Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • کیا نواز شریف صحتیاب ہو گئے؟ شہباز شریف کی پارٹی کو جشن منانے کی ہدایت

    کیا نواز شریف صحتیاب ہو گئے؟ شہباز شریف کی پارٹی کو جشن منانے کی ہدایت

    کیا نواز شریف صحتیاب ہو گئے؟ شہباز شریف کی پارٹی کو جشن منانے کی ہدایت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے جشن منانے کا اعلان کر دیا، اس حوالہ سے شہباز شریف نے لندن سے مسلم لیگ ن لاہور کے سیکرٹری جنرل خواجہ عمران نذیر کو ہدایات جاری کی ہیں، شہباز شریف نے خواجہ عمران نذیر کو کہا ہے کہ جشن کی تیاریاں شروع کر دیں، دس دسمبر کو اورنج ٹرین سٹیشن کارکنان کے ساتھ جائیں اور افتتاح کا جشن منائیں.

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار ہمارے عوامی منصوبوں پر صرف تختیاں لگا سکتی ہے۔ ہم کسی عوامی منصوبے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔ ہمارے ادوار کے شروع کیے گیے عوامی فلاحی منصوبے ملکی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گے۔ دو سال تک اورنج ٹرین منصوبے کی تاخیر میں موجودہ حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے۔

    دس دسمبر کو جشن منانے کے حوالہ سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا اجلاس منگل کے روز طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں لاہور سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی شرکت کریں گے۔ جس میں پروگرام کو حتمی ترتیب دی جائے گی.

    شہباز شریف نے تمام اراکین قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ کارکنان سمیت اورنج ٹرین کے سٹیشن پر پہنچیں اور جشن منائیں، دس دسمبر کو دنیا کو بتائیں کہ یہ شہباز شریف کا منصوبہ ہے.

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایوان وزیراعلیٰ میں دو روز قبل پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں اورنج ٹرین دس دسمبر سے چلنا شروع ہو جائے گی۔

    اورنج لائن ٹرین منصوبہ اکتوبر 2015ء ميں مسلم لیگ ن کی حکومت نے شروع کيا گيا، جسے 27 مہينوں ميں مکمل ہونا تھا۔اس دوران اورنج لائن ٹرین کا کیس عدالت میں چلا گیا جہاں اس پر لمبی سماعتیں چلیں اور کچھ مقامات پر اس کا کام روک دیا گیا، ن لیگ کی حکومت کے رخصت ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آئی تو امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تھا کہ یہ منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا تا ہم گزشتہ 15 ماہ کے دوران متعدد بار اعلان کیے گئے کہ فلاں وقت میں اورنج لائن منصوبہ چل جائے گا۔ تاہم ہر بار تاریخ پہ تاریخ ملتی رہی منصوبہ مکمل نہ ہوا۔

    وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر یقین دہانی کروائی کہ اورنج ٹرین کا منصوبہ 10 دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اورنج لائن سے اربوں روپے کا خسارہ ہوگا، خسارے کوپورا کرنے کے لیے پنجاب حکومت کوتیاری کرنی پڑے گی۔

    واضح رہے کہ 162 ارب کے ابتدائی تخمینے سے شروع ہونے والی اورنج لائن ٹرین کی لاگت مسلسل بڑھتے ہوئے اب تقریباً 300 ارب روپے کے قریب پہنچ چکی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح دس دسمبر کو ہو گا

  • صدارتی نظام….ہمیں یہ کام کرنا ہی ہو گا، گورنر سندھ خاموش نہ رہ سکے

    صدارتی نظام….ہمیں یہ کام کرنا ہی ہو گا، گورنر سندھ خاموش نہ رہ سکے

    صدارتی نظام….ہمیں یہ کام کرنا ہی ہو گا، گورنر سندھ خاموش نہ رہ سکے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم جب کراچی آتےہیں تومجھے بھی ایئرپورٹ آنے کے لیے نہیں کہتے ،پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی کا ایک ساتھ چلنا مشکل ہے،سندھ کی ترقی کے لیے دونوں جماعتوں میں ورکنگ ریلیشن بہت ضروری ہے،سندھ حکومت اوروفاق میں اعتمادکا فقدان ہے.

