٹی حسن نواز نے پانامہ پیپرز لیک ہونے سے چند دن پہلے فروخت کر دی تھی۔

    منجمد ہونے والی پراپرٹی میں برطانیہ کی ایک جائیداد ، 1 ہائیڈ پارک پلیس ہے ، جس کی مالیت تقریبا 50 ملین ڈالر ہے

  • قوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، وزیراعظم پرعزم

    قوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، وزیراعظم پرعزم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا،وفاقی کابینہ کو پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری پر بریفنگ دی گئی،وزیر اعظم اور کابینہ نے عالمی معاشی درجہ میں بہتری پر معاشی ٹیم کو شاباش دی،

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عوام میں موڈیز کی رپورٹ کا معاملہ اٹھایا جائے،

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    وفاقی کابینہ اجلاس کازیرو آور شروع ہو گیا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا،دوسرے سیشن میں آرمی ایکٹ میں ترمیم پرقانون سازی پرمشاورت ہوگی،اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اورارکان کی تقرری پر بھی مشاورت ہوگی،

    وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی اور سرمایہ کاری کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی،کابینہ اجلاس میں واپڈا کے ممبر پاور اور ممبر واٹر کی عارضی تقرری کی منظوری بھی دی گئی اجلاس میں کابینہ کو یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اور کمپی ٹیشن کمیشن پاکستان سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی.

  • اور نیب نے بھی یوٹرن لے لیا، شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی

    اور نیب نے بھی یوٹرن لے لیا، شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاوَسنگ اسکیم ،نیب نے شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لے لی،سپریم کورٹ نے نیب کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی،

    آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی ،نیب کے وکیل نعیم بخاری نے عدالت میں دلائل دیے، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا شہبازشریف کوذاتی حیثیت میں بلایا گیا تھا؟ جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ بلایا نہیں گیا،لیکن عدالتی فیصلہ کچھ بھی ہوسکتا ہے،

    آشیانہ ہاؤسنگ کیس، تیسرے ملزم کی بھی سپریم کورٹ سے ضمانت منظور

    نعیم بخاری نے کہا کہ شہبازشریف اس وقت ملک میں نہیں ہیں،لاہورہائیکورٹ نے فروری 2019 کو ضمانت منظور کی تھی ،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا کوئی اس کیس میں شہبازشریف کی نمائندگی کررہا ہے؟ جس پر ایڈووکیٹ اشتراوصاف نشست سے کھڑے ہوگئے ،

    چیف جسٹس نے کہا کہ لگتا ہے آشیانہ ہاؤسنگ کیس نےعدالتوں کوکافی مصروف رکھا،نعیم بخاری نے کہا کہ آشیانہ تو بنا ہی نہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آشیانہ بنا نہیں لیکن وکلا کا کافی کچھ بن گیا،

    وکیل نے کہا کہ کیس میں 2 وعدہ معاف گواہوں کی درخواستیں منظور، 2 کی مستردہوئیں،چیف جسٹس نے کہا کہ وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے اپناجرم تسلیم کرنا لازم ہے،نعیم بخاری نے کہا کہ شہبازشریف نے بولی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنائی، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بتائیں معاملہ اینٹی کرپشن میں کس نے بھجوایا؟ جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ شہبازشریف نے اینٹی کرپشن کوکیس بھجوایا، مقصدکم ترین بولی دینےوالے کوہراساں کرنا تھا،چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملےمیں بھی پہلے کے مقدمات کی طرح کچھ نہیں کیانیب یہ چاہتاہے کہ لوگ سالوں تک جیلوں میں پڑے رہیں؟

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

    واضح رہے کہ نیب کی جانب سے شہباز شریف کیخلاف ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن کیس، منی لانڈرنگ کیس، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ شہباز شریف کو عدالت نے ضمانت دی تھی, چودہ فروری کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کی، شہباز شریف نے آشیانہ ہاسنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا، سپریم کورٹ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

     

    آشیانہ ہاؤسنگ کیس، سپریم کورٹ نے ایک اور ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست پرکیا حکم دیا؟

  • فیاض الحسن چوہان نے اطلاعات کا دوبارہ وزیر بنتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ…….

    فیاض الحسن چوہان نے اطلاعات کا دوبارہ وزیر بنتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ…….

    فیاض الحسن چوہان نے اطلاعات کا دوبارہ وزیر بنتے ہی ایسی بات کہہ دی کہ…….

