Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • الیکشن کمیشن اراکین کی تعیناتی میں اہم پیشرفت، شہباز شریف نے کونسے نام دیئے؟

    الیکشن کمیشن اراکین کی تعیناتی میں اہم پیشرفت، شہباز شریف نے کونسے نام دیئے؟

    الیکشن کمیشن اراکین کی تعیناتی میں اہم پیشرفت، شہباز شریف نے کونسے نام دیئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا، خط میں شہباز شریف نے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کیلیے3،3نام تحریرکیے ہیں،سندھ کیلیے نثار درانی، جسٹس(ر) عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام تحریرکئے گئے ہیں،بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی ، سابق ایڈووکیٹ جنرل محمد روف عطااور راحیلہ درانی کے نام شامل ہیں،

    اپوزیشن لیڈر نے 5نومبر کو چیئر مین سینیٹ اور اسپیکرقومی اسمبلی کے خط پر جواب بھجوایا.

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، حکومت کی جانب سے مقررکیے گئے ارکان کا فیصلہ مسترد ہو چکا جس کے بعد ارکان کی تقرری کیلئے حکومت اوراپوزیشن سے نئے نام مانگے تھے ،چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر  قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کوخط لکھا تھا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اوراسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ارکان کے لئے نئے نام مانگ لیے، خط میں 2ارکان کی تقرری کیلئے 3،3نام دینےکی درخواست کی گئی تھی، آج شہباز شریف نے خط کا جواب دے دیا.

  • شہباز شریف کو لندن میں بھی سکون نہ ملا،وزیراعظم کو لکھا پیار بھرا خط، کیا کہا؟

    شہباز شریف کو لندن میں بھی سکون نہ ملا،وزیراعظم کو لکھا پیار بھرا خط، کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف صدرمسلم لیگ(ن)شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کوخط لکھا ہے شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کیلئے 3 نام وزیراعظم کوبھجوا دیئے ، شہبازشریف نے ناصرمحمود کھوسہ،جلیل عباس جیلانی کا نام تجویزکیا ،شہباز شریف نے اخلاق احمد تارڑکا نام بھی وزیراعظم کوبھجوایا

    شہبازشریف نے خط میں کہا کہ میری دانست میں یہ ممتازشخصیات مناسب اوراہل ہیں، آرٹیکل213 ٹواے کا تقاضا ہے وزیراعظم اپوزیشن لیڈرسے اس حوالہ سے مشاورت کرے،6دسمبرکوچیف الیکشن کمشنرکی 5سال کی آئینی مدت مکمل ہورہی ہے،الیکشن کمیشن کے 2ارکان کےعہدے بھی تاحال خالی ہیں

    حکومت نے نئےچیف الیکشن کمشنرکےنام پرمشاورت شروع کردی، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور کا کہنا ہے کہ نئےچیف الیکشن کمشنرکافیصلہ 5دسمبر تک کرلیا جائے گا،الیکشن کمیشن کوغیرفعال نہیں ہونے دیاجائے گا،الیکشن کمیشن کے 2ارکان کاتقرربھی اسی ہفتے ہوجائے گا،چیئرمین سینیٹ اور اسپیکراپوزیشن کو الیکشن کمیشن ارکان کےناموں پراعتمادمیں لیں گے

    غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو ملی عدالت سے ملی بڑی کامیابی

    فارن فنڈنگ کیس، مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے بڑا مطالبہ کر دیا

    فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے سنایا بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہے، ایسا کس نے کہہ دیا

    5 دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ انہی کے دور ملازمت میں ہو، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج مطالبہ کیا ہے کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا تو ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے.

    الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، حکومت کی جانب سے مقررکیے گئے ارکان کا فیصلہ مسترد ہو چکا جس کے بعد ارکان کی تقرری کیلئے حکومت اوراپوزیشن سے نئے نام مانگ لیے گئے ،چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر  قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کوخط لکھا ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اوراسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ارکان کے لئے نئے نام مانگ لیے، خط میں 2ارکان کی تقرری کیلئے 3،3نام دینےکی درخواست کی گئی ہے.

  • تبدیلی کا عزم لئے وزیراعظم پہنچے لاہور، ہمراہ کون اورکس نے کیا استقبال؟

    تبدیلی کا عزم لئے وزیراعظم پہنچے لاہور، ہمراہ کون اورکس نے کیا استقبال؟

    تبدیلی کا عزم لئے وزیراعظم پہنچے لاہور، ہمراہ کون اورکس نے کیا استقبال؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے،وزیر اعظم عمران خان خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے، وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر اور معاون خصوصی ذلفی بخاری بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں، لاہور پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کا استقبال کیا.