    غیر منتخب وزیر ،صدارتی نظام ،حقیقت کیا ہے، وزیر اعظم بول پڑے

    گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں پولیس ریفارمزسےمطمئن نہیں ہوں،اعجازجکھرانی پرنیب کیسزہیں لیکن اس کے باوجود سندھ حکومت نے مشیرلگایا،صدارتی نظام ہو یا پارلیمانی لیکن ہمیں قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہوگا،جس گاڑی پرمقدمہ درج ہواوہ اسمگلنگ کی نہیں،گورنرہاوَس کی ملکیت ہے, گاڑی 2008میں گورنرہاوَس کے لیے خریدی گئی،

    مولانا اسلام آباد فتح کرنے آئے تھے، نئے پنجاب میں فرق نظر آئیگا،اپوزیشن کی سیاست ختم، وزیراعظم

    وزیراعظم کے آبائی حلقے میں پولیس گردی، شہریوں نے مجبور ہو کر کیا قدم اٹھایا؟

  • اپوزیشن لیڈر کی خواہش پر ہم یہ کام ہرگز نہیں کر سکتے، فردوس عاشق اعوان ڈٹ گئیں

    اپوزیشن لیڈر کی خواہش پر ہم یہ کام ہرگز نہیں کر سکتے، فردوس عاشق اعوان ڈٹ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا طاقتورہوناا ہم ایشوہے، الیکشن کمیشن کا کرداراہم ہوتا ہے، ادارے کبھی شخصیات کے تابع نہیں ہوتے، ادارے آئینی دائرہ کارمیں رہ کرکام کرتے ہیں،

    فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ قانونی ٹیم الیکشن کمیشن سے متعلق مشاورت کررہی ہے، اپوزیشن لیڈرکی خواہش کا چیف الیکشن کمشنرنہیں لگا سکتے، غیرجانبدارشخص کوچیف الیکشن کمشنرتعینات کرنا ہوگا، وزیراعظم کونام بھجوانا اپوزیشن لیڈرکا حق تھا،حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرےگی،

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی ناموں پراتحادیوں سے مشاورت کریں گے،

    قبل ازیں الیکشن کمیشن کے سندھ اور بلوچستان کے اراکین کی تقرری کےحوالہ سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے تجویز کردہ ناموں پر غور کیا گیا۔

    الیکشن کمیشن اراکین کی تقرری، اجلاس کب ہو گا؟ کونسے نام زیر غور؟ اہم خبر

    اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بات چیت کے ذریعے جلد معاملہ حل کر لیں گے،ارکان کی تقرری کے معاملے پر ڈیڈ لاک جلد ختم ہو جائے گا، چیئرمین سینیٹ صاد ق سنجرانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے تجویز کردہ نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیئے ہیں ، پارلیمانی کمیٹی سے کہا ہے کہ ان ناموں پر مشاورت کر کے آگاہ کریں، پارلیمانی کمیٹی کل چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کیلئےناموں پر مشاورت کرے گی

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تقرری کے لیے نام تجویز کر دیئے، عمران خان نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کے خط کا جواب دے دیا۔وزیراعظم کی جانب سے تجویز کر دہ ناموں میں سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نور الحق قریشی اور عبدالجبار قریشی شامل ہیں جبکہ بلوچستان سے ڈاکٹر فیض کاکڑ، نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

  • اردن آتشزدگی،13 پاکستانیوں کی موت پر وزیراعظم بھی افسردہ

    اردن آتشزدگی،13 پاکستانیوں کی موت پر وزیراعظم بھی افسردہ

    اردن آتشزدگی،13 پاکستانیوں کی موت پر وزیراعظم بھی افسردہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اردن میں آتشزدگی کے واقعہ میں 13 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے اردن میں آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے بہادر خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ اس مشکل وقت میں حکومت بھرپور مدد کرے گی۔

    وزیراعظم عمران خان نے اردن کے حکام کی جانب سے بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اردن میں پاکستان کے سفیر اور سفارتخانہ کے دیگر حکام غمزدہ خاندانوں کے ساتھ بھرپور رابطے میں ہیں اور ہر ممکن مدد کر رہے ہیں

    قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اردن میں آتشزدگی کے المناک واقعہ میں 7 بچوں، 4 خواتین سمیت 13 پاکستانی افراد جاں بحق ہوئے ہیں، آتشزدگی کا واقعہ علیٰ الصبح دو بجے پیش آیا‘ آتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔ آتشزدگی کے واقعہ میں تین پاکستانی زخمی ہوئے ہیں جنہیں مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی ہے، اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،

