Baaghi TV

Author: ممتاز حیدر

  • رانا ثناء اللہ کیس، وکلاء نے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیوں کر دیا؟ سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ کیس، وکلاء نے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیوں کر دیا؟ سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ کیس، وکلاء نے عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کیوں کر دیا؟ سماعت ملتوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو منشیات کیس میں عدالت پیش کیا گیا،رانا ثنا اللہ کے وکلا نے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،رانا ثنا اللہ کے وکلا نے پولیس کی بدنظمی پرعدالتی بائیکاٹ کیا

    طاہر خلیل سندھو کا کہنا ہے کہ وکلا کو سیکیورٹی اہلکاروں نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے،عدالت نے کیس کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کر دی. عدالت نے 14 دسمبر کو رانا ثناء اللہ کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا.

    قبل ازیں صحافیوں کو بھی کمرہ عدالت جانے سے روک دیا گیا تھا.اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

     

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی،

  • وزیراعظم کا متوقع دورہ لاہور،کیا ہوں گی تبدیلیاں؟ صوبائی وزراء پریشان

    وزیراعظم کا متوقع دورہ لاہور،کیا ہوں گی تبدیلیاں، صوبائی وزراء پریشان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم کا استقبال کریں گے، اپنے مختصر دورہ لاہور میں وزیراعظم عمران خان سے گورنر،وزیراعلیٰ،نئے چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب ملاقاتیں کریں گے۔

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات اور مشترکہ اجلاس کی صدارت کریں گے،جہاں صوبائی حکومت کی جانب سے وزیراعظم کو پنجاب میں اسموگ کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں سموگ کی بڑھتی صورتحال پر نوٹس لیا تھا،وزیراعظم کواجلاس میں ا سموگ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ لاہور کے موقع پرصوبائی کابینہ میں تبدیلیاں بھی متوقع ہیں اورناقص کارکردگی دکھانے والے وزرا سے قلمدان واپس لئے جانے کا امکان ہے۔

    صوبائی کابینہ کے وزراء اس حوالہ سے پریشان دکھائی دیتے ہیں کہ وزیراعظم کابینہ میں کیا تبدیلیاں کرتے ہیں کیونکہ پہلے بھی کابینہ میں تبدیلیاں ہو چکی ہیں.

  • پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، بلاول کہاں کریں گے جلسہ عام سے خطاب

    پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، بلاول کہاں کریں گے جلسہ عام سے خطاب

    پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، بلاول کہاں کریں گے جلسہ عام سے خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کا آج یوم تاسیس منایا جائے گا اس ضمن میں آج آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں جلسہ ہو گا،پیپلزپارٹی کے آج ہونے والے 52 ویں یوم تاسیس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اس سلسلے میں مظفر آباد میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے پیپلزپارٹی کی قیادت، تنظیمی عہدیدار اور کارکنان شریک ہوں گے۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے کے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، وسیع پنڈال بنایا گیا ہے اور پنڈال کو پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے.

    پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بلاول زرداری نے پیغام میں کہا کہ پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر ہم اپنے بنیادی اصولوں پر عہد کو دہرائیں گے اور ملک کی نئی سمت کو متعین کریں گے۔ صرف مضبوط عوامی ایجنڈا ہی جمہوری، اقتصادی اور انتظامی  بحرانوں سے نکال سکتا ہے، دستور بندی، قانون کی بالا دستی اور جمہوریت پر سختی سے کاربند رہا جائے.

  • رانا ثناءاللہ کی پیشی سے قبل عدالت جانے سے کس کو روک دیا گیا؟

    رانا ثناءاللہ کی پیشی سے قبل عدالت جانے سے کس کو روک دیا گیا؟

    رانا ثناءاللہ کی پیشی سے قبل عدالت جانے سے کس کو روک دیا گیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو آج عدالت پیش کیا جائے گا، انسداد منشیات عدالت کے جج شاکرحسن سماعت کریں گے ،راناثنااللہ کی پیشی سے قبل سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری جوڈیشل کمپلیکس کے اندراورباہرتعینات کی گئی ہے.

