Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • آشیانہ ہاؤسنگ کیس، سپریم کورٹ نیب پر برہم،کونسے ملزم کی ضمانت کی منظور؟

    آشیانہ ہاؤسنگ کیس، سپریم کورٹ نیب پر برہم،کونسے ملزم کی ضمانت کی منظور؟

    آشیانہ ہاؤسنگ کیس، سپریم کورٹ نیب پر برہم،کونسے ملزم کی ضمانت کی منظور؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاوَسنگ اسکیم کیس،شہبازشریف، فوادحسن فواد اور دیگر کی درخواست پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی،چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے سماعت کی،

    وکیل امتیاز حیدر نے کہا کہ میرے موکل کا آشیانہ ہاوَسنگ اسکیم سےکوئی تعلق نہیں ،امتیاز حیدر کےسی ای او بننے سے پہلے منصوبے کی بڈنگ ہو چکی تھی،

    نیب وکیل نے کہا کہ سی ای او پی ایل ڈی سی امتیاز حیدر نےربڑ اسٹیمپ کا کردار ادا کیا ،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ امتیاز حیدر کو پونے 2سال سےجیل میں رکھا ہوا ہے،قانون کے مطابق 30 دن تک ٹرائل مکمل کرنا ہوتا ہے،نیب نے کہا کہ عدالت ایک کیس میں یہ قرار دے چکی ہے،

    جس پر چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ پھرکیا اس پر عمل در آمد ہوا ؟ہم نے فیصلے میں سفارش کی تھی لیکن حکومت کچھ نہیں کررہی،

    آشیانہ ہاوَسنگ اسکیم کیس میں پی ایل ڈی سی کے سابق سی ای او امتیاز حیدر کی درخواست ضمانت منظورکر لی گئی،سپریم کورٹ نے 10لاکھ روپے کےمچلکوں کے عوض امتیاز حیدر کی ضمانت منظور کی،

    چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی ضمانت کی درخواست میں مزیدتفصیل میں نہیں جاتے،ایک شہری کو پونے 2سال سےجیل میں رکھا ہے،اس مقدمے کو قانون کے مطابق دیکھیں تو بہت کچھ ہو سکتا ہے،معاہدےپردستخط کرنے کا الزام ہے جو بعد ختم ہو گیااورفائدہ بھی نہیں اٹھایا ،ابھی تک 9 گواہوں کے بیان قلمبند ہوئے ، ایسے چلتا رہا تو کیس مزید 4 سال تک چلے گا،یہ غلط فہمیاں شروع ہو جاتی ہیں کہ ہم نے کسی کیلئے قانون سخت کردیا ہے،یہ غلط بات ہے،ہم نےایسا کچھ نہیں کیا.

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

    واضح رہے کہ نیب کی جانب سے شہباز شریف کیخلاف ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن کیس، منی لانڈرنگ کیس، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ شہباز شریف کو عدالت نے ضمانت دی تھی, چودہ فروری کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

    نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے حقائق کے برعکس شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کی، شہباز شریف نے آشیانہ ہاسنگ اور رمضان شوگر ملز کیس میں قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا، سپریم کورٹ شہباز شریف کی ضمانت منظور کرنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

    واضح رہے کہ شہباز شریف اسوقت لندن جا چکے ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ گئے ہیں، نواز شریف کو بیرون ملک بھجوانے کے لئے عدالت نے احکامات جاری کئے تھے، عدالت نے کہا تھا کہ نواز شریف کو چار ہفتوں کے لئے بیرون ملک علاج کے لئے جانے دیا جائے.

