Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • آجکل کرکٹ ٹیم میں کس چیز کی کمی ہے؟ فیصل جاوید پی سی بی پر پھٹ پڑے

    آجکل کرکٹ ٹیم میں کس چیز کی کمی ہے؟ فیصل جاوید پی سی بی پر پھٹ پڑے

    آجکل کرکٹ ٹیم میں کس چیز کی کمی ہے؟ فیصل جاوید پی سی بی پر پھٹ پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ معیشت بہتر بنانے کیلئے کوشش کررہے ہیں ،ملکی معیشت تباہی کی صورت میں ملی تھی،وزیراعظم نے اسپورٹس بورڈ سے کہا ہے بہترین نتائج چاہئیں ، اسپورٹس انتظامیہ غیر مناسب اقدامات کررہی ہے،

    کرکٹ بورڈ میں کرپشن سے پردہ اُٹھنے کا وقت آگیا ہے جاوید بدر

    فیصل جاوید نے کہا کہ اظہر علی کیا کررہے ہیں ؟کوئی بہتر کرکٹ نہیں کھیلا جارہا ،کرکٹ تباہی کے دہانے پر ہے ،کرکٹ انتظامیہ کی کارکردگی متاثر کن نہیں،92کی ٹیم اچھی نہیں تھی لیکن اس میں جیت کا جذبہ تھا،آج کل کرکٹ ٹیم میں تو جیت کا جذبہ ہی نہیں،

    فیصل جاوید کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی میں احتساب ضروری ہے ،ٹیم سلیکشن کی طریقہ کار غیر مناسب ہے،ڈومیسٹک اور ٹیسٹ میچزپر توجہ دینے کی ضرورت ہے ،کرکٹ میں بہتری کیلئے حکمت عملی چاہیے ،کرکٹ میں نوجوان ٹیلنٹ والا فارمولہ  ناکام ہوچکا ہے،

  • شریف خاندان کا ایک بار پھر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع، کیا درخواست دائر کر دی؟

    شریف خاندان کا ایک بار پھر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع، کیا درخواست دائر کر دی؟

    شریف خاندان کا ایک بار پھر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع، کیا درخواست دائر کر دی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شریف فیملی نے شوگرمل کے اثاثے منجمند کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ،شریف فیملی کی درخواست میں چیئرمین نیب،ڈی جی نیب،تفتیشی افسر اوردیگر کو فریق بنایا گیا ہے،

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب لاہورنے خلاف قانون العریبیہ شوگر مل کے اثاثہ جات کو منجمد کیا،شہبازشریف اورسلمان شہباز سمیت دیگر کےخلاف انکوائری زیر التوا ہے،ڈی جی نیب نے چیئرمین نیب کے اختیارات استعمال کیے جس کی قانون اجازت نہیں دیتا ،اس سے قبل درخواست گزار کےخلاف کوئی بھی ریفرنس یا انکوائری زیرالتوا نہیں

    شہباز شریف خاندان کی جائیدادیں اور دو گاڑیاں‌ منجمند کرنے کا حکم، نیب لاہور کا بڑا فیصلہ

    شریف فیملی مشکلات کا شکار،شہباز شریف کے بعد کس کی جائیداد ضبط ہونے جا رہی ہے؟

    چیئرمین نیب کی کردار کشی کرنیوالی طیبہ گل عدالت پیش، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    چیئرمین نیب جاویداقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ کمپنی کے اثاثہ جات سے شئیر ہولڈر اور ڈائریکٹرز کا کوئی تعلق نہیں ہے،اس معاملے میں کمپنی کی ایک الگ قانونی حیثیت ہے عدالت نیب کا 25 نومبر 2019 کا حکم کالعدم قرار دے،عدالت چیئرمین نیب سمیت دیگرکوکمپنی کےمعاملات میں دخل اندازی سے روکے،

  • سوشل ایپ ٹک ٹاک کے خلاف درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

    سوشل ایپ ٹک ٹاک کے خلاف درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

    سوشل ایپ ٹک ٹاک کے خلاف درخواست پر عدالت نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت 12دسمبر تک ملتوی کر دی گئی،عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت اورپی ٹی اے سے جواب طلب کرلیا ،لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد مبین نے درخواست پر سماعت کی.