    صحافیوں کو بھی کمرہ عدالت میں جانے سے روک دیا گیا،پولیس نے ن لیگی کارکنان کو عدالت کی جانب جانے سے روک دیا ہے، ن لیگ کے ایک درجن سے زائد کارکنان عدالت کے باہر جمع ہیں، گزشتہ سماعت پر بھی صحافیوں کو عدالت جانے سے روک دیا گیا تھا جس پر صحافیو‌ں نے احتجاج ریکارڈ کروایا تھا

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ کیس کی سماعت کرنیوالے جج کا تبادلہ، ضمانت کیس کی سماعت ملتوی

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی،

  • سینیٹر طلحہ محمود کا بیٹا بھی والد کے نقش قدم پر،غریبوں نے دی دعائیں

    سینیٹر طلحہ محمود کا بیٹا بھی والد کے نقش قدم پر،غریبوں نے دی دعائیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی جانب سے ضلع ہری پور میں انقلابی پروگرام مستحق خاندانوں میں جہیز پیکج کی تقسیم کی گئی،محمد مصطفیٰ بن طلحہ ( وائس چیئرمین محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن) نے پروگرام میں شرکت کی اور سات یونین کونسلز کےمستحق خاندانوں میں جہیز پیکج تقسیم کیا.

    ضلع ہری پورکو قدرت نےہر نعمت سے نوازا ہےاس کی پسماندگی کو ختم کرنے کیلئے محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن مختلف شعبوں میں کام کررہی ہے،تعلیم کا میدان ہو یا صحت کا شعبہ ہم اس علاقے کی خوشحالی کیلئے فکرمند ہیں اور ہماری فاؤنڈیشن کے مسلسل پروگرام جاری ہیں۔

    جمعیت علماء اسلام ف کے سینیٹر طلحہ محمود بازی لے گئے، باقی سب دیکھتے رہے، ایسا کام کیا کہ عوام بھی حیران رہ گئی

    محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کمزور، مستحق اور پسے ہوئے طبقات کی بحالی و امداد میں شب و روز مصروف عمل ہے۔جہیز پیکج محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کی سماجی خدمات کا اہم حصہ ہے جس کے تحت پورا سال ایسی غریب و مستحق بیٹیوں کو جہیز پیکج فراہم کرتی ہے جو شادی کے لائق ہوتی ہیں لیکن والدین غربت کے باعث اپنی بچیوں کی شادی نہیں کرسکتے محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے اس انقلابی پروگرام سے سینکڑوں بے سہارا بچیاں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر خوشحال زندگی بسر کر رہی ہیں، ہماری کوشش ہے کہ آئندہ بھی ایسے انقلابی پروگرام لاکر آپ کے علاقہ کی ترقی میں اپناکردار ادا کرتے رہیں ۔محمد مصطفیٰ بن طلحہ نے مستحق خاندانوں میں نقد رقم بھی تقسیم کی۔

    پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، پروگرام سے علاقہ کی معزز شخصیات چیئرمین ارشاد ، مظہر شاہ ، نزاکت حسین شاہ ، مسلم شاہ ودیگر نے بھی خطاب کیا ،مقررین نے محمد طلحہ محمودفاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہا اور ضلع ہری پور میں محمد طلحہ محمود فاؤنڈیشن کے پروگراموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کو علاقہ کی ترقی اور خوشحالی کا زریعہ قرار دیا ،اہلیان علاقہ نے محمد مصطفی بن طلحہ کا پروگرام میں شرکت اور جہیز پیکج کی تقسیم پر شکریہ ادا کیا

  • کاشانہ کیس،وزیراعلیٰ کا نوٹس، حقائق کیا ہیں،ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی

    کاشانہ کیس،وزیراعلیٰ کا نوٹس، حقائق کیا ہیں،ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی

    کاشانہ کیس،وزیراعلیٰ کا نوٹس، حقائق کیا ہیں،ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاشانہ کیس پر ‏ابتدائی رپورٹ آ گئی، جس کے مطابق وزیراعلیٰ آفس کو ملنے والی شکایات اور 24 جولائی کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر کی جانب سے ملنے والی رپورٹ پر وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کو تحقیقات کے بعد سفارشات جمع کروانے کا حکم دیا گیا، انسپکشن ٹیم نے تفصیلی کاروائی اور تحقیق کے بعد اپنی سفارشات پیش کیں

