Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • پرویز مشرف طاقت میں تھے تو لوگ لائن لگا کر…..فواد چودھری کے دعویٰ پر سب حیران

    پرویز مشرف طاقت میں تھے تو لوگ لائن لگا کر…..فواد چودھری کے دعویٰ پر سب حیران

    پرویز مشرف طاقت میں تھے تو لوگ لائن لگا کر…..فواد چودھری کے دعویٰ پر سب حیران

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ آرٹیکل 4 کی خلاف ورزی ہے ،پرویز مشرف ہمارےمحسن ہیں، پرویزمشرف نے 1999 میں نواز شریف سے ہماری جان چھڑوائی تھی،

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس، عدالت نے کس کو وکیل مقرر کیا؟ اہم خبر

    پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس ،روزانہ سماعت کا حکم

    فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن پر تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ہے آئندہ سیشن میں آرمی چیف کی توسیع سےمتعلق قانون سازی مکمل ہوجائےگی، پرویز مشرف طاقت میں تھے تولوگ لائن لگا کر سگارسلگانے کیلئے کھڑے ہوتے تھے، نواز شریف کی واپسی کی امید ان کے خاندان والوں کو بھی نہیں ،

    فواد چودھری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 13 دسمبرکو جلالپورنہر کے سنگ بنیاد کیلئے پنڈدادن خان آئیں گے،وزیراعظم پنڈ دادن خان میں جلسہ سے خطاب کریں گے،

  • نواز شریف لندن پہنچ کر بیمار نظر نہیں آتے، پیپلز پارٹی نے بھی سوال اٹھا دیا

    نواز شریف لندن پہنچ کر بیمار نظر نہیں آتے، پیپلز پارٹی نے بھی سوال اٹھا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی مذہب کارڈ استعمال نہیں کرتی،جمہوریت ہماری سیاست ہے،مولانا فضل الرحمان اور بیٹے سیاست میں آئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کے لیے شہباز شریف نے بہت اچھنے نام تجویز کیے،عمران خان کا لہجہ بہت سخت ہے،

    اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ نوازشریف لندن پہنچ کر بیمار نظر نہیں آتے،لیب رپورٹ کے مطابق نوازشریف بیمار تھے،اللہ کرے نواز شریف کی صحت بہتر ہوگئی ہو،پارلیمنٹ میں 30سے 35سال گزارے ہیں ،لیب رپورٹس کے مطابق نوازشریف بیمار تھے،

    دنیا میں ہماری عزت نہیں، نواز شریف کا لندن کی فٹ پاتھ پر اعتراف

    نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ آصف زرداری کی صحت پر تشویش ہے،حکومتی وزرا نے کہا آصف زرداری نوازشریف سے زیادہ بیمار ہیں،آصف زرداری اپنی تکلیف کو لوگوں سے چھپاتے ہیں،آصف زرداری کی بیماری نظر آتی ہے، شیخ رشید کی بات میں وزن ہے،پنجاب کے حالات بہت ابتر ہیں،پاکستان سب کا ہے اور چاہتے ہیں کہ بہتری ہو،تحریک انصاف نے کافی بری کارکردگی دکھائی ہے،سمری بنانا بیوروکریسی کا کام ہوتا ہے،حکومتی ترجمانوں کو ہر بات پر جواب دینے کی ضرور ت نہیں ہوتی،

  • آزادی مارچ، مولانا کو لینے کے دینے پڑ گئے، اپوزیشن جماعتیں بھی پریشان

    آزادی مارچ، مولانا کو لینے کے دینے پڑ گئے، اپوزیشن جماعتیں بھی پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان مشکل میں پھنس گئے، آزادی مارچ میں نوجوان کے جاں بحق ہونے پر والد عدالت پہنچ گیا، اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی.