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بے سہارالوگوں کیلئے شیلٹرہومزبنائے گئے، پنجاب میں ضلعی،صنعتی،اسپیشل ایجوکیشن پالیسی منظورہوئی، پہلے سال ہی پنجاب میں 9 یونیورسٹیوں کی تعمیرشروع ہوئی، شیرشاہ سوری کی طرح عثمان بزدارکی بھی تعریف ہونی چاہیئے، پہلےسال ہی 9اسپتالوں کی تعمیرشروع ہوگئی،

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پہلی بارپنجاب میں سرکاری لنگرخانے کھولے گئے،ہماری حکومت میں دونمبری نظرنہیں آئے گی، شہبازشریف دورمیں مہمان نوازی کیلئے 11کروڑروپے مختص تھے،موڈیزنے بھی کہا پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے، سابق حکومت نے ملک کو 21ارب ڈالرکا نقصان پہنچایا،عثمان بزدارنے پہلےسال 55کروڑکے اخراجات کم کیے،

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ سوا 9 لاکھ کنال سرکاری اراضی واگزارکرائی، طلال چودھری،دانیال عزیز،جاویدلطیف جیسے لوگ قابض تھے،ایک سال میں ساڑھے 10ارب روپے قرض واپس کیا، جنوبی پنجاب کیلئے35فیصد بجٹ مختص کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں ترقیاتی کام کیے،گزشتہ حکومت نے ملکی معیشت کونقصان پہنچایا،وزیراعلیٰ پنجاب نے 60فیصد اخراجات کم کیے، شہباز شریف کے8،8کیمپ دفاتر ہوتے تھےوزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ایک بھی کیمپ آفس نہیں، شہبازشریف کے رشتے داروں پر 2 ہزار سے زائد اہلکارتعینات تھے،

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پہلی باردیہات کے اسپتالوں میں 24گھنٹے سروس کا آغاز ہوا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک آنا بھی منی لانڈرنگ نہیں کی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مقابلہ اپوزیشن سے نہیں ہوسکتا ،شہباز شریف 1200 ارب روپے کا مقروض صوبہ چھوڑ کر گئے تھے،عثمان بزدار کی قیادت میں 104فیصد ٹیکس وصولی ہوئی،

    فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمان کو دن میں بھی تارے کم اور عمران خان زیادہ نظرآتے ہیں، فضل الرحمان ناکام ہو کر واپس چلے گئے،فضل الرحمان کو اپنوں نے ہی یہاں تک پہنچادیا ہے،بلاول بھٹو زرداری بچے من کے کچے ہیں

  • رانا مشہود کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر عدالت نے کیا حکم دیا؟

    رانا مشہود کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر عدالت نے کیا حکم دیا؟

    رانا مشہود کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر عدالت نے کیا حکم دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنما رانا مشہود احمد خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے اور نیب کے طلبی نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی ،عدالت نے رانا مشہود کی نیب گرفتاری روکنے کے حکم امتناعی میں بھی توسیع کر دی

    عدالت نے کیس کے دیگر ملزمان کی درخواستوں کو بھی یکجا کرکے لگانے کی ہدایت کر دی ،عدالت کو اگاہ کیا گیاکہ کیس کے ایک ملزم نے نیب میں پلی بارگینگ کئ درخواست دے دی ،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی

    درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ نیب نے پہلے نام بلیک لسٹ میں شامل کروایا تھا اب نام ای سی ایل میں شامل کر لیا گیا،نیب کے وکیل نے کہا کہ علیحدہ درخواست دائر کریں انہوں نے طلبی کے نوٹسز کے خلاف درخواست دائر کی تھی،ہم اس کا جواب داخل کروائیں گے، درخواست گزار نے کہا کہ نیب نے 2017 میں انکوائری بند کرنے کا لیٹر جاری کیا، اب نیب نے دوبارہ انکوائری کهول کر کردار کشی کی مہم شروع کر رکهی ہے، صرف انکوائری کی بنیاد پر نام بلیک لسٹ اور اب ای سی ایل میں ڈالوایا گیا ہے،

    درخواست گزار نے مزید کہا کہ نیب میں کئی برسوں سے جاری انکوائری میں مسلسل پیش ہوتا رہا ہوں، نیب نے دوبارہ انکوائری شروع کروا کر طلبی کے نوٹسز بهجوا دیئے ہیں، عدالت نیب کے نوٹسز کالعدم قرار دے، ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دے .

  • ن لیگ کے ایک اور سینئر ترین رہنما، رکن قومی اسمبلی کے خلاف نیب انکوائری کی منظوری

    ن لیگ کے ایک اور سینئر ترین رہنما، رکن قومی اسمبلی کے خلاف نیب انکوائری کی منظوری

    ن لیگ کے ایک اور سینئر ترین رہنما، رکن قومی اسمبلی کے خلاف نیب انکوائری کی منظوری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا،چیئرمین نیب نے رانا ثنااللہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی، رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے حوالہ سے انکوائری کی منظوری دی گئی ہے،

    رانا ثناء اللہ منشیات کیس میں جیل میں قید ہیں، انہیں اے این ایف نے گرفتار کیا تھا، رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست اے این ایف کورٹ نے مسترد کر دی تھی، وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں.