    تحقیقات سے ڈی جی سوشل ویلفیئر پر ایک خاتون کو زبانی احکامات پر ملازمہ رکھوانے کے الزامات ثابت ہوئے اور پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی سفارش کی گئی ، سپرنٹنڈنٹ کاشانہ کو ڈی جی کے غیر قانونی احکامات ماننے اور غیر متعلقہ افراد کو کاشانہ میں آنے جانے کی اجازت دینےکا ذمہ دار ٹھہرایاگیا

    انسپکشن ٹیم نےسپرنٹنڈنٹ کاشانہ اور سابقہ ڈی جی سوشل ویلفیئر کو ٹرانسفر کرنے اور پیڈا ایکٹ کےتحت کارروائی کی سفارش کی انسپکشن ٹیم کی سفارشات کے مطابق ٹرانسفر آرڈرز ملنے پر متعلقہ سپرنٹنڈنٹ نے چارج چھوڑنے کی بجائے ادارے کو تالے لگا کر سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپلوڈ کرنا شروع کر دیں

    سوشل ویلفیئر کے افسران موقع ہر پہنچے اور انتظامیہ کی مدد سے 4 گھنٹے کے بعد ادارے کا کنٹرول نئی سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کر دئیے اور اب حالات نارمل ہیں.

    واضح رہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں یتیم کمسن بچیوں کی شادی نہ کروانے کے جرم میں کاشانہ کی سپرینڈنٹ افشاں لطیف کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتاری کے وقت افشاں لطیف نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ مجھے شوہر سمیت گرفتار کیا جا رہا ہے۔مجھے نہیں معلوم اب مجھے کہا لے کر جایا جائے گا اب یہ بچیاں آپ سب کی ذمہ داری ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سوشل میڈیا پر کا شانہ کے بارے میں وائرل ہونے والی ویڈیوکے معاملہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری سوشل ویلفیئر سے رپورٹ طلب کر لی ہے-وزیراعلیٰ نے حکم دیاہے کہ معاملے کی ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور الزامات کی مکمل چھان بین کر کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں -وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحقیقات میں جو بھی قصوروار ہوا اس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی- کاشانہ میں رہائش پذیر بچیو ں کومکمل تحفظ دیں گے اور میں بے آسرا بچیوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کروں گا-

    پولیس کا کہنا ہے کہ سپرنٹنڈنت کاشانہ لاہور افشاں لطیف کو سرکاری رہائش گاہ پر قبضے کے الزام حراست میں لیا، افشاں لطیف نے اپنے ہی ادارے کی ڈی جی کرن امتیاز پر الزامات لگائے تھے۔افشاں لطیف کا کہنا تھا کہ کرن امتیاز کم عمر لڑکیوں پر شادی کے لیے دباؤ ڈالتی تھیں۔ پولیس کے مطابق خاتون افسر کے ساتھ شوہر کو بھی حراست میں لے کر رہائشگاہ خالی کرالی گئی ہے، خاتون افسر پر تبادلے کے باوجود رہائش گاہ خالی نہ کرنے کا الزام تھا۔

  • صوبائی وزیر کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل، کس کس نے عیادت کی؟

    تحریک انصاف کے رہنما، اہم ترین صوبائی وزیر کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل، کس کس نے عیادت کی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما، صوبائی وزیر میاں محمود الرشید علیل ہو گئے، انہیں دل کی تکلیف کے باعث کارڈیالوجی لایا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں،صوبائی وزیر کی پی آئی سی میں انجیو پلاسٹی کی گئی ہے۔میاں محمود الرشید کو دو سٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔ وہ دو روز تک ہسپتال میں داخل رہیں گے۔