    آزادی مارچ کے دوران کنٹینر سے ٹکرا کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کے والد نے اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی، جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو فریق بناتے ہوئے مقدمے کے اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

    درخواست گزارنے عدالت میں‌ دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کہ 6 نومبر کو نائنتھ ایوینیو پر میرا بیٹا رات کو اسٹریٹ لائٹس بند ہونے اور آزادی مارچ کے کنٹینر سے ٹکرانے کی وجہ سے جاں بحق ہوا ہے۔

    آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟

    اکرم درانی کے خلاف نیب نے بڑا قدم اٹھا لیا، مولانا سمیت سب پریشان

    حافظ حمداللہ پاکستانی شہری ہیں یا نہیں؟ نادرا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ مولانا حیران

    گالیاں بھی دیں اور مذاکرات بھی کریں، ایسا نہیں چلے گا، اکرم درانی

    اکرم درانی مشکل میں، نیب نے گرفتاریاں شروع کر دیں

    عثمان کے والد نے اپنی درخواست میں کہا کہ میرے بیٹے کی موت کی ذمہ داری آزادی مارچ انتظامیہ اور اسلام آباد انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی کو اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں اکرم درانی، میر حاصل بزنجو، عثمان کاکڑ اور ڈی سی حمزہ شفقات کو بھی فریق بنایا گیا ہے.

    واضح رہے کہ نواجوان کی کرنٹ سے ہلاکت کے بعد جے یو آئی کے کسی رہنما نے اس گھر کا تعزیت کے لئے دورہ نہیں کیا اور نہ ہی لواحقین سے رابطہ کر کے کوئی تسلی دی، اپوزیشن جماعتوں کا کوئی رہنما اس نوجوان کے گھر نہ گیا

    مولانا کا پلان اے فلاپ ہوا، بی بھی فلاپ ہو گا،ایسا کس نے کہا؟ 

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    کتنا بزدل کھلاڑی ہے، اپنے اوپر آتی ہے تو راہ فرار اختیار کرتا ہے،مولانا فضل الرحمان

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان کراچی سے اسلام آباد تک آزادی مارچ لے کر گئے تھے اور 13 روز تک اسلام آباد میں بیٹھے رہے تا ہم حکومت نے مولانا کا کوئی مطالبہ نہیں مانا جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پلان بی بتایا اور سڑکوں‌پر چلے گئے اس کے بعد پلان سی آیا اور اسکے بعد اے پی سی، اب رہبر کمیٹی مزید فیصلہ کرے گی کہ کیا لائحہ عمل طے کرنا ہے. اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کے بعد مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ آ گئے اور چلے گئے ایس نہیں، پاکستان کی عوام، تمام جماعتوں کے نمائندے آئے اسی کے نتیجے میں حکومت جائے گی،

  • مولانا اسلام آباد فتح کرنے آئے تھے، نئے پنجاب میں فرق نظر آئیگا،اپوزیشن کی سیاست ختم، وزیراعظم

    مولانا اسلام آباد فتح کرنے آئے تھے، نئے پنجاب میں فرق نظر آئیگا،اپوزیشن کی سیاست ختم، وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مخالفین جانتے ہیں حکومت کامیاب ہوئی تو ان کا پیسہ پکڑا جائے گا‘ ملکی مافیاز کو فکر پڑ گئی ہے کہ ہم کامیاب ہو گئے تو اپوزیشن کی سیاست ختم ہو جائے گی،ملک مشکل وقت سے باہر نکل آیا ہے، مختصر عرصہ میں پنجاب میں اصلاحات سب سے زیادہ ہوئی ہیں، تین ہفتے کی محنت کے بعد بہترین ٹیم پنجاب میں لیکر آئے ہیں جس سے پرانے اور نئے پنجاب میں آپ کو فرق نظر آئے گا،سموگ کی روک تھام کیلئے بیرون ممالک سے صاف تیل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یورو 4 پٹرول درآمد کرینگے، 2020ءکے آخر تک یورو5 پٹرول پر منتقل ہو جائیں گے،لاہور میں 60 ہزار کنال پر جنگلات لگا نے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

