Baaghi TV

Blog

  • سیفٹی کی اختتامی تقریب کا انعقاد ، ریسکیو ٹیم نے روڈ حادثات کی وجوہات اپنی  رپورٹ میں پیش کر دی

    سیفٹی کی اختتامی تقریب کا انعقاد ، ریسکیو ٹیم نے روڈ حادثات کی وجوہات اپنی رپورٹ میں پیش کر دی

    لاہورگزشتہ روز پنجاب ایمرجنسی سروس اورعالمی ادارہ صحت کے باہمی تعاون سے عالمی ہفتہ روڈ سیفٹی 2021-کی اختتامی تقریب گورنر ہاؤس پنجاب میں منعقد ہوئی۔اسہفتے کو منانے کا مقصدروڈ سیفٹی کے فروغ کیلئے موٹربائیک کی حد رفتار کو 30کلو میٹر فی گھنٹہ کر کے ٹریفک حادثات میں کمی لا کر قیمتی جانوں کو بچانا اور زخمیوں کی شرح میں کمی لانا ہے۔عالمی ادارہ صحت اور ریسکیوسروس کی مشترکہ کاوش،عالمی ادارہ صحت کے روڈ سیفٹی پلرز اور اقوام متحدہ کے عالمی روڈ سیفٹی اہداف2030-کے حصول کی جانب ایک قدم ہے۔

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے،جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان،کنٹری ہیڈعالمی ادارہ صحت ڈاکٹر پلیتھا گونارنتھنا ماہیپالا، ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیرعالمی ادارہ صحت کے افسران اور سینئر ریسکیوافسران نے شرکت کی۔اس موقع پر گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے ویڈیو پیغام میں روڈ ٹریفک حادثات پر بروقت اور پیشہ وارانہ مہارت سے رسپانس کرتے ہوئے 28لاکھ سے زائد متاثرین کوطبی امداد فراہم کرتے ہوئے شہریوں کو احساس تحفظ فراہم کرنے پر پنجاب۔

    ایمرجنسی سروس کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیاکہ موٹرسائیکل پرمحفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے معیاری صارف دوست ہیلمٹ کاصحیح استعمال کریں اورحد رفتار میں کمی لائیں تاکہ پر روڈ ٹریفک حادثات میں کمی لائی جاسکے۔ قبل ازیں ڈاکٹر رضوان نصیر ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز پنجاب نے اپنے استقبالیہ کلمات میں پنجاب بھر میں روڈ ٹریفک حادثات کے سبب شعبہ صحت پر پڑنے والے اضافی بوجھ کے بارے آگاہ کیا۔ انہوں مزید کہا کہ اعدادوشمار کے تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پنجاب میں روزانہ 900سے زائد روڈ ٹریفک حادثات پر ریسکیو سروس رسپانڈ کرتی ہے یعنی ہر ڈیڑھ منٹ کے بعد حادثہ ہورہا ہے۔

    انہوں نے شرکاء کی توجہ دلاتے ہوئے بتایا کہ بدقسمتی سے تقریباََ 83فیصدروڈٹریفک حادثات موٹرسائیکل کی وجہ سے پیش آتے ہیں جس کے نتیجے میں معاشرہ معاشرتی اور معاشی زوں حالی کا شکار ہوتا ہے۔ڈی جی ریسکیو پنجاب نے کہا کہ بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام اور قیمتی انسانی جانوں کابچاؤ اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے۔اس موقع پر شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت روڈ ٹریفک حادثوں کو کم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

    اور ریسکیوسروس نے اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت کے روڈ سیفٹی کے اہم پلر Post crash responsکے حوالے سے قابل ستائش کام کرتے ہوئے28لاکھ روڈ ٹریفک متاثرین کو سروسز فراہم کر چکی ہے۔اب ضرورت یہ ہے کہ روڈ سیفٹی کے باقی پلرز پر بھی کام کر کے حدثات کی شرح کو کم کیا جائے تاکہ بڑھتا ہوا بیماریوں کا بوجھ کم ہوسکے۔عالمی ادارہ صحت کے پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر پیلتھا گناراتھنا مہیپالا نے اقوام متحدہ کے روڈ سیفٹی ہفتہ اور روڈ سیفٹی کے 5 اسٹریٹجک پلرز کی اہمیت اوران پر عمل کرتے ہوئے سڑکوں پر ہونے والی اموات اور معذوری میں 50 فیصدتک کمی لانے پر روشنی ڈالی۔

    مشیر برائے اطلاعات وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عشق اعوان نے اختتامی کلمات میں کہا کہ ٹریفک حادثات میرے دل کے انتہائی قریب مسئلہ ہیں کیونکہ میں خود اور میری فیملی کے افراد روڈ ٹریفک حادثات کے متاثرین کا دکھ محسوس کر سکتے ہیں کیونکہ میں نے بھی اپنے پیاروں کو حادثات میں کھویا ہے اور یہ وہ وقت تھا جب پاکستان میں ایمبولینس سروس کا نظام موجود نہیں تھا۔ آج پنجاب کے لوگ انتہائی خوش قسمت ہیں جنہیں کسی حادثے یا سانحے میں ریسکیو1122کی سروس
    صرف 7منٹ میں ملتی ہے۔

    اور ریسکیو1122کی سروسز نہ صرف ٹریفک حادثات بلکہ آگ اور دیگر سانحات میں بھی قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بطور شہری اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے حفاظتی اقدامات کو اپنائیں خاص طور پر موٹرسائیکل سوار حدرفتار کم رکھیں تاکہ حادثاتی اموات اور زندگی بھر کی معذوری سے بچ سکیں۔

  • حامزہ کے الزامات، بابر اعظم کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

    حامزہ کے الزامات، بابر اعظم کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

    حامزہ کے الزامات، بابر اعظم کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

    لاہور ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی اندراج مقدمہ کے فیصلوں کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی ہیں

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان 24 مئی کو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی درخواستوں پر سماعت کریں گے ،عدالت میں دائر درخواست میں قومی کپتان بابر اعظم نے موقف اختیار کیا کہ سیشن کورٹ نے موقف سنے بغیر مقدمات درج کرنے کا حکم دیا لاہور ہائیکورٹ مقدمات درج کرنے کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے۔

    واضح رہے بابر اعظم نے سیشن کورٹ کے 2 مقدمات درج کرنے کے فیصلوں کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ سیشن کورٹ سے حامزہ مختار نامی خاتون نے بابر اعظم کے خلاف مقدمات درج کرانے کے احکامات لیے تھے

    بابراعظم شادی کا جھانسہ دے کر10 سال تک زیادتی کرتا رہا:میں نے بابرکی خاطربڑی قربانیاں دیں :حامزہ نے سارےپردے فاش کردیے

    بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں

    بابراعظم کی حامیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی،بلیک میلنگ:پی سی بی”مٹّی پاو”کہہ کرمظلوم کی بجائےظالم کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    بابر اعظم پر الزام لگانیوالی خاتون مدد طلب کرنے کہاں پہنچ گئی؟

    پاکستانی کپتان بابر اعظم الزامات کی زد میں، کون سچا کون جھوٹا،مبشرلقمان حقیقت سامنے لے آئے

  • عارف والا.گھریلو جھگڑے پر داماد کا اپنے دو ساتھیوں سمیت  سسرالیوں کے گھر پر دھاوا

    عارفوالہ / مسلم گارڈن سوسائٹی پاکپتن روڈ پر گھریلو جھگڑے پر داماد کا اپنے دو ساتھیوں سمیت  سسرالیوں کے گھر پر دھاوا فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ساس زخمی ،،زرائع
    عارفوالہ / ملزم محمد عمران نامی شخص کی بیوی گھریلو جھگڑے پر ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھی کہ ملزم نے سسرالیوں کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی ،،زرائع 

    عارفوالہ / فائرنگ کے نتیجہ میں ملزم کی اپنی ہی دادی  رحمت بی بی زوجہ خوشی محمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ ملزم کی ساس بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئی،،زرائع  

    عارفوالہ / ڈیڈ باڈی اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا ،،زرائع 

    عارفوالہ / پولیس تھانی سٹی مصروف تفتیش ،،زرائع 

  • کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے استعفیٰ دے دیا، نیا چیئرمین کون؟

    کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے استعفیٰ دے دیا، نیا چیئرمین کون؟

    کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے استعفیٰ دے دیا، نیا چیئرمین کون؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے استعفیٰ دے دیا ہے

    سید فخر امام کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا تھا اسلئے سید فخر امام نے کشمیر کمیٹی سے استعفیٰ دیا ہے، جو سپیکر قومی اسمبلی نے منظور کر لیا،

    دوسری جانب حکمران جماعت تحریک انصاف کی جانب سے وفاقی وزیر مملکت شہر یار آفریدی کو کشمیر کمیٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے،اب شہر یار آفریدی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، اس حوالہ سے اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فخر امام کی جگہ اب شہر یار آفریدی کشمیر کمیٹی میں ہوں گے

    واضح رہے کہ کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین نے کشمیر کے حوالہ سے اہم کردار ادا کیا، وہ اپنے دور میں متحرک رہے انہوں نے کشمیر کے حوالہ سے نہ صرف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو متحد کرنے کے لئے کردار ادا کیا بلکہ عالمی برداری کوبھی کشمیر کے حوالہ سے آگاہی میں کوئی کسرنہ چھوڑی،

    فخر امام سے قبل مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چیئرمین تھے،مولانا فضل الرحمان کو 2008 میں پیپلز پارٹی کی حکومت آںے کے بعد کمشیر کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا تھا جس کے 36 اراکین تھے، کمیٹی نے پیپلزپارٹی کے دور میں چالیس اجلاس بلائے اور کروڑوں روپے غیر ملکی دوروں پر خرچ کئے حالانکہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان دوروں میں کسی ترجمان کو بھی ساتھ لے کر نہیں جاتے تھے ، مولانا کو انگریزی نہیں آتی، انہوں نے غیر ملکی دوروں میں کشمیر کمیٹی کے نام پر سیر و تفریح کی.

     

    مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

    2013 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنی تو ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا اور ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر کر دیا گیا، مولانا فضل الرحمان کشمیر کمیٹی کے چیئرمین کےطور پر ایک وزیر کے برابر مراعات لیتے رہے. ایک رپورٹ کے مطابق مولانا نے 2013 سے 2016 تک کشمیر کمیٹی کے صرف تین اجلاس طلب کئے جن پر 18 کروڑ روپے خرچ آئے، مولانا فضل الرحمان کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہونے پر منسٹر انکلیو میں انہیں سرکاری گھر بھی ملا ،

    کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ،کشمیری اراکین کا بھارتی ایوان میں احتجاج

    کروڑوں روپے کی مراعات اور خرچوں کے باوجود مولانا فضل الرحمان کی کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ اور کشمیر کے حوالہ سے اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ 2016 میں برہان مظفر وانی شہید کئے گئے تو مولانا فضل الرحمان اسوقت کشمیر کمیٹی کے چیئرمین تھے، انہوں نے وانی کی شہادت کے ایک ہفتے بعد کشمیر کمیٹی کا اجلاس بلایا تھا ،پاکستانی قوم کی جانب سے برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں کی حمایت میں بھر پور یکجہتی کے پروگرام کئے گئے تھے لیکن مولانا کو کشمیر کمیٹی کا چیئرمین ہونے کے باوجود ایک ہفتے بعد کشمیر یاد آیا.

    کشمیر کا مسئلہ ختم، اب پاک مقبوضہ کشمیر پر بات ہو گی، گدی نشین خواجہ معین الدین چشتی کی ہرزہ سرائی

    مولانا فضل الرحمان سے جب کشمیر کمیٹی کی کارکردگی کے حوالہ سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ چار سالوں میں کمیٹی کے 8 اجلاس ہوئے ہیں،اس پر مولانا فضل الرحمان غصہ میں آ گئے تھے اور صحافی کو کہا کہ آپ بتائیں کیا کشمیر کے لئے بھارت پر حملہ کر دوں.

    یاسین ملک کی صحت پر مشعال ملک کا ایک بار پھر تشویش کا اظہار

    مولانا فض الرحمان کے کشمیر کمیٹی کی چیئرمین شپ سے حکومت کے علاوہ اپوزیشن و پاکستانی قوم مطمئن نہیں تھی، متعدد بار ان کو چیرمین شپ سے ہٹانے کا بھی مطالبہ سامنے آیا لیکن مولانا ڈٹے رہے، اب تحریک انصاف کی حکومت بننے اور مولانا فضل الرحمان کی الیکشن میں شکست کے بعد دس برس سے جاری چیئرمین شپ ان سے چھن گئی جس پر وہ سخت پریشان ہیں اور رات کو بھی خواب میں حکومت کے خلاف تو تحریک چلا رہے ہوتے ہیں لیکن کشمیریوں کے لئے ایک لفظ نہیں بول سکتے

    کشمیر بچائیں یا درخت لگائیں؟ خان صاحب آپ ہی بتائیں

    حکومت کے خلاف ملین مارچ کرنیوالے کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین کی کشمیر پر خاموشی

  • لاک ڈاؤن، عوام بھوک سے تڑپنے لگی،کہا ہاتھ دھو دھو کر مر جائیں؟ راشن کہاں سے لیں

    لاک ڈاؤن، عوام بھوک سے تڑپنے لگی،کہا ہاتھ دھو دھو کر مر جائیں؟ راشن کہاں سے لیں

    لاک ڈاؤن، عوام بھوک سے تڑپنے لگی،کہا ہاتھ دھو دھو کر مر جائیں؟ راشن کہاں سے لیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس ایمرجنسی کی تحت لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی،کاروبارِ زندگی بند ہونے کے باعث عوام بھوک سے تڑپنے لگی

    کراچی کے علاقے کورنگی 5 نمبر پر شہریوں کا ہجوم جمع ہو گیا،عورتوں بچوں بوڑھوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد راشن کیلئے دھکے کھا رہی ہے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ کاپیاں لے کر کہا تھا راشن گھر پہنچائیں گے۔15 دن سے راشن کیلئے ترس رہے ہیں۔گھنٹوں انتظار کرنے کے باوجود راشن نہیں مل رہا۔ 25-50 تھیلے آتے ہیں اور خاص لوگوں میں بانٹ دیتے ہیں۔ گھروں میں معصوم بچے بھوک سے بے حال ہیں۔ حکومت نے گھروں میں قید کر دیا ہے۔

    مستحقین کی آڑ میں لٹیرے راشن لیکر فروخت کرنے لگ گئے

     

    شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نےراشن پہنچانے کے جھوٹے وعدے کیئے۔ اگر اس طرح ترسانا ہے تو نہیں چاہیئے راشن۔ لاک ڈاؤن توڑ کر اپنا کام دھندا شروع کر دیں گے،حکومت نے کہا گھروں میں رہو، ہاتھ دھوتے رہو۔ ہاتھ دھو دھو کر بھوکے مر جائیں کیا ۔وزیر اعظم نے بھی جھوٹ کہا دھوکہ دیا۔ میسج کر کر کے تھک گئے کوئی جواب نہیں مل رہا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے عمران خان کی بجائے بلاول کو وزیراعظم کہہ دیا،کہا سندھ میں لاک ڈاؤن سخت ہے تو نیویارک جا سکتے ہو

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    کرونا کے کئی کیس رپورٹ نہیں ہو رہے ،ایسے کیس بھی آرہے ہیں جنہیں مردہ حالت میں لایا گیا،وزیراعلیٰ سندھ

    سندھ میں‌ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 340 نئے مریض سامنے آ گئے، ہلاکتوں میں بھی اضافہ

    شہریوں نے راشن فراہم نہ کرنےپر لاک ڈاؤن ختم کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سہولتیں نہیں دے سکتی تو گھروں میں قید بھی نہیں کر سکتی .لاک ڈاؤن ختم کیا جائے تا کہ ہم مزدوری کر سکیں.

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم

    کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ

    یقین نہ آئے تو میری پینٹ اتار کر دیکھ لینا،پولیس تشدد کے بعد خودکشی کرنیوالے نوجوان کا دردناک پیغام

    بھوک نے لوگوں کو بچے فروخت کرنے پر مجبور کر دیا،سندھ میں شہری نے کہا "ایک بچہ لو اور ہمیں راشن دو”

    واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہم راشن رات کو گھرون‌ میں پہنچا دیتے ہیں جبکہ فلاحی اداروں کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ ملکر راشن کی تقسیم کریں ، اس ضمن میں حکومت نے ایس او پیز بھی جاری کئے ہیں.

     

    سندھ میں راشن کی تقسیم پر نیب تحقیقات کا مطالبہ آ گیا

  • سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    سعودی عرب میں سخت ترین کرفیو،وجہ کرونا نہیں کچھ اور،مبشر لقمان نے کئے اہم انکشافات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنی تازہ ویڈیو میں سعودی عرب کی سیاست، بادشاہت کے اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے حوالہ سے نئی سازشوں کا انکشاف کیا ہے.

    پوری دنیا اسوقت دو مسئلوں میں پھنسی ہوئی ہے ایک کرونا وائرس اور دوسرا معاشی چیلنج ، لیکن ایک ایسا ملک ہے جہاں اس کے علاوہ بھی ایک مسئلہ ہے وہ ہے بغاوت کا ، اس ملک کا نام ہے سعودی عرب، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ہر آنے والی دن ،ہر گزرتے لمحے پریشانی بڑھتی جا رہی ہے ،سعودی ولی عہد نے آرمی کو طلب کیا ہے، آرمی کی گاڑیوں نے حرم کے آس پاس والے علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، شاہی نظام میں دراڑوں کی خبریں آ رہی ہیں.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کرفیو کرونا وائرس کی وجہ سے نہیں بلکہ بغاوت کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر لگایا گیا ہے، سعودی وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کرونا کے 4934 مریض ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 65 ہو چکی ہیں،ریاض میں 118 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ، مدینہ میں 95 اور تبوک میں 22 کیس ہیں ، لہذا یہ تعداد اتنی بڑی پریشانی کو ظاہر نہیں کرتی ہے جتنا وہاں پر کیا جا رہا ہے،پاکستان جیسے ممالک میں اس سے بڑی تعداد میں متاثرہ افراد ہیں ، امریکہ کل لاک ڈاؤن میں نہیں گیا حالانکہ وہاں اموات کی شرح زیادہ ہے اور آج اسپین نے بھی لاک ڈاؤن کو نرم کردیا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب کی آبادی میں بے تحاشا فرق ہے، وہان کی سختی امریکہ سے بھی زیادہ ہے، جو لاک ڈاؤن چین نے کیا تھا وہی لاک ڈاؤن سعودی عرب میں ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے موجودہ لاک ڈاؤن ولی عہد شہزادہ کے لئے ایک نعمت ہے کیوں کہ باقی دنیا اس بات سے پریشان نہیں ہے کہ حقیقت میں اس شاہی جنگ میں کیا ہو رہا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خود کو جزیرے پر الگ تھلگ رکھا ہے اور تمام شاہی محلوں اور سرکاری مکانات کی سیکیورٹی سعودی فوج کے حوالہ کر دی گئی ہے، 13 شہزادوں کو پہلے گرفتار کیا گیا تھا جب وبا کا دور دور تک نام نہیں تھا

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں بغاوت کی ابتدا محمد بن سلمان کی قتل کی سازش سے تیار ہوئی تھی،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے قتل کی مبینہ سازش کو شاہی خاندان کے کچھ بااثر افراد نے تیار کیا تھا ،بحرین کے ایک ٹی وی چینل پر ولی عہد پر قاتلانہ حملے خبریں بھی چلتی ہیں،یہ بھی سامنے آیا ہے کہ کعبہ شریف میں نئی ​​حکومت کے قیام کا اعلان کرنے کے منصوبے بنائے گئے تھے۔ اسی لئےسعودی عرب میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے اور شاہی خاندان کے محلات کی سیکورٹی کو تیسری بار تبدیل کیا گیا ہے. سعودی عرب میں کرونا سے بچاؤ کی آڑ میں بغاوت کو کچلنے کے لئے اعلیٰ سطح کا کریک ڈاؤن جاری ہے،

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی مخالفت کرنے والوں کو کرونا وائرس کی آڑ میں اٹھایا جا رہا ہے اور انہیں ایک ہوٹل میں منتقل کیا جا رہا ہے جہاں 500 بستروں کا ہسپتال بنایا گیا ہے تا کہ وہیں ان کے خلاف مقدمات کی سماعت ہو سکے اور بغاوت کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو روکا جا سکے. کنگ فہد ہسپتال میں بھی 500 بیڈز مختص کئے گئے ہیں، جن پر محمد بن سلمان کو شک ہے ان کو کرونا کے بہانے اٹھایا جا رہا ہے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بوڑھے ہو چکے ہیں اور ان کی طبیعت بگڑ رہی ہے اسی لئے شہزادہ سلمان کو اپنا اقتدار سنبھالے کی جلدی ہے۔ سعودی عرب میں نومبر میں ایک اہم اجلاس متوقع ہے اور محمد بن سلمان بطور بادشاہ اس اجلاس کی صدارت کرنا چاہتے ہیں.

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ شہزادہ سلمان کو دوسرا خوف یہ ہے کہ امریکہ میں اپوزیشن مضبوط ہورہی ہے اور اگر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات نہیں جیت پاتے ہیں تو نئی امریکی حکومت کی طرف سے شہزادہ سلمان کو حمایت حاصل کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔اس لئے وہ جلد از جلد کرنا چاہتے ہیں، رمضان آنے میں ابھی کافی دن باقی ہیں، سعودی وزارت نے ابھی سے اعلان کر دیا کہ رمضان میں عبادات گھر میں ہوں گی، ایک طرف سخت اقدامات کئے جا رہے ہیں دوسری جانب جی ایٹ اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں. بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت بھی معطل ہے، لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی ہے، سب کام سعودی ولی عہد کے حکم پر ہو رہے ہیں، ولی عہد شہزادہ سلمان کے لئے پریشانیوں میں آئے روزاضافہ ہورہا ہے .موجودہ صورتحال میں کرونا کی وبا سب کے سامنے ہے لیکن جب یہ ختم ہو گی تو پھر سامنے آئے گا کہ اس دوران کس کس کو ٹھکانے لگا دیا گیا، سعودی عرب میں پولیس کا رعب ہے لیکن پھر بھی فوج کو طلب کیا گیا ہے، اسوقت محمد بن سلمان کو کسی پر کوئی اعتبار نہیں خاص کر شاہی خاندان کے لوگوں پر،اوران لوگوں پر جنہوں نے گزشتہ دو برسوں میں محمد بن سلمان سے کوئی بھی اختلاف کیا ہے.

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

  • کرونا وائرس انسان تک چمگادڑ سے نہیں بلکہ کس جانور سے پہنچا؟ نئی تحقیق آ گئی

    کرونا وائرس انسان تک چمگادڑ سے نہیں بلکہ کس جانور سے پہنچا؟ نئی تحقیق آ گئی

    کرونا وائرس انسان تک چمگادڑ سے نہیں بلکہ کس جانور سے پہنچا؟ نئی تحقیق آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس دنیا بھر میں پھیل چکا ہے، کرونا کیسے پھیلا اور اس کے علاج کے لئے دنیا بھر میں ویکسین پر جاری ہے،ہر آنے والے دن نئی تحقیق سامنے آتی ہے لیکن کوئی بات حتمی نہیں ہوتی، دنیا کے کئی ممالک میں سائنسدان تحقیقات میں مصروف ہیں، سائنسدان یہ جاننے کی بھی کوشش کر رہے ہیں کہ کرونا انسان کے جس میں کیسے آیا؟

    اس حوالہ سے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس چین کے شہر ووہان میں مویشی بازار سے پھیلا کرونا وائرس پھیلنے کے لئے چمگادڑ اور پینگولین کا نام سامنے آ رہا تھا تا ہم اب نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کرونا وائرس کتوں کے ذریعے پھیلا ہے

    کتوں کے ذریعے کرونا پھیلنے کا دعویٰ سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد کیا، کینڈا میں کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ چین میں آوارہ کتوں نے چمگادڑ کا پھینکا ہوا گوشت کھایا جس سے ان میں کرونا وائرس کا انفیکشن ہوا اور پھر کتوں سے یہ وائرس انسانوں میں پھیل گیا۔ ماہرین دسمبر 2019 سے ہی انسانوں اور چمگادڑ کے درمیان ذریعہ بننے والے جانوروں سے متعلق پتہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن حتمی طور پر کچھ بھی معلوم نہیں ہو سکا ہے

    کینیڈا کی اوٹاوا یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے دعویٰ کیا ہے کہ انسانوں تک کرونا وائرس پھیلانے کے ذمہ دار آوارہ کتے ہی ہو سکتے ہیں۔ تحقیقی ٹیم میں شامل اہم رکن پروفیسر جہوا جیا کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس پہلے چمگادڑ کا گوشت کھانے سے آوارہ کتوں میں پھیلا، چین میں کتوں کا گوشت کھانا عام ہے، اس لیے انسانوں تک اس وائرس کی رسائی آسان ہو گئی۔ پہلے بھی دو طرح کے وائرس چمگادڑ سے انسان تک پہنچ چکے ہیں لیکن ان کا ذریعہ دوسرے جانور ہی بنے تھے

    پروفیسر جہوا جیا کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس اس وقت پوری دنیا کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے ہمارے تجزیہ سے اس وائرس کے پیدا ہونے اور پھیلنے کے حوالہ سے نئی چیز سامنے آئی ہے، کرونا یا اس طرح کے کئی دیگر وائرس جیسے ایبولا، ریبیز اور سارس پہلے بھی چمگادڑوں سے ہی پھیلتے رہے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ کرونا نے سب سے پہلے کتوں کی آنت کو نقصان پہنچایا ہوگا جس سے یہ ان میں تیزی کے ساتھ پھیل گیا ہوگا اور بعد میں اس سے انسان بھی متاثر ہو گئے۔

    پروفیسر جہوا جیا کا مزید کہنا تھا کہ انسانوں کے جسم میں ایک پروٹین ہوتا ہے جسے جنک فنگر اینٹی وائرل پروٹین ‘زیپ’ کہتے ہیں۔ یہ زیپ جیسے ہی کورونا وائرس کے جنیٹک کوڈ سائٹ CpG کو دیکھتا ہے، اس پر حملہ کرتا ہے۔ یہیں پر وائرس اپنا کام شروع کرتا ہے اور وہ انسان کے جسم میں موجود کمزور خلیات کو تلاش کرتا ہے۔ لیکن انسانی خلیات عموماً مضبوط ہوتی ہیں اور کرونا وائرس چمگادڑ سے براہ راست انسان میں نہیں پہنچ پاتا۔

    پروفیسر جہوا جیا نے جنیٹک کوڈ سائٹ CpG, ZAP سمیت کئی جنیٹکل مالیکیولس پر تحقیق کی ہے اسی بنیاد پر انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کتوں میں زیپ کمزور ہوتا ہے۔ وہ کرونا وائرس سی پی جی سائٹ سے لڑ نہیں سکتا۔ کتے کی آنتوں میں یہ وائرس اپنا گھر بنا لیتا ہے اور غالباً یہیں سے انسانوں میں یہ پھیلا۔

    قبل ازیں اس سے قبل ایک تحقیق میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ ہو سکتا ہے کورونا وائرس پینگولن جانور سے انسانوں میں پھیلا ہو۔ 26 مارچ کو جرنل ‘نیچر’ میں شائع ہونے والی تحقیقی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ کرونا وائرس سے ملتا جلتا کرونا وائرس پینگولن جانور میں موجود ہے

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    کرونا انسان تک کیسے پہنچا ، اس پر ابھی بھی کئی ممالک میں تحقیق جاری ہے اور آنے والے دنوں میں مزید نئی چیزیں سامنے آئیں گی،

    چین نے کرونا کو دی شکست، ووہان میں 76 روز بعد لاک ڈاؤن ختم

  • لاک ڈاؤن میں توسیع کے بعد نئی ہدایات،ماسک کے بغیر گھروں سے نکلنے،عوامی مقامات پر تھوکنے پر پابندی

    لاک ڈاؤن میں توسیع کے بعد نئی ہدایات،ماسک کے بغیر گھروں سے نکلنے،عوامی مقامات پر تھوکنے پر پابندی

    لاک ڈاؤن میں توسیع کے بعد نئی ہدایات،ماسک کے بغیر گھروں سے نکلنے،عوامی مقامات پر تھوکنے پر پابندی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن میں توسیع کے بعد حکومت نے نئی ایس او پیز جاری کی ہیں جس کے مطابق شہریوں کے ماسک کے بغیر گھروں سے نکلنے اور عوامی مقامات پر تھوکنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

    اس ضمن میں بھارتی وزارت داخلہ نے مودی کی جانب سے لاک ڈاؤن میں توسیع کے اگلے روز نئی ایس او پیز جاری کی ہیں جو بھارت کی تمام ریاستوں کے لئے ہیں، نئی ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے میں شہری اگر گھروں سے ضروری کام کے لئے باہر نکلنا چاہتے ہیں تو ماسک پہن کر نکلیں، عوامی مقامات اور کام کی جگہوں پر تھوکنے پر جرمانہ ہو گا

    بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے دیہی علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیوں کو لاک ڈاؤن کے دوران اجازت دی جائے گی اور شہری علاقوں میں تعمیراتی سرگرمیاں صرف اس صورت میں ہی کی اجازت دی جاسکیں گی جب کارکن سائٹ پر ہی رہیں۔ تمام تعلیمی ادارے ، کوچنگ مراکز ، ملکی اور بین الاقوامی ہوائی سفر ،ریلوے سب 3 مئی تک بند رہیں گے

    مساجد سمیت تمام مذہبی مراکز،مذہبی پروگرام، کھیلوں کے پروگرام پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے،

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    کرونا لاک ڈاؤن، سائیکل پر ہسپتال جانیوالی خاتون نے سڑک کنارے دیا بچے کو جنم

    کوئی بھوکا نہ سوئے مہم ،بھارتی مسلمانوں کا شاندار کام، مسجد سے تقسیم ہوتا ہے کھانا

    واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے تناظر میں وزیر اعظم نریندر مودی نے 21 روزہ لاک ڈاؤن میں توسیع کرتے ہوئے اسے 3 مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام لوگوں کو 3 مئی تک لاک ڈاؤن میں رہنا ہو گا۔ اس دوران ہمیں اسی طرح نظم و ضبط پر عمل کرنا ہوگا جیسا کہ ہم اب تک کرتے رہے ہیں۔ اگلے ایک ہفتے کے دوران کورونا کے خلاف جنگ میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔ 20اپریل تک ہر قصبے، ہرتھانے، ہر ضلع اور ہر ریاست پر نگاہ رکھی جائے گی کہ وہاں لاک ڈاؤن پر کتنا عمل ہو رہا ہے

    مودی سرکار نے ہسپتال بنا دیا، طبی عملے کو کٹس نہ دیں، نرسز میں کرونا کی تشخیص پر عملہ پریشان

  • بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان

    بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان

    بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان واپس آنے والے شہریوں کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی، حکومت نے کرونا سے بچاؤ کے لئے واپس آنے والوں کو قرنطینہ مراکز میں بھیجنے کا اعلان تو کر دیا لیکن اخراجات سے ہاتھ کھڑے کر دئیے، اگرچہ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کا کہنا ہے کہ خرچہ حکومت اٹھا رہی ہے لیکن حالات اس کے برعکس ہیں، ڈی سی اسلام آباد کہتے ہیں کہ 4 اراب حکومت خرچ نہیں کر سکتی، زلفی بخاری کہتے ہیں کہ بیرون ممالک میں جن کے گھر ہیں وہ واپس نہ آئیں، معید یوسف کہتے ہیں کہ سب کو اپنا اپنا خرچہ دینا ہو گا.

    ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کا کہنا ہے کہ ایک مسافر پر ٹرانسپورٹ، کھانے اور ہوٹل کی مد میں یومیہ 5 ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں،مسافروں کو ٹرانسپورٹ، کھانے اور ہوٹل کی مد میں رعایتی اخراجات ادا کرنا ہوں گے،یہ لوگ اپنی مرضی سے بیرون ملک سے واپس آ رہے ہیں،30 ہزار مزید پاکستانیوں نے بیرون ملک سے واپس آنا ہے،دو ہزار مسافروں کا روزانہ کا خرچ 1 کروڑ روپے بنتا ہے، ٹرانسپورٹ کی مد میں 500 اور ہوٹل کیلئے 3 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے،حکومت 30 ہزار مسافروں پر 4 ارب روپے خرچ نہیں کر سکتی،مسافروں کو ٹرانسپورٹ، کھانے اور ہوٹل کی مد میں رعایتی اخراجات ادا کرنا ہونگے،

    اس حوالہ سے وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے اخراجات حکومت اور نادرا برداشت کر رہی ہے، وزیراعظم نے اس ضمن میں ہدایات دی ہیں، جو پاکستانی ٹھیک ہیں اور اگر میریٹ یا پی سی میں رک کر اپنا خرچہ خود برداشت کرنا چاہتا ہے تو یہ جذبہ ہونا چاہئے،پہلی ترجیح ان لوگوں کو وطن واپس لانا ہے جن کے ویزے ایکسپائر ہوچکے ہیں دوسری ترجیح بیرون ملک طلبا تیسری ترجیح جن کو نوکریوں سے نکالاجارہا ہے۔جبکہ چوتھی ترجیح وہ لوگ ہیں جو دوہری شہریت رکھتے ہیں

    وزیراعظم کے معاون خصوصی معد یوسف کا کہنا ہے کہ جو پاکستانی بیرون ممالک سے آرہے ہیں انہیں قرنطینہ کرنا ضروری ہے اور ان کا ٹیسٹ بھی ہوگا، جو مسافر قرنطینہ کے لیے ہوٹل کی سہولت چاہتا ہے انہیں اپنے اخراجات خود اٹھانے ہوں گے ریاست کے پاس اس کی گنجائش نہیں ہے، جو یہ اخراجات نہیں اٹھا سکتے ان کے لیے حکومت کے قرنطینہ مراکز موجود ہیں.

    وزیراعظم کے معاون خصوصی معد یوسف کا کہنا ہے کہ جاپان جانے والا ہمارا ایک جہاز وہاں اور تھائی لینڈ سے تقریباً 270 پاکستانیوں کو لے کر آیا ہے، دبئی سے تقریباً ہمارے 360 قیدی واپس آجائیں گے، سعودی عرب سے تقریباً 500 زائرین کل اور پرسوں واپس آئیں گے، 16 اور 17 اپریل کو عمان میں رہا ہونے والے لگ بھگ 300 قیدی واپس آئیں گے، جبکہ 18 اپریل کو متحدہ عرب امارات سے 200 اور انڈونیشیا سے 225 لوگ واپس آئیں گے.

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے اپیل کی ہے کہ ‘بیرون ملک مقیم جن پاکستانیوں کے پاس گھر ہیں وہ فی الحال وہیں رہیں۔ پاکستان کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ سب کو ایک ہی وقت پر وطن واپس لایا جا سکے۔ پاکستان کی صلاحیت ایک ہفتے میں 2 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی ہے،دبئی میں کرفیو کے باعث مشکل وقت ہے جبکہ ابو ظبی میں حالات بہتر ہیں۔ متحدہ عرب امارات سے 18 اپریل کو ایک فلائٹ پاکستان آئے گی اور 18 اپریل کے بعد فلائٹس کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

    وزیر مملکت براے نارکوٹکس کنٹرول شہریار افرہدی نے کہا ہے کہ تبلیغ سے وابستہ 2200 افراد دنیا کے 35 ممالک میں ہیں جنہیں وطن واپس لانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، اس سلسلہ میں تبليغی جماعت کی شوری کے ممبران سے بات چیت بھی ہوی ہے بیرون ملک پھنسے ہوے پاکستانی جلد وطن واپس آئیں گے

    سندھ کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ مسافروں کی واپسی پر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانا ایک بہت بڑا چیلنج ہوگا، سندھ حکومت اس کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ بیرون ملک پاکستانیوں کی واپسی کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، 17 اپریل سے بیرون ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کی حفاظت اور کرونا پھہلاؤ کو روکنے کے لیے اسکریننگ اور کرونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ مسافروں کی واپسی پرحفاظتی انتظامات کو یقینی بنانا ایک بہت بڑا چیلنج ہوگا، سندھ حکومت اس کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ سکھر قرنطینہ میں رکھے گئے مسافرین کی مثال سب کے سنجیدہ اقدامات کا ثبوت ہیں ،اتنے مسافرین میں مثبت نتائج آنے کے باوجود آج وہ سب صحتیاب ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ پر محکمہ صحت کا عملہ 24 گھنٹے موجود رہے گا،اور اسکریننگ کے عمل کو فلائیٹ آپریشن تک جاری رکھا جائے گا۔

    پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

    پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

    کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

    واضح رہے کہ بیرون ممالک سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو تبدیلی سرکار نے لا وارث چھوڑ دیا، دبئی کی جیل سے رہا ہو کر آنے والے پاکستانیوں کو پاکستان پہنچ کر بھی خوشی نہ مل سکی بلکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، حکومت نے پاکستانیوں کو واپس لانے کا اعلان تو کر دیا اور ساتھ بیرون ملک سے پاکستانیوں کی واپسی شروع ہوئی تو ساتھ ہی ایس او پیز بھی بدل لئے، اسوقت وزیراعظم کے معاون خصوصی معید یوسف کے مطابق بیرون ممالک میں 35 ہزار کے قریب پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں ان کو واپس لایا جائے گا، بے روزگار، قیدی اور پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے حکومت اقدامات تو کر رہی ہے لیکن پاکستان پہنچ کر انہیں نئی مصیبت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

    بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کوشاں

    بیرون ملک سے پاکستان آنے والے پاکستانیوں کو گزشتہ شب ایئر پورٹ سے قرنطینہ سنٹر منتقل کیا گیا اور انہیں کہا گیا کہ کرونا ٹیسٹ اور ہوٹل میں قیام کے اخراجات وہ خود ادا کریں گے جس کی وجہ سے ان شہریوں نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم پہلے مشکل میں تھے کہ پاکستان واپس نہیں جا سکتے اب پاکستان آئے ہیں تو حکومت قرنطینہ کے بہانے ہم سے پیسے لینا چاہتی ہے، ہمارے ٹیسٹ کروا کر گھر بھجوایا جائے اگر کوئی مریض ہے تو اس قرنطینہ مرکز میں رکھیں لیکن اس کے ٹیسٹ اور مرکز کے اخراجات حکومت کو ادا کرنے چاہئے کیونکہ باہر سے آنے والے پاکستانی کام نہ ہونے کی وجہ سے پہلے ہی بے روزگار ہیں اور ان کے پاس دینے کو کچھ نہیں ہے

    بیرون ممالک میں پھنسے 35 ہزار پاکستانیوں کو معید یوسف نے سنائی بڑی خوشخبری

  • دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    دعا کریں،پنجاب حکومت کو عقل آجائے، بزدار سرکار پر مبشر لقمان پھٹ پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ مجھے بہت غصہ چڑھ رہا ہے، میں جب آ رہا تھا اور سڑک پر نکلا تو باہر دیکھا ایسے لگا جیسے عید بقر عید کی شاپنگ ہو رہی ہے، منڈیاں کھلی ہوئی ہیں مجھے لوگ تصویریں بھیج رہے ہیں،وہاں‌ کتنا زیادہ لوگ ہیں، ہر جگہ لوگ جمع ہو رہے ہیں صرف ڈی ایچ اے اور کینٹ میں سختی ہو رہی ہے کہ ایک جگہ لوگ زیادہ جمع نہ ہوں، موٹر سائیکل پر دو سے زیادہ لوگ نہ بیٹھیں ،مجھے نہیں سمجھ آ رہی کہ عثمان بزدار اور انکی کابینہ کو بیٹھی ہے ،یہ لوگ کیا کر رہے ہیں،کیا سوچ کر انہوں نے کھلے عام سب کچھ چھوڑ دیا، یا تو لاک ڈاؤن میں توسیع ہونی ہے یا نہیں ہونی ،اگر توسیع ہونی ہے تو اس میں نرمی کا کیا تک ہے، اس میں کہتے ہیں کہ بہت سارے کاروباروں کو ہم نے اجازت دے دی کہ وہ کھل سکتے ہیں، درزی کی دکان کھلے گی لیکن کپڑے کی دکان بند ہے ،لگتا ہے درزی پرانے کپڑوں کو ہی چھوٹا بڑا کرے گا

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ بینک کھول دیئے گئے، اور مختلف چیزیں کھول دی گئیں، پھر کارپوریٹرز کو بھی کھول دیں، ایک ایک آدمی کام کرتا رہے جو بند ہیں ان کو بھی کھول دیں،آپ نے سیکشن 144 لگایا ہوا ہے یعنی 4 افراد ایک جگہ اکٹھے نہیں ہو سکتے، آپ منڈیوں کا حال دیکھ لیں جہاں ہزاروں افراد جمع ہوتے ہیں، ایسے قانون کیوں لاتے ہیں بزدار صاحب جن پر عمل ہی نہیں کروا سکتے،آپ کی طاقت نہیں ان پر عمل کروانے کی تو انکو ہٹا دیں، ایسے قانون لگاتے کیوں ہیں،کسی کو کوئی پرواہ نہیں .

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں ایسی صورتحال پیداہو چکی ہے کہ دس دن ،پندرہ دن مکمل لاک ڈاؤن کرتے،ہم نے انتظار نہیں کیا اور اب مکمل لاک ڈاؤن کی بجائے کچھ کاروبار کھول دیئے اب اگر وبا پھیلتی ہے جو لوگ گھرون‌ میں کام کرنا شروع ہو گئے اور آ جا رہے ہیں، اگر ٹریفک اسی طرح آتی جاتی رہے گی ، ایک بھی اگر مریض میں کرونا ہوا اور وہ کسی منڈی میں چلا گیا تو پھر کیا ہو گا؟ آپ کہتے ہیں کہ ہم نے کسٹرکشن کھول دی ہے، کیسے کھول دی مزدور کیسے جائے گا، مزدور نے تو گاڑی پر جانا ہے اور ٹرانسپورٹ بند ہے،اپنی گاڑی تو ہے نہیں، اوبر بھی بند ہے، اور باقی دکانیں سیمنٹ و دیگر بھی بند ہیں تو کیسے کنسٹرکشن ہو گی، آپ سے دس دن کا صبر نہیں ہو سکا ، دس دن صبر کر لیتے اور اس کے بعد سب کچھ کھولتے تا کہ بیماری کو پھیلنے کا موقع نہ ملتا،

    ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

     

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ میں امریکہ میں تھا،وہاں پر بہت سال پہلے کی بات بتا رہا ہوں،کہ وہاں پر سب سے زیادہ ایکسیڈنٹ پارکنگ ایریاز میں ہوتے ہیں گاڑیوں کے اور دو قسم کے ڈرائیور بڑے نقصان دہ ہوتے ہیں، ایک اوور کانفیڈنٹ کیونکہ جو اوور کانفیڈنٹ ہوتا ہے وہ سیدھا گاڑی کو ٹھوک دیتا ہے،اور پارکنگ لاڈ میں اسلئے کہ وہاں پر یہ سمجھتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے لیکن کوئی نہ کوئی گاڑی آ یا جا رہی ہوتی ہے اور حادثہ ہو جاتا ہے،یہ تو امریکہ کی بات ہے، یہاں پر لگ رہا ہے کہ ہم اوور کانفیڈنٹ لوگ ہیں،اوراس کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ گیا تو اس کا ذمہ دار کون ہے، کس کے پاس جا کر کریں گے رپورٹ؟ اور کہاں پر رپورٹ کریں گے کیونکہ کوئی سننے کے لئے تیار ہی نہیں ہے.

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ کا بیان پڑھ رہا تھا پرویز الہیٰ نے کل اجلاس بلا لیا،جو ویڈیو لنک کے ذریعے ہو گا جب خود اپنی بچاؤ کا اتنا زیادہ انتظام کر رہے ہیں تو عوام کو کیوں چھوڑ دیا ہے،اگر اب یہاں سے کرونا پھیلتا ہے ہم نے ٹیسٹنگ ہی نہیں کی پتہ ہی نہیں اور ہم سمجھ رہے ہیں کہ یہ وبا ختم ہو گئی،ابھی بھی وقت ہے کہ کنٹرول کریں، مجھے افسوس ہو رہا ہے کہ ہر صوبے میں الگ الگ ڈاؤن ہو رہا ہے، سندھ لاک ڈاؤن میں مزید سختی کر رہا ہے بلکہ وزیراعلیٰ سندھ کا بیان آیا ہے کہ جس کو لاک ڈاؤن اچھا نہیں لگتا وہ نیویارک چلا جائے اور وہاں کا لاک ڈاؤن دیکھ لے، سی این این اور دیگر میڈیا بار بار کہہ رہے ہیں کہ یورپ سے وبا ایشیا منتقل ہو سکتی ہے کیونکہ ہم بے احتیاطی کرتے ہیں،ساٹھ فیصد کا ایسا طبقہ ہے جن کا گھروں میں رہنا مشکل ہے، چھوٹے گھر اور زیادہ افراد ہیں، باہر نکلتے ہیں اور لوگوں سے ملتے ہیں اب مفتی منیب الرحمان صاحب نے بھی کہہ دیا کہ مساجد بند نہیں ہوں گی اور نمازیں باجماعت ہوں گی،بھائی پہلے کیوں کر دیا تھا اگر اتنا ہی مسئلہ ہے کسی کو ڈر نہیں لگتا، خیال نہیں،کسی کو نہیں سمجھ آ رہی کہ اٹلی جیسے ملک میں لاشیں دفنانے والا کوئی نہیں تھا، زمین نہیں مل رہی تھی، ایران جیسے ملک نے دس ہزار قبریں بنوا لیں فوری طور پر،نیویارک والوں کو سمجھ نہیں آ رہی کی جنازے کیسے اٹھائیں، برطانیہ میں اجتماعی تدفین شروع ہو گئی ہے، ہم 15 سو وینٹی لیٹر لے کر 22 کروڑ لوگوں کے لئے اوور کنٍیڈنٹ ہوئے پڑے ہیں.

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ وینٹی لیٹر ڈھائی ہزار ہیں جن میں سے 800 چلتے نہیں اور دو سو کا پتہ نہیں، باقی 1500 بچتے ہیں، اس انفراسٹرکچر کے ساتھ ہم اوور کنفیڈنٹ ہوئے ہیں،اللہ تعالیٰ ہمارے حکمرانوں کو عقل اور فراست دے،کہ اس کو بہتر کر سکیں، سماجی فاصلے کو اہمیت دیں، لاک ڈاؤن میں مزید سختی کریں، اگر دفعہ 144 لگاتے ہیں اور اس پر عمل نہیں کروا سکتے تو اس کو ہٹا دیں یا اس پر عمل کروائیں، بھائی ریاست ہے اور ریاست کی اپنی ایک مروجہ طاقت ہوتی ہے، اور پھر قانون نافذ کرنے کا مطلب یہ ہے قانون پر عمل کروانا اس کا مذاق اڑانا نہیں

    مبشر لقمان نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام سے درخواست کروں گا،ایک جگہ دیکھا کہ ہنسی مذاق ہو رہا ہے،جپھیاں پڑ رہی ہیں بزنس ہو رہا ہے، اگر خدانخواستہ کسی کو کچھ ہو جائے تو اسکا علاج مشکل ہے، اسلئے نہیں کہ علاج ہو نہیں سکتا بلکہ اسلئے کہ جگہ کم پڑجائے گی، 30 کے قریب ملتان میں ڈاکٹر ہیں جن میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے،مجھے نہیں پتہ کہ ان کے پاس حفاطتی کٹس تھیں یا نہیں لیکن مریضوں کا علاج کرتے کرتے ان میں کرونا کی تشخیص ہوئی،تو اسکا مطلب ہے کہ جب ڈاکٹر اس سے نہیں بچ سکتے، ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف میں کرونا کی تشخیص ہو رہی ہے تو ہمیں احتیاط کرنی چاہئے، خدا کے لئے اپنے گھر والوں کو سمجھائیں اور اگر آپ کے گھر میں کوئی حکمران طبقے کا آدمی ہے تو اس کو بھی سمجھائیں،

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

  • سندھ میں کرونا سے 41 نہیں بلکہ 400 ہلاکتیں ہو چکیں،یہ دعویٰ کس نے کر دیا

    سندھ میں کرونا سے 41 نہیں بلکہ 400 ہلاکتیں ہو چکیں،یہ دعویٰ کس نے کر دیا

    سندھ میں کرونا سے 41 نہیں بلکہ 400 ہلاکتیں ہو چکیں،یہ دعویٰ کس نے کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے پریس کانفرنس میں لوگوں کو امید کے بجائے ڈرادیا،سندھ میں اگر اقدامات کیے گئے تو اموات کی تعداد کیوں زیادہ ہے؟

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس ساری دنیا کا خفیہ دشمن ہے،کورونا وائرس سے بچاوَ کےلیے احتیاط بہترین حل ہے،قومی رابطہ کمیٹی نے سب کو ساتھ لے کر فیصلے کیے،18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کے پاس اختیارات ہیں،وزیراعظم نے کہا کہ صوبے صورت حال دیکھ کر فیصلے کریں،صبح سے إنا لله و إنا اليه راجعون کہہ کر بیانات دیئے جارہے ہیں،

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سندھ کے لوگوں کو 2وقت کاکھانا فراہمی یقینی بنائیں ،وزیر اعلیٰ کی صوابدید ہے کہ آپ لاک ڈاؤن کریں یا کرفیو لگائیں،لاک ڈاؤن اور تعمیراتی شعبے سے متعلق حکومت سندھ کے خدشات تھے،میڈیا پر آنے کے بجائے سندھ میں پھیلی بھوک اور افلاس کو دیکھیں،

    اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایدھی سنٹر نے کہا ہے کہ400لاشیں اسپتال یاگھروں سے اٹھائی گئی ہیں ،فیصل ایدھی نے کہا اموات کی تعداد بڑھ گئی ہے،ملک کے حالات خراب ہیں، وزیراعلیٰ کہتے ہین کہ لاشوں کا ٹیسٹ نہیں کروا سکتے، سندھ میں لوگ راشن ڈھونڈ رہے ہیں صوبائی حکومت کہتی ہے کہ راشن بانٹ دیا لیکن کسی کو پتہ نہیں چلا، کم از کم ایک ٹرک تو دکھا دیں جو راشن لے کر جا رہا ہو، وزیراعظم نے ہماری حوصلہ افزائی کی ٹائیگر فورس سے سندھ میں بڑی تعداد میں لوگ سامنے آئیں گے، سندھ میں کام نظر آنا چاہے

    کرونا کے کئی کیس رپورٹ نہیں ہو رہے ،ایسے کیس بھی آرہے ہیں جنہیں مردہ حالت میں لایا گیا،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ نے عمران خان کی بجائے بلاول کو وزیراعظم کہہ دیا،کہا سندھ میں لاک ڈاؤن سخت ہے تو نیویارک جا سکتے ہو

    تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

    کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں حالات خراب ہیں، ٹیسٹ کٹس پرسوں آئی ہیں، اب مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے.

    سندھ میں مزید 150 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے،ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوگئی ہے،ہم نے 16 ہزار 26 ٹیسٹ کیے ہیں،ایک ہزار 668 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں، گزشتہ 24گھنٹوں میں 133 افراد صحتیاب ہوئے ہیں،

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی کھیتوں میں لینڈنگ، کیا وجہ بنی؟

    وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی کھیتوں میں لینڈنگ، کیا وجہ بنی؟

    وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی کھیتوں میں لینڈنگ، کیا وجہ بنی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب بھکر کے علاقے ڈھنگانہ پہنچ گئے وزیراعلی کے پروٹوکول آفیسر نے ناقص انتظامات پر انتظامی افسران کی سرزنش کی

    ناقص انتظامات کی وجہ سے وزیراعلی کا ہیلی کاپٹر ہیلی پیڈ پر لینڈ نہ کرسکا، جس کی وجہ سے کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے انتظامات اور احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم کا جائزہ لے رہے ہیں

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھکر پہنچے تو انہوں نے ٹڈی دل کے حملےسے تباہ ہونے والی فصل کاجائزہ لیا، وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کسانوں کی ہرقسم کی مددکریں گے،سانوں کی مشکلات کےازالہ کیلئےخودچل کرآیاہوں

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کی استعداد کار روزانہ 10 ہزار تک بڑھا رہے ہیں۔پنجاب بہت جلد 10 ہزار کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا 8 نئی لیبز بنانے کا کام آخری مراحل میں ہے، پنجاب میں 43 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، 4500 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال قائم کر دیئے ہیں، فیلڈ ہسپتال لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بنائے گئے ہیں، فیلڈ ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد 10 ہزار تک بڑھا سکتے ہیں۔

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ رمضان میں عام آدمی کو ریلیف دینے کا طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے، ناجائزہ فائدہ نہ اٹھایا جائے، پنجاب میں پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ اور این 95 ماسک اور دیگر سامان روزانہ کی بنیاد پر لایا جا رہا ہے

    پنجاب حکومت کا شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے ایک اور بڑا فیصلہ

  • عوام کی مشکلات کا احساس، کرونا کے ساتھ غربت بڑا چیلنج،وزیراعظم

    عوام کی مشکلات کا احساس، کرونا کے ساتھ غربت بڑا چیلنج،وزیراعظم

    عوام کی مشکلات کا احساس، کرونا کے ساتھ غربت بڑا چیلنج،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر اور سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کی ملاقات ہوئی ہے

    حلیم عادل شیخ نے وزیرِ اعظم کو کورونا وائرس کے تناظر میں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت کی جانب سے احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت ملنے والی مالی معاونت پر وزیرِ اعظم عمران خان کے مشکور ہیں

    حلیم عادل شیخ نے مشکل ترین حالات کے باوجود موجودہ صورتحال میں اربوں روپے کا پیکیج فراہم کرنے پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر تعمیرات اور ایکسپورٹ انڈسٹری کے حوالے سے بروقت فیصلے لینے پر وفاقی حکومت کے مشکور ہیں،صوبے بھر کے نوجوانوں میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بننے میں انتہائی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں میں سندھ کا نوجوان پیش پیش ہوگا اور وزیرِ اعظم کی طاقت بنے گا

    حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ باب اور اسکی قیادت مشکل کی اس گھڑی میں صوبے کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور وزیرِ اعظم عمران خان کی کوششوں کا بھرپور ساتھ دے گی.

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر نہایت شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلا یا جا رہا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت ملک بھر کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے ،عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے۔ کورونا کے ساتھ ساتھ غربت سے نمٹنا بڑا چیلنج ہے

    کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    کابینہ کے 49 ارکان کا مطلب،وزیراعظم کچھ جانتا ہی نہیں،حکومت یہ کام نہیں کر سکتی تو سرینڈر کر دے، سپریم کورٹ

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے عوام کی معاشی مشکلات کو مد نظر رکھ کر لائحہ عمل تشکیل دیا جا رہا ہے،کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں شمولیت کے حوالے سے نوجوانوں کا جذبہ قابل تحسین ہے،مشکلات کا شکار عوام خصوصاً کمزور اور غریب طبقے کو ریلیف کی فراہمی میں حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کا بھی تعاون درکار ہے۔ سیاسی قیادت مخیر حضرات کو متحرک کرنے اور ہر مستحق تک پہنچنے میں کردار ادا کرے.

  • پنجاب حکومت کا شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے ایک اور بڑا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے ایک اور بڑا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا شہریوں کو ریلیف دینے کے لئے ایک اور بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کے دوران عوام کو ریلیف دینے کے لئے بڑا فیصلہ کر لیا

    پنجاب میں اس سال رمضان بازار نہیں لگائیں گے اس لئے پنجاب حکومت نے رمضان بازار کی جگہ متبادل کے طور پر بجلی کے بلوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں پنجاب حکومت نے بجلی کے اداروں کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام اضلاع میں ان گھروں کا بتایا جائے جن کا بجلی کا بل 300 یونٹ تک کا ہے

    اس ضمن میں خط میں 3 پیرا گراف کے ذریعے بجلی کے 300 یونٹس سے کم بل والے افراد کا پوچھا گیا ہے کہ ہر ضلع میں ایسے افراد کی تعداد کتنی ہے، اس مین صارفین کا ایڈریس اور میٹر نمبر بھی پوچھا گیا ہے، جن صارفین کا بل 300 یوںٹ تک کا ہو گا ان کو پنجاب حکومت ریلیف دے گی،

    رمضان بازار میں دی جانے والی سبسڈی بجلی کے بلوں میں دی جائے گی. ایسے صارفین جن کا بجلی کا بل ماہانہ 3 ہزار تک ہے ان کو بھی ریلیف دیئے جانے کا امکان ہے، کتنا ریلیف دیا جاتا ہے یہ بجلی کمپنیوں کی جانب سے تفصیلات آنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کی استعداد کار روزانہ 10 ہزار تک بڑھا رہے ہیں۔پنجاب بہت جلد 10 ہزار کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا 8 نئی لیبز بنانے کا کام آخری مراحل میں ہے، پنجاب میں 43 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، 4500 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال قائم کر دیئے ہیں، فیلڈ ہسپتال لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ ، سرگودھا اور دیگر شہروں میں بنائے گئے ہیں، فیلڈ ہسپتالوں میں بستروں کی تعداد 10 ہزار تک بڑھا سکتے ہیں۔

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ رمضان میں عام آدمی کو ریلیف دینے کا طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے، لاک ڈاؤن میں نرمی کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے، ناجائزہ فائدہ نہ اٹھایا جائے، پنجاب میں پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ اور این 95 ماسک اور دیگر سامان روزانہ کی بنیاد پر لایا جا رہا ہے

  • راشن کی تقسیم کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ سے گھر میں کھڑی خاتون جاں بحق

    راشن کی تقسیم کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ سے گھر میں کھڑی خاتون جاں بحق

    راشن کی تقسیم کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ سے گھر میں کھڑی خاتون جاں بحق
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی ہے، کراچی میں بھی لاک ڈاؤن ہے

    لاک ڈاؤن کے دوران فلاحی اداروں، مخیر حضرات کی جانب سے مستحقین میں‌ راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے،اس دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب راشن کی تقسیم کے دوران دو فلاحی اداروں کے رضاکاروں میں جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر پولیس اہلکار کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پی آئی بی میں نشتر بستی پرانی سبزی منڈی کے قریب راشن کی تقسیم کے دوران دو فلاحی اداروں کے رضاکاروں میں جھگڑا ہوگیا۔ جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی۔

    علاقہ مکینوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ راشن تقسیم کے دوران مجمع جمع ہونے پر لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ کیونکہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کی جا رہی تھی،پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے گھر کی بالکونی میں کھڑی خاتون صبا کو گولی لگی، زخمی خاتون کو نجی ہسپتا ل منتقل کیا گیا تاہم خاتون دم توڑ گئی۔

    واقعہ کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے پولیس پر پتھرا ئوکیاگیا جس سے پولیس موبائل کا شیشہ ٹوٹ گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کے وقت عظیم سمیت چار اہلکار گشت پر معمور تھے، ہیڈ کانسٹیبل عظیم سمیت چاروں اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ، واقعہ کے حوالے سے اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور علاقہ ایس پی تمام اہلکاروں سے انکوائری کر رہے ہیں

    واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہم راشن رات کو گھرون‌ میں پہنچا دیتے ہیں جبکہ فلاحی اداروں کو بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ ملکر راشن کی تقسیم کریں ، اس ضمن میں حکومت نے ایس او پیز بھی جاری کئے ہیں.

  • مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں کیا ہو رہا ہے، امریکہ نے اپنا سود زیرو پرسنٹ کر دیا، برطانیہ نے ایک فیصد کر دیا، فرانس، جرمنی، ہالینڈ میں نہ ہونے کے برابر ہے،اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہم کئی سالوں سے پروگرام کرتے ہیں کہ سودی نظام لعنتی نظام ہے.قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرما دیا کہ جو جان بوجھ کر سود کا کاروبار کرتا ہے وہ میرے سامنے اعلان جنگ کرتا ہے، آج جب معیشت گر رہی ہے تو یہ لوگ سودی نظام کو ترک کر رہے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ سودی نظام چند لوگوں‌ کا بنایا ہوا نظام ہے جس کا مقصد دنیا کی دولت پر قبضہ کرنا ہے، اگر آپ اور پم فیصلہ کر لیں کہ سود کا کام نہیں کرنا ہے تو اسکے بڑے فوائد ملیں گے، مجھے ذاتی طور پر میرا بڑا فائدہ ہوا،مجھے یہ سمجھ آ گئی ہے کہ جتنی میری تنخواہ ہے اگر آدھی بھی ہو تو بہت زیادہ ہے ،اللہ کا شکر ہے، آپ کی گاڑیاں نہیں چل رہیں تو ایک گاڑی سے گھر کا نظام چل سکتا ہے، فالتو کی چیزیں نہ لیں، کچھ لباس صاف ستھرے کپڑے پہنیں تو بھی گزارہ ہو گا،اللہ اس سے بھی عزت دیتا ہے، اللہ نے ہمیں موقع دیا کہ ہم اس ملک کے نظام کو ،ہم مولویوں کی بات نہیں سنتے لیکن امریکہ کی بات سن رہے ہیں ختم کر دیا ہے انہوں نے سود کو،وہان نہ ہونے کے برابر ہے، آج مفتی عبدالقوی ہمارے ساتھ موجود ہیں. ہماری حکومت نے سود کو کم کیا ہے لیکن ختم نہیں کیا.

    مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ اسلام کو اللہ نے انسانیت کے لئے ایک دین کی صورت میں عطا فرمایا، قرآن کی آیات اور احادیث کے ساتھ مشاہدے کو دیکھیں،تیس سال قبل ایک کروڑ روپیہ بینک میں رکھوایا تو ہر سال اس پر سود ملتا رہا، تیس سال بعد جو حاصل ہوا وہ ایک کروڑ کا سود اور ایک کروڑ روپیہ لیکن اگر اس کو تجارت کے طور پر استعمال کیا جاتا تو وہ ستر گنا، ساٹھ گنا تک بڑھ جاتا،وہ آج چالیس کروڑ ہوتا ، لیکن میں نے جو بینک میں کروڑ رکھا وہ ایک کروڑ ہی ہے اور اس سے دو ڈھائی کروڑ سود حاصل ہوا ہو گا.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایک بات سمجھنی پڑے گی ایک چیز حرام ہوتی ہے جیسے خنزیر کا گوشت کھانا اور بھوک کے وقت میں جان جار رہی ہو جب کچھ نہ ملے تو وہ کھانے کی اجازت ہے کتنی مقدار میں کھا سکتے ہیں اتنا کہ جان بچ جائے اتنا جائز ہے، لیکن سود کے لئے اللہ تعالیٰ نے نجس ناپاک کا لفظ استعمال کیا، کوئی بھی ایسی سٹیج نہیں کہ جس میں سود کو حلال قرار دیا جائے،مر بھی رہے ہوں تو سود جائز نہیں ہو گا، جان بچانے کے لئے بھی اللہ نے انسان کو رعایت دی ہے لیکن سود کے لئے نہیں دی،سود کے بارے میں سمجھ لیں کہ جتنے بھی ہم گناہ کرتے ہیں ،سود واحد گناہ ہے جس کے بارے میں اللہ کہتے ہیں کہ اس کی سزا میں نے خود دینی ہے،

    مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتے ہیں حرمت علیکم المیتہ، انسانی عقل، آج کی سائنس بھی یہی کہہ رہی ہے کہ جب تک شہہ رگ سے خون نہیں بہتا اسکے اندر جتنی مرض، وبائیں ، معاملے ہیں اسوقت تک کلیئر نہیں ہوتے جب تک شہہ رگ سے خون نہ چلا جائے،بنیادی چیز یہ ہے کہ یہ مردار ہو گیاوہ چیزیں جو اسکے جسم میں ایسی تھیں جو ہمارے لئے شفا کا باعث بنتیں اور ہم امراض سے بچ جاتے اسکے لئے خون کا نکلنا ضروری ہے جب وہ نہیں نکلا تو یہ مردار ہے اور اسکے لئے اللہ نے قرآن مجید میں کہہ دیا ہے کہ اس کی وجہ سے تمہیں شفا نہیں ملے گی،یہ حرام کے معنی میں ہے، اسکی وجہ سے خوراک، غذائیت نہیں ملے گی اور یہ قرآن میں واضح ہے، سائنس نے بھی اس کو مان لیا ہے،

    مفتی عبدالقوی کا مزید کہنا تھا کہ خنزیر کے گوشت کے بارے میں بات ہوئی کہ اب بھی اس میں اضطراری کیفیت ہے، میں اس بات پر خوش ہوتا ہوں کہ قرآن نے آج سے 15 سو سال پہلے بھی ،مفتی عبدالقوی نے باہر جانا ہے، مبشر لقمان نے انگلینڈ جانا ہے،یورپ ملک میں جانا ہے وہاں کیا کیفیت ہو گی، جس پر مبشر لقمان نے کہا کہ آپ اپنی بات کریں میری بات نہ کریں.

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میرے بچے آج سے نہیں بہت چھوٹی عمر سے باہر ہیں وہ سی فوڈ یا حلال گوشت کھاتے ہیں. اللہ کا شکر ہے.

    مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ الحمدللہ آج بھی انڈیا، بنگلہ دیش ،پاکستان اور عالم عرب کے لوگ یورپ میں حلال گوشت کا کاروبار کر رہے ہیں ،میں تو اس سے پہلے کی بات کر رہا ہوں جب ہمارے پرانے بزرگ اور جاننے والے جاتے تھے اسوقت کے بارے میں بات کر رہا ہوں اسکا حل اللہ نے قرآن مجید میں اضطراری کیفیت بتا دیا ہے،کیفیت کا معنی ہے کہ اللہ نے جو قوت مدافعت آپ میں رکھی ہے اس میں کمی آ جاتی ہے کہ اگر خنزیر کا گوشت استعمال نہ کریں،یا مردار کا گوشت ، یا ایسا گوشت جس کا ذبیحہ اہل کتاب کا ہے مسلمان کا نہیں،لیکن کیونکہ ایک آدمی کی زندگی پوری انسانیت کی حیات کا نام ہے، اس آدمی کو مردار، خنزیر کا گوشت، اہل کتاب کا ذبیحہ بھی حلال ہو گیا لیکن سود لعنت ہے وہ کسی صورت حلال نہیں،معاشی طور پر اسکا نام استحکام رکھ لوں انسانیت کو دھوکہ دینے کے لئے اس صورت میں بھی نہیں، اللہ نے جو لفظ استعمال کیا ہے اس کا مطلب ہے کہ کسی کو ذلت کے ساتھ اسکو اپنے انجام تک پہنچانا،معنی یہ ہے کہ آج امریکہ اور دیگر معاشی ماہرین اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں کہ ذلت کی بجائے سود کا خاتمہ کر دیا جائے تا کہ ہمارا معاشی نظام بہتر ہو

    مفتی عبدالقوی کا مزید کہنا تھا کہ جو صدقہ و خیرات ہے اسکے اندر ربا ، وہان‌بھی لفظ ربا استعمال کیا، فاروی ردو میں سود کا لفظ استعمال ہوتا ہے، ربا کو ہلاک ہونا ہے ختم ہونا ہے، ایک نہ ایک دن اسکا وجود ختم ہو گا،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ایک چیز پر میں کلیئر ہوں ربا یا سود سے مطلب لیتے ہیں فکس انکم، اب ہم جس جگہ بیٹھے ہیں یہ کرائے کی ہے،یہاں کا کرایہ دیا جاتا ہے مالک مکان کو،اگر ہمارا کام نقصان میں جا رہا ہے تو پھر بھی و ہ آئے گا اور اگلے سال کرایہ دس فیصد بڑھا دے گا تو کیا یہ بھی سود کے طور پر کاؤنٹ ہو گا،میری کتاب میں تو نہیں ہو رہا کیونکہ وہ میرے کاروبار میں شریک نہیں ہے ،میرے کاروبار سے اسکو نفع یا نقصان نہیں ہو رہا،پرابلم یہ ہو رہی ہے کہ آج ڈالر آپ کی حکومت کی مہربانی سے اوپر چلا گیا ہے، اگر میں انٹرسٹ لے رہا ہوں،فرض کریں کہ ایک کروڑ روپیہ بینک میں رکھا ہوا ہے اور اس پر سود لے رہا ہوں‌ تو ملا کر بھی ایک سال بعد ڈالر کی اس اڑان کو نہیں پکڑتا تو کیا وہ بھی سود ہو گا؟ میں تو نہیں لے رہا میں تو کرنسی کو سٹیبل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں.

    مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ بات یہ ہے کہ ایک کروڑ روپیہ مفتی عبدالقوی نے اسوقت داخل کیا اس میں شاید 3 گنا کا یا کچھ فرق تھا،مجے درہم و دینا کا پتہ ہے،جسوقت ہم نے پاکستان میں ہوش سنبھالا اسوقت پاکستان اور سعودی عرب کی کرنسی میں 3 گنا کا فرق تھا،وہ میں نے ایک کروڑ کے ساتھ 33 لاکھ بڑھے وہ لے لئے ، جو پیسہ بینک میں رکھا اور جو پیسہ سود کے طور پر تین ماہ، سال بعد لیتا رہا وہ اور ذاتی اثاثہ جو بینک میں موجود ہے سارے ملا کر اس زمانے میں مجھے جو ڈالر، دینار،پلاٹ، زرعی رقبہ مل رہا تھا وہ اس سے دس گنا،بہت اوپر چلا گیا اور میرا اثاثہ اسی مقام پر رہا،معنی یہ ہے کہ میں نقصان میں رہا فائدے میں نہیں رہا، اجتہادی معنی یہ کہ سود کا مطلب ہے بڑھنا ،ضیاع کا معنی ہے نقصان،سود کا معنی یہ ہے کہ ایک کروڑ کے اوپر مزید لے رہا ہوں وہ حرام ہے ، اب میں دیکھتا ہوں اپنی کرنسی کو بی اور اوپر کے پسیوں کو بھی،باقی اثاثہ جات کو بھی جمع کرتا ہون اور دنیا کی کرنسی کو دیکھتا ہوں، اپنی زرعی اراضی کے معاملات کو بھی دیکھتا ہوں، تو میں سمجھتا ہوں کہ دس سال کے اندر لوگ آگے نکل گئے اور میں وہیں کھڑا ہوں، کیا اس پر سود کا اطلاق ہو گا،اب پھر یہ اجتہادی مسئلہ ہے کہ مفتی عبدالقوی کے لئے سود اسوقت تھا جب اسکے اثاثے بڑھتے ، حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کل قرض یجر نفعا فھو ربا، کہ آپ سے میں نے قرض لیا اور مزید دے رہا ہوں تو جو مزید دے رہا ہوں وہ ربا ہے، میں نے مزید دینے ، آپ نےمزید لینے کے باوجود آپ کا کام تو کم ہو گیا ہے، ایک کروڑ کے ڈالر لے لیتے تو وہ آگے نکل چکے ہوتے اسوقت 110 روپے کا ڈالر تھا اب شاید 165 روپے کا ہے،لیکن جو میں نے لیا وہ کم ہوتے ہوتے، نہ اتنے مجھے ڈالر ملتے ہیں نہ دینا ر ملتے ہیں نہ اتنی مجھے زمین ملتی ہے،اس زمانے میں‌ ایک مربع لے لیتے ،دس لاکھ کا ،ایک کروڑ کے دس مربع لے لیتے، مبشر لقمان نے مفتی عبدالقوی کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ آپ بات کیا کہنا چاہ رہے ہیں آپ نے مجھے کنفیوز کر دیا ہے جس پر مفتی عبدالقوی نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہ رہا ہون کہ جو مزید ہے وہ سود ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جب بینک میں رقم سود کے ساتھ جمع کرتے ہیں تو دنیا میں جو بڑھ رہی ہے وہ اسکے مقابلے میں بھی کم ہے تو لوگ کہتے ہیں کہ یہ سود تو نہ ہوا، جس پر مفتی عبدالقوی نے کہا کہ یہی تو میں کہہ رہا ہون جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ضابطہ بیان فرمایا کہ ایک قرض ہے، میں نے ایک کرو ڑ روپیہ بینک میں رکھوایا،بینک میرا مقروض ہو گیا وہ مجھے ہر تین مہینے یا چھ بعد پیسے دے رہا ہے، دس سال بعد پتہ چلا کہ میرا قرض کل اثاثہ جو دیا ہے ،تو حضور تو فرما رہے ہیں کہ جو اس پر مزید نفع سود ہے، اس پر مزید تو ہوا ہی نہیں.

    ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

    حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

    مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

    حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

    سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

     

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اسلامک بینک والے بینکنگ چارجز کے نام پر کرتے ہیں یہ کس طرح اسلام ہو گیا، یہ تو اسلام کو بھی بدنام کرتے ہیں، جس پر مفتی عبدالقوی نے کہا کہ حقیقی بات یہ ہے کہ نامور لوگ ہیں مفتی منیب الرحمان نے لکھا ہے کہ میں فلاں بینک کے شریعہ بورڈ کا رکن ہوں، مفتی تقی عثمانی صاحب سے محبت کا تعلق ہے میں انکے بچوں سے بھی محبت کرتا ہوں، حقیقی بات یہ ہے کہ میرے ملنے والے ایک دوست نے کہا کہ سنہری بینک کے شریعہ بورڈ میں آپ کو لے آتا ہوں میری جو ان سے پہلی میٹنگ ہوئی،ان کے چیئرمین سے، میں نے ان سے پوچھا کہ مفتی عبدالقوی نے قرضہ لیا اور فیکٹری میں لگایا ،پتہ نہیں ہے ہو سکتا ہے کہ چھ مہینے بعد ان کی فیکٹری کو نقصان ہو جائے،مجھے نفع نہیں ہو رہا، نقصان ہو رہا ہے تو کیا اس نقصان میں شریک ہیں بینک والے تو انہوں نے کہا نہیں، میں نے کہا کہ میں آپ سے قرض لیا،ماہانہ واپس نہیں کر سکا کیونکہ فصل نہیں ہوئی، میں چار ماہ بعد پیسے واپس دینے آ گیا تو کیا اس پر مزید بھی لیں گے تو انہوں نے کہا ہاں ،لیں گے،معنی یہ ہے کہ اسلام کا بنیادی اصول ہے، اسلامک بینکنگ کے نام پر جو ہو رہا ہے وہ غلط ہو رہا ہے،میں چائے پی ریا ہوں اور آپ بھی چائے پی رہا ہوں سب کے سامنے ہے لیکن میں کہوں کہ چائے پی رہا ہوں اور اسکی جگہ شراب پی رہا ہوں تو یہ اللہ کے ہاں بہت بڑا جرم ہے،کیونکہ اس کے اندر گناہ ہے، میں بینک میں جاتا تھا کہتا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانا ہے لاکھ روپیہ پڑا ہے جب بھی لینا ہو گا لاکھ ہی لوں گا،اب نام جو دیا رہا ہے اسلام کا

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

    سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

    امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

     

    اس موقع پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ فرض کریں میں بینک میں پیسے رکھتا ہوں، فکس نہیں ہے لیکن میں کہتا ہوں کہ جو اوپر ملے گا اس سے میں لوگوں کی مالی مدد کرنا چاہتا ہوں ،کیا یہ جائز ہے، جس پر مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ کہتا ہون‌ کہ اسلام کی بڑی خوبی یہ ہے یہ عقل، حکمت، مشاہدے کے بہت قریب ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سوال کرنے والے سے فرمایا کہ دل سے پوچھ جس پر صحابی رسول نے کہا کہ ہے تو غلط،میں پروگرام کے توسط سے مفتی تقی عثمانی، مفتی منیب الرحمان سے دو باتیں پوچھ رہا ہوں،ممکن ہو تو اگلے پروگرام میں ان کو بھی فون پر لیا جائے،دونوں فقہوں کے مفتی اعظم ہیں دونوں، ان کو کہتا ہے کہ جن بینکوں کے وہ شریعہ بورڈ ہیں وہ ایک ارب دیتے ہیں مفتی عبدالقوی کو اور چھ آٹھ مہینے کے بعد سارا معاملہ کروڑ ہو جاتا ہے تو کیا یہ معاملہ نقصان میں میرے ساتھ شریک ہے، ہاں یا ناں جواب دیں

    اس موقع پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں ہوں گے کیونکہ انہوں نے پیسے دیئے ہیں آپ کے بزنس شیئر میں تو نہیں ہیں، جس پر مفتی عبدالقوی نے کہا کہ سب سے بڑا دھوکہ یہی ہے کہ یہ مشارکہ ہے، فقہ کی کتاب میں اور اسلام میں شرکت کی چار اقسام ہیں، کتاب الشرکت میں یہ لکھا ہے

    وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

    عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

    ناامیدی کفر ہے، مشکل حالات میں امید کی کرن…مبشر لقمان کی تازہ ترین ویڈیو لازمی دیکھیں

    اس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اب تمام فقہ کے علما کو ملکر دو چیزوں پر اجتہاد کرنا ہو گا ، ایک تو سود کی ڈیفی نیشن سامنے آئے کہ سود کس بیماری کا نام ہے. ہے کیا، ہو سکتا ہے میں کسی چیز کو سود سمجھ رہا ہوں اور وہ نہ ہو، دوسرا کن حالات میں سود کی اجازت ہو سکتی ہے یا نہیں،دونوں صورتوں میں اجتہاد ضروری ہے

    مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ اسلامک بینکاری کے فراڈ سے پہلے جو نظام چل رہا تھا کیا وہ سود کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں، اور اب اسلامک بینکاری کے بعد جو نظام چل رہا ہے کیا وہ اسلام کے مطابق ہے یا نہیں، اسی سے واضح کر دیتا ہوں،اور میں اسکے لئے 3 سوال دے رہا ہوں جو شریعہ بورڈ کے ہیں، جسوقت بینک سے پیسہ لیتے ہیں اسلامی بینکاری کے نام پر کیا وہ مشارکہ، مضاربہ، شرکت کی چار اقسام کے مطابق نفع نقصان میں شریک ہیں یا نہیں، دوسرا سوال کہ وہ کہاں تک شریک ہیں اگر میں نفع دیتا رہوں تو وہ راضی ہیں اور اگر مین کہوں کہ نقصان ہو گیا اور تین چار مہینے تک پیسے نہ دوں تو..

    مفتی عبدالقوی کا مزید کہنا تھا کہ اب اسے بھی خطرناک بات کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ دو مسائل بہت اہم ہیں، پنشن والے لوگ پوچھتے ہیں کہ پیسہ کہاں رکھیں ،میں بڑی جرات کے ساتھ کہتا ہوں کہ کسی مفتی، پیر،عالم، خطیب، حافظ قرآن کو نہیں دینا جو ہے یہ بھی جاتا رہے گا، قومی بچت اسوقت سب سے بہتر ہے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اجتہاد کی ضرورت ہے، ہم تاویلیں دیتے ہیں، اور اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہوتے ہیں،جو چیزیں ناپاک ہیں نجس ہیں انکی کوئی گنجائش نہیں ہے، انسانی خون پینے کی جس طرح کوئی گنجائش نہیں اس طرح سود کی بھی کوئی گنجائش نہیں، جو ناپاک ہے وہ حلال نہیں، اللہ تعالیٰ ہمارے حکمرانوں کو سمجھ دے کہ وہ اس کا متبادل بہترین معاشی نظام لے کر آئیں،

    امریکہ. سپر پاور نہیں رہے گا.؟ مبشر لقمان کی زبانی سنیں اہم انکشافات

  • کرونا وائرس ،پاکستان میں اموات 100 ہو گئیں ،کس صوبے میں کتنی ہلاکتیں؟

    کرونا وائرس ،پاکستان میں اموات 100 ہو گئیں ،کس صوبے میں کتنی ہلاکتیں؟

    کرونا وائرس ،پاکستان میں اموات 100 ہو گئیں ،کس صوبے میں کتنی ہلاکتیں؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے پاکستان میں اموات کی تعداد 100 ہو گئی ہے

    سندھ میں کرونا وائرس سے مزید 4 اموات ہوئیں جس سے سندھ میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 35 ہو گئی، کرونا وائرس سے صوبہ خیبر پختونخواہ میں بھی 35 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، پنجاب میں 24، بلوچستان میں 2، اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوئی ہے، گلگت بلتستان میں کرونا سے 3 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 342 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 2826، سندھ میں 1452، خیبر پختونخوا میں 800، بلوچستان میں 231، گلگت بلتستان میں 233، اسلام آباد میں 131 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    ملک بھر میں اب تک 69 ہزار 928 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3157 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 1378 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 46 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں آج 14 اپریل تک لاک ڈاون کا حکومت نے اعلان کر رکھا ہے تا ہم پاکستان میں مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ سے لاک ڈاوں میں توسیع کا امکان ہے.آج نیشنل کوآرڈینشن کمیٹی اجلاس میں لاک ڈاؤن میں توسیع بارے فیصلہ کیا جائے گا.

    پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے گزشتہ روز کہا تھا کہ کہ صوبہ پنجاب میں لاک ڈاؤن کو مزید بڑھانے کا فیصلہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائیگا۔ متاثرہ علاقوں کے لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں کی جائیگی۔ جی ٹی روڈ بیلٹ پر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ لاہور کے بعض علاقوں کو کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر مکمل سیل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سبزی منڈیوں میں افراد کے تشخیصی ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں

  • کامیاب جوان پروگرام ،وزیراعظم نے دی رقم بڑھانے کی منظوری

    کامیاب جوان پروگرام ،وزیراعظم نے دی رقم بڑھانے کی منظوری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم بڑھانے کی منظوری دےدی ہے

    کامیاب جوان پروگرام کے تحت 50 لاکھ روپے کی بجائے ڈھائی کروڑ روپے تک کی رقم ملے گی،وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور معاون خصوصی عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی ہے،جس میں نوجوانوں کو بڑے کاروباری مواقع دینے کیلئےمزید سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    رقم کی فراہمی کی زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ روپےسے بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپےتک کر دی گئی ہے،رقم پر واجب الادا شرح سودبھی 8 فیصد سے کم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے،پاکستان کے تمام بینکوں کو کامیاب جوان پروگرام میں شامل کرنے کی بھی منظوری دے دی

    وزیراعظم عمران خان نے حالات بہتر ہوتے ہی نوجوانوں میں رقم کی تقسیم کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو مزید سہولت دیں تا کہ بڑے کاروبار کر سکیں،لاک ڈاوَن میں نرمی آتے ہی نوجوانوان کو کاروباری میدان میں آگے لائیں،نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں ان پر مزید سرمایہ کاری کریں گے،ملکی معیشت کو سنبھالنے میں نوجوانوں کا کردار بھی اہم ہوگا،

    وزیر اعظم کے امور نوجواناں پروگرام نے پاکستان میں نوجوانوں کی بے روزگاری کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے “نیشنل انٹرنشپ پروگرام” شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔حکام کے مطابق اس پروگرام کا اہم مقصد تعلیم یافتہ نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لئے روزگار کے حصول کے مواقع پیدا کرنا اور انہیں روزگار کے قابل بنانا ہے۔

    یہ منصوبہ حکومت، جامعات اور صنعتی شعبے کا مشترکہ اقدام ہے جس سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کی توانائیوں کو درست سمت گامزن کرنا ہے، اس کے تحت انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو مختلف شعبوں اور صنعتوں میں ان کی صلاحیتوں کے مطابق مواقع دیے جائیں گے۔طلبہ کا انتخاب مختلف تعلیمی اداروں سے کیا جائے گا اور ان کو انٹرنشپ کے دورانیے کے دوران وظائف دیے جائیں گے۔

    کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ

    انڈر گریجویٹس کے لیے انٹرنشپ کی مدت چھ ماہ تاہم پوسٹ گریجویٹس کے لیے ایک سال ہوگی۔ اس انٹرنشپ سے انٹرنی نوجوانون کو موزوں تربیت کے ہمراہ باقاعدہ ملازمت کے حصول میں مدد ملے گی۔انٹرنشپ میں شامل آجر ادارے قومی تعمیر کے اس مقصد کے لئے تعاون کریں گے اور باقاعدگی سے اس عمل کو جاری رکھیں گے

  • کرونا وائرس سپریم کورٹ بھی پہنچ گیا،چیف جسٹس کے سٹاف اہلکار میں کرونا کی تشخیص

    کرونا وائرس سپریم کورٹ بھی پہنچ گیا،چیف جسٹس کے سٹاف اہلکار میں کرونا کی تشخیص

    کرونا وائرس سپریم کورٹ بھی پہنچ گیا،چیف جسٹس کے سٹاف اہلکار میں کرونا کی تشخیص

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سپریم کورٹ بھی پہنچ گیا

    چیف جسٹس کے سٹاف اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،محمد احسان نامی نائب قاصد کا تین روز قبل ٹیسٹ کیا گیا، سیمپل پمز ہسپتال اسلام آباد میں اکٹھے کیے گئے،سیمپل نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں بھجوائے گئے جہاں ٹیسٹ مثبت آیا، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر محمد احسان کو چھٹی پر بھیج دیا گیا،

    محمد احسان اس وقت اپنے گھر قرنطینہ میں ہے، سپریم کورٹ نے کل چیف جسٹس کے تمام سٹاف کا کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے،ترجمان سپریم کورٹ نے نائب قاصد محمد احسان کو فلو کی تصدیق کر دی

    کرونا وائرس سے امریکا میں کتنے بھارتی شہریوں کی ہوئی ہلاکت؟

    تبلیغی جماعت کے اراکین بارے غلط خبر دینے پرپولیس کی کاروائی، ایک صحافی، ایک ڈاکٹر گرفتار

    کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، کرونا وائرس سے 96 اموات ہو چکی ہیں،ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں لاک ڈاؤن میں توسیع بارے فیصلہ کیا جاے گا.

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    کابینہ کے 49 ارکان کا مطلب،وزیراعظم کچھ جانتا ہی نہیں،حکومت یہ کام نہیں کر سکتی تو سرینڈر کر دے، سپریم کورٹ

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 342 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں سب سے زیادہ 2826، سندھ میں 1452، خیبر پختونخوا میں 800، بلوچستان میں 231، گلگت بلتستان میں 233، اسلام آباد میں 131 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    سندھ حکومت کی کارکردگی افسوسناک ،بتایا جائے راشن کہاں سے اور کتنے میں خریدا گیا، سپریم کورٹ

  • قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم،لاک ڈاؤن بارے کیا ہوا فیصلہ؟

    قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم،لاک ڈاؤن بارے کیا ہوا فیصلہ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلی، وفاقی وزراء، چیئرمین این ڈی ایم اے، عسکری اور سول اداروں کے اعلی حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں کورونا کے باعث ملکی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی

    اجلاس میں ملک میں کرونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور اس چیلنج سے پیدا ہونے والے اثرات میں کمی لانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنےملک کی مجموعی صورتحال کی روشنی میں اپنی سفارشات کمیٹی میں پیش کیں

    اجلاس میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کی لاک ڈاون میں توسیع کرنے کی درخواست منظور کی ہے، لاک ڈاؤں میں توسیع کا اعلان کل ہو گا، قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہو گا جس میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر کے اعلان کیا جائے گا

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوے شیخ رشید کی ریلوے کھولنے کی تجویز کو مسترد کر دیا، شیخ رشید نے 15 اپریل سے ریلوے چلانے کی تجویز دی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرونا کے مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے ایسی صورتحال میں ریلوے آپریشن شروع نہیں کر سکتے.

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں کل 14 اپریل تک لاک ڈاون کا حکومت نے اعلان کر رکھا ہے تا ہم پاکستان میں مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ سے لاک ڈاوں میں توسیع کا امکان ہے.

    پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے گزشتہ روز کہا تھا کہ کہ صوبہ پنجاب میں لاک ڈاؤن کو مزید بڑھانے کا فیصلہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائیگا۔ متاثرہ علاقوں کے لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں کی جائیگی۔ جی ٹی روڈ بیلٹ پر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ لاہور کے بعض علاقوں کو کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر مکمل سیل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سبزی منڈیوں میں افراد کے تشخیصی ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 2ہفتوں کی توسیع کردی،بلوچستان میں21اپریل تک لاک ڈاؤن برقراررکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. اب کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے طور پر بلوچستان میں لاک ڈاؤن 21 اپریل تک جاری رہے گا، لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹس، شاپنگ مال، تعلیمی ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

    راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

    ملک کے مختلف شہروں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن جاری ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں جگہ جگہ فوج اور پولیس تعینات ہے، حکومت کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی جاری کی جا رہی ہیں۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد ہو رہا ہے

    لاک ڈاؤن میں کتنے اضافے کا کہا گیا؟ وزیراعلیٰ سندھ نے بتاتے ہوئے کی بڑی اپیل

  • کو رونا کے خلاف جنگ میں پاکستانی سائنسدانوں کی اہم کامیابی

    کو رونا کے خلاف جنگ میں پاکستانی سائنسدانوں کی اہم کامیابی

    کو رونا کے خلاف جنگ میں پاکستانی سائنسدانوں کی اہم کامیابی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کو رونا کے خلاف جنگ میں پاکستانی سائنسدانوں کی اہم کامیابی، ڈاؤ یونیورسٹی کی ریسرچ ٹیم نے کورونا کے صحتیاب مریضوں کے خون سے حاصل شدہ اینٹی باڈیز سے انٹرا وینیس امیونو گلوبیولن( آئی وی آئی جی ) تیار کرلی جس کے ذریعے کورونا متاثرین کا علاج کیا جاسکے گا.

    وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں اسے ایک انتہائی اہم پیش رفت قرار دیا ہے ۔

    ڈاؤ کالج آف بائیو ٹیکنا لوجی کے پرنسپل پروفیسر شوکت علی کی سربراہی میں ریسرچ ٹیم نے دنیا میں پہلی مرتبہ کورونا کے علاج کےلیے امیونوگلوبیولن کاموثر طریقہ اختیار کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے ۔امریکی ادارے ایف ڈی اے سے منظورشد ہ یہ طریقہ علاج محفوظ، لورسک اورکورونا کے خلاف انتہائی موثر ہے ۔اس طریقہ علاج میں کورونا سے صحت یاب مریض کے خون میں نمو پانے والے اینٹی باڈیز کو علیحدہ کرنے کے بعد شفاف کرکے امیونو گلوبیولن تیار کی جاتی ہے یہ طریقہ علاج پلازما تھراپی سے بالکل ہی مختلف ہے

    واضح رہے کہ ہائپر امیو نو گلوبیولن کے طریقہ علاج کو امریکا کے وفاقی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈ منسٹریشن نے عمومی حالات کےلیے منظور کیا ہے جبکہ پلازما تھراپی کی اس کےبعض ضمنی اثرات کے باعث ہنگامی حالات میں ہی اجازت دی جاتی ہے ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر کی زیرنگرانی کام کرنے والی ل ٹیم نے شبانہ روز محنت کے بعد ہائپر امیو نو گلوبیولن( آ ئی وی آئی جی )تیار کی ۔ڈاؤ یونیورسٹی کی ٹیم ابتدائی طور پرمارچ 2020 میں خون کے نمونے جمع کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی بعد ازاں اس کے پلازمہ سے اینٹی باڈیزکو کیمیائی طور پر الگ تھلگ کرنے ، صاف شفاف کرنے اور بعد میں الٹرا فلٹر تکنیک کے ذریعے ان اینٹی باڈیز کو مرتکز کرنے میں کامیاب ہوگئی اس طریقے میں اینٹی باڈیز سے باقی نا پسندیدہ مواد جن میں بعض وائرس اور بیکٹیریا بھی شامل ہیں انہیں ایک طرف کرکے حتمی پروڈکٹ یعنی ہائپر امیونوگلوبیولن تیار کرلی جاتی ہے.

    یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا میں پہلی مرتبہ پاکستان میں کورونا سے صحت یا ب مریض کے خون سے یہ امیونوگلوبیولن تیار کی گئی ہے جو کورونا بحران میں امید کی کرن تصور کی جارہی ہے ان ماہرین کے مطابق یہ طریقہ غیرمتحرک مامونیت (پے سو امیونائزیشن) کی ہی ایک قسم ہے مگر اس میں مکمل پلازمہ استعمال کرنے کے بجائے اسے شفاف کرکے صرف اینٹی باڈیز ہی لیے جاتے ہیں اس محفوظ اورموثر طریقہ کار کو اس سے پہلے بھی بڑے پیمانے پر دنیا میں پھیلنے والے وبائی امراض سارس،مرس،اور ابیولا میں موثر طورپر استعمال کیاجاچکاہے جبکہ تشنج،انفلوئنزا اور رےبیز کی شفاف اینٹی باڈیز دنیا میں تجارتی سطح پر فروخت کےلیے بھی دستیاب ہوتے ہیں ریسرچ ٹیم نے کوووڈ نائینٹین کے صحتیاب مریضوں کی جانب سے کم مقدار میں عطیہ کیے گئے خون کو شفاف کر کے اینٹی باڈیز علیحدہ کیے جو کورونا کو غیرموثر کرچکے تھے انکی لیبارٹری ٹیسٹنگ اور حیوانوں پر اس کا سیفٹی ٹرائل کرکے حاصل ہونے والی ہائپر امیونوگلوبیولن کو کامیابی کے ساتھ تجرباتی بنیادوں پر انجیکشن کی شیشیوں (وائلز) میں محفوظ کرلیا۔

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

    یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسرمحمد سعید قریشی نے ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کے معالجین کو ریسرچ ٹیم کے ساتھ مل کر اس نئے طریقہ علاج کے ٹرائل کے لیے اخلاقی اور قانونی حکمت عملی وضع کرنے کا ٹاسک سونپ دیاہےمشترکہ ٹیم کے دیگر اراکین میں ڈاکٹر شوبھا لکشمی،سید منیب الدین،میر راشد علی،عائشہ علی ،مجتبی خان،فاطمہ انجم اور ڈاکٹر صہیب توحید شامل ہیں۔یہ کامیابی کورونا سے ہونے والے جانی نقصان کو روکنے کے لیے بین الاقوامی طور پر کی جانے والی کوششوں میں ایک اہم قدم ہے۔ ایک ہفتہ قبل ہی دنیا کی چھ بڑی ویکسین بنانے والی کمپنیوں نے اس عمل کو شروع کرنے کے لیے اشتراک کا اعلان کیا تھا۔تاہم ڈاؤ یونیورسٹی نے اس عمل میں سبقت لیتے ہوئے مقامی کورونا وائرس کی قسم کے خلاف انٹراوینس امیونوگلوبیولن تیار کر لی ہے۔

    حالیہ دنوں کی ریسرچ نے مقامی کورونا وائرس کی قسم میں کچھ جینیاتی تبدیلیوں کی طرف اشارہ کیا ہے۔ ایسی صورت میں مقامی وائرس کے خلاف بنائی گئی آئی وی آئی جی بہت موثر اور مفید ثابت ہوگی۔ ڈاؤ یونیورسٹی نے نئے کورونا وائرس کے خلاف کی جانے والی کوششوں میں اہم کردار ادا کا جینیاتی سیکوینس معلوم کیا، انسانی جین میں ایسی تبدیلیوں کا پتہ لگایا یا جو کرونا وائرس کے خلاف مزاحمت فراہم کرسکتی ہیں، اور اب صحتیاب مریضوں کے خون سے حاصل شدہ اینٹی باڈی سے انٹرا وینس امینوگلوبیولن تیار کرلی ہے۔

  • سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، ظفر مرزا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

    سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، ظفر مرزا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

    سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، ظفر مرزا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ظفر مرزا کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا

    سپریم کورٹ میں کورونا وائرس ازخودنوٹس کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کورونا کے خلاف حکومتی اقدامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ سمجھ نہیں آ رہی کس قسم کی ٹیم کورونا پر کام کر رہی ہے، اعلی حکومتی عہدیداران پر سنجیدہ الزامات ہیں، ظفر مرزا کس حد تک شفاف ہیں کچھ نہیں کہ سکتے، معاونین خصوصی کی پوری فوج ہے جن کے پاس وزراءکے اختیارات ہیں ۔ حکومتی کابینہ پچاس رکنی ہوگئی، اس کی کیا وجہ ہے؟ کئی کابینہ ارکان پر جرائم میں ملوث کے مبینہ الزامات ہیں، عدالت کی آبزرویشن سے نقصان ہوگا، ریمارکس دینے میں بہت احتیاط برت رہے ہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کو حکومتی ٹیم نے صرف اعدادو شمار بتائے، بریفننگ میں حکومتی ٹیم سے پانچ سوال پوچھے تھے، حکومت کی ٹیم کسی ایک سوال کا بھی جواب نہیں دے سکی، کوئی ملک کرونا سے لڑنے کیلئے پیشگی تیار نہیں تھا ، قانون سازی کے حوالے سے حکومت کا کیا ارادہ ہے؟ کیا ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے پارلیمان قانون سازی کرے گا؟کئی ممالک ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے قانون سازی کر چکے۔ کیا ملک بند کرنے سے پہلے اس کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ، حکومتی مشیران اور وزرا مملکت پر اتنی رقم کیوں خرچ کی جا رہی ہے ۔ مشیران اور معاونین کابینہ پر حاوی ہوتے نظر آ رہے ہیں ۔یہ کیا ہو رہا ہے کابینہ کے فوکل پرسن بھی رکھے گئے مشیران ہیں۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ وزیراعظم کی کابینہ غیر موثر ہوچکی ہے ۔ معذرت کے ساتھ لیکن وزیراعظم نے خود کو الگ تھلگ رکھا ہوا ہے ۔کیا پارلیمنٹیرینز پارلیمنٹ میں بیٹھنے سے خوفزدہ ہیں ؟ وفاقی و صوبائی حکومتوں نے اپنے اپنے راستے اختیار کر رکھے ہیں ، ہر سیاستدان اپنا علیحدہ بیان دے رہا ہے ۔ اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت سیاسی لوگوں کے بیانات پر نہ جائے وفاقی اور صوبائی حکومتیں اپنی صلاحیت کے مطابق تدابیر اختیار کر رہی ہیں ۔

    جسٹس قاضی امین نے استفسار کیا کہ سماجی فاصلہ رکھنے کے حکومت کیا عمل کروا رہی ہے؟ جمعہ کے اجتماع پر اسلام آباد میں جو ہوا کیا کسی کو نظر آیا؟اس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ سماجی فاصلے کیلئے عوام کو خود ذمہ داری لینا ہوگی، پولیس یا فوج 22 کروڑ عوام کو فاصلے پر کیسے زبردستی کروا سکتی ہے۔ لوگوں کو گھروں پر بند کر دیا گیا ہے حکومت ان تک پہنچے، عام بندے کو پولیس پکڑ کر جوتے مار رہی ہے۔ حکومت لوگوں کو سپورٹ کرے تو وہ بات مانیں گے، لوگ بھوک سے تلملا رہے ہیں ہم انارکی کیطرف بڑھ رہے ہیں۔ کرونا سے ہمارے سیاسی نظام کو بھی خطرہ ہے۔ صدر مملکت ان حالات میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کیوں نہیں بلاتے ۔

    سماعت کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ یہ ایشو عوام کی آزادی اور صحت کاہے، ہسپتالوں میں ڈاکٹر کو غذا بھی غیر معیاری فراہم کی جا رہی ہے وڈیو دیکھی ڈاکڑز کھانے کی بجاے عام ادمی سے حفاظتی کٹس مانگ رہے ہیں ، پاکستان میں اتنے بڑے مینوفیکچررز موجود ہیں کیا وہ حفاظتی کٹس نہیں بنا سکتے ؟ڈاکٹرز اور طبی عملے کو حفاظتی کٹس کی فراہمی ترجیح ہونی چاہئے، جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ ملک میں کرونا کی ٹیسٹ کی استعداد کار بڑھانے کی ضرورت ہے، سماجی فاصلے کے لیے لوگوں کو آگاہی کون دے گا.

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ظفر مرزا کی کارکردگی پر آج بھی اور گزشتہ ایک سماعت میں بھی سوال اٹھائے تھے اور کہا تھا کہ ظفر مرزا کی کارکردگی کیا ہے

    کابینہ کے 49 ارکان کا مطلب،وزیراعظم کچھ جانتا ہی نہیں،حکومت یہ کام نہیں کر سکتی تو سرینڈر کر دے، سپریم کورٹ

  • کابینہ کے 49 ارکان کا مطلب،وزیراعظم کچھ جانتا ہی نہیں،حکومت یہ کام نہیں کر سکتی تو سرینڈر کر دے، سپریم کورٹ

    کابینہ کے 49 ارکان کا مطلب،وزیراعظم کچھ جانتا ہی نہیں،حکومت یہ کام نہیں کر سکتی تو سرینڈر کر دے، سپریم کورٹ

    کابینہ کے 49 ارکان کا مطلب،وزیراعظم کچھ جانتا ہی نہیں،حکومت یہ کام نہیں کر سکتی تو سرینڈر کر دے، سپریم کورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں کرونا وائرس سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی،

    دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کا حجم دیکھیں، 49 ارکان کی کیا ضرورت ہے،مشیر اور معاونین نے پوری کابینہ پر قبضہ کر رکھا ہے،اتنی کابینہ کا مطلب ہے کہ وزیراعظم کچھ جانتا ہی نہیں،

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے بارے میں تو پارلیمنٹ ہی طے کرے گی،حکومت قانون سازی کے مراحل میں ہے، چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ صوبائی حکومتیں کچھ اور کررہی ہیں، مرکز کچھ اور کام کر رہا ہے، جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایسا اٹھارہویں ترمیم سے ہو رہا ہے،اٹھارویں ترمیم میں صوبوں کو اختیار دیا گیا ہے

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں صوبوں کو اختیار دیا گیا ہے،اٹارنی جنرل نے کہا کہ آپ کے اسٹیٹمنٹ کی وجہ سے اثر پڑتا ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم آپ کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کررہے،

    جسٹس قاضی امین نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ معاملات حل ہوں،ہم بریفنگ میں کہہ چکے تھے کہ مداخلت نہیں کررہے،کہاں گیا سماجی فاصلہ؟ اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا کہ حکومت اس پر کام کررہی ہے، 22 کروڑ کا ملک ہے، سماجی فاصلہ فوج یا قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے ممکن نہیں،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ہمارا مقصد آرٹیکل 9 کا اطلاق ہے، سکھر، تھرپارکر، حیدرآباد میں لوگ رو رہے ہیں، امداد لینے کیلئے لوگ جُڑ جُڑ کے کھڑے ہوتے ہیں،سماجی فاصلوں کا کام تو ایک طرف رہ گیا ہے،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حکومت نے جو علاقے بند کیے ہیں کیا وہاں کا ڈیٹا جمع کیا ہے؟ کیا ان لوگوں کو راشن پہنچایا ہے؟ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ اگر لوگ ہماری بات نہ مانیں تو ہم کیا کریں؟

    جسٹس قاضی امین نے کہا کہ اگر حکومت قانون نافذ نہیں کروا سکتی تو پھر سرینڈر کردے،ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے کیا کر رہے ہیں؟لوگوں کو گھروں میں بند کیا ہوا ہے، لاک ڈاؤن کے نام پرایک غریب آدمی کو سڑک پر کوڑے مارے جا رہے ہوتے ہیں،دوسری طرف جنازے میں تمام لوگ پہلی صف میں کھڑے نظر آتے ہیں،

    اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہم نے وزیراعظم سے کہا تھا کہ مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے،جس پر جسٹس قاضی امین نے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب آپ کیا کر رہے ہیں؟ ہم کسی پر نہ تنقید کر رہے ہیں نا حوصلہ شکنی، ہمیں اجتماعی طور پر سوچنا ہوگا، عوام تلملا رہی ہے اور بھوک سے مر رہی ہے،حکومت کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تھا جو ابھی تک نظر نہیں آرہا،صدرمملکت کو چاہیے کہ وہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائیں، اس طرح کے معاملات میں پارلیمنٹ ہی عوام کی امید ہوتی ہے، اگرہم نے ادراک نہ کیا تو کورونا وائرس ہمارے سیاسی نظام کی دھجیاں بکھیردے گا، ایک پارٹی دوسری پارٹی کے خلاف پریس کانفرنس کررہی ہے، سب کو مل جل کر چلنا ہوگا، پارلیمنٹ ریاست کی طاقت ہوتی ہے،ریاست کی نمائندگی کرتی ہے،

    میٹنگ میٹنگ ہو رہی ہے، کام نہیں ، ہسپتالوں کی اوپی ڈیز بند، مجھے اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے کیا کرنا پڑا؟ چیف جسٹس برہم

    ڈاکٹر ظفر مرزا کی کیا اہلیت، قابلیت ہے؟ عوام کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ، چیف جسٹس

    قیدیوں کی رہائی کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا، بڑا حکم دے دیا

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

    کرونا سے نمٹنے کیلیے ناکافی اقدامات، چیف جسٹس نے لیا پہلا از خود نوٹس

    جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم صرف بنیادی آئینی حق تک سن رہے ہیں،ڈاکٹرز علیحدہ پریشان ہیں، ٹیسٹنگ اور سماجی فاصلے کے بارے میں آگاہی نہیں ہے،ڈاکٹرز اور فیلڈ ورکرز کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہونی چاہیے،

    واضح کہ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کورونا وائرس سے متعلق اقدامات پر ازخود نوٹس لیا تھا اور وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

    مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

  • بھارت کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی جاری، 2 سالہ بچہ شہید،خاتون سمیت 4 شہری زخمی

    بھارت کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی جاری، 2 سالہ بچہ شہید،خاتون سمیت 4 شہری زخمی

    بھارت کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی جاری، 2 سالہ بچہ شہید،خاتون سمیت 4 شہری زخمی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار باز نہ آئی، بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی جاری ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارتی فورسز کی ایل او سی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے شہری آبادی پر بھاری توپخانے سے گولہ باری کی،بروہ،دھودنیال،رکھ چکری اور چری کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایاگیا،پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی جاری،2سالہ حسیب شہید،4شہری زخمی ہوئے،زخمیوں میں ایک خاتون اور 73 سالہ بزرگ شہری بھی شامل ہے،زخمیوں کو فوری طور پرقریبی اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا

    بھارتی فوج کے کرنل نے کی سیاچین میں خودکشی

    بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    پاکستان حملہ کر دے گا، بھارتی فضائیہ کو کہاں لگا دیا گیا جان کر ہوں حیران

    ہر سال 27 فروری کو آپریشن سوفٹ ریٹارٹ منایا جائے گا، پاک فضائیہ

    پلوامہ،لشکر سے وابستہ عسکریت پسندوں کی 5 بار نماز جنازہ ادا،دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال

    مقبوضہ کشمیر، شہداء کے جنازوں کو عسکریت پسندوں کی سلامی، بھارتی فوج دیکھتی رہ گئی

    پلوامہ حملے میں ہلاک بھارتی فوجی کی اہلیہ کو کس کام کے لیے مجبور کیا جانے لگا؟

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے 2016 میں 382 بار سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی،2017میں 1881 اور2018 میں 3038 بار سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی،بھارتی فوج کی جانب سے 2019 میں 3351 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی،

    بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی پر ایل او سی سے ملحقہ آبادی کے مکانات کو شدید نقصان پہنچا جبکہ بیشتر مقامات پر بھارتی گولہ باری سے مویشی بھی ہلاک ہو گے۔

    کشمیری اکیلے نہیں،ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی،آرمی چیف

    مسلح افواج کشمیریوں کے ساتھ ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پیغام

    خون کے آخری قطرے تک کشمیریوں کے ساتھ، نیول چیف کا دبنگ اعلان

    یوم یکجہتی کشمیر، پاک فوج نے جاری کیا کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ملی نغمہ "کشمیر ہوں میں”

    یوم یکجہتی کشمیر پر علی امین گنڈا پور نے کی قوم سے بڑی اپیل، کیا کہا؟

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    واضح رہے کہ 5 روز قبل پاک فوج نے بھارتی ڈرون فضائی حدود کی خلاف ورزی پر مار گرایا تھا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ڈرون کیمرے کی سنکھ سیکٹر میں ایل او سی کی خلاف ورزی رپورٹ ہوئی،بھارتی ڈرون 600 میٹر تک پاکستان کی سرزمین کے اندر آیا،بھارتی ڈرون نے600 میٹر تک پاکستان کی حدودمیں فضائی جائزہ لیا، پاکستانی فوج نے فوری جوابی کارروائی میں بھارتی ڈرون کواڈ کاپٹر کو مار گرایا،

    کرونا سے بھارتی سڑکوں پر مرنے لگے، مودی سرکار بوکھلا گئی،بھارتی میڈیا بھی مودی کی زبان بولنے لگا

  • پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید

    پاک فوج کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ شہید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کا تربیتی طیارہ تباہ ہو گیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کا تربیتی طیارہ گجرات کے قریب گر کر تباہ ہوا، طیارے میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہو گئے ہیں.

    حادثے میں انسٹرکٹرمیجر عمر اور تربیتی پائلٹ لیفٹیننٹ فیضان شہید ہوگئے،میجر عمر گجرات اور لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلرکہار سے ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مشاق طیارہ معمول کی تر بیتی پروازپرتھا،پاک آرمی کا تربیتی طیارہ جلالپورجٹاں کے نواحی گاؤں چوپالہ کے قریب گر کر تباہ ہوا،اطلاع پر پاک فوج کے حکام موقع پر پہنچ گئے

  • کرونا وائرس،لاک ڈاؤن، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہوں گے اہم فیصلے

    کرونا وائرس،لاک ڈاؤن، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہوں گے اہم فیصلے

    کرونا وائرس،لاک ڈاؤن، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہوں گے اہم فیصلے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کورآڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

    نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی اجلاس میں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کا فیصلہ ہوگا،نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی اجلاس میں لاک ڈاؤن میں جزوی نرمی پر غور ہوگا،14اپریل کے بعد تعمیراتی شعبے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلے پر مشاورت ہوگی،اجلاس میں کراچی سے فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ متوقع ہے

    سندھ حکومت کراچی سےفلائٹ آپریشن شروع کرنے کے لیے ٹیسٹنگ کی سہولیات سے آگاہ کریگی،اجلاس میں میڈیکل آلات کی فراہمی پر این ڈی ایم اے حکام بریفنگ دیں گے،این ڈی ایم اے حکام کورونا ٹیسٹنگ کی استعداد پر بریفنگ دیں گے،معاون خصوصی صحت کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز سے متعلق کمیٹی کو بریفنگ دیں گے،اجلاس میں بارڈرز کو تجارتی مقاصد کےلئے کھولنے کی تجاویز پر غور ہوگا،نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی اجلاس میں وزرائے اعلیٰ،وفاقی وزراء سمیت متعلقہ حکام شریک ہوں گے

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں کل 14 اپریل تک لاک ڈاون کا حکومت نے اعلان کر رکھا ہے تا ہم پاکستان میں مریضوں اور ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ سے لاک ڈاوں میں توسیع کا امکان ہے.

    پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے گزشتہ روز کہا تھا کہ کہ صوبہ پنجاب میں لاک ڈاؤن کو مزید بڑھانے کا فیصلہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائیگا۔ متاثرہ علاقوں کے لاک ڈاؤن میں نرمی نہیں کی جائیگی۔ جی ٹی روڈ بیلٹ پر کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ لاہور کے بعض علاقوں کو کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر مکمل سیل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سبزی منڈیوں میں افراد کے تشخیصی ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید 2ہفتوں کی توسیع کردی،بلوچستان میں21اپریل تک لاک ڈاؤن برقراررکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے. اب کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے طور پر بلوچستان میں لاک ڈاؤن 21 اپریل تک جاری رہے گا، لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹس، شاپنگ مال، تعلیمی ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

    کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

    لاک ڈاؤن، بھوک سے مزدوروں کا کیا حال ہے، خاتون سامان تقسیم کرنے گئی تو اسکے ساتھ کیا بیتی؟ افسوسناک خبر

    راشن نہیں چاہئے، ہمیں پاکستان واپس بھجواؤ، یو اے ای میں پھنسے پاکستانیوں کا احتجاج

    ملک کے مختلف شہروں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن جاری ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں جگہ جگہ فوج اور پولیس تعینات ہے، حکومت کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی جاری کی جا رہی ہیں۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بھی لاک ڈاؤن پر بھرپور طریقے سے عملدرآمد ہو رہا ہے

     

    لاک ڈاؤن کے بعد ریلوے آپریشن کی بحالی،مسافروں کیلئے سخت حکمنامہ جاری

  • جہادی لے رہے ہیں نیوکلیئر وار کی ٹریننگ، بھارتی میڈیا نے کیا ایسا پروپیگنڈہ کہ اپنی ہی عوام کے دل دہلا دیے

    جہادی لے رہے ہیں نیوکلیئر وار کی ٹریننگ، بھارتی میڈیا نے کیا ایسا پروپیگنڈہ کہ اپنی ہی عوام کے دل دہلا دیے

    بھارتی میڈیا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں‌ کو رپورٹ ملی ہے کہ پاکستان مبینہ طور پر چین کے تعاون سے عسکریت پسندوں کو نیو کلیئر وار فیئر کی ٹریننگ دے رہا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے ایک بار پھر زہر اگلتے ہوئے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور فوج کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور اپنی رپورٹوں‌ میں کہا ہے کہ ہندوستانی خفیہ ایجنسیوں‌ کو رپورٹ ملی ہے کہ پاک چین اکنامک کاریڈور میں چین نے نیو کلیئر مینیو فیکچرنگ اور ڈیفنس یونٹ بنائی ہے ، اس میں 80 فیصد طالبان کے نظریہ سے متاثر لوگ ٹریننگ لے رہے ہیں، بھارتی میڈیا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ اس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو پاکستان نے 912 ملین ڈالر کی لاگت سے بنایا ہے، یہ پاکستان چین ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ، گوادر اور سیٹیلائٹ ریسرچ سینٹر ہے، یہ گوادر اور بلوچستان کے علاوہ مزید تین مقامات پر واقع ہے،

    ہندوستانی میڈیا نے زہر اگلتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور چین کی طرف سے مشترکہ طور پر تیار کردہ ایک ارلی وارننگ سسٹم بنانے کا انسٹی ٹیوٹ بھی ہے ، وہاں بھی مبینہ طور پر ایسے ہی افراد کو ٹریننگ دی جارہی ہے، بھارتی میڈیا نے خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کرتے ہوئے زہر اگلا ہے کہ اگر نیوکلیئر ہتھیار عسکریت پسندوں کے ہاتھ لگ گئے تو اس کا انجام کیا ہو گا؟ اس کا اندازہ بھی نہیں‌ لگایا جاسکتا، واضح‌ رہے کہ انڈیا کی طرف سے ماضی میں بھی دنیا کو گمراہ کرنے کیلئے ایسا جھوٹا پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے جس کی سرے سے کوئی حقیقت نہیں ہے اور ان باتوں پر بین الاقوامی سطح پر بھی بھارت اور اس کے متعصب میڈیا کا مذاق اڑایا جاتا ہے،

  • کوئی ایڈیٹ ہی ہوتا ہے جو یوٹرن نہیں لیتا، وزیراعظم عمران خان

    کوئی ایڈیٹ ہی ہوتا ہے جو یوٹرن نہیں لیتا، وزیراعظم عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ میں یو ٹرن کا وزیراعظم ہوں، کوئی ایڈیٹ ہی ہوتاہے جو یوٹرن نہیں لیتا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق الجزیرہ ٹی وی کو اپنے تفصیلی انٹرویو کے دوران انہوں نے کہاکہ پاگل دیوار سے سر ٹکراتارہتاہےاور دانشمند راستہ بدل لیتاہے، کرپٹ لیڈر ز کرپشن کرنے کے بجائے یو ٹرن لے لیتے تو آج جیل میں نہ ہوتے، وزارت عظمی ٰسنبھالی تو پاکستان پر 90.5ارب ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا،

    انہوں نے کہاکہ میری حکومت کے 5سال مکمل ہوجائیں تو تب ملک کی معیشت پر سوال کیا جائے ، آئی ایم ایف سے پاکستان کایہ آخری پیکیج ہوگا، وعدہ کرتاہوں 5سال بعد حکومت چھوڑیں گے تو سرپلس اکانومی ہوگی ،

  • مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ تسلیم کر لیا، اہم خبر

    مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ تسلیم کر لیا، اہم خبر

    آزادکشمیر کی سیاسی جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ تسلیم کر لیا، وزیر اعظم کے اقوام متحدہ سے خطاب تک ایل او سی کی طرف کوئی مارچ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ن لیگ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے یہ متفقہ فیصلہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی تحریک کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیراطلاعات کی زیر نگرانی کمیٹی قائم کی گئی ہے، بھارتی مظالم کے خلاف شہر شہر مشترکہ پرامن احتجاج کیا جائے گا ، وزیراعظم آزادکشمیر کی زیر صدارت ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے،

    وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز آیندہ اعلان تک ایل او سی کی جانب مارچ نہ کرنے کی اپیل کی تھی،

  • کشمیرمیں حالات کی سنگینی کے باوجود وزیراعظم نے سیاسی قیادت کو مظفر آباد نہیں بلایا، سراج الحق

    کشمیرمیں حالات کی سنگینی کے باوجود وزیراعظم نے سیاسی قیادت کو مظفر آباد نہیں بلایا، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیرمیں 15 لاکھ سے زائد بھارتی فوج مظالم ڈھا رہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قبائلی رہنماؤں اورکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ بھارتی حکومت پاکستان کی تباہی کے بچگانہ خواب دیکھ رہی ہے، کشمیرمیں حالات کی سنگینی کے باوجود وزیراعظم نے سیاسی قیادت کو نہیں بلایا، وزیراعظم دعوت دیتے تو سیاسی قیادت مظفرآباد جلسے میں جاتی،

    انہوں نے کہاکہ شہداء کی قربانیاں‌ رائیگاں نہیں‌ جائیں گی، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جلد ان شاء اللہ کامیابی سے ہمکنار ہو گی،

  • کونسی شخصیت سنجیدہ کوشش کرے تو مسئلہ کشمیر کے حل کی گارنٹی دی جاسکتی ہے؟ عمران خان نے بتا دیا

    کونسی شخصیت سنجیدہ کوشش کرے تو مسئلہ کشمیر کے حل کی گارنٹی دی جاسکتی ہے؟ عمران خان نے بتا دیا

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کو بتایا فلیش پوائنٹ کشمیر کامسئلہ حل نہ ہوا تو پوری دنیا پر اثر پڑے گا،

    پاک، بھارت روایتی جنگ ہوئی تو اختتام ایٹمی جنگ پر ہو گا، عمران خان کا الجزیرہ کو انٹرویو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکی صدر سنجیدہ مداخلت کرتےہیں تومسئلہ کشمیرکےحل کی گارنٹی دی جاسکتی ہے، ہم نےعالمی اداروں ،چین،امریکا ،روس جیسی سپرطاقتوں سےرابطےکیےہیں، بھارت پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش کو غلط طریقے سے لے رہاہے، ان حالات میں بھارت سے مذاکرات کرنے کاسوال ہی نہیں ہوتا،

    وزیر اعظم عمران خان کا قطر کے ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ سی پیک منصوبوں سےملکی وعلاقائی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہونگے، سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کامظہر ہے،

  • پاک، بھارت روایتی جنگ ہوئی تو اختتام ایٹمی جنگ پر ہو گا، عمران خان کا الجزیرہ کو انٹرویو

    پاک، بھارت روایتی جنگ ہوئی تو اختتام ایٹمی جنگ پر ہو گا، عمران خان کا الجزیرہ کو انٹرویو

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عام حالات ہوتے تو میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ماحولیات پر بات کرتا، پاکستان ان ممالک میں ہے جنہیں سب سے زیادہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، مغربی ملکوں ، بھارت میں مسلمانوں کو اسلاموفوبیا کی صورتحال کا سامنا ہے، بھارت میں مسلمانوں کو اسلاموفوبیا کے تحت ظلم و ستم کا سامنا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق قطر کے ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرونگا، مقبوضہ کشمیر میں 80لاکھ کشمیری مسلمان تقریباً6ہفتےسے محاصرے میں ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کررہاہے ،آبادی پر نسلی حملے کر رہاہے، بھارت مقبوضہ وادی میں بربریت سےتوجہ ہٹانےکیلیےپاکستان پردہشتگردی کاالزام لگارہاہے، خدشہ ہے بھارت فروری کی طرح پاکستان میں دوبارہ ایسی حرکت کرسکتاہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی کارروائی پرردعمل کاالزام بھارت پاکستان پر لگاسکتاہے،

    عمران خان نے کہاکہ بھارت نسل کشی سےتوجہ ہٹانے کیلیے ردعمل کا الزام پاکستان پرلگاسکتاہے، بھارت ہمیں ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں ڈلوانے کی کوشش کرتا رہا، بھارت ہمیں بلیک لسٹ میں ڈلواکر معاشی دیوالیہ کرنا چاہ رہا تھا، بھارت کاایجنڈا اورعزائم جان کر ہم پیچھے ہٹ گئے، پاکستان جنگ میں پہل نہیں کرےگا، میں جنگ کےخلاف ہوں ، پاکستان اوربھارت میں روایتی جنگ ہوئی تواختتام ایٹمی جنگ پرہوگا، ایٹمی جنگ کے نتائج بھیانک ہوں گے،

    انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبوں سےملکی وعلاقائی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہونگے، سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کامظہر ہے، امریکی صدر سنجیدہ مداخلت کرتےہیں تومسئلہ کشمیرکےحل کی گارنٹی دی جاسکتی ہے، عالمی طاقتوں کو بتایا فلیش پوائنٹ کشمیر کامسئلہ حل نہ ہواتوپوری دنیا پر اثر پڑےگا، ہم نےعالمی اداروں ،چین،امریکا ،روس جیسی سپرطاقتوں سےرابطےکیےہیں، ان حالات میں بھارت سے مذاکرات کرنے کاسوال ہی نہیں ہوتا، بھارت پاکستان کی مذاکرات کی پیشکش کو غلط طریقے سے لے رہاہے، بی جےپی انتہاپسند وں کی حکومت نسل پرست اور فاشسٹ ہے،

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کی پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ کی مذمت

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے پاک فوج کے شہید جوانوں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں،

    واضح‌ رہے کہ آج پاک افغان سرحد پر دہشت گردی کے واقعات میں پاک فوج کے چار جوان شہید ہوئے ہیں،

  • افغانستان میں امن کیلئے قربانیوں کا بدلہ گولیوں سے ملنا احسان فراموشی ہے، شہباز شریف

    افغانستان میں امن کیلئے قربانیوں کا بدلہ گولیوں سے ملنا احسان فراموشی ہے، شہباز شریف

    صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزپرحملے کی شدید مذمت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ارض وطن پرقربان ہونے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، افغانستان میں امن کےلیےقربانیوں کابدلہ گولیوں سےملنااحسان فراموشی ہے، افغان حکومت اورامریکاسےوضاحت طلب کی جائے، افغانستان سےہم پرہونےوالی فائرنگ کاکون ذمہ دارہے؟ ان واقعات کےذمہ داروہ سازشی عناصرہیں جوافغانستان میں امن نہیں چاہتے، ایک مرتبہ پھرخطےمیں آگ بھڑکانےکی بھیانک سازش عروج پرہے،

    شہباز شریف نے کہاکہ ہمارا ہرشہید امن کےقیام اوردہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کےعزم کا ثبوت ہے، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات کوبلند فرمائے،

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس، ایف اے ٹی ایف سمیت دیگر معاملات پر دی گئی بریفنگ

    وزیر اعظم کی زیر صدارت معاشی ٹیم کا اجلاس، ایف اے ٹی ایف سمیت دیگر معاملات پر دی گئی بریفنگ

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیرصدارت معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا ہے جس میں وفاقی وزیرحماداظہر، مشیرخزانہ حفیظ شیخ اور مشیراصلاحات عشرت حسین نے شرکت کی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وفاقی وزراعمرایوب، خسروبختیاراورمعاون خصوصی اطلاعات بھی شریک ہوئیں، اسی طرح معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا،چیئرمین ایف بی آر،گورنراسٹیٹ بینک بھی اجلاس میں موجود رہے، معاون خصوصی ثانیہ نشتر سمیت دیگر سینئر افسران بھی شریک ہوئے، اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کو ملکی معاشی صورتحال پربریفنگ دی گئی، اس دوران ٹیکس نیٹ ٹارگٹ اور ڈالر کی قیمت سمیت دیگرمعاملات بھی زیربحث آئے،

    اجلاس کے دوران غریبوں کےلیےاُٹھائےاقدامات پربھی وزیراعظم کوبریفنگ دی گئی، حماداظہرنےایف اےٹی ایف سےمتعلق بھی بریفنگ دی،

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، خاتون شہید 6 افراد زخمی

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، خاتون شہید 6 افراد زخمی

    بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ سے زخمی 6 افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 6 افراد میں 4 خواتین شامل ہیں، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 40 سالہ خاتون فاطمہ بی بی شہید جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں ، آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج کی طرف سے سول آبادی پر فائرنگ نکیال اور جنڈروٹ سیکٹر میں کی گئی،

    واضح‌ رہے کہ آج صبح بھی بھارتی فوج نے حاجی پیر سیکٹر میں فائرنگ کر کے پاک فوج کے ایک جوان کو شہید کر دیا تھا،

  • انڈیا پاکستان سے پیاز نہیں خریدے گا، بھارتی میڈیا

    انڈیا پاکستان سے پیاز نہیں خریدے گا، بھارتی میڈیا

    پاکستان کی طرف سے بھارت کیخلاف سفارتی و تجارتی بائیکاٹ کے مختلف نوعیت کے اقدامات کے بعد بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستانی حکومت نے پاکستان سے پیاز نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انڈیا میں پیاز کی قیمتیں دن بدن بڑھ رہی ہیں اور مودی حکومت نے پیاز کی قیمتوں پر قابو پانے کیلئے عالمی مارکیٹ سے 2000 ٹن پیاز خریدنے کا ٹینڈر جاری کیا ہے، یہ ٹینڈر پانچ ستمبر کو جاری کیا گیا اور اس کی آخری تاریخ 24 ستمبر تک مقرر کی گئی ہے، بھارتی حکومت نے پیاز کی کم از کم برآمدات قیمت بھی 850 ڈالر فی ٹن کر دی ہے، درآمدات کے لئے مجاذ پبلک سیکٹر کی کمپنی ایم ایم ٹی سی لمیٹڈ نے 2000 ٹن پیاز کی درآمدات کرنے کے لئے ٹینڈر جاری کیا اور کہا ہے کہ یہ پیاز اچھے معیاروالا اور پاکستان، چین، افغانستان یا دیگر کسی ملک کا ہونا چاہئے لیکن بعدازاں ٹینڈر پر نظر ثانی کرتے ہوئے ایم ایم سی لمیٹڈ نے کہا کہ درآمد کی جانی والی پیاز پاکستان میں پیدا ہونے والی نہیں ہونی چاہئے،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق متعلقہ کمپنیوں کو پیاز کی سپلائی نومبر کے آخری ہفتے میں کرنی ہوگی، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عام طور پر عالمی سطح پر تجارت کرنے والی غیر ملکی کمپنیاں پاکستان کا پیاز خرید کر انڈیا میں بھیج دیتی ہیں، واضح رہے کہ پاکستانی حکومت کی طرف سے سخت پالیسیوں کے بعد ہندوستانی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے،

  • وزیراعظم کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت ملتوی

    وزیراعظم کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت ملتوی

    نجم سیٹھی کہ جانب سے وزیراعظم کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کی سماعت ملتوی کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد امجد خان نے کیس کی سماعت کی، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل ساجد منور قریشی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ میرے سائل کے خلاف دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے، اسے مسترد کیا جائے۔

    عدالت نے آئندہ سماعت پر نجم سیٹھی کے وکیل سے حتمی دلائل طلب کر لیے اور کیس کی سماعت 28 اگست تک ملتوی کر دی.

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپنے دعویٰ میں نجم سیٹھی نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے دھرنے کے دوران اور جلسوں میں 35 پنکچر لگانے کا الزام لگایا جو کہ بالکل بے بنیاد ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے بھی نجم سیٹھی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا۔ دعوی سیشن جج کی عدالت میں معروف قانون دان بابر اعوان نے دائر کیا

    وزیراعظم نے قانونی ماہر بابر اعوان کے ذریعے نجم سیٹھی کو دس ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوایا۔ ،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ممتاز قانوندان بابراعوان نےہتک عزت کادعویٰ تیار کیا، دعویٰ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کی عدالت میں دائرکیاگیا۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی عائلی زندگی کے بارے میں شرمناک الزام لگایا گیا ہے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا جعلی خبروں کےحوالے سے کسی طورنرمی نہیں برتی جاسکتی، ٹی وی پر قانون و اخلاق کی دھجیاں بکھیرنے کی کوششوں کارستہ روکنا ہوگا، امید ہے موصوف اپنے بیہودہ دعویٰ کے دفاع کیلئے پیش ہوں گے۔

  • کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

    کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں، 5 ملزمان گرفتار

    رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان گرفتار کئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان رینجرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلوچ کالونی اورکورنگی انڈسٹریل ایریاسے3ملزمان کوگرفتارکیا گیا ہے، گرفتارملزمان ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ملوث ہیں، گلبہارکےعلاقےسےملزم زاہدکوگرفتارکیاگیا، بلوچ کالونی سے منشیات فروشی میں ملوث ملزم جمیل احمد گرفتار کیا گیا،

    ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ گرفتارملزمان سےغیرقانونی اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اورمنشیات برآمد کیا گیا ہے،

  • تین دن قبل اغواء ہونے والا معصوم بچہ بازیاب، ملزمان نے یہ گھناؤنی حرکت کیوں کی؟ حیران کن انکشاف

    تین دن قبل اغواء ہونے والا معصوم بچہ بازیاب، ملزمان نے یہ گھناؤنی حرکت کیوں کی؟ حیران کن انکشاف

    3روزقبل اغواء ہونے والا 4 سالہ بچہ عمیرعامر بازیاب کروا لیا گیا ہے جبکہ 2 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اغواءکاروں میں عامر اور عثمان شامل ہیں، واردات میں استعمال ہونیوالی موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ ملزمان نےاپنی سالی کودینےکےلیے 20 ہزارکےعوض بچہ اغواء کیا، 4سال کےعمیر کو 3 روز پہلےغازی آباد کےعلاقے سے اغواء کیا گیا تھا، ملزم کی سالی کی7بیٹیاں ہیں،عامرنےبیٹےکی خواہش پوری کرنے کے لیے بچے کو اغواء کروایا،

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہاکہ ملزمان بچےکواغواء کرنے کے بعد خانپور نہر اپنی سالی کے گھر چھوڑ آئے،

  • تقریر پرانی صدر نیا تھا، خطاب میں کشمیریوں کیلئے روایتی فقرے پشی کئے گئے، سراج الحق

    تقریر پرانی صدر نیا تھا، خطاب میں کشمیریوں کیلئے روایتی فقرے پشی کئے گئے، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ تقریر پرانی تھی، صدر نیا تھا، جماعت اسلامی کشمیر پر بین الاقوامی کانفرنس کرے گی ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کوصرف مظفرآباد میں جلسہ نہیں کرنا چاہیے بلکہ وہاں ڈیرہ ڈالناچاہیے، ہمیں سمجھ نہیں آرہی صدر کےخطاب پر کیا کہا جائے، صدرپاکستان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے کئے گئے خطاب میں کشمیریوں کے لیے روایتی فقرے پیش کیے گئے، 436 افراد کا جو احتساب ہونا تھا ان کیساتھ حکومت کا این آر او ہوا ہے، صدر کی تقریر میں منھگائی،بے روزگاری پرکوئی بات نہیں تھی، موجودہ حکومت میں بےامنی،منھگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا،

    سراج الحق نے کہاکہ صدرپاکستان کی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی یکطرفہ تھی،

  • سعودی ملٹری ایڈوائزر کی آرمی چیف سے ملاقات،  باہمی دفاعی تعلقات و دیگر اہم امور پر گفتگو

    سعودی ملٹری ایڈوائزر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دفاعی تعلقات و دیگر اہم امور پر گفتگو

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی عرب کے ملٹری ایڈوائزر کی ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران باہمی دفاعی تعلقات میں اضافے، تربیتی پروگرام کےتبادلے سے متعلق امور بھی زیربحث آئے، سعودی ملٹری ایڈوائزر طلال عبداللہ العتیبی نےعلاقائی امن واستحکام کیلئےپاک فوج کےکردارکوسراہا، آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں سعودی عرب کے پاکستان میں سفیرنواف بن سعید المالکی بھی شریک تھے، ملاقات میں تربیتی ایکسچینج پروگرام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، اسی طرح دوطرفہ دفاعی اشتراک مزیدبڑھانے کےاقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی بری افواج کی استعداد کارمیں اضافے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے،

  • آپ شور مچاتے رہیں، بات بھی سنتے جائیں تو اچھا ہے، صدر مملکت کا پارلیمنٹ اجلاس میں اپوزیشن اراکین کو مشورہ

    آپ شور مچاتے رہیں، بات بھی سنتے جائیں تو اچھا ہے، صدر مملکت کا پارلیمنٹ اجلاس میں اپوزیشن اراکین کو مشورہ

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن اراکین نے زبردست شور شرابہ کیا تو صدر مملکت نے انہیں مشورہ دیا کہ آپ شور مچاتے رہیں، بات بھی سنتے جائیں تواچھا ہوگا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اپوزیشن ارکان نے احتجاج کے دوران ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑدیں، اس دوران اپوزیشن ارکان نے زیرحراست ارکان کی تصاویر، پلےکارڈزکے ساتھ اسپیکرروسٹرم کا گھیراؤ کای اور پلے کارڈاُٹھاکراپنی نشستوں سےاُٹھ کرنعرے بازی کی،

    واضح‌ رہے کہ اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا تھا جس میں طے کیا گیا تھا کہ رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کئے جانے پر صدر کے خطاب سے آغاز سے قبل احتجاج کیا جائے گا، یوں اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کا آغا ز کر دیا گیا، واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ اوراسپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہو گیا ہے، وزیراعظم عمران خان، پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان، نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا، وفاقی وزرا اور وزرائے اعلیٰ پنجاب اور بلوچستان بھی شریک ہیں،

  • کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی، فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

    کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی، فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید

    بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے نتیجہ میں پاک فوج کا ایک اور بہادر جوان شہید ہو گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوا، اس دوران افواج پاکستان کی جانب سے بھی ہندوستانی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا گیا جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں،

    بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فوجی اہلکار غلام رسول کا تعلق بہاولنگر سے بتایا گیا ہے،

  • ہم کشمیریوں‌ کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

    ہم کشمیریوں‌ کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، صدر کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہونےپرایوان کومبارکباددیتاہوں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ مقبوضہ کشمیربھارت کااندورنی معاملہ نہیں، کشمیرمعاملےپرچین کی کوششوں کابھرپورخیرمقدم کرتےہیں، یواین انسانی حقوق کونسل نےبھارت سےجموں وکشمیرپابندیاں ہٹانےکامطالبہ کیا، بھارت مسئلہ کشمیرپرسلامتی کونسل کااجلاس رکوانےکےلیےایڑی چوٹی کازورلگاتارہا، 50سال بعدمسئلہ کشمیر یواین کےخصوصی اجلاس میں زیربحث لانابڑی کامیابی ہے، حکومت نےبھارت کےغیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات کی شدیدمذمت کی، پاکستان نےبھارتی اقدامات پرشدیدغم وغصےکااظہارکیا، پارلیمنٹ عوام کی امیدوں کا مظہرہے، پاکستان نےبھارت سےسفارتی تعلقات پرکمی کی، مقبوضہ کشمیرمیں مزیدایک لاکھ سےزائدبھارتی فوج کی تعیناتی تشویشناک ہے،

    صدر مملکت نے کہاکہ اوآئی سی نےمقبوضہ کشمیرمیں بھارت کےاقدامات کوغیرآئینی قراردیا، بھارتی اقدام عالمی امن کےلیےشدیدخطرہ بن سکتےہیں، حکومت نےکامیابی سےمسئلہ کشمیرپوری دنیامیں اٹھایا، سلامتی کونسل میں تعاون پردوست ممالک خصوصاًچین کےمشکورہیں،
    بھارت ایل اوسی پرشہری آبادی پرگولاباری کرکےسیزفائرکی خلاف ورزیاں کررہاہے، ہم کسی موڑپربھی کشمیریوں کوتنہانہیں چھوڑیں گے، ہم کشمیریوں کےساتھ تھے،ساتھ ہیں اورہمیشہ ساتھ رہیں گے، بھارت نےاشتعال انگیزی کی توپاکستان نےدراندازی کرنےوالےبھارتی طیارےکومارگرایا، بھارت سےکہتےہیں حالات ایسی جگہ نہ لےجائےجہاں سےواپسی مشکل ہو، بھارت ایل اوسی پرشہری آبادی پرگولاباری کرکےسیزفائرکی خلاف ورزیاں کررہاہے، ہم کسی موڑپربھی کشمیریوں کوتنہانہیں چھوڑیں گے،

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ پاکستان نےبھارتی اقدامات پرشدیدغم وغصےکااظہارکیا، ملک کی ترقی میں اداروں اور سول سروسز کا کردار انتہائی اہم ہے، کرنٹ اکاو نٹ خسارہ اور گردشی قرضے ورثے میں ملے ، معاشی اعتبار سے ملک تاریخ کے مشکل ترین د و رسےگزر رہاہے ، حکومت کو 2019 کے بجٹ میں سخت فیصلے کرنے پڑے ہیں ، ٹیکنالوجی کو فروغ دیکرملک کو ترقی دیں تاکہ پاکستان دیگرملکوں کےشانہ بشانہ کھڑاہوسکے، احتساب کےاصول بالائےطاق رکھ کرماضی میں حکمرانوں نےملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا،
    مسلسل ترقی کے اہداف کا حصول ہمارا قومی فریضہ ہے ، اسمگلنگ ملک کی معیشت کو دیمک کی طرح کھاجاتی ہے ،

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، صدر مملکت کے خطاب پر اپوزیشن جماعتوں کا شور شرابہ

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، صدر مملکت کے خطاب پر اپوزیشن جماعتوں کا شور شرابہ

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران صدر مملکت کے خطاب کے آغاز پراپوزیشن کی طرف سے زبردست شور شرابا کیا گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا تھا جس میں طے کیا گیا تھا کہ رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کئے جانے پر صدر کے خطاب سے آغاز سے قبل احتجاج کیا جائے گا، یوں اجلاس شروع ہوتے ہی اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کا آغا ز کر دیا گیا، واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ اوراسپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہو گیا ہے، وزیراعظم عمران خان، پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان، نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا، وفاقی وزرا اور وزرائے اعلیٰ پنجاب اور بلوچستان بھی شریک ہیں،

    صدرمملکت کئ مشترکہ اجلاس سے خطاب کا آغاز ہو گیا ہے، آج کے اس مشترکہ اجلاس کو بہت زیادہ اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے،

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع، صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    چیئرمین سینیٹ اوراسپیکر قومی اسمبلی کی زیرصدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہو گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس کےلیےپہنچ گئے ہیں، اجلاس میں وفاقی وزرا اور وزرائے اعلیٰ پنجاب اور بلوچستان بھی شریک ہیں، صدرمملکت مشترکہ اجلاس سےخطاب کریں گے، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں، پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں،

    اسی طرح نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کی بھی پارلیمنٹ ہاؤس آمد ہوئی، آج کے اس مشترکہ اجلاس کو بہت زیادہ اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے، صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی بھی ایوان میں پہنچ گئے ہیں، سابق صدر آصف زرداری،بلاول بھٹو،شہبازشریف اجلاس میں شریک نہیں ہیں،

  • مسلم لیگ ن کا اجلاس، پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں احتجاج کا امکان

    مسلم لیگ ن کا اجلاس، پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں احتجاج کا امکان

    مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے جس کی صدارت پارلیمانی لیڈرخواجہ آصف اوراپوزیشن لیڈرظفرالحق کررہے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدرمملکت کےمشترکہ اجلاس سےخطاب پرحکمت عملی طےکی جارہی ہے، اجلاس میں زیرحراست ارکان کےپروڈکشن آرڈرکاجاری نہ کرنےکامعاملہ بھی زیرغور کیا گیا، مسلم لیگ ن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی نےگرفتارارکان اسمبلی کےپروڈکشن آرڈرجاری نہیں کئے، شاہدخاقان،راناثنااللہ،سعدرفیق سمیت6ارکان کےپروڈکشن کی درخواست دی گئی تھی،

    اسپیکرقومی اسمبلی نےاپوزیشن کی درخواست پرکوئی اقدام نہیں لیا، پروڈکشن آرڈرارکان کاآئینی وقانونی حق ہےجوحکومت دینانہیں چاہتی، اپوزیشن کاپروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنےپرمشترکہ اجلاس سےقبل حکمت عملی طےکرنےکافیصلہ، پروڈکشن آرڈرزجاری نہ ہونےپرمشترکہ اجلاس میں احتجاج کاامکان ہے،

  • سندھ کو نانا جی کی ملکیت سمجھنے والے کچرے پرسیاست کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    سندھ کو نانا جی کی ملکیت سمجھنے والے کچرے پرسیاست کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ اپنا کردار ادا کررہی ہے، صدر پاکستان کا پارلیمنٹ سے خطاب جمہوری روایات کا تسلسل ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت اجاگر کرنے کیلیے وزیراعظم کل مظفرآباد جارہے ہیں، پاکستان کی معیشت کا حب سمجھا جانے والا صوبہ بیڈ گورننس کا شکار ہے، سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے ، حکومت آئینی طریقے سے سندھ میں رول آف لا کوممکن بنانا چاہتی ہے، سندھ حکومت اپنے ووٹروں سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے، حکومت کسی صوبےکےآئینی اورجمہوری حقوق پرحملہ نہیں کرےگی، بیڈ گورننس کا خمیازہ سندھ کے عوام بھگت رہے ہیں،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سندھ حکومت عوام کو سہولیات پہنچانے میں ناکام ہوچکی ہے، سندھ کو نانا جی کی ملکیت سمجھنے والے کچرے پرسیاست کررہے ہیں، میں سندھ کارڈ ایک مرتبہ پھرکھیلنے کی مذمت کرتی ہوں، کسی صوبےکی تقسیم کرنےکابیان دےکرایک بار پھر کارڈ کھیلے جارہے ہیں، جنیواکامشترکہ اعلامیہ پاکستان کی کوششوں کاتسلسل ہے،پوری قوم کل مظفرآباد میں کشمیریوں کو پیغام دے گی پاکستانی قوم ساتھ ہے،

  • 17 ممبران اسمبلی کی نااہلی، عدالت نے کیس کی جلد سماعت سے کیا انکار، اہم خبر

    17 ممبران اسمبلی کی نااہلی، عدالت نے کیس کی جلد سماعت سے کیا انکار، اہم خبر

    سپریم کورٹ آف انڈیا نے ریاست کرناٹک کے نااہل ٹھہرائے گئے 17 ممبران اسمبلی کی درخواستوں پر فوری سماعت سے انکار کر دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی سپریم کورٹ‌ نے کی آج جمعرات کے دن کیس کی سماعت کی تو نااہل قرار دیے گئے ممبران اسمبلی کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل راکیش دویدی نے جسٹس این وی رمن کی زیر نگرانی بنچ کے سامنے مذکورہ کیس کے حوالہ سے فوری سماعت کی درخواست کی لیکن بنچ نے ان سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ ایسی جلدی بھی کیا ہے، معاملہ اپنے حساب سے درج ہو گا،

    واضح رہے کہ کرناٹک کے اسمبلی اسپیکر نے 17 باغی ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دیا تھا، جسے سپریم کورٹ آف انڈیا میں چیلنج کیا گیا ہے اور اس کی جلد سماعت کیلئے آج درخواست کی گئی تھی،

  • مقبوضہ کشمیر میں زوردار جھڑپیں، بھارتی فوج 39 دن بعد بھی صورہ علاقہ میں داخل نہیں ہو سکی

    مقبوضہ کشمیر میں زوردار جھڑپیں، بھارتی فوج 39 دن بعد بھی صورہ علاقہ میں داخل نہیں ہو سکی

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور کشمیریوں کے مابین آج بھی سری نگر اور دیگر مختلف علاقوں میں زوردار جھڑپیں‌ ہوئی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے آج بھی سری نگر سمیت دیگر علاقوں میں تحریک آزادی کے‌حوالہ سے حساس علاقوں‌ میں کشمیریوں کے گھروں‌ پر چھاپے مارے گئے اور گھروں میں‌ گھس کر توڑ پھوڑ کی گئی، بھارتی فوج ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی صورہ علاقہ میں داخل نہیں‌ ہو سکی، مقامی کشمیریوں‌ نے علاقہ کی طرف آنے والے تمام راستے بند کر رکھے ہیں، بھارتی فورسز کی جانب سے حالیہ دنوں میں سرگرم کشمیری نوجوانوں‌کے خلا ف بھی بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے،

    مقامی کشمیریوں‌ کی طرف سے بھارتی فورسز کی درندگی کیخلاف جمعرات کے دن بھی کرفیو کی پابندیاں توڑ کر احتجاج کیا گیا،

  • نائن الیون کی 18ویں‌ برسی پر امریکہ میں ایک اور جہاز ٹکرا گیا، پورے امریکہ میں غم کی لہر دوڑ گئی

    نائن الیون کی 18ویں‌ برسی پر امریکہ میں ایک اور جہاز ٹکرا گیا، پورے امریکہ میں غم کی لہر دوڑ گئی

    امریکہ میں آج نائن الیون کی 18 ویں برسی منائی جارہی ہے اور آج کے ہی دن امریکی ریاست اوہائیو میں ایک کارگو جہاز ٹرک رپیئر فیسیلٹی کی پارکنگ میں گرا اور وہاں کھڑی گاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا ہے جس پر غم کی کیفیت ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں جہاز کی تباہی کے نتیجہ میں دو افراد کی ہلاکت کا بتایا گیا ہے، بین الاقوامی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ دو انجن والا کنویئر 440 جہاز تھا جو ایسٹرن ٹائم کے مطابق صبح ڈھائی بجے شمال مغربی اوہائیو میں ٹولیڈو ایکسپریس ایئر پورٹ کے قریب ٹرک رپیئر فیسلیٹی کی پارکنگ میں گر کر تباہ ہو گیا،

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جہاز گرنے سے ہونے والے حادثہ کے نتیجہ میں پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیاں بھی آگ لگنے سے تباہ ہو گئی ہیں، کہا گیا ہے اس وقت پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں میں کوئی فرد موجود نہیں تھا، امریکی حکام حادثہ کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہیں،

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، لیگی رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق کیا فیصلہ ہوا؟ اہم خبر

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، لیگی رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر سے متعلق کیا فیصلہ ہوا؟ اہم خبر

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہو رہا ہے اور اس دوران زیرحراست ارکان کے پروڈکشن آرڈرکا معاملہ بھی زیر بحث ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی، راناثناءاللہ اور خواجہ سعد رفیق سمیت 6 ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست دی گئی تھی مگر اسپیکرقومی اسمبلی نے گرفتارارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرجاری نہیں کئے،

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی نےاپوزیشن کی درخواست پرکوئی اقدام نہیں اُٹھایا، پروڈکشن آرڈرارکان کاآئینی وقانونی حق ہےجوحکومت دینانہیں چاہتی،

  • آج ان کیلئے یوم شرمندگی ہے جو کلثوم نواز پر نفرتوں‌ کے تیر چلاتے رہے، مریم اورنگزیب کا تعزیتی تقریب سے خطاب

    آج ان کیلئے یوم شرمندگی ہے جو کلثوم نواز پر نفرتوں‌ کے تیر چلاتے رہے، مریم اورنگزیب کا تعزیتی تقریب سے خطاب

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج کی تقریرمشکل ترین تقریرہے کیونکہ کلثوم نواز کو بچھڑے ایک سال ہوگیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج جھوٹ کےسوداگروں کےلیےیوم شرمندگی ہے، آج منفی سوچوں، جھوٹے تبصروں اورمتعصبانہ بیانات کی برسی ہے، اُن عناصرکےلیےشرمندگی کادن ہےجوکلثوم نوازپرنفرتوں کےتیرچلارہےتھے، جمہوریت کےلیےقربانیاں دینےوالی عزت دارخاتون کی بیماری کامذاق اڑایاگیا، وہ سیاست میں جدوجہدکرنےوالی خواتین کےلیےمثال بن کرابھریں،

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عاجزی،انکساری،خداترسی اوردوسروں کی بےپناہ عزت ان کاشعاررہا، کلثوم نوازمشکل حالات میں بھی اللہ کی مددسےصبرواستقامت کاپیکرثابت ہوئیں، کلثوم نوازجمہوری اصولوں کےلیےآمرکےسامنےڈٹ گئیں،

  • حمزہ شہباز کیلئے گھر کا کھانا بند، ثابت ہو گیا چھوٹے آدمی کو بڑی کرسی پر مسلط کیا گیا ہے، مریم اورنگزیب

    حمزہ شہباز کیلئے گھر کا کھانا بند، ثابت ہو گیا چھوٹے آدمی کو بڑی کرسی پر مسلط کیا گیا ہے، مریم اورنگزیب

    ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا جیل میں کھانا بند کرنے کی مذمت کی گئی ہے، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے پاس نوازشریف کی قیادت اورشہبازشریف کی رہنمائی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب آپ نے ثابت کر دیا کہ چھوٹے آدمی کو بڑی کُرسی پہ مسلط کر دیا گیا ہے، عمران صاحب ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارا مخالف بزدل اور کم ظرف انسان ہے، ‎عمران صاحب اوچھی اور کم ظرف حرکتوں سے ہم جھکنے والے نہیں، ہم منت کریں، یہ آپ کی حسرت ہی رہے گی، ‎انڈر ٹرائل ملزم کو جیل مینوئل حق دیتا ہے کہ اسے گھر کا کھانا فراہم کیاجاسکتا ہے،

    ‎مریم اورنگزیب نے کہاکہ حمزہ شہباز نے آمر کے دور کا بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، ‎عمران صاحب نوازشریف اور اس کے شیروں کو بھوکا، پیاسا رکھ کر ان کے حوصلے نہیں توڑے جاسکتے، ‎عمران صاحب آپ کی نالائقی، نااہلی اور جھوٹ کا پول ہر گلی ہر محلے میں کھُل چکا ہے، ‎بدترین سیاسی انتقام اور حکومتی قوت سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرکے تاریخ میں آپ کا نام سیاہ حروف میں لکھاجائے گا،

  • اسلام آباد میں ڈینگی وبائی شکل اختیار کر گیا، صرف پمز ہسپتال میں ڈیڑھ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے

    اسلام آباد میں ڈینگی وبائی شکل اختیار کر گیا، صرف پمز ہسپتال میں ڈیڑھ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈینگی وائرس وبائی شکل اختیارکرگیا ہے، راولپنڈی مٰیں بھی ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 53افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے، پمزاسپتال میں31اورپولی کلینک میں22افرادمیں ڈینگی کی تصدیق کی گئی ہے، پمزاسپتال میں ڈینگی کےایک ہزار713 کیسزرپورٹ ہوچکےہیں، پولی کلینک میں تاحال ڈینگی کے74 کیسزرپورٹ ہوئے،

    اسلام آباد میں اتنی بڑی تعداد میں ڈینگی کے مریضوں کی ہسپتالوں میں‌ آمد سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مرض وفاقی دارالحکومت میں وبائی شکل اختیار کر گیا ہے، حکومت کی طرف سے ڈینگی کے مریضوں‌ کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، اسل

  • نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی

    نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی

    وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نےمسئلہ کشمیرجس طرح اٹھایاایسےپہلےکبھی نہیں اٹھایاگیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیر داخلہ نے سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 1964کےبعدپہلی باراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیراجاگرہوا، کشمیرکاسوداکرنےکی باتیں بالکل غلط ہیں، جولوگ سودا کرسکتےتھےاللہ نےانہیں جیل بھیج دیا، نواز شریف کی ڈیل کے حوالےسےعلم نہیں، نوازشریف نیب کےقیدی ہیں،نیب ہی ان کافیصلہ کرےگا،

    وزیر داخلہ سے صحافی کے اس سوال پر کہ کیاحکومت فضل الرحمان کواحتجاج کےلیےکنٹینردےگی؟ کہا کہ میرےاختیارمیں ہوتاتوفضل الرحمان کواحتجاج کےلیےکنٹینردیتا،

  • کربلا میں بھگدڑسے جاں بحق ہونے والوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

    کربلا میں بھگدڑسے جاں بحق ہونے والوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ کربلا میں بھگدڑسے جاں بحق ہونے والوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستانی سفارتخانےکاکیمپ آفس صورتحال پرگہری نظر رکھےہوئےہے، ہم غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کرتےہیں، ترجمان دفتر خارجہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیےدعا کی ہے،

    واضح‌ رہے کہ عراق کے شہر کربلا میں یوم عاشور کے موقع پر پل گرنے سے بھگدڑ میچ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد کی جاں بحق اور 100 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، یوم عاشور کے موقع پر لاکھوں افراد کربلا میں پہنچ کر ماتم اور عزاداری کرتے ہیں جبکہ مختلف مجالس میں بھی شریک ہوتے ہیں، عینی شاہدین کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب زائرین عاشورہ کے جلوس میں شریک تھے، کہا گیا ہے کہ ہجوم کے باعث اموات کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے،

  • کشمیری عوام حق اور سچ پر ڈٹے رہیں، انہیں کامیابی ضرور ملے گی، وزیراعظم عمران خان

    کشمیری عوام حق اور سچ پر ڈٹے رہیں، انہیں کامیابی ضرور ملے گی، وزیراعظم عمران خان

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ میں کشمیری عوام سےکہوں گاکہ وہ کربلاکاجذبہ تازہ رکھیں،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ عاشورہ ختم ہوا،پاکستانی اورکشمیری پیغامِ کربلاکوزندہ رکھیں، واقعہ کربلاکاسبق ہےکہ ظلم اورجبرکےخلاف ڈٹ جاؤ، کشمیریوں کومیراپیغام ہےکہ وہ جابربھارت کےخلاف جدوجہدجاری رکھیں، کشمیری عوام حق اورسچ پرڈٹےرہیں، کربلاکاواقعہ ہمیں بتاتاہےکہ سچ پرڈٹ جانےوالےدائمی کامیابی پاتےہیں،

    وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ ایک دن کشمیری عوام کوکامیابی ضروری ملےگی،

  • کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سمجھوتہ نہیں‌ کیا جا سکتا، اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کمشنر کی وزیر خارجہ سے گفتگو

    کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سمجھوتہ نہیں‌ کیا جا سکتا، اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کمشنر کی وزیر خارجہ سے گفتگو

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جنیوا میں اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی کمشنرمیچل بشلٹ سے ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیرخارجہ نے کشمیرمیں مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے پرانسانی حقوق کمشنرسے اظہار تشکر کیا اور کہاکہ آپ کےبیان سےبھارتی جبرکےشکارانسانوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، صدر ہیومن رائٹس نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیااس ساری صورتحال پرگہری نظررکھےہوئےہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بحالی اور کرفیو فوری اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا ، اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کی صدر نےانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرتشویش کا اظہارکیا،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں ذرائع مواصلات پرمکمل پابندی عائدہے، 5اگست سےمقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیونافذہے، بھارتی اقدامات اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کےبھی منافی ہیں، بھارت کے یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، بھارت ان اقدامات سےدراصل کشمیرمیں آبادیاتی تناسب کوتبدیل کرناچاہتاہے، وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارت نے5اگست سےمقبوضہ جموں وکشمیر میں ظلم وبربریت کابازارگرم کررکھاہے، مسلسل کرفیوکےسبب خوراک اورادویات تک میسرنہیں ہورہیں،

  • ٹرمپ نے اپنے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سے استعفیٰ کیوں لیا؟ بڑی خبر آ گئی

    ٹرمپ نے اپنے نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر سے استعفیٰ کیوں لیا؟ بڑی خبر آ گئی

    امریکی صدرنے اپنے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرسےاستعفیٰ لے لیا،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں نے جان بولٹن سےاستعفیٰ دینے کیلئےکہا تھا، جان بولٹن نےآج صبح استعفیٰ دے دیا ہے، ملک کیلئےخدمات پر جان بولٹن کا مشکور ہوں،


    امریکی صدر ٹرمپ نے کہاکہ آئندہ ہفتے نئے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا انتخاب کروں گا، مجھےاوروائٹ ہاؤس انتظامیہ کے بیشترافراد کو ان کے مشوروں سے اختلاف تھا،

  • یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات، پولیس اور انتظامیہ سمیت پوری ٹیم کو شاباش، وزیراعلیٰ پنجاب

    یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات، پولیس اور انتظامیہ سمیت پوری ٹیم کو شاباش، وزیراعلیٰ پنجاب

    یوم عاشور پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے بہترین سیکیورٹی انتظامات پرپولیس کی تعریف کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پولیس اورانتظامیہ سمیت پوری ٹیم کوشاباش دیتا ہوں، پنجاب پولیس نے ایس او پیزپرعملدرآمد یقینی بنایا، یوم عاشورپر پنجاب پولیس کےانتظامات مثالی تھے، متعلقہ اداروں،محکموں نے امن وامان کی فضا برقرار رکھی،

    سردار عثمان بزدار نے کہاکہ آئی جی پنجاب اورچیف سیکرٹری نےبہترین کام کیا، آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری شاباش کے مستحق ہیں،

  • پاکستان میں اقلیتیں محفوظ، بلدیو کمار جھوٹا ہے، بھائیوں تلک کمار و دیگر کی پریس کانفرنس

    پاکستان میں اقلیتیں محفوظ، بلدیو کمار جھوٹا ہے، بھائیوں تلک کمار و دیگر کی پریس کانفرنس

    پی ٹی آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی بلدیو کمار کے بھائیوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیوکمارکا بھارتی چینل کودیا گیا انٹرویوجھوٹ پرمبنی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلدیو کمار کے بھائیوں تلک کمار و دیگر نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کومکمل تحفظ حاصل ہے، پاکستان کےلیےاپنی جان بھی قربان کریں گے، ہم صدیوں سے یہاں رہ رہے ہیں،آج تک کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا، بلدیو کماربیٹی کے علاج کی غرض سے بھارت گیا تھا،

    تلک کمار و دیگر نے کہا کہ بلدیو کمارنے خاندان کے افراد کو بھارت جانےکا نہیں بتایا تھا، عمران خان نےاقلیتوں کےتحفظ کےلیےبھرپوراقدامات کیےہیں، واضح‌ رہے کہ بلدیو کمارسے متعلق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وہ سوات میں منشیات فروشی کا کاروبار بھی کرتا رہا ہے، بلدیوکمارپرسوات کےمختلف تھانوں میں مقدمات بھی درج ہیں،

  • بلدیو کمار جیسے قاتلوں‌ کو پناہ دینا مودی کا شیوا ہے، اجمل خان وزیر

    بلدیو کمار جیسے قاتلوں‌ کو پناہ دینا مودی کا شیوا ہے، اجمل خان وزیر

    خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیرنے سابق پی ٹی آئی رکن اسمبلی بلدیو کمار کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم بین الاقوامی سطح پراقلیتوں کےحقوق کےعلمبردارہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجمل خان وزیر نے کہاکہ کرتارپورراہداری عمران خان کااقلیتوں کےحقوق کےتحفظ کاثبوت ہے، بلدیوکمارتحریک انصاف کےرکن اسمبلی سردارسورن سنگھ کےقاتل ہیں، قاتلوں کوپناہ دیناگجرات کےقصائی مودی کاشیواہے،

    واضح رہے کہ بلدیو کمار پر رکن اسمبلی سردار سورن سنگھ کے قتل کا الزام تھا جس پر اسے گرفتار بھی کیا گیا لیکن عدالت نے اسے رہا کر دیا تھا جس کے بعد وہ بھارت چلا گیا اور اب سیاسی پناہ کی درخواست دے دی ہے،

  • بلدیو کمار نے سیاسی پناہ کی بات سستی شہرت کیلئے کی، کزن امرجیت ملہوترا کی گفتگو

    بلدیو کمار نے سیاسی پناہ کی بات سستی شہرت کیلئے کی، کزن امرجیت ملہوترا کی گفتگو

    پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی بلدیو کمار کے کزن اور سابق سینیٹر امر جیت ملہوترا نے کہا ہے کہ بلدیو کمار کی بھارت منتقلی کی وجوہات ذاتی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امرجیت ملہوترا نے کہاکہ بلدیو کی بیوی بھارتی شہری ہے جو 6 ماہ پہلے بھارت گئی اور واپس نہیں آرہی تھی، ہم پاکستان میں بہت خوش ہیں ، پتہ نہیں بلدیو یہ سب کیوں کر رہے ہیں؟ بلدیو سیاسی پناہ کی بات سستی شہرت اور بھارتی شہریت کے لیئے یہ سب کر رہا ہے ،

    واضح رہے کہ بلدیو کمار پر رکن اسمبلی سردار سورن سنگھ کے قتل کا الزام تھا جس پر اسے گرفتار بھی کیا گیا لیکن عدالت نے اسے رہا کر دیا تھا جس کے بعد وہ بھارت چلا گیا اور اب سیاسی پناہ کی درخواست دے دی ہے،

  • وزیر قانون کا اعلیٰ‌ افسران کے ہمراہ فضائی دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

    وزیر قانون کا اعلیٰ‌ افسران کے ہمراہ فضائی دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

    وزیرقانون راجہ بشارت، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب نے فضائی دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر قانون راجہ بشارت نے کہاکہ جلوسوں کے سیکیورٹی انتظامات کی مانٹیرنگ بذریعہ ہیلی کاپٹرکی گئی، محکمہ داخلہ پنجاب اورپولیس ڈیپارٹمنٹ ہروقت چوکس رہے، ادھر آئی جی پنجاب عارف نواز نے سینٹرل پولیس آفس میں کنٹرول روم کادورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،

    آئی جی پنجاب نےکنٹرول روم اسٹاف کی ورکنگ،جلوسوں کی صورتحال کاجائزہ لیا، انہوں نے کہاکہ آخری عزادارکےجانےتک فیلڈاہلکار، کنٹرول روم کاعملہ ڈیوٹی سرانجام دے،

  • دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں‌ کو بڑا دھچکا، سری لنکن بورڈ نے سنایا سخت فیصلہ

    دورہ پاکستان سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں‌ کو بڑا دھچکا، سری لنکن بورڈ نے سنایا سخت فیصلہ

    سری لنکن کرکٹ بورڈ نے 2 کھلاڑیوں کوغیرملکی لیگ کھیلنے سے روک دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن بورڈ نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان سےانکارکرنےوالےکھلاڑی غیرملکی لیگ نہیں کھیل سکیں گے، نیروشن ڈک ویلا کو کیریبین پریمئرلیگ میں شرکت کا پروانہ نہ مل سکا، تھسارا پریرا کےغیرملکی لیگزکے ساتھ کنٹریکٹ بھی خطرے میں پڑ گئے،

    سری لنک کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دورہ پاکستان سےانکارکرکےکھلاڑیوں نےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، واضح رہے کہ مذکورہ کھلاڑیوں‌ نے پاکستان میں کرکٹ میچز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد سری لنکن بورڈ نے متبادل کھلاڑیوں‌ کو ٹیم میں شامل کیا ہے،

  • شہدائے کربلا کو سلام، یوم عاشور پر ہم اہل کشمیر کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں، فہمیدہ مرزا

    شہدائے کربلا کو سلام، یوم عاشور پر ہم اہل کشمیر کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں، فہمیدہ مرزا

    وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ یوم عاشور کے موقع پر ہم شہدائے کربلا کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس موقع پر مظلوم کشمیری عوام کی بھارت کیخلاف تحریک آزادی کی کامیابی کیلئے دعا گو ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم عاشور کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ واقعہ کربلا کا درس ہے کہ مسلمان ظالم کے سامنے کبھی نہیں جھک سکتا، حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی رہتی دنیا تک قائم رہے گی، حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے لشکر نے سر جھکانے کے بجائے اپنی زندگیوں کا نذرانہ پیش کیا،

    انہوں نے کہاکہ کربلا کا عظیم معرکے کا یہ سبق ہے کہ اسلام کی سر بلندی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاسکتا، حقیقت یہ ہے کہ کشمیری عوام آج بھی نریندر مودی کے ظلم کے خلاف سنت حسین زندہ کیے ہوئے ہیں،

  • قائمقام گورنر بلوچستان کا پولیس کنٹرول روم کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    قائمقام گورنر بلوچستان کا پولیس کنٹرول روم کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

    قائم مقام گورنربلوچستان نے آئی جی آفس میں قائم پولیس کنٹرول روم کا دورہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سردار بابر موسیٰ خیل نےبہترین سیکیورٹی انتظامات پراطمینان کا اظہارکیا، بابراعظم موسیٰ خیل نےیوم عاشورکےجلوس کی براہ راست کنٹرول روم سے مانیٹرنگ کی، قائم مقام گورنربلوچستان کوسیکیورٹی اورانتظامات کےحوالےسےبریفنگ بھی دی گئی،

    واضح رہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے پیش نظر ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں‌ او ر پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ‌ کرنے والے ادارے انتہائی مستعدی سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں،

  • پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کی بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست، خبر نے کھلبلی مچا دی

    پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کی بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست، خبر نے کھلبلی مچا دی

    پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی بلدیو کمار نے انڈیا میں نریندر مودی حکومت سے سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی پر رکن اسمبلی سردار سورن سنگھ کے قتل کا الزام تھا جو کہ ان کے گھر والوں نے لگایا تھا تاہم عدالت میں‌ ثبوت کمزور ہونے کی بنیاد پر اسے رہا کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ اپنی فیملی کے تین افراد کے ہمراہ انڈیا چلے گئے اور اب انہوں نے سیاسی پناہ کیلئے مودی حکومت کو درخواست دے دی ہے، بلدیو کمار نے بھارتی شہریت حاصل کرنے کیلئے پاکستان میں اقلیتوں کے غیر محفوظ ہونے کا زہریلا پروپیگنڈا شروع کر رکھا ہے،

    بلدیو کمار نے زہر اگلتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی حکومت پاکستان میں‌ بسنے والی اقلیتوں خاص طور پر ہندوؤں اور سکھوں کیلئے پیکج کا اعلان کرے تاکہ وہ یہاں انڈیا میں آ کر رہ سکیں، پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی نے بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے تاہم سوشل میڈیا پر بھارتی شہریوں‌ کا کہنا ہے کہ حکومت چھان پھٹک کر سیاسی پناہ دے کہیں یہ شخص پاکستان کا ایجنٹ ہی نہ ہو، ادھر خیبر پی کے کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے بلدیو کمار کی ممبر شپ معطل کر دی تھی وہ پی ٹی آئی کے رکن نہیں ہیں، بلدیو کمار کی جانب سے پاکستانی اقلیتوں کو آزادی نہ ہونے کا الزام شرمناک ہے، دنیا جانتی ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل طور پر آزادی ہے، پاکستان تحریک انصاف کا جرائم پیشہ لوگوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، کسی پر قتل کا الزام ہوتو اس کے ساتھ نہ تو پی ٹی آئی کا کام ہے او رنہ ہی حکومت کا ،

    واضح‌ رہے کہ 22 اپریل 2016 کو خیبر پی کے میں بونیر ضلع میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مشیر برائے اقلیتی امور اور رکن اسمبلی سورن سنگھ کو قتل کر دیا گیا تھا جس کا الزام ان کے سیاسی حریف بلدیو کمار پر لگا اور اسے گرفتار بھی کیا گیا تاہم 26 اپریل 2018 کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بلدیو کمار کو شک کی بنیاد پر باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کیے تھے، بلدیو کما رکے کئی رشتہ دار خیبر پی کے میں مقیم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بلدیو کمار سے ان کا کوئی رابطہ نہیں‌ ہے،

  • پیپلز پارٹی کے سینئر لیڈر کے گھر چوری کی واردات

    پیپلز پارٹی کے سینئر لیڈر کے گھر چوری کی واردات

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم ملزمان پییلزپارٹی کے مرکزی رہنما کے گھر داخل ہوئے اور پورے گھر کی تلاشی لیتے ہوئے لاکر توڑ کر نقدی اور زیورات اڑا لئے، ملزمان سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ پی پی رہنما تاج حیدر کے گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے،

    پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے گھرایک ماہ میں یہ دوسری چوری کی واردات ہوئی ہے، پی پی لیڈر نے اس چوری کی واردات کا مقدمہ درج کروا دیا ہے،

  • محرم الحرام کے اختتام تک سکیورٹی معاملات یقینی بنائیں گے، ڈی جی رینجرز

    محرم الحرام کے اختتام تک سکیورٹی معاملات یقینی بنائیں گے، ڈی جی رینجرز

    ڈی جی رینجرزسندھ عمر احمد بخاری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کےموقع پرسیکیورٹی کےسخت انتظامات کئےگئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی رینجرز نے کہاکہ تمام جلوس اورانکی سیکیورٹی پلان کےمطابق مرتب کی گئی، اللہ تعالیٰ آج کا دن دسویں محرم خیریت سے گزارے، محرم کےاختتام تک انشاء اللہ ہم سیکیورٹی معاملات کویقینی بنائیں گے، اللہ کاشکرہےاس سال بھی دیگراداروں کےساتھ تعاون اچھا رہا،

    ڈی جی رینجرز نے کہاکہ رینجرزکاقانون نافذکرنےوالےدیگرتمام اداروں کےساتھ مکمل رابطہ رہا، ناصرف کراچی میں بلکہ سندھ بھرمیں سیکیورٹی کےفول پروف انتظامات کئے، جوحالات ہیں اس کےحوالےسےتھریٹ تورہتےہیں،

  • پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر انڈیا کی سرزمین پر ہوئی، کس نے کیا یہ مضحکہ خیز دعویٰ؟ اہم خبر

    پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر انڈیا کی سرزمین پر ہوئی، کس نے کیا یہ مضحکہ خیز دعویٰ؟ اہم خبر

    چینی وزیر خارجہ وانگ پی کے دورہ پاکستان کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیہ سے بھارت سرکار کے پیٹ‌ میں سخت مروڑ اٹھ رہے ہیں‌ اور ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ‌ انگ ہے اور ہم اس اعلامیہ کو تسلیم نہیں کرتے، اسی طرح زہر اگلتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ انڈیا کی سرزمین پر تعمیر کیا گیا ہے کیونکہ پاکستان نے مبینہ طور پر 1947ء میں اس سرزمین پر غیر قانونی قبضہ کر لیا تھا،

    بھارتی وزارت خارجہ کا یہ مضحکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنی تشویش سے دونوں ملکوں‌ کو آگاہ کرتا رہا ہے، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انڈیا آزاد کشمیر میں کسی دوسرے ملک کی طرف سے صورتحال کو بدلنے کی کسی بھی کاروائی کے سخت خلاف ہے، تمام متعلقہ فریقین کو یہ کاروائیاں‌ روک دینی چاہئیں، واضح رہے کہ پاکستانی اور چینی وزرائے خارجہ کے ملاقات کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر کا خاص طور پر ذکر کیا گیا تھا جس پر انڈیا کو سخت تکلیف ہوئی ہے،

  • بھارتی پولیس نے ہندو انتہا پسندوں‌ کو بچانے کیلئے کی شرمناک حرکت، سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

    بھارتی پولیس نے ہندو انتہا پسندوں‌ کو بچانے کیلئے کی شرمناک حرکت، سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

    بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کو بچانے کیلئے تبریز انصاری نامی مسلمان کے قتل کو دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہونے کا دعویٰ کر دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تبریز انصاری کو ہندوانتہاپسندوں نے تقریبا دو ماہ قبل جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا اور کھمبے کے ساتھ باندھ کر وحشیانہ تشددکا نشانہ بناتے ہوئے قتل کر دیا تھا مگر اب قاتل ہندوانتہا پسندوں‌ کی جانب بچانے کیلئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی، اسی طرح بھارتی پولیس نے انتہاپسندوں کے خلاف درج ایف آئی آر میں سے دفعہ 302 حذف کر دی ہے،

    تبریز انصاری کی اہلیہ کی درخواست پر ہندوانتہاپسندوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، بھارتی پولیس کے اس اقدام کے بعد ہندوانتہاپسندوں کی اس مقدمہ سے جلد جان چھوٹ جائے گی، بھارتی پولیس کی اس حرکت پر مقامی مسلمانوں میں سخت اشتعال پایا جاتا ہے،

  • 10 محرم، بھارتی فوج کی کشمیریوں کے گھروں‌ میں‌ گھس کر توڑ‌ پھوڑ، مزید درجنوں‌ نوجوان گرفتار کر لئے

    10 محرم، بھارتی فوج کی کشمیریوں کے گھروں‌ میں‌ گھس کر توڑ‌ پھوڑ، مزید درجنوں‌ نوجوان گرفتار کر لئے

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 10 محرم کے دن بھی جگہ جگہ چھاپوں اور گرفتاریوں‌ کا سلسلہ جاری رکھا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے آج بھی سری نگر سمیت دیگر علاقوں میں تحریک آزادی کے‌حوالہ سے حساس علاقوں‌ میں کشمیریوں کے گھروں‌ پر چھاپے مار کر درجنوں‌ نوجوانوں‌ کو گرفتار کر لیا ہے، بھارتی فورسز کو خدشہ ہے کہ آج یوم عاشورہ کے موقع پر جلوس نکلیں گے اس لئے جہاں ایک طرف محرم کے جلوسوں پر پابندی لگائی گئی وہیں سرگرم کشمیری نوجوانوں‌کے خلا ف بھی بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے،

    مقامی کشمیریوں‌ کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فورسز کی جانب سے کشمیریوں کے گھروں‌ میں گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی گئی ہے،

  • ڈاکٹر فاروق ستار نے تحریک انصاف کے ایم کیو ایم کی جگہ لینے کی خواہش ظاہر کر دی

    ڈاکٹر فاروق ستار نے تحریک انصاف کے ایم کیو ایم کی جگہ لینے کی خواہش ظاہر کر دی

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی میں کچرےسےوبائی امراض پھیل رہےہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی بین الاقوامی سطح پر گندا شہر مشہور ہو رہا ہے، کراچی ملک کامعاشی انجن ہے لیکن 70سال سے اس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے، یوسی ناظمین کو2کروڑروپےصفائی کےلیےدیئےگئے، جن کوایم کیوایم سےنکالناتھاوہ نہیں نکلے، ایم کیوایم کےرہنماؤں کےبیرون ملک گھربن گئے،