    زخمی افراد عمان سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع علاقہ میں رہائش پذیر تھے۔ مقامی فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پایا۔ زخمیوں کا تعلق صوبہ سندھ کے ضلع دادو کے جوئیہ خاندان سے ہے۔ جوئیہ خاندان کے سربراہ علی شیر جوئیہ واقعہ میں بچ گئے ہیں۔

    یہ خاندان 1970ءمیں اردن منتقل ہوا تھا اور وہاں پر زراعت کے شعبے سے منسلک تھا۔ عمان میں پاکستانی سفارتخانہ جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔ عمان میں پاکستانی سفارتخانہ اور حکام کسی بھی ہنگامی تعاون کے حوالے سے مکمل طور پر تیار ہیں۔ اردن کے حکام پاکستانی مشن کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

    وزارت خارجہ نے عمان میں پاکستانی سفارتخانے کو ہدایات دیں ہیں کہ ان بہادر خاندانوں کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں۔ دفتر خارجہ نے آگاہ کیا کہ آتشزدگی کے واقعہ کے حوالے سے معلومات کے حصول اور کسی بھی قسم کے تعاون کے لئے عمان میں پاکستانی سفارتخانے کے دو اہلکاروں کو رابطہ کار مقرر کیا گیا ہے جن میں حسنین حیدر (سیکنڈ سیکرٹری)، موبائل نمبر 00962-796912676 اور ماجد امین (اسسٹنٹ)، موبائل نمبر 00962-796417462 شامل ہیں۔

  • وزیراعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو ملاقات میں دیا بڑا حکم، شہزاد اکبر کو ملا ایک اور بڑا عہدہ

    وزیراعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو ملاقات میں دیا بڑا حکم، شہزاد اکبر کو ملا ایک اور بڑا عہدہ

    وزیراعظم نے ڈی جی ایف آئی اے کو ملاقات میں دیا بڑا حکم، شہزاد اکبر کو ملا ایک اور بڑا عہدہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی واجد ضیاء نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ایجنڈے میں کرپشن، سائبر کرائم، اکنامک کرائم، امیگریشن سے متعلق جرائم، منی لانڈرنگ سمیت دیگر منظم جرائم کا خاتمہ اور بلا تفریق احتساب بنیادی نکتہ ہے۔

    مولانا اسلام آباد فتح کرنے آئے تھے، نئے پنجاب میں فرق نظر آئیگا،اپوزیشن کی سیاست ختم، وزیراعظم

    وزیراعظم کے آبائی حلقے میں پولیس گردی، شہریوں نے مجبور ہو کر کیا قدم اٹھایا؟

    ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر واجد ضیاءنے وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کرائی کہ وہ عزم کے ساتھ ملک کے لئے بہتر خدمات سر انجام دیں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو مشیر برائے امور داخلہ بھی بنا دیا گیا،معاون خصوصی احتساب اورامورداخلہ شہزاد اکبرکا عہدہ وزیرمملکت کےمساوی ہوگا، اس حوالہ سے نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے.

    اب ڈومور ختم،کوئی طاقت پاکستان کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی، وزیراعظم عمران خان

    کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ

    قبل ازیں وزیرِ اعظم عمران خان سے حال ہی میں ترقی پانے والے وفاقی سیکرٹریز نے ملاقات کی ۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ترقی انکی کارکردگی اور خالصتاً میرٹ کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترقی پانے والے افسران اپنی نئی ذمہ داریاں نہایت فرض شناسی اور ملک و قوم کی خدمت کے بھرپورجذبے کے تحت ادا کریں گے۔

    افسران سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے اہم دوراہے پر کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے جہاں سیاسی لیڈرشپ نے وژن دینا ہے وہاں بیوروکریسی نے اس وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے۔ 60 کی دہائی میں گورننس کے لحاظ سے مثالی سمجھاجانے والا ہمارا ملک آج خطے میں دوسرے ممالک سے قدرے پیچھے رہ گیا ہے جس کی مختلف وجوہات ہیں۔

    آرمی چیف کی مدت ملازمت، عدالتی فیصلہ کے بعد وزیراعظم کا انتہائی اہم بیان

    ریاست مدینہ کی جانب ایک قدم اور،پناہ گاہ، احساس، دسترخوان کے بعد وزیراعظم لا رہے ہیں ایسا پروگرام کہ اپوزیشن بھی ہوئی حیران