    وہ ہفتہ کی شام ایوان وزیر اعلی لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلات و نشریات فردوس عاشق اعوان،وزیر اعلی پنجاب سردا رعثمان بزدار، صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال،صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے شہریوں کی زندگی پر برا اثر پڑ رہا ہے جس سے پھیپھڑوں اور دل کی بیماریاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے، پشاور ، لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ،راولپنڈی میں سموگ کے باعث بہت سے مسائل ہیں، اس معاملے پر ماضی میں توجہ نہیں دی گئی، بھارت میں دھان کی فصل جلانے کی وجہ سے لاہور میں سموگ بڑھتی ہے‘ لاہور میں 10 سال میں 70 فیصد درخت کم ہونے کی وجہ سے بھی نقصان ہوا ہے‘ اگر آج اقدامات نہ کئے گئے تو مستقبل میں اس کے انتہائی برے اثرات مرتب ہوں گے‘

    وزیراعظم کا متوقع دورہ لاہور،کیا ہوں گی تبدیلیاں، صوبائی وزراء پریشان

    وزیراعظم ،وزیراعلیٰ ملاقات میں عمران خان نے کیا حکم دیا؟ جان کر وزراء بھی حیران

    وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم 50سے 60فیصد تیل باہر سے منگواتے ہیں،بیرون ممالک سے صاف تیل درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، فضائی آلودگی سے نبٹنے کیلئے یورو 4 پٹرول درآمد کرینگے اور 2020ءکے آخر تک پٹرول یورو5 پر منتقل ہوجائینگے‘ انہوں نے کہا کہ جن آئل ریفائنریز نے تین سال میں کوالٹی بہتر نہ کی انہیں بند کر دینگے۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں اور فیکٹریوں کا دھواں بھی فضا کو آلودہ کرتا ہے اس مسئلہ پر قابو پانے کیلئے مسافر بسیں ہائبرڈ پر لیکرجائیں گے، بجلی پر بھی بس چلائیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے لاہور میں 60 ہزار کنال پر جنگلات لگائیں گے جس کیلئے جگہ کا تعین کر لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اس شجر کاری کے لانگ ٹرم اثرات ہونگے‘ کسی نے پہلے اس ایشو کی جانب توجہ نہیں دی‘ انہوں نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں کی وجہ سے بھی فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے ان کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر چلانے کیلئے مراعات دی جائینگی‘

    ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے نکل رہا ہے‘ روپے کی قدر میں اضافہ‘ سٹاک مارکیٹ میں تیزی‘ سرمایہ کاری میں اضافہ اور معیشت میں بہتری آرہی ہے‘ میڈیا مالکان کو بروقت تنخواہ کی ادائیگی کرنی چاہئے‘ تنخواہ ادا نہ کرنا ظلم ہے‘ ہمارا مقابلہ مافیا کے ساتھ ہے جو ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کر رہا ہے‘ ہمیں ملکی خسارہ ورثے میں ملاجس کی بہتری کیلئے اقدامات کئے‘ مخالفین جانتے ہیں حکومت کامیاب ہوئی تو ان کا پیسہ پکڑا جائے گا۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں سوال پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بڑے بڑے ڈاکٹرز تھے جن کا بورڈ بیٹھا تھا، اس بورڈز نے جو ہمیں رپورٹ دی جو ہم نے تفصیل سے پڑی اس میں لکھا تھا کہ مریض کسی بھی وقت انتقال کر سکتا ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے ہم نے انسانی ہمدردی کو دیکھتے ہوئے نواز شریف کو بیرون ملک جانے دیا گیا۔اب سب کچھ سامنے آ جائے گا، عدالت نے بھی دو ہفتے کے اندر رپورٹ مانگی ہوئی ہیں، کچھ چھپنے والا نہیں، سب کچھ کلیئر ہو جائے گا۔

    میں نے تو حافظ محمد سعید کے مسلح‌ افراد کبھی نہیں‌ دیکھے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں‌ کہا؟ اہم خبر