    فاروق ستار نے کہاکہ کاش تحریک انصاف ایم کیوایم کی جگہ لےلیتی، تحریک انصاف کے14میں سے10ایم این اےڈیفنس میں رہتےہیں،

  • علماء کرام محرم میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فسادات کی سازشیں ناکام بنا دیں، مصطفیٰ کمال

    علماء کرام محرم میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فسادات کی سازشیں ناکام بنا دیں، مصطفیٰ کمال

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہاکہ واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان کائنات کا سب سے عظیم معرکہ ہے جس میں نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسینؓ اور انکے خاندان نے حق کی سربلندی کی خاطر جو لازوال قربانی پیش کی وہ رہتی دنیا کے انسانوں کے لیے مشعل راہ ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ واقعہ کربلا غیر متزلزل ایمان، بہادری، استقامت، جرات، صبر اور ایثار کی لازوال مثال ہے. یوم عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ واقعہ کربلا حق پر ثابت قدم اور باطل سے ٹکرا جانے میں کسی بھی حد سے گزر جانے کا سبق دیتا ہے، حضرت امام حسین ؓ اور اہل بیت نے اسلام کی بقاء و سلامتی کے لئے جو عظیم قربانی پیش کی ہے اس کی تاریخ انسانی میں مثال ملنا ناممکن ہے، انہوں نے کہا کہ پی ایس پی حسینیت کی پیروکار ہے اور ظالم قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہے، ہماری جدوجہد ہے کہ قوم ایک ملت واحد کی طرح متحد ہوکر اپنے فروعی اختلافات کو بھلا کر عالم اسلام کی ترقی کیلئے کام کرے اور اپنی صفوں میں مکمل اتحاد، اتفاق اور یگانگت قائم رکھے،

    سید مصطفی کمال نے کہا کہ ماہ محرم الحرام تمام عالم اسلام کیلئے ایک مقدس مہینہ ہے اس دوران ہمیں اپنے اندر صبر و ضبط برقرار رکھتے ہوئے مذہبی رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، انہوں نے عوام اور علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فسادات کی سازشوں کو ناکام بناد یں، دریں اثناء ‏چئیرمین سید مصطفیٰ کمال اور صدر انیس قائم خانی نے دیگر عہدیداروں کیساتھ نو محرم کے مرکزی جلوس میں شرکت کی اور ملیر جعفر طیار امام بارگاہ اور امام بارگاہ دربارِ حسینی ملیر کا دورہ کیا اور انتظامیہ سےعلیحدہ علیحدہ ملاقات کیں اس موقع پر دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے،

  • حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی ظلم کیخلاف مزاحمت کا درس دیتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

    حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی قربانی ظلم کیخلاف مزاحمت کا درس دیتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ظلم کےخلاف مزاحمت کے لیے امامِ عالی مقام کی زندگی روشنی کا مینار ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ امام حسینؓ کی عظیم قربانی درس دیتی ہےکہ ظلم کےخلاف مزاحمت کرنی چاہیے، آج کےدن ہم کربلاکےدیگرتمام شہداءکوبھی سلام پیش کرتےہیں،

    بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ امام حسینؓ کی پیروی کرکےمظلوم لوگ ظلم کےخلاف کامیابی سےہمکنارہوں گے،

  • سعودی عرب کے شہزادہ فیصل بن فہد وفات پا گئے

    سعودی عرب کے شہزادہ فیصل بن فہد وفات پا گئے

    مملکت سعودی عرب کے شہزادے فیصل بن فہد بن مسہری بن جلوی السعود وفات پا گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق عرب میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق سعودی شہزادہ فیصل بن فہد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جس میں‌ سعودی عرب کے شاہی خاندان سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی، شہزادہ فیصل بن فہد سے متعلق بتایا گیا ہے کہ وہ شہزادہ فہد بن مسہری کے بیٹے تھے جو سعودی عرب کے القسیم ضلع کے سابقہ شہزادے تھے،

    رپورٹ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فہد کی نماز جنازہ سعودی دارالحکومت ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی گئی، ان کی وفات پر خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر اہم شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے، سعودی شہزادہ کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین کر دی گئی ہے،

  • سری لنکن کرکٹ بورڈ سینئر کھلاڑیوں‌ کو دورہ پاکستان کیلئے راضی کرنے میں کامیاب ہوا یا نہیں؟ خبر آ گئی

    سری لنکن کرکٹ بورڈ سینئر کھلاڑیوں‌ کو دورہ پاکستان کیلئے راضی کرنے میں کامیاب ہوا یا نہیں؟ خبر آ گئی

    سری لنکن کرکٹ بورڈ دورہ پاکستان کیلیے سینیرکھلاڑیوں کو راضی نہیں کرسکا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دنیش چندیمل ، کوشل میڈس، کوشل پریرا، دننجایا ڈی سلوا اورسرنگا لکمل بھی پاکستان نہیں آئیں گے، دننجایا ڈی سلوا اورسرنگا لکمل بھی پاکستان نہیں آئیں گے، سری لنکن کھلاڑیوں کےپاکستان آنے پرتحفظات برقرار ہیں، سینئرسری لنکن کرکٹرزنے دورہ پاکستان کرنے سے معذرت کی ہے،

    سری لنکن کرکٹ بورڈ حکام سے30 کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی ہے، ٹی 20 ٹیم کے کپتان لیستھ ملنگا، ون ڈے کپتان اینجیلومیتھیوز دستبردار ہو گئے ہیں، سرنگالکمل، دننجایاڈی سلوا، کوشال پریرا کی طرف سے بھی دورہ پاکستان سے معذرت کی گئی ہے، سری لنکن بورڈنےدورہ پاکستان کیلئےنئےکپتانوں کااعلان کردیا ہے، لاہیروتھری مانےٹی 20 اورداسون شناکا ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے،

  • صحافیوں نے ایسا کیا سوال کیا کہ آئی جی پنجاب جواب دیے بغیر چلے گئے؟ پی آر او بھی صحافیوں سے الجھ پڑے

    صحافیوں نے ایسا کیا سوال کیا کہ آئی جی پنجاب جواب دیے بغیر چلے گئے؟ پی آر او بھی صحافیوں سے الجھ پڑے

    آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز صحافیوں کے سوالات کا برا مان کر جواب دیئے بغیر چلے گئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ تھانوں میں تشدد سے ہلاکتوں کی روک تھام کب ہوگی؟ اسی طرح ایک صحافی نے یہ سوال کیا کہ پولیس اسٹیشنزمیں موبائل لےجانےپرپابندی کیوں لگائی؟ جس پر آئی جی پنجاب عارف نواز صحافیوں کے ان سوالات پر برا مان گئے اور عجب منطق پیش کرتے ہوئے کہاکہ صحافی سوال کیوں‌ کرتے ہیں؟

    پولیس چیف کے جانے کے بعد ان کے پی آر او صحافیوں سے الجھ پڑے اور صحافیوں کو ڈکٹیشن دینے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ صحافی ایسے سوال نہیں پوچھ سکتے؟ پی آر او کے رویہ پر صحافیوں نے احتجاج کیا ہے،

  • پاکستان ریکوڈک کیس میں جرمانے پر کیا اقدام اٹھانے جا رہا ہے؟ اہم خبر آ گئی

    پاکستان ریکوڈک کیس میں جرمانے پر کیا اقدام اٹھانے جا رہا ہے؟ اہم خبر آ گئی

    وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں آئی پی پیز کو دینے کےلیے رقم موجود نہیں تھی، تمام مسائل صاف شفاف انداز میں حل کیےجارہے ہیں، عوام کوحقائق کاپتہ چلناچاہیےکہ گزشتہ حکومتوں نےملک کومقروض کیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ گزشتہ حکومتوں نےآئی پی پیزپربہت زیادہ بوجھ ڈالا، سرکلرڈیٹ پرکیپیسٹی چارجزواپس لےرہےہیں، عمران خان کی حکومت میں کوئی کام میرٹ کےبغیرنہیں ہوتا، ریکوڈک کیس میں پاکستان پر جرمانے کو چیلنج کرنے جارہے ہیں، ریکوڈک اور کارکے کیس میں پاکستان کو نقصان پہنچا، ن لیگ کےدورمیں سرکلرڈیٹ بڑھ گیاتھاجس کےلیےحکومت کےپاس پیسے نہیں تھے،

    عمر ایوب خان نے کہاکہ شفافیت موجودہ حکومت کا طرہ امتیازہے، انہوں نے کہاکہ گزشتہ دور حکومت میں آئی پی پیز کو دینے کےلیے رقم موجود نہیں تھی، ان کمپنیوں کا گیس سیلز ایگریمنٹ تبدیل نہیں کیا گیا، تمام مسائل صاف شفاف انداز میں حل کیےجارہے ہیں،
    گزشتہ حکومت کی پالیسی کی وجہ سےریکوڈک کیس میں جرمانہ ہوا، ریکوڈک کیس میں پاکستان پرجرمانےکوچیلنج کرنےجارہے ہیں، گردشی قرضوں پرکیپسٹی چارجزواپس لےرہےہیں، بجلی کےترسیلی نظام کی بہتری ہماری ترجیح ہے، روش پاوراوردیگر11کمپنیوں نےعالمی ثالثی کیلئےرجوع کیاہے، روش پاورکمپنی نےمقامی ثالث سےرجوع کیاہے، عوام کوحقائق کاپتہ چلناچاہیےکہ گزشتہ حکومتوں نےملک کومقروض کیا،

  • عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہ رہے، عمران خان

    عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہ رہے، عمران خان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر صورتحال پرعالمی براداری کےبڑھتےتحفظات کاخیرمقدم کرتےہیں،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ عالمی رہنماؤں، سلامتی کونسل کے مقبوضہ کشمیرپرتحفظات ومطالبات کا خیرمقدم کیا ہے، انہوں‌ نے انسانی حقوق کونسل کےمقبوضہ کشمیرپرتحفظات ومطالبات کا بھی خیرمقدم کیا اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری کی بڑھتی ہوئی تشویش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا،


    وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بڑےپیمانےپرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرخاموش نہ رہے، بھارتی قابض فوج مقبوضہ کشمیر محاصرےکی آڑ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہی ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرخاموش نہ رہے، انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی رہنماؤں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز اور اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق میشیل باچلیٹ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں چھ ہفتے سے جاری کرفیو کو ختم کیا جائے،

  • شاہ محمود قریشی جنیوا پہنچ گئے، انسانی حقوق کونسل اجلاس میں پیش کریں گے کشمیر کا مقدمہ

    شاہ محمود قریشی جنیوا پہنچ گئے، انسانی حقوق کونسل اجلاس میں پیش کریں گے کشمیر کا مقدمہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر جنیوا پہنچ گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی او آئی سی ،ڈبلیو ایچ او کے نمایندوں سے ملاقاتیں کریں گے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 42ویں انسانی حقوق کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی مندوبین کےسامنے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کریں گے،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی انسانی حقوق کونسل اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں یک طرفہ بھارتی اقدام اور مظالم سے آگاہ کریں گے،

  • موبائل فون پر پابندی، آئی جی پنجاب بھی میدان میں آ گئے، اصل حقیقت بیان کر دی

    موبائل فون پر پابندی، آئی جی پنجاب بھی میدان میں آ گئے، اصل حقیقت بیان کر دی

    آئی جی پنجاب عارف نواز نے کہا ہے کہ پولیس کی کارکردگی بہتربنانےکےلیےموبائل فون کےاستعمال پرپابندی لگائی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فون کےاستعمال پرپابندی ٹریفک اورڈسٹرکٹ پولیس اہلکاروں پردوران ڈیوٹی ہوگی، عوامی شکایات بڑھ گئی تھیں کہ افسران اوراہلکارفون پرلگےرہتےہیں، اگرپولیس اہلکاراورافسران فون سنیں گےتوڈیوٹی نہیں کرپائیں گے،

    آئی جی پنجاب نے کہاکہ صوبےمیں تمام جلوس اورمجالس کومکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے،

  • وکیل کی بدسلوکی کا شکار لیڈی کانسٹیبل اچانک کہاں چلی گئی؟ پولیس کا بھی لاعلمی کا اظہار

    وکیل کی بدسلوکی کا شکار لیڈی کانسٹیبل اچانک کہاں چلی گئی؟ پولیس کا بھی لاعلمی کا اظہار

    وکیل کی طرف سے بدسلوکی کا شکار ہونے والی لیڈی کانسٹیبل اچانک منظر عام سے غائب ہو گئی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیڈی کانسٹیبل فائزہ کے گھرکوتالہ لگا ہوا ہے اور محکمہ پولیس نے بھی اس بات سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے کہ کانسٹیبل فائزہ اس وقت کہاں ہے؟ کانسٹیبل فائزہ نے انصاف نہ ملنے پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس نظام سے سخت مایوس ہوئی ہیں اور انہیں سمجھ نہیں‌ آ رہا کہ وہ خودکشی کرے یا کیا کرے؟

    لیڈی کانسٹیبل فائزہ نے اپنی نوکری سے استعفیٰ دینے کی بات کی تھی جبکہ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں لیڈی کانسٹیبل کا استعفیٰ موصول نہیں‌ ہوا ہے،

  • شہباز شریف کی نامور کرکٹر عبدالقادر کی رہائش گاہ آمد، وفات پر کیا گہرے رنج و غم کا اظہار

    شہباز شریف کی نامور کرکٹر عبدالقادر کی رہائش گاہ آمد، وفات پر کیا گہرے رنج و غم کا اظہار

    مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ‌ پنجاب شہباز شریف نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز باؤلر عبدالقادر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہا ر کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف عبدالقادر کی رہائش گاہ پر آئے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عبدالقادر کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا، ہماری تمام ہمدردیاں ان کی فیملی کے ساتھ ہیں، دعا ہے کہ اللہ ان کے درجات بلند کرے،

    واضح‌ رہے کہ کرکٹر عبدالقادر سات ستمبر کو وفات پا گئے تھے اور ان کی وفات پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سمیت دیگر سیاسی و مذہبی لیڈروں نے افسوس کا اظہار کیا تھا،

  • افغانستان نے بنگلہ دیش کو واحد ٹیسٹ میں شکست دے دی، راشد خان کی شاندار کارکردگی

    افغانستان نے بنگلہ دیش کو واحد ٹیسٹ میں شکست دے دی، راشد خان کی شاندار کارکردگی

    افغانستان نے بنگلادیش کو واحد ٹیسٹ میں 224 رنزسے ہرا دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان نے اپنے تیسرے ٹیسٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے، 398رنزکےہدف کےتعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم173رنزپرڈھیرہوگئی، افغانستان کےکپتان راشدخان نےمیچ میں11کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا، افغانستان کی ٹیم کی جانب سے اس فتح پر زبردست خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے،

    واضح‌ رہے کہ افغانستان ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد ابتدائی 3 میں سے 2 ٹیسٹ جیتنے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے،

  • سمارٹ فون تھانوں میں لیجانے پر پابندی کے حکم نامہ میں‌ تبدیلی، نئی ہدایات جاری

    سمارٹ فون تھانوں میں لیجانے پر پابندی کے حکم نامہ میں‌ تبدیلی، نئی ہدایات جاری

    سی پی او راولپنڈی نے سمارٹ فون تھانوں میں لیجانے کے حکم نامہ میں تبدیلی کر دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی پی او راولپنڈی کے نئے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ پولیس اسٹیشن میں عام سائلین پرموبائل فون لےجانےکی پابندی اٹھالی گئی ہے، اس سلسلہ میں پولیس افسران کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، نئے حکم نامہ کے مطابق پولیس افسران اوراہلکاروں کےاسمارٹ فون استعمال کرنےپرپابندی برقراررہےگی، پولیس اسٹیشن میں افسران میں صرف ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کیمرہ فون رکھ سکیں گے،

    واضح‌ رہے کہ قبل ازیں پنجاب پولیس کے ترجمان نایاب حیدر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ موبائل فون سے کام متاثر ہوتا ہے اس لئے تھانوں میں موبائل کے استعمال پر پابندی لگائی گئی ہے، پولیس حکام کی طرف سے سائلین، میڈیا، پولیس ملازمین کے تھانوں میں‌ موبائل فون لیجانے کی پابندی کی بات کی گئی تھی تاہم اب سی پی او راولپنڈی کے حکم نامہ میں تبدیلی کی بات کی گئی ہے،

  • راجھستان میں آر ایس ایس کا اجلاس، بی جے پی  لیڈروں نے کن امور پر دی بریفنگ؟ اہم خبر

    راجھستان میں آر ایس ایس کا اجلاس، بی جے پی لیڈروں نے کن امور پر دی بریفنگ؟ اہم خبر

    بھارتی ریاست راجھستان میں‌ ہندوانتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا اجلاس ہوا ہے جس میں جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سمیت رام مندر کی تعمیر اور دیگر معاملات پر بحث ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آر ایس ایس کے اجلاس کا یہ تیسرا دن تھا، اس اجلاس میں انڈیا کی سرحدوں کی حفاظت اور خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق بھی بات چیت کی گئی، اجلاس کے دوران بی جے پی لیڈروں کی جانب سے آر ایس ایس اجلاس میں شریک عہدیداران کو حکومتی امور سے متعلق بریف کیا گیا،

    میڈیا رپورٹس میں‌ بتایا گیا ہے کہ آر ایس ایس کا خیال ہے کہ ملکی مفاد سے وابستہ اہم فیصلوں‌ کو صرف حکومت کے بھروسے پر نہیں چھوڑا جاسکتا،

  • مدراس ہائی کورٹ کی چیف جسٹس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وجہ کیا بنی؟ اہم خبر

    مدراس ہائی کورٹ کی چیف جسٹس نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وجہ کیا بنی؟ اہم خبر

    بھارت میں مدراس ہائی کورٹ کی چیف جسٹس وجے کملیش تاهل رمانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مدراس ہائی کورٹ کی چیف جسٹس میگھالیہ میں تبادلہ کئے جانے سے متعلق نظرثانی کی درخواست دی تھی جسے نامنظور کئے جانے پر انہوں نے استعفیٰ دیا ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وجے کملیش تاھل نے اپنا استعفیٰ ہندوستانی صدر رام ناتھ کووند کو بھیج دیا ہے اور اس کی ایک کاپی بھارتی چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو بھی بھجوائی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ بھارتی چیف جسٹس کی سربراہی والے كولیجيم میں پانچ جج ہیں اور اس نے ہی جسٹس تاهل رماني کے تبادلے کی سفارش کی تھی،

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مدراس ہائی کورٹ کی چیف جسٹس وجے کملیش تاھل رمانی انڈیا میں ہائی کورٹ کی سب سے سینئر جج ہیں اور انہوں نے مدراس ہائی کورٹ جیسی بڑی عدالت سے میگھالیہ ہائی کورٹ کی طرح چھوٹی جگہ بھیجے جانے کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفی دیا ہے، مدراس ہائی کورٹ کے پانچ عارضی ججوں کو مستقل کئے جانے کے موقع پر منعقدہ عشائیہ میں انہوں نے استعفی دینے کا فیصلہ کیا تھا، بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ مدراس ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ وہ مدراس سے اب ایک چھوٹے ہائی کورٹ میں اچانک تبادلہ کئے جانے سے دلبرداشتہ ہیں،

  • سانحہ بلدیہ، تفتیشی افسر کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

    سانحہ بلدیہ، تفتیشی افسر کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

    انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے تفتیشی افسر اور اہم گواہ کو بیرون ملک جانے پر پابندی لگا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت تفتیشی افسر ساجد سدوزئی نے عدالت سے استدعا کی کہ اسپیشل کورس کی غرض سے ایک سال کیلئے امریکہ جانا چاہتا ہوں۔ جانے کی اجازت دی جائے ،جس پر عدالت نے کیس کے اہم گواہ اورتفتیشی افسر ایس پی ساجد سدوزئی کو ملک سے باہر جانے سے روک دیا اور آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ جب تک ساجد سدوزئی کا بیان ریکارڈ نہیں ہوجاتا ان کو ملک سے باہر نہ جانے دیا جائے۔

    سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے بھی تفتیشی افسر کے بیرون ملک جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ فیکٹری کیس میں مالکان اور تین پولیس افسران کا بیان ریکارڈ ہونا باقی ہے،ساجد سدوزئی کے ملک سے باہر جانے سے بلدیہ کیس کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے

    فیکٹری کے پروڈکشن انچارج نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ ايم کيو ايم رہنماؤں اور کارکنوں نے بھتہ نہ دينے پر فيکٹری ميں آگ لگائی، فیکٹری مالکان نے بتایا ایم کیو ایم والوں نے 25 کروڑ مانگے۔گواہ نے انکشاف کيا کہ مرکزی ملزم زبير چريا سے فيکٹری مالکان نے کہا کہ ايک کروڑ روپے بھتہ کردو، ملزم زبیر چریا نے کہا 20 کروڑ سے کم نہیں ہوگا، رقم نہ دينے پر ملزم زبير چريا نے فيکٹری مالکان سے کہا سنگين تنائج کا انتظار کریں

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی ایک گارمنٹس فیکٹری میں 11 ستمبر 2012ء کو آتشزدگی کے نتیجے میں 250 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک جنگ جاری رہے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک جنگ جاری رہے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ شہادت کا جذبہ صرف فورسز تک محدود نہیں، 81ہزار سے زائد ہیروزغازی بھی ہیں اورشہید بھی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سویلین شہیدوں اورزخمیوں کی تعدادفورسز کی تعدادسےزیادہ ہے، زندہ قومیں شہداکو یاد رکھتی ہیں، کل مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں صبح ساڑھے8 بجے ہو گی، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم نے قربانی دی ہے، شہیدکی فیملی افواج پاکستان کی پہلی ذمے داری ہے، بدقسمتی سےدنیا نےدیگرمسئلوں کی طرح کشمیر پر توجہ نہیں دی ،

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ مودی کی وجہ سےکشمیر کامسئلہ ایک بارپھر عالمی مسئلہ بن گیاہے، کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنےتک جنگ جاری رہےگی، کشمیر کی وجہ سےفوج 72سال سےجنگ کی حالت میں ہے،

  • پنجاب کی کروڑوں کی آبادی کیلئے ہائی کورٹ کے کتنے ججز ہیں؟ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے بتا دیا

    پنجاب کی کروڑوں کی آبادی کیلئے ہائی کورٹ کے کتنے ججز ہیں؟ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے بتا دیا

    لاہورہائیکورٹ کے تربیت مکمل کرنیوالے ریسرچ افسران کےاعزازمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصورعلی شاہ نے کہاکہ اداروں کی مضبوطی تسلسل سےکام جاری رکھنےمیں ہے، وقت کی قلت کی وجہ سے ججزخود ریسرچ نہیں کرسکتے، پنجاب کی کروڑوں کی آبادی کیلیے ہائیکورٹ کے 60 ججز ہیں، ایک لاکھ 80 ہزار افراد کی آبادی کے فیصلے ایک جج کرتا ہے،

    جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ محنت،لگن اورجذبےسےہی منزل حاصل ہوتی ہے، تربیت کی تکمیل سےبہترریسرچ کرنےمیں مددملےگی، کامیاب تربیت مکمل کرنیوالےریسرچرآفیسرمبارکبادکےمستحق ہیں،

  • کپاس کے کاشتکاروں کی مشکلات کم کی جائیں، مشیر خزانہ کی ہدایت

    کپاس کے کاشتکاروں کی مشکلات کم کی جائیں، مشیر خزانہ کی ہدایت

    مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ سے آپٹما، پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن اور کسان اتحاد کےوفد کی ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ نے کہا ہے کہ اپٹما اور جنرز ایف بی آر اور وزارت تجارت سے مشاورت کر کے سفارشات دیں، کاشتکاروں کو فصلوں سے مناسب آمدن کے لیے جلد اقدامات کریں گے، کپاس کاشتکاروں کی مدد کے لیے حکومت متعدد تجاویز پرغورکررہی ہے، ملاقات میں کپاس کے کاشتکاروں کی مشکلات کم کرنے پرغورکیا گیا، کپاس کی قیمت سے متعلق اسٹیک ہولڈرز،ایف بی آر،وزارت تجارت میٹنگزکریں، مشیر خزانہ نے ہدایت کی ہے کہ آیندہ چندروزمیں کپاس کی قیمت سےمتعلق حقیقت پسندانہ تجاویزمرتب کی جائیں،

    مشیر خزانہ سے ہونے والی ملاقات میں وزیرغذائی تحفظ، مشیرتجارت اور چیئرمین ایف بی آربھی شریک تھے،

  • وزیراعظم کا یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ، کل مظفر آباد جائیں گے

    وزیراعظم کا یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ، کل مظفر آباد جائیں گے

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں کل یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں وہ کل مظفر آباد میں کشمیری شہداء کی یاد میں ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل مظفر آباد جائیں گے، وزیراعظم کل مظفرآباد میں کشمیری شہداسے متعلق تقریب سے خطاب کریں گے، وزیراعظم نے 6 ستمبر کو یوم دفاع کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر منانےکافیصلہ کیاہے، اس حوالے سے وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کل ملک بھر میں کشمیریوں سے بھرپور اظہاریکجہتی کیا جائے، انہوں نے کہا کہ صوبائی دارالحکومتوں میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں جس میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے جبکہ پاکستان بھر کے عوام یوم دفاع پر شہداء کے خاندانوں کے پاس پہنچیں،

    واضح رہے کہ امسال چھ ستمبر یوم دفاع کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ستمبر جمعہ کو یوم دفاع کے ساتھ کشمیریوں سے یکجہتی کا دن ہو گا، ملک بھر کے تمام دفاتر دن 3 بجے کے بعد بند رہیں گے، اس سلسلہ میں وزارت داخلہ نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،

  • مسلم لیگ ن اسلام آباد آزادی مارچ میں شریک ہو گی یا نہیں؟ مولانا فضل الرحمن نے صاف بتا دیا

    مسلم لیگ ن اسلام آباد آزادی مارچ میں شریک ہو گی یا نہیں؟ مولانا فضل الرحمن نے صاف بتا دیا

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بڑے لوگوں کے لیے آرڈیننس کے ذریعے قرضے معاف کیے گئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ہرشعبےسےمثبت ردعمل مل رہاہے، عوام حکومت سےنجات حاصل کرنےکےلیےبےتاب ہیں، کشمیرکےلیےآخری حداورآخری سپاہی تک لڑیں گے، مسلم لیگ (ن) نے آزادی مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے، 18ستمبرکومرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا،

    مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ آزادی مارچ کے لیے رابطہ کمیٹیاں تشکیل دےدی گئی ہیں، اسلام آباد مارچ کے لیے پرعزم ہیں،

  • بزرگ خاتون سے بدسلوکی، آئی جی پنجاب نے پولیس اہلکار سے متعلق کیا حکم جاری کیا؟ اہم خبر

    بزرگ خاتون سے بدسلوکی، آئی جی پنجاب نے پولیس اہلکار سے متعلق کیا حکم جاری کیا؟ اہم خبر

    انسپکٹر جنرل پنجاب نے معمر خاتون سے بدسلوکی کرنیوالے اہل کار کو معطل کرکے گرفتار کروا دیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینےوالےاہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایات ہیں، لوگ پریشانی میں آتے ہیں ،پولیس میں زیادہ صبر کا مادہ ہونا چاہیے ، خاتون پی ایس او سے ملنے آ ئی تھیں ،پولیس اہلکار سے تکرار ہوگئی ، خاتون پی ایس او سے ملنے آئیں تھی ،پولیس اہلکار سے تکرار ہوگئی ، آئی جی پنجاب نے اہلکار آصف کا نوٹس لے کر اسے گرفتارکرایا

    ترجمان پنجاب پولیس سیدنایاب حیدر نے کہا ہے کہ جو تربیت بھولتا ہے اسے سزا دی جاتی ہے ،

  • بات چیت اور مذاکرات کا وقت گزر گیا، حق خودارادیت تک انڈیا سے جنگ رہے گی، غلام محمد صفی

    بات چیت اور مذاکرات کا وقت گزر گیا، حق خودارادیت تک انڈیا سے جنگ رہے گی، غلام محمد صفی

    حریت کانفرنس آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو کےخاتمے کےلیےحکومت پاکستان اقدام کرے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں امداد پہنچانےکیلیے عالمی اداروں کو متوجہ کریں ، اب حق خود اداریت کے طریقہ کار پر بات ہونی چاہیے، بات چیت اور مذاکرات کا وقت گزر گیا، حق خود ارادیت تک ہماری جنگ جاری رہے گی ،
    مودی اقدام واپس لینےکا اعلان بھی کر دے ہماری جنگ جاری رہے گی،

    غلام محمد صفی نے کہاکہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو طاقت کے بل بوتے پر نہیں‌ دبایا جاسکتا،

  • بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری، عدالت نے درخواست ضمانت خارج کر دی

    بھارتی ایجنٹ کی گرفتاری، عدالت نے درخواست ضمانت خارج کر دی

    پاک افغان بارڈرپرگرفتار ہونے والےعمرداؤد خٹک کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جویریہ خان نے کیس کی سماعت کی، عدالت نےملزم عمرداؤد خٹک کی درخواست ضمانت خارج کردی، ایف آئی اے کے وکیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم عمرداؤد سےجعلی کاغذات برآمد ہوئے، عمرداؤدخٹک بھارت اورافغانستان کی ایجنسیوں کےلیےکام کرتاتھا،

    پاکستان کےخلاف اینٹی اسٹیٹ سرگرمیوں میں ملوث عمرداؤد کوایف آئی اے نے گرفتار کیا، عمرداؤدنےفیس بک کی متعددآئی ڈیزپرپاکستان کےخلاف پروپیگنڈاکیا، کرک سےتعلق رکھنےوالاعمرداؤدخودکوافغانی ظاہرکررہاتھا، عدالت نےعمرداؤدخٹک کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے،

  • پاکستان، افغانستان اورچین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ہفتہ کو ہوں گے

    پاکستان، افغانستان اورچین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ہفتہ کو ہوں گے

    پاکستان افغانستان اورچین کےدرمیان سہ فریقی مذاکرات ہفتے کو ہوں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع کے حوالہ سے میڈیا رپورٹس میں دعویٰ‌ کیا گیا ہے کہ پاکستانی وفدکی قیادت وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کریں گے، افغانستان کی جانب سےافغان مشیرقومی سلامتی حمداللہ محب شرکت کریں گے، وفدکی قیادت چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کریں گے،

    پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان ہونے والے سہ فریقی مذاکرات میں اہم امور زیر بحث لائے جائیں گے،

  • ہماری کوششوں کا محورمقبوضہ کشمیرکو بھارتی تسلط سے آزاد کروانا ہے، فخر امام

    ہماری کوششوں کا محورمقبوضہ کشمیرکو بھارتی تسلط سے آزاد کروانا ہے، فخر امام

    چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں یکطرفہ اقدامات کی قانونی حیثیت نہیں ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلمان اکثریت والےعلاقےبھارت میں شامل کردیئےگئے، تقسیم برصغیرپاک وہندکےوقت مسلمانوں سےزیادتی کی گئی، مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکےخلاف عالمی سطح پرآوازیں اٹھ رہی ہیں، ہماری کوششوں کا محورمقبوضہ کشمیرکوبھارتی تسلط سےآزادکراناہے،

    فخر امام نے کہاکہ پاکستان کا افغان امن عمل میں اہم کردارہے، انہوں نے کہاکہ آج ہر کشمیری برہان وانی بن کربھارت کامقابلہ کر رہاہے، کشمیری آج بےخوف ہوچکے وہ اب کسی سےنہیں ڈرتے، بھارت نےسوچاتھ اوہ نازی سوچ کوماڈرن طرزپراپناکربچ نکلےگا، بھارت نےجو قدم اٹھایاوہ اس سےبڑی حماقت کرنہیں سکتا تھا،

  • انڈر 19 ایشیا کپ، پہلے میچ میں‌ افغانستان کی ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی

    انڈر 19 ایشیا کپ، پہلے میچ میں‌ افغانستان کی ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی

    انڈر19 ایشیا کپ کے پہلےمیچ میں افغانستان نے پاکستان کو 84 رنزسے ہرا دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان ٹیم نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے46اوورزمیں9وکٹ پر172رنزبنائے، پاکستان کے عامرعلی اورفہدمنیرنے3، 3وکٹیں لیں، پاکستان کی پوری ٹیم 19.4اوورزمیں 78رنز پرڈھیرہوگئی، پاکستان کو شکست دینے پر افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی خوش نظر آئے،

    واضح رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ 2019 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کولمبو کے مقامی ہوٹل میں ہوئی تھی جس میں آٹھوں ٹیموں کے کپتان شریک تھے، تقریب کے دوران کپتانوں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس بھی کی گئی جس کے بعد کھلاڑیوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن ہوا تھا، پاکستانی کپتان روحیل نذیر نے بھی ٹرافی کے ساتھ تصویر بنوائی، اے سی سی انڈر 19 کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ افغانستان اور کویت کی ٹیمیں بھی گروپ اے کا حصہ ہوں گی، گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور نیپال شامل ہیں،

    روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 7 ستمبر کو میچ کھیلیں گے، پاکستان اور کویت کی ٹیمیں 9 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی،

  • نیب قوانین پر میڈیا ہماری رہنمائی کرے، وفاقی وزیر قانون

    نیب قوانین پر میڈیا ہماری رہنمائی کرے، وفاقی وزیر قانون

    وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نیب قوانین پر اپوزیشن سے جلد مذاکرات کرنے کی کوشش کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے قانون کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون نے بتایا کہ نیب قوانین پر ایک کمیٹی بنی ہوئی ہے جو اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی ،میڈیا ہمارے ساتھ بیٹھ کر نیب قوانین پر رہنمائی کرے

    واضح رہے کہ حکومت نے نیب قوانین میں ترامیم کے معاملہ پراپوزیشن سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، حکومت نیب قوانین میں تجویزکردہ ترامیم کا مسودہ اپوزیشن کے سامنے رکھے گی ،نیب قوانین میں ترامیم پراپوزیشن کمیٹی سے بات چیت کرکےاعتماد میں لیا جائے گا .نیب قوانین میں ترامیم پرحکومتی اوراپوزیشن کے مابین آخری بیٹھک کوکئی ماہ گزرچکے ہیں.

    وزارت قانون کے ذرائع کے مطابق حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کربذریعہ پارلیمنٹ ترامیم کرناچاہتی ہے،اپوزیشن کے ساتھ نہ دینے پرحکومت نیب قوانین میں ترامیم بذریعہ آرڈیننس کریگی،نیب قوانین میں ترامیم پر حکومت اور اپوزیشن ملاقات اگلے ہفتہ متوقع ہے،

    نیب قوانین میں ترامیم پرحکومت اوراپوزیشن نمائندوں کےدرمیان چارملاقاتیں ہوچکی ہیں ،ترامیم کے حوالے سے کمیٹی میں فروغ نسیم، ملیکا بخاری،علی محمد خان حکومتی ممبران ہیں ،اپوزیشن کی جانب سے ایاز صادق،نویدقمر،زاہد حامد او ر دیگر ارکان شامل ہیں.

  • جب تک وزیراعظم کو مجھ پر اعتماد ہے مجھے کوئی نہیں ہٹا سکتا، وزیراعلیٰ پنجاب کا دو ٹوک اعلان

    جب تک وزیراعظم کو مجھ پر اعتماد ہے مجھے کوئی نہیں ہٹا سکتا، وزیراعلیٰ پنجاب کا دو ٹوک اعلان

    وزیر اعلیٰ‌ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جب تک وزیراعظم کومجھ پراعتماد ہےمجھے کوئی نہیں ہٹا سکتا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ‌ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ میں نےاپنی سیکیورٹی 65 فیصدکم کردی ہے، جب تک کابینہ کومجھ پراعتمادہےمجھےکوئی نہیں ہٹاسکتا، میری ایک سال کی کارکردگی سب کےسامنےہے، وزیراعظم کی رہنمائی سےتمام فیصلےکرتا ہوں ، ابتدامیں معاملات سمجھنےمیں دقت پیش آتی تھی، ایک ایک فائل دیکھ کرنیک نیتی سےخودفیصلہ کرتاہوں، گورنراوراسپیکرپنجاب اسمبلی سےاچھےتعلقات ہیں، سینئرلوگ فیصلےکرنےمیں میری حمایت کرتےہیں، جب تک وزیراعظم کومجھ پراعتمادہےمجھےکوئی نہیں ہٹاسکتا،

    سردار عثمان بزدار نے کہاکہ سابق وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی پر 2 ہزاراہلکارمامورتھے، میں نےاپنی سیکیورٹی 65 فیصدکم کردی ہے، پنجاب کےفیصلوں پروزیراعظم سےمشاورت ہوتی ہے، میں اپنی کابینہ سےپوری طرح مطمئن ہوں ،

  • عمران خان سے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات، کن اہم امور پر گفتگو ہوئی؟ بڑی خبر

    عمران خان سے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی ملاقات، کن اہم امور پر گفتگو ہوئی؟ بڑی خبر

    وزیر اعظم عمران خان سے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ کی وزیر اعظم آفس میں ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے، وزیراعظم عمران خان سےسعودی عرب اوریواےای کے وزرائےخارجہ کی ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سےدونوں وزرائےخارجہ کی مشترکہ ملاقات ہوئی، ملاقات کامرکزی ایجنڈاکشمیرمیں بھارت کےغیرآئینی اقدام پرتبادلہ خیال تھا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکی مخدوش صورت حال پرتشویش ہے، مقبوضہ کشمیرمیں مواصلاتی نظام بھی بحال کیاجائے،

    وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات خاص اہمیت کےحامل ہیں، بھارتی اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں،عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، عالمی برادری بھارت کوغیرقانونی اقدامات اورجارحیت سےروکے، دونوں‌ ملکوں کے مہمان وزرائے خارجہ نے کہاکہ لیڈرشپ کی ہدایت پرپاکستان کادورہ کررہےہیں، خطےمیں امن واستحکام برقراررکھنےمیں پاکستان کااہم کردارہے،

  • شاہ محمود قریشی کی سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ سے ملاقات میں کیا اہم باتیں ہوئیں؟ بڑی خبر

    شاہ محمود قریشی کی سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ سے ملاقات میں کیا اہم باتیں ہوئیں؟ بڑی خبر

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے سعودی عرب اوریو اے ای کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرتبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران خطےمیں امن وامان کی مخدوش صورتحال پربھی گفتگو کی گئی، وزیرخارجہ نے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کو بھارت کےغیرقانونی اقدامات اوران کےمضمرات سےآگاہ کیا، اس دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کےیکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، بھارت نےایک ماہ سےمقبوضہ کشمیرکےمسلمانوں کوکرفیوسےیرغمال بنارکھاہے،

    شاہ محمود قریشی نے کہاکہ صورتحال اس قدرتشویشناک ہےکہ خوراک اورادویات تک میسرنہیں، اوآئی سی کےانسانی حقوق کمیشن کاغیرقانونی اقدامات پرموقف خوش آئندہے، کشمیری ظلم سےنجات کےلیےعالمی برادری،مسلم امہ کی جانب دیکھ رہےہیں،

  • بھارتی حکومت اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کومقبوضہ کشمیرتک رسائی دے، او آئی سی کا مطالبہ

    اوآئی سی کےہیومن رائٹس کمیشن نے مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیو اور رابطے منقطع کرنے کی شدید مذمت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق او آئی سی نے واضح طور پر کہا ہے کہ بھارتی فورسزنےمقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام معطل کررکھا ہے، بھارتی حکومت اقوام متحدہ،اوآئی سی کےفیکٹ فائنڈنگ مشن کومقبوضہ کشمیرتک رسائی دے، مقبوضہ کشمیرمیں بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کیخلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، مقبوضہ کشمیرکی سیاسی قیادت کوبھی بغیرکسی قانون کےقیدکررکھاہے، 5ہزا ر سے زائدکشمیری نوجوانوں بھارتی سیکیورٹی فورسزکی غیرقانونی حراست میں ہیں،

    او آئی سی کاکہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کوانسانی حقوق سے بری طرح محروم کررکھا جارہاہے،

  • ہر کشمیری برہان وانی بن چکا، بھارت کی 3 ریاستیں مودی کے ساتھ نہیں‌ ہیں، فخر امام

    ہر کشمیری برہان وانی بن چکا، بھارت کی 3 ریاستیں مودی کے ساتھ نہیں‌ ہیں، فخر امام

    کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے کہا ہے کہ بھارت نےمقبوضہ کشمیر کومقتل کیمپ بنادیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فخر امام نے کہاکہ ایسےمقتل کیمپ عالمی جنگ دوم میں بھی نہیں بنے، نریندرمودی ہٹلراورآر ایس ایس کے نظریےپرچل رہاہے، یاسین ملک پرتشدد کیاجارہاہے، آج دہشت گردی کرنےوالےکانام نریندرمودی ہے، وہ دن دورنہیں جب اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق مسئلہ کشمیرحل ہوگا، نہروایک دوغلہ انسان تھا، خودکوڈیموکریٹ کہتاتھا لیکن وہ تھا نہیں، وزرائےخارجہ اسی لیے آئےہیں کہ جانتےہیں خطے میں کچھ ہو نہ جائے، آج دووزرائے خارجہ پاکستان آئےہوئےہیں، ناگالینڈآزادی کاپرچم بلندکرچکاہے، بھارت کی 3تامل ریاستیں مودی اوربھارت کےساتھ نہیں ہیں، آسام میں 19لاکھ لوگوں کوشہریت سےمحروم کردیاگیا ہے،

    کشمیر کمیٹی کے چیئرمین نے کہاکہ آج ہر کشمیری برہان وانی بن کربھارت کامقابلہ کر رہاہے، کشمیری آج بےخوف ہوچکے وہ اب کسی سےنہیں ڈرتے، مودی گجرات کاقصاب تھااوریہی سب کرکےوزیراعظم بنا، بھارت نےسوچاتھاوہ نازی سوچ کوماڈرن طرزپراپناکربچ نکلےگا، بھارت نےجو قدم اٹھایاوہ اس سےبڑی حماقت کرنہیں سکتاتھا،

  • مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی اہم پریس کانفرنس، قرضوں اور مختلف منصوبوں سے متعلق تمام تفصیلات بیان کر دیں

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی اہم پریس کانفرنس، قرضوں اور مختلف منصوبوں سے متعلق تمام تفصیلات بیان کر دیں

    مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ اوردیگروفاقی وزرا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ معاشی ٹیم ملک کی اقتصادی حالت کی بہتری کیلیے کوشش کر رہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پر 30ہزارارب کا قرضہ چڑھا ہوا تھا ، درآمدات میں کمی کرنٹ اکاونٹ خسارہ بہتر کیا گیا ، آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے پروگرام کو سراہا گیا، نجی سیکٹر کو بجلی گیس اورقرضوں میں سبسڈی دی گئی ، اقدامات کا مقصد ہے کہ نجی شعبہ روزگار کے مواقع بڑھائے، کفایت شعاری کے پروگرام میں سول حکومت کے اخراجات میں 50ارب روپے کمی کی، فوج کے اخراجات کو منجمد کیا گیا،کابینہ کی تنخواہیں کم کی گئیں ، قبائلی علاقوں کی ترقی کیلیے 150ارب روپے رکھے گئے ، درآمدات میں کمی کی وجہ سے بعض شعبوں کے ریونیو میں کمی بھی آئی، ٹارگٹ بڑھائے ہیں تاکہ ریونیو میں تاریخی سطح پراضافہ ہو ،

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ 250ارب کے منصوبے زراعت کے شعبے کے ہیں ، دوسیلولر کمپنیوں سے ایک دو روز میں حکومت کو 70ارب روپے ملے ہیں، ٹیکس دینےوالوں کی تعداد میں 27فیصد اضافہ ہواہے، ہر مہینے کی 16تاریخ کو برآمدکنندگان کو ٹیکس ریفنڈ کیے جائیں گے ، فیصلہ کیا گیا ہےبرآمدکنندگان کو فوری ٹیکس ریفنڈ کیے جائیں گے ، برآمدکنندگان کو ریفنڈ میں مشکلات آرہی تھیں ،
    2015سے آج تک کےتصدیق شدہ سیلز ٹیکس ریفنڈکے احکامات دیے گئے ہیں، انکم ٹیکس میں 2015سےآج تک کےدرمیانےطبقےکے ریفنڈ مکمل واپس کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، تاجروں اور انکم ٹیکس میں ریفنڈ کیے گئے ، پاکستان میں 19 لاکھ لوگ ٹیکس فائلر تھے ،ہماری حکومت میں تعداد 25لاکھ تک بڑھائی گئی، انہوں نے کہاکہ گردشی قرضے میں 28ارب روپے کی کمی لائی گئی ہے، گردشی قرضے میں ہر ماہ 38ارب روپے اضافہ ہورہا تھا ،

    ان کا کہنا تھا کہ پاور سیکٹر میں چوری پکڑنے سے 100ارب روپے بچائے گئے ، ایل این جی پلانٹس کی پرائیویٹائزیشن سے 300ارب کا اضافہ ہوگا، دو سے 10ارب کے پراجیکٹ کی منظوری پی ڈی ڈبلیو میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا، دس ارب سے بڑاپراجیکٹ ایکنک میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ،توقع ہے زرعی شعبے میں ترقی ساڑھے تین فیصد ہوگی ، پانچ سال کے دوران زرعی شعبے میں ترقی نہیں ہوئی بلکہ منفی میں تھی،معیشت کیلیے ٹارگٹ 2.4 فیصد رکھا ہے آسانی سے حاصل کرلیں گے، حکومت نے تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کا فائدہ صارفین تک منتقل کیا، ایکنک میں 579ارب روپے کے پراجیکٹس منظور کیے گئے ہیں،

    مشیر خزانہ نے کہاکہ آٹے کی قیمت کنٹرول کیلیے ایک دو روز میں اسٹیک ہولڈرسے میٹنگ کی جائے گی ، ٹیکس وصولیاں مقررہ اہدا ف کے مقابلے میں 90فیصد پر آئیں ،جی آئی ڈی سی لانے کا مقصدکھاد کی قیمتوں میں کمی کرنا ہے ، وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہاکہ جی آئی ڈی سی پر سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ قبول ہوگا ، جی آئی ڈی سی پر417ارب کی رقم کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی ، ایکسپورٹ ریفنڈ میں ایف بی آر اہل کاروں کا کردا رختم کردیا گیا ہے ، مشیر خزانہ نے کہاکہ جی آئی ڈی سی پر حکومت کی رہ نمائی کیلیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،

  • وزیراعظم عمران خان کا 208 ارب روپے معاف کرنے کا آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ، اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان کا 208 ارب روپے معاف کرنے کا آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ، اہم خبر

    وزیراعظم نے گیس انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کے بارے میں آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وزیر اعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی اٹارنی جنرل کو جی آئی ڈی سی معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیراعظم نے حالیہ تنازع پرشفافیت یقینی بنانےکیلیے آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، اٹارنی جنرل کوجلد سماعت کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست جلد دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، سپریم کورٹ نےجی آئی ڈی سی کوغیرقانونی قراردیاتھا،

    ترجمان وزیر اعظم آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نےوفاقی حکومت کی نظرثانی درخواست بھی خارج کردی تھی، نئی قانون سازی کی گئی جسےصوبائی ہائی کورٹس میں چیلنج کیا گیا، سپریم کورٹ میں بھی مختلف اپیلیں زیرالتوا ہیں، آرڈیننس کامقصد عدالت کےباہرمذاکرات کےذریعے 50فیصدرقم وصول کرنا تھا،

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے گیس ڈیولپمنٹ سرچارج کی مد میں 208 ارب روپے معاف کیے گئے تھے جس پر گزشتہ روز وفاقی کابینہ میں بھی وزراء نے اعتراض اٹھایا تھا جنہیں مشیر خزانہ نے بریفنگ دی تھی، وزیراعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کو ہدایت کی تھی کہ وہ 208 ارب روپے معاف کرنے کی تفصیل قوم کے سامنے رکھے تاہم اب یہ آرڈیننس واپس لے لیا گیا ہے،

  • آصف زرداری کو جیل میں کونسی سہولیات حاصل ہیں؟ تفصیلی رپورٹ منظرعام پر آ گئی

    آصف زرداری کو جیل میں کونسی سہولیات حاصل ہیں؟ تفصیلی رپورٹ منظرعام پر آ گئی

    سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل میں اے سی کی سہولت فراہم کرنے کا معاملہ، عدالتی حکم پراے ایس پی عدیل نے جیل میں فراہم کردہ سہولیات کی تفصیلی رپورٹ جمع کرادی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آصف زرداری گھریلو کپڑے،میٹرس، جوتے اپنے خرچے پر استعمال کرسکتے ہیں، جیل میں آصف زرداری کو ایل سی ڈی،اخبار،کتابوں کی سہولت دیدی گئی ہے، آصف علی زرداری کو فزیوتھراپی چیئرکی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے، پمزاسپتال کے فزیوتھراپی ٹیکنیشن روزانہ کی بنیاد پرآصف زرداری کا معائنہ کررہے ہیں،

    رپورٹ میں‌ بتایا گیا ہے کہ میڈیکل اسٹاف وقفےوقفےسے آصف زرداری کےشوگرلیول کی مانیٹرنگ کرتاہے، پمز اسپتال کی رپورٹ کے مطابق اے سی کی سہولت فراہم نہیں کی گئی،

  • کشمیر میں بھارتی فوج نے 13 سالہ بچے کو ”چھوٹا ڈان“ قرار دیکر گرفتار کر لیا

    کشمیر میں بھارتی فوج نے 13 سالہ بچے کو ”چھوٹا ڈان“ قرار دیکر گرفتار کر لیا

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 13 سال کے ایک بچے کو گرفتار کر کے چھوٹا ڈان قرار دیتے ہوئے پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ شوپیاں کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سندیپ چوہدری نے ایک تیرہ سالہ بچہ گرفتار کیا ہے جو دس سال کی عمر سے ہی نوجوانوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر بھارتی فوج پر پتھراؤ کے واقعات میں ملوث تھا، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیر میں لوگ اس بچے کو چھوٹا ڈان کے نام سے جانتے ہیں اور یہ اتنی دلیری کا مظاہرہ کرتا تھا کہ بھارتی فوج اور ان کی گاڑیوں پر پتھراؤ کرتے وقت ہندوستانی فوج سے خوفزدہ ہو کر بھاگتا بھی نہیں تھا،

    بھارتی میڈیا نے کہا ہے کہ گرفتار کئے گئے بچے کو جوینائل ہوم بھیج دیا گیا ہے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس بچے کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مبینہ طور پر ڈنڈا ہاتھ میں پکڑے لوگوں کو چیک کر رہا تھا، بھارتی میڈیا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بچہ معصوم ہے لیکن یہ احتجاج کرنے والے نوجوانوں کے ہتھے چڑھ گیا اور پھر اس نے بھارتی فوج پر پتھر بازی شروع کر دی تھی، واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے پتھراؤ کے الزام لگا کر سینکڑوں‌ چھوٹی عمر کے بچوں‌ کو بھی گرفتار کر کے تھانوں‌میں بند کر رکھا ہے اور ان کی رہائی کیلئے بچوں کے والدین سے بھاری رشوت وصول کی جاتی ہے،

  • مقبوضہ کشمیر، پیلٹ گن کے چھروں سے زخمی نوجوان شہید ہو گیا، کشمیریوں‌ کا شدید احتجاج

    مقبوضہ کشمیر، پیلٹ گن کے چھروں سے زخمی نوجوان شہید ہو گیا، کشمیریوں‌ کا شدید احتجاج

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے پیلٹ گن کے برسائے گئے چھرے لگنے سے زخمی ہونے والا ایک شہری شہید ہو گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سری نگر کے صورہ علاقہ میں‌ احتجاجی مظاہرہ کے دوران ایک کشمیری بری طرح زخمی ہو گیا تھا، اسے علاج معالجہ کی سہولیات صحیح معنوں میں مہیا نہیں‌ ہو سکیں جس پر وہ آج شہید ہو گئے ہیں، کشمیری نوجوان کی پیلٹ گن سے شہادت کے بعد بھارتی فورسز نے سکیورٹی انتظامات اور زیادہ سخت کر دیے ہیں،

    پیلٹ گن سے زخمی ہو کر شہید ہونے والے کشمیری کا نام اسرار احمد خان بتایا گیا ہے، وہ صورہ علاقہ میں چھ اگست کو زخمی ہوئے تھے، پیلٹ گن کے چھرے لگنے سے اس کے چہرے اور سینوں پر گہرے زخم آئے تھے اور اسے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کروایا گیا تھا،

    واضح رہے کہ بھارتی فورسز کے مظاہروں کے دوران تشدد سے سینکڑوں‌ افراد زخمی ہیں‌ جنہیں‌ ہسپتالوں میں بھی علاج کی سہولیات میسر نہیں ہیں،

  • مودی حکومت بدترین اقتصادی بحران چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، پریانیکا گاندھی

    مودی حکومت بدترین اقتصادی بحران چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، پریانیکا گاندھی

    بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانیکا گاندھی نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت ملک میں اقتصادی بحران چھپانے کی کوشش کر رہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پریانیکا گاندھی نے کہاکہ حکومت کو اصل حقائق پر پردہ ڈالنے کی بجائے حکومت کو اس سے نمٹنے کی کوشش کرنی چاہیے، اگر سو مرتبہ بھی کوئی جھوٹ بولا جائے تو وہ سچ نہیں‌ ہو جاتا جھوٹ ہی رہتا ہے، بی جے پی حکومت کو اعتراف کر لینا چاہیے کہ انڈیا کی معیشت تاریخی بحران سے گزر رہی ہے،

    پریانیکا گاندھی نے کہاکہ مودی حکومت کو معاشی بحران حل کرنے کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں، انہوں نے کہاکہ حکومت معاشی بحران کی خبروں‌ کو میڈیا مینجمنٹ کے ذریعہ چھپانے کی کوشش کر رہی ہے، واضح رہے کہ دودن پہلے بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ نے بھی اقتصادی بحران کے سلسلے میں بی جے پی حکومت پر سخت طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں‌ مل بیٹھ کر معاشی مسائل کا حل نکالنا چاہیے،

  • واٹس ایپ پر پرائیویٹ چیٹ‌ بھی ہوئی غیر محفوظ، صارفین پریشانی سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ اہم خبر

    واٹس ایپ پر پرائیویٹ چیٹ‌ بھی ہوئی غیر محفوظ، صارفین پریشانی سے کیسے بچ سکتے ہیں؟ اہم خبر

    واٹس پر پرائیوٹ چیٹ کو بہت محفوظ سمجھا جاتا ہے تاہم اب پتہ چلا ہے کہ واٹس ایپ میں ایک بگ وائرس کے ذریعے ہیکرز پرائیویٹ چیٹ بھی آسانی سے ہیک کر سکتے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں اس امر کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ گوگل کے پروجیکٹ زیرو ٹیم نے اس بگ وائرس کا پتہ لگایا اور آئی او ایس یوزرز کو آگاہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی سرکولیٹنگ میسیج والی ویب سائٹ کو کلک نہ کریں کیونکہ واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے یہ بہت بڑا خطرہ ہے، گوگل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کچھ ہی ویب سائٹ ایسی ہیں جن سے ایسا خطرہ ہے،

    ادھر واٹس ایپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ یوزرز کی پرائیویسی کی کافی فکرکرتا ہے اس لئے واٹس ایپ ہمیشہ یوزرز کو اس بات کی ہدایت کرتا ہے کہ وہ لیٹسٹ سکیورٹی اپڈیٹ کو ڈاؤن لوڈ کر کے رکھیں، میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئی او ایس یوزرز ابھی بھی محفوظ رہ سکتے ہیں تاہم اس کیلئے انہیں سب سے پہلے تو آپریٹنگ سسٹم کو بالکل اپڈیٹ رکھنا ہو گا کیونکہ اپڈیٹڈ سسٹم میں اس کا خطرہ کم ہوتا ہے، اسی طرح یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کسی بھی مشتبہ ای میل لنک پر کلک نہ کریں، یہ آپ کو کسی ایسی ویب سائٹ پر لیکر جا سکتا ہے جس سے ہیکرز اپنا کام آسانی سے کر سکتے ہیں،

    واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اس طرح کی خبریں‌ میڈیا میں شائع اور نشر ہوتی رہی ہیں، چیٹ ہسٹری غائب ہونے کی خبریں بھی منظر عام پر آتی رہی ہیں،

  • پاک فوج کو اسٹینڈ بائی رہنے کا حکم آ گیا

    پاک فوج کو اسٹینڈ بائی رہنے کا حکم آ گیا

    پاک فوج کو اسٹینڈ بائی رکھنے کا حکم آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے محرم الحرام میں پاک فوج کواسٹینڈ بائی رہنے کا حکم دے دیا، اس ضمن میں وزارت داخلہ نے تحریری احکامات جاری کردیئے

    وزارت داخلہ کے مطابق 350 فوجی جوان سول انتظامیہ کی مدد کیلئےموجود ہوں گے، فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت اختیارات حاصل ہوں گے،

    آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان

    محرم الحرام پر لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے بھی سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے، 06 ایس پیز،35 ڈی ایس پیز،84 انسپکٹرزاور15 ہزارسے زائدپولیس افسران واہلکارڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے،

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار بھی اہم مقامات پر تعینات ہونگے، 5235 مجالس اور650 عزاداری جلوسوں کواے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، 610مجالس اے کیٹیگری،3471 بی جبکہ 1154 کو سی کیٹیگری کے مطابق حساس قراردیا گیا ہے، 141عزاداری جلوسوں کو اے کیٹیگری، 454بی جبکہ 55کو سی کیٹیگری کے مطابق حساس قرار دیا گیا ہے، 10ہزار سے زائد رضا کار بھی امام بارگاہوں پر کی چیکنگ کے فرائض سر انجام دیں گے،

    بھارتی آرمی چیف پاک فوج کی حکمت عملی سے خوفزدہ، اپنی فوج پر لگائی پابندی

    انہوں نے کہاکہ شرکاء کو مکمل تلاشی کے بعد ہی مجالس و امام بارگاہوں میں داخلے کی اجازت ہو گی، چیکنگ کے لئے میٹل ڈیٹیکٹرزاور واک تھرو گیٹس کا استعمال یقینی بنایا جائے، ڈولفن سکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ اور تھانوں کی گاڑیوں کی موثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے گا، سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ افراد کی روک تھام کے لئے ضروری انسدادی اقدامات کئے جا رہے ہیں،سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لئے شہریوں کا تعاون نا گزیر ہے

  • قونصلر رسائی، کلبھوشن یادیو نے ایسا کیا کہہ دیا کہ بھارت ہوا پریشان

    قونصلر رسائی، کلبھوشن یادیو نے ایسا کیا کہہ دیا کہ بھارت ہوا پریشان

    پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان کو دیئے گئے اپنے بیان پر ڈٹ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے کلبھوشن یادیو تک بھارت کو قونصلر رسائی دی تھی، جس کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں،

    کلبھوشن یادیو کی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے ملاقات کروائی گئی تھی جس میں کلبھوشن یادیو نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے سامنے کہا کہ میں بھارتی جاسوس اور بحریہ کا حاضر سروس کمانڈر ہوں، بھارتی ناظم الامورکے سامنے کلبھوشن متعدد باردیئے گئے بیان پر ڈٹ گیا،

    کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کے لئے پاکستان نے پہلے آدھے گھنٹے کا وقت طے کیا تھا بعد ازاں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دو گھنٹے تک ملاقات کی اجازت دی گئی،

    اب بھارتی ناظم الامور اور کلبھوشن یادیو کی بات چیت کے بعد قونصلررسائی ختم ہوگئی .

    قونصلر رسائی،بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دہشت گرد کلبھوشن یادیو سے ملاقات ختم

    دوسری جانب بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ حاضر سروس نیوی کمانڈر کلبھوشن یادیوسے ملاقات کے موقع پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی جامہ تلاشی لی گئی اور ان کے جوتے اتروائے گئے۔

     

    ھارتی ڈپٹی ہائی کمشنراورکلبھوشن یادیو میں ملاقات 2گھنٹے سے زائد جاری رہی ، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوسے ملاقات سب جیل میں ہوئی، ملاقات میں دفترخارجہ کے ایک اعلیٰ افسربھی موجود تھے،

    کلبھوشن کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد، عالمی عدالت انصاف میں منہ کی کھانا پڑی

    بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو آہلووالیہ دفتر خارجہ پہنچے، بھارتی ہائی کمیشن کی سٹاف کار بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفتر خارجہ چھوڑ کر واپس روانہ ہوئی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی بھارتی جاسوس کلبھوشن سے ملاقات کروائی گئی

    کلبھوشن کا رہا نہ ہونا پاکستان کی فتح ہے، اٹارنی جنرل انور منصور

    قبل ازیں بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیوتک قونصلررسائی کامعاملہ ،بھارت نے پاکستان کی پیشکش کاجواب دیا،بھارت ڈپٹی ہائی کمشنرکوملاقات کیلئےبھجوانے پررضامند ہوا ، پاکستان نےعالمی عدالت انصاف کے فیصلےکے تحت قونصلررسائی کی پیشکش کی تھی ، پاکستان نےگزشتہ ماہ بھی کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی پیشکش کی تھی.بھارت نے اس بار کلبھوش یادیو تک قونصلر رسائی کے لئے کوئی شرط عائد نہیں کی

    کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی، بھارت نے دکھائی پھر ہٹ دھرمی

    واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو بھارت کا جاسوس ہے، جو بلوچستان سے گرفتار ہوا تھا، کل بھوشن یادیو بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے، پاکستان کی عدالت اسے سزائے موقت سنا چکی ہے، بھارت نے کلبھوشن کی رہائی کے لئے عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا لیکن عالمی عدالت میں بھی بھارت کو ناکامی ہوئی، عالمی عدالت نے جاسوس تک صرف قونصلر رسائی کا حکم دیا تھا،

    کلبھوشن یادیوتک قونصلر رسائی، بھارت مان گیا

  • شاہد آفریدی کا ٹی 20 کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، اہم خبر

    شاہد آفریدی کا ٹی 20 کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، اہم خبر

    سری لنکا کے فاسٹ باؤلر لسیتھ ملنگا نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 99 وکٹیں حاصل کرلیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لسیتھ ملنگا نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں توڑا، شاہد آفریدی کی ٹی20 انٹرنیشنل میں 98 وکٹیں ہیں، لسیتھ ملنگانےٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا،

    واضح‌ رہے کہ لسیتھ ملنگا سری لنکا کے فاسٹ‌ باؤلر اور اپنے ملک کے معروف کھلاڑی ہیں جنہیں مقبولیت حاصل ہے، کچھ عرصہ قبل انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم آج انہوں نے اپنی زندگی کا ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے،

  • سردار عثمان بزدار نے صنعتکاری اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اٹھایا بڑا قدم، اہم خبر

    سردار عثمان بزدار نے صنعتکاری اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اٹھایا بڑا قدم، اہم خبر

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں صنعتکاری اورسرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے احسن اقدام کیا اورفیکٹریوں کی لیبراورسوشل سکیورٹی انسپکشن ختم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیکٹریوں کی انسپکشن ختم کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے، فیکٹریاں سیلف اسسمنٹ کے تحت خود گوشوارے جمع کرانے کی پابند ہوں گی، انسپکٹر فیکٹریوں میں جاکر انسپکشن نہیں کرسکیں گے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیکٹریوں کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت مہیا کی جائے گی اورہدایت کی کہ آن لائن رجسٹریشن کو جلد حتمی شکل دیں، انہوں نے کہا کہ صوبے میں صنعتوں کی زوننگ کی جائے گی،

    وزیراعلیٰ نے صنعتوں کی زوننگ کے لئے عملدرآمد کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی صنعتوں کی زوننگ کے حوالے سے جامع سفارشات پیش کرے گی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسپکشن کا خا تمہ صوبے میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور اس اقدام سے صنعتکاری کا عمل تیز ہوگا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، انہوں نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا،

  • وزیر اعلیٰ‌ پنجاب سے شیخ رشید احمد کی ملاقات، کشمیر و دیگر امور پر گفتگو

    وزیر اعلیٰ‌ پنجاب سے شیخ رشید احمد کی ملاقات، کشمیر و دیگر امور پر گفتگو

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے ملاقات کی ہے، اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی موجود تھے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی فوج کے ظلم و ستم کی پرزورمذمت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا گیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مودی سرکار کی تاریخی غلطی نے کشمیر کی جدوجہد آزادی میں نئی روح پھونک دی ہے، مقبوضہ کشمیر کا بچہ بچہ آزادی مانگ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث مقبوضہ کشمیر میں بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، پیلٹ گنز کی گولیاں، کرفیو اور لاک ڈاؤن بھی بہادر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں کچل سکے، انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے ظلم و ستم کی تاریخ دہرا کر ہٹلر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، عالمی میڈیا نے بھی کشمیر ی عوام پر ہونے والے بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا ہے – اقوام عالم کو مظلوم اور نہتے کشمیریوں کا ہاتھ تھامنا پڑے گا،

    انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ بے حسی اور بے رخی کی پالیسی نہیں چل سکتی، زبانی جمع خرچ کا وقت گزرچکا ہے، ظالم کا ہاتھ روکنے اور مظلوموں کی مدد کیلئے اقوام عالم کو فی الفور عملی اقدامات کرنا ہوں گے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کشمیر کا مقدمہ جرأت اور مدلل انداز میں لڑرہے ہیں، کشمیرکے ساتھ دل اور روح کا رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم رہے گا، وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر ایک ہی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں، مودی کو اپنے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام پر منہ کی کھانا پڑے گی، انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا کشمیری عوام کے ساتھ ہے، معصوم کشمیریوں پر بھارتی فوج کے وحشیانہ مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے اورکشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا،

  • پولیس حکام ڈاکٹر کے قاتلوں کو جلد قانون کے شکنجے میں لائیں، انتظامیہ لاہور جنرل ہسپتال

    پولیس حکام ڈاکٹر کے قاتلوں کو جلد قانون کے شکنجے میں لائیں، انتظامیہ لاہور جنرل ہسپتال

    پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ نے لاہور جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر مبشر فاروق کے اندوھناک قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے قتل ہونے والے ڈاکٹر کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر مبشر فاروق کے جسد خاکی کو جوار رحمت میں جگہ دے اور متاثرہ خاندان کو یہ صدمہ جانکاہ ہمت اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے، پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے اس سانحہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ اعلیٰ پولیس حکام اس معاملے میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں پوری کریں گے اور جدید وسائل کو برؤئے کار لاتے ہوئے ڈاکٹر مبشر فاروق کے قاتلوں کو جلد از جلد قانون کے شکنجے میں لائیں گے،

    پرنسپل پی جی ایم آئی نے ادارے کی طرف سے بھی قتل ہونے والے ڈاکٹر کے اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ گو انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا لیکن ڈاکٹر مبشر فاروق مرحوم کے غمزدہ خاندان سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا،لاہور جنرل ہسپتال کی ڈاکٹرز کمیونٹی،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے بھی ڈاکٹر مبشر فاروق کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مجرموں کو جلد ازجلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے، یاد رہے کہ ڈاکٹر مبشر فاروق کو جنرل ہسپتا ل سے واپس گھر جاتے ہوئے تھانہ صدر پھول نگر کے علاقہ میں قتل کر دیا گیا تھا اور اُن کی لاش قبرستان میں پھینک دی گئی تھی،

  • نرسنگ کالج کی طالبات نے کیا کشمیریوں کیلئے ایسا کام کہ ہر کوئی سن کر خوش ہو جائے

    نرسنگ کالج کی طالبات نے کیا کشمیریوں کیلئے ایسا کام کہ ہر کوئی سن کر خوش ہو جائے

    پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے نئے ہجری سال1441کے آغاز پر  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تمام عالم اسلام کی بہتری اور خوشحالی کی دعائیں کرنا چاہئیں اور بالخصوص اپنے اُن کشمیری بھائیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے جو انتہائی نا مساعد حالات میں آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں اور بھارتی جبر و استبداد کے خلاف بر سر اقتدار ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پروفیسر محمد الفرید ظفر نے بتایا کہ لاہور جنرل ہسپتال کے نرسنگ کالج کی طالبات روزانہ کشمیری بھائیوں کیلئے خصوصی دعائیں،کلمہ طیبہ و آئیت کریمہ کا ورد کرتی ہیں اور اُن کے مصائب میں جلد ازجلد کمی کی متمنی ہیں، انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی میں کسی قوم کو غلام بنا کر نہیں رکھا جا سکتا اور ہمیں نئے ہجری سال کے آغاز پر دنیا بھر کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور اُن کے تحفظ کیلئے دعاگو ہونا چاہیے، پروفیسر سردار محمد الفرید ظفر  اور ڈاکٹر محمود صلاح الدین کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمہ وقت مریضوں کی بہترسے بہتر نگہداشت اور دکھی انسانیت کی خدمت کے عزم کا اعادہ کرتے رہنا چاہیے،انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کوئی شخص خوشی سے ہسپتالوں کا رخ نہیں کرتا اور ہمیں مشکلات میں گھرے ان لوگوں کی مدد کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھنی چاہیے،

    انہوں نے کہا کہ نئے اسلامی سال کا آغاز ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم نئے عزم اور ولولے کے ساتھ میدان عمل میں اتریں اور سرکاری ہسپتالوں میں عام آدمی کو اُس کی توقع سے بڑھ کر علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کریں،ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صحت کے شعبے میں خاطر خواہ رقوم خرچ کر رہی ہے اور اب یہ ہمارا قانونی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم اس کے تمام ثمرات زیادہ سے زیادہ عام آدمی تک پہنچائیں،

    واضح‌ رہے کہ جموں‌کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد پاکستانی قوم کا ہر طبقہ کشمیریوں‌ کی ہر ممکن مددوحمایت کر رہا ہے اور ان کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی جاتی ہیں،

     

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت کل صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب

    وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت کل صوبائی کابینہ کا اجلاس طلب

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کااجلاس کل طلب کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ کے مطابق کابینہ اجلاس میں 8 ایجنڈا پوائنٹس شامل ہیں، کابینہ الیکٹریسٹی رولز1937میں ترامیم کاجائزہ اورمنظوری دےگی، اجلاس میں شہیدمیرسکندریونیورسٹی خضدار کے چارٹر کی منظوری دی جائے گی، چلڈرن ہسپتال کوئٹہ پر قائم کابینہ سب کمیٹی اپنی رپورٹ کابینہ میں پیش کرے گی،

    بلوچستان کابینہ زیارت اورشعبان ڈولپمنٹ بل 2019 کی منظوری بھی دے گی،

  • کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

    کشمیر پر خاموشی اور حکومت کیخلاف دھرنے کا اعلان، مولانا فضل الرحمن کو تنقید کا سامنا

    جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اکتوبر میں باہر نکل کر عوام اس سلیکٹیڈ حکومت کو آئینہ دکھائے گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تاجر، وکلا، مزدور سمیت کوئی بھی شخص اس نا اہل حکومت سے خوش نہیں، موجودہ حکومت نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے، اکتوبر میں کارکنان پرُ امن طور پر اسلام آباد کا رخ کریں ، اکتوبر میں حکومت مخالف دھرنے میں کارکنان کو تیاری سے آنے کی ہدایات کی گئی ہے،

    واضح‌ رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سے مولانا فضل الرحمن کی جانب سے کشمیر کے حوالہ سے کوئی مضبوط کردار دیکھنے میں نہیں‌ آیا ہے حالانکہ وہ کشمیر کمیٹی کے متعدد مرتبہ چیئرمین رہ چکے ہیں اور ان کی وزارت پر کروڑوں‌ روپے کے اخراجات آتے رہے ہیں، سوشل میڈیا پر لوگوں کی طرف سے اس بات پر سخت تنقید کی جارہی ہے کہ وہ کشمیر کیلئے کو کچھ کر نہیں‌ رہے، جمعہ کے دن یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بھی انہوں نے خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن حکومت کے خلاف وہ اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے اور دھرنا دینے کیلئے بے تاب نظر آتے ہیں،

  • کراچی میں بارشیں، کے الیکٹرک نے شہریوں‌ کے تحفظ کیلئے کیں‌ ہدایات جاری

    کراچی میں بارشیں، کے الیکٹرک نے شہریوں‌ کے تحفظ کیلئے کیں‌ ہدایات جاری

    کراچی میں بارشوں کے بعد کے الیکٹرک نے شہریوں‌ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ بارش کے موسم میں احتیاط ضروری ہے، بارش کےموسم میں بچوں کاخاص خیال رکھیں اوراحتیاط برتیں، برقی آلات ننگےپاؤں یاگیلےہاتھ سےنہ چھوئیں، غیرقانونی ذرائع سےبجلی کاحصول ہرگزنہ کریں، کسی بھی شکایات کی صورت میں118پرفوری رابطہ کریں،

    واضح‌ رہے کہ کراچی میں آج بارش کے بعد ایک بار پھر صورتحال خراب ہو گئی ہے اور جگہ جگہ پانی کھڑا ہے جس کی نکاسی کاکوئی بندوبست نظر نہیں آتا، اس صورتحال پر کراچی کے عوام سخت پریشان ہیں، نالوں‌کی صفائی کا کام بھی ہونے والا ہے، شہریوں‌کی طرف سے سندھ حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے،

  • کون سے ملک کشمیریوں کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں؟ فخر امام نے صاف بتا دیا

    کون سے ملک کشمیریوں کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں؟ فخر امام نے صاف بتا دیا

    کشمیر کمیٹی کے چیرمین سید فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری اپنے ووٹ سے کریں گے کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سنگین ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خانیوال کے نواحی گاؤں 109 دس آر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ایک لاکھ نہتے شہریوں کو شہید کیا جا چکا ہے، انڈیاکے لیے فضائی حدود، واہگہ بارڈر کے راستے افغان ٹریڈ کی بندش بارے فیصلے کیے جا رہے ہیں، چین، ترکی، ملائیشیا کشمیریوں کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں، انہوں نے اسلامی ممالک کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے بارے میں واضح موقف سامنے نہ آنے کے بارے میں کہا کہ اس بارے میں اسلامی ممالک ہی جواب دے سکتے ہیں، کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کی عالمی سطح پر حمایت حاصل ہوچکی ہے،

    کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہاکہ عالمی طاقتیں کشمیر سے کرفیو کے خاتمہ،ہزاروں بے گناہ افراد کی رہائی کے لیے اقدامات کرے، ہیومین رائٹس کے انٹر نیشنل ادارے بھی قابض بھارتی فوج کے مظالم پر سیخ پا ہیں مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فوج کے مظالم کی مزمت پوری دنیا کررہی ہیمقبوضہ کشمیر کا فصیلہ کشمیری ووٹ سے کریں گے اقوام متحدہ کی قرارداد ریکارڈ پر 70سال سے موجود ہے، دریں اثناء انہوں‌ نے کہ زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے، کپاس کی فصل کوجدید طریقہ کار کے اصولوں سے ہم آہنگ کرکے ہم پیداوار میں اضافہ کرسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کپاس کے لیے ماڈل ولیج 109ٹن آر میں کپاس کے کھیتوں کے دورہ کے دوران کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے واٹس چانسلر ڈاکٹر راو آصف علی اور زرعی ماہرین بھی تھے،

  • کراچی میں جماعت اسلامی کا کشمیر مارچ، حکومت شملہ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرے، سراج الحق

    کراچی میں جماعت اسلامی کا کشمیر مارچ، حکومت شملہ معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کرے، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں سے کہتا ہوں آگے بڑھیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، قوم کے مشورے سے آزادی کشمیر کے لیے لائحہ عمل طے کروں گا، ہم مودی سے ڈرنے والے نہیں ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ایک مہینے سے کرفیو نافذ ہے، نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے ، خواتین کی اجتماعی عصمت دری کی جارہی ہے لیکن ہمیں کشمیر کی آزادی کیلئے کوئی حرکت نظر نہیں آتی، اگر بھارتی فوج وہاں موجود ہے تو ہماری فوج کو بھی سرینگر میں موجود ہونا چاہیے، اگر آپ نے یہ لڑائی سرینگر میں نہیں لڑی تو آپ دیکھیں گے کہ یہ لڑائی اسلام آباد اور مظفر آباد میں لڑی جائے گی،

    انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو ہمارے نعرے حوصلہ دے رہے ہیں، عوام نے بارش میں اکھٹے ہو کر امتی ہونے کا ثبوت دیا، کشمیریوں کا آزادی کے لیے جنگ لڑنا ان کا قانونی حق ہے، بھارت میں آزادی کی کئی تحریکیں چل رہی ہیں، انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان شملہ معاہدے کا خاتمہ کرے، ہمارے لوگ مر رہے ہیں اور آپ تماشا دیکھ رہے ہیں، لیکن یہ مت بھولیں امت جاگ رہی ہے،

    اگر یہ لڑائی سرینگر میں نہ لڑی گئی تو پھر یہ لڑائی مظفر آباد اور اسلام آباد میں لڑنی پڑے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت شملہ معاہدے کے خاتمے کا اعلان کرے اور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں کشمیری مجاہدین کونمائندگی دی جائے جو حکمت عملی تیار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مودی اپنے ملک کیلئے کام کرتاہے اور ہمارے حکمران ہیں کہ اسلام آباد میں ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھے ہیں لیکن اب فیس بک کا جہاد نہیں چلے گا ، ہمیں عملی طور پر آگے بڑھنا پڑے گا ، حکومت بارڈر اور ایل او سی پر لگائی ہوئی باڑ ختم کرے ۔حکومت کی کارکردگی جیسی ہونی چاہئے ، ویسی نہیں ہے،

    سراج الحق نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے ساتھ ہے، ہم کشمیریوں‌ کو کسی طور تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی ہر ممکن مددوحمایت کی جائے گی، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں‌ گی، کشمیریوں‌ کو جلد آزادی مل کر رہے گی،

  • پاکستان کے بڑے پن پر بھارت نے پرانا راگ الاپنا شروع کر دیا، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    پاکستان کے بڑے پن پر بھارت نے پرانا راگ الاپنا شروع کر دیا، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    پاکستان کی جانب سے ایک مرتبہ پھر بڑے دل کا مظاہرہ کیا گیا ہے تاہم بھارت اپنی پرانی ہٹ دھرمی برقرار رکھے ہوئے ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے پاکستان کی جانب سے کلبھوشن کو قونصلر رسائی دینے کی پیشکش پر پھر سے پرانا راگ الاپنا شروع کر دیا ہے اور قونصلررسائی کی پیشکش ایک بار پھرروایتی بہانوں کی نظر ہوتی دکھائی دے رہی ہے، بھارتی حکام نے بہانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پابندیوں کے ماحول میں قونصلررسائی قبول نہیں، قونصلررسائی غیرمشروط اورپابندیوں کے بغیر ہونی چاہیے،

    واضح‌ رہے کہ پاکستان کی طرف سے عالمی عدالت کے فیصلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے کل سوموار کے دن قونصلر رسائی کی پیشکش کی تھی اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے اس کی باقاعدہ تصدیق بھی کی تھی تاہم بھارتی حکام اس سلسلہ میں قطعی طور پر سنجیدہ دکھائی نہیں دے رہے،

  • پاکستان کا بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کو کل قونصلر رسائی دینے کا اعلان

    پاکستان کا بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کو کل قونصلر رسائی دینے کا اعلان

    بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کوکل قونصلر رسائی دے جائے گی یہ قونصلر رسائی ایسے موقع پر دی جارہی ہے جب کشمیری قوم چار ہفتوں سے مسلسل کرفیو میں‌ ہیں اور ان کا زبردست لاک ڈاؤن جاری ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اس امر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل سوموار کے دن کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے جائے گی، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ یہ رسائی عالمی عدالت کے فیصلہ کی روشنی میں دی جارہی ہے اور اس سلسلہ میں ہندوستانی سفارت خانے کے ذمہ دار کل کلبھوشن یادیو سے ملاقات کریں گے،

    ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کو ویانا کنونشن کے مطابق قونصلر رسائی دی جا رہی ہے، انہوں نے کہاکہ بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو پاکستان میں انڈیا کیلئے جاسوسی، دہشتگردی اور تخریب کاری میں ملوث رہا ہے، ادھر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی آج تصدیق کی ہے کہ کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی دے جارہی ہے،

  • بھارت کسی غلط فہمی میں‌ نہ رہے، جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، وزیر خارجہ

    بھارت کسی غلط فہمی میں‌ نہ رہے، جنگ مسلط کی تو بھرپور جواب دیں گے، وزیر خارجہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بھارت کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، ہم کہتے ہیں کہ بھارت خطے کے امن کو برباد کرنے کی کوشش کررہا اور اس کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت خطےکا امن تباہ کرنا چاہتاہے،دنیا کو نوٹس لینا چاہیے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے،جنگ مسلط کی تواپنےدفاع کی بھرپورصلاحیت رکھتےہیں، مجھے مذاکرات کاکوئی ماحول دکھائی نہیں دےرہا، مسئلہ کشمیرکےتین فریق ہیں، انہوں نے کہاکہ اگر انڈیا نے ہم پر چڑھائی کرنے کی کوشش کی تو افواج پاکستان نہ صرف پاکستان کادفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں ، تیار ہیں اور ہر لمحہ باخبر بھی ہیں،

    انہوں‌ نے کہاکہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی دی جائیگی، پارلیمنٹ کے باہر احتجاج میں اپوزیشن کے صاحبان دیکھے ہیں، میں اپوزیشن سے گزارش کرتا ہوں کہ یہ مسئلہ تحریک انصاف اورحکومت کا نہیں ہے، یہ پاکستان کا مسئلہ ہے، اگر آپ جمعہ کونہیں آسکے تو ہم گزارش کرتے ہیں کہ اگلے جمعہ اپنا حصہ ضرور ملائیں، انہوں نے کہا کہ جنگ ہوتی ہے لیکن کو ئی ملک اور باشعور طبقہ اپنا امن برباد نہیں کرتا،

  • محرم الحرام، لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے کیا سکیورٹی پلان جاری

    محرم الحرام، لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے کیا سکیورٹی پلان جاری

    محرم الحرام پر لاہور پولیس آپریشنز ونگ نے سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے، 06 ایس پیز،35 ڈی ایس پیز،84 انسپکٹرزاور15 ہزارسے زائدپولیس افسران واہلکارڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار بھی اہم مقامات پر تعینات ہونگے، 5235 مجالس اور650 عزاداری جلوسوں کواے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، 610مجالس اے کیٹیگری،3471 بی جبکہ 1154 کو سی کیٹیگری کے مطابق حساس قراردیا گیا ہے، 141عزاداری جلوسوں کو اے کیٹیگری، 454بی جبکہ 55کو سی کیٹیگری کے مطابق حساس قرار دیا گیا ہے، 10ہزار سے زائد رضا کار بھی امام بارگاہوں پر کی چیکنگ کے فرائض سر انجام دیں گے،

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا کہ شہر بھر میں سرچ آپریشنز، سنیپ چیکنگ، بائیو میٹرک تصدیق سمیت حفاظتی اقدامات جاری ہیں، امام بارگاہوں پر مورچوں کی تعمیر، واک تھرو گیٹس اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب یقینی بنائی گئی ہے، بین المسالک اور اندرون مسلک تنازعات کے حل اور افہام و تفہیم کی فضا کے قیام کے لئے ایس ایس پی آپریشنز اور تمام ایس پیز متحرک ہیں، مذہنی منافرت پر مبنی لٹریچر،متنازعہ تقاریر، وال چاکنگ اور تشہیر پر سخت پابندی ہے، لاوڈ سپیکر ایکٹ ،مجالس و جلوسوں کے اوقات کاراور روٹ کی پابندی پر عملدرامد ہر صورت یقینی بنائیں گے، مرکزی عزاداری جلوس اور مجالس کو تین درجاتی حفاظتی حصار پر مبنی سکیورٹی فراہم کی جا ئے گی، مرکزی عزاداری جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جائے گی، شہرکے داخلی وخارجی راستوں،بس ٹرمینلز اور ریلوے سٹیشنز پر اشخاص کی چیکنگ یقینی بنائی جائے، امام بارگاہوں، عزاداری جلوسوں کے روٹ میں آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات ہونگے،

    انہوں نے کہاکہ شرکاء کو مکمل تلاشی کے بعد ہی مجالس و امام بارگاہوں میں داخلے کی اجازت ہو گی، چیکنگ کے لئے میٹل ڈیٹیکٹرزاور واک تھرو گیٹس کا استعمال یقینی بنایا جائے، ڈولفن سکواڈ، پولیس رسپانس یونٹ اور تھانوں کی گاڑیوں کی موثر پٹرولنگ کو یقینی بنایا جائے گا، سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ افراد کی روک تھام کے لئے ضروری انسدادی اقدامات کئے جا رہے ہیں،سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لئے شہریوں کا تعاون نا گزیر ہے،

  • مالدیپ میں سپیکرز کانفرنس، قاسم خان سوری نے کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا، بھارتی وفد روکنے میں‌ ناکام

    مالدیپ میں سپیکرز کانفرنس، قاسم خان سوری نے کشمیر کا معاملہ اٹھا دیا، بھارتی وفد روکنے میں‌ ناکام

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے مالدیپ میں‌ ہونے والی اسپیکرز کانفرنس کے دوران اپنی تقریر میں کشمیریوں کیلیے بھرپور آواز اٹھائی جس پر بھارتی وفد میں کھلبلی مچ گئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی اپنی سیٹ پر واپس آکر بھی بھارتی وفد پر برس پڑے، ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی نےپاکستانی وفدکےہمراہ کشمیر کامسئلہ اٹھا یا، اسپیکرز کانفرنس کے ارکان کی جانب سے بھارتی مظالم کی شدید مخالفت کی گئی اور کہا گیا کہ انہیں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے.

    ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی تقریر کے دوران کشمیر سے اظہارِ یکجہتی پر بھارتی وفد نے ہنگامہ کردیا، بھارتی لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے اپنے وفد کے ہمراہ شورشرابا کیا، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نےبھارتی وفد کے شور کے باوجود تقریر جاری رکھی، میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نےمقبوضہ کشمیرمیں بھارتی عزائم پوری دنیا کےسامنےبےنقاب کیے، پانچ اگست کے بعد پہلی بارپاکستانی اور بھارتی حکومتی وفود آمنے سامنے آئے،

  • آرٹیکل 370 کا خاتمہ، ایک ماہ گزر گیا حکومت باہر نکلنے کو تیار نہیں، احسن اقبال

    آرٹیکل 370 کا خاتمہ، ایک ماہ گزر گیا حکومت باہر نکلنے کو تیار نہیں، احسن اقبال

    سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام گوادرسےگلگت تک کشمیریوں کےساتھ کھڑی ہے،

    نارووال میں یکجہتی کشمیرریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہدجاری رہےگی، کشمیرکاسوداکوئی نہیں کرسکتا،یہ ہمارےایمان اورسالمیت کا معاملہ ہے، پتہ نہیں کتنےکشمیری شہیدہورہےہیں،کتنی بہنوں کی عزت سےکھیلاجارہاہے، ایک مہینہ ہوگیاواقع کوہماری حکومت باہرنکلنےکےلیےتیارنہیں ہے،

    احسن اقبال نے کہاکہ کشمیرکی جنگ جیتنی ہےتودنیاکےضمیرکوجھنجھوڑناہوگا،

  • کراچی میں بارشیں، محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی

    کراچی میں بارشیں، محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ہے، فیڈرل بی ایریا اور گلستان جوہرمیں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلبرگ، سخی حسن، بفرزون، نارتھ ناظم آباد، النوراور اطراف میں بارش ہوئی ہے، کورنگی اورگردونواح میں بھی بارش ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے، شارع فیصل اورگردونواح میں بارش ہوئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2سےروزمیں سمندری ہوائیں مکمل طورپربحال ہونےسےگرمی کااحساس کم ہوجائیگا،

    بحیرہ عرب میں پچھلےسسٹم کےآخری حصہ کی موجودگی اور خلیج بنگال میں نئے سسٹم کی ابتدا ہے، کراچی میں آج بونداباندی اورکل گرج چمک کےساتھ بارش کاامکان، منگل کےروزبھی بونداباندی ہوسکتی ہے،

  • بستی ملوک عورتوں اور بچوں کا قبضہ  مافیا کے خلاف شدید احتجاج

    بستی ملوک عورتوں اور بچوں کا قبضہ مافیا کے خلاف شدید احتجاج

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ بستی ملوک کے علاقہ کے مشہور ومعروف بلیک میلر،قبضہ مافیا کا سرغنہ الطاف مڑل عرف گدرانے غریب افراد پر زمین تنگ کردی بدکردار عورتوں کی مدد سے غریب لوگوں کو بلیک میل کرنا معمول بنالیا کھو ہ سلطان بخش والا 5مرلہ سکیم کے مکینوں کا قبضہ مافیاکے سرغنہ الطاف مڑل عرف گدراکے خلاف خواتین وبچوں سمیت احتجاج وزیر اعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقہ کے مشہور ومعروف بلیک میلر،قبضہ مافیا کا سرغنہ الطاف مڑل عرف گدرانے کھوہ سلطان بخش والا 5مرلہ سکیم کے مکینوں پر مقامی پولیس کی آشرباد سے جھوٹی درخواست کی مدد سے زمین تنگ کردی آئے روز کسی بھی غریب کے پلاٹ پر اپنا حق جتا کر مسلحہ غنڈوں کی مدد سے زبردستی قبضہ کر لیتا ہے کچھ دن قبل غریب خاندان پروین بی بی زوجہ پرویزاسلم کے مکان پر قبضہ کر لیا اور وہاں پر بد کردارخواتین کو بیٹھا دیا جو کہ پورے علاقہ کیلئے بدنامی کا باعث بنی ہوئیں ہیں یہ خواتین الطاف کی سربراہی میں ہر غلط کام جارہی رکھے ہوئے ہیں جو بھی ان کے خلاف آوازاٹھانے کی ہمت کرتا ہے بدکردار خواتین خود ہی 15پر کال کرکے پولیس کو بلوالیتی ہیں اور غریب علاقہ مکینوں کے خلاف جھوٹی درخواستیں دے کر انھیں ذلیل خوار کرتی ہیں جبکہ الطاف گدرا جو کہ سرکاری ملازمی ہے اورغلہ منڈی میں چوکیدار کی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے تھانہ بستی ملوک پولیس کی آشرباد سے ان افراد کے خلاف کبھی بکرا چوری،کبھی گھر میں چوری جیسی وارداتوں کی درخواستیں دے کر انکوبدنام کرتا رہتا ہے5مرلہ سکیم کی رہائشی ایک اوربیوہ غریب عورت رضیہ بی بی کے5مرلہ کے پلاٹ،ندیم کھوکھرکے 5مرلہ پلاٹ،پپوبھٹی کے 10مرلہ پلاٹ،محمد رفیق کے 5مرلہ پلاٹ پر قبضہ کیلئے آئے روز غنڈوں کے ہمرا ہ ہوائی فائرنگ کرتا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیں دیتا ہے علاقہ مکین محمد نادر،محمدفیاض،محمد اشرف،بی بی کبراں،عبدالستار،ملک ریاض۔فوجی ندیم،فخر حسین،احمد بخش،جعفر حسین،عبدالکریم،شاہد اقبال،مصطفی،محمد آصف،اشفاق،عاشق حسین وغیرہ نے تھانہ بستی ملوک پولیس اور قبضہ مافیا کے سرغنہ الطاف عرف گدراکے خلاف پلے کارڈ اور بینرز اٹھاکر سخت احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب،وزیر اعظم پاکستان،چیف جسٹس آف پاکستان،چیف آف آرمی سے اپیل کی ہے کہ ہماری ان افراد سے جان بخشی کروائی جائے اور پولیس کو بھی جھوٹی درخواستوں پر کاروائی سے باز رہنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی

  • ایسا سلوک تو کلبھوشن اور ابھی نندن کے ساتھ نہیں‌ ہوا جیسا … سعید غنی حکومت پر برس پڑے

    ایسا سلوک تو کلبھوشن اور ابھی نندن کے ساتھ نہیں‌ ہوا جیسا … سعید غنی حکومت پر برس پڑے

    سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور پر جو الزامات ہیں وہ سب کے سب سندھ کےہیں، ان الزامات میں کوئی بھی ادارہ اور ملزم سندھ سےباہر کا نہیں ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اورکوئی ایسا مقدمہ نہیں کہ جرم کہیں اورہوا ہے اور ٹرائل کہیں اور ہو رہا ہو، ایسا توکلبھوشن،ابھی نندن اوراحسان اللہ احسان کےساتھ بھی نہیں ہوا، ملزمان کوعدالتوں نے جو جو سہولیات دیں وہ بھی نہیں دی جا رہیں،

    سعید غنی نے کہاکہ آصف زرداری کی صحت کی جو حالت ہےوہ ہم نےنہیں نیب کےڈاکٹرزنےبنائی ہے، موجودہ حکومت جو سلوک کر رہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، سارےسلوک کاایک ہی مقصد ہے کہ بلاول بھٹو کاموقف تبدیل کیاجاسکے، ان کواحساس ہوناچاہیےکہ اس پارٹی نےجانیں دیکرموقف نہیں بدلا تواب کیسےبدلیں گے، اگرایساہےتوہماراموقف ہےعلیمہ خان،جہانگیرترین،اسد قیصراوردیگر کےمقدمات سندھ میں چلائیں، پیپلزپارٹی پرمظالم میں جوادارےآلہ کار بن رہےہیں وہ ملک کوکمزور کررہےہیں یامضبوط کررہےہیں، یہ رویہ کسی پارٹی کسی سیاستدان کیخلاف نہیں بلکہ ایک صوبےکو نشانہ بنایا جارہاہے،

  • ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو قوم کا نہیں‌ لوٹ مار بند  ہونے کا دکھ ہے، اسلم اقبال

    ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو قوم کا نہیں‌ لوٹ مار بند ہونے کا دکھ ہے، اسلم اقبال

    صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ 30 سال میں ان دونوں جماعتوں نےوفاق اور پنجاب کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ ان کےوزرا نواز شریف ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیسے لا کر دیتے تھے ، دونوں جماعتوں کےقائدین اور ان کےعزیزو اقارب بھی اس لوٹ مار میں شامل رہے ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے دفتر کے اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی ، انہیں قوم کا درد نہیں ،صرف پیسا لوٹنے کےراستے بند ہونے کا دکھ ہے ، ہم نے ایک سال کے اندر ان سب کو بے نقاب کر دیا ہے ،

    میاں اسلم اقبال نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے کبھی اپنے اوپر عائد کرپشن کے الزامات کا جواب نہیں دیا ، ان دونوں جماعتوں کی حکومتوں میں تو تحائف بھی گھروں میں چلے جاتے تھے ،

  • ہماری حکومت اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنائے گی، شاہ محمود قریشی

    ہماری حکومت اقلیتوں اور ان کی عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنائے گی، شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کےخلاف متحد‌‌ ہیں،


    باغی‌ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ ہماری حکومت اقلیتوں کے تحفظ کویقینی بنائے گی، ہر مذہب اور رنگ و نسل کا پاکستانی پاکستان زندہ باد کے نعرے پر متحد ہے، ہم اپنےمندروں،گرجاگھروں اورگردواروں کی حفاظت کریں گے،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف متحد ہیں، مودی کے اقدامات کی بحیثیت قوم مذمت کرتے ہیں، واضح رہے کہ بھارت میں ہندو انتہاپسند مسلمانوں سمیت وہاں بسنے والی اقلیتوں کے خلاف پرتشدد رویہ روا رکھے ہوئے ہیں اور آئے دن انہیں جانی و مالی نقصان پہنچائے جانے کی‌ خبریں آتی رہتی ہیں،

  • اسرائیل کی سلامتی کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ کا بڑا اعلان

    اسرائیل کی سلامتی کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، امریکی وزیر خارجہ کا بڑا اعلان

    امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا ہے امریکہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے کسی بھی اقدام سے ہرگز گریز نہیں کرے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ امریکہ اسرائیل کی ضرورت کا تمامتر اسلحہ اور فوجی ساز و سامان اسے فراہم کرے گا اور یہ کہ امریکہ خود کو اسرائیل کی سلامتی کا پابند سمجھتا ہے،

    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ واشنگٹن تل ابیب کو اسرائیل کی سلامتی کے لیے تمامتر فوجی ساز و سامان جو اسے کی ضرورت ہو گی، اسے فراہم کرے گا، واضح رہے کہ امریکہ اسرائیل کو ہر سال اربوں ڈالر کی فوجی اور مالی امداد فراہم کرتا ہے اور یہ کہ واشنگٹن کی طرف سے اسرائیل کو دی جانے والی فوجی اور مالی امداد اسرائیل کی توسیع پسندی اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر صرف ہوتی ہے، صیہونی حکام امریکہ کو اسرائیل کا سب سے طاقتور حامی قرار دیتے ہیں اور اسرائیل امریکی شہ پر فلسطین میں بڑے پیمانے پر قتل و غارت گری جاری رکھے ہوئے ہے،

  • وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے گورنر پنجاب اور نعیم الحق کی ملاقات

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے گورنر پنجاب اور نعیم الحق کی ملاقات

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کے درمیان آج گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی گئی اور مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا گیا، وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق کیلئے بھارتی تسلط کے خلاف تاریخی جدوجہد کر رہے ہیں اور اقوام عالم کو مظلو م کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنا ہو گی، انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے کرفیو کے ذریعے کشمیریوں پر زندگی تنگ کر دی ہے، کشمیری عوام اپنی اس جدوجہد میں تنہا نہیں، پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے،

    گورنر پنجاب چودھری محمد سرورنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر موثر انداز میں اٹھایا ہے، کشمیری عوام کے حق کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا کہ پاکستانی حکومت کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی، پاکستان اور کشمیر کا انمٹ رشتہ ہے، انہوں نے کہا کہ قوم نے گزشتہ روز بھرپور انداز میں یوم یکجہتی کشمیر منا کر دنیا کو واضح پیغام دیا ہے، ملاقات میں صوبہ پنجاب کے عوام کے فلاح و بہبود کے منصوبوں، سیاسی امور اور مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،

  • مودی ہٹلر بن چکا، کشمیر کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، راجہ فاروق حیدر

    مودی ہٹلر بن چکا، کشمیر کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، راجہ فاروق حیدر

    وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم کے طور پردنیا کو کشمیریوں کی حالت بتانے آیا ہوں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ نریندرمودی کی پالیسیاں عالمی امن کےلیےخطرہ ہیں، مودی وہی طرزعمل اختیارکررہاہےجوہٹلرنےکیاتھا، مودی کشمیرمیں وہی کررہاہےجوہٹلرنےپولینڈمیں کیاتھا، بی جےپی پرآرایس ایس کاقبضہ ہے، اخلاقی،سیاسی اورسفارتی حمایت سےآگےبڑھنےکی ضرورت ہے، کشمیرکی آزادی پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،

    واضح رہے کہ وزیراعظم آزادکشمیربرسلزبھی جائیں گےاورکشمیرکی صورتحال سےآگاہ کریں گے،

  • محرم الحرام کا چاند نظر آیا یا نہیں، یوم عاشور کب ہو گا؟ اہم خبر آ گئی

    محرم الحرام کا چاند نظر آیا یا نہیں، یوم عاشور کب ہو گا؟ اہم خبر آ گئی

    رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے محرم الحرام کے چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کے بعد متفقہ طور پر چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا ہے، وفاقی دارالحکومت میں بھی محرم الحرام کا چاند نظر آیا جس سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آگاہ کر دیا گیا تھا،

    چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں یکم محرم الحرام 1441 ہجری یکم ستمبر 2019 کل اتوار کو ہوگی جبکہ اس لحاظ سے یوم عاشور 10 ستمبر کو ہوگا،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب، یو اے ای اور دیگر کئی ملکوں‌ میں‌ محرم الحرام کا چاند نظر آگیا تھا جس کے ساتھ ہی دنیا بھر میں نئے ہجری سال 1441 ہجری کا آغا ہوگیا ہے، مسلمانوں کی طرف سے دعائیں کی جارہی ہیں کہ اللہ رب العزت اس نئے سال کو بابرکت بنائے اور کشمیر، فلسطین سمیت دیگر خطوں کے مظلوم مسلمانوں کو آزادیاں نصیب فرمائے. آمین،

  • موٹر سائیکل اور رکشوں کو کونسی ٹیکنالوجی میں کریں گے تبدیل؟ فواد چوہدری نے کیا نیا اعلان

    موٹر سائیکل اور رکشوں کو کونسی ٹیکنالوجی میں کریں گے تبدیل؟ فواد چوہدری نے کیا نیا اعلان

    وفاقی وزیرفواد چودھری نے ملک میں الیکٹرانک رکشے اور موٹرسائیکل لانے کا اعلان کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چودھری نے بجلی سے چلنے والا موٹر سائیکل اور رکشہ چلا کر دکھایا اور گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان موٹر سائیکل استعمال کرنے والا دنیا کا بڑا ملک ہے، الیکٹرانک موٹر سائیکل اور رکشے ملک کی ٹرانسپورٹ کا مستقبل ہیں، موٹر سائیکل اور رکشوں کو الیکٹرانک ٹیکنالوجی میں تبدیل کریں گے، الیکٹرانک موٹر سائیکل چارجڈ بیٹری سے چلے گی،

    فواد چوہدری نے کہاکہ الیکٹرانک ٹیکنالوجی میں تبدیلی سے ماحول میں کاربن میں کمی آئے گی،

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن ہوا جاری

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن ہوا جاری

    حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے جس پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے، اب پیٹرول کی نئی قیمت 113.24 روپے فی لیٹر ہوگی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 67 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے،

    وزارت خزانہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 27 پیسے کمی کی گئی ہے لہٰذا اب مٹی کے تیل کی قیمت 103.84 روپے سے کم کر کے 99.57 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، اسی طرح یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 63 پیسے کم ہو کر 91.89 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے ہوگا،

    واضح رہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ایک دن قبل ٹویٹ کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ کمی کی خوشخبری سنائی تھی تاہم وزارت خزانہ نے اس پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ معاون خصوصی کا نہیں بلکہ متعلقہ وزارت کا استحقاق ہے کہ وہ تیل قیمتوں میں رد وبدل کا اعلان کرے، میڈیا پر پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے چلنے والی خبریں درست نہیں ہیں لیکن آج وزارت خزانہ کی طرف سے باضابطہ طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو کسی حد تک ریلیف ملنے کا امکان ہے جو مہنگائی کی چکی میں بری طرح پسے ہوئے ہیں،

  • پاک فوج کو کس چیز نے بنایا ہے بہترین جنگجو فوج؟ آرمی چیف نے بتائی ایسی بات کہ بھارتیوں کے دل دہلا دیے

    پاک فوج کو کس چیز نے بنایا ہے بہترین جنگجو فوج؟ آرمی چیف نے بتائی ایسی بات کہ بھارتیوں کے دل دہلا دیے

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹرز لاہور کا دورہ کیاہے، اسی طرح وہ رینجرز ہیڈکوارٹرز بھی گئے اور جوانوں سے ملاقات کی،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے اس دورہ کے دوران انہیں‌ سرحدی صورتحال اورآپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ مجھےاپنےجوانوں اورافسران پرفخرہے، انسداد دہشتگردی آپریشنز نے پاک فوج کو بہترین جنگجو فوج بنادیا ہے جو قوم کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتری ہے،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ انسداد دہشتگردی آپریشن نے افواج پاکستان کو بہترین جنگ لڑنے والی فوج بنا دیا ہے، پاک فوج کے جوان قوم کی توقعات پر پورا اترے ہیں، ہم پرعزم رہیں گے اور ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ثابت قدم ہے، دہشتگردی کےخلاف آپریشنزنےپاک فوج کوجنگ کےلیےسخت فوج بنادیاہے،

  • وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا بڑا کارنامہ، سرکاری منرل واٹر کی بوتل کتنے میں ملے گی؟ جان کر ہوں‌ حیران

    وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا بڑا کارنامہ، سرکاری منرل واٹر کی بوتل کتنے میں ملے گی؟ جان کر ہوں‌ حیران

    پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز نے منرل واٹرکی بوتلیں تیار کر لیں، پہلےمرحلے میں یہ منرل واٹر سرکاری دفاتر میں متعارف کرایا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں یہ منرل واٹر عام لوگوں کیلیےدستیاب ہوگا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منرل واٹری کی تیاری کے حوالہ سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے ایک بڑا کارنامہ سامنے آیا ہے، بتایا گیا ہے کہ منرل واٹرابتدائی طورپروزیراعظم آفس، پارلیمنٹ ہاؤس میں استعمال کے لیےبھیجا جائے گا، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے سستا منرل واٹرمتعارف کرایا گیا ہے،

    فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرکاری منرل واٹرپر صرف ایک روپےفی لیٹرخرچہ آئےگا، پاکستان بھرکی تمام تحصیلوں سےپانی کے نمونے حاصل کرکےسروے مکمل کرلیاہے، تمام تحصیلوں میں دستیاب پانی میں نمکیات کے مطابق پلانٹ لگائے جائیں گے، یہ پلانٹ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی خود تیار کرے گی، لوگوں کو آسان شرائط پر قرضے دے کر اس پلانٹ کو چلایا جائے گا، پورے ملک میں سستا اورمعیاری پانی دستیاب ہوگا، واضح رہے کہ پاکستان منرل واٹر کمپنیوں نے لوٹ مار مچا رکھی ہے جس پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی سخت ایکشن لیا اور کہا تھا کہ وہ عوام کو بے وقوف بنا رہی ہیں،

  • اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کی خصوصی حیثیت تسلیم کرتے ہیں، او آئی سی کا دوٹوک اعلان

    اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کی خصوصی حیثیت تسلیم کرتے ہیں، او آئی سی کا دوٹوک اعلان

    اوآئی سی نے بھارت کی جانب سےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے پرتحفظات کا اظہار کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق او آئی سی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکی آئینی حیثیت تبدیل کرنابھارت کا یکطرفہ اقدام ہے، یواین اوکی قراردادوں کےمطابق کشمیرکی خصوصی حیثیت تسلیم کرتے ہیں، مسئلہ کشمیرکاحل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہی ممکن ہے، تنازع جموں و کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان مرکزی مسئلہ ہے، مقبوضہ جموں وکشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی بھارت کایکطرفہ اقدام ہے،

    او آئی سی کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرسے فوری طور پرکرفیو اُٹھایا جائے، سلامتی کونسل کی قراردادوں کیمطابق تنازع کشمیر کےپائیدار،منصفانہ حل ضروری ہے، او آئی سی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت مذاکرات کا عمل شروع کریں، پاک بھارت مذاکرات جنوبی ایشیامیں ترقی، امن اور استحکام کیلیے ضروری ہے، تنازع کشمیر کاحل سلامتی کونسل کی قراردادوں کیمطابق اقوام متحدہ کی زیرنگرانی رائےشماری ہے،

  • تاجروں اور سول سوسائٹی کا ایل او سی کی جانب مارچ، شرکاء کہاں پہنچ گئے؟ اہم خبر

    تاجروں اور سول سوسائٹی کا ایل او سی کی جانب مارچ، شرکاء کہاں پہنچ گئے؟ اہم خبر

    آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کی جانب تاجروں اور سول سوسائٹی کا مارچ جاری ہے، ادھر مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر پروفیسر ساجد میر کی زیر قیادت بھی مظفر آباد میں احتجاج کیا گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقے چناری میں کشمیریوں کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک ہے، مارچ کے شرکاء کو چناری کے مقام پر روک لیا گیا ہے، احتجاجی مارچ میں شریک افراد نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی آزادی اور بھارتی حکومت کے‌خلاف تحریریں درج تھیں، اس دوران شرکاء کی جانب سے مودی سرکار اور غاصب ہندوستانی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی جاتی رہی،

    احتجاجی مارچ میں شریک افراد میں بھارتی مظالم کے خلاف سخت غم و غصہ دیکھنے میں آیا، کنٹرول کے قریبی علاقے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتے رہے، دریں اثناء مظفر آباد میں پروفیسر ساجد میر کی زیر قیادت احتجاجی مظاہروں میں کشمیریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،

  • کراچی میں کچرے کے ڈھیر، وزیر اعلیٰ سندھ نے سارا ملبہ کے ایم سی پر ڈال دیا

    کراچی میں کچرے کے ڈھیر، وزیر اعلیٰ سندھ نے سارا ملبہ کے ایم سی پر ڈال دیا

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی صفائی مہم میں سندھ حکومت مدد کررہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے ٹنڈو الہ یار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیرعلی زیدی سے نالوں کی صفائی پربات ہوئی ہے، کے ایم سی ایک جگہ سے کچرا اٹھا کردوسری جگہ پھینکتی ہے، جی ڈی اے اپنی سیٹیں بچائے پیپلزپارٹی متحد ہے،

    واضح‌ رہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں سے لوگوں‌ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس پرلوگوں کی طرف سے سندھ حکومت پر سخت تنقید کی جارہی ہے، کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام نہیں‌ ہو سکا ہےا ور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں، مختلف علاقوں میں گندگی کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے،

  • بھارتی طلباء کے پاکستانی پرچم لہرانے پر انڈیا میں کھلبلی، بی جے پی سڑکوں پر نکل آئی

    بھارتی طلباء کے پاکستانی پرچم لہرانے پر انڈیا میں کھلبلی، بی جے پی سڑکوں پر نکل آئی

    بھارتی ریاست کیرالہ کے ایک کالج میں پاکستانی جھنڈا لہرا دیا گیا ہے جس پر بھارتی فورسز نے 30 سے زائد طلباء کو گرفتار کر لیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ریاست کیرالہ میں واقعہ سلما آرٹس اینڈ سائنس کالج میں الیکشن مہم کے دوران پاکستان کا جھنڈا لہرایا گیا جس کے بعد 25 سے زائد طلباء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ایک طالبعلم کو گرفتار کر لیا ہے، بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے اہلکاروں تک یہ بات پہنچی تو انہوں نے اس کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جبکہ بھارتی میڈیا بھی پاکستانی جھنڈا لہرائے جانے پر چیخ اُٹھا جن طلبا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا انہوں نے اسے ڈیزائننگ اور پرنٹنگ کی غلطی قرار دیا لیکن ان کی اس دلیل کو ماننے سے انکار کر دیا گیا،

    مقبوضہ کشمیر میں تو پاکستان زندہ باد کے نعرے اور پاکستان کا جھنڈا لہراتے ہوئے نظر آتا ہی ہے لیکن گذشتہ برس نئی دہلی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں ”پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگ گئے تھے جس نے بھارت کی نیندیں اُڑا دی تھیں، قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے آنے پر بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا نے نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کی اور انہیں غدار کہنا شروع کیا تھا، سدھو کے خلاف ہرزہ سرائی اورانہیں غدار کہنے پرسکھ برادری نوجوت سنگھ سدھو کے حق میں سراپا احتجاج ہوئی اور احتجاج کے دوران بھارت میں ”پاکستان زندہ باد” اور ”خالصتان زندہ باد” کے نعرے لگائے گئے تھے،

  • مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی بندش سے بھارتی فوجی اہلکار بھی تنگ پڑ گئے

    مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی بندش سے بھارتی فوجی اہلکار بھی تنگ پڑ گئے

    مقبوضہ کشمیر میں‌ موبائل اور انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے بھارتی فوج کو بھی سخت مشکل پیش آ رہی ہے، ادھر بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کشمیری جہادی تنظیم حزب المجاہدین نے ہندوستانی فوج کے کشمیر میں موجود مخبروں کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بند کئے جانے کی وجہ سے غاصب بھارتی فوج کو بھی خفیہ معلومات نہیں مل رہیں اور ان اطلاعات کے ملنے میں ستر فیصد کمی آئی ہے، جس طرح پہلے لوگوں سے رابطہ ہو جاتا تھا ویسے نہیں‌ ہو رہا،

    بھارتی فورسز کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کے خلاف تکنیک استعمال کرتے ہوئے آپریشن کرنے میں بھی ہندوستانی فوج کو اس وقت مشکلات کا سامنا ہے، دریں اثناء بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب المجاہدین کی طرف سے کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر لگائے گئے ہیں کہ بھارتی فوج کیلئے کوئی مخبری نہ کرے وگرنہ اس کا انجام برا ہو گا، تحریک آزادی کامیابی کے قریب ہے، کشمیری قوم کو جلد آزادی ملے گی،

  • بھارتی ریاست مہاراشٹر میں زوردار دھماکہ، کتنے افراد مارے گئے؟ بڑی خبر

    بھارتی ریاست مہاراشٹر میں زوردار دھماکہ، کتنے افراد مارے گئے؟ بڑی خبر

    بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ایک کیمیکل فیکٹری میں زوردار دھماکہ سے سات افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 40 سے زائد افراد جھلس گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مہاراشٹر کے ضلع دھولیہ میں‌ شر پورواگھاڈی گاؤں کے نزدیک پیش آیا ہے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر بھارتی پولیس، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اورمحکمہ فائر بریگیڈ کے اہلکار پہنچ گئے تاہم آگ بجھانے میں انہیں‌ سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،

    بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی تک سات لاشیں برآمد کی گئی ہیں، یہ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی وجہ سے آس پاس کے گھروں کی دیواروں پر شگاف پڑ گئے اور سیاہ دھوئیں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، کیمیمکل فیکٹری حادثہ کے بعد امدادی کاروائیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے،

  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے کنٹرول لائن پہنچ کر ایسا کام کر دیا کہ بھارت کے پاؤں‌ تلے سے زمین نکل گئی

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کنٹرول لائن پہنچ کر ایسا کام کر دیا کہ بھارت کے پاؤں‌ تلے سے زمین نکل گئی

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے بین الاقوامی میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں‌ کو کنٹرول لائن کا دورہ کروایا گیا ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں‌ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ عالمی میڈیا سے تعلق رکھنے والے پاکستان میں موجود صحافیوں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے اور اس دوران انہیں آئے دن بھارتی فوج کی طرف سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،

    بین الاقوامی میڈیا کو ایل او سی کا دورہ کروانے کے موقع پر کنٹرول لائن پر میں رہنے والے لوگوں سے آزادانہ ماحول میں بات چیت کی اجازت بھی دی گئی اور انہیں بتایا گیا کہ سرحد کے دوسری جانب مقبوضہ جموں کشمیر میں مسلسل کرفیو کے ذریعے انڈیا اپنے مظالم چھپانے کی کوشش کر رہا ہے،

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ملکی و غیر ملکی میڈیا کے نمائندگان کو ایل او سی کا دورہ کروایا جاتا رہا ہے جبکہ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے صحافیوں‌ پر پابندیاں‌ عائد کر رکھی ہیں اور انہیں‌ کشمیریوں‌ کے ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے متعلق بھی کوریج کی اجازت نہیں‌ دی جاتی،

  • وزیراعظم آزاد کشمیر کا ایل او سی کی جانب مارچ کا اعلان، کہا ہم ختم ہوجائیں گے یا بھارت کشمیر میں نہیں رہے گا

    وزیراعظم آزاد کشمیر کا ایل او سی کی جانب مارچ کا اعلان، کہا ہم ختم ہوجائیں گے یا بھارت کشمیر میں نہیں رہے گا

    وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہےکہ یا ہم ختم ہوجائیں گے یا بھارت کشمیر میں نہیں رہےگا کیونکہ ہم مارے بھی جائیں اور ہندوستان بھی یہاں رہے یہ نہیں ہوسکتا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ کشمیریوں کےساتھ اب ہندوستان بھی بات کرے گا، ہرکوئی بات کرےگا، مظلوم کشمیریوں کی منزل بہت قریب نظر آرہی ہے، انہوں نے کہا کہ یا ہم ختم ہوجائیں گے یا بھارت کشمیر میں نہیں رہےگا، ہم مارے بھی جائیں اور ہندوستان بھی یہاں رہے یہ نہیں ہوسکتا، کشمیریوں کو سرحد کے دونوں جانب آنے جانے کا حق ہے،

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ ہم بہت بڑی تعداد میں ایل اوسی کی جانب مارچ کریں، 9 اگست کو آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں یہ آپشن شامل ہے، یہ مارچ سردیاں شروع ہونے سے پہلے ہوگا، وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ جارح کے مقابلے میں مظلوم کھڑا ہوتا ہے تو دنیا کی ہمدردی مظلوم کے ساتھ ہوتی ہے،

  • سعودی سفارتخانے کے میڈیا سیکشن کے نئے انچارج علی خالد الدوسری نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

    سعودی سفارتخانے کے میڈیا سیکشن کے نئے انچارج علی خالد الدوسری نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

    سعودی سفارتخانے کے میڈیا سیکشن کے نئے انچارج علی خالد الدوسری نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں، علی خالد الدوسری نے چارج لینے کے بعد مختلف شخصیات سے ملاقاتیں اوررابطے شروع کردیئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی خالد الدوسری نے کہاہے کہ سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعید المالکی کی سربراہی میں پاک سعودی تعلقات کومزید مضبوط بنانے کے لیے بھرپورکرداراداکریں گے، پاکستان میں قائم مملکت سعودی عربیہ کے نئے سفارتخانے کے میڈیا سیکشن کے انچارج علی خالد الدوسری نے اپنے آفس کاچارج لیا تومیڈیا سیکشن کے عملے نے ان کا بھرپوراستقبال کیا، علی خالد الدوسری میڈیا اور رابطہ کاری میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، انہیں چندروزقبل ہی سفارتخانے میں تعینات کیاگیا تھا،

    علی خالدالدوسری نے ذمے داریاں سنبھالنے کے بعد میڈیا سے وابستہ شخصیات ودیگر افراد سے ملاقاتیں اوررابطے شروع کردیئے ہیں، انہوں نے مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاک سعودی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردارادا کریں گے، سعودی عرب اورپاکستان دو بھائیوں کی طرح ہیں، پاکستان اورسعودی عرب کومشترکہ مسائل کا سامنا ہے، ہم مل کران مسائل اورچیلنجزسے عہد ہ براں ہوسکتے ہیں،

  • آرمی چیف کا فارمیشن سٹرائیک کور کا دورہ، آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی

    آرمی چیف کا فارمیشن سٹرائیک کور کا دورہ، آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی طرف سے فارمیشن اسٹرائیک کور کا دورہ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ جنگ میں اسٹرائیک کورکا اہم اورفیصلہ کن کردارہوتا ہے، آرمی چیف کواسٹرائیک کورکی آپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے اسٹرائیک کورکی پیش وارانہ تیاریوں کوسراہا،

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ اسٹرائیک کورکی تیاریوں اورتربیت کامعیارقابل تحسین ہے،

  • محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت سندھ کے اضلاع میں شدید بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی کراچی سمیت سندھ کے اضلاع میں شدید بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کی طرف سے کراچی سمیت سندھ کے 8 اضلاع میں شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں متوقع 50 سے 70 ملی میٹرکی شدید بارش سےاربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی اورسندھ کی انتظامیہ کو الرٹ رہنےکی ہدایت کی گئی ہے،

    آئندہ24گھنٹوں میں کراچی،ٹھٹھہ،شہیدبینظیرآبادمیں اکثرمقامات پربارش کاامکان ہے، اسی طرح لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد میں بھی اکثرمقامات پرآندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے، واضح رہے کہ گزشتہ دنوں‌ ہونے والی بارشوں‌ کے سبب کراچی میں لوگوں‌ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ابھی تک کئی علاقے ایسے ہیں جہاں پانی کھڑا ہے اور نکالا نہیں‌ جا سکا ہے، کراچی میں نالوں کی صفائی بھی ہونے والی ہے جس سے نالوں کے قرب و جوار میں لوگوں کے گھروں‌ میں‌ پانی کھڑا ہو رہا ہے،

  • قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی ڈینگی کا شکار، کہاں چل رہا ہے علاج؟ اہم خبر

    قومی کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی ڈینگی کا شکار، کہاں چل رہا ہے علاج؟ اہم خبر

    پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے دو اہم کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی اورفخرزمان پی سی بی پری سیزن کیمپ سے آؤٹ ہو گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی ڈینگی بخارکےباعث لاہورکے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، ترجمان پی سی بی کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ فخرزمان گھٹنے کی انجری کاشکارہوگئے ہیں، اس طرح یہ دو اہم کھلاڑی پری سیزن کیمپ سے باہر ہو گئے ہیں،

    گزشتہ روزفخرزمان کےدائیں گھٹنےکاایم آرآئی اسکین کروایاگیا ہے، فخرزمان کی ایم آرآئی رپورٹ پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری پینل کوموصول ہوئی ہے، پینل کی سفارشات کی روشنی میں فخرزمان کی کیمپ میں آئندہ شرکت کا فیصلہ کیاجائیگا،

  • کشمیریوں‌ سے یکجہتی کیلئے کل ملک بھر میں ہو گا احتجاج، قوم باہر نکلے، عمران خان کی اپیل

    کشمیریوں‌ سے یکجہتی کیلئے کل ملک بھر میں ہو گا احتجاج، قوم باہر نکلے، عمران خان کی اپیل

    وفاقی دارالحکومت کے تمام چوراہوں پرٹریفک سگنل کل 12 بجے ریڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے قوم کل باہر نکلے، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم کل دن 12 سے ساڑھے 12 تک کشمیریوں کے لیے نکلے اور ان سے اظہار یکجہتی کرے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کل جمعہ کے دن ملک بھر میں دن 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک تمام انسان اور گاڑیاں رک جائیں گی، وزیراعظم عمران خان ارکان اسمبلی کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے آئیں گے اور نوجوانوں اور طلباء سے خطاب کریں گے، حکومت پاکستان کی اپیل پر کل ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، ملک بھرمیں عوام گھروں دفاتر سے باہر نکل کرروڈ پرجمع ہوں گے ،نماز جمعہ کے اجتماعات میں کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی،

    ملک بھر کی طرح‌ وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں پر کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے احتجاج کیا جائے گا، ٹھیک 12 بجےسائرن بجیں گے اور قومی ترانہ پڑھا جائے گا، قومی ترانے کے بعد کشمیرکا ترانہ بھی پڑھا جائے گا، اسلام آباد ٹریفک پولیس کو اس حوالےسےآگاہ کردیا گیاہے، فیصلہ کیا گیا ہے کہ سگنل آدھےگھنٹےتک ریڈ اورٹریفک رکی رہےگی، ضلعی انتظامیہ کےزیراہتمام مرکزی اجتماع ڈی چوک پرہوگا،

    پی ٹی آئی کے وزرااورمقامی قائدین بھی ڈی چوک میں جمع ہوں گے،

  • بلدیاتی نظام فعال کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، اہم خبر

    بلدیاتی نظام فعال کرنے کیلئے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، اہم خبر

    پنجاب حکومت نے حلقہ بندیوں کے لئے آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرڈیننس کے ذریعے فوری طورپر حلقہ بندیاں کی جائیں گی، پنجاب میں بلدیاتی نظام کو فعال کرنے سے متعلق گورنرپنجاب چوہدری سرورکوآرڈیننس کا مسودہ بھجوا دیا گیا ہے،

    آئندہ 2 روز میں آرڈیننس جاری کئے جانے کا امکان ہے،

  • سینیٹ میں راجہ ظفرالحق کی زیرصدارت مشترکہ پارلیمانی پارٹیوں‌ کا اجلاس، بھارتی جارحیت کی مذمت

    سینیٹ میں راجہ ظفرالحق کی زیرصدارت مشترکہ پارلیمانی پارٹیوں‌ کا اجلاس، بھارتی جارحیت کی مذمت

    سینیٹ میں اپوزیشن کا راجہ ظفرالحق کی صدارت میں مشترکہ پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہوا ہے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے شیری رحمان، سسی پلیجو اور رضاربانی نے شرکت کی، فاروق ایچ نائیک، مولا بخش چانڈیو بھی اجلاس میں موجود رہے، اجلاس میں سینیٹ کی کارروائی سے متعلق امور پرتبادلہ خیال کیا گیا، مشترکہ اپوزیشن کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی،

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مشترکہ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے کشمیر پرحکومتی پالیسیوں پر اظہارتشویش کیا گیا ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مؤخرہونے پرمشترکہ اپوزیشن کی طرف سے مذمت کی گئی ہے،

  • قومی کرکٹ ٹیم کا پری کنڈیشنگ کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں جاری، بھرپور نیٹ پریکٹس

    قومی کرکٹ ٹیم کا پری کنڈیشنگ کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں جاری، بھرپور نیٹ پریکٹس

    قومی کرکٹ ٹیم کا پری کنڈیشنگ کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے، سابق کپتان اظہر علی کہتے ہیں کہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر سے مقابلے کی فضا پیدا ہوگی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومي کرکٹ ٹيم کے تربيتي کیمپ میں کھلاڑیوں نے صبع کے سيشن ميں فزیکل ٹریننگ کی جبکہ شام کے سیشن میں کھلاڑیوں کو بھرپور نیٹ پریکٹس کروائی گئی، کیمپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان اظہر علی نے نئے ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ڈومیسٹک سطح پر مقابلے کی فضا پیدا ہوگی اور ہر کھلاڑی کو خود کو منوانے کے لئے بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی،

    قومی ٹیم کی قیادت کے حوالے سے اظہر علی کا کہنا تھا کہ نہ ون ڈے میں واپسی کا سوچا ہے اور نہ ہی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے ابھی تک کوئی بات ہوئی ہے، کنڈیشنگ کیمپ سات ستمبر تک جاری رہے گا جبکہ لیگ اسپنر شاداب خان کو کیریبین لیگ میں شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز روانگی کے لئے کیمپ سے ریلیز کردیا گيا ہے،

  • ایمپائرنگ کے شعبہ میں بھی خواتین کریں‌ گی قسمت آزمائی، پی سی بی ورکشاپ میں 9 خواتین کی شرکت

    ایمپائرنگ کے شعبہ میں بھی خواتین کریں‌ گی قسمت آزمائی، پی سی بی ورکشاپ میں 9 خواتین کی شرکت

    کرکٹ کی دلدادہ خواتین امپائرنگ کے شعبے میں بھی قسمت آزمائی کریں‌ گی، پی سی بی امپائرز اینڈ میچ ریفریز ورکشاپ میں 9 خواتین امپائرز نے شرکت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ 3 روزہ ورکشاپ میں 5 خواتین امپائرز نے شرکت کی، 2 خواتین امپائرز راولپنڈی اور 2 کراچی میں شیڈول ورکشاپ میں شرکت کریں گی، ورکشاپ میں آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر علیم ڈار سمیت انٹرنیشنل پینل امپائرز احسن رضا اور آصف یعقوب نے لیکچرز دئیے، عافیہ امین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مذہبی گھرانے سے تعلق کے باعث مجھے امپائرنگ کرنے میں مشکلات کا سامنا رہا، حمیرا فرح کا کہنا تھا کہ خواتین معاشرے کا اہم جزو ہیں، ورکشاپ کا انعقاد ہمارے لیے مثبت رہے گا،

    خواتین ایمپائرینگ کے شعبہ میں قسمت آزمائی کرنے والی شکیلہ رفیق کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل امپائرز کا تجربہ ہمارے لیے سود مند ثابت ہوگا، صباحت رشید نے کہاکہ امپائرنگ یکسر مختلف شعبہ ہے، قوانین سے آگاہی حاصل کررہے ہیں، اسی طرح نازیہ نذیر کا کہنا تھا کہ آئی سی سی پینل میں شامل ہونا میرا خواب ہے، ادھر آئی سی سی ایلیٹ پینل امپائر علیم ڈار نے کہا ہے کہ یہ امپائرز دوسری خواتین کے لیے رول ماڈل ہیں، یہ خواتین قومی کرکٹ کا سرمایہ ہیں، ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے، خواتین امپائرز جتنے زیادہ میچز سپروائز کریں گی ان کی کارکردگی میں نکھار آئے گا،

  • کراچی کے شہری نالوں میں کچرا مت پھینکیں، کیا ہم یہی صاف کرتے رہیں گے؟ وسیم اختر

    کراچی کے شہری نالوں میں کچرا مت پھینکیں، کیا ہم یہی صاف کرتے رہیں گے؟ وسیم اختر

    میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی شہر کے نالے کچرے سے بھرے ہوئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ نالوں کےاطراف گھروں میں گٹرکاپانی جارہاہے، نالوں میں کچرا پھینکنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ، کیا ہم نالے ہی صاف کرتے رہیں گے؟ شہری نالوں میں کچرا نہ پھینکیں ، نالوں کی صفائی کرائی، نالے پھر کچرے سے بھر گئے ہیں ،

    وسیم اختر نے کہاکہ شہرمیں کچرے اورسیوریج کاسسٹم درست کرنےکی ضرورت ہے، نالوں پرتجاوزات ہیں ، گھر تک بنادئیے گئے ہیں، واضح‌ رہے کہ حالیہ موسم برسات میں بارشوں کے سبب کراچی میں شہریوں‌ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہے جو ابھی تک نہیں نکالا جاسکا ہے،

  • کشمیر کے معاملہ پر کوئی ملک پاکستان کا ساتھ نہیں دے رہا، راجناتھ سنگھ کی ہرزہ سرائی

    کشمیر کے معاملہ پر کوئی ملک پاکستان کا ساتھ نہیں دے رہا، راجناتھ سنگھ کی ہرزہ سرائی

    بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کبھی بھی پاکستان کا حصہ نہیں تھا اور کوئی بھی ملک کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے معاملہ پر اس کی حمایت نہیں‌ کر رہا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجناتھ سنگھ نے یہ بات لیہہ کے دورہ کے دوران کہی، ہندوستانی وزیر دفاع نے پاکستان کے خلاف زہر الگتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں مداخلت کے بجائے اپنے ملک کے مسائل حل کرنے کی طرف دھیان دینا چاہیے،

    راجناتھ سنگھ نے الزام تراشی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان مبینہ طور پر انڈیا کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، کشمیر پر پاکستان کا کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے،

  • عمران خان کا فرانسیسی صدر اور اردن کے شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ، کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

    عمران خان کا فرانسیسی صدر اور اردن کے شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ، کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

    وزیراعظم عمران خان کی طرف سے فرانسیسی صدراوراردن کے شاہ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے دونوں رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سےآگاہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے انہیں‌ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدامات سےآگاہ کیا، وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیونافذکرکےانسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کانوٹس لے،

    انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کاتناسب بدل رہاہے، ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اردن کے شاہ عبداللہ نے کہاکہ مذکرات کےذریعےمقبوضہ کشمیرکاپُرامن حل ضروری ہے، کشمیرکی صورتحال پر دیگرممالک سے مشاورت کریں گے،

  • مشیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ، اسٹیل ملز ملازمین کی بھی سنی گئی

    مشیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ، اسٹیل ملز ملازمین کی بھی سنی گئی

    مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں‌ وزارت خزانہ کو اسٹیل ملزملازمین کی جون کی تنخواہ جاری کرنیکی منظوری دی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں‌ اسٹیل ملزملازمین کی رواں مالی سال کی تنخواہوں کیلیےانتظامات کی بھی منظوری دی گئی ہے، تنخواہوں کیلیے 4 ارب 9 کروڑ70 لاکھ روپے کے انتظامات کی بھی منظوری دی گئی، فروری سےمئی تک پاکستان مشین ٹول فیکٹری کے ملازمین کیلیے12 کروڑ80لاکھ روپےکی منظوری دی گئی ہے، پاکستان مشین ٹول فیکٹری کواسٹریٹیجک پلان ڈویژن کےحوالےکرنےکیلیےوزارت صنعت کوبات چیت کی ہدایت کی گئی ہے،

    اجلاس میں‌ وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی نےکمیٹی کوگندم کےذخائرکی صورتحال سے آگاہ کیا گیا، 16اگست کوملک میں گندم کے75لاکھ 16ہزارٹن کےذخائرتھے، 16اگست کوملک میں گندم کے75لاکھ 16ہزارٹن کےذخائرتھے، وزارت خزانہ کے اعلامیہ میں‌ مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال اسی عرصےمیں ملک میں گندم کےایک کروڑ 9 لاکھ 5 ہزارٹن کےاسٹاک تھے، یکم جولائی 2018 سے16اگست 2019تک 3لاکھ 69 ہزارٹن گندم،دو لاکھ ٹن کے قریب آٹابرآمدکیا گیا ہے،

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، آئی ٹی کو فروغ دینے سمیت کیا ہوئے فیصلے؟ بڑی خبر

    وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، آئی ٹی کو فروغ دینے سمیت کیا ہوئے فیصلے؟ بڑی خبر

    وزیر اعظم کا ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اعانت کیلیے آئی ٹی کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسی طرح کاروبار میں رکاوٹ ڈالنے والی بیورو کریسی کے صوابدیدی اختیارات بھی ختم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کا کاروبار میں حائل غیرضروری قوانین اور قواعد و ضوابط ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں‌مشیرتجارت عبدالرزاق داود، ڈاکٹرعشرت حسین ، صوبائی وزیر میاں اسلم ودیگرحکام نے شرکت کی، اجلاس میں ملک بھر میں کاروباری مواقع بڑھانےکی تجاویز کاجائزہ لیا گیا،

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمپنیوں کی رجسٹریشن کا عمل سہل کرنے کے قوانین لائےجائیں گے، کاروباری مواقع بڑھانے کیلیے وزیراعظم کا متعلقہ صوبوں، اداروں کا ہر ہفتے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیر اعظم کی جانب سے پنجاب میں صنعتی زون بنانے کی تعریف کی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان کی پنجاب حکومت کو آئی ٹی سے متعلق تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،

  • مسلسل کرفیو سے کشمیریوں کی معیشت تباہ، 10 ہزار افراد ملازمتوں سے فارغ کر دیے گئے

    مسلسل کرفیو سے کشمیریوں کی معیشت تباہ، 10 ہزار افراد ملازمتوں سے فارغ کر دیے گئے

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے لاک ڈاؤن سے وادی کشمیر کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 3 ہفتوں سےجاری کرفیو نےمقبوضہ وادی کےسیاحتی مقامات کو بھی سنسنان کردیا ہے، مقبوضہ وادی کے 5 ہزار سے زائد ہوٹل بند ہیں اور 10ہزار سے لوگوں کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے، بھارتی فوج کی دہشت گردی کے نتیجہ میں کشمیریوں کے باغات بھی بڑے پیمانے پر تباہ کئے گئے ہیں،

    مقبوضہ کشمیر میں اس وقت لاکھوں کشمیری محاصرے میں ہیں، ہر طرف مکمل لاک ڈاﺅن ہے اور مقبوضہ کشمیر ایک فوجی چھاﺅنی کامنظر پیش کر رہا ہے، بھارتی فوج نے کشمیر کی حریت اور بھارت نواز سیاست دانوں سمیت دس ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار یا نظر بند کیا ہے، مقبوضہ کشمیر کی جیلوں اور پولیس اسٹیشنوں میں قیدیوں کی گنجائش ختم ہو چکی ہے، پوری وادی میں 5اگست سے تمام انٹرنیٹ اور مواصلاتی رابطے بند ہیں، مقامی اخبارات اپنے آن لائن ایڈیشن کی تازہ کاری نہیں کرسکے جبکہ ان میں سے بیشتر بھی پابندیوں کی وجہ سے پرنٹ نہیں ہوسکے،

    بھارتی فوج نے مساجد کو بھی تالے لگا دیئے ہیں، اکثر مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے، مقبوضہ وادی میں زندگی بچانے والی ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے، لوگوں کوجان بچانے والی ادویات خریدنے کے لیے دہلی تک کا سفر کرنا پڑ رہا ہے، ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وادی کشمیر میں بدستور بندش اور مواصلات کی بندش سے سینکڑوں مریض متاثر ہوئے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں اشیائے خوردونوش کی بھی قلت ہو گئی ہے جبکہ بچوں کے لیے خوراک کی بھی کمی ہو گئی ہے،

  • گوادر سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی، اہم خبر

    گوادر سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی، اہم خبر

    حکومت کی طرف سے گوادر سمارٹ پورٹ سٹی کے ماسٹر پلان کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ڈی جی گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا گیا ہے کہ میں آپ کے علم میں‌ یہ بات لانا چاہتا ہوں کہ گوادر سمارٹ پورٹ سٹی کے ماسٹر پلان کی منظوری 23 اگست کو گورننگ باڈی کے اجلاس میں دے دی گئی ہے،

    ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ لوگوں اس سے متعلق پہلے ہی پتہ چل چکا ہے لیکن بہت لوگ چاہتے تھے کہ میں اس سلسلہ میں کوئی واضح بیان دوں، ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے یہ ٹویٹ کئے جانے پر خاص طور پر ان لوگوں نے زبردست خوشی کا اظہار کیا ہے جنہوں نے گوادر میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور انہیں‌ مستقبل میں بہت امیدیں‌ وابستہ ہیں،

  • کراچی میں 6 ملزمان گرفتار، کن سنگین وارداتوں میں ملوث تھے؟ رینجرز نے بتا دیا

    کراچی میں 6 ملزمان گرفتار، کن سنگین وارداتوں میں ملوث تھے؟ رینجرز نے بتا دیا

    پاکستان رینجرز کی طرف سے کراچی شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئی ہیں اور اس دوران 6 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رینجرز کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزمان اسٹریٹ کرائم اورقانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ میں ملوث ہیں، ملزمان سےاسلحہ،ایمونیشن اورمسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے،

    پاکستان رینجرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ ملزمان سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے،

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں کن شہروں میں‌ بارش ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

    آئندہ 24 گھنٹوں میں کن شہروں میں‌ بارش ہو سکتی ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

    محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مکران، قلات، ژوب میں چند مقامات پرآندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص میں کہیں کہیں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مالاکنڈ اورہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پرآندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش ہو سکتی ہے،

    ٹھٹھہ اورشہید بینظیرآباد میں بھی آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زیریں سندھ کےبعض مقامات پرموسلادھاربارش کا امکان ہے،

  • آصف زرداری کو کل جیل سے کہاں‌ منتقل کیا جائے گا؟ بڑی خبر آ گئی

    آصف زرداری کو کل جیل سے کہاں‌ منتقل کیا جائے گا؟ بڑی خبر آ گئی

    سابق صدر آصف علی زرداری جنہیں‌ جعلی اکاؤنٹس کیس میں‌ گرفتار رکھا گیا ہے انہیں کل ہسپتال منتقل کرنے سے متعلق فیصلہ کر لیا گیا ہے، باغی ٹی وی نے ایک دن قبل ہی انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی خبر دی تھی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں‌ بتایا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیرحراست سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں منتقل کیا جائے گا، آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر کیا گیا ہے، واضح رہے کہ ميڈيکل بورڈ نے چند دن قبل آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی،

    ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے بھی آصف زرداری کو ہسپتال داخل کروانے کیلئے احتجاج کیا جارہا تھا، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تو یہاں‌تک کہہ دیا تھا کہ حکومت آصف زرداری کو طبی امداد فراہم نہ کر کے انہیں‌ قتل کرنا چاہتی ہے،

  • باکسر عامر خان کی کنٹرول لائن دورہ سے متعلق اہم پریس کانفرنس، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    باکسر عامر خان کی کنٹرول لائن دورہ سے متعلق اہم پریس کانفرنس، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کومقبوضہ کشمیرمیں قتل کیاگیا،

    باکسر عامر خان بھی کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے ایل اوسی روانہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کل لائن آف کنٹرول کا دورہ کیاتھا، کشمیرمیں ظلم وستم کاسلسلہ بندہوناچاہیے، میراپیغام کشمیرسےیکجہتی ہے، کشمیرکی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،

    باکسر عامر خان کا ایسا اعلان کہ بھارتیوں کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی، اہم خبر

    عامر خان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اورنریندرمودی مسئلہ کشمیرکوپرامن طریقےسےحل کریں،

  • شاہ محمود قریشی کا کویتی نائب وزیر اعظم سے رابطہ، کشمیر کیلئے حمایت پر شکریہ ادا کیا

    شاہ محمود قریشی کا کویتی نائب وزیر اعظم سے رابطہ، کشمیر کیلئے حمایت پر شکریہ ادا کیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے قتل عام کے نتیجے میں ایک نیا انسانی المیہ جنم لیتا دکھائی دے رہا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق کویتی نائب وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ توقع ہے کویت مسئلہ کشمیرکو بین الاقوامی سطح پراجاگرکرنے کیلیے معاونت جاری رکھے گا، وزیرخارجہ نے مسئلہ کشمیر پرسیکیورٹی کونسل، اوآئی سی میں حمایت پرکویتی وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کیا،

    کویتی نائب وزیراعظم نے صورتحال سے آگاہ کرنے پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا، کویتی نائب وزیراعظم کا مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا،

  • جمعہ کو کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے احتجاج، عمران خان کہاں شریک ہوں گے؟ اہم خبر

    جمعہ کو کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے احتجاج، عمران خان کہاں شریک ہوں گے؟ اہم خبر

    جمعہ کے روز کشمیریوں کے ساتھ قوم کےاظہار یکجہتی کا ابتدائی پروگرام تیار کر لیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روک دی جائے گی، وفاقی حکومت کا مرکزی اجتماع شاہراہ دستور پر ہوگا، وزیراعظم عمران خان، وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے، ملک بھر کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائے گا، احتجاج کیلیے جگہ کے تعین کیلیے ڈپٹی کمشنرز کو ٹاسک سونپ دیا گیا، عوامی نمایندے اپنے حلقوں میں احتجاج کی قیادت کریں گے،

    احتجاج کیلیے سول سوسائٹی اور طلبا کو بھی دعوت دی جائے گی، واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے جمعہ کے دن کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین دفاتر میں کام بند کر کے نصف گھنٹہ کشمیریوں کیلئے نکالیں، وزیر اعظم کے اس اعلان پر عوام میں زبردست جوش و جذبہ پایا جاتا ہے،

  • بھارت کے سابق مرکزی وزیر پر جنسی زیادتی کا الزام، ہندوستانی سیاست میں ہلچل

    بھارت کے سابق مرکزی وزیر پر جنسی زیادتی کا الزام، ہندوستانی سیاست میں ہلچل

    بھارت کے سابق مرکزی وزیر چنمیانند پر کالج کی ایک طالبہ کی طرف سے زبردستی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں‌ شاہجہان پور علاقہ میں جس خاتون کی طرف سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعہ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے وہ ایس ایس لاء کالج میں قانون کی طالبہ ہے جو خودساختہ پجاری اور سابق مرکزی وزیر چنمیانند کے زیر انتظام چل رہا ہے،

    متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ سوامی کی سرپرستی والی انتظامیہ نے اس کا جینا دوبھر کر دیا ہے، ادھر لڑکی کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ مذکورہ لڑکی پچھلے دو دن سے غائب ہے اور اس کا کچھ پتہ نہیں‌ چل رہا، لڑکی کی تلاش گمشدگی کا عمل بھی جاری ہے، بھارت کے سابق مرکزی وزیر پر جنسی زیادتی کے الزام لگائے جانے پر سخت تنقید کی جارہی ہے،

  • ایل او سی پر بھارتی فائرنگ، بچی سمیت 2 شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کاروائی سے دشمن کی توپیں خاموش

    ایل او سی پر بھارتی فائرنگ، بچی سمیت 2 شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کاروائی سے دشمن کی توپیں خاموش

    بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے ہلمت اورٹنڈواس کےعلاقوں میں گولہ باری کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی سے بچی سمیت 2 شہری شہید، 4زخمی ہوئے ہیں‌ جبکہ گولہ باری سے 3 مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں، بھارتی فوج کی جانب سے وادی نیلم میں ہلمت، تاوبٹ، نکرو سمیت متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے،

    بھارتی فوج نےضلع جہلم ویلی کےعلاقےپانڈواورلیپاسیکٹرمیں بھی گولہ باری کی، پاک فوج کی منہ توڑجوابی کارروائی سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں، واضح‌ رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہے ہیں جس پر پاکستانی فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا جاتا رہا ہے.

  • پی آئی اے کی منافع بخش ایئر لائن مشکلات کا شکار کیوں‌ ہوئی؟ وزیراعظم نے اجلاس میں صاف بتا دیا

    پی آئی اے کی منافع بخش ایئر لائن مشکلات کا شکار کیوں‌ ہوئی؟ وزیراعظم نے اجلاس میں صاف بتا دیا

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی آئی اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا ہے جس میں وزیرہوابازی غلام سرور،مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ، سیکرٹری ہوابازی شاہ رخ نصرت،سیکرٹری خزانہ نوید کامران و دیگر شریک ہوئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں سی ای او پی آئی اےایئرمارشل ارشدملک بھی شریک ہوئے، اس دوران پی آئی اےکی فلیٹ میں جدیداورنئےطیارےشامل کرنےپرتفصیلی گفتگو کی گئی، اجلاس میں مسافروں کوبہترسفری سہولتیں مہیاکرنےپرگفتگو کی گئی، اسی طرح مستقبل کی ضروریات مدنظررکھ کرادارے کی استعدادبڑھانےپربھی گفتگوکی گئی،

    اجلاس کے دوران سی ای او پی آئی اےایئرمارشل ارشدملک نے وزیرِاعظم کو بریفنگ دی اور بتایا کہ پی آئی اےکےخسارےمیں مسلسل کمی آرہی ہے، اس موقع پر طیارہ سازادارےکےنمائندگان کی جانب سےوزیراعظم کونئےجہازوں کےبارے میں بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نہ صرف قومی ادارہ ہےبلکہ ملک کی پہچان بھی ہے، ماضی کی منافع بخش ایئرلائن بدانتظامی،غفلت کی وجہ سےمشکلات کاشکارہوا، حکومت پی آئی اے کومنافع بخش اورفعال ادارہ بنانےکےلیےکوشاں ہے،

  • بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر کب بند ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

    بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر کب بند ہو گی؟ بڑی خبر آ گئی

    وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں انڈیا کیلئے پاکستان کی فضائی حدود مکمل بند کرنے پر غور کیا گیا ہے اور اس سنجیدہ نوعیت کی مشاورت کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں اس سلسلہ میں‌ فیصلہ کر لیا جائے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غلام سروس خان کا کہنا تھا کہ کابینہ میٹنگ میں اگرچہ پاکستان کی فضائی حدود مکمل بند کرنے کیلئے حتمی فیصلہ نہیں‌ کیا گیا تاہم اس حوالہ سے تمام قوانین پر غور کیا جارہا ہے جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 48 گھنٹوں‌ میں انڈیا کیلئے پاکستان کی فضائی حدود مکمل بند کرنے سے متعلق فیصلہ ہو سکتا ہے،

    وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور کی طرح آج ہی وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھی سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان انڈیا کیلئے پاکستانی فضائی حدود اور پاکستان کے راستے افغانستان سے تجارت کیلئے زمینی راستہ مکمل بند کرنے پر غور کر رہے ہیں، اسی طرح ان کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ کشیدگی کا آغاز ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا لیکن اسے ختم ہم کریں گے،

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کئے جانے کے بعد سے انڈیا کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،

  • عمران خان بھارت کی افغانستان سے تجارت کا زمینی راستہ بند کرنے پر غور کر رہے ہیں، فواد چوہدری

    عمران خان بھارت کی افغانستان سے تجارت کا زمینی راستہ بند کرنے پر غور کر رہے ہیں، فواد چوہدری

    وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے راستے بھارت سے تجارت کیلئے زمینی راستہ مکمل طور پر بند کرنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ اسی طرح انڈیا کیلئے پاکستانی فضائی حدود بھی مکمل طور پر بند کرنے پر غور کیا جارہا ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ تجاویز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں بھی پیش کی گئیں جن پر عمل درآمد کے لیے قانونی امور کا جائزہ لیا جارہا ہے،

    فواد چوہدری کی طرف سے کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کشیدگی کا آغاز ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا لیکن اسے ختم ہم کریں گے،

    واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کئے جانے کے بعد سے انڈیا کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،

  • دو، دو ارب ڈالر کیلئے دیگر ملکوں کے پاس جانے پر دل دکھتا ہے، فخر امام

    دو، دو ارب ڈالر کیلئے دیگر ملکوں کے پاس جانے پر دل دکھتا ہے، فخر امام

    کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے کہا ہے کہ آج دنیا نےپاکستان کاموقف تسلیم کرلیا ہے، امریکی اخبار نےکشمیر سےمتعلق بھرپور لکھا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فخر امام نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں حالیہ ہونیوالے اقدامات نئی بات نہیں ہے، دو دو ارب ڈالر کے لیےدیگر ممالک کے پاس جانے پر دل دکھتا ہے، اقوام متحدہ اب اس لیے بولا کہ دو جوہری طاقتیں آمنے سامنے کھڑی ہو گئیں، بھارت کو لگاتھاکہ دنیااسکےغلط اقدام پراس کا ساتھ دےگی،

    فخر امام نے کہاکہ مقبوضہ کشمیردنیاکی سب سےبڑی جیل بن گیاہے، کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتیں متحد ہیں، پاکستان کا مستقبل کشمیر اور کشمیر کا مستقبل پاکستان کے ساتھ ہے،

  • کشمیر سے متعلق فوکل گروپ میں‌ کونسی شخصیات شامل ہیں؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت کی وجہ سے خطے کے امن کوخطرہ ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں‌ نے کہاکہ کابینہ نے وزیراعظم کی کوششوں کی تعریف کی، وزیراعظم کشمیریوں کی آواز بن گئے ہیں، وزیراعظم نےکابینہ کوگزشتہ روز قوم سے خطاب پر اعتماد میں لیا ، جمعہ کو12سےساڑھے12بجےتک قوم کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کرےگی،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کی شکل میں بھارت کومضبوط پیغام دیاجائےگا، امن کےلیےپاکستان کوڈومورکہنےوالوں کواب ڈومور کرناہوگا، کشمیرسےمتعلق فوکل گروپ میں مشاہدحسین سید اورنویدقمرشامل ہیں، کابینہ نےوزیراعظم کےفیصلوں کی توثیق کی، کابینہ نےکشمیرایشوکوتحریک میں بدلنےکےحوالےسےوزیراعظم کواپنےتعاون کایقین دلایا ہے، وزیراعظم نےکابینہ کوگزشتہ روزکےقوم سےخطاب پراعتمادمیں لیا ہے،

  • بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ سے شہری شہید، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی

    بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ سے شہری شہید، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی

    بھارتی فوج کی طرف سے وادی نیلم آزاد کشمیر میں ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نےگریس، تاؤبٹ، ہلمت، کریم آباد میں بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ سےایک شہری شہید،3زخمی ہوئے ہیں،

    چکوٹھی کےپانڈوسیکٹرپربھی بھارتی فوج کی گولہ باری اورفائرنگ،3گھروں کونقصان پہنچا ہے، بھارتی فائرنگ پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے جس سے دشمن کی توپیں‌ خاموش ہو گئیں،

  • کشمیر مشن، سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کو کہاں بھیج دیا گیا؟ اہم خبر

    کشمیر مشن، سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کو کہاں بھیج دیا گیا؟ اہم خبر

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سابقہ سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کو جنیوا بھجوایا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ میں خود بھی اس اجلاس میں شرکت کروں گا،ساری صورتحال بتائیں گے، 1953 کےبعد پہلی دفعہ سیکرٹریٹ پرہندوستان کاجھنڈا لہرایاگیا، کشمیریوں نےاس پراحتجاج کیا ہے،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں اس مسئلےکواٹھانے کیلیے پوری تیاری کیساتھ جائیں گے، واضح رہے کہ حکومت کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے تمام سفارتی ذرائع، وسائل استعمال کر رہی ہے، سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کو بھی اسی سلسلہ میں جنیوا بھجوایا گیا ہے،

  • الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیخلاف کیس کی سماعت کب ہو گی؟ اہم خبر

    الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کیخلاف کیس کی سماعت کب ہو گی؟ اہم خبر

    الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر کر دی گئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ درخواست پر سماعت کل کریں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جہانگیر جدون نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کی، دونوں ممبران کی تعیناتی کے 22 اگست کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 22 اگست کے نوٹیفکیشن پر فوری عمل درآمد روکا جائے، دونوں نئے ممبران الیکشن کمیشن کی تعیناتی آئین سے متصادم ہے، سیکریٹری صدر پاکستان، پرنسپل سیکریٹری وزیراعظم،وزارت قانون درخواست میں فریق ہیں،

    دونوں نئے ممبران اور الیکشن کمیشن بھی درخواست میں فریق بنائے گئے ہیں،

  • قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی امور خارجہ کا اجلاس، شاہ محمود قریشی نے کشمیر پر بریفنگ دی

    قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی امور خارجہ کا اجلاس، شاہ محمود قریشی نے کشمیر پر بریفنگ دی

    چیئرمین محمداحسان اللہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی امورخارجہ کا اجلاس ہوا ہے جس میں‌ وزیرخارجہ نے کمیٹی کو5 اگست کومقبوضہ کشمیرمیں اٹھائےگئے یکطرفہ اقدامات پر بریفنگ دی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں ممبران قائمہ کمیٹی امورخارجہ اوروزار ت خارجہ کے سینیرحکام بھی شریک ہوئے، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں 30 دن سے،دن رات کرفیو جاری ہے، مقبوضہ کشمیرمیں ذرائع مواصلات پرپابندی ہےتاکہ حقائق دنیاسےپوشیدہ رہیں، بھارت کےیکطرفہ اقدامات کامقصدمقبوضہ کشمیرمیں آبادیاتی تناسب کوتبدیل کرنا ہے، پاکستان اورکشمیری عوام بھارتی اقدامات کوپہلےہی مسترد کرچکے ہیں،

    شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ یواین سیکرٹری جنرل،صدرسیکیورٹی کونسل کوخطوط لکھ کر صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے، اسی طرح‌ سیکرٹری جنرل اوآئی سی،ہیومن رائٹس کمشنرکوخطوط لکھ کرصورتحال سےآگاہ کیا گیا ہے،

  • زرداری کو جیل سے نہ نکالا تو سڑکوں پر آ جائیں گے، شیری رحمان

    زرداری کو جیل سے نہ نکالا تو سڑکوں پر آ جائیں گے، شیری رحمان

    پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کوفوری ہسپتال منتقل کیا جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیری رحمان نے آصف زرداری کی صحت کے حوالہ سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انہیں ہسپتال منتقل کرے اور ہمیں سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور نہ کرے، زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہو گی.

    شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کو جیل میں علاج کی کوئی سہولت میسر نہیں ،ڈاکٹرز کی تجویز کے بعد بھی ان کو جیل میں رکھا جا رہاہے،حکومت انتقام کی ضد پر اڑی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھی اپنے ابا کی صحت خراب ہونے کی خبروں پر میدان میں آ گئے کہا عدالت جاؤں گا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ والد سے جیل میں ملاقات کی ،سرکاری ڈاکٹرزنےآصف زرداری کواسپتال لےجانےکاکہا،حکومت سرکاری ڈاکٹرزکا مشورہ نہیں مان رہی ، حکومت کے خلاف عدالت جارہے ہیں ،والدکوکچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی،

    پمزاسلام آباد کے میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل حکام کو آصف زرداری کی صحت سے متعلق خط لکھ دیا ,خط میں آصف زرداری کی بگڑتی صحت سے متعلق تمام ٹیسٹ تجویز کیے گئے ہیں ، کاڈریک،کمردرد،مہروں،معمول کے بلڈ ٹیسٹ ،شوگر اور دیگر ٹیسٹ شامل ہیں ،آصف زرادی کی صحت تسلی بخش نہیں،تمام ٹیسٹ اڈیالہ جیل میں ہوناممکن نہیں،سابق صدرآصف زرداری کےاسپتال داخل ہونے کے بھی امکانات ہیں،اعلیٰ حکام سے اجازت ملنے پر آصف زرداری کے ٹیسٹ کیے جائیں گے

  • شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب سے رابطہ، کشمیریوں کے حق میں‌ آواز بلند کرنے پر شکریہ ادا کیا

    شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب سے رابطہ، کشمیریوں کے حق میں‌ آواز بلند کرنے پر شکریہ ادا کیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاترک ہم منصب سےٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اس دوران مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کےحوالےسےتبادلہ خیال کیا گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تاریخی ، ثقافتی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان نے بھی ہر مشکل گھڑی میں ترکی کا ساتھ دیا ، انہوں نے کہاکہ پاکستان کی اعلٰی عدلیہ نے گولن تنظیم کو دہشت گرد قرار دیا، مسلم امہ کو متحد کرنے کیلئے ترکی کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ترک صدر کے شکر گزار ہیں، بھارت نے 5 اگست کے یکطرفہ اقدام سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی، بھارت مقبوضہ کشمیر میں اب آبادی کا تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے،

    وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارتی اقدام بین الاقوامی قوانین اور سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے، مقبوضہ کشمیر کےنہتےمسلمان پچھلے 22روزسےکرفیو کےباعث گھروں میں محصور ہیں، ترکی نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کیلیے اپنا کردار ادا کرے،

  • کشمیر پر عمران خان کا جراتمندانہ موقف بھارت کو جھکنے پر مجبور کردے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب

    کشمیر پر عمران خان کا جراتمندانہ موقف بھارت کو جھکنے پر مجبور کردے گا، وزیر اعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کشمیریوں کا مقدمہ جرات،بہادری اور مدلل انداز میں پیش کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر کی حقیقت بیان کی ہے، وزیراعلی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے معصوم کشمیریوں کی ترجمانی کا حق ادا کیا ہے، مودی سرکارکی مکاری اور عیاری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے، انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر عمران خان کاجرات مندانہ موقف بھارت کو جھکنے پر مجبور کردے گا،

    انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان ہی واحد لیڈر ہیں جو مسئلہ کشمیر کے حل کی فہم و فراست رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہاکہ کشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، جمعہ کے روز کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں گے، قوم کشمیریوں کیلئے جو ق درجوق باہر نکلے گی،

  • اسلام آباد میں کشمیریوں کے حق میں‌ مشعل بردار ریلی، مشعال ملک و دیگر کا خطاب

    اسلام آباد میں کشمیریوں کے حق میں‌ مشعل بردار ریلی، مشعال ملک و دیگر کا خطاب

    جموں‌ کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں ایئرپورٹس، بازار اور موبائل نیٹ ورک تک بند ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈی چوک پر مشعل بردار ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مشعل بردار ریلی میں صحافی، سول سوسائٹی اورحریت کانفرنس کے رہنماؤں نے شرکت کی، اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی سخت مذمت کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی گئی، ریلی میں شریک افراد نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم کیخلاف تحریریں درج تھیں،

    مشعال ملک نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و دہشت گردی کی انتہا کر دی گئی ہے، کشمیری خواتین کو ہراساں کیا جارہا ہے، یٰسن ملک کو پنجرے میں قید رکھا گیا ہے، کشمیریوں‌ کو آزادی مل کر رہے گی،

  • جنرل قمرجاوید باجوہ سے چینی جنرل کی ون آن ون ملاقات، کشمیر و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

    جنرل قمرجاوید باجوہ سے چینی جنرل کی ون آن ون ملاقات، کشمیر و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

    چین کے وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ چین کےوائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی تھا، آرمی چیف سےچین کےوائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن کی ملاقات ہوئی ہے،

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چینی جنرل کی ملاقات ون آن ون ہوئی ہے، آرمی چیف نےاہم امورخاص طورپرمسئلہ کشمیرکی حمایت پرچین کوسراہا، ملاقات میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرخصوصی تبادلہ خیال کیاگیا، ملاقات کےبعد دفاعی تعاون سےمتعلق ایم اویو پردستخط کیےگئے، چینی جنرل کا ملاقات کے دوران کہنا ہے کہ پاکستان کےساتھ تعلقات کوقدرکی نگاہ سےدیکھتےہیں، جی ایچ کیوآمدپرچینی وفدکوگارڈآف آنربھی پیش کیاگیا، چینی جنرل کی یادگارشہداءپرحاضری،پھول چڑھائے،

  • مولانا فضل الرحمن کی کشمیر کمیٹی نے کتنے کروڑ خرچ کئے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

    مولانا فضل الرحمن کی کشمیر کمیٹی نے کتنے کروڑ خرچ کئے؟ فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کر دیا

    وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون کو22 روز ہو گئے ہیں ، یہ نہیں ہو سکتا کہ کشمیر میں خون کی ندیاں بہیں اور ہم خاموش رہیں ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے کہاکہ ہم امن کے لیے کھڑے ہیں ، بھارت دنیا میں بے نقاب ہو رہا ہے، بھارت کی پریس کونسل میڈیاپرپابندی کےحوالے سےسپریم کورٹ گئی ہے، دنیا کو کشمیر کے معاملے پراپنی ذمے داری پوری کرنی چاہیے، ہندوستان میں نریندرمودی کا بدترین مارشل لاء نافذ ہے، آج ہندوستان کےلبرل ازم سے پردہ چاک ہو رہا ہے، مسئلہ کشمیرحل کےقریب ہے،پاکستان نےکشمیرکیلیےتاریخی قربانیاں دیں،

    فواد چوہدری نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کا فوکس اسلام آباد ہے کشمیر نہیں، فضل الرحمان نے ایک بار بھی نہیں کہا کہ کشمیر آزاد نہ ہوا تو اتنےلوگ لائیں گے، فضل الرحمان نےباربارکہا وزیراعظم نےاستعفا نہ دیا تواسلام آبادلوگ لائیں گے، مولانافضل الرحمان 30 سال کشمیر کمیٹی کےچیئرمین رہے ، مولانا فضل الرحمان کی کشمیر کمیٹی نے 17 کروڑ خرچ کیے، مولانا فضل الرحمان کےلیےاسلام نہیں اسلام آبادخاص ہے،

  • سرکاری گاڑیوں کا استعمال، دفتر خارجہ کے سینئر حکام بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے

    سرکاری گاڑیوں کا استعمال، دفتر خارجہ کے سینئر حکام بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے کیس میں دفترخارجہ کے سینئر حکام بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابتک ٹی وی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ نیب حکام نے نواز شریف کے خلاف سرکاری گاڑیوں کے استعمال کیس میں دفتر خارجہ کے آٹھ سینئر افسران سے گزشتہ ہفتے تفتیش کی، اس دوران بیرون ملک افسران کو وطن واپس طلب کرکے تفتیش کی گئی ہے، تفتیش ان افسران سے کی گئی جن کا تعلق پروٹوکول سیکشن اور سیکرٹری خارجہ کے دفتر سے تھا، مذکورہ افسران میں نعیم چیمہ ، افتخار عزیز ، صاحبزادہ احمد خان، تصور خان ، سلمان شریف ، سردار عدنان رشید ، وسیم شہزاد اور شجاعت راٹھور شامل ہیں،

    نیب کی جانب سے گاڑیوں کی درآمد ، ادائیگی کا طریقہ کار اور استعمال سے متعلق سوال جواب کیے گئے، نیب کی جانب سے جلد سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کو بھی طلب کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے،

  • شاہ محمود قریشی کا او آئی سی سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ، کشمیر کی تازہ صورتحال پر گفتگو

    شاہ محمود قریشی کا او آئی سی سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ، کشمیر کی تازہ صورتحال پر گفتگو

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریش نے اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس دوران مقبوضہ کشمیر میں جاری مسلسل کرفیو اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے بات چی تکی گئی، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں پرظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، کشمیری مسلمانوں کو عید اور جمعہ کی نمازیں تک ادا نہیں کرنے دی گئیں، ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد ہے تاکہ حقائق دنیا کے سامنے نہ آ سکیں، بھارت نے اپوزیشن کے وفد کو جو راہول گاندھی کی قیادت میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال ملاحظہ کرنا چاہتا تھا اسے سری نگر ائیرپورٹ سے واپس جانے پر مجبور کر دیا گیا، ان حالات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمان او آئی سی کی طرف نظریں جمائے بیٹھے ہیں،

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ او آئی سی سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر اپنا موثر کردار ادا کرنے کی توقع رکھتے ہیں، او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے اس ساری صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی نے اس سلسلے میں پہلے بھی او آئی سی کنٹکٹ گروپ کا اجلاس طلب کیا تھا اور اب بھی ہم اس ساری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، دونوں رہنماؤں کا اس سلسلے میں مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،

  • لاہور، نوجوان کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی، لوگ بچانے کی بجائے ویڈیو بناتے رہے

    لاہور، نوجوان کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی، لوگ بچانے کی بجائے ویڈیو بناتے رہے

    لاہور کے تھانہ باٹاپورکے علاقہ میں 35 سالا نوجوان کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کا واقعہ پیش آیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق جس نوجوان کو آگ لگائی گئی وہ سرگودھا کا رہائشی ہے، نعیم نامی یہ نوجوان کام کی غرض سےلاہورآیا، متاثرہ نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ نجی ہاؤسنگ سوسایٹی میں سیکیورٹی گارڈکی نوکری کررہاتھا، نوکری کی نوعیت پسند نہ آئی تومالکان سےگھرواپس جانےکاکہا، مالکان نےگھرجانےسےمنع کیااورپٹرول چھڑک کرآگ لگادی،

    متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اس دوران کوئی بھی شخص بچانےنہ آیابلکہ وڈیوبناتےرہے، وہاں سےجان بچاکر بھاگا اورخود ہی سیدھا سروسز ہسپتال آیاجہاں اسے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،

  • وزیراعلیٰ سے علمائے کرام و مشائخ عظام کی ملاقات، محرم الحرام میں اتحاد و یگانگت پر بات چیت

    وزیراعلیٰ سے علمائے کرام و مشائخ عظام کی ملاقات، محرم الحرام میں اتحاد و یگانگت پر بات چیت

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج تمام مکاتب فکر کے جید علمائے کرام و مشائخ عظام نے ملاقات کی ہے، محکمہ اوقاف و مذہبی امور اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کے زیر اہتمام 90 شاہراہ قائداعظم پر ہونے والی ملاقات میں کشمیر کی صورتحال، محرم الحرام میں اتحاد و یگانگت اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خود فرداً فرداً علمائے کرام و مشائخ عظام کی نشستوں پر گئے اور ان سے مصافحہ کیا، وزیراعلیٰ کی زیر صدرت علمائے کرام و مشائخ عظام کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے اور کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی شدید مذمت کی گئی اورنہتے کشمیری بہن بھائیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہارکیاگیا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیاجبکہ دفاع وطن کی خاطر اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے بہادر افسروں اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا، اجلاس میں شہداء کے درجات کی بلندی اور کشمیری عوام کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ نے دعا کرائی، اجلاس کے دوران علمائے کرام و مشائخ عظام نے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور اتحاد و اتفاق کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،

    وزیراعلیٰ پنجاب نے علمائے کرام و مشائخ عظام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام اور مشائخ عظام کا احترام ہماری روایات کا حصہ ہے، علمائے کرام کے فیوض و برکات کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسی مشکل صورتحال پر قابو پانا ممکن ہوا، ملک قوم کے اتحاد و یکجہتی کے لئے خدمات سرانجام دینے والے جیدعلمائے کرام کو سلام پیش کرتا ہوں۔علمائے کرام نے ملک و قوم کی خاطر ہمیشہ اپنی خدمات پیش کیں اور مشکل وقت کو ٹالنے میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا۔پاکستان کی یکجہتی،سلامتی اور استحکام میں علمائے کرام کا کردار ہماری ملکی تاریخ کا روشن باب ہے۔علمائے کرام اور مشائخ عظام نے فرقہ وارانہ عصبیت سے پاک اسلامی اور فلاحی معاشرے کے قیام کیلئے قابل تحسین کردار ادا کیاہے اور محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر کے علمائے مذہبی رواداری کا مظاہرہ کرتے ہیں،

    انہوں نے کہاکہ اتحاد و یگانگت کی فضا قائم کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ علمائے کرام کی مشترکہ کوششیں ان کی عظمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی صورتحال کے پیش نظر سماج دشمن عناصر داخلی امن وامان کے درپے ہیں۔ دہشت گردی کا مسئلہ پاک فوج، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں سے بہت حد تک کم کیاجاچکا ہے لیکن موجودہ صورتحال کے تناظر میں دہشت گردی کے خدشے کو یکسر مستردنہیں کیاجاسکتا۔حکومت پنجاب صورتحال کی احساسیت کے حوالے سے ان امو رپر خصوصی توجہ دے رہی ہے اورحکومت اس ضمن میں علمائے کرام اور مشائخ عظام کی مشاورت کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے جید علمائے کرام ماضی کی طرح آج بھی قوم کو مایوس نہیں کریں گے،

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ مودی سرکار کے ہاتھ مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔کشمیریوں کی قربانیوں سے صبح آزادی طلوع ہونے کا وقت قریب ہے۔بھارت نے کشمیر کی تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو ختم کرکے عالمی برادری کو ڈھٹائی کا پیغام دیاہے۔سرحدی صورتحال تناؤ کی کیفیت سے گزر رہی ہے اور ہمیں متحد ہو کر دشمن کی مکاری کا مقابلہ کرنا ہے۔ حکومت پنجاب علمائے کرام،مشائخ عظام او رمدارس کے طلباء کی دینی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ علمائے کرام وطلبہ کی فلاح و بہبود کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کیلئے حکومت سرگرم عمل ہے۔ ہم علمائے کرام اور دینی مدارس کے طلبہ کے لئے بھی صحت انصاف کارڈ سکیم شروع کررہے ہیں۔ علمائے کرام اور طلبہ اپنا بلکہ اہل خانہ کا معیاری نجی ہسپتالوں سے مفت علاج کراسکیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مدارس اور مدارس سے وابستہ سٹیک ہولڈرز کی فلاح و بہبود کیلئے ایسے تاریخی اقدامات کرے گی جن کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام کے مطالبات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت علمائے کرام کیلئے آسانیاں پیدا کرے گی۔ دشمن کے ناپاک عزائم مل کر ناکام بنائیں گے۔صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں اور امید ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رہے گی۔اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کا اجلاس ہر تین ماہ بعد ہوگا،

    وزیراعلیٰ سے ملاقا ت کرنے والوں میں متحدہ علمائے بورڈ کے سربراہ مولانا طاہر محمود اشرفی، حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا ڈاکٹر حسین اکبر، مولانا ضیاء الحق نقشبندی،مولانا ڈاکٹر محمد سبطین اکبر، مولانا زبیر احمد، پیر سید محمد عثمان نوری،مولانا عبدالخبیر آزاد، پیر سید حبیب الحق شاہ، خواجہ قطب الدین فریدی،، ڈاکٹر علامہ محب النبی طاہر، صاحبزادہ سید محمد ضیاء محی الدین گیلانی، مولانا فیض رسول، مولانا مفتی محمد رمضان سیالوی، مولانا محمد اقبال رضوی، مولانا ظفراللہ شفیق، مولانا مفتی محمد اسحاق ساقی، مولانا غلام مصطفی ثاقب، علامہ محمد رشید ترابی، علامہ محمد افضل حیدری، مولانا شفیق احمد پسروری، مولانا عبدالرحمن لدھیانوی، مولانا محمد نعیم بٹ، مولانا محمد یوسف انور، مولانا عبدالوہاب روپڑی اور دیگر علمائے کرام و مشائخ عظام شامل تھے۔صوبائی وزراء محمد بشارت راجہ، پیر سید سعیدالحسن شاہ، محمد ہاشم ڈوگر، عنصر مجید خان نیازی، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریز اوقاف، اطلاعات، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • ٹرمپ کا دوبارہ ثالثی کی بات کرنا مودی سرکار کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے، شاہ محمود قریشی

    ٹرمپ کا دوبارہ ثالثی کی بات کرنا مودی سرکار کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے، شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے ایک بارپھر ثالثی کاموقف دہرایا ہے، یہ بھارت کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ نے کہاکہ مودی نےٹرمپ کوبتانےکی کوشش کی کشمیرکےحالات درست ہیں، ٹرمپ نےکہامعاملہ دوطرفہ ہےتو70سال سے حل کیوں نہیں ہوا، انہوں نے کہاکہ بھارت دنیاکی توجہ ہٹانےکیلئےکوئی ڈرامہ کرسکتاہے، بھارت کوواضح پیغام دیتےہیں ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑےہیں، ہرہفتےکشمیریوں کیساتھ اظہاریکجہتی کیاجائےگا، جمعہ کو12سےساڑھے12بجےتک قوم نکلے گی،

    شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیراعظم نےقوم کوصورتحال سے آگاہ کیا، مودی نےکشمیرکےمعاملے پرتاریخی غلطی کی ہے، مودی کی پالیسی آرایس ایس کانظریہ ہے،

  • قوم ہر ہفتہ نصف گھنٹہ کام روک کر کیا کرے؟ وزیر اعظم عمران خان نے دی اہم تجویز

    قوم ہر ہفتہ نصف گھنٹہ کام روک کر کیا کرے؟ وزیر اعظم عمران خان نے دی اہم تجویز

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر ہفتےساری قوم کشمیریوں کیلیے نکلے گی ، آدھا گھنٹا کشمیریوں کیلیے وقف کرنا ہو گا، اسکول ہو،کالج ہو،دفترہو،جوجہاں بھی ہو وہ کشمیریوں کے لیے باہرنکلے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیریوں کیلیے جمعے کو 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک سرکاری دفاتر میں کام روکیں اور نکلیں ، انہوں نے کہاکہ کیا بڑے بڑے ممالک صرف اپنی تجارت دیکھیں گے، دونوں ممالک کے پاس نیوکلیئرہتھیارہیں،یہ جنگ کوئی نہیں جیتے گا، دنیا ہمارے ساتھ ہویا نہیں ہم آخری حد تک جائیں گے،

    واضح‌ رہے کہ عمران خان نے قوم سے خطاب میں بھارتی وزیر اعظم اور بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا ہے کہ کشمیر پر فیصلہ کن موڑ آ گیا ہے، کشمیریوں کی ہر ممکن مددوحمایت کرنا ہو گی،

  • دنیا ساتھ دے یا نہ دے کشمیر کیلئے آخری حد تک جائیں گے، وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب

    دنیا ساتھ دے یا نہ دے کشمیر کیلئے آخری حد تک جائیں گے، وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر پالیسی پرفیصلہ کن موڑ آ گیا ہے، بھارت میں بھی بےروزگاری سمیت دیگرمسائل ہیں، افغانستان میں امن عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، جب حکومت سنبھالی توکوشش تھی کہ سب کے ساتھ دوستی کریں، قوم کوبتاناچاہتاہوں کہ آج تک کیاکیااورآئندہ کیاکرنا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ باتیں انہوں نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کیں، ان کے خطاب سے قبل قومی ترانہ پڑھا گیا، وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ بھارت کوکہا تھا کہ ایک قدم بڑھائیں ہم دوقدم بڑھائیں گے، بی جے پی کی انتخابی مہم مسلمان اورپاکستان مخالف تھی، مسئلہ کشمیر پرقوم کواعتماد میں لینا چاہتا ہوں، ہم مذاکرات کی بات کرتےہیں اوربھارت کوئی اور بات شروع کر دیتا ہے، بی جےپی کی انتخابی مہم مسلمان اورپاکستان مخالف تھی،

    عمران خان نے کہاکہ بھارت نےپاکستان کوبلیک لسٹ کرانےکی کوشش کی، بھارت نےپاکستان پردہشتگردی کےالزام لگائے، بھارت نےسیکولرازم کوختم کردیا، بھارت نے5اگست کوبتادیاکہ یہ ملک صرف ہندوؤں کاہے، بھارت کی کوشش تھی کہ پاکستان دیوالیہ ہو جائے، بھارت نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی کوشش کی ، جب تک آپ کوپتہ نہ ہوکہ آپ کادشمن کیاکررہاہےتب تک آپ کچھ نہیں کرسکتے، آرایس ایس پرماضی میں بھارت کی اپنی حکومت نےپابندی لگائی، بھارت نے اپنے آئین کی خلاف ورزی کی اور سیکولرازم بھی ختم کردیا، بھارت نے کشمیر میں اضافی فوج بھجوای اور کشمیر کو بھارت کاحصہ بنا دیا، مودی سےکشمیرمیں بڑی غلطی ہوئی،تکبرنےبڑےبڑےحکمرانوں کوتباہ کردیا، اگرکوئی اقلیتوں کےساتھ زبردستی کرتاہےتویہ ہمارانظریہ نہیں، بھار ت نے کشمیر کو اپناحصہ بنا کر عالمی اداروں کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی، مودی کہتا ہے ہندوستان صرف ہندووں کاہےباقی سب دوسرے درجےکےشہری ہیں ، آرایس ایس 1925 میں بنی ، مودی اس کے لائف ممبر ہیں ، ہمیں اطلاع مل چکی تھی کہ بھارت آزاد کشمیر میں حملہ کرنا چاہتا تھا، ہم نے مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ دنیا بھر میں اٹھا دیا، انسانی حقوق کی تنظیموں نے کشمیریوں کے حق میں مظاہرے کیے ،

    انہوں نے کہاکہ مودی سےکشمیرمیں بڑی غلطی ہوئی،تکبرنےبڑےبڑےحکمرانوں کوتباہ کردیا، ساری قوم کشمیریوں کےساتھ کھڑی ہے، مودی کے اقدامات کے بعد ہم نے یک دم مسئلہ کشمیر کو عالمی ایشو بنادیا ، دنیا کے مختلف ممالک کوکشمیرکی صورت حال سے آگاہ کروں گا، دنیا میں کشمیریوں کاسفیربنوں گا،دنیا بھرکی میڈیا میں کشمیرکا معاملہ اٹھاؤں گا، ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، اگربعض مسلمان حکومتیں کسی مجبوری ،تجارت کی وجہ سے ساتھ نہیں توآیندہ ہونگی، ہم دنیاکوبتائیں گےکہ مقبوضہ کشمیرمیں 80 لاکھ لوگوں کیساتھ کتنا ظلم ہورہا ہے، میں ذمے داری لیتا ہوں کہ کشمیرکے مسئلے کومیں اٹھاؤں گا، ہماری فوج کسی بھی قسم کی جارحیت کابھرپورجواب دینےکےلیےتیارہے، ملکی میڈیاکاکشمیرکےمعاملےکوبہترین اندازمیں اجاگرکرنےپرمشکورہوں،

    وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ ہمیں ایک ہوکرکشمیریوں کوپیغام دینا چاہیے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں، میں ذمے داری لیتا ہوں کہ کشمیرکے مسئلے کومیں اٹھاؤں گا، ہم دنیاکوبتائیں گےکہ مقبوضہ کشمیرمیں 80 لاکھ لوگوں کیساتھ کتنا ظلم ہورہا ہے، اگربعض مسلمان حکومتیں کسی مجبوری ،تجارت کی وجہ سے ساتھ نہیں توآیندہ ہونگی، دنیا کو پیغام دینا ہے ،پاکستان کی عوام اور حکومت کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں ، کشمیر کی آزادی تک ہم پیچھےنہیں ہٹیں گے، مغربی میڈیامیں بھارت پرکبھی تنقیدنہیں ہوئی مگرآج ہورہی ہے، ہر ہفتےساری قوم کشمیریوں کیلیے نکلے گی ، آدھا گھنٹا کشمیریوں کیلیے وقف کرناہوگا، کشمیریوں کیلیےجمعےکو12بجے سےساڑھے12بجے تک سرکاری دفاتر میں کام روکیں اور نکلیں ، کیا بڑے بڑے ممالک صرف اپنی تجارت دیکھیں گے، دونوں ممالک کے پاس نیوکلیئرہتھیارہیں،یہ جنگ کوئی نہیں جیتے گا، دنیا ہمارے ساتھ ہویا نہیں ہم آخری حد تک جائیں گے،

    انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں 80 لاکھ عوام کرفیو میں رہ رہے ہیں ، یہ مسئلہ اگر جنگ کی طرف چلا گیا تو یاد رکھیں دونوں ملکوں کے پاس نیوکلیئر ہتھیار ہیں، جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں ملے گی ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے دنیا کو بتانا ہے کہ کشمیر کے ساتھ کیا ظلم ہورہا ہے ، وقت ثابت کرے گا کہ ہندوستان نے جو تکبر میں آکر کیا وہ غلط کیا، اقوام متحدہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ سوا ارب مسلمان آپکی طرف دیکھ رہے ہیں، کیا یہ بڑے بڑے ملک اپنی مارکیٹس کی طرف دیکھتے رہیں گے ؟

  • بی جے پی لیڈروں کی موت جادو ٹونے سے ہو رہی ہے، کون کر رہا ہے ایسا؟ ہندو لیڈر نے مضحکہ خیز دعویٰ‌ کر دیا

    بی جے پی لیڈروں کی موت جادو ٹونے سے ہو رہی ہے، کون کر رہا ہے ایسا؟ ہندو لیڈر نے مضحکہ خیز دعویٰ‌ کر دیا

    بھارت میں‌ ہندوانتہاپسند تنظیم بی جے پی کی سینئر لیڈر سادھوی پرگیہ ٹھاکر سنگھ نے کہا ہے کہ بی جے پی لیڈروں کی پے در پے موت کے واقعات جادو ٹونے کی وجہ سے ہو رہے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سادھوی پرگیہ ٹھاکر سنگھ نے عجیب و غریب بیان دیتے ہوئے کہا کہ پہلے منوہر پاریکر اور پھر سشما سوراج، بابو لال گور اور اب ارون جیٹلی مر گئے ہیں، ایسا جادو ٹونے کی وجہ سے ہو رہا ہے، کوئی اعتماد کرے یا نہ کرے لیکن حقیقت یہی ہے اسی لئے ایک کے بعد ایک بی جے پی لیڈر کی موت واقع ہو رہی ہے، یہ بات سادھوی نے ایک عوامی تقریب کے دوران کہی ہے، بی جے پی لیڈر نے اس جادو ٹؤنے کا الزام اپوزیشن پر لگایا ہے اور کہا ہے کہ مجھے ایک ہندو سادھو نے کہا تھا کہ بہت برا وقت چل رہا ہے، اپوزیشن تمہارے اور دیگر بی جے پی لیڈروں کے‌خلاف جادو ٹونا کر رہی ہے، اب میں‌ بی جے پی لیڈروں‌ کو مرتا دیکھ رہی ہوں‌ تو مجھے اس سادھو کی یہ بات یاد آ رہی ہے،

    بی جے پی لیڈر سادھوی پرگیہ ٹھاکر سنگھ کے اس بیان کے بعد بی جے پی میں ہلچل مچ گئی ہے جبکہ عوامی سطح‌ پر اسے مضحکہ خیز بات سمجھا جارہا ہے، اس بیان کے عام ہونے کے بعد بی جے پی نے کہا ہے کہ یہ سادھوی کی ذاتی سوچ ہے،

  • جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر دھماکہ

    جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر دھماکہ

    جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر دھماکہ ہوا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں سفارتی ذرائع کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ دھماکاقونصل خانےکےباہرہواجہاں لوگ ویزاحاصل کرنےآتےہیں، قونصل خانےکی سیکیورٹی بڑھانےکےلیےافغان حکام کوکئی بارکہاگیا ہے،

    سفارتی ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دھماکےمیں قونصل خانےکاتمام عملہ محفوظ رہا، دھماکاآئی ڈی نصب کرکےکیاگیا،

  • کراچی میں‌ پولیس کی لینڈ مافیا کیخلاف کاروائی، غیر قانونی قبضہ ختم کرنے کا عزم

    کراچی میں‌ پولیس کی لینڈ مافیا کیخلاف کاروائی، غیر قانونی قبضہ ختم کرنے کا عزم

    کراچی کےعلاقے احسن آباد میں کارروائی پرملیر پولیس نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوسائٹی کےتمام رفاعی پلاٹس،پارکس اورسڑکوں کوتجاوزات سے پاک کیاجارہاہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ لینڈمافیاکی سرپرستی میں ہونےوالےاحتجاج میں2گاڑیوں اورایک گھرکوآگ لگائی گئی، واقعےمیں ملوث شرپسندوں کےخلاف قانونی کارروائی کی جائےگی،

    پولیس کا کہنا ہے کہ احسن آبادکوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی میں تجاوزات کی گئی تھیں، احسن آباد کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی 500 ایکڑ پرمحیط ہے،

  • افغان صدر اشرف غنی کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    افغان صدر اشرف غنی کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے افغان صدراشرف غنی کی ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر اشرف غنی سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں‌ انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر قصر السلام میں ان سے ملاقات کی، اس موقع پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قصرالسلام آمد پر افغان صدر اور وفد کا خیر مقدم کیا،

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں کےدرمیان باہمی دلچسپی اوردیگرامور پر تبادلہ خیال، واضح‌ رہے کہ اس موقع پر افغان صدر کے دورہ سعودی عرب اور خادم الحرمین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے،

  • انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ میں‌ آسٹریلیا کو شکست دے دی، کون کتنے میچ جیتا؟ اہم خبر

    انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ میں‌ آسٹریلیا کو شکست دے دی، کون کتنے میچ جیتا؟ اہم خبر

    کوانگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو شکست دے دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق 5 ٹیسٹ میچوں کی ایشزسیریز1-1 سے برابر رہی ہے، 359رنز کا ہدف انگلینڈ نے9 وکٹوں پر حاصل کر لیا، بین اسٹوکس کی شاندار بیٹنگ رہی، بین اسٹوکس 135، جوروٹ 77 اور جونی بیرسٹو36رنزبناکرنمایاں رہے،

    آسٹریلیا نے پانچ میچوں‌ کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک میچ میں شکست دی تھی جس کا بدلہ آج انگلینڈ نے چکا دیا ہے اور یہ ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کر دی ہے،

  • نیمل خاور کا حمزہ علی عباسی سے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا اعلان

    نیمل خاور کا حمزہ علی عباسی سے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا اعلان

    اداکارہ نیمل خاور نے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ وہ شادی کے بعد اب مصوری پرتوجہ دوں گی اوراپنی پینٹنگزکی نمائش کریں‌ گی، واضح‌ رہے کہ ان کی شادی آج ہی اداکار حمزہ علی عباسی سے ہوئی ہے اور دونوں کا نکاح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں‌ ہوا،

    اتوار کے دن حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کے نکاح کی پروقار تقریب سادگی سے منعقد ہوئی اور اس میں چند قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی. حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کا کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر چرچا چل رہا تھا جس پر حمزہ علی عباسی نے اس کی تصدیق کی تھی اور آج نکاح کی یہ تقریب منعقد ہوئی ہے،

    حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کا کل ولیمہ ہو گا، حمزہ علی نے مداحوں سے ان کی نئی زندگی کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کی درخواست کی ہے، مختلف فلموں اور ڈراموں سے مقبولیت حاصل کرنے والے حمزہ عباسی سے متعدد انٹرویوز میں ان کی شادی سے متعلق سے سوال کیا گیا جس پر انہوں ہمیشہ خاموشی اختیار رکھی تھی تاہم اب ان کی شادی ہو گئی ہے،

  • کراچی میں ٹوٹی سڑکوں اور جگہ جگہ غلاظت کیخلاف شہریوں‌ کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

    کراچی میں ٹوٹی سڑکوں اور جگہ جگہ غلاظت کیخلاف شہریوں‌ کا زبردست احتجاجی مظاہرہ

    کراچی میں ٹوٹی ہوئی سڑکوں، بارشوں‌ کا پانی کھڑا ہونے اور غلاظت سے بیماریاں پھیلنے کے خلاف شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیو کراچی کے رہائشی لوگوں نے زبردست احتجاجی مظآہرہ کرتے ہوئے سندھ حکومت کی نااہلی کیخلاف سخت احتجاج کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں‌ کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر تحریریں‌ درج تھیں کہ ٹوٹی سڑکیں ٹھیک کرو، وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے کچرے کے ڈھیر اٹھائے جائیں اور وبائی امراض سے سپرے کیا جائے،

    مظاہرین کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی، واضح رہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد ابھی تک کئی علاقوں سے پانی نہیں‌ نکل سکا ہے جس کی وجہ سے غلاظت کے ڈھیر جگہ جگہ نظر آتے ہیں اور وبائی امراض پھیل رہی ہیں، کراچی کے شہریوں نے اس صورتحال کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے،

  • مودی کو ایوارڈ دینا کشمیری مسلمانوں سے بے وفائی ہے، سراج الحق کا پشاور میں خطاب

    مودی کو ایوارڈ دینا کشمیری مسلمانوں سے بے وفائی ہے، سراج الحق کا پشاور میں خطاب

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کشمیر بچاؤ عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کےحقوق چھینےجارہےہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت بدترین ظلم کررہاہے، مقبوضہ کشمیرکی قیادت جیلوں میں ہے، کشمیرمیں لاکھوں لوگ جام شہادت نوش کرچکےہیں، جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیرپرپابندی لگائی گئی، مقبوضہ کشمیرکےلوگ پاکستان کی طرف دیکھ رہےہیں،

    پشاور میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ مودی کو ایوارڈ دینا کشمیری مسلمانوں کے ساتھ بے وفائی ہے،

  • آئی جی پنجاب نے کئے 11 افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری، کون کہاں‌ ہوا تعینات؟ اہم خبر

    آئی جی پنجاب نے کئے 11 افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری، کون کہاں‌ ہوا تعینات؟ اہم خبر

    انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے گیارہ پولیس افسران کے تقررو تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تقرری کے منتظر محمد اکرم خان نیازی کو ایس پی آر آئی بی بہاولپور ریجن کی خالی آسامی پر،ایس پی انویسٹی گیشن لیہ،گلفام ناصرکو ایس پی انویسٹی گیشن جہلم، ایس پی انویسٹی گیشن جہلم سکندر مرزا کو ایس پی پری سروس ٹریننگ ونگ۔II پولیس کالج سہالہ، تقرری کی منتظر خالدہ پروین کو ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبیلیٹی برانچ شیخو پورہ ریجن،ڈی ایس پی وی وی آئی پی سیکیورٹی سپیشل برانچ لاہور،محمد ممتاز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن خانیوال تعینات کر دیا گیا ہے،

    اسی طرح ایس ڈی پی او مسلم ٹاؤن لاہورغلام عباس راناکو ایس ڈی پی او کاہنہ، لاہور،ڈی ایس پی ڈولفن اسکواڈسٹی لاہور،غلام احمد کو ایس ڈی پی او مسلم ٹاؤن لاہور،تقرری کے منتظر محمد اسلام کو ایس ڈی پی اوقلعہ گجر سنگھ لاہور،اے ڈی آئی جی /ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز لاہور محمد احمد سلیم کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر صدر، لاہور، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر صدر، لاہورسرفراز احمد کو ڈی ایس پی پریزنر ایسکارٹ لاہوراورڈی ایس پی اینٹی ڈکیتی(کوتوالی)، لاہور محمد عثمان حیدر کی خدمات مزید تعیناتی کیلئے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، پنجاب، لاہور کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس میں بڑے پیمانے پر تقرری و تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے تھے.