    وزیرِ اعظم نے ترقی پانے والے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں جہاد اور قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل اور افرادی قوت سے نوازا ہے۔ گذشتہ پندرہ ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے معیشت کے ہر شعبے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ موجودہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے آج ملک میں معاشی استحکام ہے اور ملکی وغیر ملکی سرمایہ کار اور کاروباری برادری ملکی معیشت اور پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ اس استحکام کو مزید تقویت دینے کے لئے ضروری ہے کہ بیوروکریسی طرز حکومت اور عوام کی فلاح و بہبود کے ضمن میں اپنابھرپور کردار ادا کرے۔

  • نقیب اللہ محسود کے والد کی وفات، آرمی چیف کا اظہار تعزیت اور کیا اہم اعلان

    نقیب اللہ محسود کے والد کی وفات، آرمی چیف کا اظہار تعزیت اور کیا اہم اعلان

    نقیب اللہ محسود کے والد کی وفات، آرمی چیف کا اظہار تعزیت اور کیا اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نقیب اللہ محسود کے والد محمدخان کی وفات پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اظہار افسوس کیا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ محمد خان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مرحوم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائےگا،

    مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نقیب اللہ محسود کے والد وفات ہا گئے نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان کئی ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔وہ راولپنڈی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔

    اپنے ہی شوہر کے گھر ڈاکہ ڈالنے والی خاتون مبینہ آشنا سمیت گرفتار

    لاہور میں بھی بچوں کے اغوا کا سلسلہ رک نہ سکا

    علی وزیر اور محسن داوڑمیرا بھائی ،پرویز خٹک اور میں رابطے میں تھے، شہریارآفریدی

    فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹی میں لڑکی کی موت، دو دوست گرفتار

    واضح رہے کہ نقیب اللہ محسود کا قتل 13 جنوری 2017ء کو شہر قائد کراچی میں پولیس افسر راؤ انوار کے پولیس انکاؤنٹر کی وجہ سے ہوا،نقیب اللہ محسود پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کے کالعدم تنظیموں سے تعلقات ہیں،نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا تھا،نقیب اللہ کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا۔ 24 جنوری 2019ء کو پاکستان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ اور تین دوسرے افراد کو معصوم قرار دیا۔

  • پی آئی اے طیارے میں ایسا کیا ہوا کہ مسافروں کو مٹھائی کھلا دی گئی

    پی آئی اے طیارے میں ایسا کیا ہوا کہ مسافروں کو مٹھائی کھلا دی گئی

    پی آئی اے طیارے میں ایسا کیا ہوا کہ مسافروں کو مٹھائی کھلا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے میں شامل ہونے والے ایئر بس طیارے نے پروازیں شروع کردی، پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پہلی پرواز پی کے 306آج کراچی سے لاہور پہنچی، 5سال بعد ایئر بس طیارہ پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں شامل کیا گیا،پہلی پرواز میں مسافروں کو خصوصی مشروبات اور مٹھائی پیش کی گئیں،

    پی آئی اے کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے اپنے وسائل سے فضائی بیڑے میں اضافہ کر رہا ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے نئے طیارے کی شمولیت پر کارکنوں کو مبارکباد دی.

    اسلام آباد پولیس کی کاروائی، کروڑوں روپے مالیت کی آئس برآمد، چار گرفتار

    پاکستان انٹر نیشنل ائر لائنز (پی آئی اے )کے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) محمد ارشد محمود کے مطابق قومی ائرلائن کے منافع میں اکتالیس فیصد اضافہ ہوا ہے

    وزیر اعظم عمران خان نے  کہاکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نہ صرف قومی ادارہ ہےبلکہ ملک کی پہچان بھی ہے، ماضی کی منافع بخش ایئرلائن بدانتظامی،غفلت کی وجہ سےمشکلات کاشکارہوا، حکومت پی آئی اے کومنافع بخش اورفعال ادارہ بنانے کے لیے کوشاں ہے،

    پی آئی اے نے 10 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا کھانا ضائع کردیا، یہ انکشاف آڈیٹرجنرل نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے،

    پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ، وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں شکایت درج

    ایک سال گرائونڈ رہنے کے بعد پی آئی اے کا اے تھری ٹوئنٹی اڑان کے قابل

  • معاشی ٹیم کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا بڑا حکم

    معاشی ٹیم کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا، جلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کاجائزہ لیا گیا،اجلاس میں‌عدالتوں میں ایف بی آرکے زیرالتوا مقدمات کا بھی جائزہ لیا گیا،

    مولانا اسلام آباد فتح کرنے آئے تھے، نئے پنجاب میں فرق نظر آئیگا،اپوزیشن کی سیاست ختم، وزیراعظم

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو معاشی ٹیم کی جانب سے معاشی صورتحال،اعلیٰ عدالتوں میں ایف بی آر سے متعلقہ کیسزپرپیشرفت سےمتعلق بریفنگ دی گئی،ایکسپورٹرز کے ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگیوں سے متعلق اجلاس کوبریفنگ دی گئی ،تاپی گیس پائپ لائن منصوبے میں پیش رفت،نان ٹیکس ریونیو بڑھانےسے متعلق جائزہ لیا گیا.

    وزیراعظم کے آبائی حلقے میں پولیس گردی، شہریوں نے مجبور ہو کر کیا قدم اٹھایا؟

    وزیراعظم عمران خان کو معاشی ٹیم سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ جولائی سے نومبربرآمدات کے حجم اورڈالرکے اعتبارسے آمدن میں اضافہ دیکھنے میں آیا ،برآمدات میں اکتوبرکے ماہ میں6 فیصد نومبرمیں9.6 فیصد اضافہ ہوا،

    وزیراعظم عمران خان نے اس مثبت رجحان پراطمینان کااظہارکیا اور کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پرپیشرفت یقینی بنانے سے معاشی عمل تیز ہوا

    اب ڈومور ختم،کوئی طاقت پاکستان کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی، وزیراعظم عمران خان

    کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ

    اٹارنی جنرل انور منصور خان نے وزیراعظم عمران خان کو اجلاس میں بتایا کہ ایف بی آرسے متعلق 1089 کیسزمیں سے 551 کا فیصلہ ہوچکا ہے، اعلیٰ عدالتوں میں 285 مقدمات زیرالتوا ہیں،

    آرمی چیف کی مدت ملازمت، عدالتی فیصلہ کے بعد وزیراعظم کا انتہائی اہم بیان

    ریاست مدینہ کی جانب ایک قدم اور،پناہ گاہ، احساس، دسترخوان کے بعد وزیراعظم لا رہے ہیں ایسا پروگرام کہ اپوزیشن بھی ہوئی حیران

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زیرالتوا کیسزکے جلد از جلد حل کے لیے کوششیں تیزکی جائیں،مقدمات کے جلد حل سے کاروباری برادری کے مسائل حل ہوں گے .

  • سندھ حکومت طلبا یونین بحال کرے گی یا نہیں؟ ترجمان نے اعلان کر دیا

    سندھ حکومت طلبا یونین بحال کرے گی یا نہیں؟ ترجمان نے اعلان کر دیا

    سندھ حکومت طلبا یونین بحال کرے گی یا نہیں؟ ترجمان نے اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اہم سنگ میل عبور کرنے جارہی ہے فوری طور پر طلبہ یونین کو بحال کر رہے ہیں ،طلبہ یونین کی بحالی کے لیے قانون کا مسودہ تیارکر رہے ہیں،سندھ اسمبلی طلباء یونیز کی بحالی کے حوالے سے قرارداد منظور کرچکی ہے, بلاول بھٹو زرداری بھی طلباء یونیز کے حوالے سے اعلانات کرچکے ہیں,وزیراعلی سندھ طلباء یونیز کی بحالی کی ہدایت کرچکے ہیں .