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    قبل ازیں اینٹی کرپشن راولپنڈی ریجن نے تحقیقات شروع کردیں ،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق فارم ہاؤس کلرکہارمیں غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بنائےگئے ہیں، ڈی جی ماحولیات پنجاب سمیت 9 افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،

    ایف آئی آر میں کہا گیا ہے ڈی جی محکمہ ماحولیات نےغیرقانونی طورپراین اوسی جاری کیا، پہاڑوں کوکاٹ کرقدرتی حسن اورماحول کونقصان پہنچایاگیا، محکمہ ماحولیات اورضلع کونسل کے افسران بھی اس غیرقانونی کام میں شامل ہیں

    ایف آئی آر کے مطابق غیرقانونی تعمیرات سےخزانے کوکروڑوں کا نقصان ہوا ہے

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی،

  • شہباز شریف نیب کے ریڈار پر، مزید کونسے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا؟

    شہباز شریف نیب کے ریڈار پر، مزید کونسے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا؟

    شہباز شریف نیب کے ریڈار پر، مزید کونسے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے شہبازشریف فیملی کے مزید اثاثے منجمد کردیئے نیب نے شہبازشریف کے اثاثے منجمد کرنے سےمتعلق خط لکھ دیا، شہبازشریف کے 96 ایچ ماڈل ٹاؤن گھرکومنجمد کرنےسے متعلق خط لکھا ہے، نیب نے شہبازشریف کے ایبٹ آبادمیں 9 کنال کے گھرکو بھی منجمد کردیا

    نیب نے تہمینہ درانی کے نام بھی جائیدادوں کومنجمد کرنے کے احکامات جاری کر دیئے،نیب کے مطابق شہبازشریف فیملی کے اثاثے ٹی ٹی کے پیسوں سے بنانے کا الزام ہے.

    نیب نے شہبازشریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی ماڈل ٹاون، ڈونگا گلی اور ہری پور میں جائیدادیں منجمند کرنے کا حکم دیا. منجمد کیے جانے والے اثاثوں میں لاہور کی 96 ایچ اور 86 ایچ ماڈل ٹاؤن کی پراپرٹی سمیت ایبٹ آباد ڈانگہ گلی میں 9 کنال کا پلاٹ اور ہرہ پور میں 2 پراپرٹیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جوہر ٹاؤن میں تیرہ پراپرٹیاں، چنیوٹ میں 2 پراپرٹیاں اور ڈیفنس فیز 5 لاہور میں پلاٹ بھی شامل ہیں۔

    قبل ازیں گزشتہ ماہ نیب لاہور کی جانب سے شہباز شریف فیملی کے خلاف زیر تحقیقات آمدن سے زائد اثاثہ جات ودیگر کیسز میں مختلف انڈسٹریز کو منجمد کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے، احکامات ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے، جن پر فوری عمل درآمد کیے جانے کی تاکید کی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ چنیوٹ انرجی لمیٹڈ، رمضان انرجی، شریف ڈیری، کرسٹل پلاسٹک انڈسٹری، العریبیہ، شریف ملک پروڈکٹس، شریف فیڈ ملز، رمضان شوگر ملز اور شریف پولٹری کے حصص منجمد کیے گئے۔

    نیب کی جانب سے مراسلہ ایس ای سی پی اور شریف خاندان کےافرادکےعلاوہ ان کے فائنینشل ایڈوائزرز کو بھجوائے گئے ہیں، مراسلے کے مطابق مستقبل میں فریز کردہ انڈسٹریز سے شہباز شریف، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، نصرت شہباز اپنے کاروبار سے منافع کے حصول کے حقدار نہیں ہوں.

    واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور دیگر فیملی ارکان کے خلاف نیب میں مختلف کیس اور تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم اس کے علاوہ بھی شہباز شریف فیملی پر سرکاری فنڈز میں سے خُردبرد کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ حمزہ شہباز اِن دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں جبکہ شہباز شریف بھی ضمانت پر ہیں اور اسوقت اپنے بڑے بھائی نواز شریف کے ہمراہ لندن میں ہیں ،نواز شریف علاج کی غرض سے لندن گئے ہیں.

  • اکرم درانی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے کیا حکم دیا؟ اہم خبر

    اکرم درانی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے کیا حکم دیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم خان درانی کی عبوری ضمانت 18 دسمبرتک منظور کر لی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 نیب انکوائریزمیں ضمانت منظورکی ،عدالت نے اکرم درانی کو 5،5 لاکھ کے 4 مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا، چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی اسلام آبادہائیکورٹ نے سماعت 18 دسمبرتک ملتوی کردی

    جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما، اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم درانی نے عبوری ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے دوبارہ رجوع کیا تھا، اس ضمن میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کی 4 مختلف درخواستیں دائرکی گئی ہیں،اکرم درانی کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں میں نیب کو فریق بنایاگیا ہے،اس سے قبل عدالت نے اکرم درانی کی درخواست وارنٹ گرفتاری نہ ہونے پر نمٹا دی تھی.

    واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کے خلاف نیب تحقیقات کے سلسلہ میں اکرم درانی کے داماد وسابق ایم پی اے عرفان درانی نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے ہیں

    آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    حلوہ کھانے والے اسلام آباد بند نہیں کرسکتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