  • اقتدار کی ہوس نے کراچی جیسے شہر کو تباہ کر دیا، مصطفیٰ‌ کمال

    اقتدار کی ہوس نے کراچی جیسے شہر کو تباہ کر دیا، مصطفیٰ‌ کمال

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے حالاتِ وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی حکومتوں کی نااہلی اور ناکامی کا کھلا ثبوت ہیں، پاکستانی معیشت کو چلانے والے شہر کو اقتدار کی ہوس نے تباہ کرکے رکھ دیا ہے، مون سون کی بارشوں اور عید الاضحیٰ کے بعد سے حکومتی نااہلی نے کراچی کو انسانی المیے کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں ‏پاکستان ہاؤس میں ڈسٹرکٹ کمیٹیز اور تمام ٹاؤنز کمیٹیز کےانچارجز و اراکین کا اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ دو ہفتے گزر جانے کے باوجود سیوریج کا گندا پانی اب تک گھروں سے باہر نہیں نکالا جاسکا کیونکہ گلیوں میں اب تک بارش اور گٹر کا پانی موجود ہے، جگہ جگہ گٹر ابل رہے ہیں اور جا بجا موجود کچرے کے ڈھیروں سے شہر میں شدید تعفن اور وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں، جبکہ اسپتالوں کا حال یہ ہے کہ مریضوں کو دینے کیلئے ادویات تک موجود نہیں، وفاقی حکومت، حکومت سندھ اور بلدیاتی ادارے عوام کے بنیاد مسائل کی فراہمی میں مکمل طورپر ناکام ہوچکے ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان کی معاشی شہ رگ کی بربادی کا نوٹس لیں،

    مصطفٰی کمال نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر اسپرے مہم کا آغاز کرے، مضافاتی علاقوں خصوصاً ندی نالوں کے قریب جراثیم کش اسپرے کیا جائیں تاکہ مکھی، مچھر اور دیگر جراثیم کا خاتمہ ہو سکے ۔ اس کے علاوہ تجارتی مراکز اور عوامی اجتماعات کے مقامات پر بھی جراثیم کش اسپرے کا خصوصی اہتمام کیا جائیں جبکہ گنجان آبادیوں اور تنگ گلیوں میں جہاں اسپرے گاڑیوں کا جانا ممکن نہیں وہاں دستی اسپرے مشینوں کے ذریعے اسپرے کا انتظام کیا جائیں جبکہ ندی نالوں میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ بھی کیا جائے.

    علاوہ ازیں لیاقت آباد سے نوجوانوں کے ایک بڑے وفد نے مصطفی کمال کے نظریہ سے متاثر ہو کر پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کے اعلان پر چئیرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد پڑھ لکھے، تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ایوانوں میں بھیج کر ملک کی تقدیر بدلنا ہے، ملک و قوم کی خدمت کی خاطر سیاسی میدان میں اترے ہیں، ہمارا نظریہِ امن کا نظریہِ ہمارا عزم پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، ہم صرفِ پاکستانیت کی بنیاد پر تمام اکائیوں ،مسالک اورطبقوں کو جمع کرنے جد وجہد کر رہے ہیں تاکہ ملک سے تعصب اورلسانیت کی سیاست کا خاتمہ ہو سکے، تعصب اور تفرقات کی سیاست سے ملک کو نقصان کے علاوہ کچھ نہیں دیتی. ۔ اس موقع پر سندھ کونسل فنانس سیکریٹری ہمایوں عثمان راجپوت اور علماء کونسل کے صدر انجینئر نبیل ناصر بھی موجود تھے

  • پروٹوکول کیس، راولپنڈی پولیس کا جعلی ڈرامہ بے نقاب، عدالت نے کئے دونوں ملزمان رہا

    پروٹوکول کیس، راولپنڈی پولیس کا جعلی ڈرامہ بے نقاب، عدالت نے کئے دونوں ملزمان رہا

    پروٹوکول کیس، راولپنڈی پولیس کا جعلی ڈرامہ بے نقاب،عدالت نے دونوں ملزمان کوضمانت پر رہا کر دیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وکیل صفائی ایڈووکیٹ عمر سہیل شاہ نے کہاکہ ترقیاں پانے کے لیے وزیراعلی پنجاب آفس کے نام پر غلط ڈرامہ رچایا گیا ،پولیس کے کچھ اہلکاروں نے بغیر کسی سرکاری حکم کے ذاتی دشمنی کی بنیاد پر پورا جعلی کھیل رچایا، پولیس کا سارا ڈرامہ جھوٹ کا پلندہ ہے، تفصیلات کے مطابق جمعرات 22 اگست کو راولپنڈی پولیس نے دو ملزمان کو اس بنیاد پر گرفتار کر لیا کہ انہوں نے پولیس کے ساتھ ہاتھ کرتے ہوئے اپنے آپ کو وزیراعلی پنجاب کے پروٹوکول آفس کا بتاکر اپنے والد کو ائیر پورٹ پروٹوکول میں لینے کا مطالبہ کیا جس پر پروٹوکول مہیا کیا گیا لیکن بعد ازاں پولیس نے معلوم ہونے پر دونوں کو حوالات میں بند کر دیا اور ان پر تعزیرات پاکستان کی دفعات 170،279 اور 419 کے تحت مقدمہ درج کر دیااور ساتھ ہی اس سارے معاملے کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکانٹس پر ڈال دیا جس سے پورے کیس کو میڈیا میں پذیرائی ملی اور پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اہلکاروں کی واہ واہ ہوئی لیکن اس پوری کہانی میں دلچسپ موڑ اس وقت آیا جب اگلے ہی روز ملزمان کو ڈسٹرکٹ کورٹ کی عدالت نمبر 43میں ڈیوٹی جج سردارعمر کے روبروروبرو پیش کیا گیا جس پر عدالت نے ایک ملزم کی فوری ضمانت کا حکم دیا جبکہ دوسرے کو مزید کاروائی مکمل کر تے ہوئے اور شک کا پورا فائدہ دیتے ہوئے ہفتے کے روز ضمانت پر رہا کر دیا،

    عدالت نے اس کیس میں مزید ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا،ملزمان کے وکیل سید عمر سہیل شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے اس سارے ڈرامے میں جھوٹ اور من گھڑت کہانی سے کام لیا ہے.. نہ تو پولیس کے پاس کوئی سرکاری حکم نامہ آیا نہ پولیس کے پاس کوئی اس بابت ثبوت ہیں اور نہ ہی روزمنامچے پر کوئی اندراج، اور نہ ہی پولیس کے پاس کسی کال یا خط کا ثبوت ہے.. حتی کہ پولیس اتنا بھی نہیں بتا سکی کہ کس نے کیسے اور کس زریعے سے پروٹوکول کے لیے پولیس سے رابطہ کیااور اگر مان بھی لیا جائے کہ پولیس کو کسی نے پروٹوکول کے لیے کہا تو پولیس کا محکمہ اتنا عقل سے پیدل ہے کہ وہ ایک عام آدمی کے کہنے پر اس کو وزیراعلی کا پروٹوکول انجوائے کرواتا رہا.اس پر تو متعلقہ پولیس تھانے اور ایس ایچ او کے خلاف ڈیپارٹمنٹل انکوائری ہونی چاہیے کہ آیا پولیس کے چند اہلکاروں نے ذاتی دشمنی کی بنیاد پر دو لوگوں کے خلاف پوری کہانی بنائی اور یہ ڈرامہ رچا کر ڈیپارٹمنٹ سے واہ واہ سمیٹتے ہوئے اپنی ترقی کی راہ ہموار کی.. عدالت میں ایڈووکیٹ عمر سہیل نے اس مقدمے میں پکڑی جانے والی گاڑی کی سپرداری کے لیے درخواست بھی دائر کی جس پر عدالت نے متعلقہ تھانے سے پولیس رپورٹ منگواتے ہوئے 26 اگست کو سپرداری کافیصلہ سنانے کا عندیہ دیا،
    محمد اویس

  • بلوچستان کی یونیورسٹیوں کے طلباء کا اسلام آباد میں کشمیریوں کے حق میں زبردست مظاہرہ

    بلوچستان کی یونیورسٹیوں کے طلباء کا اسلام آباد میں کشمیریوں کے حق میں زبردست مظاہرہ

    بلوچستان کے مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے،

    مظاہرے میں سینیٹرز اور حریت رہنماؤں نے بھی شرکت کی، مقررین نے کہاکہ بھارتی فوج نریندر مودی کے حکم پر کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے، بھارتی حکومت کشمیریوں کو مار کر کشمیر پر قبضہ کرنا چاہتی ہے،کشمیرمیں بھارتی نہیں بسیں گے بلکہ ان کے شمشن گھاٹ آباد ہوں گے ۔ہفتہ کوبلوچستان کے مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کی شرکت،مظاہرین کے بھارت کے خلاف نعرے، مظاہرین کی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو و زرائع ابلاغ پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت کے خلاف اور جدوجہدآزادی کے حق میں شدیدنعرے لگائے ۔سینیٹر انورالحق کاکڑ نے خطاکرتے ہوئے کہاکہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا یے، مقبوضہ کشمیر میں ہر گھر کے باہر بھارتی فوجی تعینات ہے،

    انہوں‌نے کہاکہ حریت رہنماں سمیت چھ ہزار سے زائد کشمیریوں پابند سلاسل ہیںکرفیو کے باعث کشمیر میں اشیائے خوردونوش و ادویات کی شدید قلت یے، ۔بھارتی فوج نریندر مودی کے حکم پر کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے ۔بھارتی حکومت کشمیریوں کو مار کر کشمیر پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، ۔اقوام متحدہ، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا نوٹس لے اورعالمی برادری کرفیو اور مظالم کے خاتمے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے ۔کشمیریوں کی منزل بھارت سے آزادی ہے اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے مقبوضہ کشمیر میں ہر گھر کے باہر بھارتی فوجی تعینات ہے۔ایم کیوایم کے سینیٹربیرسٹر محمد علی سیف نے کہاکہ اگر جنگ مسلط ہوگئی تو اس وقت تک تعاقب کریں گے جب تک اس کو قبر میں نہ پہنچا دیںتحریک آزادی کی وجہ سے بھارت تباہ ہوگا. کشمیر کو بھارت کا حصہ بنا دیا گیا ہے مگر اس سے بھارت کی دیگر حصوں میں بھی تباہی ہوگی. کشمیر کے زمین پر بھارتیوں کے گھر نہیں شمشن گھاٹ بنیں گے مسلمان کا جذبہ شہادت سے سرشار ہیں اور مسلمانوں کو کوئی سکشت نہیں دے سکتاہے. یہ جدوجہد کشمیر کی آزادی پر مکمل ہوگی،

    سینیٹر نصیب اللہ بازائی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے طلبہ کا مشکور ہوں کہ وہ یہاں آئیں بھارت نے بلوچستان میں بدامنی پیدا کی مگر آج اسی بلوچستان سے بھارت کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیںپاکستان میں تمام شہری پرامن ررہے ہیں.بھارت جو سازش کررہاہے ہے اس سے اس کو خود نقصان ہوگا بھارت وزیراعظم پورے خطے میں آگ لگانا چاہتے ہیں اور خطے کو امن خراب کرنا چاہتاہے۔حریت رہنمامشعال ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت میں ایک قاتل کے ہاتھ میں ایٹمی بم کا بٹن دے دیاگیاہے. مودی کی وجہ سے خطے کو خطرہ ہے. یاسین ملک اج بھی ڈیتھ سیل میں رکھا گیاہے ان کو ہسپتال منتقل نہیں کیا جارہاہے تمام حریت قیادت کو قید کیاہوا ہے،
    محمد اویس

  • سب ٹھیک ہے تو پھر راہول گاندھی کو کشمیر سے واپس کیوں بھیجا؟ کانگریس کا مودی سے سوال

    سب ٹھیک ہے تو پھر راہول گاندھی کو کشمیر سے واپس کیوں بھیجا؟ کانگریس کا مودی سے سوال

    بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سمیت دیگر لیڈروں‌ کو سری نگر سے زبردستی واپس بھجوائے جانے پر ہندوستانی لیڈروں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی و دیگر کو واپس بھجوائے جانے پر کانگریس نے ٹویٹ کرتے ہوئے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں‌ لیا اور کہا ہے کہ اگر جموں وکشمیرمیں حالات ٹھیک ہیں تومودی حکومت کیا چھپانے کی کوشش کررہی ہے؟ یہ ٹویٹ کانگریس کے آفیشیل اکاؤنٹ سے کی گئی ہے،

    کانگریس کی طرف سے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر لکھا گیا ہے کہ اگرحکومت کےدعویٰ کے مطابق جموں وکشمیرکی حالت ‘ٹھیک’ ہے، توراہل گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن لیڈروں کےوفد کوسری نگرہوائی اڈے سے واپس کیوں بھیجا گیا ہے؟ مودی حکومت کیا چھپانے کی کوشش کررہی ہے’؟

    کانگریس کی طرف سے سری نگر میں بھارتی پولیس کے ذریعہ اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ کئے جانے والے سلوک کی بھی مذمت کی گئی ہے،

  • مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظر ہے، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظر ہے، پاک فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشن ہیڈ کوارٹرز گلگت کا دورہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول رکھے، آرمی چیف نے فارمیشن افسران اور جوانوں سے خطاب کیا،

    آرمی چیف نےموسمی چیلنجز،زمینی صورتحال کےباوجود جوانوں،افسروں کی تیاری اور جذبے کو سراہا، آئی ایس پی آر نے کہاکہ آرمی چیف نےدنیاکے بلندترین میدان جنگ میں افسروں، جوانوں کےجذبے کوسراہا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ ہم مشرقی سرحد پر موجود خطرے سے آگاہ ہیں،

    آرمی چیف نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرمکمل نظرہے، پاک فوج کسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دینےکیلئےتیارہے،

  • عمران خان سے معاشی ٹیم کے اراکین کی ملاقات، کیا ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

    عمران خان سے معاشی ٹیم کے اراکین کی ملاقات، کیا ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان سے معاشی ٹیم کے اراکین کی ملاقات ہوئی ہے،

    عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، 15 یونیورسٹیوں کو بہترین جامعات کا درجہ دینے کی تجویز منظور

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ ، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اورمعاشی ٹیم کے دیگر ارکین بھی ملاقات میں موجود تھے، وزیر اعظم آفس کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملکی معاشی صورتحال،معیشت کی بہتری سےمتعلق مفصل روڈمیپ پرتبادلہ خیال کیا گیا،

    ترجمان وزیر اعظم آفس نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیراعظم سےان کی معاشی ٹیم کی ملاقات تین گھنٹے جاری رہی ، ملاقات کے دوران مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اورمعاشی ٹیم کے دیگر ارکین بھی ملاقات میں موجود تھے،

  • الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری، اعظم سواتی نے اہم ویڈیو پیغام جاری کر دیا، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری، اعظم سواتی نے اہم ویڈیو پیغام جاری کر دیا، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    الیکشن کمیشن کے 2 ممبران کی تقرری کے معاملہ پر وزیر پارلیمانی اموراعظم خان سواتی نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ممبران کی تقرری آئین کےمطابق کی گئی، خالد صدیقی اور منیر کاکڑ کی تقرری متعلقہ اداروں کی رائے کے بعد کی گئی، سندھ اور بلوچستان کےممبران کی تقرری کا معاملہ ڈیڈلاک کا شکار تھا، تقرری کےمعاملےپر وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈرمیں اتفاق نہ ہوسکا، وزیراعظم اوراپوزیشن میں اتفاق نہ ہونےپرمعاملہ پارلیمانی کمیٹی میں آیا،

    اعظم سواتی نے کہاکہ پارلیمانی کمیٹی کےکئی اجلاس ہوئے،کوئی نتیجہ نہ نکل سکا، کسی آئینی ادارےکوحکومت غیرفعال نہیں چھوڑسکتی، پنجاب اورخیبرپختونخوامیں بلدیاتی الیکشن ہونےوالےہیں، الیکشن کمیشن کی ساخت مکمل نہیں، حکومت نےمعاملہ اسپیکرآفس اوروزارت قانون کوبھجوایا،رائےلی، ڈیڈلاک برقراررہنےپرصدرمملکت کوسفارت کےساتھ سمری بھیجی گئی، صدرمملکت نےبطورنیوٹرل امپائر آئینی اختیاراستعمال کرکےفیصلہ کیا،

  • باکسر عامر خان کا ایسا اعلان کہ بھارتیوں کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی، اہم خبر

    باکسر عامر خان کا ایسا اعلان کہ بھارتیوں کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی، اہم خبر

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے ایل او سی کے دورے کا اعلان کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں خوفناک صورت حال کے خلاف آواز اٹھاؤں گا، ان کا کہنا ہے کہ ایل اوسی کےدورے میں مقبوضہ وادی میں امن کے لیے بھی آوازاٹھاؤں گا،

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سے حالات بہت زیادہ کشیدہ ہیں، کرفیو کو بیس دن گزر چکے ہیں اور لوگوں‌ کو خوراک، ادویات اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء میسر نہیں‌ ہیں، کشمیر کی اس خوفناک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے مظلوم کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرنے کا اعلان کیا ہے،

  • عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، 15 یونیورسٹیوں کو بہترین جامعات کا درجہ دینے کی تجویز منظور

    عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، 15 یونیورسٹیوں کو بہترین جامعات کا درجہ دینے کی تجویز منظور

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں‌ وزیراعظم ہاؤس میں انجینیرنگ وٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے 15 بڑی یونیورسیٹیز کو ایلیٹ اسٹیٹس دینے کی تجویز منظور کر لی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں نیشنل ہیومن ریسورسزڈیولپمنٹ پروگرام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرسائنس و ٹیکنالوجی نے سائنسی و تکنیکی تعلیم سے متعلق وزارت کے اقدامات سے آگاہ کیا، ملک میں اسکالرشپ اسکیموں کو احساس پروگرام کے ساتھ منسلک ہونا چاہیے، اجلاس میں قومی سطح کی اسکالرشپ اسکیم پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور کہا گیا کہ اسکالرشپ کےذریعےمستحق ،قابل طلباکوتعلیم مکمل کرنے کیلیےقابل بنایا جائے،

    اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹیزاپنےتحقیقی کام کی بنیادپر کاروباری منصوبوں کاآغاز کریں، وزیراعظم کی زراعت کی ویلیوایڈیشن سےمتعلق مضامین کو ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی، وزیراعظم کی طرف سے سائنسی وتحقیقی تعلیم میں وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کی کاوشوں کی تعریف کی گئی،

  • پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی نے گلگت بلتستان کا نہیں‌ سوچا، بلاول بھٹو کا جلسہ سے خطاب

    پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی نے گلگت بلتستان کا نہیں‌ سوچا، بلاول بھٹو کا جلسہ سے خطاب

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی سرکارنےمقبوضہ کشمیرمیں ظلم کی انتہاکردی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان کے علاقے خپلو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں غربت اور مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، شہید بھٹو نے گلگت بلتستان سے جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ کیا، ہمارےعلاوہ کسی حکومت نےگلگت بلتستان کانہیں سوچا،

    بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ گلگت بلتستان کے لوگوں کوسلام پیش کرتاہوں ، پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان کومعاشی اورآئینی حقوق دئیے، گلگت بلتستان کے لوگوں نے جمہوریت کیلیے قربانیاں دیں ہیں، جیلوں میں گئے، ہمارے ملک کوجب بھی دفاع کی ضرورت پڑی گلگت بلتستان کے جوان سب سےآگے رہےہیں، آج بھی ملک کی سلامتی کیلیے جان دینے کو تیار ہیں، سوائےپیپلزپارٹی کے گلگت بلتستان کیلیے کسی حکومت نے کام نہیں کیا، ایک عوامی لیڈرتھا جس کا نام شہیدذوالفقارعلی بھٹو ،جس نےگلگت بلتستان کاتفصیلی دورہ کیا،

  • راہول گاندھی کو سری نگر سے زبردستی واپس بھیج کر فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا، شاہ محمود قریشی

    راہول گاندھی کو سری نگر سے زبردستی واپس بھیج کر فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا، شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج بھارت کا جمہوری چہرہ بے نقاب ہوگیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ چھپانے کے لیے کچھ نہیں تھا تو راہول گاندھی کو جانےکی اجازت دیتے، آج دنیابھارت کااصل چہرہ دیکھ رہی ہے، کل مقبوضہ کشمیرمیں مظاہرین پرپیلٹ گن اورآنسوگیس کااستعمال ہوا،

    شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دنیا نے دیکھا کہ سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت نے فسطائیت کا مظاہرہ کیا، راہول گاندھی کواگلے جہاز سے واپس بھیج دیاگیا،

  • چیئرمین نیب کا اینکر مرید عباس سمیت عوام سے اربوں لوٹنے والے ملزم عاطف زمان کیخلاف کاروائی کا حکم

    چیئرمین نیب کا اینکر مرید عباس سمیت عوام سے اربوں لوٹنے والے ملزم عاطف زمان کیخلاف کاروائی کا حکم

    چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس سمیت میڈیا اور دیگر افراد سے مبینہ طور پر اربوں روپے جعلی ٹائروں کے کاروبار کے نام پر عوام کو لوٹنے والے ملزم عاطف زمان کیخلاف ڈی جی نیب کراچی کو حکم دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم عاطف زمان نے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور اس کے دوست خضر حیات کو کراچی میں قتل کر دیا تھا جس کے بعد سے کراچی پولیس اس سلسلہ میں‌تحقیقات کر رہی ہے، دریں‌ اثناء نیب کو بڑے پیمانے پر عوام الناس سے موصول ہونےو الی شکایات اور کراچی پولیس کو موصول ہونےو الی درخواست کی روشنی میں چیئرمین نیب نے ٹائروں کے کاروبار کے نام پر عوام کو پرکشش منافع کا جھانسہ دیکر فراڈ اور دھوکہ دہی کے ذریعہ لوٹنےو الے گروہ کے مبینہ سرغنہ ملزم عاطف زمان کیخلاف کاروائی کا حکم دیا ہے،

  • جس کالج کی کارکردگی بہتر نہ ہوئی اسکی رجسٹریشن ہو گی منسوخ‌، اہم اعلان کر دیا گیا

    جس کالج کی کارکردگی بہتر نہ ہوئی اسکی رجسٹریشن ہو گی منسوخ‌، اہم اعلان کر دیا گیا

    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر طارق بھٹہ نے کہا ہے کہ رواں ماہ کالجز کی انسپکشن ہورہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر پی ایم ڈی سی نے کہاکہ 29اگست تک سارےکالجزکی انسپکشن مکمل ہوجائے گی، جن کالجزکی کارکردگی بہترنہیں اُنہیں ٹائم دیاجائےگا، جس کالج کی کارکردگی بہترنہ ہوئی اس کی رجسٹریشن منسوخ کردی جائےگی، ڈاکٹرزکی ڈگری کی رجسٹریشن کوآن لائن کرنےکاکام بھی شروع کیاہواہے،

    واضح رہے کہ مختلف کالجز کی کارکردگی سے متعلق شکایات سامنے آ رہی تھیں تاہم اب صدر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے صدر طارق بھٹہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ جس کالج کی کارکردگی اچھی نہ ہوئی اس کی رجسٹریشن منسوخ‌ ہو گی، یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرزکی ڈگری کی رجسٹریشن کوآن لائن کرنےکاکام بھی شروع کیاہواہے،

  • مودی کیلئے بڑا جھٹکا، بی جے پی کے اہم لیڈر ہسپتال میں چل بسے

    مودی کیلئے بڑا جھٹکا، بی جے پی کے اہم لیڈر ہسپتال میں چل بسے

    بھارت میں ہندوانتہاپسند تنظیم بی جے پی کے سینئر لیڈر، نریندر مودی کے قریبی ساتھی اور سابق وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی ہسپتال میں‌ موت واقع ہو گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بی جے پی لیڈر پچھلے چند دنوں سے بیمار اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل تھے، وہ 67 برس کی عمر میں ہلاک ہوئے ہیں، ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ارون جیٹلی کا شمار بی جے پی کے اہم لیڈروں میں‌ ہوتا تھا، وہ 13 اکتوبر 1999 کو ہندوستانی وزیر مملکت بنے اور پھر ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں وزیر خزانہ کے عہدے پر رہے.

    ارون جیٹلی سے متعلق بتایا گیا ہے کہ ان کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے. ان کی موت پر بی جے پی لیڈروں اور عوام غمزدہ ہیں،

  • ابھی نندن کی ” بہادری“ دکھانے کیلئے بھارت کا ایک اور اقدام، کروڑوں روپے کس کام پر خرچ ہوں گے؟ اہم خبر

    ابھی نندن کی ” بہادری“ دکھانے کیلئے بھارت کا ایک اور اقدام، کروڑوں روپے کس کام پر خرچ ہوں گے؟ اہم خبر

    بھارت اوڑی کے بعد اب نام نہاد بالا کوٹ پر فلم بنائے گا اور اس فلم کیلئے کاسٹنگ مکمل کر لی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ادادار ویوک اوبرائے نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس واقعہ پر فلم بنانے جارہے ہیں اور وہی اس فلم کے پروڈیوسر ہوں گے، اس فلم کی تیاری پر کروڑوں روپے خرچ کئے جائیں گے،

    ویوک اوبرائے نے ہرزہ سرائی کرتے ہو ہئے کہا کہ وہ اس فلم کے ذریعہ دکھائیں گے کہ انڈیا نے کس طرح مبینہ طور پر پاکستان میں نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کی تھی، اس فلم میں‌ پاکستان میں گرفتار ہو کر پوری دنیا میں‌ ذلت اٹھانے والے ہندوستانی پائلٹ ابھی نندن کی ” بہادری ” کو دکھایا جائے گا، بھارتی اداکار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے ہندوستانی فضائیہ کی طرف سے فلم بنانے کی اجازت مل گئی ہے، واضح رہے کہ بھارت کو نام نہاد بالا کوٹ حملہ کے بعد دو ہندوستانی طیاروں کی تباہی کی شکل میں‌ ہزیمت اٹھانا پڑی تھی اور اسی وقت سے بھارت اپنے ملک میں خفت مٹانے کیلئے ابھی نندن پر فلمیں اور ڈرامے بنا کر اپنی قوم کو گمراہ کرنے کی کوششیں کر رہا ہے،

    کہا گیا ہے کہ یہ فلم سال کے آخر تک ریلیز ہو گی،

  • ایران بازی لے گیا، کشمیر پر ایرانی پارلیمنٹ میں قرارداد پیش

    ایران بازی لے گیا، کشمیر پر ایرانی پارلیمنٹ میں قرارداد پیش

    ایران بازی لے گیا، ایران کی اسمبلی میں کشمیر کے حق میں قرارداد پیش کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ میں رکن پارلیمنٹ علی متھاری نے کشمیر کے حوالہ سے قرارداد پیش کی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایران سمیت دنیا کے تمام اسلامی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ مظلوم کشمیریون کے حق میں آواز بلند کی جائے، مسلم امہ سمیت تہران کشمیر کے معاملے پر خاموش نہیں رہ سکتے۔ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا ایک اہم ڈویلپمنٹ ہے۔

    ایراینی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی قرار داد میں اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسلم امہ آگے آئے اور مشکل میں گرے کشمیریوں بہن بھائیوں کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ بھارت مظلوم کشمیریوں کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر سیّد علی خامنہ ای نے بھی کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر سے دباؤ ختم کرے ، بھارت مقبوضہ وادی کے لیے شفاف پالیسی اختیار کرے۔

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا آج 18واں روز ہے، بھارت سرکار کی جانب سے کشمیر کے تمام علاقوں میں بھارتی فوج کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ،کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے جموں کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے، تعلیمی ادارے بند ہیں، موبائل و انٹرنیٹ کی سہولیات بھی بند ہیں، کشمیریوں‌ کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں.بھارتی فوج نے ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کر رکھا ہے ،بھارتی فوج نے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، کٹھ پتلی رہنما فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو گھروں اور جیلوں میں نظر بند کر رکھا ہے .

  • کرپشن بچانے کیلئے کشمیر کاز کا سہارا نہ لیں، فردوس عاشق اعوان کی بلاول بھٹو پر سخت تنقید

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپنی کرپشن بچانے کے لیے کشمیر کاز کا سہارا نہ لیں،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ بلاول صاحب! کٹھ پتلی وزراءاعظم کو آپ کے ابو ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا کرتے تھے۔اپنی کرپشن بچانے کیلئے کشمیر کاز کا سہارا نہ لیں۔ غیرت مند اور عظیم کشمیری حق خود ارادیت کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے دے رہے ہیں۔ دو خاندان اپنی کرپشن بچانے کے لیے قومی کاز کو تو بخش دیں،


    انہوں‌ نے کہاکہ بلاول صاحب! نئے پاکستان میں سب پر قانون کا یکساں اطلاق ہوگا۔ خواتین کے حوالے سے میاں صاحب کو جیل میں جا کر ملیں اور ان سے سوال کریں جنہوں نے اپنے دور میں آپ کی والدہ ماجدہ، نانی پر مقدمات بنائے،


    ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ نیب کو برا کہنے والے بتائیں نیب چیئرمین کا تقررکس نے کیا تھا؟مسئلہ نیب اور قانون کا نہیں کرتوتوں کا ہے۔ بھٹو کے وژن سے غداری بھٹو ازم پر کرپشن کا داغ لگانے والوں نے کی۔آپ کے والد اور پھوپھو قانون کی گرفت میں ہیں اور نئے پاکستان میں قانون سے کوئی بالاتر نہیں،

  • امریکی صدر ٹرمپ نے مودی سرکار سے بڑا شکوہ کر دیا، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں‌

    امریکی صدر ٹرمپ نے مودی سرکار سے بڑا شکوہ کر دیا، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں‌

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان میں عسکریت پسندوں سے لڑائی نہیں لڑرہا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان میں روس،ایران اورترکی سمیت تمام ممالک لڑائی لڑٰیں، افغانستان میں دہشتگردی کاخاتمہ خطےکےممالک کاکام ہے، پاکستان افغانستان کاپڑؑوسی ہے،تھوڑی لڑائی لڑرہاہے،

    امریکی صدر نے کہاکہ افغانستان میں دہشتگردی کاخاتمہ خطےکےممالک کاکام ہے،

  • پاک بھارت کشیدگی، دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچز ملتوی

    پاک بھارت کشیدگی، دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچز ملتوی

    پاک بھارت کشیدگی کے باعث ڈیوس کپ ٹینس کے پاک بھارت میچز ملتوی کر دیے گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں‌ کہا گیا ہے کہ ایشیا اوشیانا گروپ کے میچز 14 اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے تھے، آئی ٹی ایف نےآزاد ماہر سیکیورٹی مشیروں کی تجویز پر میچزملتوی کئے، آئی ٹی ایف کمیٹی نے موجودہ صوتحال کے پیشن نظر میچز ملتوی کئے،

    انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں اور شائقین کی حفاظت اورسلامتی آٗی ٹی ایف کی اولین ترجیح ہے، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد نومبر میں میچز کے انعقاد کا فیصلہ ہوگا،

  • سری لنکا کی دورہ پاکستان کے دوران ٹیسٹ کی بجائے ون ڈے سیریز کھیلنے کی پیشکش

    سری لنکا کی دورہ پاکستان کے دوران ٹیسٹ کی بجائے ون ڈے سیریز کھیلنے کی پیشکش

    سري لنکا نے دورہ پاکستان کے دوران ٹيسٹ سيريز کي بجائے ون ڈے سيريز کھيلنے کي پيشکش کردي،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور سري لنکا کے درميان آئندہ ماہ ستمبر ميں دو ٹيسٹ ميچيز کي سيريز کھيلي جاني ہے، سري لنکا کے وزير کھيل ہارین فرنینڈو کا کہنا ہے کہ سري لنکا کي ٹيم اس سال کے آخر يا آئيندہ سال جنوري ميں 8 روزہ کے دوران تين ون ڈے ميچيز کي سيريز کھيلنے کے ليے تيار ہے،

    ذمہ دار حلقوں کا کہنا ہے کہ سري لنکا کے سيکورٹي وفد نے گزشتہ ہفتے لاہور اور کراچي کا دورہ کيا تھا اور اپنے کرکٹ بورڈ کو مثبت رپورٹ دي تھي۔ اگر سري لنکا اور پاکستان کے درميان ٹيسٹ سيريز ہوجاتي تو مارچ دو ہزار نو کے سري لنکن ٹيم پر حملے کے بعد کسي بھي ٹيم کا ٹيسٹ سيريز کے ليے پہلا دورہ ہوتا،

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا جعلی پرائیویٹ سیکرٹری گرفتار، ایئرپورٹ پہنچ کر کیا کیا مطالبہ؟ اہم خبر

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا جعلی پرائیویٹ سیکرٹری گرفتار، ایئرپورٹ پہنچ کر کیا کیا مطالبہ؟ اہم خبر

    سی ایم پنجاب کا جعلی پرائیویٹ سیکرٹری پولیس نے گرفتار کرلیا، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ خود کو سی ایم پنجاب کا پرائیویٹ سیکرٹری ظاہر کرکے پولیس پروٹوکول کا کہا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دو افراد اپنے والد کو ائیر پورٹ سے لینے گئے اور پولیس کو پروٹول دینے کا کہا، خود کو سی ایم پنجاب کا سیکرٹری ظاہر کرنے والے دونوں افراد کو نصیر آباد پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، دونون ملزمان نے گاڑی پر قومی پرچم بھی آویزان کیا ہوا ہے، ملزمان کی شناخت صدیق اور حمزہ کے نام سے ہوئی ہے،

    ایس ایچ او نصیر آباد کا کہنا ہے کہ دونون افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں،

  • مودی کیلئے فضائی حدود کھول دی گئی، طیارہ کتنی دیر تک پاکستانی فضا میں رہا؟ بڑی خبر آ گئی

    مودی کیلئے فضائی حدود کھول دی گئی، طیارہ کتنی دیر تک پاکستانی فضا میں رہا؟ بڑی خبر آ گئی

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر فرانس روانہ ہوا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابتک ٹی وی نے ذرائع کے حوالہ سے دعویٰ کیا ہے کہ فروری کےبعد پہلی مرتبہ نریندر مودی نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی ہے، کہا گیا ہے کہ نریندر مودی کا خصوصی طیارہ ایئر انڈیا ون آج پاکستانی فضائی حدود سے گزرا ہے، ایئرانڈیاون نے لاہور کی فضائی حدود سے پرواز کرتے ہوئے اپنا سفر جاری رکھا،

    نجی ٹی وی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایئرانڈیاون نےمقامی وقت کےمطابق دوپہر12بجکر12منٹ پردہلی سےاُڑان بھری، بھارتی وزیراعظم کا طیارہ ڈیڑھ سے 2 گھنٹےتک پاکستانی فضائی حدود میں محو پرواز رہا،

  • کشمیریوں‌ پر مظالم، اقوام متحدہ انسانی حقوق ماہرین نے بڑا مطالبہ کر دیا، اہم خبر

    کشمیریوں‌ پر مظالم، اقوام متحدہ انسانی حقوق ماہرین نے بڑا مطالبہ کر دیا، اہم خبر

    اقوام متحدہ انسانی حقوق ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کشمیر میں آزادی اظہار پر پابندیاں ختم کرے، انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ ماہرین نے کہا ہے کہ بغیرکسی وجہ کےانٹرنیٹ، مواصلاتی نظام کی بندش بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارتی حکومت کا بلیک آؤٹ جموں کشمیر کے لوگوں کو بغیر کسی جرم سزادینےکےمترادف ہے، بھارتی حکومت کا بلیک آؤٹ جموں کشمیر کے لوگوں کو بغیر کسی جرم سزادینےکےمترادف ہے،

    اقوام متحدہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ مظاہروں میں نہتے کشمیریوں پر اسلحہ کا استعمال انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے،

  • کشمیریوں‌ پر بھارتی مظالم، عمران خان کا 27 ستمبر کو ہو گا جنرل اسمبلی اجلاس سے تاریخی خطاب

    کشمیریوں‌ پر بھارتی مظالم، عمران خان کا 27 ستمبر کو ہو گا جنرل اسمبلی اجلاس سے تاریخی خطاب

    وزیر اعظم عمران خان 23 ستمبر کو نیویارک کے لیے روانہ ہوں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا دورہ 4 روز پر مشتمل ہوگا، وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے، وزیر اعظم عمران خان نجی طیارے سے نیویارک جائیں گے،

    وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم کی ملائیشین ہم منصب سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے سائڈ لائن ملاقاتیں ہوں گی، وزیر اعظم سے امریکا میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں کی ملاقاتیں بھی ہوں گی، وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب کریں گے، وزیراعظم خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور مظالم کواٹھائیں گے، وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کی رات امریکا سے وطن واپس روانہ ہوں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم کی آمد سے قبل امریکا پہنچیں گے،

  • سائبر کرائمز میں‌ ملوث کتنے افراد گرفتار اور کتنے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا؟ ایف آئی اے نے بتا دیا

    سائبر کرائمز میں‌ ملوث کتنے افراد گرفتار اور کتنے مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا؟ ایف آئی اے نے بتا دیا

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا چیئرپرسن روبینہ خالد کی زیر صدارت اجلاس ہوا ہے جس میں‌ ایف آئی اے حکام کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 16 ہزارشکایات کو نمٹا دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ سائبر کرائمز سے متعلق 16 ہزار شکایات زیر التوا ہیں، 16 ہزارشکایات کو نمٹا دیا گیا ہے، سائبرکرائمز کے کیسز میں904 افراد گرفتار ہوئے، عدالتوں نے153 سائبرکرائمز کیسز کا فیصلہ سنایا ہے، اس موقع پر سینیٹر روبینہ خالد نے کہاکہ سائبرکرائمزکی علیحدہ عدالتیں ہونی چاہیے جبکہ سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ سوشل میڈیا پرگالم گلوچ چلتی ہے،اس پرضابطہ اخلاق آنا چاہیے،

    ایف آئی اے حکام نے کہاکہ سوشل میڈیا ایپس کا ہمیں ڈیٹا فراہم نہیں کیا جاتا، ہم نے باہمی قانونی معاونت کےمعاہدے پردستخط نہیں کیے، معاہدے پردستخط نہ ہونے سے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا جاتا،

  • یکطرفہ احتساب ہو رہا ہے، سلیکٹڈ نے ایک سال میں معیشت تباہ کر دی، بلاول بھٹو

    یکطرفہ احتساب ہو رہا ہے، سلیکٹڈ نے ایک سال میں معیشت تباہ کر دی، بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ نے اپنے ایک سال دور حکومت میں خارجہ پالیسی ، معیشت کو تباہ کردیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آج ایک طرف ملک کی معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے، دوسری طرف پاکستان کو سفارتی سطح پر دنیا میں پاکستان کو تباہ کردیاہے، نئے پاکستان کا سلیکٹڈ بزدل عورتوں سے ٹکراتاہے ، عمران خان نے کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا ، پشاور پر سو ارب لگ گئے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ، نیب گردی اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتی، ملک معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی گئی ہے ، ہر پاکستانی پریشان ہے کہ کہیں کشمیر پر سودے بازی تو نہیں ہورہی ، یہ کیسا یک طرفہ احتساب ہے کہ ساری اپوزیشن کوجیل میں ڈال دیا گیاہے،

    بلاول بھٹو زرداری نے سکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کا کسان پریشان ہے کہ اس کو اس کی فصل کی قیمت ملے گی یا نہیں، اقتدار میں آنے سے پہلے وعدے کرنے آسان ہیں، اگر وعدےجھوٹ پر مبنی ہوں تو نبھانے مشکل ہوتے ہیں، کہا کہ خود کشی کرلوں مگر کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گا، حکومت نے ہمارے پانچ سالہ دور سےزیادہ قرض ایک سال میں لیاہے، ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیاگیا، لیکن لوگوں سے روزگار تک چھین لیاہے،

    انہوں نے کہاکہ گھردینےکاوعدہ کیالیکن ملک بھرمیں تجاوزات کےنام پرلوگوں سےگھر چھینے جا رہے ہیں، ڈالرز کی بارش تو دور کی بات ، آج ڈالر 160روپے کا ہے، واضح رہے کہ انہوں نے جلسہ کے دوران حکومت کی پالیسیوں‌ پر سخت تنقید کی اور کہا کہ عمران خان نے احتساب اور انصاف کاوعدہ کیاتھا لیکن یہ کیسا احتساب ہے کہ ساری اپوزیشن جیل میں اور تیس ارب کی پشاور میٹرو تین سو ارب کی ہوچکی ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے؟یہ سیاسی انتقام ہے جس میں سیاسی خاندانوں کی عورتیں بھی نشانے پر ہیں، انہوں نے کہاکہ خان نےوعدہ کیاتھاحکومت میں آیاتوکرپشن ختم کردونگا،احتساب کرونگا،حساب کرونگا، کیسایکطرفہ احتساب ہے30ارب کی پشاورمیٹرو100ارب کی ہوگئی کوئی پوچھنے والا نہیں،

    انہوں نے کہاکہ مودی تم کشمیر میں گھس کر دکھادو، تم نے کشمیر کو جیل بنا دیا ہے، مودی تمہیں تاریخ ایک ہی نام سے یاد رکھے گی، قاتل قاتل مودی قاتل، مودی کشمیرمیں جمہوریت پرکیسےبات کرسکتاہےجس نےبھارت میں جمہوریت کاجنازہ نکال دیاہے، صرف اور صرف جمہوری پاکستان کی جمہوری قیادت کشمیریوں کو حقوق دلوا سکتی ہے،

  • امریکی تنظیم جینو سائیڈ واچ نے کشمیر سے متعلق اہم رپورٹ جاری کر دی

    امریکی تنظیم جینو سائیڈ واچ نے کشمیر سے متعلق اہم رپورٹ جاری کر دی

    امریکہ کی ایک غیر سرکاری تنظیم ” جینوسائیڈ واچ“ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے نہتے کشمیریوں کی نسل کشی کا الرٹ‌ جاری کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف دنیا بھر سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں، امریکی غیر سرکاری تنظیم نینو سائیڈ واچ نے مقبوضہ کشمیر میں‌ جاری بھارتی ظلم و دہشت گردی کے تناظر میں‌ اقوا م متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ انڈیا کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکے، امریکی تنظیم جینو سائیڈ واچ دنیا بھر کے تنازعات والے علاقوں پر گہری نگاہ رکھتی ہے، اس نے کشمیریوں‌ کی نسل کشی کا الرٹ جاری کرنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کا ہندوتوا کا نظریہ، کشمیر میں بھارتی جابرانہ فوجی آمریت، علاقے میں مواصلات کے ذرائع کی معطلی، بنیادی انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیاں ، تشدد ، خواتین کی آبروریزی، بلاجواز بے انتہا پکڑ دھکڑ کشمیر یوں کی نسل کشی کی طرف اشارہ ہیں،

    امریکی غیر سرکاری تنظیم جینوسائیڈ واچ نے الرٹ میں کشمیریوں کی نسل کشی کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکیں، واضح‌ رہے کہ آج ہی وزیر اعظم عمران خان نے بھی ایک انٹرویو کے دوران 80 لاکھ کشمیریوں کی نسل کشی کا خطرہ ظاہر کیا اور کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی طرف سے مذاکرات کی باتوں‌ کا کبھی مثبت جواب نہیں دیا،

  • اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ارشد ملک کیخلاف بڑا حکم جاری کر دیا، اہم خبر

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ارشد ملک کیخلاف بڑا حکم جاری کر دیا، اہم خبر

    اسلام آبا ہائی کورٹ‌ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے جج ارشد ملک کو معطل کردیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوٹیفکیشن میں‌ کہا گیا ہے کہ جج ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی اور پریس ریلیز میں اعتراف کیا، جج ارشد ملک کے خلاف تادیبی کارروائی لاہور ہائیکورٹ کرے، چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی ہدایات پر قائم مقام رجسٹرار نے نوٹی فکیشن جاری کیا،

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ جج ارشد ملک بادی النظر میں مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، جج ارشد ملک نے 7 جولائی کو پریس ریلیز جاری کی، پریس ریلیز، بیان حلفی میں ارشد ملک کےانکشافات مس کنڈکٹ کااعتراف ہیں،

    واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں مبینہ طور پر بتایا گیا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو نوازشریف کو سزا سنانے کے لیے بلیک میل کیا گیا تاہم جج ارشد ملک نے ویڈیو جاری ہونے کے بعد ایک پریس ریلیز کے ذریعے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کی تھی،

  • کراچی، بارشوں‌ کے بعد بیماریوں‌ میں زبردست اضافہ، کتنے مریض ہسپتالوں میں‌ لائے گئے؟ اہم خبر

    کراچی، بارشوں‌ کے بعد بیماریوں‌ میں زبردست اضافہ، کتنے مریض ہسپتالوں میں‌ لائے گئے؟ اہم خبر

    کراچی میں گزشتہ 10 روز میں 12 ہزار سےزائد بچے ڈائریا،گیسٹرواوردیگربیماریوں میں مبتلا پائے گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق سول اسپتال کی ایمرجنسی میں 2000سےزائد بچےلائےگئے، قومی ادارہ برائےامراض صحت اطفال میں2ہزار889 بچےلائےگئے، عباسی شہید اسپتال میں 2ہزار800 سےزائدبچےلائےگئے،

    لیاری جنرل اسپتال میں1400سےزائدبچےرپورٹ ہوئے، سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں 2500 سے زائد بچےلائے گئے، عید اور بارش کے بعد مریضوں کی تعداد میں 300 گنا اضافہ ہوا ہے،

  • سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں 3 سال اضافے پر غور، وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی

    سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں 3 سال اضافے پر غور، وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی

    وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں 3 سال اضافے پر غور کے لیے کمیٹی بنا دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں‌ نے ڈاکٹرعشرت حسین کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے اور اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں‌ کہا گیا ہے کہ کمیٹی سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں 3 سال اضافے پرغور کرے گی،

    وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کےدیگرارکان میں دفاع،خزانہ اوراسٹیبلشمنٹ کے سیکریٹریز شامل ہیں

  • کینیڈا کا کشمیریوں‌ پر مظالم میں ملوث 7 بھارتی فوجی افسروں‌ کو ویزے دینے سے انکار

    کینیڈا کا کشمیریوں‌ پر مظالم میں ملوث 7 بھارتی فوجی افسروں‌ کو ویزے دینے سے انکار

    کینیڈا نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور وہاں جاری بھارتی فوج کی بدترین دہشت گردی پر انڈیا کے سابق بھارتی فوجی افسران کو ویزہ دینے سے انکار کردیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین امیگریشن نے بھارت کے 2 سابق لیفٹیننٹ جنرل، 3 سابق بریگیڈئیرز اور انٹیلی جنس کے 2 افسران کو ویزہ دینے سے انکار کیا ہے، ہندوستانی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل امریت سنگھ جو سابق ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن اور کواٹر ماسٹر جنرل کے طور پر کام کرچکے ہیں، نے کینیڈا کی جانب سے ویزا نہ دیئے جانے پر ہندوستانی وزارت دفاع کو خط لکھ کر اس پابندی سے آگاہ کیا ہے،

    کینیڈین امیگریشن آفس کا کہنا ہے کہ تمام افسران مقبوضہ کشمیر میں مظالم میں ملوث رہے ہیں، اس لیے مذکورہ سابق بھارتی فوجیوں کو ویزے نہیں دیے جارہے، بھارتی میڈیا سمیت دیگر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی جانب سے اس خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا گیا ہے،

  • کچھ ایسا حال کرتی ہے پاک فضائیہ؟ وینا ملک کی ٹویٹس پر بھارتیوں‌ کو آگ لگ گئی، اہم خبر

    کچھ ایسا حال کرتی ہے پاک فضائیہ؟ وینا ملک کی ٹویٹس پر بھارتیوں‌ کو آگ لگ گئی، اہم خبر

    پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے ہندوستانی ونگ کمانڈر ابھی نندن سے متعلق ایسی ٹویٹ‌ کی ہے کہ بھارتی میڈیا اور انڈیا میں سوشل میڈیا صارفین اس پر سخت پیچ و تاپ کھاتے دکھائی دے رہے ہیں،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وینا ملک جو بھارتی فلموں‌ میں بھی کام کر چکی ہیں‌ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر پاکستانی فضائیہ کی کاروائی میں طیارہ تباہ ہونے کے بعد قید ہونے والے ہندوستانی ونگ کمانڈر ابھی نندن کی دو تصاویر شیئر کی ہیں‌جن میں‌ ایک تصویر میں ونگ کمانڈر ابھی نندن اپنے طیارے کے ساتھ پوز دینے والے انداز میں کھڑے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں وہ پاکستانی فوج کے قبضے میں ہیں اور زخمی حالت میں‌ ہیں،

    پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” تصویر ساری کہانی بیان کردیتی ہے” پہلے اور بعد میں کچھ ایسا حال کرتی ہے پاکستانی ایئر فورس،

    وینا ملک کی اس ٹویٹ کے بعد بھارتیوں‌ کو آگ لگی ہوئی ہے اور انڈیا میڈیا اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین اس پر ہرزہ سرائی کرتے اور پیچ و تاپ کھاتے دکھائی دیتے ہیں، واضح رہے کہ پاکستانی فضائیہ کے ہاتھوں‌ دو طیاروں کی تباہی اور ونگ کمانڈر ابھی نندن کی گرفتاری پر بھارتی حکومت، فوج اور ہندوستانی فضائیہ کو عالمی سطح‌ پر سخت ذلت اٹھانا پڑی تھی.

  • اسلام آباد میں‌ فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں‌ بحق، آئی جی کا ملزمان گرفتار کرنے کا حکم

    اسلام آباد میں‌ فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں‌ بحق، آئی جی کا ملزمان گرفتار کرنے کا حکم

    آئی جی عامرذوالفقار کی جانب سے تھانہ سبزی منڈی اسلام آباد کےعلاقے میں فائرنگ کا سخت نوٹس لیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق آئی جی اسلام آباد نے واقعے کی تحقیقات کے لیے 2 ٹیمیں تشکیل دے دیں، ایک ٹیم ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں قائم کی گئی ہے، دوسری ٹیم کی سربراہی ایس پی انویسٹی گیشن کریں گے،

    پولیس کے سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات جاری ہیں، آئی جی اسلام آباد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام وسائل بروئےکارلاکرملزمان کوفوری گرفتارکیاجائے، تھانہ سبزی منڈی کی حدودمیں فائرنگ سے2پولیس اہلکارجاں بحق،ایک زخمی ہواتھا،

  • کشمیری گھروں میں قید اور حکومت صرف اچھل کود کر رہی ہے، سراج الحق

    کشمیری گھروں میں قید اور حکومت صرف اچھل کود کر رہی ہے، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نےاپنےرویئےسےقومی یکجہتی کو سبوتاژ کیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ خطےکی موجودہ صورتحال میں قومی یکجہتی ایٹم بم سے بھی زیادہ ضروری ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرکےبعد مظفرآباد پرحملےکی منصوبہ بندی کر رہا ہے، امریکی صدرکادونوں ممالک کومسئلےکاحل تلاش کرنےکامشورہ مضحکہ خیزہے،

    سراج الحق نے کہاکہ کشمیری اپنےگھروں میں قیدہیں اورحکومت صرف اچھل کودکررہی ہے،

  • بھارتی آبی جارحیت کیخلاف حکومت کیا اقدام اٹھانے والی ہے؟ شاہ محمود قریشی نے صاف بتا دیا

    بھارتی آبی جارحیت کیخلاف حکومت کیا اقدام اٹھانے والی ہے؟ شاہ محمود قریشی نے صاف بتا دیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرپرحکومت تمام آپشن استعمال کررہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیراب عالمی توجہ کامرکزبن چکاہے، سیکیورٹی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر ہمیں کامیابی حاصل ہوئی، آبی جارحیت پر بھی ہم لائحہ عمل بنا رہے ہیں، بھارت ہمارےخلاف آبی جارحیت کررہاہے، آبی جارحیت پر ورلڈبینک سے رجوع کریں گے،

    شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکی صدرکےمسئلہ کشمیرمیں دلچسپی لینے پر مشکور ہیں، امریکی صدر نے بھارت کےرویئے کے باوجود پھر ثالثی کی پیشکش کی، امریکی صدر کو خطے کی کشیدہ صورتحال پر تشویش ہے، مقبوضہ کشمیر میں17روزسے کرفیو جاری ہے،

  • مودی کی امریکہ آمد، عمران خان نے ایسی کیا ہدایات جاری کیں کہ انڈیا میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی؟

    مودی کی امریکہ آمد، عمران خان نے ایسی کیا ہدایات جاری کیں کہ انڈیا میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی؟

    وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے بین الاقوامی شعبہ جات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مودی کی امریکہ آمد بھرپور احتجاج کی تیاری کی جائے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکہ آمد پر شدید احتجاج کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے،

    پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری او آئی سی ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی، اس دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک آنے والے بھارتی وزیراعظم کیخلاف شدید رد عمل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے، بھارتی قبضے اور اہل کشمیر پر ظلم کے خلاف آواز اٹھانے اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بین الاقوامی سطح پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،

    وزیر اعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھارتی وزیراعظم کے خلاف بھرپور احتجاج کے لیے تیاریوں کی ہدایت کر دی ہے، عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ تحریک انصاف نیویارک کشمیر میں بھارتی ظلم و دہشت گردی کے خلاف کمیونٹی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو متحرک کرے، ان کا کہنا تھا کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے،

    تحریک انصاف کے سیکرٹری او آئی سی ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں کشمیر کی صورتحال پر بیرون ملک پاکستانیوں کے تاثرات اور حکومتی اقدامات پر بات چیت کی گئی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سفاک مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں کی موجودگی میں بھارت سرکار کے پاس کشمیر پر غاصبانہ قبضے کا کوئی جواز موجود نہیں، میں بطور سفیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھاؤں گا،

    وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکہ آمد پر ٹف ٹائم دینے کی خبروں‌ پر یقینی طور پر انڈیا میں بے چینی کی لہر پیدا ہو گئی ہے،

  • جنرل قمر جاوید باجوہ کا واہ نوبل کیمیکل فیکٹری کا دورہ، یوریا پلانٹ کا افتتاح کیا

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا واہ نوبل کیمیکل فیکٹری کا دورہ، یوریا پلانٹ کا افتتاح کیا

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے واہ نوبل کیمیکل فیکٹری میں یوریا پلانٹ کا افتتاح کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے پی اوایف ڈسپلے سینٹرمیں موجود مصنوعات کا جائزہ لیا، نیا پلانٹ کم لاگت اورجدید ترین سلور کیٹالسٹ ٹیکنالوجی کا حامل ہے، پی اوایف واہ میں یوریا پلانٹ کا منصوبہ 8 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوا،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پی اوایف مشترکہ مصنوعات کےلیےاقدامات کرے، آرمی چیف نے پی او ایف کےادارے تحقیق و ترقی کی کامیابیوں کو سراہا، انہوں نے کہاکہ فیکٹریز میں بننےوالےآلات سے دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہورہا ہے، دونوں اداروں کی وجہ قومی بچت بھی ہو رہی ہے، مختلف مصنوعات کی تیاری کےلیےنجی شعبےسےمختلف معاہدےکیےجائیں، آئی ایس پی آر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے دفاعی اورسیکیورٹی آلات کےمعیار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے،

  • چینی وزارت خارجہ کا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کا خیرمقدم

    چینی وزارت خارجہ کا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کا خیرمقدم

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت کی توسیع کا خیر مقدم کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ غیرمعمولی سپہ سالار اور چینی فوج کے پرانے دوست ہیں اور انہوں نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے،

    چینی دفتر خارجہ کے ترجمان گینگ شوآنگ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ چینی حکومت اور فوج کے پرانے دوست ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستانی فوج اپنے ملک کی سلامتی وخود مختاری کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و استحکام کیلئے اپنا کردار جاری رکھے گی، چینی وزارت خارجہ کے اس بیان کو بہت اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے،

  • ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری کے پیپلز پارٹی پر سنگین الزامات، کیا کہا؟ اہم خبر

    ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری کے پیپلز پارٹی پر سنگین الزامات، کیا کہا؟ اہم خبر

    ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کو11سال میں پانی کی ایک بوند نہیں دی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ میری پریس کانفرنس کامقصد شہر کو درپیش بنیادی مسائل کو اُجاگر کرنا ہے، شہرکےبلدیاتی مسائل کاعلم سب کوہے، مسائل کےحل کےبجائے صرف شور مچایا جاتا ہے،

    فیصل سبزواری نے کہا کہ سندھ کےاضلاع میں کچرااٹھانےکانظام سولڈویسٹ مینجمنٹ بورڈکےپاس ہے، انہوں‌ نے کہاکہ کراچی:11سالوں سےشہرکاکچرا نالوں میں ڈالاجارہاہے لیکن اس سلسلہ میں کوئی واضح حکمت عملی نہیں بنائی گئی، واضح‌ رہے کہ حالیہ بارشوں‌ سے کراچی میں شدید نقصانات ہوئے ہیں جس پر سندھ حکومت کو سیاسی جماعتوں کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا ہے،

  • عوام کی سستے انصاف تک رسائی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان

    عوام کی سستے انصاف تک رسائی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، عمران خان

    وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر وزیرقانون نےوزیراعظم کومفادعامہ میں بنائے گئے نئے قوانین اوران کے نفاذ سےآگاہ کیا، ملاقات میں بیرسٹرملیکہ بخاری،سیکرٹری قانون ارشدفاروق، وزارت کے دیگر افسران نے شرکت کی،

    فروغ نسیم نےوزیراعظم کودیگرمختلف قوانین پرپیشرفت سےبھی آگاہ کیا، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کی سستےانصاف تک رسائی کویقینی بناناحکومت کی اولین ترجیح ہے، اس دوران وزیراعظم نےمفادعامہ میں قانون سازی کےضمن میں وزیرقانون کی کاوشوں کوسراہا، انہوں نے کہاکہ فوری اورآسان انصاف ہی عوام کی زندگیوں میں واضح تبدیلی کاضامن ہے،

  • بھارت اور اسرائیل 25 اگست کو کیا کرنے جارہے ہیں؟ دونوں ملکوں‌ کا گٹھ جوڑ پھر سامنے آ گیا

    بھارت اور اسرائیل 25 اگست کو کیا کرنے جارہے ہیں؟ دونوں ملکوں‌ کا گٹھ جوڑ پھر سامنے آ گیا

    بھارت میں‌ ہزاروں‌ مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی اور غاصب اسرائیل کا گٹھ جوڑ ایک مرتبہ پھر کھل کر سامنے آگیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور اسرائیل تعلقات نریندر مودی کے دور میں بہت آگے بڑھے ہیں اور کئی معاہدے بھی کئے گئے ہیں. اب 25 اگست کو ہندوتوا اور صیہونیت کے موضوع پر سیمینار ہوگا، اس سیمینار میں‌ بھارتیہ جنتا پارٹی کے متعصب رہنما سبرامنیم سوامی شرکت کریں گے،

    بھارت اور اسرائیل کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور مسلمانوں‌ کو کچلنے کیلئے مذموم منصوبے بنا رہے ہیں جس کے تحت ممبئی میں ہندوتوا اور صیہونیت کے موضوع پر تقریب کا اہتمام ہورہا ہے، 25اگست کو ہونے والی اس تقریب میں جہاں سبرامنیم سوامی خطاب کریں گے وہیں اسرائیلی پروفیسر گاڈی تائیوب بھی بتائیں گے کہ اقلیت بالخصوص مسلمانوں پر کس طرح ظلم ڈھانا ہے، سیمینار کا انعقاد بھارت میں اسرائیلی قونصل خانے کے تعاون سے ہورہا ہے، اس سے پہلے بھی بھارت اور اسرائیل کی جانب سے مذموم منصوبے بنائے جاتے رہے ہیں،

  • نجی پاور پلانٹس کی اربوں روپے کی ناجائزمنافع خوری، نیپرا کی دستاویزات میں ہوشربا انکشافات

    نجی پاور پلانٹس کی اربوں روپے کی ناجائزمنافع خوری، نیپرا کی دستاویزات میں ہوشربا انکشافات

    نجی پاو رپلانٹس کی طرف سے اربوں روپے کی ناجائزمنافع خوری کا انکشاف ہوا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 5 آئی پی پیزنیپرا ٹارگٹ سے 65 فیصد تک زائد منافع کمانے لگے، پاورپلانٹس نے 2011 سے 2018 تک ناجائز 40 ارب روپے زائد کمائے، نیپرا کی طرف سے جاری کردہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ سب سےزیادہ 11 ارب روپے منافع اٹک جین نےکمایا،

    اسی طرح بتایا گیا ہے کہ اٹک جین نے5ارب کےمقابلےمیں16ارب روپےمنافع کمایا، نشاط پاورنے 6 ارب 83 کروڑ کے مقابلے میں 14ارب منافع کمایا،

  • وزیر اعظم کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات، کیا خصوصی ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر

    وزیر اعظم کی گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات، کیا خصوصی ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر

    وزیر اعظم عمران خان کی گورنرسندھ عمران اسماعیل سے اہم ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے گورنر سندھ کو خصوصی ہدایات جاری کیں کہ وہ کراچی میں مقیم کشمیری برادری سے ملاقات کرکےان کے مسائل کواجاگر کریں، ملاقات میں کراچی میں وفاقی حکومت کےجاری ترقیاتی منصوبوں پربھی بات چیت کی گئی،

    وزیر اعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے مابین ہونے والی ملاقات میں‌ ملاقات میں کلین کراچی مہم پربھی تبادلہ خیال کیاگیا، واضح‌ رہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی میں ہونے والی بارشوں سے زبردست تباہی ہوئی ہے اور ابھی تک کئی علاقوں سے مکمل طور پر پانی نہیں‌ نکل سکا ہے، اس صورتحال پر سیاسی و سماجی تنظیموں اور کراچی کے عوام کی طرف سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ایسے انتظامات کئے جائیں کہ آئندہ ایسی صورتحال سے بچا جا سکے،

  • مقبوضہ کشمیر کی خراب صورتحال کا اصل ذمہ دار کون ہے؟ ایرانی سپریم لیڈر نے صاف بتا دیا

    مقبوضہ کشمیر کی خراب صورتحال کا اصل ذمہ دار کون ہے؟ ایرانی سپریم لیڈر نے صاف بتا دیا

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں کی دگرگوں حالت پرتشویش ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرکےلوگوں کےلیےانصاف پرمبنی پالیسی بنائے، امیدہےبھارت خطےمیں بسنےوالےمسلمانوں پرظلم وزیادتی بندکرےگا، مقبوضہ کشمیرکی صورتحال اورپاک بھارت تعلقات کاذمہ داربرطانیہ ہے،

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ برصغیرسےجاتےہوئےبرطانیہ نےنااہلی دکھاتےہوئےغلط فیصلےلیے،برطانیہ جان بوجھ کراس خطےمیں یہ زخم لگاکرگیا، واضح رہے کہ جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد پہلے بھی ایران کی طرف سے کشمیریوں کے حق میں دوٹوک انداز میں‌ بات کرتے ہوئے اپنا موقف پیش کیا گیا ہے،

  • اینکر مرید عباس قتل کیس، پولیس نے عدالت میں پیش کردہ چالان میں کئے اہم انکشافات، بڑی خبر

    اینکر مرید عباس قتل کیس، پولیس نے عدالت میں پیش کردہ چالان میں کئے اہم انکشافات، بڑی خبر

    کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت مٰیں اینکرمریدعباس سمیت 2 افراد کےقتل سے متعلق چالان پیش کر دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی طرف سے پیش کردہ چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم عاطف زمان واقعےکےروزصبح سےہی سب کوبڑی رقم ہاتھ لگنےکادعویٰ کرتارہا، ملزم عاطف زمان نےملازم اسامہ کوکہاآج سب کی رقم واپس کردوں گا، ملزم عاطف زمان نےرات8بجےمریدعباس اورعمرریحان کواپنےدفتربلایا، مریدعباس جونہی سامنےآیاتوعاطف زمان نےاس پرگولیاں چلادیں،

    چالان میں‌ کہا گیا ہے کہ عمرریحان نے جھپٹ کرپستول چھین لی، ملزم عاطف اورعادل نےعمرریحان سےزورآزمائی کی اورپستول چھیننےکی کوشش کی، عمرریحان بچ کربھاگ نکلاتوعاطف زمان اورعادل زمان نےپیچھاکیا. ڈرائیورندیم کےسامنےملزم عاطف زمان نےمریدعباس اورخضرحیات کوفون کیا، گواہ ندیم کی طرف سے کہا گیا ہے کہ میرےسامنےملزم عاطف زمان نےگاڑی میں بیٹھےہوئےخضرحیات پرفائرنگ کی، اسی طرح چالان میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعےسےپہلےملزم عاطف زمان نےاپنےاغواکاڈرامہ رچایا،ٹریول ہسٹری سےعاطف زمان کاجھوٹ سامنےآیاکہ وہ اغوانہیں ہواتھا، مریداورعاطف زمان کےدرمیان ہونےوالی گفتگوکاریکارڈبھی حاصل کرلیاگیا، عاطف زمان نےفراڈکرکےبڑی رقم ہڑپ کی،

  • وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا جناح ہسپتال روڈ کراچی کا دورہ، شہریوں‌ کو درپیش مسائل پر گفتگو

    وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا جناح ہسپتال روڈ کراچی کا دورہ، شہریوں‌ کو درپیش مسائل پر گفتگو

    وزیربلدیات ناصرحسین شاہ نے کراچی میں جناح ہسپتال روڈ کا دورہ کیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پائپ لائن واٹرسپلائی کی خراب ہوئی جسکی وجہ سےشاہراہ پرپانی جمع ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ناصر حسین شاہ نے کہاکہ مسئلےکوجلد حل کریں گے، سعیدغنی کو عہدے سے ہٹانے کا نظریہ کہ انہیں ہٹا دیا گیا ہے غلط ہے، سعیدغنی اچھا کام کررہےتھےاب بھی ہمارے ساتھ ہیں.

    وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہاکہ لیڈرشپ کی مرضی سےعہدے دیئے گئے ہیں، واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں سے سخت نقصان ہوا ہے اور کئی افراد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوئے ہیں جس پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے،

  • کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر بنگلہ دیش بھی میدان میں آ گیا، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر بنگلہ دیش بھی میدان میں آ گیا، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    بھارت کی طرف سے جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے معاملہ پر بنگلہ دیش کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے جموں‌ کشمیر کے مسئلہ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا کی طرف سے کشمیر میں آرٹیکل 370 کو ختم کرنا مودی سرکارکا داخلہ معاملہ ہے،

    بنگلہ دیش کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش اپنے اصولوں کے تحت ہمیشہ علاقائی امن اور استحکام کا حامی رہا ہے اور تمام ملکوں کے لئے ترقی اولین ترجیح ہونی چاہئے، واضح‌ رہے کہ اس سے قبل ترکی سمیت مختلف مسلمان ملک پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہوئے آرٹیکل 370 ختم کرنے کی مخالفت کر چکے ہیں،

  • بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کا ٹرک کھائی میں گرنے سے کتنے اہلکار ہلاک ہوئے؟ بڑی خبر

    بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کا ٹرک کھائی میں گرنے سے کتنے اہلکار ہلاک ہوئے؟ بڑی خبر

    بھارتی ریاست راجستھان کے سرحدی ضلع باڑمیر میں ہندوستانی فضائیہ کا ایک ٹرک پہاڑی سے نیچے کھائی میں جا گرا جس سے 3 ہندوستانی فضائیہ‌‌‌‌‌ کے‌ اہلکا‌ر‌‌ہو‌ گئے‌ہیں ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجھستان میں یہ واقعہ چوہٹن علاقہ میں پیش آیا ہے، اس حادثہ میں متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں. میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی فضائیہ کے اہلکاروں‌ کو لیجانے والا یہ ٹرک چوہٹن ہل ٹاپ سے پچاس فٹ نیچے گرا جس سے 3 اہلکاروں کی موقع پر ہلاکت ہو گئی،

    اس‌واقعہ‌‌میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے. جو زیادہ زخمی ہیں انہیں باڑ میر بھیج دیا گیا ہے، کہا گیا ہے کہ حادثہ کی اطلاع ملنے پرڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولس اجیت سنگھ اورچوہٹن کے تحصیل دارسنیل کیٹوا جائے واقعہ پرپہنچ گئے، حادثے کا شکارٹرک کوکھائی سے باہرنکالنے کا کام کیاجا رہا ہے،

  • بھارت پاکستان کا پانی بند کرنے سے باز نہ آیا تو 22 کروڑ لوگ خودکش بمبار بن جائیں گے، مبشر لقمان و دیگر کا سیمینار سے خطاب

    بھارت پاکستان کا پانی بند کرنے سے باز نہ آیا تو 22 کروڑ لوگ خودکش بمبار بن جائیں گے، مبشر لقمان و دیگر کا سیمینار سے خطاب

    پاکستان کے نامور صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ انڈیا اگر پاکستان کا پانی بند کرنے سے باز نہ آیا تو یہاں کے 22 کروڑ لوگ خودکش بمبار بن جائیں‌ گے، کشمیر پر انڈیا کے ساتھ معاہدے ختم ہو گئے ہیں، کیا ہم صرف یہی تبصرے کرتے رہیں‌ گے کہ فلاں‌ دریا میں نچلے درجے کا سیلاب ہے اور فلاں‌ دریا میں سیلاب کی یہ صورتحال ہے؟ ہمیں ان باتوں سے آگے نکل کر سوچنا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر یوتھ الائنس اور ایپکس کالج کے زیر اہتمام ” کشمیر‌توجہ‌ چاہتا‌ ہے ” کے موضوع پر ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سیمینار سے اپیکس گروپ کے چیئرمین رانا عدیل ممتاز، پی ایچ ڈی ماس کمیونیکیش ڈاکٹر مجاہد منصوری، ادارہ دارارقم کے ہیڈ اشتیاق احمد گوندل، اسامہ غازی، طہ منیب، رضی طاہر، بلال شوکت آزاد ودیگر نے خطاب کیا، سینئر صحافی اور اینکر مبشر لقمان نے کہا کہ ڈیڑھ سے دو سال میں انڈیا ٹوٹنا شروع ہو جائے گا، وہاں 17 علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں، ناگالینڈ میں اگے سال کچھ بھی ہو سکتا ہے، اس وقت انڈین آرمی کا مورال بہت ڈاؤن ہے، وہ صرف ظلم ہی نہیں‌ کر رہے ہیں ان پر بھی ظلم ہو رہا ہے، ان کی لائف بھی متاثر ہو رہی ہے، بھارتی فوجیوں‌ کی بڑی تعداد نفسیاتی امراض میں مبتلا ہو رہی ہے، بھارت کشمیر پر سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی پر فائرنگ کر رہا ہے، انہیں‌ پاکستانی فوج، فضائیہ اور نیوی کی طرف سے دو تین تھپڑ پڑ چکے ہیں، بھارت کو بھی معلوم ہے کہ وہ کچھ نہیں‌ کر سکتے، آنے والے دن اتنے گئے گزرے نہیں ہیں ہمیں‌ ایکٹو ہونا ہے. طلباء کشمیریوں‌ کیلئے بھرپور کردارا دا کریں، آپ یو این سے کہیں کہ ہم نے کشمیریوں‌ تک میڈیکل امداد پہنچانی ہے،

    انہوں نے کہاکہ ہم نے کشمیریوں‌ کو ظلم و ستم سے نجات دلانی ہے، کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے، ہمیں یہ بات دنیا تک پہنچانی ہے. اگر ہم سی این این کو لکھیں‌ تو ہو سکتا ہے وہ نہ سنے لیکن میرا سوال ہے کہ کتنے لوگوں نے اس سلسلہ میں کوئی قدم اٹھایا اور کوشش کی ہے؟ آپ ریڈکراس والوں سے بات کریں کہ ہم خون کی بوتلوں‌ کا بندوبست کر رہے ہیں‌ تو یہ آپ کشمیر میں‌ پہنچائیں وہاں لوگ زخموں سے تڑپ رہے ہیں، ان کی اس بات پر طلباء نے زبردست تالیاں‌ بجائیں، انہوں نے کہاکہ ہم یو این کو اپروچ کر سکتے ہیں، ہر کوئی یو این کے دفتر کے باہر ایک ڈبل روٹیاں جا کر رکھ دے کہ‌ آپ اسے کشمیر‌میں پہنچا دیں‌ وہاں‌ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، دیکھیں یو این پر اس کا کیسے اثر پڑتا ہے،

    مبشر لقمان نے کہاکہ ہمیں حکومتی ذمہ داران سے بھی پوچھنا ہے کہ آپ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں کب جارہے ہیں؟ پانچ سال سے شور کیا جارہا ہے کہ جہادیوں نے یہ کر دیا، وہ کر دیا، ہمیں‌ ایف اے ٹی ایف میں‌ شامل کر کے بیک فٹ کر دیا گیا ہے، تنظیموں پر پابندیاں‌ لگا دی گئیں، کیا لوگوں‌ کو خوراک او رادویات پہنچانا جرم ہے؟ کب تک انڈیا کے کہنے پر جھوٹے اجمل قصاب کے گھر دکھاتے رہے گے؟ اور پھر جنہوں نے یہ کام کیا ان کا ہم نے کیا کیا ہے؟ اس کا ذمہ دار کون ہے، ہم خود اپنے آپ کو دہشت گرد ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں، اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ستمبر، اکتوبر تک ایف اے ٹی ایف کی تلوار لٹکی ہوئی ہے،

    انہوں نے کہاکہ یو ای اے اس وقت انڈیا کا ہمدرد بنا ہوا ہے. ہمیں اس پر اعتراض نہیں لیکن کل کو اگر جنگ ہوتی ہے اور مواصلاتی نظام جام ہو جاتا ہے جو دبئی میں بیٹھ کر کنٹرول ہو رہا ہے تو کیا ہو گا؟ انہوں نے کہاکہ 17 صحافی کشمیر میں شہید ہوئے ہیں 104 سے زیادہ لاپتہ ہیں، ان کا یہ نہیں‌ پتہ کہ وہ کہاں ہیں اور ان کے ساتھ کیا سلوک ہوا ہے، ہم کہہ سکتے ہیں کہ زیر حراست لیکن اس کی کوئی مصدقہ اطلاع نہیں ہے، مبشر لقمان نے کہاکہ کشمیر کے بہت سے صحافیوں نے انڈیا کا پاسپورٹ لینے سے انکار کر دیا، لیکن اس سے یہ ہوا کہ بہت سی جگہوں پر جہاں‌ مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھ سکتی تھی وہاں وہ آواز بلند نہیں ہو سکی، انہوں نے کہاکہ ہم ایک دوسرے کی کردار کشی چھوڑ دیں ، ا س کو یہ اعزاز کیوں‌ ملا اسے کیوں نہیں‌ ملا؟ بہت بڑی وجہ جو ہماری آواز باہر نہیں جاتی اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انڈیا کا سارا میڈیا انگلش بول رہا ہے، ہمارا میسج جا ہی نہیں رہا، اگر ہم انڈس ٹی وی کو نہیں‌ جلدی چلا سکتے تو ہم بلاگنگ تو کر سکتے ہیں، انسٹا گرام پر تو اپنا پیغام دے سکتے ہیں. رپورٹنگ کا طریقہ سیکھیں، ہم اپنی ٹیکنیکس ضرور بہتر کر سکتے ہیں، یہ کتنے لوگوں‌ کو بلاک کر لیں گے، کشمیر سے متعلق مواد کو سوشل میڈیا پر اچھے انداز میں‌ ضرور آگے فارورڈ کریں،

  • بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر حافظ سعید کا نام لیکر کروڑوں‌ روپے رشوت وصول کرنے لگے، ایسی خبر کہ سن کر حیران رہ جائیں گے

    بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر حافظ سعید کا نام لیکر کروڑوں‌ روپے رشوت وصول کرنے لگے، ایسی خبر کہ سن کر حیران رہ جائیں گے

    بھارت میں‌ ہندوستانی خفیہ ایجنسی این آئی اے کے افسران نے حافظ محمد سعید کا نام لے کر تاجروں سے کروڑوں روپے رشوت لینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، تاجروں‌ کو یہ کہہ کر ڈرایا جاتا ہے کہ اگر انہوں نے بطور رشوت بھاری رقوم نہ دیں تو انہیں حافظ محمد سعید سے مبینہ تعلق کی بنیاد پر گرفتار کر لیا جائے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ حکام نے ایسے ہی ایک کیس میں‌ تین افسران کا تبادلہ کر دیا ہے. بھارت میں نئی دہلی کے ایک تاجر نے حال ہی میں شکایت کی تھی کہ این آئی اے کے تین افسران نے اس سے حافظ محمد سعید سے مبینہ تعلق سے جان چھڑانے کیلئے دو کروڑ روپے بطور رشوت طلب کئے ہیں، تاجر کی اس شکایت کے بعد جب مذکورہ الزام کی تحقیقات کی گئیں‌ تو ہندوستانی ایجنسی این آئی اے کے تین افسران ابتدائی طور پر ملوث پائے گئے ہیں جن کا مزید تحقیقات تک تبادلہ کر دیا گیا ہے،

    این آئی اے کے جن افسران پر رشوت طلب کرنے کا الزام ہے انہیں ان کے محکموں‌ بی ایس ایف اور سی آر بی میں‌ واپس ٹرانسفر کر دیا گیا ہے، واضح رہے کہ بھارتی ایجنسی این آئی اے نے گزشتہ ماہ حافظ محمد سعید سمیت سات افراد پر مبینہ سازش کا الزام لگایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ محمد کامران نامی شہری کے ذریعے مبینہ طور پر پاکستان سے دبئی کے راستے انڈیا میں‌ رقوم بھجوائی جارہی تھیں. بھارتی ایجنسی کے افسران کی جانب سے تاجروں سے کروڑوں‌ روپے رشوت طلب کرنے کے حقائق منظر عام پر آنے کے بعد تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح ممبئی حملوں جیسے جھوٹے الزامات گھڑے جاتے اور پاکستان اور پاکستان کی تنظیموں کیخلاف ہرزہ سرائی اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جاتا ہے.

  • امید ہے کشمیر کا معاملہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل ہو گا، ترک وزارت خارجہ

    امید ہے کشمیر کا معاملہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل ہو گا، ترک وزارت خارجہ

    ترکی کی طرف سے مقبوضہ کشمیر پرسلامتی کونسل کےاجلاس کا خیر مقدم کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ خطےمیں تناؤ کم کرنے کے لیے اجلاس خوش آئند ہے، فریقین یکطرفہ اقدامات اورکشیدگی کو ہوا دینےسے گریزکریں،

    ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امید ہے معاملہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل ہوگا، واضح‌ رہے کہ ترکی کی طرف سے پہلے بھی مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کی جاتی رہی ہے،

  • سرکاری ہسپتالوں میں مفت تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت ختم، فیس میں کتنا ہوا اضافہ؟ جان کر ہوں‌ حیران

    سرکاری ہسپتالوں میں مفت تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت ختم، فیس میں کتنا ہوا اضافہ؟ جان کر ہوں‌ حیران

    محکمہ پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئرکے تشخیصی ٹیسٹوں کی فیس پر50 سے 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحصیل وڈسٹرکٹ اسپتالوں میں ڈینٹل آؤٹ ڈورپرچی فیس 50 روپے مقرر کی گئی ہے، سٹی اسکین ٹیسٹ ایک ہزار سے بڑھا کر ڈھائی ہزار روپے کا کر دیا گیا ہے،

    صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد نئے نرخوں کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے، تمام سرکاری اسپتالوں کے ان ڈور اور آؤٹ ڈور میں مفت تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت ختم کر دی گئی ہے، سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی میں آنےوالےمریضوں کےتمام تشخیصی ٹیسٹ مفت ہوں گے،

  • پاکستان کرکٹ کا نیا ڈومیسٹک سسٹم کیا ہو گا؟ پی سی بی نے اعلان کر دیا

    پاکستان کرکٹ کا نیا ڈومیسٹک سسٹم کیا ہو گا؟ پی سی بی نے اعلان کر دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام چھ صوبائی ٹیموں کے انتخاب کے لئے ٹرائلز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، ملک بھرمیں 19 سے 25 اگست تک ٹرائلز ہوں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ انڈر 19 کے ٹرائلز 19 اور 20 اگست کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوں گے، جونئیر سلیکٹر ارشدخان چیف سلیکٹر ہوں گے، کوچز محمد مسرور،عاصم رضوی ،طاہر رضوی، عاصم درانی معاونت کریں گے، بلوچستان انڈر 19 ٹرائلز 22اور 23 اگست کو بگٹی سٹیڈیم کوئٹہ میں ہوں گے، قومی جونئیر سلیکٹر ارشد خان کے ساتھ محمد اسلم اور حسین کھوسہ سلیکٹر ہوں گے،

    ساوتھ پنجاب کے ٹرائلز 24 اور 25 اگست کو ملتان سٹیڈیم ملتان میں ہوں گے، ثنا اللہ بلوچ چیف سلیکٹر ہوں گے ندیم اقبال اور سجاد عباسی سلیکٹرز ہوں گے، سینٹرل پنجاب کے ٹرائلز 24 اور 25 اگست کو ایل سی سی اے گراونڈپر ہوں گے، راو افتخار انجم چیف سلیکٹر ہوں گے، سعود خان ، طلعت مرزا، اکرم رضا اور محمد اشرف معاون ہوں گے، ناردرن انڈر 19 ٹرائلز 24 اور 25 اگست کو ڈائمنڈ کلب گراونڈ اسلام آباد میں ہوں گے، جونئیر چیف سلیکٹر سلیم جعفر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، بلال احمد، عبدالروف مرزا اور فہد اکرم سلیکٹرز ہوں گے، خیبر پختونخواہ انڈر 19 ٹرائلز 24 اور 25اگست کو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں ہوں گے، توفیق عمر چیف سلیکٹر جبکہ ساجد شاہ ، رحمت گل اورثاقب فقیر سلیکٹرز ہوں گے، ٹرائلز کے بعد تمام صوبوں کی ڈویژن ون اور ڈویژن ٹو کے لئے 16 ، 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ایک ٹیم تشکیل دیں گے،

  • ریسکیو 1122 سے کال ملنا مشکل، شہری ایمرجنسی میں کیا کریں؟ ترجمان نے بتا دیا

    ریسکیو 1122 سے کال ملنا مشکل، شہری ایمرجنسی میں کیا کریں؟ ترجمان نے بتا دیا

    ریسکیو 1122 کے ترجمان نے کہا ہے کہ لاہورمیں پی ٹی سی ایل ایکسچینج میں تکنیکی خرابی ہوئی ہے جس کی وجہ سے موبائل فون سے ریسکیو ہیلپ لائن ڈائل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ریسکیو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لینڈ لائن سے کال ریسیو ہورہی ہے، تکنیکی خرابی دور ہونے تک متبادل نمبرز پرکال کریں، پی ٹی سی ایل کے انجینئر تکنیکی خرابی دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،

    ریسکیو 1122 کے ترجمان کا کہنا ہےکہ شہری پریشان نہ ہوں‌ پی ٹی سی ایل انجینئرز تکنیکی خرابی دور کر لیتے ہیں‌ تو موبائل سے رابطہ دوبارہ کیا جاسکے گا،

  • میرا بیٹا گائے ذبح کرنے کے پیسے لینے نکلا واپس نہیں آیا، کم عمر مبینہ ڈاکو کے والد کی گفتگو

    میرا بیٹا گائے ذبح کرنے کے پیسے لینے نکلا واپس نہیں آیا، کم عمر مبینہ ڈاکو کے والد کی گفتگو

    کراچی کے بہادر آباد علاقہ میں دو افراد کے تشدد سے ہلاک ہونے والے کم عمر مبینہ ڈکیت کے والد محمد ظہیر نے کہا ہے کہ میرے بیٹے نے مجھے کہا کہ میں‌ گائے ذبح‌ کرنے کے پیسے لینے جارہا ہوں اور وہ کل دوپہر گھر سے نکلا تھا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد ظہیر نے کہاکہ میرابیٹاپہلےبھی گرفتارہوچکاہے، مقدمے میں دفعہ 316 شامل کر لی گئی ہے اور تحقیقات کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، مقدمہ ریحان کےوالد محمد ظہیرکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،

    ریحان کی ہلاکت کا مقدمہ دانیال اورزبیر کے خلاف تھانہ فیروز آباد میں درج کیا گیا ہے، واضح‌ رہے کہ قتل ہونے والے ریحان کے لواحقین نے ہسپتال پہنچ کر بھی شدید احتجاج کیا تھا، ریحان کو دو شہریوں نے مبینہ طور پر ڈکیتی کے الزام پر تشدد کرتے ہوئے قتل کر دیا ہے جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،

  • ٹرمپ کی افغان طالبان سے مذاکرات کرنے والی امریکی ٹیم سے مشاورت، کیا ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

    ٹرمپ کی افغان طالبان سے مذاکرات کرنے والی امریکی ٹیم سے مشاورت، کیا ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا افغان طالبان سے مذاکرات سے متعلق مشیروں کی ٹیم کا اجلاس ہوا ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اجلاس میں امریکی وزیردفاع، وزیر خارجہ اوردیگر حکام نے شرکت کی ہے، سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ٹرمپ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ افغانستان سےمتعلق ٹیم سے کامیاب اجلاس ہوا ہے،

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈٹرمپ نےافغانستان میں امریکی فوج کی تعدادمیں کمی سے متعلق رائے لی، تعداد کم کرنے سے کابل میں صرف 9 ہزارامریکی فوجی رہ جائیں گے، وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات سے متعلق صدر ٹرمپ کےاجلاس میں پیشرفت ہوئی ہے،

  • کل ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 18اگست2018سےشروع ہونےوالاسفراستحکام پاکستان کی منزل کی جانب گامزن ہے، نئے پاکستان کاایجنڈا’’احساس‘‘ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ کل حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنےجارہےہیں، عوامی فلاح کےاقدامات وزیراعظم کی محروم طبقات سےمحبت کےآئینہ دارہیں، آج کاپُرامن پاکستان دنیابھرسےآنےوالےسیاحوں کےلیےپرکشش وحسین منزل ہے،


    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پہلی بار ٹیکس وصولی کےقومی فرض کوتحریک کی شکل دی گئی، ملکی ترقی وعوامی بہبود کے لیےاٹھائے گئےعملی اقدامات منہ بولتا ثبوت ہیں، پہلی بارقبائلی علاقوں کےسنگلاخ پہاڑوں پرجمہوری رنگ بکھرا،

  • کون سے آئی ایم ای آئی والے موبائل بند کر دیے جائیں گے؟ پی ٹی اے نے فیصلہ سنا دیا

    کون سے آئی ایم ای آئی والے موبائل بند کر دیے جائیں گے؟ پی ٹی اے نے فیصلہ سنا دیا

    موبائل رجسٹریشن کے لیے پی ٹی اے کی طرف سے اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فیصلہ 2 آئی ایم ای آئی نمبرز رکھنے والے موبائل فونز سے متعلق کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں آئی ایم ای آئی نمبرز رجسٹرڈ کروانال ازم قرار دیا گیا ہے، پی ٹی اے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں آئی ایم ای آئی نمبر رجسٹرڈ نہ ہونے پر موبائل فون بند کر دیا جائے گا، ایسی موبائل ڈیوائسز کو 31 اگست سے پہلے رجسٹرڈ کیا جائے، 31 اگست کے بعد ایسی تمام ڈیوائسز کو بند کردیا جائے گا،

    پی ٹی اے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صارفین آئی ایم ای آئی نمبر چیک کر کے تصدیق کر لیں،

  • پارٹی لیڈرز پر کوئی دباؤ ڈال رہا ہے تو سامنا کریں‌ گے، مراد علی شاہ

    پارٹی لیڈرز پر کوئی دباؤ ڈال رہا ہے تو سامنا کریں‌ گے، مراد علی شاہ

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے نیب کے ساتھ مکمل تعاون کیا، پی ٹی آئی حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مراد علی شاہ نے کہاکہ عالمی حالات سے بے خبر حکومت سیاسی قیادت کے پیچھے پڑی ہے، ہماری پارٹی متحد ہے، کوئی ایم پی اے کہیں نہیں جا رہا، اس طرح سے انتشار بڑے گا، ہماری پارٹی متحد ہے ، کوئی ایم پی اے کہیں نہیں جارہا ، انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی کے لیڈرز پراگر کوئی دباؤ ڈال رہا ہے تو ہم اُس کا سامنا کرلیں گے،

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ آصف زرداری کی گرفتاری انتہائی افسوسناک ہے،

  • کراچی، کم عمر مبینہ ڈاکو کی ہلاکت، لواحقین کا ہسپتال پہنچ کر شدید احتجاج

    کراچی، کم عمر مبینہ ڈاکو کی ہلاکت، لواحقین کا ہسپتال پہنچ کر شدید احتجاج

    کراچی کے بہادر آباد علاقہ میں شہریوں کے تشدد سے قتل ہونے والے کم عمر مبینہ ڈاکو کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ لواحقین نے اس کی موت پر شدید احتجاج کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مبینہ ڈاکوکی شناخت ریحان کے نام سے کی گئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لڑکےکی موت سرپرچوٹ لگنےسےہوئی، ہلاک ڈاکوکے لواحقین جناح اسپتال پہنچ گئے ہیں، لواحقین کا کہنا ہے کہ ریحان قصائی کا کام کرتاتھا،

    لواحقین کا مزید کہنا ہے کہ ریحان رات سےگھرنہیں آیاتھا اوراب اس کی موت کی خبرملی، واضح رہے کہ کم عمر مبینہ ڈاکو کی ہلاکت میں ملوث دوملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پولیس تحقیقات کر رہی ہے،

  • کشمیریوں کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، شیخ‌ رشید احمد

    کشمیریوں کیلئے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے، شیخ‌ رشید احمد

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وہ لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں‌ نے کہاکہ بھارت میں رہنے والے مسلمان خوفزدہ ہیں، پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں،

    شیخ رشید احمد نے کہاکہ کشمیر کے عوام خوراک اور ادویات سے بھی محروم ہیں، اقوام عالم کوچاہیےکہ برصغیرکوآگ اورخون کی ہولی سےبچائے، معیشت کی بہتری اس وقت پاکستان کاسب سےبڑاچیلنج ہے،

  • کراچی، کم عمر مبینہ ڈکیت کی ہلاکت، ملزمان نے کئے حیرت انگیز انکشافات، پولیس کا دعویٰ

    کراچی، کم عمر مبینہ ڈکیت کی ہلاکت، ملزمان نے کئے حیرت انگیز انکشافات، پولیس کا دعویٰ

    کراچی کے بہادرآباد علاقہ میں مبینہ ڈکیت کی ہلاکت کا معاملہ پیش آیا ہے، پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونےوالااورفرارہونےوالامبینہ ڈکیت کم عمرہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے کہا ہے کہ مبینہ ڈکیت پر تشدد کرنے والے 2 افراد دانیال اورزبیر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ہلاک ہونے والے مبینہ ڈکیت کا ساتھی فرار ہے، پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان نے اپنے بیان میں حیرت انگیزانکشافات کئے ہیں،

    ملزمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صبح11بجےیہ بچہ اپنےساتھی کےساتھ بنگلےمیں داخل ہوا، ہمیں جیسےہی پتہ چلاہم نےاس بچےکوپکڑلیا، اسی دوران اس کاساتھی موقع سےفرارہونےمیں کامیاب ہوا،

  • یٰسین ملک کو آگرہ کے مینٹل ہسپتال میں‌ کس حالت میں رکھا گیا ہے؟ مشعال ملک نے بھارتی درندگی کا پول کھول دیا

    یٰسین ملک کو آگرہ کے مینٹل ہسپتال میں‌ کس حالت میں رکھا گیا ہے؟ مشعال ملک نے بھارتی درندگی کا پول کھول دیا

    جموں‌ کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک کو آگرہ کے مینٹل ہسپتال میں رکھا گیا ہے، اس امر کا انکشاف ان کی اہلیہ مشعال ملک نے کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر میں بہت عزتیں لوٹی جا رہی ہیں اور گھر بھی جلائے جا رہے ہیں، یہ پوری نہتی قوم ہندوستان کی دہشتگرد فوج کا مقابلہ کر رہی ہے، پاکستان تب ہی بچ سکتا ہے جب آپ کشمیریوں کے لئے جاگیں گے، بھارت کے آٹھ حصوں میں بھی آرٹیکل ہٹانے کی تحریک چل رہی ہے، ہندوستان کو لالچ ہے ان کو کشمیر کی زمین چاہئیے انہیں کشمیریوں سے کوئی غرض نہیں، آپ کا دشمن اتنا بزدل اور بے غیرت ہے جو نہتے لوگوں پر ظلم کر رہا ہے، مذہب کے نام پر کسی کو قتل کرنا یا حقوق چھیننا کوئی انسانیت نہیں،

    انہوں نے کہاکہ پہلی بار میرے خاوند یاسین ملک نے بھارتی فوج کے خلاف ہتھیار اٹھایا، ہاتھ میں بندوق ہو یا قلم آپ کی منزل ایک ہوتی ہے، بھارت میں میرے خاوند کو پنجرے میں بند کیا ہوا ہے، انہیں قید تنہائی دی گئی ہے،

  • کشمیر میں بہت عزتیں‌ لوٹی جارہی ہیں، پاکستانیوں‌ کو جاگنا ہو گا، مشعال ملک

    کشمیر میں بہت عزتیں‌ لوٹی جارہی ہیں، پاکستانیوں‌ کو جاگنا ہو گا، مشعال ملک

    جموں‌ کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کشمیر ہیومن رائٹس والنٹیرز موومنٹ کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار میرے خاوند یاسین ملک نے بھارتی فوج کے خلاف ہتھیار اٹھایا، ہاتھ میں بندوق ہو یا قلم آپ کی منزل ایک ہوتی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشعال ملک نے کہاکہ آگرہ کے مینٹل اسپتال میں یاسین ملک کو رکھا گیا، بہت عزتیں لوٹی جا رہی ہیں اور گھر بھی جلائے جا رہے ہیں، یہ پوری نہتی قوم ہندوستان کی دہشتگرد فوج کا مقابلہ کر رہی ہے، پاکستان تب ہی بچ سکتا ہے جب آپ کشمیریوں کے لئے جاگیں گے، بھارت کے آٹھ حصوں میں بھی آرٹیکل ہٹانے کی تحریک چل رہی ہے، ہندوستان کو لالچ ہے ان کو کشمیر کی زمین چاہئیے انہیں کشمیریوں سے کوئی غرض نہیں، آپ کا دشمن اتنا بزدل اور بے غیرت ہے جو نہتے لوگوں پر ظلم کر رہا ہے، مذہب کے نام پر کسی کو قتل کرنا یا حقوق چھیننا کوئی انسانیت نہیں،

    انہوں نے کہاکہ میرے خاوند کو پنجرے میں بند کیا ہوا ہے، انہیں قید تنہائی دی گئی ہے، ہم پر حملے ہوئے ہر کشمیری پر ہوتے ہیں، پاکستان کو کون دیمک کی طرح کھا رہا ہے، ہماری لاشیں گرتی رہیں اور یہاں پیس پروسس کی باتیں چلتی رہیں،

  • راولپنڈی میں بچیوں سے زیادتی کا معاملہ، ملزم میاں بیوی سے متعلق کیا ہے نئی خبر؟ جانیے تفصیل میں

    راولپنڈی میں بچیوں سے زیادتی کا معاملہ، ملزم میاں بیوی سے متعلق کیا ہے نئی خبر؟ جانیے تفصیل میں

    راولپنڈی میں طالبہ کو اغوا اور زیادتی کے دوران ویڈیو بنانے کے معاملہ میں ملوث ملزم قاسم اور اس کی بیوی کو ریمانڈ کے بعدعدالت میں پیش کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان کوڈیوٹی مجسٹریٹ محمدآصف اقبال کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزم قاسم جسمانی، ملزمہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہے، دونون ملزمان کی موجودگی میں عدالت نےمدعیہ کا 164 کا بیان ریکارڈ کیا گیا،

    عدالت نے ملزم قاسم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے جبکہ ملزمہ کرن پہلےہی14روزہ جوڈیشل ریمانڈپراڈیالہ جیل میں ہے، واضح رہے کہ دونوں میاں‌ بیوی معصوم بچیوں سے زبردستی زیادتی کرتے اور ان کی ویڈیوز اور تصاویر بنائی جاتی تھیں، ملزمان کے قبضہ سے سینکڑوں‌ تصاویر برآمد ہوئی ہیں،

  • ایف بی آر نے سمگلنگ کی روک تھام  کیلئے کیا بڑا اعلان، کیا ہے تفصیل؟ اہم خبر

    ایف بی آر نے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کیا بڑا اعلان، کیا ہے تفصیل؟ اہم خبر

    ایف بی آر کی طرف سے اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے یکم ستمبر سے مہم شروع کی جائے گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آرکی ٹیم مارکیٹوں کا سروے کرے گی، ٹیم اشیاکی درآمدی دستاویزات کی جانچ پڑتال کرے گی، دستاویزات جمع کرانے کیلئے دوکانداروں کووقت دیاجائےگا،

    ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ممبر کسٹمز اور ممبران لینڈ ریونیو مہم کی نگرانی کریں گے،

  • سونے کی قیمت میں اچانک اتنا اضافہ کہ ہر کوئی حیران رہ گیا، اہم خبر

    سونے کی قیمت میں اچانک اتنا اضافہ کہ ہر کوئی حیران رہ گیا، اہم خبر

    سونے کی قیمت میں 600 روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 89 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس سے سونے کا کاروبار کرنے والوں کی طرح عام لوگ بھی پریشان ہیں،

    سونے کی نئی قیمتوں کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 514 روپے کے اضافے سے 76 ہزار 303 روپے ہو گئی ہے، واضح رہے کہ ملک میں ہر چیز کی مہنگائی کے ساتھ ساتھ سونے کی قیمت بھی دن بدن بڑھ رہی ہے جس سے لوگوں کیلئے شادی بیاہ کے موقع پر زیور بنوانے کیلئے خاص طور پر مشکل کھڑی ہو رہی ہے،

  • پاکستان اسلام کے نام پر بنا، شریعت کے مطابق چلیں گے تو عروج پائیں گے، عمران خان

    پاکستان اسلام کے نام پر بنا، شریعت کے مطابق چلیں گے تو عروج پائیں گے، عمران خان

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ کمزورطبقےکوغربت سے نکالنا ہمارا وژن ہے، انصاف اوراحساس پرمبنی معاشرےعروج پاتےہیں، غریب خاندانوں کوصحت انصاف کارڈدیں گے، 25سے40فیصدلوگ پاکستان میں غربت کی لکیرسےنیچےہیں،کینسرکاعلاج مہنگاہے،غریب گھرانےعلاج کراتےتباہ ہوجاتےہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبادمیں خصوصی افرادکےلیےصحت سہولت پروگرام کےآغازکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ ہم شریعت کےمطابق چلیں گےتوعروج پائیں گے، ایشین ٹائیگربننےکےلیےپاکستان نہیں بناتھابلکہ یہ ایک فلاحی ریاست تھی، ایساپاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں رحم،عدل اور انصاف ہو، نبی کریمﷺکی سنت پرچلیں گےتوہم کامیاب ہوں گے،

    وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا ہے، مدینہ کی ریاست ایک جدیدریاست تھی ، افراد کی طرح قوموں کا بھی وژن ہوتاہے، دریں اثناء وزیراعظم عمران خان نےصحت سہولت پروگرام کاآغاز کردیا، وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے کہاکہ وزیراعظم نےاحساس پروگرام کےتحت5نکات کی منظوری دی، خصوصی افرادکیلئےسرکاری ملازمتوں میں2فیصدکوٹہ مختص ہے،

  • اب تک کوئی ایسا اسلحہ نہیں بنا جو ایمان کو کمزور کر دے، سراج الحق

    اب تک کوئی ایسا اسلحہ نہیں بنا جو ایمان کو کمزور کر دے، سراج الحق

    امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور میں شہید لانس نائیک تیمور اسلم کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ایٹم بم سےزیادہ طاقتورہمارے 22کروڑعوام ہیں، شہداکی قربانیوں سےکشمیرآزادہوگا، اب تک کوئی ایسااسلحہ نہیں بناجو ایمان کوکمزورکرے،

    سراج الحق نے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی، واضح رہے کہ تیمور اسلم ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے.

  • بھارتی فائرنگ سے شہید ہونیوالے لانس نائیک تیمور کی نماز جنازہ ادا، شہریوں‌ کا زبردست خراج عقیدت

    بھارتی فائرنگ سے شہید ہونیوالے لانس نائیک تیمور کی نماز جنازہ ادا، شہریوں‌ کا زبردست خراج عقیدت

    بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہونے والے لانس نائیک تیمور کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر دو دن قبل بھارت کی جانب سے کی جانیوالی جارحانہ فائرنگ کے نتیجے میں تین فوجی جوان جام شہادت نوش کر گئے تھے۔ ان تین شہداء میں سے بٹل سیکٹر میں شہید ہونے والے لانس نائیک تیمور بھی شامل تھا جس کی نماز جنازہ ریلوے فلیٹس مین والٹن روڈ سٹاپ نزد باب پاکستان پر ادا کر دی گئی ہے، جنازہ میں اہل علاقہ سمیت عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر نہایت جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے اور شرکاء میں بھارت کی ہٹ دھرمی اور مقبوضہ وادی کے حالات پر غم و غصہ پایا گیا،

    اس موقع پر لوگوں نے پاک فوج زندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج قدم بڑھاو ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعرے بھی لگائے، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کے جسد خاکی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا،

  • اپوزیشن جماعتوں نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی، صدارت کون کرے گا؟ اہم خبر

    اپوزیشن جماعتوں نے آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی، صدارت کون کرے گا؟ اہم خبر

    اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیزکانفرنس 19 اگست کوطلب کر لی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے پی سی کی صدارت مولانافضل الرحمان کریں گے، اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے، مسئلہ کشمیرکی صورتحال پراپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ حکمت عملی طےکی جائےگی،

    سوموار کے دن ہونے والی اے پی سی میں اپوزیشن جماعتیں مشترکہ طور پر آئندہ کی حکمت عملی طے کریں گی

  • کرکٹ میں تعصب، مسلم کھلاڑیوں نے عیدالاضحیٰ‌ پر میچ کھیلنے سے انکار کیا تو کیا سلوک ہوا؟ حیران کن خبر

    کرکٹ میں تعصب، مسلم کھلاڑیوں نے عیدالاضحیٰ‌ پر میچ کھیلنے سے انکار کیا تو کیا سلوک ہوا؟ حیران کن خبر

    گلوسیسٹر کے کرکٹ کلب گلوسیسٹر اے آئی ڈبلیو کے ساتھ مسلم دشمنی کا انتہائی تعصب والا معاملہ پیش آیا ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عیدالاضحیٰ مسلمانوں کا مذہبی تہوار ہے اس لئے مسلمان کھلاڑیوں کی جانب سے اس دن میچ کھیلنے سے انکار کرنے پر گلوسیسٹر کرکٹ کلب گلوسیسٹر اے آئی ڈبلیو کے 22 پوائنٹ کاٹ لئے گئے ہیں، افسوس کی بات یہ ہے کہ صرف اتنا ہی نہیں‌ کیا گیا جس ٹیم سے گلوسیسٹر اے آئی ڈبلیو کرکٹ کلب نے میچ کھیلنا تھا، اسے اضافی 20 پوائنٹ بھی دے دیئےگئے ہیں،

    گلوسیسٹرشائرکاونٹی کرکٹ لیگ میں گلوسیسٹراے آئی ڈبلیوکرکٹ کلب اورریڈمیری کرکٹ کلب کےدرمیان یہ مقابلہ 12 اگست کوکھیلا جانا تھا اور اسی دن عید بھی تھی. گلوسیسٹر اے آئی ڈبلیو کرکٹ کلب سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے ساتھ پیش آنے والے مذہبی تعصب کے خلاف احتجاج کیا اور کہا ہے کہ ان کی کلب ٹیم میں بیشتر کھلاڑی مسلمان ہیں اوران کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ کسی مذہبی تعصب سے کم نہیں ہے،

    واضح‌ رہے کہ انتظامیہ کمیٹی نے گلوسیسٹر شائر اے آئی ڈبلیو کو حکم دیا تھا کہ یا توعید پر میچ کھیلیں یا پھرمخالف ٹیم کوجیتا ہوا اعلان کردیا جائےگا جبکہ دوسری جانب متاثرہ کلب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے جنوری میں ہی بتا دیا تھا کہ عیدالاضحیٰ پر میچ نہ رکھا جائے یہ کسی طور صحیح نہیں‌ہے لیکن ان کی کوئی بات نہیں سنی گئی. گلوسیسٹر کلب کا کہنا ہے کہ لیگ میں اس طرح کا مذہبی تعصب دکھانا انتہائی افسوسناک اور حیران کن ہے،

  • چھوٹے تاجروں سے ٹیکس وصولی، ایف بی آر نے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

    چھوٹے تاجروں سے ٹیکس وصولی، ایف بی آر نے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

    چھوٹے تاجروں سے ٹیکس وصولی کے معاملہ پر فکسڈ ٹیکس سکیم کے مسودہ کے لئے ایف بی آر نے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیش جاری کردیا ہے، کمیٹی کی سربراہی نوشین امجد، ممبر ایف بی آر کریں گی۔

    ایف بی آر کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی میں ایف بی آر حکام کے علاوہ تاجر رہنما بھی شامل ہوں گے، کمیٹی میں نوشین امجد کے علاوہ فہیم الحق، سیما شکیل، ڈاکٹر حامد عتیق سرور، عابد شعبان ایڈووکیٹ، ڈاکٹر اشفاق، نعیم میر، خواجہ سلمان صدیق، ملک خالد، محمد علی میاں، اشرف بھٹی اور کاشف چوہدری شامل ہیں،

  • بھارتی وزیر خارجہ سے رابطہ کے سوال پر شاہ محمود قریشی بھڑک اٹھے؟ کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    بھارتی وزیر خارجہ سے رابطہ کے سوال پر شاہ محمود قریشی بھڑک اٹھے؟ کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سلامتی کونسل اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع نے آج کےبیان سے حماقت کی ہے، دنیا ہمارا ایک ایک لفظ سن رہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس دوران ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ ہندوستانی وزیر خارجہ سے رابطہ کریں گے؟ تو شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جب تک مقبوضہ کشمیر سے کرفیو نہیں‌ ہٹایا جاتا اور جبر و ظلم کے ہتھکنڈوں سے باز نہیں‌ آئے گا تب تک بات نہیں‌ ہو سکتی، میں بھارتی وزیر خارجہ سے ہرگز رابطہ نہیں کروں گا،

    شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آپ توقع کرتے ہیں کہ میں بھارتی وزیر خارجہ سے رابطہ کروں، وہ قاتل ہیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، یہ تصور بھی کیسے کیا جا سکتا ہے بھارت قانون کی دھجیاں بکھیرے اور میں رابطہ کروں، آر ایس ایس ، ہٹلر کے فلسفے والوں سے رابطہ ممکن ہو سوال ہی پیدا نہیں ہو سکتا،

  • آج بھارت بے نقاب ہو گیا، سلامتی کونسل کا اجلاس ملتوی کروانے میں بھی ناکام رہا، وزیر خارجہ

    آج بھارت بے نقاب ہو گیا، سلامتی کونسل کا اجلاس ملتوی کروانے میں بھی ناکام رہا، وزیر خارجہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج صبح تک اطلاعات تھیں اجلاس کو ختم کرنے کیلیے بھارت کی کوشش جاری ہے، پانچ دہائیوں کے بعد پہلی بار کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل میں زیربحث آیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہاکہ آج بھارت بے نقاب ہوگیا، سلامتی کونسل نے کشمیر کے مسئلے پرغور و فکر کی، سلامتی کونسل کے اراکین کا شکریہ ادا کرتاہوں، سلامتی کونسل اراکین بھارت کے کہنے میں نہیں آئےاور اجلاس منعقد کیا، بھارت نے مسئلہ کشمیر کو دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھا، اجلاس میں یو این فوجی مبصرین اور پولیٹیکل افیئرز کے نمایندوں کو بلایا گیا،

    وزیر خارجہ نے کہاکہ میری اطلاع کے مطابق سلامی کونسل کے اجلاس میں مفصل گفتگو ہوئی، بھارت کا کیس دو نکات پر مبنی تھا، سلامتی کونسل اجلاس سے ثابت ہوا مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، الحمدللہ بھارت کی کوششوں کومسترد کردیاگیا اور اجلاس ہوا،

  • سلامتی کونسل اجلاس سے ثابت ہو گیا کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، ملیحہ لودھی

    سلامتی کونسل اجلاس سے ثابت ہو گیا کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں، ملیحہ لودھی

    اقوام متحدہ کی پاکستان میں‌ مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اس اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہے ، ہم جموں کشمیر کے مسئلےکا پُرامن حل چاہتے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس پاکستانی وزیر خارجہ کے خط پر طلب کیا گیا ، نہتے کشمیریوں کی آواز آج اعلیٰ ترین فورم پر سنی گئی ہے ، مقبوضہ جموں کشمیر میں لوگوں پر ظلم و جبر کیا جارہاہے، کشمیریوں کو قید کیا جا سکتا ہے ان کی آواز نہیں دبائی جا سکتی ، پاکستان نے یہ کوشش مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کیلیے کی ہے اور یہ مسئلے کے حل تک جاری رہیگی،

    ملیحہ لودھی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آواز سب سے بڑے بین الاقوامی فورم پر سنی گئی ہے، آج کی میٹنگ سے بھارتی موقف کی نفی ہوئی ہے یہ معاملہ بھارت کا اندرونی معاملہ ہے،

  • سلامتی کونسل کا اجلاس ختم، کیا ہوئی بات چیت؟ چینی سفیر نے پریس بریفنگ میں صاف بتا دیا

    سلامتی کونسل کا اجلاس ختم، کیا ہوئی بات چیت؟ چینی سفیر نے پریس بریفنگ میں صاف بتا دیا

    کشمیر پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ختم ہو گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے15اراکین ممالک کےمندوب کی اجلاس میں شرکت کی. چینی سفیر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کونسل اجلاس میں کشمیر کے معاملے پر تفصیلی بات ہوئی، کشمیر کی صورتحال پر ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا، سیکیورٹی جنرل اقوام متحدہ نے بھی کچھ دن پہلے بیان دیا، کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر ارکان نے گہری تشویش کا اظہار کیا،

    چینی مندوب نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور دو طرفہ معاہدہ کے تحت حل ہونا چاہیے، بھارتی اقدام نے چین کی خود مختاری کو چیلنج کیاہے،

  • شاہ محمود قریشی کا کینیڈا کی وزیر خارجہ سے رابطہ، کشمیر کی صورتحال سے کیا آگاہ

    شاہ محمود قریشی کا کینیڈا کی وزیر خارجہ سے رابطہ، کشمیر کی صورتحال سے کیا آگاہ

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے کینیڈا کی وزیر خارجہ کرسٹینافری لینڈسے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں وزرائےخارجہ کامقبوضہ جموں وکشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نےیکطرفہ اقدام سےخطےکےامن وامان کوشدیدخطرات سےدوچارکردیا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل کرفیو سےخوراک، ادویات ، بچوں کادودھ تک میسرنہیں ہے،

    شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت نےمقبوضہ جموں وکشمیر میں مکمل بلیک آؤٹ کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں ٹیلی فون ،انٹرنیٹ ،ذرائع مواصلات پرمکمل پابندی عائد ہے، وزیرخارجہ نے کینیڈین ہم منصب کو سلامتی کونسل کے آج بلائےگئے اجلاس پرآگاہ کیا،

  • اپوزیشن نے حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست جمع کروا دی

    اپوزیشن نے حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست جمع کروا دی

    اپوزیشن کی جانب سے 21 اگست کو ہونے والے اجلاس کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست جمع کروادی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست مسلم لیگ نواز کے ملک وارث کلو کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی اجلاس 21 اگست کو طلب کر رکھا ہے،

    اپوزیشن کی جانب سے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال،مریم نواز کی گرفتاری اورکشمیر کی صورتحال کے پیش نظر اجلاس طلب کرنے کی درخواست دی تھی،

  • بم دھماکے کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، مصطفیٰ کمال

    بم دھماکے کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، مصطفیٰ کمال

    پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی مسجد میں دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، مسجد میں بم دھماکہ کرنے اور نمازیوں کو خاک وخون میں نہلانے والے دین اسلام، انسانیت اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں. پاکستان کے دشمن دہشت گردی اور قتل و غارت گری کے ذریعہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں،

    مصطفیٰ کمال نے کہاکہ جب جب تحریک آزادی کشمیر زور پکڑتی ہے تب تب پاکستان میں بم دھماکے ہوتے ہیں، بھارت کشمیر میں ناکامی کا غصہ پاکستان میں بم دھماکے کروا کر نکالتا ہے،
    بلوچستان سے گرفتار کئے گئے کلبھوشن یادیو اور اس جیسے دیگر دہشتگرد جاسوسوں کو انکے انجام تک جلد پہنچانا ضروری ہے، بلوچستان نے قیام امن میں بہت قربانیاں دی ہیں، اسکے باوجود قوم متحد ہے. دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتی، انہوں‌نے کہاکہ
    پاکستان کی فوج 7 لاکھ نہیں 22کروڑ منظم عوام ہیں. پاکستانی کی عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، انہوں نے صدر پاکستان، وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،

  • وزیر اعظم عمران خان کی کوئٹہ مسجد میں ہونے والے دھماکہ کی شدید مذمت

    وزیر اعظم عمران خان کی کوئٹہ مسجد میں ہونے والے دھماکہ کی شدید مذمت

    وزیرِ اعظم عمران خان نے کچلاک میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے شہدا کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی،

    وزیراعظم عمران خان نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے، واضح‌ رہے کہ کوئٹہ میں کچلاک کے علاقے کلی قاسم میں‌ بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخًی ہوئے ہیں، دھماکہ آئی ای ڈی ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا تھا. دھماکہ نماز جمعہ کے وقت کیا گیا، امام خطبہ دے رہے تھے جب دھماکہ ہوا لوگ خطبہ سن رہے تھے، مسجد میں دھماکے سے مسجد کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچا ہے.

  • بھارت سے تجارت بند تو ویکسین کہاں‌ سے آئے گی؟ سوال پر سیکرٹری تجارت نے کیا کہا؟ اہم خبر

    بھارت سے تجارت بند تو ویکسین کہاں‌ سے آئے گی؟ سوال پر سیکرٹری تجارت نے کیا کہا؟ اہم خبر

    سید نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائےتجارت کااجلاس ہوا ہے. اس موقع پر سیکرٹری تجارت کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ سال 1.8ارب ڈالرکی بھارتی اشیاءدرآمدہوئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری تجارت نے بتایا کہ پلواماحملےکے بعدبھارت کےساتھ تجارت کم ہوگئی تھی، پاکستان سےکاٹن،نمک،میڈیکل آلات بھارت کوبرآمدکیےجاتےہیں، بھارت سے80سے90 ملین روپےکی ویکسین درآمدہوتی ہیں، اس دوران طاہرہ اورنگزیب نے سوال اٹھایا کہ بھارت سےتجارت بندہوگئی،اب ویکسین کہاں سےآئے گی؟ جس پر سیکرٹری تجارت نے کہاکہ ہماراانحصاربھارت پرنہیں تھا،چین سےبھی یہ ویکسین منگوائی جاتی ہے،

    سیکرٹری تجارت نے کہاکہ بھارت سےکپڑا،پان کےپتےاورادویات اسمگل ہوکرآتی ہیں، بھارت سےاسمگلنگ رکوانےکیلیےچیئرمین ایف بی آرکوخط لکھ رہا ہوں، دوطرفہ تجارت مکمل بندکردی تو اسمگلنگ بندکرنےکےاقدامات بھی کیےجائیں،

  • عدنان سمیع بھارت نوازی میں حد سے نکل گئے، کشمیر سے متعلق کس طرح کی ہرزہ سرائی؟ اہم خبر

    عدنان سمیع بھارت نوازی میں حد سے نکل گئے، کشمیر سے متعلق کس طرح کی ہرزہ سرائی؟ اہم خبر

    پاکستان چھوڑ کر بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع نے ایک بار پھر بھارت سے وفاداری نبھاتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر انڈیا کا اٹوٹ انگ ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدنان سمیع نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایک پاکستانی صارف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے، اس میں اپنی ناک گھسانا بند کرو، پاکستانی صارف نے عدنان سمیع سے کہا کہ اگر ہمت ہے تو کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق ایک میسج کرو پھر دیکھو انڈیا تمہارا کیا حال کرتا ہے؟ جس پر گلوکار عدنان سمیع نے بھارت کی وفاداری نبھانا شروع کر دی،


    عدنان سمیع نے لکھا کہ میرا باپ بھی 1942 میں‌ بھارت میں پیدا ہوا اور 2009 مرا بھی انڈیا میں‌ ہی تھا، عدنان کی ان ٹویٹس پر بھارتی شہریوں کی طرف سے اس کی تعریف کی گئی جبکہ پاکستانی صارفین نے اس پر شدید تنقید کی ہے،

  • انڈیا کی نئی گیدڑ بھبھکی، پاکستان کیخلاف نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    انڈیا کی نئی گیدڑ بھبھکی، پاکستان کیخلاف نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر گیدڑ بھبھکی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا نیوکلیئرہتھیاروں کا پہلے استعمال نہ کرنے سے متعلق اپنی حکمت عملی کوتبدیل بھی کرسکتا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر دفاع نے جمعہ کے دن پوکھران میں ہماری نیوکلیئر ہتھیاروں سے متعلق پالیسی یہ رہی ہے کہ یہ ہتھیار پہلے استعمال نہ کئے جائیں‌ تاہم مستقبل میں اس سلسلہ میں پالیسی کیا رہتی ہے یہ اس وقت کے حالات پرمنحصرکرتا ہے،

    ہندوستانی میڈیا کے مطابق راجناتھ سنگھ نے پوکھرن میں یہ گفتگو کی اور ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ یہ وہی جگہ ہے جہاں 1998 میں بھارت نے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کی قیادت میں 5 نیوکلیئر دھماکے کئے تھے۔ خاص بات یہ ہے کہ آج سابق وزیراعظم واجپائی کی پہلی برسی ہے،

    راجناتھ سنگھ نے کہاکہ ہماری پالیسی نوفرسٹ یوز رہی ہے اور یہ پالیسی ہم نے 1998ء میں اپنائی تھی، ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں کئی ریٹائرڈ ارکان نے بھارت کی نو فرسٹ یوز پالیسی پر سوال اٹھائے ہیں.

  • ایل او سی فائرنگ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک، 3 پاکستانی جوان شہید ہوئے

    ایل او سی فائرنگ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک، 3 پاکستانی جوان شہید ہوئے

    لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے ایک مرتبہ پھر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میں 3 پاکستانی فوجی شہید ہوئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کی بھرپورجوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی طرف سے منہ توڑ جواب دیے جانے پر پانچ فوجیوں‌کی ہلاکت کی طرح انڈیا کے متعدد فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے 3 پاکستانی جوان شہید ہوئے ہیں. شہدامیں نائیک تنویر،لانس نائیک تیموراورسپاہی رمضان شامل ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے کئی بنکرز بھی تباہ ہوئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کیلیےبھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کی، ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہیدلانس نائیک تیمورکاتعلق لاہور سے ہے، اسی طرح شہید نائیک تنویر اور سپاہی رمضان کا تعلق خانیوال سے ہے،

  • بھارتی یوم سیاہ، کراچی پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ، مودی کا پتلا نذر آتش

    بھارتی یوم سیاہ، کراچی پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ، مودی کا پتلا نذر آتش

    بھارتی یوم سیاہ کے حوالہ سے کراچی میں پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ شروع ہو گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں احتجاج کیا جارہاہے، اسی سلسلہ میں کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے جس میں تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں، اس موقع پر شرکاء کی جانب سے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کیخلاف زبردست نعرے بازی کی جارہی ہے،

    مظاہرہ کے دوران بھارتی وزیر اعظم مودی کا پتلا بھی نذرآتش کیا گیا، پریس کلب کےباہرکشمیری عوام سےاظہاریکجہتی کےلئےعوام کی بڑی تعدادموجود ہے، احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کابچہ بچہ کشمیری بھائی،بہنوں کےساتھ ہے،

  • لندن، بھارتی سفارت خانے کے باہر احتجاج جاری، پورا شہر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا

    لندن، بھارتی سفارت خانے کے باہر احتجاج جاری، پورا شہر کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھا

    لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج شروع ہو گیا ہے اور برطانیہ کے مختلف شہرو‌ں‌ و علاقوں سے کشمیریوں‌ اور ان کی حمایت کرنے والوں کی بہت بڑی تعداد ہندوستانی ہائی کمشن کے باہر پہنچنا شروع ہو گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ احتجاج مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف کیا جارہا ہے، بھارتی یوم سیاہ کے موقع پر کئے جانے والے اس احتجاجی مظاہرے سے لارڈ نذیر احمد، شیخ رشید احمد، زلفی بخاری اور دیگر رہنما خطاب کریں گے، وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر بھی مظاہرے میں شریک ہیں، برطانیہ کے طول و عرض سے لوگوں‌کی آمد شروع ہو گئی ہے جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ کشمریوں‌کے حق میں اور بھارتی ظلم و بربریت اور دہشت گردی کیخلاف لندن میں کیا جانے والا یہ تاریخی احتجاج ہو گا،

    شیخ‌ رشید کے متعلق بتایا جارہا ہے کہ وہ مظاہرہ میں‌ شرکت کیلئے ہندوستانی سفارت خانے کے باہر پہنچ گئے ہیں، بھارتی ہائی کمشین کےباہر احتجاج کے موقع پر اس وقت صورتحال یہ ہے کہ لندن کی سڑکوں پر پاکستانی پرچموں کی بہار دکھائی دیتی ہے، گرین اسٹریٹ، الفرڈلین اورساؤتھ آل میں گزشتہ روز پاکستان کے یوم آزادی کا جشن منایا گیا ، شرکا کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کی خوشیوں میں مقبوضہ کشمیر کو نہیں بھولیں گے، اس موقع پر نوجوانوں نے بھارتی سفارتخانے کے باہراحتجاج میں شریک ہونے کا عزم کیا تھا اور اب لندن کی سڑکوں‌ پر لوگ احتجاج میں شرکت کیلئے آتے دکھائی دیتے ہیں، احتجاجی مظاہرہ میں سکھ برادری کے لوگ بھی شریک ہیں اور انہوں‌نے کشمیریوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے،

  • حجاج کرام کا ایئرپورٹس پر کیا جائے گا شاندار استقبال، واپسی کب شروع ہو گی؟ وزارت مذہبی امور نے بتا دیا

    حجاج کرام کا ایئرپورٹس پر کیا جائے گا شاندار استقبال، واپسی کب شروع ہو گی؟ وزارت مذہبی امور نے بتا دیا

    وزارت مذہبی امور کی جانب سے کہا گیا ہےکہ پاکستانی حجاج کی وطن واپسی 17اگست سےہوگی، حجاج کرام کی وطن واپسی کیلیے فلائٹ آپریشن 17 اگست سے شروع ہوگا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں‌ کہا گیا ہے کہ 200 سےزائدحجاج کرام کولیکرپہلی حج پرواز 17 اگست کو کراچی پہنچے گی، سعودی ایئرلائن کی پرواز حجاج کوہفتہ کی دوپہرجدہ سے کراچی لیکر پہنچے گی، وطن واپسی پر حجاج کرام کا شاندار استقبال کیا جائے گا،

    وزارت مذہبی امور کا کہنا ہےکہ لاہورایئرپورٹ پرحجاج کرام کی واپسی کےخصوصی انتظامات ہونگے، واضح رہے کہ امسال حج کے حوالہ سے حکومت کی طرف سے بہترین انتظامات کئے گئے جس پر حجاج کرام نے اطمینان کا اظہار کیا ہے،

  • کشمیر کی آزادی کو اب کسی آئینی ترمیم سے نہیں روکا جا سکتا، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت میں دیگر مذاہب کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے، کشمیریوں کےساتھ ظلم ہو رہا ہے، کشمیریوں کا استحصال ہو رہا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواکےعوام نےباریاں لینےوالوں کومستردکردیا، اکھنڈ بھارت کا نعرہ لگانے والے آج افسردہ ہیں، 14اگست کوہم نےاپنی آزادی کادن کشمیریوں سےجوڑدیا، کشمیرکی اۤزادی کواب کسی اۤئینی ترمیم سےروکانہیں جاسکتا،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، یوم سیاہ پاکستان میں ہی نہیں عالمی طورپربھی منایاجارہاہے، ملک بھرمیں بھارتی اقدامات کی مذمت کی جا رہی ہے، وزیراعظم نےثابت کیاکشمیرکی آزادی کےبغیرپاکستان کی خوشیاں ادھوری ہیں، صحافی برادری عوام کی آواز ہے، یوم سیاہ کےموقع پر جلوس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، پرس کلب پشاورنےبھارتی یوم بربادی منانےکافیصلہ کیا،

  • ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایسی بات کر دی کہ مودی سرکار کو ہلا کر رکھ دیا، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایسی بات کر دی کہ مودی سرکار کو ہلا کر رکھ دیا، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ وادی میں5 اگست سے بلیک آؤٹ ہے، مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن ہے، لوگ رائے کا اظہار نہیں کر سکتے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ بھارت میں مودی سرکار نے کشمیریوں سے پوچھے بغیر آرٹیکل 370 جیسی دفعات ختم کی ہیں‌ جن کی وجہ سے کشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ آج بھارت کا یوم آزادی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے بلیک آؤٹ ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر کےذریعہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر مودی سمجھتے ہیں کہ ان کا اقدام کشمیریوں کے حق میں ہے تو پھر وہ کمیونیکیشن بلیک آؤٹ ختم کریں اور کشمیریوں‌ کو آزادی اظہار کا موقع دیں،


    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سیاسی رہنما اور کارکن قید ہیں، مقبوضہ جموں کشمیر کےعوام کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے، واضح رہے کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد سے ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت دیگر عالمی ادارے اور ملک بھارت کے اس اقدام کی شدید مذمت کر رہے ہیں اور اسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی‌خلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے،

  • نریندر مودی کو کس بات سے ڈر لگتا ہے؟ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے صاف بتا دیا

    نریندر مودی کو کس بات سے ڈر لگتا ہے؟ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے صاف بتا دیا

    چیئرمین کشمیر کمیٹی فخرامام نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں کرفیواورلاک ڈاؤن کرکےشہریوں کی زندگیوں کومحصور کردیاگیا، مقبوضہ وادی میں ہرگھرکےباہر بھارتی فوجی کھڑا ہے، مودی کوکشمیریوں کےجذبہ آزادی سےڈرلگتاہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہاکہ بھارت چاہتاہےکہ خطےکےتمام معاملات وہ خوددیکھے، آج ثابت ہوگیاقائداعظم کادوقومی نظریہ سچ تھا، کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس50سال بعدہورہا ہے، سلامتی کونسل کااجلاس بلاناپاکستان کےلیےسفارتی کامیابی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن ہےلوگوں کوگھرسےنکلنےنہیں دیاجارہا،

    چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہاکہ پلوامہ حملے کےبعدپاکستان مخالف پروپیگنڈا کیاگیا، پاکستان مخالف پروپیگنڈے کی وجہ سے مودی کو حکومت ملی، پاکستان اور کشمیر کا مستقبل ایک ہے،

  • انڈیا کی مداخلت یا کچھ اور؟ زید حامد کا ٹویٹر اکاؤنٹ‌ کیوں‌ بلاک کر دیا گیا؟ اہم خبر

    انڈیا کی مداخلت یا کچھ اور؟ زید حامد کا ٹویٹر اکاؤنٹ‌ کیوں‌ بلاک کر دیا گیا؟ اہم خبر

    پاکستان کے معروف دانشور اور تجزیہ نگار زید حامد کا ٹویٹر اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ری پبلک ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے نامور تجزیہ نگار اور دانشور زید حامد کا ٹویٹر اکاؤنٹ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و دہشت گردی سے متعلق آواز اٹھانے پر بند کر دیا گیا ہے تاہم جب ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ پاکستان میں ان کا اکاؤنٹ چل رہا ہے تاہم بھارت میں ان کے اکاؤنٹ کی Reach ختم کر دی گئی ہے جس کی بنیاد پر ری پبلک ٹی وی کی جانب سے یہ خبر دی گئی،

    واضح‌ رہے کہ بھارتی مداخلت کے نتیجہ میں ماضی میں بھی فیس بک، ٹویٹر اور دیگر سوشل میڈیا کے ذرائع پر کشمیر سے متعلق آواز بلند کرنے والوں کے ہزاروں پیچ اڑائے جاتے رہے ہیں، اب بھی صورتحال یہ ہے کہ برہان وانی شہید جسے کشمیری قوم کا ہیرو سمجھا جاتا ہے سوشل میڈیا پر اس کی تصویر لگانے والوں کا اکاؤنٹ فوری بلاک کر دیا جاتا ہے. اس کا بڑا سبب یہ ہے کہ فیس بک ہو یا ٹویٹر ان کی انتظامیہ میں بھارتیوں‌ کی بہت زیادہ مداخلت ہے، یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر کشمیریوں‌کے حق میں آواز بلند کرنے والوں‌ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،

  • خصوصی حیثیت ختم ہونے کا خوف، بھارتی ریاست نے اپنا الگ جھنڈا لہرا دیا، انڈیا میں کھلبلی

    خصوصی حیثیت ختم ہونے کا خوف، بھارتی ریاست نے اپنا الگ جھنڈا لہرا دیا، انڈیا میں کھلبلی

    بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد ہندوستان میں علیحدگی کی تحریکیں زور پکڑ رہی ہیں اور اکھنڈ بھارت کا خواب خاک میں ملتا دکھائی دے رہا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ریاست ناگالینڈ میں اپنا الگ پرچم لہرا دیا گیا اور الگ ترانہ بھی بجا دیا گیا ہے، ہندوستانی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہونے کے بعد بھارت کی دوسری ریاستوں کو بھی اپنے مستقبل کی فکر لاحق ہو گئی ہے اور وہ اس بات سے خطرہ محسوس کر رہے ہیں کہ انہیں بھارتی آئین میں جو خصوصی حیثیت حاصل ہے کہیں وہ بھی ختم نہ کر دی جائے، ناگا لینڈکا الگ پرچم ایک طلباء تنظیم نے لہرایا تاہم فیڈرل گورنمنٹ آف ناگا لینڈ نے بھی طلباء تنظیم کے ان اقدامات کی تائید کی ہے،

    بھارتی امور سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد پہلا ردعمل ناگالینڈ کی جانب سے آیا ہے، ناگا لینڈ کو بھارتی آئین کی شق 371 کے تحت خصوصی حیثیت حاصل ہے کہا جارہا ہے کہ ناگالینڈ جلد ہی اپنے جداگانہ پاسپورٹ کا اجرا بھی کر رہا ہے، اگر یہ ہو جاتا ہے تو اس کے بعد بھارتیوں کو ناگالینڈ جانے کے لیے ویزا لگوانا پڑے گا، بھارت میں‌ پیدا ہونے والی اس صورتحال کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ قرار دیا جارہا ہے، ناگا لینڈ کے بعد بھارت کی دوسری ریاستیں جہاں‌ علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں وہاں بھی اس نوعیت کے اقدامات اٹھائے جانے کی توقع ہے،

  • مون سون بارشوں‌ کا دوبارہ آغاز، کراچی سے متعلق کیا کہتا ہے محکمہ موسمیات؟ اہم خبر

    مون سون بارشوں‌ کا دوبارہ آغاز، کراچی سے متعلق کیا کہتا ہے محکمہ موسمیات؟ اہم خبر

    محکمہ موسمیات نے آج سے مون سون کے تیسرے اسپیل کی ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہےکہ شہر قائد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، کراچی میں آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈ ہے،

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہرکاکم سےکم درجہ حرارت27ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا، سارادن موسم جزوی طورپرابرآلود رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے ، ہوائیں10کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہیں،

  • عیدالاضحیٰ پر کتنے جانور قربان ہوئے اور کون سی کھال کی کتنی قیمت رہی؟ جانیے تفصیل میں

    عیدالاضحیٰ پر کتنے جانور قربان ہوئے اور کون سی کھال کی کتنی قیمت رہی؟ جانیے تفصیل میں

    پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اس سال عید قربان پر 66 لاکھ 80 ہزار جانور قربان کیے گئے، گزشتہ سال کی نسبت قربانی کےجانوروں کی فروخت میں 20 فیصد کمی ہوئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر 24 لاکھ گائے،32 لاکھ بکرے فروخت ہوئے، ملک بھر 10 لاکھ بھیڑیں اور 80 ہزار اونٹ فروخت ہوئے، لاہورشہر میں صرف 11 لاکھ جانور لائے گئے، اس سال گائے کی کھال کی قیمت 5 سو سے 9 سوروپے رہی،

    چیئرمین پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بھیڑ کی کھال کی قیمت 50 روپے، اونٹ کی 400 روپے تک رہی، ٹیکسز کےباعث کیمیکل کی قیمت بہت زیادہ ہے، اس سال کراچی میں کھالوں کی بڑی تعداد ضائع ہوئی ہے،

  • بھارتی یوم سیاہ پر ملک بھر میں زبردست احتجاجی ریلیاں، کشمیریوں کو دیا یکجہتی کا پیغام

    بھارتی یوم سیاہ پر ملک بھر میں زبردست احتجاجی ریلیاں، کشمیریوں کو دیا یکجہتی کا پیغام

    بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی طرح پاکستان میں بھی شدید احتجاج کیا جارہا ہے اور شہر شہر احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں، اس دوران سیاہ پرچم لہرائے گئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیری عوام ہر سال بھارتی یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں. امسال پاکستان میں بھی اس سلسلہ میں بڑی احتجاجی ریلیاں‌ نکالی جارہی ہیں. لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ، اسلام آباد، راولپنڈی، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، ملتان، کراچی، کوئٹہ، سکھر، حیدر آباد، پشاور اور دیگر شہروں و علاقوں میں ہزاروں‌ افراد نے سڑکوں‌ پر نکل کر احتجاج کیا اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف احتجاج کیا گیا،

    صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک بھر میں نکالی گئی ریلیوں میں طلباء، وکلاء، تاجروں اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور بھارتی ظلم و دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھرپور احتجاج کیا گیا،

  • ایل این جی سکینڈل، شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں مزید کتنی توسیع کر دی گئی؟ اہم خبر

    ایل این جی سکینڈل، شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں مزید کتنی توسیع کر دی گئی؟ اہم خبر

    ایل این جی سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کر دی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب حکام کی جانب سے مسلم لیگی لیڈر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ریمانڈ مکمل ہونے پر آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، اس دوران جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ مزید کتنا ریمانڈ چاہیے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 14 روز کا مزید ریمانڈ چاہیے، نیب پراسکیوٹر کی اس بات پر سابق وزیر اعظم نے کہاکہ جتنا چاہتے ہیں ریمانڈ دے دیں دوران تفتیش دستاویزات مانگ لیتے ہیں، جو سوالات پوچھ لیتے ہیں، ان کا جواب دے دیتا ہوں،

    سابق وزیر اعظم کو احتساب عدالت میں پیش کئے جانے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، اس موقع پر کمرہ عدالت میں شاہد خاقان عباسی سے لیگی رہنماؤں خواجہ آصف، مریم اورنگزیب اورمصدق ملک نے ملاقات کی،

    احتساب عدالت میں پیشی کے دوران نیب کورٹ کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا مزید 14 روز کا ریمانڈ دے دیا، نیب کورٹ اسلام آباد نے شاہد خاقان عباسی کا 14 روزہ ریمانڈ منظورکرلیا اور سابق وزیراعظم کو 29 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے، شاہد خاقان عباسی نے عدالت کےباہر میڈیا سے مختصر گفتگو بھی کی،

  • تنازعہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانا پاکستان کی سفارتی فتح ہے، فردوس عاشق اعوان

    تنازعہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانا پاکستان کی سفارتی فتح ہے، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بھارت کے اس دعوے پر کاری ضرب ہے کہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے۔


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ پانچ دہائیوں بعد سلامتی کونسل کا تنازعہ کشمیر پر اجلاس بلانا ہماری سفارتی فتح ہے۔ روس نے بھی پاکستان کے مطالبے کی تائید کی۔ مہذب دنیا مودی کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کانوٹس لے رہی ہے۔


    انہوں نے لکھا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ہر فورم پر مظلوم کشمیریوں کی وکالت کرے گا تا کہ بھارت کو مجبور کیا سکے کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کا جاسکے۔


    اپنے ایک اور پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ ہٹلر نے ایک نسل کو جس طرح اپنے ظلم اور بربریت کی بھینٹ چڑھایا،خاکم بدہن مودی اسی طرح کشمیریوں کی نسل کشی کرنا چاہتا ہے۔مودی اپنے سیاہ اقدام سے ان عزائم کی تکمیل چاہتا ہے جس کا آغاز اس نے گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام سے کیا، واضح‌ رہے کہ سلامتی کونسل کی طرف سے کل مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق اجلاس بلائے جانے کو حکومتی ذمہ داران کی طرف سے بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے،

  • مسئلہ کشمیر پر بھارت کو سب سے بڑے دوست نے کیا مایوس، ایسی خبر کہ پورے انڈیا میں کھلبلی مچ گئی

    مسئلہ کشمیر پر بھارت کو سب سے بڑے دوست نے کیا مایوس، ایسی خبر کہ پورے انڈیا میں کھلبلی مچ گئی

    روس کی طرف سے ہمیشہ بھارت کی حمایت کی جاتی رہی ہے تاہم جب سے انڈیا نے امریکہ کی کاسہ لیسی شروع کی ہے حالات تبدیل ہو چکے ہیں اور اب روس کی جانب سے بھی بھارت کو مقبوضہ کشمیر کے معاملہ پر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا ہے،

    ٹیلیفونک گفتگو کے دوران روسی وزیر خارجہ نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور کو پرامن طریقہ سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے جبکہ اسی طرح اقوام متحدہ میں روسی مندوب کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ہمارا ملک کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کی مخالفت نہیں کرے گا، روس کے اس اعلان کو پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے جبکہ انڈیا میں روس کے اس اقدام پر شدید بے چینی پائی جاتی ہے،

    واضح رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطالبے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل جمعہ 16 اگست کو ہو رہا ہے جس میں تقریباً 50 برس بعد مقبوضہ کشمیر کا معاملہ زیر بحث آئے گا، سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کو بھارت کی سفارتی شکست سے تعبیر کیا جارہا ہے،

  • بھارت آر ایس ایس اہلکاروں کو کشمیر بھیجج کر کیا سازش کر رہا ہے؟ عمران خان نے دنیا کو خبردار کر دیا

    بھارت آر ایس ایس اہلکاروں کو کشمیر بھیجج کر کیا سازش کر رہا ہے؟ عمران خان نے دنیا کو خبردار کر دیا

    وزیراعظم عمران خان نے یوم سیاہ کے موقع پر سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج کرفیو کو 12 دن گزر چکے ہیں، وادی کشمیر میں مزید فوجی بھیجے گئے جہاں پہلے سے ہی بھاری تعداد میں انڈین آرمی تعینات ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے بین الاقوامی دنیا کے نام پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا دنیا سربیاکی طرح وادی میں ایک اور قتل عام خاموشی سے دیکھے گی ، میں عالمی برادری کو خبردار کرنا چاہتاہوں کہ اگر ایسا ہوا تو مسلم دنیا میں اس کا شدید رد عمل آئے گا ۔


    وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ آر ایس ایس کے غنڈوں کو بھاری تعداد میں مقبوضہ کشمیر بھیجا گیا ہے، کشمیر میں مواصلاتی نظام مکمل طور پر بند ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی پہلے بھی گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کر چکا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کشمیریوں‌ کی حمایت جاری رکھیں‌ گے،

  • سلامتی کونسل کا اجلاس طلب ہونا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، شاہ محمود قریشی

    سلامتی کونسل کا اجلاس طلب ہونا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، شاہ محمود قریشی

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت سلامتی کونسل اجلاس کی بہت مخالفت کررہاہے، بھارت اضطراب کی کیفیت میں ہے، روسی ہم منصب کو تفصیل سےپاکستان کا نکتہ نظر پیش کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ ہمیں روس سےتوقع کرتےہیں کہ وہ ہمارے نکتہ نظر کی حمایت کرے گا، مذاکرات کےراستے میں سب سے بڑی رکاوٹ مودی ہے، آج لندن میں تاریخی اجتماع ہوگا، کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، اگر کوئی ہم پر جنگ مسلط کرتاہے تو ہمیں دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان کو سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی، کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کوئی جنگ مسلط کرے گا تو دفاع کا حق رکھتے ہیں، پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہمیشہ امن کو ترجیح دی ہے، امن ہی ہمارا راستہ ہے، روسی ہم منصب سے مسئلہ کشمیر پر تفصیلی بات چیت ہوئی، مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو عید کی نماز ادا کرنے نہیں دی گئی،

    انہوں نے کہاکہ اسکاٹ لینڈیارڈکومعلوم ہےکہ کشمیری اورپاکستانی بڑی تعدادمیں یوم سیاہ پرنکل رہےہیں، پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،

  • سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی، سلامتی کونسل نے کیا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب

    سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی، سلامتی کونسل نے کیا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس طلب

    بھارت کی طرف سے آرٹیکل 370 ختم کئے جانے کے بعد پاکستان کی طرف سے جو اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اس کے نتیجہ میں سفارتی سطح پر اسے بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کل مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس طلب کر لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 50 سال میں پہلی بار جموں کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر آیا ہے، کل صبح‌ یہ اجلاس دس بجے شروع ہو گا، جموں‌ کشمیر کی تازہ صورتحال سے متعلق یہ اجلاس پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے سلامتی کونسل کو لکھے گئے تحریری خط کے بعد طلب کیا گیا ہے،

    پاکستان کی طرف سے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بلایا جائے، کشمیر پر 50 سال میں سلامتی کونسل کا پہلا اجلاس ہوگا، بین الاقوامی سطح پر کل ہونے والے اس اجلاس کو انتہائی اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز او آئی سی نے بھی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سخت اظہار تشویش کرتے ہوئے عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا،

  • دہلی میں‌ کس اہم مقام پر ہو سکتا ہے حملہ؟ بھارتی ایجنسیوں کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی

    دہلی میں‌ کس اہم مقام پر ہو سکتا ہے حملہ؟ بھارتی ایجنسیوں کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا کے یوم آزادی 15 اگست کو ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی میں‌ لال قلعہ پر حملہ ہو سکتا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے اس بات پر الرٹ جاری کیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملہ آور افغانستان کے پاسپورٹ پر بھارتی دارالحکومت میں داخل ہوسکتے ہیں، بتایا گیا ہے کہ لال قلعہ کے تین کلومیٹرکے دائرے میں عسکریت پسند مبینہ طور پر حملہ کر سکتے ہیں، بھارتی سیکورٹی ایجنسیوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عسکریت پسند سیور، گڈھے اور دیگر راستوں کا استعمال کرکے حملہ کرسکتے ہیں،

    بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسند آئی ای ڈی، سرکاری گاڑی اور وردی کا استعمال کرسکتے ہیں، ہندوستانی ایجنسیوں کا یہ بھی کہنا ہےکہ تین سے چارعسکریت پسند نئی دہلی میں داخل ہوسکتے ہیں، یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیوں نے کچھ مشکوک فون کال انٹرسیپٹ کی ہیں جن کے بعد اس ارادے کی تصدیق ہوسکی ہے، بھارتی ایجنسیوں نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی مبینہ طور پر لکھنو، دہلی اور غازی آباد میں حملے کروااسکتی ہے۔

  • کراچی میں اربن فلڈ سے بچاؤ کیلئے کیا اہم قدم اٹھایا گیا ہے؟ این ڈی ایم اے نے بتا دیا

    کراچی میں اربن فلڈ سے بچاؤ کیلئے کیا اہم قدم اٹھایا گیا ہے؟ این ڈی ایم اے نے بتا دیا

    وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی نعیم الحق نےکہا ہے کہ میری ابھی چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل افضل سے بات ہوئی ہے، اس موقع پر انہوں نے یقین دلایا ہے کہ کراچی میں متاثرہ ہزاروں شہریوں کی مدد کی جارہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ چیرمین این ڈی ایم اے نے این ڈی ایم اے کی کارکردگی سے متعلق بھی آگاہ کیا ہے، کراچی میں این ڈی ایم اےکیجانب سےکیاجانےوالا کام قابل ستائش ہے،

    ترجمان این ڈی ایم کا کہنا ہےکہ گزشتہ 10 دنوں میں کراچی کو اربن فلڈنگ سے بچانے کیلیے بڑا بند تعمیر کیا گیا ہے، 24 فٹ چوڑے اور 8 فٹ اونچے بند کی وجہ سے ملیر، سعدی ٹاؤن اور کراچی ایئرپورٹ کوسیلابی پانی سےبچایا گیا ہے، واضح‌ رہے کہ کراچی میں بارشوں کی وجہ سے شدید نقصانات ہوئے اور اب تک 30 کے قریب افراد کرنٹ‌ لگنے اور دوسرے حادثات کے نتیجہ میں وفات
    پاچکے ہیں،

  • پاکستان کا انڈیا کیخلاف ایک اور بڑا فیصلہ، عید اور یوم آزادی پر اب یہ کام نہیں ہو گا، اہم خبر

    پاکستان کا انڈیا کیخلاف ایک اور بڑا فیصلہ، عید اور یوم آزادی پر اب یہ کام نہیں ہو گا، اہم خبر

    پاکستان کا یوم آزادی اورعید کے موقع پر پاک بھارت سرحد پرمٹھائی تقسیم نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنےکے بھارتی اقدام کے حوالے سے کیا گیا ہے، پاکستان پہلےہی بھارت کےساتھ اپنےسفارتی تعلقات کم ترین سطح پرلےجاچکاہے، انڈیا سے سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کرنے کے بعد سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس بھی بند کی جاچکی ہے،

    پاکستان کی طرف سے دوستی بس سروس بھی بند کر دی گئی ہے، انڈین ہائی کمشنر کو پاکستان سے نکال دیا گیا ہے اور آج پاک بھارت سرحد پر عیدالاضحیٰ اور یوم آزادی کے موقع پر مٹھائی بھی تقسیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ ساری پابندیاں بھارت کے دہشت گردانہ کردار کی مخالفت میں لگائی جارہی ہیں،

  • عمران خان کا عالمی رہنماؤں سے رابطہ جاری، آج کس سے ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

    عمران خان کا عالمی رہنماؤں سے رابطہ جاری، آج کس سے ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان نے انڈونیشیا کے صدر سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ بھارت نےکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرکےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے، بھارتی اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت نےمقبوضہ وادی کےباسیوں کومحصور کرکےرکھاہے،

    وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ بھارتی اقدام سے جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے، عالمی برادری بھارتی مظالم رکوانےمیں کرداراداکرے، واضح‌ رہے کہ وزیر اعظم عمران خان ان دنوں بین الاقوامی رہنماؤں اور مسلم ممالک کی اعلیٰ قیادت سے خصوصی روابط کا سلسلہ جاری ہے اور وزیر اعظم انہیں‌ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کر رہے ہیں،

  • شاہ محمود قریشی عید مظفر آباد کریں گے، وزیر اعظم کب آئیں گے؟ یہ بھی بتا دیا، اہم خبر

    شاہ محمود قریشی عید مظفر آباد کریں گے، وزیر اعظم کب آئیں گے؟ یہ بھی بتا دیا، اہم خبر

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کشمیرکے حوالےسےمشترکہ پارلیمنٹ کےاجلاس میں کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ بلند کیا تھا، بھارت کیا دوشقوں کومنسوخ کرکےاس تاریخ کو بدل سکتا ہے؟ہرگزنہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق شاہ محمود قریشی نے کوہالہ آزاد کشمیر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج اس تاریخی جگہ کوہالہ پل پر اس عزم کے اظہار کے لیے حاضر ہوا ہوں، ظلم کی داستان اتنی طویل ہے کہ بیان نہیں ہو سکتی لیکن حوصلے چٹان کیطرح ہیں، یہاں آنے کا مقصد اظہار یکجہتی اور پیغام دنیاکودیناہےکشمیر ہم سےاورہم کشمیرسےجدا نہیں،

    وزیر خارجہ نے کہاکہ دنیا بھرمیں انسانیت سےمحبت کرنیوالےلوگ مقبوضہ کشمیرکےمظلوموں کیلیے احتجاج کررہےہیں، وزیر اعظم عمران خان 14 اگست کوآئیں گے، کشمیر اسمبلی سے خطاب کرینگے، کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کیلیے کل عیدالاضحی مظفرآباد میں مناؤں گا،

  • کراچی بارشیں‌، ڈی جی رینجرز کی تمام ونگز کو ریلیف آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت

    کراچی بارشیں‌، ڈی جی رینجرز کی تمام ونگز کو ریلیف آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت

    ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ علاقوں میں ریسکیواورریلیف آپریشنزکاجائزہ لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی رینجرز کے دورہ کے دوران ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف رینجرز کے افسران نے صورتحال پر بریفنگ دی، اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے تمام سیکٹرز اور ونگز کو متاثرہ علاقوں میں آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی ہیں،

    ڈی جی رینجرز نے کہا کہ ریسکیواورریلیف آپریشنزمیں تمام ذرائع بروئےکارلائےجائیں، واضح‌ رہے کہ کل ملک بھر میں عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے اور کراچی میں‌ یہ صورتحال ہے کہ بارشوں سے نظام زندگی اس بری طرح معطل ہوا ہے کہ نصف شہر پانی میں‌ ڈوبا ہوا ہے، کراچی کی ہر سڑک، گلی اور محلہ بدانتظامی اور لاوارث ہونے کی داستان بنی ہوئی ہے،

    رپورٹ کے مطابق کراچی کی سڑکوں‌ پر لوگ کرنٹ لگنے سے مر رہے ہیں، نکاسی آب اور نالوں کی صفائی کے نام پر فنڈز کہاں گئے؟ صفائی نہ ہونے سے گندا نالوں‌ کا پانی اس زور سے نکلا ہے کہ علاقوں کے علاقے پانی میں‌ ڈوب گئے ہیں، گولیمار ندی اوور فلو ہو گئی اور اطراف کی بستیوں میں پانی داخل ہو گیا ہے، ایئرپورٹ کے اطراف میں بھی آبادیاں زیر آب ہیں،

    کراچی میں لیاقت آباد نمبر چار میں ندی کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے، کراچی میں گلشن اقبال میں بھی صورتحال انتہائی خراب ہے، پی ٹی وی کی بلڈنگ بھی پانی میں‌‌ ڈوبی ہوئی ہے اور بلاول ہاؤس کے باہر بھی پانی کھڑا ہے،

  • کراچی بارشیں، نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی کیلئے شہری کیا کریں؟ مفتی منیب الرحمن نے حل بتا دیا

    کراچی بارشیں، نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی کیلئے شہری کیا کریں؟ مفتی منیب الرحمن نے حل بتا دیا

    کراچی میں عید گاہوں، میدانوں اور کھلے پارکس میں بارش کے پانی کی موجودگی کی وجہ سے ان مقامات پر نماز عیدالاضحیٰ کی ادائیگی کسی طور ممکن نہیں ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ہونے والی بارشوں نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے، شہر بھر میں لاکھوں لوگ کھلے پارکوں، عید گاہوں اور گراؤنڈز میں نماز عید ادا کرتے ہیں تاہم اس سال ایسا ممکن نہیں ہے،

    کراچی میں بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی اس صورتحال پر رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ مساجدمیں نمازیوں کےرش کےباعث دو مختلف اوقات میں نمازعید ادا کی جاسکتی ہے، دریں اثناء محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں ہلکی بارش اوربوندا باندی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے،

  • بھارت نے کشمیر میں جانوروں کی قربانی سے متعلق جاری کیا نیا حکم نامہ، کیا کہتے ہیں‌ کشمیری عوام؟ اہم خبر

    بھارت نے کشمیر میں جانوروں کی قربانی سے متعلق جاری کیا نیا حکم نامہ، کیا کہتے ہیں‌ کشمیری عوام؟ اہم خبر

    بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جانوروں کی قربانی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، کرفیو کی وجہ سے کشمیری عوام جانوروں کی خریداری بھی نہیں کر پارہے اور بھارتی فوج نے پورے کشمیر کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، مقامی کشمیریوں نے بھارت کے نئے حکمنامہ کو مداخلت فی الدین قرار دیا ہے، کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کی بی جے پی حکومت نے آرٹیکل 370 کے خاتمہ کے بعد اب مقبوضہ کشمیر میں جانوروں کی قربانی پر بھی پابندی عائد کر دی ہے جبکہ کشمیری پرعزم ہیں کہ وہ کل عید الاضحی پر سنت ابراہیمی کر ہر صورت زندہ کریں گے،

    بھارتی فوج کی طرف سے کرفیو کے باوجود کشمیری عوام ہزاروں کی تعداد سڑکوں‌پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں اور اسلام، آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے جارہے ہیں،

  • چین کے ردعمل پر بھارت کی دوڑیں لگ گئیں، ہندوستانی وزیر خارجہ دیں گے وضاحتیں، اہم خبر

    چین کے ردعمل پر بھارت کی دوڑیں لگ گئیں، ہندوستانی وزیر خارجہ دیں گے وضاحتیں، اہم خبر

    پاکستان کی موثرحکمت عملی اور چین کے سخت ردعمل پر بھارت کی دوڑیں لگ گئی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت غیرآئینی اقدام کر کے پھنس گیا ہے، بھارتی وزیرخارجہ چین پہنچ گئے ہیں جہاں جےشنکر چین کو وضاحتیں دیں گے، چین کی پاکستان کی حمایت پربھارت کوپریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے،

    چین نے تنازعہ کشمیر پر پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے، بھارتی وزیرخارجہ جموں و کشمیر کےمعاملے پرچین کووضاحتیں دیں گے، بھارت کومقبوضہ کشمیر اورلداخ پر دنیا کو جواب دینا ہوگا، واضح رہے کہ چین نے آرٹیکل 370 ختم کئے جانے پر پاکستان کے موقف کی مکمل طور پر حمایت کی ہے اور بھارت کے خلاف بھی سخت رخ اختیار کیا ہے جس پر انڈیا میں بھارتی حکام مین سخت تشویش پائی جاتی ہے،

  • عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کا رابطہ، کشمیر سے متعلق کیا ہوئی گفتگو؟ اہم خبر

    عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کا رابطہ، کشمیر سے متعلق کیا ہوئی گفتگو؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان کا ایران کے صدر حسن روحانی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے اس دوران انہوں نے ایرانی صدرکوکشمیر کی نازک صورتحال سےآگاہ کیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری کشمیریوں کےقتل عام کانوٹس لے، ایرانی صدر نے وزیر اعظم سے گفتگو میں کہاکہ کشمیری مسلمانوں کو امن سے رہنے کا قانونی حق ملنا چاہیے ، علاقائی کشیدگی دور کرنے کیلیے تمام ممکن اقدام ہونے چاہییں ،

    وزیر اعظم عمران خان اور ایرانی صدر نے اس امر پر اتفاق کیا کہ تنازع کشمیر کا کوئی عسکری حل نہیں ہے ،

  • کراچی، گندے نالے بپھرنے سے پانی گھروں میں داخل، نکاسی آب اور صفائی کا فنڈ کہاں گیا؟ شہری پھٹ پڑے

    کراچی، گندے نالے بپھرنے سے پانی گھروں میں داخل، نکاسی آب اور صفائی کا فنڈ کہاں گیا؟ شہری پھٹ پڑے

    کل ملک بھر میں عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے اور کراچی میں‌ یہ صورتحال ہے کہ بارشوں سے نظام زندگی اس بری طرح معطل ہوا ہے کہ نصف شہر پانی میں‌ ڈوبا ہوا ہے، کراچی کی ہر سڑک، گلی اور محلہ بدانتظامی اور لاوارث ہونے کی داستان بنی ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق کراچی کی سڑکوں‌ پر لوگ کرنٹ لگنے سے مر رہے ہیں، نکاسی آب اور نالوں کی صفائی کے نام پر فنڈز کہاں گئے؟ صفائی نہ ہونے سے گندا نالوں‌ کا پانی اس زور سے نکلا ہے کہ علاقوں کے علاقے پانی میں‌ ڈوب گئے ہیں، گولیمار ندی اوور فلو ہو گئی اور اطراف کی بستیوں میں پانی داخل ہو گیا ہے، ایئرپورٹ کے اطراف میں بھی آبادیاں زیر آب ہیں،

    کراچی میں لیاقت آباد نمبر چار میں ندی کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے، کراچی میں گلشن اقبال میں بھی صورتحال انتہائی خراب ہے، پی ٹی وی کی بلڈنگ بھی پانی میں‌‌ ڈوبی ہوئی ہے اور بلاول ہاؤس کے باہر بھی پانی کھڑا ہے،

    کراچی میں شدید بارشوں اور ہر طرف پانی کی وجہ سے بیماریاں پھوٹنے کا اندیشہ ہے، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت نے اس حوالہ سے وارننگ جاری کی ہے اور کہا ہے کہ بارشوں کے سبب پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی، گیسٹرو اور اسہال سمیت متعدد بیماریاں علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہیں اس لئے شہریوں‌ کو خاص طور پر احتیاط کرنی چاہیے،

    ادھر کراچی میں شدید بارشوں‌ سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج، بحریہ کے جوان امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں اور پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کی جارہی ہے، کراچی میں شدید بارشوں کے سبب ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، پانی لوگوں کے گھروں‌میں‌داخل ہو چکا ہے اور شہریوں‌ کو سخت مشکل پیش آرہی ہے، کرنٹ لگنے کے واقعات سے متعدد اموات بھی ہوئی ہیں، واضح رہے کہ کراچی کی اس صورتحال کے پیش نظر میئر کراچی وسیم اختر نے شہر کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے،

  • کراچی بارشیں، شہر کو نئے نظام کی ضرورت، آرمی چیف اپنا کردار ادا کریں، مصطفیٰ کمال

    کراچی بارشیں، شہر کو نئے نظام کی ضرورت، آرمی چیف اپنا کردار ادا کریں، مصطفیٰ کمال

    پاک سرزمین پارٹی کے سید مصطفیٰ کمال کی جانب سے بارشوںپ کی تباہی کے بعد کراچی کو آفت زدہ علاقہ قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، بارشوں کی تباہی بربادی سے شہر کا موجودہ نظام ناکارہ ثابت ہو چکا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سید مصطفی کمال نے کہاکہ شہر کو نئے نظام کی ضرورت ہے، حکمرانوں سے امید نہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنا کردار ادا کریں، کراچی کی تباہی کا پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان ہو رہا ہے، اداروں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے درجنوں لوگ لقمہ اجل بن گئے، مہاجر نام پر شہر کے ٹھیکیداروں کی وجہ سے مہاجر بچے مرتے رہے اور فوٹو سیشن چلتا رہا،

    انہوں نے کہاکہ عید الاضحی کے لیے عقیدت سے خریدے گئے سینکڑوں جانور مر گئے، بارش کے ہوتے ہی شہر بھر میں بجلی غائب ہو گئی، کے الیکٹرک کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے، کے الیکٹرک اہلیان کراچی کے لیے موت کا فرشتہ بنی ہوئی ہے۔، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ بے گناہ شہریوں کی اموات کا نوٹس لیں، کراچی بھر میں مختلف نالے ابل گئے جن سے پانی نکل کر لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔وفاقی، صوبائی اور شہری حکومتیں بارشوں میں صفائی مہم کیلئے جاگی ہیں، سندھ میں 10 سال سے پی پی پی کی حکومت ہے جس نے سندھ کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، یہ ظلم کا نظام ہے، کفر کی حکومت چل سکتی ہے ظلم کی نہیں۔

    انہوں نے کہاکہ عوام پر مسلط حکمرانوں کے مظالم کا نوٹس نہ لیا گیا تو عوام کا سمندر ان حکمرانوں کو انکے محلوں سمیت بہا لے جائے گا۔

  • کراچی، بارشوں سے تباہی پر وزیر اعلیٰ سندھ مستعفی ہوں، شہریوں‌ کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    کراچی، بارشوں سے تباہی پر وزیر اعلیٰ سندھ مستعفی ہوں، شہریوں‌ کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    کراچی میں شدید بارشوں کی وجہ سے پچاس فیصد شہر پانی میں ڈوبا ہوا ہے، کرنٹ لگنے سے دو درجن سے زائد اموات ہو چکی ہیں، پانی لوگوں کے گھروں‌میں داخل ہو چکا ہے، بجلی کا شارٹ فال ہے لیکن وزیر اعلیٰ‌ سندھ اور ان کی حکومت موجودہ حالات کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام نظر آتے ہیں،

    کراچی، بارشوں سے وبائی امراض‌ پھوٹنے کا اندیشہ، پاک فوج ، بحریہ کے جوان امدادی کاروائیوں میں مصروف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہریوں نے ٹیلیفون کر کے کراچی کی موجودہ صورتحال پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ سندھ حکومت ہر سال 110 بلین ریونیو اکٹھا کرتی ہے لیکن حالت یہ ہے کہ دو بارشوں نے کراچی میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے اور کوئی لوگوں‌کا پرسان حال نہیں ہے، شہریوں نے باغی دفتر ٹیلیفون کر کے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ‌ سندھ کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے. پیپلز پارٹی کی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے،

    شدید بارشوں سے نصف کراچی پانی میں ڈوب گیا، میئر کراچی کا شہر کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ

    کراچی میں شدید بارشوں اور ہر طرف پانی کی وجہ سے بیماریاں پھوٹنے کا اندیشہ ہے، اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت نے اس حوالہ سے وارننگ جاری کی ہے اور کہا ہے کہ بارشوں کے سبب پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی، گیسٹرو اور اسہال سمیت متعدد بیماریاں علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہیں اس لئے شہریوں‌ کو خاص طور پر احتیاط کرنی چاہیے،

    ادھر کراچی میں شدید بارشوں‌ سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج، بحریہ کے جوان امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں اور پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کی جارہی ہے، کراچی میں شدید بارشوں کے سبب ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، پانی لوگوں کے گھروں‌میں‌داخل ہو چکا ہے اور شہریوں‌ کو سخت مشکل پیش آرہی ہے، کرنٹ لگنے کے واقعات سے متعدد اموات بھی ہوئی ہیں، واضح رہے کہ کراچی کی اس صورتحال کے پیش نظر میئر کراچی وسیم اختر نے شہر کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے،

  • کراچی، بارشوں سے وبائی امراض‌ پھوٹنے کا اندیشہ، پاک فوج ، بحریہ کے جوان امدادی کاروائیوں میں مصروف

    کراچی، بارشوں سے وبائی امراض‌ پھوٹنے کا اندیشہ، پاک فوج ، بحریہ کے جوان امدادی کاروائیوں میں مصروف

    کراچی میں شدید بارشوں اور ہر طرف پانی کی وجہ سے بیماریاں پھوٹنے کا اندیشہ ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت نے اس حوالہ سے وارننگ جاری کی ہے اور کہا ہے کہ بارشوں کے سبب پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی، گیسٹرو اور اسہال سمیت متعدد بیماریاں علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہیں اس لئے شہریوں‌ کو خاص طور پر احتیاط کرنی چاہیے،

    ادھر کراچی میں شدید بارشوں‌ سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج، بحریہ کے جوان امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں اور پانی میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کی جارہی ہے، کراچی میں شدید بارشوں کے سبب ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، پانی لوگوں کے گھروں‌میں‌داخل ہو چکا ہے اور شہریوں‌ کو سخت مشکل پیش آرہی ہے، کرنٹ لگنے کے واقعات سے متعدد اموات بھی ہوئی ہیں، واضح رہے کہ کراچی کی اس صورتحال کے پیش نظر میئر کراچی وسیم اختر نے شہر کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے،

  • شدید بارشوں سے نصف کراچی پانی میں ڈوب گیا، میئر کراچی کا شہر کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ

    شدید بارشوں سے نصف کراچی پانی میں ڈوب گیا، میئر کراچی کا شہر کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ

    میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی شہر میں بارشوں سے جو تباہی ہوئی ہے اس کی کچھ وجوہات ہیں، نیو کراچی،سرجانی،ملیر، لانڈھی اور دیگرتباہی کامنظر پیش کررہے ہیں ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میئر کراچی نے کہاکہ کراچی صوبےکو پالتا ہے اس کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، اپنےعلاقےمیں قربانی نا کرسکنے والےکےایم سی سلاٹرہاؤس میں آجائیں، کراچی کےمسائل حل کرنےکیلیےجو اقدامات ہونےچاہیےویسےنہیں ہیں، سی ایم سےدرخواست ہےکہ کراچی کوآفت زدہ شہرقراردے،

    میئر کراچی وسیم اختر نے کہاکہ 2بارشوں میں27لوگ مرچکےہیں، شہرکی اہم سڑک شارع فیصل چھ سات جگہوں سےپانی میں ڈوبی ہوئی ہے،اس شہرکےانفرااسٹرکچرپردس،بارہ سال سےکوئی کام نہیں ہوا،

  • بھارتی فوجی کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا، کہا بیویوں کو افسروں کے سامنے ڈانس پر مجبور کیا جاتا ہے

    بھارتی فوجی کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا، کہا بیویوں کو افسروں کے سامنے ڈانس پر مجبور کیا جاتا ہے

    بھارتی فوج کےایک جوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں بھارتی فوجی اپنے افسران کےرویے کی شکایت کررہاہے، اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد شدید ردعمل آ رہا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ بھارتی فوجی فیملی ویلفیئرمیں فوجیوں کی بیگمات کےاستحصال کی بھی شکایت کر رہا ہے اور کہا گیا ہے کہ فوجی افسران کےسامنے جوانوں کی بیگمات کو رقص پر مجبور کیا جاتا ہے،

    ابتک ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارتی فوجی احتجاج کرتے ہوئے کہتا ہے کہ بھارتی فوج کےجوانوں کوافسران کےرویوں نےمسلسل تناؤمیں مبتلاکر رکھا ہے، ہندوستانی فوجی نے مطالبہ کیا ہے کہ فیملی ویلفیئرمیں جوانوں کےخاندانون کےاستحصال کوختم کیاجائے، واضح‌ رہے کہ اس سے پہلے بھی بھارتی فوجیوں‌کی اس نوعیت کی ویڈیوز منظر عام پر آتی رہتی ہیں،

  • کراچی میں بارشوں سے ریلوے کا نظام درہم برہم، مسافروں‌ کو پریشانی کا سامنا

    کراچی میں بارشوں سے ریلوے کا نظام درہم برہم، مسافروں‌ کو پریشانی کا سامنا

    کراچی میں شدید بارشوں کے بعد ریلوے کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے اورٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر ہو رہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ قراقرم ایکسپریس سہ پہر 3.30 بجے کے بجائے رات 10.15 بجےروانہ ہوگی، کراچی ایکسپریس رات 2.30 بجے روانہ ہوگی،

    کراچی کےمختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے اموات کے واقعات پیش آئے ہیں، بارشوں سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں کام کر رہی ہیں،

  • وائٹ ہاؤس کے باہر آج ایسا کیا ہوا کہ پورے بھارت میں‌ کھلبلی مچ گئی؟ بڑی خبر

    وائٹ ہاؤس کے باہر آج ایسا کیا ہوا کہ پورے بھارت میں‌ کھلبلی مچ گئی؟ بڑی خبر

    امریکہ میں وائٹ ہاؤس کے باہر کشمیریوں کےحق میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرین کی طرف سے بھارت کےخلاف اور مظلوم کشمیریوں‌ کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی، مظاہرہ میں‌ شریک افراد نے ہاتھوں‌ میں‌ پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں تحریریں‌ درج تھیں،

    کشمیریوں کے حق میں‌ کئے جانے والے احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں پاکستانی، کشمیری اورسکھ کمیونٹی کی طرف سے شرکت کی گئی، واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے خلاف مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں احتجاج کیا جارہا ہے، وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ میں مسلمانوں، سکھوں اور دیگر کمیونیٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت پر بھارتیوں‌ میں سخت تشویش پائی جاتی ہے،

  • چینل مالک اور اس کی اہلیہ کو بیرون ملک فرار سے روک دیا گیا، وجہ کیا بنی؟ اہم خبر

    چینل مالک اور اس کی اہلیہ کو بیرون ملک فرار سے روک دیا گیا، وجہ کیا بنی؟ اہم خبر

    بھارت میں مودی سرکار کی مرضی کی خبریں نہ چلانے پر بھارتی چینل این ڈی ٹی وی اس وقت زیر عتاب ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینل کے مالک اوران کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے، پرانوئے رائے اور رادھکا رائے کو کل ممبئی ائیرپورٹ پرروکا گیا،

    واضح‌ رہے کہ ہندوستانی متعصب میڈیا کو مودی حکومت اس وقت اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہے تاہم این ڈی ٹی وی نے حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے خبریں‌ نشر کیں تو مودی سرکار نے این ڈی ٹی وی اور اس کی انتظامیہ کیخلاف شکنجہ کسنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے،

  • پیمرا نے ٹی وی چینلز کو جاری کیا ایسا حکم نامہ کہ آپ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

    پیمرا نے ٹی وی چینلز کو جاری کیا ایسا حکم نامہ کہ آپ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

    بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف حکومتی سطح پر اہم نوعیت کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، یوم آزادی پر کشمریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالہ سے خصوصی لوگو جاری کیا ہے تو دوسری جانب پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بھی ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ عید کے موقع پر کوئی بھی سپیشل پروگرام نشر نہ کریں،

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیمرا کی جانب سے یہ اقدام اس لئے اٹھایا گیا ہے کہ تاکہ اس سے پاکستانی اور کشمیری عوام کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچے کیونکہ اس وقت ہر طرف بہت جذباتی ماحول ہے، پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کو جاری کیے گئے ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کے ساتھ یکجہتی کے طور پر اس بار عیدالاضحیٰ انتہائی سادگی کے ساتھ مذہبی تہوار کے طور پر منائی جارہی ہے، اس لیے عید کی خوشی میں کوئی سپیشل پروگرام (خواہ وہ پہلے سے ریکارڈ کیا گیا ہو یا لائیو کرنا ہو) نشر نہ کیا جائے،

    پیمرا کی طرف سے جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اس سے نہ صرف اہل پاکستان بلکہ کشمیری بھائیوں کے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچے گی، پیمرا کی طرف سے یہ حکم نامہ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے،

  • بھارتی ہائی کمشنر سے متعلق نئی خبر آ گئی، کیا ہیں تازہ اطلاعات؟ اہم خبر

    بھارتی ہائی کمشنر سے متعلق نئی خبر آ گئی، کیا ہیں تازہ اطلاعات؟ اہم خبر

    پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی واپسی کے پلان میں تبدیلی کی اطلاعات ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجے بساریہ کوبذریعہ سڑک واہگہ جانا تھا تاہم اب وہ بذریعہ پرواز براستہ ابوظہبی روانہ ہو رہے ہیں،

    اجےبساریہ پروازنمبرای وائے234سےساڑھے8بجےابوظہبی روانہ ہوں گے، واضح‌ رہے کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف پاکستان نے سخت اقدامات اٹھاتے ہوئےا نڈیا سے سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے. اسی کے تحت بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا ہے،

  • ایران نے کشمیر سے متعلق اہم اعلان کر دیا، ڈاکٹر علی لاریجانی کی اسد قیصر سے خصوصی گفتگو

    ایران نے کشمیر سے متعلق اہم اعلان کر دیا، ڈاکٹر علی لاریجانی کی اسد قیصر سے خصوصی گفتگو

    کشمیرکی بگڑتی صورتحال پراسپیکر قومی اسمبلی کےدوست ممالک کی پارلیمان کے سربراہوں سےرابطے کئے گئے ہیں. اس حوالہ سے اسپیکراسد قیصر نے ایران کی مجلس اسلامی کے سربراہ ڈاکٹرعلی لاریجانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اسد قیصر نے کہاکہ کشمیر کےمسئلے کو آیندہ ہونیوالی اسپیکر کانفرنس کے ایجنڈے میں رکھا جائے، بھارت نے کشمیر میں ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے، کشمیر میں لاکھوں بیگناہوں کو قتل کیا گیا، پیلٹ گنز کے ذریعے نوجوانوں کو بینائی سے محروم کیا گیا، ایران اور کشمیر کے صدیوں پر محیط ثقافتی اور مذہبی روابط ہیں، ایرانی قیادت نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی، توقع ہے ایران عالمی سطح پر بھرپور کردار ادا کرے گا،

    اسپیکر ایران علی لاریجانی نے کہاکہ ایران کشمیرکے حوالے سے کسی بھی قسم کے مصالحتی کردار کے لیے تیار ہے، پاکستان ایران کا عزیز برادر ملک ہے، مشکل اورمظلومیت کی اس گھڑی میں ایران کشمیریوں کوتنہانہیں چھوڑےگا، ایران کشمیر کے معاملے پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے،

  • ملٹری آپشن سے متعلق کیا ذہن رکھتے ہیں؟ شاہ محمود قریشی نے صاف بتا دیا

    ملٹری آپشن سے متعلق کیا ذہن رکھتے ہیں؟ شاہ محمود قریشی نے صاف بتا دیا

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پوری قوم کشمیربنے گا پاکستان کا زور دار نعرہ لگائے، مقبوضہ کشمیر میں تعلیمی ا دارے بند ہیں ،مقبوضہ کشمیرمیں ذرائع ابلاغ مکمل طور پر بند ہیں ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ ملٹری آپشن کو جہالت اور خود کشی سمجھتے ہیں، لیکن دفاع کا حق رکھتے ہیں، بھارت میں ایک جنونی طبقہ موجود ہے، شاہ محمود قریشی نے کہاکہ چین نے ایک بار پھر ثابت کیا وہ ہمارے آڑے وقت کا ساتھی ہے ، چینی قیادت کے سامنے تاریخی تفصیل رکھی، چین نے ہمارے موقف کی حمایت کی ہے، چین نے ہمیں اقوام متحدہ بھی حمایت کا یقین دلایا ہے، دونوں ممالک نے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے، چینی وزیرخارجہ نےہمارےموقف کی بھرپورتائیدکی ، مسئلے پرہمارامکمل ساتھ دینےکاعندیہ دیا، 14 اگست کو پاکستان اور کشمیر کا جھنڈا بھی اٹھائیں،

    انہوں نے کہاکہ چین نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ پاکستان کا لازوال دوست ہے، چینی وزیر خارجہ نےمقبوضہ جموں وکشمیرسے متعلق ہماری معروضات کو توجہ سے سنا، چینی قیادت تک پاکستان کا نکتہ نظر پہنچایا، عالمی برادری،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں فوری طورپراس گھمبیرصورتحال کا نوٹس لیں، چین نے جو رسپانس دیا وہ ہماری توقعات کے عین مطابق ہے ، سیاسی قیادت سے درخواست ہے کہ کشمیر پر تقسیم نہ ہوں،

  • آرمی چیف کا عیدالاضحیٰ پر ایسا اقدام کہ پوری قوم کے سر فخر سے بلند کر دیے، اہم خبر

    آرمی چیف کا عیدالاضحیٰ پر ایسا اقدام کہ پوری قوم کے سر فخر سے بلند کر دیے، اہم خبر

    پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کے اہلخانہ سے ملاقات کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق آرمی چیف کی شہید لیفٹیننٹ کرنل وسیم حیات اورسپاہی غلام رضا کے اہلخانہ سے بھی ملاقات ہوئی ہے، ہیروزکو یاد رکھنا مسلح افواج اور قوم دونوں کے دلوں کو گرمانے کا ذریعہ ہے،

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ مادر وطن کے دفاع کے لیے زندگی قربان کرنا سب سے بڑی قربانی ہے ، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی اہلیہ بھی ان کےہمراہ تھیں، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ شہداءکےلواحقین سےرابطےمیں رہنااوراُن کی فلاح کےلیےکام کرناذمےداری ہے، شہداءکے لواحقین کااحسان کبھی نہیں اتارسکتے،

  • سیاسی قیادت تقسیم نہ ہو، یوم آزادی پر پاکستان اور کشمیر کا جھنڈا اٹھائیں، وزیر خارجہ

    سیاسی قیادت تقسیم نہ ہو، یوم آزادی پر پاکستان اور کشمیر کا جھنڈا اٹھائیں، وزیر خارجہ

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین کا دورہ بروقت اورمفید رہا ہے، چین کے وزیرخارجہ اوردیگراعلیٰ حکام سے ملاقات کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ چین نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ پاکستان کا لازوال دوست ہے، چینی وزیر خارجہ نےمقبوضہ جموں وکشمیرسے متعلق ہماری معروضات کو توجہ سے سنا، چینی قیادت تک پاکستان کا نکتہ نظر پہنچایا، عالمی برادری،انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں فوری طورپراس گھمبیرصورتحال کا نوٹس لیں، چین نے جو رسپانس دیا وہ ہماری توقعات کے عین مطابق ہے ، سیاسی قیادت سے درخواست ہے کہ کشمیر پر تقسیم نہ ہوں،

    شاہ محمود قریشی نے کہاکہ چین نے ایک بار پھر ثابت کیا وہ ہمارے آڑے وقت کا ساتھی ہے ، چینی قیادت کے سامنے تاریخی تفصیل رکھی، چین نے ہمارے موقف کی حمایت کی ہے، چین نے ہمیں اقوام متحدہ بھی حمایت کا یقین دلایا ہے، دونوں ممالک نے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا ہے، چینی وزیرخارجہ نےہمارےموقف کی بھرپورتائیدکی ، مسئلے پرہمارامکمل ساتھ دینےکاعندیہ دیا، 14 اگست کو پاکستان اور کشمیر کا جھنڈا بھی اٹھائیں،

  • شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، کیا ہوئے اہم فیصلے؟ بڑی خبر

    شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس، کیا ہوئے اہم فیصلے؟ بڑی خبر

    مسلم لیگ ن کےصدر شہبازشریف کی زیر صدارت پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا ہے جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوامی رابطہ مہم مزید تیزہوگی اور ورکرز کنونشن منعقد ہونگے، یوم آزادی یوم یکجہتی کشمیرکے طور پر بھرپور اندازمیں منائی جائے گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کسی خوف ،فکر کےبغیر کسان، صنعت کار ،غریب کی آواز بنے گی، مہنگائی،بیروزگاری،بجلی،گیس کی قیمتوں میں ہوشربااضافےنےعوام سےجینےکاحق چھین لیا، تاجر، صنعتکار، دکاندار اورمزدور کے حقوق کی جنگ پوری قوت سے لڑیں گے،

    انہوں نے کہاکہ 11 ماہ میں تاریخ کاسب سے زیادہ 31.8 کھرب کا قرض ناکام حکومت کا معاشی جرم ہے، آئی ایم ایف ،ٹیکس وصولی اہداف میں مکمل ناکامی سےقومی مفادات کوسنگین خطرات لاحق ہیں، جیل،ہتھکڑی،گرفتاری ، گالی ہمیں ناکام نیازی کےجھوٹ بےنقاب کرنےسےنہیں روک سکتی، اپوزیشن ملک و قوم کے مفادات کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے،

  • کشمیر سے متعلق حکومت کا ایسا زبردست اقدام جو پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں‌ آیا، اہم خبر

    کشمیر سے متعلق حکومت کا ایسا زبردست اقدام جو پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں‌ آیا، اہم خبر

    پاکستان کے یوم آزادی 14 اگست کو کشمیر سے منسوب کرنے کا قومی لوگو سامنے آ گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق کشمیر بنے گا پاکستان یوم آزادی لوگو کا مرکز ہے، لوگو میں سرخ رنگ سے لکھا کشمیر، جدوجہد آزادی کی قربانیوں کو ظاہر کر رہا ہے، کشمیر کی آزادی کے لیئے ہر حد تک جانے کے جذبے کو خون کے سرخ سے اجاگر کیا گیا ہے،

    کشمیر سے متعلق جاری کردہ لوگو میں پاکستان کا جھنڈا کشمیر بنے گا پاکستان کا عزم لیئے لہرا رہا ہے جبکہ لوگو کے گرد سرخ رنگ کی لکیر کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے و مظالم کو ظاہر کر رہی ہے،

  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے جدوجہد آزادی کشمیر سے متعلق اہم اعلان کر دیا، بڑی خبر

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے جدوجہد آزادی کشمیر سے متعلق اہم اعلان کر دیا، بڑی خبر

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہم 14 اگست کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منائیں گے،
    https://twitter.com/peaceforchange/status/1160155980631564288?s=20
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم یوم آزادی کو کشمیر کا دن منائیں گے اور اپنے ان بہادر کشمیریوں‌ کو خراج تحسین پیش کریں گے جو جدوجہد آزادی کیلئے اپنی جانینں قربان کر رہے ہیں،

    واضح‌ رہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بدترین ظلم و بربریت جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ ہزاروں‌کشمیری بھی کرفیو کی پابندیاں‌ توڑ کر سڑکوں‌ پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں اور جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف زبردست احتجاج کیا جارہا ہے،.