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایک روز کا ہے، وزیراعظم لاہور میں صوبائی کابینہ اجلاس کی بھی صدارت کریں گے، وزیراعظم پارلیمانی پارٹی کے رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں کو سیاسی صورتحال پر بھی اعتماد میں لیں گے جب کہ وزیراعظم کی صوبائی وزراء سے بھی ان کی ملاقاتیں طے ہیں۔لاہور میں اسموگ سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی عمران خان کریں گے.

    وزیراعظم کا متوقع دورہ لاہور،کیا ہوں گی تبدیلیاں، صوبائی وزراء پریشان

    وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں سموگ کی بڑھتی صورتحال پر نوٹس لیا تھا،وزیراعظم کواجلاس میں ا سموگ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے موقع پرصوبائی کابینہ میں تبدیلیاں بھی متوقع ہیں اورناقص کارکردگی دکھانے والے وزرا سے قلمدان واپس لئے جانے کا امکان ہے۔

  • بیمار قیدی کی درخواست پر چیف جسٹس نے ایسا کیا کہہ دیا کہ جیل حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    بیمار قیدی کی درخواست پر چیف جسٹس نے ایسا کیا کہہ دیا کہ جیل حکام کی دوڑیں لگ گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں بیمارقیدی کی درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے سماعت کی، اڈیالہ جیل کے پولیس افسران اورڈاکٹرزعدالت میں پیش ہوئے،

    دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اڈیالہ جیل کے دورے کیا فیصلہ کیا اور کہا کہ آئندہ جمعہ اڈیالہ جیل کا دورہ کروں گا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیوں ںہ قیدیوں کوحکومت کیخلاف کیس فائل کرنے کا کہیں، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے جوائنٹ سیکرٹری صحت کی سرزنش بھی کی. عدالت نے سیکرٹری صحت کو تنبیہ کی اور کہا ایسے بیانات نہ دیں،

    چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قیدی حکومت کی قیدمیں ہیں،ذمہ دارحکومت ہے،جیلوں میں کتنی کرپشن ہےآپ کواندازہ ہے، 1500 والی جگہ پر 4 ہزارلوگوں کی موجودگی تشویشناک ہے،

    عدالت نے حکم دیا کہ صحت سےمتعلق عالمی وملکی قوانین پیش کریں، اڈیالہ جیل کے کوریڈورمیں بھی لوگ سوتےہیں، اڈیالہ جیل کی وارڈزسے نالے گزرتے ہیں،عدالت نےکیس کی سماعت 14 دسمبرتک ملتوی کردی

    نوازشریف 2 دن میں چلے گئے،ایک قیدی 6 سال سے واپس نہیں لا سکے، سیکرٹری داخلہ،خارجہ کو جیل بھیجوں گا، عدالت

    اڈیالہ جیل کے قیدی خادم حسین نے چیف جسٹس ہائیکورٹ کوخط لکھا تھا .چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو لکھے گئے خط میں قیدی نے کہا کہ بینائی کا مسئلہ ہے،آنکھوں کےعلاج کی سہولت دی جائے،-

    نواز کے لندن جانے کے بعد دیگرقیدیوں کی بھی سن لی گئی، وزیراعظم کا بڑا حکم،

    اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ میں جیلوں میں 10 ہزار بیمار قیدیوں نے طبی بنیاد پر رہائی کی درخواست دائر کی تھی ، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ نوازشریف کی طرح بیمار قیدیوں کو طبی بنیاد پر ضمانت دی جائے۔ بعد ازاں لاہورہائی کورٹ نے درخواست چیف سیکریٹری پنجاب کو بھجوا دی تھی اورچیف سیکریٹری پنجاب کو درخواست پر فیصلے کی ہدایت کی تھی، عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ جیلوں میں 10 ہزارسے زائد قیدی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، جیلوں میں قیدیوں کو علاج کی مناسب سہولتیں میسر نہیں ہیں۔

  • نوشہرہ ورکاں،ملزمان کی کار پر فائرنگ،باپ بیٹے سمیت 4 افراد قتل، وجہ کیا؟ پولیس نے بتا دیا

    نوشہرہ ورکاں،ملزمان کی کار پر فائرنگ،باپ بیٹے سمیت 4 افراد قتل، وجہ کیا؟ پولیس نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کے علاقہ نوشہرہ ورکاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا۔ مقتولین سیشن کورٹ سے پیشی کے بعد واپس گاؤں جا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کی، کار میں سوار چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں.مقتول اعظم کچھ روز قبل ہی قتل کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہوا تھا

    اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا، پولیس نے علاقہ کی ناکہ بندی کروا دی،پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گوجرانوالہ میں 4افراد کے قتل کےواقعے کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتار ی کاحکم دے دیا،وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے آرپی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی

  • منشیات کیس، رانا ثناء اللہ کے وکلاء نے کر دیا اہم اعلان

    منشیات کیس، رانا ثناء اللہ کے وکلاء نے کر دیا اہم اعلان

    منشیات کیس، رانا ثناء اللہ کے وکلاء نے کر دیا اہم اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج عدالت کاروائی کا بائکاٹ کیا ہے۔ یہ پولیس اسٹیٹ نہیں اوپن کورٹس ہیں۔ ریاست نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اگر ٹرائل پولیس نے ریگولیٹ کرنا ہے تو ہم اسکا حصہ نہیں بنیں گے۔

    اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں۔ جب سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں صحافیوں پر پابندی نہیں تو یہاں کیوں ہیں۔ سپریم کورٹ میں حساس ترین مقدمات چلے لیکن نہ صحافیوں کو روکا گیا نہ وکلا کو۔پاکستانی شہریوں کا حق ہے کہ وہ یہ ٹرائل دیکھیں۔ جرنلسٹ کا رائٹ ہے کہ وہ ٹرائل دیکھیں۔

    رانا ثناء اللہ کے وکیل زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ وکلا کی ٹائیاں پکڑی گئیں۔ کیونکہ یہ مقدمہ جھوٹا ہے۔ اس لیے یہ نہیں چاہتے کہ پبلک کو پتہ چلے،یہ اوپن کورٹ ہوگی۔ اگر ماحول ٹھیک ہو گا تو ہم مقدمہ لڑیں گے نہیں تو ہم بائکاٹ کر رہے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو منشیات کیس میں عدالت پیش کیا گیا،رانا ثنا اللہ کے وکلا نے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،رانا ثنا اللہ کے وکلا نے پولیس کی بدنظمی پرعدالتی بائیکاٹ کیا

    طاہر خلیل سندھو کا کہنا ہے کہ وکلا کو سیکیورٹی اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے،عدالت نے کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی. عدالت نے 14 دسمبر کو رانا ثناء اللہ کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا.

    قبل ازیں صحافیوں کو بھی کمرہ عدالت جانے سے روک دیا گیا تھا.اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی،

  • پاک بحریہ کا اے این ایف کے ہمراہ بڑا سمندری آپریشن، کتنی منشیات برآمد ہوئی؟

    پاک بحریہ کا اے این ایف کے ہمراہ بڑا سمندری آپریشن، کتنی منشیات برآمد ہوئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ اوراینٹی نارکوٹکس فورس کامنشیات کے خلاف پسنی کے قریب سمندری آپریشن کیا جس کے دوران 1200 کلو گرام حشیش برآمد کر لی گئی، پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پسنی کے قریب سمندرمیں آپریشن خفیہ معلومات پرکیا گیا،منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے،منشیات قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دی

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    واضح رہے کہ 12 نومبر کو بھی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اوراے این ایف نے مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کیا تھا،جس کے دوران مشکوک کشتی سے241کلو گرام ہیروئن اور2کلو گرام حشیش برآمد کی گئی تھی، پاک بحریہ ترجمان کے مطابق قبضےمیں لی گئی منشیات کی مالیت تقریباًدوارب اکتالیس کروڑ روپےسےزائد ہے

  • عدالت میں قطری خط کے بعد الیکشن کمیشن میں بھی ن لیگ نے پیش کیا قطری صفحہ

    عدالت میں قطری خط کے بعد الیکشن کمیشن میں بھی ن لیگ نے پیش کیا قطری صفحہ

    عدالت میں قطری خط کے بعد الیکشن کمیشن میں بھی ن لیگ نے پیش کیا قطری صفحہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معان خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا یہ پارلیمان اس وقت تک جعلی نہیں ہو سکتی جب تک آپ کے فرزند اور آپ کی جماعت کے دیگر رہنما اس معزز ایوان میں براجمان ہیں۔

    شہباز شریف کا قانونی نوٹس،برطانوی صحافی نے شہباز شریف کو پھر جھوٹا کہہ دیا

    شہباز شریف کے تمام اثاثے منجمند کرنے کا فیصلہ ہو گیا، اہم خبر

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ نئے انتخابات ضرور کرائے جائیں گے لیکن پانچ سال کی آئینی مدت کی تکمیل کے بعد۔ہم مولانا کی گزشتہ پارلیمان کی تقریروں کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں جب وہ کہا کرتے تھے کہ پارلیمان کو اپنی آئینی مدت پوری کرنی چاہیے۔