  • شاہد خاقان عباسی نے قومی خزانے کو کتنا نقصان پہنچایا؟ عدالت میں ریفرنس دائر

    شاہد خاقان عباسی نے قومی خزانے کو کتنا نقصان پہنچایا؟ عدالت میں ریفرنس دائر

    شاہد خاقان عباسی نے قومی خزانے کو کتنا نقصان پہنچایا؟ عدالت میں ریفرنس دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب راولپنڈی نے احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی کیس کاریفرنس دائر کر دیا،ریفرنس شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل سمیت 9ملزمان کے خلاف دائر کیا گیا،

    ریفرنس میں کہا گیا کہ ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ مارچ 2015سے ستمبر 2019 تک پہنچایا گیا، فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہو گا،معاہدے کے باعث عوام پر گیس بل کی مد میں 68ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا،سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا،

    حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

    سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہے،نیب ریفرنس کے مطابق سابق سیکریٹری اورایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، شاہدخاقان سمیت 9 ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں، نیب راولپنڈی قطرمعاہدے کی الگ انکوائری کررہا ہے

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے خلاف دائر ریفرنس کی منظوری چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے دی جس کے بعد آج ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا گیا ہے، گزشتہ سماعت پر عدالت نے ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا تھا آج عدالت نے عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ہے.

    شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا

    شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے گرفتار کیا تھا اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تھے تا ہم ان کی طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا تھا جہاں سے ان کے آپریشن کے بعد صحتیاب ہونے پر دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا، مسلم لیگ ن نے انکے پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں دی، قومی اسمبلی کا اجلاس کل 4 دسمبر کو منعقد ہونا ہے.

  • میں بھی بیمار ہوں ، رہا کیا جائے، آصف زرداری عدالت پہنچ گئے

    میں بھی بیمار ہوں ، رہا کیا جائے، آصف زرداری عدالت پہنچ گئے

    میں بھی بیمار ہوں ، رہا کیا جائے، آصف زرداری عدالت پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدرآصف زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردی، آصف زرداری نے طبی بنیادوں پر عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کی اور عدالت سے استدعا کی کہ میں بیمار ہوں علاج کروانا چاہتا ہوں رہا کیا جائے.

    سابق صدر نے طبی بنیادوں پر ریلیف مانگا ہے اور درخواست میں وفاقی حکومت و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے. درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل مکمل ہونے تک درخواست ضمانت منظور کی جائے،

    آصف زرداری کی جانب سے پارک لین اور منی لانڈرنگ میں الگ الگ درخواست ضمانت دائرکی گئی ہے،فریال تالپور کی جانب سے بھی اسلام آبادئیکورٹ میں درخواست ضمانت دائرکی گئی ہے، فریال تالپور نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اسپیشل بچی کی والدہ ہوں، اس کی دیکھ بھال کیلئےضمانت منظور کی جائے،

    جج ویڈیو، مریم نواز سمیت سب کو ہو گی دس سال قید،نواز کی سزا میں ہو گا اضافہ

    کیا آپ نے بھی کوئی ناصر بٹ رکھا ہوا ہے؟ سوال پرزرداری نے کیا جواب دیا،اہم خبر

    نیب کے مطابق آصف زرداری اورفریال تالپورپرسمٹ بینک میں خوردبردکا الزام ہے،ملزمان پرمختلف کمپنیوں کوغیرقانونی طور  پر فنڈز جاری کرنے کا بھی الزام ہے، ریفرنس میں 24 ملزمان نامزد کئے گئے ہیں، نیب نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا ہے.ملزمان پر 2150 ملین روپے کی رقم غیرقانونی طورپرمنتقل کرنے کاالزام ہے

    نواز شریف کے عدالتی فیصلے کے بعد آصف زرداری سے انتہائی اہم شخصیت کی ملاقات

    نواز کے بعد آصف زرداری کے بھی طبی بنیادوں‌ پر عدالت سے رجوع کئے جانے کا امکان

    جعلی بینک اکاونٹس کیس کے بارے میں تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پر شروع ہوئیں. ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری کے خلاف دو ریفرنسز دائر کئے جا چکے ہیں جبکہ چھ ریفرنسز میں تحقیقات چل رہی ہیں. نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق مجموعی طور پر 26 انکوائریز اور انوسٹی گیشنز جاری ہیں۔

  • کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاشانہ کی معطل ہونے والی افسر افشاں لطیف نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، افشاں لطیف نے الزامات پر عدالتی کمیشن بنانے کیلئے درخواست دائر کردی،درخواست میں چیف سیکریٹری پنجاب ،ڈی سی لاہوراورڈائریکٹربیت المال کو فریق بنایا گیا ہے،

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    عدالت نے ڈی سی لاہور اور ڈائریکٹر بیت المال کوذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،لاہورہائیکورٹ نے 12 دسمبر کو فریقین سے جواب طلب کر لیا اور سماعت ملتوی کر دی.

    اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں یتیم کمسن بچیوں کی شادی نہ کروانے کے جرم میں کاشانہ کی سپرینڈنٹ افشاں لطیف کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتاری کے وقت افشاں لطیف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے شوہر سمیت گرفتار کیا جا رہا ہے۔مجھے نہیں معلوم اب مجھے کہا لے کر جایا جائے گا اب یہ بچیاں آپ سب کی ذمہ داری ہیں۔

    کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر کا شانہ کے بارے میں وائرل ہونے والی ویڈیوکے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ نے حکم دیاہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور الزامات کی مکمل چھان بین کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحقیقات میں جو بھی قصوروار ہوا اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی- کاشانہ میں رہائش پذیر بچیو ں کومکمل تحفظ دیں گے اور میں بے آسرا بچیوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کروں گا-

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

  • حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

    حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

    حکومت اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ…..شاہد خاقان عباسی نے کیا کہہ دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی ایکٹ پرپارلیمنٹ سے متفقہ طور پر فیصلہ ہونا چاہیے ابھی بھی وقت ہے کہ پارلیمنٹ کے ذریعے مسئلے کو حل کروائیں،آرمی چیف کے معاملے پر حکومت نے جو کیا اس کی مثال نہیں ملتی.حکومت کو گالم گلوچ کے علاوہ کچھ نہیں آیا،

    قبل ازیں ایل این جی سیکنڈل کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ دن کی توسیع کر دی اور 16 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا،احتساب عدالت نےشاہد خاقان عباسی کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دے دی ،نیب نے عدالت میں بیان دیا کہ آج ایل این جی سیکنڈل میں ریفرنس دائر کر دیا جائیگا.

    شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا

    شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے گرفتار کیا تھا اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تھے تا ہم ان کی طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا تھا جہاں سے ان کے آپریشن کے بعد صحتیاب ہونے پر دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا، مسلم لیگ ن نے انکے پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں دی

  • شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس کب دائر ہو گا؟ نیب پراسیکیوٹر کا عدالت میں اہم بیان

    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس کب دائر ہو گا؟ نیب پراسیکیوٹر کا عدالت میں اہم بیان

    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ریفرنس کب دائر ہو گا؟ نیب پراسیکیوٹر کا عدالت میں اہم بیان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایل این جی سیکنڈل کیس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کو عدالت پہنچایا گیا،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس کی سماعت کی،شاہد خاقان عباسی کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ 100 روز گزر گئے ابھی تک ریفرنس دائر نہیں کیا گیا جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ آج عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا جائے گا. نیب نے پیشرفت رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرادی

    عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ دن کی توسیع کر دی اور 16 دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا،احتساب عدالت نےشاہد خاقان عباسی کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دےدی

    دوران سماعت شاہد خاقان عباسی روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ میرے خلاف الزام کیا ہے یہ بتا دیں، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس دائر ہو گا تو اس میں سب سامنے آ جائیگا،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ آج انتظار کر لیں ،ریفرنس دائر ہو جائے گا.جس پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ آج بھی ریفرنس دائر نہیں کریں گے آج یہ منظوری لیں گے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ریفرنس منظور ہو چکا، آج دائر کیا جائے گا،آج رجسٹرار آفس میں ریفرنس کی اسکروٹنی ہو گی

    شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کا دن جیل حکام نے بتا دیا

    شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کے لئے سپیکر کو خط میں شرط عائد کر دی

    واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے گرفتار کیا تھا اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تھے تا ہم ان کی طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، شاہد خاقان عباسی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، مسلم لیگ ن نے انکے پروڈکشن آرڈر کی درخواست نہیں دی