  • ہزاروں‌ کشمیری سڑکوں پر نکل آئے، بھارتی فوج نے مظاہرین پر اندھا دھند گولیاں‌ برسا دیں، متعدد زخمی

    ہزاروں‌ کشمیری سڑکوں پر نکل آئے، بھارتی فوج نے مظاہرین پر اندھا دھند گولیاں‌ برسا دیں، متعدد زخمی

    بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کےخلاف زبردست احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کر رہے ہیں،

    پاکستانی فوج بھارت کیخلاف یہ… کر رہی ہے؟انڈیا نے کی سیٹلائٹ تصویریں جاری، کہا عمران خان کا پورا ہاتھ ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق مظاہرین کی طرف سے احتجاج کے دوران بھارت واپس جاؤ اور بھارتی آئین نامنظور کے نعرے لگائے گئے، کرفیو کے باوجود بڑی تعداد میں کشمیریوں کااحتجاج جاری ہے اور بھارتی فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، کشمیری نوجوان مظاہروں کے دوران بھارتی فورسز پر زبردست پتھراؤ کر رہے ہیں،

    وائٹ ہاؤس کے باہر آج ایسا کیا ہوا کہ پورے بھارت میں‌ کھلبلی مچ گئی؟ بڑی خبر

    بھارت کرفیولگاکربھی کشمیریوں کی آواز نہیں‌ دبا سکا ہے، بھارتی فوج کی نہتےمظاہرین پرفائرنگ سے مزید کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں، بھارتی قابض انتظامیہ کی جانب سے نو سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں اخبارات بند ہیں اور بھارتی فورسز کی طرف سے پتھراؤ کے الزامات لگا کر سرگرم کشمیریوں کی بڑی تعداد کو مقبوضہ جموں اور انڈیا کی جیلوں‌میں بھی منتقل کر دیا گیا ہے، ہفتہ کا پورا دن کشمیر میں احتجاجی مظاہروں‌ کا سلسلہ جاری رہا،

    واضح‌ رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید سے تعلق کے الزام میں مقامی رکن اسمبلی کو گرفتار کر لیاہے۔ ہندوستانی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے مقبوضہ کشمیر کے آزاد رکن اسمبلی شیخ عبدالرشید کو گرفتار کرکے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے کشمیری تاجر ظہور وٹالی کے ساتھ تعلقات تھے جبکہ ظہور وٹالی کے حافظ محمد سعید کے ساتھ تعلقات تھے ۔بھارت سرکار نے الزام لگایا کہ حافظ محمد سعیدمبینہ طور پر کشمیری تاجر ظہور وٹالی کے ذریعے کشمیر میں رقوم بھیجتے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے رکن اسمبلی شیخ عبدالرشیدکو مودی سرکار پٹیالہ کی عدالت میں پیش کرے گی اور ان کے ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

    بھارتی ایجنسی این آئی اے گزشتہ اتوار کو بھی شیخ عبدالرشید سے نئی دہلی میں تحقیقات کر چکی ہے ، اس کے باوجود انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ شیخ عبدالرشید کو بھارت سرکار نے ستمبر 2017 میں پہلی بار تحقیقات کے لئے طلب کیا تھا ، ان پر کشمیری تاجر سے تعلق کا الزام ہے ،بھارت سرکار نے کشمیری تاجر کو بھی حافظ محمد سعید کے ساتھ رابطے کے الزام اور مبینہ فنڈنگ کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے۔

  • پاکستانی فوج بھارت کیخلاف یہ… کر رہی ہے؟انڈیا نے کی سیٹلائٹ تصویریں جاری، کہا عمران خان کا پورا ہاتھ ہے

    پاکستانی فوج بھارت کیخلاف یہ… کر رہی ہے؟انڈیا نے کی سیٹلائٹ تصویریں جاری، کہا عمران خان کا پورا ہاتھ ہے

    بھارتی خفیہ ایجنسیوں ور عسکری حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فوج آرٹیکل 370ہٹائے جانے کے بعد سے خطرناک قسم کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور انڈیا کے خلاف جو خطرناک منصوبہ بندی کی گئی ہے اس کے پیچھے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا پورا ہاتھ ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ویب سائٹ نیوزڈاٹ18 نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان انڈیا کے خلاف جنگ کی طرح کر رہا ہے۔ اس سلسلہ میں بھارتی میڈیا نے اپنی ایجنسیوں کی طرف سے جاری کردہ پاکستان کی مبینہ سٹیلائٹ تصویریں بھی جاری کی ہیںجن سے متعلق کہا گیا ہے کہ ان تصویروں سے انڈیا میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔

    بھارتی  کا کہنا ہے کہ سٹیلائٹ سے حاصل کردہ تصویروں کو دیکھ کرصاف لگتا ہے کہ پاکستان کی تین بندرگاہوں کراچی، اومارا اور گوادر میں ایک جیسا آپریشن چلایا جا رہا ہے اور ان بندرگاہوں کو مبینہ طور پر مکمل خالی کرا دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان تصویروں میں مبینہ طور پر صاف نظر آ رہا ہے کہ اورمارا میں بحری اڈہ اب پوری طرح سے خالی ہے۔ وہیںگوادر بندرگاہ کو بھی پوری طرح سے خالی کرا دیا گیا ہے جبکہ کراچی میں بحریہ ڈاک کے تین جہاز کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ پچھلے تین مہینوں سے لی جا رہی اس سٹیلائٹ تصویر میں یہ تصویریں سب سے الگ دکھائی دیتی ہیں۔بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ راولپنڈی میں چاک لالا کے نور خان پاکستان ائیرفورس بیس کیمپ کو بھی پوری طرح سے خالی کرا دیا گیا ہے۔

  • ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی پر قاتلانہ حملہ، چیئرمین نیب کا سخت نوٹس

    ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی پر قاتلانہ حملہ، چیئرمین نیب کا سخت نوٹس

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے تاہم وہ محفوظ رہے، ادھر چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈپٹی پراسکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایسے بزدلانہ حملے نیب افسران کے حوصلے کمزور نہیں کرسکتے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سردار مظفر عباسی پر اسلام آباد کے سیکٹر آئی 8 میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے بھائی اور بیٹے کے ساتھ واک کر رہے تھے، اس دوران نامعلوم حملہ آور کی طرف سے چلائی جانے والی گولی ان کے سر کے قریب سے گزر گئی اور وہ اس حملے میں خوش قسمتی سے محفوظ رہے، نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی کا کہنا ہے کہ وہ بھائی اور بیٹے کے ساتھ گلی میں واک کر رہے تھے کہ اس موقع پر انہیں فائرنگ کی آواز آئی تاہم انہوں نے کسی کو فائرنگ کرتے ہوئے نہیں دیکھا، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ شواہد جمع کر کے اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے،

    چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی اور سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو ان کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے ، چیئرمین نیب کا کہنا تھاکہ ایسے بزدلانہ حملے نیب افسران کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، وہ ایمانداری سے کرپشن اور بدعنوانی ختم کرنے کیلئے کوشاں رہیں گے،

  • بھارت کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل نہ کرے، حالیہ صورتحال پر تشویش ہے؟ اقوام متحدہ

    بھارت کشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل نہ کرے، حالیہ صورتحال پر تشویش ہے؟ اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھارتی حکومت کی طرف سے جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد تازہ ترین صورتحال سے متعلق بیان جاری کیا اور کہا ہے کہ کشمیرمیں حالیہ صورتحال کوتشویش سے دیکھ رہے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گیٹرس نے کہا ہے کہ کشمیر میں بھارتی پابندیوں پر بھی تشویش ہے، بھارتی زیر تسلط کشمیر میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے باعث خطے میں انسانی حقوق کا المیہ جنم لے سکتا ہے، پاکستان اور بھارت کشیدگی میں کمی لائیں،

    انہوں‌نے کہا کہ شملہ معاہدہ تھا کہ کشمیر کا فیصلہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہوگا فریقین کو چاہیے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کوئی بھی ایسا اقدام اٹھانے سے گریز کریں جس سے جموں وکشمیر کی حیثیت پر کوئی فرق پڑتا ہو، انہوں نے کہاکہ پابندیاں کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں، کشمیر پراقوام متحدہ کاموقف سلامتی کونسل کی قراردادوں، چارٹر کے اصولوں پر مبنی ہے، اپیل ہےجموں کشمیرکےمعروضی حالات، زمینی حقائق تبدیل کرنے سے گریز کریں،

  • بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، وجہ کیا بنی؟ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

    بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، وجہ کیا بنی؟ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

    بھارتی ایئرفورس کا ایک جنگی طیارہ ریاست آسام میں گر کر تباہ ہو گیا ہے، تباہ ہونے والا طیارہ ایس یو تھرٹی بتایا جاتا ہے جو تیز پور علاقہ میں گر کر تباہ ہواہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے جو اس حادثہ میں شدید زخمی ہوئے ہیں، دونوں‌ کو ریسکیو کر لیا گیا اور ہسپتال پہنچا کر طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، کہا گیا ہے کہ لڑاکا طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے اچانک گر کر تباہ ہوا،

    بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی ایئرفورس کے زیر استعمال ایس یو تھرٹی طیارہ خوش قسمتی سے آبادی پر نہیں گرا جس سے بڑے نقصان سے بچت ہو گئی، طیارے کی تباہی کے بعد ملبے کو تحویل میں جبکہ پائلٹس کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا تاکہ بلیک باکس حاصل کیا جاسکے، یاد رہے کہ 2015 میں بھی تیز پور کے علاقے میں ایس یو تھرٹی جنگی طیارہ گرکر تباہ ہوا تھا، ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں سال فروری سے لے کر اب تک بھارتی فضائیہ کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، فروری میں پاکستانی ائیرفورس نے بھارت کا مگ طیارہ مار گرایا تھا جس کے بعد مارچ میں ایک مگ 27 طیارہ جودھ پور میں تباہ ہوا تھا، قبل ازیں بھارتی فضائیہ نے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو میزائل مار کر گرا دیا تھا جس پر اسے سبکی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا.

  • کل لاہور میں ہو گی ”کھوتا ریلی“ ، مگر کس کے خلاف؟ جان کر ہوں‌ حیران

    کل لاہور میں ہو گی ”کھوتا ریلی“ ، مگر کس کے خلاف؟ جان کر ہوں‌ حیران

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، اسی سلسلہ میں کل پیس فار لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے بھی احتجاجی مظاہرہ کی کال دی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ہونے والا یہ مظاہرہ منفرد نوعیت کا ہے اور اس احتجاج میں کھوتا/گدھا ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں‌ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے ساتھ ساتھ گدھوں کے ساتھ ریلی نکال کر مودی کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا جائے گا،

    احتجاجی مظاہرہ کے دوران مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیاجائے گا، مظاہرہ کل 9 اگست شام چھ بجے ہو گا جبکہ اسی طرح ٹوٹل پمپ تیزاب احاطہ سے 73 پیلی کوٹھی تک ریلی نکالی جائے گی،

  • نریندر مودی کشمیریوں کی منتوں پر اتر آئے، عوام سے خطاب میں کیا کہا؟ اہم خبر

    نریندر مودی کشمیریوں کی منتوں پر اتر آئے، عوام سے خطاب میں کیا کہا؟ اہم خبر

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے جو فائدے بھارت میں عوام کو مل رہے ہیں وہ کشمیریوں‌ کو بھی ملیں گے، انہیں روزگار ملے گا، جموں کشمیر اور لداخ کے لوگوں‌ کو پولیس، فوج اور نیم فوجی دستوں میں بھرتی کیا جائے گا، بھرتی میلہ کا انعقاد کیا جائے گا اور کشمیری روزگار حاصل کر سکیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی نے جمعرات کی رات عوام سے خطاب میں کشمیری عوام کو ترقی و روزگار کے خواب دکھاتے ہوئے کہاکہ سردار پٹیل نے جو خواب دیکھا تھا اسے پورا کیا گیا ہے، آرٹیکل 370 کو ہٹائے جانے کے بعد اب ملک بھر کے تمام شہریوں کے حقوق برابر ہیں اور ان کے فرائض بھی یکساں ہیں، اب جموں و کشمیر کے عوام کو بھی تمام حقوق میسر ہوں گے، جموں‌ کشمیر کی ترقی میں‌رکاوٹیں‌ دور ہو گئی ہیں،

    نریندر مودی نے کہاکہ بی جے پی کی حکومت نے جو قدم اٹھائے ہیں ان کی وجہ سے کشمیر کی صورتحال بہتر ہو گی، لداخ اور جموں کشمیر میں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا، دہائیوں کی اقربا پروری نے جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو قیادت کا موقع ہی نہیں دیا تھا اب جموں‌ کشمیر کے نوجوانوں میں سے قیادت آگے آئے گی، انہوں نے کہاکہ کشمیر میں کچھ دیر تک مرکز کی حکومت ہو گی پھر جموں‌ کشمیر میں یہ نظام نہیں رہے گا اور کشمری کی نوجوان قیادت خود انتظام سنبھالے گی، کشمیری نوجوان مت گھبرائیں یہ ان کی اپنی اسمبلی ہو گی،

    واضح‌ رہے کہ بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے آرٹیکل 370 ختم کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے، کشمیری عوام نے بھارتی وزیر اعظم کے دعووں‌ کو دھوکہ اور دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے،

  • قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم، بھارت سے تجارت معطل، سفارتی تعلقات ختم اور فضائی حدود بند کرنے پر غور

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم، بھارت سے تجارت معطل، سفارتی تعلقات ختم اور فضائی حدود بند کرنے پر غور

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس ختم ہو گیا ہے، اجلاس میں بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں بھارت کیلیےپاکستانی فضائی حدودبند کرنے کے آپشن پر بھی غور کیا گیا ہے، اسی طرح بھارت سے سفارتی تعلقات پرنظرثانی کے آپشن پر غور کیا گیا ہے،

    قومی سلامتی کمیٹی میں بھارت کومنہ توڑ جواب دینے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے، قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو کم کیا جائے گا، بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بے نقاب کی جائیں گی، مقبوضہ کشمیر کے معاملے کواقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں اٹھانےکا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سال یوم آزادی کشمیری عوام کےساتھ خیرسگالی کےطور پرمنایا جائے گا،

  • وفاقی وزیر نے اسمبلی میں بھارت سے متعلق ایسی بات کر دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا؟ اہم خبر

    وفاقی وزیر نے اسمبلی میں بھارت سے متعلق ایسی بات کر دی کہ ہر کوئی حیران رہ گیا؟ اہم خبر

    وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ محض صدارتی حکم نامےسےبھارت کشمیرکاجغرافیہ تبدیل نہیں کرسکتا، بھارت سےتجارتی ، سفارتی تعلقات ختم کرنا پڑیں تو غور کی ضرورت ہے، خدانخواستہ جنگ ہوئی تو بچہ بچہ فوج کے پیچھے کھڑا ہوگا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا خوش آئند اقوام ہے مگر اجلاس میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں کی جانی چاہیے ، اہم قومی امور کو سیاست کی نذر کرنا درست نہیں ، ہمیں سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بھارت کیا کرنے جارہا ہے ؟بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،

    فہمیدہ مرزا نے کہاکہ مودی کااقدام بھارتی آئین کی بھی خلاف ورزی ہے، انہوں نے کہاکہ

  • سری لنکن بورڈ کا چار رکنی وفد کراچی پہنچ گیا، کیا ہوئے نئے فیصلے؟ اہم خبر

    سری لنکن بورڈ کا چار رکنی وفد کراچی پہنچ گیا، کیا ہوئے نئے فیصلے؟ اہم خبر

    سری لنکن کرکٹ بورڈ کا چار رکنی وفد نیشنل اسٹیڈیم کراچی پہنچ گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفد نے نیشنل اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، پی سی بی حکام بھی سری لنکن وفد کے ہمراہ ہیں، وفد کی سربراہی سری لنکن بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا کر رہے ہیں،

    پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان بھی وفد کے ساتھ ہیں ، پی سی بی حکام انتظامات کےحوالےسےآفیشلرزکو بریفنگ دےرہےہیں، موہن ڈی سلوا کا کہنا ہے کہ وہ کراچی کے بعد لاہور جائیں گے، اس دوران کرکٹ میچز سے متعلق اہم فیصلوں کی توقع ہے،

  • راجہ پرویز اشرف کی بات پر مراد سعید نے ایسا جواب دیا کہ پوری اپوزیشن کو چپ لگ گئی

    راجہ پرویز اشرف کی بات پر مراد سعید نے ایسا جواب دیا کہ پوری اپوزیشن کو چپ لگ گئی

    وفاقی وزیر مراد سعید کی طرف سے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران کشمیر سے متعلق تقریر کی گئی اور اس دوران انہوں نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو بھی نشانہ بنایا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا، پیپلز پارٹی لیڈر راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ مراد سعید صاحب کی اتنی عمر نہیں جتنا ہمارا تجربہ ہے جس پر انہوں نے کہاکہ شکر ہے کہ میری اتنی عمرنہیں جتنا آپ کا تجربہ ہے،

    اسی طرح مسلم لیگ ن کی طرف سے احتجاج پر بھی انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کےقاتل مودی کوشادی کی تقریب میں آپ نےہی بلایاتھا، ان کا کہنا تھا کہ ہم نےسفارتی چینلزکو استعمال کرناہے،

  • بھارت کیخلاف عمران خان کو کیا اقدام اٹھانا چاہیے؟ شاہ محمود قریشی نے واضح بتا دیا

    بھارت کیخلاف عمران خان کو کیا اقدام اٹھانا چاہیے؟ شاہ محمود قریشی نے واضح بتا دیا

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کےپاس قانونی آپشن ہے،سلامتی کونسل جانے پر مشاورت ہو رہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جدہ میں‌ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیکریٹری جنرل اوآئی سی کےبیان میں بھارتی اقدامات کی مذمت کی حمایت کی گئی، خدشہ تھا کہ بھارت کچھ اقدامات کررہا ہےاس لیے ہم نے اقوام متحدہ کو آگاہ کیا، کشمیریوں پرمظالم اورمودی حکومت کی پوری دنیا مذمت کررہی ہے، میری رائےمیں بھارت نےاس اقدام سےشملہ معاہدےکودفن کردیا ہے،

    شاہ محمود قریشی نے کہاکہ فیصلہ قیادت اوروزیراعظم کریں گےمیں اپنی یہ رائے انہیں دوں گا،

  • شہباز شریف نے اسمبلی میں‌ ایسی کیا بات کر دی کہ عمران خان سمیت سب کی ہنسی چھوٹ گئی؟ اہم خبر

    شہباز شریف نے اسمبلی میں‌ ایسی کیا بات کر دی کہ عمران خان سمیت سب کی ہنسی چھوٹ گئی؟ اہم خبر

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیر اعظم کو عمران خان نیازی کہہ کر مخاطب کیا تو عمران خان نےا نہیں‌ ٹوک دیا اور کہا کہ میرا نام عمران احمد خان نیازی ہے، بہتر ہے پورا نام لیا جائے،

    باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ کے مطابق شہباز شریف نے اپنے خطاب کے دوران کہاکہ عمران کہتے ہیں مودی نے اپوزیشن کو دیوار سے لگا دیا ہے لیکن آپ نے تو خود اپنی پوری اپوزیشن کو دیوارمیں چنوا دیا ہے، شہباز شریف کی اس بات پر وزیر اعظم عمران خان سمیت تمام ارکان کی ہنسی چھوٹ گئی،

    واضح‌ رہے کہ آج اسمبلی میں عمران خان کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے شور شرابا شروع کیا تو وزیر اعظم اپنی تقریر روک کر نشست پر بیٹھ گئے جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ آج کشمیر سے متعلق بات ہونی ہے اور پوری دنیا ایوان کی کاروائی دیکھ رہی ہے جس پر شہباز شریف نے کھڑے ہو کر تمام ارکان کو منع کیا اور ان کے نشستوں پر بیٹھنے پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنا خطاب مکمل کیا، وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں‌ واضح‌ طو رپر کہا کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو پھر اس کے ساتھ جنگ ہو گی اور یہ کہ پاکستان منہ توڑ جواب دے گا،

  • وزیراعظم عمران خان نے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، کیا ہیں مقاصد؟ اہم خبر آ گئی

    وزیراعظم عمران خان نے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی، کیا ہیں مقاصد؟ اہم خبر آ گئی

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر مجوزہ ردعمل ترتیب دینے، سیاسی، سفارتی اور قانون پہلوؤں کا جائزہ لینے اور تجاویز مرتب کرنے کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ کمیٹی وزیر خارجہ، اٹارنی جنرل آف پاکستان، سیکریٹری خارجہ، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی (ملٹری آپریشنز)،ڈی جی (آئی ایس پی آر) اور وزیر اعظم کے نمائندہ ء خصوصی احمر بلال صوفی پر مشتمل ہو گی،

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے بنائی گئی اس کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، واضح‌ رہے کہ حکومت پاکستان بھارت سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے کیخلاف انتہائی سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہی ہے اور تمام بین الاقوامی فورمز پر بھارت جارحیت اور اس کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کیا جارہاہے ،

  • سینیٹ اختلافات، ن لیگ کے رہنماؤں کی آصف زرداری سے آج کیا بات ہوئی؟ خبر آ گئی

    سینیٹ اختلافات، ن لیگ کے رہنماؤں کی آصف زرداری سے آج کیا بات ہوئی؟ خبر آ گئی

    مسلم لیگ ن کے رہنماؤں ایازصادق اور احسن اقبال کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ اس ملاقات میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق بات ہوئی ہے، ملاقات میں مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی، اس طرح ملاقات میں آج کی تقاریر سے متعلق بات چیت ہوئی ہے،

    ایاز صادق کی ان باتوں پر صحافی نے سوال کیا کہ کیان لیگ نےچیئرمین سینیٹ کیخلاف قرارداد سے متعلق تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے؟ اسی طرح صحافی نے یہ سوال بھی کیا کہ خواجہ آصف کے تحفظات آصف زرداری کے سامنے رکھے؟ تو ایاز صادق نے کہاکہ نہیں اس معاملے پر بات نہیں‌ ہوئی،

  • اسلام آباد میں اکھنڈ بھارت کے بینرز کس نے لگائے؟ حقیقت پتہ چلی تو سب حیران رہ گئے؟ بڑی خبر

    اسلام آباد میں اکھنڈ بھارت کے بینرز کس نے لگائے؟ حقیقت پتہ چلی تو سب حیران رہ گئے؟ بڑی خبر

    اسلام آباد میں اکھنڈ بھارت اور مہا بھارت کے لگائے جانے والے بینرز اور پوسٹرز لگائے جانے کے بعد سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ جاری تھا جسے بعد میں اتار بھی دیا گیا تاہم اب ان بینرز کی اصل حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں‌ لگائے جانے والے ان بینرز کا شور اس وقت اٹھا جب ایک شہری نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام ڈالا اور کہا کہ ہم بنگلہ دیش تو گنوا چکے نئے پاکستان میں اب ہمیں اور کیا قیمت ادا کرنا پڑے گی، آخر اسلام آباد میں یہ بینرز اور ہورڈنگ لگ کیسے گئے؟

    سوشل میڈیا پر ڈالے گئے اس ویڈیو پیغام کے بعد ہر کسی نے اندھا دھند تصاویر شیئر کرنا شروع کر دیں اور بعض‌ سیاسی شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر ٹویٹس کرتے ہوئے حصہ ڈالا اور ان بینرز کے لگانے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا جن میں دفعہ 370 سے متعلق تحریر لکھی گئی اور شیو سینا کے لیڈر سنجے راوت کے الفاظ نقل کئے گئے جن میں ان کی تقریر کا حوالہ دیا گیا جس میں مذکورہ انتہاپسند لیڈر نے کہاکہ آج جموں و کشمیر لیا ہے، کل بلوچستان، آزاد کشمیر لیں گے،

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس بات پر تو زبردست ہنگامہ آرائی کی گئی تاہم کسی نے اس جانب توجہ نہیں دی کہ ان پر لکھا کیا گیا ہے؟ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اکھنڈ بھارت کے یہ بینرز اس ہندوانتہاپسندانہ نظریہ کے حق میں نہیں‌ بلکہ مخالفت میں لگائے گئے اور اس بینرز کے اوپر واضح طور پر لکھا گیا تھا کہ اکھنڈ بھارت اصل خطرہ ہے، یعنی ان بینرز کے ذریعہ ہندوانتہاپسندوں کے اصل نظریات کو واضح‌ کرنے کی کوشش کی گئی کہ درحقیقت یہ نظریات اصل خطرہ ہیں،

    سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے ان بینرز کی اصل حقیقت واضح‌ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تو دراصل آگاہی بینرز تھے لیکن سوشل میڈیا پر اس حوالہ سے مخالفانہ مہم بنا دی گئی، واضح‌ رہے کہ سوشل میڈیا پر ان بینرز کے اعتراض اٹھائے جانے کے بعد انہیں اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے اتار دیا گیا ہے اور اب وفاقی دارالحکومت میں ایسا کوئی بینر دکھائی نہیں‌ دے رہا.

  • عمران خان کا ایسا اقدام کہ مشعال ملک بھی شکریہ ادا کئے بغیر نہ رہ سکیں؟ اہم خبر

    عمران خان کا ایسا اقدام کہ مشعال ملک بھی شکریہ ادا کئے بغیر نہ رہ سکیں؟ اہم خبر

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مشال ملک ،انکےخاندان کویقین دلاتی ہوں،یاسین ملک ودیگرکی جدوجہدرائیگاں نہیں جائیگی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کےمکروہ چہرے کوبے نقاب کریں گے، کشمیریوں کوتنہا نہیں چھوڑیں گے، پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ ہرفورم پرلےکرجائےگا، بھارت نے کشمیریوں کےحق پرڈاکا ڈالا،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،سفارتی حمایت کےلیے پرعزم ہے، کشمیریوں نے جدوجہد آزادی میں اپنا کردارادا کیا، بھارت نے کشمیریوں کےحق پرڈاکا ڈالا، اس موقع پر مشعال ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کشمیریوں کا ساتھ دینے پرعمران خان کا شکریہ ادا کرتی ہوں، انہوں نے کہاکہ جب بھی مشکل وقت آیا،فردوس عاشق اعوان نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے،

  • بلاول بھٹو نے کس خاتون کو وزیر خارجہ بنانے کی تجویز دے دی؟ جانیے تفصیل میں

    بلاول بھٹو نے کس خاتون کو وزیر خارجہ بنانے کی تجویز دے دی؟ جانیے تفصیل میں

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حیران کن ہےکہ مودی کی کامیابی کے لیے ہمارا وزیراعظم دعاگوتھا، وزیراعظم کا ٹوئٹ کافی نہیں،امید ہے خان صاحب لیڈرشپ دکھائیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے کہاکہ تاریخ پوچھے گی کشمیر کا اسٹیٹس بدلا جارہاتھا ہم کہاں تھے،کیوں مجرمانہ خاموشی ہے، محبوبہ مفتی نے کہا کہ کشمیر کی تاریخ میں سیاہ دن ہے، انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کو وزیر خارجہ بنا دیں،

    بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ کون کشمیر کے لیے بولے گا؟وزیرخارجہ ملک میں موجود نہیں، دنیا کو پیغام جانا چاہیے کہ مسلم دنیا کشمیرپر ایک ساتھ ہے،

  • بریکنگ نیوز: بھارت میں موجود 25 کروڑ مسلمانوں نے اچانک ایسا اعلان کردیا کہ پورا بھارت کانپ اٹھا

    بریکنگ نیوز: بھارت میں موجود 25 کروڑ مسلمانوں نے اچانک ایسا اعلان کردیا کہ پورا بھارت کانپ اٹھا

    اسلام آباد: بریگیڈیئر(ر) حارث نواز نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں موجود 25 کروڑ مسلمان کسی بھی وقت کشمیر میں لڑنے کیلئے جاسکتے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر(ر) حارث نواز نے کہا کہ بھارت میں موجود 25 کروڑ مسلمان جن کی تعداد پاکستان میں موجود مسلمانوں سے بھی زیادہ ہے، کشمیر میں کشمیریوں کی مدد کیلئے لڑنے جاسکتے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے آرٹیکل 35 اے اور 370 منسوخ کرکے بہت بڑی غلطی کردی ہے، بھارت کو اس کا بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا، آرٹیکل کی منسوخی کے بعد بھارت کے اندر کچھ شہروں میں ہنگامہ کھڑا ہوجائے گا، وہاں کے مسلمان خاموش نہیں رہیں گے.

    یاد رہے کہ بھارت نے آرٹیکل 35 اے اور 370 منسوخ کرکے کشمیر کی خود مختاری ختم کردی ہے جس کا شدید ردعمل سامنے آرہا ہے. تاہم اب بریگیڈیئر(ر) حارث نواز نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں موجود 25 کروڑ مسلمان کسی بھی وقت کشمیر میں لڑنے کیلئے جاسکتے ہیں.

  • آرٹیکل 370 کا خاتمہ، چین نے بھارت کیلئے دیا دو ٹوک اور واضح‌ پیغام؟ اہم خبر

    آرٹیکل 370 کا خاتمہ، چین نے بھارت کیلئے دیا دو ٹوک اور واضح‌ پیغام؟ اہم خبر

    بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے پر چین نے بھی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے،

    مجھے بتائیں کیا بھارت پر حملہ کر دوں؟ عمران خان نے ایسا کیوں کہا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارت اورپاکستان کشمیرتنازع پر صبروتحمل سے کام لیں، بھارت کشمیرکےمعاملات کوجُوں کاتُوں رہنےدے، کشمیرکی صورتحال پر چین اپنے پُرانے مؤقف پر قائم ہے،

    آزاد کشمیر کی طرح ہمسایہ ملک کا یہ علاقہ بھی جموں کشمیر کا حصہ ہے، ایک اور بھارتی شر انگیزی

    چینی وزارت خارجہ نے کہاکہ بھارت یکطرفہ طورپرمقبوضہ کشمیرکےمعاملات میں تبدیلی نہ لائے، پاکستان اوربھارت مذاکرات سےمسئلہ کشمیرحل کریں،

    فاروق عبداللہ نظربند نہیں بلکہ ” فلاں “ جگہ موج مستی کر رہے ہیں، بھارتی وزیر داخلہ نے نیا دعویٰ کر دیا

  • مجھے بتائیں کیا بھارت پر حملہ کر دوں؟ عمران خان نے ایسا کیوں کہا؟ اہم خبر

    مجھے بتائیں کیا بھارت پر حملہ کر دوں؟ عمران خان نے ایسا کیوں کہا؟ اہم خبر

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف بتائیں، کیا بھارت پر حملہ کردوں، اپوزیشن لیڈر بتائیں ایسا کون سا اقدام ہے جو ہم نے نہیں اُٹھایا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے یہ بات اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی طرف سے حکومت پر سخت تنقید کے جواب میں کہی، قبل ازیں شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ وزیراعظم کو عمران احمد خان نیازی کہوں گا، خدارا آنکھیں کھولیں،ہوش کے ناخن لیں، مجھے بات کرنی ہے، آپ تو ڈنڈا لے کر میرے پیچھے پڑگئے ہیں، مودی سرکار کے خلاف ایک مضبوط اسٹینڈ لیا جائے، لیڈرشپ کاتقاضایہ ہے کھڑے ہوں اور بتائیں ہم ایک ہیں ، بھرپور مقابلہ کرینگے،

    شہباز شریف کی اس گفتگو پر وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ حکومت اس مسئلہ کو ہر فورم پر اٹھائے گی، شہباز شریف بتائیں ایسا کون سا اقدام ہے جو ہم نے نہیں اُٹھایا جس پر شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان کو میری بات سمجھ نہیں آئی تو میرا قصور نہیں ہے، بعد میں وزیر اعظم عمران خان ایوان سے چلے گئے،

  • فاروق عبداللہ نظربند نہیں بلکہ ” فلاں “ جگہ موج مستی کر رہے ہیں، بھارتی وزیر داخلہ نے نیا دعویٰ کر دیا

    فاروق عبداللہ نظربند نہیں بلکہ ” فلاں “ جگہ موج مستی کر رہے ہیں، بھارتی وزیر داخلہ نے نیا دعویٰ کر دیا

    بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے بھارتی لوک سبھا میں کھڑے ہو کر دعویٰ کیا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللہ کو نہ تو حراست میں لیا گیا ہے اور نہ ہی انہیں نظربند کیا گیا ہے بلکہ وہ اپنی مرضی سے گھر میں رہ رہے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کل سے میڈیا میں یہ خبریں‌ چل رہی ہیں کہ فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو نظربند کر دیا گیا ہے تاہم آج جب بعض‌ ممبران اسمبلی نے سوال اٹھایا کہ فاروق عبداللہ اسمبلی میں نظر کیوں نہیں‌ آ رہے کیا انہیں‌ نظربند کیا گیا ہے تو ہندوستانی وزیر داخلہ نے صاف طور پر اس سے انکار کیا اور کہا کہ فاروق عبداللہ سے متعلق ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا،

    بھارتی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا کہ فاروق عبداللہ کو گرفتار یا نظربند نہیں‌ کیا گیا بلکہ ان کی طبیعت بھی مکمل طو رپر ٹھیک ہے بس وہ موج مستی میں اپنے گھر پر ہیں، امیت شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کوئی پارلیمنٹ نہیں آنا چاہتا تو ’کنپٹی پر بندوق رکھ کر‘ اسے نہیں لایا جا سکتا، بھارتی وزیر داخلہ کے اس بیان پر کشمیری لیڈر فاروق عبداللہ کا ابھی کوئی موقف سامنے نہیں‌ آیا ہے،

  • شاہد آفریدی کے کشمیر سے متعلق بیان پر بھارتی کھلاڑی آگ بگولہ ہو گئے، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    شاہد آفریدی کے کشمیر سے متعلق بیان پر بھارتی کھلاڑی آگ بگولہ ہو گئے، کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    بھارت کی طرف سے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے پر ہندوستانی کھلاڑیوں نے بھی ہرزہ سرائی شروع کر دی ہے اور بھارتی ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گھمبیر نے شاہد آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں پاکستانی آزاد کشمیر میں ہوتی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے پیر کے روز اقوام متحدہ سے اس معاملہ میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ’’ کشمیری عوام کواقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ان کے حقوق دیئے جانے چاہئیں، اقوام متحدہ کو کیوں بنایا گیا ہے، کیا وہ سو رہا ہے؟ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی تجویزکے تحت ان کے حقوق دیئے جانے چاہئیں۔ جیسے ہم سب کے پاس آزادی کا حق ہے، ویسے ہی کشمیرمیں انسانیت کے خلاف جو بغیراکساوے کے جرم اور دخل اندازی کی جارہی ہے، اسے دیکھنا ضروری ہے‘‘۔

    شاہد آفریدی کے اس سوال پر بھارتی کھلاڑی بوکھلا اٹھے، ہندوانتہاپسند تنظیم بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر گوتم گمبھیر شاہد آفریدی کی بات کو تو جواب صحیح معنوں‌ میں‌ دلیل سے نہیں دے سکے البتہ انہوں نے غصے میں‌ آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آفریدی نے بالکل صحیح بات کہی ہے۔ انسانیت کے خلاف بغیر اکساوے کے جرم اور دخل اندازی ہو رہی ہے تاہم حقوق انسانی کی خلاف ورزی پاکستانی آزاد کشمیر میں ہو رہی ہے۔

    واضح‌ رہے کہ شاہد آفریدی اور گوتم گھمبیر میدان پر بھی کئی بار آپس میں الجھ چکے ہیں، گوتم گھمبیر انتہاپسند تنظیم بی جے پی کی طرف سے رکن پارلیمنٹ‌ ہیں، شاہد آفریدی نے ایک مرتبہ پہلے بھی ایک مرتبہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ گوتم گھمبھیر عقل سے عاری انسان ہیں،

  • آرٹیکل 370 کا خاتمہ، آخر کار امریکہ نے بھی خاموشی توڑ دی، کیا کہا؟ بڑی خبر آ گئی

    آرٹیکل 370 کا خاتمہ، آخر کار امریکہ نے بھی خاموشی توڑ دی، کیا کہا؟ بڑی خبر آ گئی

    مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کئے جانے کے بعد سے ہر کوئی انتظار میں تھا کہ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش تو کی تھی لیکن بھارت کے اس اقدام کے بعد امریکہ کی طرف سے مکمل خاموشی کیوں ظاہر کی جارہی ہے؟ تاہم اب امریکہ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 ختم کئے جانے کے بعد امریکہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، بھارت کی طرف سے راجیہ سبھا میں بل پیش کرنے اور صدر سے دستخط کروانے کا جو اقدام اٹھایا گیا ہے اس سے متعلق ہندوستانی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں قرار دیا گیا ہے کہ امریکہ انڈیا کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے متعلق معاملے کا جائزہ لے رہا ہے،

    امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے، امریکہ کو مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں اور نظر بندیوں پر تشویش ہے اور یہ کہ ایل او سی پر فریقین امن و استحکام برقرار رکھیں، واضح رہے کہ انڈیا کی ایک صحافی جیوتی ملہوترا کی جانب سے بھی آج یہ سوال اٹھایا گیا تھا کہ مودی کے اس اقدام پر ٹرمپ کیوں‌ خاموش ہیں اور امریکہ کا کوئی ردعمل کیوں نہیں‌ آیا ہے؟

  • آرٹیکل 370 کا خاتمہ، پاکستان نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ بھارت کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی، اہم خبر

    آرٹیکل 370 کا خاتمہ، پاکستان نے ایسا فیصلہ کر لیا کہ بھارت کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی، اہم خبر

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے خصوصی حیثیت ختم کئے جانے کے بعد پاکستان نے یہ معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لیجانے سمیت دیگر تمام آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے اور اس سلسلہ میں باقاعدہ قانونی مشاورت شروع کر دی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان بھارت کی طرف سے راجیہ سبھا میں‌ کالا قانون پیش اور اس پر صدر کے دستخط کروا کے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کچلنے کیلئے جو کھیل کھیلا گیا ہے حکومتی عہدیداران اس پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں اور سفارتی سرگرمیں تیز کرتے ہوئے مسلم ملکوں کی قیادت کو کشمیر کے تازہ ترین حالات سے آگاہ کیا جارہا ہے، وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے سوموار کے دن ترک صدر رجب طیب اردوان اور ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا ہے،

    ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت والا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لیجانے کے حوالہ سے قانونی ماہرین سے مشاورت کی تصدیق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی کی ہے. سوموار کے دن نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بھی ان کا کہنا تھا کہ انڈیا نے فلسطین کودیکھتے ہوئے بھی اس موقع سے فائدہ اٹھایاہے کہ فلسطین کے ساتھ جوکچھ بھی ہوا ، اس پر دنیا کی طرف سے کوئی خاص ردعمل نہیں دیا گیا، انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ تھا کہ بھارت اس قسم کی کوشش کرسکتاہے، نیشنل سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں ہم سب کی یہ واضح رائے تھی کہ بھارت کو ئی ایسا کرنے چلاہے اور ہمیں اس سلسلہ میں مکمل طور پر تیار رہنا چاہئے، ہمارا اپنا اندازہ تھا کہ 15اگست کو جو وزیر اعظم مودی کی تقریر متوقع ہے ، شائد اس تقریر میں وہ کوئی بڑا اعلان کریں،

    شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹرمپ اور ہر اس قوت کو جو بر صغیر میں استحکام چاہتی ہے اسے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے، بھارت نے مسئلہ کشمیر کو مزید ہائی لائٹ کردیا اور الجھا دیاہے، اس نے یہ قدم اٹھا کر شملہ معاہدے کی بھی خلاف ورزی کی اور ہر لحاظ سے صریحاً بہت خطر ناک کھیل کھیلا گیا ہے،

    ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں یہ معاملہ عالمی عدالت انصاف میں‌ لیجانے سے متعلق کوئی بڑا فیصلہ کیا جاسکتا ہے،

  • سری نگر ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کیا کر رہے ہیں؟ وزیر خارجہ نے پول کھول دیا

    سری نگر ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کیا کر رہے ہیں؟ وزیر خارجہ نے پول کھول دیا

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی طرف سے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو خط لکھا گیا ہے جس میں انہیں‌ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال اور خطے میں امن امان کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خط میں انہیں سری نگر ائیرپورٹ پر بھارت کے خصوصی طیاروں کی نقل و حرکت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اضافی دستوں کی آمد سے آگاہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی طرف سے فائرنگ اور گولہ باری میں اضافہ ہو گیا ہے جو کہ نہ صرف 2003 کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے بلکہ اس سے لائن آف کنٹرول پر بسنے والے معصوم شہریوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں اور املاک کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اگر اس صورتحال کا سدباب نہ کیا گیا تو امن و امان کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں،

    خط میں کہا گیا ہے کہ ہیومن رائٹس کمشنر آفس (OHCHR) نے گزشتہ ماہ جاری ہونے والی دوسری رپورٹ میں ، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا پردہ چاک کیا ہے -جس میں نہتے کشمیریوں کی زیر حراست ہلاکتوں، بچوں سمیت نہتے لوگوں پر پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال ، (جس کے نتیجے میں کئ افراد بصارت سے محروم ہوئے)، ریپ ، جبرآ اغوا جیسے اقدامات کا ذکر کیا گیا ہے، اقوام متحدہ کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ ہیومن رائٹس کمشنر آفس کیطرف سے جاری کی گئی اس غیر جانبدارانہ رپورٹ میں آشکار کی گئ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ کئی دہائیوں سے سات لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی کے باوجود ، مزید دس ہزار سے زیادہ فورس بھجوائے جانے کی اطلاعات تشویشناک ہیں، میں آپ کی توجہ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 38 کی جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں جس کے تحت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان اور بھارت دونوں کو پابند کیا تھا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال میں کسی بھی بڑی ممکنہ تبدیلی کی صورت میں سلامتی کونسل کو آگاہ کریں گے، پاکستان یہ سمجھتا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور بھارت کے مبینہ عزائم نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ اس صورتحال سے پورے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ہے،

  • مودی نے دفعہ 370 کیوں ختم کی؟ لیفٹینٹ جنرل امجد شعیب نے بھارتی سازش کا پول کھول دیا

    مودی نے دفعہ 370 کیوں ختم کی؟ لیفٹینٹ جنرل امجد شعیب نے بھارتی سازش کا پول کھول دیا

    پاکستان کے نامور دفاعی تجزیہ نگار لیفٹیننٹ جنرل ر امجد شعیب نے کہا ہے کہ مودی نے اس وقت افغان عمل کو سبوتاژ کرنے کے لیے یہ سب کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی سیاسی مسائل کوتشدد کےذریعےحل کرناچاہتےہیں، ہمارے پاس سفارتی عمل کےسوا کوئی چارہ نہیں ہے، ہم ایٹمی قوت ہونےکی وجہ سےذمہ دارانہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں،

    لیفٹیننٹ جنرل ر امجد شعیب نے کہاکہ کچھ عرصے بعد بھارت نواز بھی آزادی پسندوں کےساتھ کھڑے ہوں گے، واضح رہے کہ بھارت نے آج کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کر دی ہیں اور پارلیمنٹ میں پیش کردہ بل پر بھارتی صدر نے دستخط بھی کر دیے ہیں،

  • امریکی اہم عہدیدار نے اچانک بھارت جانے کا کیا اعلان؟ مقصد بھی پتہ چل گیا، اہم خبر

    امریکی اہم عہدیدار نے اچانک بھارت جانے کا کیا اعلان؟ مقصد بھی پتہ چل گیا، اہم خبر

    امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے نئی دہلی جانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ افغان امن عمل پر بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کیلئے نئی دہلی جارہے ہیں،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زلمے خلیل زاد نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری ٹیم اور طالبان نمائندے تکنیکی مسائل پر بات چیت جاری رکھیں گے، ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات میں واضح اور اچھی پیش رفت ہوئی ہے،


    امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ امریکہ کی طالبان سے مشروط فوجی انخلاء کے حوالہ سے طالبان سے بات چیت ہوئی ہے، گزشتہ ہفتے ہونے والی اس بات چیت کو اچھی پیش رفت قرار دیا جاسکتا ہے، واضح رہے کہ امریکی نمائندہ ایسے موقع پر بھارت جارہے ہیں جب آج ہی انڈیا نے کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور پارلیمنٹ میں پیش کردہ بل پر بھارتی صدر نے دستخط بھی کر دیے ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ امریکی نمائندہ بھارت جا کر اس سلسلہ میں بات کرتے ہیں یا نہیں؟

  • دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، ایسا اسلحہ برآمد کہ سن کر حیران رہ جائیں گے

    دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، ایسا اسلحہ برآمد کہ سن کر حیران رہ جائیں گے

    قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشتگردی کابڑامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں اسلحہ میں ریمورٹ کنٹرول بم، تھری ناٹ تھری گن اورسیکڑوں راؤنڈزبھی شامل ہیں، برآمدکئےگئےاسلحےمیں ایئرکرافٹ راؤنڈزبھی شامل ہیں،

    اسسٹنٹ کمشنرذوہیب الحق کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کاعید اور یوم آزادی کےموقع کارروائی کاارادہ تھا اور وہ تخریب کاری و دہشت گردی کے ذریعہ پاکستانیوں‌ کو خون میں نہلانا چاہتے تھے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے مزید کاروائی کا آغاز کر دیا ہے،

  • بھارتی ایجنسی نے میرے خلاف کیا اقدام اٹھایا ہے؟ مشعال ملک نے صاف بتا دیا

    بھارتی ایجنسی نے میرے خلاف کیا اقدام اٹھایا ہے؟ مشعال ملک نے صاف بتا دیا

    جموں‌ کشمیر لبریشن فرنٹ‌ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کوایل اوسی کےعلاقوں تک محدودکرکےمہاجرکا درجہ دیناچاہتا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ یاسین ملک کی صحت تشویشناک ہےانہیں پنجرےنماسیل میں رکھاگیاہے، میرانام بھی بھارتی ایجنسی این آئی اےکی فہرست میں شامل کرلیاگیا ہے، مقبوضہ کشمیرگئی تو مجھے گرفتار کرلیا جائے گا،

    واضح‌ رہے کہ بھارت میں نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں جموں‌ کشمیر لبریشن فرنٹ‌ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک کی انتہائی تشویشناک حالت میں تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس پر کشمیری قوم میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، حریت رہنما یاسین ملک کی تازہ ترین تصاویر تہاڑ جیل کے پنجرہ نما بیرک کی ہیں جہاں انہیں‌ سخت تشویشناک حال میں باہر نکال کر صوفے پہ لٹایا گیا ہے، اس حوالہ سے بعض اطلاعات انتہائی دلسوز ہیں، یاد رہے کہ یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھی ایک دن قبل کہا تھا کہ ان کے شوہر کی حالت انتہائی خراب ہے اور وہ اپنے قدموں پر کھڑے بھی نہیں‌ ہو سکتے، انہوں نے کہا تھا کہ عالمی اداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور انہیں رہا کروانا چاہیے. یٰسین ملک کو رہا نہ کئے جانے پر کشمیری قوم میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے،

  • مسلئہ کشمیر: اپوزیش اور حکومت نے مل کر ایسا اعلان کردیا کہ بھارت میں صف ماتم بچھ گئی

    مسلئہ کشمیر: اپوزیش اور حکومت نے مل کر ایسا اعلان کردیا کہ بھارت میں صف ماتم بچھ گئی

    اسلام آباد: چیئرمین خارجہ امور کمیٹی سینیٹ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنا ہائی کمیشنر دہلی سے واپس بلا لینا چاہیئے، جس پر حکومتی سینیٹر محمد علی سیف نے ان کی بات سے اتفاق کیا.

    تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین خارجہ امور کمیٹی سینیٹ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان کو اپنا ہائی کمیشنر دہلی سے واپس بلا لینا چاہیئے، جس پر ساتھ بیٹھے رکن قانون و انصاف کمیٹی سینیٹ سینیٹر محمد علی سیف نے ان کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو نہ صرف اپنا ہائی کمیشنر دہلی سے واپس بلانا چاہیئے بلکہ بھارت کے ہائی کمیشنر کو بھی واپس بھارت بھیج دینا چاہیئے جبکہ سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ملک میں ڈپلومیٹک ایمرجنسی ڈیکلئر کردینی چاہیئے، اس وقت کشمیر کا ایک ہی ایجنڈا ہے جسے مل کر حل کرنے کی ضرورت ہے.

    واضح رہے کہ بھارت نے آج آرٹیکل 35 اے اور 370 منسوخ کردیا ہے جس سے کشمیر اب علیحدہ سے ریاست نہیں رہی.

  • یٰسین ملک کی انتہائی تشویشناک حالت والی تصاویر وائرل، کشمیری قوم میں غم و غصہ کی لہر

    یٰسین ملک کی انتہائی تشویشناک حالت والی تصاویر وائرل، کشمیری قوم میں غم و غصہ کی لہر

    بھارت میں نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں جموں‌ کشمیر لبریشن فرنٹ‌ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک کی انتہائی تشویشناک حالت میں تصاویر منظر عام پر آئی ہیں جس پر کشمیری قوم میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی تازہ ترین تصاویر تہاڑ جیل کے پنجرہ نما بیرک کی ہیں جہاں انہیں‌ سخت تشویشناک حال میں باہر نکال کر صوفے پہ لٹایا گیا ہے، اس حوالہ سے بعض اطلاعات انتہائی دلسوز ہیں،

    واضح رہے کہ یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھی ایک دن کہا تھا کہ ان کے شوہر کی حالت انتہائی خراب ہے اور وہ اپنے قدموں پر کھڑے بھی نہیں‌ ہو سکتے، انہوں نے کہا تھا کہ عالمی اداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور انہیں رہا کروانا چاہیے. یٰسین ملک کو رہا نہ کئے جانے پر کشمیری قوم میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے،

  • کشمیر میں مزید کاروائی ہوئی تو سنگین نتائج ہوں گے، پاکستان نے بھارت کو آگاہ کر دیا

    کشمیر میں مزید کاروائی ہوئی تو سنگین نتائج ہوں گے، پاکستان نے بھارت کو آگاہ کر دیا

    مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر پاکستان کی طرف سے بھارت سے شدید احتجاج کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور اس موقع پر سیکریٹری خارجہ نےبھارتی ہائی کمشنرکواحتجاج مراسلہ بھی تھمایا، بھارتی ہائی کمشنر کو دیے گئے مراسلہ میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات 370 اور 35 اے ختم کرنے کیخلاف احتجاج کیا گیا ہے،

    دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کو دفتر خارجہ طلب کیا اور کشمیر سے متعلق قانون سازی پر شدید احتجاج کیا۔ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے بھارتی ہائی کمشنر سے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی کی، بھارت کشمیر میں مزید کسی کارروائی سے اجتناب کرے ورنہ ایسے اقدامات کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    واضح رہے کہ بھارتی صدرنےمقبوضہ کشمیر کی 4 نکاتی ترامیم پردستخط کردیئے جس کے بعد بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی صدارتی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرکی علیحدہ قانون سازاسمبلی ہوگی ، لداخ کومقبوضہ کشمیر سےالگ کردیا گیا بھارتی صدرنے گورنرکا عہدہ ختم کردیا اوراختیارات کونسل آف منسٹرزکوتفویض کر دیئے ،کالے قانون میں مقبوضہ جموں کشمیرآج سےبھارتی یونین کاعلاقہ تصورہوگا ،کالےقانون میں مقبوضہ جموں کشمیراب ریاست نہیں کہلائے گی.

  • کشمیر سے متعلق بھارتی اقدام پر مسلم لیگ ن نے کیا بڑا فیصلہ، اہم خبر

    کشمیر سے متعلق بھارتی اقدام پر مسلم لیگ ن نے کیا بڑا فیصلہ، اہم خبر

    مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے طلب کر لیا گیا ہے، قومی اسمبلی اورسینیٹ کے ن لیگ کےاراکین کامشترکہ اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلے کئے جانے کی توقع ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کی صدارت شہبازشریف اور چیئرمین راجہ ظفرالحق مشترکہ طورپرکریں گے، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس بارےحکمت عملی تیارکی جائےگی،

    مسلم لیگ ن کی اراکین پارلیمنٹ کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر منگل کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا ہے۔ مشترکہ اجلاس کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے جس کے بعد اب کابینہ میٹنگ بدھ کو ہوگی۔

    یاد رہے کہ بھارت نے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا ہے جس کے تحت مقبوضہ کشمیر اب ریاست نہیں کہلائے گی۔ بھارتی آئین کا آرٹیکل 370 مقبوضہ کشمیر میں خصوصی اختیارات سے متعلق ہے، آرٹیکل 370 ریاست مقبوضہ کشمیر کو اپنا آئین بنانے اور اسے برقرار رکھنے کی آزادی دیتا ہے۔

  • کشمیر سے متعلق بھارتی فیصلہ کا کیا اثر پڑے گا؟ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بتا دیا

    کشمیر سے متعلق بھارتی فیصلہ کا کیا اثر پڑے گا؟ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بتا دیا

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق یکطرفہ بھارتی فیصلے سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی فیصلے سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مزید بڑھیں گی، شہری آزادیوں اور ذرائع مواصلات پر قدغن سے کشیدہ صورتحال مزید خراب ہوگی، مقبوضہ وادی میں حالیہ بھارتی اقدامات نے لوگوں کو کنارے پر لاکھڑا کیا ہے، جموں و کشمیر سے متعلق اہم فیصلے مقامی لوگوں کی منشا کے بغیر کئے جارہے ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں مزید فوجی تعینات کئے ہیں،

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات ، انٹرنیٹ اور پرامن اجتماعات پر پابندیاں عائد ہیں، بھارتی اقدامات نے کشمیری عوام کیلئے صورتحال مزید سنگین کردی ہے.بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اہم سیاسی رہنماؤں کو نظر بندکررکھا ہے.بھارت نے کشمیری عوام سے مشاورت کے بغیر حتمی آئینی اقدامات اٹھائے.مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے.مقبوضہ وادی میں سیاسی احتجاج پر طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا جارہا ہے.لوگوں کا بے دریغ قتل ، انہیں اندھا اور دہشت میں مبتلا کیا جارہا ہے.بھارتی اقدامات انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں

  • بھارتی جارحیت کیخلاف اگلے چند گھنٹوں میں کیا ہونے جارہا ہے؟ دبنگ اعلان کردیا گیا

    بھارتی جارحیت کیخلاف اگلے چند گھنٹوں میں کیا ہونے جارہا ہے؟ دبنگ اعلان کردیا گیا

    کوئٹہ (اے پی پی ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ قابض بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف اور حریت پسند کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بلوچستان بھر میں یوم یکجہتی بھرپور انداز میں منایا جارہا ہے.

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خودمختار حیثیت ختم کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 370کے خاتمے سے بی جے پی کے مکروہ عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں،کشمیر کی خودمختار حیثیت کا خاتمہ کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی مترادف ہے ۔گزشتہ روز ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کی مدد کے لیے آگے آئے کیونکہ انسانی حقوق سے متصادم قوانین سے کشمیریوں کی حق کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا، کشمیری رہنماﺅں کی نظربندی اور حراست میں لینے کا مقصددراصل بھارت کے کالے قوانین اور مظالم کا تحفظ ہے۔جام کمال خان نے کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت دینے سے ہی مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہے.

    واضح رہے کہ کشمیر میں بھارتی ظلم کیخلاف پاکستان بھر میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں، تاہم اب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھی بلوچستان میں یوم یکجہتی بھرپور انداز میں منانے کا اعلان کیا ہے.

  • بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، کشمیر سے متعلق کیا اٹھایا اقدام؟ اہم خبر

    بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، کشمیر سے متعلق کیا اٹھایا اقدام؟ اہم خبر

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے کشمیر پر حالیہ بھارتی جارحیت کےتناظرمیں مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کی سینئرلیڈرشپ کشمیرپربھارتی جارحیت سےپیداہونیوالی صورتحال پرغورکرے گی، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اپنی تمام سیاسی مصروفیات فی الفور ترک کرکے لاڑکانہ سے اسلام آباد پہنچے ہیں، وہ کشمیر پر حالیہ بھارتی جارحیت کے تناظر میں مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شریک ہوں گے

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے، بلاول بھٹو نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں پر بھارت کے مظالم ناقابل برداشت ہیں،انتہاپسند بھارتی حکومت کے عزائم کھل کر سامنے آچکے ہیں،

  • وزیر اعظم عمران خان کا ترک صدر رجب طیب اردوان سے رابطہ، مقبوضہ کشمیر سے متعلق کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    وزیر اعظم عمران خان کا ترک صدر رجب طیب اردوان سے رابطہ، مقبوضہ کشمیر سے متعلق کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان نے ترک صدررجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا اور انہیں مقبوضہ کشمیرکی تازہ صورتحال سےآگاہ کیا،

    کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنا یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، عمران خان اور مہاتیر محمد میں اتفاق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گفتگو کے دوران کہا کہ مقبوضہ کشمیرکااسٹیٹس تبدیل کرنا خطےکی سلامتی پرگہرےاثرات چھوڑے گا، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی اورسفارتی مددجاری رکھےگا، کشمیری حق خودارادیت کی جدوجہد کررہےہیں، کشمیرکامسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل ہوناچاہیے،

    ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ترک صدررجب طیب اردوان نے کہاکہ ترکی کشمیریوں کےموقف کی حمایت کرتاہے،ترک صدرکامقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال پراظہارتشویش کیا گیا ، واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے آج ملائشین وزیر اعظم مہاتیر محمد سے بھی رابطہ کیا اور انہیں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا ہے،

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، ویج بورڈ ایوارڈ اور انفارمیشن کمشنرز کی تعیناتی سے متعلق کیا ہوئے فیصلے؟ بڑی خبر

    وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس، ویج بورڈ ایوارڈ اور انفارمیشن کمشنرز کی تعیناتی سے متعلق کیا ہوئے فیصلے؟ بڑی خبر

    وزیراعظم کی زیرصدارت وزارت اطلاعات ونشریات کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا ہے جس میں فردوس عاشق،نعیم الحق،سیکرٹری اطلاعات اورسینئرافسران نے شرکت کی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کوایک سالہ کارکردگی پرتفصیلی بریفنگ دی گئی، اس موقع پر معاون خصوصی نے بتایا کہ قانون 2017 کے تحت انفارمیشن کمشنرزکی تعیناتی کاعمل مکمل کرلیا ہے، بورڈایوارڈکااعلان کیاجاچکاہے، آٹھواں ویج بورڈ ایوارڈ مرتب کرنے کا کام جاری ہے، حکومت کی کارکردگی کواُجاگرکرنےمیں وزارت اطلاعات کاکرداراہم ہے،

    اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ تمام وفاقی وزارتیں ایک سالہ کارکردگی رپورٹ وزارت اطلاعات کوفراہم کریں، پاکستان ٹیلی وژن قومی تشخص اوراقدارکی ترجمانی کرتاہے،

  • پاکستانی کرکٹر حسن علی کی شادی، بھارتی میڈیا نے ہندوستانی کھلاڑیوں کی شرکت سے متعلق کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    پاکستانی کرکٹر حسن علی کی شادی، بھارتی میڈیا نے ہندوستانی کھلاڑیوں کی شرکت سے متعلق کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کی شادی اسی ماہ کی 20 اگست کو ہونے والی ہے اور نکاح کی یہ تقریب دبئی میں ہو گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حسن علی کی شادی کی خاص بات یہ ہے کہ وہ بھارتی لڑکی سامیہ آرزو سے شادی کر رہے ہیں اور اس میں انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو شریک ہونے کیلئے دعوت دی ہے، بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں‌ میں کہا گیا ہے کہ حسن علی نے اگرچہ کسی ہندوستانی کھلاڑی کا نام نہیں‌ لیا لیکن ان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کو اپنی شادی کا دعوت نامہ دینے میں انہیں کافی خوشی ہے، بھارتی میڈیا نے ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں‌ کو دعوت دیے جانے کی خبر تو دی ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ انڈیا کے کھلاڑی اس شادی میں شریک ہوں گے یا نہیں؟

    بھارتی میڈیا نے حسن علی کے حوالہ سے کہا ہے کہ میں نے پوری ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کو اپنی شادی کا دعوت نامہ دینا چاہا، ہم سب کرکٹ کھیلنے والے دوست ہیں ، مجھے اچھا لگے گا اگر ہندوستانی کرکٹرز میری شادی میں دبئی آئیں گے، ہمارا مقابلہ میدان میں ہوتا ہے نہ کہ باہر، آخر میں ہم سب پروفیشنل کھلاڑی ہیں، ہمیں خوشیاں بانٹنی چاہئیں،

    واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر حسن علی سے میوات کی جس لڑکی کی شادی ہورہی ہے وہ ائیر امیرات میں فلائٹ انجینئر ہیں، سامیہ آرزو کی طرح میوات علاقہ کی کئی لڑکیوں کی شادی پاکستان میں ہوئی ہے ، لیکن ہائی پروفائل ہونے کی وجہ سے یہ رشتہ سرخیوں میں ہے، یہ بات بھی واضح رہے کہ حسن علی کی طرح شعیب ملک، محسن حسن خان اور دیگر بعض کھلاڑی بھی بھارتی لڑکیوں سے شادی کر چکے ہیں، شعیب ملک کی شادی بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی ہے اور ان کا ایک بچہ ہے،

  • بھارت نے دفعہ 370 ختم کی تو فردوس عاشق اعوان نے سلامتی کونسل سے متعلق کیا کہا؟ اہم خبر

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کےلیے کشمیریوں کوسلام پیش کرتےہیں، کشمیری مجاہدآزادی کےلیےجدوجہدکررہےہیں، بھارت نےآج سلامتی کونسل کی قراردادوں کی بےتوقیری کی، کشمیری عالمی اداروں کوپکاررہےہیں،اوآئی سی کی حمایت پرشکرگزارہیں،

    کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنا یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، عمران خان اور مہاتیر محمد میں اتفاق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ بھارت نےعالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، بھارت کی ریاستی دہشتگردی بے نقاب ہوگئی، بھارت کےیکطرفہ اورمکروہ عمل کومستردکرتےہیں، کشمیرہمارےدلوں کی دھڑکن ہے، بھارت نےکشمیرمیں انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیردیں، بھارت کاسیکولرہونےکادعویٰ بےنقاب ہوگیا،

    بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دئیے

    مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

    مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ، بھارت نے خطرناک کھیل کھیلا، شاہ محمود قریشی

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بھارت ہندوتواکی سوچ پرعمل کررہاہے، پاکستان کی ذمہ دارانہ صلاحیت کودنیامیں سراہاگیا، امریکی صدرنےبھی پاکستان کی امن پالیسی کی حمایت کی، بھارت کوخطےکےامن سےکوئی لینادینانہیں ہے، دنیاپاکستان کےبیانیےکےساتھ کھڑی ہے، بھارت نےحریت پسندرہنماوَں کوقیدکررکھاہے،

  • کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات، شہباز شریف نے سعودی عرب اور ترکی سے بڑا مطالبہ کر دیا؟ اہم خبر

    کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات، شہباز شریف نے سعودی عرب اور ترکی سے بڑا مطالبہ کر دیا؟ اہم خبر

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہےکہ کشمیری بھائیوں کوتنہانہیں چھوڑیں گے، اس مسئلے پر سیاسی اورعسکری قیادت کوایک آوازبننا ہو گا،

    آرٹیکل 35 اے منسوخ ،بھارت نے اعلان کر دیا

    آج کشمیریوں کے لئے سیاہ ترین دن، محبوبہ مفتی

    کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ،کشمیری اراکین کا بھارتی ایوان میں احتجاج

    بھارتی ایوان سے دو کشمیری اراکین کو نکال دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے ترکی اور سعودی عرب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت پر دباؤ ڈالیں تاکہ مودی سرکار اس فیصلے کو واپس لے، ان کا کہنا تھا کہ یاسین ملک پرتہاڑجیل میں ظلم کیاجارہاہے، سید علی گیلانی،میرواعظ عمرفاروق کےساتھ ظلم کیاجارہاہے، شہباز شریف نے کہا کہ مودی کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے خلاف بغاوت ہے، پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر پر ہماری ایک آواز جانی چاہئے، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، مودی کےاقدام کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان کی بائیس کروڑ عوام کہہ رہی ہے کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں،

    بھارت کی ہٹ دھرمی پوری دنیا پر واضح ہو چکی، علی امین گنڈا پور

    مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ، بھارت نے خطرناک کھیل کھیلا، شاہ محمود قریشی

    پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا، فردوس عاشق اعوان

    شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کےدوست ممالک سےاُمیدہےوہ مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑےہونگے، اُمی د ہے چین،سعودیہ،ترکی سمیت دوست ممالک بھرپورساتھ دیں گے،برطانیہ کوبھی کشمیرمعاملےپرپاکستان کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے ،شہبازشریف نے سعودی عرب کے شاہ سلمان کا نام لے کر کہا کہ انہیں پاکستان کی اس موقع پر مدد کرنی چاہئے. کشمیر کے لئے ہم سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں، کسی کے ٹریپ میں نہیں آنا چاہئے، ہمیں تقسیم نہیں کرنا بلکہ آپس میں جڑنا ہے، کل اسلام آباد جاؤں گا او ر اپوزیشن سے مشاورت کروں گا، دل کی اتھاہ گہرائیوں سے کہتا ہوں‌ کہ سول حکومت و عسکری قیادت کو ایک پیج پر ہونا چاہئے،. اپوزیشن اگر کشمیر کے لئے متحد ہونا چاہتی ہے تو عمران خان زخموں پر نمک مت چھڑکیں اس سے مزید حالات خراب ہوں گے.

  • جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف چوہدری برادران بھی میدان میں آ گئے، واضح اعلان کر دیا

    جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کیخلاف چوہدری برادران بھی میدان میں آ گئے، واضح اعلان کر دیا

    مسلم لیگ ق کے رہنماؤں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ ق لیگ بھارتی جارحیت کے خلاف حکومت اورپاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کی دھجیاں اڑانےپرخاموش تماشائی نہ رہے، یاسین ملک کوطبی سہولت اورکشمیری حریت پسندرہنماؤں کورہاکیاجائے،

    چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہیٰ نے کہاکہ عالمی برادری بھارتی ظلم وبربریت کانوٹس لے، واضح رہے کہ جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے پر پوری کشمیری و پاکستانی قوم سراپا احتجاج ہے، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ اور پوری حریت قیادت نظربند اور جیلوں‌ میں قید ہے،

  • کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنا یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، عمران خان اور مہاتیر محمد میں اتفاق

    کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنا یو این قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، عمران خان اور مہاتیر محمد میں اتفاق

    وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور مقبوضہ کشمیرکی تازہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ہے،

    بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دئیے

    مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

    مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ، بھارت نے خطرناک کھیل کھیلا، شاہ محمود قریشی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ بھارت کےاس اقدام سےخطےمیں امن وامان کی صورتحال خراب ہوگی، مقبوضہ کشمیرکااسٹیٹس تبدیل کرناسلامتی کونسل کی قراردوں کیخلاف ہے، بھارت کے اس اقدام سےدونوں ممالک کےدرمیان تعلقات خراب ہوں گے، کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرناعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارتی اقدام سے2ایٹمی ہمسائیوں کےتعلقات مزیدخراب ہوں گے،

    آرٹیکل 35 اے منسوخ ،بھارت نے اعلان کر دیا

    آج کشمیریوں کے لئے سیاہ ترین دن، محبوبہ مفتی

    ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہاکہ بھارت نےاس اقدام سےخطےکے امن اورسلامتی کونقصان پہنچایا ہےملائیشیامقبوضہ کشمیرکی صورتحال کاجائزہ لےرہاہے، وزیراعظم نےجنرل اسمبلی کےاجلاس میں ملائیشن ہم منصب سےملاقات کی خواہش کااظہارکیا جس پر مہاتیر محمد نے کہاکہ عمران خان سےجنرل اسمبلی کےاجلاس میں ملاقات کامنتظرہوں،

  • دفعہ 370 ختم کرنے پر بھارتی حکومت نے ملک بھر کی ریاستوں‌ کو کیا نئے احکامات جاری کئے؟ اہم خبر

    دفعہ 370 ختم کرنے پر بھارتی حکومت نے ملک بھر کی ریاستوں‌ کو کیا نئے احکامات جاری کئے؟ اہم خبر

    بھارتی حکومت نے جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے کے بعد مبینہ طور پر کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے تمام ریاستوں اور خفیہ ایجنسیوں‌ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں،

    بھارت کی ہٹ دھرمی پوری دنیا پر واضح ہو چکی، علی امین گنڈا پور

    مسئلہ کشمیر پہلے سے زیادہ پیچیدہ، بھارت نے خطرناک کھیل کھیلا، شاہ محمود قریشی

    پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھے گا، فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے تمام ریاستوں کو بھجوائے گئے مراسلہ میں تمام سیکیورٹی ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کے لئے کہا ہے، اسی طرح تمام ریاستوں کے چیف سکریٹریوں اور پولیس چیف کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ حساس علاقوں پر کڑی نگرانی رکھیں جہاں‌ ماضی میں فسادات ہوتے رہے ہیں،

    مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

    مودی سرکار کا کشمیریوں پر وار، کشمیری عوام ابھی تک بے خبر

    بھارتی اقدامات، آرمی چیف نے کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی

    جموں‌ کشمیر کے مختلف علاقوں سے بھارت میں آ کر رہنے والے کشمیریوں‌ پر بھی خصوصی توجہ دینے کیلئے کہا گیا ہے، بھارتی وزارت داخلہ نے مختلف ریاستوں سے کہا ہے کہ میڈیا خصوصا سوشل میڈیا کے ذریعہ پھیلائی جانے والی افواہوں اور غیر مصدقہ خبروں کی روک تھام اور انتہاپسندی کے جذبات کو ہوا دینے یسی حرکتوں پر بھی سخت نظر رکھی جائے، واضح رہے کہ آج جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کر دی گئی ہیں اور بھارتی صدر نے اس پر دستخط کر دیے ہیں،

  • دفعہ 370 ختم کرنا انڈیا کی تاریخ میں سیاہ دھبہ ہے، کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد

    دفعہ 370 ختم کرنا انڈیا کی تاریخ میں سیاہ دھبہ ہے، کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد

    بھارت میں راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر غلام نبی آزاد نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق آئین کی دفعہ 370 اور 35 اے کو بٹانے اور ریاست جموں‌ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کے فیصلہ کو وہاں کے عوام کے ساتھ اعتماد شکنی اور ملک کی تاریخ میں ’سیاہ دھبہ‘ قرار دیا ہے،

    مودی دہشت گرد، حافظ سعید کی باتیں آج درست ثابت ہوئیں، مبشر لقمان

    مودی سرکار کا کشمیریوں پر وار، کشمیری عوام ابھی تک بے خبر

    بھارتی اقدامات، آرمی چیف نے کور کمانڈر کانفرنس طلب کر لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غلام نبی آزاد نے کہا کہ بی جے پی نے جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کر کے ایک ریاست کو ملک کے نقشہ سے مٹا دیا ہے، کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے کہاکہ وہ تو جموں کشمیر ریزر ویشن بل پر بات کرنے کی تیاری کرکے آئے تھے لیکن ہندوستانی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اسمبلی میں دفعہ 370 ہٹانے سے متعلق قرارداد اور جموں وکشمیر تشکیل نو بل پیش کردیا جس کا اندیشہ کچھ دنوں سے ظاہر کیا جارہا تھا،

    کانگریس لیڈر نے کہا کہ جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا وہاں کے عوام کے ساتھ اعتماد شکنی ہے،

  • مقبوضہ کشمیر میں قابض‌ انتظامیہ نے کرفیو کے بعد رات کی تاریکی میں ایک اور مذموم قدم اٹھا لیا، اہم خبر

    مقبوضہ کشمیر میں قابض‌ انتظامیہ نے کرفیو کے بعد رات کی تاریکی میں ایک اور مذموم قدم اٹھا لیا، اہم خبر

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے کرفیو نافذ کئے جانے کے بعد قابض انتظامیہ نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی مکمل طور پر بند کر دی ہے تاکہ سوشل میڈیا کے ذریعہ بھارتی مظالم دنیا تک نہ پہنچ سکیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں کام کرنے والی موبائل کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو پیغام دیا گیا ہے کہ فی الحال موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کی جارہی ہے جب تک اگلا حکم نہیں آجاتا موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی، بھارتی حکومت کی طرف سے موبائل سروس بند کرنے کے حوالہ سے بھی یہ پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ چونکہ ہندوستانی ایجنسیوں‌ کو یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کشمیر میں مجاہدین کی جانب سے بڑے حملوں کا خدشہ ہے اس لئے احتیاط کے طور پر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے،

    مقامی کشمیریوں نے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور فوج چاہتی ہے کہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم سوشل میڈیا کے ذریعہ دنیا تک نہ پہنچ سکیں اس لئے یہ مذموم حرکت کی گئی ہے، واضح رہے کہ چند گھنٹے قبل بھارتی فوج نے پورے کشمیر میں کرفیو بھی لگا دیا ہے،

  • سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، کیا ہوئی گفتگو ؟ اہم خبر

    سعودی عرب میں پاکستانی سفیر کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، کیا ہوئی گفتگو ؟ اہم خبر

    سعودی عرب میں متعین پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل کے چیف سیکرٹری اور ایکٹنگ سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عبد اللہ موسٰی الطائر سے ملاقات کی ہے، ملاقات کا مقصد او آئی سی کوکشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ بھارتی جارحیت اور کلسٹر گولہ بارود کے استعمال سے بے گناہ شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے سے آگاہ کرنا تھا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راجہ علی اعجاز نے ڈاکٹر عبد اللہ کو بتایا کہ 30 اور 31 جولائی 2019 کی رات کو بھارتی فوج نے توپ خانے کے ذریعے کلسٹر گولہ بارود کا استعمال کرکے وادی نیلم میں خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس جارحیت کے نتیجے میں شدید شہری ہلاکتیں ہوئی اور ایک 4 سالہ لڑکے سمیت 2 شہری شہید جبکہ 11 شدید زخمی ہوگئے۔ سفیر نے مزید کہا کہ ہندوستانی فوج جان بوجھ کر لائن آف کنٹرول کے ساتھ شہریوں کی آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے کلسٹر گولہ بارود کا استعمال کررھی ہے جو کہ جنیوا کنونشن اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے،

    پاکستانی سفیر نے بتایا کہ حالیہ ہفتوں میں مزید 38،000 بھارتی فوجی دستوں کی تعیناتی کی اطلاعات کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے عوام میں خوف و ہراس بڑھ رہا ہے۔ سیاحوں ، مذہبی زائرین اور طلباء کو فوری طور پر کشمیر چھوڑنے کی ہدایت اور لوگوں کو اشیائے خوردونوش ذخیرہ کرنے کی تاکید سے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ ہندوستانی حکام کشمیر میں مسلمان آبادی کے زمینی حقائق تبدیل کرنے کی کوشش کر رھے ہیں۔ سفیر نے بتایا کہ بھارت دہشت گردی کی جعلی انٹلیجنس کو کشمیر میں اپنی فوج کی تعیناتی بڑھانے کے لئے چال کے طور پر استعمال کررہا ہے،

    سفیر نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لئے پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے لئے بھارت پر اپنے دباؤ کا استعمال کرے۔ واضح رہے کہ کشمیر میں‌ اس وقت صورتحال انتہائی سنگین رخ اختیار کر چکی ہے اور بھارتی فوج نے پورے کشمیر میں کرفیو لگا دیا ہے جس پر کشمیری اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہی، بھارتی فوج کی طرف سے کلسٹر بم استعمال کرنے پر پاکستان کی طرف سے تمام بین الاقوامی فورمز پر احتجاج کیا جارہا ہے،

  • کشمیر سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کب ہو گا اور کون کرے گا صدارت؟ خبر آ گئی

    کشمیر سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کب ہو گا اور کون کرے گا صدارت؟ خبر آ گئی

    کشمیر سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس کل دن 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، اجلاس کی صدارت کشمیرکمیٹی کےچیئرمین فخرامام کریں گے، اجلاس میں مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا،

    واضح‌ رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آج رات کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور حالات پہلے سے بھی زیادہ سنگین ہو چکے ہیں، پاکستان تمام بین الاقوامی فورمز پر بھارتی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کر رہا ہے، پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی اسی حوالہ سے ہے کہ دنیا تک مظلوم کشمیریوں کی آواز بھرپور انداز میں پہنچائی جاسکے،

  • بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا دیا، رات کون سا بڑا اقدام اٹھایا جاسکتا ہے؟ اہم خبر

    بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا دیا، رات کون سا بڑا اقدام اٹھایا جاسکتا ہے؟ اہم خبر

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے بڑے پیمانے پر کرفیو نافذ‌ کر دیا گیا ہے اور وادی کشمیر میں لوگ اپنے گھروں‌ میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں حالات اس وقت انتہائی خطرناک صورت حال اختیار کر چکے ہیں اور مقبوضہ کشمیر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے تمام علاقوں میں‌ کرفیو نافذ کر دیا ہے،بھارتی فوج جسے آج صبح سے ہی انہتائی چوکس کر دیا گیا تھا اور فورسز اہلکاروں نے پولیس اسٹیشنوں کا کنٹرول سنبھالنا شروع کردیا تھا اس سے صاف نظر آ رہا تھا کہ آج کی رات بھارتی فوج ضرور کچھ نہ کچھ کرے گی اور پھر یہی ہوا ہے بھارتی فوج نے پوری وادی میں کرفیو نافذ کر دیا ہے.

    وادی کشمیر کے تحریک آزادی کے حوالہ سے حساس علاقوں میں صورتحال زیادہ حساس ہے اور لوگ اپنے گھروں‌ میں محصور ہو گئے ہیں، کسی کو گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں‌ ہے، بھارتی فوج کی طرف سے لگائے جانے پر جموں‌ کشمیر میڈیکل ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کا ایک لیٹر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے کرفیو پاس بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ کرفیو کے نفاذ کے بعد بھارتی فوج کی طرف سے کسی بڑے آپریشن کی اطلاعات ہیں،

  • سندھ میں امن و امان کی بحالی میں کس ادارے نے بڑا کردار ادا کیا؟ بلاول بھٹو نے اعتراف کر لیا

    سندھ میں امن و امان کی بحالی میں کس ادارے نے بڑا کردار ادا کیا؟ بلاول بھٹو نے اعتراف کر لیا

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پولیس کے یومِ شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں امن کی فضاکےقیام میں شہداءپولیس کی قربانیوں کابڑاکردارہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے کہاکہ پولیس کی خدمات بہت زیادہ ہیں، صوبائی حکومت شہداءپولیس کےبچوں اوران کےاہلخانہ کاخیال رکھےگی، پولیس فورس نےفرنٹ لائن پردہشتگردوں کامقابلہ اور امن قائم کیا، ملک میں معاشی بحران کی ذمہ داروفاقی حکومت ہے،

    انہوں نے کہاکہ شہریوں کومعاشی تحفظ فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے، پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں ملک کومعاشی بحران سےنکالا، واضح رہے کہ آج ملک میں پولیس کے یوم شہداء کا دن منایا گیا ہے،

  • اقوام متحدہ کے مبصرین کا وادی نیلم کا دورہ، کلسٹر بم آنکھوں سے دیکھے تو کیا کہا؟ اہم خبر

    اقوام متحدہ کے مبصرین کا وادی نیلم کا دورہ، کلسٹر بم آنکھوں سے دیکھے تو کیا کہا؟ اہم خبر

    اقوام متحدہ کے مبصر مشن کے نمائندوں نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے مبصرین نے بھارتی جارحیت کے شواہد اپنی آنکھوں سے دیکھے، یو این کے مبصرین نے ایل او سی کے قریب وادی نیلم کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، مبصرین کے دورہ سے ایک بار پھر بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کےسامنے بے نقاب ہو گیا،

    وادی نیلم میں بھارتی فوج نےایل اوسی کےمختلف علاقوں میں کلسٹربم پھینکے، ایل اوسی کے علاقے نوسیری میں پڑے کلسٹر بم بھی یواین او کے نمائندوں نے دیکھے، ایل اوسی کےقریب متاثرہ شہریوں سےبھی یواین اوکےنمائندوں نےصورتحال معلوم کی اور کلسٹر بموں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا،

    واضح‌ رہے کہ بھارتی فوج نے پچھلے چند دنوں میں نہتے شہریوں پر کلسٹر بم گرائے ہیں جس پر پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی سطح پر شدید احتجاج کیا گیا ہے، یو این مبصرین کا کنٹرول لائن کا یہ دورہ بھی اسی حوالہ سے تھا،

  • کسٹم حکام نے ایران کی کیا چیز پکڑ لی ؟ کہ جان کر ہرکوئی حیران رہ گیا

    کسٹم حکام نے ایران کی کیا چیز پکڑ لی ؟ کہ جان کر ہرکوئی حیران رہ گیا

    لاہور: کسٹم حکام نے شاندار کارروائی کرکے کروڑوں روپےکا ایرانی خشک دودھ پکڑ لیا . یہ ایران سے کوئٹہ اور پھر کوئٹہ سے لاہور تک پہنچایا گیا ، ایرانی ساختہ دودھ کو لاہور سمگل کرنے کی کوشش کی جاری تھی۔کسٹمز حکام کے مطابق سمگل شدہ خشک دودھ نبی بخش نامی ٹرانسپورٹر کا تھا۔

    کسٹم حکام کے ذرائع کے مطابق کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیم نے کلکٹر احمد رؤف کی خفیہ اطلاع پر ناکہ بندی کرکے کوئٹہ سے آنے والے ٹرک کو تحویل میں لے لیا۔ ٹرک سے سمگل شدہ خشک دودھ کے آٹھ سو اسی بیگز برآمد ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق یہ سمگل شدہ دودھ آئس کریم پوائنٹس اور ڈیری فارمز پر سپلائی کیلئے کوئٹہ سے لاہور بھجوایا گیا تھا۔یہ ایرانی خشک دودھ صحت کے لیے بہت نقصان دہ ہے.

  • شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن نے سینیٹ میں ووٹ نہ دینے والے اراکین کیخلاف کیا فیصلہ کیا؟ اہم خبر

    شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمن نے سینیٹ میں ووٹ نہ دینے والے اراکین کیخلاف کیا فیصلہ کیا؟ اہم خبر

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے مابین اگلے ہفتے ملاقات پر اتفاق کیا گیا ہے،

    اپوزیشن جماعتوں میں ٹوٹ پھوٹ یا کچھ اور؟ بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمن سے کیوں کیا رابطہ؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی گفتگو میں اس امر پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا ہے کہ موجودہ صورت حال میں رہبر کمیٹی کا اجلاس بلاناچاہیے، دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ نہ دینے والے اراکین کیخلاف کارروائی عمل میں لانا ہوگی،

    دونوں رہنماؤں میں ہونے والی گفتگو میں قرار دیا گیا ہے کہ رہبر کمیٹی آیندہ کی حکمت عملی طے کرے گی، واضح رہے کہ آج بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن کے مابین بھی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں آئندہ ہفتے باضابطہ ملاقات پر اتفاق کیا گیا ہے،

  • کشمیر : آج کی رات اہم ، کچھ بھی ہوسکتا ہے.

    کشمیر : آج کی رات اہم ، کچھ بھی ہوسکتا ہے.

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں حالات انتہائی خطرناک صورت حال اختیار کرتے جارہے ہیں اوروادی سے آخری اطلاعات کے مطابق آج کی رات بڑی اہم اور رات کو کچھ بھی ہوسکتا ہے

    مقبوضہ وادی سے ذرائع کے مطابق فوج کو انہتائی چوکس کر دیا گیا ہے اور فوج نے پولیس اسٹیشنوں کا کنٹرول سنبھالنا شروع کردیا ہے. اطلاعات یہی ہیں کہ کسی بھی وقت پوری وادی میں کرفیو کا نفاذ ہوسکتاہے

    یہ بھی ذرائع کے حوالےسے معلوم ہوا ہےکہ کرفیوکے نفاذ کے بعد بھارتی فوج کی طرف سے کسی بڑے اپریشن کے کیئے جانی کی اطلاعات ہیں. لوگ پہلے ہی گھروں سے باہر نہیں نکل رہے اور اگر کرفیوکا نفاذ ہوجاتاہے تو اس سے کمشیریوں کا جینا اور محال ہوجائے گا

  • پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کی تیاریاں‌ جاری، چیئر مین پی سی بی کی کل لیگ فرنچائز مالکان سے ہوں‌ گی ملاقاتیں

    پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کی تیاریاں‌ جاری، چیئر مین پی سی بی کی کل لیگ فرنچائز مالکان سے ہوں‌ گی ملاقاتیں

    پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق چیئر مین پی سی بی احسان مانی لیگ فرنچائز مالکان سے قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات کریں گے ، ملاقات میں پی سی ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا،

    ذرائع کے مطابق کچھ فرنچائز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد پر تحفظات کا اظہار کیا تھا چیئر مین پی سی بی فرنچائز مالکان سے ملاقات میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے تحفظات پر غور کیا جائے گا،،ملاقات میں پی ایس ایل جنرل کونسل اجلاس کی تاریخ کو بھی حتمی شکل دی جائے گی،

  • پاکستان کسی قسم کی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، قومی سلامتی کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری

    پاکستان کسی قسم کی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے، قومی سلامتی کمیٹی کا مشترکہ اعلامیہ جاری

    وزیر اعظم پاکستان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کسی بھی بھارتی مہم جوئی کامنہ توڑجواب دینےکے لیے ہمہ وقت تیار ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی سےخطے کاامن تباہ ہو رہاہے، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا، مقبوضہ کشمیر میں اضافی بھارتی فوج جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے، پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا، پاکستان مسئلہ کشمیرکااقوام متحدہ کی قراردادوں،کشمیریوں کی خواہشات کیمطابق حل چاہتاہے، بھارتی اقدامات سےمقبوضہ کشمیرکی صورتحال انتہائی خراب ہورہی ہے،

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرکاحل کشمیریوں کی خواہشات کےمطابق چاہتے ہیں، پاکستان کو کشمیریوں کی حمایت سے روکا نہیں جاسکتا، عالمی قیادت اورادارےبھارتی غیرذمے دارانہ اورجارحانہ رویےکانوٹس لیں،

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، بھارتی شرانگیزیوں‌ کا جواب دینے کیلئے کیا ہوئے فیصلے؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے، اجلاس میں قومی سلامتی کےامورپرغورکیاگیا اور بھارت کی جانب سےایل او سی کی خلاف ورزیوں کےمعاملے پرمشاورت کی گئی، اجلاس میں وزیردفاع،خارجہ،داخلہ اوروزیرامورکشمیرنےشرکت کی، اجلاس میں بھارت کی شرانگیزیوں کاموثر جواب دینے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود ، ڈی جی ملٹری آپریشنزکی موجودہ صورتحال پر اجلاس کوبریفنگ دی گئی، اجلاس کے دوران بھارت کیجانب سےسویلین آبادی کوکلسٹربموں سےنشانہ بنانےکےمعاملےپرگفتگو کی گئی،

    بھارت کشمیریوں‌کا قتل عام کررہا ہے اور عالمی برادری خاموش ہے ، آگے بڑھ کر بھارت کے مظالم روکنا ہوں گے ، اوآئی سی

    اجلاس میں چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کےسربراہان شریک ہوئے، وزیرخارجہ اورڈی جی ملٹری آپریشنزکی طرف سے شرکاء کو اہم بریفنگ دی گئی،

    اپوزیشن جماعتوں میں ٹوٹ پھوٹ یا کچھ اور؟ بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمن سے کیوں کیا رابطہ؟ اہم خبر

  • کپمنی ایک ، برانڈ ایک ، ماڈل ایک پھر قیمتیں کیوں مختلف ؟ سوزوکی نے پاکستانیوں لوٹنا شروع کردیا

    کپمنی ایک ، برانڈ ایک ، ماڈل ایک پھر قیمتیں کیوں مختلف ؟ سوزوکی نے پاکستانیوں لوٹنا شروع کردیا

    لاہور : پاکستان میں جہاں پہلے ہی مہنگائی نے ڈیرےڈال رکھے ہیں اور آئے روز ہر چیز کی قیمت میں‌اضافہ ہورہا ہے .وہاں غیر ملکی کمپنیوں کو بھی پاکستانیوں کو لوٹنے کا موقع مل گیا ہے.تفصیلات کے مطابق بھارت میں سوزوکی کی گاڑی کی قیمت اور ہے اور پاکستان میں کرنسی ایڈجسٹمنٹ کے باوجود اسی گاڑی کی قیمت اور ہے.

    باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق سوزوکی موٹرز نے پاکستانیوں سے گاڑیوں کی قیمتیں زیادہ وصول کرنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ یا شرم محسوس نہیں کی اور ببانگ دہل زیادہ قیتمتیں وصول کرکے اپنی مرضی مسلط کررکھی ہے.

    ذرائع کے مطابق بھارت میں سوزوکی ماروتی الٹو کی قیمت 2 لاکھ 93 ہزار جبکہ پاکستان میں اسی سوزوکی ماروی الٹو کی قیمت 14 لاکھ 33ہزار وصول کی جارہی ہے . اوراگرپاکستان کی کرنسی کو بھارتی کرنسی میں بدلہ جائے تو یہ گاڑی 6لاکھ 70ہزار میں ملنی چاہیے. اس حساب سے سوزوکی پاکستانیوں سے 7 لاکھ 63 ہزارروپے زیادہ لے رہی ہے ، آخر کیوں ؟

    کسٹم اور مافیا کی ملی بھگت سے پچھلے سال 200 ارب کی کرپشن کا انکشاف

    سوزوکی موٹرز کی اس لوٹ مار سے متعلق شہریوں کا کہنا ہے کہ بقیہ رقم جو سوزوکی موٹرز ناجائز وصول کررہی ہے وہ کون واپس لے گا . کیاحکومت اس ناانصافی کا نوٹس لیتی ہے یا پھر کھوکھلے دعوے کرکے وقت ٹپاو والا کام کرتی ہے. لیکن یہ تو واضح ہے کہ سوزوکی پاکستانی عوام کو بے وقوف بناکر ان سے ناجائز منافع لے رہی ہے . اس کا حساب بھی ہونا چاہیے اور احتساب بھی

  • اپوزیشن جماعتوں میں ٹوٹ پھوٹ یا کچھ اور؟ بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمن سے کیوں کیا رابطہ؟ اہم خبر

    اپوزیشن جماعتوں میں ٹوٹ پھوٹ یا کچھ اور؟ بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمن سے کیوں کیا رابطہ؟ اہم خبر

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمان کو ٹیلیفون کیا اور اہم امور پر مشاورت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے مابین ہونے والی گفتگو کے دوران اس امر کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے باضابطہ ملاقات بھی کریں گے، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اس امر کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلے ہفتے ملاقات کے دوران سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور اپوزیشن جماعتوں میں پیدا ہونے والے اختلافات سے متعلق جائزہ لیا جائے گا،

    واضح‌ رہے کہ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی دونوں ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرا رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ اختلافات بڑھنے پر دونوں جماعتوں‌کی قیادت نے اپنے پارٹی رہنماؤں کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا ہے تاہم یہ اختلافات بڑھتے جارہے ہیں اور اس میں‌ مزید شدت پیدا ہونے کا اندیشہ ہے،

  • ایل او سی پر بھارتی دہشت گردی کیخلاف وزیر اعلیٰ پنجاب بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟ اہم خبر

    ایل او سی پر بھارتی دہشت گردی کیخلاف وزیر اعلیٰ پنجاب بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا؟ اہم خبر

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ کشمیریوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار اورشہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ جموں وکشمیر کی وادی کو معصوم کشمیریوں کے خون سے نہلا دیا ہے اوربھارتی فوج نے نہتے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی انتہا کردی ہے، بھارتی ظلم و ستم اور تشدد کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، وزیراعلیٰ نے کہاکہ ریاستی دہشت گردی کے ذریعے بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کا گلا نہیں گھونٹ سکتا۔ بھارتی ظلم و ستم کے باوجود کشمیری عوام میں آزادی کی تڑپ مزید بڑھی ہے۔کشمیر کی آزادی کی صبح شہدائے کشمیر کے خون سے طلوع ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت جان لے کہ وہ ظلم کے پہاڑ توڑ کر بھی کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو نہیں دبا سکتا۔ بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کے دلوں میں جذبہ حریت کو ختم نہیں کر سکتے،

    سردارعثمان بزدار نے کہاکہ بھارتی ظلم و ستم پر عالمی برادری کی خاموشی کا کوئی جواز نہیں۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر عالمی برادری کو بیدار ہونا پڑے گا۔ آزادی کشمیری عوام کا حق ہے جو انہیں ہر صورت ملنا چاہیئے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ پاکستانی قوم کشمیر ی عوام کے ساتھ کھڑی تھی،ہے اور رہے گی اورکشمیری عوام کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے -پاکستان کی پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے- انہوں نے کہاکہ لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنانا مودی سرکار کا وحشیانہ فعل ہے- بھارت جنگی جنون میں خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے-مودی سرکار کے جارحیت پسند عزائم کی پرزور مذمت کرتے ہیں -عثمان بزدارنے کہاکہ شہری آبادی کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنانا بھارت کا پاگل پن ہے، معصوم شہریوں کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنا کر بھارت کا مکروہ اور گھناؤنا چہر ہ دنیا کے سامنے ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ہے-

    انہوں نے کہاکہ بھارت نے کلسٹر بم استعمال کر کے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیاں کی ہیں -بھارت غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کی بہادر مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلا حیت رکھتی ہیں -عثمان بزدارنے کہاکہ وطن عزیز کی عزت، وقار اور سلامتی کیلئے پوری قوم پاکستان کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے-شہداء کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی ہے اوردعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے-

  • بھارت کشمیریوں‌کا قتل عام  کررہا ہے اور عالمی برادری خاموش ہے ، آگے بڑھ کر بھارت کے مظالم روکنا ہوں گے  ، اوآئی سی

    بھارت کشمیریوں‌کا قتل عام کررہا ہے اور عالمی برادری خاموش ہے ، آگے بڑھ کر بھارت کے مظالم روکنا ہوں گے ، اوآئی سی

    ریاض : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی طرف سے جاری مظالم کے خلاف اوآئی سی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر تاریخ کے سب سے بڑے مظالم کررہاہے، عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے او آئی سی نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر بھارتی مظالم روکے

    مقبوضہ کشمیر میں‌بھارتی فوج کی طرف سے کیئے جانے والےمظالم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے او آئی سی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یوسف بن احمد نے ٹویٹر کے ذریعے بھارتی حکومت تک اپنا پیغام پہنچا دیا ہے کہ بھارت کشمیر میں مظالم سے باز آجائے اور کشمیریوں کی نسل کشی بند کردے

    اپنے پیغام میں سیکرٹری جنرل نے کہا کہ بھارت سولین شہریوں پربمباری کررہاہے اور لائن آف کنڑول کے ساتھ ساتھ جنگ کا ماحول بنا رکھا ہے . بھارت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہاہے.

    سیکرٹری جنرل او آئی سی نے عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ سے اپیل کی ہےکہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے کشمیر کے معاملے پر اجلاس بلاکر اس معاملے کا پرامن حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کرنے کے اقدامات کرے اور سلامتی کونسل بھی اپنا کردار ادا کرے

    سیکرٹری جنرل او آئی سی نے عالمی برادری کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں پر کلسٹر بمباری کررہا ہے اور کوئی اسے پوچھنے والا نہیں‌، سیکرٹری جنرل نے مزیدکہا کہ اگر بھارت کو نہ روکا گیا تو خطے میں خطر ناک صورت حال پیدا ہوسکتی ہے

  • میرواعظ عمر فاروق نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر جاری کیا اہم پیغام، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    میرواعظ عمر فاروق نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر جاری کیا اہم پیغام، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    حریت کانفرنس ع جموں کشیر کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے ہمیشہ ہر قسم کے حالات کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اب کی بار بھی ان شاء اللہ تعالیٰ، اللہ کی نصرت و تائید سے موجودہ حالات کا ہمت و حوصلے کے ساتھ مقابلہ کریں گے،

    میر واعظ عمر فاروق نے ٹویٹ کرتے ہوئے قرآن پاک کی آیت بھی شیئر کی ہے اور کشمیری قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گھبرانے کے بجائے حوصلوں کو بلند رکھیں، اللہ کی ذات پر بھر پور توکل اور بھروسہ رکھ کر اجتماعیت کا مظاہرہ کریں،

  • کلسٹر بموں کے استعمال کیخلاف سکھوں کا ایسا اعلان کہ بھارتیوں کے ہوش اڑ گئے، اہم خبر

    کلسٹر بموں کے استعمال کیخلاف سکھوں کا ایسا اعلان کہ بھارتیوں کے ہوش اڑ گئے، اہم خبر

    ایل اوسی پر کلسٹر بموں کے استعمال پربرطانیہ میں مقیم کشمیری وسکھ رہنما سیخ پا ہیں اور انہوں نے شدید احتجاج کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیری اورسکھ کمیونٹی کابھارتی یوم آزادی پریوم سیاہ منانےکااعلان کیا ہے، کشمیری اور سکھ رہنماؤں‌نے بھارتی ہائی کمیشن کےباہراحتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ سکھ کمیونٹی15اگست کوآزادریاست خالصتان کاپرچم بھارتی ہائی کمیشن کےباہرلہرائےگی،

    کشمیری اور سکھ رہنماؤں نے کہا ہے کہ کشمیریوں پرکلسٹربم حملوں کاذمہ داربھارتی دہشتگرد وزیراعظم ہے، واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے زندگی مفلوج کر رکھی ہے ، تمام راستے بند ہیں. ظالم بھارتی فوجی ہر چوک اور ہر راستے پر بندوقیں تانے کھڑے ہیں‌، بھارت مقبوضہ کشمیر کی اپنی حیثیت ختم کرنے کافیصلہ کرچکا ہے اور کسی بھی ممکنہ سخت ردعمل سے بچنے کےلیے پوری وادی میں ہنگامی حالت نافذ کر رکھی ہے. تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی افواج نے پاکستانی سرحد کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں افواج کو الرٹ کردیا ہے. معاملات کسی بڑے پیش خیمے کی طرف اشارہ کررہے ہیں. مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار کی جانب سے سیاحوں کو کشمیر چھوڑنے کے حکم کے بعد سیاحوں نے کشمیر سے جانا شروع کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 38 ہزار مزید بھارتی فوج کی تعیناتی کے بعد کشمییر میں کرفیو کا سا سماں ہے، پٹرول پمپوں پر پٹرول ختم اور اے ٹی ایم پر بھی رش دیکھنے کو ملا.

    بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری .بھارتی فوج کی کپواڑہ میں فائرنگ سے 7 کشمیری شہید ہوگئے،کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد آپریشن کے نام پر شہید کیا گیا.

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی پر شہباز شریف نے حریت قیادت کو کیا دیا پیغام؟ جانیے اس خبر میں

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی پر شہباز شریف نے حریت قیادت کو کیا دیا پیغام؟ جانیے اس خبر میں

    پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مقبوضہ کشمیر میں‌ جاری بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے حریت قائدین کو یقین دلایا ہے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ کپواڑہ میں‌ سات کشمیری نوجوانوں کا قتل قابل مذمت ہے، نریندر مودی ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور یاد رکھیں کہ بے گناہ انسانوں کا خون ظالم اقوام اور ریاستوں کو کھاجاتا ہے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان سمیت پوری دنیا کو مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بربریت کا فوری نوٹس لینا چاہیے،

    انہوں نے حریت قائدین سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، یٰسین ملک اور دیگر قائدین کو یقین دلایا کہ پوری قوم ان کے ساتھ ہے، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جلد کامیابی سے ان شاء اللہ ہمکنار ہو گی، اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے سیکیورٹی اداروں اورپولیس کے شہداء کی عظیم قربانیوں‌پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ شہداکےلواحقین کوسلام ،ان کے پیاروں نے مادروطن کیلیے جانیں قربان کیں،ارضِ وطن کیلیے جانوں کےنذرانے دینے والے قوم کے اصل ہیروہیں، اللہ تعالیٰ شہداکےدرجات بلند فرمائے اور ان کےاہلخانہ کو صبر جمیل دے،

  • قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، بھارتی شرانگیزیوں‌ کا جواب دینے کیلئے کیا ہوئے فیصلے؟ اہم خبر

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، بھارتی شرانگیزیوں‌ کا جواب دینے کیلئے کیا ہوئے فیصلے؟ اہم خبر

    وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ہے، اجلاس میں قومی سلامتی کےامورپرغورکیاگیا اور بھارت کی جانب سےایل او سی کی خلاف ورزیوں کےمعاملے پرمشاورت کی گئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں وزیردفاع،خارجہ،داخلہ اوروزیرامورکشمیرنےشرکت کی، اجلاس میں بھارت کی شرانگیزیوں کاموثر جواب دینے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود ، ڈی جی ملٹری آپریشنزکی موجودہ صورتحال پر اجلاس کوبریفنگ دی گئی، اجلاس کے دوران بھارت کیجانب سےسویلین آبادی کوکلسٹربموں سےنشانہ بنانےکےمعاملےپرگفتگو کی گئی،

    اجلاس میں چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت تینوں مسلح افواج کےسربراہان شریک ہوئے، وزیرخارجہ اورڈی جی ملٹری آپریشنزکی طرف سے شرکاء کو اہم بریفنگ دی گئی، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ عالمی برادری بھارتی جارحیت اورکلسٹر بموں کےاستعمال کےمعاملےکانوٹس لے، قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عالمی برادری بھارتی جارحیت اوراشتعال انگیزی کانوٹس لے،

  • بھارت کس ملک سے گٹھ جوڑ کر کے کشمیر میں نسل کشی کر رہا ہے؟ سینیٹر رضا ربانی نے صاف بتا دیا

    بھارت کس ملک سے گٹھ جوڑ کر کے کشمیر میں نسل کشی کر رہا ہے؟ سینیٹر رضا ربانی نے صاف بتا دیا

    پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ بھارت دہشتگردی اور نسل کشی کو بطور ریاستی پالیسی فروغ دیتا ہے، کلسٹربم کا استعمال بھارت کی دہشتگردی بطور ریاستی پالیسی کا ثبوت ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ بھارت بین الاقومی معاہدوں اور قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، کلسٹرایمونیشن معاہدہ کلسٹربم کے استعمال اورذخیرہ کرنے پرپابندی لگاتا ہے، بھارت کلسٹرایمونیشن کے کنونشن اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے، انسانی حقوق کےعلمبردار مغرب کااس معاملے پر خاموش رہنا حیران کن ہے ،

    سینیٹر رضا ربانی نے کہاکہ سیکیورٹی کونسل بھارت کی جانب سے کلسٹر بم کے استعمال کا نوٹس لے، کشمیرمیں جبر کا بھارتی طریقہ کار فلسطین میں مظالم سے ملتا ہے، یہ سب دہلی اور تل ابیب کے درمیان گٹھ جوڑ کے باعث ہے، پاکستانی حکومت کلسٹرایمونیشن کے بھارتی استعمال پرپارلیمنٹ کواعتماد میں لے،

  • یٰسین ملک سے متعلق خطرناک افواہوں پر مشعال ملک رو پڑیں، عالمی برادری سے کیا مطالبہ کیا؟ اہم خبر

    یٰسین ملک سے متعلق خطرناک افواہوں پر مشعال ملک رو پڑیں، عالمی برادری سے کیا مطالبہ کیا؟ اہم خبر

    جموں‌کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے یاسین ملک سے متعلق کوئی معلومات نہیں مل رہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ یاسین ملک کےبارے میں بھی خطرناک قسم کی افواہیں سامنےآرہی ہیں، میرا دل کہتا ہے یاسین ملک زندہ ہیں، یاسین ملک کی بہن کاکہنا ہےکہ انکی طبیعت اتنی خراب ہےوہ کھڑےبھی نہیں ہوسکتے،

    مشعال ملک نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صوتحال سے عالمی برادری کو آگاہ رکھنا چاہیے، میں پاکستان سے اپیل کرتی ہوں وہ یاسین ملک کے مسئلے کو اٹھائے، یاسین ملک کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے،ان کو اسپتال منتقل کیا جائے، واضح رہے کہ یٰسین ملک کی تہاڑ جیل میں‌ طبیعت سخت خراب ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے حوالہ سے طرح طرح کی خبریں پھیل رہی ہیں‌ تاہم بھارتی حکومت ابھی تک اس حوالہ سے کچھ بھی نہیں‌ بتا رہی ہے،

  • بھارتی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، کشمیر سے متعلق کیا ہوئے فیصلے؟ اہم خبر

    بھارتی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، کشمیر سے متعلق کیا ہوئے فیصلے؟ اہم خبر

    بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ہے جس میں وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران، خفیہ ایجنسی کے عہدیداران سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، اس موقع پر بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول بھی موجود تھے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ امیت شاہ اگلے ہفتہ مقبوضہ کشمیر جائیں گے جہاں وہ پہلے جموں‌ جاکر ہندوانتہاپسند تنظیموں‌کے عہدیداران، فوجی کمانڈروں اور ریاستی گورنر سے ملیں گے، اسی طرح وہ وادی کشمیر بھی جائیں گے تاہم اس سے قبل بھارتی پارلیمنٹ کے سیشن میں جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے کا بل پیش کئے جانے کی بھی اطلاعات ہیں جس پر ہونے والے احتجاج کے پیش نظر کشمیر میں اضافی فوج پہنچائی گئی ہے اور کشمیری قیادت کو نظربند یا جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے،

    رپورٹ کے مطابق امیت شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کشمیریوں کے احتجاج سے نمٹنے پر بھی تفصیل سے غوروفکر کیا گیا، واضح رہے کہ دو دن پہلے ہی حکومت نے ایڈوائزری جاری کرکے امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو جموں‌کشمیر سے نکل جانے کی ہدایات جاری کی ہیں، امرناتھ یاتریوں کے بیس کیمپ سے بھی یاتریوں کو جانے کیلئے کہہ دیا گیا ہے،

    یاتریوں اور سیاحوں کو واپس بلانے سے متعلق حکومت کی ایڈوائزری سے جموں و کشمیر کے عوام میں‌ خوف و ہراس کی کیفیت ہے اور وہ اس بات کا اندیشہ ظاہر کررہے کہ مودی حکومت آرٹیکل 35 اے کو ختم کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔ آرٹیکل 35 اے سرکاری نوکریوں اور زمین کے معاملات میں ریاست کے باشندوں کے خصوصی اختیارات دیتا ہے،

  • بھارتی حکومت کشمیر میں کیا کرنے جارہی ہے؟ سید علی گیلانی نے پول کھول دیا، بڑی خبر

    بھارتی حکومت کشمیر میں کیا کرنے جارہی ہے؟ سید علی گیلانی نے پول کھول دیا، بڑی خبر

    حریت کانفرنس گ جموں‌ کشمیر کے چیئرمین اور بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی سازشوں‌ کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت خصوصی حیثیت والی دفعات 370 اور 35 اے ختم کر کے یہاں‌ آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی گھناؤنی اور مکروہ سازشیں کر رہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزرگ کشمیری قائد نے کہا کہ بھارت سرکار کی جانب سے ایسی کسی بھی مہم جوئی کی پوری طاقت سے مزاحمت کی جائے گی، خصوصی دفعات کو کھوکھلا اور بے اثر کرنے کے اصل ذمہ دار اور مجرم یہاں کے ہندنواز سیاستدان ہیں جنہوں نے جاہ وحشمت کی لالچ میں اِن کی روح کو ختم کرکے رکھ دیا تاکہ اُن کے آقاؤں کے خاکوں میں رنگ بھر کر وہ اپنی وفاؤں کا صلہ حاصل کرتے رہیں،

    بزرگ کشمیری قائد نے کہاکہ لینڈ گرانٹس بل کے مطابق غیر ریاستی لوگوں کو 90سال کے لیے زمین دینے کا قانون انہی شعبدہ بازوں نے بنایا، اُن کی بکاؤ قیادت نے علی الاعلان کہہ دیا کہ 370کوئی قرآنی آیت تو نہیں جس کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا اور اگر یہ رکاوٹ ختم ہوگی تو ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے دروازے کھل جائیں گے، آج یہی لوگ خصوصی پوزیشن کے بچاؤ کے لیے مگرمچھ کے آنسو بہاتے ہیں،

    سید علی گیلانی نے کہاکہ مرکزی حکومت کو سرزمین کشمیر پر للکارنے کا ڈرامہ رچانے والوں کی لگام تھوڑی سی کیا کَسی گئی کہ پوراخاندان بشمول قانونی ضمیر فروش دہلی کے ’’آستانہ‘‘ پر سجدہ ریز ہوگئے ہیں، واضح رہے کہ کشمیر میں حالات اس وقت انتہائی خراب ہیں اور سید علی گیلانی نے امت مسلمہ کو پیغام دیا ہے کہ بھارت کشمیر میں تاریخ کا سب سے بڑا قتل عام کرنے جارہا ہے اگر کشمیریوں‌ کا قتل جاری رہا اور آپ سوئے رہے تو کل قیامت کو اس کا حساب دینا پڑے گا،

  • یہ ہے بہادر بھارتی فوج، دو عسکریت پسند، چالیس گھنٹے کا معرکہ ،بھارتی فوج نے سات گھروں کو آگ لگا دی

    یہ ہے بہادر بھارتی فوج، دو عسکریت پسند، چالیس گھنٹے کا معرکہ ،بھارتی فوج نے سات گھروں کو آگ لگا دی

    چالیس گھنٹے تک دو عسکریت پسندوں نے بھارتی فوج کو تگنی کا ناچ نچائے رکھا، بزدل بھارتی فوج نے چالیس گھنٹے بعد کشمیریوں کے سات گھر جلا دئیے، مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور اور شوپیاں میں بھارتی فوج نےسرچ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم کے بعد کشمیریوں پر اندھا دھند گولیاں چلا دیں، چار کشمیری عسکریت پسند شہید، دس سے زیادہ کشمیری زخمی ہو گئے، ایک بھارتی فوجی مقابلے میں ہلاک ہو گیا، بھارتی فوج نے کشمیریوں پر غصہ نکالتے ہوئے کشمیریوں کے 7 گھر جلا دئیے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں بھارتی فوج کے سرچ آپریشن کے دوران کشمیری عسکریت پسندوں کی جانب سے بھارتی فوج پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد بھارت سرکار نے عسکریت پسندوں کے خلاف علاقہ میں آپریشن مزید سخت کر دیا، تمام علاقہ کی ناکہ بندی کر دی گئی، وہیل گاؤں کے نواحی بستی پوندشن میں بھارتی فوج نے جمعہ کو سرچ آپریشن شروع کیا تو کشمیری عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کے بعد مقابلہ شروع ہوا، بھارتی فوج نے علاقہ میں کشمیریوں پر تشدد کرنا شروع کر دیا، علاقہ بھر میں انٹرنیٹ و موبائل سروس بند کر دی، چالیس گھنٹے کے طویل ترین آپریشن کے بعد بھارتی فوج نے دو عسکریت پسندوں کو شہید کر دیا تا ہم کشمیری عسکریت پسنوں کی فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی بھی ہلاک اور ایک زخمی ہوا.

    شوپیاں میں شہید ہونے والے کشمیری کی شناخت زینت الاسلام کے نام سے ہوئی، جبکہ دوسرے کشمیری کی شناخت منظور احمد بٹ کے نام سے ہوئی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک مزدور بھی جاں بحق ہو گیا.

    بھارتی فوج نے چالیس گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد کشمیریوں کے گھروں کو آگ لگا دی، شوپیاں میں محمد یوسف، فیاض احمد ،گلزار سمیت سات کشمیریوں کے گھر جلا دئیے گئے. بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گن کا بھی استعمال کیا گیا جس سے درجنوں کشمیری زخمی ہوئے

    بھارتی فوج نے کشمیر کے علاقے سوپور میں بھی سرچ آپریشن کے دورن عمر شہباز وانی کو شہید کر دیا

  • اقوام متحدہ کا آبزرور گروپ یٰسین ملک کی زندگی خطرے میں ہونے کا نوٹس لے اور رہا کروائے، باغی ٹی وی کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کا آبزرور گروپ یٰسین ملک کی زندگی خطرے میں ہونے کا نوٹس لے اور رہا کروائے، باغی ٹی وی کا مطالبہ

    اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل آبزرور بھارت کی نئی دہلی جیل میں قید جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یٰسین ملک سے ملاقات کریں‌ اور بھارتی دہشت گردی کا نوٹس لیں کیونکہ ان کی زندگی شدید خطرے میں ہے،

    باغی ٹی وی کی طرف سے اقوام متحدہ سے کئے جانے والے مطالبہ میں کہا گیا ہے کہ یٰسین ملک کی زندگی کو درپیش خطرات سے متعلق ان کی اہلیہ مشعال ملک نے بھی پریس کانفرنس کی اور کہا ہے کہ ان کے شوہر کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اس لئے اقوام متحدہ کے آبزرور گروپ کو فوری طور پر اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے اور بھارت پر دباؤ بڑھانا چاہیے کہ وہ یٰسین ملک کو رہا کرے،

    واضح رہے کہ حریت کانفرنس ع کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق بھی اس بات کا مطالبہ کر چکے ہیں کہ یٰسن ملک کی زندگی کو شدی خطرات لاحق ہیں اور انہیں فی الفور رہا کیا جائے، یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت حالات انتہائی سنگین رخ اختیار کر چکے ہیں، حریت قیادت کو نظربند کر دیا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر قتل و غارت گری کی پالیسیوں پر عمل درآمد کیا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ سید علی گیلانی نے بھی کہا ہے کہ بھارت جموں‌ کشمیر میں تاریخ کا بڑا قتل عام کرنے جارہا ہے،

  • مقبوضہ کشمیر، سیاحوں کو زبردستی نکال دیا گیا، پٹرول کی قلت

    مقبوضہ کشمیر، سیاحوں کو زبردستی نکال دیا گیا، پٹرول کی قلت

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت سرکار کی جانب سے سیاحوں کو کشمیر چھوڑنے کے حکم کے بعد سیاحوں نے کشمیر سے جانا شروع کر دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 38 ہزار مزید بھارتی فوج کی تعیناتی کے بعد کشمییر میں کرفیو کا سا سماں ہے، پٹرول پمپوں پر پٹرول ختم اور اے ٹی ایم پر بھی رش دیکھنے کو ملا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں کو بھارت سرکار کی جانب سے نکل جانے کے حکم کے بعد سیاحوں نے کشمیر سے جانا شروع کر دیا ہے، ایک رپورٹ کے مطابق کشمیر کے مختلف علاقوں میں بیس ہزار سے زیادہ سیاح تھے جنہیں بھارت سرکار کی جانب سے نکل جانے کے حکم کے بعد انہیں زبردستی ہوٹلوں سے نکالا گیا اور نئی دہلی روانہ کر دیا گیا، اس ضمن میں سیاحوں کو بسوں اور جہاز کے ذریعے روانہ کیا گیا. سرینگر ائیر پورٹ سے پہلی بار ہر دس منٹ بعد دہلی کے لئے پرواز گئی، ائیر پورٹ پر سیاحوں کا رش دیکھنے کو ملا دوسری جانب سیاحوں کو ائیر پورٹ پر ٹکٹ کی قیمتیں زیادہ کر کے انہیں لوٹا گیا.

    دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں ایک ہفتے میں 38 ہزار فوجیوں کے اضافے کے بعد مقبوضہ کشمیر کے تمام علاقوں میں کرفیو کا سماں ہے، بھارت سرکار کشمیر مین کیا کرنے والی ہے ؟ اس پر کشمیری پریشان ہیں انہیں کچھ نہیں بتایا جا رہا، کشمیر کو بھارتی فوج کی چھاؤنی بنا دیا گیا ہے، بھارتی فوجیوں کی تعداد میں اچانک اضافے کے بعد کشمیر میں پٹرول پمپوں پر شہریوں کا رش ختم نہیں ہو رہا ،کشمیری پٹرول جمع کر رہے ہین ،کئی پٹرول پمپوں پر فوج نے قبضہ کر لیا ،کئی پمپوں پر پٹرول ختم ہو گیا، اسی طرح کشمیر کے مختلف علاقوں میں موجود بینکوں کی اے ٹی یم کے باہر بھی لمبی لائنیں دیکھنے کو ملیں.

    واضح رہے کہ بھارت سرکار نے گزشتہ روز سیاحوں کو کشمیر چھوڑنے کا حکم دیا تھا

  • بھارتی جارحیت، محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے کیا ایسا فیصلہ کہ ایل او سی کے قریبی رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    بھارتی جارحیت، محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے کیا ایسا فیصلہ کہ ایل او سی کے قریبی رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے کنٹرول لائن پر آئے دن بھارتی فائرنگ اور جارحیت سے خراب ہونے والے حالات کے پیش نظر ای نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت لائن آف کنٹرول سے متصل پانچ کلومیٹر کے اندر رہنے والے مکینوں‌ کو اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر آزاد کشمیر نے ایل او سی پر پانچ کلومیٹر کی حدود میں قائم دیہی و دفاعی کمیٹیوں‌ کے حق میں‌ جاری ہونے والے اسلحہ لائسنسز کے اجراء اور تجدیدی اسلحہ فیسیں ختم کرنے کی بھی منظوری دی ہے اور اس کیلئے یہ شرائط رکھی گئی ہیں کہ متعلقہ مجسٹریٹ سالانہ بنیادوں‌ پر ایل او سی کے پانچ کلومیٹر کے اندر ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے ممبران کے نام نوٹیفائی کریں گے،

    اسی طرح کہا گیا ہے کہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ایچ او حضرات ممبران کمیٹی کے حق میں‌ غیر ممنوعہ بور کے لائسنس کے اجراء، تجدید کی نسبت تصدیق سفارش کریں گے، واضح‌ رہے کہ یہ لیٹر محکمہ داخلہ مقبوضہ کشمیر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے،

  • پاک فوج کے خلاف بھارتی پروپیگنڈہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا

    پاک فوج کے خلاف بھارتی پروپیگنڈہ، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا

    پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے پار کاروائی کے الزامات بھارت کا پروپیگنڈہ ہیں ،ایل اوسی پرپاکستان کی کارروائی کاالزام بھارتی واویلاہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایل اوسی پارپاکستان کی جانب سےکارروائی کےبھارتی الزامات پراپیگنڈاہے ،الزامات مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جبروتشدد سےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے ،مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزظلم وجبرکے پہاڑتوڑرہی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیرمیں بربریت سےہٹانا چاہتا ہے.

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کی جانب سے خبریں چلائی جا رہی تھیں کہ پاک فوج نے ایل او سی عبور کی ،یہ سکرین شاٹ بھارتی ٹی وی کے تھے تا ہم پاک فوج کے ترجمان فوری میدان میں آ گئے اور بھارتی پروپیگنڈوں کی تردید کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو بھی بے نقاب کر دیا

    قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے کہا تھا کہ کشمیرہرپاکستانی کےخون میں دوڑتاہے، انشااللہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کامیاب ہوگی،کشمیرایک سیاسی اورقانونی جدوجہد ہے، میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیرپراقوام متحدہ کی قراردادیں بھی موجودہیں، بھارتی فورسزکاکلسٹربم کااستعمال بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے

    آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو بے نقاب کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بم کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے ایک بچے سمیت دو شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ عالمی دنیا بھارت کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے ،رواں برس بھارت نے اب تک 1824 بار ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی کی

  • پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے، فردوس عاشق اعوان

    پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا امریکی صدرکو ثالثی کے لیے آمادہ کرنا پاکستان کی جیت ہے، وزیراعظم کی قیادت میں کشمیریوں کےزخموں پرمرہم رکھیں گے، پاکستانی قوم کا کشمیر پر دو ٹوک موقف ہے،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بھارت نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ خطے میں امن کیلیے رکاوٹ ہے،

    واضح رہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے حالیہ دنوں میں آزاد کشمیر میں شہری آبادی پر کلسٹر بموں‌ کا استعمال کیا گیا ہے جس پر پاکستانی عوام، تاجروں، سماجی تنظیموں‌ اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ انڈیا کی دہشت گردی کا بھرپور جواب دیا جائے، یہ مطالبہ بھی کیا جارہا ہے کہ فوری طور پر پاکستان کی فضائی حدود بند کر دی جائیں تاکہ ان کی ایئر لائنز کو شدید نقصان سے دوچار کیا جاسکے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر انڈیا کی طرف سے کسی قسم کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جائے تو 27 فروری جیسا بھرپور جواب دیا جائے.عوام کی طرف سے بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کیلئے حکومتی عہدیداران نے بھی سر جوڑ لئے ہیں اور بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا گیا ہے، حکومت کی طرف سے آئندہ چند دنوں‌ میں اہم فیصلوں کی توقع ہے،

    سوشل میڈیا پر بھی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی جارہی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے بیشتر ٹرینڈ کشمیر اور بھارتی جارحیت کے خلاف چل رہے ہیں. عوامی سطح‌پر کہا جارہا ہے کہ پاکستان نے انڈیا سے دوستی نبھانے کی ہر ممکن کوشش کی اور اس کے مطالبات تسلیم کئے جاتے رہے ہیں تاہم اس نے ہمیشہ مذاکرات کے نام پر کشمیر پر فوجی قبضہ مستحکم کیا، ریاستی دہشت گردی کو فروغ دیا اور نہتے کشمیریوں کا قتل کیا ہے، اب صورتحال یہاں‌تک پہنچ چکی ہے کہ بھارتی فوج جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں پر کلسٹر بم استعمال کر رہی ہے اس لئے انڈیا سے تعلقات ختم کر کے بھارتی دہشت گردی کو تمام بین الاقوامی فورمز پر بے نقاب کیا جائے.

  • ایل او سی پر بھارتی جارحیت، کن ملکوں کے سفیروں کو دفتر خارجہ آمد پر دی گئی بریفنگ؟ بڑی خبر

    ایل او سی پر بھارتی جارحیت، کن ملکوں کے سفیروں کو دفتر خارجہ آمد پر دی گئی بریفنگ؟ بڑی خبر

    کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی جانب سےکلسٹر بم گرانے کے معاملہ پر دفتر خارجہ نے اپنی سفارتی سرگرمیاں‌ تیز کر دی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکساان کی طرف سے اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی دنیا کو آگاہ کرنے کیلئے کشمیر کی صورتحال سے متعلق خط لکھا گیا ہے تو دوسری جانب امریکہ، روس، چین، فرانس اور برطانیہ کے سفیروں کی دفترخارجہ آمد پر انہیں‌ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق بریفنگ کی دی گئی ہے،

    دفتر خارجہ آمد پر سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے سفیروں کو صورتحال پر بریفنگ دی، واضح‌ رہے کہ بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی کی طرف سے ٹویٹ کئے جانے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنرل سیکرٹری او آئی سی سے بھی رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

    دریں‌ اثناء کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر پاکستانی عوام، تاجروں، سماجی تنظیموں‌ اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ انڈیا کیلئے فوری طور پر پاکستان کی فضائی حدود بند کر دی جائیں تاکہ ان کی ایئر لائنز کو شدید نقصان سے دوچار کیا جاسکے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر انڈیا کی طرف سے کسی قسم کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جائے تو 27 فروری جیسا بھرپور جواب دیا جائے.عوام کی طرف سے بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کیلئے حکومتی عہدیداران نے بھی سر جوڑ لئے ہیں اور بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا گیا ہے، حکومت کی طرف سے آئندہ چند دنوں‌ میں اہم فیصلوں کی توقع ہے،

  • کشمیر میں سید علی گیلانی نے ایسا کیا خطرہ ظاہر کیا کہ پاکستان نے فوری بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا؟ اہم خبر

    کشمیر میں سید علی گیلانی نے ایسا کیا خطرہ ظاہر کیا کہ پاکستان نے فوری بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا؟ اہم خبر

    حریت کانفرنس جموں‌ کشمیر کے چیئرمین اور بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی کی ٹویٹ کے بعد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنرل سیکرٹری او آئی سی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے یواین کے سیکرٹری جنرل کو بھی خط لکھا گیا ہے جس کی تفصیل اقوام متحدہ کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے تفصیل سے بیان کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے اپنے ٹوئٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑھتی بھارتی جارحیت پر ایس او ایس کال دی ہے اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی نسل کشی کے خطرے کا اظہار کیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی کے جنرل سیکرٹری کو کشمیر میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کریں گے اور انہیں نہتے کشمیریوں کو بھارتی بربریت سے بچانے کے لیے اپنا بھرپور ادا کرنے کا مطالبہ کریں گے،

    وزیر خارجہ قبل ازیں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھی تفصیلی خط ارسال کر چکے ہیں جس میں ہندوستان کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان، کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی معاونت جاری رکھے گا،

  • پاکستانی کرکٹر فہیم اشرف کا انگلینڈ میں ایسا اقدام کہ ہوا پوری دنیا میں پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند، اہم خبر

    پاکستانی کرکٹر فہیم اشرف کا انگلینڈ میں ایسا اقدام کہ ہوا پوری دنیا میں پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند، اہم خبر

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فہیم اشرف نے انگلینڈ میں ایسا کام کیا ہے کہ جس سے ملک اور بیرون ممالک میں موجود پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فہیم اشرف انگلینڈ میں ہونے والے ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں، اس دوران انہیں جو شرٹ‌دی گئی اس پر شراب کا لوگ بنا ہوا تھا جس پر انہوں‌ نے انتظامیہ سے بات کی کہ وہ مسلمان ہیں اور شراب کے لوگو والی شرٹ‌ نہیں پہن سکتے جس پر انتظامیہ نے ان کی بات تسلیم کر لی اور ان کے مذہبی جذبات کی قدر کرتے ہوئے جرسی سے شراب کا لوگو ہٹا دیا.

    پاکستانی کھلاڑی فہیم اشرف کے اس اقدام کی خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہے اور انگلینڈ و پاکستان سمیت دنیا بھر میں‌ موجود مسلمانوں نے ان کے اس دینی جذبہ اور جراتمندانہ اقدام اٹھانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے، واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑی فہیم اشرف ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ ‘‘میں نارتھمپٹن شائر کی ٹیم سے کھیل رہے ہیں، یہ بات بھی یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مسلمان کرکٹرز عثمان خواجہ، ہاشم آملہ، معین علی، فواد احمد و دیگر مسلمان ہونے کی بنا پر شراب کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار کر چکے ہیں،

  • مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مابین اختلافات، شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں‌ کو نئی ہدایات جاری کر دیں

    مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے مابین اختلافات، شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں‌ کو نئی ہدایات جاری کر دیں

    مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے پارٹی کو ہدایات جاری کی ہیں اور رہنماؤں کوبیان بازی سے روک دیا ہے،

    خواجہ آصف نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات سے متعلق سب کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا، اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ شہاز شریف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کوئی رہنما سینیٹ الیکشن کے حوالے سے الزام تراشی نہ کرے اور یہ کہ تحقیقات کےنتائج آنےتک کوئی رائےزنی نہ کی جائے،

    حکومت پر انڈیا کیلئے فضائی حدود بند کرنے کیلئے دباؤ بڑھ گیا، حکومتی عہدیداران نے سر جوڑ لئے

    ایاز صادقی نے کہاکہ شہباز شریف کی جانب سے ہدایات جاری کرتے ہوئے یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام جماعتیں اے پی سی میں اپنا نقطہ نظر اور سفارشات پیش کریں گی، سفارشات کی روشنی میں حتمی فیصلے کیے جائیں گے،

    بلاول بھٹو کی شادی میں تاخیر کی حیران کن وجہ سامنے آ گئی؟ اہم خبر

  • خواجہ آصف نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات سے متعلق سب کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا، اہم خبر

    خواجہ آصف نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات سے متعلق سب کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا، اہم خبر

    پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پیدا ہونے والی دراڑیں سامنے واضح‌ ہو نا شروع ہو گئی ہیں اور مسلم لیگی لیڈر خواجہ محمد آصف نے پی پی سینیٹرز کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے استعفے جمع کروانے کو ڈرامے بازی قرار دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان عدم اعتماد کی فضا برقرار ہے اور آنے والے دنوں میں یہ دراڑ مزید گہری ہو گی، میڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پتہ تب چلے اگر پیپلز پارٹی کے سینیٹر اپنے یہ استعفے سینیٹ میں جمع کروائیں بلاول کو استعفے جمع کروانا ایسے ہی جیسے دھرنے کے دوران پی ٹی آئی نے استعفے دیے اور پھر واپس لے لئے.

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات کی خبریں پہلے بھی آرہی تھیں تاہم آج خواجہ آصف کی اس بات نے ان خبروں‌ پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے.

  • بھارتی جارحیت کیخلاف مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں، پاک فوج سے متعلق کیسے کیا جذبات کا اظہار؟ اہم خبر

    بھارتی جارحیت کیخلاف مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں، پاک فوج سے متعلق کیسے کیا جذبات کا اظہار؟ اہم خبر

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف ہم سب اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہیں۔ غیور کشمیریوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں ۔اللہ کشمیری بھایئوں کی حفاظت فرمائے اور زخمیوں کی جلد صحت یاب کرے ۔آمین،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ
    کوئی کشمیری اور کوئی پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی آزادی سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں۔ہر پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں اور اور بہنوں کی ان کی آزادی کے حصول تک مکمل حمایت جاری رکھے گا۔ نہتے شہریوں پر کلسٹر بم استعمال کر کے بھارت نے اپنا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔


    انہوں‌نے واضح طور پر کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں‌ کے ساتھ ہے، انہوں نے بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ہے،

  • نریندر مودی کے جنگی جنون کیخلاف رحمن ملک نے کیا حکومت سے کیا مطالبہ؟ اہم خبر

    نریندر مودی کے جنگی جنون کیخلاف رحمن ملک نے کیا حکومت سے کیا مطالبہ؟ اہم خبر

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ عبدالرحمان ملک نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی طرف سے کلسٹر بموں کےاستعمال پرسخت ردعمل ظاہر کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ بھارت مسلسل اقوام متحدہ اورعالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہاہے، حکومت پاکستان مودی کا جنگی جنون عالمی سطح پر بے نقاب کرے،

    حکومت پر انڈیا کیلئے فضائی حدود بند کرنے کیلئے دباؤ بڑھ گیا، حکومتی عہدیداران نے سر جوڑ لئے

    عبدالرحمن ملک نے کہاکہ شہداءکےخاندانوں سےاظہارافسوس اورزخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں، واضح‌ رہے کہ بھارتی فوج نے پچھلے چند دنوں سے کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے، آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو بے نقاب کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بم کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے ایک بچے سمیت دو شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے

    بلاول بھٹو کی شادی میں تاخیر کی حیران کن وجہ سامنے آ گئی؟ اہم خبر

    یہ بات بھی واضح رہے کی کشمیر میں بھارت سرکار نے گذشتہ ایک ہفتے میں 38 ہزار فوجی تعینات کئے ہیں ۔کشمیر میں آج بھی بھارتی فوج کی باوردی دہشت گردی کے نتیجے میں دو کشمیری شہید ہوئے ہیں

  • بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا ہر شہری اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے، مریم اورنگزیب

    بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کا ہر شہری اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے، مریم اورنگزیب

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کنٹرول لائن پر بھارت جارحیت کی شدید مذمت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ بھارت اس وقت بوکھلاہٹ اوربدحواسی کا شکار ہے، شہریوں پرکلسٹربم استعمال کرکےبھارت نےعالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی ہیں، پاکستان کا ہر شہری اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہے،

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ زخمیوں کی جلدصحت یابی کی دعا کرتے ہیں،

    واضح رہے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو بے نقاب کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بم کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے ایک بچے سمیت دو شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے

    یہ بھی واضح رہے کی کشمیر میں بھارت سرکار نے گذشتہ ایک ہفتے میں 38 ہزار فوجی تعینات کئے ہیں ۔کشمیر میں آج بھی بھارتی فوج کی باوردی دہشت گردی کے نتیجے میں دو کشمیری شہید ہوئے ہیں

  • ایل او سی پر جارحیت، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بڑا اعلان کر دیا، اہم خبر

    ایل او سی پر جارحیت، وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بڑا اعلان کر دیا، اہم خبر

    وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر آزاد کشمیر کابینہ کا اجلاس 6 اگست کوطلب کرلیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس 7 اگست کو طلب کیا گیاہے، 9 اگست کوحریت کانفرنس ، آزادکشمیرکی آل پارٹیز کانفرنس بلائینگے، کلسٹرایمونیشن کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے،

    انہوں نے کہاکہ آزادی کشمیر جلد کامیاب ہو گا، واضح رہے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو بے نقاب کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بم کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے ایک بچے سمیت دو شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے

    یہ بات بھی واضح رہے کی کشمیر میں بھارت سرکار نے گذشتہ ایک ہفتے میں 38 ہزار فوجی تعینات کئے ہیں ۔کشمیر میں آج بھی بھارتی فوج کی باوردی دہشت گردی کے نتیجے میں دو کشمیری شہید ہوئے ہیں

  • بلاول بھٹو کی شادی میں تاخیر کی حیران کن وجہ سامنے آ گئی؟ اہم خبر

    بلاول بھٹو کی شادی میں تاخیر کی حیران کن وجہ سامنے آ گئی؟ اہم خبر

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی کا معاملہ اکثر زیر بحث رہتا ہے اور مختلف مواقع پر پریس کانفرنسوں کے دوران اس حوالہ سے ان سے سوال بھی کیا جاتا ہے جس پر وہ ہمیشہ شرما دیتے ہیں ہنس کر ٹالنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم آج انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنی شادی میں تاخیر کی وجہ بھی بیان کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج جب ان سے ایک صحافی نے شادی میں تاخیر سے متعلق سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ اپنے والد آصف علی زرداری کی گرفتاری کی وجہ سے بھی ان کی شادی میں تاخیر ہو رہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آصف زرداری جیل میں ہیں‌ اس لئے شادی میں‌ تاخیر ہونا یقینی امر ہے وہ رہا ہو کر آئیں گے تو پھر ہی میں شادی کے متعلق کچھ بتا سکوں گا،

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دنیا اگرامن کی خواہاں ہےتوبھارت سےمتعلق اپنارویہ بدلے، بھارت کشمیریوں کی آوازدبانےکےلیےعالمی معاہدوں کی دھجیاں اڑارہاہے، بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کومسلسل نظراندازکررہی ہے،

    واضح رہے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کو بے نقاب کیا تھا اور کہا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول کے جنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کلسٹر بم کا استعمال شروع کر دیا ہے جس سے ایک بچے سمیت دو شہری جاں بحق ہوئے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے

    واضح رہے کی کشمیر میں بھارت سرکار نے گذشتہ ایک ہفتے میں 38 ہزار فوجی تعینات کئے ہیں ۔کشمیر میں آج بھی بھارتی فوج کی باوردی دہشت گردی کے نتیجے میں دو کشمیری شہید ہوئے ہیں

  • حکومت پر انڈیا کیلئے فضائی حدود بند کرنے کیلئے دباؤ بڑھ گیا، حکومتی عہدیداران نے سر جوڑ لئے

    حکومت پر انڈیا کیلئے فضائی حدود بند کرنے کیلئے دباؤ بڑھ گیا، حکومتی عہدیداران نے سر جوڑ لئے

    بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر شہری آبادی پر کلسٹر بموں کے استعمال کے بعد حکومت پاکستان پر انڈیا کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا دباؤ بڑھ گیا اور مطالبہ کیا جارہا ہے کہ سول ایوی ایشن کی طرف سے فوری طور پر یہ اقدام اٹھایا جائے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انڈیا نے پچھلے چند دنوں میں 38 ہزار فوج کشمیر میں‌ تعینات کر دی ہے اور ایک طرف آزاد کشمیر کی شہری آبادی پر گولہ بارود اور کلسٹر بموں‌ کا استعمال کیا جارہا ہے تو دوسری جانب جموں‌ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے کی خوفناک سازشیں کی جارہی ہیں، پچھلے تین دنوں میں کئی مقامات پر بھارتی فوج نے کلسٹر بموں‌ کا استعمال کیا ہے جس کی تصدیق آئی ایس پی آر اور دفتر خارجہ کی جانب سے بھی کی گئی ہے،

    کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر پاکستانی عوام، تاجروں، سماجی تنظیموں‌ اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ انڈیا کیلئے فوری طور پر پاکستان کی فضائی حدود بند کر دی جائیں تاکہ ان کی ایئر لائنز کو شدید نقصان سے دوچار کیا جاسکے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر انڈیا کی طرف سے کسی قسم کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جائے تو 27 فروری جیسا بھرپور جواب دیا جائے.عوام کی طرف سے بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کیلئے حکومتی عہدیداران نے بھی سر جوڑ لئے ہیں اور بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا گیا ہے، حکومت کی طرف سے آئندہ چند دنوں‌ میں اہم فیصلوں کی توقع ہے،

    سوشل میڈیا پر بھی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی جارہی ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے بیشتر ٹرینڈ کشمیر اور بھارتی جارحیت کے خلاف چل رہے ہیں. عوامی سطح‌پر کہا جارہا ہے کہ پاکستان نے انڈیا سے دوستی نبھانے کی ہر ممکن کوشش کی اور اس کے مطالبات تسلیم کئے جاتے رہے ہیں تاہم اس نے ہمیشہ مذاکرات کے نام پر کشمیر پر فوجی قبضہ مستحکم کیا، ریاستی دہشت گردی کو فروغ دیا اور نہتے کشمیریوں کا قتل کیا ہے، اب صورتحال یہاں‌تک پہنچ چکی ہے کہ بھارتی فوج جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں پر کلسٹر بم استعمال کر رہی ہے اس لئے انڈیا سے تعلقات ختم کر کے بھارتی دہشت گردی کو تمام بین الاقوامی فورمز پر بے نقاب کیا جائے.

  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے نریندر مودی کو کیا کی نصیحت؟ اہم خبر

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے نریندر مودی کو کیا کی نصیحت؟ اہم خبر

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پرسیزفائرکی خلاف ورزی کررہی ہے، عالمی برادری مسئلہ کشمیرکےحل کےلیےاپناکرداراداکرے،

    سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم مودی امریکی صدرکی ثالثی کا مثبت جواب دیں، واضح رہے کہ پچھلے چند دنوں سے بھارت نے کنٹرول لائن پر بڑے پیمانے پر دہشت گردی اور جارحیت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، اس دوران نہتے شہریوں‌پر کلسٹر بموں‌کا بھی استعمال کیا گیا ہے جس پر حکومت پاکستان کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ہے،

  • سندھ حکومت نے اچانک ایسا اعلان کر دیا کہ اخبار مالکان اور صحافیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    سندھ حکومت نے اچانک ایسا اعلان کر دیا کہ اخبار مالکان اور صحافیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے اشتہارات کی مد میں واجبات کی ادائیگی اگست میں ہونیکی یقین دہانی کرائی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ اے پی این ایس وفد نے گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ سندھ ، چیئرمین ایس آر بی سے ملاقات کی تھی، اس دوران وزیراعلیٰ کو نیوزپیپرانڈسٹری کےبحران، سیلز ٹیکس ،بقایاجات کی عدم ادائیگی کے اثرات سے آگاہ کیا گیا تھا،

    صدراے پی این ایس حمیدہارون ،سیکریٹری جنرل آل پاکستان نیوزپیپرزسوسائٹی سرمد نےسندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نےآج ہی سندھ ریونیو بورڈ کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی ہے،

  • بھارتی جارحیت کیخلاف شہباز شریف بھی میدان میں آگئے، ایسی بات کر دی کہ پاک فوج اور عوام کو خوش کر دیا

    بھارتی جارحیت کیخلاف شہباز شریف بھی میدان میں آگئے، ایسی بات کر دی کہ پاک فوج اور عوام کو خوش کر دیا

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھارتی فوج کی طرف سے شہریوں پر کلسٹر بموں‌کے استعمال کی شدید مذمت کی اور کہا ہے کہ حکومت فی الفورپارلیمنٹ کاان کیمراسیشن بلائے،سنگین صورتحال پر اعتماد میں لے، بھارتی جارحیت کیخلاف پورا پاکستان فوج کا سپاہی ہے،افواج کے شانہ بشانہ ہے،

    ایل او سی پر جارحیت، دفتر خارجہ نے ایسا کیا کہا کہ بھارتیوں کے ہوش اڑ گئے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ نریندر مودی آگ سے کھیل رہا ہے، مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت آرٹیکل 35 اےکوختم کرناحماقت ہے، مقبوضہ جموں کشمیر کی آبادی میں تبدیلی خطرناک سازش ہے، ہرکشمیری اورپاکستانی اس سازش کو مستردکرتا ہے، یہ بین الاقوامی قانون،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،

    کنٹرول لائن پر جارحیت، چیئرمین سینیٹ نے بھرپور جواب دینے کیلئے صدر پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

    شہباز شریف نے کہاکہ حکومت کشمیرکے معاملےپرپارلیمان کو اعتماد میں لے، کشمیر معاملے پر قومی حکمت عملی مرتب کی جائے،معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھایاجائے، نریندر مودی گجرات کاقصاب بننےکےبعد اب کشمیر کا قصاب بن گیا ہے،

  • کنٹرول لائن پر جارحیت، چیئرمین سینیٹ نے بھرپور جواب دینے کیلئے صدر پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

    کنٹرول لائن پر جارحیت، چیئرمین سینیٹ نے بھرپور جواب دینے کیلئے صدر پاکستان سے بڑا مطالبہ کر دیا

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ایل او سی کی شہری آبادی پربھارتی بلااشتعال فائرنگ کی طرف سے شدید مذمت کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے، بھارتی افواج نہتے اور بے گناہ شہریوں کو شہید کر رہی ہے، بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر کلسٹر بم گرا کرعالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، عالمی برادری بھارت کیجانب سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا نوٹس لے،

    صادق سنجرانی نے کہاکہ بھارت کو ہوش کےناخن لیتے ہوئے ریاستی دہشتگردی فوری بند کرنی چاہیے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اس صورتحال پر بحث ہونی چاہیے، صدر مملکت کشمیر کی صورتحال پرپارلیمنٹ کا فوری مشترکہ اجلاس بلائیں، پوری قوم اورپارلیمان کا مشترکہ موقف عالمی برادری کے سامنے جانا چاہیے،

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں‌ 5 روپے سے زائد کا ہوا اضافہ

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھر بڑھ گئیں، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں‌ 5 روپے سے زائد کا ہوا اضافہ

    حکومت پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس پر مہنگائی کی لہر میں ایک بار پھر اضافہ کا امکان ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی پہلے ہی عروج پر ہے، کاروباری حضرات بھی سخت پریشان ہیں اور تاجروں کی طرف سے ہڑتالیں کی جارہی ہیں‌ تو ایسے حالات میں ایک بار پھر حکومت کی طرف سے عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا ہے، حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے،

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر مہنگائی کی چکی میں پسی عوام میں سخت تشویش اور بے چینی کی لہر دوڑ‌ گئی ہے، واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا،

  • پاک فوج ہر شعبہ میں سعودی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    پاک فوج ہر شعبہ میں سعودی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر اطلاعات نے ملاقا ت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں سعودی وزیردفاع کے مشیر طلال عبد اللہ العتیبی اور سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی تعاون کی تاریخ ہے، پاک فوج ہر شعبہ میں سعودی فوج کے ساتھ کھڑی ہے،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی وزیر اطلاعات کی ملاقات میں سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف کی طرف سے شہزادہ بندر بن عبدالعزیز السعود کی وفات پر بھی اظہار افسوس کیا گیا،

  • ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

    ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

    لاہور : ادویات کی قیمتوں میں‌پھر اضافہ ، مریض مہنگائی کا سن کر مزید بیمار پڑگئے.اطلاعات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔قرارداد مسلم لیگ ( ن) کی رکن اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ادویہ ساز کمپنیوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ایس آر او کی دھجیاں اُڑا دی ہیں۔

    اس قرار داد میں یہ موقف اختیا رکیا گیا ہے کہ ادویہ ساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں 35سے 200 فیصد تک اضافہ کردیا ہے، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں من مرضی کا اضافہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے اختیارات کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔

    رکن اسمبلی ن لیگ نے کہا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں، حکومت اب مریضوں کیلئے بھی وبالِ جاں بن چکی ہے، قرارداد میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے پرانی قیمتیں بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

  • ٹریفک وارڈن کی بہادری، پرس چھین کر بھاگنے والے کو دبوچ لیا، سی ٹی او کا انعام کا اعلان

    ٹریفک وارڈن کی بہادری، پرس چھین کر بھاگنے والے کو دبوچ لیا، سی ٹی او کا انعام کا اعلان

    ٹریفک وارڈن نے پرس چھیننے والے کو چوری کی موٹر سائیکل سمیت پکڑ لیا جبکہ ملزم کیخلاف پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یاسر نامی ملزم کو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق گالف سگنل جیل رو ڈ پر یاسر نامی ملزم شہری سے پرس چھین کر فرار ہوا تو شہری کے شور مچانے پر پٹرولنگ آفیسر نے موٹرسائیکل سوار ملزم کا تعاقب کیا، اس دوران ٹریفک وارڈن مصطفی نے موٹر سائیکل سوار ملزم کو دبوچ لیا، ملزم نے وارڈن مصطفی کو بلیڈ مارنے کی کوشش بھی کی،

    وارڈن کے پکڑنے پر ملزم کی موٹر سائیکل کا ریکارڈ چیک کیا گیا تو وہ بھی چوری کی نکلی، موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر تھانہ باغبانپورہ میں درج ہے، بہادری کا مظاہرہ کرنے پر سی ٹی او کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے وارڈن مصطفی اور انسپکٹر راشد بٹ کو شاباش دی، اسی طرح نقد انعام اور تعریفی اسناد کا بھی اعلان کیا، سی ٹی او لاہور کا کہناتھا کہ ہم شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے پاسبان ہیں، ہمار ا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کر نا ہے، وارڈن کی بہادری پر شہریوں نے بھی خراج تحسین پیش کیا ہے،

  • عمران خان سمیت تین سربراہان مملکت کا دورہ امریکہ، کس نے کیا کتنا خرچ؟ انکشاف انگیز رپورٹ

    عمران خان سمیت تین سربراہان مملکت کا دورہ امریکہ، کس نے کیا کتنا خرچ؟ انکشاف انگیز رپورٹ

    وزیراعظم عمران خان، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور آصف زرداری کے دورہ امریکہ سے متعلق حیران کن حقائق منظر عام پر آئے ہیں، سربراہان مملکت میں سے سب سے مہنگا دورہ آصف زرداری کا رہا جس پر قومی خزانے سے 7 لاکھ 52 ہزار 688 ڈالرز خرچ ہوئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تینوں سربراہان مملکت کے دوروں پر خرچ کی تفصیلات سامنے آئی ہیں‌ جن سے پتہ چلا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے 2009 میں 6 روزہ دورہ امریکہ کیا جس پر ساڑھے سات لاکھ ڈالرز سے زائد کے اخراجات آئے، مسلم لیگ نے کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے 2013 میں کئے گئے 6 روزہ دورہ پر قوم کو 5 لاکھ 49 ہزار 853 ڈالرز میں پڑا، اسی طرح دیکھا جائے تو وزیراعظم عمران خان کا حالیہ دورہ امریکہ کفایت شعاری کی مثال قائم کر گیا ہے،

    عمران خان کے دورہ امریکہ میں‌ نہ سرکاری جہاز استمال کیا گیا، نہ 7 اسٹار ہوٹل میں رہائش رکھی گئی اور نہ ہی اہل خانہ کا خرچ ہوا، وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر صرف 67 ہزار 180 ڈالرز خرچ ہوئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے سادگی کی مثال قائم کرتے ہوئے قومی خزانے کے کروڑوں روپے بچا لئے ہیں، عوامی سطح‌ پر بھی اس صورتحال کو پسند کیا گیا ہے اور سوشل میڈیا پر لوگوں‌ نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی خزانے کے کروڑوں‌ روپے بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے،

  • کراچی ایکسپریس کے اے سی سلیپر میں مسافروں کے پھنسنے پر کھلبلی، ریلوے عملہ نے کیسے نکالا؟ اہم خبر

    کراچی ایکسپریس کے اے سی سلیپر میں مسافروں کے پھنسنے پر کھلبلی، ریلوے عملہ نے کیسے نکالا؟ اہم خبر

    کراچی ایکسپریس کےاے سی سلیپر کلاس کے 4 مسافر کیبن میں پھنس گئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق حیدرآباد اسٹیشن قریب آنے پرمسافر باہر نکلنے لگے تو کیبن کا لاک خراب ہونے کے باعث نہ کھلا جس پر ان کے شور کر نے پر کیرج اسٹاف کا عملہ وہاں‌پہنچ گیا اور انہیں‌ باہر نکالنے کی کوشش کی گئی،

    رپورٹ کے مطابق حیدرآباد اسٹیشن کیرج اسٹاف نے آدھے گھنٹےکی کوشش کےبعد دروازہ توڑ کر مسافروں کو باہر نکالا جس پر مذکورہ مسافروں نے سکھ کا سانس لیا اور ان کی جان میں جان آئی، اس واقعہ پر متاثرہ مسافروں نے شدید احتجاج کیا ہے،

  • اسرائیل نے مغربی کنارے فلسطینی باشندوں کیلئےگھروں کی تعمیر کا اعلان کرکے حیران کردیا

    اسرائیل نے مغربی کنارے فلسطینی باشندوں کیلئےگھروں کی تعمیر کا اعلان کرکے حیران کردیا

    مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیل کی طرف سے فلسطینیوں کے لیے گھروں کی تعمیر نے ہر کسی کو حیران کردیا ، اسرائیل نےمغربی کنارے آباد یہودی باشندوں اور فلسطینیوں کے لیے نئے گھر تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    اسرائیل کی طرف سے کئے گئے اعلان کے مطابق مغربی کنارے آباد یہودیوں کے لیے 6,000 گھر اور فلسطینی باشندوں کے لیے 700 نئے گھر تعمیر کیے جائینگے۔
    فلسطینی حکام نے اسرائیل کے اس اقدام کی شدید مذمت کی اور اسے اسرائیل کی نوآبادیاتی ذہنیت کا عکاس قرار دیا۔

    دوسری طرف حکومت اسرائیل نے یہ اعلان امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وُسطیٰ کے لیےخصوصی مندوب جیریڈ کُشنرکے مغربی کنارے کے دورے سے قبل کیا ہے۔کُشنر آئندہ چند دنوں میں مغربی کنارے کا دورہ کرنے والے ہیں۔

    یاد رہے کہ اسرائیل کے کٹر قوم پرست رہنما بنیا مین نیتن یاہو نے پہلے ہی اشارہ دیا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے آباد بستیوں کوضم کرسکتا ہے۔فلسطینی اسرائیلی حکومت کے اس فیصلے کو ایک چال قرار دے رہے ہیں اور نیتن یاہوکی پالیسی کا شاخسانہ قرار دے رہے ہیں.