    طلبا کے خلاف مقدمے، فواد چودھری میدان میں آ گئے، کیا کہا؟

    طلبہ یونین :میں اپنے طلباکوضائع نہیں ہونے دوں‌ گا، جامع ضابطہ اخلاق تشکیل دیں گے، وزیراعظم

    طلبا ریلی کے بعد گرفتار ملزم کا عدالت نے کتنا ریمانڈ دے دیا؟ پنجاب یونیوسٹی کا موقف کیا ہے؟

    مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ وفاق نے تھر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا،10ماہ گزرنے کے باوجود اسپتال کی تعمیر کا کام شروع نہیں ہوا،پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو وفاق پاکستان کی علامت ہےاور ہم پاکستان کو مضبوط تر کرنے کا عزم کرتے ہیں۔اسٹریٹ کرائم کے مقدمات میں سزا کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی ہے اسٹریٹ کرائم کے مقدمات کو ٹائم فریم میں لایا جائے گا،

  • نیشنل ایکشن پلان، سراج الحق نے حکومت سے کیا بڑا مطالبہ؟

    نیشنل ایکشن پلان، سراج الحق نے حکومت سے کیا بڑا مطالبہ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی قومی مسئلے پر اتفاق رائے ہے تو وہ آزادی کشمیر پر ہے آزادی کشمیر پر کسی کو کوئی اختلاف نہیں کشمیر پاکستان کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ کشمیر کے بغیر پاکستان کا جغرافیہ ہی نامکمل ہے .

    سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ پانچ اگست کو مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرلیا ،دنیا بھر میں بھارت کے خلاف شدید احتجاج ہوا مسلم ممالک میں بھی احتجاج ہواُ ،مسلم ممالک میں سب سے بڑا مظاہرہ ڈھاکہ میں ہوا ملائیشیا ایران ترکی کا شکریہ انہوں نے کھل کر کشمیریوں کا ساتھ دیا۔ جاپان جنگ ہارا ایٹم بم استعمال ہوا بھارت نے بغیر کسی جنگ کے کشمیر پر قبضہ کرلیا ہم دیکھتے رہے تماشے کرتے رہے

    موجودہ وزیراعظم کا مستقبل بھی اڈیالہ یا کوٹ لکھپت،خان بھی کہیں گے مجھے کیوں نکالا، سراج الحق

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے ایل او سی پر کچھ حملے کرکے ہماری توجہ ادھر رکھی ستائیس اگست کو اقوام متحدہ میں وزیر اعظم نے تقریر کی سب نے سوچا حکومت اب کوئی لائحہ سب سے ملکر طے کرے گی ستائیس اگست کے بعد سفیر بننے والے وزیر اعظم پراسرار خاموش ہیں ،عملی اقدام کی بجائے جنگ بندی لائن کی طرف جانے والوں کو غدار قرار دیا وزیر اعظم کے فتوے سے کشمیریوں کو مایوسی ہوئی۔

    سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں سیاسی اختلافات نے کشمیر کو پس پشت ڈال دیا اٹھارہ ہزار کشمیری بھارتی جیلوں میں ہیں عالمی اداروں کے بقول 13000ہزار کشمیری بچیوں سے زیادتی کی گئی ہے عصمت دردی کو ہتھیار کے طورپر استعمال کیا جارہا ہے کشمیر میں ہمارا کردار تماشائی کا نہیں ہوسکتا مودی نے تین وعدے کئے بابری مسجد کی جگہ مندر مقبوضہ کشمیر کو ہڑپ کرنا پر وہ عمل کرچکا مظفر آباد اور گلگت بلتستان کو بھارت میں شامل کرنا باقی ہے مودی پاکستان کا پانی کا ایک ایک قطرہ بند کردینا چاہتا ہے

    اپوزیشن کو ملی بڑی کامیابی، ہوئی خواہش پوری، حکومتی حلقوں میں پریشانی کی لہر

    ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ سید علی گیلانی نے خط لکھا ہے بھارت شملہ معاہدہ معاہدہ لاہور ختم کئے اب پاکستان بھی بھارت سے تمام معاہدے ختم کرے۔سید علی گیلانی کے خط پر بھی کیا ردعمل دیا گیا ؟اقوام متحدہ کشمیریوں کو مسلح جدوجہد کا حق دیتا ہے عالمی برادری اب بھارت پر پابندیاں لگائے او آئی سی معاشی مفادات کی بجائے ایمانی غیرت کو ترجیح دے نیشنل ایکشن پلان برائے آزادی کشمیر دیا جائے۔

    خود کو ٹیپو سلطان کہنے والے کے دور میں سقوط کشمیر ہوا،سراج الحق

    بائیس دسمبر کو لائحہ عمل دیں گے ہم سیز فائر لائن کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہیں کشمیر پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کر روڈ میپ دیا جائے حکومت اپوزیشن کو ساتھ لیکر عالمی مہم شروع کرے