    پروڈکشن آرڈ کے لئے جمع کروائی گئی ریکوزیشن میں کہا گیا ہے کہ دو ن لیگی ارکان اسمبلی اپنے حلقے کی نمائندگی کرنے سے محروم ہیں۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار ہیں جبکہ سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو منشیات کیس میں گرفتار ہیں اور جیل میں قید ہیں، حمزہ شہباز بھی جیل میں ہین، خواجہ سلمان رفیق کو بھی نیب نے گرفتار کیا ہوا ہے

  • وفاقی کابینہ اجلاس ہو گا آج،آرمی ایکٹ ترمیم سمیت دیگر اہم امور پر ہو گی مشاورت

    وفاقی کابینہ اجلاس ہو گا آج،آرمی ایکٹ ترمیم سمیت دیگر اہم امور پر ہو گی مشاورت

    وفاقی کابینہ اجلاس ہو گا آج،آرمی ایکٹ ترمیم سمیت دیگر اہم امور پر ہو گی مشاورت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں آرمی ایکٹ 1952 میں ترمیم پر مشاورت ہوگی، شرکا کو موڈیز کی رپورٹ پر بریف کیا جائے گا۔

    آج ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر، سندھ اور بلوچستان سے  کمیشن کے اراکین کی تقرری سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں، کابینہ میں سیاسی، معاشی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی غور ہو گا، اقتصادی رابطہ کمیٹی اور سرمایہ کاری کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

    کابینہ اجلاس میں واپڈا کے ممبر پاور اور ممبر واٹر کی عارضی تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی، چیئرمین اکادمی ادبیات کی تقرری کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے، اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اور کمپی ٹیشن کمیشن پاکستان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی آج دوبارہ وزیر بننے کے بعد وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں شریک ہوں گے.

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تقرری کے لیے نام تجویز کر دیئے، عمران خان نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کے خط کا جواب دے دیا۔وزیراعظم کی جانب سے تجویز کر دہ ناموں میں سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نور الحق قریشی اور عبدالجبار قریشی شامل ہیں جبکہ بلوچستان سے ڈاکٹر فیض کاکڑ، نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمشن کے ارکان کی تقرری کے لئے 3، 3 نام خط کے جواب میں دیئے، شہباز شریف نے سندھ کے لئے نثار درانی، جسٹس (ر) عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام جبکہ بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی، محمد روف عطاء اور راحیلہ درانی کے نام بھجوائے تھے

  • کشمیر جنت نظیر،کرفیو کے 120 روز،مساجد کو تالے، کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم جاری

    کشمیر جنت نظیر،کرفیو کے 120 روز،مساجد کو تالے، کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم جاری

    کشمیر جنت نظیر،کرفیو کے 120 روز،مساجد کو تالے، کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم جاری

    مقبوضہ کشمیر بالخصوص وادی کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں فوجی محاصرے اور انٹرنیٹ کی معطلی کو چار ماہ مکمل ہو گئے ہیں اور اس دوران صورتحال میں کوئی نمایاں قابل ذکر تبدیلی نہیں آئی ہے۔ 120دنوں سے جاری غیر یقینی صورتحال میں سب کچھ بند ہے، تعلیمی ادارے، موبائل ،ٹرین،ہسپتال سب کچھ بند ہے اور کشمیری بدستور گھروں میں قید ہیں انہیں نکلنے کی اجازت نہیں.

    مقبوضہ کشمیر میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وادی میں خوف کے سائے برقرار ہیں جبکہ سری نگر کی جامع مسجد سمیت دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی جاگتی۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور وادی میں حالات تاحال کشیدہ ہیں اور وادی کا دنیا سے تعلق تاحال منقطع ہے۔کشمیریوں کونماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لیے ، سری نگرمیں جامع مسجد کے اطراف کی سڑکیں سیل ہیں۔ کشمیری 16 ہفتوں سے نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم ہیں۔