    یہ بھی یاد رہے کہ مغربی کنارے آباد زیادہ تر بستیاں ’’سی ایریا‘‘ میں مرکوز ہیں۔ اوسلو امن معاہدے کے تحت اسرائیل کو ان پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔اسرائیل کے مطابق ’’سی ایریا‘‘ میں 450,000 یہودی آباد کار اورتقریباً 290,000 فلسطینی رہائش پزیر ہیں۔

  • گرفتار جاسوس کی تصویر جاری، بھارتی خفیہ ایجنسی را نے بھیجا تھا بلوچستان

    گرفتار جاسوس کی تصویر جاری، بھارتی خفیہ ایجنسی را نے بھیجا تھا بلوچستان

    بلوچستان میں گزشتہ روز پکڑے گئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس کی تصویر جاری کر دی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان سے ایک اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کا جاسوس اور دہشت گرد پکڑا گیا ہے جس کا نام راکھی راج بتایا گیا ہے. یہ انڈیا کا رہنے والا اور بلوچستان میں تخریب کاری و جاسوسی کے سپیشل مشن پر تھا،

    پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اسے کافی عرصہ سے نظر میں رکھے ہوئے تھی جسے انٹرسیپٹ ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو سمیت کئی جاسوس اور دہشت گرد پکڑے جاتے رہے ہیں،

  • جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ آئی ایس پی آر، کہا اللہ نے پاکستان کو متحرک اور ذہین نوجوانوں سے نوازا ہے

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ آئی ایس پی آر، کہا اللہ نے پاکستان کو متحرک اور ذہین نوجوانوں سے نوازا ہے

    پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ اللہ نے پاکستان کو متحرک اور ذہین نوجوانوں سے نوازا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف نے آئی ایس پی آرانٹرن شپ پروگرام میں نوجوانوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز آئی ایس پی آر کا دورہ کیا اور گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بالخصوص گزشتہ دو عشروں کے دوران بے شمار چیلنجز سے گزرا ہے، ان کا کہنا تھا کہ چیلنجز سے نمٹنے میں نوجوانوں نے اہم کردار ادا کیا ہے،

  • وزیر اعظم کا ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النیہان کو فون، دوطرفہ تعاون پر زور

    وزیر اعظم کا ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النیہان کو فون، دوطرفہ تعاون پر زور

    وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النیہان کو ٹیلی فون کر کے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مستحکم تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے 700 پاکستانی قیدیوں کی رہائی پرابوظہبی کے ولی عہد کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے ایف اے ٹی ایف میں حمایت پر بھی متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا گیا،

  • فردوس عاشق اعوان کی سعودی ہم منصب ترکی بن عبداللہ الشبانہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    فردوس عاشق اعوان کی سعودی ہم منصب ترکی بن عبداللہ الشبانہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سعودی ہم منصب ترکی بن عبداللہ الشبانہ سے ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر انہوں نے اسلام کے حقیقی چہرے کو اجاگر کرنے کیلئے سعودی عرب کیساتھ مشترکہ کمیونیکیشن سٹریٹیجی ترتیب دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فلم، ثقافت اور میڈیا کے شعبوں میں تعاون دونوں ملکوں کے مابین لوگوں کے آپسی روابط کو مضبوط کرنے کیلئے اہم ہے ۔ان شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے تشخص کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہو گا۔وزیراعظم کی معاون خصوصی کی جانب سے دونوں ممالک کے مابین ڈبنگ کیساتھ ڈراموں کے تبادلوں کی تجویز دی گئی ہے، اسی طرح ان کا کہنا تھا کہ فلم اور ڈرامے کسی بھی معاشرے کی اقدار اور ثقافت کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہوتے ہیں۔ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اپنے ہیروز سے روشناس کروانا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سیاحت کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں,فلم کے شعبے میں تعاون پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی خوبصورتی اور حسین مقامات کو اجاگر کرنے میں کارگر ثابت ہو گا۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کی جانب سے دونوں ممالک کے ریڈیو کے شعبے میں تعاون مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا، دونوں ممالک کے صحافیوں کے وفود کے تبادلے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ حاصل کرنے کا باعث بنیں گے۔پاکستان کے عوام سعودی قیادت اور لوگوں سے والہانہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں۔شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان نے دونوں ممالک کے مابین تاریخی ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بطور وزیر اطلاعات یہ کسی بھی ملک میں یہ میرا پہلا دورہ ہے۔اس ضمن میں پاکستان میرا پہلا انتحاب ہے۔ترکی بن عبداللہ الشبانہ.سعودی وزیرِ اطلاعات نے دونوں ممالک کے مابین فلم اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے معاون خصوصی کے خیالات کو سراہا۔ملاقات میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی,سیکرٹری اطلاعات زاہدہ پروین کے علاوہ دونوں اطراف کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔

  • 12 سے 15 اگست تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان ، خوشیاں دوبالا ہوگئی

    12 سے 15 اگست تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان ، خوشیاں دوبالا ہوگئی

    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی طرف سے چھٹیوں کے اعلان نے ملازمین کی موجیں ہوگئیں. وزارت داخلہ نے 12 سے 15 اگست تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔وزارت داخلہ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے پیر سے جمعرات تک عام تعطیل ہوگی۔

    وفاقی حکومت کی طرف سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ 16 اگست بروز جمعہ سے وفاقی حکومت کے ماتحت ادارے کھل جائیں گے، جبکہ 17 اگست بروز ہفتہ بھی تمام دفاتر میں معمول کے مطابق کام ہوگا۔

    واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پاکستان میں ذی الحج کا چاند 2 اگست کو نظر آنے اور عید الاضحیٰ 12 اگست بروز پیر ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

  • 50 لاکھ گھروں کی تعمیر مچھیروں سے شروع کریں گے، میٹریل کہاں‌ کا استعمال ہو گا؟ وزیراعظم نے یہ بھی بتا دیا

    50 لاکھ گھروں کی تعمیر مچھیروں سے شروع کریں گے، میٹریل کہاں‌ کا استعمال ہو گا؟ وزیراعظم نے یہ بھی بتا دیا

    وزیراعظم کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا ہے جس میں‌ میں وزیرہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ،وزیراقتصادی امورحماد اظہر ودیگر نے شرکت کی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اجلاس میں اٹارنی جنرل،گورنراسٹیٹ بینک، ہاؤسنگ، خزانہ، قانون کے سیکریٹریز نے بھی شرکت کی، اسی طرح چیئرمین ایف بی آر،چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی و دیگر افسران بھی شریک ہوئے، اس موقع پر وزیرِ اعظم کو نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پراب تک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،

    اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ موجودہ حکومت کا اہم ترین منصوبہ ہے، منصوبے سے ملک میں بے گھر افراد کو ذاتی چھت میسر آئے گی، ہاؤسنگ اسکیم میں مقامی میٹریل استعمال کرنےکی کوشش کریں گے، 50لاکھ گھروں کامنصوبہ گوادرکےمچھیروں سےشروع کریں گے، پاکستان میں گھروں کے لیے 0.2فیصدقرضےدیےجاتےہیں، نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے سے تعمیرات سے وابستہ صنعتوں کوفروغ ملے گا، نوجوانوں،ہنرمندوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے،معیشت کا پہیا چلےگا، حکومت کی کوشش ہے کم آمدنی،تنخواہ دارطبقے کو آسان شرائط پرگھرملے،

  • حکومت کے لوگ شاید ہمیں جانتے نہیں‌ ہیں، مولانا فضل الرحمن نے ایسا کیوں کہا؟ اہم خبر

    حکومت کے لوگ شاید ہمیں جانتے نہیں‌ ہیں، مولانا فضل الرحمن نے ایسا کیوں کہا؟ اہم خبر

    جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ناجائز جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کےساتھ عوامی احتجاج ہے، پوری اپوزیشن ایک پیج پر ہے، ہمارے ساتھ سب کی تائید شامل ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عرفان صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی آواز شامل ہے، آئین سےوابستہ کوئی بھی بات اٹھائی جاتی ہےوہ سب کاآئینی حق ہے، پاکستان میں اقدارکی سیاست ختم ،گالم گلوچ کی سیاست شروع ہو چکی ہے،

    مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پاکستان میں کسی پارٹی یا نظریے کی حمایت کرنا جرم بن چکا ، عرفان صدیقی کو گرفتار کرنے کا منصوبہ تشکیل دینے والوں تک رسائی چاہیے، کسی کےاوپر چرس ڈال کرمقدمے بنائے جا رہے ہیں ، ایسالگ رہا ہے ملک میں آمریت ہےاخلاقی اقدارکا جنازہ نکل گیا ، عرفان صدیقی کیساتھ واقعہ کیوں پیش آیا، کونسا منصوبہ تھا ،کس نےترتیب دیا، ایک شریف شہری کےساتھ یہ رویہ اپنایا گیا، چندروز قبل عرفان صدیقی کیساتھ افسوسناک واقعہ رونماہوا ،

    انہوں‌ نے کہاکہ حکومت کے لوگ شایدہمیں جانتے نہیں ہیں، ہم عرفان صدیقی کیساتھ پیش آئے واقعے پراحتجاج کریں گے، ناجائز جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کےساتھ عوامی احتجاج ہے، ہم ریاست سے بغاوت نہیں کر رہے، متاثرہ لوگ ہیں ، سیاسی اورفکری وابستگی کیاپاکستان میں جرم ہے؟.

  • مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ متفق، کل خارجہ تعلقات کمیٹی میں‌ کیا ہو گی بات چیت؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

    مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ متفق، کل خارجہ تعلقات کمیٹی میں‌ کیا ہو گی بات چیت؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت ایل اوسی کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہا ہے، پاکستان ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کرتا رہا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کے پیش نظر پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا ہے جس میں ہم نےکشمیرکی صورتحال اورآیندہ کےلائحہ عمل سےمتعلق تفصیلی گفتگوکی ہے، کشمیرکی صورتحال پرجو نئی بین الاقوامی رپورٹس سامنے آئی ہیں ان پربات ہوئی ہے،

    شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم افغان امن عمل میں اپنا کردارنیک نیتی سے ادا کر رہے ہیں، مشرقی سرحد پر کشیدگی ہمارے لیے تشویشناک ہے، مقبوضہ کشمیرمیں طاقت کا بے دریغ استعمال انتہائی افسوناک ہے، مودی حکومت نے پاکستان مخالف بیانیے پر ووٹ لیے، مودی حکومت پاکستان کیساتھ مل بیٹھنے پرہچکچاہٹ کا شکارہے، کشمیر کمیٹی کے ممبران کو دفترخارجہ میں دعوت دی گئی تھی، مسئلہ کشمیر پر پارلیمنٹ متفق ہے، کل خارجہ تعلقات کمیٹی اجلاس میں بھی تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا،آج تمام سیاسی جماعتوں نے مسئلہ کشمیر پر یک زبان ہوکر ایک ہونے کا ثبوت دیا، مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کیجانب سے10ہزاراضافی فوجی دستوں کی تعیناتی کی اطلاعات ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں سیکیورٹی کی صورتحال کے مزید بگڑنے کا امکانات ہیں،

  • مقبوضہ کشمیر میں 10 ہزار مزید فوج کی تعیناتی پر چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کیا کہا؟ اہم خبر

    مقبوضہ کشمیر میں 10 ہزار مزید فوج کی تعیناتی پر چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کیا کہا؟ اہم خبر

    چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے بیان پر بھارت میں شدید رد عمل آیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نےعمران خان سےجو بات کی اس سےپہلے70 سال میں ایسی بات نہیں ہوئی، سلامتی کونسل کے5مستقل ممبران جائیں ٹرمپ کےبیان کےبعداس سلورلائن کواجاگر کریں، نریندرمودی کی جانب سے امریکی صدر کے بیان کی تردید نہیں کی گئی،

    سید فخر امام نے کہاکہ بھارت کی جانب سے 10 ہزار اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی کی اطلاعات تشویشناک ہیں، کشمیریوں‌کی قربانیاں‌ رائیگاں نہیں‌ جائیں گی اور انہیں‌ آزادی مل کر رہے گی،

  • سینیٹ میں‌ جماعت اسلامی کس کا ساتھ دے گی؟ سراج الحق نے آج کیا دو ٹوک اعلان

    سینیٹ میں‌ جماعت اسلامی کس کا ساتھ دے گی؟ سراج الحق نے آج کیا دو ٹوک اعلان

    جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی احتساب نہیں ہورہا، صرف سیاست ہورہی ہے،

    چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے اپوزیشن تقسیم، سراج الحق نے باغی ٹی وی سے گفتگو میں کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں کسی کےساتھ نہیں ہیں، یہ ایک نالائق حکومت ہے، اس حکومت میں انصاف بالکل نہیں ہے، کم ٹیم کےدعوے کرنے والوں نے 47افراد کی کابینہ بنا رکھی ہے،

    سراج الحق نے کہاکہ 25 اگست کو پشاورمیں حکومت کیخلاف احتجاجی مارچ کریں گے، واضح رہے کہ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کے حوالہ سے جماعت اسلامی نے غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اپوزیشن جماعتوں کو بھی ساتھ نہیں دے گی،

  • شیخ رشید نے بلاول بھٹو اور زرداری پر سنگین الزام عائد کر دیا، کیا کہا؟ جانیے اس خبر میں

    شیخ رشید نے بلاول بھٹو اور زرداری پر سنگین الزام عائد کر دیا، کیا کہا؟ جانیے اس خبر میں

    وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے ٹریک کی حالت بہت خراب ہے،1961 میں مرمت ہوئی تھی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ نواب شاہ کا حال ایسا ہےجیسےکچرا منڈی ہو، شہرکواپنا قلعہ کہنےوالوں نےسرےمحل بنالیے،عوام کچرےمیں رہ رہےہیں ، سب سےزیادہ ایڈز،ہیپاٹائٹس،بےروزگاری بلاول ،زرداری کےحلقوں میں ہے،

    نواب شاہ میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریلوے کی کارگردگی دن بدن بہتر ہو رہی ہے،

  • اکرم درانی کی زیر صدات رہبر کمیٹی کا اجلاس، کیا امور آئے زیر بحث؟ اہم خبر

    اکرم درانی کی زیر صدات رہبر کمیٹی کا اجلاس، کیا امور آئے زیر بحث؟ اہم خبر

    اکرم خان درانی کی زیرصدارت رہبر کمیٹی کا اپوزیشن چیمبر میں اجلاس ہوا ہے جس میں نیئرحسین بخاری،ایاز صادق،عثمان کاکڑاورطاہر بزنجو شریک ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کے اجلاس میں ہاشم بابر،شفیق پسروری بھی شریک ہوئے، اجلاس میں میاں افتخار،فرحت اللہ بابر،احسن اقبال شریک نہ ہوئے، اجلاس میں کل چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالہ سے مشاورت کی گئی،

    واضح‌ رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالہ سے اجلاس کل ہو گا. اس سلسلہ میں‌اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے بھرپور رابطے کئے جارہے ہیں، دوسری طرف حکومتی ذمہ داران بھی تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے کاوشیں کر رہے ہیں،

  • مریم نواز آج نیب میں پیش ہوں گی یا نہیں؟ ترجمان نے بتا دیا

    مریم نواز آج نیب میں پیش ہوں گی یا نہیں؟ ترجمان نے بتا دیا

    مریم نواز آج نیب میں پیش ہوں گی، حسن اور حسین نواز پیش نہیں ہوں گے

    نواز شریف کے کزن کی ملکیتی شوگر مل نیلام کرنے کا عدالتی حکم

    بند کمروں میں ہونیوالے واقعات کی حقیقت؟ باغی ٹی وی اور کھرا سچ لا رہے ہیں انکشافات سے بھرپورویڈیو سیریز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز کو آج نیب نے چودھری شوگر ملز کیس میں طلب کر رکھا ہے، نیب نے آج حسن نواز، حسین نواز اور عبدالعزیز کو بھی طلب کیا ہوا ہے، تا ہم مریم نواز آج نیب میں پیش ہوں گی، حسن نواز اور حسین نواز نیب میں پیش نہیں ہوں گے.

    اینٹی کرپشن ٹیم کی تحقیقات، نواز شریف ٹیم کو مطمئن نہ کر سکے

    شریف فیملی کے افراد کو نیب نے آج بدھ کو دن گیارہ بجے طلب کیا ہے ،

    واضح رہے کہ شریف خاندان نیب کے ریڈار پر ہے، شہباز شریف کے خلاف نیب میں تحقیقات چل رہی ہیں، حمزہ شہباز نیب کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہیں، شہباز شریف فیملی کے اثاثے اور بینک اکاونٹس نیب نے منجمند کرنے کا حکم دیا ہے، نواز شریف العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے ہیں.

    نواز شریف سے جیل میں سہولیات واپس، نواز کی جیلر کی منتیں

    وفاقی وزیر داخلہ کا نواز شریف کے گھر کی دیوار گرانے کا اعلان

    علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق، سلمان رفیق، شاہد خاقان عباسی بھی گرفتار ہیں، رانا مشہور، احسن اقبال، خواجہ آصف کے خلاف نیب میں انکوائریز چل رہی ہیں.

    فیصل آباد میں مریم نواز کا ناکام ترین شو، مریم لیگی رہنماؤں پر برہم

     

    یپٹن ر صفدر نے اپنی بیوی مریم نواز کا ہاتھ پکڑنا چاہا تو…..کیا ہوا؟ اہم خبر

  • کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 شہید، 24 زخمی ہوئے، کمشنر مظفر آباد ڈویژن

    کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 شہید، 24 زخمی ہوئے، کمشنر مظفر آباد ڈویژن

    بھارتی فوج کی آزاد کشمیر کے مختلف سیکٹرز پر گولہ باری سے خاتون سمیت دو شہری شہید 24 زخمی ہوئے ہیں، کمشنر مظفرآباد ڈویژن امتیاز احمد نے کہا ہے کہ شہید ہونیوالوں میں بسمہ بی بی دختر غلام مرتضی ساکنہ کٹھہ چوگلی اور نعمان ولد مطیع اللہ ساکنہ شاردا شامل ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیلم میں بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں میں شیراز ولد غلام سرور، رضوان ولد غلام مرتضی ، عادل ولد قلندر، محمد صدیق ولد برکت اللہ، لطیف ولد دلاور، مدثر ملک ولد فرید ملک، تبسم ملک زوجہ فرید ملک، انیس الرحمان ولد اسداللہ خان شامل ہیں،

    اسی طرح کمشنر مظفرآباد ڈویژن امتیاز احمد کا کہنا ہے کہ پنجکوٹ سیکٹر میں محمد عمران، وسیم مقصود ، نوراں بی بی، نوری بی بی، محمد اکمل قریشی ، محمد طفیل، محمد عقیل، نبیلہ بی بی زخمی ہوئے ہیں، جبکہ وادی لیپا میں عدیل احمد، عبدالرحمان، غوثیا بی بی، گلشن بی بی زخمی ہوئے ہیں،

  • جعلی اکاؤنٹس کیس میں کس نے پلی بارگین کے تحت 1 ارب 11 کروڑ کی پہلی قسط جمع کروائی، تہلکہ خیر انکشاف

    جعلی اکاؤنٹس کیس میں کس نے پلی بارگین کے تحت 1 ارب 11 کروڑ کی پہلی قسط جمع کروائی، تہلکہ خیر انکشاف

    جعلی اکاﺅنٹس کیس میں نیب کے ساتھ پلی بارگین کا آغاز ہوگیا ہے اور پہلی قسط کے طور پر ایک ارب 11 کروڑ روپے جمع ہوگئے ہیں، یہ دعویٰ سینئر صحافی اور اینکر کامران خان نے کیا ہے ان کے اس دعویٰ کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سینئر صحافی کامران خان نے پاکستانی عوام کو مبارکباد دی اور کہا ہے کہ اب نہ تو اومنی گروپ بچے گا اور نہ ہی زرداری مافیا بچے گا. ان کا کہنا تھا کہ جعلی ینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس کے درجنوں معاملات چل رہے ہیں تاہم کرپشن کے ان بڑے کیسوں میں بیسیوں‌ ملزمان میں سے پہلے دو نے آج نیب سے دو ارب 30کروڑ کی پلی بار گین کر لی ہے اور ایک ارب 11 کروڑ رپے جمع کرا دیے ہیں،

    سابق صدر آصف علی زرداری ماضی میں کہتے رہے ہیں کہ وہ کسی کو سات ارب ڈالر تو کیا سات ڈالر بھی نہیں دیں‌ گے لیکن اب پلی بارگین کی یہ خبریں‌ عام زیر بحث ہیں، واضح‌ رہے کہ سال2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    7 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔

  • اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز کا عشائیہ، مریم اور بلاول سمیت اور کون ہو گا شریک؟ اہم خبر

    اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز کا عشائیہ، مریم اور بلاول سمیت اور کون ہو گا شریک؟ اہم خبر

    اپوزیشن کی طرف سے نامزد چیئرمین سینیٹ کے امیدوار میر حاصل بزنجو کی طرف سے اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ دیا جائے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی اس عشائیہ میں شرکت کا عندیہ دیا ہے، میر حاصل بزنجو کی جانب سے مریم نواز کو ٹیلیفون پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے. یہ عشائیہ سرینا ہوٹل اسلام آباد میں دیا جائے گا،

    اپوزیشن جماعتیں‌ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کے حوالہ سے حکومت کے خلاف ڈٹ گئی ہیں، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کوہٹانےسےمتعلق اپوزیشن کےفیصلے کو سراہتا ہوں، اسی طرح بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ منتخب کروائیں گے، مجھے پتہ ہے دباؤ ہوتا ہے لیکن آپ نے جمہوریت کےساتھ کھڑے ہونا ہے، بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں ہم حکومت کا مقابلہ کریں گے،

    میر حاصل بزنجو کے عشائیہ میں تمام اپوزیشن سینیٹرز نے شرکت کا عندیہ دیا ہے،

  • وزیر اعظم کی کوئٹہ بم دھماکہ کی شدید مذمت، زخمیوں‌ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

    وزیر اعظم کی کوئٹہ بم دھماکہ کی شدید مذمت، زخمیوں‌ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کوئٹہ بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دھماکہ میں جاں‌ بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے،

    وزیر اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے، واضح‌ رہے کہ آج کوئٹہ میں تھانہ کے سامنے ہونے والے دھماکہ میں 5 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے ہیں.

  • کون کتنا ٹیکس دے گا سن کر دل قابو میں رکھیئے ، ایف بی آر نے سب کچھ بتا دیا

    کون کتنا ٹیکس دے گا سن کر دل قابو میں رکھیئے ، ایف بی آر نے سب کچھ بتا دیا

    لاہور : ایف بی آر نے ٹیکس شرح بیان کرکے سب کی آنکھیں‌کھول دیں. ایف بنی آر کی فہرست آنے کے بعد دلو ں کو تھام کر رکھنا ضروری ہوگیا . تفصیلات کے مابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تنخواہ دار طبقے کو سالانہ انکم ٹیکس کی حد 6 لاکھ روپے مقرر کرتے ہوئے پراپرٹی ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ حد میں 20 فیصد سے اضافہ کرکے 35 فیصد کردیا ہے۔

    فنانس ایکٹ 2019 کی انکم ٹیکس تفصیلات کرتے ہوئے ایف بی آر نے جو شرح عائد کی ہے اس کے مطابق پراپرٹی رینٹل انکم پر پانچ سے 35 فیصد ٹیکس عائد ہو گا ۔ دو لاکھ روپے سے 6 لاکھ روپے کی جائیدار پر 5 فیصد، 6 لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے کی جائیداد پر 10 فیصد انکم ٹیکس عائد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق 40 لاکھ سے 60 لاکھ روپے کی پراپرٹی پر 6لاکھ دس ہزار روپے اور 25 فیصد انکم ٹیکس، 60 لاکھ روپے سے 80 لاکھ روپے کی پراپرٹی پر گیارہ لاکھ دس ہزار اور 30 فیصد اور 80 لاکھ روپے سے زائد کی پراپرٹی انکم پر 17 لاکھ دس ہزار روپے اور 35 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔

    انکم ٹیکس کی تفصیلات کے مطابق 10 لاکھ روپے سے 20 لاکھ روپے کی جائیداد پر انکم 60 ہزار روپے کے ساتھ 15 فیصد، 20 لاکھ سے 40 لاکھ روپے کی جائیدار پر انکم ٹیکس پر دو لاکھ دس ہزار کے ساتھ 20 فیصد عائد ہوگا۔

    فنانس ایکٹ 2019 میں 50 لاکھ روپے تک کی جائیداد پر 5 فیصد کیپیٹل ٹیکس، 50 لاکھ روپے تا ایک کروڑ روپے کی جائیداد پر10 فیصد اور ایک کروڑ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی پراپرٹی پر 15 فیصد کیپیٹل ٹیکس عائد ہوگا۔

    دوسری طرف تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی تفصیلات کے مطابق6 لاکھ روپے سے 12 لاکھ روپے کی آمدن پر پانچ فیصد،12 لاکھ روپے سے 18 لاکھ روپے کی آمدن پر 30 ہزار اور 10 فیصد، 18 لاکھ روپے سے 25 لاکھ روپے کی آمدن پر 90 ہزار اور 15 فیصد، 25 لاکھ سے 35 لاکھ روپے کی آمدن پر ایک لاکھ پچانوے ہزار روپے اور ساڑھے سترہ فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

    حکومت نے 35 لاکھ روپے سے 50 لاکھ روپے کی آمدن پر تین لاکھ 70 ہزار روپے اور 20 فیصد، 50 لاکھ سے 80 لاکھ روپے پر 6 لاکھ 70 ہزار اور ساڑھے 22 فیصد، 81 لاکھ روپے سے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کی آمدن پر 13 لاکھ 45 ہزار روپے کے ساتھ پچیس فیصد ٹیکس عائد پر کردیا ہے۔

    ایف بی آر کے نئے ٹیکس سسٹم کے مطابق نئے ایکٹ میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے سے 3 کروڑ روپے کی آمدن پر 23 لاکھ 45 ہزار کے ساتھ27 فیصد، 3 کروڑ روپے سے 5 کروڑ روپے کی سالانہ آمدن پر 72 لاکھ 95 ہزار کے ساتھ ساتھ تیس فیصد اور 5 کروڑ روپے تا ساڑھے 7 کروڑ روپے کی آمدن پر 32 لاکھ 95 ہزار روپے کے ساتھ 32 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

    ایف بی آر ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تنخواہ دار طبقے پر عائد ٹیکس کے مطابق ساڑھے 7 کروڑ روپے سے زائد کی آمدن پر دو کروڑ 14 لاکھ بیس ہزار روپے کے ساتھ 35 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔

    ایف بی آر کی طرف سے جاری دستاویزات کے مطابق فنانس ایکٹ 2019 کے دستاویزات کے مطابق 50 لاکھ روپے قرض کے منافع پر 15 فیصد، 50لاکھ روپے سے ڈھائی کروڑ روپے قرض کے منافعے پر ساڑھے 17 فیصد اور ڈھائی کروڑ روپے سے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے قرض کے منافع پر 20 فیصد ٹیکس عائد ہو گا، اسی طرح ایف بی آر نے ٹرن اوور ٹیکس کی شرح صفر اعشاریہ 7 فیصد سے بڑھا کر ڈیڑھ فیصد کر دی ہے۔

    ایف بی آر کی جانب سے جاری تفصیلات میں کہا گیا تھا کہ 50 ہزار روپے سے زیادہ خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط کا باقاعدہ اطلاق یکم اگست سے ہو گا

    ۔

  • کرکٹر حسن علی کی بھارتی لڑکی سے شادی کی خبروں‌ پر دلچسپ تبصرے، کیا کہتے ہیں صارفین؟ جانیے اس خبر میں

    کرکٹر حسن علی کی بھارتی لڑکی سے شادی کی خبروں‌ پر دلچسپ تبصرے، کیا کہتے ہیں صارفین؟ جانیے اس خبر میں

    پاکستانی کرکٹر حسن علی کی بھارتی لڑکی شامیہ آرزو سے شادی کی خبروں پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں‌ کا سلسلہ جاری ہے،
    https://twitter.com/RanaWasifMunir/status/1156237950516170752?s=20
    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کی شادی کی خبریں عروج پر ہیں جبکہ اس دوران کرکٹر حسن علی نے کہا ہے کہ ابھی شادی کے معاملات فائنل نہیں‌ ہوئے ہیں اور دونوں خاندانوں کی ملاقات کے بعد ہی کچھ طے ہو گا، اللہ نے چاہا تو جلد شادی کا اعلان کروں‌ گا،
    https://twitter.com/SabaBalochPTI/status/1156243234877771777?s=20
    فیس بک اور ٹویٹر پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور اس ہونے والی شادی کو بھی بھارت پر سرجیکل سٹرائیک قرار دیا جارہا ہے،


    ایک صارف نے شعیب ملک اور حسن علی کے ہنستے ہوئے تصویر شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ چلو چلو انڈیا چلو


    واضح رہے کہ فاسٹ باﺅلر حسن علی کے بارے میں خبریں سامنے آرہی تھیں کہ وہ بھارتی حسینہ شامیہ آرزو کی زلفوں کے اسیر ہوچکے ہیں۔ شامیہ ان دنوں دبئی میں مقیم ہیں اور بطور فلائٹ انجینئر ایمریٹس ایئر لائنز میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ شامیہ کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع میوات سے ہے۔ حسن علی سے قبل شعیب ملک اور محسن حسن خان بھی بھارت میں شادیاں کر چکے ہیں،

    ادھر بعض‌ صارفین نے اس امر پر بھی افسوس کا اظہا ر کیا ہے کہ بھارت کنٹرول لائن پر فائرنگ کر کے پاکستانی شہریوں‌ کو شہید کر رہا ہے اور ہمارا میڈیا حسن علی کی شادی کی خبریں چلا رہا ہے،

  • وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کی مذمت

    وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کی مذمت

    وزیراعظم آذادکشمیر کی طرف سے آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں ہندوستانی فوج کی جانب سے سویلین آبادی پر گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر نے امدادی اداروں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ ہندوستانی فوج نہتے شہریوں اور ان کی املاک پر گولہ باری کر کہ خوف وہراس پھیلانا چاہتی ہے، ہندوستانی فوج کے حربے سے آزادکشمیر کے باسی ڈرنے والے نہیں ہیں، ہندوستانی بزدل فوج صرف بچوں،عورتوں،بزرگوں کو نشانہ بنا سکتی ہے پاک فوج کے ساتھ لڑنے کی صلاحیت نہیں ہے،

    وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہاکہ آزاد کشمیر کی حکومت اور انتظامیہ بیدار ہے ہمیں مسلح افواج پاکستان پر مکمل اعتماد ہے، پاک فوج کبھی نہتے شہریوں پر گولہ باری نہیں کرتی، پاک فوج کی موجودگی میں کشمیریوں کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے،

  • بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کی پاک برطانیہ تجارتی تعلقات میں بہتری کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں سینیٹر شیری رحمان اور مصطفی نواز کھوکھر بھی شریک رہے،

  • کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب، 3 ہندوستانی فوجی ہلاک، متعدد چیک پوسٹیں تباہ

    کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب، 3 ہندوستانی فوجی ہلاک، متعدد چیک پوسٹیں تباہ

    بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے جبکہ بھارتی فورسزکی جانب سے بھاری توپ خانے کا استعمال کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز نے شہری آبادی کونشانہ بنایا، بھارتی فورسز نے ڈنہ،دھدنیال،جورا،لیپا،شردا اور شاہکوٹ سیکٹرز کو نشانہ بنایا، بھارتی فورسز کی گولہ باری سےشہری نعمان احمدشہید ہوا ہے،

    آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گولہ باری سے بچوں اورخواتین سمیت 9 شہری زخمی ہوئے ہیں، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پاک فوج کی جانب سے بھارتی گولہ باری کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے جس سے 3 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت اورمتعدد کے زخمی ہونےکی اطلاع ہے، جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کےتباہ ہونےکی بھی اطلاعات ہیں،

  • کوئٹہ میں زوردار دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 36 سے زائد زخمی

    کوئٹہ میں زوردار دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 36 سے زائد زخمی

    بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں دھماکہ سے 5 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، زخمیوں میں 2 پولیس اہلکار، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، یہ دھماکہ پولیس وین کے قریب ہوا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکہ میں زخمی ہونے والے چالیس کے قریب افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں‌ سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،

    رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ میزان چوک کے قریب سٹی تھانہ کے سامنے ہوا ہے، ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت یا شدت کا پتہ نہیں چل سکا ہے، سکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں جائے دھماکہ کی طرف روانہ ہوگئی ہیں، دھماکے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں ملک کے اندر تخریب کاری کی وارداتوں‌ میں شدت پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں،

    ریسکیوذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا جس کے ذریعے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، دھماکہ اس وقت ہوا جب علاقہ میں رش تھا اور لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے۔

    ریسکیوذرائع نے مزید بتایا کہ دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ کوئٹہ کے سول اسپتال سمیت دیگر سرکاری اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو فوری طلب کر لیا گیا تھا۔

  • کسٹم اور مافیا کی ملی بھگت سے پچھلے سال 200 ارب کی کرپشن کا انکشاف

    کسٹم اور مافیا کی ملی بھگت سے پچھلے سال 200 ارب کی کرپشن کا انکشاف

    لاہور : کسٹم حکام مافیا کی ملی بھگت سے سالانہ 200 ارب کی کرپشن کا انکشاف، 10بڑے درآمد کنندگان سے مل کر سالانہ کھربوں روپے کی کرپشن ہورہی ہے . کسٹم حکام اور مافیا حکام کی یہ ملی بھگت ملکی معشیت کے لیے تباہی سے کم نہیں. یہ بھی یاد رہے کہ جاپان سے دو طرح کی گاڑیاں منگوا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ ابھی رکا نہیں.

    باغی ٹی وی کو حاصل ہونی والی معلومات اور دستاویزات کے مطابق اس وقت پاکستان میں ہر ماہ 7 سے 8 ہزار گاڑیاں جاپان سےمنگوائی جارہی ہیں.جن پر کسٹم حکام اور مافیاسالانہ اربوں روپے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں.

    باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق جاپان سے نئی گاڑیاں خرید کر اس کو بندرگاہ تک پہنچنے سے پہلے 300 کلومٹیر چلایا جاتا ہے اور مافیا اور کسٹم حکام پہلے تو اس کو کم قیمت میں‌ظاہر کرتا ہے . مثلا ایک گاڑی 1 کروڑ کی خریدی ہے تو اس کو 70 لاکھ کا ظاہر کرکے ٹیکس بچایا جاتا ہے ، دوسری واردات کچھ اس طرح ہےکہ اس کو استعمال شدہ گاڑی ظاہر کرکے 20 فیصد کسٹم بچا لیتے ہیں،

    ذرائع کے مطابق دوسرا طریقہ یہ اختیار کیا جاتا ہے کہ جاپان سے آنے والی گاڑیوں کی سی سی کم بتائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے ان پر اتنا ہی کسٹم ڈیوٹی کم پڑتی ہے . یوں ہر سال اربوں روپے کا نقصان اس صورت میں اٹھانا پڑتا ہے. اس کے بعد کیا ہوتا ہے وہ بھی ملاحظہ فرمائیں

    باغی ٹی وی کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق کسٹم حکام اور مافیا مل کر جاپان سے وہ گاڑیاں منگوا رہے ہیں کہ جن کو جاپان میں کباڑ قرار دیا جاتا ہے اور یہ گاڑیاں یہ مافیا فری کی صورت میں‌ لے کر آتا ہے ، پھر اس کباڑ پر بہت ہی کم کسٹم اور ٹیکس پڑتا ہے . جب یہ گاڑیاں پورٹ سے مافیا کے ویئر ہاوسز میں‌پہنچتی ہیں تو ان کو استمعال شدہ ظاہر کرکے بیچتے ہیں اور اس طرح کباڑ کی گاڑیوں کو سیکنڈ ہینڈ ظاہر کرکے پاکستانیوں سے سالانہ اربوں روپے ناجائز بٹور رہے ہیں.

    باغی ٹی وی کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق جاپان اورچین کی نسبت یورپ سے خصوصا جرمنی کے منگوائی جانے والی گاڑیوں میں ایک تو دونمبری نہیں‌ہوتی کیونکہ یہ کپمنیاں معیار پر کمپرومائز نہیں کرتیں، دوسرا یہ کہ جب یہ گاڑیاں پاکستان پہنچتی ہیں‌تو سب سے پہلے ملکی خزانے کو کرروڑوں روپےدیتی ہیں یورپ سے پاکستان آنے والی گاڑیوں کا ایک خاصا یہ ہے کہ پاکستان میں پہنچ کر ان کی قیمتیں جاپان سے منگوائی جانی والی لینڈ کروزرز گاڑیوں سے کم پڑتی ہے.

    ذرائع کے مطابق پچھلے سال 1100 کے لگ بھگ لینڈکروزر گاڑیاں جاپان سے منگوائی گئیں اور ایک گاڑی پر کسٹم اور مافیا نے کم وبیش 1کروڑ بچایا ہے اور یوں ملکی خزانے کو 1100 کروڑ کا نقصان پہنچایا گیا

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق جاپان اور چین سے منگوائی جانی والی گاڑیوں کو جس طرح قانونی اور ماحول کے لیے درست بتایا جارہا ہے اس میں‌بھی دو نمبری کی جارہی ہے.حالانکہ جاپان میں ان گاڑیوں کو ماحول مخالف قرار دے کر ان کے استعمال پر پابندی ہے . لیکن یہ گاڑیا پاکستان میں‌قابل استعمال ہیں . ان حالات کے پیش نظر ماہرین ماحولیات نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جاپان سے گاڑیوں کی درآمد کی صورت میں جاپان کی پری شپمنٹ ایجنسی Bureau Veritas یا جاپانی آٹواپریزل انسٹی ٹیوٹ (جے اے اے آئی) کا تصدیقی سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا جائے۔

    ماہرین کے مطابق جاپان سے گاڑی کی درآمد کے لیے جاپانی آکشن ہاؤس کی 4.5گریڈنگ لازمی قراردی جائے ایسی گاڑیوں کو درآمد کی اجازت نہ دی جائے جو 15ہزار کلومیٹر سے زائد چل چکی ہوںاسی طرح زنگ آلود گاڑیوں، سیلاب سے متاثرہ گاڑیوں، چیسس ایکسیڈنٹ گاڑیوں کو بھی درآمد کی اجازت نہ دی جائے۔

    ماہرین کے مطابق آٹو انڈسٹری کے لیے ایک جامع قومی پلان کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے اس پلان پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ قومی آٹو پالیسی کے تحت درآمدی اور مقامی سطح پر تیار گاڑیوں میں پسنجر سیفٹی، کوالٹی اور گاڑیوں کی سڑکوں پر چلنے کی اہلیت یقینی بنانے سمیت 15سال سے زائد پرانی گاڑیوں کو متروک قرار دیتے ہوئے پابندی عائد کی جائے

  • مولانا عبدالغفور حیدری کی شادیوں کا کیوں‌ ہوا ذکر اور کس بات پر کیا سینیٹ اراکین نے احتجاج؟ اہم خبر

    مولانا عبدالغفور حیدری کی شادیوں کا کیوں‌ ہوا ذکر اور کس بات پر کیا سینیٹ اراکین نے احتجاج؟ اہم خبر

    سینیٹ کی ہاؤس کمیٹی کے اجلاس میں آج مولانا عبدالغفور حیدری کو پارلیمنٹ لاجز میں‌ دو سائیڈ روم دیے جانے پر بعض سینیٹرز نے شدید احتجاج کیا ہے،

    پارلیمنٹ لاجز کے ملازمین کہاں‌ ڈیوٹیاں‌ کر رہے ہیں؟ سینیٹ کی ہاؤس کمیٹی میں نیا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران ثمینہ سعید نے کہاکہ ہمیں ایک سائیڈ روم نہیں دیاجاتاہے اور کچھ لوگوں کو دو دو سائیڈروم دیے گئے ہیں جس پر ڈپٹی چئیرمین نے کہا کہ وہ کون ہے جس کودوسائیڈ روم دئے گئے ہیں جس پر بتایا گیا کہ سابق ڈپٹی چئیرمین عبدالغفورحیدری کو دو سائیڈروم دیئے گئے ہیں جس پر سینیٹر کلثوم پروین نے کہاکہ ان کی دوشادیاں اور 12 بچے ہیں اگر ان کودوسائیڈروم نہیں دئیے جائیں گے تو کس طرح رہیں گے،

    سینیٹر کلثوم پروین نے کہاکہ اس معاملے کوختم کیاجائے مگر حکومتی ارکان نے اس معاملے کو دیکھنے کا کہا ہے کہ اگر کسی کی دوشادیاں اور زیادہ بچے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس کوزیادہ سہولیات دی جائیں۔
    محمد اویس

  • میں نے تو حافظ محمد سعید کے مسلح‌ افراد کبھی نہیں‌ دیکھے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں‌ کہا؟ اہم خبر

    میں نے تو حافظ محمد سعید کے مسلح‌ افراد کبھی نہیں‌ دیکھے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں‌ کہا؟ اہم خبر

    پاکستان کے نامور صحافی، سینئر تجزیہ نگار اور معروف اینکر مبشر لقمان نے کہا ہے کہ میں نے تو کبھی حافظ محمد سعید کے مسلح افراد نہیں‌ دیکھے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 24 نیوز پر پروگرام کھرا سچ میں یہ بات انہوں نے اس وقت کی جب سینئر صحافی ارشاد احمد عارف نے مدارس کے حوالہ سے بات کی اور حافظ محمد سعید کے مدارس کا ذکر کیا، اس موقع پر مبشر لقمان نے کہاکہ میں نے تو حافظ‌ محمد سعید کے مسلح افراد کبھی نہیں دیکھے اور جب بھی دیکھا ہے ان کے رفاہی کام دیکھے ہیں، زلزلہ ہو یا سیلاب ان کے کارکنان رفاہی کام کرتے نظر آتے ہیں،

    پروگرام کے دوران ارشاد احمد عارف نے کہاکہ مدارس کے خلاف الزام تراشی درست نہیں ہے، اٹھارہ ہزار مدارس رجسٹرڈ ہیں، اگر کوئی ایک دو مدرسے کسی غلط سرگرمی میں‌ ملوث پائے گئے ہیں تو ان کی بنیاد پر سب مدارس کے خلاف کاروائی کی باتیں‌ کرنا درست نہیں ہے.

  • عمران خان کے حامد میر کو ان فالو کرنے پر چند منٹوں میں ایسا طوفان برپا ہوا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

    عمران خان کے حامد میر کو ان فالو کرنے پر چند منٹوں میں ایسا طوفان برپا ہوا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے سینئر صحافی حامد میر کو ٹویٹر پر ان فالو کرنے کی خبر اور ٹویٹر پر ان فالو حامد میر کا ٹرینڈ چلنے کے بعد آج ہی کے دن حامد میر کے دو لاکھ فالور کم ہو گئے ہیں، ان کے ٹویٹر اکاؤنٹ آڈٹ کے حوالہ سے یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ان کے 3.1 ملین فالورز فیک اکاؤنٹس ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ٹوئٹر پر ایک کروڑ سے زائد فالورز ہیں اور ان کا شمار ان عالمی رہنماﺅں میں‌ ہوتا ہے جنہیں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالو کیا جاتا ہے تاہم وزیر اعظم عمران خان نے نے صرف 19 لوگوں کو فالو کر رکھا تھا جن میں سے ایک کم ہو کر اب 18 رہ گئے ہیں. جن اکاؤنٹس کو انہوں نے فالو کر رکھا ہے ان میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت ، جمائمہ خان، شوکت خانم ہسپتال اور نمل کالج وغیرہ شامل ہیں۔

    عمران خان کے حامد میر کو ان فالو کرنے پر جب ٹویٹر پر ان کے خلاف ٹرینڈ چلا تو صرف بارہ منٹ میں اٹھارہ ہزار سے زائد لوگوں نے انہیں ان فالو کر دیا، حامد میر کو ان فالو کرنے پر سوشل میڈیا پر یہ سوال بھی اٹھایا جارہا ہے کہ اچانک وزیر اعظم عمران خان نے ایسا کیوں‌کیا ادھر سینئر تجزیہ کار حامد میر نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ایک صحافی کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ایک سیاست دان اپوزیشن میں ہو کر اسے فالو کرے لیکن حکومت میں آنے کے بعد ان فالو کر دے، میں کہتا ہوں میڈیا پر پابندیاں ہیں مگر وہ یہ بات ماننے کو تیا ر نہیں۔ ‘

    وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے آج ہی ٹویٹر پر حامد میر کو ان فالو کیا گیا ہے جس کے بعد سے لوگوں کی طرف سے انہیں ان فالو کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور ان فالو حامد میر کا ٹرینڈ بھی ٹویٹر پر ٹاپ پر رہا ہے.

  • سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور کا ہندو خاتون سے ایسا سلوک کہ پوری قوم کا سر فخر سے ہوا بلند

    سعودی عرب میں پاکستانی ڈرائیور کا ہندو خاتون سے ایسا سلوک کہ پوری قوم کا سر فخر سے ہوا بلند

    سعودی عرب میں‌ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی ایسی مثال قائم کی ہے کہ پوری پاکستانی قوم پر اس پر فخر کر سکتی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ریاض میں ایک ہندو خاتون نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کے ساتھ سفر کیا تو وہ اپنا پرس بھول گئی جس میں ہندو خاتون اور اس کے بیٹے کا پاسپورٹ، 50 ہزار ریال، ڈالر، کارڈ اور اہم دستاویزات تھیں تاہم پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے آج مذکورہ خاتون کا گھر ڈھونڈ کر اسے وہ پرس واپس کر دیا جس میں تمام اشیاء‌ موجود تھیں،

    ہندو خاتون نے پرس چیک کیا تو اس میں سب چیزیں اسی طرح موجود تھیں جس پر خاتون نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو ساتھ کھڑا کر کے ویڈیو پیغام ریکارڈ کیا اور کہا کہ پاکستانیوں کے بارے میں ہندوستانیوں کے دلوں میں نفرت بھری جاتی ہے لیکن آج مجھے ایسےایماندار پاکستانی سے مل کر فخر محسوس ہو رہا ہے جس نے ہمارے پاسپورٹ ، ساری رقم اور دیگر اشیاء واپس کر دی ہیں. ہندو خاتون نے کہاکہ میں‌ آج اس پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور سے مل کر بہت خوش ہوں جس نے میرے ہندو ہونے کے باوجود میرا سب کچھ واپس کر دیا، سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے اور ایمانداری کی اعلیٰ مثال پیش کرنے والے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو زبردست خراج تحسین پیش کیاجارہا ہے،

  • مریم نواز کا چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام، کیا کہا جانیئے اس خبر میں

    مریم نواز کا چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے ٹویٹر پر پیغام، کیا کہا جانیئے اس خبر میں

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک قدم اور آگے بڑھیں اور بے گناہ نواز شریف کو رہا کریں،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے ایک ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کا یہ بیان نقل کیا ہے کہ عرفان صدیقی کے معاملے پر آئی جی پولیس اسلام آباد کی کھنچائی کی ہے، اگر ضمانت نہ ہوتی تو خود بلا کر دیتے

    مریم نواز نے مطیع اللہ جان کی اس ٹویٹ پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ بہت اچھا کیا۔ اب ایک قدم اور آگے بڑھیں اور بے گناہ نواز شریف کو رہا کریں۔ آپ نے فرمایا ہے کہ خود بلا کر ضمانت دیتے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ دے سکتے ہیں۔ انصاف کا علم بلند کیجیے۔

  • ارشد انصاری نے صحافی کالونی کے رہائشیوں کے ذمہ واجب الادا رقم سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی

    ارشد انصاری نے صحافی کالونی کے رہائشیوں کے ذمہ واجب الادا رقم سے متعلق بڑی خوشخبری سنا دی

    لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر ارشد انصاری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز، اراکین گورننگ باڈی عمران شیخ، محمد شاہد چوہدری، رانا طاہر، حسن تیمور جکھڑ، محمد حسنین چوہدری، گل نواز احمد، قاسم رضا اور فاطمہ مختار بھٹی نے شرکت کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر ارشد انصاری نے اجلاس میں بتایا کہ کلب گرانٹ میں اضافہ کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے منظور کی جا چکی ہے اور جلد ہی گرانٹ ریلیز کر والی جائے گی۔ اجلاس میں سیکرٹری زاہد عابد نے کلب کے مالی اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی، صدر ارشد انصاری نے اجلاس میں بتایا کہ صحافی کالونی کے رہائشیوں کے ذمہ واجب الادا ماہانہ بقایاجات ذمہ واجب الادا 1 کروڑ 24 لاکھ روپے کی معافی کا لیٹرجاری ہوگیاہے جبکہ پنجاب جرنلسٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن نے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کی تکمیل کیلئے بھی اقدامات شروع کر دیئے ہیں، کالونی میں پانی کی سپلائی اور سیوریج کا نظام واسا کے حوالے کرنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں جلد ہی واسا کالونی کا نظام سنبھال لے گا جبکہ بجلی کا نظام لیسکو کے حوالے کرنے کیلئے بھی لیسکو حکام سے مثبت بات چیت جاری ہے،

    انہوں‌نے کہاکہ کالونی میں ہسپتال اور سکول کی تعمیر کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر اطلاعات کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایف بلاک کے ترقیاتی کام شروع کرنے کیلئے منیجنگ کمیٹی کے اگلے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کر نے کا حکم دیدیاہے۔انھوںنے مزیدبتایا کہ صحافی کالونی فیز ٹو کی زمین کی خریداری کے حوالے سے محکمہ اطلاعات نے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی ہے جہاں سے یہ کمشنر لاہور اور بورڈ آف ریونیو میں جائے گی ، امید واثق ہے کہ یہ کام بہت جلد عملی طور پر نظر آنا شروع ہو جائے گا۔

    سینئرنائب صدر ذوالفقار علی مہتو نے بتایاکہ صحافی کالونی کی نورکنی مینجمنٹ کمیٹی نے صحافی کالونی میں حفاظتی انتظامات بہتر بنادیئے ہیں جبکہ جھاڑیوں کی صفائی اور عارضی ماڈل بازار کے قیام پر کام شروع ہو چکا ہے۔رہائشیوںکے لئے پلمبراور الیکٹریشن کی 24 گھنٹے کی سروس بھی شروع کردی گئی ہے۔

    اجلاس میں میرٹ کے مطابق ممبرشپ سکروٹنی کے جاری عمل پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اس کی جلد تکمیل کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ممبرگورننگ باڈی قاسم رضا اور سینئر ممبر عطیہ زیدی کے مابین تنازع پر معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرلیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ ممبران کی فیملیز کے لئے فیملی روم تعمیرکیاجائے گا تاہم نئے کمرے کی تعمیر تک فیملیز صدر،سیکرٹری اور لیڈیزروم میں بیٹھ سکتی ہیں۔

     سوشل میڈیاپر کردارکشی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی قراردادمتفقہ طور پر منظورکرتے ہوئے گورننگ باڈی کے سابقہ اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق نوٹس جاری کئے بغیر آئندہ مستقبل میں کلب کے کسی عہدیداریاممبرکی کردارکشی کرنے والے کی ممبرشپ ختم کردی جائے گی ۔
     

  • 50 ہزار لٹر گندہ تیل قبضہ میں لے لیا گیا، کہاں‌ ہو رہا تھا سپلائی؟ اہم خبر

    50 ہزار لٹر گندہ تیل قبضہ میں لے لیا گیا، کہاں‌ ہو رہا تھا سپلائی؟ اہم خبر

    پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلینس ٹیم نے صحت دشمن عناصر کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 50 ہزار لیٹر گندہ تیل ہوٹلوں کو سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جانوروں کی آلائشوں سے نکلاتیل آئل مل کو سپلائی کرنے والے2 آئل ٹینکرز کا 3روز تک پیچھا کر کے تمام ملوث افراد اور فیکٹری کا پتہ لگایا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد عثمان کی سربراہی میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے آلائشوں سے آئل تیار کرنے پرحمید آئل مل کو سیل کر دیا۔ جانوروں کی آلائشوں سے نکلاتیل آئل مل کو سپلائی کرنے کی کوشش رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔لاہور اور حاصل پور برانچ سے 50 ہزارلیٹر آلائشوں اور چربی سے تیار تیل برآمد کر کے ضبط کر لیا گیا،

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جانوروں کی باقیات سے تیار مضرصحت آئل کو گندے تیل میں شامل کیا جاتا تھا۔بظاہر آئل مل میں قائم فیڈ رینڈنگ یونٹ میں جانوروں کی آلائشوں سے مضر صحت آئل تیار کیا جا تاتھا۔ آلائشوں سے تیارکردہ آئل کو استعمال شدہ ا ٓئل میں ملا کر کے دوبارہ فروخت کیا جا تا تھا۔آلائشوں سے نکلا تیل بہت زیادہ سفید اور گاڑھا ہونے کے باعث استعمال شدہ تیل میں حل ہو کر اسے نئے جیسا بنا دیتا ہے،

    کیپٹن(ر)محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ بائیو ڈیزل کمپنی کو آئل نہ دینے اور آئل سپلائی کے ریکارڈ کی عدم موجودگی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔انہوں نے واضح کیا کہ آلائشوں اورچربی سے نکالا گیا تیل متعدد موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔پی ایف اے قوانین کے مطابق آلائشوں سے نکلے تیل کی صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کی اجازت ہے۔حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب میں محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔خوراک کے کاروبار میں دھوکہ دہی کرنے والے انسان دشمن سخت سزاؤں کے حقدار ہیں۔

  • کیسوں کی سماعت وکیل یا جج کے انتقال پر ہی ملتوی ہو گی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

    کیسوں کی سماعت وکیل یا جج کے انتقال پر ہی ملتوی ہو گی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

    چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ہمیں عدالت میں فیصلہ کرناچاہیے صرف دن نہیں گزارنا چاہیے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق انہوں‌ نے کہاکہ میں نے کئی بار وکلا کو کہا کہ کیس ملتوی نہیں کروں گا، فیصلےکرنےسےجوسکون ملتاہےاس کا نعم البدل نہیں، اللہ تعالٰی نے آپ کو چنا ہے، آپ کسی کا وسیلہ بنیں، کیس کے دلائل کورٹ روم میں بیٹھے سب لوگ سنتے ہیں، ہم سے فیصلے کی امید کی جاتی ہے،

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ ہم وکلا کو دلائل سے راغب کر نے کا کہتے ہیں، کیسز کی سماعت ملتوی یا تو وکیل یا جج کے انتقال پر ہی ہوگی، آج صرف 41 کرمنل اپیل باقی رہ گئی ہیں، یہ اپیلیں بھی آیندہ ہفتے ختم ہو جائیں گی، لاہور میں 91،پشاور میں 5،کوئٹہ اور کراچی میں کرمنل اپیلز صفر رہ گئی ہیں،

  • گورنمنٹ ہاؤس مری عوام کیلئے کھولنے کی تقریب، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پودا لگا کر افتتاح کیا

    گورنمنٹ ہاؤس مری عوام کیلئے کھولنے کی تقریب، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پودا لگا کر افتتاح کیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج گورنمنٹ ہاؤس مری کوعوام کیلئے کھولنے کاافتتاح کردیا, وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ ہاؤس مری کے لان میں پودا لگا کر شجرکاری کابھی افتتاح کیا,

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدا ر نے گورنمنٹ ہاؤس مری کی عمارت کو عوام کیلئے کھولنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادائیگی کرکے گورنمنٹ ہاؤس مری میں قیام و طعام کی سہولت حاصل کی جاسکے گی۔ گورنمنٹ ہاؤس مری کا”بوتیک ہیریٹج ریزارٹ“کی حیثیت سے ا فتتاح ایک شاندار موقع ہے۔سرکاری عمارتوں کو ریسٹ ہاؤس میں بدلنا دراصل وی آئی پی کلچر کے خاتمے کا آغاز ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اپنے گھر میں رہائش اختیارکر کے سادگی کی مثال قائم کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیاحت کا فروغ تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے جبکہ ماضی میں اس شعبے کو بری طرح نظرانداز کیا گیا،ہماری حکومت نے مربوط ٹورازم پالیسی کے ذریعے پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں اورحکومت کے مالی وسائل میں اضافے کیلئے سرکاری اثاثوں کا بہترین استعمال بھی پالیسی میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخی نوعیت کی حامل سرکاری عمارتوں کو سیاحتی مقاصد کے فروغ کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے اورگورنمنٹ ہاؤس مری کی عمارت کو بھی تاریخ میں پہلی مرتبہ غیر سرکاری استعمال کیلئے پیش کیا جا رہا ہے۔ اس شاندار عمارت کی گولڈن جوبلی ہوئے بھی 15 سال گزر چکے ہیں اور اس پرشکوہ عمارت کو ملکہ برطانیہ، امریکی صدر، شاہ افغانستان سمیت متعدد عالمی شخصیات کی میزبانی کا شرف حاصل رہا ہے۔ایسی تاریخی عمارت میں قیام کسی اعزاز سے کم نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اب یہ اعزاز اپنے زعما تک محدود نہیں رکھنا چاہتی بلکہ عام لوگ بھی اس سے مستفید ہوں گے اور قیام و طعام کی بہترین سہولتوں سے محظوظ ہوں گے۔حکومت پنجاب وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق صوبہ میں 177 ریسٹ ہاؤسز اور گیسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے اوپن کر چکی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ میں سیاحت کو صنعت کے طور پر فروغ دینے کے تمام تر مواقع استعمال کرنا چاہتی ہے اور جامع حکمت عملی کے تحت دور دراز علاقوں خاص طور پر جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقامات کو ڈویلپ کیا جا رہا ہے۔جنوبی پنجاب کے علاقے فورٹ منرو،مبارکی ٹاپ، فاضلہ کچھ، بارتھی اور دیگر علاقوں کا سہانا موسم اور دلکش مناظر سیاحوں کی توجہ کے منتظر ہیں۔ڈیرہ غازی خان میں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ریزارٹس کی تزئین و آرائش کر رہے ہیں اورسیاحت کو پروموٹ کرنے کیلئے کیمپنگ سائٹس، سفاری، پیرا گلائیڈنگ ہوگی اور مقامی ثقافت کے فروغ کیلئے ہیرٹیج بازار بھی قائم کئے جائیں گے۔ ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں لاہور کی طرز پر جلد ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔ کلچرل ٹورازم کے فروغ سے نہ صرف ملکی بلکہ غیرملکی سیاح بھی متوجہ ہوں گے جبکہ غیرملکی سیاحوں کی آمد سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا بلکہ مقامی آبادی کیلئے روزگار کے مواقع بھی میسر ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں فوڈ/ فروٹ ٹورازم کا آغاز بھی ہو چکا ہے اورصوبہ کے 8 مختلف شہروں میں نئے سیاحتی مقامات کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔ سیاحتی مقامات پر قیام کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے فائبر گلاس اور سٹیل کے بنے بنائے کمرے لا رہے ہیں۔ کوٹلی ستیاں اور کوہ سلیمان کے علاقے میں پارک وے پراجیکٹ لایا جائے گا۔ کالاباغ اور نمل جھیل کے گرد و نواح میں سیاحت کے فروغ کیلئے قیام کی بہترین سہولتیں مہیا کریں گے۔ وادی سون میں ”اوچھالی جھیل“ ہر سال ہزاروں غیرملکی خوبصورت پرندوں کا میزبان مقام ہے۔ اوچھالی جھیل کو ”ایکو ٹورازم“ کے فروغ کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ دھرابی جھیل پر بھی ریزارٹ ڈویلپ کیا جائے گا۔ ٹلہ جوگیاں میں ”مذہبی ٹورازم“ کے فروغ کیلئے روہتاس فورٹ پارک وے بنائیں گے۔ تھل اور چولستان میں نئی کیمپنگ سائٹس اور ڈیزرت سفاری منعقد کی جا رہی ہیں اور ان علاقوں میں ڈیزرٹ ریلی کو مزید بہتر اور پرکشش بنا نے کیلئے ثقافتی شوز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ”مذہبی سیاحت“ کو فروغ دے رہی ہے۔ننکانہ صاحب میں ٹی ڈی سی پی کے پہلے موٹل کا افتتاح کیا گیا ہے جہاں سکھ زائرین اور دیگر سیاحوں کو قیام و طعام کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی اور جلد پنجاب سیاحت کے حوالے سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پہچانا جائے گا۔تقریب سے صوبائی وزیر کھیل و سیاحت تیمور بھٹی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورڈی جی پروٹوکول نے بھی خطاب کیا۔
    ٭

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا ہے جس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے منصوبے پر پیش رفت اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدرنے بھی اجلاس میں شرکت کی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے مربوط انداز میں مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اور ہاؤسنگ ٹاسک فورس پنجاب مل کر منصوبے پر کام کو آگے بڑھائیں گے اور نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے قابل عمل بزنس ماڈل تیار کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کم آمدن والے افراد کیلئے کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کا منصوبہ تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے اور پنجاب کے بعض اضلاع میں گھروں کی تعمیر کیلئے سائٹس کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم سے کم آمدن والے افراد کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ اس انقلابی منصوبے سے متعلقہ امور تیزی سے طے کئے جائیں گے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم سے روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم پر تیزی سے عملدرآمد کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی اور پنجاب کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں لیڈ لے گا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی میجر جنرل عامر اسلم خان، مشیروزیراعلیٰ ڈاکٹر سلمان شاہ، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری ہاؤسنگ، چیئرمین ہاؤسنگ ٹاسک فورس پنجاب میاں یعقوب طاہر اظہار، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت ایم ایل ون منصوبہ سے متعلق اجلاس، جلد تکمیل کیلئے خصوصی ہدایات

    وزیر اعظم کی زیر صدارت ایم ایل ون منصوبہ سے متعلق اجلاس، جلد تکمیل کیلئے خصوصی ہدایات

    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ایم ایل ون منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا ہے جس میں وزیرریلوےشیخ رشید ، وزیرِمنصوبہ بندی خسرو بختیار نے شرکت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ ریلوے نے وزیر اعظم کو ایم ایل ون منصوبے پر پیش رفت سے آگاہ کیا، وزیرِ اعظم عمران خان کی ایم ایل ون منصوبےپر پیش رفت میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے،

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریل کی سواری عام آدمی کی سواری ہے ، ریلوے کاسفر اور اثاثوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے، ایم ایل ون سی پیک منصوبوں کا نہایت اہم ، تذویراتی منصوبہ ہے، ایم ایل و ن منصوبے کی تکمیل سے ریلوے کے نظام میں جدت آئے گی، ایم ایل ون منصوبے سے عوام کو مال برداری و سفرکی بہتر سہولیات میسر آئینگی،

  • کرکٹ ٹیم کے کپتان کا فیصلہ کب ہو گا اور امام الحق کا معاملہ کیوں بگڑا؟ ایم ڈی پی سی بی نے بتا دیا

    کرکٹ ٹیم کے کپتان کا فیصلہ کب ہو گا اور امام الحق کا معاملہ کیوں بگڑا؟ ایم ڈی پی سی بی نے بتا دیا

    ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے کہا ہے کہ ایم سی سی ورلڈ کمیٹی کوشش کر رہی ہے کہ پاکستان بھارت کرکٹ جلد بحال ہو تاکہ شاہقين کرکٹ کو عمدہ کرکٹ ديکھنے کو ملے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کپتان کے مستقبل کا فیصلہ دو اگست کی میٹنگ میں نہیں ہو گا۔ سری لنکا کے خلاف سیریز ستمبر کے آخر میں ہے ابھی کپتان يا ٹيم کے اعلان کي کوئی جلدی نہیں ۔ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں ہیڈ کوچ ۔ اسپورٹ اسٹاف اور سلیکشن کمیٹی پر تجاویز تيار کي جاہيں گي۔ ايم ڈي پي سي بي کا کہنا تھا کہ کرکٹ کميٹي کے اجلاس ميں ابھی ہم نے صرف کارکردگی کا جائزہ لینا ہے پھر فیصلے کرنے ہیں ديکھا جاے تو پاکستان ٹیم کی کارکردگی اوسط درجے کی رہي ہے ٹيم کي کارکردگي ميں تسلسل نہیں ہے ،

    امام الحق کے سوشل ميڈيا پر واقع پر ان کا کہنا تھا کہ امام الحق سے بات ہوئی ہے ۔ وہ معافی مانگ رہا تھا کہ اس سے غلطی ہوئی ‏اس کا کہنا تھا کہ معاملہ غلط فہمی کي بنا پر بڑھا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امام الحق کو بتا دیا ہے کہ پی سی بی اب کیا معیار چاہتا ہے ۔ اور ایسا رویہ قابل قبول نہیں ہے وہ پاکستان کے سفیر ہیں وسيم خان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل جنرل کونسل کی میٹنگ جلد بلا رہے ہیں ۔ فرنچائز کے ساتھ مل کر پلاننگ کر رہے ہیں ۔ پی ایس ایل اجلاس میں تاخیر ہونا قابل قبول نہیں فرنچائز نے سرمایہ کاری کی ہو ئی ہے ان کے خدشات دور کریں گے فرنچائز کے ساتھ لانگ ٹرم تعلق قائم کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں،

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیئے آیا ہوں میرا کوئی سیاسی بیک گراونڈ نہیں ۔ میرے خلاف پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اور غلط حقائق بیان کیئے جا رہے ۔ نہ تو مجھے بڑا گھر ملا ہے نہ گاڑی نہ نوکر میری کارکردگی کا جائزہ لیں کردار کشی نہ کریں ۔ ڈومیسٹک کرکٹ لاگو کرنے کے لیئے آئین میں ترامیم کی ضرورت ہے

  • مری کا گورنمنٹ ہاؤس عوام کیلئے کھول دیا گیا، ہوٹل کے طور پر ہو گا استعمال، ڈاکٹر شہباز گل

    مری کا گورنمنٹ ہاؤس عوام کیلئے کھول دیا گیا، ہوٹل کے طور پر ہو گا استعمال، ڈاکٹر شہباز گل

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے گزشتہ حکومتوں کی گورنمنٹ ہاوس مری میں شاہانہ طرززندگی پر ویڈیو جاری کردی ہے اور کہا ہے کہ خود کو مغلیہ بادشاہ سمجھنے والوں نے اپنی عیاشی کیلئے عوامی دولت کو بے دردی سے لوٹا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ گورنمنٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کیلئے سابقہ حکمرانوں نے60کروڑ سے زائد ضائع کیے، ملک کو 30ہزار ارب کے قرضوں تک پہنچانے والوں کی عیاش طرز زندگی دیکھ کر حیرت ہوتی ہے، قومی دولت سے ذاتی آسائش خریدنے کی کرپشن کرپٹ لیگ کا طرہ امتیاز رہا، شہنشاہ معظم اور وہی عہد صاحبان نے عوام کی دولت کو باپ کا مال سمجھ کر لٹایا،

    ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے عوام سے کیا وعدہ پورا کیااور گورنمنٹ ہاؤس مری کو عوام کیلئے کھول دیا ہے، اب یہ عوام کیلئے نو گو ایریا نہیں رہے گا؛ تمام پاکستانی یہاں بکنگ کروا کر قیام کرسکتے ہیں، مری کا گورنمنٹ ہاوس عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے اور اسے ہوٹل کے طور پر استعمال کیا جائے گا، اس کیلئے بکنگ اوپن کر دی گئی ہے،

  • مولانا فضل الرحمن مذہب کارڈ استعمال کر رہے ہیں، ن لیگ، پی پی دوری اختیار کریں، فواد چوہدری کا مشورہ

    مولانا فضل الرحمن مذہب کارڈ استعمال کر رہے ہیں، ن لیگ، پی پی دوری اختیار کریں، فواد چوہدری کا مشورہ

    وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ دو تین دنوں سے فضل الرحمان مذہب کا استعمال کر رہے ہیں، صدر ٹرمپ کے بھارت کو واضح پیغام سے مسئلہ کشمیر پر بڑی پیش رفت ہوئی، مولانا فضل الرحمان کو ایسی صورتحال میں کیڑے نظر آنے لگے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو پیپلز پارٹی نے کرائے پر حاصل کیا ہے، وزیراعظم نے آج واضح کیا سیاسی آزادیاں حاصل رہیں گی ،

    فواد چوہدری نے کہاکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن مذہبی کارڈ پر فضل الرحمان سے دوری اختیار کریں،اپوزیشن مولانا فضل الرحمان کے ہاتھوں میں نہ کھیلے، آپ کو مسلح ہوکر سیاست نہیں کرنی ، وزیراعظم نے آج واضح کیا سیاسی آزادیاں حاصل رہیں گی ، اپوزیشن کو کنٹینر ،سبیلیں دیں گے آپ کرنےوالے بنیں ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن فضل الرحمان سے دوری اختیار کریں،

  • نیا شناختی کارڈ بنانا حیرت انگیز حد تک ہوا آسان، نادرا نے کی نئی پالیسی جاری، اہم خبر

    نیا شناختی کارڈ بنانا حیرت انگیز حد تک ہوا آسان، نادرا نے کی نئی پالیسی جاری، اہم خبر

    نادرا نے کونسلر اور چیئرمینوں کے پاس موجود تصدیق کا اختیار ختم کردیا ہے، ﻧﺌﮯ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ، ﺏ ﻓﺎﺭﻡ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺑﺮﺗھ ﺳﺮﭨﯿﻔﮑﯿﭧ ﮐﯽ ﺷﺮﻁ ﺧﺘﻢ کر دی گئ یہے، اسی طرح ﻓﺎﺭﻡ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﺎ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﺑﮭﯽ ﺗﺒﺪﯾﻞ کر دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ﻣﯿﭩﺮﮎﮐﯽﺳﻨﺪ ، ﭘﺎﺳﭙﻮﺭﭦ، ﮈﻭﯿﺴﺎﺋﻞ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﮐﮯ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ کا ﮨﻮﻧﺎ ﺿﺮﻭﺭﯼ ہے، ﺧﻮﺍﺗﯿﻦ ﮐﻮ ﮐﺎﺭﮈ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻧﮑﺎﺡ ﻧﺎﻣﮯ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﯽ، ﺷﻨﺎ ﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭ ﮈ ﮨﻮﻟﮉﺭ ﻓﯿﻤﻠﯽ ﮐﺎ ﻣﻤﺒﺮ ﺑﮩﻦ ﺑﮭﺎ ﺋﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﻓﺎﺭﻡ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﺮ ﻧﮯﮐﺎ ﻣﺠﺎﺯ ﮨﻮ ﮔﺎ، ﻓﺎﭨﺎ ﮐﮯ ﺭﮨﺎﺋﺸﯽ ﮐﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺷﮩﺮﺳﮯ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺑﻨﻮﺍ ﺳﮑﯿﮟ ﮔﮯ، ﻧﺎﺩﺭﺍ ﺣﮑﺎﻡ ﻧﮯ ﻧﯿﺎ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﺣﻮﺍﻟﮯ ﺳﮯ ﻧﺌﯽ ﭘﺎﻟﯿﺴﯽ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﺮﺩﯼ ﺟﺲ ﭘﺮ ﺳﮯ ﻋﻤﻠﺪﺭﺁﻣﺪ ﮐﯿﺎ ﺟﺎئے گا، ﺫﺭﺍﺋﻊ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻧﺌﯽ ﭘﺎﻟﯿﺴﯽ ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﻧﯿﺎ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺑﺮﺗﮫ ﺳﺮﭨﯿﻔﮑﯿﭧ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﯽ، ﺷﮩﺮﯼ ﻣﯿﭩﺮﮎ ﮐﯽ ﺳﻨﺪ، ﭘﺎﺳﭙﻮﺭﭦ، ﮈﻭﻣﯿﺴﺎﺋﻞ ﺍﻭﺭ ﻭﺍﻟﺪﯾﻦ ﮐﮯ ﺍﺻﻞ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﭘﺮ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺑﻨﻮﺍ ﺳﮑﯿﮟ ﮔﮯ ۔ ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺧﺎﺗﻮﻥ ﮐﻮ ﺧﺎﻭﻧﺪ ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﮐﯿﺴﺎﺗﮫ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺑﻨﻮﺍﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﮐﻤﭙﯿﻮﭨﺮﺍﺋﺰﮈ ﻧﮑﺎﺡ ﻧﺎﻣﮯ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﯽ ﺻﺮﻑ 20ﺭﻭﭘﮯ ﮐﺎ ﺍﺷﭩﺎﻡ ﭘﯿﭙﺮ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﺍﻧﺎ ﮨﻮﮔﺎ ،

    ﺫﺭﺍﺋﻊ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﻓﺎﺭﻡ ﮐﯽ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﺎ ﻋﻤﻞ ﺑﮭﯽ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺗﺤﺖ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﮨﻮﻟﮉﺭ ﻓﯿﻤﻠﯽ ﮐﺎ ﻣﻤﺒﺮ ﺑﮩﻦ ﺑﮭﺎﺋﯽﮐﮯ ﻓﺎﺭﻡ ﮐﯽ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﺠﺎﺯ ﮨﻮﮔﺎ ﺍﺱ ﮐﻮ ﮐﺴﯽﮔﺰ ﯾٹڈ ﺁﻓﯿﺴﺮ ﺳﮯ ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﯽ ، ﺗﺼﺪﯾﻖ ﮐﻨﻨﺪﮦ ﮐﻮ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺩﻓﺘﺮ ﺟﺎﻧﺎ ﮨﻮﮔﺎ، ذرائع ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺑﭽﮯ ﮐﺎ ﺏ ﻓﺎﺭﻡ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺑﺮﺗﮫ ﺳﮍﭨﯿﻔﮑﯿﭧﮐﯽ ﺷﺮﻁ ﺧﺘﻢ ﮐﺮﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ ۔ﺏ ﻓﺎﺭﻡ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺑﭽﮯ ﮐﮯ
    ﻭﺍﻟﺪ ﯾﺎﻭﺍﻟﺪﮦ ﮐﮯ ﺍﺻﻞ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﭘﺮ ﺑﭽﮯ ﮐﺎ ﻧﺎﻡ ﺍﻭﺭﺗﺎﺭﯾﺦ ﭘﯿﺪﺍﺋﺶ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ ﺏ ﻓﺎﺭﻡ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﺟﺎﺋﯿﮕﺎ۔
    ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈﮔﻢ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﭘﻮﻟﯿﺲ ﺭﭘﻮﺭﭦ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﯽ، ﺍﺷﭩﺎﻡ ﭘﯿﭙﺮ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﺍﻧﺎ ﮨﻮﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﭘﺮ ﮨﯽ ﻧﯿﺎ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﺟﺎﺭﯼ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﯿﮕﺎ۔ ﮐﺎﺭﮈ ﻭﺻﻮﻟﯽ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺍﺻﻞ ﭨﻮﮐﻦ ﮐﯿﺴﺎﺗﮫ ﺧﻮﺩﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﮐﮯ ﺩﻓﺘﺮ ﺟﺎﻧﺎ ﮨﻮﮔﺎ ، ﺍﮔﺮ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﺍﺻﻞ ﺷﺨﺺ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺭﺷﺘﮧ ﺩﺍﺭ ﻭﺻﻮﻝ ﮐﺮﻧﺎ ﭼﺎﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺳﮯ ﺍﺗﮭﺎﺭﭨﯽ ﻟﯿﭩﺮ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﺍﻧﺎ ﮨﻮﮔﺎ۔ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈ ﮐﯽ ﮨﻮﻡ ﮈﻟﯿﻮﺭﯼ ﮐﯽ ﺑﮭﯽﺳﮩﻮﻟﺖ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﮨﮯ ۔ ﻧﺎﻡ ﺗﺒﺪﯾﻠﯽ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﺧﺒﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﺷﺘﮩﺎﺭ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﯾﮧ ﮐﺎﻡﺑﮭﯽ ﺍسٹﺎﻡ ﭘﯿﭙﺮ ﭘﺮ ﮨﻮﮔﺎ۔ﺫﺭﺍﺋﻊ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺷﻨﺎﺧﺘﯽ ﮐﺎﺭﮈﺑﻨﻮﺍﺗﮯ ﻭﻗﺖ ﺍﻧﭽﺎﺭﺝ ﻧﺎﺩﺭﺍ ﺁ ﻓﺲ ﮨﺮ ﺍﻣﯿﺪﻭﺍﺭﮐﺎ ﻻﺯﻣﯽﺍﻧﭩﺮﻭﯾﻮ ﮐﺮﯾﻨﮕﮯ ﺍﻭﺭ ﮨﺮﻓﺎﺭﻡ ﭘﺮﺩﺳﺘﺨﻂ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﮐﻤﻨﭩﺲ ﺑﮭﯽ ﺩﯾﻨﮕﮯ.

  • بینک صارفین ہو جائیں محتاط، جعل ساز کس طرح کر رہے ہیں فراڈ؟ اسٹیٹ بنک نے خبردار کر دیا

    بینک صارفین ہو جائیں محتاط، جعل ساز کس طرح کر رہے ہیں فراڈ؟ اسٹیٹ بنک نے خبردار کر دیا

    اسٹیٹ بینک نے واضح‌ طور پر کہا ہے کہ بینک صارفین کی معلومات حاصل کرنے کیلیےجعل ساز متحرک ہیں، بینک صارفین کوبائیومیٹرک تصدیق کیلیےفون کیےجارہےہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جعل سازبینکوں کےبہروپیےہیلپ لائن اوررجسٹرڈنمبرسےفون کررہےہیں، صارف ان کالزکوحقیقی سمجھ کراپنااکاونٹ،پاس ورڈ،شناختی کارڈنمبردےرہےہیں،

    اسٹیٹ بنک کا کہنا ہے کہ صورتحال سے صارف کو اپنی رقم سے ہاتھ دھونا پڑرہا ہے، جعل ساز،اسٹیٹ بینک،آرمی یااعلیٰ عدالت کےنمایندےبن کرفون کررہےہیں، صارفین معلومات دینےکےبجائےاپنےبینکوں کوخودکال کرکےآگاہ کریں، بائیومیٹرک تصدیق فون پرنہیں کی جارہی ہے، کال موصول ہونےپربینک صارف 111727273 پرآگاہ کریں،

  • چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لی جائے، یہ روایت اچھی نہیں‌، اعظم سواتی

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لی جائے، یہ روایت اچھی نہیں‌، اعظم سواتی

    وفاقی وزیرپارلیمانی امورسینیٹر اعظم سواتی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کادورہ امریکا اپنی مثال آپ تھا، چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی ہمارے لیے ٹیسٹ ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں‌نے کہاکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ماحول میں بہت فرق ہے، سینیٹ میں مخالفت بھی تہذیب کےدائرے میں ہوتی ہے، اپوزیشن سےگزارش ہےچیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتمادکی تحریک واپس لے، عدم اعتمادکی تحریک سے اچھی روایت نہیں پڑیگی،

    اعظم سواتی نے کہاکہ صادق سنجرانی نےبطورچیئرمین سینیٹ ہاؤس کوبہت اچھےطریقے سے چلایا ہے، جےیوآئی(ف)میں ہوتےہوئےبھی میں نےآصف زرداری کوووٹ نہیں دیا، مجھےیقین ہےکہ میرےدوست اوربہنیں صادق سنجرانی کوسپورٹ کریں گی، میں سرکاری گاڑی یا ٹی اے ڈی نہیں لیتا،

  • کراچی میں بارش سے نظام زندگی درہم برہم، سڑکوں‌ پر پانی جمع، رینجرز مدد کیلے سڑکوں پر نکل آئی

    کراچی میں بارش سے نظام زندگی درہم برہم، سڑکوں‌ پر پانی جمع، رینجرز مدد کیلے سڑکوں پر نکل آئی

    کراچی میں بارش کی وجہ سے شہر کی سڑکوں‌ پر پانی جمع ہو گیا ہے، رینجرزعوام کی مدد کے لیے سڑکوں پر نکل آئی اور ان کی مدد کر رہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنرہاؤس کے قریب پانی میں پھنسی گاڑیوں کو نکالا جا رہا ہے، گورنرہاؤس اوراطراف کی سڑکوں پرپانی جمع ہونےسےشہریوں کومشکلات کاسامنا ہے، میئروسیم اختر نے گورنرسندھ کےساتھ شہرکےمختلف علاقوں کادورہ کیا ہے،

    میئرکےاپنےعلاقےجمشیدٹاؤن میں گٹراُبل پڑے ہیں، پی ای سی ایچ ایس بلاک6میں سیوریج اوربارش کاپانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے، سیوریج کابوسیدہ نظام،وسیم اخترکےعلاقےکی گلیاں تالاب کےمناظرپیش کرنےلگیں،

  • کس وزیر اعظم نے امریکہ جا کر کہا آپ ڈرون حملے کریں ہم احتجاج کرتے رہیں گے؟ مراد سعید نے بھانڈا پھوڑ دیا

    کس وزیر اعظم نے امریکہ جا کر کہا آپ ڈرون حملے کریں ہم احتجاج کرتے رہیں گے؟ مراد سعید نے بھانڈا پھوڑ دیا

    وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سابق حکمران امریکہ این آر او کیلیے جاتے تھے آج وزیراعظم جاتے ہیں تو کشمیر پر بات ہوتی ہے،وزیراعظم کےدورہ امریکاسےمسئلہ کشمیرسےمتعلق واضح تبدیلی نظرآئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مراد سعید نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوسف رضا گیلانی نے امریکا جا کر کہا آپ فاٹا میں ڈرون حملے کرتے جاتے ہیں ہم ایوان میں احتجاج کرتے رہینگے، یہ وہاں جاکر پراپرٹیز بناتے تھے پاکستانیوں کے سر جھکاتے تھے،

    مراد سعید نے کہاکہ یہ سعودی عرب مل لگانے جاتے تھے ،عمران خان وہاں جاکرمزدوروں کی بات کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ قوم پاک فوج کےشہیدجوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتی ہے،

  • طالبان نے مذاکرات سے متعلق کیا جواب دیا ہے؟ وزیر خارجہ نے صاف بتا دیا

    طالبان نے مذاکرات سے متعلق کیا جواب دیا ہے؟ وزیر خارجہ نے صاف بتا دیا

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہےکہ افغان دھڑوں کومذاکرات کی میزپرلائیں، افغان سرحد پرباڑ لگاتے ہوئے کئی جوان شہید ہوچکے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ بارڈرکی دوسری طرف ایسےعناصرموجودہیں جوپاکستان مخالف کارروائی کرتےہیں، افغان صدرسےبہت اچھےماحول میں ملاقات ہوئی، امریکا افغانستان کا مسئلہ فوج کےذریعے حل کرنا چاہتا تھا، وزیراعظم عمران خان نےامریکاجاکرپاکستان کاموقف پیش کیا،

    شاہ محمود قریشی نے کہاکہ طالبان مذاکرات کی میزپرآچکےہیں، پاکستان افغان امن عمل میں سہولت کارکاکرداراداکررہاہے، طالبان کی جانب سےمثبت جواب آیا ہے،

  • وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات، دورہ امریکہ و دیگر امور پر تبادلہ خیال

    وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی ملاقات، دورہ امریکہ و دیگر امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، ملاقات میں دورہ امریکاکےحوالےسےبھی بات چیت ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سےملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی اورڈی جی آئی ایس پی آربھی موجود تھے، ترجمان وزیر اعظم آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کے دورہ امریکہ کے بعد یہ ان کی پہلی ملاقات تھی، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی آج کی ملاقات کو بہت اہمیت کی نظر سے دیکھا جارہا ہے،

  • بند کمروں میں ہونیوالے واقعات کی حقیقت؟ باغی ٹی وی اور کھرا سچ لا رہے ہیں انکشافات سے بھرپورویڈیو سیریز

    بند کمروں میں ہونیوالے واقعات کی حقیقت؟ باغی ٹی وی اور کھرا سچ لا رہے ہیں انکشافات سے بھرپورویڈیو سیریز

    باغی ٹی وی اور کھرا سچ پاکستان کی تاریخ کے وہ حقائق سامنے لا رہے ہیں جن سے کم لوگ واقف ہیں، بند کمروں میں ہونے والے واقعات سے باغی ٹی وی اور کھرا سچ پردہ اٹھا رہے ہیں وہ بھی ویڈیو سیریزمیں, پاکستان کی نامور، ممتاز شخصیات و دانشور حقائق کو بیان کریں گے.

    پاکستان کی تاریخ میں بند کمروں میں ہونے والے واقعات کی حقیقت کی حقیقت کیا ہے؟ باغی ٹی وی اور کھرا سچ مل کر اس کو سامنے لا رہے ہیں، اس ضمن میں ایک ویڈیو سیریز تیار کی گئی ہے جس کی 36 قسطیں ہوں گی ،ہر قسط کا دورانیہ 25 منٹ کا ہو گا، اس ویڈیو سیریز میں پاکستان کی ممتاز ،دانشور شخصیات شرکت کریں گی.

     

    کاٹن پر ظالمانہ ٹیکس کا معاملہ اعلیٰ حکام تک پہنچانے پر مبشر لقمان کے شکرگزار ہیں، سہیل محمود کھرل

    باغی ٹی وی اور کھرا سچ کی اس تاریخی ویڈیو سیریز میں پاکستان کی نامور شخصیات کی زبانی ناظرین پاکستان کی تاریخ سنیں گے اور دیکھیں گے، 1947 سے لے کر آج تک کے تاریخی واقعات کی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل و تیار کر لی ہے جو اس سیریز میں دکھائی جائے گی.

    آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں کہا؟

    باغی ٹی وی اور کھرا سچ کی جانب سے اس ویڈیو سیریز کو اگلے ماہ اگست میں کسی بھی وقت لانچ کر دیا جائے گا .

    باغی ٹی وی واقعات کے پیچھے پس پردہ حقائق کو بیان کرے گا

    اس ویڈیو سیریز کو بنانے میں باغی اور کھرا سچ کو کافی مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑا، چند روز قبل باغی ٹی وی اور کھرا سچ نے اس کا پرومو بھی جاری کیا جس میں کہا گیا کہ عوام کے سامنے ہونے والے واقعات کچھ ہوتے ہیں جبکہ ان کے پس پردہ حقائق کچھ اور ہوتے ہیں۔بہت سی ایسی چیزیں ہیں جو پہلے کبھی بھی منظر عا م پر نہیں آئیں .کیا وجہ ہے کہ لیاقت علی خان کو ایک پلان کے ساتھ شہید کر دیا۔ وہ کیا وجہ تھی کہ پاکستان قیام کے بعد ہی سیاسی بحرانوں کا شکار ہو گیا۔ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے قائداعظم کو خراب ایمبولینس میں سوار کرایا؟ وہ کون لوگ تھے جنہوں نے قائداعظم کے طیارے کو اڑنے نہیں دیا۔ آٹھ سالوں میں چھ حکمران کیوں بدلے؟ پہلا فوجی مارشل لاء کیوں لگا؟

     

    پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت کا کام کیوں روکا گیا؟ سینئر صحافی مبشر لقمان نے کئے انکشاف

     

     

  • مساجد کی فہرستیں‌ تیار کرنے کا کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے سے تعلق نہیں، جموں‌کشمیر پولیس

    مساجد کی فہرستیں‌ تیار کرنے کا کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے سے تعلق نہیں، جموں‌کشمیر پولیس

    مقبوضہ کشمیر میں سری نگر کے سینئر سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حسیب مغل نے کہا ہے کہ مساجد کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایات کا جموں‌کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے سے متعلق پھیلنے والی خبروں سے کوئی تعلق نہیں ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی سری نگر نے کہا ہے کہ یہ نارمل پولیسنگ کا حصہ ہے اور صرف ڈیٹا اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے تاہم کشمیری عوام میں اس حوالہ سے سخت تشویش پائی جاتی ہے اور سمجھا جارہا ہے کہ بھارتی حکومت جموں‌کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کرنے کی کوششیں کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ 100 مزید کمپنیاں کشمیر بھیجی جارہی ہیں،

    واضح‌ رہے کہ اس سے قبل قابض انتظامیہ کی جانب سے پولیس سپرنٹنڈنٹ حضرات کو ہدایات جاری کی گئی تھیں‌کہ وہ تمام مساجد کی فہرستیں مرتب کریں‌ اور یہ لیٹر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا تھا.

  • مقبوضہ کشمیر، قابض انتظامیہ کی پولیس کو مساجد کی فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت

    مقبوضہ کشمیر، قابض انتظامیہ کی پولیس کو مساجد کی فہرستیں مرتب کرنے کی ہدایت

    مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے پولیس کا ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام مساجد کی فہرستیں مرتب کرے اور اسے ریاستی انتظامیہ کے پاس جمع کروائے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قابض انتظامیہ نے سری نگر کے پانچ زونوں کے پولیس سپرنٹنڈٹ حضرات کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود مساجد کی فہرست تیار کرکے اُسے اعلیٰ حکام کو سونپ دیں۔

    اس سلسلے میں سینئر سپر نٹنڈنٹ آف پولیس، سری نگر کی طرف سے سبھی زونل ایس پیز کے نام ایک آرڈر میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود مساجد اور اُن کے منتظمین کی فہرست تیار کریں تاکہ اُسے اعلیٰ حکام کو سونپ دیا جائے”۔

    مقبوضہ کشمیر میں ریاستی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ مذکورہ آرڈر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوا ہے جس کی وجہ سے اُن افواہوں کو تقویت ملی ہے جو ریاست کی خصو صی پوزیشن کو ختم کرنے کے سلسلے میں گشت کررہی ہیں، واضح رہے کہ بھارتی فوج نے کشمیر میں ان دنوں قتل و غارت گری میں تیزی پیدا کر رکھی ہے،

  • روپے کو مصنوعی طاقت دینے پر اسحق ڈار کو الزام نہ دیں، اسد عمر

    روپے کو مصنوعی طاقت دینے پر اسحق ڈار کو الزام نہ دیں، اسد عمر

    سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ‏عمران خان حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جا کر غلطی کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے بغیر معاملات حل ہو رہے تھے اور عمران خان کو اسکا الگ حل پیش کیا تھا جو بہتر تھا، انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کو مصنوعی طریقے سے روکا ان پر الزام نہیں دیا جا سکتا یہ کام ہر حکمران نے کیا ہے،

    انہوں نے کہا کہ سال کے وسط میں عالمی مارکیٹ کے حالات بھی ایمرجنگ مارکیٹ کے لیے ساز گار تھے اور آئی ایم ایف کے بغیر معاملات بہتر ہو رہے تھے لیکن آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کے اعلان کے بعد خرابیاں پیدا ہونا شروع ہوئیں، اسد عمر نے کہاکہ پانڈا بانڈ سکوک پر کام ہو رہا تھا لیکن آئی ایم ایف معاہدے کے بعد اسے موخر کرنا پڑا، میں نے وزیراعظم عمران خان کو ساری صورتحال بتائی کیونکہ فیصلہ انہیں کرنا تھا،

  • دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، اسد قیصر

    دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، اسد قیصر

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) برائے ایشین ریجن کی پانچویں کانفرنس کا مقصد خطے کےعوام کی خوشحالی کےلیےایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسد قیصر نے کہاکہ ممبرممالک کی پارلیمانوں کی کانفرنس میں بھرپورشرکت خوش آئند ہے، قانون سازاداروں کوقریب لانےکے لیےاس کانفرنس کا انعقاد اہم سنگ میل ہوگا، خواتین کی نمائندگی،پائیدارترقی کےاہداف کےحصول پربھی بات ہوگی،

    واضح رہے کہ یہ کانفرنس 29 جولائی سے 2 اگست، 2019 تک اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے، یہ کا نفر نس قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ کے زیر اہتما م منعقد ہو گی، اس کانفرنس میں‌ دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کے رکن مما لک کے 180 قومی ، صوبائی اور علاقائی قانون ساز اداروں کے اراکین اور عملے کے سا تھ CPAکے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے منسلک ہے، دولت مشترکہ کی پا رلیما نی ایسوسی ایشن 19ویں صدی کے اوائل میں قائم کی گئی اور یہ ایک صدی سے زائد عرصے سے رکن مما لک میں جمہو ریت کے فروغ اور بہتر طرز حکمرانی کے لیے کا م کر رہی ہے، یہ تنظیم دولت مشترکہ کے قانون ساز اداروں کی 180 برانچوں پر مشتمل ہے جو پارلیمانی جمہوریت کے فروغ کے لیے خدمات سرانجام دے رہی ہیں،

    دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن برائے ایشین ریجن بنگلادیش ، پاکستان اور سری لنکا کی وفاقی پارلیمان و ںسمیت پاکستان کی چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل ہے۔ دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کا مقصد پارلیمانی جمہوریت کو فروغ دینے کے لیے آگاہی اور ہم آہنگی پیدا کرنا ہے جس کے لیے ایک باشعور اور باخبر پارلیمانی معاشرے کی تشکیل کے ذریعے ممبر ممالک کی پارلیمانوں اور قانون ساز اداروں کے مابین تعاون کو فروغ دینا ہے،

  • مولانا فضل الرحمن کے پیچھے عوامی طاقت، دوسری جماعتیں ساتھ ملیں تو سمجھیں کھیل ختم، مریم نواز

    مولانا فضل الرحمن کے پیچھے عوامی طاقت، دوسری جماعتیں ساتھ ملیں تو سمجھیں کھیل ختم، مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مولانا کے پیچھے بہت بڑی عوامی قوت ہے۔ دوسری جماعتیں بھی شامل ہو گئیں تو ان شاءاللہ کھیل ختم! طاقت کے زعم میں مبتلا جانتے ہیں کہ عوام سے جنگ نہیں کی جا سکتی۔ سازش کا انجام بھیانک ہو گا ان شاءاللہ،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے یہ بات ارشد وحید چوہدری کی طرف سے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کی ہے جس میں‌ لکھا گیا ہے کہ اسا ے کہتے ہیں مکافات عمل ٹھیک ایک سال بعد اپنے وقت کے وزیر اعظم نواز شریف سے استعفی مانگنے والے وزیر اعظم عمران خان سے مولانا فضل الرحمان نے استعفی طلب کر لیا ، اکتوبر میں اسی طرح ؛ آزادی مارچ؛ کے ذریعے اسلام آباد کا رخ کرنے کی دھمکی بھی دے ڈالی جیسے خان صاحب نے کیا تھا،

    مریم نواز نے ارشد وحید چوہدری کی ٹویٹ کے جواب میں‌ مزید لکھا ہے کہ مگر اس مارچ میں عمران اور اس کے پیچھے سازش میں شامل افراد کا علاوہ عوام شامل نہیں تھی۔

  • جماعت اسلامی تھرڈ آپشن اور متبادل قوت ہے، حکومت گرانا ہمارے لئے مشکل نہیں، سراج الحق کا دعویٰ

    جماعت اسلامی تھرڈ آپشن اور متبادل قوت ہے، حکومت گرانا ہمارے لئے مشکل نہیں، سراج الحق کا دعویٰ

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت گرانا ہمارے لیے مشکل نہیں ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ قوم کوتیارکرنا چاہتے ہیں تاکہ پھل قوم کی جھولی میں گرے کوئی اورنہ کھائے، اچھاہواتحریک انصاف کوموقع مل گیا،اپوزیشن میں اس طرح بےنقاب نہ ہوتی،

    سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی تھرڈآپشن اورمتبادل قوت بن چکی ہے،

  • پاکستان افغان صدارتی امیدوار امر اللہ صالح پر حملہ کی شدید مذمت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان افغان صدارتی امیدوار امر اللہ صالح پر حملہ کی شدید مذمت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کے لیے افغان بھائیوں کےساتھ کھڑا ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں جمہوری عمل کی بھرپورحمایت کرتا ہے، افغانستان میں دہشتگردحملہ صدارتی امیدوارامراللہ صالح پرکیا گیا ہے،


    ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتاہے،

  • عمران خان نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، کن امور سے متعلق ہوں گے فیصلے؟ اہم خبر

    عمران خان نے کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا، کن امور سے متعلق ہوں گے فیصلے؟ اہم خبر

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نےوفاقی کابینہ کا اجلاس 30 جولائی کو طلب کر لیا ہے، اجلاس میں9نکاتی ایجنڈےپرغورکیاجائےگا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابینہ اجلاس میں قومی کمیشن برائےحقوق اطفال کےقیام پرغورکیاجائےگا، اجلاس میں ایم ڈی پاسکوکی تعیناتی کی سمری پیش کی جائےگی، انٹرٹینمنٹ اورتحائف فنڈختم کرنےسےمتعلق معاملہ زیرغورآئےگا،

    کابینہ اجلاس میں رولزآف بزنس1973میں ترامیم پرغورکیاجائےگا، وفاقی سیکرٹریٹ سےمتعلق بھی رولزآف بزنس میں ترمیم پرغورکیاجائےگا، قومی کمیشن برائےانسانی حقوق کےچیئرپرسن،ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی، متبادل توانائی ترقیاتی بورڈکےسی ای اوکی تعیناتی پرغورکیاجائےگا،

  • جنرل قمر باجوہ کو تین سال کی توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، بین الاقوامی میڈیا کا دعویٰ، حکومت کا موقف سامنے نہیں آسکا

    جنرل قمر باجوہ کو تین سال کی توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا، بین الاقوامی میڈیا کا دعویٰ، حکومت کا موقف سامنے نہیں آسکا

    پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوبعض بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی جانب سے تین سال کیلئے توسیع دیے جانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے تاہم حکومت کی طرف سے ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو تین سال کی توسیع دیے جانے کا دعویٰ سب سے پہلے نامور صحافی اور تجزیہ نگار عارف نظامی کی جانب سے کیا گیاجنہوں نے تین دن قبل یہ بات نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنرل باجوہ کے پیشرو فوج میں دھڑے بندی پر یقین رکھتے تھے اور پرویز مشرف بھی مبینہ طور پر صرف اپنے یاروں دوستوں کو پرموٹ کرتے تھے لیکن قمرجاوید باجوہ میرٹ پر پوسٹنگ اور ٹرانسفر کرتے ہیں۔عارف نظامی کا کہنا تھا کہ میری مستند اطلاع یہ ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر کے بعد بھی ایک سال کے لئے نہیں بلکہ تین سال کیلئے ہمارے آرمی چیف رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے نواز شریف کے ساتھ اچھے ورکنگ ریلیشن تھے لیکن معاملہ ڈان لیکس پر آکر خراب ہوا کیونکہ میاں نواز شریف نے کہا کہ فلاں آدمی کو فارغ کریں اور فلاں آدمی معافی مانگے۔

    عارف نظامی نے نواز شریف کی اپنے ہی لگائے ہوئے آرمی چیفس کے ساتھ نہ بننے کے حوالے سے بتایا کہ ’جب انہیں جنرل وحید کاکڑ نے فارغ کیا تھا تو اس وقت سابق وزیر اعظم کے طور پر نواز شریف نے مجھے کہا عارف صاحب، اب میں کسی جنرل پر اعتماد نہیں کروں گا۔عاف نظامی کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنرل وحید کاکڑ کی جانب سے نواز شریف کو فارغ کیے جانے کے بعد ہم نے دیکھا کہ نواز شریف کی جنرل جہانگیر کرامت سے نہیں بنی، مشرف کے ساتھ تو سب نے دیکھ ہی لیا۔ ان کی جنرل راحیل شریف اور قمر جاوید باجوہ سے بھی نہیں بنی۔

    سینئر صحافی عارف نظامی کے اس دعویٰ کے بعد ملکی اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ میں یہ بحث چھڑ گئی ہے اور آج گلف نیوز سمیت دیگر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے بھی یہ دعویٰ کیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو 29نومبر کے موقع پر ریٹائرمنٹ کی بجائے تین سال کی توسیع دے دی جائے گی تاہم یہ بات بھی واضح رہے کہ ان سب خبروں کے باوجود ابھی تک حکومت کی طرف سے اس سلسلہ میں کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

  • مولانا فضل الرحمن کا ایک ہی مطالبہ ہے ’’سانوں وی کھڈاؤ نہیں تے کھیڈ مکاؤ‘‘، فردوس عاشق اعوان

    مولانا فضل الرحمن کا ایک ہی مطالبہ ہے ’’سانوں وی کھڈاؤ نہیں تے کھیڈ مکاؤ‘‘، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فسادا ور انتشار پھیلانےکےبجائےتبلیغ برائےاصلاح کافریضہ سرانجام دیں،

    اگست میں جعلی حکومت مستعفی نہ ہوئی تو اگلا پڑاؤ کہاں ہو گا؟ مولانا فضل الرحمن نے واضح اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ مولاناصاحب کاایک ہی مطالبہ ہے’’سانوں وی کھڈاؤ نہیں تے کھیڈ مکاؤ‘‘، انتخابات میں اپنی شکست اورسیاسی محرومی کابدلہ جمہوری نظام سےنہ لیں، سازش کےبجائےان اسباب پرغورکریں جن کی وجہ سےآپ الیکشن ہارے،

    الطاف حسین نہ بنیں ایسا نہ ہو آپ کو لیبیا جانا پڑے، فواد چوہدری کا مولانا فضل الرحمن کی تقریر پر ردعمل

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اکتوبرمیں اسلام آبادکارخ کرنےوالےاکتوبر99میں کہاں تھے؟ الیکشن کےلیےبےتاب اس لیےہیں کیونکہ1988کےبعدپہلی بارایوان سےباہرہیں، اقتدارکی پچ پرکھیلنےوالوں کوسرکاری وسائل کےبغیررہنےکی عادت ڈالناہوگی،

  • 14 اگست کو مساجد پر قومی پرچم، ملک کا آرمی چیف دینی مدرسے کا فارغ التحصیل ہونا چاہیے ، یہ کس نے کہا ؟ باخبررہئیے

    14 اگست کو مساجد پر قومی پرچم، ملک کا آرمی چیف دینی مدرسے کا فارغ التحصیل ہونا چاہیے ، یہ کس نے کہا ؟ باخبررہئیے


    لاہور: مساجد مدارس پر قومی پرچم لہرانے کے حوالے سے مولانا طاہر اشرفی نے سب کو حیران کردیا . پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مدارس اور جامعات کو وزارت تعلیم سے منسلک کیا، 14اگست کو مساجد کی چھتوں پر قومی پرچم لہرایا جائیگا۔

    الحمراء ہال میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے، انہوں نے کہا کہ شرانگیز اور نفرت انگیز کتابوں اور لٹریچر پر پابندی لگانی چاہیے۔


    چیئرمین علماء کونسل نے کہا کہ امریکا کی طرف سے مذہبی آزادی کے نام پر پاکستان کو واچ لسٹ میں رکھنا مسترد کرتےہیں، مسئلہ کشمیر کو عمران خان نےعالمی سطح پر اُٹھایا ہے۔ سعودی حکومت نے روڈ ٹو مکہ پروگرام شروع کیا، جس پر اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حافظ طاہراشرفی نے کہا کہ حکومت اور آرمی چیف نے دینی مدارس کو وزارت تعلیم سے منسلک کیا، صرف مدارس ہی نہیں پورے ملک میں ایک نصاب ہونا چاہیے۔

    حافظ طاہراشرفی نے مزید کہا کہ علما کرام سے ملاقات میں آرمی چیف نے کہا ان کی خواہش ہے کہ کبھی ملک کا آرمی چیف دینی مدرسے کا فارغ التحصیل ہو، اپنی گفتگو میںحافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ پاک فوج نہ ہوتی تو آج ہمارا حال بھی لیبیا اور عراق جیسا ہوتا۔

  • عرب امارات نے غیرملکی مردوں کی خوشیوں کا بندوبست کردیا ، کیسے ؟ ضرور جانیئے

    عرب امارات نے غیرملکی مردوں کی خوشیوں کا بندوبست کردیا ، کیسے ؟ ضرور جانیئے

    دبئی:متحدہ عرب امارات نے کام کرنے والی غیر ملکی خواتین کو سپانسر کرتے ہوئے اجازت دے دی ہے کہ اب وہ اپنے مرد حضرات بھی ورک پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔

    یو اے ای وزارت انسانی وسائل کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ نئے قانون کے تحت خاندان کی اسپانسر شپ پر آنے والے مرد حضرات بھی ورک پرمٹ حاصل کرسکیں گے۔

    حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق آجروں کو اس سلسلے میں ورک پرمٹ کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔آجروں کو ایسے افراد کو روزگار پر رکھنے کی اجازت ہوگی جو اپنے خاندان کی اسپانسرشپ پر متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ورک پرمٹ صرف ان خواتین کو دیے جاتے تھے جو اپنے خاندان کی اسپانسرشپ پر یواے ای میں مقیم تھیں۔دوسری طرف وزارت انسانی وسائل کا کہنا ہے کہ اس قانون کو متعارف کرانے کا مقصد کمانے کے لیے وسائل فراہم کرنا ہے تاکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم خاندان مستحکم رہ سکیں۔

  • کیا کبھی کسی جوتے صاف کرنے والے کو پھانسی ہوئی ہے؟ مریم نواز نے ایسا کیوں کہا؟ اہم خبر

    کیا کبھی کسی جوتے صاف کرنے والے کو پھانسی ہوئی ہے؟ مریم نواز نے ایسا کیوں کہا؟ اہم خبر

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں جانتی ہوں آپ کہاں سے آ رہے ہیں؟ میں یہ بھی جانتی ہوں کے پھانسیاں انہیں کو دی جاتی ہیں جو آئین اور قانون کی سر بلندی کے لیے سٹینڈ لیتے ہیں۔ کبھی کسی جوتے صاف کرنے والے کو پھانسی ہوئی آج تک؟


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ سیلیکٹڈ کون ہوتا ہے اس پر فیصلہ کرنے والا؟ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر نہیں، فیصلے آئین کے مطابق ہونے چاہیں۔ یہ دو لوگوں کی ذات کا معاملہ نہیں، ملک کا معاملہ ہے۔


    انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف نے نا کسی کو نکالنے کا کہا تھا اور نا ہی کسی کو معافی مانگنے کو کہا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں عاجز انسان ہوں اور نہیں چاہتا کہ کوئی مجھ سے معافی مانگے ہاں مگر Rejected والا ٹویٹ عوام کے منتخب وزیر اعظم اور آئین کی تذلیل ہے اور یہ واپس ہو گا۔

  • الطاف حسین نہ بنیں ایسا نہ ہو آپ کو لیبیا جانا پڑے، فواد چوہدری کا مولانا فضل الرحمن کی تقریر پر ردعمل

    الطاف حسین نہ بنیں ایسا نہ ہو آپ کو لیبیا جانا پڑے، فواد چوہدری کا مولانا فضل الرحمن کی تقریر پر ردعمل

    وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمن کی طرف سے کوئٹہ ملین مارچ سے کئے گئے خطاب پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے مولانا فضل الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی زبان،کلام اور اقدام سیاسی جماعت اور سیاسی لیڈرشپ کے نہیں بلکہ دہشت گرودوں والے ہیں، سیاست آئین کی حدود میں کریں الطاف حسین بننے کی کوشش نہ کریں ورنہ آپ کو لیبیا نہ جانا پڑے جہاں حالات ایسے نہیں کہ آپ وہ آرام دہ زندگی گزار سکیں جو پاکستان میں گزار رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے آج کوئٹہ میں انتہائی سخت اور دھمکی آمیز تقریر کی گئی ہے جس میں ریاستی اداروں‌ کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر وہ بضد رہیں گے تو ہم بھی مقابلہ کیلئے تیار ہیں،

  • اگست میں جعلی حکومت مستعفی نہ ہوئی تو اگلا پڑاؤ کہاں ہو گا؟ مولانا فضل الرحمن نے واضح اعلان کر دیا

    اگست میں جعلی حکومت مستعفی نہ ہوئی تو اگلا پڑاؤ کہاں ہو گا؟ مولانا فضل الرحمن نے واضح اعلان کر دیا

    جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ریاستی اداروں کو واضح کہنا چاہتا ہوں کہ ہم اس ملک کوپرامن دیکھنا چاہتے ہیں اور اسکی خاطر قربانیاں دیں، ملک کے آئین اور جمہوریت کا ساتھ دیا، لیکن اگر آپ بضد ہیں اور ناجائز ملک پر جبراً مسلط رہیں گے تو پھر ہم بھی مقابلے کیلئے تیار ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ آج کا ملین مارچ آخری ہے اب ہمارا اگلا پڑاؤ اسلام آباد میں ہوگا، اگست کے مہینہ میں جعلی حکومت مستعفی ہو جائے وگرنہ اکتوبر میں انشاءاللہ اسلام آباد کا رخ کریں گے اور اس حکومت کا خاتمہ کردیں گے۔

    کوئٹہ میں ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں‌نے کہاکہ چین کی سرمایہ کاری کوضائع کردیاگیا، ہم جمہوریت کےساتھ کھڑے ہیں، ہم پاکستان کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں،

    مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مہنگائی نےعوام کاجیناحرام کردیاہے، ریاست کی بقاء کا دارومدار معیشت پرہوتا ہے، ملکی معیشت کی کشتی ہچکولےکھارہی ہے،

  • کراچی، رینجرز نے بچے کے اغواء میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر لئے

    کراچی، رینجرز نے بچے کے اغواء میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کر لئے

    کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کے اغوا میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان میں عبدالغفار،پروین،عبدالحمید،فرمان شامل ہیں، اغواکاروں نے5 سالہ اسد کو گلستان جوہرسےاغوا کیا تھا،

    ملزمان کی طرف سے بچے کی رہائی کے لیے تاوان طلب کیا گیا تھا تاہم رینجرز نے کاروائی کرتے ہوئے اغواء میں‌ موث ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے،

  • آزاد کشمیر حکومت کا شہریوں‌ کو بارشوں اور سیلاب سے بچانے کیلئے بڑے منصوبہ کا اعلان

    آزاد کشمیر حکومت کا شہریوں‌ کو بارشوں اور سیلاب سے بچانے کیلئے بڑے منصوبہ کا اعلان

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں ارلی وارننگ سسٹم نصب کیا جائے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ گھروں کی تعمیر،راستوں کی بحالی،نقصان کےازالےکےلیےاقدامات کئےجائیں گے، ندی نالوں کےقریب آبادیوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیاجائےگا،

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ پاک فوج نےریلیف اورریسکیوکےکاموں میں بہت معاونت کی،
    واضح رہے کہ چند دن قبل نیلم میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا اور دو گاؤں سیلاب میں بہہ گئے تھے. اس موقع پر پاک فوج نے ریسکیو کا زبدست کام کیا. اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے ارلی وارننگ سسٹم نصب کرنے کی بات کی گئی ہے،

  • چین کی سرمایہ کاری کو ضائع کر دیا گیا، مولانا فضل الرحمن کا پی ٹی آئی حکومت پر الزام

    چین کی سرمایہ کاری کو ضائع کر دیا گیا، مولانا فضل الرحمن کا پی ٹی آئی حکومت پر الزام

    جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ریاست کی بقاءکادارومدار معیشت پرہوتاہے، ملکی معیشت کی کشتی ہچکولےکھارہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق کوئٹہ میں ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں‌نے کہاکہ چین کی سرمایہ کاری کوضائع کردیاگیا، ہم جمہوریت کےساتھ کھڑے ہیں، ہم پاکستان کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں،

    مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ مہنگائی نےعوام کاجیناحرام کردیاہے، ریاست کی بقاء کا دارومدار معیشت پرہوتا ہے، ملکی معیشت کی کشتی ہچکولےکھارہی ہے،

  • وزیر داخلہ کا پنجاب سیف سٹیز اتھاڑی کا دورہ، مختلف شعبہ جات پر بریفنگ دی گئی

    وزیر داخلہ کا پنجاب سیف سٹیز اتھاڑی کا دورہ، مختلف شعبہ جات پر بریفنگ دی گئی

    وفاقی وزیرداخلہ اعجازاحمد شاہ نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کادورہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر پنجاب سیف سٹیزافسران نےوزیرداخلہ کومختلف شعبہ جات پربریفنگ دی،

    آئی جی پنجاب کی تجویز پر ننکانہ صاحب میں اسمارٹ آئی سی تھری کی منظوری دی گئی ہے، وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ اسمارٹ آئی سی تھری کو نومبر سے پہلے مکمل کرلیاجائےگا،

  • اسلام آباد، لہتراڑ روڈ پر برما پل پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری، ایک سال کے عرصہ میں مکمل ہو گا

    اسلام آباد، لہتراڑ روڈ پر برما پل پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری، ایک سال کے عرصہ میں مکمل ہو گا

    برما پُل پر تعمیراتی کام جاری ہے۔ اس سلسلے میں خستہ حالی کا شکار بوسیدہ پل کو منہدم کرنے کا عمل جاری ہے جسے آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ کی ہدایت کی روشنی میں کنڑیکٹر نے کیمپ آفس بنانے کے بعد سائٹ پر مطلوبہ مشینری اور سٹاف کی تعیناتی کر دی ہے۔ ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ پُل کی تعمیر سے منسلک تمام کام ساتھ ساتھ کیے جائیں۔اس سلسلے میں خستہ حالی کے شکار پُل کو منہدم کرنے کے ساتھ ہی نئے پُل کی پائلنگ کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ اس بات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے کہ پُل کے پائلنگ کے کام کے ساتھ ساتھ گریڈر کاسٹنگ شروع کر دی جائے گی جبکہ اسی دوران نالے کی پروٹیکشن بشمول حفاظتی دیوار کی تعمیر کو مکمل کیا جائے گا۔

    سی ڈی اے انتظامیہ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی ہے کہ وہ پُل کے منہدم شدہ حصے کے ملبے کو فوری طور پر ہٹائے تاکہ جیسے ہی منہدم کرنے کا عمل مکمل ہو سائٹ کو تعمیراتی کام کے لیے کلیئر کیا جا سکے۔ یہ بھی ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ کسی بھی نا خوشگوار حادثے سے بچنے کے لیے سائٹ کے اطراف سائن بورڈز اور وارننگ بورڈزکی تنصیب کی جائے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر اس ایریاء میں ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔

    سی ڈی اے انتظامیہ نے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو مزید ہدایت کی ہے کہ تعمیراتی کام کی موئثر نگرانی کے لیے سائٹ پر اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں اور پُل کے تعمیراتی کام کے سلسلے میں باقاعدگی کے ساتھ پراگریس رپورٹ جمع کروائیں۔ لہتراڑ روڈ پر تعمیر کیا جانے والا یہ پُل 152میٹر طویل جبکہ 11.5میٹر چوڑا ہو گا۔ اس پُل کی تعمیر کو ایک سال کے عرصہ میں مکمل کیا جائیگا۔ پُل کی تعمیر سے نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ علاقے کے رہائشیوں کی مشکلات کا سدِ باب بھی ممکن بنایا جا سکے گا۔
    محمد اویس

  • کاشتکاروں کو سہولیات دینے کیلئے نئی ایگریکلچر پالیسی نافذ کر دی، وزیراعلیٰ پنجاب

    کاشتکاروں کو سہولیات دینے کیلئے نئی ایگریکلچر پالیسی نافذ کر دی، وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں اربوں روپے کی واجب الادا رقوم، بھاری قرضے، تباہ حال انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت کی بدترین صورتحال سابق حکومت کی غلط پالیسیوں کا شاخسانہ ہے، ماضی میں بڑے تسلسل سے ترقیاتی منصوبوں کا ڈھول پیٹا گیا لیکن ترقی کا یہ سفر صرف کھوکھلے نعروں تک محدود رہا جس کے باعث پسماندہ علاقے ترقی سے محروم رہے اور ان علاقوں کی پسماندگی میں اضافہ ہوا لیکن تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی بار یکساں ترقی کی پالیسی پر عملدرآمد کا آغاز کیا ہے اور محدود وسائل کے باوجود پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے جامع پلان مرتب کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ عوام کی ضروریات کے پیش نظر پہلی مرتبہ پرائیویٹ سیکٹر کو بھی ترقیاتی سرگرمیوں میں متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب زرعی صوبہ ہے اور کاشتکاروں کو سہولتیں دینے اور زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے نئی ایگریکلچر پالیسی نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت پروکیورمنٹ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم، ہیومن ریسورس انفارمیشن سسٹم اور منڈی ایپ متعارف کرائی جا چکی ہے جبکہ نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی کے تحت کھالہ جات کی اصلاح، بارانی علاقوں میں چھوٹے ڈیم، تیل دار اجناس کا فروغ، گندم، چاول اور گنے کی پیداوار میں اضافے کیلئے خصوصی اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی معاونت سے ماڈل آکشن مارکیٹ بھی متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اسی طرح کاشتکاروں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی اور زرعی مداخل پر سبسڈی کے علاوہ فصلوں کے بیمے کی سکیم بھی شروع کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب میں دودھ و گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لئے ”پنجاب انیمل ہیلتھ ایکٹ2019ء“ لایا جا رہا ہے اور  بہاولپور میں چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ انیمل سائنسز قائم کی گئی ہے -اسی طرح قبائلی اور دور دراز علاقوں کیلئے موبائل ویٹرنری ڈسپنسری بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا اختراعی منصوبہ ہے – حکومت بچھڑوں کے تحفظ اور دیہات میں پولٹری سکیم کے پراجیکٹ شروع کر رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں واٹر پالیسی اور پنجاب واٹر ایکٹ 2019ء تحریک انصاف کی حکومت کے نمایاں اقدامات میں شامل ہیں۔ راولپنڈی کے رہائشیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ”ڈا ڈوچہ ڈیم اور ڈسٹرکٹ چکوال کیلئے ڈیم بنایا جائے گا۔اسی طرح دریائے ستلج پر واقع اسلام بیراج کی توسیع کی جائے گی جس سے 10 لاکھ ایکڑ اراضی کو پانی میسر ہو گا۔ پنجاب بھر میں ایک ہزار میل سے زیادہ طویل کھالوں کی لائننگ کا منصوبہ ساڑھے 9 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔ پنجاب کی چار بڑی نہروں کی تعمیر و توسیع کے منصوبے مکمل ہونے سے آبپاشی کیلئے وافر پانی میسر ہو گا۔ گریٹرتھل کینال چوبارہ برانچ میں تعمیراتی سرگرمیوں کو تیز تر کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح تریموں اور پنجند بیراج کی اپ گریڈیشن پر کام ہو رہا ہے۔ جلال پور کینال پراجیکٹ مکمل ہونے سے جہلم اور خوشاب کے سوادو لاکھ مکین اور ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ اراضی کو پانی میسر ہو گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مشکل ترین اقتصادی حالات کے باوجود وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت کا عہد نبھا رہی ہے۔ قومی خزانے کے امین ہیں اور عوام کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ کریں گے۔

  • مریم نواز کی قادیانی مرزا مسرور سے ٹیلیفونک رابطہ کی تردید، کہا یہ سراسر جھوٹ ہے

    مریم نواز کی قادیانی مرزا مسرور سے ٹیلیفونک رابطہ کی تردید، کہا یہ سراسر جھوٹ ہے

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر قادیانی مرزا مسرور سے ٹیلیفونک رابطہ سے متعلق پھیلائے جانے والے جھوٹ کی شدید مذمت کی ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر انہوں نےلکھا ہے کہ ٹی وی چینل کا ایک فرضی امیج پھیلایا گیا ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں اور یہ فیک ہے، انہوں نےلکھا ہے کہ ایسا کرنےو الوں‌ کو شرم آنی چاہیے،

    واضح رہے کہ کسی نے ٹی وی چینل پر چلنے والی بریکنگ نیوز کا فیک امیج بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کیا جس پر مریم نواز نے اس کی سختی سے تردید کی ہے،

  • برطانوی اخبار کی خبر، ڈیلی میل کو رسائی دینے میں کس کا کردار ہے؟ مریم اورنگزیب نے دعویٰ کر دیا

    برطانوی اخبار کی خبر، ڈیلی میل کو رسائی دینے میں کس کا کردار ہے؟ مریم اورنگزیب نے دعویٰ کر دیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان سے کہتی ہوں ہمیشہ جیت حق کی ہوتی ہے، قوم جاگتی رہی توایسے ہی حق کی جیت ہوتی رہےگی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں‌نے کہاکہ یہ تحریک انصاف نہیں تاریک انصاف ہے، انہوں نے پاکستانی عوام کی روٹی بند کردی،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پہلےکہاتھاوزیراعظم اور شہزاد اکبر نے ڈیلی میل کورسائی دی، واضح رہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیلی میل کی خبر پر شہباز شریف عدالت نہیں گئے صرف اخبار سے شکایت کی ہے۔

  • پی ٹی آئی سندھ کی فکس اٹ کارکنان پر تشدد کی مذمت، عالمگیر خان و دیگر کی رہائی کا مطالبہ

    پی ٹی آئی سندھ کی فکس اٹ کارکنان پر تشدد کی مذمت، عالمگیر خان و دیگر کی رہائی کا مطالبہ

    پی ٹی آئی سندھ کےسیکرٹری اطلاعات جمال صدیقی نے فکس اٹ کارکنان پرحملے کی مذمت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمال صدیقی نے گرفتار کارکنان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا ہے کہ سندھ حکومت کوجگانےپرجواب میں لاٹھی اورگولی چلائی جاتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ کارکنان کوکچھ ہواتواس کی ذمہ دارسندھ حکومت ہوگی،

    دریں اثناء فکس اٹ کے بانی رہنما عالمگیر خان کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، عالمگیرخان تین تلوارپرپریس کانفرنس کرنے کے لیے پہنچے تھے،

  • کراچی میں فکس اٹ اور پیپلز پارٹی کارکنان میں تصادم کیوں ہوا؟ ایس ایس پی نے اصل بات بتا دی

    کراچی میں فکس اٹ اور پیپلز پارٹی کارکنان میں تصادم کیوں ہوا؟ ایس ایس پی نے اصل بات بتا دی

    کراچی میں فکس اٹ اور پیپلز پارٹی کارکنان میں تصادم ہوا ہے، فکس اٹ کے کارکنان پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور متعدد کو حراست میں لے لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق وزیربلدیات سندھ سعید غنی کےآفس کے باہر فکس اٹ کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی، ایس ایس پی شیراز نذیر نے کہاکہ فکس اٹ کےکارکنان احتجاج کرنے پہنچے تھے تاہم اس دوران پیپلزپارٹی کارکنان کے پہنچنے پر تصادم ہو گیا،

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کارکنان زیادہ تھے،تصادم میں دونوں جانب کےلوگ زخمی ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ تصادم میں پولیس والےبھی زخمی ہوئےہیں، کارکنان کی گرفتاری اورزخمی افراد کی معلومات اکٹھی کررہےہیں،

  • میں نے سب کچھ لکھوا کر پاکستان سے باہر رکھوا دیا ہے….مریم نواز نے ایسا کیوں‌ کہا؟ بڑی خبر

    میں نے سب کچھ لکھوا کر پاکستان سے باہر رکھوا دیا ہے….مریم نواز نے ایسا کیوں‌ کہا؟ بڑی خبر

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اب انشاءاللہ انکی باری ہے۔ مجھے کچھ کہا یا کیا تو میں نے سب کچھ لکھ کر پاکستان سے باہر کسی کے پاس امانتاً رکھوا دیا ہے۔


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں‌ نے لکھا کہ جیسے ہی ان میں سے کسی نے میری آواز بند کرنے کی کوشش کی تو وہ سب پبلک ہو جائے گا۔ مریم نواز کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کیا مریم نواز کو اپنی گرفتاری کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے جو انہوں نے یہ پیغام لکھا ہے،

  • ن لیگ کے حوالہ سے حکومت نے کیا ایسا فیصلہ کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ڈر کے مارے گھر جانا چھوڑ دیا

    ن لیگ کے حوالہ سے حکومت نے کیا ایسا فیصلہ کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ڈر کے مارے گھر جانا چھوڑ دیا

    تحریک انصاف کی حکومت کا بڑا فیصلہ، مسلم لیگ نے کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت 284 کارکنان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے امن وامان کوبرقراررکھنےکے لیےن لیگ کے284 کارکنان کوحراست میں لینے کےآرڈرزجاری کر دئیے ہیں، ن لیگی کارکنان کوایم پی او3کےتحت حراست میں لیا جائے گا. احکامات کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،چیئرمین،وائس چیئرمین اورکونسلرز،پارٹی عہدیداران و کارکنان کو گرفتار کرنے کے کہا گیا ہے،

    ن لیگ کے 284 کارکنان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے،اور انہیں گرفتار کر کے ایک ماہ کے لئے لاہور کی کیمپ جیل منتقل کرنے کا حکم دیا ہے.

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کر رہی ہے، حکومت نے امن و امان کے قیام کے لئے یہ فیصلہ لیا ہے.

  • لیہ،منصوبے کا کریڈٹ لینے پر حکومتی رکن قومی اسمبلی اور سابق ن لیگی وزیر میں ہوا تصادم

    لیہ،منصوبے کا کریڈٹ لینے پر حکومتی رکن قومی اسمبلی اور سابق ن لیگی وزیر میں ہوا تصادم

    لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور آزاد رکن اسمبلی میں تصادم ہوا ہے، دونوں نے آپس میں عوام کے سامنے ایک دوسرے کو خوب گالیاں‌ دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیہ کی تحصیل کروڑ لرل عیسن میں دریائے سندھ کے کٹاؤ سے آبادی کو محفوظ بنانے کے لئے پنجاب حکومت نے 45 کروڑ روپے منظورکئے ہیں.لاہورسے لیہ آنے والی ٹیکنیکل ٹیم نےنشیبی علاقے راکھ واں پر منصوبے کا جائزہ لیا،مسلم لیگ ن کے سابق وزیر،آزادرکن اسمبلی احمد علی اولکھ کا ٹیکنیکل ٹیم کےسامنے منصوبےپر اپنی کارکردگی کا اظہار کیا تو کریڈٹ لینے پرتحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عبدالمجید خان نیازی طیش میں آگئے،عبدالمجیدخان نیازی نےآزاد رکن اسمبلی احمد علی اولکھ کو سب کے سامنے برابھلا کہا.

    عبدالمجید خان نیازی نے کہا کہ پہلےتم صوبائی وزیرتھے تو مکینوں کا خیال کیوں نہیں آیا،پہلےدورمیں گرانٹ کی منظوری نہیں کرائی،اب یہاں اپنی کارکردگی بتارہے ہو، اس موقع پر دونوں نے آپس میں ایک دوسرے کو گالیاں بھی دیں، عوام کی بڑی تعداد موقع پر تماشا دیکھتی رہی

  • کیپٹن عاقب جاوید فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک، صدر اور آرمی چیف کیجانب سے قبر پر پھول چڑھائے گئے

    کیپٹن عاقب جاوید فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک، صدر اور آرمی چیف کیجانب سے قبر پر پھول چڑھائے گئے

    پاک فوج کے شہید کیپٹن عاقب جاوید کو آبائی گاؤں نوتھیں بھیرہ میں سپردخاک کر دیا گیا ہے، پاک فوج کےکیپٹن عاقب جاویدشہید کو فوجی اعزاز کےساتھ سپرد خاک کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر پاکستان اور آرمی چیف کی طرف سے شہید کی قبر پر پھول رکھےگئے، کیپٹن عاقب جاوید آواران میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بےلوث قربانی، ہمارے شہدا ہمارا فخر، ہیں.

  • فردوس عاشق اعوان نے عرفان صدیقی کی گرفتاری اور وزیراعظم سے متعلق اہم بات بتا دی

    وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عرفان صدیقی کا بیٹا پاکستان میں نہیں دبئی میں ہے تو پھر کرائے نامے پر دستخط کس نے کیے ہیں؟

    عرفان صدیقی کو جیل بھجوا دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ ایف آئی آر میں کہا گیا عرفان صدیقی نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے، عرفان صدیقی کی گرفتاری کی بات وزیراعظم کے علم میں بھی لائی گئی ہے، ایف آئی آر میں کہا گیاکرایہ دار کو تھانے میں رجسٹرکرانے میں ناکام رہے،

    عرفان صدیقی کو کس نے گرفتار کروایا، مریم اورنگزیب نے کیا انکشاف

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کرائے نامے پر دستخط بیٹے نے نہیں عرفان صدیقی نے کیے، پولیس کے مطابق کرایہ نامہ جعلی بنایا گیا ، اپوزیشن نے عرفان صدیقی کے معاملے کو کیش کرایا ہے اپنے ساتھ جوڑاہے ،

  • ’ ایڈز پھیلنے کی شرح پاکستان میں کتنی  ہے؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے ہلچل مچا دی

    ’ ایڈز پھیلنے کی شرح پاکستان میں کتنی ہے؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ نے ہلچل مچا دی

    اسلام آباد : پاکستان میں ایڈز تیزی سے پھیلنے لگا ، اقوام متحدہ نے سارے حقائق بیان کرکے ہلچل مچادی ، دوسری طرف اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا 2030 تک ایڈز جیسی مہلک بیماری سے چھٹکارا پانے کا منصوبہ بنا رہی ہے

    اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں13 فی صد کے ساتھ ایچ آئی وی اور ایڈز کے بڑھنے کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔رپورٹ کے مطابق سال 2010 میں پاکستان میں ایک ہزار مریضوں میں ایچ آئی وی کی تشخیص کی شرح 0.08 فیصد تھی جو سال 2018 میں بڑھ کر 0.11 فیصد ہوگئی ہے۔

    اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان میں ایچ آئی وی اور ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 60 ہزار ہے،یہ تعداد 2015 میں ایک لاکھ 20 ہزار جبکہ 2010 میں 67 ہزار تھی۔اس رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ نو سال پہلے پاکستان میں ایچ آئی وی اور ایڈز کے 14 سال سے کم عمر مریضوں کی تعداد 18 سو تھی جو 2015 میں بڑھ کر 4 ہزار ہوئی جبکہ 2018 میں یہ تعداد 5 ہزار 5 سو تک جاپہنچی ۔

    پاکستان کے متعلق پیش کی اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسی طرح دو ہزار دس میں 15 سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین مریضوں کی تعداد 19 ہزار تھی جو 2015 میں 37 ہزار اور 2018 میں 48 ہزار تک جاپہنچی۔

    یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کی گئی اس رپورٹ کے مطابق نشے کے عادی شکار افراد میں ایڈز پھیلنے کی شرح 21 فیصد بتائی گئی ہے. جبکہ ہم جنس پرست مردوں میں یہ شرح 3.7 فیصد، خواجہ سراؤں میں یہ شرح 5.5 فیصد جبکہ جسم فروشی میں مبتلا افراد میں اسکی شرح 3.8 فیصد ہے۔

  • عرفان صدیقی کی گرفتاری، وفاقی وزیر داخلہ اپنی ہی حکومت کیخلاف بول پڑے، اہم خبر

    عرفان صدیقی کی گرفتاری، وفاقی وزیر داخلہ اپنی ہی حکومت کیخلاف بول پڑے، اہم خبر

    وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ لگتاہے عرفان صدیقی کو ن لیگ نے ہی گرفتارکرایا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ عرفان صدیقی کی گرفتاری جس نے بھی کی پی ٹی آئی کو فیور نہیں کیا، معلوم کرانا پڑے گا ذمے دار کون ہے؟

    واضح رہے کہ عرفان صدیقی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے، انہیں‌ آج اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا گیا ، مجسٹریٹ مہرین بلوچ نے عرفان صدیقی کیس کی سماعت کی، سرکاری وکیل نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے کی استدعا کی جبکہ عرفان صدیقی کے وکیل نے مخالفت کی تاہم عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اور بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے چودہ روز کے لئے جیل بھجوا دیا گیا،

    عرفان صدیقی کو ہتھکڑی لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا تھا انہوں نے ہاتھ میں پین بھی پکڑ رکھا تھا، عرفان‌صدیقی کو رمنا پولیس نے گھر کے باہر سے حراست میں لیا ہے ، پولیس نے عرفان صدیقی کو گرفتار کر کے رمنا پولیس سٹیشن منتقل کر دیا ہے،

  • حالیہ بارشوں سے لاہور میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے 23 واقعات ہوئے کتنے جاں بحق ہوئے 1122 نے بتلا دیا

    حالیہ بارشوں سے لاہور میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے 23 واقعات ہوئے کتنے جاں بحق ہوئے 1122 نے بتلا دیا

    لاہور: حالیہ بارشوں کے باعث لاہور شہر میں دیواریں اور چھتیں گرنے کے 23 واقعات،جولائی میں ہونے والی بارشیں متعدد جانیں لے گئیں ۔ عمارتیں زمین بوس ہونے، شارٹ سرکٹ اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں لگ بھگ 20افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ضلعی انتظامیہ خاص طور پر ریسکیو 1122کی طرف سے اکٹھے کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق یکم جولائی سے25 جولائی تک بارشوں کے باعث شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی کے 229 واقعات رونما ہوئے.

    1122 ذرائع کے مطابق لاہور شہر میں ہونے والے آتشزدگی کے واقعات کے باعث 4 افراد بری طرح جھلسے۔ بارشوں کے دوران مختلف چیزوں سے کرنٹ لگنے کی 129 ایمرجنسیز رپورٹ ہوئیں۔ کرنٹ لگنے کے واقعات میں بھی 6 افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کرنٹ لگنے سے جھلسنے والے 64 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔گرین ٹاؤن کے علاقہ میں کیبل کی تار بچھاتے وقت کیبل آپریٹر کو کرنٹ لگ گیا جسے شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

  • شیشہ، مساج اور گیسٹ ہاؤسز کیخلاف اہم اقدام، پولیس تھانوں کی سپیشل پارٹیاں بھی ختم کرنے کا حکم

    شیشہ، مساج اور گیسٹ ہاؤسز کیخلاف اہم اقدام، پولیس تھانوں کی سپیشل پارٹیاں بھی ختم کرنے کا حکم

    ایڈیشنل آئی جی کراچی کی پہلی میٹنگ کااندرونی احوال منظر عام پر آیا ہے، بتایا گیا ہے کہ انہوں نے آپریشن، انویسٹی گیشن اور ٹریفک پولیس کےافسران سے پہلا خطاب کیا ہے جس میں تمام تھانوں کواسپیشل پارٹیاں ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے،

    ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے شیشہ، مساج، گیسٹ ہاؤسز سے پیسے لینے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے، اسی طرح جوئے،سٹے،منشیات فروشی،دیگرجرائم میں سہولت کار اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہوگی،
    ماڈل تھانوں کےایس ایچ اوزکوتنخواہ کے علاوہ ماہانہ الاؤنس بھی ملےگا، جو ایس ایچ اوبدعنوانی میں ملوث ہوگااسے فارغ کردیاجائےگا، کسی بھی افسرکی تعیناتی تحریری امتحان اورانٹرویوکےذریعےکی جائے گی،

    پہلےمرحلےمیں کراچی میں 2تھانوں کوملا کر 6ماڈل تھانےبنائےجارہےہیں، دوسرے مرحلے میں 4 پولیس اسٹیشن کو ملا کر ایک تھانا بنایا جائے گا، ماڈل تھانوں کے ذریعے عوام کو ہر طرح کی سہولت فراہم کی جائے گی، تفتیشی افسران کوکسی بھی واقعے میں کرائم سین پر پہنچنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، افسران کوکیمرے اوردیگر ڈیجیٹل آلات ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے،

  • آذربائیجان کے قریب ایران کا مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا

    آذربائیجان کے قریب ایران کا مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا

    تہران: ایران کو ایک سانحے کا سامنا ، آذربائیجان کے قریب بحیرہ قزوین میں ایرانی مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا .ایران کا مال بردار بحری جہاز آذربائیجان کی لنکران بندرگاہ کے قریب ڈوبا۔

    عالمی میڈیا کے مطابق آذربائیجان کے میری ٹائم حکام کا کہنا ہے کہ بندرگاہ کے قریب حادثے کا شکار ہونے کے بعد انہیں ایرانی مال بردار بحری جہاز کی طرف سے سگنل موصول ہوئے، جہاز کے عملے نے اپنے ڈوبنے کی اطلاع دی اور مدد کی درخواست کی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کی انزالی بندرگاہ سے ٹائلز لے کر جانے والا جہاز روس جارہا تھا جو آذربائیجان کی بندرگاہ سے 23 میل کے فاصلے پر حادثے کا شکار ہوگیا۔اس بحری جہاز کے ڈوبنے کی تصاویر اس وقت بڑی زیر بحث ہیں ، دوسری طرف ایران نے اس حادثے کی تحقیات کا اعلان کردیا ہے.

    آذر بائیجان حکام نے واقعہ سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کے بعد آذربائیجان کے 2 ہیلی کاپٹرز اور کوسٹ گارڈ نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا اور جہاز میں سوار عملے کے 9 ارکان کو بچالیا جن میں 7 ایرانی اور 2 بھارتی شہری شامل ہیں۔

  • اخباری اشتہارات کی بندش کیخلاف صحافیوں‌ کا مظاہرہ، وزیر اعلیٰ نوٹس لیں، ارشد انصاری و دیگر

    اخباری اشتہارات کی بندش کیخلاف صحافیوں‌ کا مظاہرہ، وزیر اعلیٰ نوٹس لیں، ارشد انصاری و دیگر

    اخبارات کےاشتہارات کی بندش اورنیب میں کیسز کے خلاف صحافیوں کی جانب سے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرہ میں صدر پریس کلب ارشدانصاری، پی یو جے کےصدر نعیم حنیف و دیگر صحافیوں نے شرکت کی، مظاہرین کی طرف سے اخبارات اور صحافیوں کےخلاف انتقامی کارروائی کےخلاف نعرے بازی کی گئی، صدر لاہور پریس کلب ارشد انصآری نے کہاکہ حکومت کیجانب سےاخبارات کےاشتہارات کی بندش کی مذمت کرتےہیں، اشتہارات سے صحافیوں کا روز گار وابستہ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب اشتہارات کی بندش کا نو ٹس لیں،

    صدر پی یو جے نعیم حنیف نے کہاکہ انتقامی کارروائیاں بندنہ کی گئیں توملک گیر تحریک چلائی جائےگی،

  • شہبازشریف نے لیگل نوٹس نہیں پریس ریلیزجاری کروائی، میاں اسلم اقبال کا دعویٰ

    شہبازشریف نے لیگل نوٹس نہیں پریس ریلیزجاری کروائی، میاں اسلم اقبال کا دعویٰ

    صوبائی وزیراطلاعات میاں اسلم اقبال نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کےخط پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف نے لیگل نوٹس نہیں پریس ریلیزجاری کروائی،

    شہبازشریف کا نیا سکینڈل، زلزلہ متاثرین کی امداد کھاتے رہے ،برطانوی اخبار

    زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کا چیک کس کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا؟ فردوس عاشق نے بڑا دعویٰ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انتظارتھا کہ وہ کب شہزاد اکبرکولندن بلانےکا نوٹس جاری کرائیں گے، لاءفرم کےخط میں موقف نہ لینے شہبازشریف بھول گئےکہ اس کیس میں نویداکرم نےایک ارب کی پلی بارگین کی اور دیگر شکوے کئے گئے، معاملہ2009میں ایراسےپنجاب آنےوالی رقوم کاہے،

    شہباز شریف کا قانونی نوٹس،برطانوی صحافی نے شہباز شریف کو پھر جھوٹا کہہ دیا

    میاں اسلم اقبال نے کہاکہ شہباز شریف نے بتایا نہیں کہ علی عمران نے کس طرح ایرا سےرقوم ٹرانسفر کیں، امیدہےکہ شہبازشریف سچ بول کرحقائق سامنےلائیں گے، شہبازشریف کوپاکستانی عدالتیں،پاکستان میں علاج اورچیزیں پسندنہیں، شہبازشریف تاخیرنہ کریں،برطانوی عدالتوں سےانصاف ضرورحاصل کریں،

  • اسلام آباد میں پمز ہسپتال کا کولنگ سسٹم جواب دے گیا، مریض اور ڈاکٹرز پریشان

    اسلام آباد میں پمز ہسپتال کا کولنگ سسٹم جواب دے گیا، مریض اور ڈاکٹرز پریشان

    اسلام آباد کے سب سے بڑی سرکاری ہسپتال پمز کا کولنگ سسٹم جواب دے گیا،کولنگ سسٹم کی خرابی سے او پی ڈی میں مریضوں اورڈاکٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر رہ گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کا سب سے بڑا ہسپتال پمز مسائل کی آماجگاہ بن گیا ہفتہ کوشدید گرمی و حبس میں پمز ہسپتال کی او پی ڈی کا کولنگ سسٹم جواب دے گیا پمز ہسپتال کے او پی ڈی ہال میں نصب کولنگ سسٹم کئی ہفتوں سے ناکارہ ہے ہسپتال انتظامیہ کی خاموش تماشائی کاکرداراداکررہی ہے، پمز اسپتال کا مرکزی کولنگ و ہیٹنگ سسٹم 2007 سے ناکارہ ہے،

    پمز انتظامیہ نے گذشتہ سال او پی ڈی ہال میں اے سی چلرز نصب کئے تھے پر وہ بھی زیادہ نا چل سکے کولنگ سسٹم کے ناکارہ ہونے سے جہاں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا وہاں پر ڈاکٹرز بھی پریشانی کا شکار ہیں، مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ پمز ہسپتال کا یہ مسئلہ فوری حل کرے،
    محمد اویس

  • چیئر مین سینیٹ کی تبدیلی کے پیچھے اصل طاقت کون ؟ جان کر ہوجائیں گے آپ حیران

    چیئر مین سینیٹ کی تبدیلی کے پیچھے اصل طاقت کون ؟ جان کر ہوجائیں گے آپ حیران

    لاہور:چیئر مین سینیٹ کی تبدیلی کے پیچھے کرپشن کیس میں‌سزایافتہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف متحرک نظر آرہے ہیں، نواز شریف جیل میں ہوتے ہوئے جوڑ توڑ کرتے ہوئے نظر آنے لگے. آج نواز شریف نے شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا ٹاسک مکمل کیا جائے۔

    اس موقع پر حکومت کے خلاف ہونےوالے یوم سیاہ کے سلسلے میں ہونے والے جلسوں کی رپورٹس بھی نواز شریف کے سامنے پیش کی گئیں. اس موقع پر شہباز شریف نے پارٹی قائد کو چاروں صوبوں میں ہونے والے جلسوں سے متعلق بریفنگ دی جبکہ سول لائن سمیت مختلف تھانوں میں لیگی رہنماؤں اور کارکنوں پر درج ہونے والے مقدمات بارے بھی آگاہ کیا۔

    لیگی ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد ہر صورت کامیاب کروانے کی ہدایت کی اور کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کی للکار سے خوفزدہ ہو گئی ہے، جلد ان کا پروپیگنڈہ منطقی انجام تک پہنچے گا۔

  • وزیر اعظم سےمتعلق اسد عمرکا وہ انکشاف جسے جان کر آپ ہوجائیں گے حیران

    وزیر اعظم سےمتعلق اسد عمرکا وہ انکشاف جسے جان کر آپ ہوجائیں گے حیران

    کراچی : وزیر اعظم کے اپنے ہی ساتھی انکشاف کرنے لگے ، ایسے ہی وزیر اعظم کے انتہائی قریبی ساتھی اسد عمر نے بھی ایک انوکھا انکشاف کردیا ہے. اسد عمر نے بتایا کہ وزیراعظم کو آئی ایم ایف کا متبادل منصوبہ پیش کیا تھا،

    کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈر شپ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے انکشاف کیا کہ مارچ میں وزیراعظم کو واضح کر دیا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ایک راستہ ہے مجبوری نہیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متبادل تجاویز میں سرمائے کی عالمی مارکیٹ میں عمران خان کی نیک نامی اور خلیجی ممالک سے پاک فوج کے تعلقات کا فائدہ اٹھانا شامل تھا۔اسد عمر کے مطابق انہوں نے بطور وزیر خزانہ اپنی سبکدوشی سے ایک ماہ قبل یہ متبادل منصوبہ وزیراعظم کو پیش کیا تھا،

  • چوہدری شجاعت حسین نے آزادی کشمیر کیلئے عمران خان اور ٹرمپ سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

    چوہدری شجاعت حسین نے آزادی کشمیر کیلئے عمران خان اور ٹرمپ سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

    سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کشمیر کو آزاد کرانے سے وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے نام ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ عمران خان امریکی صدرکوکشمیر پرکسی نتیجہ پر پہنچنے کیلئے مجبورکریں،

    انہوں نے کہاکہ صدرقذافی سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر پر بات کی تووہ ناراض ہوئے، واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کے دوران کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی اور انہوں نے بتایا تھا کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی انہیں‌ فون کر کے مسئلہ کشمیر پرثالثی کیلئے کہا ہے جس پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی جبکہ دنیا بھر سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے مطالبہ مزید زور پکڑ گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان اس سلسلہ میں بھرپور کردار ادا کریں،

  • پولیس اصلاحات کیلئے کیا اٹھایا گیا ہے بڑا قدم؟ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے بتا دیا

    پولیس اصلاحات کیلئے کیا اٹھایا گیا ہے بڑا قدم؟ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے بتا دیا

    چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ جھوٹی گواہی انصاف کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، صحیح ثبوت کے بغیر انصاف فراہم نہیں کیا جاسکتا،

    عدلیہ اور طب دونوں مقدس شعبے ہیں، وکیل کو ڈاکٹر سے زیادہ پروفیشنل ہونا چاہیے، چیف جسٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صنفی تشددسے متعلق تقریب سےخطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ جھوٹی گواہی دینےوالوں کو سزا دے کرمثال قائم کرنی چاہیے، نوجوان وکلا کو قانون کی معیاری تربیت فراہم کررہےہیں، فوری انصاف کاحصول ہرشہری کا بنیادی حق ہے، انصاف کی جلدفراہمی کےلیےماڈل کورٹس کردار ادا کررہی ہیں،

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ عوام میں پولیس کی ساکھ بہتربنانےکےلیےکمیٹی بنائی، تقریب میں چیف جسٹس پاکستان آصف سعیدکھوسہ اور جسٹس منصورعلی شاہ نے شرکت کی، تقریب کے دوران خطاب میں چیف جسٹس نے بتایا کہ پولیس اصلاحات کےلیے9 سابق آئی جیزپرمشتمل کمیٹی بنائی ہے، اسیسمنٹ کمیٹی کےممبران میں سابق سیشن ججزاورنوجوان وکلاءشامل ہوں گے، ماڈل کورٹس کےقیام سےہائیکورٹس پربوجھ کم ہوا، وکلاءکےساتھ تفتیشی افسران کوبھی تربیت فراہم کررہےہیں، عوام میں پولیس کی ساکھ بہتربنانےکےلیےکمیٹی بنائی، انہوں‌نے کہاکہ ٹیکنالوجی کےاستعمال سےبہت سےفوائدحاصل کیےجاسکتےہیں،پیچیدہ کیس کافیصلہ کرنے کے لیے ججز کمپیوٹرکا سہارا لیں،

  • ڈاکٹر شہباز گل کی شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت

    ڈاکٹر شہباز گل کی شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں شہید ہونے والے جوانوں‌ کو خراج عقیدت پیش کیا اور دہشت گردی کے واس واقعہ کی مذمت کی ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اے راہ حق کے شہیدو؛ وفا کی تصویرو
    تمہیں چمن کی فضائیں سلام کہتی ہیں!

    ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پوری پاکستانی قوم وطن عزیز کے دفاع کیلئے اپنی جانوں‌ کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں‌ کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،

  • سید صفدر کرمانی کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی

    سید صفدر کرمانی کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی او سے رپورٹ طلب کر لی

    وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سید صفدر کرمانی کو فیملی سمیت بے دردی سے قتل کرنے کے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر آر پی او سے رپورٹ طلب کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس انتہائی افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات دیے ہیں،

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ظلم اور بربریت میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے، واضح رہے کہ جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سید صفدر کرمانی کو فیملی سمیت قتل کر دیا گیا تھا جس پر وزیراعلیٰ نے سخت ایکشن لیا ہے،

  • شہید وطن کیپٹن عاقب جاوید کی عید الاضحی کے بعد شادی تھی

    شہید وطن کیپٹن عاقب جاوید کی عید الاضحی کے بعد شادی تھی

    راوالپنڈی: وطن عزیز پر جان قربان کرنے والے کیپٹن عاقب جاوید شہید کے بارے میں یہ معلوم ہوا ہے کہ شہید کیپٹن کی عید الاضحیٰ کے بعد شادی تھی . گھر والے بار بار شادی کی تاریخ اپنے لخت جگر کو یاد کروا کر اس کی خوشیوں میں اضافہ کررہے تھے .
    https://twitter.com/waqas_amjadd/status/1155094000346501121
    بلوچستان میں شہید ہونے والے کیپٹن عاقب جاوید اور گھر والوں کے درمیان شادی سے متعلق جو گفتگو ہوتی رہی اس کا ٹویٹر پر بھی ذکر عام جاری ہے. دوسری طرف شہید کیپٹن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دسیوں ہزار پاکستانیوں نے کہا ہے کہ مادر وطن کی خاطر قربان ہونے والے کیپٹن عاقب جاوید کی شادی اب جنتوں میں ہوگی جہاں اللہ کی طرف سے وعدے کے مطابق حوریں اس شہید اسلا م کی آمد کا انتظار کررہی ہیں.

  • دہشت گردوں کی کاروائیاں ان کی مایوسی کی عکاس ہیں، فواد چوہدری

    دہشت گردوں کی کاروائیاں ان کی مایوسی کی عکاس ہیں، فواد چوہدری

    وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں‌کی مذمت کی اور کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کارروائی ان کی مایوسی کی عکاس ہے،

    وزیرستان و بلوچستان، پاک فوج کے 10 جوان پاک سرزمین پر قربان

    بلوچستان میں شہید کیپٹن عاقب کا تعلق پنجاب کے کس شہر سے؟

    شہداء کو خراج عقیدت، ملک کا دفاع جانوں کا نذرانہ پیش کر کے یقینی بنائیں گے، آرمی چیف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے کہاکہ ہم نے جنوبی وزیرستان اور فاٹامیں بھی کارروائیاں کیں ، دشمنوں کو ان کامیابیوں سے تکلیف ہے ، کارروائیوں سے لگتاہے جھنجھلایاہوااقدام ہے ، پاکستان مخالف پروپیگنڈا مزید دم توڑےگا،

    بلوچستان، دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن سمیت چار جوان شہید

    شمالی وزیرستان، سرحد پار سے فائرنگ،پاک فوج کے چھ جوان شہید

    واضح رہے کہ آج ہفتہ کو شمالی وزیرستان کے علاقے میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 6 جوان شہید ہوئے ہیں تو دوسری جانب بلوچستان کے علاقے تربت میں پاک فوج کے چار جوان دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے ہیں، دہشت گردی کے ان واقعات کی وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، شہباز شریف اور دیگر سیاستدانوں نے مذمت کی ہے،

  • شہداء کو خراج عقیدت، ملک کا دفاع جانوں کا نذرانہ پیش کر کے یقینی بنائیں گے، آرمی چیف

    شہداء کو خراج عقیدت، ملک کا دفاع جانوں کا نذرانہ پیش کر کے یقینی بنائیں گے، آرمی چیف

    پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دہشت گردی کی کاروائیوں میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،

    بلوچستان، دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن سمیت چار جوان شہید

    شمالی وزیرستان، سرحد پار سے فائرنگ،پاک فوج کے چھ جوان شہید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں نے کہاکہ شہید ہونے والوں اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، اپنے مادر وطن کا دفاع اور سیکیورٹی اپنے خون و پسینے کی قیمت پر یقینی بنائیں گے، مادروطن کادفاع اورحفاظت ہرقیمت پریقینی بنائیں گے،

    وزیرستان و بلوچستان، پاک فوج کے 10 جوان پاک سرزمین پر قربان

    بلوچستان میں شہید کیپٹن عاقب کا تعلق پنجاب کے کس شہر سے؟

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ اپنی جانیں قربان کرکےمادروطن کادفاع کریں گے، پاکستان استحکام سےدائمی امن کی جانب بڑھ رہا ہے، اب وقت آگیاہےکہ دنیاعلاقائی امن کےلیےاپناکرداراداکرے،

    وزیراعظم کا فوجی جوانوں کی شہادت پراظہارافسوس

     

  • دشمن عناصر بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں‌ کر سکتے، شاہ محمود قریشی

    دشمن عناصر بزدلانہ کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں‌ کر سکتے، شاہ محمود قریشی

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں شہید فوجیوں‌ کے لواحقین سے اظہارتعزیت کیا ہے،

    بلوچستان، دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن سمیت چار جوان شہید

    شمالی وزیرستان، سرحد پار سے فائرنگ،پاک فوج کے چھ جوان شہید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دشمن عناصرامن کی کاوشوں کوسبوتاژکرنےکے درپےہیں، آج کاسانحہ بھی اسی سلسلےکی کڑی ہے، ہماری افواج اورسیکیورٹی ادارےدہشتگردوں کےخلاف برسرپیکارہیں، مسلح افواج اور سیکیورٹی ادارےمسلسل جانوں کےنذرانےپیش کررہےہیں،

    وزیرستان و بلوچستان، پاک فوج کے 10 جوان پاک سرزمین پر قربان

    بلوچستان میں شہید کیپٹن عاقب کا تعلق پنجاب کے کس شہر سے؟

    انہوں نے کہاکہ شہداکوپوری قوم خراجِ عقیدت پیش کررہی ہے، بزدلانہ کارروائیوں سےہمارےحوصلےپست نہیں ہوں گے،

    واضح‌ رہے کہ مسلح افواج نےوطن کے تحفظ اوردفاع کیلیےبے مثال قربانیاں دی ہیں، واضح رہے کہ آج ہفتہ کو شمالی وزیرستان کے علاقے میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 6 جوان شہید ہوئے ہیں تو دوسری جانب بلوچستان کے علاقے تربت میں پاک فوج کے چار جوان دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے ہیں.

  • شہداء کی قربانیوں‌ پر فخر اور ان کے جذبوں‌ کو سلام پیش کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    شہداء کی قربانیوں‌ پر فخر اور ان کے جذبوں‌ کو سلام پیش کرتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دہشت گردوں کو شکست سے دو چار کرتے رہنا ہے،

    بلوچستان، دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن سمیت چار جوان شہید

    شمالی وزیرستان، سرحد پار سے فائرنگ،پاک فوج کے چھ جوان شہید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطاق فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کا صفایا بھی ضروری ہے ، اکستان ایک ایک کرکے تمام چیلنجز پر قابو پارہا ہے ، ہمیں اپنے شہداکی قربانیوں پر فخر ہے ان کے جذبے کا سلام پیش کرتے ہیں ،دہشتگردوں کے بزدلانہ اقدام ہمارے عزم کمزور نہیں کرسکتے ، انہوں نے کہاکہ پلواماواقعےمیں بھارت نےعالمی قیادت کوگمراہ کرنےکیلیے ایف16 گرانےکاجھوٹادعویٰ کیاتھا، ایف 16 کی لاگ بگ اس طیارے کے بنانے والے ملک کے پاس بھی ہوتی ہے ،

    وزیرستان و بلوچستان، پاک فوج کے 10 جوان پاک سرزمین پر قربان

    بلوچستان میں شہید کیپٹن عاقب کا تعلق پنجاب کے کس شہر سے؟

    واضح‌ رہے کہ مسلح افواج نےوطن کے تحفظ اوردفاع کیلیےبے مثال قربانیاں دی ہیں، واضح رہے کہ آج ہفتہ کو شمالی وزیرستان کے علاقے میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 6 جوان شہید ہوئے ہیں تو دوسری جانب بلوچستان کے علاقے تربت میں پاک فوج کے چار جوان دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے ہیں.

    وزیراعظم کا فوجی جوانوں کی شہادت پراظہارافسوس

    وزیر اعظم عمران خان اور دیگر قائدین نے بھی دہشت گردی کے اس واقعہ کی مذمت کی ہے،

  • شہباز شریف کی شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

    شہباز شریف کی شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی طرف سے شمالی وزیرستان میں فوجی جوانوں پردہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج نےوطن کے تحفظ اوردفاع کیلیےبے مثال قربانیاں دی ہیں، واضح رہے کہ آج ہفتہ کو شمالی وزیرستان کے علاقے میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے 6 جوان شہید ہوئے ہیں تو دوسری جانب بلوچستان کے علاقے تربت میں پاک فوج کے چار جوان دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے ہیں.

    وزیر اعظم عمران خان اور دیگر قائدین نے بھی دہشت گردی کے اس واقعہ کی مذمت کی ہے،

  • ویرات کوہلی اور روہت شرما کی جنگ میں انوشکا شرما بھی کود پڑی، کیا کہہ دیا؟ اہم خبر

    ویرات کوہلی اور روہت شرما کی جنگ میں انوشکا شرما بھی کود پڑی، کیا کہہ دیا؟ اہم خبر

    بھارتی کرکٹ ٹیم میں ورلڈ کپ میں شکست کے بعد سے ہندوستانی کرکٹ‌ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور نائب کپتان روہت شرما کے مابین شدید اختلافات کی خبریں گردش میں ہیں تاہم اب ویرات کی بیوی انوشکا شرما بھی میدان میں آ گئی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے دونوں‌ کھلاڑیوں‌ میں اختلافات کی خبروں کے درمیان ایک بار پھر یہ خبر آئی ہے کہ روہت شرما نے انسٹا گرام پر ویرات کوہلی اور اس کی اہلیہ انوشکا شرما کو ان فالو کر دیا ہے جس کے بعد ویرات کی اہلیہ انوشکا نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جسے واضح طور پر روہت شرما سے اختلافات کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے،

    انوشکار نے اپنے انسٹاگرام اسٹیٹس میں لکھا ہے کہ ایک عقلمند شخص نے ایک مرتبہ بھی کچھ نہیں کہا ہے،صرف سچائی ہی ہے جو جھوٹے دکھاوے میں پڑے بغیر خاموشی سے رہ سکتی ہے، واضح‌ رہے کہ ہندوستانی میڈیا میں متعدد بار یہ رپورٹیں شائع ہو چکی ہیں کہ بھارتی ٹیم اس وقت دو حصوں میں تقسیم ہے، ایک دھڑا ویرات کوہلی اور دوسرا روہت شرما کا ہے، بھارتی بورڈ یہ اختلافات ختم کروانے میں ابھی کامیاب نہیں‌ ہو سکا ہے.

  • متحدہ اپوزیشن سے زیادہ لوگ تو کیپیٹل ارینا ون میں‌ موجود تھے، ڈاکٹر شہباز گل

    متحدہ اپوزیشن سے زیادہ لوگ تو کیپیٹل ارینا ون میں‌ موجود تھے، ڈاکٹر شہباز گل

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے مسلم لیگ ن کےصدر شہباز شریف کی تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی دفعہ پٹواریوں اورسرکاری ملازمین کےبغیرن لیگ نےریلی نکالی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق انہوں نے کہاکہ کارکنوں کےجمع ہونےکا انتظار کیاجاتا رہا چند ہزار بھی اکٹھے نہ کرسکے، متحدہ اپوزیشن سےزیادہ لوگ امریکاکیپٹل اریناون اسٹیڈیم میں موجودتھے،

    ڈاکٹر شہباز گل نے کہاکہ ن لیگ کوریلی نکالنےیاجلسہ کرنےسےتوبہ کرلینی چاہیے، واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے آج یوم سیاہ منایا اور مختلف شہروں میں جلسے کئے، لاہو رمیں چیئرنگ کراس پر جلسہ کیا گیا جہاں‌ شہباز شریف و دیگر نے‌خطاب کیا.

  • عمران خان کا دورہ امریکہ اپوزیشن جماعتوں‌ کو ہضم نہیں‌ ہو رہا، اعجاز چوہدری

    عمران خان کا دورہ امریکہ اپوزیشن جماعتوں‌ کو ہضم نہیں‌ ہو رہا، اعجاز چوہدری

    تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاہ کرتوتوں والےلٹیرےآج یوم سیاہ منارہےہیں، وزیراعظم عمران خان کا امریکاکاکامیاب دورہ اپوزیشن کوہضم نہیں ہورہا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریجکٹڈ مافیااپنےلیڈروں کی کرپشن بچانےکیلیے اکٹھاہواہے، انہیں قوم کےمسائل حل کرنےمیں کوئی دلچسپی نہیں، ریجکٹڈ مافیاکانام نہاداحتجاج قوم نےمسترد کر دیا ہے، عمران خان کی ملک میں ہی نہیں پوری دنیا میں مقبولیت واضح ہوچکی ہے،

    اعجاز احمد چوہدری نے کہاکہ کشمیرکامسئلہ جس اندازمیں عمران خان نےپیش کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، ریجکٹڈمافیا سےقوم کی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی واپس لیں گے،

  • وزیر اعلیٰ سندھ کا اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ، بلاول بھٹو و دیگر کی شرکت

    وزیر اعلیٰ سندھ کا اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ، بلاول بھٹو و دیگر کی شرکت

    وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سےاپوزیشن جماعتوں کےرہنماؤں کےاعزازمیں عشائیہ دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عشائیے میں بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی، اسی طرح جمعیت علماء اسلام ف کے رہنما مولانا عبدالغفورحیدری، ایمل ولی خان، سردار ایازصادق بھی شریک ہوئے،

    وزیر اعلیٰ‌ سندھ کی جانب سے دیے گئے عشائیہ میں سیاسی لیڈروں کی طرف سے سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد اور دیگر اہم امور سے متعلق گفتگو کی جاتی رہی.

  • 25 جولائی اداروں‌ کو بااختیار بنانے کا آغاز ہوا، یوم سیاہ ناکام رہا، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکسان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 25جولائی کوعوام نے ایسا لیڈرچُناجونہ جھکنےوالاہےنہ بکنےوالاہے، 25جولائی کواداروں کوبااختیاراورآزادبنانےکےعمل کاآغاز ہوا، 25جولائی کادن ایک عظیم فتح کادن ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 25جولائی کا دن خاندانی ،مورثی سیاست کے خاتمے کا دن ہے، 25جولائی کوروشن صبح کاآغاز ہواجس نےپاناماکےچوروں کواصل جگہ پہنچایا، آج کےدن اداروں کوبااختیاربنانےکاآغازہوا،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ25جولائی کواداروں کوبااختیاراورآزادبنانےکےعمل کاآغازہوا، اگلی25جولائی یہ اس یوم سیاہ کی ناکامی پرمنائیں گے، کابینہ اجلاس میں تمام ممبران نےوزیراعظم کوکامیاب دورے پر مبارکباد دی، امریکی صدرٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پاکستان کی اہم کامیابی ہے، دورےکی روشنی میں جواہداف وزیراعظم نےسیٹ کیےکابینہ نےحمایت کااعلان کیا، 25جولائی کوعوام نےایسالیڈرچُناجونہ جھکنے والا ہے نہ بکنے والا ہے،

  • معاشرے میں‌ امیر، غریب کا الگ قانون بنانے والے جیل میں‌ بھی تفریق چاہتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    معاشرے میں‌ امیر، غریب کا الگ قانون بنانے والے جیل میں‌ بھی تفریق چاہتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جیل میں کوئی جاتا ہےتو کوئی نہ کوئی سزاپوری کرنے ہی جاتا ہے، 25جولائی کواداروں کو بااختیار اور آزاد بنانے کے عمل کا آغاز ہوا، 10سال ملک کی معیشت کوکیسےزہرآلودکیا،کل پریس کانفرنس میں آگاہ کرونگی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیل میں بھی وہ کہتے ہیں قیدیوں میں تفریق کردیں ، اے کلاس بی کلاس نام دیے گئے یہ بھی طبقاتی تفریق ہے ، یہ جیل میں جاکر بھی تفریق پھیلانا چاہتے ہیں ،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ معاشرے کےاندرانھوں نے امیرکیلیے الگ اورغریب کیلیےالگ قانون بنایا،

  • اسی دن 25 جولائی کو ہم پر سلیکٹڈ حکومت مسلط کی گئی، بلاول کا کراچی میں‌خطاب

    اسی دن 25 جولائی کو ہم پر سلیکٹڈ حکومت مسلط کی گئی، بلاول کا کراچی میں‌خطاب

    کراچی : بلاول بھی حکومت پر برس پڑے ، بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے 25 جولائی 2018 کو ہم پر سلیکٹڈ حکومت مسلط کی گئی۔عام انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر اپوزیشن جماعتوں نے ملک بھر میں یوم سیاہ منایا۔ اس سلسلے میں کراچی کے مزار قائد پر جلسہ منعقد کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

    کراچی جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت نے جینا حرام کردیا ہے، عوام پر مہنگائی کا بم گرادیا۔جلسے سے عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پارلیمان سے تو باہر کیا گیا مگر عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گنتی کے وقت پولنگ کے عملے سے اختیارات لے لیے گئے تھے، وزیراعظم نے خود سلیکٹڈ کہنے پر قومی اسمبلی میں ڈیسک بجایا تھا، ہمیں پارلیمان سے تو باہر کیا گیا مگر عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا، انتقامی کارروائیاں کرنے والوں کو خبردار کرتا ہوں اتنا ظلم کریں جتنا وہ خود برداشت کرسکیں۔

    خیال رہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات کے ایک سال مکمل ہونے پر اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان بھر میں یوم سیاہ منانے اور احتجاجی جلسوں کا اعلان کیا تھا۔

    اس سلسلے میں پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔ پشاور میں مولانا فضل الرحمان، اسفند یار ولی، آفتاب شیر پاؤ و دیگر سیاسی رہنما شریک ہوئے۔کراچی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مزار قائد پر جلسہ کیا۔ کوئٹہ میں منعقدہ احتجاجی جلسے میں مریم نواز اور محمود خان اچکزئی مرکزی رہنما تھے۔

    ذرائع کے مطابق دوسری جانب عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں یوم تشکر منایا گیا، مختلف شہروں میں تقاریب منعقد کی گئیں، کیک اورمٹھائیوں سے منہ میٹَھے کرائے گئے۔

    اپوزیشن کی طرف سے یوم سیاہ منانے پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعون نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو احتساب کا جو مینڈیٹ دیا آج اُس کی فتح کا دن ہے، لوٹ مار کرنے والے سیاسی لوگ عبرت کا نشان بن رہے ہیں۔

  • لاہور سے کراچی تک لوگ نکل کھڑے ہوئے، عمران سے ہر چیز کا انتقام لیں گے، شہباز شریف

    لاہور سے کراچی تک لوگ نکل کھڑے ہوئے، عمران سے ہر چیز کا انتقام لیں گے، شہباز شریف

    یوم سیاہ کےموقع پرمال روڈچیرنگ کراس میں اپوزیشن کا جلسہ جاری ہے، مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے چیئرنگ کراس پہنچ کر کارکنوں‌ سے خطاب کیا اور کہا ہے کہ لاہور سےلیکر کراچی تک سب حکومت کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوازشریف کےدورمیں روٹی 5 روپےکی تھی، آج 15 روپےکی ہوگئی، احتساب کے نام پر بدترین انتقام لیاجارہاہے، کسان،تاجراورعوام آج ہمارے ساتھ کھڑےہیں، نوازشریف کا قصور یہ ہےکہ انہوں نے ملک کے اندھیرے دور کیے،

    شہباز شریف نے کہاکہ عمران خان یاد رکھیں اورنج لائن ٹرین ضرور چلے گی ، یہ سمجھتے تھےنواز،شہباز،حمزہ اور انکےخاندان کو جیل میں ڈال کر دبالیں گے، عمران خان سے ہر چیز کا حساب لیں گے، کہتےتھےخودکشی کرلوں گا،آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاوں گا، ان کی حکومت میں لاکھوں لوگ بے روزگارہوگئےہیں، مزید آپ لوگ کیا مشکلات چاہتےہو؟

    شہباز شریف نے کہاکہ پیپلز پارٹی بھی بد ترین انتقام کا شکار ہے ،

  • دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن برائے ایشین ریجن کی کانفرنس اسلام آباد میں‌ ہو گی

    دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن برائے ایشین ریجن کی کانفرنس اسلام آباد میں‌ ہو گی

    دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) برائے ایشین ریجن کی پانچویں کانفرنس 29 جولائی سے 2 اگست، 2019 تک اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے، یہ کا نفر نس قومی اسمبلی سیکر ٹریٹ کے زیر اہتما م منعقد ہو گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کے رکن مما لک کے 180 قومی ، صوبائی اور علاقائی قانون ساز اداروں کے اراکین اور عملے کے سا تھ CPAکے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے منسلک ہے، دولت مشترکہ کی پا رلیما نی ایسوسی ایشن 19ویں صدی کے اوائل میں قائم کی گئی اور یہ ایک صدی سے زائد عرصے سے رکن مما لک میں جمہو ریت کے فروغ اور بہتر طرز حکمرانی کے لیے کا م کر رہی ہے، یہ تنظیم دولت مشترکہ کے قانون ساز اداروں کی 180 برانچوں پر مشتمل ہے جو پارلیمانی جمہوریت کے فروغ کے لیے خدمات سرانجام دے رہی ہیں،

    دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن برائے ایشین ریجن بنگلادیش ، پاکستان اور سری لنکا کی وفاقی پارلیمان و ںسمیت پاکستان کی چاروں صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل ہے۔ دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کا مقصد پارلیمانی جمہوریت کو فروغ دینے کے لیے آگاہی اور ہم آہنگی پیدا کرنا ہے جس کے لیے ایک باشعور اور باخبر پارلیمانی معاشرے کی تشکیل کے ذریعے ممبر ممالک کی پارلیمانوں اور قانون ساز اداروں کے مابین تعاون کو فروغ دینا ہے،

    سی پی اے حکمرانی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے بنچ مارک کی نشاندہی اور دولت مشترکہ کی جمہوری اقدار پر عمل در آمد کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ سی پی اے کا مقصد ممبر مما لک میں پارلیمانی جمہوریت آ ئین ، قانون سازی ، معا شی و سماجی اور ثقافتی پہلوں کو فروغ دینا ہے۔ واضح رہے کہ دولت مشترکہ کی یہ پانچویں کانفرنس ہے جس کا مقصد پارلیمانی جمہوریت کو فروغ دینا ہے،
    محمد اویس

  • پاکستان کے فارن کرنسی اکاونٹ بڑی تیزی سے کم ہونے لگے، چند دنوں میں 387 ملین ڈالرز کم ہوگئے

    پاکستان کے فارن کرنسی اکاونٹ بڑی تیزی سے کم ہونے لگے، چند دنوں میں 387 ملین ڈالرز کم ہوگئے

    اسلام آباد : پاکستان میں فارن کرنسی اکاونٹ بڑی تیزی سے نیچے گرنے لگے ، چند دنوں میں‌ فارن کرنسی اکاونٹ 387 ملین ڈالرز کم ہوگئے ہیں اور اس وقت قومی خزانےمیں 7.612 بلین ڈالرز کا حجم باقی رہ گیا ہے.

    معتبر ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اسٹیٹ بینک میں فارن کرنسی اکاونٹ میں‌کمی ہورہی ہے تو دوسری طرف دوسرے بینکوں میں‌فارن کرنسی اکانٹ میں‌اضافہ ہورہا ہے اور یہ پاکستانی معیشت کے لیے کوئی اچھی خبر نہیں ہے.

    ذرائع کے مطابق دوسرے بینکوں کے فارن کرنسی اکاونٹ بڑھ کر 7.250بلین ڈالرز ہوگئے ہیں. اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق اس وقت ملک کے مجموعی فارن کرنسی اکاونٹ 14.862بلین ڈالرز کی سطح پر پہنچ چکے ہیں.