    ’ ٹک ٹاک ‘ ایپ پر پابندی کی درخواست ایڈوکیٹ ندیم سرور نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی، درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو فریق بنایا گیا , درخواست میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ’ ٹک ٹاک ‘موبائل ایپ نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے عدالت پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے ۔

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے طیارے میں چوری کرنے والی ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ وزارت خارجہ کیسے پہنچ گئی؟

    ایڈوکیٹ ندیم سرور نے اپنی اس درخواست میں مزید استدعا کی ہے کہ’ ٹک ٹاک ‘ سے وقت اور پیسےکا ضیاع، فحاشی عام ہو رہی ہے،عدالت پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے ۔

    اراکین پارلیمنٹ کے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی

    شوہر نے ٹک ٹاک استعمال کرنے سے روکا تو بیوی نے کی خودکشی

  • کالے اور سفید کوٹ کے تنازعہ میں سائل ہوئے ایک بار پھر پریشان

    کالے اور سفید کوٹ کے تنازعہ میں سائل ہوئے ایک بار پھر پریشان

    کالے اور سفید کوٹ کے تنازعہ میں سائل ہوئے ایک بار پھر پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں وکلا کا ہنگامی اجلاس ہوا،لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے وکلاء تشدد کے معاملے پر تیسری مرتبہ ہڑتال کا اعلان کر دیا ،وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا

    اجلاس کے دوران وکلا کو تمام ماتحت عدالتوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا گیا،سیشن کورٹ اورسول کورٹ میں بھی تالہ بندی کی ہدایت کر دی گئی،

    سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار نے کہا کہ وکلاکی تمام تنظیمیں ایک ساتھ کھڑی ہیں ،جب تک وکلاکو انصاف نہیں ملے گا احتجاج جاری رہے گا ،صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے کہا کہ تمام تنظیموں سے مل کرمشترکہ لائحہ عمل جاری کریں گے ،پنجاب پولیس ہمارے ملزمان گرفتار نہیں کررہی،

    سیکرٹری لاہور بار کا کہنا تھا کہ پنجاب کارڈیوجی کے ڈاکڑز کا وکلاء پر تشدد کی بناء پر ہڑتال کا اعلان کیا گیا، ایف آئی آر درج کرنے کے باوجود ملزمان ڈاکٹرز کو گرفتار نہ کیا گیا، وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہ ہونگے، لاہور بار ایسوسی ایشن جنرل ہاؤس کا اجلاس ہائیکورٹ میں منعقد کیا جائے گا،

    واضح رہے کہ ڈاکٹرز اور وکلاء کی آپس میں تصادم ہوا تھا جس پر وکلاء کی جانب سے احتجاج کے بعد ڈاکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا لیکن کسی قسم کی گرفتاری نہیں ہوئی جس پر وکلاء نے آج پھر ہڑتال کا اعلان کر دیا.

  • الیکشن کمیشن اراکین کی تقرری، اجلاس کب ہو گا؟ کونسے نام زیر غور؟ اہم خبر

    الیکشن کمیشن اراکین کی تقرری، اجلاس کب ہو گا؟ کونسے نام زیر غور؟ اہم خبر

    الیکشن کمیشن اراکین کی تقرری، اجلاس کب ہو گا؟ کونسے نام زیر غور؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کےحوالہ سے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ،کمیٹی حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے تقرری کیلئے دیئے گئے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کے ناموں پر غور کرے گی۔

    حکومت اور اپوززیشن نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کیلئے نام قومی اسمبلی کے سپیکر اسدقیصر اور سینیٹ کے چیئرمین محمد صادق سنجرانی کوبھجوا دیئے ہیں۔دونوں ایوانوں کے سربراہوں نے یہ نام غور کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھیج دیئے ہیں .

    وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تقرری کے لیے نام تجویز کر دیئے، عمران خان نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کے خط کا جواب دے دیا۔وزیراعظم کی جانب سے تجویز کر دہ ناموں میں سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نور الحق قریشی اور عبدالجبار قریشی شامل ہیں جبکہ بلوچستان سے ڈاکٹر فیض کاکڑ، نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمشن کے ارکان کی تقرری کے لئے 3، 3 نام خط کے جواب میں دیئے، شہباز شریف نے سندھ کے لئے نثار درانی، جسٹس (ر) عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام جبکہ بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی، محمد روف عطاء اور راحیلہ درانی کے نام دئیے.

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، حکومت کی جانب سے مقررکیے گئے ارکان کا فیصلہ مسترد ہو چکا جس کے بعد ارکان کی تقرری کیلئے حکومت اوراپوزیشن سے نئے نام مانگے تھے ،چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر  قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کوخط لکھا تھا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اوراسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ارکان کے لئے نئے نام مانگ لیے، خط میں 2ارکان کی تقرری کیلئے 3،3نام دینےکی درخواست کی گئی تھی،

  • ینگ ڈاکٹرزکی توہین عدالت کی درخواست پر عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

    ینگ ڈاکٹرزکی توہین عدالت کی درخواست پر عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