    گورنر پنجاب چودھری محمد سرور پی آئی سی ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کی عیادت کی۔ بعد ازاں صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد بھی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں صوبائی وزیرہاوسنگ واربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمودالرشیدکی خیریت دریافت کرنے پہنچ گئیں۔ اس موقع پرمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ پی آئی سی ڈاکٹرامیرودیگرڈاکٹرزبھی موجودتھے۔

    صوبائی وزیرصحت نے میاں محمودالرشیدکو دی جانے والی ادویات وعلاج معالجہ کی تفصیلات حاصل کیں۔ ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر امیر نے ڈاکٹریاسمین راشدکوصوبائی وزیرمیاں محمودالرشیدکی انجیوگرافی ودیگررپورٹس کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    صوبائی وزیرصحت نے ایم ایس اوردیگرڈاکٹرزکومیاں محمودالرشیدکے بہترین علاج معالجہ کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اللہ پاک میاں محمود الرشیدکومکمل صحت یابی عطاء فرمائے۔ میاں محمودالرشیدنے صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی آمدپرشکریہ اداکیا اورعلاج معالجہ بارے اطمینان کااظہارکیا۔

    بعد ازاں سابق صوبائی وزیرعبدالعلیم خان بھی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچے .عبدالعلیم خان نے صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید سے ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کی دعا کی

  • وزیراعظم کے آبائی حلقے میں پولیس گردی، شہریوں نے مجبور ہو کر کیا قدم اٹھایا؟

    وزیراعظم کے آبائی حلقے میں پولیس گردی، شہریوں نے مجبور ہو کر کیا قدم اٹھایا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے آبائی حلقے میانوالی میں سرعام پولیس گردی سے عوام پرسان حال ہے، پولیس کی سرعام رشوت خوری کے خلاف اینٹی کرپشن میں شکایات درج کروانے والوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کر کے ان کو حراساں کیا جاتا ہے

    وزیراعظم عمران خان کے محلہ دار اور تاجر و سیاسی رہنما فہد اکرام خان نے کہا کہ میانوالی کے ڈی پی اور حسن اسد علوی نے میانوالی سٹی تھانہ میں شاہد نثار کو ایس ایچ او تعینات کیا ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ شدیدمسائل کا شکار ہیں .

    انہوں نے کہا کہ شاہد نثار ایک کرپٹ آدمی ہے جس کی بدعنوانی کی مثالیں شائد صوبہ بھر میں نہیں ملتی، ڈی پی او کی جانب سے جرائم عناصر لوگوں کے خلاف مہم چلائی ہے جس کو لوگوں نے سراہا لیکن شاہد نثار کی بدعنوانی کی وجہ سے یہ مہم بری طرح متاثر ہوئی جرائم میں مزید اضافہ ہو امنشیات فروشوں سے پکڑی گئی منشیات کو پولیس ٹاؤٹز کے ذریعے علاقہ میں فروخت کی جاتی ہیں جبکہ پولیس چادر چاردیواری کے تقدس کی پامالی میں بھی سرگرم ہے با پردہ خواتین کی بے حرمتی کرنا پولیس کی ترجیحات کا حصہ ہے،

    دیگر تاجر رہنماؤں میں سے سعید اللہ خان نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہد نثار نے اہل علاقہ کا جینا حرام کر رکھا ہے جبکہ لوگ اپنی عزت نفس کی وجہ سے شکایات کا اندراج نہیں کراتے اس کے علاوہ وزیراعظم کی جانب سے ان کے آبائی حلقے پر عدم توجہ سوالیہ نشان ہے،

    وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ اپنے علاقے پر توجہ دیں عوام کو ان حیوانوں سے نجات دلائیں اور علاقے میں ایسے افسران کی تعیناتی عمل میں لائی جائے جن کی وجہ سے ادارے کی ساکھ مجروح نہ ہو۔

  • سپریم کورٹ میں کن ججوں کا راج، چیف جسٹس نے بتائی دل کی بات

    سپریم کورٹ میں کن ججوں کا راج، چیف جسٹس نے بتائی دل کی بات.
    جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ میں لندن میں پڑھائی کے لیے گیا تو وہاں گاوَن ملا جس میں ایک ہڈ تھا۔میں نے پوچھا یہ ہڈ کیوں ہے؟ہڈ کا مطلب یہ تھا کہ وکیل پیسے نہیں لیا کرتا تھا، لوگ ہڈ میں پیسے یا آٹا ڈال دیا کرتے تھے۔