    تاریخی جامع مسجد سری نگر کو سن 2016ء میں حزب المجاہدین کے معروف کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد 19 ہفتوں تک بھارت سرکار نے بند کیا تھا۔ اور پانچ ماہ بعد 25 نومبر کو جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ 19 ویں صدی میں اس تاریخی مسجد کو سکھ حکمرانوں نے 1819ء سے 1842ء تک مسلسل 23 برسوں تک بند رکھا تھا۔ حریت کانفرنس (ع) کے چیئرمین میر واعظ مولوی عمر فاروق جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد خصوصی خطبہ دیا کرتے تھے تاہم ان کی لگاتار نظر بندی سے یہ سلسلہ مسلسل معطل ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں مین اسٹریم سیاسی جماعتوں سے وابستہ بیشتر لیڈران جن میں تین سابق وزرائے اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی بھی شامل ہیں، پانچ اگست سے مسلسل نظر بند ہیں . حریت رہنما سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یاسین ملک، شبیر شاہ ،سیدہ آسیہ اندرابی و دیگر بھی نظر بند ہیں یا جیلوں میں ہیں.

    اگرچہ فون سروسز کی جزوی بحالی سے لوگوں کی مشکلات کا قدرے ازالہ ہوا ہے لیکن انٹرنیٹ اور ایس ایم ایس سروسز مسلسل معطل ہیں ۔پیر کی صبح سکیورٹی فورسز نے کولگام قصبے کو اپنے محاصرے میں لے لیا اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ اس دوران علاقے میں سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ۔ کولگام قصبے کی جانب جانے والے تمام راستوں کو خار دار تاروں سے سیل کر دیا گیا اور وہاں کسی بھی فرد کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔

    جموں خطے کے ضلع رامبن میں بھی بھارتی سکیورٹی فورسز نے بڑا سرچ آپریشن شروع کیا ہے، قابض فوج نے الزام لگایا ہے کہ یہ آپریشن علاقے میں عسکریت پسندوں کی نقل و حرکت کے بعد شروع کیا گیا ۔ مقبوضہ کشمیر میں دو کشمیری نوجوانوں کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت سرینگر سینٹرل جیل منتقل کردیاگیا ہے۔کپواڑہ کے علاقے ریشی گنڈ کے رہائشی محمد افضل لون کو بھارت مخالف مظاہروںکا اہتمام کرنے کے جرم گرفتار کر کے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت سرینگر سینٹر جیل منتقل کردیاگیا ہے۔سرینگر کے علاقے نوگام سے تعلق رکھنے والے فیاض احمد گنائی نامی ایک اور کشمیری نوجوان کو پولیس نے پتھرائو کے الزامات کے تحت گرفتار کر کے پی ایس اے لاگو کردیا۔ دونوں نوجوانوںکو سرینگر سینٹرل جیل منتقل کردیا گیاہے

    بی جے پی حکومت نے اشارہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مرکزی سیاسی جماعتوں کے قائدین طویل عرصے تک نظربند رہیں گے اور یہ کہ بدعنوانی میں ملوث سیاسی رہنماؤں کو بخشا نہیں جائے گا۔ مختلف پنڈت تنظیموں کے نمائندوں نے بے گھر کشمیری ہندوؤں کی وطن واپسی اور بحالی کے لئے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کی ہے ۔اور کہا ہے کہ بھارتی حکومت کشمیر میں بے گھر ہونے والی آبادی کے مستقبل پر مکمل طور پر خاموش ہے۔

    گزشتہ چار ماہ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں دو خواتین اورتین لڑکوں سمیت اڑتیس کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ان میں سات کشمیریوں کو جعلی مقابلے یا حراست کے دوران شہید کیاگیا ۔ گولیوں ، پیلٹ گنز اور آنسو گیس کے استعمال کی وجہ سے 853کشمیری شدید زخمی ہوئے ۔اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں نے 39خواتین کی بے حرمتی کی ۔

    جموں میں موبائل انٹرنیٹ سروس پر مسلسل پابندی کے خلاف جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی (جے کے این پی پی) کے متعدد کارکنوں نے ایک مظاہرہ کیا۔جس کی قیادت جے کے این پی پی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ نے کی ، جنھوں نے الزام لگایا کہ مرکز نے مقبوضہ کشمیر کو معاشی طور پر تباہ کردیا ہے اور وہ طلبا کے کیریئر سے بھی کھیل رہی ہے۔