    عمران خان نے دورہ امریکہ کی کامیابی کیلئے حافظ محمد سعید کو گرفتار کروایا، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ورلڈ بینک کے صدر نے پاکستانی معیشت کی تعریف کی ہے، مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے، ملکی مافیاز کو اپنی فکر پڑ گئی ہے کہ ہم کامیاب ہو گئے تو اپوزیشن کی سیاست ختم ہو جائے گی، ہزاروں اربوں کا قرضہ چھوڑ کر یہ لوگ گئے۔ مشکل وقت سے ملک باہر نکل آیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن دھرنے کے نام پر اسلام آباد فتح کرنے آئے تھے، کسی کو پتہ نہیں تھا کہ دھرنے میں کیوں آئے ہیں، کوئی ختم نبوت، کوئی مہنگائی اور کوئی پانی آتا ہے جیسے لوگ دھرنے میں آئے تھے۔ مافیاز میں تیس سال سے لوگ حلوے کھا رہے ہیں۔ جب کیس عدالت میں گیا تو لوگ کہنے لگے اب یہ لوگ فارغ ہو گئے۔

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پنجاب میں اصلاحات سب سے زیادہ ہوئی ہیں، کسی ایونٹ کے دوران سب کو چیلنج کر سکتے ہیں اور بتا سکتے ہیں کہ ہم نے کیا کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شریف آدمی ہیں، ان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔بہترین ٹیم پنجاب میں لیکر آئے ہیں، صوبے میں بہت بڑی تبدیلی آئے گی، پرانا اور نئے پنجاب میں آپ کو فرق نظر آئے گا۔

  • حافظ محمد سعید کی عدالت پیشی،سرکاری وکیل کو عدالت نے کیا کہا؟

    حافظ محمد سعید کی عدالت پیشی،سرکاری وکیل کو عدالت نے کیا کہا؟

    حافظ محمد سعید کی عدالت پیشی،سرکاری وکیل کو عدالت نے کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید، حافظ عبدالسلام بن محمد اور حافظ عبدالرحمن مکی سمیت دیگر رہنماؤں کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں کیس کی سماعت ہوئی اورآئندہ تاریخ 7دسمبر مقرر کی گئی ہے۔

    حافظ محمد سعید کو منجمند اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کی اقوام متحدہ نے دی اجازت

    حافظ محمد سعید کی گرفتاری کیوں ہوئی؟ ترجمان جماعةالدعوة نے پول کھول دیا

    جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعیداور پروفیسر ظفر اقبال کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 1کے جج ملک ارشد بھٹہ کے روبرو پیش کیا گیا جہاں جماعۃالدعوۃ کے رہنماؤں پر درج مقدمات کی نقول تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر سرکاری وکیل نے فاضل جج سے درخواست کی کہ مقدمات کی کاپیاں پیش کر دی گئی ہیں لہٰذا کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے جس پر حافظ محمد سعید و دیگر کے وکیل نصیر الدین نیئر اور محمد عمران گل نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں ایک ہفتے کا وقت دیا جائے تاکہ وہ ان نقول کو تفصیل سے دیکھ کر دلائل پیش کر سکیں۔

    اس دوران سرکاری وکیل نے دوبارہ روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی بات کی تو جج ملک ارشد بھٹہ نے کہا کہ قانونی طور پر لازم ہے کہ ٹرائل فیئر ہو اور کیس اچھی طرح تیار ہو سکے اس لئے سب کو موقع ملنا چاہیے۔ یہ کہہ کر انہوں نے کیس کی سماعت 7دسمبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔

    قبل ازیں جماعۃالدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید، حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف اور محمد یحییٰ عزیز کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 2میں جج محمد اقبال کے روبرو پیش کیا گیا۔ مذکورہ عدالت نے بھی کیس کی سماعت 7دسمبر تک کیلئے ملتوی کی ہے۔

    حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کو عدالت میں پیش کئے جانے کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ حافظ محمد سعید و دیگر رہنماؤں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کمیٹی کی قرارداد 1267کے تحت گرفتار کیا گیا ہے تاہم ان کے خلاف درج مقدمات کالعدم قرار دیے گئے الانفال ٹرسٹ سے تعلق کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں جو ملک بھر میں مساجد کی تعمیر کرنے والا ادارہ ہے۔

    میں نے تو حافظ محمد سعید کے مسلح‌ افراد کبھی نہیں‌ دیکھے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں‌ کہا؟ اہم خبر

    عمران خان نے دورہ امریکہ کی کامیابی کیلئے حافظ محمد سعید کو گرفتار کروایا، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

    واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا. انہیں گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا. جس پر عدالت نے جوڈیشیل ریمانڈ پر حافظ محمد سعید کو جیل منتقل کر دیا تھا.

    جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

  • ڈرائیور اناڑی ہوگا تو پھر یہی ہو گا، قصور وزیراعظم کا ہے، احسن اقبال

    ڈرائیور اناڑی ہوگا تو پھر یہی ہو گا، قصور وزیراعظم کا ہے، احسن اقبال

    ڈرائیور اناڑی ہوگا تو پھر یہی ہو گا، قصور وزیراعظم کا ہے، احسن اقبال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی اقتصادی اور قانونی ٹیم کی کارکردگی سراہا ہے،بتایا جائے وزیراعظم نے مہنگائی میں اضافہ کرنے پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا؟ 4سے 6مرتبہ سیکریٹری بدلے جاچکے ہیں 3دن سپریم کورٹ حکومت کی غلطیاں ٹھیک کرتی رہی،موجودہ حکومت کو ہاتھ پکڑ کر چلایا جارہا ہے،ایسی حکومت کیسے ملک چلا سکتی ہے؟

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ 12لاکھ سے زائد لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں،ہماری برآمدات میں 5فیصد بھی اضافہ نہیں ہوا، قصور افسران کا نہیں وزیراعظم کا ہے،حکومت نے معیشت کو تباہ کردیا ہے،حکومت نے ایک سال میں چوتھی بار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، آج سرکاری دفاتر میں بے انتہا کرپشن ہورہی ہے،موجودہ حکومت کرپٹ ترین حکومت ہے،

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ملک کوتجربوں کی بنیاد پرچلا رہی ہے، حکومت نے100سے زائد سینئرافسران کا تبادلہ کیا،حکومت کوسمجھ نہیں آرہی ملک کیسے چلانا ہے،ڈرائیوراناڑی ہوگا توپھریہی حال ہوگا، ہرناکامی کا الزام افسروں پرلگایا جاتا ہے،آج پاکستان کا روپیہ کمزورترین ہے،بجلی کی قیمت میں اضافے سے بجلی چوری میں اضافہ ہوگا،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے،

  • پنجاب کابینہ کی کارکردگی پر وزیراعظم نے کیا عدم اعتماد،کس کس کو ملی وارننگ ؟

    پنجاب کابینہ کی کارکردگی پر وزیراعظم نے کیا عدم اعتماد،کس کس کو ملی وارننگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا،وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو گورننس کے نظام میں بہتری لانے کی ہدایت کر دی،وزیر اعظم نے پنجاب میں گڈ گورننس کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو ناکافی قرار دیا،وزیراعظم نے صوبائی کا بینہ کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے آخری وارننگ دے دی،

    وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں قانون سازی پروزیراعلیٰ عثمان بزدارکی تعریف کی اور کہا کہ 70 سالہ بگڑے نظام کوٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ اورکابینہ گورننس مزید بہترکرنے کیلئے اقدامات کرے،وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بڑھتے جرائم پراظہارتشویش کیا.

    وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کھل کر تعریف کرتے ہوئے پنجاب میں کئے جانے والے کام اور نئے کاموں کے آغاز کی تشہیر کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم کا متوقع دورہ لاہور،کیا ہوں گی تبدیلیاں، صوبائی وزراء پریشان

    وزیراعظم ،وزیراعلیٰ ملاقات میں عمران خان نے کیا حکم دیا؟ جان کر وزراء بھی حیران

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت صوبائی بیوروکریسی، سینئر پولیس افسران کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب، فردوس عاشق اعوان، ذوالفقاربخاری، بیرسٹر شہزاد اکبر، چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب پولیس نے شرکت کی۔وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 60 کی دہائی میں گورننس، بیوروکریسی، پالیسیزکی مثالیں دی جاتی تھیں، اس وقت پاکستان ایک نازک دور سے گزر رہا ہے، ملک میں معاشی استحکام ضروری ہے۔عمران خان نے کہا کہ معیشت مستحکم ہو رہی ہے، اپنی معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں، بیوروکریسی اور دیگر عہدوں پر تعیناتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں، اپنے دور حکومت میں افسران کو ہر قسم کے سیاسی دباؤ سے آزاد کیا۔

    وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں پنجاب کی سیاسی،انتظامی اورملکی صورتحال پربات چیت کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے صوبائی امورسے متعلق وزیراعظم کوبریفنگ دی،ملاقات میں پنجاب میں تبادلوں کے بعد کےلائحہ عمل پرغورکیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوامی خدمت کوفوکس کیا جائے ،تحریک انصاف کی حکومت عوامی فلاح کیلئے پرعزم ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف منصوبوں پروزیراعظم کواعتماد میں لیا

    قبل ازی وزیراعظم عمران خان خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے،شہزاد اکبر اور زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے.

  • کوئی کشمیرکا سفیررہا ہے تووہ شہید بھٹو ہے، جعلی سفیر کو نہیں مانتے، بلاول

    کوئی کشمیرکا سفیررہا ہے تووہ شہید بھٹو ہے، جعلی سفیر کو نہیں مانتے، بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے مظفر آباد میں پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کشمیر پر سودا قبول نہیں کیا،ذوالفقارعلی بھٹوکشمیرکے سفیرتھے ذوالفقار علی بھٹو نے لاہور میں لوگوں کو جمع کیا اور کشمیر کی بات کی ،بھٹو شہید کشمیر کا مقدمہ جہاں رکھتے بھارتی سفیر کا پسینہ نکل جاتا تھا ،مودی انتہا پسند ہے،پیپلزپارٹی کاکشمیر سےرشتہ پہلےدن سےہے،پیپلزپارٹی نےمسئلہ کشمیرپراہم کرداراداکیا،پیپلزپارٹی ہمیشہ کشمیرکی محافظ رہی

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ کوئی کشمیرکا سفیررہا ہے تووہ شہید بھٹو ہے ،مودی پورے خطے کے امن کیلیے خطرہ ہے، ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں نریندر مودی کو پہچانو، مودی انتہا پسند سوچ رکھتا ہے، بھارتی وزیراعظم ایک انتہا پسند سوچ رکھنے والا شخص ہے،
    خصوصی حیثیت ختم کرکے کشمیریوں کی تقسیم کی کوشش کی جارہی ہے،مہذب معاشرے میں امیر اور غریب میں فرق نہیں ہوتا،آج معیشت اور خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ پارلیمان بند پڑا ہے،بتایا جائے15 ماہ میں عوام کی فلاح کیلیےکیا کیا گیا؟ ٹیکس کا نظام بہتر کرنا ہوگا لیکن ایسے نہیں جیسے یہ کررہے ہیں،سندھ میں سیلز ٹیکس باقی صوبوں سے کم ہے،سیاست اب عوام نہیں امپائر کو خوش کرنا ہے،سیاست کا محور اب عوام کو صرف سبز باغ دکھانا ہے،ایک سال میں ایک قانون پاس نہیں کراسکے،یہ پارلیمان میں یکجہتی کیسے پیدا کریں گے،