    ملتان ۔29 نومبر (اے پی پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ججوں کو معاشرے میں عزت ان کے فیصلوں سے ملتی ہے۔اگر جج انصاف نہیں کریں گے تو عوام ان کی عزت کیوں کریں۔اگرجج بھی ساری بحث سننے کے بعد فیصلہ نہ کریں تو جج اور نائب قاصد میں کوئی فرق نہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے زیراہتمام” دی ملتان کلوکیم(The Multan Colloquium) “ کے موضوع پر منعقدہ سیمینارسے خطاب کے دوران کیا۔

    اس موقع پرچیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سرائیکی میں خطاب کیا۔انہوں نے مزیدکہاکہ ججوں اورکیسوں کی تعداد میں بڑے فرق کی وجہ سے غیرمتوازن صورتحال کاسامنا ہے۔ ماضی میں کیس کم تھے اور جج تسلی سے سن لیتے تھے۔ہر وکیل کی خواہش ہوتی ہے کہ جج انہیں سنیں۔ جج صاحبان زیادہ کیسز نمٹانا چاہتے ہیں جس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔زیادہ کیسوں کی وجہ سے جج صاحبان وکلاءکوزیادہ وقت نہیں دے پاتے۔انہوں نے کہاکہ بطور جج کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ فیصلے کیے جائیں۔

    چیف جسٹس نے کہاکہ نئے وکلا کی تعدادزیادہ ہیں اور ان کی رہنمائی کے لیے سینئر وکلا کم ہیں۔ماضی میں سینئر وکلا زیادہ تھے جو اپنے جونیئرز کو اچھی طرح سکھاتے تھے۔انہوں نے کہاکہ ہم کوئی ایسا نظام وضع کرنا چاہتے ہیں کہ جونیئروکلا سینئرز سے رہنمائی حاصل کرسکیں۔انہوں نے مزید کہاکہ پہلے ہر جونیئر کو سینئر وکیل کے ساتھ سیکھنے کی جگہ مل جاتی تھی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارے دور میں ملتان بنچ میں سینئر اور جونیئرز میں احترام کا رشتہ تھا۔ججز کے سامنے کوئی بولنے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔اب عدالتوں میں اکثر ناخوشگوار واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وکالت پیسہ بنانے کے لیے نہیں خدمت کے لیے کی جاتی تھی۔علم سیکھنے اورسکھانے کی روایت کوآگے لےکرچلناہوگا۔ ہمیں اپنے ماضی کے بارے میں سب معلوم ہونا چاہیے۔ اچھا وکیل ہونے کے لیے تاریخ، ریاضی اور ادب پر عبور ضروری ہے ورنہ آپ جج کے سامنے کیس پیش نہیں کرپائیں گے۔ جونیئر وکلاءکی تربیت کے لئے ہر کیس میں ایک سینئر وکیل کے ساتھ دو جونیئر ہونے چاہئیں تاکہ کوئی نوجوان سینئر وکیل کی تربیت سے محروم نہ ہوسکے۔نئے وکلا کو سنیئر ز سے ٹریننگ لینا انتہائی ضروری ہے۔

    جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ میں لندن میں پڑھائی کے لیے گیا تو وہاں گاوَن ملا جس میں ایک ہڈ تھا۔میں نے پوچھا یہ ہڈ کیوں ہے؟ہڈ کا مطلب یہ تھا کہ وکیل پیسے نہیں لیا کرتا تھا، لوگ ہڈ میں پیسے یا آٹا ڈال دیا کرتے تھے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ میرا تعلق ملتان سے ہے۔ کوئی اپنے گھر آئے تو وہ مہمان نہیں ہوتا۔میں نے کئی سال یہاں گزارے ہیں۔ میں 9جنوری 1981 کو ڈی جی خان سے ملتان آیااور لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے قیام کے پہلے ہی دن عدالت میں بطور وکیل پیش ہوا۔ملتان کے وکلا اور جج صاحبان سے میں نے بہت کچھ سیکھا۔ملتان بنچ کا ٹیبل ٹینس چیمپئن بنا۔

    انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ میں ملتانی ججوں کا راج ہے۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور جونیئر ترین جج دونوں کا تعلق ملتان سے ہے۔چیف جسٹس نے کہاکہ سردار لطیف کھوسہ ملتان میں ہماری کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے۔

    تقریب سے سپریم کورٹ کے جج مسٹرجسٹس امیر الدین ، لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس جواد حسن، لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس مامون الرشید اورلاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے بھی خطاب کیا۔

  • پی آئی اے کے ماہانہ خسارے میں کتنی کمی آئی، چیئرمین پی آئی اے کی وزیراعظم کو بریفنگ

    پی آئی اے کے ماہانہ خسارے میں کتنی کمی آئی، چیئرمین پی آئی اے کی وزیراعظم کو بریفنگ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی آئی اے میں جاری اصلاحات کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ایئر لائن کی بحالی اور اسے منافع بخش ادارہ بنانا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔

    انہوں نے یہ بات جمعہ کو ہوا بازی ڈویژن سے متعلق معاملات پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزیر ہوا بازی غلام سرور، وزیرِ بحری امور سیّد علی حیدر زیدی، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی ندیم بابر، معاون خصوصی سیّد ذوالفقار عباس بخاری، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سیّد زبیر گیلانی، سیکرٹری  ہوا بازی شاہ رخ نصرت، چیئرمین پی آئی اے ایئر مارشل ارشد محمود ملک و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں ہوا بازی ڈویژن سے متعلق معاملات خصوصاً پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز میں حالیہ اصلاحات کے ثمرات اور ملکی ہوائی اڈوں کے بہتر انتظام کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ چیئرمین پی آئی اے ایئر مارشل ارشد محمود نے اجلاس کو بتایا کہ قومی ایئرلائن میں اصلاحات کے خاطر خواہ ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ جہاں ایک طرف قومی ایئر لائنز کی پروازوں میں 47 پروازوں کا اضافہ کیا گیا ہے اور 2 نئے جہاز پی آئی اے فلیٹ میں شامل کئے گئے ہیں وہاں پی آئی اے کے ماہانہ خسارے میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔ اس کارکردگی میں مزید بہتری لانے اور ادارے کو منافع بخش ادارہ بنانے کےلئے پی آئی اے کی موجودہ انتظامیہ شب و روز مصروفِ عمل ہے۔

    پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ، وزیراعظم سٹیزن پورٹل میں شکایت درج

    ایک سال گرائونڈ رہنے کے بعد پی آئی اے کا اے تھری ٹوئنٹی اڑان کے قابل

    وزیرِاعظم نے پی آئی اے میں جاری اصلاحات کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ایئر لائن کی بحالی اور اسے منافع بخش ادارہ بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اجلاس میں ملکی ہوائی اڈوں کے بہتر انتظام اور مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی کےلئے کئے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد میں پیشرفت اور مستقبل کے لائحہ عمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے  کہاکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نہ صرف قومی ادارہ ہے بلکہ ملک کی پہچان بھی ہے، ماضی کی منافع بخش ایئرلائن بدانتظامی،غفلت کی وجہ سےمشکلات کاشکارہوا، حکومت پی آئی اے کومنافع بخش اورفعال ادارہ بنانے کے لیے کوشاں ہے،

    پی آئی اے نے 10 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کا کھانا ضائع کردیا، یہ انکشاف آڈیٹرجنرل نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے،

    پی آئی اے میں اصلاحات اور کفایت شعاری کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، رواں مالی سال کے پہلے6ماہ میں قومی ایئرلائن کے خسارے میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔جنوری 2019 سے جون 2019 تک پی آئی اے کی کارکردگی میں شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق پی آئی اے کے خسارے میں بجٹ کے مقابلے میں36فیصد کمی ہوئی، پی آئی اے کا آپریٹنگ خسارہ 21ارب سے کم ہوکر5ارب رہ گیا۔