    ینگ ڈاکٹرزکی توہین عدالت کی درخواست پر عدالت نے کیا حکم دے دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں ینگ ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل ا سٹاف کی توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ،لاہورہائیکورٹ نے درخواست واپس لینےکی بنیادپرمسترد کردی ،جسٹس جواد حسن نے کہا کہ یہ کیا معاملہ ہے، وکیل کیوں کھڑے ہیں؟ آپ حکومت سےبات کریں،ابھی تو یہ کیس زیر التواہے،یہ نیا کیس بنتا ہے قانون کے مطابق چلیں،

    جسٹس جواد حسن نے کہا کہ حکومت سے بات کریں، میں قانون کے مطابق چلتا ہوں،

    ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، عدالت نے بڑا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قانون پر عمل کراؤں گا

    ڈاکٹروں کی ہڑتال، عدالت نے ایسا حکم دیا کہ ڈاکٹر پریشان ہو گئے

    واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے کہا تھا کہ آئین کے تحت ہڑتال جائز نہیں،ہڑتال ختم نہ کی تو اچھا نہیں ہوگا،عدالت نے حکم دیا کہ مجھے پورے صوبے میں تمام ڈاکٹرز ڈیوٹی پر چاہئیں،ینگ ڈاکٹرز کے نمائندوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہڑتال ختم کررہے ہیں،جب تک مکمل قانون سازی نہیں ہوتی ہڑتال بلا جواز ہے،

    عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر اس دوران کسی بھی قسم کی ہڑتال میں نہیں جائیں گے،ہڑتال کی صورت میں توہین عدالت کی کارروائی میں جیل جائیں گے،لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت 2دسمبر تک ملتوی کردی گئی

  • پولیس لائن مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنیوالوں پر مقدمہ درج

    پولیس لائن مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنیوالوں پر مقدمہ درج

    پولیس لائن مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنیوالوں پر مقدمہ درج کر لیا گیا،پولیس نے نمازیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپر دیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کی تھانہ سٹی کوتوالی پولس نے پولیس لائن میں موجود مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے پر مقدمہ درج کر لیا،بھارتی پولیس نے تین نامزد نمازیوں سمیت متعدد نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کرتے ہوئے سنگین دفعات لگا لیں،بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے جمعہ کی نماز ادا کرنیوالوں پر دفعہ بی 147، 149، 332، 153 و 504 لگائیں اور مذہبی منافرت کی بھی دفعات لگائیں.

    پرتاپ گڑھ کی پولیس لائن مسجد میں جب نمازی جمعہ پڑھنے کے لئے جانے لگے تو انہیں روکا گیا لیکن نمازیوں نے جس میں وکلاء بھی شامل تھے مسجد میں گئے اور نماز جمعہ ادا کی اس موقع پر انکی پولیس کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی.نمازیوں کا کہنا ہے کہ وہ اس مسجد میں انگریز دور سے نماز پڑھتے آ رہے ہیں تو اب انہیں کیوں روکا جا رہا ہے۔ واقعہ کے دوسرے روز پولیس نے نمازیوں پر مقدمہ درج کر لیا ہے.

    ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ مشرقی سریندر دیویدی کا کہنا ہے کہ پولس لائن مسجد میں بغیر اجازت کے کسی باہر سے آنیوالے شخص کے نماز پڑھنے پرپابندی ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے لیڈر اسرار احمد، شجاعت اللہ ایڈوکیٹ اور ظفر الحسن ایڈوکیٹ اپنے کارکیان کے ہمراہ پولیس لائن مسجد میں آئے اور نماز جمعہ ادا کی۔ تھانہ سٹی کوتوالی پولس نے پولس لائن آر آئی شیلیندر سنگھ کی شکایت پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنماؤں سمیت دیگر نمازیوں پر مقدمہ درج کیا ہے.

    پولیس لائن مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے والے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما ظفرالحسن ایڈوکیٹ کا کہنا ہے کہ پولس لائن مسجد میں انگریز کے زمانہ سے نماز پڑھی جا رہی ہے۔ موجودہ پولس سپرنٹنڈنٹ ابھشیک نے جمعہ کو مسجد میں نماز پڑھنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ لوگوں کو روکا گیا جس پر مذاحمت کی گئی.

  • افغانستان میں ایک بار پھر امریکی ڈرون کا نشانہ بن گئے عام شہری

    افغانستان میں ایک بار پھر امریکی ڈرون کا نشانہ بن گئے عام شہری

    افغانستان میں ایک بار پھر امریکی ڈرون کا نشانہ بن گئے عام شہری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ افغانستان کے دو روز بعد امریکہ نے افغان شہریوں پر ایک بار پھر ڈرون حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایک بچے سمیت چھ شہری مارے گئے،امریکی فوج نے جنوبی مشرقی افغانستان کے علاقہ خوست میں ڈرون حملہ کیا ،ڈرون نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں عام شہری سوار تھے، ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد شہید ہو گئے.