  • وفاقی سیکرٹری وزارت آئی ٹی کی زیر صدارت یو ایس ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

    وفاقی سیکرٹری وزارت آئی ٹی کی زیر صدارت یو ایس ایف کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

    وفاقی سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شعیب احمد صدیقی نے جمعرات کو یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کے 65 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کی جس میں چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ریٹائرڈ ) عامرعظیم باجوہ بھی موجود تھے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اجلاس نے 64 ویں یو ایس ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کی کاروائی کی منظوری دی ہے، بورڈ نے ( پائیدار ترقی کے لیئے آئندہ جنریشن براڈ بینڈ) این جی بی ایس ڈی بہاولپور لاٹ کا کنٹریکٹ میسرز ٹیلی نار کو دیئے جانے کی منظوری بھی دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ پراجیکٹ اٹھارہ مہینوں میں مکمل ہو گا اور اس تقریبا 1،381،499 کی آبادی مستفید ہو گی،

    اجلاس میں وفاقی سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کو یو ایس ایف کی کامیابیوں اور اس کے مستقبل کے پراجیکٹس کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ہے،
    محمد اویس

  • پی سی بی کی تحقیقات مکمل، کرکٹرز کو بدنام کرنے والوں‌ کیخلاف اہم اقدام کا فیصلہ، بڑی خبر

    پی سی بی کی تحقیقات مکمل، کرکٹرز کو بدنام کرنے والوں‌ کیخلاف اہم اقدام کا فیصلہ، بڑی خبر

    سوشل میڈیا پرکرکٹرزکی منفی خبروں سے پی سی بی ناخوش ہے اور کرکٹرزکی منفی خبروں کے بعد پی سی بی متحرک ہوگیا ہے،

    امام الحق کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والی ”لڑکی“ کی اصل حقیقت سامنے آ گئی، باغی کی خبر سچ نکلی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہےکہ منفی خبروں سے پاکستان اور ٹیم کا امیج خراب ہوتا ہے، پلیئرزایجوکیشن پروگرام پرسختی سے عمل درآمد کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیکنالوجی کے استعمال، محتاط اورذمے دارانہ رویہ رکھنےکی تعلیم دی جائےگی،

    واٹس اپ چیٹ کتنی حقیقت کتنا افسانہ، امام الحق کا کیریئر تباہ تو نہیں کیا جا رہا؟حقیقت جانئے اس رپورٹ میں

    پی سی بی نےمعاملےکی تحقیقات مکمل کرلی ہیں، کھلاڑیوں کےکوڈآف کنڈکٹ اورسینٹرل کنٹریکٹ کی شقوں کاازسرنوجائزہ لیاجائےگا، ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں کےکمروں تک غیرمتعلقہ افرادکی رسائی نہیں تھی، الزامات لگانے،کرکٹرزکوبدنام،بلیک میل کرنیوالوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی منصوبہ بندی کی گئی ہے،

  • امام الحق کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والی ”لڑکی“ کی اصل حقیقت سامنے آ گئی، باغی کی خبر سچ نکلی

    امام الحق کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے والی ”لڑکی“ کی اصل حقیقت سامنے آ گئی، باغی کی خبر سچ نکلی

    پاکستان کے نامور کرکٹر امام الحق کی مبینہ واٹس ایپ چیٹ سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مہم چلائی جارہی تھی تاہم اب اس امر کا انکشاف ہوا ہے کہ فریحہ نامی لڑکی کے اکاؤنٹ سے ان کے خلاف چلائی جانے والی بے ہودہ مہم کوئی لڑکی نہیں بلکہ ایک لڑکا چلا رہا تھا،
    https://twitter.com/LordCorvid93/status/1154320837031452672?s=20
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امام الحق پر الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے سات سے آٹھ خواتین کو دھوکہ دیا اور ان سے بے وفائی کی ہے اور یہ کہ وہ اس دوران ان کے جذبات سے کھیلتے رہے، امام الحق کے بعد فریحہ نامی لڑکی کے اکاؤنٹ سے شاہین آفریدی کی ایک تصویر بھی شائع کی گئی اور کہا گیا ہے کہ وہ بابر اعظم، حسن علی اور شاداب خان سے متعلق بھی انکشافات کریں گے تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس لڑکے کی تصاویر اور پرانی ٹویٹس شیئر کر کے سارا پول کھول دیا ہے کہ یہ مہم کوئی لڑکی نہیں بلکہ ایک لڑکا چلا رہا تھا، اس سارے معاملہ کے بعد اب سوشل میڈیا پر اب یہ بحث جاری ہے کہ قومی کھلاڑیوں کے کرکٹ کیریئر کو داؤ پر لگانے کی کوشش کرنے والے اس شخص کو سزا دی جائے گی یا نہیں‌ جس نے یہ گھناؤنا کھیل کھیلا ہے،

    واٹس اپ چیٹ کتنی حقیقت کتنا افسانہ، امام الحق کا کیریئر تباہ تو نہیں کیا جا رہا؟حقیقت جانئے اس رپورٹ میں

    واضح رہے کہ باغی ٹی وی ڈاٹ کام نے پہلے ہی یہ بات کی تھی کہ ایک سازش کے تحت امام الحق کے کیریئر کو تباہ کرنے کی خوفناک سازش کی جارہی ہے، حقیقت ہے کہ یہ چیٹ اس وقت منظر عام پر لائی گئی جب امام الحق کی طرف سے ورلڈ کپ کے اہم میچوں اچھی کارکردگی دکھائی گئی، خاص طور پر ورلڈکپ کے آخری میچ میں بنگلہ دیش امام الحق نے سینچری سکور کی تھی، باغی کی جانب سے لکھا گیا تھا کہ اگرچہ سوشل میڈیا کی طرف سے ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اورٹوئٹر پر یہ معاملہ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہا لیکن باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ جس طرح منظم انداز میں یہ چیٹ وائرل کی گئی ہے اس سے سازش کی بو آتی ہے اور صاف طور پر دکھائی دے رہا ہے کہ پاکستان کے ابھرتے ہوئے کرکٹر کے کیریئر کو تباہ کرنے کی خوفناک سازش کی جا رہی ہے، اور اب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مذکورہ سازش کرنے والے لڑکے کی تصویر شیئر کرنے سے باغی کی خبر سچ ثابت ہو گئی ہے،


    یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان کے کئی کرکٹرز کو اس طرح الزامات میں الجھا کر کرکٹ کی دنیا سے باہر کیا جا چکا ہے،سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ہر خبر سچ نہیں ہوتی، جھوٹی خبروں اور تصاویرکے ذریعے دوسروں کی عزت سے کھیلا جاتا ہے، یہ روش کسی طور بھی درست نہیں ہے، سوشل میڈیا کے صارفین خبر کی سچائی کی تحقیق کی بجائے اسے آگے شیئر کر دیتے ہیں یہ اخلاقی طور پر مناسب نہیں ہے، باغی نے یہ بھی لکھا تھا کہ لوگوں کی بات چیت ایک ذاتی معاملہ ہے۔ اس کو بنیاد بنا کر کسی کے خلاف محاذ نہیں کھولنا چاہیے۔ اس طرح کے رویوں کو فروغ دینا کسی طور بھی مناسب قرار نہیں دیا جا سکتا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اس معاملہ پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ان کاذاتی معاملہ ہے۔بورڈ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ امام الحق پاکستانی کرکٹر انضمام الحق کے بھتیجے ہیں.

  • پیپلز پارٹی اور اے این پی کا مولانا فضل الرحمان کے ملین مارچ میں شرکت سے انکار

    پیپلز پارٹی اور اے این پی کا مولانا فضل الرحمان کے ملین مارچ میں شرکت سے انکار

    پیپلز پارٹی اور اے این پی کا مولانا فضل الرحمان کے ملین مارچ میں شرکت سے انکار

    اپوزیشن جماعتوں کے جلسے میں شامیانہ گرنے سے ایک شخص زخمی

    پشاور ۔ 25 جولائی (اے پی پی)پیپلز پارٹی اور اے این پی نے مولانا فضل الرحمان کے ملین مارچ میں شرکت سے انکار کردیا ۔ زراءع کے مطابق پیپلزپارٹی، اے این پی اور قومی وطن پارٹی صرف احتجاجی جلسے میں شرکت کرے گی ۔ جمیعت علماء اسلام (ف) زراءع کا کہنا ہے کہ ملین مارچ میں صرف جے یو ;200;ئی( ف )کے کارکنان شرکت کریں گے ۔ پیپلز پارٹی زراءع کا کہنا ہے کہ ملین مارچ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ مولانا فضل الرحمان کے بیانیہ سے مکمل طور پر اتفاق نہ ہونا ہے ۔ دوسری جا نب تیز ہواءوں سے شامیانے اکھڑ گئے، ایک شامیانہ گرنے سے ایک شخص زخمی بھی ہوگیاجسے فوری طور ہسپتال منتقل کر دیا گیا، شامیانے اکھڑ نے پر کارکن پنڈال سے باہر نکل آئے اور جلسہ گاہ سے شامیانے ہٹا دیئے گئے ۔

  • ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت پر کیا جواب دیا، آئیں گے یا نہیں؟ عمران خان نے بتا دیا

    ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت پر کیا جواب دیا، آئیں گے یا نہیں؟ عمران خان نے بتا دیا

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے اور وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے،

    عمران خان کی زیرصدارت اجلاس، ایسی رپورٹ پیش کہ اپوزیشن کیلئے کھڑی ہوئی مزید مشکل، اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیا اور کہاکہ پاکستان اورامریکہ کےتعلقات ماضی کی نسبت مستقبل میں بہترین رہیں گے، وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کا دورہ امریکہ اپنی نوعیت کا کامیاب دورہ ہے،

    وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں بتایا کہ اپنے دورہ کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں پاکستان نےبھرپور کردار ادا کیا ، امریکی صدر کے ساتھ کامیاب میٹنگ ہوئی ، وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ، واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں‌ دیگر اہم امور بھی زیر بحث آئے،

  • سربراہ پاک بحریہ کا کینیا ڈیفنس ہیڈکوارٹرز کا دورہ، چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات

    سربراہ پاک بحریہ کا کینیا ڈیفنس ہیڈکوارٹرز کا دورہ، چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کینیا ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے، اپنے اس سرکاری دورہ کے دوران سربراہ پاک بحریہ نے کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز، ڈیفنس کیبنٹ سیکریٹری سےملاقات کی ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز ، کمانڈرکینیاآرمی نےایڈمرل ظفرمحمودعباسی کاپرتپاک استقبال کیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک بحریہ کو ہیڈکوارٹرز آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ملاقات کےدوران باہمی دلچسپی کے امور ، دو طرفہ تعاون پر گفتگو کی گئی،

    کینیاکےچیف آف ڈیفنس فورسز ، ڈیفنس کیبنٹ سیکریٹری نےخطےمیں امن کیلیے پاک بحریہ کےکردارکوسراہا، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف کادورہ کینیاکی بحری افواج سےبالخصوص باہمی تعلقات بڑھانےکاباعث بنےگا،

  • پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر ، ڈالر پھر سستا ہوگیا

    پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر ، ڈالر پھر سستا ہوگیا

    اسلام آباد:پاکستانی معیشت سنبھلنے لگی ، مارکیٹ میں روپے کی قدر تھوڑی بہتر ہو گئی، انتر بینک مارکیٹ میں ڈالر 33 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 20 پیسے سستا ہو گیا۔

    آج پاکستان میں انٹر بینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز سے پی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری اوقات کے خاتمے تک ڈالر کی قدر 33 پیسے کی کمی سے 160 روپے 45 پیسے رہ گئی. یورو 54 پیسے سستا ہو کر 178 روپے 55 پیسے اور برطانوی پاونڈ 55 پیسے سستا ہو کر 200 روپے 9 پیسے کا ہو گیا.

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق کاروباری اوفات کے خاتمے پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 20 پیسے کی کمی سے 160 روپے 70 پیسے رہ گئی، یورو کی قیمت 179 روپے 50 پیسے برقرار رہی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت 1 روپے کے اضافے سے 201 روپے 50 پیسے ہو گئی۔ڈالر کے سستاہونے سے مہنگائی کے کم ہونے سے تعلق ہے اور اگر ڈالر مزید سستا ہوتا ہے تو پھر مہنگائی میں‌بھی کمی دیکھنے میں مل سکتی ہے.

  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبینٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس، الیکٹرک پاور ترمیمی بل2019 و دیگر کا جائزہ

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبینٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس، الیکٹرک پاور ترمیمی بل2019 و دیگر کا جائزہ

    ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹرمحمد طلحہ محمود کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز کے ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن الیکٹرک پاور ترمیمی بل2019، پمز ہسپتال کے کارڈک سینٹر کے کنٹریکٹ ڈاکٹرز کے معاہدے میں توسیع، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے ملازمین کی تعداد، تعلیمی قابلیت، ڈیپوٹیشن اور کنٹریکٹ ملازمین کی تفصیلا ت کے معاملات کا جائزہ لیا گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا کہ نیپرا اتھارٹی ایک چیئرمین اور چار ممبران پر مشتمل ہوتی ہے، کچھ ایسے افراد بھی اتھارٹی کے ممبران بن جاتے ہیں جن کا متعلقہ شعبے سے کوئی تجربہ نہیں ہوتا، یہ بل اس لئے متعارف کرایا گیا ہے کہ چیئرمین اور ممبران کی نامزدگی وفاقی حکومت کرے اور ممبران کا تجربہ 12 سال سے کم کر کے 10 کیا جائے اور ممبران متعلقہ شعبے میں خاصا تجربہ اور ڈگری رکھتے ہوں، اتھارٹی میں فنانس، ٹیکنکل، قانون اور ایڈمن کے متعلقہ ممبران ہونے چاہیں۔صرف صوبائی نمائندگی طریقہ کار نہ ہو، تعلیمی قابلیت کو معیار رکھا جانا چاہیے عمر کی حد کم ازکم45 سال ہو، رکن کمیٹی سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ تعلیمی قابلیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے مگر صوبوں کی نمائندگی ضرور ہونی چاہیے ورنہ ایک ہی صوبے سے چاروں ممبران منتخب ہو سکتے ہیں، ترمیمی بل بہت اچھا ہے صوبوں کو نکالنے سے اتھارٹی بھی ختم ہو جاتی ہے،

    سینیٹر روبینہ خالد اور سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار نے بھی سینیٹر جاویدعباسی کی رائے سے اتفاق کیا جس پر چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا کہ وزارت قانون کی طرف سے تحریری طور پر اس بل کے حوالے سے رائے فراہم نہیں کی گئی، اراکین کمیٹی کی رائے کے تناظر میں وزارت قانون کے حکام ترمیمی بل کا جائزہ لے کر آئندہ اجلاس میں رپورٹ فراہم کریں۔سینیٹر سید شبلی فراز نے کہا کہ بہت سے اداروں میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ چیئرمین و ممبران ریٹائرڈ ہو جاتے ہیں اور کئی کئی ماہ وہ اسامی پر نہیں کی جاتی۔ کسی چیئرمین یا ممبر کی تقرری کے حوالے سے تقرری کا عمل پہلے شروع کر دینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ چیئرمین کی ریٹا ئر منٹ سے چھ ماہ پہلے نئے چیئرمین کی تقرری کیلئے اشتہار دیا جائے اوراگر پہلا چیئرمین کولیفائی کر رہا ہے تو دوبارہ تقرر ہو سکتا ہے۔اوگرا کا بھی صوبوں سے زیادہ تعلق ہے ا ور اس میں قابلیت شرط رکھی گئی ہے۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ اس ترمیمی بل کی لینگوئج کو لیگل کرنے کی ضرورت ہے۔

    سیکرٹری وزارت صحت اللہ بخش ملک کی کمیٹی کو پمز کارڈیک سینٹر کے ملازمین کے کنڑیکٹ میں توسیع و مستقل کرنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کارڈیک سینٹر کے ڈاکٹرز کو ریگولر کرنے کی حمائت کرتے ہیں۔ ان ڈاکٹرز کا خاصہ تجربہ ہے۔بارہ سالہ تجربہ رکھنے والے ڈاکٹر کو فریش ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ کام کرنا مشکل ہوتا ہے۔کارڈیک سینٹر کے سٹاف کے معاہدے میں توسیع کرنے کے حوالے سے وزارت قانون کوخط بھیجا جا چکا ہے۔قائمہ کمیٹی نے ڈاکٹرز کی 31دسمبرتک کنٹریکٹ میں توسیع اور تنخواہیں دینے کی سفارش کر دی۔صدر پی ایم ڈی سی نے قائمہ کمیٹی کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پی ایم ڈی سی میں کل 223ملازمین اس وقت کام کر رہے ہیں جس میں سے 36افسران ہیں۔ریگولر 196،کنٹریکٹ 18،دس لوگ ڈیلی ویجز ملازمین کام کررہے ہیں۔ اس وقت صرف ایک افسر ڈیپوٹیشن پر ہے۔ایچ آر کمیٹی نے رجسٹرار کی تقرری کیلئے 57 افراد میں سے انٹرویو کے بعد 21 افراد کو شارٹ لسٹ کیا اورمزید شارٹ لسٹ کر کے کونسل کے سامنے پانچ افراد کے نام بھیجے جس میں سے ایک بندہ منتخب ہوا۔انہوں نے کہا کہ سابق رجسٹرار کے خلاف تقریباًسات کیسز ایف آئی اے پاس ہے ان کو او ایس ڈی کردیا گیااوراس وقت وہ پانچ لاکھ تنخواہ لے رہا ہے۔

    انہوں نے قائمہ کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ پی ایم ڈی سی کے ملازمین کو فارغ نہیں کیا جا رہاہے۔ہیلتھ الاؤنسز کے حوالے سے آڈٹ پیرا لگا ہوا ہے اوراس حوالے سے وزارت قانون کولیٹر لکھ دیا ہے۔ سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار نے کہا کہ پی ایم ڈی سی میں سترہ گریڈ کی خاتون ڈیڑھ سال سے رجسٹرارکے عہدے پر گریڈ21 پر کام کررہی تھی۔قائمہ کمیٹی نے پی ایم ڈی سے فائل چوری ہونے اورآڈٹ پیرا رپورٹ کے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔قائمہ کمیٹی نے پی ایم ڈی سی کوکسی ملازم کوفارغ نہ کرنے کی سفارش کر دی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی ایم سیکرٹریٹ سے کونسل کے4 ممبران کو فارغ کیا گیا اور تین نئے ممبران کی تقرری ہو چکی ہے۔جس پر چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ بھرتیوں میں پیپرا رولز پر عمل درآمد یقینی بنائی جائے اورمیرٹ پر کام کرنے سے ملک و قوم کا فائدہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف پی ایس سی پرچوں میں ہیر پھیر سے متعلق ایک کیس ایف آئی اے کو ریفر کیا گیا تھا آئندہ اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے کمیٹی کو تفصیلات سے آگاہ کریں۔قائمہ کمیٹی نے پی ایم ڈی سی کے حوالے سے 2013 کی آڈٹ اعتراضات رپورٹ بھی طلب کر لی۔قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز، سینیٹرز نجمہ حمید، محمد جاوید عباسی، محمد طاہر بزنجو، روبینہ خالد، نصیب اللہ بازئی، ڈاکٹر اشوک کمار، سیمی ایذی کے علاوہ سیکرٹری صحت، سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز، صدر پی ایم ڈی سی، ممبر نیپرا و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
    محمد اویس

  • ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی قازقستان حکومت کو یوروایشین سپیکرز کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی قازقستان حکومت کو یوروایشین سپیکرز کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے قازقستان کی حکومت اور پارلیمنٹ کو ستمبر میں یوروایشین سپیکرز کانفرنس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ یہ کانفرنس علاقائی ترقی اور معاشی تعاون کے حوالے سے مسائل کو زیر بحث لانے کا موقع فراہم کر ے گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار قازقستان کے سفیر اکن رحمتولین سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے حال ہی میں عہدہ سنبھالنے والے نئے سفیر کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس اْمید کا اظہار کیا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے مواقع تلاش کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ قازقستان پاکستان کیلئے ایک اہم ملک ہے اور پاکستان اس باہمی تعلق کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیا ن تجارت اور سرمایہ کاری کی بہت گنجائش ہے اور دونوں اطراف کی حکومتوں کو چاہئے کہ وہ تجارت کیلئے سازگار ماحول مہیا کریں تا کہ تعاون کے مزید راستے نکالے جا سکیں،

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوستانہ تعلقات کے باوجود براہ راست پروازو ں کی سہولت موجود نہیں ہے جس کے باعث مسافر لمبے روٹ سے سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے عوامی اور پارلیمانی روابط کو مضبوط کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسلام آباد اور نور سلطان علاقائی مسائل پر ایک جیسا نقطہ نظر رکھتے ہیں اور بین الاقوامی فورمز پر دونوں کے مابین بہترین تعاون پایا جاتا ہے۔قازقستان کے سفیر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے اتفاق کیا اور تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کی تجاویز کو سراہا۔
    محمد اویس

  • سینیٹ اجلاس کب ہو گا اور تحریک عدم اعتماد پر بات ہو گی یا نہیں؟ چیئرمین سینیٹ نے بتا دیا

    صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ہے، بعد ازاں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ اجلاس یکم اگست کو ہی ہوگا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ صدرمملکت سے معمول کی ملاقات تھی، سینیٹ اجلاس تحریک عدم اعتماد کےمعاملے پر ہی ہوگا،

    واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالہ سے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے سیاسی سرگرمیاں‌ بھرپور انداز میں جاری ہیں، حکومت کی طرف سے کل مولانا فضل الرحمن کو منانے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے حکومت کی بات ماننے سے صاف انکار کر دیا اور کہا ہے کہ اب پلون کے نیچے سے پانی نکل چکا اور بہت دیر ہو چکی ہے، اسی طرح وزیر اعلیٰ‌ بلوچستان جام کمال نے بھی اس سلسلہ میں اہم ملاقاتیں کی ہیں،

  • عمران خان کی زیرصدارت اجلاس، ایسی رپورٹ پیش کہ اپوزیشن کیلئے کھڑی ہوئی مزید مشکل، اہم خبر

    عمران خان کی زیرصدارت اجلاس، ایسی رپورٹ پیش کہ اپوزیشن کیلئے کھڑی ہوئی مزید مشکل، اہم خبر

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ختم ہو گیا ہے، اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کو دورہ امریکہ پر اعتماد میں لیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں‌ سابق حکمرانوں کےبیرون ملک دوروں پراخراجات کی رپورٹ کابینہ اجلاس میں پیش کی گئی، گزشتہ10سال میں حکمرانوں کی پی آئی اےطیاروں کے استعمال کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی، اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نےپاسپورٹ سےپیشے کاکالم ختم کرنے کی منظوری دےدی ہے،

    وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں بتایا کہ دورہ امریکا اپنی نوعیت کا کامیاب دورہ ہے ، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں پاکستان نےبھرپور کردار ادا کیا ، امریکی صدر کے ساتھ کامیاب میٹنگ ہوئی ، وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ، واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں‌ پہلے سے مقدمات کا سامنا کرنے والے سیاستدانوں‌ میں‌ اس رپورٹ کے پیش کئے جانے پر میں بے چینی پائی جاتی ہے،

  • ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

    ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

    وزیر اعلیٰ‌ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف نےڈیلی میل کی خبر پہ بیرسٹر شہزاد اکبر پر لندن میں مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کیا تھا، پوچھنا یہ تھا کہ کیا یہ ٹیم پیدل روانہ ہوئی؟


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 11روز گزرنے کے بعد بھی پنجاب سپیڈ کی طرف سے کوئی مقدمہ سامنے نہیں آیا، مال بنانے میں ریکارڈ سپیڈ جبکہ مقدمہ کرنے میں پراسرا خاموشی کیوں!

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے خلاف تاحال دعویٰ دائر نہیں کیا ہے، برطانوی اخبار نے شہباز شریف پر زلزلہ زدگان کے فنڈز کھانے کی خبر شائع کی تھی، دو ہفتے گزرنے کے باوجود شہباز شریف کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر نہیں کی گئی ہے،

  • حقیقت میں نہیں‌ تو ایسے سہی، بھارتی فضائیہ پاکستانی ایف سولہ گرانے کیلئے اب کرے گی یہ کام، اہم خبر

    حقیقت میں نہیں‌ تو ایسے سہی، بھارتی فضائیہ پاکستانی ایف سولہ گرانے کیلئے اب کرے گی یہ کام، اہم خبر

    پاکستان کی طرف سے دو بھارتی طیارے گرائے جانے کے بعد سے ہندوستانی فضائیہ، فوج اور حکومت ابھی تک یہ زخم بھلا نہیں‌ پا رہے، بھارتی فضائیہ کو پلوامہ حملہ کے بعد نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کے ذریعہ چند درختوں کو نقصان پہنچائے جانے کے بعد دنیا بھر میں سخت خفت اٹھانا پڑی تھی لہٰذا اب اس خفت کو دور کرنے کیلئے ہندوستانی فضائیہ نے نیا طریقہ تلاش کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی طرف سے دو بھارتی طیاروں‌کی تباہی کے بعد پاکستان نے انڈیا کا ایک پائلٹ ابھی نندن بھی گرفتار کیا تھا جسے بعد میں خیرسگالی کے تحت چائے پلا کر رہا کر دیا گیا تھا، اس دوران بھارتی حکومت اور فضائیہ نے اپنی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے پاکستانی ایف سولہ بھی گرانے کا دعویٰ کیا تھا لیکن تمام عالمی اداروں اور ذرائع ابلاغ‌ نے بھارت کے اس دعویٰ کو جھوٹ قرار دیا اور کہا تھا کہ انڈیا کے پاس کوی ثبوت ہے تو وہ اسے دنیا کے سامنے لائے اور ایف سولہ طیارے کا ملبہ ہی دکھا دے مگر انڈیا اپنے اس دعویٰ کو ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہا تھا،

    رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ نے اب اپنی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن سے متعلق ایک ویڈیو گیم لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس گیم میں ابھی نندن کو ہیرو بنا کر پیش کیا گیا ہے جو مبینہ دہشت گردوں سے بدلہ لیتے ہیں، یہ گیم موبائل پلے اسٹور پر اینڈرائڈ اور آئی اوایس پلیٹ فارم پر دستیاب ہو گی، اس گیم کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی شروعات اسی جنگی طیارے مگ۔21 سے ہوتی ہے جس سےابھینندن نے خیالی طور پر پاکستان کے ایک ایف سولہ طیارے کو مار گرایا تھا، گیم میں ابھی نندن مگ۔21 طیارے کے ساتھ کھڑا نظر آتا ہے. اس ویڈیو گیم کے متعلق سوشل میڈیا صارفین نے کہا ہے کہ حقیقت میں نہیں‌ تو ایسے ہی سہی، پاکستانی ایف سولہ طیارے گرانے کا موقع تو ملے گا،

  • ایک اور خوشخبری، برطانیہ میں کس پاکستانی کو کابینہ میں بڑا عہدہ دے دیا گیا؟ اہم خبر

    ایک اور خوشخبری، برطانیہ میں کس پاکستانی کو کابینہ میں بڑا عہدہ دے دیا گیا؟ اہم خبر

    برطانیہ کے نومنتخب وزیراعظم بورس جانسن نے اپنی کابینہ کی تشکیل شروع کر دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانوی وزیرخزانہ کےعہدے پر فائز ہو گئے، ساجدجاویدبرطانوی وزیرخزانہ کےعہدےپرفائزپہلےغیرسفیدفام رکن پارلیمنٹ ہیں،

    برطانیہ میں وزیرخزانہ کاعہدہ وزیراعظم کےبعد اہم ترین تصور کیا جاتا ہے، ساجدجاویداس سےقبل ٹریزا مےکی حکومت میں وزیر داخلہ تھے، واضح رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے برطانیہ کے نومنتخب وزیر اعظم بورس جانسن کو مبارکباد بھی پیش کی ہے،

  • نئی دہلی جیل سے رہا چار کشمیریوں کے سری نگر پہنچنے پر رقت آمیز مناظر

    نئی دہلی جیل سے رہا چار کشمیریوں کے سری نگر پہنچنے پر رقت آمیز مناظر

    بھارت کی ایک عدالت نے گزشتہ 23 سال سے نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر قید چار کشمیریوں کو رہا کردیا ہے اور یہ کشمیری آج نئی دہلی سے سری نگر پہنچ گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس دوران جب وہ اپنے اہل خانہ سے ملے تو رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اوریہ صورتحال دیکھ کر ہر شخص غم کی تصویربنا رہا، نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے مرزا نثار احمد، علی محمد کلے، لطیف احمد وازہ اور اسداللہ آج نئی دہلی سے سری نگر پہنچے، بھارتی ریاست راجستھان کی ایک عدالت نے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا، مذکورہ کشمیریوں کو بھارتی پولیس نے نئی دہلی کے علاقے لاجپت نگر میں مبینہ طور پر ایک بم دھماکے کے بعد گرفتار کیاتھا،

    بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی کی ہدایت پر بلال احمد صدیقی، مولوی بشیر احمد، فیروز احمد خان اور سید محمد شفیع پر مشتمل حریت کانفرنس کے ایک وفد نے سری نگر کے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا،

  • عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران بلاول بھٹو بھیس بدل کرچھپتےرہے ، فردوس عاشق اعوان

    عمران خان کے دورہ امریکہ کے دوران بلاول بھٹو بھیس بدل کرچھپتےرہے ، فردوس عاشق اعوان

    کراچی: جب وزیراعظم عمران خان امریکہ میں پاکستانیت کی بات کررہے تھے تو اس دوران بلاول بھٹو بھیس بدل کر گھومتے رہے . ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے علیم عادل شیخ کے گھر عیشائیے پر کیا.ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن میں ہارنا اتار چڑھاؤ کے عمل کا حصہ ہے۔ مقابلہ سخت ترین تھا ۔

    وزیراعظم کی معاون خصوصی نے حلیم عادل شیخ کے گھر عشائیے میں شرکت کی اور مختلف پی ٹی آئی رہنماوں سے ملاقات کی۔عشائیے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے حلیم عادل شیخ کو سپریم کمانڈر بنایا ہے اور سندھ کو فتح کرنے کی ذمہ داری عائد کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے استحصالی ٹولے کے خلاف ہار نہیں مانیں گے۔ کرپشن پر سب کا احتساب ہوگا۔

  • حکومت کی طرف سے میڈیا کورٹس کے قیام کا اعلان سی پی این ای نے کیا مسترد

    حکومت کی طرف سے میڈیا کورٹس کے قیام کا اعلان سی پی این ای نے کیا مسترد

    سی پی این ای نے میڈیا کورٹس کی تجویز مسترد کر دی ہے اور کہا ہے کہ سی پی این ای میڈیا سے متعلق امتیازی قوانین سازی کی سخت مخالف ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی پی این ای نے پیمرا کے مسودے کو بھی مسترد کیا تھا، سی پی این ای کی طرف سے جاری کردہ بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ میڈیا سے متعلق تنازعات کو نمٹانے کے لیے ادارے،قوانین اورقواعد موجود ہیں، اظہارکی آزادی کےفروغ کے لیے میڈیا پردباؤ کا خاتمہ ضروری ہے،

    میڈیا کے معاملات کو ملک کےعام قوانین کے تحت ہی چلایا جائے، میڈیا کورٹس جیسے امتیازی اقدامات کی تجاویز کو فوری واپس لیا جائے، پاکستان میں میڈیااورصحافی بلواسطہ اوربراہ راست دباؤ کا شکار ہیں، جمہوری حکومت کا فرض بنتا ہےکہ وہ میڈیا کو درپیش دباؤ سے نجات دلائے، واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے آج اعلان کیا ہے کہ حکومت ذرائع ابلاغ سے متعلق کیسوں کو نمٹانے کیلئے میڈیا کورٹس کے قیام عمل میں لا رہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد فوری انصاف کی فراہمی ہے، فردوس عاشق اعوان نے یہ بات کراچی میں پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے دفتر پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی تھی. ان کا کہنا تھا کہ ملک میں یکساں قوانین کا اطلاق وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، کسی کیساتھ ناانصافی اور حق تلفی نہیں ہونی چاہیے، پیمرا کیساتھ تمام معاملات خوش اسلوبی سے حل کر لیں گے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت میڈیا کے واجبات جلد ادا کرے گی،

  • امریکی کانگریس نے عمران خان سے متعلق کی ایسی بات کہ پاکستانیوں‌ کا سر فخر سے بلند ہو گیا

    امریکی کانگریس نے عمران خان سے متعلق کی ایسی بات کہ پاکستانیوں‌ کا سر فخر سے بلند ہو گیا

    امریکی کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ایک نئی، جراتمند ،کرپشن سے پاک اور بے لوث قیادت ہیں،
    پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہوئی اور غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان آ رہی ہے، یہ بات کانگریس کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کے حق میں‌ پاس کردہ قرارداد میں کہی گئی ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افیئرز افتخار درانی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر کانگریس کی قرارداد کا عکس بھی شیئر کیا ہے، افتخار درانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وزیراعظم وہ رہنما ہیں جنہیں کرپٹ نہیں کہاجا سکتا، وزیراعظم وہ رہنماہیں جنہیں عوام کی بڑی اکثریت نےمنتخب کیا،

    وزیراعظم وہ رہنما ہیں جو کرپشن کے خلاف برسرپیکار ہیں، وزیراعظم نےدنیاکوباورکرایاکہ پاکستان دہشت گردی سے پاک ملک ہے، افتخار درانی نے کہاکہ قیادت سےیقیناً بہت زیادہ فرق پڑتا ہے،

  • وزیر اعظم عمران خان کی پاکستان آمد، کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا

    وزیر اعظم عمران خان کی پاکستان آمد، کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا گیا

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی پاکستان آمد پر کل سہ پہر تین بجے اجلاس طلب کیا گیا ہے، وزیر اعظم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دورہ امریکہ کے دوران ہونے والی ملاقاتوں اور تازہ ترین صورتحال سے متعلق آگاہ کریں گے، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوگا،وزیراعظم دورہ امریکاکےحوالےسےکابینہ ارکان کواعتماد میں لیں گے، اجلاس میں تمام وزراءکوحاضری یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے، وزیر اعظم عمران خان کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے،

    وزیر اعظم عمران خان آج رات پاکستان پہنچ رہے ہیں، اس موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے استقبال کے زبردست انتظامات کئے گئے ہیں، اسلام آباد میں ایئرپورٹ تک ایک بڑی ریلی بھی نکالی جائے گی جس میں پی ٹی آئی کے عہدیداران اور کارکنان کثیر تعداد میں شریک ہوں گے،

  • سی ٹی ڈی نے راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

    راولپنڈی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ دہشت گرد گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضہ سے 510 گرام بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز اور سیفٹی فیوزبرآمد کئے گئے ہیں،

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کومنکیال ریلوے ٹریک سے خفیہ معلومات پرگرفتارکیا گیا،

  • پاکستان کا میڈیا آزاد ہے اس پر کوئی پابندی نہیں ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

    پاکستان کا میڈیا آزاد ہے اس پر کوئی پابندی نہیں ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم امریکہ سے کچھ مانگنے نہیں گئے تھے،

    ایران میں عدم استحکام پاکستان کی سلامتی کیلئے تباہ کن ہو گا، افغان امن عمل بھی متاثر ہو گا. شاہ محمود قریشی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہاکہ امریکہ سےبرابری کے تعلقات پر بات کی ہے، پاکستان دنیا میں تنہا ہورہا تھا، امریکہ آج پاکستان سے تجارت کی بات کر رہاہے،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایسا اعلان کہ افغان شہریوں میں‌ خوشی کی لہر دوڑ گئی

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کا میڈیا آزاد ہےاس پرکوئی پابندی نہیں ہے،

  • عمران خان کی طرف سے  پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی خدمات پر شکریہ

    عمران خان کی طرف سے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی خدمات پر شکریہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم نے امریکہ سے پاکستان واپسی پر سفر کے دوران پی ٹی آئی کے ان ورکروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دورہ امریکہ کی بھرپور کوریج کی اور رائے عامہ کو ہموار کیا


    اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ مجھے دورہ امریکہ کے دوران اس بات کا احساس ہوا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے دورہ امریکہ کو کامیاب بنانے کے لیے دن رات محنت کی . عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں ان سوشل میڈیا کارکنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں پاکستان کا مثبت تاثر پیدا کرنے میں‌اہم کردار ادا کیا

  • مسئلہ کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی بات پر بھارتی ایوانوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، سید علی گیلانی

    مسئلہ کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی کی بات پر بھارتی ایوانوں میں کھلبلی مچی ہوئی ہے، سید علی گیلانی

    حریت کانفرنس گ کے چیئرمین اور بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش سے بھارتی ایوانوں میں مچی افراتفری اور کھلبلی دیکھنے کے لائق ہے، عالمی سطح پر حقائق کی ہلکی سی جھلک سے بھی بھارتی حکمران اور حزب اختلاف تلملا اٹھے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزرگ کشمیری قائد نے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے بہت ہی جرات اور بے باکی سے نہ صرف عالمی امن کی خاطر بلکہ دونوں ہمسایہ ممالک کی خوشحالی کے لیے ایک دوٹوک اور واضح موقف اپنا کر دنیا کے سامنے مظلوم کشمیریوں کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کی ہے، انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیری قوم کے لیے اس سے بڑھ کر خوشی اور اطمینان کی بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ اُن کے حقوق کی بات اعلیٰ ایوانوں میں کہی اور سُنی جارہی ہے، سیدعلی گیلانی نے کہاکہ امریکی صدر کی طرف سے پوری دنیا کے سامنے بھارتی حکمرانوں کی ثالثی کی درخواستوں کا چونکا دینے والا انکشاف مظلوم کشمیری قوم کیلئے حوصلہ افزا ہے،

    انہوں نے کہا کہ اس انکشاف نے بھارت کے عوام کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ جھوٹ ، فریب اور دھوکے سے فوجی طاقت کے بل پر جس علاقے کو بھارتی حکمران اپنا اٹوٹ انگ قراردے رہے تھے وہ اب حقائق اور سچائی کے معمولی سے اظہار کو بھی سہ نہیں سکے ہیں، انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بھارتی وزیر دفاع نے کہاتھا کہ مسئلہ کشمیر بہت جلد حل ہونے جارہا ہے اور اب بھارتی وزیر اعظم کی دنیا کے اہم اور طاقتور ملک کے صدر کو مصالحت کی درخواست کا انکشاف ہمارے اس دیرینہ موقف کی تائید ہے کہ اس متنازعہ مسئلہ کو انسانیت کی بقاءاور خطے کے غریب اور پسماندہ عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے جلد از جلد حل کرنا موجودہ گھمبیر عالمی صورتحال میں سب سے اہم ہے،

    حریت چیئرمین نے امریکی صدر کی ثالثی کی پیشکش پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ 1947ء سے ہی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرتا رہا ہے۔ انہوں نے خود استصواب رائے کے حوالے سے راہنمانہ خطوط ترتیب دیے ہیں، دنیا کے اس طاقتور ملک کو اپنی منصبی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اپنے دیرینہ موقف کی روشنی میں جموں و کشمیر کے عوام کو خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا اختیار دینے کیلئے اپنا اثرورسووخ استعمال کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی طرف سے ثالثی کی پیشکش اگرچہ خوش آئندہ ہے، لیکن جو ملک 71سال سے مسئلہ کشمیر جیسی جیتی جاگتی حقیقت کو بڑی ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی سے جھٹلا رہا ہے اور بے تحاشا طاقت کا استعمال کرکے ایک نہتی قوم کے حقوق پر شب وخون مار رہا ہے اس کو ثالثی کی پیشکش نہیں، بلکہ اُس سے حقائق منوانے کی ضرورت ہے، تاکہ اُس کی ضد اور ہٹ دھرمی سے عالمی امن کو جو خطرات لاحق ہیں اُن سے بروقت بچاسکے،

    دریں اثناء حریت کانفرنس نے وضاحت کی ہے کہ ان کا کوئی ٹویٹر اکاؤنٹ‌ نہیں‌ ہے اور انہوں نے دو دن قبل اس سلسلہ میں میڈیا کو کوئی خبر جاری نہیں‌ کی تھی،

  • افغانستان میں سو بستر پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر مکمل، پاکستانی قوم کی طرف سے تحفہ ہے، شہریار آفریدی

    افغانستان میں سو بستر پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر مکمل، پاکستانی قوم کی طرف سے تحفہ ہے، شہریار آفریدی

    وزیر مملکت برائے سیفران شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سو بستروں پر مشتمل ہسپتال افغان عوام کے لیے عطیہ ہے جو افغانستان کا تیسرا بڑی ہسپتال ہے، پاکستان جنگ سے تباہ حال افغانستان میں پائیدار امن وترقی میں افغانستان کا سب سےبڑا پاٹنر ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے دن افغانستان کے صوبہ لوگر میں پاکستان کی جانب سے عطیہ کئے گئے ھہسپتال کی افتتاحی تقریب کے دوران قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے خصوصی ہدایات دی گئ ہیں کہ پاکستان کا یکجہتی اور بھائی چارے کا پیغام افغان عوام تک پہنچائیں کہ پاکستان اپنے افغان بھائیوں کا کس طرح خیال رکھتے ہیں، پاکستان کی جانب سے تعمیر کیا گیا ہسپتال افغانستان کا تیسرا بڑا ہسپتال ہے یہ پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے افغان بھائیوں کے لیے تحفہ ہے،

    وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن مذاکرات کی حمایت کرتا ہے جس سے طویل عرصے سے جاری جنگ کا خاتمہ کرکے امن کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔وزیراعظم پاکستان نے اپنے تاریخی دورہ امریکہ کے دوران امریکہ کے صدر پر واضح کیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی کوششوں سے افغان طالبان اور افغان حکومت کے درمیان امن مذاکرات کے لیے کوششیں کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مذاکرات کی کامیابی کے لیے ذاتی طور پر دن بدن کوشاں ہیں اس حوالے سے جلد اچھی خبر ملے گی شہر یار خان نے کہا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کی چالیس سالوں سے میزبانی کرکے تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کیا ہے ۔پاکستان اور افغانستان ایک جسم اور جان کی مانند ہیں پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ جب بھی افغانستان کو مدد اور معاونت کی ضرورت پڑی تو پاکستان نے بھر تعاون و مدد کی،

    وزیر مملکت نے کہا کہ ہم نے افغان بھائیوں کی اس طرح مدد کی جس طرح انصار مدینہ نے مہاجرین مکہ کی مہمان نوازی کی تھی اس موقع پر افغانستان کے وزیر صحت ڈاکٹر فیروز الدین فیروز نے کہا کہ نائب امین اللہ ھسپتال پاکستان کی عوام کی طرف سے ایک عظیم تحفہ ہے افغانستان کی عوام کے لیے جو سو بستروں پر مشتمل ہے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کے لیے علاج کی فراہمی کا بہترین تحفہ ہے، ہم پاکستان کی عوام اور حکومت کے تعاون کے مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت افغانستان وزیراعظم عمران خان کی طرف سے تعلقات میں مزید بہتری کے خواہاں ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا اس موقع پر افغانستان کے صوبہ لوگر کے گورنر حاجی نیاز محمد حامدی نے وزیر مملکت کا لوگر آمد پر استقبال کیا پاکستان کی حکومت اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر افغانستان میں پاکستان کے سفیر ذاہد نصر اللہ خان بھی تقریب میں موجود تھے،
    محمد اویس

  • افسران کی ملی بھگت، اسلام آباد میں‌ مویشی منڈیوں‌ کی نیلامی دوسرے دن بھی ناکام

    افسران کی ملی بھگت، اسلام آباد میں‌ مویشی منڈیوں‌ کی نیلامی دوسرے دن بھی ناکام

    میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے افسران کی ملی بھگت کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مویشی منڈیوں کی نیلامی دوسرے روز بھی ناکام ہوگئی ہے،

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق دوسرے دن پانچ منڈیوں کی بولی 5 کروڑ 60 لاکھ روپے تک سے زیادہ نہ جاسکی، گزشتہ سال یہ بولی 7 کروڑ 10 لاکھ روپے تھی، بولی ناکام کرنے کے بعد اب ڈی ایم اے مویشی منڈیاں اپنے طور پر چلانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس میں قومی خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان کا خدشہ ہے، گزشتہ روز ایم سی آئی کے ذیلی ادارے ڈی ایم اے کی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عید قربان کے موقع پر عارضی مویشی منڈیوں کے قیام کے لئے نیلام عام دوسرے روز بھی جاری رکھا،

    ذرائع کے مطابق دوسرے روز کی بولی کے دوران ڈی ایم اے کو پانچ مختلف مقامات پر مویشی منڈی کے لئے سب سے زیادہ بولی 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کی ملی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اڑھائی کروڑ روپے کم تھی جس پر ڈی ایم اے نے بولی مسترد کر دی، ذرائع نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مویشی منڈیوں کے قیام کی بولی ڈی ایم اے کے افسران و اہلکاروں کی ملی بھگت سے ناکام ہوگئی ہے جس سے ادارے کو اس سال کروڑوں روپے کے نقصان کا احتمال ہے، بولی کی ناکامی کے بعد ڈی ایم اے مذکورہ مقامات پر از خود منڈیاں لگانے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس سے کروڑوں روپے خرد برد کیئے جائیں گے،

    واضح رہے کہ دو یوم قبل بھی مرکزی عارضی مویشی منڈی بھی کم بولی آنے کے باعث ڈی ایم اے نے مسترد کر دی تھی، ڈی ایم اے کی جانب سے اسلام آباد میں پانچ مقامات پر مویشی منڈیاں‌ قائم کرنے کا کہا گیا ہے،
    محمد اویس

  • وزیر اعظم عمران خان امریکہ سے واپسی پر پاکستان کی بجائے پہلے کس ملک پہنچ گئے؟ اہم خبر

    وزیر اعظم عمران خان امریکہ سے واپسی پر پاکستان کی بجائے پہلے کس ملک پہنچ گئے؟ اہم خبر

    وزیر اعظم عمران خان امریکہ کے دورے سے واپسی پر قطر پہنچ گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان دوحہ میں مختصر قیام کریں گے، مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داوؑد ، معاون خصوصی سید ذوالفقار بخاری اور سیکرٹری خارجہ سہیل محمود وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں،

    قطری وزیر اعظم شیخ عبدالله بن نصر بن خلیفہ الثانی نے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی وفد کا حمد انٹرنیشنل ائیر پورٹ دوحہ پر استقبال کیا، اس دوران عمران خان اور قطری وزیر اعظم کے مابین اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے. وزیر اعظم عمران خان آج رات پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں،

  • صومالیہ:مئیر کے دفتر میں دوران میٹنگ خود کش حملہ ، بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ

    صومالیہ:مئیر کے دفتر میں دوران میٹنگ خود کش حملہ ، بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ

    موگادیشو:میئر کے دفتر میں خود کش حملہ ، کتنا جانی نقصان ہوا ابھی تحقیقات جاری ہیں. تفصیلات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موگادیشو میں آج شام کے بعد سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس جاری تھا کہ اس دوران ایک خود کش دفتر کے اندر گھس آیا اور اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا

    موگادیشو سے ذرائع کے مطابق پولیس اس خود کش دھماکے میں ہونے والے جانی ومالی نقصان کا اندازہ لگارہی ہے. پولیس کے مطابق ابھی فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ دھماکہ کس نے کیا. اور اس میں کتنا نقصان ہوا .یہ تو تحقیقات کے بعد ہی پتہ چل چکے گا

  • فردوس عاشق اعوان کی انصاف ہاؤس آمد، کہا میں عمران خان کی کارکن بن کر یہاں پہنچی ہوں

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کراچی میں‌ انصاف ہاؤس کا دورہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خواتین عمران خان کو خراج تحسین پیش کرنے انصاف ہاؤس پہنچی ہیں، میں عمران خان کی کارکن بن کر ان کے ساتھ آج انصاف ہاؤس پہنچی ہوں،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ خواتین کو حقوق دینا عمران خان کا منشور ہے، واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان آج کراچی میں ہیں اور انہوں نے اپنے اس دورہ کے دوران کئی اہم ملاقاتیں کیں اور تقاریب میں‌ شرکت کی ہے.

  • آیندہ سال عازمین حج کی امیگریشن کوئٹہ میں ہوگی، کینسر ہسپتال کیلئے جگہ بھی خرید لی، قاسم سوری

    آیندہ سال عازمین حج کی امیگریشن کوئٹہ میں ہوگی، کینسر ہسپتال کیلئے جگہ بھی خرید لی، قاسم سوری

    ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کوئٹہ پریس کلب کا دورہ کیا اور اس موقع پر پریس کانفرنس کی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قاسم خاں‌ سوری کا کہنا تھا کہ سی پیک کےسلسلےمیں حکومت نےسڑکوں کاکام شروع کیا، بلوچستان میں کارڈیک اسپتال بنارہےہیں، کینسراسپتال کےلیےجگہ مل گئی،جلدسنگ بنیاد رکھیں گے، آیندہ سال عازمین حج کی امیگریشن کوئٹہ میں ہوگی،

    ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتمادناکام بنائیں، اب امریکا سےبرابری کی بنیاد پر تعلقات استوار ہورہےہیں، افغانستان میں امن کےلیےکامیاب مذاکرات کررہےہیں،

  • چیئر مین سینٹ تبدیل ہوتے دیکھ رہا ہوں، بلاول بھٹو زرداری نے بڑا دعویٰ کردیا

    چیئر مین سینٹ تبدیل ہوتے دیکھ رہا ہوں، بلاول بھٹو زرداری نے بڑا دعویٰ کردیا

    چیئر مین سینٹ تبدیل ہوتے دیکھ رہا ہوں ، چیئر مین سینٹ حاصل بزنجوہی ہوں گے،بلاول بھٹو نے بہت بڑا دعویٰ کردیا .ہمارے سینٹرز کو خریدا جارہا ہے، سینٹرز چاہتے ہیں کہ حاصل بزنجو چیئر مین سینٹ کے طور پر خدمات دیں.گ

    فضل الرحمن اور ن لیگ نے ہماری حمایت کا اعلان کیا ہے.بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹکی کی سیٹ پہلے سلیکٹڈ حکومت کے پاس تھی لیکن گھوٹکی کی عوام نے اعتماد کا اظہار کیا ہے.

    بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وہ وعدہ کیوں کرتی ہے جو وہ پورا نہیں کرسکتی،عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا امریکہ کسی الیکٹڈ وزیر اعظم کو جانا چاہیے تھا .

  • لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا امکان

    لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کا امکان

    لاہور سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    لاہور ۔ 24 جولائی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں لاہورڈویژن، ژوب، میرپور خاص، حیدر آباد، ہزارہ، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد ، لا ہور اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواءوں ،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران موسم خشک جبکہ لاہورڈویژن ، ژوب ، حیدر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواءوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ بد ھ کے روز لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 اور کم سے کم37سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 29فیصد رہا ۔

  • سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے غیر ملکی دوروں پر کتنی رقم خرچ ہوئی؟ اہم خبر

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے غیر ملکی دوروں پر کتنی رقم خرچ ہوئی؟ اہم خبر

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نےگزشتہ سال 63 کروڑروپےبچا کرفنانس ڈویژن کوواپس کیے، میرے غیرملکی دوروں پر اب تک صرف 10 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ ماسکو اپنے خرچ پر گیا،سرکاری پیسہ بچایا، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی 8 گاڑیاں نیلام کیں،

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ بہت اچھے طریقے سے کام کر رہے ہیں،

  • مقبوضہ جموں، ہندوانتہاپسندوں کی مذہبی مقام کی بے حرمتی، اسلحہ لہراتے ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

    مقبوضہ جموں، ہندوانتہاپسندوں کی مذہبی مقام کی بے حرمتی، اسلحہ لہراتے ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل

    مقبوضہ جموں کشمیرکے ڈوڈہ ضلع میں ہندوانتہاپسندوں نے مسلمانوں کی عیدگاہ میں جمع ہو کر اس کی بے حرمتی اور اسلحہ لہراتے ہوئے وہاں‌ ڈانس کرتے رہے جس پر کشمیریوں کی بڑی تعداد نے آج شدید احتجاج کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ڈوڈہ کے مرمت علاقہ میں پیش آیا ہے، احتجاجی مظاہرین نے قابض انتظامیہ سے ہندوانتہاپسند عناصر کی گرفتاری اور ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایسی توہین آمیز کارروائیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،

    احتجاجی مظاہرین نے قابض انتظامیہ کو خبردار کیاکہ اگر عید گاہ کی بے حرمتی کرنے والے ان انتہاپسند ہندو اہلکاروں‌ کو سزا نہ دی گئی تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے، واضح رہے کہ ہتھیاروں سے لیس ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروپ نے مرمت علاقہ کی عیدگاہ میں جمع ہو کر ناچ گانے کا اہتمام کیا، اس مذہبی مقام کی بے حرمتی کی اور اشتعال انگیز نعرے بازی بھی کرتے رہے،

  • پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب، کرکٹ ٹیموں‌ کی کارکردگی کا لیا جائے گا جائزہ

    پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب، کرکٹ ٹیموں‌ کی کارکردگی کا لیا جائے گا جائزہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے 2 اگست کو اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کریں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرفرازاحمد،انضمام الحق،مکی آتھر بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، ویمن ٹیم،پاکستان انڈر19، پاکستان انڈر16 ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی جائزے کےبعد سفارشات مرتب کر کے چیئرمین پی سی بی کو بھجوائے گی،

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم ویڈیو لنک کےذریعے دستیاب ہوں گے، مصباح الحق اور عروج ممتاز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، ڈائریکٹرانٹرنیشنل ، ڈائریکٹراکیڈمیز، ڈائریکٹر ڈومیسٹک اجلاس میں شریک ہونگے،

  • نواز شریف کی انسولین کا کیا ہوا؟ کمرے کی بجلی کتنے گھنٹے بند رکھی گئی؟ مریم نواز کا بڑا الزام

    نواز شریف کی انسولین کا کیا ہوا؟ کمرے کی بجلی کتنے گھنٹے بند رکھی گئی؟ مریم نواز کا بڑا الزام

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے الزام عائد کیا ہے کہ جیل میں ان کے والد نواز شریف کی بجلی 17 گھنٹے تک بند رکھی گئی،

    نوازشریف کی بلڈ شوگر دس روز سے چیک نہیں کی گئی، میڈیکل رپورٹس بھی نہیں دی جارہیں، مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق آج پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے جمعرات کو میاں‌ نواز شریف نے بتایا تھاکہ 17 گھنٹے ان کی بجلی بند رکھی گئی، یہ چھوٹے پن کی انتہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کہہ رہے ہیں کہ میں ان کا اے سی بند کردونگا جبکہ انکے اہنے سرکاری ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں کہ انکے کمرے کا ٹیمپریچر مینٹین ہوناچاہیے،

    انہوں نے کہاکہ جیل میں‌ میاں صاحب کے ڈاکٹر اور فیملی کو بغیر کنسلٹ کیے ہوئے نہ صرف ان کی انسولین بند کردی گئی بلکہ انکو نئی ٹیبلٹ دے دی اور نئی انسولین ایڈ کردی ہے، ڈاکٹرز کافی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ نیاں صاحب کو ہسپتال داخل کروانے کی ضرورت ہے نہ صرف انکے ٹیسٹ ہونے چاہیے بلکہ ان کے بلڈشوگر بلڈ پریشر اور انجائنا کی منیجمنٹ ہسپتال میں رکھ کر کی جانی چاہیے لیکن کوئی بات نہیں‌ سنی جارہی،

  • وزیر اعظم عمران خان کی واپسی پر ہو گا شاندار استقبال، اسلام آباد میں نکالی جائے گی بڑی ریلی

    وزیر اعظم عمران خان کی واپسی پر ہو گا شاندار استقبال، اسلام آباد میں نکالی جائے گی بڑی ریلی

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی دورہ امریکہ سے واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے امریکہ سے واپس آنے پر اسلام آباد میں بڑی ریلی نکالی جائے گی جو آبپارہ چوک اسلام آباد سے شروع ہو گی، یہ ریلی رات گیارہ بجے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علی اعوان اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز کی قیادت میں نکالی جائے گی،

    وزیراعظم عمران خان کے استقبال کیلئے نکالی جانے والی ریلی اسلام آباد ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہو گی، اس ریلی میں‌ شرکت کیلئے پی ٹی آی کے تمام عہداران ،منتخب چیرمین،واہس چیرمین،کونسلرز،تمام ٹکٹ ہولڈرز اور کارکنان کی کثیر تعداد شرکت کرے گی،

  • نوازشریف کی بلڈ شوگر دس روز سے چیک نہیں کی گئی، میڈیکل رپورٹس بھی نہیں دی جارہیں، مریم نواز

    نوازشریف کی بلڈ شوگر دس روز سے چیک نہیں کی گئی، میڈیکل رپورٹس بھی نہیں دی جارہیں، مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آخری جمعرات کو نوازشریف سے ملاقات میں جیل کے سرکاری ڈاکٹر آئے تو رپورٹ دکھا کر پریشان لگ رہے تھے، نوازشریف کی بلڈ شوگر دس روز سے چیک ہی نہیں کی گئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مریم نواز نے جاوید ہاشمی، ڈاکٹر عدنان، پرویز رشید اور عظمی بخاری کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تین جولائی کی رپورٹ لکھی جس میں درج تھاکہ نوازشریف کی طبیعت خراب ہے اور فورا ہسپتال منتقل کیاجائے، نوازشریف کا آئینی قانونی حق ہےکہ بلڈ ٹیسٹ سمیت دیگر رپورٹس دکھانی چاہیے تھی، بیٹی کو بھی نہیں بتایا کہ گردوں اور شوگر میں مسئلہ ہے،

    مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف کو صحت کی رپورٹ پر بہانہ لگایا فوٹو کاپی مشین خراب ہے، جیل آفس انچارج نے نواز شریف صحت پر رپورٹ مجھے نہیں دی گئی، آئی جیل خانہ جات کو خط لکھا ڈاکٹر عدنان نے بھی خط لکھا رپورٹ کی کاپی جاری کی جائےکسی نے جواب نہیں دیا، فیملی کو نہیں پتہ میاں نوازشریف کی طبیعت خراب رہی اور میڈیکل بورڈ نے بھی کیا علاج کیا نہیں بتایاگیا یہ مجرمانہ غفلت ہے،

  • وزیراعلیٰ‌ بلوچستان کی سیاسی لیڈروں سے ملاقاتیں، کیا ہو جائے گی تحریک عدم اعتماد واپس؟ اہم خبر

    وزیراعلیٰ‌ بلوچستان کی سیاسی لیڈروں سے ملاقاتیں، کیا ہو جائے گی تحریک عدم اعتماد واپس؟ اہم خبر

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں،

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق جام کمال چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ ہونے تک اسلام آباد میں رہینگے، اس دوران وزیراعلیٰ بلوچستان اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، جام کمال اپوزیشن رہنماؤں کوچیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتمادواپس لینےپرقائل کریں گے، جام کمال فضل الرحمان سےملاقات کے بعد اب شہبازشریف سے ملاقات کریں گے،

    وزیر اعلٰیٰ بلوچستان جام کمال قائد حزب اختلاف شہبازشریف سے ملاقات کریں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان جام کمال اور شبلی فراز مولانا فضل الرحمان سے پہلے ہی ملاقات کر چکے ہیں، ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن اور ن لیگ کی جانب سے بھی خاص طور پر تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ حکومتی ذمہ داران اپوزیشن کو تحریک واپس لینے پر آمادہ کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں یا اپوزیشن جماعتیں سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی منظوری میں کامیاب ہوتی ہیں،

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے دو سینیٹرز کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے عشائیہ میں شرکت پر بھی مسلم لیگ ن میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اور اپوزیشن کو واضح‌ دکھائی دے رہا ہے کہ ان کی طرف سے پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے امکانات بظاہر دکھائی نہیں دیتے، مسلم لیگ ن کے اہم رہنما شاہد خاقان عباسی بھی پہلے کہہ چکے ہیں کہ حکومت تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے مبینہ طور پر سینیٹرز خرید رہی ہے، ان کا یہ بیان درپردہ شکست کا اعتراف تھا،

  • مولانا فضل الرحمن کا بلاول بھٹو سے رابطہ، کیا ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

    مولانا فضل الرحمن کا بلاول بھٹو سے رابطہ، کیا ہوئی بات چیت؟ اہم خبر

    جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مابین رابطہ ہوا ہے،

    بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ‌ کو غیر مستحکم کرنے کی مخالفت کر دی، کہا جمہوری اقدام اٹھانا چاہیے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے بلاول سے گفتگو کے دوران کہاکہ گھوٹکی کے ضمنی انتخاب کے نتائج عوام کا اپوزیشن پراعتماد ہے، پیپلزپارٹی کے جیتنے والے امیدوارکو جے یوآئی کی حمایت حاصل تھی، جیتنے والے امیدوار سردارمحمد بخش کو بھی مبارکباد دیتے ہیں،

    ٹیلیفونک گفتگو کے دوران مبارکباد اورتعاون پربلاول بھٹوزرداری نے مولانافضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا ہے،

  • فردوس عاشق اعوان کا پی ٹی وی کا دورہ، ملازمین میں‌ چیک تقسیم کئے

    فردوس عاشق اعوان کا پی ٹی وی کا دورہ، ملازمین میں‌ چیک تقسیم کئے

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پی ٹی وی کے دفتر کا دورہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نےپی ٹی وی کے ریٹائرڈ ملازمین میں چیک تقسیم کیے، اس موقع پر پی ٹی وی کے ملازمین کی جانب سے زبردست خوشی کا اظہار کیا گیا،

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی میڈیا کا ایک بہت بڑا ادارہ ہے اور پی ٹی وی کی خبروں کے حوالے سے اپنی ایک الگ شناخت ہے، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی کے اصل وارث اس کے ورکرز ہیں، پی ٹی وی کو بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے،

  • ورلڈ کپ میں شکست آج بھی ہضم نہیں‌ ہو رہی، سوکر اٹھنے پر زیادہ درد ہوتا ہے، ویرات کوہلی

    ورلڈ کپ میں شکست آج بھی ہضم نہیں‌ ہو رہی، سوکر اٹھنے پر زیادہ درد ہوتا ہے، ویرات کوہلی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سے شکست اور ورلڈ‌ کپ سے باہر ہونے پر آج بھی اس وقت زیادہ درد محسوس ہوتا ہے جب سو کر اٹھتا ہوں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق کوہلی نے کہاکہ ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اچھی جارہی تھی اور سمجھا جارہا تھا کہ ہماری ٹیم ورلڈ‌کپ جیت جائے گی لیکن نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد مداحوں کے خواب بھی بکھر گئے، کسی کو سمجھ نہیں‌آئی کہ اچانک کیا ہوا ہے تاہم اب کھلاڑی آہستہ آہستہ اس صورتحال سے باہر آرہے ہیں اور آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں،

    ویرات کوہلی نے کہاکہ یہ ہار اس لئے بھی بھلانا مشکل ہے کہ جب آپ کو معلوم ہو کہ آپ نے زیادہ غلطیاں نہیں کیں اور آپ عالمی کپ سے باہر ہو گئے، یہ شکست ہضم کرنا مشکل ہے، کوہلی نے کہاکہ اگر آپ غلطی کرتے ہیں تو آپ کے پاس قبول کرنے کی وجہ ہوتی ہے لیکن بغیر زیادہ غلطی کئے ایسے باہر ہوجانا اس وقت زیادہ چبھتا ہے جب آپ سوکر اٹھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ آپ نے زیادہ کچھ غلط نہیں کیا لیکن آپ باہر ہوگئے تو درد ہوتا ہے، اسے قبول کرنا مشکل ہوتا ہے، واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم کو ورلڈ‌کپ سے باہر ہونے پر سخت تنقید کا سامنا ہے،

  • قانون کی پاسداری کا درس دینے والے ہی کشمیر میں‌ قتل وغارت گری کے ذمہ دار ہیں، سید علی گیلانی

    قانون کی پاسداری کا درس دینے والے ہی کشمیر میں‌ قتل وغارت گری کے ذمہ دار ہیں، سید علی گیلانی

    حریت کانفرنس گ کے چیرمین اور بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے کہاہے کہ طاقت کا نشہ چاہے کسی فرد کو ہو یا ملک کو یہ کچھ ایسا کروارہا ہے اور کہلواتا ہے جو اعلیٰ انتظامی عہدوں پر فائز ہوکر بھی غیر ذمہ دارانہ اور غیر دانشمندانہ باتیں کرنے پر مجبور کرتا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سید علی گیلانی نے کہاکہ رشوت خوری جیسے سماجی ناسور سیاسی غیر یقینیت اور جبری فوجی قبضہ میں ہی زیادہ پروان چڑھتے ہیں اور اس کو جڑ سے ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا ایک ہی علاج ہے کہ عوام کو بنیادی حقوق فراہم کئے جائیں، لوگوں‌ کو انصاف ملے گا اور ان کے حقوق کا تحفظ‌ ہو گا تو معاشرہ بھی رشوت خوری جیسے سماجی ناسور سے پاک ہو سکے گا، انہوں نے حال ہی میں کانگریسی لیڈر کی زہر افشانی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے مسلمانوں پر بے پناہ ظلم وستم ڈھانے والے مطلق العنان ڈوگرہ حکمران کے وارثوں سے ایسی ہی ہرزہ سرائی کی امید کی جاسکتی ہے،

    بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے کہاکہ قانون کی پاسداری کا درس دینے والے بھارتی آئین کے مقامی محافظ کھلے عام قتل وغارت گری کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم تشدد اور خون خرابے کے روادار نہیں ہیں، انسانی جان قیمتی ہے اور اس کو ضائع کرنا کسی طور درست نہیں ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیریوں‌کی عزتوں‌و حقوق کا تحفظ ممکن بنایا جائے،

  • حافظ فرحت عباس فارغ، علی سلمان صدیق کو ٹیوٹا کا نیا چیئرمین تعینات کر دیا گیا

    حافظ فرحت عباس فارغ، علی سلمان صدیق کو ٹیوٹا کا نیا چیئرمین تعینات کر دیا گیا

    ٹیوٹا کے سابق چیئرمین حافظ فرحت عباس کے استعفیٰ‌ کے بعد علی سلمان صدیق کو ٹیوٹا کا نیا چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے، حافظ فرحت عباس نے چند دن قبل اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد اب علی سلمان صدیق کی تعینات کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق علی سلمان صدیق پاکستان کے معروف بیوروکریٹ سلمان صدیق کے صاحبزادے ہیں‌ جو پنجاب کے چیف سیکرٹری بھی رہے ہیں‌ اور پینتیس سال تک مختلف عہدوں‌ پر تعینات رہے ہیں. ٹیوٹا کا کہنا ہے کہ علی سلمان صدیق نئے چیئرمین کے طور پر بہتر خدمات سرانجام دے سکتے ہیں،

    واضح رہے کہ ٹیوٹا پنجاب کے چیئرمین حافظ فرحت عباس نے چند دن قبل اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوادیا تھا۔ حافظ فرحت عباس نے چار ماہ قبل اپریل میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔ ان کی تقرری پر پارٹی کے اندرونی حلقوں میں بھی تنقید ہو ئی تھی، اس حوالہ سے ایک شہری آمنہ ملک نے درخواست دائر کی جس میں ٹیوٹا چیئرمین کی تعلیمی قابلیت، اس کے انتخاب کے طریقہ کار اور میرٹ کے حوالہ سے سوالات اٹھائے گئے تھے، درخواست میں کہا گیا تھا کہ حافظ فرحت تعلیمی اہلیت پر بھی پورا نہیں اترتے اور ان کی تقرری سپریم کورٹ کے فیصلہ کی بھی خلاف ورزی ہے، آمنہ ملک نے ان امیدواروں کی تعداد بھی پوچھی ہے جن پر غور کیا گیا اور جانچ پڑتال کی گئی،

    واضح رہے کہ حافظ فرحت عباس پہلے اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم تھے اور بعدازاں وہ تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے، حافظ فرحت عباس نے پی پی 155لاہور سے 2013کے عام انتخابات سے الیکشن لڑا تھا لیکن کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

  • پولیس کا ملتان کے مختلف علاقوں‌ میں‌ سرچ آپریشن، 48 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق

    پولیس کا ملتان کے مختلف علاقوں‌ میں‌ سرچ آپریشن، 48 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق

    جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں پولیس اورحساس اداروں کی جانب سے تھانہ مخدوم رشید کےعلاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سرچ آپریشن گرین گارڈن، 5 ایم آراورمخدوم رشید میں کیا گیا ہے، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن گرین گارڈن، 5 ایم آر اور مخدوم رشید میں کیا گیا ہے،

    پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران 48 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی ہے،

  • راول ڈیم میں‌ آنیوالے پانی کو آلودگی سے محفوظ کرنے کا فیصلہ، سی ڈی اے نے کی 5 ایکڑ زمین ایم سی آئی کے حوالے

    راول ڈیم میں‌ آنیوالے پانی کو آلودگی سے محفوظ کرنے کا فیصلہ، سی ڈی اے نے کی 5 ایکڑ زمین ایم سی آئی کے حوالے

    سی ڈی اے نے راول ڈیم میں آنے وا لے پا نی کو آلودگی سے محفوظ کرنے کے لئے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کو سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کے لئے پانچ ایکٹر رقبہ ایم سی آئی کے حوا لے کر دیا ہے جبکہ ڈیم میں آنے وا لے پانی کی گزرگا ہوں پر ویٹ لینڈ (Wetlands) بنانے کے لئے تین جگہیں مختص کر کے ایم سی آئی کے حوا لے کر دی گئی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایم سی آئی کو سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگا نے اور ڈیم میں آنے وا لی پا نی کی گزر گا ہوں پر ویٹ لینڈ بنانے سے راول ڈیم میں بر ساتی نا لوں سے آنے وا لے پا نی کو صاف کیا جا سکے گا، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ لگا نے کے لئے پا نچ ایکٹر رقبہ کورنگ پل کے قریب دیا گیا ہے تا کہ نا لہ کورنگ سے آنے وا لے پانی کو سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ پر ٹریٹ کیا جا سکے، سی ڈی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ برساتی نا لوں سے آنے وا لے پانی کی گزرگا ہوں پر ویٹ لینڈ (Wetlands)کی تعمیر کے لئے جو تین جگہیں ایم سی آئی کو دی گئی ہیں وہ مسلم کالونی، نور پور شا ہاں اور موضع لکھوال میں ہیں، ویٹ لینڈ (Wetlands)کی تعمیر سے ان علا قوں سے را ول ڈیم میں آنے وا لے پا نی کو قدرتی طریقہ اپنا تے ہوئے پودوں، مٹی اور دیگر چیزوں سے گزار کر ڈیم میں جانے دیا جائے گا اور اس ٹیکنا لوجی کے با عث ڈیم میں جانے وا لا پا نی آلودگی سے صا ف ہوگا،

    سی ڈی اے کی جانب سے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب اور ویٹ لینڈ کی تعمیر سے نہ صرف را ول جھیل میں تیزی سے ہونے وا لی آلوگی میں کمی آئے گی بلکہ اس ڈیم سے سپلائی کئے جانے وا لے پا نی کی کوا لٹی کو مزید بہتر بنا نے مین بھی مدد ملے گی اور شہریوں کو زیا دہ صاف پانی کی سپلائی ممکن ہو سکے گی، سی ڈی اے کی انتظا میہ نے اس عزم کا اعادہ کی ہے کہ اسلام آباد کے ما حول کی بہتری کے لئے اسی طرح دیگر اداروں کے ساتھ بھر پور تعا ون جا ری رکھے گا،

    سی ڈی اے کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ اسلام آباد انتظامیہ کے ساتھ مل کر جاری انسدادِ تجاوزات مہم کے تحت شہر کے مختلف علا قوں آپریشنز کر رہی ہے، ان آپریشنز کے دوران سر کاری اراضی پر کی گئی تعمیرات، پلاٹ لائن سے تجا وز کر کے قائم کی گئی تعمیرات اور دیگر تجا وزات کا خا تمہ کیا جارہا ہے، منگل کے روز کئے گئے آپریشن کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شہر کے مختلف علا قوں میں کی گئی کاروائیوں کے دوران متعدد تعمیرات و تجا وزات کا خا تمہ کیا گیا، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے ہمک کے علا قے میں کا روائی عمل میں لاتے ہوئے سر کاری ارا ضی پر نصب کی گئی باڑیں اور جنگلے، دا خلی گیٹ، غیر قا نونی چار دیواریاں، شیڈز اور دیگر تجا وزات کا خا تمہ کیا، اسی طرح دارارقم سکول لہتراڑ روڈ اور کموڈور سکول پارک روڈ کی طرف سے فٹ پا تھوں پر لگائی گئی با ڑوں کو ختم کر دیاگیا ہے،
    محمد اویس

  • سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کا انسداد تجاوزات آپریشن جاری، شہریوں کی جانب سے خوشی کا اظہار

    سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کا انسداد تجاوزات آپریشن جاری، شہریوں کی جانب سے خوشی کا اظہار

    سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ جاری انسدادِ تجاوزات مہم کے تحت شہر کے مختلف علا قوں آپریشنز کر رہی ہے، ان آپریشنز کے دوران سر کاری اراضی پر کی گئی تعمیرات، پلاٹ لائن سے تجا وز کر کے قائم کی گئی تعمیرات اور دیگر تجا وزات کا خا تمہ کیا جارہا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز کئے گئے آپریشن کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شہر کے مختلف علا قوں میں کی گئی کاروائیوں کے دوران متعدد تعمیرات و تجا وزات کا خا تمہ کیا گیا، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے ہمک کے علا قے میں کا روائی عمل میں لاتے ہوئے سر کاری ارا ضی پر نصب کی گئی باڑیں اور جنگلے، دا خلی گیٹ، غیر قا نونی چار دیواریاں، شیڈز اور دیگر تجا وزات کا خا تمہ کیا، اسی طرح دارارقم سکول لہتراڑ روڈ اور کموڈور سکول پارک روڈ کی طرف سے فٹ پا تھوں پر لگائی گئی با ڑوں کو ختم کر دیاگیا،

    اسی طرح شہزاد ٹاؤن میں کی گئی کاروائی کے دوران دو کمرے اور ایک بھینسوں کے با ڑے کا خا تمہ کر دیا گیا، مزید برآں منڈی موڑ پر کئے گئے جوائنٹ آپریشن کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے متعدد تجا وزات کا خا تمہ کر کے تجا وزات کنندگان کا چار ٹرک سا مان ضبط کر لیا گیا ہے، سی ڈی اے کی ان کاروائیوں پر اسلام آباد کے عوام نے زبردست خوشی کا اظہار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ تجاوزات کا ہر صورت خاتمہ ہونا چاہیے.
    محمد اویس

  • پی آئی اے کا اہم اقدام، اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیاروں کی ضروری مرمت کیلئے انجینئرنگ کی سہولیات فراہم

    پی آئی اے کا اہم اقدام، اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیاروں کی ضروری مرمت کیلئے انجینئرنگ کی سہولیات فراہم

    پی آئی اے نے اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے اسلام آباد ائر پورٹ پر طیاروں کی ضروری مرمت کے لئے انجینئرنگ کی سہولت قائم کر دی ہے، اس سے نہ صرف وقت بلکہ طیاروں کو ضروری مرمت کے لئے کراچی لے جانے پر ہونے والے اخراجات کی بھی بچت ہو گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان ایئرمارشل ارشد ملک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پہلے طیارے ائر بس A320 طیارے کا چیک ‘A” 750 گھنٹوں کی پرواز کے بعد کامیابی سے مکمل کیا گیا، اس سے قبل یہ سہولت صرف کراچی میں دستیاب تھی، اسلام آباد میں انجینئرنگ کی سہولت کا قیام پی آئی اے کے بزنس پلان کا حصہ ہے، اس سہولت سے نقصانات کو کم کرنے میں مدد ملے گی، پی آئی اے دوسری بین الاقوامی ائر لائنوں کو یہ سہولت فراہم کر کے آمدنی میں اضافہ کر سکے گی، سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے انجینئرنگ ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ طیاروں کے کیبن اور نشستوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے،

    رپورٹ کے مطابق شعبہ انجینئرنگ کی کار کردگی ذمہ داری اور کام سے لگن ائر لائن کی بہتری کے لئے ایک مثال ہے، مثبت اورحوصلہ افزا نتائج کے بعد اس بات میں کوئی شک وشبہ نہیں کہ ہم بہت جلد پی آئی اے کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے، بہت جلد یہ سہولت لاہور میں بھی شرع کر دی جائے گی، پی آئی اے کی طرف سے اس اقدام کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے،

  • کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری سے شہری زخمی، پاک فوج کے بھرپور جواب سے دشمن کی توپیں خاموش

    کنٹرول لائن پر بھارتی گولہ باری سے شہری زخمی، پاک فوج کے بھرپور جواب سے دشمن کی توپیں خاموش

    بھمبرآزادکشمیر کے گاؤں پیرجمال میں بھارتی گولہ گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کی طرف سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا جس سے دشمن کی توپیں‌ خاموش ہو گئیں، واضح رہے کہ انڈیا کی طرف سے آئے دن کنٹرول لائن کے مختلف علاقوں میں نہتے شہریوں پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس سے پچھلے کچھ عرصہ میں کئی شہری شہید کئے جاچکے ہیں،

    واضح رہے کہ اس موقع پر جب پاکستانی وزیر اعظم عمران خان امریکہ کے دورہ پر ہیں بھارت کی طرف سے ایک بار پھر جان بوجھ کر اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے.

  • بین الاقوامی تعلقات استوار کرنے کی کاوشوں پر بلاول بھٹو کی حمایت خوش آئند ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

    بین الاقوامی تعلقات استوار کرنے کی کاوشوں پر بلاول بھٹو کی حمایت خوش آئند ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عالمی تعلقات استوار کرنے کی حکومتی کاوشوں پر بلاول بھٹو کی حمایت خوش آئند ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بلاول بھٹو کی مثبت سوچ کو سراہتے ہیں، ملکی مفاد کیلئے سیاسی جماعتوں کا یکجا ہونا ہی دشمن قوتوں کی شکست کا باعث بنے گا،

    انہوں نے کہاکہ ملکی مفاد کیلئے سیاسی جماعتوں کا اتحاد سبزہلالی پرچم کی حرمت کا باعث بنے گا،

  • کوئٹہ میں زوردار دھماکہ، 2 افراد جاں‌ بحق، 23 زخمی

    کوئٹہ میں زوردار دھماکہ، 2 افراد جاں‌ بحق، 23 زخمی

    بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر زوردار دھماکہ ہوا ہے جس میں 23 افراد زخمی ہو گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ میڈیکل سٹور کے باہر ہوا ہے. دھماکہ میں دو افراد کے جاں بحق ہونے کا کہا گیا ہے تاہم یہ تعداد بڑھ سکتی ہے،

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی دھماکہ کی نوعیت کامعلوم نہیں‌ ہو سکا ہے، ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا7بجکر15منٹ پرمیڈیکل اسٹورکےباہرہوا، دھماکاخیزموادسائیکل میں نصب کیاگیاتھا، 2زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،

    ڈی آئی جی عبدالزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کےواقعےمیں ملوث افرادکوکیفرکردارتک پہنچایاجائے گا،

  • 96 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے.

    96 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے.

    اسلام آباد:96 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں 70 ہزار سرکاری جبکہ 26 ہزار عازمین نجی حج سکیم کے ذریعے پہنچے ،وزارت مذہبی امور سے 154 افسران اور عملہ سعودی عرب فرائض سر انجام دے رہا ہے.ذرائع کے مطابق حج میڈیکل مشن کے تحت 405 ڈاکٹر، نرسیں اور پیرامیڈیکل سٹاف کام کر رہا ہے .وزارت حج کے مطابق 350 پاکستانی معاونین جبکہ ساڑھے 7 سو لوکل خدام بھی تعینات کیے جا چکے ہیں مذہبی امور کی مانیٹرنگ ٹیموں نے 221 نجی حج کمپنیوں کی مانیٹرنگ مکمل کر لی

    ابتک 190 گم ہونے والے عازمین کو ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا .اس دوران حرم گائڈز نے 26 ہزار سے زائد عازمین کو رہنمائی فراہم کی 36 سو سے زائد بیگز تلاش کر کے عازمین حج تک پہنچائے گئے وزارت مذہبی امور کے مطابق کال سینٹر پر رہنمائی کیلئے 318 جبکہ شکایات کیلئے 260 شکایات موصول ہوئیں.اس دوران حج میڈیکل مشن نے 13 ہزار سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کیں 83 مریضوں کو سعودی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ابتک 8 سرکاری اور 2 نجی حج سکیم کے عازمین کی اموات واقع ہوئی ہیںتدفین جنت البقیع اور مکہ کے شرائع قبرستان میں کر دی گئی

  • امریکہ سے امداد نہیں برابری کی سطح‌ پر تعلقات چاہتے ہیں، اب ڈومور والی صورتحال نہیں ہے، عمران خان

    امریکہ سے امداد نہیں برابری کی سطح‌ پر تعلقات چاہتے ہیں، اب ڈومور والی صورتحال نہیں ہے، عمران خان

    پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ سے امداد حاصل کرنے کے خواہش مند نہیں ہیں بلکہ باہمی اعتماد، برابری اور دوستی کی بنیاد پر تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں، پہلے پاکستان امریکہ سے امداد چاہتا تھا اور امریکہ پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کیا کرتا تھا لیکن اب ایسی صورتحال نہیں ہے، اپنے دورہ امریکہ کی وجہ سے میں اس لیے خوش ہوں کہ ہمارے تعلقات باہمی نوعیت کے ہوگئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی انسٹی چیوٹ آف پیس میں خطاب اور سوال و جواب کی نشست کے دوران انہوں نے کہاکہ انہیں اس بات سے نفرت ہے کہ کسی سے امداد مانگی جائے کیونکہ ماضی میں امریکی امداد پاکستان کیلئے سب سے بڑی لعنت تھی، یہ بہت ہی شرمناک ہے کیونکہ کوئی بھی ملک خود داری کی بنا پر اوپر اٹھتا ہے، کوئی ملک امداد اور بھیک سے آگے نہیں جاسکتا، انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کا بڑا مسئلہ غربت ہے ہم تجارت بڑھا کر غربت کا خاتمہ کرسکتے ہیں، ہماری حکومت بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات قائم کرنے کی خواہاں ہیں لیکن مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں رکاوٹ ہے جب بھی ہم سنجیدگی سے بات چیت کے لیے آگے بڑھتے ہیں تو بدقسمتی سے کشمیر میں کوئی نہ کوئی افسوسناک واقعہ ہو جاتا ہے، بھارت بات چیت کے لیے ایک قدم آگے بڑھائے گا تو ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے، وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ انہیں اس وقت اپنی زندگی میں سب سے زیادہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اسامہ بن لادن کو امریکہ نے پاکستان میں گھس کر مارا۔، طور اتحادی ہر پاکستانی کیلئے یہ شرم کا مقام تھا کہ اس کا اتحادی اس پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہے، ہم دوبارہ ایسی صورتحال نہیں چاہتے ، ہم چاہتے ہیں کہ برابری کی سطح پر باوقار تعلقات ہوں،

    وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ نائن الیون میں کوئی پاکستان ملوث نہیں تھا ،دہشتگردی کے خلاف پاکستان نے 70ہزار جانوں کی قربانی دی ، افغانستان میں امن کے لیے پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی، پہلے بھی کہا تھا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں لیکن اس وقت لوگوں کو یہ سمجھ نہیں آرہی تھی اب لوگوں کو آئیڈیا ہوا ہے کہ افغان مسئلے کا حل صرف اور صرف بات چیت میں ہے، انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن کے لیے یہ بہترین وقت ہے ،یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستانی حکومت، فوج اور امریکی حکام ایک پیج پر ہیں ، افغان طالبان اور امریکا کےساتھ مذاکرات کررہےہیں، بہت جلد امن معاہدہ کاامکان ہے یہ کام آسان نہیں تاہم سب کو اس مقصد کے لیے اپنا کردار ادا کرنا پڑے گا،

    انہوں نے کہاکہ میں امریکی تھنک کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے یہاں مدعو کیا۔ ملک کے حالات بدلنے کے لیے سیاست میں آنے کا فیصلہ کیا۔ ہم ہمسایوں کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، معیشت کو بہتر کرنے کے لیے ہم امن چاہتے ہیں۔ بھارت کیساتھ کچھ زیادہ مسائل ہیں جنہیں مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک میں کشمیر ایک بڑا مسئلہ ہے۔ ہم نے انڈین وزیراعظم کو کہا ہے کہ اگر آپ ایک قدم بڑھائیں گے تو ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے۔ غربت کو ختم کرنے کے لیے ہمیں مل کر چلنا ہو گا۔

  • ٹرمپ کے واٹس ایپ گروپ کی چیٹنگ لیک ہو گئی، عمران خان کو ایڈ کرنے پر مودی لیفٹ کر گئے، چیٹنگ سوشل میڈیا پروائرل

    ٹرمپ کے واٹس ایپ گروپ کی چیٹنگ لیک ہو گئی، عمران خان کو ایڈ کرنے پر مودی لیفٹ کر گئے، چیٹنگ سوشل میڈیا پروائرل

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے واٹس ایپ گروپ میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو ایڈ کرنے کے بعد ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو ایڈ کیا تو وہ فورا گروپ چھوڑ گئے ۔ اس دوران جب ٹرمپ نے مودی کو دوبارہ ایڈ کیا تو انہوں نے کہاکہ اس میں حافظ (حافظ سعید)اور اظہر(مسعود اظہر) کو بھی ایڈکر دواور دوبارہ پھر گروپ لیفٹ کر گئے۔

     

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بنائے گئے واٹس ایپ گروپ کی چیٹ تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں نومنتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن ٹرمپ سے کہتے ہیں کہ مجھے یقین نہیں آتا کہ آپ عمران خان سے ملے ہیں، آپ انہیں اس گروپ میں بھی ایڈ کر دیں جس پر امریکی صدر انہیں ایڈ کرتے ہیں تو عمران خان پہلا میسج لکھتے ہیں کہ ایاک نعبد وایاک نستعین، ا س دوران بورس جانسن ، وزیر اعظم عمران خان سے لی گئی تصویر شیئر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کیا میں آپ کو یاد ہوں تو عمران خان کہتے ہیں کہ آپ کو کیسے بھول سکتا ہوں؟ وزیر اعظم عمران خان بورس جانسن کوبرطانیہ کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کرتے ہیں،

    واٹس ایپ چیٹ میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ جب امریکی صدر نے کہا کہ عمران خان ہمارے نئے دوست ہیں اور میلانیہ ٹرمپ بھی انہیں پسند کرتی ہیںتو ٹرمپ کے ان ریمارکس اور ا ن کی طرف سے کشمیرکے حوالہ سے دیے گئے بیان پرعمران خان نے ان کا شکریہ اداکیا تو ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو یہ بات اچھی نہیں لگی اور وہ فورا گرو پ لیفٹ کرگئے جس پر بورس جانسن نے کہا کہ یہ مودی کو کیا ہواہے؟ تو عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں دوبارہ ایڈ کر دیں،اس دوران ٹرمپ کی طرف سے نریندر مودی کو دوبارہ ایڈکیا گیا اور انہوں نے ہندوستانی وزیر اعظم کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ ریلیکس رہیں ، میں نے تو کشمیر پر ویسے ہی بیان دیا ہے جس پر مودی نے امریکی صدر سے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ حافظ (حافظ سعید) اور اظہر(مسعود اظہر) کو بھی اس گروپ میں ایڈ کر دو۔ مودی کی اس بات پر بورس جانسن نے زبردست قہقہہ لگایا جبکہ عمران خان نے کہا کہ مودی جی چائے کیسی لگی؟،تاہم اس دوران پاکستانی وزیر اعظم کے ایسا کہنے پر مودی ایک بر پھر گروپ لیفٹ کر گئے ۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی واٹس ایپ گروپ کی اس چیٹنگ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ کسی نے خودسے فرضی گروپ بنا کر یہ چیٹنگ کی اور پھر اسے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیاہے۔ یاد رہے کہ یہ چیٹنگ منظر عام پر آنے کے بعد ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کا خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔

  • قبائلی اضلاع میں الیکشن، اپوزیشن کی شکست کی بڑی وجہ سامنے آ گئی، تفصیل جانیے اس رپورٹ میں‌

    قبائلی اضلاع میں الیکشن، اپوزیشن کی شکست کی بڑی وجہ سامنے آ گئی، تفصیل جانیے اس رپورٹ میں‌

    قبائلی اضلاع سابقہ فاٹا میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں‌ کا اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے اپوزیشن بڑی شکست سے دورچار ہوگئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کے اتحاد سے صرف 3 حکومتی و آزاد ارکان جیت سکتے تھے باقی تمام سیٹیں اپوزیشن کی ہوتیں، سابقہ فاٹاکے صوبائی انتخابات میں کل 7لاکھ24ہزار28ووٹ ڈالے گئے، تحریک انصاف کو 1لاکھ 82ہزار23 ،آزادجیتنے والے تمام ارکان نے84ہزار599ووٹ حاصل کئے ،تیسرے نمبر پرجے یو آئی(ف)1لاکھ 12ہزار9سو99،چوتھے نمبرپرجماعت اسلامی کو56ہزار2سو 4 ووت ملے ، پانچویں نمبر پراے این پی کو 47ہزار9سو85،چھٹے نمبر پر پیپلزپارٹی کو28ہزار3سو89اورساتوں نمبر پر مسلم لیگ ن کو8ہزار2سو3ووٹ ملے ،پی ٹی آئی نے16،جے یوآئی نے 15،جے آئی ،اے این پی ،پی پی نے 13،مسلم لیگ نے5امیدوارکھڑے کئے تھے،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سابقہ فاٹاکے صوبائی انتخابات میں کل 7لاکھ24ہزار28ووٹ ڈالے گئے تحریک انصاف کو 1لاکھ 82ہزار23 ووٹ،آزادجیتنے والے تمام ارکان کو84ہزار599،اور اپوزیشن کو2لاکھ53ہزار7سو80ووٹ ملے ہیں ۔ تحریک انصاف کوسب سے زیادہ 1لاکھ 82ہزار23 ووٹ،آزادجیتنے والے تمام ارکان کو84ہزار599،تیسرے نمبر پر جمعیت علماء اسلام (ف)کو1لاکھ 12ہزار9سو99،چوتھے نمبرپرجماعت اسلامی پاکستان کو56ہزار2سو 4،پانچویں نمبر پر عوامی نیشنل پارٹی کو 47ہزار9سو85،چھٹے نمبر پر پیپلزپارٹی کو28ہزار3سو89اورساتوں نمبر پر مسلم لیگ ن کو8ہزار2سو3ووٹ حاصل کئے،

    تحریک انصاف نے تمام 16حلقوں میں امید وارکھڑے کئے تھے جبکہ جمعیت علماء اسلام (ف)نے 15حلقوں میں،جماعت اسلامی پاکستان نے13حلقوںمیں،عوامی نیشنل پارٹی نے 13، پیپلزپارٹی نے 13اور مسلم لیگ ن 5حلقوں میں اپنے امیدوارکھڑے کئے تھے ۔سابقہ فاٹا میں صوبائی انتخابات میں تحریک انصاف کو 5، آزاد6، جمعیت علماء اسلام (ف)3، جماعت اسلامی اور اے این پی نے ایک ایک سیٹ حاصل کی ہے، واضح رہے کہ قبائلی اضلاع میں الیکشن کو حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے جبکہ ان انتخابات میں پی ٹی آئی نے ایک بار پھر میدان مار لیا ہے، جو آزاد امیدوار جیتے ہیں ان کا تعلق بھی تحریک انصاف سے ہی بتایا جاتا ہے اور وہ جلد پی ٹی آئی میں‌ باقاعدہ طور پر شامل ہو جائیں گے.
    محمد اویس

  • عمران خان کے تاریخی دورہ امریکہ سے سفارتی محاذ پر پاکستان کو بڑی کامیابی ملی، سردار عثمان بزدار

    عمران خان کے تاریخی دورہ امریکہ سے سفارتی محاذ پر پاکستان کو بڑی کامیابی ملی، سردار عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات سے خطے میں امن کی راہ ہموار ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کوامریکہ میں تاریخ ساز پذیرائی اور سفارتی محاذ پر بڑی کامیابیاں ملی ہیں، امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پاک بھارت تنازعات کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ تعلقات کو نئی جہت دے گا، وزیراعظم عمران خان نے قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے، وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے پاک امریکہ تجارتی و معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا،

    انہو ں نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا رکھنے کی سازش کرنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، مخالفین کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، وزیراعظم عمران خان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نئی سوچ اور نئے وژن کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں اور ان شاءاللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وطن عزیز اپنی اصل منزل حاصل کرے گا، واضح‌ رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کو مبصرین بہت کامیاب قرار دے رہے ہیں. دورہ کے دوران ان کی امریکی صدر کے علاوہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور دیگر حکام سے بھی ملاقات ہوئی ہے،

  • عمران خان کی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    عمران خان کی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم عمران خان سے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی ملاقات ہوئی ہے،

    عمران خان دوبارہ پھر امریکہ آئیں گے، کہاں کریں‌ گے جلسہ عام؟ نعیم الحق نے بڑا انکشاف کر دیا

    ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر نامناسب بھارتی رویہ کیخلاف عمران خان بھی میدان میں آ گئے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات پاکستان ہاؤس میں ہوئی ہے، پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکرٹری خارجہ اورپاکستان کےسفیربھی ملاقات میں شریک ہوئے،

    وزیر اعظم عمران خان اور مائیک پومپیو کے مابین ہونے والی ملاقات میں پاک امریکاتعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا،

  • عمران خان دوبارہ پھر امریکہ آئیں گے، کہاں کریں‌ گے جلسہ عام؟ نعیم الحق نے بڑا انکشاف کر دیا

    عمران خان دوبارہ پھر امریکہ آئیں گے، کہاں کریں‌ گے جلسہ عام؟ نعیم الحق نے بڑا انکشاف کر دیا

    وزیر اعظم عمران خان کے واشنگٹن میں کامیاب جلسہ کے بعد نیو یارک میں بھی بڑے جلسہ کا پروگرام بنا لیا گیا ہے،

    ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر نامناسب بھارتی رویہ کیخلاف عمران خان بھی میدان میں آ گئے؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی لیڈر نعیم الحق نے انکشاف کیا ہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کےموقع پرنیویارک میں بھی جلسہ کیا جائے گا، اوورسیز پاکستانیوں نےوزیراعظم عمران خان کوزبردست رسپانس دیا ہے، وزیراعظم عمران خان ستمبرمیں نیویارک میں بھی بڑاجلسہ کریں گے،

    نعیم الحق نے کہاکہ وزیراعظم اورڈونلڈٹرمپ کےدرمیان ایک گھنٹہ ملاقات ہوئی، واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کو مبصرین نے بہت کامیاب قرار دیا ہے، وزیر اعظم پاکستان کی ٹرمپ کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور دیگر حکام سے بھی ملاقات ہوئی ہے،

  • قبائلی اضلاع میں الیکشن، پی کے 113 سے جے یو آئی کو دھچکا، آزاد امیدوار کامیاب قرار دے دیے گئے

    قبائلی اضلاع میں الیکشن، پی کے 113 سے جے یو آئی کو دھچکا، آزاد امیدوار کامیاب قرار دے دیے گئے

    جنوبی وزیرستان میں حالیہ الیکشن کے دوران آزاد امیدوارعبدالوحید 38 ووٹوں سے کامیاب قرار دے دیے گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عبدالوحیدنے2پولنگ اسٹیشنزپرووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی، اس سےقبل جے یو آئی کےامیدوارحافظ عصام الدین کامیاب قرارپائےتھے،

    جنوبی وزیرستان میں پی کے113پرووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی ہے،

  • ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر نامناسب بھارتی رویہ کیخلاف عمران خان بھی میدان میں آ گئے؟ اہم خبر

    ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش پر نامناسب بھارتی رویہ کیخلاف عمران خان بھی میدان میں آ گئے؟ اہم خبر

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ‏امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ثالثی کی پیشکش پربھارتی رویہ حیران کن ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان اوربھارت کو ایک میز پرلانے کی کوشش کی ہے، مسئلہ کشمیرکےباعث خطہ 70 سال سے یرغمال بنا ہوا ہے،

    وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ کشمیریوں کی نسلیں روزانہ اذیت سے گزر رہی ہیں، کشمیریوں کوتکالیف سےنکالنےکیلئےمسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، واضح‌ رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی تھی جس پر بھارتی حکومت اور میڈیا سخت بوکھلاہٹ کا شکار نظر آتا ہے.

  • کراچی، سینٹرل جیل توڑ کر فرار ہونے والے دہشت گردوں کا کیا ہوا انجام؟ جانیے تفصیل میں‌

    کراچی، سینٹرل جیل توڑ کر فرار ہونے والے دہشت گردوں کا کیا ہوا انجام؟ جانیے تفصیل میں‌

    کراچی سینٹرل جیل سے فرار دہشت گرد شیخ ممتاز کوئٹہ میں آپریشن کے دوران مارا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق دہشت گردشیخ ممتاز دیگرساتھیوں کےہمراہ سنٹرل جیل توڑکرفرارہوگیاتھا، کراچی آپریشن میں دہشت گردکےدیگرساتھی بھی مارےگئے ہیں،

    دہشت گردکراچی میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اورسنگین نوعیت کےجرائم میں پولیس کو مطلوب تھا، ہلاک دہشت گردکی گرفتاری کےلئےسی ٹی ڈی کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری تھیں،

  • اسپیکراسد قیصر اور اخترمینگل کابلوچستان کے مسائل کے حل کیلئےخصوصی کمیٹی تشکیل دینےپراتفاق

    اسپیکراسد قیصر اور اخترمینگل کابلوچستان کے مسائل کے حل کیلئےخصوصی کمیٹی تشکیل دینےپراتفاق

    اسلام آباد: بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے درمیان ملاقات ۔ ملاقات میں بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اوالین ترجیح ہے۔ مسائل کے خاتمے کیلئے قومی یکجہتی اور اتفاق رائے انتہائی ضروری ہے۔ ہم سب کو مل کر بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔ ملاقات کے دوران بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل سمیت ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سردار اختر مینگل سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ میں یقین دلا تاہوں کہ بلو چستان کے مسائل کو ترجیحی بنیا دوں پرحل کیا جائے گا۔ موجودہ حکومت بلو چستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے

  • پاکستان اور برطانیہ کے وفود میں اہم امور پر مذاکرات، کیا ہیں‌ تفصیلات؟ جانیے اس رپورٹ‌ میں

    پاکستان اور برطانیہ کے وفود میں اہم امور پر مذاکرات، کیا ہیں‌ تفصیلات؟ جانیے اس رپورٹ‌ میں

    پاک برطانیہ آرمزکنٹرول،عدم پھیلاؤ اورتخفیف اسلحہ سے متعلق اسلام آباد میں اجلاس ہوا ہے جس میں پاکستانی وفدکی قیادت ڈی جی دفترخارجہ محمد کامران نےکی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں برطانوی وفدکی قیادت ڈائریکٹرڈیفنس وانٹرنیشنل سیکیورٹی سمانتھا جوب نے کی، پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اجلاس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات تعمیری اورکھلےماحول میں ہوئے، پاک برطانیہ مذاکرات میں بین الاقوامی آرمزکنٹرول وعدم پھیلاؤپربات ہوئی،

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ دونوں وفود نےعالمی اورعلاقائی سلامتی واستحکام پرتبادلہ خیال کیا، مذاکرات کاپانچواں دوراگلےسال لندن میں ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نےآرمزکنٹرول،عدم پھیلاؤاورتخفیف اسلحہ کےروابط کواہم قراردیا،

  • پرجوش استقبال اور وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے پر ٹرمپ کا شکریہ، وزیر اعظم عمران خان

    پرجوش استقبال اور وائٹ ہاؤس کا دورہ کرنے پر ٹرمپ کا شکریہ، وزیر اعظم عمران خان

    پاکستان وزیر اعظم عمران خان نے پرجوش استقبال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نےامریکی صدرکی طرف سے وائٹ ہاؤس کادورہ کرانے پربھی شکریہ اداکیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کوکامیاب بنانے کے لیے ہرممکن تعاون کرے گا،


    وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کا نکتہ نظر بہتر طریقے سے سمجھا، وزیراعظم عمران خان نےجلسےمیں بڑی تعدادمیں شرکت پرپاکستانی کمیونٹی کا بھی شکریہ ادا کیا،

  • وزارت خارجہ کا بیان کافی نہیں، مودی خود ٹرمپ کے بیان کی وضاحت کریں، راہول گاندھی کا مطالبہ

    وزارت خارجہ کا بیان کافی نہیں، مودی خود ٹرمپ کے بیان کی وضاحت کریں، راہول گاندھی کا مطالبہ

    بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کہ نریندر مودی نے انہیں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے کہا ہے، پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہندوستانی وزیرا عظم پر سخت تنقید کی ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راہل گاندھی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگرٹرمپ کا دعویٰ صحیح ہے تو ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے مفاد کیخلاف کام کیا اور1972 کے شملہ معاہدے کو دھوکہ دیا ہے، اس معاملے پروزارت خارجہ کا بیان کا فی نہیں ہے، بھارتی روزیراعظم نریندرمودی کو خود جواب دینا چاہئے،

    راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ایک کمزور وزارت خارجہ کی تردید ہی کافی نہیں ہے، نریندر مودی کوقوم کوبتانا چاہئے کہ ٹرمپ اوران کے درمیان میٹنگ میں کیا ہوا تھا، واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران نریندر مودی سے متعلق کہا تھا کہ انہوں‌ نے میرے ساتھ مسئلہ کشمیر پرثالثی کرنے کے لئے کہا ہے. امریکی صدر کے اس دعویٰ پر آج بھارتی لوک سبھا میں بھی شدید ہنگامہ آرائی ہوئی ہے،

  • مقبوضہ کشمیر، کشتواڑ‌ میں نماز جمعہ کے بعد ہر قسم کے سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد

    مقبوضہ کشمیر، کشتواڑ‌ میں نماز جمعہ کے بعد ہر قسم کے سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد

    مقبوضہ کشمیر کے کشتواڑ علاقہ میں نماز جمعہ کے بعد ہر قسم کے احتجاج اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ انگریز سنگھ رانا نے منگل کے روز ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کشتواڑ میں نماز جمعہ کے بعد ہر قسم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے. اس سلسلہ میں جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ بعض سیاسی لیڈر مبینہ طور پر جمعہ اجتماعات کی آڑ میں مظاہرے کرتے ہیں اوراس طرح کی صورتحال سے حساس قصبے میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا ہوتی ہے جو بعد میں حالات کی خرابی پر منتج ہوتی ہے،

    ضلع مجسٹریٹ‌کی طرف سے جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کشتواڑ‌ میں جمعہ کی نماز کے بعد ہر قسم قسم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عاید کی جاتی ہے اور اس حکم کا اطلاق اگلے احکامات تک جاری رہے گا،

  • بینکوں کو غیرملکی کرنسی کی خریدوفروخت کی اجازت نہیں دی، سٹیٹ بنک کی وضاحت

    بینکوں کو غیرملکی کرنسی کی خریدوفروخت کی اجازت نہیں دی، سٹیٹ بنک کی وضاحت

    اسٹیٹ بینک نے فارن ایکس چینج مینویل کے باب گیارہ میں ترمیم کی وضاحت کردی اور کہا ہے کہ بینکوں کو غیرملکی کرنسی کی خریدوفروخت کی اجازت نہیں دی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترمیم سے قبل مجاز شاخوں کو کرنسی نوٹس، سکوں، ڈپازٹس، کریڈٹ، ڈرافٹس، ٹریولر چیک اور لیٹر آف کریڈٹ اور بلز اف ایکس چینج کی ادائیگی کی اجازت حاصل ہے، فارن ایکس چینج مینویل کے باب 11 میں ترمیم کرکے سکوں اور غیرملکی کرنسی کے لین دین میں اینٹی منی لانڈرنگ اور کسٹمر کی شناخت کے قواعد پر سختی سے عمل درآمدپر زور دیا گیا ہے،

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک میں غیرملکی کرنسی کا لین دین بدستور فارن ایکس چینج ریگولیشنز ایکٹ 1947 کے تحت جاری رہے گا، فارن ایکس چینج پالیسی تبدیل نہیں کی گئی

  • ٹرمپ نے بھارت پر کشمیر بم پھینک دیا، ثالثی کی پیشکش پر بھارتی میڈیا میں کہرام

    ٹرمپ نے بھارت پر کشمیر بم پھینک دیا، ثالثی کی پیشکش پر بھارتی میڈیا میں کہرام

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر بھارتی میڈیا میں کہرام مچ گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ ٹرمپ نے بھارت پر خان بم پھینک دیا ہے،

    آپ نے پاکستان کی امداد بند کی کیا آپ یہ بحال کر دیں گے؟ صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے دیا یہ جواب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے ٹرمپ کے اس دعویٰ کی سختی سے تردید کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے بھی انہیں‌ دو ہفتے قبل مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے کہا ہے، بھارتی ترجمان رویش کمار نے کہا ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ٹرمپ سے ایسی کوئی بات نہیں کی گئی، بھارت مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنے اس موقف پر قائم ہے کہ اس مسئلہ کو پاکستان اور بھارت ہی دونوں‌ آپس میں حل کریں گے،

    عمران خان پاکستان کے مقبول ترین وزیر اعظم، دورہ کی دعوت ملی تو پاکستان جاؤں گا، ٹرمپ

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی طرف سے یہ بات کہ مودی نے انہیں‌ ثالثی کیلئے کہا یہ جھوٹ ہے، بھارت مسئلہ کشمیر پر اپنے پہلے موقف پر قائم ہے اور کسی قسم کی ثالثی کو مسترد کرتا ہے، بھارتی میڈیا میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ کی کامیابی پر زبردست کہرام مچا ہوا ہے، واضح رہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم بھی رواں‌ برس ستمبر میں امریکہ کے دورہ پر جا رہے ہیں، ایسی صورتحال میں ٹرمپ کی طرف سے ثالثی کے بیان نے بھارتی حکومت اور میڈیا کیلئے سخت مشکل کھڑی کر دی ہے،

    امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

    وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات جاری، گارڈ آف آنر پیش

  • امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے عمران خان سے ملاقات کی تو کیا کہا؟ اہم خبر

    امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے عمران خان سے ملاقات کی تو کیا کہا؟ اہم خبر

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ سے بھی ملاقات کی ہے جبکہ اس دوران انہوں نے میڈیا سے گفتگو بھی کی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی میلانیا ٹرمپ سے ملاقات وائٹ ہاؤس میں ہوئی، اس موقع پر انہوں نے خصوصی طور پر تصویر بھی بنوائی، میلانیا نے عمران خان سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا، امریکی خاتون اول نے عمران خان کو وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہا اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاﺅس میں انہیں دیکھ کر اچھا لگا ہے،

    واضح رہے کہ اس وقت ساری دنیا کی نظریں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر لگی ہوئی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے، وزیر اعظم کی آج کی ملاقاتوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم آج اہم کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے، وہ پاک امریکا بزنس کونسل کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو بھی دیں گے،

  • سٹیٹ بنک آف پاکستان نے بنک آف پنجاب کے صدر طالب رضوی کی تعیناتی مسترد کر دی

    سٹیٹ بنک آف پاکستان نے بنک آف پنجاب کے صدر طالب رضوی کی تعیناتی مسترد کر دی

    سٹیٹ بنک آف پاکستان نے بنک آف پنجاب کے صدر سید محمد طالب رضوی کی تعیناتی مسترد کر دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بنک آف پنجاب نے سید محمد طالب رضوی کو صدر مقرر کیا تھا تاہم وہ سٹیٹ بینک کی فٹ اینڈ پراپر پالیسی کے تحت تعلیمی قابلیت، تجربہ اور شہرت کے معیار پر پورا نہیں اترسکے جس کی وجہ سے تین ماہ قبل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود وہ اپنے عہدے کا چارج نہیں سنبھال سکے تھے تاہم اب سٹیٹ بنک آف پاکستان نے ان کی تعیناتی کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے،

    رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت نے پنجاب بینک کا نیاصدر لگانے کیلئے باقاعدہ مشاورت شروع کردی ہے، بتایا گیا ہے کہ جس دن پنجاب حکومت نے سید محمد طالب رضوی کی تعیناتی کا حکم نامہ جاری کیا تو بینک کے سیکرٹری نے تمام ضروری کاغذات ، اسناد اور تجربے کے سرٹیفکیٹ تصدیق و کلیرنس کیلئے سٹیٹ بینک کو بھجوا دیئے تھے تاکہ انکی بروقت تصدیق ہوسکے اور نئے صدر اپنے عہدے کا چارج لے سکیں، سٹیٹ بینک فٹ اینڈ پراپر پالیسی کے تحت کسی بھی بینک کے نئے صدر کی تعلیمی قابلیت اور تجربہ کی تصدیق خود کرتا ہے،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیٹ بینک کے ایک افسرکا اس حوالہ سے کہنا ہے کہ نامزد صدر پر سابق ادارے میں بڑے قرضہ جات جاری کرنے کا الزام ہے جس کی ایک ادارہ تحقیقات کررہا ہے اور اس کیس میں کچھ بینک کے اہلکار زیر حراست بھی رہے، واضح رہے کہ سٹیٹ بنک کی طرف سے لیٹر جاری کرتے ہوئے بینک آف پنجاب کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اور صوبائی حکومت نے پنجاب بینک کا نیاصدر لگانے کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے،

  • ٹرمپ کے اعلان نے بھارت کیلئے مشکل کھڑی کر دی، مودی امریکہ کب جائیں گے؟ اہم خبر

    ٹرمپ کے اعلان نے بھارت کیلئے مشکل کھڑی کر دی، مودی امریکہ کب جائیں گے؟ اہم خبر

    امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے اعلان سے بھارتی حکومت اور متعصب ہندوستانی میڈیا کیلئے ایک نئی مشکل کھڑی ہو گئی ہے،

    آپ نے پاکستان کی امداد بند کی کیا آپ یہ بحال کر دیں گے؟ صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے دیا یہ جواب

    عمران خان کی ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماضی میں امریکہ سمیت کئی ملکوں کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کی جاتی رہی ہے تاہم انڈیا نے ہمیشہ ثالثی کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کیا ہے تاہم اب امریکہ صدر ٹرمپ جن سے تعلقات کا ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی بھی دم بھرتے ہیں، نے واضح طور پر یہ بھی کہہ دیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ان کے ساتھ بات کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کریں،

    عمران خان پاکستان کے مقبول ترین وزیر اعظم، دورہ کی دعوت ملی تو پاکستان جاؤں گا، ٹرمپ

    ٹرمپ کے اس بیان کے بعد ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی جو رواں‌ برس ستمبر میں امریکہ کے دورہ پر جا رہے ہیں، ان کیلئے سخت امتحان ہے کہ وہ ٹرمپ کے اس بیان پر امریکی صدر کو جھوٹا قرار دیتے ہیں یا وہ اس بات کو قبول کرتے ہیں کہ انہوں نے دو ہفتے قبل امریکی صدر کو فون کر کے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کروانے کیلئے کہا ہے، ٹرمپ کی طرف سے ثالثی کے اعلان پر ہندوستانی میڈیا بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور یہ بات واقعتا انڈین میڈیا کیلئے سرپرائز ثابت ہوئی ہے.

    ٹرمپ سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے بھی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ اس کی وجہ سے اربوں لوگوں کی زندگیاں داﺅ پر لگی ہوئی ہیں جبکہ امریکی صدر نے بھی ثالثی کی پیش کش کی اور کہا کہ وہ اس مسئلہ کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کے خواہشمند ہیں،

  • عمران خان کی ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم

    عمران خان کی ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے مابین آج تاریخی ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے، دونوں‌ ملکوں‌ کے سربراہان کے مابین پہلے ون آن ون ملاقات ہوئی جبکہ بعد ازاں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں دو طرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے اور تجارتی روابط کے فروغ سمیت اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،

    عمران خان پاکستان کے مقبول ترین وزیر اعظم، دورہ کی دعوت ملی تو پاکستان جاؤں گا، ٹرمپ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنما اس کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ نے کہاکہ پاکستان میں اب ایک عظیم لیڈر ہے، افغانستان کے معاملے پر پاکستان کے پاس وہ پاور ہے جو دیگر ممالک کے پاس نہیں، افغان مسئلے کا حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے ، میں‌ عمران خان کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں اب ہماری بہت مدد کر رہا ہے، دہشتگردی کیخلاف دونوں ملکوں نے مل کر جنگ لڑی، امید ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، پاکستان کیساتھ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا پر بات جاری ہے،

    امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

    وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات جاری، گارڈ آف آنر پیش

    پاکستان کیلیے امریکا انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے، عمران خان

    امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستانی قوم اور وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے، انھیں دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی تو وہ اسے ضرور قبول کریں گے، پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی کےمقابلے میں افغان مسئلےکےحل کیلیےامن معاہدےکےزیادہ قریب ہیں، امیدہےآنیوالے دنوں میں طالبان پرمذاکرات جاری رکھنے پرزوردینے کےقابل ہوں گے، ہم بھارت کے ساتھ بات چیت کیلیے تیار ہیں، افغان تنازع کا حل صرف طالبان سےامن معاہدہ ہے، امریکی صدر ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھاکہ وہ افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد کم کر رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ میری اور عمران خان کی نئی قیادت آئی ہے، پاکستان ماضی میں امریکہ کا احترام نہیں کرتا تھا لیکن اب ہماری کافی مدد کررہا ہے، بھارتی وزیر اعظم نےبھی مقبوضہ کشمیر کےتنازع کےحل کیلیے مجھ سے کہا ہے، امریکامسئلہ کشمیرپر پاک بھارت تعلقات بہترکرنے میں مدد کر سکتا ہے،

    عمران خان سے ملاقات کوانتہائی خوشگواردیکھ رہا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

    پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افغان مسئلے کے حل کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے، پاکستان نےدہشتگردی کیخلاف جنگ میں 70ہزار جانوں کی قربانی دی، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی معیشت کو150 ارب ڈالرکانقصان ہوا، صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکا ،پاکستان اوربھارت کو قریب لاسکتا ہے،

    انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کاعہدہ سنبھالنے کےبعد مجھے شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا، پاکستان نے نائن الیون کے بعد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دیا، پاکستان نے نائن الیون کے بعد دہشتگردی کیخلاف امریکا کا ساتھ دیا، ہمیں سخت رویہ ختم کرکےجنوبی ایشیا میں امن و استحکام لانا چاہیے، مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے امریکی صدرکی ثالثی کی پیشکش کاخیرمقدم کرتےہیں، انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف ہم نے مشترکہ جنگ لڑی،پاکستان کےلیے امریکا انتہائی اہمیت کاحامل ملک ہے، برصغیرمیں امن کے لیے امریکی صدرسے کردارادا کرنے کی درخواست کریں گے، افغان تنازع میں پاکستان نے فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا، وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان نے نائن الیون کے بعد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دیا،

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے، وزیر اعظم کی آج کی ملاقاتوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم آج اہم کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے، وہ پاک امریکا بزنس کونسل کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو بھی دیں گے،

  • آپ نے پاکستان کی امداد بند کی کیا آپ یہ بحال کر دیں گے؟ صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے دیا یہ جواب

    آپ نے پاکستان کی امداد بند کی کیا آپ یہ بحال کر دیں گے؟ صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے دیا یہ جواب

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ آپ نے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں پاکستان کی امداد بند کردی تھی، کیا آپ یہ امداد بحال کریں گے تو امریکی صدرکا کہنا تھا کہ پاکستان کی سابقہ حکومت نے امریکہ کے ساتھ تعاون نہیں کیا جس کے باعث ان کی امداد بند کی، ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو ایک اعشاریہ 3 ارب ڈالر کی امداد دینا چاہتے تھے لیکن سابقہ حکومت نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سوال کا جواب دیتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی طرف دیکھا اور کہا کہ ان کے وزیر اعظم بننے کے بعد سے میں اس ملاقات کا منتظر تھا، آپ سے پہلے ہمارے لیے پاکستان ہمارے ایجنڈے کے خلاف کام کر رہا تھا، پاکستان ایک عظیم ملک ہے اور وہاں کے لوگ عظیم ہے، ہم پاکستان کے ساتھ بہت ہی اہم چیزوں پر کام کررہے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ نے گفتگو کے دوران پاکستانی لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے بار بار اپنے جملے داہرئے اور کہا کہ پاکستانی لوگ بہت ہی محنتی ہیں، سمارٹ اور سخت جان ہیں،

    امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میری اور عمران خان کی نئی قیادت آئی ہے، پاکستان ماضی میں امریکہ کا احترام نہیں کرتا تھا لیکن اب ہماری کافی مدد کررہا ہے، بھارتی وزیر اعظم نےبھی مقبوضہ کشمیر کےتنازع کےحل کیلیے مجھ سے کہا ہے، امریکامسئلہ کشمیرپر پاک بھارت تعلقات بہترکرنےمیں مدد کرسکتاہے، واضح رہے کہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں عمران خان کے دورہ امریکہ پر لگی ہوئی ہیں،

  • عمران خان پاکستان کے مقبول ترین وزیر اعظم، دورہ کی دعوت ملی تو پاکستان جاؤں گا، ٹرمپ

    عمران خان پاکستان کے مقبول ترین وزیر اعظم، دورہ کی دعوت ملی تو پاکستان جاؤں گا، ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد کم کر رہے ہیں،
    امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہاکہ میری اور عمران خان کی نئی قیادت آئی ہے، پاکستان ماضی میں امریکہ کا احترام نہیں کرتا تھا لیکن اب ہماری کافی مدد کررہا ہے، بھارتی وزیر اعظم نےبھی مقبوضہ کشمیر کےتنازع کےحل کیلیے مجھ سے کہا ہے، امریکامسئلہ کشمیرپر پاک بھارت تعلقات بہترکرنےمیں مدد کرسکتاہے،

    وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات جاری، گارڈ آف آنر پیش

    پاکستان کیلیے امریکا انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے، عمران خان

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین وزیراعظم ہیں، مسئلہ کشمیرپرنریندرمودی سےبھی بات کروں گا، پاکستان خطےکااہم ترین ملک ہے، امریکاپاکستان میں سرمایہ کاری کرناچاہتاہے، پاکستان کےلوگ بہت مضبوط ہیں، افغانستان میں قیام امن کے لیے پاک امریکا تعلق انتہائی اہم ہے ، وزیراعظم عمران خان سےفوجی معاملات ، انسداد دہشتگردی ،ٹریڈ پر بات ہوگی ،

    ادھر وزیراعظم عمران خان نے بھی کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ہم نے مشترکہ جنگ لڑی،پاکستان کےلیے امریکا انتہائی اہمیت کاحامل ملک ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے موقع پر وائیٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد اس ملاقات کا منتظر تھا،برصغیرمیں امن کے لیے امریکی صدرسے کردارادا کرنے کی درخواست کریں گے،افغان تنازع میں پاکستان نے فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا، وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان نے نائن الیون کے بعد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دیا،

    عمران خان سے ملاقات کوانتہائی خوشگواردیکھ رہا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے وائٹ ہاﺅس پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم کا گرمجوشی سے استقبال کیا ۔ اس مو قع پر وزیراعظم کو امریکی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ وائٹ ہاؤ س پہنچے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود ہیں ۔ عمران خان کے پہنچنے پر دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور اجلاس کیلئے اندر چلے گئے، پہلے مرحلے میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہورہی ہے۔

    واضح رہے کہ اس وقت ساری دنیا کی نظریں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور ان کی ٹرمپ سے ملاقات پر لگی ہوئی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے، وزیر اعظم کی آج کی ملاقاتوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم بعد ازاں اہم کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے، وہ پاک امریکا بزنس کونسل کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو بھی دیں گے،

  • پاکستان کیلیے امریکا انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے، عمران خان

    پاکستان کیلیے امریکا انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے، عمران خان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ہم نے مشترکہ جنگ لڑی،پاکستان کےلیےامریکاانتہائی اہمیت کاحامل ملک ہے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے موقع پر وائیٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد اس ملاقات کا منتظر تھا،برصغیرمیں امن کے لیے امریکی صدرسے کردارادا کرنے کی درخواست کریں گے،افغان تنازع میں پاکستان نے فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا،

    وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان نے نائن الیون کے بعد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکا کا ساتھ دیا،

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت میں ثالثی کی پیشکش کر دی ہے، عمران خان سے ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات شروع کرنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے وائٹ ہاﺅس پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم کا گرمجوشی سے استقبال کیا ۔ اس مو قع پر وزیراعظم کو امریکی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ وائٹ ہاؤ س پہنچے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود ہیں ۔ عمران خان کے پہنچنے پر دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور اجلاس کیلئے اندر چلے گئے، پہلے مرحلے میں وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہورہی ہے۔

    واضح رہے کہ اس وقت ساری دنیا کی نظریں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور ان کی ٹرمپ سے ملاقات پر لگی ہوئی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے، وزیر اعظم کی آج کی ملاقاتوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم بعد ازاں اہم کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے، وہ پاک امریکا بزنس کونسل کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو بھی دیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا خیرمقدم کرتے ہوئےامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب افغانستان میں ہماری کافی مدد کررہا ہے ،پاکستان ماضی میں امریکا کا احترام نہیں کرتا تھا لیکن اب ہماری کافی مدد کررہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر میں مدد کرسکا تو مسئلہ کشمیر پر ثالث کا کردار ادا کرنا پسند کروں گا،

    ٹرمپ نے افغانستان کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد کم کررہے ہیں،

    وزیر اعظم عمران خان کی آمد سے پہلے استقبال کیلئے امریکی فوج کا دستہ بھی پہنچ گیا جبکہ پاکستانیوں‌کی بڑی تعدد بھی وائٹ ہاؤس کے باہر موجود ہے، عمران خان اور ٹرمپ کی ون آن ون ملاقات کی طرح وفود کی سطح‌پر بھی بات چیت ہو گی،

    وزیراعظم عمران خان جب وائیٹ ہاؤس پہنچے تو اس موقع پر وائیٹ ہاؤس کے باہر بڑی تعداد پاکستانیوں کی جمع تھی جنہوں نے وزیراعظم کو دیکھ کر خیرمقدمی نعرے لگائے، وزیراعظم عمران خان نے بھی استقبال کے لئے آنے والوں کو ہاتھ ہلا کر جواب دیا.

  • امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

    امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کر دی

    امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےمسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کردی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا خیرمقدم کرتے ہوئےامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب افغانستان میں ہماری کافی مدد کررہا ہے ،پاکستان ماضی میں امریکا کا احترام نہیں کرتا تھا لیکن اب ہماری کافی مدد کررہا ہے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر میں مدد کرسکا تو مسئلہ کشمیر پر ثالث کا کردار ادا کرنا پسند کروں گا،

    ٹرمپ نے افغانستان کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں اپنی فوج کی تعداد کم کررہے ہیں،افغانستان میں قیام امن کے لیے پاک امریکا تعلق انتہائی اہم ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات شروع کرنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جارہا ہے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان میں لاکھوں جانیں بچانےکاسبب بنےگا،میری اور عمران خان کی نئی قیادت آئی ہے،پاکستان کے لوگ بہت مضبوط ہیں، امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کرناچاہتا ہے،

  • وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان کا وژن لے کر امریکا آئے ہیں: قریشی

    وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان کا وژن لے کر امریکا آئے ہیں: قریشی

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان کا وژن لے کر امریکا آئے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وائیٹ ہاؤس میں موجو دہیں، وائیٹ ہاؤس پہنچ کر شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاک امریکا تعلقات کا نیا دور شروع کریں گے،وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان کا وژن لے کر امریکا آئے ہیں،ہم خطے میں امن اور خوشحالی کا بیانیہ لے کر امریکا آئے ہیں،

    وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین وائیٹ ہاؤس میں ملاقات جاری ہے، اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کوانتہائی خوشگواردیکھ رہا ہوں، ،امید ہے ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئےگی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ عمران خان وائیٹ ہاوس پہنچے تو امریکی صدر نے خیر مقدم کیا،

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہو رہی ہے، وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ٹرمپ سے بے تکلفانہ گفتگو کرتے رہے اور گفتگو کرتے ہوئے مسکراتے رہے.

  • عمران خان اور ٹرمپ کی ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہے گی، نعیم الحق

    عمران خان اور ٹرمپ کی ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہے گی، نعیم الحق

    پی ٹی آئی لیڈر نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ، امریکی صدر کے درمیان ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہے گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں نے کہاکہ یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ادھر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان پاک امریکا تعلقات کا نیا دور شروع کریں گے، وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان کا وژن لے کر امریکا آئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں امن اور خوشحالی کا بیانیہ لے کر امریکا آئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے وائٹ ہاﺅس پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم کا گرمجوشی سے استقبال کیا ۔ اس مو قع پر وزیراعظم کو امریکی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ وائٹ ہاؤ س پہنچے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود ہیں ۔

    واضح رہے کہ اس وقت ساری دنیا کی نظریں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور ان کی ٹرمپ سے ملاقات پر لگی ہوئی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے، وزیر اعظم کی آج کی ملاقاتوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم بعد ازاں اہم کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے، وہ پاک امریکا بزنس کونسل کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو بھی دیں گے،

    وزیر اعظم عمران خان کی آمد سے پہلے استقبال کیلئے امریکی فوج کا دستہ بھی پہنچ گیا جبکہ پاکستانیوں‌کی بڑی تعدد بھی وائٹ ہاؤس کے باہر موجود ہے، عمران خان اور ٹرمپ کی ون آن ون ملاقات کی طرح وفود کی سطح‌پر بھی بات چیت ہو گی،

    وزیراعظم عمران خان جب وائیٹ ہاؤس پہنچے تو اس موقع پر وائیٹ ہاؤس کے باہر بڑی تعداد پاکستانیوں کی جمع تھی جنہوں نے وزیراعظم کو دیکھ کر خیرمقدمی نعرے لگائے، وزیراعظم عمران خان نے بھی استقبال کے لئے آنے والوں کو ہاتھ ہلا کر جواب دیا.

  • عمران خان سے ملاقات کوانتہائی خوشگواردیکھ رہا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

    عمران خان سے ملاقات کوانتہائی خوشگواردیکھ رہا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سےملاقات کوانتہائی خوشگواردیکھ رہاہوں،.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین وائیٹ ہاؤس میں ملاقات جاری ہے، اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کوانتہائی خوشگواردیکھ رہا ہوں، ،امید ہے ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئےگی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ عمران خان وائیٹ ہاوس پہنچے تو امریکی صدر نے خیر مقدم کیا،

    وزیراعظم عمران خان امریکی صدر سے ملنے پاکستان کے قومی لباس میں گئے، وزیراعظم نے شلوار قمیض پہن رکھی ہے،انہوں نے نیلی شلوار قمیض کے اوپر ویسٹ کوٹ بھی پہنا ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان صوبہ خیبر پختونخواہ کے مشہور پشاوری چپل پہن کر وائیٹ ہاوس گئے ہیں.

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہو رہی ہے، وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ٹرمپ سے بے تکلفانہ گفتگو کرتے رہے اور گفتگو کرتے ہوئے مسکراتے رہے.

    شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاک امریکا تعلقات کا نیا دور شروع کریں گے،وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان کا وژن لے کر امریکا آئے ہیں،ہم خطے میں امن اور خوشحالی کا بیانیہ لے کر امریکا آئے ہیں،

  • یہ ہوتا ہے وزیراعظم، وائیٹ ہاؤس میں بھی وزیراعظم قومی لباس پہن کر گئے

    یہ ہوتا ہے وزیراعظم، وائیٹ ہاؤس میں بھی وزیراعظم قومی لباس پہن کر گئے

    وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے پاکستان کے قومی لباس میں گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات جاری ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ عمران خان وائیٹ ہاوس پہنچے تو امریکی صدر نے خیر مقدم کیا،

    وزیراعظم عمران خان امریکی صدر سے ملنے پاکستان کے قومی لباس میں گئے، وزیراعظم نے شلوار قمیض پہن رکھی ہے،انہوں نے نیلی شلوار قمیض کے اوپر ویسٹ کوٹ بھی پہنا ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان صوبہ خیبر پختونخواہ کے مشہور پشاوری چپل پہن کر وائیٹ ہاوس گئے ہیں.

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہو رہی ہے، وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ٹرمپ سے بے تکلفانہ گفتگو کرتے رہے اور گفتگو کرتے ہوئے مسکراتے رہے.

    اس وقت ساری دنیا کی نظریں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور ان کی ٹرمپ سے ملاقات پر لگی ہوئی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے، وزیر اعظم کی آج کی ملاقاتوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم بعد ازاں اہم کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے، وہ پاک امریکا بزنس کونسل کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو بھی دیں گے،

    وزیر اعظم عمران خان کی آمد سے پہلے استقبال کیلئے امریکی فوج کا دستہ بھی پہنچ گیا جبکہ پاکستانیوں‌کی بڑی تعدد بھی وائٹ ہاؤس کے باہر موجود ہے.

  • وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات جاری، گارڈ آف آنر پیش

    وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات جاری، گارڈ آف آنر پیش

    وزیراعظم عمران خان وائیٹ ہاؤس پہنچے اس موقع پر وائیٹ ہاؤس کے باہر بڑی تعداد پاکستانیوں کی جمع تھی جنہوں نے وزیراعظم کو دیکھ کر خیرمقدمی نعرے لگائے، وزیراعظم عمران خان نے بھی استقبال کے لئے آنے والوں کو ہاتھ ہلا کر جواب دیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے وائٹ ہاﺅس پہنچنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم کا گرمجوشی سے استقبال کیا ۔ اس مو قع پر وزیراعظم کو امریکی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ وائٹ ہاؤ س پہنچے ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم کے ساتھ موجود ہیں ۔

    شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاک امریکا تعلقات کا نیا دور شروع کریں گے،وزیراعظم عمران خان نیا پاکستان کا وژن لے کر امریکا آئے ہیں،ہم خطے میں امن اور خوشحالی کا بیانیہ لے کر امریکا آئے ہیں،

    اس وقت ساری دنیا کی نظریں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور ان کی ٹرمپ سے ملاقات پر لگی ہوئی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے، وزیر اعظم کی آج کی ملاقاتوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم بعد ازاں اہم کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے، وہ پاک امریکا بزنس کونسل کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو بھی دیں گے،

    وزیر اعظم عمران خان کی آمد سے پہلے استقبال کیلئے امریکی فوج کا دستہ بھی پہنچ گیا جبکہ پاکستانیوں‌کی بڑی تعدد بھی وائٹ ہاؤس کے باہر موجود ہے، عمران خان اور ٹرمپ کی ون آن ون ملاقات کی طرح وفود کی سطح‌پر بھی بات چیت ہو گی،

  • عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ کی طرف سے بھرپور استقبال

    عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے، ٹرمپ کی طرف سے بھرپور استقبال

    پاکستانی وزیر اعظم عمران خان وائٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے وائٹ ہاؤس پہنچنے پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کا خیر مقدم کیا گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نےوائٹ ہاؤ س کے دروازے پر وزیراعظم عمران خان کا خیر مقدم کیا، وزیراعظم عمران خان امریکی صدرکی دعوت پرامریکاکادورہ کررہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ہیں،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ،خطےکی صورتحال سےمتعلق تبادلہ خیال کیاجائےگا،

    اس وقت ساری دنیا کی نظریں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور ان کی ٹرمپ سے ملاقات پر لگی ہوئی ہیں، وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے، وزیر اعظم کی آج کی ملاقاتوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم بعد ازاں اہم کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے، وہ پاک امریکا بزنس کونسل کے ساتھ میٹنگ کریں گے اور غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو بھی دیں گے،

    وزیر اعظم عمران خان کی آمد سے پہلے استقبال کیلئے امریکی فوج کا دستہ بھی پہنچ گیا جبکہ پاکستانیوں‌کی بڑی تعدد بھی وائٹ ہاؤس کے باہر موجود ہے، عمران خان اور ٹرمپ کی ون آن ون ملاقات کی طرح وفود کی سطح‌پر بھی بات چیت ہو گی،

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیراعظم عمران خان کے وفد کے رکن کی حیثیت سے وائٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہوں گے، آرمی چیف اجلاس کے بعد امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کا دورہ کریں گے۔ جہاں آرمی چیف امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع رچرڈ اسپینسر سے ملیں گے۔ اس کے علاوہ جنرل قمر جاوید باجوہ امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ اور چیف آف اسٹاف جنرل مارک اے ملے سے بھی ملاقات کریں گے۔

  • اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں‌ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں‌ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،



    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 10 سب انسپکٹرز کو مختلف تھانوں میں تعینات کر دیا گیا ہے، 34 ایڈیشنل سب انسپکٹر، 12 ہیڈ کانسٹیبل اور 28 کانسٹیبل کے بھی تبادلے کر دیئے گئے ہیں،


    پولیس کی جانب سے تمام تقرریوں اور تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں، جن پولیس انسپکٹرز کو مختلف تھانوں میں تعینات کیا گیا اور جن کے تبادلے کئے گئے ہیں ان میں اے ایس آئی تنویر احمد، عاصم علی، محمد نسیم، محمد افضل، عاکف عالم خان، آصف نواز، محمد مالک، زاہد محمود، خوبان شاہ، لیاقت علی، شاہنواز، رفاقت حسین، نصیر احمد، نیاز احمد، زبیر مظہر و دیگر شامل ہیں،

  • اداکار محسن عباس کی اہلیہ نے شوہر سے متعلق نیا دعویٰ کر دیا، کیا کہا؟ جانیے اس رپورٹ میں‌

    اداکار محسن عباس کی اہلیہ نے شوہر سے متعلق نیا دعویٰ کر دیا، کیا کہا؟ جانیے اس رپورٹ میں‌

    اداکار محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے شوہر نے کاروبار کیلئے ان سے 50 لاکھ روپے لیے تھے، میں اس کے ساتھ بالکل نہیں رہنا چاہتی کیونکہ مجھے اس سے جان کا خطرہ ہے، میں صلح کی طرف بالکل نہیں جارہی ایسےخطرناک آدمی کیساتھ نہیں رہ سکتی، میں نے گھر بچانے کی ہر ممکن کوشش کی میرےپاس تمام میسیجزہیں،

    اداکار محسن عباس کی اہلیہ کے الزامات پر جوابی پریس کانفرنس، طلاق کے دہانے پر کیوں پہنچے؟ صاف بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فاطمہ سہیل کا کہنا تھا کہ اس کے شوہر محسن عباس حیدر نے پچھلے 4 سال کے دوران اسے کئی بار تشدد کا نشانہ بنایا ، محسن جاہلانہ طریقے سے غصہ کرتے ہیں اور چیزیں توڑتے ہیں، محسن عباس نفسیاتی ہے مجھے بھی اور خود کو بھی تھپڑ مارتا تھا، اس نے پولیس کے سامنے بھی اقرار کیا ہے کہ وہ ماہر نفسیات کے پاس جاتا رہا ہے،

    فاطمہ سہیل نے کہاکہ میں قسم کھا کر کہتی ہوں‌ کہ مجھ پر تشدد کیا گیا، محسن نے جھوٹی قسم کھاکےکہہ دیاکہ وہ پولیس اسٹیشن سےآیا، صرف اپنے بیٹے کے لیے آواز اٹھائی ہے، ادھر پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن فاطمہ چدھڑ نے کہا ہے کہ تشددکرنے والاکتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو انجام تک ضرور پہنچائیں گے، حکومت ،ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اب فاطمہ کےساتھ ہے،

  • رہبر کمیٹی کا اجلاس، 25 جولائی کے جلسوں‌ کو حتمی شکل دے دی گئی، گرفتاریوں کی مذمت

    رہبر کمیٹی کا اجلاس، 25 جولائی کے جلسوں‌ کو حتمی شکل دے دی گئی، گرفتاریوں کی مذمت

    رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد کنوینر اکرم درانی و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان اور اسفند یار ولی پشاور کے جلسوں میں شرکت کریں گے، شہباز شریف لاہور ، بلاول کراچی میں جلسوں میں شرکت کرینگے، رہبرکمیٹی کےتیسرےاجلاس میں ہم نے سینیٹ الیکشن پر دوبارہ مشاورت کی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن کی رہبرکمیٹی نے25جولائی کے جلسوں کوحتمی شکل دے دی، اکرم درانی کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن کی تعداد پوری ہے جو ہم ایوان میں بھی ثابت کریں گے، کمیٹی نے قائدین کی گرفتاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، صف زرداری،نوازشریف، شاہدخاقان ،سعد رفیق و دیگر کی گرفتاری کی مذمت کی گئی،

    اکرم درانی نے کہاکہ گرفتاریاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، رہبر کمیٹی کے اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی.

  • کمرے سے اے سی اتارا گیا تو نواز شریف کومے میں جاسکتے ہیں، ذاتی معالج کا دعویٰ

    کمرے سے اے سی اتارا گیا تو نواز شریف کومے میں جاسکتے ہیں، ذاتی معالج کا دعویٰ

    وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے نواز شریف اور زرداری کے کمروں سے اے سی اتارنے کے اعلان پرڈاکٹرز کے حوالہ سے کہا جارہا ہے کہ نواز شریف کے کمرے میں اے سی ڈاکٹرز کی ہدایات پر لگایا گیا ہے، ڈاکٹرز کی رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے،

    نواز شریف ڈیل، ایک ملک کے بادشاہ نے انکی طرف سے رقم دینے کا کہا لیکن…؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ڈاکٹر اظہر کیانی نے رپورٹ میں نواز شریف کے گردے فیل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا، نواز شریف کو گھبراہٹ اورطبیعت کی خرابی کی بڑی وجہ پانی کی کمی بتائی گئی، ڈاکٹر اظہر کیانی کے حوالہ سے کہا گیا ہے کہ پسینے اور پانی کی کمی سے میڈیکل ایمرجنسی ہو سکتی ہے، پانی کی کمی سے گردے فیل ہو سکتے ہیں، دل کی تکلیف کااندیشہ ہے،

    نواز شریف کی حکومت سے ڈیل، پچاس کروڑ کی پہلی قسط آ گئی، زرداری کے بھی سات بلین ڈالر آئیں گے، پی ٹی آئی لیڈر کا بڑا دعویٰ‌

    ڈاکٹر حامد شریف خان نےبھی نوازشریف کی طبیعت خرابی کی وجہ ڈی ہائیڈریشن بتائی ہے، ڈاکٹر حامد شریف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پانی کی کمی سے نواز شریف کوما میں جا سکتے ہیں، پانی کی کمی سے نواز شریف کو دل کی تکلیف کا خدشہ ہو سکتا ہے،

  • مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے میڈیا اور سوشل میڈیا کو استعمال کیا جائے، فخر امام، ڈاکٹر محمد فیصل

    مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے میڈیا اور سوشل میڈیا کو استعمال کیا جائے، فخر امام، ڈاکٹر محمد فیصل

    چیئرمین کشمیرکمیٹی سید فخر امام نے کہاہے کہ معاشی طور پرمضبوط پاکستان ہی کشمیر کا کیس زیادہ اچھی طرح لڑے گا،مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا اور سوشل میڈیا کو استعمال کیا جائے،بھارت سیکولر ملک نہیں ہے ہنددتوا کیخلاف کانگرس بھی بات نہیں کرتی ہے، برہان وانی کی شہادت کے بعد جو مقامی مزہمت پیدا ہوئی اس پر بھارت ابھی تک قابو نہیں پاسکا ہے ،ہماری جغرافیہ ہماری طاقت ہے ہمیں اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے،معاشی ترقی کے لیے ملک میں امن لانا ہوگاامن ہو گا، ادھر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ ہنددتوا سب سے بڑا خطرہ ہے، تیاری کرنی ہوگی نوجوان سوشل میڈیاکااستعمال کریں ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کااظہارچیرمین کشمیرکمیٹی سید فخر امام،ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے افروایشیاء فورم کے زیراہتمام ہنددتوا نظریہ امن او رمعیشت کے لیے خطرہ کے عنوان سے منعقدہ گول میزمباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مباحثے سے کنوئینرکل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی ،سابق وزیراعظم سردار یعقوب خان،چیرمین افروایشیاء فورم نعیم صدیقی ،سربراہ تحریک نوجوانان پاکستان عبداللہ گل،حریت رہنمایوسف نسیم ،دفاعی تجزیہ نگارماریہ سلطان،جنرل(ر) امجد شعیب ،حریت رہنمامیرطاہر مسعود،سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنول دلشاد ودیگرنے بھی خطاب کیا۔چیرمین کشمیرکمیٹی سید فخر امام نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر کے مسئلہ کو 72سال ہوگئے ہیں. گرداس پور بھارت کو دینے کی وجہ سے کشمیر بھارت سے جڑ گیا. ریڈ کلف ایوارڈ میں ناانصافی کی بنیاد رکھی گئی مستقبل کی جنگیں پانی پر ہوں گی فیروز پور کو بھی بھارت کو دے دیاگیا جبکہ اکثریت مسلمانوں کی تھی۔1947سے لے کر اب تک تین جنگیں بھارت کے ساتھ ہوچکے ہیں. بھارت جنگ سے خوف ذدہ تھا کہ وہ شکست کھا جائے گا. اس لیے وہ مسئلہ کشمیرکو سلامتی کونسل میں لے کرگیا. سلامتی کونسل نے حق رائے دہی کا فیصلہ کیا. اس سارے عرصہ میں پاکستان دو حصوں میں تقسیم ہوا،

    انہوں نے کہاکہ ہماری حیثیت بھی فیصلوں میں اہم کردار ادا کرتاہے برہان وانی کی شہادت کے بعد جو مقامی مزہمت پیدا ہوئی اس پر بھارت ابھی تک قابو نہیں پاسکا ہے اس کو آگے لے کرجانا ہوگا۔کشمیر کمیٹی میں پہلی بار سینیٹ کے ارکان شامل ہیں یہ حکومت کا حصہ نہیں ہے۔سفارتخانوں کو کشمیر کے حوالے سے کردار دیاجائے گا۔مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے کے لیے میڈیا اور سوشل میڈیا کو استعمال کیا جائے ایک لاکھ شہادتیں ہوئی ہیں۔ بھارت نے جو مظالم کشمیر میں کئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ہے امریکہ اور دیگر ممالک کی بات کرتے ہیں ہم امریکہ کے دفاعی ساتھی تھے مگر کشمیر کی کسی نے بات نہیں کی سی پیک پاکستان کے لیے بہتر ہے. اس سے پاکستان دنیا کے ساتھ منسلک ہوجائے گا پاکستان کے لیے خودمختاری اہم ہے اور اس کے لیے کشمیر اہم ہے ہماری جغرافیہ ہماری طاقت ہے ہمیں اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے. ہماری معاشی طاقت وہ نہیں ہے جو ہونا چاہیے اس کے لیے ہمیں امن لانا ہوگا. امن کی وجہ سے چین سپر پاور بن گیاہے آج دنیا کی چین میں سرمایہ کاری کی ہے اگر امن ہو گا تو ملک ترقی کرے گا. سارک کی بنیاد پاکستان نے ڈالی مگر سارک آگے نہیں بڑرہاہے اس کی وجہ بھارت ہے. نریندرمودی نے بنگلہ دیش میں کہاکہ ہم نے بنگلہ دیش بنایاہے. بھارت سیکولر ملک نہیں ہے ہنددتوا کے خلاف کانگرس بھی بات نہیں کرتی ہے.اگر ہم اپنے بچوں کی اعلی تعلیم دیں تو پاکستان کی برآمدات 80ارب ہوجائیں گی. زراعت کو ہم نے یکسر نظر انداز کیا.پاکستان معاشی مضبوط ہوگا تو کشمیر کا کیس زیادہ اچھی طرح لڑیں گے مجھے آئی ایم ایف سے قرض لینا پسند نہیں ہے. قائداعظم کی تقریروں میں چاٹر آف پاکستان نظر آتا ہے. پاکستان میں اتفاق پیداکرنے کی ضرورت ہے۔معاشی طور پر مضبوط ہونا ضروری ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ ہنددتوا سب سے بڑا خطرہ ہے. اس کے لیے تیاری کرنی ہوگی. نوجوانوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنا چاہیے تاکہ اپنا نقطہ نظردنیاکے سامنے پیش کیا جائے۔کشمیرکامقدمہ لڑنے کے لیے سوشل میڈیاکاپلیٹ فارم استعمال کریں۔کنوئینرکل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہنددتوا کامقصد آزاد کشمیر کو واپس لیناہے۔بھارت کشمیر کی مخصوص حثیت کو تبدیل کرنا چاہتاہے تاکہ آبادی کا تناسب تبدیل کیا جاسکے. حق خودارادیت اور آزاد پسندوں کے خلاف مزید طاقر کا استعمال کیاجائے ۔ سابق وزیراعظم سردار یعقوب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر میڈیا کشمیر کا مسئلہ اجاگر کرئے تو مسئلہ جلد ہوجائے گا مولانا فضل الرحمن نے بھی کشمیر کے لیے اچھا کام کیا۔آج وہ چئیرمین کمیٹی نہیں ہے ہمیں ان کے خلاف باتیں نہیں کرنی چاہیں کل کو آپ فخرامام کے خلاف بھی ایسی باتیں کریں گے ۔چیرمین افروایشیاء فورم نعیم صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہندوتوا ایک دہشتگردی کا نعرہ ہے اس کے ذریعے نفرت پھیلائی جارہی ہے سیکولر بھارت کا نعرہ مرگیاہے۔

    سربراہ تحریک نوجوانان پاکستان عبداللہ گل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو اجاگر نے ہماری ذمہ داری ہے دنیا میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھارت میں ہوتی ہے۔بھارت کی ریاستی دہشتگردی سے کوئی پڑوسی ملک محفوظ نہیں ہے۔بھارتی جاسوس کلبھوشن کوعالمی عدالت نے دہشتگردتسلیم کرلیاہے کشمیر کے مسئلہ کو سوشل میڈیا پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے سفارتخانے میں کشمیرسیل بنایا جائے کشمیری قوم بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی ہے کشمیر جل رہاہے اور توجہ چاہتاہے اگر پاکستان کشمیریوں کا پشتی بانا نہ بناتو اس سے نقصان ہوگا. ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا چاہیے نوجوانوں کو آگاہ کیاجائے بھارت کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتاہے اس کو روکنا ہوگا۔

    جنرل(ر) امجد شعیب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2014میں پہلی بار بی جے پی کے منشور میں ہنددتوانظر آئی مگر نریندرمودی نے کبھی اس کی مخالفت نہیں کی. لوک سبھا کے الیکشن میں دوبارہ مودی جیت گیاہے اگر مودی نے تیسری مرتبہ وزیراعظم بنانا ہے تو ہندداتوا سے وہ کیوں پیچھے ہوگا. بھارت سمجھتاہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے آبادی کا تناسب تبدیل کیاجائے۔مودی اگلے جنرل الیکشن سے پہلے آرٹیکل 370اور35اے کو ختم کرنا چاہتاہے۔ ہمارے پاس وقت کم ہے. پلوامہ کے حملہ کو آج بھی ہم استعمال کرسکتے ہیں کہ پاک بھارت تنازعے کی وجہ سے چھوٹے سے واقع سے بھی پاک بھارت میں ایٹمی جنگ ہوسکتی ہے اور دنیا کو یہ باور کرنا ہوگا. بھارت مقبوضہ کشمیر میں پرحملے کا الزام پاکستان پر لگاتاہے مگر ہمیں صرف تردید نہیں بلکہ دنیا کو بتانا چاہیے کہ بھارت صرف الزام لگتاہے ثبوت نہیں دیتاہے. ہمیں مسئلہ کشمیر پر دنیا کے سامنے بیانیہ رکھنا ہوگا کیوں کہ دنیابیانیہ کے پیچھے چلتی ہے۔دفاعی تجزیہ نگارماریہ سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سب سے زیادہ پرانہ مسئلہ کشمیر کا ہے. بھارت کوشش کررہاہے کہ کشمیر کو دہشتگردی سے جوڑا جائے. کشمیر کا مسئلہ 1947سے سلامتی کونسل میں ہے یہ حق خودارادیت کا مسئلہ ہے کشمیریوں کو مسلح جدوجہد کرنے کا حق ہے سلامتی کونسل ان کو یہ حق دیتاہے کشمیر کو ہمیں انسانی حقوق کے مسئلہ کے طور پر اجاگر کرنا ہوگا. عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے بھارتی سابق فوجیوں کو کشمیر میں آباد کیاجارہاہے اور ان کو یہ حق دیا جارہاہے کہ وہ زمین خریدیں جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے جب تک حق رائے دہی نہیں ہوتی غیر مقامی لوگ نہ زمین لے سکتے ہیں نہ ان کو آباد کیا جاسکتاہے،

    حریت رہنمایوسف نسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت سے کشمیری آزادی لے کررہیں گے کشمیر آزاد ہوگا۔حریت رہنمامیرطاہر مسعودنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی آبادی 65%بتائی جارہی ہے بھارت نے تقسیم ہند کے دوران ہجرت کرنے والوں کو کشمیرمیںآباد کیا جس کی وجہ سے آبادی 85%سے کم کردہ گئی ہے۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنول دلشاد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نفرت کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں موجود ہندووں کے مندر کھولے جائیں اس طرح ہی کشمیر آزاد ہوگا۔
    محمد اویس

  • دورہ امریکہ، وزیر اعظم سے ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر لنڈسے گراہم کی ملاقات

    دورہ امریکہ، وزیر اعظم سے ریپبلکن پارٹی کے سینیٹر لنڈسے گراہم کی ملاقات

    وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ریپبلکن پارٹی کےسینیٹرلنڈسے گراہم کی ملاقات ہوئی ہے،

    دنیا کی نظریں عمران، ٹرمپ ملاقات پر جم گئیں، وزیراعظم کی آج اور کیا ہیں مصروفیات؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات پاکستان ہاؤس واشنگٹن میں ہوئی، ملاقات میں شاہ محمود قریشی، سہیل محمود اورپاکستانی سفیراسد مجید بھی شریک تھے،

    ملاقات کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، واضح‌ رہے کہ عمران خان آج امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کر رہے ہیں، اس وقت ساری دنیا کی نظریں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور ان کی ٹرمپ سے ملاقات پر لگی ہوئی ہیں، دونوں ملکوں کے سربراہان میں افغانستان میں امن عمل سمیت دیگر اہم ایشوز پر گفتگو ہو گی، وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے، وزیر اعظم کی آج کی ملاقاتوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم اہم کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان پاک امریکا بزنس کونسل کے ساتھ میٹنگ کریں گے، وہ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیں گے،

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی کمپنیوں کےسی ای اوزسےگول میزملاقات ہوگی، وزیراعظم عمران خان پاکستانی وفد کے ارکان سے پلاننگ میٹنگ کریں گے،

  • عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ سے مخالفین کی امیدوں پر اوس پڑ گئی، صمصام بخاری

    عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ سے مخالفین کی امیدوں پر اوس پڑ گئی، صمصام بخاری

    صوبائی وزیر سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ سے مخالفین کی امیدوں پر اوس پڑ گئی ہے، دورہ امریکہ سے وزیراعظم عمران خان نے نے ملک وقوم کے وقار میں اضافہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورے پر تنقید برائے تنقید کر کے پیپلز پارٹی اور نواز لیگ اپنی رہی سہی ساکھ بھی کھو بیٹھی ہیں، صوبائی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن عوامی حمایت سے یکسر محروم ہو چکی ہے اور اپنے رہنماؤں کی کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے غیرقانونی دھندوں میں ملوث ہونے کے باعث اس میں اب کسی قسم کا دم خم نہیں رہا،

    صوبائی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن احتجاج کی بجائے عدالتوں میں اپنے اعمال کا جواب دے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے ملزم کی حمایت میں ریلی کونسی جمہوریت ہے؟  سیدصمصام علی بخاری نے کہا کہ عوام احتجاج کرنے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی رہی ہے،

  • محکمہ صحت نے پنجاب میں پولیو کے خاتمے کیلئے جامع پلان تیار کر لیا

    محکمہ صحت نے پنجاب میں پولیو کے خاتمے کیلئے جامع پلان تیار کر لیا

    محکمہ صحت نے پنجاب میں پولیوکے خاتمے کے لیے جامع پلان تیارکر لیا ہے، چیف سیکرٹری پنجاب کوصوبائی کوآرڈینیٹربرائےانسداد پولیوسلمان غنی کی طرف سے بریفنگ دی گئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوآرڈینیٹربرائےانسداد پولیوسلمان غنی نے کہاکہ پلان قلیل، وسط اورطویل مدتی اقدامات پرمشتمل ہے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاکہ پولیو کےمکمل خاتمے کے لیے مشترکہ اورمسلسل کوششوں کی ضرورت ہے، پولیوکےخاتمےکےلیےقومی جذبےسےکام کرناہوگا،

    چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کا کہنا تھا کہ انسدادپولیوکےلیےاقدامات کےسلسلےمیں غفلت برداشت نہیں کی جائےگی،

  • گوجرانوالہ، دس سالہ معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل، اہل علاقہ کا شدید احتجاج

    گوجرانوالہ، دس سالہ معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل، اہل علاقہ کا شدید احتجاج

    گوجرانوالہ کے نواحی علاقے میں 10 سال کی بچی سے مبینہ زیادتی اور قتل کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور یہ کہ وہ قتل ہونے والی معصوم بچی کا رشتہ دار ہے، اس واقعہ کے بعد اہل علاقہ میں سخت غم کی فضا پائی جاتی ہے اور انہوں نے سخت احتجاج کیا ہے،

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے شور کرنے پر درندہ صفت شخص‌ نے اسے زیادتی کے بعد قتل کر دیا، پولیس نے اس افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،

  • ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں‌ و تبادلے، کون کہاں‌ تعینات ہوا؟ اہم خبر

    ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرریاں‌ و تبادلے، کون کہاں‌ تعینات ہوا؟ اہم خبر

    ایف بی آرمیں تقرراورتبادلے کئے گئے ہیں، عابد محمود نےڈائریکٹرڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اورانویسٹی گیشن پشاورکاچارج سنبھال لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گریڈ 20 کےعابد محمود کے چارج سنبھالنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے، محمدامین ایڈیشنل ڈائریکٹرڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی تعینات کیا گیا ہے،

    چیف کمشنرآئی آر ایبٹ آباد گریڈ 21 کے آفیسرعبدالرشید کو ممبرایف بی آر ہیڈ کوارٹرتعینات کیا گیا ہے، گریڈ 20 کے آفیسرآفتاب امام چیف کمشنر آپریشنزکارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی تعینات کئے گئے ہیں، جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ20کےڈاکٹراحمدشہاب چیف کمشنرریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آبادمقرر کئے گئے ہیں،

  • سیلیکٹڈ سے پوچھو کہ یہ امریکہ جانے سے پہلے کیا شرائط طے کر کے گیا ہے؟ مریم نواز

    سیلیکٹڈ سے پوچھو کہ یہ امریکہ جانے سے پہلے کیا شرائط طے کر کے گیا ہے؟ مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستانیو! سیلیکٹڈ سے پوچھو کہ یہ امریکہ جانے سے پہلے انکے ساتھ کیا شرائط طے کر کے گیا ہے؟


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغآم میں کہی ہے، مریم نواز نے آصف توقیر نامی ایک شخص کی طرف سے کی گئی اس ٹویٹ کو بھی ری ٹویٹ‌کیا ہے جس میں‌انہوں نے لکھا ہے کہ جلسے یا کمیونٹی خطاب میں مضائقہ کوئی نہیں، مگر سوال یہ ہے کہ لاکھوں ڈالر خرچ کر کے اس ایونٹ کی ضرورت کیا تھی؟ غیرملکی دورہ خارجہ پالیسی سے تعلق رکھتا ہے، مگر دورے میں کلیدی اہمیت امریکا میں جلسہ؟ خان صاحب نے ایسا کیا کہا، جو امریکا جا کر کہا جا سکتا تھا؟


    مریم نواز نے اس ٹویٹ‌ کے جواب میں‌ لکھا ہے کہ کیونکہ اب پاکستان میں نا وہ عوام میں نکل سکتا ہے نا شکل دکھا سکتا ہے۔

  • دنیا کی نظریں عمران، ٹرمپ ملاقات پر جم گئیں، وزیراعظم کی آج اور کیا ہیں مصروفیات؟ اہم خبر

    دنیا کی نظریں عمران، ٹرمپ ملاقات پر جم گئیں، وزیراعظم کی آج اور کیا ہیں مصروفیات؟ اہم خبر

    وزیراعظم پاکستان عمران خان پاکستانی وقت کے مطابق 8 بج کر 30 منٹ پر وائٹ ہاؤس پہنچیں گے جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے. اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم عمران خان کو وائٹ ہاؤس کا دورہ بھی کرائیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ساری دنیا کی نظریں وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور ان کی ٹرمپ سے ملاقات پر لگی ہوئی ہیں، دونوں ملکوں کے سربراہان میں افغانستان میں امن عمل سمیت دیگر اہم ایشوز پر گفتگو ہو گی، وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے، وزیر اعظم کی آج کی ملاقاتوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، وزیر اعظم اہم کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان پاک امریکا بزنس کونسل کے ساتھ میٹنگ کریں گے، وہ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیں گے،

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی امریکی کمپنیوں کےسی ای اوزسےگول میزملاقات ہوگی، وزیراعظم عمران خان پاکستانی وفد کے ارکان سے پلاننگ میٹنگ کریں گے، وہ سینیٹر لنزے گراہم سے ملاقات کریں گے،

  • عدلیہ اور طب دونوں مقدس شعبے ہیں، وکیل کو ڈاکٹر سے زیادہ پروفیشنل ہونا چاہیے، چیف جسٹس

    عدلیہ اور طب دونوں مقدس شعبے ہیں، وکیل کو ڈاکٹر سے زیادہ پروفیشنل ہونا چاہیے، چیف جسٹس

    چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ زیر التوا مقدمات نمٹانے کیلیے ماڈل کورٹ اچھا اقدام ہے ، نئے وکلا کیلیے بھی ٹریننگ بہت ضروری ہے ، وکلا کا پیشہ پیسا بنانے کیلیے نہیں ہے ،

    سزامعطل ہونےسے نااہل شخص الیکشن کیلیےاہل نہیں ہو سکتا،سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اسلام آباد میں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ محنت سے کام کرنا کامیابی کی کنجی ہے ، وکیل لوگوں اور معاشرے کے لیے لڑتا ہے، ان شعبوں میں کسی دھوکے باز کی کوئی جگہ نہیں ہے، عدلیہ اور میڈیسن دونوں مقدس شعبے ہیں، وکیل کو ڈاکٹر سے زیادہ پروفیشنل ہونا چاہیے، ہمارے وکلابہت ذہین ہیں لیکن ان کو ڈائریکشن چاہیے،

    چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ اسلام آباد:وکلاکی ٹریننگ میرا جذبہ تھا، اب ایسے اداروں کی ضرورت ہے جہاں نوجوان وکلاکی تربیت کی جا سکے، لاء کالجز کی کثرت کی وجہ سے اب سینیر وکلاکی کمی ہوگئی ہے، برطانیہ میں لاگریجویٹ کو تربیت سے وکیل بنایا جاتا ہے، ہمارے سسٹم میں تربیت کا فقدان تھا، اس سے زیادہ مقدس کام اور کوئی نہیں ہو سکتا، وکیل لوگوں اور معاشرے کے لیے لڑتا ہے،

  • کاٹن پر ظالمانہ ٹیکس کا معاملہ اعلیٰ حکام تک پہنچانے پر مبشر لقمان کے شکرگزار ہیں، سہیل محمود کھرل

    کاٹن پر ظالمانہ ٹیکس کا معاملہ اعلیٰ حکام تک پہنچانے پر مبشر لقمان کے شکرگزار ہیں، سہیل محمود کھرل

    پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین سہیل محمود کھرل نے کہا ہے کہ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی جانب سے کاٹن پر ظالمانہ ٹیکس لگائے جانے کیخلاف بھرپور آواز بلند کرنے اور ہماری آواز اعلیٰ‌ حکام تک پہنچائے جانے پر ہم ان کے شکر گزار ہیں،

    سہیل محمود کھرل نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مبشر لقمان نے ہمیں‌ کھرا سچ پروگرام میں وقت دیا اور پھر انہی کی وساطت سے ہم پی ٹی آئی لیڈر جہانگیر ترین سے ملے، ہم نے انہیں کاٹن پر لگائے گئے ظالمانہ ٹیکس سے آگاہ کیا، انہوں نے ہماری بات سنی، سمجھی اور پھر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو فون کیا جس پر ہم ان سے بھی ملے اور کاٹن انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، انہوں نے کہاکہ چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ہمارے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ وہ کاٹن پر ظالمانہ ٹیکس ختم کریں گے،

    سہیل محھمود کھرل نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ حکومی ذمہ داران اپنا کیا ہوا وعدہ پورا کریں گے، کاٹن پر ظالمانہ ٹیکس سے کسانوں پر زبردست بوجھ پڑا ہے، انہوں نے کہاکہ میں ایک بار پھر سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان، پی ٹی آئی لیڈر جہانگیر ترین، کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر، اسد قیصر، فخر امام اور صاحبزادہ محمود سلطان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے.

  • بھارت، ہندو انتہاپسندوں کا مسلم نوجوانوں پر تشدد، زبردستی لگوائے جے شری رام کے نعرے

    بھارت، ہندو انتہاپسندوں کا مسلم نوجوانوں پر تشدد، زبردستی لگوائے جے شری رام کے نعرے

    بھارتی شہر اورنگ آباد میں ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے دو مسلم نوجوانوں‌ کو جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا اور انہیں زبردست تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوانتہا پسند اہلکاروں نے دو موٹر سائیکل سوار مسلم نوجوانوں کو روکا اور انہیں زبردستی جے شری رام کے نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا، ہندوانتہاپسندوں نے نوجوانوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ان سے زبردستی نعرے لگوائے، یہ واقعہ اورنگ آباد میں بجرنگ چوک میں پیش آیا ہے. اس واقعہ کے بعد علاقہ کے مسلمانوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے،

    بھارتی میڈیا کے مطابق اورنگ آباد کے پولیس کمشنر چرنجیوی پرساد نے کہا ہے کہ ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے گی، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ملزمان کی تلاش میں مصروف ہے، یاد رہے کہ اورنگ آباد میں اس سے پہلے بھی ہندوانتہاپسندوں کی جانب سے آئے دن مسلم نوجوانوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، چند دن قبل عمران پٹیل نامی مسلم نوجوان کو بھی اسی طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا،

  • عمران خان کا خطاب، کیپیٹل ون ارینا میں میلہ سج گیا، پاکستانیوں میں جوش و خروش دیکھ کر امریکی حیرت زدہ

    عمران خان کا خطاب، کیپیٹل ون ارینا میں میلہ سج گیا، پاکستانیوں میں جوش و خروش دیکھ کر امریکی حیرت زدہ

    وزیر اعظم عمران خان کا امریکہ میں خطاب سننے کیلئے پاکستانیوں میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے اور اس وقت کیپٹل ون ایرینا کے باہر پاکستانیوں کی بڑی تعدادموجودہے, ارینا میں میلہ سج چکا ہے اور اریناون میں بڑی بڑی سکرینیں نصب کردی گئی ہیں جہاں‌ لوگ وزیر اعظم کا خطاب سن سکیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان تین روزہ دورہ پر امریکہ میں‌ موجود ہیں جہاں ان سے دورے کے پہلے روز پاکستانی سفارتخانے میں تاجروں، سرمایہ کاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے ملاقاتیں کی ہیں، اس دوران وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی تاجروں ،سرمایہ کاروں کے وفود سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ انہیں سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا، دوسری جانب سرمایہ کاروں نے عمران خان کے ویژن کو سراہا،

    رپورٹ‌ کے مطابق امریکہ میں اس وقت وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سننے کیلئے پاکستانیوں میں زبردست جوش وخروش پایا جارہاہے، میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ارینا میں وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سننے کیلئے 22 ہزار پاکستانیوں کی شرکت متوقع ہے، اس وقت صورتحال یہ ہے کہ لوگ بڑی تعداد میں کپیٹل ون ارینا کے گرد موجود ہیں، پاکستانیوں نے اس موقع پر قومی پرچم اٹھا رکھے ہیں اور وہ پاکستان اور عمران خان کے حق میں نعرے بلند کررہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کاخطاب راہ راست دکھانے کیلئے ایرینا میں بڑی سکرینیں نصب کی گئی ہیں، پاکستانی ہیوسٹن سےبھی وزیراعظم کاخطاب سننےآئےہیں، کینیڈاکےشہرٹورنٹوسےبھی پاکستانی وزیراعظم عمران خان کاخطاب سننےآئےہیں، کیپٹل ون اریناکےباہر پاکستانیوں کی جانب سے ملی ترانےگا کروطن سےمحبت کااظہار کیا جارہا ہے،

    وزیر اعظم عمران خان کا خطاب سننے کیلئے پاکستانیوں میں پائے جانے والے جوش و خروش کو دیکھ کر امریکی کمیونٹی حیرت میں مبتلا ہے اور ان کی جانب سے بھی خوشی کا اظہا رکیا جارہا ہے، پاکستانیوں کی طرف سے سبز ہلالی پرچم لہرائے جارہے ہیں،

  • اسے کہتے ہیں لیڈر ، امریکہ میں عمران خان کےاستقبال کےلیے ہزاروں افراد جمع

    اسے کہتے ہیں لیڈر ، امریکہ میں عمران خان کےاستقبال کےلیے ہزاروں افراد جمع

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر جس طرح امریکہ میں مقیم پاکسانی اور دنیا بھر سے آئے ہوئے افراد عمران خان کے استقبال کے لیے سڑکوں پر جمع ہیں. اس سے قبل ایسی کوئی مثال نہیں ملتی اسے کہتے ہیں لیڈر۔ یہ ہے عمران خان پر پاکستانیوں کا یقین۔ آپ کیا جانو باجی آپ کو تو بریانی اور قیمے والے نان کا ہی پتہ ہے۔

    امریکہ میں‌وزیر اعظم عمران خان کو جس طرح اہمیت دی جا رہی ہے اس پر پنجاب گورنمنٹ کے ترجمان شہباز گل نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ بتا دو دنیا والوں کو کہ ایسا ہوتا ہے "لیڈر”


    یاد رہے کہ وزیر اعظم اس وقت واشنگٹن ڈی سی ایک اسٹیڈیم میں پاکستانیوں سے خطاب کرنےوالے ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں افراد موجود ہیں.پاکستانیوں کےعلاوہ بڑی تعداد میں دوسرےممالک سےآئے ہوئے لوگ بھی اس وقت عمران خان کا خطاب سننےکے لیے بے تاب ہیں اور آتش بازی کررہےہیں.

  • گورنر سندھ سے فہمیدہ مرزا کی ملاقات، صوبے میں‌ پانی کی منصفانہ تقسیم کا مطالبہ

    گورنر سندھ سے فہمیدہ مرزا کی ملاقات، صوبے میں‌ پانی کی منصفانہ تقسیم کا مطالبہ

    گورنرسندھ عمران اسماعیل سے وفاقی وزیرفہمیدہ مرزاکی ملاقات ہوئی ہے، اس موقع پر ذوالفقارمرزااورحسنین مرزابھی ملاقات میں موجود تھے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ملاقات کے دوران صوبےکی صورتحال،ترقیاتی منصوبوں اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا، ملاقات میں سندھ کےعوام کی بہتری کےلیےمل کرکام کرنےکےعزم کااظہار کیا گیا،

    ملاقات کے دوران گورنرسندھ کی فہمیدہ مرزاکوصوبےمیں پانی کی منصفانہ تقسیم کی یقین دہانی کروائی گئی، ان کا کہنا تھاکہ چاہتےہیں کہ پورےصوبےکومساوی پانی میسرآسکے، ادھر فہمیدہ مرزا کا کہنا تھاکہ بدین کےکاشت کارپانی نہ ہونےکی بناپرچاول کی فصل نہیں لگاپارہے، صوبےمیں پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتےہیں،

  • نواز شریف جلد رہا ہوں‌ گے اور مہنگائی، بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا، مریم اورنگزیب

    نواز شریف جلد رہا ہوں‌ گے اور مہنگائی، بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا، مریم اورنگزیب

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 126 دن کے دھرنے میں بجلی گیس کے بل جلائے گئے،

    منتخب وزیراعظم کی گرفتاریاں سلیکٹڈ کے کہنے پر ہورہی ہیں:مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھرنے میں سول نافرمانی کا اعلان، شہروں کا لاک ڈاؤن کیاگیا، آپ کے ڈر میں فرق صرف اتنا ہے کہ نواز شریف منتخب وزیراعظم تھے ، آپ کی وزارت عظمیٰ کی کرسی عوام کے ووٹوں سے نہیں جڑی،

    مریم اورنگزیب نے کہاکہ ان شاءاللہ نوازشریف پھررہا ہونگے اور منھگائی بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا،

  • قطر نے غزہ کے 60 ہزار گھرانوں کو فی کنبہ 100 ڈالر کی رقم فراہم کردی

    قطر نے غزہ کے 60 ہزار گھرانوں کو فی کنبہ 100 ڈالر کی رقم فراہم کردی

    غزہ :غزہ کی تباحال صورت حال اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے قطر نے امداد کا اعلان کردیا .قطر کی طرف سے غزہ کی پٹی میں تعمیر نو اور بحالی کے لیے کام کرنے والی کمیٹی نے غزہ کے 60 ہزار گھرانوں کو فی کنبہ 100 ڈالر کی رقم فراہم کردی ہے۔

    فلسطینیوں کے لیے کام کرنے والی کمیٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ غزہ کے غریب گھرانوں میں امداد کی تقسیم کا عمل دو روز قبل شروع کیا گیا تھا۔ تمام شہریوں کو ڈاک اور بنک کے ذریعے رقم ارسال کی گئی۔

    غزہ میں مستحق شہریوں‌ میں قطر کی طرف سے امداد کی تقسیم کے عمل میں فلسطینی وزارت سماجی بہود کا تعاون بھی حاصل رہا ہے۔خیال رہے کہ قطری تعمیر نو اور بحالی کمیٹی گذشتہ کچھ عرصے سے ہرماہ غزہ کے مستحق شہریوں میں نقد امداد تقسیم کر رہی ہے۔

  • اداکار محسن عباس کی اہلیہ کے الزامات پر جوابی پریس کانفرنس، طلاق کے دہانے پر کیوں پہنچے؟ صاف بتا دیا

    اداکار محسن عباس کی اہلیہ کے الزامات پر جوابی پریس کانفرنس، طلاق کے دہانے پر کیوں پہنچے؟ صاف بتا دیا

    اداکار اور میزبان محسن عباس نے اپنی اہلیہ فاطمہ سہیل کی جانب سے تشدد اور بے وفائی کے الزامات عائد کئے جانے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ایسے گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں جہاں خواتین کی عزت کی جاتی ہے، کئی جھوٹ بھی سامنے آئے وہ مجھے کہیں کا بتا کر کہیں اور چلی جاتی تھیں، شادی کے چند روز بعد ہی ان کے جھوٹ سامنے آنے لگے تھے، میری والدہ کے انتقال پر یہ میرے پاس فیصل آباد آئی تھیں،

    اداکار محسن عباس کا اہلیہ پرمبینہ تشدد، بیگم نےتصاویر وائرل کر دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محسن عباس نے کہاکہ شادی کے چند ماہ بعد ہم دونوں کو احساس ہوگیا تھا یہ شادی نہیں ہونی چاہیےتھی، ان کے والد بھی اس کے گواہ ہیں، اپنی بیٹی کاجھوٹ پکڑےجانےپروہ مجھےکہتےپترایک گناہ تےخداوی معاف کردیندااے، ان کو غلط بیانی کرنے اور جھوٹ بولنے کی عادت تھی،

    اداکاروں کے اختلافات میں اضافہ ، تشدد اور مار پٹائی معمول بن گیا

    محسن عباس نے کہاکہ میں نے کبھی اپنی پرسنل لائف کو کبھی میڈیا پر نہیں اچھالا، ان کی طرف سے اکثر یہ حرکتیں ہوتی رہتی تھیں، میں بتانا چاہتا ہوں کہ ہم طلاق کے دہانے پر کیوں کھڑے ہیں، 4سال کی شادی میں ہم میاں بیوی ایک سال ہی ساتھ رہے ہیں،

    محسن عباس کا کہنا تھا کہ انھوں نے جو تصاویر شیئر کی ہیں وہ 2018 کے ہیں، یہ تصاویر سیڑھیوں کے پھسل کر گرنے کے بعد کی ہیں، جہاں انھوں درخواست دی ہے وہ تھانا ان کو بلا رہا ہے، وہ وہاں پیش نہیں ہورہیں، میں تھانےسےہوکرآرہاہوں اپنابیان رکارڈ کراکےآرہا ہوں، وہ تھانے میں اپنی میڈیکل رپورٹ پیش کردیں، پولیس میرے خلاف کاروائی کردیگی ، میرا سوشل میڈیااکاونٹ ہیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، میرے فیس بک اکاونٹ سےجوکچھ بھی ہورہا ہے وہ میں نہیں کررہا، میں نے ہمیشہ یہ سیکھا ہے کہ گھر کی بات گھر میں رہنی چاہیے، اب ساتھ رہنے کا کوئی جوازنہیں بچا ، طلاق ہی آخری حل نظر آتا ہے، جب جھوٹ بولا جائے تو غصہ بھی آتا ہے اور بدزبانی بھی ہوجاتی ہے،

  • آئل ٹینکر کے عملے کے تمام 23 افراد محفوظ ہیں، ایرانی حکام

    آئل ٹینکر کے عملے کے تمام 23 افراد محفوظ ہیں، ایرانی حکام

    تہران : ایرانی حکام نے برطانیہ کی طرف سے آئل ٹینکر کو چھوڑنے کے مطالبے کے بعد پہلی بار ایران کی طرف سے ردعمل آیا ہے ، اطلاعات کے مطابق ایرانی حکام کے مطابق برطانوی آئل ٹینکر اسٹینا امپیرو کے عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں۔ اس آئل ٹینکر کو ایرانی انقلابی گارڈز نے آبنائے ہرمز میں جمعے کے روز روک لیا تھا۔

    دوسری طرف یہ کہا جا رہا ہے کہ ایران نے اسے جبرالٹر کے قریب ایرانی تیل بردار بحری جہاز کو برطانیہ کی طرف سے روکے جانے کا ردعمل قرار دیا ہے۔ گریس ون نامی ایرانی آئل ٹینکر چار جولائی سے برطانوی تحویل میں ہے۔

    ایران کے بندرگاہوں اور میری ٹائم سے متعلق محکمے کے سربراہ کے مطابق برطانوی آئل ٹینکر کے عملے کے تمام 23 ارکان محفوظ ہیں اور صحت مند ہیں۔ یہ اہلکار بندر عباس بندرگاہ پر موجود ہیں

  • عمران خان کا دورہ امریکہ، بھارتی میڈیا کے پیٹ‌ میں مروڑ اٹھنے لگے، کیا کہا؟ جانیے اس خبر میں

    عمران خان کا دورہ امریکہ، بھارتی میڈیا کے پیٹ‌ میں مروڑ اٹھنے لگے، کیا کہا؟ جانیے اس خبر میں

    پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے متعلق ہندوستانی میڈیا نے منفی پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے اور کہا ہے امریکہ پہنچنے پرعمران خان کا ویسا استقبال نہیں ہوا، جس کی انہیں امیدتھی۔

    کمرشل طیارے کے ذریعےسفر، پاکستان ہاوس میں قیام ،عمران خان نے قوم سے سادگی کا وعدہ پورا کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکہ کا کوئی بڑا افسرانہیں ریسیوکرنے کے لئے ایئرپورٹ پرنہیں پہنچا۔ صرف یہی نہیں عمران خان کو میٹرومیں بیٹھ کرہوٹل جانا پڑااور پاکستانی وزیر اعظم کوریسیوکرنے کےلئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، امریکہ میں رہنے والے کچھ پاکستانی لوگوں کے ساتھ ایئرپورٹ پہنچے تھے،

    بھارتی میڈیا نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان چارٹرڈ طیارہ کی بجائے قطرایئرویز کی فلائٹ سے امریکہ پہنچے جس کا سبب سادگی مہم نہیں بلکہ اقتصادی بحران تھا۔ بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ عمران خان پیرکوامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ ٹرمپ ان پردہشت گردی کے خلاف سخت کارروائی کرنے کیلئے دباو ڈالیں گے۔

  • بھارت: سیلاب نے تباہی مچادی ، مرنے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی

    بھارت: سیلاب نے تباہی مچادی ، مرنے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرگئی

    نئی دہلی :بھارت میں سیلاب کی تباہی سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں. شمال مشرقی بھارت میں تباہ کن سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد دو سو تک جا پہنچی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارت کے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ادارے نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کی ریاست آسام اور بہار میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران موسلا دھار بارشوں اور آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ایک کروڑ دس لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ بنیادی تنصیبات منجملہ بجلی گھروں، زرعی زمینوں اور سڑکوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال بھی بھارت میں تباہ کن سیلاب اور زمین کھسکنے کے واقعات میں بارہ سو افراد مارے گئے تھے۔حالیہ بارشوں اور سیلاب سے مزید نقصان ہونے کا خدشہ ہے.