    کرپشن کرنے والوں کی جیب سے ثبوت کی بجائے قطری خط برآمد ہوا: فردوس عاشق اعوان

    قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کے لندن پہنچتے ہی (ن) لیگ کے ترجمانوں نے پاکستان میں جو ہنگامی حالت نافذ کی ہوئی تھی، وہ یکایک ختم ہوچکی ہے۔(ن) لیگ نے سپریم کورٹ کی طرح الیکشن کمیشن میں جو ایک صفحہ پیش کیا ہے،وہ بھی قطری لگتا ہے۔

  • سیکورٹی اداروں کی بڑی کاروائی،اسلام آباد اور ملتان ایئرپورٹ سے خاتون سمیت چارافراد گرفتار، کیا برآمد ہوا؟

    سیکورٹی اداروں کی بڑی کاروائی،اسلام آباد اور ملتان ایئرپورٹ سے خاتون سمیت چارافراد گرفتار، کیا برآمد ہوا؟

    سیکورٹی اداروں کی بڑی کاروائی،اسلام آباد اور ملتان ایئرپورٹ سے خاتون سمیت چارافراد گرفتار، کیا برآمد ہوا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے پنجاب کے ضلع ملتان میں ایئر پورٹ پر کاروائی کی ہے اور جدہ جانے والے مسافروں سے 4 کلو سے زائد ہیروئن برآمد کر لی ہے،اےاین ایف نے2خواتین سمیت ایک ملزم کوگرفتارکرلیا،تینوں ملزموں کواےاین ایف پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا جہاں ان سے تحقیقات کی جائیں گی.

    منشیات اسمگلنگ میں ملوث افراد پرہاتھ ڈالا گیا تو انہوں نے کیا طریقہ اپنایا؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

    لیڈی ہیلتھ ورکرز کو رات کے وقت بلانے پر سپریم کورٹ کے ریمارکس،بیان حلفی میں کیا کہا گیا؟

    جعلی ڈگریوں پرملازمت کیس میں سپریم کورٹ کے اہم ریمارکس

    دوسری جانب اے ایس ایف نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کاروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے 840 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی ہے، ملزم کو مزید تحقیقات کے لئے اے این ایف کے حوالہ کر دیا گیا ہے.

    گزشتہ روز بھی ملتان ایئر پورٹ سے اے این ایف نے قطر جانے والے مسافر کے بیگ سے منشیات برآمد کی تھی.

  • کراچی سے لاہور ٹرین سروس کیوں معطل ہو گئی؟ اہم خبر

    کراچی سے لاہور ٹرین سروس کیوں معطل ہو گئی؟ اہم خبر

    کراچی سے لاہور ٹرین سروس کیوں معطل ہو گئی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کینٹ اسٹیشن پرواشنگ یارڈمیں ٹرین کی 2بوگیاں پٹری سےاترگئیں،،بوگیوں کوپٹری پر لانے اورٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے،شالیمارایکسپریس کی 2اکانومی کلاس بوگیاں پٹری سے اترگئیں،ٹریک بندہونے سےلاہورجانے والی شالیمارایکسپریس روانہ نہ ہوسکی. کراچی سے لاہور ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے، ریلوے حکام کا کہنا ہے جلد ریلوے کو بحال کر دیا جائے گا.

    کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین معطل ہونے سے مسافر پریشان ہیں اور ریلوے سٹیشن پر ٹرین کے چلنے کا انتظار کر رہے ہیں،

    14 اکتوبر کو میرپور ماتھیلو کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹری سے اترگئی تھی، مال گاڑی پنجاب سے کراچی جارہی تھی.

    شیخ رشید کی کارکردگی باغی ٹی وی سامنے لے آیا، 136 مسافر ٹرینوں میں سے 72 ٹرینیں خسارے میں

    یکم اکتوبر کو روہڑی ریلوے اسٹیشن کے گڈز یارڈ میں کنٹینر مال گاڑی کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، کنٹیر مال گاڑی کی بوگیاں اترنے سے کم و بیش 400 فٹ پٹری کو نقصان پہنچا

    یاد رہے کہ پاکستان میں‌ اس سے قبل بھی ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں تاہم اس سلسلہ میں‌ ریلوے حکام کی طرف سے ابھی تک مضبوط اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے ہیں.