    مواصلاتی خدمات پر عائد پابندیوں کے باعث صحافیوں، طلبا اور تاجروں کے مسائل میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔ صحافیوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی معطلی کے باعث انہیں اپنے پیشہ ورانہ کام کی انجام دہی کے لئے جو مشکلات درپیش ہیں، ماضی میں ان کی مثال نہیں ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ایک چھوٹے سے کمرے میں قائم میڈیا سینٹر میں روز جانا پڑ رہا ہے جو موجودہ حالات اور موسم کے چلتے انتہائی کٹھن کام ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کی قابض انتظامیہ ایم ایل اے ہوسٹل سرینگر میں نظربند سیاسی رہنماﺅں میں سے چند رہنماﺅں کو اپنے گھروں میں منتقل کرکے ان کے گھروں میں نظر بند کرے گی۔ بظاہر گھروں میں منتقلی کی وجہ ہوسٹل میں جس کو سب جیل قراردیا گیا ہے ، سہولیات کی عدم فراہمی بتایا جارہا ہے۔ رپورٹ میں منتقل کئے جانے والے رہنماﺅں کا نام ظاہر کئے بغیر کہاگیا ہے کہ علیل اور بزرگ رہنماﺅں کو دسمبر کے پہلے ہفتے میں ان کے گھروں میں منتقل کیا جائے گا۔ گزشتہ ہفتے دو نظربند رہنماﺅں حکیم محمد یاسین اور محمد اشرف میر کوہوسٹل سے رہا گیا تھا تاہم انہیں گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • پاکستان پراپرٹی شوکب اور کس ملک میں ہو گا؟ زمین ڈاٹ کام نے کر دیا اہم اعلان

    پاکستان پراپرٹی شوکب اور کس ملک میں ہو گا؟ زمین ڈاٹ کام نے کر دیا اہم اعلان

    پاکستان پراپرٹی شوکب اور کس ملک میں ہو گا؟ زمین ڈاٹ کام نے کر دیا اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ”پاکستان پراپرٹی شو“ 6 اور 7 دسمبر کو دبئی میں دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں منعقد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے مسلسل تیسرے سال پاکستان پراپرٹی شو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اب تک منعقد ہونے والی دو نمائشوں میں 31 ہزار سے زائد شائقین شرکت کر چکے ہیں۔ دوسری جانب زمین ڈاٹ کام کی طرف سے پاکستان بھر میں اب تک 17 بڑی پراپرٹی کی نمائشوں کا انعقاد کیا جا چکا ہے جس میں شرکاءکی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

    تیسرے پاکستان پراپرٹی شو میں 60 سے زائد اسٹالز پر لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد، مری، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور گوادر سمیت پاکستان کے دیگر شہروں سے پراپرٹی بلڈرز اور ڈویلپرز اپنی پراپرٹیز کی نمائش کر یں گے۔ نمائش کے سب سے بڑے سپانسرز ’ایٹین‘ اور ’کیپٹل سمارٹ سٹی‘ ہیں۔ اس ایونٹ سے اوور سیز پاکستانیوں کو خطے کی سب سے باصلاحیت رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اپنی منافع بخش سرمایہ کاری کا دائرہ بڑھانے کا موقع ملے گا۔ اس کےعلاوہ چونکہ اس پراپرٹی شو میں ملک کے تمام اہم شہروں کی پراپرٹیز موجود ہونگی لہذا یہ ہر بجٹ کے فرد کیلئے یہ بہترین موقع ہوگا کہ وہ اپنی سرمایہ کاری کے حوالے سے تمام تر معلومات کو حاصل کرتے ہوئے بہترین فیصلہ کر سکے۔

    زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے لئے پہلے پاکستان پراپرٹی شو کا انعقاد کرنا شاید کچھ مشکل تھا لیکن اب یہ شو بحیثیت خود ایک نام بن چکا ہے جس کی کامیابی صرف دبئی ہی نہیں بلکہ خلیجی ممالک میں پاکستانیوں کیلئے باعث فخر ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب تک مارکیٹ میں تجارتی سرگرمیوں کا دائرہ نہیں بڑھایا جائے گا، مارکیٹ کو ترقی کی شاہرہ پر گامزن نہیں کیا جاسکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایسی بڑی نمائشوں کا یہی مقصد ہوتا ہے کہ مارکیٹ میں پیسہ تیزی سے گردش کرے، جب ایسا ہوگا تو پاکستان کی معیشت کو بہت سے حوالوں سے فائدہ ہوگا۔