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ سی پیک کو کسی صورت متنازعہ نہیں بننے دیں گے،حکومت کو سی پیک پر یوٹرن نہیں لینے دیں گے، نالائق حکومت نے سی پیک کو ہی متنازعہ بنادیا،نالائق نااہل سلیکٹڈ نیازی کان کھول کر سن لو،شہید بھٹو کے شروع کردہ، بینظیر بھٹو اور زرداری صاحب نے اس تعلق کو آگے بڑھایا،ہم تمہیں ایسا کرنے نہیں دیں گے

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ بقول چیف جسٹس آپ نے سپہ سالار کو شٹل کاک بنا دیا اب یہ معاملہ پارلیمان میں آئے گا جن سے ایک نوٹیفکیشن نہیں بن سکا آج تک کوئی ایک قانون پاس نہیں کر سکے وہ اب کیسے پارلیمان میں اتفاق رائے پیدا کریں گے اتنی اہم قانون سازی پر وہ بھی چھ مہینے کے اندر،دیکھتے ہیں،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ 27دسمبر کو بینظیر بھٹو کی برسی لیاقت باغ راولپنڈی میں منائیں گے،یہ حکومت ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہے،مجھے فخر ھے کہ آج میں ان لوگوں کے ساتھ ھوں جنھوں نے میرے نانا شھید بھٹو کے ساتھ اور میری ماں شھید بینظیر بھٹو کے ساتھ کام کیا اور ھمیشہ جھموریت کے لییے کیا۔

    بلاول زرداری نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی کہتا ہے کہ میں کشمیریوں کا سفیر ہوں ،یہ کیسا سفیر ہے کہ کشمیر میں لاک ڈاؤن ہے اور اس نے ایک ملک کا بھی دورہ نہیں کیا،نہ کسی ملک میں کوئی وفد نہیں بھیجا،میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ
    ہم کشمیر کا مقدمہ لڑوں گا،محترمہ بے نظیر بھٹو نے کہا تھا کہ جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا

  • الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری، وزیراعظم نے کونسے نام دیئے؟ اہم خبر

    الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری، وزیراعظم نے کونسے نام دیئے؟ اہم خبر

    الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری، وزیراعظم نے کونسے نام دیئے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سندھ اور بلوچستان کے ممبران کی تقرری کے لیے نام تجویز کر دیئے، عمران خان نے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کے خط کا جواب دے دیا۔وزیراعظم کی جانب سے تجویز کر دہ ناموں میں سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نور الحق قریشی اور عبدالجبار قریشی شامل ہیں جبکہ بلوچستان سے ڈاکٹر فیض کاکڑ، نوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

    قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمشن کے ارکان کی تقرری کے لئے 3، 3 نام خط کے جواب میں دیئے، شہباز شریف نے سندھ کے لئے نثار درانی، جسٹس (ر) عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام جبکہ بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی، محمد روف عطاء اور راحیلہ درانی کے نام دئیے.

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، حکومت کی جانب سے مقررکیے گئے ارکان کا فیصلہ مسترد ہو چکا جس کے بعد ارکان کی تقرری کیلئے حکومت اوراپوزیشن سے نئے نام مانگے تھے ،چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر  قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کوخط لکھا تھا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اوراسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ارکان کے لئے نئے نام مانگ لیے، خط میں 2ارکان کی تقرری کیلئے 3،3نام دینےکی درخواست کی گئی تھی، آج شہباز شریف اور پھر وزیراعظم عمران خان نے خط کا جواب دے دیا ہے.