  • افغانستان: امریکی دہشت گرد فوجیوں کے ہاتھوں عام شہریوں کا قتل عام

    افغانستان: امریکی دہشت گرد فوجیوں کے ہاتھوں عام شہریوں کا قتل عام

    کابل :ایک طرف مذاکرت تو دوسری طرف وعدہ خلافی امریکہ اپنی پرانی عادت پر اتر آیا،افغانستان میں امریکی دہشت گرد فوجیوں نے اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبے غزنی میں پانچ عام شہریوں کو موت کے گھاٹ تار دیا۔

    کابل سے میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی دہشت گرد فوجیوں نے صوبے غزنی کے علاقے ناوہ میں ایک رہائشی مکان کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں ایک عورت سمیت پانچ عام شہری جاں بحق ہو گئے۔

    امریکی حکام نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکی جنگی طیاروں نے ہفتے کے روز بھی جنوبی افغانستان کے صوبے ہلمند میں موسی قلعہ کے ایک قصبے پر بمباری بھی کی .

    اس سے قبل امریکی دہشت گرد فوجیوں نے صوبے بادغیس کے علاقے بالامرغاب پر حملہ کیا تھا جس میں تین بچے اور دو عورتیں جاں بحق ہو گئی تھیں۔

    امریکی دہشت گردی پر افغان عوام کی طرف سے مطالبہ زور پکڑ رہا ہے کہ امریکی فوجیوں کے ہاتھوں ہونے والے افغان عام شہریوں کا قتل عام رکوائے لیکن امریکی دہشت گرد فوجی، عدالتی تحفظ حاصل ہونے اور کابل حکومت کی خاموشی سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے افغانستان میں اپنے وحشیانہ جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

  • ہیکروں نے  روس پر سب سے بڑا حملہ کردیا ،کتنا نقصان ہوا ،جانیئے اس رپورٹ میں‌

    ہیکروں نے روس پر سب سے بڑا حملہ کردیا ،کتنا نقصان ہوا ،جانیئے اس رپورٹ میں‌

    ماسکو:روس ہیکروں کی زد میں ،ہیکروں نے روس پر سب سے بڑا حملہ کیا ہے اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کے ڈیٹا بینک تک رسائی حاصل کر لی ہے۔میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ہیکروں نے روس کی فیڈرل سیکورٹی ایجنسی کی ٹھیکیدار کمپنی سی ٹیک کے ڈیٹا بینک میں نفوذ کر کے ساڑھے سات ٹیرا بائٹ ڈیٹا چوری کر لیا ہے۔

    روسی سائبر سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ڈیٹا آئی ٹی سیکٹر کے ایسے منصوبوں سے متعلق ہے جن پر روس کی فیڈرل سیکورٹی ایجنسی کی سفارش میں عمل کیا جا رہا ہے۔ ان منصوبوں میں ملکی انٹرنیٹ سروس کو عالمی نیٹ ورک الگ کرنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے معلومات جمع کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔
    ہیکروں نے تیرہ جولائی کو سی ٹیک کمپنی کے ڈیٹا بینک میں نفوذ کر کے سرورز میں موجود بعض تصاویر ٹوئیٹر پر شائع کی تھیں۔

    ہیکروں نے ہیک شدہ اطلاعات ڈیجیٹل رولوشن نامی ایک اور ہیکر گروپ کو فراہم کیں جس نے بعد میں انہیں جاری کردیا ہے۔کہا جارہا ہے کہ یہ روس کی انٹیلی جینس سروس پر کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا سائبر حملہ ہے۔

  • قبائلی اضلاع میں الیکشن، زیادہ آزاد امیدوار کس جماعت سے تعلق رکھتے ہیں، نوٹیفکیشن کب ہو گا؟ اہم خبر

    قبائلی اضلاع میں الیکشن، زیادہ آزاد امیدوار کس جماعت سے تعلق رکھتے ہیں، نوٹیفکیشن کب ہو گا؟ اہم خبر

    الیکشن کمیشن نےخیبرپختوانخوا کی تمام 16نشستوں کےنتائج کا اعلان کردیا، آزاد امیدوار 6 نشستوں پر کامیاب ہوئے،

    قبائلی علاقوں میں الیکشن، ترجمان الیکشن کمیشن نے نتائج سے متعلق اہم ضابطہ بیان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) 3 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی، جےیو آئی(ف)کےحافظ عصام الدین 10ہزار 356 ووٹ لیکر کامیاب رہے، آزادامیدواروں کےفیصلےکےبعد4خواتین اورایک اقلیتی نشست کا فیصلہ ہوگا، کامیاب امیدواروں کا نوٹی فکیشن 14 روز کےاندرجاری کیاجائےگا،

    قبائلی اضلاع الیکشن، کون سی پارٹی نے کتنے امیدوار کھڑے کئے؟ کس کی فتح کے امکانات ہیں؟ اہم رپورٹ

    الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آزاد امیدواروں کوکسی جماعت میں شمولیت کیلیے نوٹیفکیشن کےبعد3روزدیےجائیں گے، صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کا کہنا ہےکہ کامیاب آزادامیدواروں میں بیشترپی ٹی آئی کے کارکن ہیں، ہمیں انتخابات میں آزاد امیدواروں کی وجہ سےنقصان ہوا، الیکشن میں مداخلت پرکوئی حکومت پرانگلی نہیں اٹھاسکتا،

  • سی ڈی اے کا لاء ونگ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اہم اقدام، کیا ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر

    سی ڈی اے کا لاء ونگ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اہم اقدام، کیا ہدایات جاری کیں؟ اہم خبر

    سی ڈی اے لاء ونگ کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور اسے متحرک ونگ بنانے کے لیے متعدد اقدامات اٹھارہی ہے، لاء ونگ میں کام کے طریقہ کار کو موئثر بنایا جا رہا ہے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں،

    اسلام آباد، سی ڈی اے نے اتاترک ایونیو کو دو رویا کرنے کے منصوبہ پر کام تیز کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ڈی اے کے تمام شعبوں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے شعبہ سے متعلقہ کورٹ کیسوں کی تفصیلات جلد از جلد لاء ونگ میں جمع کرائیں۔ لاء ونگ کویہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مختلف عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے پیرا وائز کمنٹس(Parawise Comments)کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ مقدمات کی موئثر پیروی عمل میں لائی جا سکے۔ اس سلسلے میں تمام شعبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ مقدمات کے پیرا وائز کمنٹس بناتے وقت لاء ونگ سے مشاورت کو یقینی بنائیں تاکہ موئثر اور جامع پیر وائز کمنٹس عدالتوں میں پیش کیے جا سکیں۔ مزید برآں آفیشل سیکریسی کو قائم رکھنے کے لیے غیر متعلقہ افراد کا لاء ونگ میں داخلہ بھی ممنوع کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح وکلاء کے تجربے اور قابلیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تین کیٹگریز میں تقیسم کیا گیا ہے اور کیس کی نوعیت اور مالیت دیکھتے ہوئے وکلاء کو کیس کی پیروی کے لیے نامزد کیا جائے گا۔ مزید برآں لاء ونگ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے وکلاء کی لسٹ تیار کی جائے جو مقدمات کی موئثر پیروی کرنے میں ناکام رہے یا پھر انکی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے تاکہ مزید کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔

    سی ڈی اے کی جانب سے لاء ونگ کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ جن کیسوں میں مختلف شعبوں کی طرف سے قانونی رائے مانگی گئی ہو ایسے کیسوں کو ایک ہفتے کے اندر قانونی رائے دے کر متعلقہ شعبوں کو واپس کیا جائے تاکہ عوام الناس کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے،
    واضح‌ رہے کہ سی ڈی اے کی جانب سے آج اتا ترک ایونیو کو دو رویا کرنے کے منصوبے پر جاری کام کی رفتار کو تیز کرنے سے متعلق بھی کہا گیا ہے، اس سے قبل اس منصوبے پر کام نہایت سست روی کا شکار تھا تاہم سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے منصوبے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ موئثر نگرانی کو یقینی بناتے ہوئے منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کیا ہے اور اب یہ منصوبہ تکمیل کی طرف گامزن ہے، سی ڈی اے کی جانب سے مختلف افسروں‌ کے تبادلوں‌اور تعیناتیوں کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں،
    محمد اویس

  • نواز شریف ڈیل، ایک ملک کے بادشاہ نے انکی طرف سے رقم دینے کا کہا لیکن…؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

    نواز شریف ڈیل، ایک ملک کے بادشاہ نے انکی طرف سے رقم دینے کا کہا لیکن…؟ شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ‌ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ مرجائیں گے دمڑی نہیں دیں گےلیکن آصف زرداری دےسکتےہیں، میں ان کا حامی ہوں کہ تھوڑے پیسے لے کر انہیں جانے دو،

    نواز شریف کی حکومت سے ڈیل، پچاس کروڑ کی پہلی قسط آ گئی، زرداری کے بھی سات بلین ڈالر آئیں گے، پی ٹی آئی لیڈر کا بڑا دعویٰ‌

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ‌رشید احمد نے کہاکہ ایک ملک کےبادشاہ نےکہاانکی طرف سےرقم دےسکتاہوں،عمران خان نےمنع کردیا، یہ لوگ رابطے میں تھے لیکن معاملہ کیوں نہیں ہوامعلوم نہیں، دو ٹیلی فون کا عینی شاہدہوں ،اس وقت ان کے رابطے تھے، عمران خان کہتے ہیں پیسا لیے بغیر نہیں چھوڑنا، نوازشریف تحریری طورپر 5روپے دینےکو تیارنہیں،

    قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

    شیخ رشید نے کہاکہ ان کے پاس چار چار مشقتی ہیں کیا ایسا کوئی قانون ہے؟ عمران خان نے کہا شیخ رشید نرم بات کرنے لگے ہیں، میں نے کہا آپ کی وجہ سے میں نے لہجہ نرم کیا، ان سےپوچھیں ان کا ٹویٹر ٹھس کیوں ہوگیا تھا،

  • یو ای ٹی نے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

    یو ای ٹی نے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا

    لاہور:یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے انٹری ٹیسٹ نتائج کا اعلان کردیا، 400 نمبرز میں سے 336 نمبرز لیکر لاہور کے فائق عرفان راشد پہلے، عبدالصبور 313 نمبرز کیساتھ دوسرے جبکہ ملتان کے ارحم فاروق 308 نمبر لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔

    یونیورسٹی ذرائع کے مطابق یو ای ٹی میں داخلوں کا آغاز انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کے بعد ہوگا، ٹیسٹ بی ایس سی انجنیئرنگ، بی ایس سی ٹیکنالوجی میں داخلے کیلئے لیا گیا تھا۔ حاصل نمبرز کاوٹیج 30 فیصد، ایف ایف سی کے نمبرز کاویٹج 70 فیصد ہے

    یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ امیدواروں کو انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کے بعد پراسپیکٹس ملنا شروع ہوں گے، پراسپیکٹس کی قیمت 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ داخلے کی مزید تفصیلات یو ای ٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔یو ای ٹی اور اس کے ملحقہ کیمپسز میں نشستوں کی مجموعی تعداد 2500 ہے۔

  • اسلام آباد، سی ڈی اے نے اتاترک ایونیو کو دو رویا کرنے کے منصوبہ پر کام تیز کر دیا

    اسلام آباد، سی ڈی اے نے اتاترک ایونیو کو دو رویا کرنے کے منصوبہ پر کام تیز کر دیا

    سی ڈی اے نے اتا ترک ایونیو کو دو رویا کرنے کے منصوبے پر جاری کام کی رفتار کو تیز کر دیا ہے، اس سے قبل اس منصوبے پر کام نہایت سست روی کا شکار تھا تاہم سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے منصوبے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ موئثر نگرانی کو یقینی بناتے ہوئے منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کیا ہے اور اب یہ منصوبہ تکمیل کی طرف گامزن ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں اتا ترک ایونیو پر بیس(Base) اور سب بیس(Sub-base) کے کام میں تیزی لاتے ہوئے خیابان سہروردی کے نادرہ چوک تک بیس اور سب بیس کو مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ فضل حق روڈ سے نادرہ چوک کی طرف اتا ترک ایونیو پر بیس اور سب بیس کا کام تیزی سے جاری ہے، آئیسکو کی سروسز لائن کی منتقلی اس منصوبے میں ایک بڑی رکاوٹ تھیں تاہم سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے اس مسئلے کو حل کر دیا ہے اور آئندہ چند دنوں میں آئیسکو کی سروسز کو منتقل کر دیا جائے گا۔اسی طرح منصوبے میں کلورٹس کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ ڈرینج سسٹم کا کام تیزی سے جاری ہے،

    رپورٹ کے مطابق اتاترک ایونیو وفاقی دارالحکومت کی ایک ایسی شاہراہ ہے جسے سینکڑوں لوگ اس ایونیو پر واقع اپنے دفاتر میں رسائی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ شاہراہ پر ترقیاتی کام کے دوران ٹریفک کو رواں کرنے کے لیے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وہ ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کریں تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے،

    دریں اثناء سی ڈی اے نے چیئرمین کی منظوری سے مختلف افسروں کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات بھی جاری کئے ہیں، اسی طرح ایک ہی شعبہ میں تین سال تک کام کرنے والے سرکاری ملازمین کی تبدیلیوں‌ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،
    محمد اویس

  • مہربانی کرکے ہمارا آئل ٹینکر ہمیں واپس کردیں، برطانیہ نے ایران سے مطالبہ کردیا

    مہربانی کرکے ہمارا آئل ٹینکر ہمیں واپس کردیں، برطانیہ نے ایران سے مطالبہ کردیا

    لندن:برطانیہ اور ایران کے درمیان برف پگھلنے لگی یا برطانیہ دھمکیوں پر اتر آیا اس کو تو بعد میں پتہ چلے گا .فی الحال برطانیہ نے مودبانہ درخواست کردی ہےکہ وہ آئل ٹینکر کو واپس کردیں، برطانوی وزیر خارجہ نے ایرانی ہم منصب کو فون کر کے کہا کہ تہران اپنے اقدام کو ردعمل سمجھ رہا ہے، سچ کے آگے کچھ نہیں ہو سکتا۔

    آئل ٹینکر تحویل میں لینے کے معاملے پر ایران اور برطانیہ آمنے سامنے آ گئے، ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں برطانوی تیل بردار بحری جہاز کو تحویل میں لینے کے بعد دونوں ممالک میں پہلا رابطہ ہوا، برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کو فون کر کے تیل بردار جہاز چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا۔

    دوسری طرف جیرمی ہنٹ کا کہنا تھا کہ تہران اپنے اقدام کو ردعمل سمجھ رہا ہے، سچ کے آگے کچھ نہیں ہو سکتا، ایرانی اقدام سے آبنائے ہرمز میں برطانیہ اور بین الاقوامی شپنگ کی سکیورٹی سے متعلق سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔ جواب میں ایران نے برطانیہ کو امریکا کی معاشی دہشتگردی کا حصہ بننے سے باز رہنے کا کہہ دیا۔

    برطانیہ کی جارحیت پر اور ایرانی بحری حدود کی خلاف ورزی پر جواد ظریف نے واضح کیا کہ آئل ٹینکر بین الاقوامی بحری ضوابط کی خلاف ورزی کر رہا تھا اور بحری جہاز کو اس وقت قبضے میں لیا گیا جب وہ ماہی گیر کشتی سے ٹکرایا۔

  • نوکیا موبائل فون کمپنی کا پاکستان میں اپنے اسمارٹ فونز کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان

    نوکیا موبائل فون کمپنی کا پاکستان میں اپنے اسمارٹ فونز کی قیمتیں کم کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کے لیے نوکیا نے خوشخبری سنا دی ، نوکیا موبائل فون کمپنی ایچ ڈی ایم نے پاکستان میں اپنے اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

    نوکیا فون کی قیمتوں کو کم کرنے کے حوالے سے پاکستان میں نوکیا کے ڈسٹری بیوٹر ایڈوانس ٹیلی کام نے اپنی ویب سائیٹ پر نئے اسمارٹ فونز پر 40 فیصد تک کی کمی کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے ایک اعلامیہ کے مطابق نئے اسمارٹ فونز نوکیا کے تمام فرنچائزز اور ڈسٹری بیوٹرز کے پاس بڑے پیمانے پر دستیاب ہیں جس سے صارفین بھرپور استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق حالیہ سالوں میں نوکیا کو بین الاقومی مارکیٹ میں سخت مقابلہ کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس کے فونز کی طلب میں بہت کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ نوکیا کی اس نئی پیشکش کو مارکیٹ میں اپنی کھوئی ہوئی جگہ واپس حاصل کرنے کی ایک کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ جب سے ایچ ایم ڈی کمپنی نے نوکیا کے فون بنانا شروع کر دیے ہیں دنیا بھر میں ان کے فون کی فروخت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔نوکیا کس طرح مارکیٹ میں جگہ بناتی ہے یہ پتہ چلے گا نوکیا کے فیچرز سے کہ کیا وہ صارفین کے دلوں میں جگہ بناسکتے ہیں.

  • کراچی:ایف آئی اے  نے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا

    کراچی:ایف آئی اے نے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا

    کراچی: بالآخر کراچی میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم فیض اللہ کوریجو کے مطابق ملزم کم عمر لڑکیوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنا کر انھیں بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم نے سوشل میڈیا کے ذریعے 12 سالہ بچی کی ویڈیوز اور تصاویر بنائیں۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے فیض اللہ کوریجو نے بتایا کہ ملزم بچی کو تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کر رہا تھا اور اس کی تصاویر ایک رشتہ دار خاتون کو بھی بھیج چکا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ بچی کی والدہ کی شکایت پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ متاثرہ بچی کلاس 6 کی طالبہ ہے اور ذہنی طور پر پریشان ہے۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم کے موبائل فون سے اور بھی انڈر ایج بچیوں کی تصاویر ملی ہیں۔ چائلڈ پورنو گرافی میں کم از کم سات سال قید اور 50 لاکھ یا اس سے زیادہ جرمانہ ہے اور اس میں صلاح کی گنجائش بھی نہیں ہے۔

  • شہباز شریف کل اسلام آباد کس مشن پر آئیں گے؟ اہم خبر آ گئی

    شہباز شریف کل اسلام آباد کس مشن پر آئیں گے؟ اہم خبر آ گئی

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچیں گے، رہبر کمیٹی کا اجلاس بھی کل بلایا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی اسلام آباد آمد پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالہ سے حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی. ان کی آمد پر اہم اجلاس منعقد ہو گا اور وہ سینیٹ اجلاس کی حکمت عملی سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں‌ مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں لیگی اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی بھی شرکت کریں گے،

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی آمد پر ہونے والے اہم اجلاس میں نیب کی کارروائیوں اور دیگر اہم امور سے متعلق بھی غور کیا جائے گا، شہباز شریف سینیٹ میں اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں منگل کو سینیٹ کے اجلاس سے متعلق امور پر مشاورت ہوگی،

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کل اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ظہرانہ بھی دیں گے، شہباز شریف کی اسلام آباد پر اہم فیصلے کئے جانے کی توقع ہے، واضح رہے کہ حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے رہبر کمیٹی کا اجلاس بھی کل اکرم درانی کی رہائش گاہ پر ہو گا،

  • شوہروں کی جاسوسی، خواتین کیلئے اپنے خاوندوں کے موبائل سے میسج کاپی کرنا جرم قرار دے دیا گیا

    شوہروں کی جاسوسی، خواتین کیلئے اپنے خاوندوں کے موبائل سے میسج کاپی کرنا جرم قرار دے دیا گیا

    خواتین عموما شوہروں‌ کے معاملہ میں بہت حساس ہوتی ہیں اور بعض‌ اوقات وہ اپنے خاوندوں‌ کی جاسوسی بھی کرتی ہیں لیکن اب جاسوسی کرنےو الی خواتین کیلئے متحدہ عرب امارات میں ایک نئی مشکل پیدا ہو گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق متحدہ عرب امارات میں شوہر کے موبائل سے میسجز کاپی کرنا جرم قرار دے دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ خلا ف ورزی کرنے پر خواتین کو تین ہزار درہم ادا کرنا ہوں‌ گے، نئے جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ شوہر کے موبائل پیغامات کو کاپی کرنے پر اگر شوہر نے بیوی کیخلاف شکایت درج کردی کہ ان کی بیگم نے موبائل ان کی بغیر اجازت سے استعمال کیا اور پرائیوسی میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو پھر بیگم صاحبہ کو اس جرم میں تین ہزار درہم ادا کرنا ہونگے،

    حکم نامہ میں‌ یہ بھی کہا گیا ہے کہ خواتین کو ایک سو درہم وکالت فیس اور دیگر چارجز بھی ادا کرنے ہوں گے، اس حکم نامہ کے بعد اپنے شوہروں کی جاسوسی کرنے والی خواتین میں بے چینی پائی جاتی ہے،

  • پنجاب حکومت کا جذبہ خیر سگالی کے تحت کوئٹہ میں صحت سے متعلق بڑے منصوبہ کا اعلان، اہم خبر

    پنجاب حکومت کا جذبہ خیر سگالی کے تحت کوئٹہ میں صحت سے متعلق بڑے منصوبہ کا اعلان، اہم خبر

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، اس موقع پر انہوں نے گورنرہاؤس میں بلوچستان کے گورنر امان اللہ خان یاسین زئی سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،ترقیاتی منصوبوں، امن وامان کی صورتحال اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اورسب نے ملکر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے، انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کوئٹہ میں جذبہ خیرسگالی کے تحت کارڈیک ہسپتال قائم کر رہی ہے اور اس مقصد کے لئے فنڈز بھی مختص کر دئیے گئے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبوں کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے ہمیں مل جل کر آگے کی طرف بڑھناہے،

    بلوچستان کے گورنر نے وزیراعلیٰ کی کوئٹہ آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب اور بلوچستان ترقی و خوشحالی کے سفر میں سا تھ ساتھ چلیں گے -بعدازاں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار بلوچستان کے صوبائی وزیرصحت نصیب اللہ مری کی رہائش گاہ پر گئے، وزیراعلیٰ نے نصیب اللہ مری سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دکھ او رافسوس کااظہار کیا- وزیراعلیٰ نے نصیب ا للہ مری اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا-انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی،

    پنوزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت کوئٹہ میں دل کے امراض کے علاج معالجے کے لئے جدید ہسپتال بنا رہی ہے اور رواں بجٹ میں اس منصوبے کے لئے فنڈز رکھے گئے ہیں – پنجاب حکومت ڈیرہ غازی خان میں بھی 4ارب روپے کی لاگت سے کارڈیک ہسپتال بنا رہی ہے جبکہ راجن پور میں مد ر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنایا جا رہا ہے جہاں بلوچستان میں بسنے والے ہمارے بھائی بھی علاج معالجہ کی سہولت سے مستفید ہوں گے- انہوں نے کہاکہ میں بلوچستان کے صحافیوں کو لاہور کے دورے کی دعوت دیتا ہوں –

  • وزیر اعلیٰ پنجاب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیر اعلیٰ پنجاب سے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نارووال سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں امجد خان کاکڑ او رنعیم اللہ خان کاکڑ نے ملاقات کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی تقدیر بدلنے کا عزم کر رکھا ہے، سابق ادوار میں ہونے والی لوٹ مار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا، سابق ادوار میں حکمران جماعتوں نے عوام کے وسائل پر ڈاکہ ڈالا، جنہوں نے اقتدار میں آکر عوام کو نظر انداز کیا آج عوام نے انہیں فراموش کر دیا ہے،

    انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالے گی، امجد کاکڑ نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی اپنی حکومت ہے-تحریک انصاف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں -عوام کی خدمت کے سفر میں وزیراعلی عثمان بزدار کے شانہ بشانہ چلیں گے، ملاقات کے دوران صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ بھی موجود تھے-

  • قبائلی اضلاع میں پرامن الیکشن، تحریک انصاف حکومت نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

    قبائلی اضلاع میں پرامن الیکشن، تحریک انصاف حکومت نے اپنا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخوا میں شامل قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات کرا کے اپنا ایک اور وعدہ پورا کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قبائلی لوگوں کو ان کاجمہوری حق ملا ہے جس پر قبائلی عوام بھی خوش ہیں، انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع میں ہونے والے انتخابات موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے قبائلی عوام کو ان کے جمہوری حقوق دے کر ایک تاریخ رقم کی ہے، پرامن الیکشن پر سکیورٹی فورسز بھی مبارکباد کی مستحق ہیں،

    انہوں نے کہاکہ قبائلی عوام نے اپنا جمہوری حق استعمال کر کے تاریخ رقم کی ہے، قبائلی اضلاع میں عام انتخابات کاانعقاد امن کی جیت ہے، انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے ہمیشہ فاٹا کے عوام کو نظر انداز کیا-تحریک انصاف کی حکومت قبائلی اضلاع کے لوگوں کو ترقی کے سفر میں شامل کررہی ہے، واضح رہے کہ قبائیلی علاقوں میں‌ ہونے والے الیکشن میں پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا ہے،

  • نواز شریف سعودی عرب گئے تو آرمی چیف ساتھ تھے، کیا وہ بھی سلیکٹڈ تھے؟ فردوس عاشق کا مریم نواز سے سوال

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کے ایک ساتھ امریکہ جانے پر کی جانے والی بیان بازی پر سخت تنقید کی اور کہا ہے کہ محترمہ آپ کی یادداشت اور اعصاب جواب دے چکے ہیں،

    وزیر اعظم کی اتنی اوقات نہیں کہ امریکہ میں اکیلے ملک کی نمائندگی کر سکیں، مریم نواز کی عمران خان پر سخت تنقید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ نواز شریف سعودی عرب گئے تو ان کیساتھ بھی آرمی چیف ساتھ تھے، آپ کےکٹھ پتلی وزیراعظم شاہد خاقان امریکاگئےتو جنرل باجوہ ساتھ تھے ، اسی طرح یوسف رضا گیلانی امریکا گئے تو جنرل اشفاق پرویز کیانی ساتھ تھے، میں‌ پوچھتی ہوں کہ کیا یہ تینوں بھی سلیکٹڈ تھے؟

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ راج کماری نے کہاوزیراعظم عمران خان افواج پاکستان کے سربراہ کو لے کر گئے، راج کماری نے حقائق مسخ کرنے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے، آپ بغض میں اتنی آگےنکل گئیں کہ نادانی میں پاکستان کا کیا نقصان کرینگی،

  • لاہور، جیل روڈ پر نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ، 3 افراد زخمی

    لاہور، جیل روڈ پر نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ، 3 افراد زخمی

    صوبائی دارلحکومت لاہور میں‌ مزنگ چونگی کے قریب جیل روڈ پرکار پرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں‌ کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں‌ انہیں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور موٹر سائیکلوں پر تھے جو فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے ہیں، پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے،

  • حکومت نے تمام ٹی وی چینلز کو فیصل آباد ریلی نہ دکھانے کی ہدایت کی ہے، مریم نواز کا دعویٰ

    حکومت نے تمام ٹی وی چینلز کو فیصل آباد ریلی نہ دکھانے کی ہدایت کی ہے، مریم نواز کا دعویٰ

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کل میری پریس ٹاک دکھانے پر جیو نیوز بند کر دیا گیا۔ آج تمام چینلز کو فیصل آباد ریلی نا دکھانے کی ہدایات (دھمکی پڑھا جائے) جاری کی گئی ہیں۔ نالائقو! یہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے اور اس میں ایسے ہتھکنڈے استعمال کر کے آپ اپنی شکست کا اعتراف تو کر سکتے ہیں، کوریج نہیں روک سکتے!


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف کے خوف نے فیصل آباد کو کنٹینر آباد میں بدل دیا! اقتدار سے پہلے بھی کنٹینر، بعد میں بھی کنٹینر !


    مریم نواز نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ شیر کا خوف گیدڑوں کی جان لے کے رہے گا! واضح رہے کہ مریم نواز نے آج فیصل آباد میں ریلی نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ فیصل آباد ہر صورت آئیں گی.

  • بول ٹی وی انتظامیہ کا اداکار نبیل ظفر پر مقدمہ درج کرنے کیلئے دباؤ، پولیس کا انکار

    بول ٹی وی انتظامیہ کا اداکار نبیل ظفر پر مقدمہ درج کرنے کیلئے دباؤ، پولیس کا انکار

    بول ٹی وی انٹرٹیمنٹ کے سابق سی ای او نبیل ظفر کی جانب سے واجباب کی ادائیگی کے معاملہ میں دعویٰ‌ کیا گیا ہے کہ بول ٹی وی انتظامیہ کی طرف سے الٹا اداکار نبیل ظفر پر مقدمہ درج کرنے کے لیے گزری تھانہ پولیس پر دباؤ ڈالا جارہا ہے،

    بول ٹی وی کے سابق انٹر ٹینمنٹ ہیڈ نبیل ظفر “بول ” ٹی وی کے خلاف بول پڑے ،ہائی کورٹ میں درخواست

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نبیل ظفر کے واجبات کی عدم ادائیگی کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے مقدمہ کیسے دائر کرسکتے ہیں،

    بول ٹی وی کے مالک شعیب شیخ جھوٹااور جعل ساز شخص ہے ، نبیل ظفر کی اعلیٰ پولیس حکام سے درخواست

    واضح‌ رہے کہ معروف اداکار نبیل ظفر کے بول ٹی وی پر 19 کروڑ روپے سے زائد رقم واجب الادا ہیں، نبیل ظفر نے واجبات کی ادائیگی کے لیے عدالت میں دعوی دائر کررکھا ہے، یہ بات بھی یاد رہے کہ نبیل ظفر نے عدالت میں‌ درخواست دائر کی ہے کہ بول ٹی وی نے اس کی کردار کشی کی ہے .نبیل نے مزید کہا کہ بول ٹی وی نے یہ سب کچھ جھوٹ اور غلط بیانی سے کیا .لہٰذا ہرجانہ کے طور مزید 100 ملین روپے دینےکا حکم صادر کرے .

    نبیل ظفر نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے کہا کہ بول ٹی وی مالکان نے نے کئی اور ملازمین کی تنخواہیں بھی ابھی تک ادا نہیں کیں. دیگر ملازمین نے بھی بول ٹی وی کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں. نبیل ظفر نے اعادہ کیا ہے کہ اسے امید ہے کہ عدالت اسے ضرور انصاف دے گے اور ایسے غیر ذمہ دار اداروں کے خلاف کارروائی بھی ضرور کرے گی

  • قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحد اور پرعزم ہے، وزیر داخلہ اعجاز شاہ

    قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحد اور پرعزم ہے، وزیر داخلہ اعجاز شاہ

    وزیرداخلہ اعجازشاہ نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے،

    ڈی آئی خان دہشت گردی واقعات میں شہدا کی تعداد 7 ہوگئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیرداخلہ نے اس حملےمیں قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اورغم کااظہار کیا ہے، اعجازشاہ نے شہداء کے بلند درجات اورلواحقین کے لیےصبرجمیل کی دعا کی ہے،

    وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ قوم دہشت گردی کےخلاف جنگ میں متحد اور پرعزم ہے، یاد رہے کہ ڈی آئی خان میں آج ہونے والے دہشتگردی کے حملہ میں 10 افراد شہید ہوئے ہیں.

  • قبائلی علاقوں میں الیکشن سے پاکستان کی جیت  ہوئی، ریاست سے جڑا بیانیہ جیت گیا، فردوس عاشق اعوان

    قبائلی علاقوں میں الیکشن سے پاکستان کی جیت ہوئی، ریاست سے جڑا بیانیہ جیت گیا، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں پرامن الیکشن سے امن کی جیت ہوئی، جمہوری عمل مکمل ہونے سے تعمیرپاکستان کےسفرکاآغاز ہوا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں نے کہاکہ پر امن الیکشن سے خوف کی فضا پیدا کرنےوالوں کا بیانیہ دم توڑ گیا، پرامن انتخابات جمہوریت پرعوام کےاطمینان کا اظہارہے، ڈی آئی خان میں دہشتگردی کےواقعات میں 10افرادشہیدہوئے، پرامن انتخابات جمہوریت پرعوام کےاطمینان کا اظہارہے، ماضی میں شخصیت کی نمودہوتی تھی، وزیراعظم نےامریکاکےسفرمیں کفایت شعاری کامظاہرہ کیا،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم کےکمرشل ایئرلائن سےسفرسےعوامی رابطےکوفروغ ملا، وزیراعظم نے فیصلہ کیا ٹیکس دہندگان کاپیسا سفر پر خرچ نہیں کرنا، وزیراعظم کی شہرت اور ساکھ پاکستانی ہیروکے طور پر دنیا میں مانی جاتی ہے، وزیراعظم پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ، ماضی میں قومی خزانےکو بے دردی سےلوٹاجاتا رہا، کل ریاست پاکستان سےجڑا بیانیہ جیت گیا، کل کےالیکشن سے جیت پاکستان کی ہوئی، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سےحوصلہ ہارنےوالےنہیں،

  • کمرشل طیارے کے ذریعےسفر، پاکستان ہاوس میں قیام ،عمران خان نے قوم سے سادگی کا وعدہ پورا کردیا

    کمرشل طیارے کے ذریعےسفر، پاکستان ہاوس میں قیام ،عمران خان نے قوم سے سادگی کا وعدہ پورا کردیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے قوم سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا .عمران خان قوم کی ایک ایک پائی کا پاسبان ہے. امریکہ جانے کے لیے کمرشل پرواز استعمال کرکے عمران خان نے اپنی قوم کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچایا ہے. عمران خان نے امریکہ جاکر بھی اپنے ہی ہم وطنوں کے ساتھ رات قیام کرکے حب الوطنی کا جو ثبوت دیا ہے اس سے پہلے اس کا تصور بھی نہیں‌کیا جاسکتا تھا .ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کی مشیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک پریس کانفرنس میں کیا .

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں پر امن الیکشن کروانے والے اداروں کے خلاف یہ پاکستان دشمن سیاسی نام نہاد لیڈر ان سیکورٹی اداروں کی کردار کشی کرتے ہیں.اس سے بڑھ کر کیا خوشی ہوسکتی ہے کہ جہاں دہشت گردی نے پنجے گاڑ لیے تھے وہاں پر امن الیکشن سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئے ہیں.ان علاقوں میں امن جیت گیا ،دہشت گردی ہار گئ

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے عوام کو مبارک دیتی ہوں جنہوں نےکل پاکستان کے لیے امن کا ساتھ دیا.میڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں جس نے قبائلی علاقوں میں مثبت رپورٹنگ کی .اس میڈیا سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں. آج پھر اس میڈیا کو کردار ادا کرنا چاہیے کہ جس طرح وزیراعظم پاکستان نے ایک کمرشل طیارے کے ذریعے سفر کرکے سادگی اختیار کرنےکا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا اکردیا اور میڈیا نے پاکستانی عوام کو اس انقلابی اقدام سے آگاہی دی.

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے بھی اپنے وزیر اعظم کی طرح قوم کے پیسوں کوضائع ہونے سے بچایا.ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلے حکمرانوں نے قوم کا پیسہ عیاشیوں میں‌بہا دیا

    جس طرح عمران خان نے امریکہ نے پاکستان ہاوس میں قیام کرکے اپنی سادگی کو برقرار رکھا اس پر بھی قوم کوخوش ہونا چاہیے کہ ان کا وزیر اعظم قوم کا پیسہ عیاشیوں میں ضائع نہیں کرے گے

  • وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے کل ملاقات ہو گی

    وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے کل ملاقات ہو گی

    وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی امریکی صدر سے کل ملاقات بھی شیڈول ہے، عمران خان کی وائٹ ہاؤس آمد پر ڈونلڈ ٹرمپ ان کا استقبال کریں گے۔ اس موقع پر تحائف کے تبادلے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    وزیراعظم کے آج واشنگٹن میں ہونیوالے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے انتظامات مکمل ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں اور پاکستانی کیمونٹی نے عمران خان کے دورہ امریکا پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعظم کی آج آئی ایم ایف کے وفد سے بھی ملاقات طے ہے۔ عالمی بینک کے صدر اور کاروباری شخصیات سے بھی ان کی ملاقات ہو گی۔ عمران خان یو ایس پاکستانی بزنس کونسل سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی 23 جولائی کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات ہو گی۔ وہ امریکی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اور کیپیٹل ہل میں پاکستانی کاکس سے خطاب بھی کریں گے، پھر امریکی صحافیوں سے بات چیف ہو گی۔

  • عمران خان کی امریکہ آمد پر کیسا ہوا استقبال؟ وائٹ ہاؤس کا دورہ اور ٹرمپ سے ملاقات کب ہو گی؟ تفصیلات جاری

    عمران خان کی امریکہ آمد پر کیسا ہوا استقبال؟ وائٹ ہاؤس کا دورہ اور ٹرمپ سے ملاقات کب ہو گی؟ تفصیلات جاری

    وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پرواشنگٹن پہنچ گئے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ان کا یہ امریکہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے، امریکی محکمہ خارجہ کےسینیرحکام نے وزیراعظم عمران خان کی آمد پر ان کا بھرپور استقبال کیا، اسی طرح وزیراعظم عمران خان کا پاکستانی سفیراسد مجید خان کی قیام گاہ پہنچنے پر بھی شانداراستقبال کیا گیا، پاکستانی سفیرکے گھرکے باہرپاکستانی کمیونٹی کےارکان نےڈھول بجاکرخیرمقدم کیا، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤداورسیکریٹری خا رجہ سہیل محمودبھی وزیراعظم کےہمراہ تھے، وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اورپاکستانی سفیراسدمجیدخان بھی موجودتھے، اپنے دورہ کے دوران وزیراعظم عمران خان بزنس کمیونٹی اورتاجروں کےنمایندوں سے ایمبیسی میں ملاقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف کےقائم مقام ایم ڈی ڈیوڈلپٹن سےبھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان3دن پاکستان ہاؤس میں ہی قیام کریں گے،

    آرمی چیف وائٹ ہاؤس جائیں گے، پینٹاگون کا دورہ اور ملٹری قیادت سے بھی ملیں‌ گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان21جولائی کوورلڈبینک کےصدرسےبھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان21جولائی کی شام پاکستانی کمیونٹی سےبھی خطاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان22جولائی کوتقریباً11بجےوائٹ ہاؤس جائیں گے، وزیراعظم عمران خان وائٹ ہاؤس میں صدرڈونلڈٹرمپ سےملاقات کریں گے، صدرڈونلڈٹرمپ وزیراعظم عمران خان کااستقبال کریں گے،وائٹ ہاؤس کادورہ بھی کرائیں گے،

    سادگی اختیار کروں گا، وزیر اعظم عمران خان نےقوم سے کیا گیا وعدہ دورہ امریکہ کے دوران پورا کردیا

    صدرڈونلڈٹرمپ اوروزیراعظم عمران خان ایک دوسرےکوتحائف بھی دیں گے، وزیراعظم عمران خان امریکی میڈیاکوانٹرویوبھی دیں گے، وزیراعظم عمران خان22جولائی کوبزنس کونسل کےنمایندگان سےبھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان مختلف امریکی کمپنیوں کےایگزیکٹوکےساتھ ڈنربھی کریں گے، وزیراعظم عمران خان23جولائی کومائیک پومپیوسےملاقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان23جولائی کومقامی تھینک ٹینک کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، وزیراعظم عمران خان امریکی اخباروں کےایڈیٹرزسےبھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان23جولائی کی سہ پہرکپٹل ہل کادورہ اورپاکستانی کاکس سےخطاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان اسپیکرایوان نمایندگان نینسی پیلوسی سےبھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم عمران خان23جولائی کی شام امریکاکاسرکاری دورہ مکمل کریں گے،

    عمران خان نے دورہ امریکہ کی کامیابی کیلئے حافظ محمد سعید کو گرفتار کروایا، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

  • آرمی چیف وائٹ ہاؤس جائیں گے، پینٹاگون کا دورہ اور ملٹری قیادت سے بھی ملیں‌ گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    آرمی چیف وائٹ ہاؤس جائیں گے، پینٹاگون کا دورہ اور ملٹری قیادت سے بھی ملیں‌ گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے پاکستانی سرحدوں کا بہادری سے بھرپوردفاع کیا، بیرون ملک پاکستانی میڈیاکاپاکستان کےمثبت امیج کواجاگرکرنےمیں اہم کردارہے،

    سادگی اختیار کروں گا، وزیر اعظم عمران خان نےقوم سے کیا گیا وعدہ دورہ امریکہ کے دوران پورا کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی داخلی سلامتی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے، پاکستانی عوام اورسیکیورٹی اداروں کی کوششیں اورقربانیاں رنگ لا رہی ہیں، پاک افغان سرحد پرباڑلگانے سے سرحدی کنٹرول میں بہتری آرہی ہے، دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کربحالی کا کام جاری ہے، سرحدی باڑلگنے سے دہشت گردی کے واقعات بتدریج کم ہوں گے، آرمی چیف پنٹاگون کادورہ اورامریکی ملٹری قیادت سےبھی ملاقاتیں کریں گے،

    وائٹ ہاوس نے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کی تصدیق کر دی، ٹرمپ کب کریں گے عمران خان کا استقبال؟ اہم خبر

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ آرمی چیف وزیراعظم کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں ملاقات میں شرکت کریں گے، بلوچستان میں حکومتی ترقیاتی منصوبے فوج کی مدد سے جاری ہیں، اب سیکیورٹی فورسزکا بنیادی فوکس بلوچستان کی طرف ہے،

    عمران خان نے دورہ امریکہ کی کامیابی کیلئے حافظ محمد سعید کو گرفتار کروایا، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

  • ہسپتالوں کے ایم ایس، ڈائریکٹر ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ افسران کے میڈیا کو انٹرویوز دینے پر پابندی

    ہسپتالوں کے ایم ایس، ڈائریکٹر ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ افسران کے میڈیا کو انٹرویوز دینے پر پابندی

    محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بڑا قدم اٹھایا گیا ہے جس پر میڈیا کے مختلف حلقوں‌ کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہسپتالوں کےایم ایس، ڈائریکٹرہیلتھ اورڈسٹرکٹ افسران پرمیڈیا کوانٹرویوز دینے پر پابندی لگا دی گئی ہے، ڈاکٹر مسعود سولنگی کا کہنا ہے کہ فیصلہ اعلیٰ حکام کی ہدایات کےبعدکیاگیاہے،

    ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متعلقہ افسران بغیراجازت کسی میڈیا نمائندے کوانٹرویو دینے کے مجازنہیں، محکمہ صحت سندھ کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام پر ڈآکٹرز کی جانب سے بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے،

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی سے 6.5 ملین ڈالرز کی پہلی قسط موصول ہو گئی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی سے 6.5 ملین ڈالرز کی پہلی قسط موصول ہو گئی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی سے6.5 ملین ڈالرزکی پہلی قسط موصول ہو گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مجموعی طورپرپی سی بی کو11.5ملین ڈالرزملناہیں، 6.5ملین ڈالرزپی سی بی کےاکاؤنٹ میں جمع ہوچکےہیں، 2017اور2018 کےآڈٹ اکاؤنٹس کی منظوری میں تاخیرکی وجہ سےمعاملہ التواکاشکارہوا، آئی سی سی ہرسال ممبرمالک سےسالانہ پرافٹ ریونیوشیئرکرتاہے،

    کرکٹ کی عالمی باڈی کی جانب سےدوسری قسط بھی جلدجاری کیے جانےکاامکان ہے.

  • بیگم صفدر اعوان صاحبہ عمران خان کے بغض میں حقائق تو مسخ نہ کریں ،فردوس عاشق اعوان بول اٹھیں

    بیگم صفدر اعوان صاحبہ عمران خان کے بغض میں حقائق تو مسخ نہ کریں ،فردوس عاشق اعوان بول اٹھیں

    اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ پیغام میں مریم نواز کو کھری کھری سنادیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ!
    بیگم صفدر اعوان صاحبہ،عمران خان کے بغض میں حقائق تو مسخ نہ کریں

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم کے اس بیان کے جواب میں جس میں مریم نواز نے کہا تھا کہ دنیا کو پتا ہے عمران خان سلیکٹڈ ہیں، اسی لیے انہیں اپنے ساتھ عسکری قیادت کو بھی امریکا لے جانا پڑا۔انہوں نے کہا وہ وقت بھی یاد کریں جب ریٹائرڈ جنرل کیانی نے یوسف رضا گیلانی کیساتھ امریکہ کا دورہ کیا تھا

    فردوس عاشق اعوان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بیگم صفدر اعوان وہ وقت بھی یاد رکھو جب جنرل (ر)راحیل دورہ سعودیہ میں آپ کے والد کیساتھ گئے تھے .صرف یہ ہی نہیں بلکہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور شاہد خاقان عباسی نے بھی سعودی عرب کا دورہ کیا

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بیگم صفدر اعوان کی بے جا تنقید کے جواب میں کہا کہ کیا یہ تینوں وزرائے اعظم سلیکٹڈ تھےجن کے ساتھ اس وقت کے آرمی چیف بھی جایا کرتے تھے

  • سرسبز ماحول انسان کی فطرت میں شامل ہے: صدر عارف علوی کا سرسبز تحریک میں خطاب

    سرسبز ماحول انسان کی فطرت میں شامل ہے: صدر عارف علوی کا سرسبز تحریک میں خطاب

    کراچی: سرسبز ماحول انسان کی فطرت میں‌شامل ہے ان خیالات کا اظہار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی میں ایک تقریب کے دوران کیا .انہوں‌نے کہا کہ سرسبز ماحول انسان کی فطرت میں شامل ہے، نظام قدرت میں ہر ایک چیز کی اپنی اہمیت اور حیثیت ہے۔ان خیالات کا اظہار صدر مملکت نے کراچی میں تعمیر قوم کے تحت سرسبزتحریک سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ ملک کو سرسبز و شاداب بنانے میں بلین ٹری سونامی منصوبہ اہمیت رکھتا ہے۔

    اپنے خطاب میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ملک میں جنگلات کی سطح تشویش ناک حد تک کم ہو رہی ہے، ایسے میں وزیر اعظم عمران خان کا ٹری منصوبہ سنگ میل کی حیثیت اختیار کر گیا۔ان کا کہنا تھا خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ ملک کو صاف اور سرسبز بنانے اور گلوبل وارمنگ کے اثرات سے نمٹنے کے لیے موجودہ قیادت پر خلوص ہے۔

    تقریب سے خطاب کے دوران ڈاکٹر علوی نے کہا کہ اسلام ہمیں روحانی اور جسمانی پاکیزگی کی تعلیم دیتا ہے۔ہمارے مذہب میں ماحول کی پاکیزگی پر بہت زور دیا گیا ہے،انھوں نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ملک میں سستی بجلی پیدا کرنے کے لیے توانائی کے متبادل ذرایع بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

  • وزیر اعظم کی اتنی اوقات نہیں کہ امریکہ میں اکیلے ملک کی نمائندگی کر سکیں، مریم نواز کی عمران خان پر سخت تنقید

    وزیر اعظم کی اتنی اوقات نہیں کہ امریکہ میں اکیلے ملک کی نمائندگی کر سکیں، مریم نواز کی عمران خان پر سخت تنقید

    مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلیکٹڈ بھی امریکہ کے وفد میں شامل ہے نا ؟ عوام کا وزیر اعظم ہوتا تو وفد کا سربراہ بن کے وفد کو لیڈ کرتا! جینا ذلت سے ہو تو مرنا اچھا ! ایسے اقتدار سے قید اچھی!


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پتہ نہیں اصلی قیادت عمران خان کو امریکہ لے گئی ہے یا وہ اصلی قیادت کو لے کر گئے ہیں، ان کی اتنی اوقات نہیں کہ ملک کی اکیلے نمائندگی کر سکیں، عوام کا وزیر اعظم ہوتا تو وفد کا سربراہ بن کے وفد کو لیڈ کرتا، فرانزک رپورٹ آنے کے بعد شک کی کوئی گنجائش نہیں میاں صاحب کو باعزت بری کیا جائے تاکہ عدلیہ کی شفافیت پر موجود سوالیہ نشان ختم ہو اور عدلیہ پر عوام کا اعتماد بحال ہو۔ جو کام بھی سازش یا غلط طریقے سے ہوا ہے ، چاہے چیئرمین سینیٹ ہو یا کوئی بھی ، وہ ریورس ہونا ہی ہونا ہے ،


    مریم نواز نے کہاکہ اب تو سکھا پڑھا کر سامنے بٹھا دینے کے دن بھی گئے۔ دنیا بھی جانتی ہے کہ سیلیکٹڈ سے بات کرنے کا فائدہ نہیں۔ اسکی حیثیت ایک کٹھ پتلی سے زیادہ کچھ نہیں ہے،

  • چولستان کے کاشتکاروں کو سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ، پی پی ایل کو تیل کی تلاش کیلئے دی جائے گی اراضی

    چولستان کے کاشتکاروں کو سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ، پی پی ایل کو تیل کی تلاش کیلئے دی جائے گی اراضی

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت آج و زیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پولیس کا 2005 سے منجمد فکس ڈیلی الاؤنس 2013 کی شرح کے مطابق بحال کرنے کی منظوری دی گئی، پولیس کے ساتھ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس اورٹریفک وارڈنز کو بھی فکس ڈیلی الاؤنس 2013ء کی شرح سے ملے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں کیڈرپوسٹ پر تعینات سول افسران کیلئے ایگزیکٹو الاؤنس کی منظوری د ی گئی۔سول افسران کوان کی بنیادی تنخواہ کے1.5گنا کے تناسب سے ایگزیکٹو الاؤنس دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کابینہ نے سول سیکرٹریٹ کے گریڈ ایک تا 16 ملازمین کیلئے بنیادی تنخواہ کے 1.5گنا کے تناسب سے خصوصی الاؤنس کی منظوری بھی دی۔اجلاس میں چولستان کے بے زمین کاشتکاروں کو سرکاری اراضی کی الاٹمنٹ کی منظوری دی گئی اور اس ضمن میں آئندہ سے زمین شفاف طریقے سے الاٹ کی جائے گی اور اس مقصد کیلئے سکروٹنی کمیٹیاں تشکیل دینے کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں تحصیل صادق آباد کے علاقے چولستان میں پی پی ایل کو تیل کی تلاش کے لئے اراضی دینے کی منظوری دی گئی۔کابینہ اجلاس میں حالیہ بارشوں،طوفان اورژالہ باری کے باعث کاشتکاروں کی فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کیلئے امدادی پیکیج کی منظوری دی گئی۔27 اضلاع کے 55 متاثرہ دیہات کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا،آبیانہ اور مالیہ معاف ہوگا،

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے دریائے جہلم سے بعض علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ کاشتکاروں کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب کی پہلی سیاحتی پالیسی کی اصولی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاحوں کی دلچسپی کے حصول کیلئے خصوصی مراعات کا پیکیج تیار کیا جائے گا۔ سیاحت کے فروغ سے پنجاب اور پاکستان کا سافٹ امیج ابھرے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاحت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے نجی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جائیں گی۔اجلاس میں میٹرک اورایف اے،ایف ایس سی کے امتحانات کے لئے گریڈنگ سسٹم مرحلہ وار متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا اور پہلا مرحلہ نافذ کرنے کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ امتحانات کیلئے گریڈنگ سسٹم یکساں نظام تعلیم کی جانب اہم قدم ہے جس سے رٹہ سسٹم کا خاتمہ ہوگا۔ایسا نظام تعلیم دیں گے کہ ہمارے بچے انٹرنیشنل لیول پر مقابلہ کرسکیں۔وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ گریڈنگ سسٹم کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے۔

    اجلاس میں سرکاری اراضی ڈسپوزل پالیسی میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔پنجاب کابینہ نے آئندہ سے سرکاری اراضی اوپن آکشن کے تحت لیزپر دینے کی منظوری دی۔بے زمین کاشتکاروں کو لیز پر دی جانے والی اراضی کے مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ کیا گیا،جن کاشتکاروں نے 80فیصد اراضی کو آباد کیا ہے انہیں مالکانہ حقوق دیئے جائیں گے۔اجلاس میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سیالکوٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔کابینہ اجلاس میں مالی سال2016-17اور2018-19کے پنجاب حکومت کے اکاؤنٹس کی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے مرتب کی جانیوالی آڈٹ رپورٹس کی منظوری دی گئی۔کابینہ کی منظوری کے بعد آڈٹ رپورٹس پنجاب اسمبلی میں پیش کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے اس ضمن میں قائم کی جانے والی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دی گئی،

    صوبائی کابینہ کے 13ویں اور14ویں اجلاسوں کے منٹس کی توثیق کی گئی۔ کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے 10ویں اور11ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔اجلاس میں صوبائی وزراء،مشیران،معاونین خصوصی،چیف سیکرٹری اوراعلی حکام نے شرکت کی، اس دوران دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

  • وزیراعلیٰ کا نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، ای لائبریری اور ڈیجیٹل لرننگ روم کا کیا معائنہ

    وزیراعلیٰ کا نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کا دورہ، ای لائبریری اور ڈیجیٹل لرننگ روم کا کیا معائنہ

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا ہے، وہ اس دوران سپورٹس کمپلیکس میں قائم ای لائبریری گئے اور ڈیجیٹل لرننگ روم اور آڈیٹوریم کا معائنہ کیا. اس دوران انہوں نے وہاں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے ای لائبریری میں نوجوانوں سے ملاقات کی ، وزیر اعلی نے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جامع پالیسی پر عمل پیرا ہے، آپ کو کوئی مسئلہ ہے تو بتائیں، فوری حل کروں گا – نوجوانوں کی جانب سے کتابوں کی تعداد میں اضافے کے مطالبے پر وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کتابوں میں اضافے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں – وزیر اعلی نے ای لائبریری کی ممبر شپ بھی لی-وزیر اعلی نے ان ڈور جیمنیزیم کا بھی دورہ کیا اور کھیلو ں کی سہولتوں کا جائزہ لیا-وزیر اعلی نے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملایااور ان کی کارکردگی کی تعریف کی-وزیر اعلی کراٹے کی تربیت حاصل کرنے والے بچوں میں گھل مل گئے – وزیر اعلی نے مختلف کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،

    وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے وہیل چیئر ایشیا کپ ٹی 20 کا فائنل جیتنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا-وہیل چیئر ایشیا کپ ٹی 20 کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو شکست دی تھی- وزیر اعلی نے سنوکر ٹیم ورلڈ کپ جیتنے والے کھلاڑیوں میں بھی نقد انعام تقسیم کئے -وزیر اعلی نے72 ویں پنجاب گیمز 2019ء میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی نقد انعام دیئے-وزیر اعلی نے پی ڈی ایم اے کے موبائل کمیونیکیشن آفس کا دورہ بھی کیا۔وزیر اعلی نے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کا بھی دورہ کیااور تیراکوں کیلئے سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی نے سوئمنگ کمپلیکس میں جم کا بھی معائنہ کیا – وزیر اعلی نے کمپلیکس میں دیگر صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سہولتوں کا مشاہدہ کیا -وزیراعلی نے کہا کہ صوبے بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سٹیڈیمز بنائے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع ملیں گے،

    انہو ں نے کہا کہ نئے پاکستان میں نوجوانوں کیلئے کھیل کے مواقع کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ کھیلوں جیسی صحت مندانہ سرگرمیاں نوجوانوں کی جسمانی و ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں بھی کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے جدید سہولتیں فراہم کی جائیں گی-وزیر اعلی نے کھیلوں کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس فسیلیٹیزپر کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اورمتعلقہ حکام موقع پر جا کر کام کا جائزہ لیں – اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس نے وزیر اعلی کو کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے بریفنگ دی-صوبائی وزراء تیمور بھٹی، ہاشم جواں بخت، پیر سید سعید الحسن شاہ، میاں خالد محمود، وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

  • پولیس مقابلہ کے دوران کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار، گیارہ سال سے مطلوب تھا

    پولیس مقابلہ کے دوران کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار، گیارہ سال سے مطلوب تھا

    رائیونڈ انویسٹی گیشن پولیس نے 2010 میں دوران پولیس مقابلہ کانسٹیبل کو شہید کرنے سمیت دہشت گردی، قتل اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب بوٹا عرف چوہدری کالا اور نذر عرف نذرا کو گرفتار کر لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور انویسٹی گیشن پولیس کی سپیشل ٹیمیں اشتہاری ملزمان، جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی، انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے دن رات سر گرم عمل ہیں۔انچار ج انویسٹی گیشن رائیونڈسب انسپکٹر محمد سرور نے پولیس ٹیم کے ہمراہ اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مختلف ذرائع سے حاصل ہونیوالی معلومات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے2 خطرناک اشتہاری ملزمان بوٹا عرف چوہدری اور نذر عرف نذرا کو گرفتارکر لیا ہے،

    ملزم بوٹا عرف چوہدری کالا عرصہ 9 سال سے پولیس کو دہشت گردی،قتل اور ڈکیتی کے سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ 2010 میں دوران گشت15کی کال موصول ہوئی کہ دو ڈاکو رائیونڈ پر ڈکیتی کر رہے ہیں جس پر پولیس پارٹی موقع پر پہنچی۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی دوران پولیس مقابلہ گولی لگنے سے کانسٹیبل محمد شفیق شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی شہید ہوگیا تھا جبکہ ملزم نذر عرف نذراعرصہ 11 سال سے ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں لاہو رپولیس کو مطلوب تھا۔

    ایس پی انویسٹی گیشن صدر راشد ہدایت نے خطرناک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے، اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر متاثرہ خاندانوں‌ نے زبردست خوشی کا اظہار کیا اور پولیس کی کارکردگی کو سراہا ہے.

  • میں بتارہا ہوں‌ بہت جلد مسئلہ کشمیر حل ہونے جارہا ہے. بھارتی وزیر دفاع نے دعویٰ کردیا

    میں بتارہا ہوں‌ بہت جلد مسئلہ کشمیر حل ہونے جارہا ہے. بھارتی وزیر دفاع نے دعویٰ کردیا

    نئی دہلی :مسئلہ کشمیر بہت جلد حل ہونے جارہا ہے. ان خیالات کا اظہار بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کھٹوعہ میں‌ایک دریا کے پل کا افتتاح کرنے کی تقریب میں کیا .

    تقریب سے خطاب کے دوران راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ میں‌یقین سے کہ سکتا ہوں کہ کشمیر کا مسئلہ بہت جلد حل ہوجائےگا.راج ناتھ سنگھ نے کشمیریوں کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ وہ کس قسم کی آزادی چاہتے ہیں ،کیا وہ پاکستان کے کشمیر کی طرز کی آزادی چاہتے ہیں؟ راج ناتھ سنگھ نے کشمیری حریت پسندوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ہم سے بات چیت کیوں نہیں‌کرتے.ان کو ہمارے ساتھ بات چیت کرنا چاہیے.

    راج ناتھ سنگھ نے کشمیری قیادت کے حوالے سے اس بات کی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ کشمیرمیں امن و امان اور حالات کو بہتر کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں.

  • مسلم لیگ ن کے اہم لیڈر پر اربوں روپے کے اخراجات میں کرپشن کا الزام، فردوس عاشق اعوان نے بڑا دعویٰ کر دیا

    مسلم لیگ ن کے اہم لیڈر پر اربوں روپے کے اخراجات میں کرپشن کا الزام، فردوس عاشق اعوان نے بڑا دعویٰ کر دیا

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سرحدی علاقے میں سپورٹس سٹیڈیم بنانے میں مصروف رہے ، منصوبے میں اربوں روپے کے اخراجات میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی، ان کے پاس نیب کو جواب دینے کے لیے وقت نہیں ہے مگر عوام کے اعصاب سے کھیلنے کے لیے ان کے پاس وقت ہے،

    حافظ محمد سعید کی گرفتاری کیوں‌ ہوئی؟ فردوس عاشق اعوان نے نیا دعویٰ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ن لیگ نیب اور عدالتوں کے اختیار بھی اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے ۔ن لیگ کی خواہش ہے کہ ہر ادارہ ان کی خواہشات کا تابع رہے ۔آج جھوٹوں کی بیٹھک میں عوام کو گمراہ کرنے کی نئی حکمت عملی بنائی گئی ۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ویڈیو معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور ایف آئی اے اپنی رپورٹ جمع کرائے گی ۔16سال پرانی ویڈیو سے متعلق اصل حقائق ایف آئی اے عدالت میں پیش کریگی ۔ قبائلی اضلاح میں پی ٹی آئی نے تمام 16نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے۔وزیراعظم ہمیشہ قبائلی عوام کے حق جمہوریت کی بات کرتے رہے ۔قبائلی عوام کی انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے بارود کی بو کوعوام نے ووٹ کے خوشبوسے الیکشن مکمل ہوئے ہیں قبائلی علاقوں میں الیکشن امن کی جیت ہے الیکشن سے بین الاقوامی سازشیں کی گئی مگر وہ ناکام ہوئے،
    محمد اویس

  • حافظ محمد سعید کی گرفتاری کیوں‌ ہوئی؟ فردوس عاشق اعوان نے نیا دعویٰ کر دیا

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ قبائلی عوام نے ووٹ کی خوشبو سے بارود کی بو ختم کردی امن کی جیت ہوئی ہے ،ویڈیو کے حوالے سے چلائی جانیوالی بے بنیاد خبروں کی مذمت کرتی ہوں،پنجاب فرانزک لیبارٹری کو ویڈیو بھیجی نہیں گئی تو وہ رپورٹ کس چیز کی ہے،ویڈیو کے حوالے سے ایف آئی اے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کرے گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حافظ سعید کو (ایف اے ٹی ایف) کی وجہ سے نہیں نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے، پرامن انتخابات کے ذریعے پاکستان سے یکجہتی کا ثبوت دیا گیا ہے ،پہلی بار صوبائی اور مرکزی حکومت انتخابات میں مکمل غیر جانبدار رہے ،قبائلی عوام نے ووٹ کے ذریعے جمہوریت کے حق میں فیصلہ دیا،وزیراعظم نے سادگی کی مثال قائم کرتے ہوئے کمرشل فلائٹ پر امریکہ کا سفر کیااس سے پہلے حکمران سارے اہل خانہ سمیت 777جہازوں پر امریکہ جاتے رہے ،وزیراعظم امریکہ میں پاکستانی عوام کا مقدمہ لڑنے گئے ہیں،وزیراعظم ماضی کے حکمرانی کی طرح جیب سے پرچی نکال کر نہیں پڑھیں گے۔ہفتہ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات پر سکیورٹی فورسز اور قبائلی عوام کو مبارکباد دیتی ہوں ۔قبائلی عوام نے ووٹ کی خوشبو سے بارود کی بو ختم کردی۔ آج قبائلی علاقوں میں دہشتگردی کی شکست اور امن کی جیت ہوئی ہے قبائلی علاقوں میں امن کا وژن وزیراعظم عمران خان نے دیا۔

    انھوں نے کہا کہ مریم نواز صاحبہ عوام کو دھوکہ دینا اور جھوٹ بولنا اپکی جماعت کا و وطیرہ رہااگر آپ کو یاد ہو تو یہ آپ ہی تھیں جس نے کہا تھا میری ملک اور بیرون ملک کوئی جائیداد نہیںآپ کو یاد ہوگا کہ آپ کا خاندان 40صندوقوں سمیت ملک سے باہر چلاگیا تھاآپ اپنے سرور کیلئے سرور پیلس میں چلے گئے تھے عوام کوگمراہ کرنے کے لیے جھوٹاپروپیگنڈا کیاجارہاہے ۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک ویڈیو کے حوالے سے پنجاب فرانزک کے ڈی جی کے حوالے سے جھوٹی خبریں چلوائی گئیںپنجاب فرانزک لیبارٹری صرف پوسٹ مارٹم اور انسانی اعضا کے ٹیسٹ کرتی ہے ۔ویڈیو کے حوالے سے چلائی جانیوالی بے بنیاد خبروں کی مذمت کرتی ہوںپنجاب فرانزک لیبارٹری کو ویڈیو بھیجی نہیں گئی تو وہ رپورٹ کس چیز کی ہے ۔ویڈیو کے حوالے سے ایف آئی اے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کرے گئے ۔معاون خصوصی نے کہا کہ ویڈیو اور آڈیو کے حوالے سے کوئی رپورٹ نہیں بنی ۔احسن اقبال سرحدی علاقے میں سپورٹس سٹیڈیم بنانے میں مصروف رہے ۔منصوبے میں اربوں روپے کے اخراجات میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی۔ان کے پاس نیب کو جواب دینے کے لیے وقت نہیں ہے مگر عوام کے اعصاب سے کھیلنے کے لیے ان کے پاس وقت ہے ۔ ن لیگ نیب اور عدالتوں کے اختیار بھی اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے ۔ن لیگ کی خواہش ہے کہ ہر ادارہ ان کی خواہشات کا تابع رہے ۔آج جھوٹوں کی بیٹھک میں عوام کو گمراہ کرنے کی نئی حکمت عملی بنائی گئی ۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ویڈیو معاملہ سپریم کورٹ میں ہے اور ایف آئی اے اپنی رپورٹ جمع کرائے گی ۔16سال پرانی ویڈیو سے متعلق اصل حقائق ایف آئی اے عدالت میں پیش کریگی ۔ قبائلی اضلاح میں پی ٹی آئی نے تمام 16نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے۔وزیراعظم ہمیشہ قبائلی عوام کے حق جمہوریت کی بات کرتے رہے ۔قبائلی عوام کی انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے بارود کی بو کوعوام نے ووٹ کے خوشبوسے الیکشن مکمل ہوئے ہیں قبائلی علاقوں میں الیکشن امن کی جیت ہے الیکشن سے بین الاقوامی سازشیں کی گئی مگر وہ ناکام ہوئے ۔وزیراعظم نے سادگی کی مثال قائم کرتے ہوئے کمرشل فلائٹ پر امریکہ کا سفر کیااس سے پہلے حکمران سارے اہل خانہ سمیت 777جہازوں پر امریکہ جاتے رہے ۔وزیراعظم امریکہ میں پاکستانی عوام کا مقدمہ لڑنے گئے ہیں۔وزیراعظم ماضی کے حکمرانی کی طرح جیب سے پرچی نکال کر نہیں پڑھیں گے۔پاکستان کی قربانیوں کو دنیاکے سامنے رکھیں گے عمران خان پاکستا ن کامقدمہ لڑنے گئے ہیں ۔سوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل کلبوشن کیس کی وجہ سے ملک سے باہر تھے وہ حکومت کا موقف عدالت کے سامنے رکھیں گے ویڈیو کے حوالے سے فرنزاک اگر سپریم کورٹ کی اگلی تاریخ سے پہلے مکمل ہو جائے تو ایف آئی اے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی پاکستان خطے میں امن کاداعی ہے افغانستان میں امن کی بحالی میں پاکستان کا کلیدی کردار ہے پاکستان میں پہلی بار سول اور ملٹری لیڈرشپ ایک پیج پر ہے اور ملک کے تحفظ کے لیے کام کررہی ہے وہ دن گزر گئے جب جہاز لے جا کر ملکی اداروں کے خلاف سازشیں کی جاتی تھیں۔سول اور ملٹری قیادت پاکستان کا مقدمہ امریکہ میں لڑیں گے ایک پوائنٹ کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان کو کیسے آگے لے جایا جا سکتا ہے جو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو گا ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ احتساب ہو گا نہ کسی کو ڈھیل ملے گی اور نہ کسی کو این آر او دیا جائے گا وہ کسی کو کسی قسم کی لچک دینے کے لیے تیار نہیں ہیں قانون کے مطابق کام ہوگا ان کے چنگل سے قانون اور اداروں کو آزاد کیا ہے یہ میڈیا میں زندہ رہنے کے لیے اس طرح کے بیانات دے رہے ہیں۔ہم کسی قسم کے نہ مذاکرات کررہے ہیں اور نہ ہی اس کو سپیس دے رہے ہیں۔مریم اپنی سانسوں کو بحال کرنے کے لیے اس طرح کے بیان دیتی ہیں اور اپنے پتے پھینکتی ہے۔ان کو عدالتوں سے ہی ریلیف ملے گا چوری دروازوں سے حکومت کوئی ڈیل نہیں کرے گی۔

    چیئرمین سینٹ کے ساتھ ڈپٹی چیئرمین کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تحریک آئی ہے مگر اس کا ذکر نہیں کیا جاتا کیا یہ کھلا تضاد نہیں صادق سنجرانی سے کیا گستاخی ہو گئی ہے کہ ظل سبحانی ناراض ہو گئے ہیں سنجرانی آئین اور یہ خواہش کے تحت سینٹ کو چلانا چاہتے ہیں۔اپوزیشن ملک میں سیاست ایڈوانچر کرنا چاہتی ہے ہم آئین کے تحت کام کریںگے اور آئین کا تقدس بحال کریں گے۔ ایف اے ٹی ایف میں بھارت نے بھرپور کوشش کی کہ پاکستان بلیک لسٹ ہو جائے مگر پاکستان کے دوست نے اس کو ناکام بنایا ابھی یہ خطرہ ٹلا نہیں ہے تلوار ہمارے سروں پر لٹک رہی ہے سب سے پہلے منی لانڈرنگ کو ختم کرنا ہے منی لانڈرنگ کے لیے ملک کو گرے لسٹ میں ڈالا گیا ان عوامل کو ختم کریں گے جس کی وجہ سے ہم گرے لسٹ میں گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حافظ سعید کو گرفتار نیشنل ایکشن پلان کی وجہ سے کیا گیا۔ان کی گرفتاری کا ایف اے ٹی ایف سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔
    محمد اویس

  • پی ٹی آئی قبائلی علاقوں میں‌الیکشن میں 10 سے 12 سیٹیں جیت سکتی ہے: وزیر اعلیٰ کے پی

    پی ٹی آئی قبائلی علاقوں میں‌الیکشن میں 10 سے 12 سیٹیں جیت سکتی ہے: وزیر اعلیٰ کے پی

    پشاور: قبائلی علاقوں میں زیادہ سیٹیں کس پارٹی کو ملیں گی ،وزیر اعلیٰ کےپی نے بتا دیا .وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے امید ظاہر کی ہے کہ قبائلی اضلاع کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو 10 سے 12 سیٹیں مل سکتی ہیں۔محمود خان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر قبائلی اضلاع میں الیکشن پُر امن اور شفاف ہوئے۔

    وزیر اعلیٰ خبیر پختون خواہ محمود خان نے کہا کہ پہلی بار 162 ارب روپے کی خطیر رقم قبائلی اضلاع کے لیے رکھی گئی ہے، قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔

    خیال رہے کہ صوبۂ خیبر پختون خواہ میں ضم کیے گئے قبائلی اضلاع میں ہونے والے پہلے تاریخ ساز انتخابات میں پولنگ کا وقت اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ گنتی کا عمل اور غیر حتمی نتایج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

  • سی ڈی اے کا تین سال تک ایک ہی جگہ تعینات رہنے والے افسران و ملازمین تبدیل کرنے کا فیصلہ

    سی ڈی اے کا تین سال تک ایک ہی جگہ تعینات رہنے والے افسران و ملازمین تبدیل کرنے کا فیصلہ

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں‌سی ڈی اے نے ایک ہی شعبہ میں تین سال سے زائد تعینات افسران و ملازمین کو تبدیل کرنیکا فیصلہ کرلیا، اس ضمن میں متعلقہ شعبوں کو تین سال سے زائد ایک ہی پوسٹ پر تعینات افسران و ملازمین کی لسٹیں تیار کر نے کی ہدایت کی ہے تاکہ ان کو دیگر شعبوں میں تعینات کیا جا سکے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق روٹیشن پالیسی پر عمل درآمد سے جہاں ملازمین و افسران کی استعداد کار میں بہتر ی آئے گی وہاں سروس ڈیلیوری میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی، واضح رہے کہ سی ڈی اے کے مختلف شعبوں میں بعض افسران و ملازمین تین سال تعیناتی کا عرصہ گذرنے کے باوجود ٹرانسفر نہیں کیے گئے، روٹیشن پالیسی پر عدم عمل درآمد کی وجہ سے گورننس اور سروس ڈیلیوری میں مسائل کا سامنا درپیش تھا۔ مختلف شعبوں بشمول ہیومین ریسورس ڈائریکٹوریٹ، اسٹیٹ مینجمنٹ ون، اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو، لینڈ و بحالیات ڈائریکٹوریٹ اور دیگر شعبوں میں عرصہ دراز سے تعینات ملازمین کی تبدیلی دیگر شعبوں میں نہیں کی گئی،

    سی ڈی اے انتظامیہ نے ہیومن ریسورس ڈائریکٹوریٹ کو جلد از جلد ایک ہی شعبہ میں تین سال سے زائد عرصہ سے تعینات افسرا ن و ملازمین کی لسٹیں تیار کرنیکی ہدایت کی ہے۔ سی ڈی اے انتظامیہ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ سی ڈی اے کے تمام ونگز میں روٹیشن پالیسی پر بلا تفریق عمل درآمد کیا جائے، واضح رہے کہ محکمہ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے روٹیشن پالیسی پر عمل درآمد کیلئے مختلف حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے تھا جس کے بعد اب اس پالیسی پر عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے.
    محمد اویس

  • سادگی اختیار کروں گا، وزیر اعظم عمران خان نےقوم سے کیا گیا وعدہ دورہ امریکہ کے دوران پورا کردیا

    سادگی اختیار کروں گا، وزیر اعظم عمران خان نےقوم سے کیا گیا وعدہ دورہ امریکہ کے دوران پورا کردیا

    اسلام آباد: سابق حکمرانوں کی عیاشیوں کو ملک وقوم کے لیے نقصان قرار دینے والے عمران خان نے خود سادگی اختیار کرکے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا .یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سادگی کی نئی تاریخ رقم کر دی، امریکا کے سرکاری دورے کے لیے کمرشل پرواز کا استعمال کرنے والے پہلے وزیر اعظم بن گئے۔

    واضح رہے کہ امریکی دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان امریکی لیڈر شپ کے ساتھ اہم دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر وسیع سطح کی گفت و شنید کریں گے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کا سلسلہ بغیر کسی امتیاز جاری رہے گا، کیوں کہ کرپشن ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، جب تک چور نہیں پکڑے جائیں گے تب تک ملک ترقی نہیں کر سکے گا۔یاد رہے کہ چند دن قبل وزیر اعظم نے سابق وزرائے اعظم کے غیر ملکی دوروں پر قوم کے اربوں روپے خرچ ہونے پر سخت تنقید کی تھی

  • امریکی ماہرین نےخواتین میں چھاتی کینسر کا علاج  آسان اور سستا طریقہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    امریکی ماہرین نےخواتین میں چھاتی کینسر کا علاج آسان اور سستا طریقہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    نیویارک:خواتین میں کینسر کی بیماری جس طرح عام ہورہی ہے اس پر تحقیقات کا سلسلہ بھی وسیع سے وسیع تر ہوتا جارہا ہے. امریکی یونیورسٹی ’جانز ہاپکنز‘ کے ماہرین نے بریسٹ کینسر کے علاج کے لیے کولڈ ڈرنکس سمیت دیگر مشروبات میں استعمال ہونے والے کاربن ڈائی آکسائڈ گیس کو استعمال کرکے علاج کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سائنس جرنل ’پلوس ون‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جس میں کاربن ڈائی آکسائڈ کی بھاری مقدار موجود ہوتی ہے اور یہ آلہ بریسٹ کینسر کے ٹیومر کو ختم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

    امریکی طبی ماہرین کے مطابق ان کی جانب سے تیار کیے گئے آلے سے بریسٹ کینسر کے ٹیومر ختم نہیں ہوتے بلکہ ٹیومر جم جاتے ہیں جو آہستہ آہستہ خود بخود ختم ہوجاتے ہیں۔

    امریکی طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ چوں کہ کاربن ڈائی آکسائڈ دنیا بھر میں آسانی سے دستیاب ہوتی ہے اور اس گیس کو چیزوں کو گرم کرنے سمیت ٹھنڈا کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اسی گیس کی بدولت انسان اور پودوں کو سانس لینے میں آسانی ملتی ہے، اس لیے اس گیس کی مدد سے بریسٹ کینسر کا علاج ممکن ہے۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے کاربن ڈائی آکسائڈ گیس کی بھاری مقدار کو آلے میں شامل کرکے تجربات کیے اور بریسٹ کینسر کی شکار خواتین کے ٹیومر کو منفی سینٹی گریڈ کی ٹھنڈک سے منجمد کیا گیا۔

    ماہرین نے دعویٰ کیا کہ بریسٹ کینسر کے ٹیومرز کو کاربن ڈائی آکسائڈ کی مدد سے انتہائی منفی سینٹی گریڈ کی ٹھنڈک سے منجمند کرکے کینسر کے جراثیم کو کمزور کیا جا سکتا ہے جو بار بار منجمد کیے جانے کے بعد خود بخود ختم ہوجاتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا تھا کہ اس نئے طریقہ کار سے کم آمدنی اور غریب ممالک کی خواتین کو فائدہ پہنچے گا اور وہ انتہائی کم خرچ پر کینسر جیسے موضی مرض کا علاج کروا سکیں گی۔

    اگرچہ ماہرین نے اس طریقے کو درست قرار دیا، تاہم انہوں نے تجویز دی کہ ابھی اس پر مزید تحقیق کرکے کام کیا جا سکتا ہے اور اس طریقے میں مزید آسانیاں پیدا کی جا سکتی ہیں۔

  • خاتون کو شوہر کے سامنے برہنہ کر کے وحشیانہ تشدد کا انکشاف، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

    خاتون کو شوہر کے سامنے برہنہ کر کے وحشیانہ تشدد کا انکشاف، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

    بھارت میں ہندوانتہاپسند تنظیم بی جے پی اور نریندر مودی کے دوبارہ برسراقتدار آنے کے بعد سے ہجومی تشدد کے واقعات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں. ہفتہ کے دن بھی ریاست بہار میں ایسا ہی خوفناک واقعہ پیش آیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بہار کے حاجی پورہ علاقہ میں ایک خاتون پر چوری کا الزام لگا کر اسے اس کے شوہر کےسامنے بری طرح‌ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے. اس دوران انتہاپسندوں نے خاتون کے کپڑے پھاڑ کر اسے برہنہ کر دیا اور گینگ ریپ کی دھمکی بھی دی، مذکورہ خاتون کے شوہر نے جب اپنی بیوی کو چھڑوانے کی کوشش کی تو اسے بھی زبردست تشدد کا نشانہ بنایا گیا،

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ علاقہ میں‌ موجود مندر سے کسی خاتون کی سونے کی چین چوری ہو گئی تو اس کا الزام مذکورہ خاتون پر لگایا گیا تو انتہاپسندوں نے پکڑ کر اسے مارنا شروع کر دیا، اس موقع پر وہاں‌ موجود ایک شخص نے ویڈیو بنالی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، مقامی لوگوں‌ کا کہنا ہے کہ انتہاپسند دو گھنٹے تک خاتون کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے تاہم اس دوران کوئی پولیس افسر وہاں نہیں پہنچا. زخمی ہونےو الے دونوں‌میاں‌ بیوی کو ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے اور خاتون کے پاس سے چین بھی نہیں ملی ہے. پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے. مقامی لوگوں نے اس واقعہ کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے.

  • متحدہ امارات  کا کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر کھولنے کا اعلان

    متحدہ امارات کا کراچی میں ایشیا کا سب سے بڑا ویزا سینٹر کھولنے کا اعلان

    کراچی: پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے کہا ہے کہ وہ ستمبر میں کراچی میں ویزا سینٹر کھول رہے ہیں جو ایشیا میں اس قسم کی سب سے بڑی سہولت ہوگی۔کراچی کے ایوانِ صنعت و تجارت کے دورے کےموقع پر یو اے ای کے سفیر نے بتایا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں اسی قسم کا مرکز اسلام آباد میں بھی کام کا آغاز کردے گا۔

    حماد عبید الزابی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ہر چیز میسر ہوگی، جس میں میڈیکل انشورنس، طبی معائنے اور کانٹریکٹس وغیرہ شامل ہیں جبکہ کراچی کے خیابانِ شمشیر میں اس ویزا سینٹر کے لیے پوری ٹیم یو اے ای سے آئے گی۔

    ایوانِ صنعت و تجارت کے صدر جنید اسمٰعیل مکدہ، سینئر نائب صدر خرم شہزاد، نائب صدر آصف شیخ اجلاس میں یو اے ای حکام نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر تاجر برادری کی جانب سے پرجوش میزبانی پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے یو اے ای کے سفیر نے کہا انہوں نے پاکستان کے کئی شہروں کا دورہ کیا ہے جس میں لاہور، سیالکوٹ، پشاور، جنوبی وزیرستان، فیصل آباد اور کوئٹہ شامل ہیں، تاہم کراچی ملک کے اہم ترین شہروں میں سے ایک ہے جہاں اسلام آباد سمیت دیگر علاقوں کے مقابلے میں سماجی زندگی، موحول، ثقافت اور لوگ بہت مختلف ہیں۔

    بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں اب 5 سال کی مدت کے لیے سلور انویسٹمنٹ ویزا اور 10 سال کی مدت کے لیے گولڈن انسوسٹمنٹ ویزا فراہم کررہی ہیں۔ ویزے مخصوص معیار اور کمپنی کے حجم اور سرمایہ کاری کی مالیت کی بنیاد پر جاری کیے جائیں گے۔

  • قبائلی علاقوں میں الیکشن، ترجمان الیکشن کمیشن نے نتائج سے متعلق اہم ضابطہ بیان کر دیا

    قبائلی علاقوں میں الیکشن، ترجمان الیکشن کمیشن نے نتائج سے متعلق اہم ضابطہ بیان کر دیا

    ترجمان الیکشن کمیشن چودھری ندیم قاسم نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں ووٹ ڈالنےکاعمل پرامن اندازمیں اختتام پذیرہوا ہے،

    قبائلی اضلاع الیکشن، کون سی پارٹی نے کتنے امیدوار کھڑے کئے؟ کس کی فتح کے امکانات ہیں؟ اہم رپورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کو4شکایات موصول ہوئیں جومعمولی نوعیت کی تھیں، پریذائیڈنگ افسرواٹس ایپ کےذریعےنتائج ریٹرننگ افسر کوبھیجےگا،

    قبائلی علاقوں میں 16 نشستوں‌ پر پولنگ ختم، گنتی کا عمل شروع ہو گیا

    ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں رات کونقل وحرکت نہیں ہوتی وہاں نتائج صبح موصول ہوناشروع ہون گے،دیگرعلاقوں سےنتائج آج رات موصول ہوناشروع ہوجائیں گے، دوردرازعلاقوں سےپریذائیڈنگ افسرخود جا کرآراوکونتائج دےگا،

  • سی ڈی اے نے اسلام آباد کی شاہراؤں کو نمایاں‌ شخصیات سے منسوب کرنے کی سفارش کر دی

    سی ڈی اے نے اسلام آباد کی شاہراؤں کو نمایاں‌ شخصیات سے منسوب کرنے کی سفارش کر دی

    سی ڈی اے نے اسلام آباد کی مختلف شاہراؤں کو نمایاں شخصیات سے منسوب کرنے کی سفارش کی ہے، سی ڈی اے بورڈ کی سفارشات منسٹری آف نیشنل ہسٹری اور لیٹریری ہیرٹیج کی بنائی گئی کمیٹی کو منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی، جن نمایاں شخصیات کے نام سے مختلف شاہراؤں کو منسوب کیا گیا ہے ان میں جوش ملیح آبادی، جمیل الدین عالی اور حفیظ جالندھری شامل ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سروس روڈ (ویسٹ)سیکٹر D-12 کو جوش ملیح آبادی روڈ، سروس روڈ (ساؤتھ)سیکٹر D-12 کو جمیل الدین عالی روڈ اور سروس روڈ (ایسٹ)سیکٹر D-12 کو قومی ترانے کے خالق حفیظ جالندھری سے منسوب کر کے حفیظ جالندھری روڈ قرار دینے کی سفارش کی گئی ہے، سی ڈی اے کے متعلقہ شعبے مجاز فورم کی منظوری کے بعد ان شاہراؤں کے بورڈ لگائیں گے۔
    جوش ملیح آباد ی ایک نامور پاکستانی شاعر تھے اور اپنی غزل،نظم اور مرثیہ کی وجہ سے ممتاز حیثیت رکھتے تھے، حکومت ِ پاکستان نے انہیں ھلال پاکستان سے نوازا تھا۔ جوش ملیح آبادی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے سی ڈی اے بورڈ نے سروس روڈ (ویسٹ) سیکٹر D-12 کو جوش ملیح آباد ی کے نام سے منسوب کرنے کی سفارش کی ہے،

    جمیل الدین عالی ایک ممتاز شاعر،نقاد،ڈرامہ نویس،کالم نگار اور ممتاز سکالرتھے۔ حکومتِ پاکستان نے جمیل الدین عالی کو تمغہ حسنِ کارکردگی اورھلالِ امتیاز سے نوازا تھا۔جمیل الدین عالی کی خدمات کے اعتراف میں سی ڈی اے بورڈ نے سروس روڈ(ویسٹ)سیکٹر D-12 کو جمیل الدین عالی کے نام سے منسوب کرنے کی سفارش کی ہے، حفیظ جالندھری اردو زبان کے ایک ممتاز شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے قومی ترانے کے خالق بھی تھے۔ حفیظ جالندھری نے تحریک پاکستان میں بھر پور حصہ لیا اور اپنی تحریروں سے تحریک پاکستان میں جان ڈالی۔ ان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے سی ڈی اے بورڈ نے سروس روڈ(ایسٹ)سیکٹر D-12 کو حفیظ جالندھری کے نام سے منسوب کرنے کی سفارش کی ہے، سی ڈی اے نے اسلام آباد کی مختلف شاہراؤں کو قومی ہیروز اور ممتاز شخصیات سے منسوب کیا ہے تاکہ نئی نسل کو ان شخصیات کی اعلیٰ اور قابل ذکر خدمات سے روشناس کروایا جا سکے۔ اب تک اسلام آباد کی 100 سے زائد شاہراؤں کو مختلف نامور شخصیات کی ملی اور قومی خدمات کے اعتراف میں انکے نام سے منسوب کیا جا چکا ہے،
    محمد اویس

  • سکھر، بچے نہاتے ہوئے ڈوبے یا معاملہ کچھ اور ہے؟ 6 بچوں کی لاشیں ملنے پر شہر میں کہرام

    سکھر، بچے نہاتے ہوئے ڈوبے یا معاملہ کچھ اور ہے؟ 6 بچوں کی لاشیں ملنے پر شہر میں کہرام

    سکھر میں‌ گزشتہ روز کوئنس روڈ سے 6 بچوں کےلاپتا ہونے کا معاملہ سے متعلق افسوسناک خبر سامنے آئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دریائےسندھ پرمسجد کےقریب جھاڑیوں سےلاپتا بچوں کےکپڑے اورچپلیں ملی ہیں، اس واقعہ کی خبر پورے ضلع میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے.

    سکھر پولیس کا کہنا ہے کہ بچے نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب گئے یا کوئی اور واقعہ ہوا ہے، اس سلسلہ میں تفتیش جاری ہے، اہل علاقہ نے اس افسوسناک واقعہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور اعلیٰ‌ حکام سے معاملہ کی تہہ تک پہنچنے کا مطالبہ کیا ہے. لوگوں‌ کا کہنا ہے کہ اس افسوسناک واقعہ کے اصل حقائق منظر عام پر آنے چاہئیں.

  • قبائلی علاقوں‌ میں الیکشن، غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع، لوگوں میں زبردست جوش و خروش

    قبائلی علاقوں‌ میں الیکشن، غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ شروع، لوگوں میں زبردست جوش و خروش

    قبائلی علاقوں‌ میں الیکشن کے دوران حلقہ پی کے 110 کے پولنگ اسٹیشنز نمبر 43 کا غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ آ گیا، آزادامیدوارحبیب نور80ووٹ لےکرپہلے نمبرپررہے،

    قبائلی اضلاع الیکشن، کون سی پارٹی نے کتنے امیدوار کھڑے کئے؟ کس کی فتح کے امکانات ہیں؟ اہم رپورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مدمقابل آزادامیدوارغزن جمال58ووٹ لےکردوسرےنمبرپررہے، اسی طرح‌ شمالی وزیرستان، حلقہ112 کے ایک پولنگ اسٹیشن کاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ آ گیا ہے، تحریک انصاف کےامیدوارملک اورنگزیب خان 48 ووٹ لےکرسرفہرست ہیں،

    قبائلی علاقوں میں 16 نشستوں‌ پر پولنگ ختم، گنتی کا عمل شروع ہو گیا

    آزادامیدوارمیرکلام خان وزیر46 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر ہیں، لنڈی کوتل کے5پولنگ اسٹیشنزمیں آزادامیدوارشفیق شیرایک ہزار52ووٹ لےکرسرفہرست ہیں، آزادامیدوارشیرمت خان آفریدی 304ووٹ لےکردوسرے نمبرپر ہیں،

  • ن لیگ کا 25 جولائی کو یوم سیاہ کا اعلان، کن شہروں میں جلسے اور ریلیاں‌ ہوں‌ گی؟ احسن اقبال نے بتا دیا

    ن لیگ کا 25 جولائی کو یوم سیاہ کا اعلان، کن شہروں میں جلسے اور ریلیاں‌ ہوں‌ گی؟ احسن اقبال نے بتا دیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ دس لاکھ لوگ بیروزگار ہوگئے ، نہ آپ کو معیشت چلانا آتی ہے نہ ملک چلانا آتاہے ، چالیس لاکھ مزید پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے چلےگئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کی کاوشوں سے معیشت کو اربوں روپے فائدہ ہوا، پہلے انھوں نے 50 لاکھ گھر کاوعدہ کیااب 3 سال میں 18ہزارگھر بنائےجارہےہیں، ن لیگ بھرپور طریقےسے 25 جولائی کو یوم سیاہ منائے گی ، پشاور میں مرکزی جلسہ ہوگا دیگر شہروں میں بھی ریلیاں اور جلسے ہوں گے،

    احسن اقبال نے کہاکہ ان کے پلے کچھ نہیں اس لیے اپوزیشن کی کردار کشی کررہے ہیں، انھوں نے 7ہزار ارب روپے کا قرضہ قوم پر چڑھا دیا ہے، ہمیں نہ چھوڑیں ، سب کو جیل میں ڈال دیں ، قوم پر تو رحم کریں، ہم سب کو جیل میں ڈال دو لیکن عوام کو سستا آٹا ، بجلی اور گیس تودو، کام آتا نہیں ہےاورروزانہ اپوزیشن کو دھمکیاں دی جاتی ہیں، ہم دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ،

  • قبائلی علاقوں‌ میں الیکشن، نوجوانوں‌ کے پاک فوج زندہ باد کے نعرے، پاکستانی پرچم بھی لہرائے

    قبائلی علاقوں‌ میں الیکشن، نوجوانوں‌ کے پاک فوج زندہ باد کے نعرے، پاکستانی پرچم بھی لہرائے

    قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات کےانعقاد پرچیف الیکشن کمشنر نے اظہارتشکر کیا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات کے انعقاد اور قبائلی عوام کی شرکت پرشکریہ اورمبارکباد دی ہے،

    قبائلی اضلاع الیکشن، کون سی پارٹی نے کتنے امیدوار کھڑے کئے؟ کس کی فتح کے امکانات ہیں؟ اہم رپورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کاکہنا تھا کہ پرامن انتخابات نےثابت کردیاکہ قبائلی عوام جمہوری سوچ کی پرامن قوم ہے، ادھر قبائلی علاقوں میں‌ ہونے والے الیکشن کے دوران یہ بات دیکھنے میں آئی ہے کہ نوجوان پاکستانی پرچم لیکرووٹ ڈالنےآئے جبکہ اس موق پاکستان زندہ باداورپاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے جاتے رہے.

    قبائلی علاقوں میں 16 نشستوں‌ پر پولنگ ختم، گنتی کا عمل شروع ہو گیا

    مجموعی طورپرقبائلی اضلاع میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد28لاکھ1ہزار837ہے، 554پولنگ اسٹیشن کوانتہائی حساس جبکہ461کوحساس اورباقی 882کونارمل قراردیاگیاتھا،

  • قبائلی اضلاع الیکشن، کون سی پارٹی نے کتنے امیدوار کھڑے کئے؟ کس کی فتح کے امکانات ہیں؟ اہم رپورٹ

    قبائلی اضلاع الیکشن، کون سی پارٹی نے کتنے امیدوار کھڑے کئے؟ کس کی فتح کے امکانات ہیں؟ اہم رپورٹ

    قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں پر281 امیدوار وں نےحصہ لیا جن میں 202 آزاد امیدوار ہیں، حکومتی جماعت تحریک انصاف نے ہر حلقے سے امیداور کھڑا کیا ہے،

    قبائلی علاقوں میں 16 نشستوں‌ پر پولنگ ختم، گنتی کا عمل شروع ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 15، اے این پی نے 14امیدوار کھڑے کیے، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے 13، 13 امیدواروں نے حصہ لیا، مسلم لیگ ن کے 5 اور قومی وطن پارٹی کے 3 امیدوار وں نے حصہ لیا ہے، ان میں پی کے 106 سے عوامی نیشنل پارٹی کی امیدوار ناہید آفریدی شامل ہیں، پی کے 109کرم پر جماعت اسلامی کی ملاسہ بی بی نے بھی حصہ لیا،

    فاٹا میں الیکشن پاکستانی قوم کی عظیم کامیابی ہے، فواد چودھری

    جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے 13، 13 امیدواروں نے حصہ لیا ہے، صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں دو خواتین امیدوار بھی میدان میں ہیں، تجزیہ نگاروں‌ کی رائے ہیں کہ قبائلی علاقوں‌ میں آج ہونے والے الیکشن میں تحریک انصاف کی جیت کے امکانات زیادہ ہیں،

  • سول ہسپتال کی 16 نرسیں ایک ساتھ برطرف کر دی گئیں، مگر کیوں؟ اہم خبر

    سول ہسپتال کی 16 نرسیں ایک ساتھ برطرف کر دی گئیں، مگر کیوں؟ اہم خبر

    کوئٹہ میں‌ غیرحاضری اورسرکاری فرائض میں غفلت برتنے پرسول ہسپتال کی 16 نرسزبرطرف کر دی گئی ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فارغ ہونےوالوں میں ایک میل نرس اور15خواتین نرسزشامل ہیں، برطرف کی جانے والی نرسوں‌ کو محکمہ صحت بلوچستان کورپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے، ہسپتال سےفارغ کردہ نرسزاپنی جائےتعیناتی سےغیرحاضرتھیں،

    کوئٹہ سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کا کہنا ہے کہ تنبیہ کرنےکےباوجودغیرحاضرنرسزاپنی ڈیوٹی پرحاضرنہیں ہوئیں، تمام غیرحاضرنرسزکی تنخواہیں بندکردی گئی ہیں، گھربیٹھےکسی کوتنخواہیں نہیں دےسکتے،

  • قبائلی علاقوں میں 16 نشستوں‌ پر پولنگ ختم، گنتی کا عمل شروع ہو گیا

    قبائلی علاقوں میں 16 نشستوں‌ پر پولنگ ختم، گنتی کا عمل شروع ہو گیا

    قبائلی اضلاع میں خیبرپختونخوا اسمبلی کی  کاوقت ختم ہو گیا ہے جبکہ گنتی کا عمل شروع ہو گیا ہے،

    فاٹا میں الیکشن پاکستانی قوم کی عظیم کامیابی ہے، فواد چودھری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق قبائلی علاقوں‌ کے خیبر پی کے میں ضم ہونے کے بعد پہلی مرتبہ آج صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہوئے ہیں. سولہ نشستوں‌ پر الیکشن کا وقت صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہا. اب ووٹوں کی گنتی کا آغاز کر دیا گیا ہے. قبائلی علاقوں میں باجوڑ ضلع میں صوبائی اسمبلی کی تین، ضلع مہمند میں دو، ضلع خیبر میں 3، ضلع کرم میں 2 اور ضلع اورکزئی میں ایک صوبائی نشست کے لیے ووٹ ڈالے گئے ہیں،

    اسی طرح قبائلی علاقوں‌ میں‌ ہی ضلع شمالی اور جنوبی وزیرستان میں بھی 2،2 نشستوں کیلئے پولنگ ہوئی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ سابق فرنٹیر ریجن میں بھی ایک صوبائی نشست رکھی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے قبائلی علاقوں‌ میں ہونےو الے حالیہ الیکشن کے دوران
    16 حلقوں میں انتخابات کیلئے 1897 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے جن میں سے 464 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قرار دے کر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے. الیکشن کے دوران تمام تمام پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے
    تھے.

    قبائلی علاقوں‌میں‌ آج ہونے والے الیکشن کے حوالہ سے صوبائی الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں نیٹ ورک کا مسئلہ ہے اس لیے نتائج واٹس ایپ پر فراہم کیے جائیں گے، پہلی مرتبہ الیکشن کے انعقاد پر قبائلی عوام نے خوشی کا اظہا رکیا ہے. اس دوران بعض‌مقامات پر خواتین نے سکیورٹی کیمروں‌ پر تحفظات کا اظہا رکیا گیا تاہم انہیں یقین دہانی کروائی گئی کہ یہ سکیورٹی کیلئے ہیں تو پھر خواتین نے ووٹ ڈال دیے.

  • بنی گالہ تجاوزات کیس، جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سماعت کیلئے مقرر

    بنی گالہ تجاوزات کیس، جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سماعت کیلئے مقرر

    بنی گالہ تجاوزات کا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 25 جولائی کو سماعت کرے گا، جسٹس عمر عطا بندیال بھی بینچ کا حصہ ہیں، اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری خزانہ کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں،

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بنی گالہ تجاوزات کیس میں سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے اپنی رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہیں، سی ڈی اے کے وکیل نے عدالت میں کہا تھا کہ کہا کہ سیوریج اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کیلئے سائٹس منتخب کرلی ہیں، فضلے کی تلفی اور ڈمپنگ سائٹس کیلئے بھی زمین کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے جس پر جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ اگر سائٹس کا انتخاب ہوگیا ہے تو ایم سی آئی کے حوالے کر دیں، زیر زمین سیوریج لائنوں کا کام بھی جلد مکمل ہونا چاہییے۔

  • ویڈیو سکینڈل، میاں‌ طارق کی رہائش گاہ سے اہم دستاویزات، گاڑی اور سی ڈیز قبضہ میں لے لی گئیں

    ویڈیو سکینڈل، میاں‌ طارق کی رہائش گاہ سے اہم دستاویزات، گاڑی اور سی ڈیز قبضہ میں لے لی گئیں

    ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کردارمیاں طارق محمود کی ملتان میں رہائش گاہ پر ایف آئی اے کی طرف سے چھاپے پر متعدد یوایس بیز قبضے میں لے لی گئی ہیں، ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار کئے گئے میاں طارق اور بیٹے میاں فیصل سے تفتیش کی گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں طارق کے بیٹے میاں فیصل کو جلد عدالت پیش کر دیاجائےگا ، ایف آئی اے نے میاں طارق کی گاڑی بھی قبضےمیں لے لی ، میاں طارق اور اس کے بیٹے میاں فیصل کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا تھا،

    ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں طارق سےملتان میں ملاقاتوں کے بارے میں بھی تفتیش کی گئی ہے. یو ایس بیز میں میاں طارق کی بنائی گئی ویڈیوز ہیں، دفتر کے تالے توڑ کردستاویزات اورسی ڈیزقبضے میں لےلی گئی تھیں، میاں طارق کےٹی وی شوروم، آفس پرگزشتہ رات 3بجے پہلی کارروائی کی گئی تھی،

  • پنجاب حکومت نے اساتذہ کی تقرریوں کیلئے نئی پالیسی جاری کردی ، تفصیلات خبر میں جانیئے

    پنجاب حکومت نے اساتذہ کی تقرریوں کیلئے نئی پالیسی جاری کردی ، تفصیلات خبر میں جانیئے

    لاہور :حکومت پنجاب نے سرکاری کالجوں کے اساتذہ کے تقرر و تبادلوں کی نئی پالیسی جاری کردی، کسی کالج میں‌پڑھانےکی مدت 3 سال کر دی گئی، ایک ہی کالج میں تین سال سروس کرنے کے بعد اساتذہ کا دوسرے ضلع میں تبادلہ کر دیا جائے گا۔

    نئی پالیسی کے مطابق محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے نئی پالیسی کا نفاذ کر دیا ہے۔ اکیڈمک سیشن کے دوران اساتذہ کے تبادلے نہیں کیے جائیں گے، تبادلوں کیلئے درخواستیں جون سے لے کر 15 اگست تک وصول کی جائیں گی۔ نئی پالیسی کی دستاویز کے مطابق لیکچرر کی پہلی تقرری کے تین سال تک کالج سے تبادلہ نہیں‌ ہوسکے گا، تین سال کے بعد استاد کو خالی نشست پر کسی دوسرے ضلع میں تبادلے کے لیے اہل تصور کیا جائے گا۔

    حکومت پنجاب کی طرف سے جاری ہونے والی پالیسی کے مطابق دوسری تقرری پانچ سال کے عرصے کے لیے ہوگی، دوسری پوسٹنگ کے پانچ سال کے بعد متعلقہ ڈویژن کے دوسرے ضلع میں ایک سال کیلئے ٹرانسفر کر دیا جائے گا۔ معذوری اور خاوند یا بیوی کے انتقال کی صورت میں کسی بھی دوسرے ضلع میں خالی نشست پر بغیر کسی دوسری شرط کے تبادلہ کر دیا جائے گا۔ میڈیکل کے انتہائی سنجیدہ نوعیت کے کیسز میں میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں دوسرے کالج یا ضلع میں تبادلہ کیا جاسکے گا،

    اس پالیسی میں‌کہا گیا ہے کہ جن اساتذہ کے‌ خلاف ڈسپلنری کارروائی عمل میں‌ لائی جائے گی انھیں دو سال کے لیے کسی دوسرے ضلع میں ٹرانسفر کر دیا جائے گا تاہم یہ ضلع دوسری ڈویژن سے ہوگا۔

    انٹر ڈسٹرکٹ تبادلوں کے لیے صرف خواتین کو اہل تصور کیا جائے گا جبکہ میوچل تبادلوں کے لیے متعلقہ کالج میں نشست کا خالی ہونا ضروری ہے۔

  • سول ایوی ایشن، پی آئی اے یا اے ایس ایف کے دفاتر اسلام آباد منتقل نہیں‌ ہو رہے، غلام سرور خاں

    سول ایوی ایشن، پی آئی اے یا اے ایس ایف کے دفاتر اسلام آباد منتقل نہیں‌ ہو رہے، غلام سرور خاں

    سی اے اے، پی آئی اے یا اے ایس ایف کے صدر دفاتر اسلام آباد منتقل نہیں کیے جارہے، یہ اعلان وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے جمعرات کے دن کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوابازی کا کہنا تھا کہ ضرورت پڑنے پر مزید افرادی قوت کو اسلام آباد منتقل کیا جاسکتا ہے، سی اے اے کے ریگولیٹری اور ائیرپورٹ سروسز فنکشنز کو علیحدہ کرنے کا معاملہ پر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ نہ ڈائون سائزنگ ہوگی نہ ہی کسی ملازم کے مالی فوائد اور ذمہ داریاں تبدیل ہونگی،

    انہوں نے کہا کہ فضائی حدود کی بندش سے پاکستان کے مقابلے میں بھارت کو زیادہ خسارہ ہوا تاہم پاکستان نے خطے کی ہوابازی کی صنعت کے مفاد میں فضائی حدود کھول دیں۔

  • ٹیکنالوجی کی دنیا میں‌ایک اور انقلاب، چھوئے بغیر محض دماغ سے کمپیوٹر کنٹرول کرنا جلد ممکن ہوگا

    ٹیکنالوجی کی دنیا میں‌ایک اور انقلاب، چھوئے بغیر محض دماغ سے کمپیوٹر کنٹرول کرنا جلد ممکن ہوگا

    نیو یارک:انسان ترقی کی تمام حدیں پا رکرکے انسانی دماغ کو کنڑول کرنے کا سوچنے لگا .بہت جلد انسان ہاتھ سے چھوئے بغیر دماغ سے کمپیوٹر کو استعمال کرسکیں گے اور جانوروں پر یہ تجربات کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔یہ بات ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک نے بتائی۔

    کمپنی نیورلنک انسان دماغ اور کمپیوٹر کو براہ راست منسل کرنے کی کوشش کررہی ہے اور اس ٹیکنالوجی کی انسانوں پر آزمائش 2020 میں شروع کردی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کے سائنسدانوں کی جانب سے جلد مزید تحقیقی نتائج کو جاری کیا جائے گا۔

    بانی ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اس کمپنی کے قیام کا مقصد دماغی اور ریڑھ کی ہڈی کی انجری یا پیدائشی نقائض کے شکار افراد کی مدد کی جاسکے اور اس ٹیکنالوجی سے چلنے پھرنے یا فہم سے محروم افراد کا علاج ممکن ہوسکے۔

    بانی ایلون مسک نے مزید کہا کہ طویل المعیاد بنیادوں پر اس ٹیکنالوجی کا مقصد ڈیجیٹل سپرانٹیلی جنس لیئر کو تشکیل دینا ہے، یعنی انسانوں کو مصنوعی ذہانت سے منسلک کردیا جائے، حیران کن طور پر ایلون مسک آرٹی فیشل انٹیلی جنس کو ماضی میں انسانیت کے لیے خطرہ قرار دے چکے ہیں۔

    ایلون مسک کے مطابق ‘ہم یقیناً مکمل دماغی مشین انٹرفیس بنانے کی کوشش کریں گے اور اس ٹیکنالوجی کی بدولت لوگ محض سوچ کر ایک منٹ میں 40 الفاظ ٹائپ کرسکیں گے’۔

    اس کمپنی نے رواں سال کے شروع میں سلائی مشین جیسی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے جانوروں کے دماغوں میں ڈرل سے چھوٹے سوراخ کیے اور الیکٹروڈ کو داخل کیا۔

    ایلون مسک کا کہنا تھا ‘ہمیں توقع ہے کہ رواں سال کے آخر تک ایک انسانی مریض پر اس کا تجربہ ممکن ہوسکے گا’۔

  • نیوزی لینڈ بمقابلہ انگلینڈ : ورلڈ کپ فائنل کا سپر اوور جمی نیشم کے کوچ کی جان لے گیا

    نیوزی لینڈ بمقابلہ انگلینڈ : ورلڈ کپ فائنل کا سپر اوور جمی نیشم کے کوچ کی جان لے گیا

    آکلینڈ:نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانےوالا فائنل میچ جہاں تاریخ میں یادگاریں چھوڑ گیا ہے وہاں اس ورلڈ کپ کے سپر اوور نے تلخ یادیں‌ دنیائے کرکٹ میں یاد رکھی جائیں گی. ان تلخیوں میں سے ایک تلخ یادداشت یہ بھی ہے جس کی وجہ سے ورلڈ کپ فائنل کے سپر اوور میں کیوی کرکٹر آل راؤنڈر جمی نیشم کے اسکول ٹیچر اور کوچ ڈیوڈ گورڈن کی جان لے لی۔

    فائنل کے سپر اوور میں جب جمی نیشم نے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کو چھکا مارا تو ڈیوڈ گورڈن کی سانسیں بھی ختم ہوگئیں۔نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم کو خبر ہوئی تو انہوں نے بھی اپنے ابتدائی کوچ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خراج عقیدت پیش کیا۔

    کیوی کرکٹر جمی نیشم کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ گورڈن کھیل سے بہت پیار کرتے تھے اور ہم خوش قسمت ہیں کہ ان کی کوچنگ میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔جمی نیشم کہتے ہیں کہ ڈیود گورڈن ہمیشہ یاد رہیں گے

    جوابی ٹویٹ میں ڈیوڈ گورڈن کی بیٹی لیونی گورڈن نے کہا کہ ’شکریہ جمی، میں اور میری بہن آخری وقت میں اپنے والد کے ساتھ تھے اور وہ بہت خوشی منارہے تھے انہیں آپ پر بہت فخر تھا۔‘

    واضح رہے کہ لارڈز میں کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل کے آخری اوور میں انگلینڈ کو 15 رنز درکار تھے، بین اسٹوکس 14 رنز بناسکے اور میچ برابر ہوگیا تھا۔اس کے بعد سپر اوور میں میچ کا فیصلہ ہونا تھا، سپر اوور میں انگلینڈ نے 15 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کو 16 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی 15 رنز بناسکی اور میچ برابر ہوگیا، زیادہ باؤنڈریز پر انگلینڈ کو ورلڈ کپ فائنل کا فاتح قرار دیا گیا تھا۔

  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعمیرات کا اجلاس، 50 لاکھ گھروں‌ کی تعمیر و دیگر منصوبوں‌ کا جائزہ

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعمیرات کا اجلاس، 50 لاکھ گھروں‌ کی تعمیر و دیگر منصوبوں‌ کا جائزہ

    ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے مکانات و تعمیرات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر میر کبیر احمد محمدشاہی کے زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کی نئے 50لاکھ گھروں کی تعمیر اور نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام، فیڈریل گورنمنٹ ایمپلا ئز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی بھارہ کہو کی ہاؤسنگ سکیم کے علاوہ سینیٹر کلثوم پروین کی 19ستمبر 2018کو سینیٹ اجلاس میں اُٹھایا گیا معاملہ برائے ضلع اسلام آباد کے موضع تما ں اور موریاں سے زبردستی مالکان سے زمین لینے کے معاملات کے علاوہ سینیٹر بہرہ مند خان تنگی کے سینیٹ اجلاس میں پوچھے گئے سوال سیکٹر-1 G/14 میں الاٹیوں کو پلاٹ الاٹ نہ کر نے کے معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مکانات و تعمیرات طارق بشیر چیمہ اور ڈئرایکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائزہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے قائمہ کمیٹی کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا قیام عمل میں آچکا ہے۔قائمہ کمیٹی کو وزیراعظم پاکستان کی جانب سے کم لاگت والے سستے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے بتایا کہ صوبہ بلوچستان میں وزیراعظم پاکستان نے 21 اپریل2019 کو ہاؤسنگ پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے میں 1350 یونٹس تعمیر کیے جائیں گے اس کیلئے ساڑھے سات ہزار درخواستیں آچکی ہیں۔ وفاقی سرکاری ملازمین اور بلوچستان کے صوبائی ملازمین اور ہزارہ کمیونٹی کے شہدا کے لواحقین کے علاوہ عوام الناس بھی پراجیکٹ کے اہل ہونگے۔اس منصوبے کا پی سی ون بن رہا ہے اور 29 جولائی کو اس کی قرہ اندازی عمل میں لائی جائے گی۔

    انہوں نے کہاکہ گوادر پراجیکٹ کے حوالے سے کمیٹی کو بتایا گیا کہ 200 ایکڑ زمین پی ایچ اے کو منتقل کر دی گئی ہے۔ یہ مطلوبہ زمین صرف ماہی گیروں کے لئے مختص کی گئی ہے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ اسٹیٹ بنک نے تمام کمرشل بنکوں کو ہدایت جاری کیں تھیں کہ ہاؤسنگ منصوبے کیلئے 5 فیصد قرضے مخصوص رکھے جائیں۔50 لاکھ گھروں کامنصوبہ غریب عوام کیلئے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تشکیل دیا گیا۔ کمرشل بنکوں سے عوام آسان اقساط پر قرض حاصل کرے گی۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں بھی 2 ہاؤسنگ سکیمیں بنائی جارہی ہیں۔50 لاکھ گھروں کے منصوبہ کیلئے تین صوبائی حکومتوں کے ساتھ سکیمیں شروع کی جارہی ہیں۔ا ے جے کے میں 6 ہزار گھروں کیلئے 2 سکیمیں مظفرآباد اور میر پور میں شروع کی جائیں گی۔ مظفرآباد میں 120 کنال اور میر پور میں 800 کنال اراضی حاصل کی جائے گی۔

    طارق بشیر چیمہ نے کمیٹی کو بتایا کہ ملک میں 11 ملین گھروں کی کمی ہے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بھر پور کوشش ہے کہ 5 ملین گھروں کی کمی کو جلد سے جلد پورا کیا جا سکے اور اس کیلئے دن رات کام کیا جارہا ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اس منصوبے پر محنت و لگن سے کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے پر شفاف انداز میں کام کیا جارہا ہے اگر وزارت کے عملے کی طرف سے کرپشن کا عنصر پایا گیا تو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔گھر فارم کو آسان بنایا گیا ہے جس میں لوگوں سے ان کی آمدن پوچھی گئی ہے تاکہ اس کی مناسبت سے گھر تعمیر کیے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑا منصوبہ ہے اس سے 42مختلف صنعتوں کو فروغ ملے گا۔ روزگار میں اضافہ ہوگا۔

    بہارہ کہو ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ یہ منصوبہ 2009 میں شروع کیا گیا تھا جتنی تاخیر کی گئی ہے اس کی انکوائری ہونی چاہیے اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ جس پر قائمہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ بہارہ کہو سکیم اور اسلام آباد کے سیکٹر G/14 کے حوالے سے ون ایجنڈا کمیٹی اجلاس بلا کر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ سینیٹر سجاد حسین طوری نے کہا کہ بہارہ کہو سکیم کے حوالے سے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس نے ایک رپورٹ بھی پیش کی تھی اس کا جائزہ لے کر پھر فیصلہ کیا جائے۔سینیٹر کلثوم پروین کے 19ستمبر 2018کو سینیٹ اجلاس میں اُٹھایا گیا معاملہ برائے ضلع اسلام آباد کے موضع تما ں اور موریاں سے زبردستی مالکان سے زمین لینے کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا۔

    وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد ہی اس پر بحث کی جائے تو بہتر ہے۔ موریاں کیلئے فی کنال15 لاکھ اور تماں کیلئے فی کنال30 لاکھ خریدنے کی ہدایت کی گئی تھی وہاں کی زمین کی قیمت ایک کروڑ روپے فی کنال بنتی ہے۔مالکان کہتے ہیں مناسب قیمت لگا کر فیصلہ کیا جائے۔سپریم کورٹ جو حکم دے گی اس پر عمل کیا جائے گا۔ چیئرمین کمیٹی میر کبیر احمد شاہی نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے سینیٹر کلثوم پروین کی درخواست پر معاملہ سنا گیا ہے وزارت سینیٹر کلثوم پروین کو سابق وزیراعظم کے وہ خط(Directive) وزارت فراہم کرے۔اسلام آباد کے سیکٹر G/14-1 میں الاٹیوں کو پلاٹ الاٹ نہ ہونے کے حوالے سے ڈی جی فیڈرل ایمپلائز گورنمٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے کمیٹی نے بتایا کہ سیکٹر G/14 کو کلیئر کونے کیلئے اربوں روپے کی ضرورت ہے متاثرین کو نئی جگہ دینی ہے۔سی ڈی اے فروخت کرنے کی اجازت نہیں دے رہا۔

    طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ یہ معاملہ بھی نیب کو بھیجا جائے۔ کس وجہ سے معاملات تاخیر کا شکار ہوئے۔جس پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آئندہ اجلاس میں بہارہ کہو سکیم کاذیلی کمیٹی کی رپورٹ کے تناظر میں اور سیکٹرG/14 کے حوالے سے سی ڈی اے حکام کو طلب کر کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹر ز انور لال دین، بہرہ مند خان تنگی، بریگیڈیئر (ر) جان کنتھ ویلمز، خانزادہ خان، مرزا محمد آفریدی، مولانا عبدالغفور حیدری، لیفٹینٹ جرنل (ر) صلاح الدین ترمذی، نصیب اللہ بازئی، سجاد حسین طوری اور کلثوم پروین کے علاوہ وفاقی وزیر مکانات اور تعمیرات طارق بشیر چیمہ، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت تعمیرات،ڈی جی فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن و دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
    محمد اویس

  • عمران خان نے دورہ امریکہ کی کامیابی کیلئے حافظ محمد سعید کو گرفتار کروایا، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

    عمران خان نے دورہ امریکہ کی کامیابی کیلئے حافظ محمد سعید کو گرفتار کروایا، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

    ملی یکجہتی کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر زبیر نے کہا کہ حکومت نے ابتک جتنے اقدامات کیے سب امریکہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے کہنے پر کیے ۔ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے تاجر ہڑتالیں کر رہے ہیں اور حکمران ملک دشمن کی بات مان کر ملک دشمن اقدامات کر رہے ہیں انہیں پاکستان کا مفاد عزیز نہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ڈاکٹر ابوالخیر زبیر نے کہاکہ حافظ محمد سعید کی گرفتاری بیرونی دباو پر کی گئی امریکہ انڈیا ایک دوسرے کو مبارکبادیں دے رہے ہیں، حافظ سعید کا جرم یہ ہے کہ وہ کشمیر کی آواز اٹھاتے ہیں، حافظ سعید کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے تھر پارکر میں خدمت کا کام کیا جہاں آج بھی موت رقص کر رہی ہے، حافظ سعید کا جرم یہ ہے کہ انہوں نے بیواؤں کی مدد کی، صرف اور صرف امریکی خوشنودی کے لیے انہیں گرفتار کیا گیا،

    انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم امریکا کا دورہ کامیاب کرنا چاہتے ہیں اس لیے حافظ سعید کو گرفتار کیا گیا لیکن وزیراعظم یہ نہیں جانتے کہ امریکہ کبھی خوش نہیں ہو گا بلکہ وہ ڈو مور کا مطالبہ کرے گا حکومت سب مذہبی طاقتوں خو گرفتار کر لے پھر بھی امریکہ خوش نہیں ہو گا۔ وہ صرف ایک صورت میں راضی ہو سکتے ہیں کہ ہم اسلام چھوڑ دیں. انہوں نے کہاکہ ہم حافظ سعید کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ان کہ فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں،

  • بلاول بھٹو نے شاہد خاقان عباسی کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

    بلاول بھٹو نے شاہد خاقان عباسی کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا

    لاہور : پاکستان میں احتساب کے خلاف اپوزیشن جماعتوں میں محبت جاگنے لگی .شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری بلاول کو ناگوار گزری.یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کردیا ۔

    شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت منتخب نمائندوں کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ سیلیکٹڈ حکومت اپنی ناکامیاں سیاسی مخالفین کی گرفتاری سے چھپا رہی ہے لیکن معیشت پر سلیکٹیڈ حکومت کے حملوں کے خلاف احتجاج نہیں رکے گا۔

    اپنے بیان میں‌پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بولے حکومت کا سلیکٹیڈ احتساب قابل قبول نہیں، حکومت متحدہ اپوزیشن کے خلاف غیر ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ سابق وزیراعظم کی گرفتاری عوام کے منتخب نمائندوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا تسلسل ہے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کے خلاف غیرقانونی و غیرآئینی ہتھکنڈوں کے ذریعے امتیازی احتساب ناقابلِ قبول ہے۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فی الفور رہا کیا جائے۔

  • کاروباری ہفتے کا چوتھا روز:پاکستان اسٹاک ایکسچینج 672 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند

    کاروباری ہفتے کا چوتھا روز:پاکستان اسٹاک ایکسچینج 672 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند

    کراچی: پاکستانی معیشت کبھی عروج اور کبھی زوال ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا ۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روزمارکیٹ672پوائنٹس کی کمی سے 32ہزار309کی سطح پربند ہوئی۔

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بادل چھائے رہے۔کاروبار کے آغاز سے شروع ہونے والی اختتام تک برقرار رہی۔ اس طرح مارکیٹ 672 پوائنٹس کی کمی سے 32ہزار 309 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

    آج کے دن اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں مجموعی طور پر 299 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 250 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ صرف 31کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ اسی طرح سونے کی قیمت فی تولہ 750 کے اضافے سے 83 ہزار 400روپے ہوگئی۔

    آج پاکستان میں دس گرام سونا 643روپے کے اضافے سے 71ہزار 485 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 19ڈالر کے اضافے سے 1422ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر20پیسے کے اضافے سے160روپے 2پیسے کاہوگیا.یاد رہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں کل کا دن بہتر رہا ،

  • قندھار میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ،12 افراد ہلاک اور 60 زخمی

    قندھار میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر حملہ،12 افراد ہلاک اور 60 زخمی

    کابل: افغانستان میں ایک بار پھر لڑائی عروج پر ،افغان حکومت کی بد عہدیوں پر افغان طالبان بپھر گئے ،اطلاعات کے مطابق افغان صوبے قندھار میں پولس ہیڈ کوارٹرز پر حملہ ہوا ہے جس میں 12 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے قندھار میں پولیس ہیڈ کوارٹرز پر حملہ ہوا ہے۔ حملے میں 12 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔ حملے کی ذمہ داری افغان طالبان قبول کرلی۔

    کابل سے ذرائع کے مطابق مین گیٹ پر کار دھماکے کے بعد مسلح افراد پولیس ہیڈکوارٹرزمیں گھسے اور فائرنگ کی، تاہم پولیس اور مسلح افراد کے درمیان مقابلہ جاری ہے ۔

  • بھارت پاکستان سے شکست کھا گیا اور پاکستان فائنل میں‌ پہنچ گیا، کیسے ؟تفصیل ضرور پڑھیں

    بھارت پاکستان سے شکست کھا گیا اور پاکستان فائنل میں‌ پہنچ گیا، کیسے ؟تفصیل ضرور پڑھیں

    کولمبو :بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں ایک اور شکست، پاکستان روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2019 کے فائنل میں پہنچ گیا۔

    کولمبو میں کھیلے جانے والے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2019 میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی ٹیم نے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کو 11 اسکور سے دھول چٹائی۔

    کولمبو سے ذرائع کے مطابق پاکستان بیس بال ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 13 رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی ٹیم صرف 2 رنر ہی بنا سکی ۔دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن سری لنکا کا مقابلہ ایران سے ہو گا۔

  • مریم نواز نے  فیصل آباد جانے  کیلئے مانگ لی حکومت سے فول پروف سیکیورٹی

    مریم نواز نے فیصل آباد جانے کیلئے مانگ لی حکومت سے فول پروف سیکیورٹی

    فیصل آباد:مریم نواز نے حکومت سے فیصل آباد جانے کے لیے سیکورٹی مانگ لی. مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کی21 جولائی کو ریلی کی شکل میں فیصل آباد جانے کی تیاریاں کررہی ہیں.مریم نواز کی سیکیورٹی کیلئے سٹی صدر شیخ اعجاز نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز 21 جولائی کو کمال پور انٹرچینج سے رانا ثناءاللہ کے گھر تک جائیں گیں۔ مریم نواز لیگی رہنما رانا ثناءاللہ سے اظہار یکجہتی کیلئے آرہی ہیں۔ مسلم لیگ کی رہنما لاری اڈا، چناب کلب چوک، گمٹی سے ہوتی ہوئی ڈجکوٹ روڈ کے راستے سمندری روڈ رانا ثناءاللہ کے گھر جائیں گیں۔

  • "تم ہی تو ہو” سے متعلق کراچی آرٹس کونسل میں سنگیتا نے پریس کانفرنس میں‌کیا کہا ، تفصیل پڑھیں

    "تم ہی تو ہو” سے متعلق کراچی آرٹس کونسل میں سنگیتا نے پریس کانفرنس میں‌کیا کہا ، تفصیل پڑھیں

    کراچی: "تم ہی تو ہو” فلم سے متعلق آرٹس کونسل کراچی میں پاکستانی فلمی اداکارہ و ہدایتکارہ سنگیتا نے پریس کانفرنس فلم کا پس منظر بتا دیا ۔

    کراچی آرٹس کونسل میں معروف ادکارہ و ہدایتکار سنگیتا نے بتایا کہ اس فلم کی کہانی انہوں نے ہولی ووڈ فلم لوو اسٹوری اور پرانی پاکستانی فلم میرا نام ہے محبت سے متاثر ہو کر لکھی۔اس موقع پر ہدایتکار سنگیتا اپنی فلم کے ہیرو دانش تیمور سے نالاں نظر آئیں۔ ان کا کہنا تھا فلم کے ہیرو نےفلم میں کام تو کیا مگر اس فلم کو کوڑا کچرا سمجھا۔

    سنگیتا کا مزید کہنا تھا اچھی موسیقی فلم کی اصل جان ہوتی ہے اسی لیے فلم میں مختلف گلوکاروں کے گانے شامل ہیں صرف تم ہی تو فلم کل لاہور میں رلیز کی جائے گی۔

  • ترکی :تارکین وطن کی آزمائش پر آزمائش ، وین کھائی میں جاگری، 18 افراد جاں بحق ، پاکستانی بھی شامل

    ترکی :تارکین وطن کی آزمائش پر آزمائش ، وین کھائی میں جاگری، 18 افراد جاں بحق ، پاکستانی بھی شامل

    استنبول: تارکین وطن کو دنیا میں کسی بھی جگہ پناہ نہیں مل رہی ،کہیں مہاجرین سمندروں کے گہرے پانیوں میں ڈوب کی زندگی ہاررہےہیں تو کہیں پناہ ڈھونڈے ڈھونڈتے کسی زمینی حادثے کا شکار ہوجاتےہیں، ایسا ہی ایک واقعہ ترکی میں پیش جہاں تارکین وطن کی بس گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق تارکین وطن کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 18 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 52 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ ترکی کے جنوبی شہر وان میں پیش آیا جب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر منی بس گہری کھائی میں جاگری۔

    وان شہر کے گورنر کا کہنا ہے کہ بس میں تارکین وطن سوار تھے جن کا تعلق پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے ہے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے تفصیل ابھی تک موصول نہیں ہوئی

    دوسری طرف ریسکیو ٹیموں کی جانب سے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک و زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

  • شریف فیملی آوٹ ہوگئی ، آئندہ سیاست میں نہیں دیکھ رہا، سیاسی نجومی شیخ رشید کا دعویٰ

    شریف فیملی آوٹ ہوگئی ، آئندہ سیاست میں نہیں دیکھ رہا، سیاسی نجومی شیخ رشید کا دعویٰ

    اسلام آباد:نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف کرپش کے بہت سے کیسز کے حوالے سے شیخ رشید نے دعویٰ‌کیا ہے کہ وہ نواز شریف اور فیملی کو آئندہ سیاست میں نہیں دیکھ رہا۔ شہباز شریف کا کیس بہت سنجیدہ ہوگیا ہے، وہ حمزہ کو بچانے میں ناکام ہوگئےہیں۔

    راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا جو جتنا چیخے گا سمجھ لیں اس کا نمبر لگ گیا ہے۔ یہ بیلینز روپے کا کیس ہے، اس کیس میں مبین صولت اور عابد سعید وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ منی لانڈرنگ کے الزامات میں معزز خواتین کو بھی دیکھ رہا ہوں۔ ان لوگوں نے اپنے پیسے کیلئے فالودے والے، چورن والے اور دہی بھلے والے کو استعمال کیا۔ ویڈیو اسکینڈل مریم نواز کیلئے مسائل پیدا کرے گی۔ شہباز شریف کا کیس بہت سنجیدہ ہوگیا ہے، وہ حمزہ کو بچانے میں ناکام ہوگئےہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کو اصل تکلیف یہ ہے کہ عمران خان انہیں این آر او نہیں دے رہا۔ ایک ریاست کے سربراہ نے بھی درمیانی راستہ نکالنے کی بات کی لیکن عمران خان نے صاف انکار کردیا۔

    ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بزرگ سیاستدان ہیں۔ اگر وہ اسلام کیلئے نکلیں تو سب ان کے ساتھ ہیں لیکن اگر اسلام آباد کیلئے سڑکوں پر آئے تو کوئی ان کا ساتھ نہیں دے گا

  • امریکی سیکورٹی وفد کا کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس کا دورہ، سیکورٹی اور امیگریشن کا جائزہ لیا

    امریکی سیکورٹی وفد کا کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹس کا دورہ، سیکورٹی اور امیگریشن کا جائزہ لیا

    کراچی: حکومت پاکستان کے اپنے عزیز ہم وطنوں کے لیے سعودی عرب کے بعد امریکہ کے لیے امگریشن کا آسان ترین منصوبے پر کام جاری ،پاکستانیوں کو امریکہ میں ایئر پورٹس پر مشکلات سے بچانے کے لیے امریکی سیکورٹی کا دورہ پاکستان،دورے کا مقصد مسافروں کے سامان کی اسکریننگ اور دیگر سیکیورٹی آلات کی جانچ کی، جانچ کا مقصد پاکستان سے امریکا تک براہ راست پروازوں کے لیےسیکیورٹی امور کا جائزہ لینا تھا۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق امریکی ٹی ایس اے کا وفد کراچی ایئرپورٹ پر پہنچا تو انہوں نے وہاں اپنی اسکریننگ بھی کروائی،اے ایس ایف اہلکاروں نے امریکی وفد کو مسافروں کی اسکریننگ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

    امریکی سیکیورٹی اتھارٹی نے کراچی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے سے نصب آلات کا جائزہ بھی لیا،امریکی وفد نے ایف آئی اے امیگریشن کے کاونٹر کا بھی دورہ کیا۔وفد کی آمد پرایف آئی اے نے مسافروں کی امیگریشن کے حوالے سے انھیں بریفنگ دی۔

    امگریشن کے حوالے سے اپنے دورے کے دوران امریکی وفد نے ایئرپورٹ پرسیکیورٹی سے متعلق اپنے اطمینان کا بھی اظہار کیا، جس سے امکان پیدا ہوا ہے کہ پاکستان سے امریکا تک براہ راست پروازیں جلد شروع کی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ امریکی ٹرانسپورٹ سیکورٹی اتھارٹی پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے جو پاکستان کے لیے ایک اچھی خبر ہے اور امکان ہے کہ امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازیں جلد شروع ہوں گی

  • شہباز شریف کی پریس کانفرنس، شہزاد اکبر نے بھی کی شریف خاندان پر الزامات کی بوچھاڑ

    شہباز شریف کی پریس کانفرنس، شہزاد اکبر نے بھی کی شریف خاندان پر الزامات کی بوچھاڑ

    وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی پریس کانفرنس کی اصل وجہ ہے پورے ٹبر کی چوری پکڑی گئی، نوید اکرام غریب تھا تو چھترول کرادی ،علی عمران کو لندن بھیج دیا، نوید اکرام کے معاملے میں شہبازشریف کا انصاف سمجھ نہیں آیا، شہباز شریف داستان سنا کر گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں،

    احتساب کے نام پر بد ترین انتقام، شہباز شریف پھٹ پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہاکہ شہبازنےوعدہ کیاتھا کہ مجھے برطانیہ کی عدالت میں مقدمہ دائر کریں گے، انہوں نے شہباز شریف کو آفر کرتے ہوئے کہا کہ اگرلیگل ایڈ کی کمی ہے تو وکیل بھی دوں گا،

    انہوں نے کہاکہ ہم صرف 3 ادائیگیوں کاپوچھ رہےہیں جوایراسے کی گئیں ، تینوں ادائیگیوں کی رقم ملا کر 6 کروڑ روپے بنتی ہے، دوسری ادائیگی 13 ملین کی مارچ 2013 میں کی گئی ، 6ستمبر 2012 کو2کروڑ روپے کی پہلی ادائیگی کی گئی، تیسری ادائیگی 27 ملین کی جولائی 2011 میں کی گئی ،

    شہزاد اکبر نے کہاکہ 13کروڑ روپے ادائیگی سے زمین خریدی گئی، نوید اکرام ایرا کے پیسے سے زمین کیسے خریدرہاتھا، نوید اکرام نے عدالت میں علی عمران سے تعلق کے بارے میں بتایا، نویداکرام کی اصل داستان 2016سےشروع ہوتی ہے، آپ خادم اعلیٰ اور بچے آپ کے اعلیٰ ہی اعلیٰ،چوری پکڑی جا رہی ہے اور آپ کے پاس کوئی جواب نہیں ، جو گھر اٹیچ کیےگئے وہ آپ کے جدی نہیں ٹی ٹی کے پیسوں سے بنائےگئے، حمزہ شہباز کا جوہر ٹاون کا گھر ٹی ٹی کے پیسے سے خریداگیا، نویداکرام ،علی عمران اور فرخ شاہ کا گٹھ جوڑ تھا،

  • کراچی :کے 4 پروجیکٹ میں بدترین غفلت کا انکشاف ، پانی کے بحران کے بڑھنے کا خدشہ

    کراچی :کے 4 پروجیکٹ میں بدترین غفلت کا انکشاف ، پانی کے بحران کے بڑھنے کا خدشہ

    کراچی:کراچی کے شہریوں کے لیے پانی کے منصوبے کے -4 میں‌بڑے پیمانے پر غفلت کا انکشاف ہوا ہے ،یہ ملک کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جو کراچی کو پانی کی فراہمی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے.

    ذرائع کے مطابق کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کے 4 پر انکوائری رپورٹ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو پیش کردی گئی۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر سیکریٹری ایکسائز اعجاز احمد مہیسر نے 6 ماہ میں رپورٹ تیار کی۔کے فور پروجیکٹ میں آغاز سے ہی منصوبہ بندی کے فقدان اور بدترین غفلت کا انکشاف ہوا ہے۔

    پروجیکٹ کنسلٹنٹ عثمانی اینڈ کمپنی منصوبے کی اہل ہی نہیں تھی۔ کنسلٹنٹ کمپنی نے پی سی ون کی تیاری میں خامیوں کا اعتراف کیا ہے۔وزیر اعلیٰ کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ کمپنی معاہدے کے مطابق کام کر سکی نہ ہی غیر ملکی تکنیکی ماہرین کی ٹیم لا سکی، کنسلٹنٹ کمپنی نے حیران کن طور پر ناقابل عمل روٹ اختیار کیا۔ کے فور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے خامیوں کے باوجود کمپنی سے معاہدہ ختم نہیں کیا۔

    رپورٹ کے مطابق منصوبہ منتقل کرتے ہوئے مزید کئی حصوں کو منصوبے سے نکال دیا گیا، تاخیر اور روپے کی قدر گرنے سے منصوبے کی لاگت میں ہوش ربا اضافہ ہوا۔ واٹر بورڈ کے افسران بھی منصوبے کی خامیوں کی نشاندہی نہ کر سکے۔رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ فزیبلیٹی بنانے والی کنسلٹنٹ کمپنی کی نگرانی کے لیے بھی تقرری کی گئی۔

  • شاہد خاقان عباسی بہادر، وفادار اور ایماندار آدمی ہے، خواجہ محمد آصف

    شاہد خاقان عباسی بہادر، وفادار اور ایماندار آدمی ہے، خواجہ محمد آصف

    مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی ایک بہادر،وفادار اور ایماندار آدمی ھے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاکہ شاہد خاقان عباسی نےایک سال کی وزارت عظمی میں اس عہد ے کو نئے اسلوب دیے۔ ھماری دھائیوں کی مشکلات کے حل تلاش کئے۔ میرا ایمان ھے پروردگار میرے دوست میرے بھائی کو سرخرو کرے گا۔۔آمین

    اور شاہد خاقان عباسی بھی گرفتار

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا آج لاہور آتے ہوئے نیب کی طرف سے گرفتار کر لیا گیا ہے جس پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے.

  • جائیدادیں منجمند کرنے کا معاملہ یا کچھ اور؟ شہباز شریف کل کریں گے اہم پریس کانفرنس

    جائیدادیں منجمند کرنے کا معاملہ یا کچھ اور؟ شہباز شریف کل کریں گے اہم پریس کانفرنس

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف کل اہم پریس کانفرنس کریں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس میں شہبازشریف کےہمراہ شاہدخاقان عباسی بھی شریک ہوں گے، پریس کانفرنس مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں سہ پہر4 بجے ہو گی،

    واضح رہے کہ نیب لاہور کی جانب سے آج ہی شہبازشریف خاندان کی جائیدادیں منجمد کرنے کیلیے مختلف اداروں کو خط لکھا گیا ہے، تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ماڈل ٹاؤن لاہورمیں شہبازشریف کی 2 رہائشگاہیں87ایچ اور96 ایچ ہیں، یہ دونوں رہائش گاہیں شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہبازکےنام ہیں، ہری پورمیں شہبازشریف کاایک پلاٹ،کاٹیج اورولا تہمینہ درانی کےنام ہے، ڈیفنس لاہورکےفیزفائیومیں شہبازشریف کے2مکان اہلیہ تہمینہ درانی کےنام ہیں،

    نیب لاہور کی جانب سے خط میں‌ لکھا گیا ہے کہ ڈونگاگلی میں9کنال کامکان شہبازشریف کی بیوی بیگم نصرت شہباز کے نام ہے، جوہرٹاؤن لاہورمیں9پلاٹ شہبازشریف کےصاحبزادےحمزہ شہباز کے نام ہیں، خط میں شہباز شریف کے نام دو بڑی گاڑیاں بھی منجمد کرنے کاحکم دیاگیاہے، یہ جائیدادیں اورکاریں نہ فروخت کی جاسکیں گی اورنہ ہی ٹرانسفر ہو سکیں‌ گی.

  • حوثی باغیوں‌ کی سعودی شہر جازان پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام، فضا میں تباہ کر دیا گیا

    حوثی باغیوں‌ کی سعودی شہر جازان پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام، فضا میں تباہ کر دیا گیا

    سعودی فورسز نے حوثی باغیوں‌ کا ایک اور ڈرون مار گرایا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ترجمان اتحادی فوج کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ حوثی باغیوں نے ڈرون سعودی شہر جازان کی طرف بھیجا تھا تاہم اسے راستے میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے. قبل ازیں منگل اور بدھ کی درمیانی رات بھی ابھاء اور جازان پر حملوں اور جاسوسی کے لیے بھیجے گئے حوثی باغیوں‌ کے تین ڈرون مار گرائے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ حوثی باغیوں‌ کی جانب سے اس سے قبل بھی سعودی عرب کے مختلف شہروں‌ میں ایئرپورٹس اور دیگر اہم مقاما ت ڈرون حملوں‌ کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں. کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے شہروں ابہا، جازان اور نجران کے ہوائی اڈوں پر شہری تنصیبات کو حوثیوں کی جانب سے نشانہ بنانے کی یہ کوششیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب اقوام متحدہ کے یمن لئے خصوصی ایلچی دالحکومت صنعاء میں موجود تھے۔

  • بابری مسجد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: مسلم پرسنل لا بورڈ نے اعلان کردیا

    بابری مسجد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: مسلم پرسنل لا بورڈ نے اعلان کردیا

    نئی دہلی :بابری مسجد کے خلاف بھارتی حکومت ،سپریم کورٹ اور انہتا پسندوں کی طرف سے بیانات اور دھمکیوں کے بعد آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ رام مندر تنازع کی لڑائی مضبوطی کے ساتھ لڑی جائے گی ۔ بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بابری مسجد کے بدلے میں کوئی چیز نہیں لی جائے گی ۔ ان کے مطابق ثالثی کمیٹی سے بات چیت میں بورڈ اس لئے شامل ہوا کیونکہ اس کو سپریم کورٹ نے تشکیل دیا تھا ۔

    مسلم پرسنل لا بورڈ نے یہ رد عمل اس وقت دیا جب گلف نیوز میں خبر شائع ہوئی تھی کہ اجودھیا تنازع کے مقدمہ میں مسلم فریق سمجھوتہ پر غور کررہا ہے ۔ اب بورڈ نے اس خبر کو مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ وہ مقدمہ لڑنے کیلئے پوری طرح تیار ہے اور کسی طرح کے سمجھوتہ کی بات نہیں سوچی جارہی ہے ۔

    یاد رہے کہ ہندوستان میں تاریخی بابری مسجد کی شہادت 6 دسمبر 1992 کو ہوئی تھی جب انتہا پسند ہندوؤں کے ٹولے نے تمام قانونی، سماجی و اخلاقی اقدار پامال کرتے ہوئے تاریخی بابری مسجد شہید کردی تھی۔

  • کلبھوشن کیس فیصلہ، ڈی جی آئی ایس پی آر بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا جانیے اس خبر میں‌

    کلبھوشن کیس فیصلہ، ڈی جی آئی ایس پی آر بھی میدان میں آ گئے، کیا کہا جانیے اس خبر میں‌

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کی اپیل تھی ملٹری کورٹ کی سزا ختم ہو جو مسترد کردی گئی ہے، بھارت نے اپنی درخواست میں پانچ نکات اٹھائے تھے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کی اپیل تھی کلبھوشن کو رہا کیا جائے عالمی عدالت نے یہ اپیل بھی مسترد کی ، اللہ نے پاکستان اور عدلیہ کو عالمی عدالت انصاف میں سرخرو کیا ، ہمارا موقف تھاکلبھوشن بھارتی ایجنٹ ہے جعلی دستاویزات پر آیا تھا، پاکستان کاموقف تھا کہ یہ بھارتی نیوی کا افسر ہے ،ہمارا موقف مانا گیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ کلبھوشن سے متعلق پاکستان کا موقف عالمی عدالت انصاف میں مانا گیا، پاکستان بہت مختصر نوٹس پر عالمی عدالت انصاف میں گیا،

  • بارشوں سے ملک بھر میں 46 افراد جان‌بحق،سیکڑوں زخمی182 گھروں کو نقصان پہنچا ،این ڈی ایم

    بارشوں سے ملک بھر میں 46 افراد جان‌بحق،سیکڑوں زخمی182 گھروں کو نقصان پہنچا ،این ڈی ایم

    اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے حالیہ بارشوں اور موسمی صورت حال کے حوالے سے اعدادوشمارجاری کردیئے ہیں۔ حالیہ بارشوں اورسیلاب کے نتیجہ میں مجموعی طورپرملک بھرمیں چھیالیس افرادجاں بحق ہوئے۔سب سے زیادہ ہلاکتیں آزادکشمیرمیں ہوئیں۔

    ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق آزادکشمیر میں بارشوں اور سیلاب سے 27افراد ہلاک ہوئے۔ بارشوں کے نتیجے میں 39 افراد زخمی ہوئے۔ 182گھروں کومکمل یا جزوی طور پر نقصان پہنچا طوفانی بارشوں کے نتیجہ میں بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے بالائی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔ برساتی نالوں میں اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

    ملک میں‌مستقبل میں‌ہونے والی بارشوں کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے متعلق ترجمان نے بتایا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے ایڈوائزری تمام ڈیزاسٹر اتھارٹیز کو جاری کردی گئی ہے۔ برساتی ندی نالوں اور نہروں کو بروقت صفائی کا انتظام کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں

  • کلبھوشن بھارتی ریاستی دہشت گردی کا حقیقی چہرہ ہے، فردوس عاشق اعوان

    کلبھوشن بھارتی ریاستی دہشت گردی کا حقیقی چہرہ ہے، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ پاکستان کی فتح ہے، کلبھوشن کی بریت، رہائی اور واپسی کی بھارتی استدعا مسترد ہو گئی،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کلبھوشن بھارتی ریاستی دہشت گردی کا حقیقی چہرہ ہے،

    کلبھوشن کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد، عالمی عدالت انصاف میں منہ کی کھانا پڑی

    واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کے کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا ہے. یہ فیصلہ ہالینڈ کے دارالحکومت دی ہیگ میں عالمی عدالت کا 15 رکنی فل بینچ سنایا ہے، بینچ میں ایک ایڈ ہاک پاکستان جج اورایک مستقل بھارتی جج بھی شامل تھے، عالمی عدالت انصاف کے صدر اور جج عبدالقوی احمد یوسف بھارتی اپیل کا فیصلہ پڑھ کر سنایا، اٹارنی جنرل کی قیادت میں پاکستانی ٹیم فیصلہ سننے کے لیے دی ہیگ میں موجود تھے۔

    کلبھوشن یادو سے پاکستان میں کیا سلوک کیا جائے گا؟ وزیر خارجہ نے صاف بتا دیا

    عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی آخری سماعت 18 فروری سے 21 فروری تک جاری رہی، بھارتی وفد کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری دیپک متل نے جب کہ پاکستانی وفد کی سربراہی اٹارنی جنرل انور منصورخان نے کی تھی۔ سماعت کے دوران بھارت کی طرف سے ہریش سالوے نے دلائل پیش کیے جبکہ پاکستان کی طرف سے خاور قریشی نے بھرپور کیس لڑا تھا۔ 18 فروری کو بھارت نے کلبھوشن کیس پر دلائل کا آغاز کیا اور 19 فروری کو پاکستان نے اپنے دلائل پیش کیے۔ 20 فروری کو بھارتی وکلا نے پاکستانی دلائل پر بحث کی اور 21 فروری کو پاکستانی وکلا نے بھارتی وکلا کے دلائل پر جواب دیئے جب کہ سماعت مکمل ہونے کے بعد عالمی عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

  • کلبھوشن یادو سے پاکستان میں کیا سلوک کیا جائے گا؟ وزیر خارجہ نے صاف بتا دیا

    کلبھوشن یادو سے پاکستان میں کیا سلوک کیا جائے گا؟ وزیر خارجہ نے صاف بتا دیا

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادو دہشت گردی میں ملوث تھا جس کا اعتراف بھی کیا، عالمی عدالت کا فیصلہ پاکستان کی فتح ہے، کلبھوشن یادو سے پاکستانی قوانین کے مطابق سلوک کیاجائےگا،

    کلبھوشن کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد، عالمی عدالت انصاف میں منہ کی کھانا پڑی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے عالمی عدالت میں مقدمہ پیش کیا کہ کلبھوشن بےگناہ ہے رہا کیا جائے، عالمی عدالت نے بھارت کا موقف تسلیم نہیں کیا، کمانڈر کلبھوشن کو پاکستان میں رکھا جائے گا،

    شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت کلبھوشن کا کیس عالمی عدالت انصاف میں لے کرگیا، عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کی فوجی عدالت کا فیصلہ منسوخ نہیں کیا،عالمی عدالت انصاف نے پاکستان کی فوجی عدالت کا فیصلہ منسوخ نہیں کیا، کلبھوشن کے پاس صفائی اور بے گناہی پیش کرنے کا حق موجود ہے،

  • حافظ محمد سعید کی گرفتاری کیوں ہوئی؟ ترجمان جماعةالدعوة نے پول کھول دیا

    حافظ محمد سعید کی گرفتاری کیوں ہوئی؟ ترجمان جماعةالدعوة نے پول کھول دیا

    جماعةالدعوة پاکستان کے ترجمان یحییٰ مجاہد نے سی ٹی ڈی کی طرف سے پروفیسر حافظ محمد سعید کی گرفتاری پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے بھارت و امریکہ کو خوش کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ واضح طور پر اپنے فیصلوں میں قرار دے چکی ہیں کہ جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید یا تنظیم کے کوئی اور رہنما کسی قسم کی دہشت گردی میں ملوث نہیں ہیں، اس لئے انہیں ملک میں دعوتی سرگرمیاں جاری رکھنے کی مکمل آزدی حاصل ہے۔ ابھی حال ہی میں سی ٹی ڈی کی طرف سے دہشت گردی کے مقدمات درج کئے جانے پر بھی حافظ محمد سعید نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے جبکہ اینٹی ٹیررسٹ کورٹ لاہور کی طرف سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی منظور ہو گئی تھی تاہم اس کے باوجود انہیں گرفتار کرنا اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کی توہین ہے۔

    یحییٰ مجاہدنے کہاکہ گرفتاریوں و نظربندیوں پر ہم نے پہلے بھی عدالتوں سے رجوع کیا اور ہمیشہ قانون کی جنگ لڑی ہے، اب بھی ہم اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کریں گے اور قانون سے اپنا حق لیں گے۔ ترجمان نے کہاکہ بیرونی دباﺅ پر حافظ محمد سعید کی گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ بھارتی دباﺅ پر ماضی میں بھی بار بار گرفتاریاں کی جاتی رہی ہیں تاہم آج تک جماعةالدعوة کے رہنماﺅں کے خلاف کوئی ایک الزام ثابت نہیں کیا جاسکا۔حکومت کو چاہیے کہ وہ دشمن قوتوں کے دباﺅ کا شکار ہونے کی بجائے ملکی سلامتی اور وقار کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دے۔ ترجمان جماعةالدعوة نے حافظ محمد سعید کی فی الفوررہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    واضح رہے کہ آج حافظ محمد سعید کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے سی ٹی ڈی کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے.

  • پنجاب پولیس کی موجیں ،حکومت نے پیسوں کا انبار لگا دیا

    پنجاب پولیس کی موجیں ،حکومت نے پیسوں کا انبار لگا دیا

    لاہور:پنجاب حکومت نے صوبے کی پولیس کی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لیے اقدامات کرنے شروع کردئیے اس سلسلے میں محکمہ خزانہ نے پنجاب پولیس کو رواں مالی سال کے بجٹ کا پہلا کوارٹر جاری کردیا، تنخواہوں ، خریداری اور تیل سمیت دیگر امور کیلئے ٹوٹل بجٹ کا تیس فیصد جاری کیا گیا ہے۔

    محکمہ خزانہ کے مطابق مالی سال کے پہلے کوارٹر کا بجٹ جاری کردیا گیا ہے جس میں پولیس کے مجموعی 115 ارب کے بجٹ میں سے 30 فیصد جاری کیا گیا ہے، پہلے کوارٹر کی رقم 35 ارب روپے جاری کی گئی ہے،

    بجٹ کا 85 فیصد حصہ تنخواہوں کی مد میں استعمال کیا جائے گا، ساڑھے 4 فیصد تیل اور باقی رقم ذیلی یونٹس اور خریداری سمیت دیگر امور کیلئے تقسیم کی جائے گی

  • کلبھوشن کیس بھارتی ریاستی دہشت گردی کا واضح‌ ثبوت ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    کلبھوشن کیس بھارتی ریاستی دہشت گردی کا واضح‌ ثبوت ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    عالمی عدالت انصاف کے باہرترجمان دفتر خارجہ اوراٹارنی جنرل پاکستان نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا ہے کہ کلبھوشن یادو کے پاس سے مبارک حسین پٹیل کےنام کا بھارتی پاسپورٹ ملا،

    کلبھوشن کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد، عالمی عدالت انصاف میں منہ کی کھانا پڑی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کلبھوشن یادو کے پاس سےجعلی نام حسین مبارک پٹیل کابھارتی پاسپورٹ ملا، کلبھوشن یادو پاکستان میں جاسوسی ،دہشتگردی کےکئی واقعات میں ملوث تھا، کلبھوشن کی جانب سےدہشتگردی کےواقعات میں کئی پاکستانی جاں بحق ہوئے، کلبھوشن کی جانب سےدہشتگردی کےواقعات میں کئی پاکستانی خواتین بیوہ اوربچےیتیم ہوئے،

    رپورٹ کے مطابق کلبھوشن یادو نےان جرائم کااعتراف پاکستان کی عدالت میں سماعت کےدوران کیا، کلبھوشن کاکیس بھارت کی ریاستی دہشتگردی کاواضح ثبوت ہے، عالمی عدالت نےواضح کردیا کمانڈرکلبھوشن یادو پاکستان کی حراست میں رہےگا،

  • افغانستان:افغان طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں افغان فوج کے 29 کمانڈوز ہلاک کئی زخمی

    افغانستان:افغان طالبان کے ساتھ جھڑپوں میں افغان فوج کے 29 کمانڈوز ہلاک کئی زخمی

    کابل :افغانستان میں امن کی بحالی کے معاہدے کے باوجود افغان فوج اور افغان طالبان کے درمیان جنگ جاری ہے اور تازہ اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے 29 افغان کمانڈوز ہلاک کردیئے ہیں۔افغان ذرائع کے مطابق صوبائی گورنر عبدالغفور ملکزئی نے بتایا کہ افغان طالبان نے اسپیشل فورسز کے اہلکاروں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

    ن صوبائی گورنر عبدالغفور ملکزئی نے بتایا کہ افغان طالبان نے افغان کمانڈوز پر حملہ صوبہ بادغیس کے ضلع ابکماری میں کیا۔صوبائی گورنر نے بتایا کہ دیگر سیکیورٹی فورسز سے رابطہ کیے بغیر ہی افغان کمانڈوز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے مذکورہ ضلع میں اتار گیا۔

    صوبائی گورنر کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے کمانڈوز کو گھیرے میں لے لیا اور چند گھنٹے تک لڑائی جاری رہی۔عبدالغفور ملکزئی نے بتایا کہ بدقسمتی سے 29 کمانڈوز ہلاک ہوئے اور دیگر پکڑلیے گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ صوبہ گوہر سے چار ہیلی کاپٹرز کے ذریعے تقریباً 40 کمانڈوز کو صوبہ بادغیس میں آپریشن کے لیے اتارا گیا لیکن جیسے ہی انہیں اتارا گیا تو طالبان نے حملہ کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’بعدازاں صرف 11 کمانڈوز کو بچالیا گیا‘۔

  • وفاقی وزیر داخلہ اعجاز  شاہ ہیڈکواٹرز پاکستان کوسٹ گارڈز پہنچ گئے

    وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ ہیڈکواٹرز پاکستان کوسٹ گارڈز پہنچ گئے

    اسلام آباد :سابق ڈی جی آئی بی اور موجودہ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا ہیڈکواٹرز پاکستان کوسٹ گارڈز کا دورہ ۔ وفاقی وزیر داخلہ نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی۔اس موقع پر انہیں پاکستان کوسٹ گارڈز کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی، جس میں کوسٹ گارڈز کی ذمہ داریاں نبھانے اور اسمگلنگ خصوصاً انسداد منشیات کی روک تھام کیلئے کی گئی کوششوں کا ذکر کیا گیا۔

    ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ کو 2019ء میں اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے گئے اقدامات اور پکڑی گئی منشیات، شراب، گٹکا، چھالیہ اور دیگر جنرل آئٹم کی تفصیلات بھی بتائی گئیں۔

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے ادارے کی کوششوں خصوصاً انسداد منشیات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ کوسٹ گارڈز کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن مدد کی کی جائے گی

  • کلبھوشن کا رہا نہ ہونا پاکستان کی فتح ہے، اٹارنی جنرل انور منصور

    کلبھوشن کا رہا نہ ہونا پاکستان کی فتح ہے، اٹارنی جنرل انور منصور

    اٹارنی جنرل انور منصور نے کہا ہے کہ کلبھوشن کی رہائی نہ ہونا پاکستان کی فتح ہے ، عدالت نےواضح کہا ہے کہ کیس پر نظر ثانی کی جائے ،

    کلبھوشن کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد، عالمی عدالت انصاف میں منہ کی کھانا پڑی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ عالمی عدالت نےواضح کہا کہ کلبھوشن رہا نہیں ہو گا، عدالت نےواضح کہا ہے کہ کیس پر نظر ثانی کی جائے ،

    واضح رہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں‌ ملوث بھارتی نیوی کے کمانڈر کلبھوشن یادیوکو پھانسی نہ دی جائے ،یادیو تک بھارتی کونصلر کی رہائی ممکن بنائی جائے.بھارت نے اسے اپنی فتح قرار دیا .بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ اور ریمارکس بھارتی موقف کی حمایت کرتے ہیں.

    پاکستان میں ملوث دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے اور سیکڑوں پاکستانیوں کو شہید اور زخمی کرنے کے بعد عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کے کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا

    یہ فیصلہ ہالینڈ کے دارالحکومت دی ہیگ میں عالمی عدالت کا 15 رکنی فل بینچ سنایا ہے، بینچ میں ایک ایڈ ہاک پاکستان جج اورایک مستقل بھارتی جج بھی شامل تھے، عالمی عدالت انصاف کے صدر اور جج عبدالقوی احمد یوسف بھارتی اپیل کا فیصلہ پڑھ کر سنایا، اٹارنی جنرل کی قیادت میں پاکستانی ٹیم فیصلہ سننے کے لیے دی ہیگ میں موجود تھے۔

    عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی آخری سماعت 18 فروری سے 21 فروری تک جاری رہی، بھارتی وفد کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری دیپک متل نے جب کہ پاکستانی وفد کی سربراہی اٹارنی جنرل انور منصورخان نے کی تھی۔ سماعت کے دوران بھارت کی طرف سے ہریش سالوے نے دلائل پیش کیے جبکہ پاکستان کی طرف سے خاور قریشی نے بھرپور کیس لڑا تھا۔ 18 فروری کو بھارت نے کلبھوشن کیس پر دلائل کا آغاز کیا اور 19 فروری کو پاکستان نے اپنے دلائل پیش کیے۔ 20 فروری کو بھارتی وکلا نے پاکستانی دلائل پر بحث کی اور 21 فروری کو پاکستانی وکلا نے بھارتی وکلا کے دلائل پر جواب دیئے جب کہ سماعت مکمل ہونے کے بعد عالمی عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

  • شہباز شریف خاندان کی جائیدادیں اور دو گاڑیاں‌ منجمند کرنے کا حکم، نیب لاہور کا بڑا فیصلہ

    شہباز شریف خاندان کی جائیدادیں اور دو گاڑیاں‌ منجمند کرنے کا حکم، نیب لاہور کا بڑا فیصلہ

    نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ‌ شہبازشریف خاندان کی جائیدادیں اور2 گاڑیاں منجمد کرنےکا حکم دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب لاہور نے شہبازشریف خاندان کی جائیدادیں منجمد کرنے کیلیے مختلف اداروں کو خط لکھا ہے. ماڈل ٹاؤن لاہورمیں شہبازشریف کی 2 رہائشگاہیں87ایچ اور96 ایچ ہیں، یہ دونوں رہائش گاہیں شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہبازکےنام ہیں، ہری پورمیں شہبازشریف کاایک پلاٹ،کاٹیج اورولا تہمینہ درانی کےنام ہے، ڈیفنس لاہورکےفیزفائیومیں شہبازشریف کے2مکان اہلیہ تہمینہ درانی کےنام ہیں،

    نیب لاہور کی جانب سے خط میں‌ لکھا گیا ہے کہ ڈونگاگلی میں9کنال کامکان شہبازشریف کی بیوی بیگم نصرت شہباز کے نام ہے، جوہرٹاؤن لاہورمیں9پلاٹ شہبازشریف کےصاحبزادےحمزہ شہباز کے نام ہیں، خط میں شہباز شریف کے نام دو بڑی گاڑیاں بھی منجمد کرنے کاحکم دیاگیاہے، یہ جائیدادیں اورکاریں نہ فروخت کی جاسکیں گی اورنہ ہی ٹرانسفر ،

  • انضمام الحق کا چیف سلیکشن کے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان

    انضمام الحق کا چیف سلیکشن کے عہدے سے الگ ہونے کا اعلان

    لاہور: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرنس میں سلیکشن کمیٹی سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا

    پریس کانفرنس میں انضمام الحق نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داری سے سبکدوش ہونا چاہتا ہوں، 30 جولائی کے بعد مزید ذمہ داریاں نہیں نبھاؤں گا اور میں اپنی ٹیم کا شکریہ بھی اداکرتا ہوں جن کے ساتھ تین سال کام کیا، میں ایک کرکٹر ہوں، کرکٹ میرا پیشہ اور جزبہ ہے، سلیکشن کمیٹی کے علاوہ بورڈ کوئی ذمہ داری دے اس کے لیے تیار ہوں۔

    انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ اپنی ٹیم اور ملک کے لیے جتنا کر سکتا تھا میں نے کیا ہے. ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی پرفارمنس بہت اچھی رہی، ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کو پاکستان نے شکست دی اور ماہرین نے پاکستان کو ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیموں میں شامل کیا ہے.

    چیف سلیکٹر نے کہا کہ پاکستان ٹی ٹوینٹی میں گزشتہ ایک برس سے نمبر ون پر ہے اور 2016 سے اب تک 15 نوجوان کھلاڑی تینوں فارمیٹ میں کھیل رہے ہیں اور یہ کھلاڑی کئی سالوں تک پاکستان کی نمائندگی کریں گے. حسنین خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن اسے مستقبل کے لیے گروم کر رہے ہیں.

    انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق سے متعلق سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ کھلاڑی تعلقات سے نہیں اپنی صلاحیت اور کارکردگی سے سلیکٹ ہوتا ہے اور امام الحق نے محنت کر کے اچھی کارکردگی دکھائی. ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ نے کہا کہ امام الحق کو سلیکٹ ہونا چاہیے جب کہ امام الحق  انڈر 19 کے نائب کپتان بھی رہ چکے ہیں. شعیب ملک نے 19 سال کرکٹ کھیلی ہے ، اور اچھے کھلاڑی ہونے کے باوجود بھی ورلڈکپ میں اپنی کارگردگی نہ دکھا سکے.

  • صدر آزاد کشمیر نے داعش کو مقبوضہ کشمیر میں استعمال کرنے کی بھارتی سازش کا پول کھول دیا

    صدر آزاد کشمیر نے داعش کو مقبوضہ کشمیر میں استعمال کرنے کی بھارتی سازش کا پول کھول دیا

    آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں داعش کو آپریشنز کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے، کشمیری عوام کی پر امن تحریک اپنے مطالبات کے لیے ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کی کتاب داعش کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو نہیں روک سکتی، بھارت یہ سمجھتا ہے کہ کشمیر کے لیے کوئی آواز بلند نہیں کر رہا، بھارت کو بتانا چاہتے ہیں پوری دنیا میں بھارتی عزائم کو بے نقاب کر رہے ہیں، ہم بھارت کا اصل چہرہ دنیا کو دکھا رہے ہیں،

    سردار مسعود خان نے کہاکہ برہان وانی کی شہادت کےبعدعالمی ادارےحقائق پرمبنی رپورٹس جاری کررہےہیں، سری لنکا اور پاکستان کے گہرے مراسم ہیں، کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا، داعش کا اسلام سے کچھ لینا دینا نہیں ،مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد آر ایس ایس، بی جے پی اور بھارت سرکار ہے، رحمان ملک کی کتاب میں حل تجویز کیا گیا ہے، ہمیں عالمی سطح پر دہشت گردی کے اس مسئلے کو اٹھانا چاہیے،

  • داعش کا ہیڈکوارٹر کہاں ہے اور اس کے زیادہ اراکین کس کے شاگرد ہیں؟ رحمن ملک کا بڑا دعویٰ

    داعش کا ہیڈکوارٹر کہاں ہے اور اس کے زیادہ اراکین کس کے شاگرد ہیں؟ رحمن ملک کا بڑا دعویٰ

    پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ بھارت داعش کوکشمیرمیں کشمیریوں کےخلاف استعمال کر رہا ہے، داعش کاہیڈ کوارٹرزافغانستان میں ہے جہاں سے پاکستان پر حملے کیے جارہے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رحمن ملک نے کہاکہ یورپ میں داعش نےحملے کیے،پاکستان سے بھی داعش کےلوگ پکڑے گئے، ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نےداعش کو پھیلنےسےروکا، عالمی برادری اورادارے داعش پرخاموش ہیں، داعش کےنام نہادمسلمان ارکان مسلمانوں کو ہی مارتے ہیں، داعش کے زیادہ تر ارکان اسامہ بن لادن کے شاگرد ہیں،

    رحمن ملک نے کہاکہ کشمیرمیں قتل عام پراوآئی سی اورعالمی برادری ، اقوام متحدہ خاموش ہے، القاعدہ کو خطےمیں پھیلایا گیا،جہادیوں کواس خطے میں کون لایا تھا؟ جہادیوں سےطالبان بنےاورطالبان سےالقاعدہ بنی اور اس کے بعد داعش، امریکانے پانچ ہزار جہادی گرفتار کرکے زرقاوی کےحوالے کیے، خفیہ ہاتھ داعش کواپنےمقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے،

  • میرا‌جینا‌مرنا‌‌ پاکستان کے ساتھ ہے،عمران خان

    میرا‌جینا‌مرنا‌‌ پاکستان کے ساتھ ہے،عمران خان

    اسلام آباد:میرا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے ، گوجرانوالا چیمبر آف کامرس کی اسلام آباد میں تقریب سے خطاب ،عمران خان نے اس تقریب سے کہا کہ یری باہر کوئی جائیداد کاروبار نہیں، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے .وزیر اعظم نے کہا کہ میں پاکستان کو مدینہ کی طرز پر بنانے کا عزم لے کر آیا ہوں .عمران خان نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں طاقتور ، کمزور کیلیے ایک ہی قانون ہوتا ہے

    عمران خان نے کہا کہ ملک میں جو چھوٹی چوری کرتاہےسب کوپتاہےاس کیساتھ جیل میں کیا سلوک ہوتا ہے
    ہمیں سب کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے .عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ جیسے پہلے ہوتا رہا ویسے ہی چلتا رہے تو ایسا نہیں ہوسکتا

    وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بات یاد رکھو کہ ٹیکس کے بغیر ملک نہیں چل سکتا .عمران خان نے کہا کہ کوئی سمجھتا ہے ہڑتالوں سے میں پیچھے ہٹ جاؤں گا تو وہ سمجھ لیں میں پیچھے نہیں ہٹوں گا 22کروڑ لوگوں میں صرف 15 لاکھ افراد ٹیکس دیتے ہیں .ہم تاجروں ،صنعت کاروں کے لیے آسانی پیدا کررہے ہیں .ہمیں سب کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے ،
    لوگ سمجھتے ہیں کہ جیسے پہلے ہوتا رہا ویسے ہی چلتا رہے تو ایسا نہیں ہوسکتا

  • میجرجنرل فان جیانجن کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

    میجرجنرل فان جیانجن کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

    ڈائریکٹرجنرل بومی ٹیک میجرجنرل فان جیانجن کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات ہوئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ہونے والی ملاقات میں‌ باہمی دلچسپی کے اموراور پاک بحریہ کے مستقبل کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے. ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ نیول چیف نے خطے کی بحری سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردارپرروشنی ڈالی،

    ترجمان پاک بحریہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میجر جنرل فان جیانجن نے خطےمیں امن واستحکام کیلیے پاک بحریہ کی کوششوں کوسراہا ہے.

  • حافظ محمد سعید کی گرفتاری، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہا، گرفتاری کی شدید مذمت

    حافظ محمد سعید کی گرفتاری، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہا، گرفتاری کی شدید مذمت

    سی ٹی ڈی کی طرف سے جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کی گرفتاری کا معاملہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ پر رہا،

    حافظ محمد سعید کو کیوں گرفتار کیوں‌ کیا گیا؟ بھارتی میڈیا نے بڑا دعویٰ کر دیا

    سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو گرفتار کر لیا

    حافظ محمد سعید کو کیوں گرفتار کیا؟ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر، فیس بک، واٹس ایپ اور دیگر پر ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے حافظ محمد سعید کو گرفتار کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے. سوشل میڈیا صارفین نے لکھا ہے کہ پہلے سلامتی کونسل میں بھارت کے حق میں ووٹ‌دیا گیا، بھارت کیلئے فضائی روٹس کھولے گئے اور اب حافظ محمد سعید کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

    نواز شریف جیل میں حافظ محمد سعید کی دعوت کب کررہے ہیں؟ اہم خبر

    حافظ محمد سعید کو کونسی جیل منتقل کیا گیا ؟ اہم خبر

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے قبل اور عین اسی دن جب بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کا فیصلہ آنا ہے حافظ محمد سعید کی گرفتاری معنی خیز ہے. سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ حکومت اب مزید کتنا بھارت اور دیگر بیرونی قوتوں کے دباؤ کا شکار ہو گی.

    دہشت گردی کے مقدمات، حافظ محمد سعید نے اہم قدم اٹھا لیا

    کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

  • حافظ محمد سعید کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ بھارتی میڈیا نے بڑا دعویٰ کر دیا

    حافظ محمد سعید کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ بھارتی میڈیا نے بڑا دعویٰ کر دیا

    سی ٹی ڈی کی طرف سے جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کی گرفتاری کو بھارتی میڈیا نے بڑی بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا اور اس خبر پر خوشی کا اظہار کیا ہے.

    حافظ محمد سعید کی گرفتاری، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ رہا، گرفتاری کی شدید مذمت

    سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو گرفتار کر لیا

    حافظ محمد سعید کو کیوں گرفتار کیا؟ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان بول پڑے

    نواز شریف جیل میں حافظ محمد سعید کی دعوت کب کررہے ہیں؟ اہم خبر

    حافظ محمد سعید کو کونسی جیل منتقل کیا گیا ؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حافظ محمد سعید کی گرفتاری ایف اے ٹی ایف کی طرف سے دباؤ کا نتیجہ ہے جس نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھا ہے اور اکتوبر تک کیلئے پاکستان کو وقت دیا ہے کہ وہ ثابت کرے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اقدامات کر رہا ہے.

    دہشت گردی کے مقدمات، حافظ محمد سعید نے اہم قدم اٹھا لیا

    کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟

    حافظ محمد سعید کی گرفتاری پر ہندوستانی میڈیا نے اس خبر کو بڑی بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا، واضح رہے کہ حافظ محمد سعید کو آج سی ٹی ڈی نے لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا. بعد ازاں سی ٹی ڈی نے حافظ محمد سعید کو انسداد دہشت گردی کی گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے حافظ محمد سعید کو 7 روزہ جو ڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا.

    حافظ سعید کی گرفتاری وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل،عالمی دباؤ کا نتیجہ، تجزیہ نگار

     

    سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق حافظ محمد سعید ضمانت قبل از گرفتاری کےلیے گوجرانوالہ جا رہے تھے، انہیں گرفتار کیا گیا ہے، گرفتاری کے بعد حافظ محمد سعید کو انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ میں پیش کیا گیا، انسداد دہشت گردی عدالت میں سیشن جج علی عمران شاہ کی عدالت میں حافظ محمد سعید کو پیش کیا گیا.عدالت نے حافظ محمد سعید کو7روزہ جوڈیشنل ریمانڈپرسینٹرل جیل منتقل کرنے کا حکم دیا اورسی ٹی ڈی کو تحقیقات مکمل کر کے چارج شیٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے.

  • آئندہ چوبیس گھنٹوں‌ میں‌ کن شہروں‌ میں بارش، آندھی اور تیز ہواؤں‌ کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    آئندہ چوبیس گھنٹوں‌ میں‌ کن شہروں‌ میں بارش، آندھی اور تیز ہواؤں‌ کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں مزید مون سون بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا میں تیزہواؤں، آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. مردان،بنوں،ہزارہ،ژوب میں بھی تیزہواؤں، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے.

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فیصل آباد،لاہور،ساہیوال میں تیزہواؤں،آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے. اسی طرح اسلام آباداورکشمیرمیں بھی تیزہواؤں،آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے. واضح‌ رہے کہ پچھلے 17 گھنٹے لاہور اور گردونواح میں‌ شدید بارش سے مختلف علاقوں میں‌ زبردست نقصان ہوا ہے اور پانچ افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں.

  • پاکستان کے کس بڑے سیاستدان کو ایشین فٹبال کنفیڈریشن کا چیئرپرسن لیگل کمیٹی مقرر کر دیا گیا؟ اہم خبر

    پاکستان کے کس بڑے سیاستدان کو ایشین فٹبال کنفیڈریشن کا چیئرپرسن لیگل کمیٹی مقرر کر دیا گیا؟ اہم خبر

    پاکستان کے ایک سینئر سیاستدان کو ایشین فٹبال کنفیڈریشن کا چیئرپرسن لیگل کمیٹی مقرر کر دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل صالح حیات کو2023 تک ذمے داریاں سوپنی گئی ہیں ، ایشین فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امید ہے فیصل صالح حیات کے تجربے سے فائدہ ہوگا ،پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات فیفا کی نارملائزیشن کمیٹی کے پاس ہیں،

    فیصل صالح حیات ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے نائب صدر بھی ہیں، واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مخدوم سید فیصل صالح حیات ایشین فٹبال کلب کنفیڈریشن کے بلا مقابلہ نائب صدر منتخب ہوئے تھے. کوالالمپور میں ہونے والے اجلاس میں رسمی کارروائی پوری ہونے کے بعد ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، وہ 4 سال تک اس عہدہ پر فائز رہیں گے، ایشین فٹبال کلب کنفیڈریشن کی تاریخ میں پہلی بار کسی پاکستانی کو یہ عہدہ ملا ہے،

    فیصل صالح‌ حیات کا کہنا ہے کہ ایشیا میں فٹبال کے فروغ کے لیے اپنا تجربہ بروئے کار لاؤں گا، پاکستان فٹبال کی بہتری کیلیے بھی ہر ممکن کردار ادا کروں گا،

  • کوئٹہ میں سول سیکرٹریٹ‌ کی دونوں‌ کینٹین سیل، دودھ میں کیا چیز ملائی گئی تھی سن کر حیران رہ جائیں‌ گے

    کوئٹہ میں سول سیکرٹریٹ‌ کی دونوں‌ کینٹین سیل، دودھ میں کیا چیز ملائی گئی تھی سن کر حیران رہ جائیں‌ گے

    کوئٹہ میں سول سکریٹریٹ کے دونوں کینٹین سیل کردیے گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کینٹین میں موجود دودھ میں مضر صحت کیمیکل پایا گیا ہے. دونوں کنٹینزکو صفائی کے ناقص انتظامات پرسیل کیا گیا ہے.

    ڈی جی فوڈ‌ اتھارٹی کی جانب سے حالیہ دنوں‌ میں‌ مختلف مقامات پر صفائی کے انتظامات چیک کرنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں. آج منگل کے دن انہوں‌ نے سول سیکرٹریٹ کی دونوں کینٹین چیک کیں‌ تو وہاں‌ صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے جس پر دونوں کینٹین سیل کر دی گئی ہیں. ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے سول سیکرٹریٹ‌کی دونوں‌ کنٹین میں ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہا رکیا ہے.

  • شاہی قلعہ کا 180 سال پرانا تاریخی روشنائی گیٹ گر گیا، سبب کیا بنا؟ ڈائریکٹر والڈ سٹی نے بتا دیا

    شاہی قلعہ کا 180 سال پرانا تاریخی روشنائی گیٹ گر گیا، سبب کیا بنا؟ ڈائریکٹر والڈ سٹی نے بتا دیا

    لاہور میں شاہی قلعہ کا تاریخی روشنائی گیٹ گرگیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روشنائی گیٹ شاہی قلعہ لاہورکامرکزی دروازہ تصورکیا جاتا ہے، ڈآئریکٹر والڈ سٹی آصف ظہیر نے کہا ہے کہ روشنائی گیٹ 3 روزمیں دوبارہ مرمت کرکےلگا دیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ 180 سال پرانا روشنائی گیٹ شدید بارش کی وجہ سے گرا ہے.