    انہوں نے بتایا کہ دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی خطے میں تجارتی حوالے سے ایک الگ پہچا ن ہے جہاں دنیا بھر کی صرف بہترین اور معیاری کمپنیاں ہی اپنی سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہیں،ایسی جگہ پر پاکستانی کمپنی کی جانب سے ایسی بڑی سرگرمی کا انعقاد ملک کیلئے فخر کا باعث ہے۔ ذیشان علی خان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ویب سائٹ پر آنے والی ٹریفک کی بہت بڑی تعداد جی سی سی ریجن کے ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی وجہ سے آتی ہے لہذا یہ اس خطے میں مقیم پاکستانیوں کیلئے شاندار موقع ہے کہ وہ اس نمائش میں آ کر بہترین اور محفوظ سرمایہ کاری کا موقع حاصل کریں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ یہ تیسرا پاکستان پراپرٹی شو بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔

  • شاہ محمود قریشی سری لنکا سے کس ملک روانہ ہوئے اور کیوں؟ ن لیگ پریشان

    شاہ محمود قریشی سری لنکا سے کس ملک روانہ ہوئے اور کیوں؟ ن لیگ پریشان

    شاہ محمود قریشی سری لنکا سے کس ملک روانہ ہوئے اور کیوں؟ ن لیگ پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سری لنکا کا دو روزہ کامیاب دورہ مکمل کرکے قطر روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر خارجہ منگل کو قطر میں کوالالمپور سمٹ کے حوالہ سے منعقدہ وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے مختصر دورہ سری لنکا کے دوران سری لنکا کے نو منتخب صدر گو ٹابایا راجا پاکاسا، وزیر اعظم مہیندا راجا پاکاسا اور وزیر خارجہ ڈائنش گناوردینا سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ وزیر خارجہ نے سری لنکا کی نئی قیادت کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور وزیر اعظم عمران خان اور صدر پاکستان کی طرف سے تہنیتی مراسلے پیش کئے۔

    وزیر خارجہ کو آج پھر کشمیر یاد آ گیا، کشمیر کے حوالہ سے اگلا لائحہ عمل قریشی نے بتا دیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورسلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ دیا ہے

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سری لنکن قیادت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی اقتصادی تعاون اور مقبوضہ  کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سری لنکا میں نئی حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد پہلے وزیر خارجہ ہیں جنہوں نے وہاں کا دورہ کیا۔

    افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفد کے ہمراہ سری لنکا کے نو منتخب صدر گو ٹابایا راجا پاکسے سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی جنوبی ایشیا و ترجمان وزارت خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل، سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سینئر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر خارجہ نے صدر گو ٹابایا راجا پاکسے کو پاکستان کی قیادت اور عوام کی طرف سے سری لنکا کے ساتویں صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ وزیر خارجہ نے سری لنکا کے صدرکو صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی کی جانب سے تہنیتی خط بھی دیا، جس میں صدر سری لنکا کو مبارکباد کے ساتھ ساتھ دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے

    مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے لئے یہ امر بھی قابل مسرت ہے کہ 70 کی دہائی میں پاکستان سے عسکری تربیت حاصل کرنے والی شخصیت، آج سری لنکا کی صدارت کا منصب سنبھالے ہوئے ہے۔  ہمیں یقین ہے کہ آپ کے منصب سنبھالنے کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔  سری لنکا کے عوام نے جس طرح دہشت گردی کے عفریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی دورہ قطر کے دوران کوالالمپور سمٹ کی وزارتی کانفرنس سے خطاب کریں گے اور پاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے۔ قطر روانگی کے وقت بندرانائیکے انٹرنیشنل ائیر پورٹ سری لنکا پر وزارت خارجہ سری لنکا کے اعلی عہدیداران اور پاکستان ہائی کمیشن کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ اور اراکین وفد کو الوداع کیا۔