  • وہی ہوا جس کا حکومت نے خدشے کا اظہار کیا تھا، نواز شریف اب کب تک بیرون ملک رہیں گے؟ اہم خبر

    وہی ہوا جس کا حکومت نے خدشے کا اظہار کیا تھا، نواز شریف اب کب تک بیرون ملک رہیں گے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف کا طبی وجوہات پر بیرون ملک قیام بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،نوازشریف 4 ہفتوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد واپس نہیں آسکیں گے،نوازشریف کوعلاج کیلیےابتدائی 4 ہفتوں کی مدت 17 دسمبر کوختم ہورہی ہے

    نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق برطانوی ڈاکٹرزنے نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ تجویز کیا ہے،نوازشریف کے ٹیسٹ اورطبی معائنہ مکمل ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں،

    دنیا میں ہماری عزت نہیں، نواز شریف کا لندن کی فٹ پاتھ پر اعتراف

    شہبازشریف نے وکلا کومیڈیکل رپورٹس کی بنیاد پرکیس تیار کرنے کی ہدایت کر دی،میڈیکل رپورٹس پاکستانی حکام کو فراہم کی جائیں گی،میڈیکل رپورٹس کی کاپیزہائی کورٹ میں بھی جمع کرائی جائیں گی،نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کوبھی فراہم کی جائیں گی،نوازشریف کے مزید علاج کیلیےامریکہ لے جانے کی تجویز بھی زیرغور ہے،

    سابق وزیراعظم نواز شریف بیماری کے باعث لندن منتقل ہو چکے ہیں جہان گزشتہ روز ان کے ٹیسٹ ہوئے ہیں ، نواز شریف چوھدری شوگر ملز کیس میں نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر تھے جب ان کی طبیعت خراب ہوئی انہیں علاج کے لئے سروسز ہسپتال، پھر گھر اور پھرلندن منتقل کر دیا گیا، نواز شریف کی لاہور ہائیکورٹ نے طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی العزیزیہ ریفرنس کیس میں نواز شریف کی سزا آٹھ ہفتوں کے لئے معطل کر دی، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے حکومت نے نہیں نکالا بلکہ ون ٹائم علاج کے لئے عدالتی حکم کے بعد اجازت دی.

    نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں معروف ڈاکٹرز معائنہ کر چکے ہیں جبکہ معالجین کی تجویز پرنواز شریف کی گھر میں فزیو تھراپی کے سیشن بھی کئے جا رہے ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ ‏نوازشریف کا علاج سینٹ تھامس اسپتال لندن کےمعالجین کررہے ہ یں،‏معالجین میں ماہرین امراض قلب اور خون شامل ہیں،‏ابتدائی طورپر پلیٹ لیٹس کم ہونے کی وجوہات تشخیص کرنی ہیں،

    نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ یہاں پرانسانی ہمدردی والی کوئی بات نہیں ہے،اس وقت کوئی سیاسی بات نہیں کرناچاہتا،ہمارے لیے اس وقت میاں صاحب کاعلاج ضروری ہے،پوری قوم سے میاں صاحب کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کرتا ہوں،ہمارے لیےاس وقت سب سے اہم نوازشریف کاعلاج ہے،

    حسین نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کوعلاج کے لیے امریکہ جانا چاہیے،ڈاکٹرزنوازشریف کاتفصیلی معائنہ کریں گے ،نوازشریف کی صحت سے متعلق ٹویٹ پرخدشے کااظہار کیاتھا،والدہ کی بیماری کوسیاسی بنانے کی کوشش کی گئی تھی، چاہتے ہیں کہ نوازشریف کی تمام بیماریوں کاعلاج ایک چھت کے نیچےہو،برطانیہ میں ایسی سہولیات نہیں.

    حسین نواز کا مزید کہنا تھا کہ ،نوازشریف کاعلاج کہاں ہوگااس کوخفیہ رکھنےمیں میڈیا مدد کرے ،نوازشریف کےپلیٹ لیٹس میں اچانک کمی زہرخورانی کا نتیجہ ہوسکتی ہے،صرف میں نےنہیں کئی ماہرین نےزہرخورانی کاخدشہ ظاہر کیا،زہرخورانی کی تحقیقات ہونی چاہیں لیکن ابھی میاں صاحب کاعلاج اہم ہے