    واضح رہے کہ افغان شہریوں پر ڈرون حملے امریکہ کی جانب سے معمول بن چکا ہے، چند ماہ قبل بھی افغان شہریوں پر امریکہ نے ڈرون اٹیک کیا تھا جو کھیتوں میں کام کر رہے تھے،

  • کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کاشانہ ہاوس کی سپر ٹینڈنٹ کے انکشافات پر اظہار تشویش کیا ہے، عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ افشاں لطیف نے حکومتی وزراءاور اعلیٰ شخصیات پر سنگین الزامات لگائے ہیں،افشاں لطیف نے حکومتی کارندوں کو بے نقاب کیا تو ان کاتبادلہ کرنے کےآڈر جاری کردیے گئے،کاشانہ ہاوس اور دالامان میں بچیوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا جا رہا ہے،سیاہ کاریوں میں حکومتی شخصیات کا ملوث ہونابزدار سرکار کےلئے انتہائی شرمندگی کا باعث ہے.

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

    عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کاشانہ ہاوس کی سپر ٹینڈنٹ کے انکشافات کی شفاف تحقیقات کی جائیں،افشاں لطیف نے کہا کہ افشاں کرن اور صوبائی وزیر اجمل چیمہ کم عمر بچیوں کی شادی کا کہتے ہیں،کاشانہ ہاوس کی بچیوں کو غلط کاریوں کےلئے بھی استعمال کا انکشاف ہوا ہے،نئے پاکستان میں بے سہارا اور لاچار بچیاں بھی غیر محفوظ ہو چکی ہیں.

    اس قوم کے بخت سنورگئے جس نے درخت لگا ئے:افشاں لطیف

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں یتیم کمسن بچیوں کی شادی نہ کروانے کے جرم میں کاشانہ کی سپرینڈنٹ افشاں لطیف کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتاری کے وقت افشاں لطیف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے شوہر سمیت گرفتار کیا جا رہا ہے۔مجھے نہیں معلوم اب مجھے کہا لے کر جایا جائے گا اب یہ بچیاں آپ سب کی ذمہ داری ہیں۔

    کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر کا شانہ کے بارے میں وائرل ہونے والی ویڈیوکے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ نے حکم دیاہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور الزامات کی مکمل چھان بین کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحقیقات میں جو بھی قصوروار ہوا اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی- کاشانہ میں رہائش پذیر بچیو ں کومکمل تحفظ دیں گے اور میں بے آسرا بچیوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کروں گا-

  • چار ماہ سے زنجیروں میں جکڑا بچہ مدرسے سے بازیاب ،کون کون ہوا گرفتار

    چار ماہ سے زنجیروں میں جکڑا بچہ مدرسے سے بازیاب ،کون کون ہوا گرفتار

    چار ماہ سے زنجیروں میں جکڑا بچہ مدرسے سے بازیاب ،کون کون ہوا گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع چکوال کی تحصیل تلہ گنگ میں قائم ایک مقامی مدرسہ میں چار ماہ سے زنجیروں میں جکڑے 14 سالہ طالب علم کو سٹی پولیس نے بازیاب کر کے مدرسہ کے انچارج قاری اور بچے کے والد کو گرفتار کر لیا

    وزیراعلیٰ کی تلہ گنگ آمد پر ایسا کیا ہوا کہ صحافی بھی احتجاج پر مجبور ہو گئے

    پولیس تھانہ سٹی نے اطلاع ملنے تلہ گنگ شہر میں قائم ایک مدرسہ میں چھاپہ مار کر زنجیروں سے جکڑے 14 سالہ طالب علم فیضان عامر کو بازیاب کرا کر مہتمم مدرسہ قاری رشید کو گرفتار کر لیا – طالب علم فیضان عامر کے مطابق وہ قاری رشید کے تشدد کے وجہ سے اس مدرسہ میں نہیں پڑھنا چاہتا تھاجس پر گزشتہ چار ماہ سے اس کو زنجیروں سے باندھ کر رکھا گیا – موقع سے گرفتار ہونے والے قاری رشید کا کہنا تھا کہ بچے کو اس کے والد کی مرضی سے زنجیروں میں جکڑا –

    جیل جا کر بڑے بڑے سیدھے ہو جاتے ہیں، مریم نواز بھی جیل جا کر”شریف” بن گئیں

    ن لیگی باز نہ آئے، عدالت میں بھی چوری.؟.مریم نواز کو عدالت نے کیا کہا؟

    کاش چینی صدر کی تقلید میں 500 سیاسی شخصیات کو جیل بھیج سکتا ،وزیراعظم

    قاری رشید کے بیان پر کہ بچے کو اس کے والد عامر اقبال کی مرضی پر زنجیروں سے جکڑا ہے – سٹی پولیس نے بچے کے والد عامر اقبال کو بھی گرفتار کر کے ان کےخلاف 342/109 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا