Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس عدالت نے کیا نیب کو واپس، وجہ کیا؟

    شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس عدالت نے کیا نیب کو واپس، وجہ کیا؟

    شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس عدالت نے کیا نیب کو واپس، وجہ کیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کے حوالہ سے شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور شیخ عمران الحق کے خلاف ریفرنس پر اعتراضات لگادیئے گئے،ملزمان کے خلاف ریفرنس پررجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا دیئے،رجسٹرار احتساب عدالت نے ریفرنس نیب کو واپس کر دیا

    رجسٹرار نے دائر ریفرنس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنس کی دستاویزات ترتیب سے نہیں لگائی گئیں،ریفرنس کی دستاویزات پر نمبرنگ درست نہیں،دستاویزات مکمل ترتیب اور نمبرنگ کے بعد دوبارہ جمع کرایا جائے،

    نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کر دیا،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا،

    ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا،

    حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

    سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،نیب ریفرنس کے مطابق سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، شاہدخاقان سمیت 9 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، نیب راولپنڈی قطرمعاہدے کی الگ انکوائری کررہا ہے

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ریفرنس کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے دی جس کے بعد آج ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا آج عدالت نے عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ہے.

  • ایسا کیا ہوا کہ رہبر کمیٹی نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا؟

    ایسا کیا ہوا کہ رہبر کمیٹی نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا؟

    ایسا کیا ہوا کہ رہبر کمیٹی نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی رہبرکمیٹی کااجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے،رہبرکمیٹی کااجلاس رات 9بجےاکرم درانی کی رہائش گاہ پرہوگا،اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،چیف الیکشن کمشنر اورارکان کی تعیناتی کے معاملے پرمتفقہ لائحہ عمل طےکیا جائے گا،آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع اورآرمی ایکٹ میں ترمیم پربھی مشاورت ہوگی.

    آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    اکرم درانی کے خلاف نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا، مولانا سمیت سب پریشان

    حافظ حمداللہ پاکستانی شہری ہیں یا نہیں؟ نادرا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ مولانا حیران

    رہبر کمیٹی اجلاس کے لئے اکرم درانی نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو دعوت نامے جاری کر دیئے ہیں، مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین رہبر کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوں گے.

    مولانا کا پلان اے فلاپ ہوا، بی بھی فلاپ ہو گا،ایسا کس نے کہا؟ 

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    کتنا بزدل کھلاڑی ہے، اپنے اوپر آتی ہے تو راہ فرار اختیار کرتا ہے،مولانا فضل الرحمان

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کراچی سے اسلام آباد تک آزادی مارچ لے کر گئے تھے اور 13 روز تک اسلام آباد میں بیٹھے رہے تا ہم حکومت نے مولانا کا کوئی مطالبہ نہیں مانا جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پلان بی بتایا اور سڑکوں‌پر چلے گئے اس کے بعد پلان سی آیا اور اسکے بعد اے پی سی، اب رہبر کمیٹی مزید فیصلہ کرے گی کہ کیا لائحہ عمل طے کرنا ہے. اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ آ گئے اور چلے گئے ایس نہیں، پاکستان کی عوام، تمام جماعتوں کے نمائندے آئے اسی کے نتیجے میں حکومت جائے گی، رہبر کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں حکومت کے خلاف آئندہ کے لئے تحریک پر بھی مشاورت کی جائیگی

  • الیکشن کمیشن اراکین تقرری، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم، حتمی فیصلہ کب ہو گا؟

    الیکشن کمیشن اراکین تقرری، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم، حتمی فیصلہ کب ہو گا؟

    الیکشن کمیشن اراکین تقرری، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم، حتمی فیصلہ کب ہو گا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی نے بلوچستان سے نوید جان بلوچ کے نام پر اتفاق کر لیا، نوید جان بلوچ کا نام وزیر اعظم نے تجویز کیا تھا۔نوید جان بلوچ کارروباری شخصیت اور نگران وزیر بھی رہے ہیں۔ سندھ سے اپوزیشن اپنا نام دے گی، سندھ سے رکن الیکشن کمیشن کے نام کے لیے پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں مشاورت جاری ہے۔ 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی میں حکومتی و اپوزیشن اراکین کی تعداد مساوی ہے، وزیراعظم عمران خان اوراپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے رکن سندھ اور بلوچستان کیلئے 3،3 نام تجویز کئے تھے.

    پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ الیکشن کمیشن ارکان کے ناموں پراتفاق رائے کی طرف بڑھ رہے ہیں ابھی کسی نام پر حتمی اتفاق نہیں ہوا کل قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اتفاق ہوجائے گا ،اپوزیشن میں کسی نام پر اختلاف نہیں

    وفاقی وزیر شیریں مزاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اراکین پراپوزیشن اور حکومت کا اتفاق ہوگیا ہے،اپوزیشن نے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے کل 2 بجے پارلیمانی کمیٹی کادوبارہ اجلاس ہوگا،کل الیکشن کمیشن کے اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا،

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تقرری کے لیے نام تجویز کر دیئے، عمران خان نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کے خط کا جواب دے دیا۔وزیراعظم کی جانب سے تجویز کر دہ ناموں میں سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نور الحق قریشی اور عبدالجبار قریشی شامل ہیں جبکہ بلوچستان سے ڈاکٹر فیض کاکڑ، نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمشن کے ارکان کی تقرری کے لئے 3، 3 نام خط کے جواب میں دیئے، شہباز شریف نے سندھ کے لئے نثار درانی، جسٹس (ر) عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام جبکہ بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی، محمد روف عطاء اور راحیلہ درانی کے نام دئیے.

  • گھی ملز مالکان کی بھی سن لی گئی، عدالت نے کونسا نوٹفکیشن معطل کر دیا

    گھی ملز مالکان کی بھی سن لی گئی، عدالت نے کونسا نوٹفکیشن معطل کر دیا

    گھی ملز مالکان کی بھی سن لی گئی، عدالت نے کونسا نوٹفکیشن معطل کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے 25 گھی ملز مالکان کی درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ ابو ذر سلیمان نیازی نے دلائل دئیے، درخواستوں میں گھی کی سرکاری قیمت مقرر کرنے کے اقدامام کو چیلنج کیا گیا۔

    درخواست گزار گھی کمپنیوں کے وکیل ابو ذر سلمان نیازی ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت نے گھی ملز مالکان سے مشاورت کے بغیر ہی گھی کی قیمتوں کے تعین کر کے سرکاری نوٹفکیشن جاری کر دیا، حکومتی نوٹفکیشن بدنیتی پر مبنی ہے۔حکومت نے مینوفیکچرنگ کے اخراجات کا تخمینہ لگائے بغیر ہی گھی کی قیمتوں کے تعین کا نوٹفکیشن جاری کیا اور حکومتی طے کردہ نرخ کے مطابق گھی فروخت ہونے سے ملز مالکان کو شدید نقصان ہوگا۔ وکیل نے استدعا کی کہ حکومتی نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    عدالت ںے ابوذر سلیمانی نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے گھی کے سرکاری نرخ مقرر کرنے کے نوٹفکیشن پر عمل درآمد روکتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

    گھی ملز مالکان کی درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا تھا،

  • نیب کی 25 ماہ کی کارکردگی سامنے آ گئی، چیئرمین نیب نے کیا اہم اعلان

    نیب کی 25 ماہ کی کارکردگی سامنے آ گئی، چیئرمین نیب نے کیا اہم اعلان

    نیب کی 25 ماہ کی کارکردگی سامنے آ گئی، چیئرمین نیب نے کیا اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کے چیئرمین جاویداقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس جاری ہے،اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹرجنرل، ڈی جی نیب آپریشن ڈویژن اوردیگرشریک ہیں،اجلاس میں بدعنوانی کے مختلف ریفرنسز ،انوسٹی گیشنز اور انکوائریزکی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے.

    چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ 25 ماہ میں 630 بدعنوانی کے ریفرنسزدائر کیے، 1270 ریفرنسزعدالتوں میں زیرسماعت ہیں، 25 ماہ میں 73 ارب ریکورکرکے خزانےمیں جمع کرائے،میگاکرپشن کیسزکومنطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے،نیب”احتساب سب کیلئے”کی پالیسی پرعمل پیرا ہے،

    ایک شخص لندن اورامریکہ میں علاج کراتا ہے کیا باقی انسان نہیں؟ چیئرمین نیب کا سوال

    خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

    خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

    چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب کی کارکردگی کو قومی اورعالمی اداروں نے سراہا،نیب کاروبار ی افراد کی ملک وقوم کیلئےخدمات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے،

     

  • ایمرا ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس،صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے کئے اہم فیصلے

    ایمرا ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس،صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے کئے اہم فیصلے

    ایمرا ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس،صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے کئے اہم فیصلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمرا کی ایگزیکٹو باڈی کا پہلا باقاعدہ اجلاس صدر ایمرا آصف بٹ کی زیر صدارت ایمرا سنٹر میں ہوا، سیکرٹری ایمرا سلیم شیخ کی غیر موجودگی کی وجہ سے اجلاس کی کاروائی سنئیر جوائنٹ سیکرٹری کنور عزیر نے شروع کی۔

    اجلاس میں صحافیوں کی فلاح و بہبود اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے گفتگو کی گئی۔ ایگزیکٹو باڈی نے گورننگ باڈی اور انتظامی کمیٹیوں کی منظوری دیتے ہوئے تمام زیر تکمیل منصوبوں پر گفتگو کی ،صدر ایمرا آصف بٹ نے ایک ماہ کے اندر ایمرا ٹی وی کا آغاز کرنے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،

    صدر ایمرا آصف بٹ نے اعادہ کیا کہ ایمرا اپنے صحافیوں بھائیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔۔ تنخواہیں نہ دینے اور ڈاون سائزنگ کے نام پر صحافیوں کامعاشی قتل کرنے والے چینلز مالکان کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور میڈیا مالکان کے گھروں اور دفاتر کے باہر دھرنے دینے کے ساتھ ساتھ اب کی بار تمام یونینز کے ساتھ ملکر ان چینلز کی نشریات بھی بند کی جائے گی۔

    ایمرا الیکشن میں دنیا نیوز انتظامیہ کی جانب سے صحافیوں کو جمہوری حق استعمال کرنے سے روکنے کے خلاف اجلاس میں مذمتی قرارداد پیش کی گئی جس کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا، اور دنیا نیوز انتظامیہ کے اپنے ادارے میں کام کرنے والے صحافی بھائیو کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔

    ایمرا باڈی کی جانب سے اسلام آباد میں ڈان نیوز آفس پر حملہ کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا گیا، جبکہ لاہور میں احتساب عدالت میں میڈیا کوریج پر پابندی کی بھی مذمت کی گئی۔اجلاس کے آخر میں بیورو چیف ایکسپریس نیوز محمد الیاس کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔۔

    ایمرا باڈی اجلاس میں صدر ایمرا آصف بٹ ، سنئیر نائب صدر جواد ملک ، نائب صدر عرفان ملک ، فنانس سیکرٹری ارشد چوہدری ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کنور عزیر، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ قادر ، آفس سیکرٹری افضل سیال ، انفارمیشن سیکرٹری شفیق شریف نے شرکت کی

  • آشیانہ ہاؤسنگ کیس، تیسرے ملزم کی بھی سپریم کورٹ سے ضمانت منظور

    آشیانہ ہاؤسنگ کیس، تیسرے ملزم کی بھی سپریم کورٹ سے ضمانت منظور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاوَسنگ اسکیم کیس میں سپریم کورٹ نے بلاول قدوائی کی درخواست ضمانت منظور کرلی ، عدالت نے بلاول قدوائی کی ضمانت 10،10لاکھ روپے کے 2مچلکوں کے عوض منظور کی ،

    چیف جسٹس نے کہا کہ نیب نے پنجاب پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کی بڈنگ کے غلط کاغذات بنانے کا الزام لگایا،بلال قدوائی پروپوزل بنانے کیلئےمدد کرتا تھا فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں تھا،بلال قدوائی 21ماہ سے جیل میں ہے،نیب نے جرم ثابت کردیا تو سزا ہوجائے گی،نیب تو چاہتی ہے کہ جرم ثابت ہونے سے پہلے سزا ہوجائے،جو دستاویزات بلال قدوائی نے بنائیں وہ پروپوزل تھے،

    مزید ملزمان شہبازشریف اور فواد حسن فواد کی درخواستوں پر سماعت ایک بجے تک ملتوی کر دی گئی، قبل ازیں سپریم کورٹ نے سجاد بھٹہ کی درخواست ضمانت منسوخی کی نیب کی درخواست مسترد کر دی تھی اور ضمانت برقرار رکھی.

    آشیانہ ہاوَسنگ اسکیم کیس،شہبازشریف، فوادحسن فواد اور دیگر کی درخواست پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی، پی ایل ڈی سی کے سابق سی ای او امتیاز حیدر کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی،سپریم کورٹ نے 10لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض امتیاز حیدر کی ضمانت منظور کی،

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

    واضح رہے کہ نیب کی جانب سے شہباز شریف کیخلاف ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن کیس، منی لانڈرنگ کیس، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ شہباز شریف کو عدالت نے ضمانت دی تھی, چودہ فروری کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کی، شہباز شریف نے آشیانہ ہاسنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا، سپریم کورٹ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

     

    آشیانہ ہاؤسنگ کیس، سپریم کورٹ نے ایک اور ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست پرکیا حکم دیا؟

  • میں بھی بیمار ہوں، شریف فیملی کیلئے اربوں کی منی لانڈرنگ کرنیوالا بھی عدالت پہنچ گیا

    میں بھی بیمار ہوں، شریف فیملی کیلئے اربوں کی منی لانڈرنگ کرنیوالا بھی عدالت پہنچ گیا

    میں بھی بیمار ہوں، شریف فیملی کیلئے اربوں کی منی لانڈرنگ کرنیوالا بھی عدالت پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شریف فیملی کےلیے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث گرفتار شعیب قمر نے طبعی بنیادوں پر ضمانت کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، عدالت میں دائر درخواست میں چیرمین نیب، ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے.

    کیا نواز شریف صحتیاب ہو گئے؟ شہباز شریف کی پارٹی کو جشن منانے کی ہدایت

    درخواست گزار نے درخواست میں موقف اپنایا کہ درخواست گزار دل کامریض ہے ،حالت دن بدن تشویشناک ہو رہی ہے، درخواست گزار کی اوپن ہارٹ سرجری بھی ہو چکی ہے جس کے باعث وہ تکلیف میں رہتا ہے، درخواست گزار شوگر کا مریض بھی ہے اور بائیں آنکھ بھی خراب ہے،درخواست گزار کو دوران جسمانی ریمانڈ طبعی سہولیات نہیں دیں گئیں،

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ درخواست گزار کی آنکھوں کا علاج موجود ہے لیکن تاخیر سے آنکھ دن بدن بگڑ رہی ہے، درخواست گزار کا سابقہ ریکارڈ صاف ستھرا ہے کسی بھی جرم میں ملوث نہیں رہا، شعیب قمر 81 دن تک نیب ریمانڈ میں رہا لیکن منی لانڈرنگ کے کوئی بھی شواہد پیش نہیں کیے جا سکے، شعیب قمر پر شریف فیملی کے 3 ارب 30 کروڑ کے اثاثوں اور 3 ارب کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا،

    شہباز شریف خاندان کی جائیدادیں اور دو گاڑیاں‌ منجمند کرنے کا حکم، نیب لاہور کا بڑا فیصلہ

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالی طیبہ گل عدالت پیش، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    درخواست میں موقف اہنایا گیا کہ شعیب قمر شریف گروپ میں کیش آفیسر ہے اور رقم جمع اور نکلواتا تھا،شعیب قمر شریف گروپ آف انڈسٹری کے سئنیرز کی طرف سے جو ہدایات ملتی اس پر عمل کرتا تھا، عدالت ٹرائل مکمل ہونے تک شعیب قمر کی درخواست ضمانت منظور کرے.

  • آشیانہ ہاؤسنگ کیس، سپریم کورٹ نے ایک اور ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست پرکیا حکم دیا؟

    آشیانہ ہاؤسنگ کیس، سپریم کورٹ نے ایک اور ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست پرکیا حکم دیا؟

    آشیانہ ہاؤسنگ کیس، سپریم کورٹ نے ایک اور ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست پرکیا حکم دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاوَسنگ اسکیم کیس کے حوالہ سے سپریم کورٹ میں علی سجاد بھٹہ کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پرسماعت ہوئی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ نیب علی سجاد بھٹہ کو کیوں گرفتار کرنا چاہتی ہے؟ جس پر نیب کے وکیل نے کہا کہ ملزم پرمنصوبے کی بڈنگ کے حوالے سے غلط دستاویز فراہم کرنے کا الزام ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ کیا دوران تفتیش ملزم نے کوئی دستاویز فراہم کی؟نیب نے عدالت میں جواب دیا کہ ملزم نے ابھی تک کوئی دستاویزفراہم نہیں کی،

    چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ گرفتاری کے بعد ملزم دستاویز دے گا؟ ہمیں مطمئن کریں کہ گرفتاری کیوں ضروری ہے،سپریم کورٹ نےسجادبھٹہ کی ضمانت برقراررکھنے کاحکم دے دیا،عدالت نے نیب کی ملزم سجادبھٹہ کوگرفتار کرنے کی درخواست مسترد کردی ،سجاد علی بھٹہ کی دوبارہ گرفتاری پرنیب پراسیکیوٹرعدالت کومطمئن نہ کرسکے،

    چیف جسٹس نے کہا کہ ٹرائل کےدوران ملزم نےکسی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا،نیب وکیل نے کہا کہ سجاد بھٹہ پیراگون سٹی منصوبے میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر تھا، جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ پیراگون سٹی کا ہمارےپاس کوئی کیس نہیں،

    آشیانہ ہاوَسنگ اسکیم کیس،شہبازشریف، فوادحسن فواد اور دیگر کی درخواست پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے سماعت کی،پی ایل ڈی سی کے سابق سی ای او امتیاز حیدر کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی،سپریم کورٹ نے 10لاکھ روپے کےمچلکوں کے عوض امتیاز حیدر کی ضمانت منظور کی،

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

    واضح رہے کہ نیب کی جانب سے شہباز شریف کیخلاف ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن کیس، منی لانڈرنگ کیس، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ شہباز شریف کو عدالت نے ضمانت دی تھی, چودہ فروری کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کی، شہباز شریف نے آشیانہ ہاسنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا، سپریم کورٹ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

  • اکرم درانی نیب سے ڈر گئے، کیا قدم اٹھا لیا؟ مولانا بھی پریشان

    اکرم درانی نیب سے ڈر گئے، کیا قدم اٹھا لیا؟ مولانا بھی پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما، اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم درانی نے عبوری ضمانت کیلئےاسلام آباد ہائیکورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کی 4مختلف درخواستیں دائرکی گئی ہیں،اکرم درانی کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں میں نیب کو فریق بنایاگیا ہے،اس سے قبل عدالت نے اکرم درانی کی درخواست وارنٹ گرفتاری نہ ہونے پر نمٹا دی تھی.

    نیب نے اکرم درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کر دی.اس حوالہ سے نیب نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے.

    نیب نے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ اکرم درانی کے خلاف بطور سابق ہاؤسنگ وزیر تحقیقات کی جا رہی ہیں لہٰذا ان کا نام ای سی ایل میں ڈال کر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی جائے۔

    واضح رہےکہ اکرم درانی نے اپنی حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت میں نیب نے عدالت کے سامنے مؤقف اپنایا تھا کہ اکرم درانی کے وارنٹ گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لیے مواد نہیں جب کہ وارنٹ اکرم درانی کے نہیں ان کے فرنٹ مین کے جاری کیے گئے۔

    نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا تھا کہ ہم اس معاملے کے مجرمانہ پہلو پر تفتیش کر رہے ہیں، عدالت کے سامنے جو الگ کیس ہے وہ ایک سِول کیس ہے، ملزم کے فرار ہونے کا خدشہ ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ آپ کو یہ خدشہ ہے تو ای سی ایل میں نام ڈال دیں،

    نیب کے مطابق اکرم درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور 2 رہائشی منصوبوں میں کرپشن انکوائریزچل رہی ہیں ،

    گالیاں بھی دیں اور مذاکرات بھی کریں، ایسا نہیں چلے گا، اکرم درانی

    اکرم درانی مشکل میں، نیب نے گرفتاریاں شروع کر دیں

    اکرم درانی نے اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت دائرکی تھی درخواست میں نیب کو فریق بنایا گیا ہے.

    واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کے خلاف نیب تحقیقات کے سلسلہ میں اکرم درانی کے داماد وسابق ایم پی اے عرفان درانی نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے ہیں

    آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    حلوہ کھانے والے اسلام آباد بند نہیں کرسکتے، ایسا کس نے کہہ دیا؟