    واضح‌ رہے کہ لاہور اور گردونواح میں مسلسل 17 گھنٹے بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں‌ میں نقصانات کی اطلاع ہے. بارشوں‌ کے سبب ہونے والے حادثات سے پانچ افراد بھی جاں بحق ہوئے ہیں. کئی علاقوں‌ میں دوکانوں و مکانات کی چھتیں‌ گرنے سے بھی نقصان ہوا ہے. اسی طرح مختلف جگہوں‌ پر کرنٹ لگنے سے اموات ہوئی ہیں.

  • پاکستان میں‌ بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی،پی سی بی نے کوششیں تیز کردیں

    پاکستان میں‌ بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی،پی سی بی نے کوششیں تیز کردیں

    لاہور:پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈنے کوششیں شروع کردیں ہیں‌،اس سلسلے میں پی سی بی نے سری لنکن بورڈ کو اپنا سکیورٹی وفد پاکستان بھجوانے کی دعوت دے دی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ستمبر اکتوبر میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے، سری لنکن بورڈ ایک ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلنے پر تیار ہے تاہم پی سی بی سیریز کے دونوں ٹیسٹ میچ پاکستان میں کرانے کا خواہش مند ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکن ٹیم کے ساتھ ٹیسٹ پاکستان میں کھیلنے کا خواہش مند ہے۔

    دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اب ملک میں سکیورٹی کی صورت حال یکسر مختلف ہے لہذا سری لنکن بورڈ اپنا سکیورٹی وفد پاکستان بھیج کر صورت حال کا جائزہ لے سکتا ہے۔یا درہےکہ اگر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ستمبر میں شیڈول ٹیسٹ سیریز کا ایک میچ لاہور میں کھیلا گیا تو پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی 10 سال بعد واپسی ہوگی۔

  • ماں‌ کو کلہاڑی سے زخمی کرنے والے بیٹے کو پولیس نے پکڑا تو ماں نے کیا کہا؟ سن کر آپ بھی رو پڑیں‌ گے

    ماں‌ کو کلہاڑی سے زخمی کرنے والے بیٹے کو پولیس نے پکڑا تو ماں نے کیا کہا؟ سن کر آپ بھی رو پڑیں‌ گے

    لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ناخلف بیٹے کی طرف سے اپنی ماں کو کلہاڑی کے وار کرکے زخمی کرنے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ماں کو زخمی کرنے والے ملزم کو حراست میں لیا تو ماں کی ممتا جاگ اٹھی اور اس نے پولیس سے کہا کہ اسے کچھ نہ کہیں، زخمی ماں نے اپنے بیٹے کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی سے بھی انکار کیا ہے.

    شاہدرہ کے علاقہ میں بیٹے کی طرف سے ماں‌ کو کلہاڑی سے زخمی کرنے پر اہل علاقہ میں سے ہر کوئی سننے والا غم کی کیفیت میں ہے جبکہ ماں‌ کے جذبات دیکھ کر لوگوں‌ کی آنکھوں‌ میں‌ آنسو آ گئے اور ہر کوئی یہ کہنے پر مجبور ہو گیا کہ ماں کا کوئی نعم البدل نہیں ہے اور ماں، ماں ہی ہوتی ہے.

  • وزیر اعلیٰ نے شدید بارش میں‌ اچانک سیف سٹی اتھارٹیز کا دورہ کیوں‌ کیا؟ ایسی خبر کہ آپ بھی خوش ہو جائیں گے

    وزیر اعلیٰ نے شدید بارش میں‌ اچانک سیف سٹی اتھارٹیز کا دورہ کیوں‌ کیا؟ ایسی خبر کہ آپ بھی خوش ہو جائیں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب نے شدید بارشوں‌ کے سبب نکاسی آب کا جائزہ لینے کے لیے سیف سٹیزاتھارٹی کا دورہ کیا اور خصوصی ہدایات جاری کیں.

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے بچوں اور خواتین کو بارش میں پھنسے دیکھ کر ایسا کیا کیا کہ ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی ٰ نے مانیٹرنگ روم سے مختلف مقامات پر پانی کی نکاسی کا جائزہ لیا، زیراعلیٰ نے سیف سٹیز کیمروں کی مددسےشہرکاجائزہ لیا اورانتظامیہ کوہدایات دیں، متعلقہ افسران فیلڈ میں جائیں اور لوگوں کی سہولت کیلیے اقدامات کریں،

    وزیر اعلیٰ‌ پنجاب نے اس سے قبل شدید بارش میں مختلف علاقوں‌ کا دورہ کیا اور بارش میں پھنسے بچوں اور خواتین کو بھی لفٹ دیکر انہیں محفوظ مقام پر پہنچایا. اس موقع پر ترجمان وزیر اعلیٰ‌ ڈاکٹر شہباز گل بھی ان کے ہمراہ تھے. وزیر اعلیٰ‌پنجاب بارش کے آغاز سے ہی کافی سرگرم نظر آرہے ہیں.

  • ریکوڈک کیس میں جرمانہ کیوں‌ ہوا؟ کابینہ اجلاس میں ذمہ داران سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم خبر آ گئی

    ریکوڈک کیس میں جرمانہ کیوں‌ ہوا؟ کابینہ اجلاس میں ذمہ داران سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم خبر آ گئی

    وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائےا طلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کابینہ نے ای کامرس پالیسی فریم ورک کی منظوری دی ہے، ہر وزارت کےاندرافسران کی کمی کوباضابطہ طورپرپورا کرنےکی ہدایت کی گئی،

    پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی

    ریکوڈک کیس میں جرمانہ کیوں‌ ہوا؟ عمران خان نے ذمہ داران کے تعین کیلئے انتہائی اہم قدم اٹھا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کابینہ کوڈیلی میل میں شائع خبرسےجڑےاعدادشمار، دیگر تفصیل سےآگاہ کیاگیا، ریکوڈک فیصلے پر کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون کریں گے، ریکوڈک کےفیصلے کا تفصیلی جائزہ لینےکےلیےکمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی ریکو ڈک سے متعلق فیصلے کی وجوہات اور ذمے داروں کا تعین کریگی ،

    افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے،پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا

    بریکنگ:اگلے تین گھنٹوں میں پاکستان کو 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی میں حماداظہر،عشرت حسین،شہزاداکبر،سیدقاسم،اٹارنی جنرل شامل ہونگے، سکوک بانڈز اور یورو بانڈز بارے لیگل ایڈوائزرز کی ٹیم بنادی گئی ہے، انہوں نے کہاکہ توصیف فاروق کو چیئرمین نیپرا،ڈاکٹر ناصرکو چیئرمین نیوٹیک مقررکرنیکی منظوری دی، وفاقی کابینہ نےہیلتھ کیئر مینجمنٹ بل 2019 کی منظوری دے دی ہے،

     

  • پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پر پابندی عائد، 14 اگست کے بعد استعمال پر کتنے ہزار جرمانہ ہو گا؟ اہم خبر

    پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پر پابندی عائد، 14 اگست کے بعد استعمال پر کتنے ہزار جرمانہ ہو گا؟ اہم خبر

    وزیراعظم کے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پلاسٹک بیگزکے استعمال پر پابندی لگا دی ہے، پلاسٹک کے شاپنگ بیگز پر پابندی کا اطلاق 14اگست سے ہوگا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک امین اسلم نے کہاکہ 14 اگست کے بعدپلاسٹک کے شاپنگ بیگزکےاستعمال پر جرمانہ ہوگا، شاپنگ بیگز استعمال کرنیوالوں پر50ہزار سے50لاکھ تک جرمانہ ہوسکے گا، اگریہی حالات رہےتو2050تک سمندرمیں مچھلیوں سےزیادہ شاپنگ بیگ ہونگے، پاکستان میں ہر سال 55 ارب پلاسٹک کےشاپنگ بیگ استعمال ہوتےہیں،

    ملک امین اسلم نے کہاکہ اسلام آبادمیں 14اگست سےایک لاکھ بیگ مفت تقسیم کیےجائیں گے، واضح‌ رہے کہ پارلیمنٹ میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی لگائی جاچکی ہے. ماہرین نے اپنی رپورٹوں‌ میں‌ پلاسٹک سے متعلق کہا ہے کہ اس سے کینسر پھیل رہا ہے. پلاسٹک بیگز کی وجہ سے ماحولیات پر بھی گہرا اثر پڑ رہا ہے.

  • وزیر اعلیٰ پنجاب نے بچوں اور خواتین کو بارش میں پھنسے دیکھ کر ایسا کیا کیا کہ ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی؟

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے بچوں اور خواتین کو بارش میں پھنسے دیکھ کر ایسا کیا کیا کہ ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی؟

    وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور شہر میں موسلا دھار بارش کے بعد نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا. اس دوران وزیراعلی نے بارش کے پانی میں پھنسی خواتین اور بچوں کو اپنی گاڑی میں لفٹ دی، ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل وزیراعلی پنجاب کے ہمراہ تھے. بچوں اور خواتین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے لفٹ دینے اور محفوظ‌ جگہ تک پہنچانے پر زبردست خوشی کا اظہار کیا اور انہیں‌ دعائیں دیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ جب حکمران عوام کے ساتھ مشکل میں کھڑے ہوں تو عوام بھی ساتھ کھڑی ہوتی ہے. وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے شدید بارش کے دوران مختلف علاقوں‌کا دورہ کرنے پر مقامی لوگوں‌نے ان کے اس اقدام کو سراہا ہے.


    سردار عثمان بزدار کو سخت بارش کے دوران لوگوں‌ نے اپنے پاس دیکھا تو اس پر انہوں‌ نے خوشی کا اظہا رکیا اور گاڑی کے قریب پہنچ کر ان سے ہاتھ بھی ملاتے رہے. سوشل میڈیا پر بھی لوگوں‌ نے سردار عثمان بزدار کے اس اقدام کو خوش آئندہ قرار دیا اور ان کی انسانی ہمدردی کی تعریف کی ہے.

  • قبرستان میں نئی قبر کھودنے پر کتنا ٹیکس لگ رہا ہے؟ ترجمان وزیر اعلیٰ نے حقیقت واضح‌ کر دی

    قبرستان میں نئی قبر کھودنے پر کتنا ٹیکس لگ رہا ہے؟ ترجمان وزیر اعلیٰ نے حقیقت واضح‌ کر دی

    سوشل میڈیا پر پچھلے کئی دنوں سے ایسی پوسٹیں‌ گردش کر رہی ہیں کہ قبرستان میں نئی قبر کھودنے پر پندرہ سو سے دو ہزار روپے تک ٹیکس لگایا جارہا ہے تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے ان افواہوں‌ کی سختی سے تردید کی ہے.


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایک بہت ہی فضول قسم کی افواہ پھیلائی گئی کہ قبرستان میں‌ ٹیکس لگ رہا ہے، یہ غلط خبر ہے،

    ٹویٹر پر ان کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی یہ خبریں‌ دم توڑ گئی ہیں کہ قبرستان میں نئی قبر کھودنے پر ڈیڑھ سے دو ہزار روپے ٹیکس لگ رہا ہے. سوشل میڈیا صارفین نے سیاسی مخالفت کی بنیاد پر ایسی افواہیں‌ پھیلائے جانے کی شدید مذمت کی ہے.

  • انڈین پارلیمنٹ نے ہندوستانی ایجنسی کو مزید اختیارات دے دیے، کشمیر میں بھارتی دہشت گردی بڑھنے کا خدشہ

    انڈین پارلیمنٹ نے ہندوستانی ایجنسی کو مزید اختیارات دے دیے، کشمیر میں بھارتی دہشت گردی بڑھنے کا خدشہ

    بھارتی لوک سبھا میں ہندوستانی ایجنسی این آئی اے کو مزید اختیارات دیے جانے سے متعلق ترمیمی بل کو منظور کر لیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس ترمیمی بل کے بعد ہندوستانی تحقیقاتی ایجنسی کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے، بل پر ہونے والی بحث میں حصہ لیتے ہوئے انڈیا کے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بل کے قانون بننے کے بعد قانون کے غلط استعمال سے متعلق ارکان کے خدشات کو عبث قرار دیتے ہوئے کہاکہ مجوزہ قانون کا غلط استعمال ان کی حکومت قطعی نہیں ہونے دے گی،

    بھارتی لوک سبھا میں یہ بل وزیر مملکت امور داخلہ جی کشن ریڈی نے پیش کیا. اس موقع پر بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہاکہ بھارتی حکومت نے عسکریت پسندی کیخلاف زیرو ٹالرنس کا تہیہ کر رکھا ہے اسی لئے قانون سازی ملک کے مفاد میں ہے، انہوں نے کہا ہے کہ اب این آئی اے کو نام نہاد دہشت گردی ، ملک مخالف سرگرمیوں‌ ، انسانی اسمگلنگ، اور سائبر جرائم کی بیرون ملک جاکر تحقیقات کرنے کا اختیار حاصل ہو گا، وزیر مملکت نے کہا کہ اس کو منظوری ملنے سے این آئی اے کو مضبوطی ملے گی ،دہشت گردانہ سرگرمیوں سے متعلق معاملات کی وہ بیرون ملک جاکر تحقیقات کر سکے گی،

    واضح رہے کہ این آئی اے کو اس وقت جو اختیارات دیے جارہے ہیں اور جس قانون کی منظوری دی گئی ہے اس کے تحت نام نہاد دہشت گردی کے واقعات کو نمٹانے کے لئے خصوصی عدالتیں اور علیحدہ ججوں کی تقرری کا التزام ہے اور اس کے لئے ججوں کی تقرری سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی طرف سے کی جائے گی ۔ بھارتی وزارت داخلہ کا بھی کہنا ہے کہ عام عدالتوں میں معاملات طویل عرصہ تک زیر التوا رہتے ہیں اس لئے ملک کی سیکورٹی اور قانون مخالف سرگرمیوں سے منسلک مستعد طریقے سے نمٹنے میں یہ قانون مفید ثابت ہوگا.

    واضح‌ رہے کہ انڈیا این آئی اے کو کشمیر میں جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور کئی حریت لیڈروں‌ کو گرفتار کر کے انڈیا کی جیلوں‌میں‌ ڈال دیا گیا ہے. اب اسے مزید اختیارات دیے گئے ہیں اور وادی کشمیر او رجموں‌میں بھی این آئی اے کو دفتر کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے. اس سے کشمیر میں گرفتاریوں‌ اور بھارتی دہشت گردی کے واقعات مزید بڑھنے کا اندیشہ ہے.

  • نواز شریف، زرداری کے پاس کتنی گاڑیاں تھیں، سیکورٹی کی مد میں کتنا خرچہ کیا؟ اہم خبر

    نواز شریف، زرداری کے پاس کتنی گاڑیاں تھیں، سیکورٹی کی مد میں کتنا خرچہ کیا؟ اہم خبر

    سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری نے سیکورٹی اور میڈیکل کی مد میں کتنے ارب خرچہ کیا،وفاقی وزیر مراد سعید نے قوم کو بتا دیا

    ویڈیو سیکنڈل، بری ہونیوالے کیس میں بھی نواز شریف کو ہو گی سزا، شیخ رشید کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ10سال میں ملک کا پیسہ کیمپ آفسزاورانٹرٹینمنٹ کی مددمیں خرچ کیا گیا، خرچوں کی وجہ سےآصف زرداری سب سےزیادہ قوم پربھاری رہے ،2017میں164 گاڑیاں سکیورٹی کے نام پرآصف زرداری کے پاس تھیں ،آصف زرداری کے کیمپ آفسز پر 316کروڑ41لاکھ روپے خرچ کیے گئے .

    کس کس کی گرفتاری قریب ہے؟، شیخ رشید نے سب بتا دیا

    نوازشریف کے سیکیورٹی پر431کروڑ روپے خرچ کیے گئے ،شہبازشریف نے سیکیورٹی کےنام پر872کروڑ79لاکھ 59ہزارروپےخرچ کیے ،رائے ونڈ کی سیکیورٹی وال پر 24 کروڑ روپے خرچ کیے گئے،چھوٹے بھائی نے 130 کروڑ کا ہیلی کاپٹر الگ منگوایا ، چھوٹے بھائی نے وزیراعظم کے جہاز کا ملک میں 556مرتبہ استعمال کیا .مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف نے ہیلی کاپٹر کے استعمال پر 41 کروڑ 77 لاکھ خرچ کیے ،شہبازشریف نے 556 مرتبہ وزیراعظم کا جہازملک کے اندراستعمال کیا،2717 اہلکار شریف خاندان کی سیکیورٹی پر تعینات تھے ،شریف برادران نے 5 گھروں کو کیمپ آفسز بنایا تھا ،

    نواز شریف کا فیصلہ میرٹ پر ہوا، ارشد ملک احتساب عدالت سے فارغ، وزیر قانون کی تصدیق

    ن لیگ کی طرف سے جاری ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: مراد سعید

    مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کےگھرکی سڑک ان کےاپنے پیسوں سےبنی ،عمران خان بنی گالہ گھرکا خرچ خود اٹھاتے ہیں .

    مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کے5کیمپ آفسز تھے،3آفسز لاہور اور دو ملتان میں تھے، سپریم کورٹ میں جمع رپورٹ کیمطابق تھر میں ہرسال 5سو بچے بھوک سےمرتے ہیں،اسٹیٹ بینک کےڈیٹاکےمطابق سب سےزیادہ غربت سندھ،جنوبی پنجاب میں ہے

    واضح رہے کہ نواز شریف اسوقت کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، دوسری جانب آصف زرداری کو بھی نیب نے جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار کر رکھا ہے.

  • وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کتنے ہزار ڈالر خرچ ہوں گے؟ مراد سعید نے بتا دیا

    وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کتنے ہزار ڈالر خرچ ہوں گے؟ مراد سعید نے بتا دیا

    وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 60 ہزار ڈالر میں امریکا کا دورہ مکمل کریں گے

    عمران خان کے دورہ امریکا کو سبوتاژ کرنیکا بھارتی منصوبہ،حسین حقانی بھی متحرک

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مراد سعید نے فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 60ہزار ڈالر میں اپنا دورہ امریکا مکمل کریں گے، وزیراعظم عمران خان امریکا میں سفارتخانہ میں قیام کریں گے ،مراد سعید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دورہ امریکاپر 4لاکھ 60ہزار ڈالر خرچہ آیا تھا،

    دورہ امریکہ سے متعلق قیاس آرائیاں‌، وزیر اعظم عمران خان نے کس طرح کی حقیقت واضح؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بیس جولائی کو امریکا کا دورہ کرنا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورے کی امریکا نے بھی تصدیق کی، وزیراعظم عمران خان کی دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہو گی. اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں‌ گے.

    وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

    وزیراعظم عمران خان سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکہ جانے کا فیصلہ کیا. چند دن قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی تھی جس میں‌ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا.

    وزیراعظم کا وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ امریکا ہو گا . واضح رہے کہ گزشتہ برس جب تحریک انصاف کی حکومت قیام میں آئی تھی اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ واشنگٹن نے اسلام آباد کو بہت کچھ دیا لیکن اس نے بدلے میں کچھ نہیں دیا.امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 75 ہزار جانیں قربان کیں اور معیشت کو ایک سو 23 ارب ڈالر کا نقصان بھی ہوا جبکہ امریکی امداد صرف 20 ارب ڈالر تھی۔ ستمبر 2001 کے حملے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن پھر بھی پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس جنگ میں ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوئے جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ نے پاکستانی عوام کی زندگیوں پر بدترین اثرات مرتب کیے .

  • رانا ثناءاللہ سے تفتیش کیلئے 5 رکنی خصوصی کمیٹی قائم، سربراہ کون ہو گا؟ اہم خبر

    رانا ثناءاللہ سے تفتیش کیلئے 5 رکنی خصوصی کمیٹی قائم، سربراہ کون ہو گا؟ اہم خبر

    مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ سے متعلق منشیات کیس کی تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے.

    رانا ثناءاللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں، اپوزیشن جرائم سے توجہ نہ ہٹائے، عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راناثنااللہ سے تفتیش کے لیے اے این ایف کی 5 رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے. اےاین ایف ہیڈکوارٹرز کے سینئرڈائریکٹر تفتیشی ٹیم کے سربراہ مقرر کئے گئے ہیں. خصوصی تفتیشی ٹیم نے عدالت کی اجازت سے ڈسٹرکٹ جیل لاہورکا دورہ کیا ہے.

    حیران ہوں کہ راناثناءاللہ پرکرپشن نہیں منشیات کا کیس ہے، وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی

    کہا گیا ہے کہ راناثنااللہ سمیت دیگرگرفتارملزمان سےجیل میں تفتیش کی گئی، منشیات کیس میں مزید افراد کے ملوث ہونے کے شواہد بھی مل گئے ہیں.

  • مشینری پر ود ہولڈنگ ٹیکس ناجائز، وزیر اعظم عمران خان معاملات حل کروائیں، اپٹما عہدیداران

    مشینری پر ود ہولڈنگ ٹیکس ناجائز، وزیر اعظم عمران خان معاملات حل کروائیں، اپٹما عہدیداران

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران نے مشینری پر ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کو سراسر ناجائز قرار دیا اور کہا ہے کہ تاجر مال نہیں‌ اٹھا رہے جس سے ملیں بند ہو رہی ہیں‌ اور لاکھوں مزدوروں کیلئے سخت مشکلات پیدا ہو رہی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن بھی کھل کر ایف بی آر کیخلاف میدان میں آ گئی ہے، اپٹما ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا کہ سات اعشاریہ پانچ فیصد جی ایس ٹی فیصلے کے باوجود ایس آر او جاری نہیں کیا گیا، اپٹما عہدیداران نے ایک مرتبہ پھر پریس کانفرنس کے ذریعہ حکومت کی توجہ اپنے مسائل کی جانب دلوانے کی کوشش کی. انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو معاملات میں مداخلت کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہڑتال نہیں کر رہے مگر مارکیٹیں بند ہونے سے کاروبار نہیں چل رہا۔

    اپٹما عہدیداروں کا کہنا تھا کہ جو لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں انہیں ٹیکس دینا چاہیے جبکہ حکومت کاروباری طبقے کے ساتھ بیٹھ کر ٹیکس کا نظام قابل عمل بنائے، واضح رہے کہ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن سمیت دیگر تاجر تنظیمیں بھی اپنے مسائل کے حل کیلئے سراپا احتجاج ہیں‌ اور ہڑتالیں‌ کی جارہی ہیں تاہم حکومت ابھی تک ان کے مسائل حل کرنے اور مطمئن کرنے میں کامیاب نہیں‌ ہو سکی ہے.

  • عمران خان نے 11 ماہ میں ملک کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے،یہ ماننا پڑے گا کہ عمران ملک وقوم کے ساتھ مخلص ہیں، مبصرین

    عمران خان نے 11 ماہ میں ملک کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے،یہ ماننا پڑے گا کہ عمران ملک وقوم کے ساتھ مخلص ہیں، مبصرین

    لاہور(خصوصی رپورٹ باغی ٹی وی )وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف مخالفین باقاعدہ ایک منصوبہ بندی سے مہم جوئی کررہے ہیں اور اسے ایک ناکام حکومت قرار دے رہے ہیں لیکن غیر جانبدار مبصرین اور معاشی ماہرین نے ملک میں مہنگائی اور معاشی حالات کی سنگینی کے باوجود عمران خان کی حکومت کے اچھے پہلووں کی نشاند ہی کی ہے اور کہا ہےکہ عمران خان کی حکومت میں بہت اچھے کام بھی ہوئے ہیں‌جو پچھلی حکومتیں برسوں سے نہیں کرسکیں

    غیر جانبدار معاشی ماہرین اور مبصرین کے مطابق عمران خان کی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی یہ بھی کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ 30 فیصد کم ہوگیا ہے. دوسری اہم کامیابی یہ ہے کہ عمران خان کی حکومت نے اب تک 10 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ واپس کردیا ہے. یاد رہے کہ یہ 10 ارب ڈالر اصل زر نہیں بلکہ سود ہے جو موجودہ حکومت نے ادا کیا ہے

    معاشی ماہرین کے مطابق تجارتی خسارہ 14 فیصد کم ہوا ہے.جس سے بیلنس آف پے مینٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والا خطرہ ٹل گیا .سب سے اہم تبدیلی جو اس وزیر اعظم کی حکومت نے کی وہ وزیر اعظم ہاوس کے اخراجات 30 فیصد کم کردئیے ہیں.اس حکومت کی کامیابیوں سے متعلق معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ برسوں سے خسارے میں جانے والی پاکستان کی پوسٹل سروس اب نقصان نہیں بلکہ نفع میں جارہی ہے. نشینل ہائی وے نے اپنا سفر کامیابی کی طرف شروع کیا اور نقصان کی بجائے فائدے کی طرف جانے لگا .پہلے ہی سال میں این ایچ اے نے 43 ارب بچائے

    پی آئی اے جو پچھلی حکومتوں کے دور میں نقصان ہی معیشت کو دیتا رہا اور یہ نقصان سبسڈی کی صورت میں پورا کرنے کی کوشش کی لیکن ناکامی رہی .وہی پی آئی اے عمران خان کے دور میں نفع دینے لگی ہے.ایسے ہی پاکستان ٹیلی وژں کا حال ہے جو اب نقصان نہیں بلکہ نفع دے رہا ہے.

    عمران خان کی حکومت نے معیشت کو تباہ کرنےوالے عناصر اور ذرائع کے خلاف جہاد کیا اور دیمک کی طرح چاٹنے والا کھیل منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاون کیا جس میں کافی حد تک کامیابی حاصل کرلی ہے.ان عناصر کے خلاف کارروائی کےلیے احتساب کے عمل کا تحفظ اور اس کی مدد کی جارہی ہے.تقریبا 1 لاکھ ایکڑ رقبہ بڑے بڑے قابضین سے واگزار کروا کر واپس ریاست کو سپرد کیا اور یوں اربوں روپے کی سرکاری زمینیں واپس لیں.گیس اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاون کرکے اربوں روپے بچانے شروع کردیئے جو چوری کی صورت میں ضائع ہوجاتے تھے.

    عمران خان نے پاکستان کے کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات صادر کیے اور کسانوں کوفصل پر مکمل اور بروقت ادائگیوں کو یقینی بنایا.

    وفاق پاکستان کو مضبوط کرنے کے لیے فاٹا کو کے پی میں‌ضم کرکے ان کو وہی سہولیات دی گئیں جو کے پی کے دوسروں شہریوں کے لیے ہیں اور اس علاقے کی ترقی کےلیے 1 کھرب 62 ارب کے پیکجز کا اعلان کیا .پاکستان میں عمران خان کی حکومت ہے جس پر اعتماد کرتے ہوئے افواج پاکستان نے دفاعی بجٹ میں کمی کرکے فاٹا اور بلوچستان کے شہریوں کے لیے اربوں روپے دئیے.

    اس حکومت کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ پہلی مرتبہ بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی اور بھارت کے جارحانہ عزائم کا سختی سے جواب دیا.جس طرح 27 فروری کو قوم نے دیکھا،

    پاکستان نے اپنی خارجہ پالیسی کو بہتر کیا اور دنیا بھر میں تعلقات کو از سر نو ترتیب دیا .پاکستان نے سعودی عرب،چین،عرب امارات ،قطر اور ملائشیا کے ساتھ خصوصی تعلقات قائم کیے اور نئ تجارتی کامیابیاں حاصل کیں،افغانستان میں امن کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا

    غیر جانبدار مبصرین کے مطابق یہ کریڈٹ بھی عمران خان کو جاتا ہے کہ اس نے دیار غیر میں غیر ملکی جیلوں کی سلاخوں میں‌بند پاکستانیوں کو رہائی دلا کر ان کے وطن پاکستان لائے اور خاندان اور قبیلے کے غموں کو خوشیوں میں بدل دیا

    غریب عوام کے لیے احسان پروگرام شروع کیا اور غربت ختم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیےاور مقصد کے لیے 1 کھرب 80 ارب روپے مختص کیے

    دور دراز سے محنت مزدوری کے لیے آنےوالوں کے لیےشہروں میں قیام گاہیں بنائیں اور وہاں ان کو رہنےسہنےاور دیگر سہولیات فراہم کیں ،وہاں ان کو کھانا اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں

    پاکستان کے شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیا فراہم کرنے کا پہلی مرتبہ سلسلہ شروع ہوا اور پہل مرتبہ کے پی،سندھ،بلوچستان اور پنجاب کے بعض علاقوں میں‌8 کروڑ غریب شہریوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے گئے.جس میں ایک خاندان کے لیے 7 لاکھ 20 ہزار کی رقم حکومت ادا کرے گی .ملک کے نوجوانوں کو بے روزگاری سے بچانے کے لیے 1 کھرب مختص کیے گئے

    ملک میں‌تجاری سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے پہلی مربتہ عمران خان کی حکومت نے تجارتی بیڑوں کی تعداد 9 سے 12 کردئیے اور یہ تعداد 50 تک بڑھانے کا پروگرام ہے.

    مبصرین کا کہنا ہے کہ عمران خان سے پہلے کسی حکومت کو یہ توفیق نہ ہوئی کہ وہ حج اور عمرے کے لیے جانےوالوں کا خیال رکھے .اعزاز بھی عمران خان کی حکومت کو حاصل ہے کہ پہلی بار روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت پاکستانی زائرین کی سہولیات کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے اور اب پاکستانیوں کی امیگریشن سعودی عرب میں نہیں پاکستان میں‌ہوا کرے گی اور زائرین کو ہر مشکل اور پریشانی سے بچانے کے لیےاقدامات کیے گئے

    عمران خان نے بے گھر پاکستانیوں کو اپنا گھر دینے کے لیے 50 لاکھ گھر بنا کر آسان اقساط میں غریب عوام کو دینے کا فیصلہ کیا اور اس پر عمل درآمد بھی شروع ہے.ملک میں‌سیاحت کے فروغ کے لیے اقدات کرنا بھی عمران خان کی حکومت کے حصے میں‌آئے.ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لیے بڑے عرصے کےبعد نئے ڈیم کی بنیاد رکھی اور اس سلسلے میں مہمند ڈیم پر کام شروع ہوچکا ہے.ملک کو فضائی آلودگی سے بچانےکے لیے اقدامات بھی عمران خان کی حکومت کے حصے میں آتے ہیں.صاف پاکستان مہم چلائی .مبصرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے بدلتے ہوئے موسموں کی زد میں پاکستان بھی آگیا ہے اور بدلتے ہوئے موسموں کے نقصانات سے بچنے کے لیےملک بھر میں اربوں درخت لگاکر پاکستان کو بہتر موسم حالات دینے میں سر دھڑ کی بازی بھی عمران خان نے لگائی ہے.

    یاد رہے کہ اس وقت عمران خان کےمخالفین موجودہ حکومت پر الزامات لگاتے ہیں کہ اس حکومت نے کوئی خاطر خواہ کام نہیں کیا .عمران خان پر الزمات وہ لگارہے ہیں جن پر کرپشن کے کیسز اور وہ اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے عمران خان کو اس وقت ٹارگٹ کیے ہوئے ہیں لیکن ملک کے غیر جانبدار مبصرین کا کہنا ہے کہ تمام تر کمیوں اور کوتاہیوں کے باوجود عمران خان اس ملک کے 30 سال پرانے گند کو صاف کررہے ہیں اور ملک کو صیحح سمت میں لے کر چل رہے ہیں. مبصرین کا کہنا ہے کہ اس بات پر تو کسی کی دو رائے نہیں کہ عمران خان اس ملک کو روشن دیکھنا چاہتا ہے.

    30. Nationwide cleanliness drive
    31. Climate Change mitigation – Plantation of Ten Billion Trees in entire country
    PM Imran khan committed to deliver!!

  • مریم نواز کی چھوٹی بیٹی ماہ نور طبیعت خراب ہونے پر نجی ہسپتال داخل

    مریم نواز کی چھوٹی بیٹی ماہ نور طبیعت خراب ہونے پر نجی ہسپتال داخل

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازکی چھوٹی بیٹی علیل ہوگئی ہیں‌ اور ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ماہ نورکی اچانک طبیعت خراب ہونےپردوپہرکونجی ہسپتال لایاگیا، ڈاکٹرنے طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سےاسپتال میں داخل کرلیا ہے.

    ماہ نورکو طبیعت کی خرابی کی وجہ سے مریم نوازخود ہسپتال لےکر آئیں، مریم نواز کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہ نور کی طبعیت خراب ہوئی تھی تاہم اب وہ پہلے سے بہت بہتر ہیں.

  • عمران خان اپنے کس انتہائی قریبی مشیر سے عہدہ واپس لے سکتے ہیں؟ بڑی خبر آ گئی

    عمران خان اپنے کس انتہائی قریبی مشیر سے عہدہ واپس لے سکتے ہیں؟ بڑی خبر آ گئی

    وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے ان کا عہدہ واپس لئے جانے کا امکان ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مشیر تجارت اگرچہ وزیر اعظم کے قریبی سمجھے جاتے ہیں‌ تاہم کہا جارہا ہے کہ عمران خان ان کی کارکردگی سے مطمئن اور خوش نہیں‌ ہیں اس لئے جلد ان سے مشیر تجارت کا عہدہ واپس لیا جاسکتا ہے.

    مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد ملک سے باہر، ان کے استعفیٰ کی خبر بے بنیاد ہے، منسٹری آف کامرس

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عبدالرزاق داؤد کو مشیر تجارت کا عہدہ اس لئے سونپا گیا تھا کہ وہ اپنی صلاحیتیں‌ بروئے کار لائیں گے اور پاکستان کی ایکسپورٹ میں اضافہ کی کوشش کریں گے لیکن ایک برس گزرنے کے بعد پاکستان کی ایکسپورٹس میں اضافہ تو نہیں ہوا البتہ کمی ضرور ہو رہی ہے. یہ وہ صورتحال ہے جس کے سبب وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے مشیر تجارت سے ان کا قلمدان واپس لینے کی خبریں‌ آ رہی ہیں. مشیر تجارت کو ہٹائے جانے کی‌ خبریں‌ اس وقت میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں تاہم حکومت نے ابھی تک اس امر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے. واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بھی ایسی ہی خبریں‌ آئی تھیں‌ لیکن حکومت نے ان خبروں‌ کی تردید کر دی تھی تاہم اس مرتبہ ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی وضاحت سامنے نہیں‌ آئی ہے جس پر مختلف شکوک و شہبات جنم لے رہے ہیں. واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کچھ عرصہ قبل بھی وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ کر چکے ہیں.

  • مظفر آباد لینڈ سلائیڈنگ، فیصل آباد مدرسہ کے پانچ طلباء بھی لاپتہ، تبلیغ کیلئے گئے تھے

    مظفر آباد لینڈ سلائیڈنگ، فیصل آباد مدرسہ کے پانچ طلباء بھی لاپتہ، تبلیغ کیلئے گئے تھے

    فیصل آباد کے دینی مدرسے کے 5 طلباء بھی مظفرآباد لینڈ سلائیڈنگ کےدوران لاپتہ ہو گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جامعہ حسنین معروف مبلغ مولاناطارق جمیل کی سرپرستی میں کام کررہی ہے، پانچوں طلباءچھٹیوں کےدوران تبلیغی جماعت کے ساتھ گئےتھے، لاپتہ طلباءمیں ہارون،سلیمان،عفان،عمران عزیزاورعمرناصرشامل ہیں،

    طلباءگرین ٹاؤن میں واقع جامعہ حسنین میں درس نظامی کورس کررہےتھے، واضح رہے کہ مظفر آباد میں شدید بارشوں‌کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی وجہ سے شدید نقصان ہوا ہے. این ڈی ایم اے نے مظفر آباد میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے اور پاک فوج بھی بھرپور انداز میں ریلیف و ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے.

  • آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی، ٹاپ ٹین میں کتنے پاکستانی شامل ہیں؟ اہم خبر

    آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی، ٹاپ ٹین میں کتنے پاکستانی شامل ہیں؟ اہم خبر

    آئی سی سی نے ون ڈے ٹیم اورکھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے.

    باغی ٹیم کی رپورٹ کے مطابق ٹیم رینکنگ میں عالمی چیمپئن انگلینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ پہلےنمبر پر موجود ہے. بھارتی ٹیم دوسرے،نیوزی لینڈتیسرے،آسٹریلیاچوتھےاورجنوبی افریقاپانچویں نمبرپرہے، پاکستان ٹیم 97 پوائنٹس کے ساتھ چھٹےنمبرپرموجود ہے،

    ٹاپ10بیٹسمینوں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہلےنمبرپرہیں، قومی کرکٹربابراعظم بیٹسمینوں کی فہرست میں تیسرےنمبرپرموجود ہیں، بولرزکی رینکنگ میں بھارتی بولرجسپریت بھمراپہلےنمبرپربراجمان ہیں، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی بولرز شامل نہیں، آل راؤنڈرمیں بنگلادیش کےشکیب الحسن پہلےاورپاکستان کےعمادوسیم چوتھےنمبرپرہیں،

  • ورلڈ کپ میں شکست، کوہلی کو کپتانی سے ہٹا کر کس کھلاڑی کو کپتان بنایا جاسکتا ہے؟ اہم خبر

    ورلڈ کپ میں شکست، کوہلی کو کپتانی سے ہٹا کر کس کھلاڑی کو کپتان بنایا جاسکتا ہے؟ اہم خبر

    ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد پہلے بھارتی ٹیم میں‌ دھڑے بندی اور اختلافات کی خبریں‌ آ رہی تھیں اب یہ کہا جارہا ہے کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹا کر ان کی جگہ دوسرے دھڑے کو لیڈ کرنے والے کھلاڑی روہت شرما کو کپتان بنایا جاسکتا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ‌ بورڈ‌ نے سیمی فائنل میں ناقص حکمت عملی کے سبب اہم میچ ہار کر ورلڈ کپ سےباہر ہونے پر ٹیم کی کپتانی تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے اور ویرات کوہلی کی جگہ روہت شرما کو کپتان بنانے کی باتیں کی جارہی ہیں.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی باگ ڈور روہت شرما کے ہاتھ میں دیے جانے کا یہ اچھا وقت ہے کیونکہ وہ بہترین اوپنر، اچھے کھلاڑی اور ویرات کوہلی کے بہتر متبادل ثابت ہو سکتے ہیں.

    کہا جارہا ہے کہ اگر ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹایا گیا تو ٹیسٹ میں وہ بدستور کپتان رہیں گے. بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم میں گروہ بندی کی خبروں سے متعلق بھی تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے. واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کے میچ ہارنے پر کرکٹ بورڈ اور ٹیم کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

  • چین کا تائیوان کواسلحہ دینے والی کپمنیوں سے تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا

    چین کا تائیوان کواسلحہ دینے والی کپمنیوں سے تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا

    بیجنگ:تائیوان کواسلحہ کیوں دیا ؟چینہتھیاروں کی فروخت میں ملوث امریکی کمپنیوں کیساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا.چین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب امریکی کپمنیوں سے تجارت کرنے کا جواز ختم ہوگیا ہے.

    چینی میڈیا کے مطابق چین اس اعلان کے ساتھی ہی ہتھیار فروخت کرنے میں ملوث امریکی کمپنیوں کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کردے گا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے یہ بات بیجنگ میں معمول کی نیوز بریفنگ میں کہی۔ تاہم انہوں نے کمپنیوں کی تفصیل بتانے سے گریز کیا۔

  • این ڈی ایم اے نے نیلم ویلی میں موبائل آپریشن کنٹرول روم قائم کردیا

    این ڈی ایم اے نے نیلم ویلی میں موبائل آپریشن کنٹرول روم قائم کردیا

    این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں‌ کہا گیا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے سے گلیشئرکے پگھلنے میں تیزی آرہی ہے، این ڈی ایم اےکی درخواست پرآرمی اورایف ڈبلیواوکی ٹیموں نےامدادی کارروائی شروع کی ہے. این ڈی ایم اے نے نیلم ویلی میں موبائل آپریشن کنٹرول روم قائم کردیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تمام متعلقہ اداروں کوحفاظتی اقدامات کرنےکی ہدایات جاری کی گئی ہیں. گلگت بلتستان، کے پی کے، این ڈی ایم اےاتھارٹیزکوحفاظتی وایمرجنسی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے.

    ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیاح سفر سے قبل موسمی صورتحال سے آگاہی حاصل کریں، ناگہانی صورت حال میں این ڈی ایم اے کو آگاہ کیا جائے، تمام متعلقہ محکموں کےساتھ رابطہ میں ہیں، این ڈی ایم اےتمام امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کررہاہے، متاثرین کےلیےامدادی سامان اورادویات پہنچادی گئی ہیں، لاپتہ افرادکی تلاش کاکام تیزی سےجاری ہے،

  • 21 ملین پاؤنڈ شریف خاندان کے اکاؤنٹس میں جعلی ذرائع سے منتقل ہوئے، برطانوی صحافی

    21 ملین پاؤنڈ شریف خاندان کے اکاؤنٹس میں جعلی ذرائع سے منتقل ہوئے، برطانوی صحافی

    برطانوی صحافی ڈیوڈ‌ روز نے دعویٰ کیا ہے کہ 21 ملین پاؤنڈ شریف خاندان کے اکاؤنٹس میں جعلی ذرائع سے منتقل ہوئے،

    برطانوی اخبار سکینڈل، شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اہم اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی صحافی کا کہنا تھا کہ اُس وقت شہبازشریف وزیراعلیٰ اوران کےبھائی وزیراعظم تھے، میں نےتمام گواہوں کےانٹرویوکیے،میرے پاس ثبوت ہیں، میری پچھلےسال پینٹ ہاؤس پائیریٹس کی خبرپراتناردعمل نہیں آیاتھا، اکرم نویدنےرقم منتقل کرنےکااعتراف کیاتھا،

    برطانوی صحافی بکاؤ مال نہیں جو ن لیگ کی جھوٹی خبروں‌ کا دفاع کرے، فردوس عاشق اعوان

    میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی صحافی کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کےلیےجدیدطریقےاستعمال کیےجاتےہیں، مریم اورنگزیب نے میرے بار بار رابطہ کرنے کے باوجود کوئی جواب نہیں دیا، مجھ پرمسلم لیگ ن نے پیسے لے کرخبر دینے کا الزام لگایا،

  • بھارت کا اپنی ہی خواتین پر آئی ایس آئی سے ناجائز تعلقات کا الزام،خفیہ راز دیتی رہیں

    بھارت کا اپنی ہی خواتین پر آئی ایس آئی سے ناجائز تعلقات کا الزام،خفیہ راز دیتی رہیں

    نئی دہلی:بھارت نے خواتین پر پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے روابط رکھنے اور بھارتی فوج کے اہم راز چرانے کا الزام لگا دیا.معتبر ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ فوج نے خواتین کا ایک نیٹ ورک پکڑا ہے جو اپنے آپ کوبھارتی فوج میں‌اعلیٰ افسر کے طور پر ظاہر کرکے فوجیوں سے راز لے کر پاکستانی خفیہ ایجنسی کو بھیجتی رہیں.

    ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے فوجیوں‌کا ایسا گروہ پکڑا ہے جوخواتین کے اس گروپ کو خفیہ اطلاعات پہنچاتے رہے.ان میں سپاہی روندر کمار،سوم ویر سنگھ اور دیگر ساتھی اب گرفتار ہیں اور ان سے تفتیش جاری ہے.بھارتی وزارت دفاع کے مطابق یہ سلسلہ 15 ماہ سے چل رہا تھا.

    بھارتی پولیس کے مطابق آئی ایس آئی کے لیے کام کرنے والی خواتین میں‌سے ایک اپنے آپ کو نرسنگ کور میں‌کیپٹن بتاتی ہےوہ بھارتی فوجیوں سے راز لے کر پاکستان بھیجتی ہے.

    یاد رہےکہ بھارتی حکومت اور وزارت دفاع کی عادت بن چکی ہے کہ وہ ہر چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے واقعہ کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے جوڑکر پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کرتی ہے.

  • زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کا چیک کس کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا؟ فردوس عاشق نے بڑا دعویٰ کر دیا

    زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کا چیک کس کے اکاؤنٹ میں جمع ہوا؟ فردوس عاشق نے بڑا دعویٰ کر دیا

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اگر شہباز اینڈ سنز بشمول داماد سچے ہیں تو ملک سے کیوں بھاگے؟ ایرا کے افسر کے اعتراف کے بعد بہتر یہی ہے کہ شہباز شریف کا خاندان بھی اقبال جرم کرکے کرپشن سے توبہ کر لے، توبہ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔لیگی ترجمان جھوٹ کو تحفظ دینے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔نوکری کی زنجیر میں جکڑے ترجمان کب تک چوری،کرپشن،اور منی لانڈرنگ کا دفاع کریں گے؟شہباز اینڈ سنز کے کالے دھن اور ٹی ٹیز کی فہرست اتنی طویل ہے کہ دفاع کرتے کرتے جلد ترجمانوں کے ہاتھ کھڑے ہوجائیں گے.


    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ زلزلہ متاثرین کےلئے آنے والی امداد کا آٹھ کروڑ روپے کا سرکاری چیک براہ راست شہباز شریف کے داماد علی عمران کے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع ہوا۔جرم کی اس حقیقت کا اعتراف ایرا کےافسر اکرام نوید نے نیب سے پلی بارگین کرتے ہوئے اپنے بیان حلفی کی صورت میں کیا۔

    واضح رہے کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کی غیر ملکی امداد میں پوسٹر بوائے کے طور پر استعمال ہونے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کے لیے دی جانے والی امداد میں سے چوری کی ہے. مسلم لیگ ن نے اس رپورٹ کا چیلنج کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہنگری کے سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہنگری کے سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ہنگری کے سفیر نے ملاقات کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا. ملاقات میں دونوں ممالک کےدرمیان بڑھتے ہوئے باہمی تعلقات کوسراہا گیا اور یہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا.

    ہنگری کےسفیر نے ملاقات کے دوران علاقے میں امن کے لیے پاک فوج کی کاوشوں کوسراہا ہے. ہنگری کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے خطےمیں امن واستحکام کیلئے اہم کردارادا کیا ہے.

  • وادی نیلم میں پاک فوج کا زبردست ریسکیو آپریشن، 52 افراد کو کیا محفوظ مقامات پر منتقل

    وادی نیلم میں پاک فوج کا زبردست ریسکیو آپریشن، 52 افراد کو کیا محفوظ مقامات پر منتقل

    وادی نیلم میں سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں پاک فوج کے دستوں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فوجی دستےسول انتظامیہ کےساتھ مل کر ریسکیو کا کام مکمل کررہےہیں، ریلیف کیمپ بھی قائم کردیئےگئےہیں، 52افرادکوہیلی کاپٹرکےذریعےمحفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیاہے، ڈوب جانےوالےافرادکی تلاش کاعمل جاری ہے،

    آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متاثرین کوخوراک،راشن اورطبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے، واضح رہے کہ وادی میں شدید بارش اور سیلاب کی کیفیت سے شدید نقصان ہوا ہے اور دو فوجیوں‌ سمیت بیس سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں.

  • دوسری شادی کی اجازت کیوں نہ لی .عدالت نے خاوند کو جیل بھیج دیا

    دوسری شادی کی اجازت کیوں نہ لی .عدالت نے خاوند کو جیل بھیج دیا

    لاہور:پہلی کے بعد دوسری شادی کے واقعات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں .لاہور میں تو ایک عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر بڑی سزاسنا دی . جوڈیشل مجسٹریٹ امان اللہ بھٹی نے کیس کا فیصلہ سنا دیا، ملزم کو 11 ماہ قید کی سزا دے دی گئی۔

    اطلاعات کےمطابق ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ امان اللہ بھٹی نے بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شہری راشد کو 11 ماہ قید اور ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔ خاوند پر الزام تھا کہ اس نے پہلی بیوی شمیم کی اجازت کے بغیر شادی کی جبکہ اس کے تین بچے تھے، عدالت میں استغاثہ دائر ہونے پر عدالت نے باقاعدگی سے سماعت کی۔

    فیصلے کے فوری بعد پولیس نے راشد کو اپنی حراست میں لے لیا، راشد کی پہلی نے دعویٰ دائر کیا کہ اس کے شوہر نے اس کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرلی ہےاس سے اجازت تک نہیں لی جبکہ قانون ہے کہ اجازت کے بغیر شوہر دوسری شادی کرے تو اسے سزا دی جائے۔

  • فن لینڈ کلین گرین پروجیکٹ کیلئے تکنیکی امداد فراہم کرے گا، ملک امین اسلم

    فن لینڈ کلین گرین پروجیکٹ کیلئے تکنیکی امداد فراہم کرے گا، ملک امین اسلم

    وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ عمران خان کو عالمی رہنماؤں کی فہرست میں ممتاز کرنے کیلئے کافی ہے کیوںکہ 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ کے اثرات عالمی ہونگے جبکہ پاکستان موسمیاتی تغیرات سے نمٹنے کی کاوشیں کرنے والے ممالک میں سر فہرست ہے۔ پاکستان کا ہدف صفر کچرا کے اصول پر مبنی سرکلر اکانومی کا قیام ہے جس کا آغاز اسلام آباد سے بہت جلد کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں فن لینڈ کی ایک کمپنی تکنیکی معاونت بھی کر رہی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے فن لینڈ کے سفیر سے ایک ملاقات میں کیا۔ فن لینڈ کے سفیر جناب ہیری کامارینن نے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور پاکستان اور فن لینڈ کے مابین تعاون کے وسیع امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ سفیر نے بتایا کہ ان کی موجودہ حکومت موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق بہت سنجیدہ ہے اور اس ضمن میں پوری یورپی یونین میں موسمیاتی تغیرات کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کررہی ہے جس کے نتائج اسی سال کے اواخر میں واضح ہو جائیں گے۔ یورپی یونین سے باہر پاکستان پہلا ملک ہے جس کے ساتھ فن لینڈ نے موسمیاتی تغیرات کے ایجنڈے پر مشاورت کی ہے۔

    انہوں نے وفاقی وزیر کو ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام اور جنگلات کے فروغ کے حوالے سے فِنِش ٹیکنالوجی اور اہم ایجادات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پیپٹک فائبر نامی مادہ سے تیار کردہ شاپنگ بیگ سے وفاقی وزیر کو روشناس کراتے ہوئے کہا کہ یہ تھیلی روائتی پلاسٹک کی تھیلی کی جگہ متعارف کرائی گئی ہے جو سو فیصد حیاتیاتی مواد سے تیار کردہ ہے اور بائیو ڈی گریڈ ایبل بھی ہے۔ انہوں نے نباتاتی مادہ سیلولوز سے تیار کردہ کاٹن سے متعلق بھی وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔

    وفاقی وزیر نے فن لینڈ کی کامیابیوں پر مسرت کا اظہار کیا اور فِنِش ماڈل سے استفادہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ترقی پذیر ممالک میں پاکستان واحد ملک ہے جو ایک ارب ڈالر کی خطیر رقم سے 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ انہوں نے ایکو سسٹم ریسٹوریشن فنڈ اور کلین گرین منصوبہ سے بھی آگاہ کیا۔ فن لینڈ کے سفیر نے پاکستانی حکومت کے حالیہ اقدامات کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے مابین تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پرزور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2035 تک فن لینڈ کاربن نیوٹرل ہونے کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ رواں سال اکتوبر کے پہلے ہفتے میں پاکستانی ماہرین جنگلات و موسمیاتی تغیرات کا ایک وفد فن لینڈ کا دورہ کرے گا۔
    محمد اویس

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں‌ میں تقسیم کرنے کا فیصلہ، وزیر اعظم نے منظوری دے دی

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں‌ میں تقسیم کرنے کا فیصلہ، وزیر اعظم نے منظوری دے دی

    پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے، ایک ڈویژن ریگولیٹری اور دوسرا سروسز کے حوالے سے بنایا جائے گا، ریگولیٹری ڈویژن کابینہ اورسروسز ڈویژن وزارت ایوی ایشن کے ماتحت کام کرے گا، ایئرپورٹس سروسز آف پاکستان کوباقاعدہ ایس ای سی پی میں رجسٹرڈکیاجائے گا۔پہلے مرحلے میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹ کے سروسز کی نجکاری کی جائے گی ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجکاری میں ناکامی پر جوائنٹ وینچراس میں ناکامی پر کمپنی خود چلائے گی۔ پیر کو وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں‌ تقسیم کرنے کی باضابطہ طورپر منظوری دی گئی ، ایک ڈویژن ریگولیٹری کا کام کرے گا جبکہ دوسرا ڈویژن ایئرپورٹ میں دی جانے والی سہولیات (سروسز) کے حوالے سے کام کرے گا۔ ایوی ایشن ڈویژن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی بنیادی وجہ کابینہ کا فیصلہ ہے اور دوسرا ایوی ایشن پالیسی 2019ء کے تحت اس کو دو حصوں میں تقسیم کیا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو ایئرپورٹ پر بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

    دو حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کابینہ ڈویژن ایئرپورٹس سروسز آف پاکستان ( اے ایس پی) ایوی ایشن ڈویژن کے نیچے کام کرے گا۔ایئرپورٹس سروسز آف پاکستان کو سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں باقاعدہ رجسٹر کیا جائے گا اور یہ 43ایئرپورٹ کی مالک ہوگی۔ کمپنی مختلف معاشی ماڈل پرکام کرے گی، کراچی ، اسلام آباد اور لاہور میں عوام کو سہولیات کی بہتری کیلئے سروزکوآوٹ سورس کیاجائے گااس کے لیے باقاعدہ ٹینڈر کئے جائیں گے ۔ اگر کوئی مثبت جواب نہ آئے تو ان کو ائیرپورٹسز کو جوائنٹ وینچر کے طورپر چلایا جائے گا اگر اس میں بھی اچھا رسپانس نہ آئے تو ایئرپورٹس سروسز آف پاکستان خود یہ ایئرپورٹ چلائے گی۔ اگست میں ایوی ایشن ڈویژن کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا اور اس کی انتظامیہ کمیٹی اور ضابطہ کار اورقانونی حیثیت کی نظرثانی کی جائے گی۔ دو حصوں میں تقسیم کرنے سے ایوی ایشن سیکٹر کو فائدہ ہوگا۔
    محمد اویس

  • شاہد خاقان بتائیں شریف خاندان کا منظور پاپڑ والے اورمشتاق چینی سے کیا تعلق ہے؟ شہباز گل

    شاہد خاقان بتائیں شریف خاندان کا منظور پاپڑ والے اورمشتاق چینی سے کیا تعلق ہے؟ شہباز گل

    مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کی پریس کانفرنس پرترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازگل نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور کہا ہے کہ شاہدخاقان عباسی کی ڈیوٹی اپنےآقاؤں کےجھوٹ اورکالےکرتوتوں کادفاع کرناہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل نے کہاکہ شاہدخاقان عباسی نے شہبازشریف کےداماد کی کمپنی اورچیک وصولی کی تردید نہیں کی، شہبازشریف ایک دھیلےکی کرپشن بھی ثابت نہ ہونےکادعویٰ کرتے تھے، اربوں روپےکی کرپشن سامنےآنےپرشہبازشریف بوکھلاگئےہیں، ن لیگ کرپشن کےتمام ثبوتوں کومتنازع بنانےکی ناکام کوشش کرتی ہے،

    انہوں نے کہاکہ شاہدخاقان بتائیں شریف خاندان کامنظورپاپڑوالےاورمشتاق چینی سےکیاتعلق ہے؟ ن لیگ کی سیاست گلوبٹ،پومی بٹ اورناصربٹ جیسےفراڈیوں کےگردگھومتی ہے، موجودہ حکومت کرپٹ عناصراورچوروں کےخلاف گھیراتنگ کررہی ہے، ن لیگ کرپٹ مفروروں اوراشتہاریوں کےدفاع کےمشن پرہے،

  • وزیر اعلیٰ‌ پنجاب اچانک ڈی جی خان پہنچ گئے، ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

    وزیر اعلیٰ‌ پنجاب اچانک ڈی جی خان پہنچ گئے، ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداراسلام آباد سے اچانک دورے پر ڈیرہ غازی خان پہنچ گئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان شہرکے مختلف علاقوں میں صفائی اوردیگر امور کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ڈی جی خان شہر میں صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنایا جائے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدارشہر کے دورے کے بعدکمشنرڈی جی خان آفس پہنچ گئے اور کمشنر آفس ڈی جی خان میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔کمشنر ڈی جی خان اسد اللہ فیض نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان سمیت پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔پسماندہ اور محروم علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اورمعیار یقینی بنایا جائے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ بھی ہنگامی دورے کر کے صوبہ بھر کے مختلف شہروں میں عوام کو میسر سہولتوں کا جا ئزہ لیا جائے گا۔ہنگامی اجلاس میں کمشنر اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے کہا کہ کام نہ کرنے والے افسروں اوراہلکاروں کی گنجائش نہیں،عہدے خود چھوڑ دیں۔ریونیو میں تین سال سے ایک ہی جگہ تعینات ملازمین کو تبدیل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ افسران سرکاری ڈیوٹی کو کارخیر سمجھ کر سرانجام دیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیرکا نوٹس،رکاوٹیں دور کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈیرہ غازی خان اورفورٹ منرو کے علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات بہتر بنائے جائیں۔

    اجلاس میں بارتھی میں ریسکیو 1122کی عمارت،سڑک اورپل کی تعمیرنہ ہونے پرجواب طلب کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ڈیرہ غازی خان اورتونسہ میں پارکوں کی بحالی کے منصوبے فوری شروع کیے جائیں۔پی ایچ اے ڈیرہ غازی خان کے داخلی اورخارجی راستوں کی تزئین نو کے منصوبے جلد مکمل کرے۔تونسہ اورڈیرہ غازی خان روڈ سمیت اہم شاہراہوں کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کی جائے۔تونسہ میں انڈسٹریل سٹیٹ کیلئے اراضی کی نشاندہی اورتعمیر کے دیگرامور جلد مکمل کیے جائیں۔تونسہ میں چار سو کینال پر سمال انڈسٹریل سٹیٹ کا قیام علاقے کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں گائنی وارڈکوتوسیعی عمارت میں جلد منتقل کیا جائے۔انہوں نے میر چاکر خان رند یونیورسٹی کے منصوبے کے بارے میں منظم تشہر کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحصیل کوہ سلیمان اوردیگر دوردراز علاقوں میں ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں اورایمبولینس سروس فراہم کی جائے۔دوردراز کے مراکز صحت میں ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔اجلاس میں کوہ سلیمان میں ٹورسٹ فیسٹول کے انتظامات کا جائزہ،ٹورسٹ ریزارٹ بنانے کاجائزہ لیاگیا۔انہوں نے کہا کہ شہر خاموشاں پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنائی جائے۔اساتذہ کے تبادلوں کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ کو بارڈر ملٹری پولیس کے تھانوں کی عمارتوں کی تعمیرپر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ نے ڈی جی خان انتظامیہ کو سیلاب کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کمشنر اورڈپٹی کمشنر فلڈ بنداورسیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خود دورے کریں۔ڈیرہ غازی خان ٹیچنگ ہسپتال اورتونسہ میں پناہ گاہوں کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیاگیا۔ہسپتالوں میں ڈاکٹر اورطبی عملے کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔دارالامان ماڈل چلڈر ن ہومز میں بہترین سہولتوں کی فراہمی کا اہتمام کیا جائے۔ٹیچنگ ہسپتالوں سمیت مختلف اداروں کا اچانک دورہ کر کے خود جائزہ لیں گے۔

  • پنجاب بھر کے تھانوں میں نصب کیمرے ڈنگ ٹپاؤ نکلے

    پنجاب بھر کے تھانوں میں نصب کیمرے ڈنگ ٹپاؤ نکلے

    لاہور:سیف پنجاب تو دور کی بات سیف سٹی پر بھی عمل نہ ہوسکا .اطلاعات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے تھانوں میں نصب کیمرے وقت ٹپاو نکلے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لاہورسمیت پنجاب بھر کے ایس ایچ اوز کے کمروں اورحوالات میں نصب کیمروں کابیک اپ ہی موجود نہیں۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق لاہورسمیت پنجاب بھرمیں عوامی شکایات کے حل کے لیے ایس ایچ اوزاور ملزمان کی مانیٹرنگ کے لیے حوالاتوں میں لگائے گئے کیمروں کا کسی بھی حادثے یا واقعہ کا آئی جی آفس کی جانب سے فوٹیج مانگنے پر بیک اپ ہی نہیں ہوتا ۔

    یہ بھی معلوم ہوا کہ کیمروں کو متعلقہ ضلع کے سسٹم کیساتھ منسلک ہی نہیں کیا گیا، اس حوالے سے متعلقہ برانچ نے تمام ڈی پی اوزکو15 روزکا بیک اپ رکھنے کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔آئی جی کے مراسلے میں تمام ڈی پی اوزکوہرپندرہ روزبعد کیمروں کے بیک اپ کی رپورٹ آئی جی آفس بھجوانے کا حکم دیا ہے۔

    آئی جی پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ کیمروں کا بیک اپ نہ ہونے پر متعلقہ افسرکیخلاف کارروائی ہوگی، ذرائع کے مطابق فوٹیج مانگنے پرپتہ چلا کہ کیمروں کا بیک اپ ہی نہیں رکھا گیا تھا، بیک اپ کے بغیر کیمروں کا مقصد پورانہیں ہوسکتا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی لاہور میں نصب کیمروں کے حوالے سے سکینڈل منظر عام ہوچکا ہے.

  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق سراج الحق نے بڑا قدم اٹھا لیا، اہم خبر

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق سراج الحق نے بڑا قدم اٹھا لیا، اہم خبر

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی قید سے رہائی کے لیے قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ‌ میں جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ
    "یہ ایوان پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکہ میں ناحق قید کے 16 اسال مکمل ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ یہ ایوان اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کرتا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے گزشتہ سالوں میں حکومتوں کی طرف سے کئی مواقع ضائع کیے گئے۔

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان حکومت کی توجہ سینیٹ آف پاکستان کی قرارداد نمبر 399 مورخہ 15 نومبر 2018ء کی طرف مبذول کراتا ہے جوکہ متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی اور جس میں سفارش کی گئی تھی کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے حکومت ٹھوس اقدامات اٹھائے، اسی طرح یہ بھی کہا گیا کہ سینیٹ کا یہ ایوان گزشتہ سال قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی میں چیئرمین نیب کی طرف سے اس بیان پر کہ ”مشرف دور میں چار ہزار افراد ڈالرز لے کر بیرونِ ملک کے حوالے کیے گئے“ کی تحقیق کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کا یہ بیان اُس خدشے کو تقویت دیتا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کو بھی ڈالرز کے عوض امریکہ کے حوالے کیا گیا۔ سینیٹ آف پاکستان کا یہ ایوان یاددہانی کراتا ہے کہ مورخہ 21اگست 2008  قومی اسمبلی کے ایوان میں موجودہ وزیر خارجہ جو کہ اسوقت بھی وزیر خارجہ تھے،ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے متفقہ قرارداد منظور کروا چکے ہیں۔

    یہ ایوان وزیر اعظم پاکستان کے آئندہ طے شدہ دورہ امریکہ کے موقع پر ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کو ترجیحِ اول کے طورپر رکھنے کا مطالبہ کرتا ہے اور اُمید کرتا ہے وزیر اعظم پاکستان قوم سے اپنے کیے گئے انتخابی وعدہ کو پورا کرتے ہوئے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو پاکستان واپس لانے کے لیے نتیجہ خیز مذاکرات کریں گے۔

    یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی باعزت وطن واپسی تک امریکہ کے کسی بھی مطالبہ کو کسی صورت تسلیم نہ کیا جائے.
    محمد اویس

  • ہسپتالوں سے فضلہ تلف کرنے سے متعلق ڈی جی ہیلتھ سروسز نے نئی ہدایات جاری کر دیں

    ہسپتالوں سے فضلہ تلف کرنے سے متعلق ڈی جی ہیلتھ سروسز نے نئی ہدایات جاری کر دیں

    وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد کی ہدایت پر ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیرنے پنجاب کے تمام نجی ہسپتالوں سے فضلہ کو تلف کرنے کی روزانہ کی بنیاد پررپورٹ مرتب کرنے کا حکم دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ہارون جہانگیرنے یہ احکامات ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز اور ہیپاٹائٹس انفیکشن کنٹرول پروگرام کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ہسپتالوں کے فضلہ کو تلف کرنے کے حوالہ سے منعقدہ اہم کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جاری کئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر خالد محمود، ڈاکٹر شعیب گرمانی، ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر فیاض بٹ، ڈاکٹر مشتاق سلہریا اور ڈاکٹر یداللہ سمیت شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

    ڈاکٹر ہارون جہانگیر نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہہسپتالوں کے فضلے کو تلف کرنے کا دائرہ کار دیہی اور بنیادی صحت مراکز تک بڑھایاجائے گا۔ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے تمام نجی ہسپتالوں اور کلینکس سے فضلہ تلف کرنے کے حوالہ سے مشاورت اور اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

    سی ای او ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر مشتاق سلہریا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہسپتالوں کے فضلہ کو ایس او پی کے مطابق تلف کرنے کے حوالہ سے ہیلتھ کیئر کمیشن کے ساتھ ساتھ باقی منسلک اداروں کو بھی اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ نجی ہسپتالوں و کلینکس سے فضلہ کو تلف کرنے کے حوالہ سے سوفیصد عمل درآمد کروایا جائے گا۔

  • سکھ زائرین کیلئے خوشخبری، ننکانہ صاحب میں‌ 13 کروڑ روپے لاگت سے ٹی ڈی سی پی موٹل مکمل

    سکھ زائرین کیلئے خوشخبری، ننکانہ صاحب میں‌ 13 کروڑ روپے لاگت سے ٹی ڈی سی پی موٹل مکمل

    صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ننکانہ صاحب میں سیاحوں کے لئے ٹی ڈی سی پی موٹل 13 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کر لیا ہے جو مذہبی سیاحتی فروغ کا باعث ہوگا۔ موٹل میں سیاحوں کیلئے جدید ترین سہولتوں سے آراستہ 14 گیسٹ روم، 4 سوئیٹ، ریسٹورنٹ، کانفرنس ہال اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موٹل میں سکھ زائرین اور دیگر سیاحوں کو قیام و طعام کی عمدہ سہولت میسر ہوگی۔ حکومت پنجاب مذہبی رواداری کی پالیسی کے تحت سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات پر بہترین سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔   وزیر اوقاف نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں اپنی نوعیت کی پہلی بابا گورو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک یونیورسٹی 10 ایکڑ زمین پر تقریباً6 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ بابا گورو نانک یونیورسٹی وزیراعظم عمران خان کے وعدوں کی تکمیل کی جانب ایک اور قدم ہے۔بابا گورو نانک یونیورسٹی کے قیام سے ننکانہ صاحب اور گرد و نواح کے لاکھوں طلبا مستفید ہوں گے۔ننکانہ صاحب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا میگاپراجیکٹ 15 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔پیر احمد شاہ روڈ کو دو رویہ بنایا جائے گا، گوردوارہ تنبو صاحب تا گوردوارہ جنم استھان براستہ ڈوھولار چوک کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔لاری اڈہ روڈ کی بھی تعمیر و توسیع کی جائے گی۔گورونانک یونیورسٹی تا ننکانہ واربرٹن روڈ رابطہ سڑک تعمیر کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام علاقوں کو ترقی کے سفر میں یکساں طورپر شریک رکھا جائے گا۔پنجاب کے ہر شہر،ہرقصبے اورہر گاؤں کی ترقی کو فو قیت دی جا رہی ہے۔ ننکانہ صاحب جیسے نظرانداز اضلاع کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لایا جائے گا

  • جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف 19 جولائی کو عوامی مارچ کا اعلان

    جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف 19 جولائی کو عوامی مارچ کا اعلان

    جماعت اسلامی پاکستان نے مہنگائی ، بیروگاری کیخلاف راولپنڈی میں بڑے پیمانے پر عوامی مارچ کا اعلان کردیا، 19 جولائی کو امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی قیادت میں لیاقت باغ راولپنڈی میں مارچ کیاجائے گا،امیرجماعت اسلامی اسلام آبادنصراللہ رندھاوا نے کہاکہ ملک تاریخ کے بد ترین معاشی دور سے گزر رہا ہے روزمرہ کی اشیاء بھی انتہائی مہنگائی ہوئی ہیں، چیئرمین سینٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمہوریت کے لئے نہیں اپنی مفاد کے لئے ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کااظہارامیرجماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔نصراللہ رندھاوا نے کہاکہ ہمارے وطن کی معاشی حالت خراب ہے ملک تاریخ کے بد ترین معاشی دور سے گزر رہا ہے جس کی مثال 72سال میں نہیں ملتی ہے موجودہ دور میںتایخی مہنگائی ہوئی ہے جی ڈی پی پچھلے سال 5.8فیصد تھی اس سال 2.9% ہے جو ٹارگٹ سے بہت کم ہے روز مرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں 9.4%اضافہ ہوا ہے موجودہ مالی سال کے دوران چینی پر سیل ٹیکس 8%سے بڑھا کر 17%کردیا ہے سیمنٹ کے اور پر ایکسائز ڈیوٹی 2روپے فی کلو کردی گئی ہے اس حساب سے ایکسائز ڈیوٹی میں 25%اضافہ کیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ تنخوادار ملازمین کو پچھلے سال کے مقابلہ میں کم ملے گی تنخواہ بڑھنے کے بجائے کم ہوئی ہیں جبکہ کے مہنگائی میں اضافہ ہواہے پاکستان میں پانچ بڑے سیکٹر جو برآمدات کرتے تھے جن میں ٹیکسٹائل،سرجری,کھیلوں کا سامان اورقالین وغیرہ شامل ہیں اس پر پہلے صفر فیصدٹیکس تھا اب 17%ٹیکس کردیاگیاہے. جس سے ملک کی برآمد متاثر ہوںگی اسی وجہ سے انڈسٹریاں بند ہورہی ہیںموجودہ حکومت نے ڈالر کی قیمت تاریخ میں سب سے زیادہ اضافہ کیا ہے کئی جس کی وجہ سے ملک پر غیرملکی قرض ہزار ارب روپے بڑھ گئے ہیںڈالر کی وجہ سے را میٹریل کی بھی قیمت بڑ گئی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ بجلی،گیس اور پیڑولیم کی مصنوعات کی قیمتیں بڑ گئی ہیں جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان کا ہرطبقہ متاثر ہواہے آئی ایم ایف کے نمائندوں نے پاکستان کے معاشی حالت کو اپنے ہاتھ میں لیاہے اورکہاجارہاہے کہ ڈالر 172روپے تک جائے گایوٹیلیٹی چارجز بھی آئی ایم ایف کے کہنے پر بڑھائی گئی ہیںسوالوں کے جواب میں انہوںنے کہاکہ جس نے کرپشن کی ہے اس کا احتساب ہونا چاہیے سب کا احتساب ہوناچاہیے مخصوص لوگوں کااحتساب نہیں ہونا چاہیے اس کو احتساب نہیں انتقام سمجھا جائے گا اس لیے سب کا احتساب ہوناچاہیے ۔سپریم کورٹ میں ہمارا کیس پڑاہواہے جس میں ہم نے پانامہ کے باقی 436افرادکے احتساب کی بات کی ہے۔پانامہ کے باقی 436لوگوں کو احتساب کیوں نہیں ہورہا ہے سپریم کورٹ 436افراد کے احتساب پر ہماری پٹیشن سماعت کے لئے مقرر کرے سودی نظام سے نجات کے علاوہ کوئی اور حل نہیں ایک طرف مہنگائی اس اسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ دوسری جانب تنخواہ دار طبقہ بستر مرگ پر اہ گیا ہے۔جس نظریہ پر ہم نے الگ ملک بنایا تھا اس طرف واپس جانا ہوگاسود معاشی نظام سے پاک نظام اسلامی نظام ہی پاکستان کے مسائل کا حل ہے۔جماعت اسلامی پاکستان مہنگائی بے روزگاری ،آئی ایم ایف کے شرائط کے خلاف عوام کے پاس جارہی ہے ہرگھرپر دستک دیں گے اور عوام ان مسائل کاحل دیں گے ۔اس حوالے سے اسلام آباد اور راولپنڈی کا ایک مشترکہ عوامی مارچ 19جولائی کو لیاقت باغ میں کریں گے اس عوامی مارچ میں لوگ بڑی تعداد میں شریک ہو گی جبکہ مارچ کی قیادت امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کریں گے ۔

    جے یوآئی کے احتجاج مظاہرے کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام (ف )کی طرف سے اس طرح کے کسی پروگرام کی دعوت نہیں ملی ہے دعوت ملے گی تو سوچیں گے۔چئیرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن اپنی لڑائی لڑرہی ہے ہم احتساب کو نہیں روکنا چاہتے ہیںایسی کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے احتساب کے عمل میں رکاوٹ آئے۔سینیٹ چیرمین کے خلاف تحریک ذاتی مفاد کے لیے ہے اس کا جمہوریت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔سینیٹ میںووٹ ڈالنے یانہ ڈالنے کے فیصلے پرہم غور کررہے ہیں جماعت اسلامی عوامی عوامی مفاد میں فیصلہ کریں گے
    محمد اویس

  • میٹرک کے طلباء میں انعامات تقسیم کرنے والے وزیراعلیٰ کے مشیر خود میڑک میں فیل ہو گئے

    میٹرک کے طلباء میں انعامات تقسیم کرنے والے وزیراعلیٰ کے مشیر خود میڑک میں فیل ہو گئے

    ‏فیصل آباد سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی اور وزیراعلی سردار عثمان بزدار کے مشیر برائے کھیل عمر فاروق میٹرک کے امتحان میں فیل ہو گئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم پی اے ملک عمر فاروق میٹرک نتائج کی تقریب کے مہمان خصوصی تھی. انہوں‌نے پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات میں انعام بھی تقسیم کیے.

    تحریک انصاف کے میٹرک امتحان میں فیل ہونے والے ایم پی اے عمر فاروق کا رولنمبر 596567 بتایا گیا ہے.

  • برطانوی اخبار سکینڈل، شہباز شریف کیا بڑا قدم اٹھا رہے ہیں؟ شاہد خاقان عباسی نے بتا دیا

    برطانوی اخبار سکینڈل، شہباز شریف کیا بڑا قدم اٹھا رہے ہیں؟ شاہد خاقان عباسی نے بتا دیا

    مسلم لیگ ن کے اہم رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہباز شریف برطانوی عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ کریں گے،

    شہبازشریف کا نیا سکینڈل، زلزلہ متاثرین کی امداد کھاتے رہے ،برطانوی اخبار

    برطانوی صحافی بکاؤ مال نہیں جو ن لیگ کی جھوٹی خبروں‌ کا دفاع کرے، فردوس عاشق اعوان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں‌ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دشمنی میں برطانوی ادارے کوبھی ٹارگٹ کیاجارہاہے. ذاتی عناد میں اس حد تک نہیں جانا چاہیے، ان میں سےکسی میں عدالت میں پیش ہونےکی ہمت نہیں، ڈیلی میل میں خبر لگوانا شہزاد اکبر کا کارنامہ ہے ،

    برطانوی اخبار سکینڈل، شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اہم اعلان کر دیا

    شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہم لندن کی عدالتوں میں بھی کیس دائر کریں گے ، ان کے پاس ثبوت ہیں تو نیب کو ضرور دیں، شہزاد اکبر بہت جھوٹ بولتے ہیں ،کیس بناناہےتوپھرپرویزمشرف پر بھی بنایا جائے،

    ڈی ایف آئی ڈی کی تردید، منی لانڈرنگ کی خبر دینے والا برطانی صحافی بھی میدان میں‌ آ گیا

    واضح رہے کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کی غیر ملکی امداد میں پوسٹر بوائے کے طور پر استعمال ہونے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کے لیے دی جانے والی امداد میں سے چوری کی ہے. مسلم لیگ ن نے اس رپورٹ کا چیلنج کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

  • انٹرنیشنل ایمپائر سائمن ٹافل نے ورلڈ کپ فائنل میں فیلڈ ایمپائر کی بڑی غلطی پکڑ لی

    انٹرنیشنل ایمپائر سائمن ٹافل نے ورلڈ کپ فائنل میں فیلڈ ایمپائر کی بڑی غلطی پکڑ لی

    سابق انٹرنیشنل امپائر سائمن ٹافل نے کہا ہے کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کو غلط طور پر ایک اضافی رن دیا گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ‌ کپ کے فائنل میں آخری اوور کے دوران نیوزی لینڈ کی طرف سے فیلڈنگ کرنے والے کھلاڑی کی تھرو انگلینڈ کے بیٹسمین بین اسٹوکس سے ٹکرا کر باؤنڈری لائن کراس کر گئی تھی جبکہ اس دوران بین اسٹوکس اپنا دوسرا رن مکمل کرنے کے لیے بھاگ رہے تھے، اس پر فیلڈ امپائر دھرماسینا نے انگلش ٹیم کو 6 رنز دے دیے جو کہ انگلیںڈ کی فتح کا بنیادی سبب بنے،

    سائمن ٹافل کا کہنا ہے کہ فیلڈ امپائر کو یہاں انگلینڈ کو پانچ سکور دیے جانے چاہئیں تھے تاہم فیلڈ‌ایمپائر نے یہاں‌ بہت بڑی غلطی کی اور انگلینڈ کو چھ سکور دے دیے گئے. جب فیلڈر نے گیند پھینکی تو بیٹسمین نے اپنا دوسرا سکور مکمل نہیں کیا تھا یہی وہ غلطی تھی جس سے بین اسٹوکس کو سٹرائیک ملی. سائمن ٹائفن نے اپنی اس بات کو درست ثابت کرنے کیلئے ایم سی سی قوانین میں درج قانون کا حوالہ بھی دیا اور اسے ایک بڑی غلطی قرار دیا.

    واضح رہے کہ انگلینڈ نے حالیہ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل جیت لیا ہے. یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ورلڈ کپ کے چیمپئن ہونے کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا.

  • خالصتانی ہوں،حکومت مودی کے دباؤ کا شکارہے، گوپال سنگھ چاولہ کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    خالصتانی ہوں،حکومت مودی کے دباؤ کا شکارہے، گوپال سنگھ چاولہ کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    حکومت پاکستان نے بھارت کے اعتراض کے بعد پربندھک کمیٹی سے پاکستانی سکھ گوپال سنگھ چاولہ کو علیحدہ کر دیا، گوپال سنگھ چاولہ نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مودی کے دباؤ میں ہے، پاکستان کے لئے ایسی ہزاروں کمیٹیاں قربان کرتے ہیں.

     

    سکھوں‌ کی پاکستان اور خالصتان کے حق میں نعروں‌ والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، بھارتیوں‌ کو آگ لگ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے پاکستانی سکھ گوپال سنگھ چاولہ کو پربندھک کمیٹی سے علیحدہ کیا ہے، اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ بھارت نے گوپال سنگھ چاولہ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ گوپال کا تعلق خالصتان تحریک سے ہے اس لئے گوپال کو پربندھک کمیٹی سے ہٹایا جائے.

    بھارتی ہٹ دھرمی، ایک بار پھرپاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کوروک دیا گیا

    بھارت سرکار نے پربندھک کمیٹی کے جن اراکین کو کمیٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا اس میں بشن سنگھ، نرمندر سنگھ، نارو سنگھ اور کلجیت سنگھ بھی شامل ہیں، بھارت نے الزام عائد کیا کہ ان پانچ سکھ افراد کو خالصتان تحریک سے تعلق ہے.

    سکھ یاتریوں کی بھارت میں ہی مودی کے خلاف نعرے بازی

    گوپال سنگھ چاولہ کو اس وقت پر بندھک کمیٹی سے ہٹایا گیا جب بھارتی وفد پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے لئے آ رہا تھا، بھارتی وفد کی آمد سے دو روز قبل اس کا نوٹفکیشن جاری کیا گیا.

    سکھ رہنما گوپال سنگھ چاولہ نے باغی ٹی وی سے ٹیلی فون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت بھارت کے دباو میں ہے، مودی نے بذات خود پاکستان کی حکومت کو کہا ہے کہ چاولہ کو ہٹایا جائے،

    گوپال سنگھ چاولہ کا مزید کہنا تھا کہ بنیادی طور پر کرتار پور راہداری کے لئے پاکستان نے یہ فیصلہ لیا ہے، میں اس فیصلے کا احترام کرتا ہوں، گوپال نے اعتراف کیا کہ میں خالصتانی لیڈر ہوں اور ایسی ہزاروں پربندھک کمیٹیاں قربان کرنے کے لئے تیار ہوں.

    واضح رہے کہ قیام پاکستان کے بعد پاکستان میں مقیم سکھوں کی زمین، تعلیمی، مذہبی اور دیگر اداروں کی دیکھ بھال ٹرسٹ بورڈ کی ذمہ داری ہوتی ہے ،اسی بورڈ کے ماتحت پاکستان سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کام کرتی ہے جس کا کام سکھ برادری کی فلاح و بہبود ہے.

  • ریلوے ملازمین نے مطالبات منظور نہ ہونے پر انجن روک لئے، ریلوے کا پہیہ جام

    ریلوے ملازمین نے مطالبات منظور نہ ہونے پر انجن روک لئے، ریلوے کا پہیہ جام

    ریلوے ملازمین نے انجن روک دئیے، لاہور سے کراچی جانے والی تیز گام کوروک دیا گیا.

    شیخ رشید کے لئے مشکل، ریلوے ملازمین کا 15 جولائی کو ریل کا پہیہ جام کرنے کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے‌ صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں ریلوے ملازمین نے احتجاجا ریلوے کے انجن روک دئیے ہیں، ریلوے ملازمین کا ڈیزل شیڈ میں احتجاج جاری ہے، پہلے مرحلے میں تیز گام کا انجن روکا گیا ہے، تیز گام نے ایک بج کر بیس منٹ پر لاہور سے کراچی روانہ ہونا تھا تا ہم ریلوے ملازمین کی جانب سے انجن کو شیڈ میں ہی روکا گیا ہے، احتجاج کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ انجن ٹرین کی روانگی کے وقت سے دو گھنٹہ قبل شیڈ سے نکالا جاتا ہے لیکن ہم نے تیز گام کا انجن روک دیا ہے.

    15 دنوں میں مزید جھاڑوپھر سکتا ہے، مجھے کریڈٹ دے دیا کریں، شیخ رشید

    کونسی ٹرین کا افتتاح کرنے جا رہے وزیراعظم، شیخ رشید نے بتادیا

    ریلوے ملازمین نے ڈیزل شیڈ میں احتجاج کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ اسکیل1تا16کی اپ گریڈیشن کی جائے،وزیراعظیم پیکج اور کنٹریکٹ ملازمین کومستقل کیا جائے. مظاہرین نے مہنگائی کے حساب سے تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا بھی مطالبہ کیا، مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ملک بھر میں ریلوے کا پہیہ جام کر دیں گے .

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک ہے، شیخ رشید

    امیر قطر نے ڈیل کی یا نہیں، شیخ رشید نے بتا دیا

    ریلوے ملازمین نے باغی ٹی وی سی خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ہم نے لاہور سے انجن روکا ، دو بجے تک کراچی سے بھی انجن روکیں گے اس کے بعد ملک بھر میں یہ سلسلہ شروع ہو گا اور شام تک ملک بھر میں ریلوے کا پہیہ جام ہو گا.

    ریلوے کے ریٹائرڈ ڈرائیور کو سنائی شیخ رشید نے خوشخبری

    ن لیگ میں ایک اور پارٹی جنم لے رہی ہے، شیخ رشید احمد

  • وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

    وزیراعظم کے دورہ امریکا سے قبل بلاول زرداری اچانک امریکا روانہ

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری وزیراعظم عمران خان کے دورہ سے قبل اچانک امریکا روانہ ہو گئے، بلاول 21 جولائی تک امریکا رہیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری دبئی روانہ ہوئے ہیں جہاں سے وہ کل امریکا جائیں گے، بلاول کراچی ائیر پورٹ سے دبئی کے لئے روانہ ہوئے، وہ 15 سے 21 جولائی تک امریکا میں قیام کریں گے .

    بلاول زرداری اپنے دورہ امریکا میں امریکی سینیٹرز سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے. بلاول زرداری کے دورہ امریکا میں امریکیوں سے ملاقاتوں کا اہتمام حسین حقانی نے کیا ہے،

    وزیراعظم عمران خان نے بھی بیس جولائی کو امریکا کا دورہ کرنا ہے، وزیراعظم عمران خان کے دورے کی امریکا نے بھی تصدیق کی، وزیراعظم عمران خان کی دورے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہو گی. اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں‌ گے. عمران خان اپنے دورہ امریکہ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں‌ گے.

    وزیراعظم عمران خان سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکہ جانے کا فیصلہ کیا. چند دن قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی تھی جس میں‌ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا.

    وزیراعظم کا وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ امریکا ہو گا . واضح رہے کہ گزشتہ برس جب تحریک انصاف کی حکومت قیام میں آئی تھی اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ واشنگٹن نے اسلام آباد کو بہت کچھ دیا لیکن اس نے بدلے میں کچھ نہیں دیا.امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 75 ہزار جانیں قربان کیں اور معیشت کو ایک سو 23 ارب ڈالر کا نقصان بھی ہوا جبکہ امریکی امداد صرف 20 ارب ڈالر تھی۔ ستمبر 2001 کے حملے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن پھر بھی پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس جنگ میں ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوئے جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ نے پاکستانی عوام کی زندگیوں پر بدترین اثرات مرتب کیے

  • انگلینڈ نے نیوزی لینڈ سے فتح چھین لی، ورلڈ کپ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی

    انگلینڈ نے نیوزی لینڈ سے فتح چھین لی، ورلڈ کپ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی

    ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کا میچ برابر ہونے پر سپر اوور کھیلا گیا. ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ہار جیت کے فیصلہ کیلئے سپر اوور کھیلنا پڑا. میچ برابر ہونے پر سپر اوور میں پہلے انگلینڈ نے بیٹنگ کی اور سپر اوور میں‌ 15 سکور بنائے. یوں‌ انگلینڈ‌ نے نیوزی لینڈ کو ایک اوور میں فتح کیلئے 16 رنز کا ٹارگٹ‌ دیا. نیوزی لینڈ کی طرف سے سپر اوور بٹلر نے کیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق نیوزی لینڈ‌ کی ٹیم نے بعد میں سپر اوور کھیلتے ہوئے پندرہ سکور بنائے. یوں‌ دونوں نے سپر اوور میں ایک جیسا سکور کیا تاہم انگلینڈ کی باؤنڈریز زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے ورلڈ‌کپ کا فاتح قرار دیا گیا. بین سٹوکس مین آف دی میچ قرار دیے گئے.

    قبل ازیں‌ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو 242 رنز کا ہدف دیا تاہم انگلینڈ کی ٹیم بڑی مشکل سے یہ میچ برابر کرنے میں‌ کامیاب رہی جس پر میچ کے فیصلہ کیلئے سپر اوور کھیلا گیا، ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بارٹائٹل کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میچ کے دوران انگلینڈ کی ٹیم کو ابتدائی طور پر ہی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب 86 سکور پر اس کی چار وکٹیں‌ گر گئیں‌ تاہم بعد میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے اچھی بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی تاہم اس دوران جب انگلینڈ کی ٹیم کی پوزیشن کچھ بہتر ہوئی تو انگلینڈ کے کھلاڑی جوزیٹیلر 59 رنز بنا کر آؤٹ‌ ہو گئے جس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ایک بار پھر مشکل کا شکار ہو گئی. انگلینڈ کے چھٹے کھلاڑی کرس ووکس صرف دو سکور بنا سکے. ساتویں‌اور آٹھویں‌ کھلاڑی بھی جلد آؤٹ ہو گئے. انگلینڈ کو آخری گیند پر دو رنز درکار تھے تاہم میچ کی آخری گیند پر انگلینڈ کا آخری کھلاڑی دوسرا رن بنانے کی کوشش میں رن آؤٹ ہو گیا. نیوزی لینڈ کی طرف سے فرگوسن نے بہت اچھی باؤلنگ کی اور پچاس رنز دے کر تین کھلاڑیوں‌ کو آؤٹ کیا.

    میچ میں‌ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو 242 سکور کا ٹارگٹ دیا . نیوزی لینڈ نے پچاس اوور کھیلتے ہوئے 241 رنز بنائے ہیں‌ اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے. نیوزی لینڈ کی بیٹنگ آج سست رہی، اوپنر گپٹل آج اپنے بیٹ کا جادو دکھانے میں ناکام رہے، مارٹن گپٹل اور ہنری نکولس نے انگلینڈ کے خلاف اننگز کا آغاز کیا لیکن گپٹل ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 19 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ گپٹل کے آؤٹ ہونے کے بعد نکولس اور راس ٹیلر محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے. ہینری نکولس 55،کین ولیمسن 30،مارٹن گپٹل نے 19رنزبنائے، راس ٹیلر 15اورجیمزنیشم 19رنزبناکرآؤٹ ہوئے، ٹام لیتھم 47،گرینڈہوم نے 16رنزکی اننگزکھیلی، انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ اور ووکس نے 3 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, ووڈ اور آرچر نے 1 1 وکٹ حاصل کی.

    ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم اور میزبان انگلینڈ نے چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا، انگلش ٹیم 1992 کے بعد اب جاکے ستائیس برس بعد فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی ۔ ادھر نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل دوسری بار فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ 2015 کے ورلڈ کپ فائنل میں کیویز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار میگا ایونٹ میں تاریخی گراؤنڈ لارڈز میں آمنے سامنے ہیں جبکہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیمیں ابھی تک کوئی ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ہیں ۔

    دوہزار گیارہ اور 2015 کے ورلڈ کپ میں میزبان ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔ 2011 میں بھارت اور 2015 میں آسٹریلیا ورلڈ چیمپیئن بنا۔ ایک بار پھر ایسا موقع آیا ہے کہ میزبان انگلینڈ کی ٹیم اپنی سرزمین پر فائنل کھیل رہی ہے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ پر نظردہرائی جائے تو آسٹریلیا کی ٹیم پانچ بار عالمی چیمپئن رہ چکی ۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت نے 2،2 مرتبہ ورلڈ کپ جیتا۔ پاکستان اور سری لنکا نے ایک ، ایک مرتبہ ورلڈ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

  • الطاف حسین کی ضمانت میں ہوئی توسیع

    الطاف حسین کی ضمانت میں ہوئی توسیع

    ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی ضمانت میں ستمبر تک توسیع کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الطاف حسین کی ضمانت میں ستمبر تک توسیع کر دی گئی. لندن پولیس نے الطاف حسین کو نفرت انگیز تقریر کے جرم میں گرفتار کیا تھا، میٹروپولٹن پولیس کے مطابق الطاف حسین کی ضمانت کی مدت ختم ہونے پر وہ پولیس سٹیشن آئے، جس پر انہیں ستمبر تک دوبارہ ضمانت دے دی گئی ہے.

    واضح رہے کہ لندن پولیس نے الطاف حسین کو11 جون کو گرفتار کیا تھا اور انہیں دو دن گرفتار رکھا گیا تھا، دو دن بعد الطاف حسین کی ضمانت منظور ہوئی تھی.اسکارٹ لینڈ یارڈ پولیس نے الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ نارتھ ویسٹ لندن سےایک شخص کونفرت انگیزتقاریرکرنےپرگرفتارکیا گیا ہے ،گرفتارشخص کاتعلق ایم کیو ایم سے ہے،نفرت انگیز تقریرسےمتعلق تحقیقات کیلیے 60سال کےشخص کوگرفتارکیاگیا،گرفتاری شمال مغربی لندن میں ایک مقام سے کی گئی ،اعلامئے کے مطابق گرفتاری سیریس کرائم ایکٹ 2007 کی سیکشن 44 کی خلاف ورزی پر کی گئی ،گرفتارشخص کو حراست میں لے کر جنوبی لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ،لندن پولیس کے مطابق گرفتارشخص تاحال پولیس حراست میں ہے .لندن پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں.تحقیقات لندن پولیس کے کاونٹر ٹیررازم کمانڈ کے افسران کر رہے ہیں تفتیش کار شمال مغربی لندن میں ایک کمرشل مقام کی بھی تلاشی لے رہے ہیں .تحقیقات کافوکس ایم کیو ایم کی ایک شخصیت کی اگست 2016 کی نفرت انگیز تقریر ہے .

  • ورلڈ کپ فائنل، انگلینڈ کی 242 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری، چار وکٹوں پر 177 بنا لئے

    ورلڈ کپ فائنل، انگلینڈ کی 242 رنز کے تعاقب میں بیٹنگ جاری، چار وکٹوں پر 177 بنا لئے

    ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 177 سکور بنا لئے ہیں. ابھی انگلینڈ کی ٹیم کو جیتنے کیلئے 48 گیندوں‌ پر 65 رنز درکار ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر انگلینڈ کی ٹیم کو بھی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب 86 سکور پر اس کی چار وکٹیں‌ گر گئیں‌ تاہم بعد میں انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے اچھی بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کو سہارا دینے میں کامیاب رہے. میچ میں‌ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو 242 سکور کا ٹارگٹ دیا ہے. نیوزی لینڈ نے پچاس اوور کھیلتے ہوئے 241 رنز بنائے ہیں‌ اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے.

    نیوزی لینڈ کی بیٹنگ آج سست رہی، اوپنر گپٹل آج اپنے بیٹ کا جادو دکھانے میں ناکام رہے، مارٹن گپٹل اور ہنری نکولس نے انگلینڈ کے خلاف اننگز کا آغاز کیا لیکن گپٹل ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 19 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ گپٹل کے آؤٹ ہونے کے بعد نکولس اور راس ٹیلر محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے. ہینری نکولس 55،کین ولیمسن 30،مارٹن گپٹل نے 19رنزبنائے، راس ٹیلر 15اورجیمزنیشم 19رنزبناکرآؤٹ ہوئے، ٹام لیتھم 47،گرینڈہوم نے 16رنزکی اننگزکھیلی، انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ اور ووکس نے 3 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, ووڈ اور آرچر نے 1 1 وکٹ حاصل کی.

    ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم اور میزبان انگلینڈ چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہی ہے۔ انگلش ٹیم 1992 کے بعد اب جاکے ستائیس برس بعد فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ادھر نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل دوسری بار فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ 2015 کے ورلڈ کپ فائنل میں کیویز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار میگا ایونٹ میں تاریخی گراؤنڈ لارڈز میں آمنے سامنے ہیں جبکہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیمیں ابھی تک کوئی ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ہیں ۔

    دوہزار گیارہ اور 2015 کے ورلڈ کپ میں میزبان ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔ 2011 میں بھارت اور 2015 میں آسٹریلیا ورلڈ چیمپیئن بنا۔ ایک بار پھر ایسا موقع آیا ہے کہ میزبان انگلینڈ کی ٹیم اپنی سرزمین پر فائنل کھیل رہی ہے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ پر نظردہرائی جائے تو آسٹریلیا کی ٹیم پانچ بار عالمی چیمپئن رہ چکی ۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت نے 2،2 مرتبہ ورلڈ کپ جیتا۔ پاکستان اور سری لنکا نے ایک ، ایک مرتبہ ورلڈ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

  • مسلم لیگ ن کے اجلاس کی اندرونی کہانی، وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے اراکین کی آمد پر کیا ہوا؟ اہم خبر

    مسلم لیگ ن کے اجلاس کی اندرونی کہانی، وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے اراکین کی آمد پر کیا ہوا؟ اہم خبر

    پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان سے ملنے والے لیگی ایم پی ایزکی ملاقات پربات چیت ہوئی ہے،

    جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کے بیشتر اراکین اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اجلاس کے دوران لیگی رہنماؤں نے عمران خان سے ملنے والے ایم پی ایز کی اجلاس میں موجودگی پراعتراض‌ کیا گیا. ارکان کےپوچھنےپرملاقات کرنےوالےایم پی ایزنےبتایاکہ وہ ن لیگ کےساتھ ہیں،

    وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ن لیگی اراکین اسمبلی کے نام سامنے آ گئے

    اجلاس میں 90 سے زائد لیگی ارکان نےشرکت کی، دریں اثناء مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ‌ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پوری طاقت کےساتھ اپنی قیادت کےساتھ کھڑی ہے، امیدہےکہ صوبائی اسمبلی کےاجلاس میں جمہوری روایات کوقائم رکھاجائےگا، انہوں نے کہاکہ پارٹی اراکین کومہنگائی کی صورتحال پرتشویش ہے، اسمبلی کوچلاناحکومت کی ذمہ داری ہے،

    نون لیگ میں ایم پی اے اور ایم این اے کے بعد سینیٹرز کا فاروڈ بلاک بھی سامنے آگیا، باغی کی خاص رپورٹ

    حکومت نے ممبران کو خریدنے کیلئے کیا حکمت عملی طے کی ہے؟ رانا ثناء‌اللہ نے بڑا دعویٰ‌ کر دیا

  • لینڈ سلائیڈنگ، برارکوٹ مظفر آباد شاہراہ بند ہونے سے خیبر پی کے سے زمینی رابطہ منقطع

    لینڈ سلائیڈنگ، برارکوٹ مظفر آباد شاہراہ بند ہونے سے خیبر پی کے سے زمینی رابطہ منقطع

    برارکوٹ مظفرآباد شاہراہ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہو گئی ہے جس پر خیبر پختونخوا سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ شاہرات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے لوہارگلی کےمقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے. محکمہ شاہرات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بارش تھمتے ہی مٹی کے تودے ہٹانے کا کام شروع کردیا جائےگا،

    واضح‌ رہے کہ آج تیز بارش ہوئی ہے جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور برار کوٹ مظفر آباد شاہراہ بند ہو گئی ہے. ابھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ شاہرات نے کہا ہے کہ جونہی بارش رکے گی برارکوٹ‌ شاہراہ کو کلیئر کرنے کا کام شروع کر دیا جائے گا.

  • میٹرک امتحان، لاہور بورڈ نے پوزیشن ہولڈرز طلباء کا اعلان کر دیا، دانش اطہر نے پہلی پوزیشن حاصل کی

    میٹرک امتحان، لاہور بورڈ نے پوزیشن ہولڈرز طلباء کا اعلان کر دیا، دانش اطہر نے پہلی پوزیشن حاصل کی

    لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ‌ کی طرف سے دسویں‌ کلاس میں‌ پوزیشنیں‌ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے ناموں‌ کا اعلان کر دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کریسنٹ ماڈل ہائر سیکنڈی سکول کے طالب علم دانش اطہر نے 1092 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، پنجاب گرلز ہائی سکول جوہر ٹاؤن کی طالبہ انوشہ زکریا، لاہور ریلائنس بوائز ہائی سکول علامہ اقبال ٹاؤن کے طالب علم سید حسن عباس اور امریکن لائسٹف سکول گلشن راوی کے محمد عفان عامر نے 1090 نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے.

    لاہور بورڈ کے میٹرک کے امتحان میں ڈویژنل پبلک گرلز سکول ماڈل ٹاؤن کی طالبہ صبا اقبال اور گورنمنٹ‌ ماڈل گرلز ہائی سکول کی طالبہ سائرہ حیات نے 1089 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے. واضح‌ رہے کہ لاہور بورڈ کی طرف پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کا اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ باقاعدہ رزلٹ کا اعلان کل 15 جولائی کو کیا جائے گا.

  • راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا، سائنس گروپ میں وقاص احمد کی پہلی پوزیشن

    راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا، سائنس گروپ میں وقاص احمد کی پہلی پوزیشن

    راولپنڈی تعلیمی بورڈ کا میٹرک کے سالانہ امتحان 2019 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، آرٹس گروپ گرلز میں عیشا طارق نے 1009 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمان رفعت نے 1001 نمبروں کے ساتھ تیسر ی پوزیشن حاصل کی، علیشہ حبیب نے 1006 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، آرٹس گروپ بوائز میں وسیم اکرم کی 966 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے. حافظ محمد نجم الکرم احمدکی 955 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں‌کامیاب رہے.

    راولپنڈی تعلیمی بورڈ ،میٹرک میں محمد زکریا 953 نمبر لے کر تیسرے نمبر پر رہے، سائنس گروپ بوائز میں وقاص احمد کی 1089 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی. سائنس گروپ بوائز میں‌ پہلی تین پوزیشنزلینے والےطلبا کا تعلق کیڈٹ کالج حسن ابدال سے ہے، سائنس گروپ بوائز ،عبداللہ ظفر اور شایان احمد کی 1086 نمبرلےکردوسری پوزیشن حاصل کی ہے. سائنس گروپ بوائز ،خوشحال خان اور حق نواز خان کی 1083 نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشن جبکہ سائنس گروپ گرلز ، فاطمہ ناصر عباسی اور عیشا بتول کی 1079 نمبرلےکر پہلی پوزیشن پر رہے. سائنس گروپ گرلز ، مقدس صدیق 1077 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے. عریبہ سردار اور عروبہ نثار کی 1075 نمبروں کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی. واضح رہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحان 2019 میں 1 لاکھ 20 ہزار 211 طلبا و طالبات شریک ہوئے.

  • نیوزی لینڈ کے 242 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے 39 سکور بنا لئے، ایک وکٹ گر گئی

    نیوزی لینڈ کے 242 رنز کے جواب میں انگلینڈ نے 39 سکور بنا لئے، ایک وکٹ گر گئی

    ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 39 سکور بنا لئے ہیں. نو اوورز میں‌ تقریبا ساڑھے چار رنز کی اوسط سے انگلینڈ کی ٹیم نے سکور کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پہلی اننگ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو 242 سکور کا ٹارگٹ دیا ہے. نیوزی لینڈ نے پچاس اوور کھیلتے ہوئے 241 رنز بنائے ہیں‌ اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے.

    نیوزی لینڈ کی بیٹنگ آج سست رہی، اوپنر گپٹل آج اپنے بیٹ کا جادو دکھانے میں ناکام رہے، مارٹن گپٹل اور ہنری نکولس نے انگلینڈ کے خلاف اننگز کا آغاز کیا لیکن گپٹل ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 19 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ گپٹل کے آؤٹ ہونے کے بعد نکولس اور راس ٹیلر محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے. ہینری نکولس 55،کین ولیمسن 30،مارٹن گپٹل نے 19رنزبنائے، راس ٹیلر 15اورجیمزنیشم 19رنزبناکرآؤٹ ہوئے، ٹام لیتھم 47،گرینڈہوم نے 16رنزکی اننگزکھیلی، انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ اور ووکس نے 3 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, ووڈ اور آرچر نے 1 1 وکٹ حاصل کی.

    ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم اور میزبان انگلینڈ چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہی ہے۔ انگلش ٹیم 1992 کے بعد اب جاکے ستائیس برس بعد فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ادھر نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل دوسری بار فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ 2015 کے ورلڈ کپ فائنل میں کیویز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار میگا ایونٹ میں تاریخی گراؤنڈ لارڈز میں آمنے سامنے ہیں جبکہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیمیں ابھی تک کوئی ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ہیں ۔

    دوہزار گیارہ اور 2015 کے ورلڈ کپ میں میزبان ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔ 2011 میں بھارت اور 2015 میں آسٹریلیا ورلڈ چیمپیئن بنا۔ ایک بار پھر ایسا موقع آیا ہے کہ میزبان انگلینڈ کی ٹیم اپنی سرزمین پر فائنل کھیل رہی ہے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ پر نظردہرائی جائے تو آسٹریلیا کی ٹیم پانچ بار عالمی چیمپئن رہ چکی ۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت نے 2،2 مرتبہ ورلڈ کپ جیتا۔ پاکستان اور سری لنکا نے ایک ، ایک مرتبہ ورلڈ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

  • لاہور، باٹا پور علاقہ میں دس سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، اہل علاقہ سراپا احتجاج

    لاہور، باٹا پور علاقہ میں دس سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، اہل علاقہ سراپا احتجاج

    لاہور کے باٹا پور علاقہ میں دس سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق قتل کئے جانے والے بچے کا تعلق باٹا پور لکھن شریف علاقہ سے بتایا جاتا ہے. کہا گیا ہے کہ سبحان امجد نامی یہ بچہ گھر سے کھیلنے کیلئے باہر گیا تاہم وہ واپس گھر نہیں‌ آ سکا. گھر سے باہر کسی درندے نے اسے بہلا پھسلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اسے وحشیانہ انداز میں قتل کر دیا گیا،

    باٹا پور کےعلاقہ میں دس سالہ بچے کے قتل پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے.

  • برطانوی اخبار سکینڈل، شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اہم اعلان کر دیا

    برطانوی اخبار سکینڈل، شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اہم اعلان کر دیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کومیری جانب سےکیےگئے3 ہتک عزت کےدعوؤں کاجواب دینا ہے،

    شہبازشریف کا نیا سکینڈل، زلزلہ متاثرین کی امداد کھاتے رہے ،برطانوی اخبار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہاکہ عمران خان اورشہزاداکبرکے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کریں گے، خود ساختہ اور گمراہ کن خبر عمران خان اور شہزاد اکبر کے ایما پرچھاپی گئی، برطانوی اخبارکےخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے،

    برطانوی صحافی بکاؤ مال نہیں جو ن لیگ کی جھوٹی خبروں‌ کا دفاع کرے، فردوس عاشق اعوان

    واضح رہے کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کی غیر ملکی امداد میں پوسٹر بوائے کے طور پر استعمال ہونے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کے لیے دی جانے والی امداد میں سے چوری کی ہے. مسلم لیگ ن نے اس رپورٹ کا چیلنج کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

  • برطانوی صحافی بکاؤ مال نہیں جو ن لیگ کی جھوٹی خبروں‌ کا دفاع کرے، فردوس عاشق اعوان

    برطانوی صحافی بکاؤ مال نہیں جو ن لیگ کی جھوٹی خبروں‌ کا دفاع کرے، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ برطانوی صحافی نےسسلین مافیا کے دعوؤں کو مسترد کردیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں‌ لکھا ہے کہ برطانوی صحافی بکاؤمال نہیں جون لیگ کی جھوٹی خبروں کادفاع کرے،


    واضح رہے کہ برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ کی غیر ملکی امداد میں پوسٹر بوائے کے طور پر استعمال ہونے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خاندان نے زلزلہ متاثرین کے لیے دی جانے والی امداد میں سے چوری کی ہے. مسلم لیگ ن نے اس رپورٹ کا چیلنج کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

  • عمران خان نے وزیر اعظم بن کر پاکستان کو بند کرنے کے اعلان پر عملدرآمد کر دیا، سراج الحق

    عمران خان نے وزیر اعظم بن کر پاکستان کو بند کرنے کے اعلان پر عملدرآمد کر دیا، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے پشاور میں روٹی کی قیمت 15 اور20 روپے نان کی قیمت مقرر کر دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ غریب آدمی اب کیسےکھاناکھائےگا، حکومت صرف تماشائی کاکرداراداکررہی ہے، حکومت نے برآمدی اشیاپرٹیکس بڑھایا، درآمدات کادروازہ کھولاجارہاہے، وزیراطلاعات نےتاجروں کامذاق اڑایا،کسی سیاسی جماعت کادخل نہیں تھا،

    سراج الحق نے کہاکہ حکومت کااپنارویہ اپوزیشن سے زیادہ ان کے لیے مسئلہ ہے، اپوزیشن کومتحدکرنےاورایوانوں میں باہرلانے کا کردار حکومت کا ہے، وزیر اعظم بن کرعمران خان نےپاکستان کوبندکرنےکےاعلان پرعملدرآمد کر دیا، گزشتہ روز پورے ملک میں تاجروں نے ہڑتال کی،کراچی سے چترال تک ملک بندتھا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ پی ٹی آئی کی حکومت کی پالیسیوں سے نا خوش ہیں،

  • ورلڈ کپ فائنل، نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کو فتح کیلئے 242 کا ٹارگٹ، آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے

    ورلڈ کپ فائنل، نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کو فتح کیلئے 242 کا ٹارگٹ، آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے

    ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 242 سکور کا ٹارگٹ دیا ہے. نیوزی لینڈ نے پچاس اوور کھیلتے ہوئے 241 رنز بنائے ہیں‌ اور اس کے آٹھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ نے میچ کے دوران پہلے بیٹنگ کی، اس دوران اوپنر گپٹل آج اپنے بیٹ کا جادو دکھانے میں ناکام رہے، مارٹن گپٹل اور ہنری نکولس نے انگلینڈ کے خلاف اننگز کا آغاز کیا لیکن گپٹل ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے اور 19 رنز بنا کر کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ گپٹل کے آؤٹ ہونے کے بعد نکولس اور راس ٹیلر محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن بڑا سکور کرنے میں ناکام رہے. ہینری نکولس 55،کین ولیمسن 30،مارٹن گپٹل نے 19رنزبنائے، راس ٹیلر 15اورجیمزنیشم 19رنزبناکرآؤٹ ہوئے، ٹام لیتھم 47،گرینڈہوم نے 16رنزکی اننگزکھیلی، انگلینڈ کی جانب سے پلنکٹ اور ووکس نے 3 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, ووڈ اور آرچر نے 1 1 وکٹ حاصل کی.

    ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم اور میزبان انگلینڈ چوتھی مرتبہ ورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہی ہے۔ انگلش ٹیم 1992 کے بعد اب جاکے ستائیس برس بعد فائنل تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ادھر نیوزی لینڈ کی ٹیم مسلسل دوسری بار فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ 2015 کے ورلڈ کپ فائنل میں کیویز کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار میگا ایونٹ میں تاریخی گراؤنڈ لارڈز میں آمنے سامنے ہیں جبکہ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیمیں ابھی تک کوئی ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ہیں ۔

    دوہزار گیارہ اور 2015 کے ورلڈ کپ میں میزبان ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔ 2011 میں بھارت اور 2015 میں آسٹریلیا ورلڈ چیمپیئن بنا۔ ایک بار پھر ایسا موقع آیا ہے کہ میزبان انگلینڈ کی ٹیم اپنی سرزمین پر فائنل کھیل رہی ہے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ پر نظردہرائی جائے تو آسٹریلیا کی ٹیم پانچ بار عالمی چیمپئن رہ چکی ۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت نے 2،2 مرتبہ ورلڈ کپ جیتا۔ پاکستان اور سری لنکا نے ایک ، ایک مرتبہ ورلڈ چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

  • ڈی ایف آئی ڈی کی تردید، منی لانڈرنگ کی خبر دینے والا برطانی صحافی بھی میدان میں‌ آ گیا

    ڈی ایف آئی ڈی کی تردید، منی لانڈرنگ کی خبر دینے والا برطانی صحافی بھی میدان میں‌ آ گیا

    برطانوی اخبار میں شریف خاندان کی منی لانڈرنگ کے خلاف خبر دینے والے صحافی ڈیوڈروز نے کہا ہے کہ میری خبرکی ڈیپارٹمنٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی) کی تردید کی کوئی اہمیت نہیں ہے، میری رپورٹ میں موجودڈی ایف آئی ڈی کی وضاحت ہی دہرائی گئی ہے.


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیوڈ روز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زلزلےسےمتعلق فنڈزکاکوئی ثبوت نہیں ہے، حقیقت چھپانے کی ناکام کوشش پیسوں کا ضیاع ہے، دعویٰ کیاجارہاہےکہ میراشہبازشریف سےمتعلق آرٹیکل پلانٹڈ ہے، میری عمران خان کےساتھ تصویرسوشل میڈیاپرشیئرکی جارہی ہے،

    ڈیوڈ روز نے کہاکہ میری عمران خان کے ساتھ تصویرگزشتہ سال الیکشن سے قبل کی ہے، واضح‌ رہے کہ ڈیپارٹمنٹ فارانٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (ڈی ایف آئی ڈی) کی جانب سے جاری تردیدی بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی اخبار نے اپنی خبر کے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کئے۔

  • برطانوی اخبار کی خبر سے شہباز شریف کا اصل چہرہ واضح‌ ہو گیا، صمصام بخاری

    برطانوی اخبار کی خبر سے شہباز شریف کا اصل چہرہ واضح‌ ہو گیا، صمصام بخاری

    وزیراطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ برطانوی اخبار نے سابق وزیر اعلیٰ‌ شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ سکینڈل کی خبر شائع کر کے ان کا اصل چہرہ واضح‌ کر دیا ہے، خود کو خادم اعلیٰ کہلوانے والے کا اصل چہرہ ساری دنیا کے سامنے واضح‌ ہو گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صمصام علی بخاری نے کہاکہ سچ کہتے ہیں کہ چھوٹے میاں‌ تو چھوڑے میاں بڑے میاں‌ سبحان اللہ، افسوس ہے کہ شہباز شریف نے زلزلہ زدگان کیلئے آنےو الی امدادی رقوم کو بھی نہیں چھوڑا، شہبازشریف کی کرپشن نے سب سے بڑے صوبے کو دیوالیہ کردیا ہے،

    صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کا لٹیروں کے بارے میں موقف درست ثابت ہواہے اور یہ بات بھی واضح‌ ہو گئ ہے کہ شہباز شریف منی لانڈرنگ کے اصل ماسٹر مائنڈ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے.

  • بھارت میں اقلیتوں پر حملوں کیخلاف لندن میں انسانی حقوق کی تنظیمیں‌ سڑکوں پر نکل آئیں، زبردست احتجاج

    بھارت میں اقلیتوں پر حملوں کیخلاف لندن میں انسانی حقوق کی تنظیمیں‌ سڑکوں پر نکل آئیں، زبردست احتجاج

    لندن میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارت میں اقلیتوں‌ کے خلاف مظالم اور ان کے حقوق غصب کئے جانے کے خلاف زبردست احتجاج کیا ہے. احتجاج میں سکھوں‌کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پاکستان کے حق میں نعرے بھی لگائے جاتے رہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں، دلتوں اور مختلف اقلیتوں‌ پر ہونے والے مظالم، ہجومی تشدد کے واقعات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‌ کے خلاف لندن میں‌ انسانی حقوق کی تنظیموں‌ کے اراکین کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا ہے. مظاہرے میں بڑی تعداد میں انسانی حقوق کارکنان نے شرکت کی اور بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی.

    احتجاجی مظاہرہ میں شریک افراد نے ہاتھوں‌ میں‌ پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت میں اقلیتوں پر حملوں او رہجومی تشدد کے خلاف تحریریں‌ درج تھیں. مظاہرہ میں گاڑیوں پر بھی بڑے بینرز اور فلیکس لگائے گئے تھے. انسانی حقوق کارکنان نے انڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت قرار دیتا ہے لیکن وہ اپنے ملک میں بدترین انسانی حقوق کی پامالیوں‌ میں مصروف ہے. احتجاجی مظاہرہ کے شرکاء کی جانب سے پاکستان اور عمران خان کے حق میں بھی نعرے لگائے گئے.

  • پنجاب میں ن لیگ کے کتنے اراکین اسمبلی حکومت کے ساتھ ہیں؟ ترجمان وزیر اعلیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    پنجاب میں ن لیگ کے کتنے اراکین اسمبلی حکومت کے ساتھ ہیں؟ ترجمان وزیر اعلیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ ہڑتال سے مسئلے ختم نہیں ہوں گے،تاجر برادری سےبیٹھ کر بات کریں گے، کچھ لوگوں نے دکانیں بند کیں مگرزیادہ تردکانیں کھلی رہیں، اگرکوئی قانون ہاتھ میں لےگا توقانون حرکت میں آئے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان وزیر اعلیٰ‌پنجاب نے کہاکہ پہلے یہاں کا مال کھایا جاتا تھا اب امداد کھانے کے اسکینڈل سامنے آ رہے ہیں، جیل والے چیک کر کےنہ بھیجیں تو جیل کا سامان چوری کر لیں گے، پنجاب میں اپوزیشن کے 40سے45 ایم پی ایزہمارے ساتھ ہیں، یوکے اسکینڈل کی انگلینڈ اور پاکستان کے اندر تحقیقات کرائیں گے،

    شہباز گل نے کہاکہ چیمبر آف کامرس کےممبران اورتاجروں سےمیٹنگ کی اورمسائل سنے ہیں، چالیس سال میں نظام کی تباہی کر دی، عمران خان مگرمچھوں‌کو نہیں‌ چھوڑے گا، ماضی میں حکومت اور اپوزیشن کی نورا کشتی ہوتی تھی، ماضی میں حکومت اور اپوزیشن کی نورا کشتی ہوتی تھی،

  • چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، ایم کیو ایم کس کی حمایت کرے گی؟ واضح‌ اعلان کر دیا

    چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد، ایم کیو ایم کس کی حمایت کرے گی؟ واضح‌ اعلان کر دیا

    چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی سے متعلق ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران رابطہ کمیٹی ایم کیوایم نے پاکستان کے موجودہ چیئرمین پرمکمل اعتماد کااظہار کیا ہے. ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف کسی بھی تحریک کاحصہ نہیں بنیں گے، ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ہر فورم پر مخالفت کی جائے گی،

    حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

    چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی بھاری اکثریت سے منتخب یافتہ چیئرمین ہیں، واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں‌ نے متفقہ طور پر چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کیلئے تحریک عدم اعتماد پیش کر رکھی ہے اور میر حاصل بزنجو کو متفقہ طور پر اپنا امیدوار مقرر کیا ہے. ادھر حکومتی عہدیداران سینیٹرز سے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتیں بھی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے اپنا پورا زور لگا رہی ہیں.

  • چیئرمین کشمیر کمیٹی کی وزیر اعلیٰ‌ پنجاب سے ملاقات، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‌ کی مذمت

    چیئرمین کشمیر کمیٹی کی وزیر اعلیٰ‌ پنجاب سے ملاقات، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‌ کی مذمت

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام کی ملاقات ہوئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب اور چیئرمین کشمیر کمیٹی کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وستم کی شدید مذمت کی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران سردار عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے دلوں میں جذبہ حریت دبا نہیں سکتے. بھارتی مظالم مقبوضہ کشمیر کے عوام کے دلوں میں جذبہ حریت دبا نہیں سکتے، بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کردی ہے، مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام اپنے لہو سے آزادی کی شمع روشن کررہے ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے،

    چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہاکہ آزادی کشمیری عوام کا حق ہے جو انہیں ہر صورت ملنا چا ہیے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پرعالمی برادری کو بیدار ہونا پڑے گا،

  • ریکوڈک کیس میں جرمانہ کیوں‌ ہوا؟ عمران خان نے ذمہ داران کے تعین کیلئے انتہائی اہم قدم اٹھا لیا

    ریکوڈک کیس میں جرمانہ کیوں‌ ہوا؟ عمران خان نے ذمہ داران کے تعین کیلئے انتہائی اہم قدم اٹھا لیا

    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ریکوڈک کیس کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے کمیشن بنانے کی ہدایت کی ہے. یہ کمیشن اس امر کی تحقیقات کرے گا کہ عالمی ادارے کی طرف سے جرمانہ کئے جانے کی یہ صورتحال کیسے پیدا ہوئی، اسی طرح یہ کمیشن ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا بھی تعین کرے گا.

    پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق حکومت پاکستان نے ریکوڈک منصوبے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا ہے پاکستان خلاف عالمی ادارہ برائے سیٹلمنٹ سرمایا کاری تنازعات کے فیصلے ‏کو چیلنج کرے گا. ‏پاکستان کو ریکوڈک ہرجانہ کیس میں کمپنی کو 5.976 ارب ڈالرز کا جرمانہ ہوا ہے، اس حوالے سے اٹارنی جنرل آفس سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں‌ کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت نے کئی سو صفحات پر مشتمل فیصلہ جمعہ کے روز سنایا، اٹارنی جنرل آفس اور صوبائی حکومت بلوچستان فیصلے کے قانونی اورمالی اثرات کا جائزہ لے رہے ہیں حکومت پاکستان مشاورت سے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

    افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے،پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا

    بریکنگ:اگلے تین گھنٹوں میں پاکستان کو 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے.

    عالمی بینک کے ثالثی ٹریبونل کا فیصلہ حکومت پاکستان کو بھجوایا گیا ہے۔ ‏ڈاکٹر ثمر مبارک مند ٹریبونل میں حکومت پاکستان کے ماہر کے طور پر پیش ہوئے تھے۔ ‏ڈاکٹر ثمرمبارک نے گواہی دی کہ ریکوڈک سے مجموعی طور پر 131 ارب ڈالر ملیں گے۔ فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ‏ڈاکٹرثمرمبارک نے گواہی دی کہ ریکوڈک سے اڑھائی ارب ڈالر سالانہ سونا برآمد ہو گا۔ ‏پاکستان عالمی بینک کے ٹربیونل کے ہرجانے کے فیصلے کو چیلنج کرے گا۔

    ریکوڈک منصوبے پر عالمی ادارے کے فیصلے کو چیلنج کریں گے پاکستان کا ردعمل

    اٹارنی جنرل آفس کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان بین الاقوامی قوانین کے تحت تمام قانونی آپشنز استعمال کرنے کاحق رکھتی ہے تاہم حکومت پاکستان ٹی ٹی سی کمپنی کی جانب سے معاملے کے مذاکرات کے ذریعے حل کے بیان خوش آئند قراردیتی ہے اور تمام بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہے۔

    وزارت قانون کے ذرائع کے مطابق پاکستان فیصلے کیخلاف ثالثی ٹریبونل کے سامنے ہی نظرثانی درخواست دائر کرے گا، پاکستان کی نظرثانی درخواست پر فیصلے میں 2 سے 3 سال لگیں گے۔ یاد رہے کہ ٹیتھیان کمپنی نے پاکستان سے 16 ارب ڈالر ہرجانے کا دعو یٰ کیا تھا۔ ‏ٹیتھیان کمپنی کو سونے، تانبے کے ذخائر کی تلاش کا لائسنس جاری کیا گیا تھا، ‏سپریم کورٹ نے 2011ء میں ٹیتھیان کمپنی کا لائسنس منسوخ کیا تھا، ‏ٹیتھیان کمپنی نےعدالتی فیصلے کے خلاف عالمی بینک کے ثالثی ٹریبونل سے رجوع کیا تھا۔

  • ریکوڈک منصوبے پر عالمی ادارے کے فیصلے کو چیلنج کریں گے پاکستان کا ردعمل

    ریکوڈک منصوبے پر عالمی ادارے کے فیصلے کو چیلنج کریں گے پاکستان کا ردعمل

    اسلام آباد:حکومت پاکستان نے ریکوڈک منصوبے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے پاکستان خلاف عالمی ادارہ برائے سیٹلمنٹ سرمایا کاری تنازعات کے فیصلے ‏کو چیلنج کرے گا.یاد رہے کہ عالمی بینک کے سرمایہ کاری سے متعلق ثالثی ٹریبونل نے فیصلہ سنا دیا اور اس فیصلے کی خبر سب سے پہلے باغی ٹی وی نے شائع کی تھی ۔یاد رہے کہ ‏پاکستان کو ریکوڈک ہرجانہ کیس میں کمپنی کو 5.976 ارب ڈالرز کا جرمانہ ہوا ہے

    پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی

    باغی ذرائع کے مطابق عالمی بینک کے ثالثی ٹریبونل کا فیصلہ حکومت پاکستان کو بھجوایا گیا۔ ‏ڈاکٹر ثمر مبارک مند ٹریبونل میں حکومت پاکستان کے ماہر کے طور پر پیش ہوئے تھے۔ ‏ڈاکٹر ثمرمبارک نے گواہی دی کہ ریکوڈک سے مجموعی طور پر 131 ارب ڈالر ملیں گے۔

    ذرائع کے مطابق فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ ‏ڈاکٹرثمرمبارک نے گواہی دی کہ ریکوڈک سے اڑھائی ارب ڈالر سالانہ سونا برآمد ہو گا۔ ‏پاکستان عالمی بینک کے ٹربیونل کے ہرجانے کے فیصلے کو چیلنج کرے گا۔

    افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے،پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا

    وزارت قانون کے ذرائع کے مطابق پاکستان فیصلے کیخلاف ثالثی ٹریبونل کے سامنے ہی نظرثانی درخواست دائر کرے گا، پاکستان کی نظرثانی درخواست پر فیصلے میں 2 سے 3 سال لگیں گے۔

    بریکنگ:اگلے تین گھنٹوں میں پاکستان کو 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے.

    یاد رہے کہ ٹیتھیان کمپنی نے پاکستان سے 16 ارب ڈالر ہرجانے کا دعو یٰ کیا تھا۔ ‏ٹیتھیان کمپنی کو سونے، تانبے کے ذخائر کی تلاش کا لائسنس جاری کیا گیا تھا، ‏سپریم کورٹ نے 2011ء میں ٹیتھیان کمپنی کا لائسنس منسوخ کیا تھا، ‏ٹیتھیان کمپنی نےعدالتی فیصلے کے خلاف عالمی بینک کے ثالثی ٹریبونل سے رجوع کیا تھا۔

  • پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی

    پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی

    لاہور:عالمی ادارہ برائے سیٹلمنٹ سرمایہ کاری تنازعات نے پاکستان کے خلاف ہونے والے فیصلے اور جرمانے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا .حکومت پاکستان کے ذرائع نے بھی باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق کرکے باغی کے اعزاز کوبرقرار رکھا.تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کی بے وقوفی کی وجہ سے پاکستان کو ہونے والے 4.7 بلین ڈالرز جرمانے کی خبر کی عالمی ادارہ برائے سیٹلمنٹ سرمایہ کاری تنازعات نے تصدیق کردی ہے.

    یاد رہے کہ باغی ٹی وی نے گزشتہ رات یہ سب سےپہلے بریک کی تھی جس کی تصدیق عالمی ادارے کے اعلامیے سے ہوگئی ہے.

    بریکنگ:اگلے تین گھنٹوں میں پاکستان کو 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے.

     

    دوسری طرف حکومتی اعلیٰ حکام اور وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں نے بھی باغی ٹی وی کی خبر کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ باغی میں چھپنے والی خبر بالکل سچ ہے اور واقعی پاکستان کو سابق چیف جسٹس کی غلطی کی وجہ سے 4.7 بلین ڈالرز کا جرمانہ کردیا گیا ہے.

    پاکستان کے حوالے سے ہونےوالے اس فیصلے کی خبر کو بریک کرنا بھی باغی ٹی وی کا ایک اعزاز ہے .پاکستان کوہونےوالے بہت ہی بھاری جرمانے کی خبر کا تذکرہ دنیا بھر میں کسی الیکٹرانک یا پرنٹ میڈیا میں نہیں ہورہا تھا جب باغی ٹی وی ذرائع نے اس خبر کو بریک کرکے قوم کو اس معاشی حادثے کی خبر دی

    افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے،پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا


    باغی ٹی وی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہوا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہونےوالے فیصلے پر ابھی دستخط ہی ہورہے تھے تو باغی پاکستان میں یہ خبر شائع کررہا تھا کہ عالمی ادارہ برائے سیٹلمنٹ سرمایہ کاری تنازعات نے پاکستان کو 4.7 بلین ڈالرز کا جرمانہ ہو گیا ہے.عالمی ادارہ برائے سیٹلمنٹ سرمایہ کاری تنازعات کے اعلامیہ کے منظر عام پر آنے کے بعد باغی ٹی وی کی خبر کی ادارے کی طرف سے تصدیق ہوگئی ہے

  • بھارتی فوجی سربراہ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی، عسکریت پسندی کو فروغ دینے کا الزام

    بھارتی فوجی سربراہ کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی، عسکریت پسندی کو فروغ دینے کا الزام

    بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اپنی حرکتوں‌ سے باز نہ آیا تو اسے سخت جواب دیا جائے گا.

    بھارت کاجنگی جنون انتہا پر،طالب علموں کے لیے فوجی ٹریننگ لازمی قراردے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارتی فوجی سربراہ نے یہ دھمکی آمیز لہجہ کرگل جنگ کے 20 سال پورے ہونے پر منعقدہ ایک سیمینار میں اختیار کیا ہے، جنرل بپن راوت نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی فوج عسکریت پسندی کو فروغ دے رہی ہے، بھارتی فوج علاقہ کے تحفظ‌ کیلئے تیار ہے. اگر کوئی ایسی حرکت کی گئی تو سخت جواب دیا جائے گا.

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستانی فوجی سربراہ نے کہاکہ مستقبل میں جو جنگیں ہوں گی وہ کافی زیادہ تباہی لائیں گی، اس وقت تکنیک کا بڑا اہم کردار ہوگا، انہوں نے مستقبل میں ہونے والی جنگوں کو ہائبریڈ وار کا نام دیا ہے اور کہا کہ کرگل جنگ کے بعد ہندوستانی فوج نے طویل فاصلہ طے کیا ہے ، لیکن ہمیں مستقبل کی لڑائیوں کیلئے تیار رہنا ہوگا ۔

    آرمی چیف بپن راوت نے کہا کہ فوج کو ہر طرح کی جنگ کیلئے تیار رہنا چاہئے ۔ تکنیک کے بڑھتے اثر نے جنگ کے حالات کو تبدیل کردیا ہے ۔ دیکھا جائے تو آج جنگ میں سائبر دنیا ایک بڑا رول ادا کررہی ہے، واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف پہلے بھی پاکستان کے خلاف الزامات عائد کرتے رہتے ہیں.

  • بیف کا سوپ پیتے ہوئے تصویر فیس بک پر کیوں ڈالی؟ ہندو انتہاپسندوں‌ کا مسلم نوجوان پر حملہ

    بیف کا سوپ پیتے ہوئے تصویر فیس بک پر کیوں ڈالی؟ ہندو انتہاپسندوں‌ کا مسلم نوجوان پر حملہ

    بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ہندوانتہاپسندوں نے ایک مسلم نوجوان پر حملہ کر تے ہوئے اسے شدید زخمی کر دیا ہے.

    بھارت، مسلم نوجوان کی شہادت میں ملوث 11 انتہاپسند گرفتار، مسلمانوں‌ کا احتجاج جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تامل ناڈو میں ایک مسلم نوجوان نے بیف کا سوپ پیتے ہوئے تصویر سوشل میڈیا پر ڈال دی جس پر

    مشتعل ہوئے. بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مسلم نوجوان محمد فیضان نے تصویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کے بعد لکھا کہ یہ بہت مزیدار ہے جس پر ہندوانتہاپسند مشتعل ہو گئے اور اس کے گھر جا کر فیضان پر حملہ کر دیا.

    امریکی محکمہ خارجہ نے سالانہ رپورٹ میں‌ بھارت میں ہندوانتہاپسندوں کی دہشت گردی کا پول کھول دیا

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ہندوؤں کی طرف سے نوجوان پر لوہے کے راڈوں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا جس سے مذکورہ نوجوان زخمی ہوا ہے.

  • بھارتی کرکٹ ٹیم میں بھی گروہ بندی کا انکشاف، اندر کی کہانی منظر عام پر آ گئی

    بھارتی کرکٹ ٹیم میں بھی گروہ بندی کا انکشاف، اندر کی کہانی منظر عام پر آ گئی

    ورلڈکپ سیمی فائنل میں ذلت آمیز شکست پر ہندوستانی ٹیم میں بھی گروپ بندی کا انکشاف ہوا ہے اور اندر کی سبھی باتیں باہر نکل رہی ہیں.

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے ایسا کیا کام کیا کہ ہو گیا جرمانہ؟ بڑی خبر آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کر کٹ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے بدترین شکست کے بعد ہندوستانی ٹیم میں بھی گروپ بندی کی بھی واضح رپورٹس منظر عام پر آئی ہیں، ہندوستانی ٹیم کے ایک کھلاڑی نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے پر ہندوستانی میڈیا کو بتایا کہ ٹیم میں 2 دھڑے بن چکے ہیں جن میں سے ایک گروپ کپتان ورات کوہلی کا ہے تو دوسرا دھڑا نائب کپتان روہت شرما کا ساتھ دے رہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ روی شاستری اور ورات کوہلی فیصلہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کو اعتماد میں لینا بھی ضروری نہیں سمجھتے. واضح‌ رہے کہ اس قسم کی خبریں‌ پہلے بھی گردش کرتی رہی ہیں‌ تاہم ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد ایک مرتبہ پھر میڈیا میں یہ خبریں‌ آ رہی ہیں.

  • ورلڈ کپ میں‌ بھارتی ٹیم کی کون سی کمزوری شکست کا سبب بنی؟ کوچ روی شاستری نے بتا دیا

    ورلڈ کپ میں‌ بھارتی ٹیم کی کون سی کمزوری شکست کا سبب بنی؟ کوچ روی شاستری نے بتا دیا

    ورلڈ کپ سے انڈیا کی کرکٹ ٹیم کے باہر ہو جانے پر بھارتی کھلاڑیوں پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے. سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں ہندستان کا مڈل آرڈر جدوجہد کرتا رہا اور سیمی فائنل میں ٹاپ آرڈر کے خاتمے کے بعد سنبھل نہیں پایا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق انہوں نے کہا کہ عالمی کپ سے پہلے، ٹورنامنٹ کے دوران اور ٹورنامنٹ کے بعد مڈل آرڈر میں چار نمبر کو لے کر بحث مسلسل جاری ہے۔ اس ترتیب نے ہندوستانی بلے بازی کو کمزور کیا، خاص طور پر سیمی فائنل میں، روی شاستری نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے چار نمبر پر لوکیش راہل، ہردک پانڈیا، وجے شنکر اور رشبھ پنت کو آزمایا لیکن کوئی بھی بلے باز اس ترتیب پر 50 کا اسکور نہیں بنا پایا۔

    روی شاستری کا کہنا تھا کہ ہمیں مڈل آرڈر میں ایک مضبوط بلے باز کی ضرورت تھی، عالمی کپ کا سفر ختم ہو چکا ہے اور ہمیں مستقبل کی جانب دیکھنا ہوگا، اس ترتیب نے ہمیں ہمیشہ پریشان رکھا اور ہم اس کا حل نہیں نکال پائے، واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں شکست پر سابق بھارتی کھلاڑیوں کی طرف سے ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر کڑی تنقید کی جارہی ہے اور دھونی کو کوہلی کی کپتانی پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں.

  • چنار باغ کوآپریٹو ہاؤسنگ سکینڈل، 3 ارب روپے کا بڑا فراڈ، ہزاروں‌ شہری متاثر، نیب کی کاروائی جاری

    چنار باغ کوآپریٹو ہاؤسنگ سکینڈل، 3 ارب روپے کا بڑا فراڈ، ہزاروں‌ شہری متاثر، نیب کی کاروائی جاری

    ہاؤسنگ سیکٹر میں ایک بہت بڑا سکینڈل منظر عام پر آیا ہے جس میں چنار باغ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں 3 ارب روپے سے زیادہ مالیت کا فراڈ ہوا ہے. اس فراڈ کے مرکزی کرداروں‌ کو نیب نے پکڑ رکھا ہے جبکہ جو کردار پس منظر میں‌ ہیں‌ ان کی جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی. ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی کوشش سے سینکڑوں‌ متاثرین کو اب تک ان کی رقوم واپس مل چکی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روزنامہ خبریں‌ میں‌ سینئر صحافی میاں‌ افضل نے چنار باغ ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالہ سے خصوصی رپورٹ شائع کی ہے جس میں‌ بتایا گیا ہےکہ ماضی میں ہاؤسنگ سیکٹر کر نظر انداز کر کے بے لگام چھوڑ دیا گیا جس سے بڑے بڑے سکینڈل منظر عام پر آئے. چنار باغ ہاؤسنگ سوسائٹی رائے ونڈ روڈ میں‌ واقع ہے، اس کے سابق ایگزیکٹو ممبر طارق شاہ نے استعفی دیکر سوسائٹی میں پراپرٹی ڈیلروں کے ساتھ مل کر فراڈ کئے اور ان دنوں‌ وہ نیب کی زیر حراست ہے،

    نیب کی زیر حراست طارق شاہ نے بڑے انکشافات کئے ہیں‌ کہ کون کون سے سرکاری افسر نذرانے لیتے رہے اور اس سارے فراڈ میں ملوث ہیں. ایک چنار باغ ایکسٹینشن لاہور، د وسری جہلم اور تیسری پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹی جو پانچ سو کنال پر بنائی گئی تھی اس میں ممبران سے 2 ارب گیارہ کروڑ روپے ممبر شپ اور پلاٹوں کے نام پر اکٹھے کئے گئے. جتنی فائلیں‌ فروخت کی گئیں‌ وہ پانچ ہزار کنال رقبے کی تھیں‌ جبکہ زمین صرف پانچ سو کنال خریدی گئی،
    چنار باغ ہاؤسنگ کی انتظامیہ نے ایکسٹنشن کیلئے جو منظوری لی اس میں صرف پانچ سو کنال زمین خریدی گئی اس پر بھی طارق شاہ نے ایل ڈی اے افسران کو نذرانہ دے کر این او سی کی منظوری لی.

    خبریں‌ میں‌ شائع ہونے والی خصوصی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چنار باغ ہاؤسنگ پروجیکٹ بریگیڈیئر ر قرار علی آغا نے شروع کیا تھا . اس ہاؤسنگ سوسائٹی کی 16 سو کنال زمین خریدی گئی تھی مگر لینڈ مافیا نے اس میں‌بھی کمیونیٹی سنٹر پر کمرشل پلا‌ٹ بنا کر فروخت کر دیے تھے. چنار باغ ہاؤسنگ سوسائٹی میں‌ فراڈ کا سلسلہ 2013 سے شروع ہوا ، محکمہ کوآپریٹو کے افسران نے اس فراڈ کو پکڑنے اور اس فراڈ میں ملوث ہونے والے افراد کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے ان پر نوازشات کا سلسلہ شروع کر دیا.

    بتایا گیا ہے کہ چنار باغ لاہور ایکسٹینشن کی اجازت اس وقت کے ڈی سی او اعجاز خان نے دی جبکہ قانون کے مطابق ڈی سی او ایسا کر ہی نہیں سکتا جس پر نیب نے اعجاز خان کو بھی حراست میں لے رکھا ہے. اس وقت پانچ سو متاثرین کو کروڑو‌ں‌ روپے واپس دلوائے جاچکے ہیں تاہم ابھی متاثرین کی بڑی تعداد باقی ہے.

    نیب لاہور بیورو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چنار باغ ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے ڈویلپر، سوسائٹی کے اعلیٰ حکام اور دیگر کیخلاف عوام کو سوسائٹی میں پلاٹ دینے کے جھوٹے وعدوں پر پیسے بٹورنے کیخلاف تحقیقات ہو رہی ہیں۔ اس لئے تمام متاثرہ لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ 7اگست تک اپنے دعوے دستاویزی ثبوت کے ساتھ مہیا کریں۔

  • دہلی میں کیا سازش ہو رہی ہے؟ بھارتی ایجنسی کے افسر نے پول کھول دیا

    دہلی میں کیا سازش ہو رہی ہے؟ بھارتی ایجنسی کے افسر نے پول کھول دیا

    مقبوضہ کشمیر میں دختران ملت کی چیئرمین سیدہ آسیہ اندرابی کی طرح‌ مزید کئی حریت پسند لیڈروں کی جائیدادوں‌ پر قبضہ کئے جانے کا امکان ہے. بھارتی ایجنسی این آئی اے کی نئی دہلی میں‌ بھارتی حکام سے مشاورت جاری ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ایجنسی این آئی اے کے ایک افسر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنا نام نہ ظاہر کرتے ہوئے چونکا دینے والے انکشافات کئے اور کہا ہے کہ مبینہ فنڈنگ کیس کے حوالہ دہلی میں اعلیٰ‌ سطحی میٹنگیں‌ جاری ہیں‌ جن میں‌ مزید حریت لیڈروں‌ کی رہائشوں اور دیگر جائیدادوں پر قبضہ کئے جانے سے متعلق مشاورت ہوئی ہے.

    این آئی اے کی طرف سے الزام لگایا جارہا ہے کہ مبینہ فنڈنگ کیس کے تار پاکستان کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں. بھارتی افسر کا کہنا تھا کہ این آئی اے دیگر حریت لیڈروں کے خلاف شواہد جمع کر رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر عسکریت پسندی کیلئے مبینہ فنڈنگ کا جائزہ لے رہی ہے. بھارتی افسر کا یہ بھی کہنا تھا کہ این آئی اے پچھلے تین ماہ سے اس حوالہ کام کر رہی ہے اور یہ کہ حریت لیڈروں کے ناموں‌ پر کھولے جانے والے بینک اکاؤنٹس کی بھی چھان بین کی جارہی ہے.

    واضح رہے کہ این آئی اے نے سیدہ آسیہ اندرابی کی رہائش گاہ پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ اسی طرح‌ محمد یٰسین ملک، شبیر احمد شاہ، سیدہ آسیہ اندرابی اور دیگر کئی حریت لیڈروں‌ کو گرفتار کر کے جیلوں‌ میں‌ ڈالا جاچکا ہے.

  • مقبوضہ کشمیر، سری نگر جموں‌ شاہراہ پر پابندی کیخلاف تاجروں کا احتجاج اور دھرنا

    مقبوضہ کشمیر، سری نگر جموں‌ شاہراہ پر پابندی کیخلاف تاجروں کا احتجاج اور دھرنا

    مقبوضہ کشمیر میں کشمیری تاجروں نے سری نگر جموں شاہراہ پر سویلین کیلئے آمدورفت پر پابندی لگائے جانے کے خلاف شدید احتجاج کیا اور دھرنا دیا ہے۔ فروٹ منڈی سوپور میں احتجاجی دھرنا کا اہتمام مقامی تاجروں کی جانب سے کیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی مظاہرہ اور دھرنے میں شریک تاجروں نے پلے کارڈ اور بینر اٹھارکے تھے جن پر امر ناتھ یاتریوں کے حق میں استقبالی نعرے اورسری نگر جموں شاہراہ پر پابندیوں کیخلاف احتجاجی نعرے درج تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ شاہراہ پر پابندیوں سے میوہ تاجروں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ وادی سے باہر جانے والا اکثر میوہ وقت ضائع ہونے کی بنا پر راستے میں ہی سڑ جاتا ہے،

    کشمیری تاجروں نے کہا کہ میوہ سے بھری گاڑیوں کو شاہراہ پر گھنٹوں روکا جاتا ہے اور کبھی کبھی انہیں رات بھر رکنے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے جس سے ان میں لدا میوہ مارکیٹ تک پہنچنے سے پہلے ہی سڑ جاتا ہے، کشمیری تاجروں نے مطالبہ کیا کہ شاہراہ پر عاید پابندیوں کو ختم کرکے انہیں مزید نقصان سے بچایا جائے، واضح رہے کہ سری نگر جموں‌ شاہراہ کی بندش کے خلاف اس سے پہلے بھی کشمیری تاجروں کی جانب سے مظاہرے کئے جاتے رہے ہیں.

  • مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی خواتین کی اصل تعداد منظر عام پر آ گئی، واپس بھیجنے کا مطالبہ

    مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی خواتین کی اصل تعداد منظر عام پر آ گئی، واپس بھیجنے کا مطالبہ

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی طرف سے نام نہاد گھر واپسی منصوبہ سے متاثر ہوکر آزاد کشمیر سے واپس جانے والے کشمیریوں کی پاکستانی بیویوں نے ایک مرتبہ پھر احتجاج کیا ہے کہ انہیں بھارتی شہریت دی جائے یا انہیں واپس پاکستان بھیجا جائے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیری شہریوں کی پاکستانی بیویوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہروں کے ساتھ نیپال کے راستے کشمیر آئی ہیں لیکن نہ تو انہیں سفری دستاویزات دی جارہی ہیں اور نہ ہی انہیں کوئی دیگر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ احتجاج کے دوران مذکورہ خواتین کی نمائندگی کرتے ہوئے ایبٹ آباد پاکستان کی رہنے والی طیبہ نے کشمیری صحافیوں کو بتایا کہ ہم کل ملاکر یہاں350خواتین ہیں،ہم مطالبہ کرتی ہیں کہ ہمیں بھارت کی شہریت فراہم کی جائے۔ہم حکومت ہندوستان اور یہاں کی ریاستی سرکار سے اپیل کرتی ہیں کہ ہمیں سفری دستاویزات فراہم کریں اور اگر ایسا ممکن نہیں ہے تو ہمیں واپس پاکستان ہی بھیج دیں۔

    رپورٹ کے مطابق مذکورہ خواتین نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی،وزیر خارجہ ایس جے شنکر، ریاستی گورنر ایس پی ملک اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ان کا مسئلہ حل کرنے کیلئے مداخلت کی درخواست کی ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ اور ہیومن رائٹس کی بین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کے پاس ان کے کاز کی حمایت کریں۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ کشمیریوں کی پاکستانی بیویوں نے کہا کہ انہیں آزاد کشمیر میں ان کے گھروالوں سے بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی کیونکہ ان کے پاس سفری دستاویزات نہیں ہیں۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں رہنے والے سینکڑوں کشمیری مہاجرین جنہوں نے پاکستان میں شادیاں کر رکھی تھیں بھارتی حکومت کے گھر واپسی منصوبہ کے اعلانات سے متاثر ہو کر مقبوضہ کشمیرکا رخ کیا تاہم اب وہاں جانے والی پاکستانی خواتین سخت مشکل میں ہیں اور یہ خواتین اور ان کے بچے بھارتی شہریت نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے شہری حقوق سے بھی محروم ہیں۔

  • افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے،پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا

    افتخار چوہدری پاکستان کو لے ڈوبے،پاکستان کو 4.7 ارب ڈالرز کا جرمانہ کروا دیا

    اسلام آباد:پاکستان کو عالمی ادارہ برائے سرمایہ کاری سیٹلمنٹ کی طرف سے ہونے والے 4.7 ارب ڈالرز جرمانے کے ذمہ دار سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری نکلے.افتخار چوہدری کے غلط فیصلوں نے پاکستانی معیشت کا بیڑا غرق کرکے رکھ دیا ہے

    پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی

    بارک اینڈ انٹوفاگاسٹا نے بلوچستا ن میںاس وقت کی پیپلز پارٹی کی حکومت کی طرف سے کی گئی معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی ادارہ برائے سرمایہ کاری سیٹلمنٹ میں کیس دائر کردیا تھا .یہ دونوں کمپنیاں اپنا کیس اس لیے عالمی ادارہ برائے سرمایہ کاری سیٹلمنٹ لے کر گئیں تھیں کیونکہ ان دونوں کپمنیوں کا دعویٰ تھا کہ حکومت پاکستان نے کیے گئے معاہدے کی پاسداری نہیں کی

     

    بریکنگ:اگلے تین گھنٹوں میں پاکستان کو 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے

    اس معاملے کی سنگینی سے متعلق افتخار چوہدری کو کئ مرتبہ آگاہ کیا گیا لیکن انہوں نے کسی کی ایک نہ سنی اور لاپرواہی کا ثبوت دیا.باغی ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے پاکستان کو 4 ارب ڈالرز جرمانہ کیا گیا ہے اور پاکستان نے اس جرمانے کے علاوہ مزید 70 کروڑ ڈالرز سود کی مد میں‌ادا کرنے ہیں.

  • بریکنگ:اگلے تین گھنٹوں میں پاکستان کو 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے.

    بریکنگ:اگلے تین گھنٹوں میں پاکستان کو 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوسکتا ہے.

    اسلام آباد :اگلے تین گھنٹوں میں پاکستان کو 4 ارب ڈالر کے نقصان کا اندیشہ.باغی ٹی وی کو معتبر ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہو ا کہ اگلے 3 گھنٹوں میں‌پاکستان کو 4 ارب ڈالر کاجرمانہ ہو سکتا ہے. عالمی سینٹر برائے سرمایہ کاری نے بریک گولڈ کینیڈا اور انٹاگاسٹا چلی کی شکایت پر پاکستان کو 4 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے.

    پاکستان کو 5.84 ارب ڈالرز کاجرمانہ،عالمی ادارے کا اعلامیہ،باغی ٹی وی کی خبر کی تصدیق ہوگئی
    عالمی سینٹربرائے سرمایہ کاری میں ہونے والے پاکستان کے خلاف فیصلے کی تفصیلات جلد ہی عالمی سینٹر برائے سرمایہ کاری کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی جائیں گی.جس کے بعد ہی ہم مزید تفصیلات جاری کریں گے.

    اب تک کی معلومات کے مطابق رات 12 بجے کے بعد اس مقدمہ کا تفصیلی فیصلہ جاری ہوجائےگا.

  • مبینہ ویڈیو سیکنڈل، جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ

    مبینہ ویڈیو سیکنڈل، جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ

    احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے وزارت قانون و انصاف کو خط لکھ دیا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ جج ارشد ملک کو ویڈیو آںے کے بعد ہٹایا جائے.

    ن لیگ کی طرف سے جاری ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: مراد سعید

    ویڈیو کے بعد نواز کی سزا ختم ہو چکی، مزید ویڈیوز بھی موجود ہیں، عباسی

     

    احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو اپنی صفائی میں خط لکھا تھا، ترجمان اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق جج ارشد ملک کی جانب سے بیان حلفی بھی ہائیکورٹ میں جمع کرادیا گیا،ارشد ملک نے اتوار کو جاری پریس ریلیز کو بھی خط کے ساتھ منسلک کیا،جج احتساب عدالت محمد ارشد ملک کی جانب سے وڈیو الزامات کی تردید کی اور کہا کہ مجھے بلا وجہ بدنام کیا جا رہا ہے .

    خط کا جائزہ لینے کے بعد احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جج ارشد ملک اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سے ملاقات کرنے کے لئے سرکاری گاڑی کی بجائے پرائیویٹ گاڑی پر آتے تھے .

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت قانون کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ جج ارشد ملک کی خدمات واپس لی جائیں، وزارت قانون نئے جج کی تقرری کا فیصلہ کرے گی، جج ارشد ملک وزارت قانون کے ماتحت ہیں۔ ترجمان ہائیکورٹ کے مطابق ہائیکورٹ براہ راست جج ارشد ملک کیخلاف انکوائری نہیں کرسکتی، جج کی تقرری اور ہٹانے کیلئے چیف جسٹس ہائیکورٹ کی مشاورت ضروری ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ جج ارشد ملک کو واپس وزارت قانون بھیج رہی ہے، انکوائری ہائیکورٹ نے کرنی ہے یا وزارت نے ؟ فیصلہ وزارت قانون کریگا۔

     

    بچہ بچہ سمجھتا ہے،ویڈیو کے بعد سچ باہرآ گیا ،خورشید شاہ

    جج صاحب تھینک یو ویری مچ، آپ نے ویڈیو کا انکار نا کر کے اس کی تصدیق کر دی، مریم نواز

    واضح رہے کہ مریم نواز نواز شریف کو سزا دینے والے جج کی مبینہ ویڈیو کچھ دن قبل میڈیا کے سامنے لائی تھیں ، ویڈیو آنے کے بعد پاکستانی سیاست میں ہلچل مچی ہوئی ہے ،حکومت نے اس ویڈیو کو جھوٹا قرار دیا جبکہ جج ارشد ملک نے بھی پریس ریلیز جاری کر کے تردید کی. جس میں کہا گیا کہ ویڈیوزمیں مختلف موضوعات پرکی جانے والی گفتگو کو توڑ مروڑکرپیش کیا گیا ہے. ناصر بٹ اور اسکا بھائی عبداللہ بٹ عرصہ دراز سے مجھ سے بے شمار بار ملتے رہے ہیں، میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی،

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 24 دسمبر 2018 کو العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سات سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں انھیں باعزت بری کر دیا۔ نواز شریف کو احتساب عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کے ساتھ دس سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے پر فائز ہونے پر پابندی اور ان کے نام تمام جائیداد ضبط کرنے کا فیصلہ دیا. یہ فیصلہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے دیا تھا.

    واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے طبی بنیادووں‌پر نواز شریف کو چھ ہفتوں کی ضمانت دی تھی لیکن اس کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں ہوئی، نواز شریف نے طبی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی لیکن عدالت نے نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی

  • مسلم لیگ ن کے اور رہنما، سابق وفاقی وزیر کے خلاف نیب میں تحقیقات کا آغاز

    مسلم لیگ ن کے اور رہنما، سابق وفاقی وزیر کے خلاف نیب میں تحقیقات کا آغاز

    مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما ،سابق وفاقی وزیر کے خلاف نیب نے تحقیقات کی منظوری دے دی

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وفاقی وزیر برجیس طاہر کے خلاف بھی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تحقیقات کی منظوری دے دی ہے، نیب ذرائع کے مطابق برجیس طاہر نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے تھے، برجیس طاہر سے ڈیڑھ گھنٹہ تک نیب لاہور میں تحقیقات کی گئیں ،برجیس طاہر کو نیب کی جانب سے سوالنامہ دیا گیا ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ ہفتے اس کا جواب جمع کروائیں.

    میں پیر یا ولی نہیں لیکن عمران خان کے ساتھ کیا ہونیوالا ہے ؟ نواز شریف نے کیا کہہ دیا

    نیب کی جانب سے برجیس طاہر کو زمینوں کا ریکارڈ اور دیگر ذرائع سے آنیوالی آمدن سے متعلق تفصیلات بھی پیش کرنے کا حکم دیا دیا گیا ہے .

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    واضح رہے کہ نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو گرفتار کر رکھا ہے، شہباز شریف، رانا مشہور، احسن اقبال،خواجہ آصف و دیگر کے خلاف بھی نیب میں تحقیقات جاری ہے، مریم نواز کو بھی احتساب عدالت نے طلب کر رکھا ہے، خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی بھی جیل میں ہیں.

  • بھارتی جنگی طیاروں‌ کی ائرپورٹس پر موجودگی، پاکستان نے بھی ایسا قدم اٹھا لیا کہ انڈیا مشکل میں پڑ گیا

    بھارتی جنگی طیاروں‌ کی ائرپورٹس پر موجودگی، پاکستان نے بھی ایسا قدم اٹھا لیا کہ انڈیا مشکل میں پڑ گیا

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ بھارت کے فارورڈ ہوائی اڈوں‌پر تاحال جنگی جہاز موجود ہیں‌ لہٰذا جب تک بھارت فاروڈ ہوائی اڈوں سے جنگی جہاز واپس نہیں کرتا ہم بھارت کے لیے فضائی حدود نہیں کھول سکتے ہیں ، اسی صورتحال کے پیش نظر جمعرات کے دن پاکستان نے بھارت کیلیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 26 جولائی تک توسیع کر دی ہے. پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ، اوور فلائی پر 12 جولائی تک پابندی عائدتھی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئرپورٹس پر جنگی طیاروں‌ کے پیش نظر ہی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اوور فلائی پر پابندی کا نیا نوٹس جاری کر دیا ہے. بھارتی طیارے اوور فلائی کی بندش کےبعد پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے، پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستانی ایسٹرن فضائی حدود 27 فروری سے بند ہے،

    سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی نئے حکم نامے تک بند رہے گی، ترجمان سی اے اے کا مزید کہنا تھا کہ ایسٹرن ایئر سائیڈ بند اور ویسٹرن فضائی حدود میں آپریشن جاری ہے،
    محمد اویس

  • اب مسلم لیگ ن کے کون سے بڑے لیڈر کی گرفتاری ہوسکتی ہے؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا

    اب مسلم لیگ ن کے کون سے بڑے لیڈر کی گرفتاری ہوسکتی ہے؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مختلف مقامات پرکنونشن میں ایک ہی نعرہ ہوتاہے،وزیراعظم نوازشریف، ٹیکسلامیں نوازشریف کےشیروں کوسلام،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہاکہ نالائق اورسلیکٹڈوزیراعظم کوحکومت چلانےکےلیےنوازشریف کوجیل میں ڈالنا پڑا، نوازشریف کےخلاف ایک پیسےکی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، خود جج نے تسلیم کیاکہ اس پردباؤڈالاگیا، احتساب کے نام پرن لیگ کےرہنماؤں کوگرفتارکرکےدھمکیاں دی جاتی ہیں،

    مریم اورنگزیب نے کہاکہ کہتے ہیں اب احسن اقبال کوگرفتارکریں گے، نیب کوکےپی کی میٹرونظرنہیں آتی،جب بھی موقع ملاعوام کی خدمت کریں گے، گیس،بجلی کےبل پربات کرنےکےبجائےنوازشریف کےدوروں پربات ہوئی، اگرموت برداشت ہوتی توآئی ایم ایف کےآگےہاتھ نہ پھیلاتے،

  • پنجاب حکومت اور تاجر تنظیموں‌ کے مابین مذاکرات کامیاب، 13 جولائی ہڑتال کی کال واپس

    پنجاب حکومت اور تاجر تنظیموں‌ کے مابین مذاکرات کامیاب، 13 جولائی ہڑتال کی کال واپس

    پنجاب حکومت اور تاجر رہنماؤ ں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں. تاجررہنماوں نے 13 جولائی کی ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر پاکستان ٹریڈرزالائنس نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کےایجنٹ بننےوالوں کا حصہ نہیں بننا،تاجررہنماؤ ں نے 13 جولائی کی ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے.

    واضح‌ رہے کہ آل پاکستان انجمن تاجران کے مختلف گروپوں نے متفقہ طور پر 13جولائی کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر رکھا تھا اور کہا تھا کہ ظالمانہ ٹیکس واپس لئے جائیں.

    تاجر رہنماؤں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے استعداد سے زائد سے ٹیکس وصولی کے غیر مناسب اور پیچیدہ طریقہ کار اور بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا تو 13 جولائی کو ہرصورت شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی تاہم اب پنجاب حکومت اور تاجر تنظیموں‌ کے مابین مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں.

  • برف پگھلنے لگی؟پاک بھارت ٹریک ٹو مذاکرات، پہلا دور جمعہ سے شروع ہوگا

    برف پگھلنے لگی؟پاک بھارت ٹریک ٹو مذاکرات، پہلا دور جمعہ سے شروع ہوگا

    اسلام آباد:پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشمکش میں کمی ہوتی نظر آرہی ہے سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز ہونے جا رہا ہے، پہلا دور بروز جمعہ مورخہ 12 جولائی سے اسلام آباد میں ہوگا۔

    دفتر خارجہ کے مطابق بھارت اور پاکستان کا وفد شرکت کرے گا جو دو روز تک جاری رہیں گے۔ ان مذاکرات میں دفتر خارجہ کے حکام بھی شرکت کریں گے جبکہ ٹریک ٹو مذاکرات کا دوسرا دور نئی دہلی میں ہوگا۔

    بھارت، پاکستان ٹریک ٹو مذاکرات کا انعقاد ریجنل پِیس انسٹی ٹیوٹ کے زیرِ اہتمام ہو رہا ہے۔ فروری کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی کے بعد یہ مذاکرات اہم ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بحالی میں عالمی قوتوں کی دلچسپی بھی ہے یہ قوتیں جنوبی ایشیا میں امن کے حوالےسے کوشاں ہیں.

    دوسری طرف اسلام آباد میں سربراہ رینجل پیس انسٹی ٹیوٹ (آر پی آئی) رؤف حسن کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان میں حکومتوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کا پہلا راستہ ٹریک ٹو سفارتکاری ہے۔ ان مذاکرات کا بنیادی مقصد دونوں ملکوں کے نوجوانوں کو امن کی جانب لانا ہے۔

  • وزیر اعلیٰ کا صحافی کالونی اور پریس کلب کیلئے بڑے پیکج کا اعلان، ایف بلاک اور فیز ٹو کے معاملات حل کرنے کی ہدایت

    وزیر اعلیٰ کا صحافی کالونی اور پریس کلب کیلئے بڑے پیکج کا اعلان، ایف بلاک اور فیز ٹو کے معاملات حل کرنے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے لاہور پریس کلب کی سالانہ گرانٹ 50 لاکھ سے بڑھا کر 2 کروڑ کر دی اور جرنلسٹ کالونی کے مکینوں کے ذمہ واجب الادا ماہانہ واجبات کے تقریبا ایک کروڑ 20 لاکھ روپے ختم کرنے اورلاہور پریس کلب کے ارکان کیلئے ہیلتھ کارڈ بھی جاری کرنے کی ہدایت جاری کی ہے-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں اور گورننگ باڈی کے ارکان نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر اعلی عثمان بزدار نے پریس کلب کے عہدیداروں کے مطالبات منظور کرتے ہوئے جلد عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی- وزیر اعلی نے ایف بلاک کی ڈویلپمنٹ اور فیز ٹو کے امور جلد ازجلد حل کرنے کی ہدایت کی- وزیر اعلی نے بورڈ ز آف ڈائریکٹر اور منتخب مینجمنٹ کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا- وزیر اعلی نے کہا کہ جرنلسٹ کالونی ہربنس پورہ میں کمرشل ایریا کی تعمیر، پبلک پارک کا قیام، 30 بیڈ کے ہسپتال اور سکول کے قیام کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے-

    وزیر اعلی نے سیوریج اور واٹر سپلائی کا نظام واسا کے سپرد کرنے اور بجلی کا نظام لیسکو کے سپرد کرنے کیلئے کارروائی کی ہدایت کی – وزیر اعلی نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو ناجائز قابضین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کی- وزیر اعلی نے اراضی کا پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے حق میں انتقال کرنے کیلئے کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا- لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو، جنرل سیکرٹری زاہد عابد، شاہد چوہدری اور دیگر عہدیداروں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کیلئے وزیر اعلی کے جذبات قابل قدر ہیں –

    وزیر اعلی عثمان بزدار لاہور ہی نہیں بلکہ پورے پنجاب کے صحافیوں کیلئے امید کی روشن کرن ہیں اور انہوں نے تمام مطالبات تسلیم کر کے صحافیوں کے دل جیت لئے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے صحافیوں کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے تمام دوست ہمارے لئے قابل احترام ہے، مثبت صحافت کے ذریعے عوام کے مسائل کی نشاندہی کرنے والے صحافی قابل قدر ہیں – صحافیوں سے پیار کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے- تقریب سے صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے بھی خطاب کیا- اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم،  سیکرٹری انفارمیشن، ڈی جی پی آر،کمشنر، ڈی سی لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے، پولیس اور دیگر حکام بھی موجود تھے-

  • اگرمیرے ضمیر پر بوجھ ہوا تو استعفٰی بلاول بھٹوکےہاتھ میں تھماؤں گا،شیخ رشید

    اگرمیرے ضمیر پر بوجھ ہوا تو استعفٰی بلاول بھٹوکےہاتھ میں تھماؤں گا،شیخ رشید

    اسلام آباد:شیخ رشید نے رحیم یارخان میں ریل حادثے کے بعد سب سے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہےکہ اگرمیرےضمیرپربوجھ ہواتواستعفٰی بلاول بھٹوکےہاتھ میں تھماؤں گا.انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثےکی تحقیقات کررہےہیں ذمہ داروں کومعاف نہیں کیاجائےگا.

    شیخ رشید نے رحیم یار خان حادثے کے متعلق کہا کہ 3سے 4روزتک حادثےکی رپورٹ جاری کردی جائےگی.شیخ رشید نے اپنے دور میں ریلوے میں ہونے والی ترقی کے بارے میں کہا کہ اس وقت ریلوے کی حالت بہتر ہوئی ہے اوراس وقت 136مسافرٹرینیں چل رہی ہیں.55فریٹ ٹرینیں چل رہی ہیں اور ہماراٹارگٹ مسافروں کی تعدادایک کروڑکرنی ہے

    وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ ریلوے نےمسافروں کی تعدادبڑھنےسے10ارب روپے زیادہ کمائے،ریلوےمیں 4ارب کاخسارہ کم کیا،ایم ایل ون پلان کےمطابق 13ہزارپل بھی ختم ہوجائیں گے،ایم ایل ون کےلیے4 ارب روپےملےہیں،ہم نےریلوےکی آمدن کوبڑھایاہے.

    شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں‌ریلوے کےکل2800پھاٹک ہیں ،1500پھاٹک پرکوئی ملازم نہیں ہوتا،ریلوے کےتمام 2800 پھاٹک ختم کررہےہیں

  • چیئرمین کی ہدایات، سی ڈی اے میں زیر التواء انکوائریاں تیزی سے مکمل کرنے کا عمل جاری

    چیئرمین کی ہدایات، سی ڈی اے میں زیر التواء انکوائریاں تیزی سے مکمل کرنے کا عمل جاری

    سی ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے محکمہ میں زیر التواء مختلف انکوائریوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عمل تیزی کے ساتھ مکمل کرنے کا عمل شروع کیا گیا ہے اور اب تک مزید 11 انکوائریاں‌ مکمل کی گئی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ انکوائریاں‌ مکمل کر کے قواعد کے مطابق سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔ حالیہ انکوائریوں‌ میں جس کسی افسر یا ملازم کو ملوث پایا گیا ہے ان کیلئے سزائیں تجویز کی گئی ہیں‌ اور جن کے خلاف کسی قسم کا کوئی الزام ثابت نہیں‌ ہو سکا انہیں انکوائریوں سے بر ی الذمہ قرار دے دیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے کچھ عرصہ قبل محکمہ میں زیر التواء انکوائریوں کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایات جاری کی تھیں کہ انکوائری افسران کو مقررہ مدت ہی میں انکوائریاں مکمل کرنی چاہئیں بصورت دیگر انکوائری افسران کے خلاف نہ صرف انضباطی کاروائی کی جائے بلکہ ان کی سالانہ کارکردگی رپورٹ میں بھی درج کیا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے کی جانب سے ان ہدایات کے بعد زیر التواء انکوائریوں کا عمل تیز رفتاری سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ سی ڈی اے کی طرف سے برق رفتاری سے انکوائریاں‌ مکمل کئے جانے کے عمل کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے.
    محمد اویس

  • ملک میں‌ توانائی کی کھپت اور قابل تجدید توانائی سے متعلق حکومت کس نئی پالیسی پر کام کر رہی ہے؟ اہم خبر

    ملک میں‌ توانائی کی کھپت اور قابل تجدید توانائی سے متعلق حکومت کس نئی پالیسی پر کام کر رہی ہے؟ اہم خبر

    ورلڈ اکنامک فورم کے صدر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر معاون خصوصی نے ڈبلیو ای ایف کے صدر کو ملک میں توانائی کی کھپت اور قابل تجدید توانائی پر حکومت کی نئی پالیسی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ قابل تجدید توانائی میں 2025 تک 20 فیصد اور 2030 تک 30 فیصد اضافہ ہوگا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کوورلڈ اکنامک فورم کے صدر Borge Brende نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی معاون خصوصی نے ڈبلیو ای ایف کے صدر کو ملک میں توانائی کی کھپت اور قابل تجدید توانائی پر حکومت کی نئی پالیسی کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے قابل تجدید توانائی کی پیداوار میں آہستہ آہستہ اضافے کے حصول کا ہدف مقرر کیا ہے جس میں 2025 تک 20 فیصد اور 2030 تک 30 فیصد اضافہ ہوگا۔ ہمارا مقصد 2030 تک ہائیڈل سمیت 60 فیصد صاف توانائی کا حصول ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ریکوری اور بجلی چوری پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے بازیاب ہونے کے بعد 80 فیصد فیڈرز پر بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم اور ان پر بجلی میں مفت اضافہ کیا گیا ہے. ملاقات کے دوران گیس کے شعبہ کے بارے میں معاون خصوصی نے بتایا کہ ہم نے گیس قیمتوں کو لاگو کرنے کے لئے ٹیئرسسٹم (Tier system) متعارف کرایا اور معاشرے کے نچلے طبقے کو تحفظ فراہم کیا ہے. اسی طرح ان کا کہنا تھا کہ ہم برآمداتی بنیادوں پر صنعتوں کے لئے گیس کی قیمتوں پر بھی پہلے ہی سبسڈی فراہم کر چکے ہیں۔

    ڈبلیو ای ایف کے صدر نے پاکستان کی بہترین سیکیورٹی اور توانائی صورتحال کو سراہا اور نئی قابل تجدید توانائی پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے اس کو وسیع پیمانے پر متعارف کروانے کے لئے ڈبلیو ای ایف کی خدمات کی پیشکش کی۔ واضح‌ رہے کہ حکومت اس وقت ملک میں‌توانائی کی کھپت اور قابل تجدید توانائی سے متعلق ایک نئے منصوبہ پر کام رہی ہے. اس ملاقات میں مشیر پٹرولیم کی جانب سے اسی منصوبہ سے آگاہ کیا.
    محمد اویس

  • تحریک نفاذ شریعت محمدی کے بانی صوفی محمد 86 سال کی عمر میں وفات پاگئے

    تحریک نفاذ شریعت محمدی کے بانی صوفی محمد 86 سال کی عمر میں وفات پاگئے

    پشاور:تحریک نفاذ شریعت محمدی کے بانی مولانا صوفی محمد 86 سال کی عمر میں قضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں. صوفی محمد کی وفات کی تصدیق ان کےبیٹے نے کردی ہے

    مولانا صوفی محمد ملک میں زبردستی شریعت نافذ کرنے کےحوالے سے بڑے مشہور اور متازعہ گردانے جاتے تھے.صوفی محمد نے 1990 سے لیکر 2002 تک مالاکنڈ ڈویژن میں شریعت کا نفاذ کر رکھا تھا جسے وہ پورے ملک تک پھیلانے کے لیے حکومتوں پر دباو ڈالتے رہے

    مولانا صوفی محمد تحریک طالبان کےسربراہ ملا فضل اللہ کے سسر تھے جو کہ اپنے سسرکی طرز پر خیبر پی کے میں سخت شرعی قوانین نافذ کرنے کا حامی تھا اور دو دہائیوں تک زبردستی کی بنیاد پر شریعت نافذ کرنے کی کوششیں کرتے رہے .ملا فضل اللہ بعد میں تحریک طالبان میں شامل ہوگئے اور پاکستان میں شریعت کے نفاذ کی آڑ میں پاکستان بھر میں دھماکے اور خونین کارروائیوں میں ملوث تھا جس میں ہزاروں پاکستانی شہید ہوگئے تھے

    یاد رہےکہ بعد ازاں مولانا صوفی محمد نے اپنے داماد ملا فضل اللہ سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے ریاست کے قوانین پر من وعن عمل کرنے کا اعلان کیا اور کسی بھی جبری سوچ سے دور رہنے کا وعدہ کیا تھا

  • شفاف توانائی پر 50 میگاواٹ کی حد سابقہ حکومت کا مجرمانہ اقدام تھا، مشیر وزیر اعظم ملک امین اسلم

    شفاف توانائی پر 50 میگاواٹ کی حد سابقہ حکومت کا مجرمانہ اقدام تھا، مشیر وزیر اعظم ملک امین اسلم

    وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان قابل تجدید توانائی کی دولت سے مالا مال ہے جبکہ سابقہ حکومت کی جانب سے شفاف توانائی کی پیداوار پر 50 میگا واٹ کی قدغن لگاکر درآمد شدہ کوئلے کی بجلی کو فروغ دینا ایک مجرمانہ فعل تھا۔ وزیر اعظم پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے نبردآزما ہونے اور قابل تجدید توانائی کی پیداوار بڑھانے کیلئے پر عزم ہیں۔ 10 بلین ٹری سونامی منصوبہ کے پیچھے جو قوت کار فرما ہے وہ کوئی اور نہیں بلکہ موجودہ حکومت کی سیاسی بصیرت اور عزم ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ اکنامک فورم کے صدر جناب بورج برینڈ سے ایک ملاقات میں کیا۔ عالمی اقتصادی فورم کے صدر نے بروز جمعرات وزارت موسمیاتی تغیرات کا دورہ کیا اور وزیر اعظم کے مشیر سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں معزز مہمان نے پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں کی تعریف کی اور عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال دنیا کو جن پانچ بڑے مسائل کا سامنا ہے ان میں سے تین براہ راست عالمی موسمیاتی تغیرات سے متعلق ہیں۔ انہوں پاکستان کے بلین ٹری سونامی کے منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر خصوصا ترقی پذیر ممالک میں اس کی نظیر نہیں ملتی۔ پاکستان کے پاس قابل تجدید توانائی خصوصا پن بجلی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ ان مواقع سے فائدہ اٹھانا جہاں موسمیاتی تغیرات کو روکنے کیلئے ضروری ہے وہاں سیلاب کی روک تھام کیلئے بھی اہم ترین ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ناروے اس وقت 100 فیصد توانائی پن چکیوں سے حاصل کر رہا ہے۔ مزید براں پن بجلی ناروے میں صنعت کاری کے فروغ اور اقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے معزز مہمان کو زیر تکمیل 10 بلین ٹری منصوبہ، پاکستان کلین گرین منصوبہ اور پاکستان ایکوسسٹم بحالی فنڈ سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں حاصل شدہ کامیابی کے تجربے کو پورے پاکستان میں پھیلانا چاہتے ہیں اور بلین ٹری سونامی پرجیکٹ کو بون چیلنج کے ساتھ رجسٹر کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ سابقہ حکومت نے ماحول دشمن کوئلہ سے حاصل شدہ توانائی کوایسے وقت پہ متعارف کرایا جب پوری دنیا اس سے چھٹکارہ حاصل کررہی تھی۔ ہماری حکومت کو مشکل معاشی حالات کے باوجود کوئلے کے کارخانوں کو کپیسٹی چارجز کی صورت میں ادائیگیاں کرنا پڑتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے زائد بجلی کو برقی گاڑیوں میں صرف کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔ اس ضمن میں الیکٹرک وہیکل پالیسی زیر تکمیل ہے جسے جلد ہی کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔ عالمی اقتصادی فورم کے صدر نے حکومت پاکستان کی پالیسیوں خاص طور پر وزیر اعظم کے پروگرام برائے سکِل ایکسلریشن کو سراہا۔ محترم بورج برانڈ صاحب ناروے کو سابق وزیر خارجہ بھی ہیں۔

  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ‌ 38 ارب کی بجائے 105 ارب خرچ کے باوجود نامکمل، وفاقی وزیر غلام سرور کا انکشاف

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ‌ 38 ارب کی بجائے 105 ارب خرچ کے باوجود نامکمل، وفاقی وزیر غلام سرور کا انکشاف

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن میں انکشاف ہواہے کہ لاڑکانہ میں پی آئی اے کے ملکیتی سمبارہ ہوٹل پر سندھ حکومت نے قبضہ کیاہواہے ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن نے نئے اسلام آبادانٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن پر وزارت کو8ہفتوں میں انکوائری مکمل کرکے دینے کی ہدایت کردی ہے، چئیرمین کمیٹی نے پی آئی اے کے ملازمین کے پنشن میں اضافہ اور خواتین کوخرساں کرنے پر سب کمیٹی قائم کردی ہے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرغلام سرور نے انکشاف کیاکہ 38ارب میں مکمل ہونے والااسلام ائیرپورٹ 125ارب تک جائے گا،ابھی تک 105ارب لگ گئے ہیں مگر اب بھی نامکمل ہے ۔جب تک بھارت فاروڈ ہوائی اڈوں سے جنگی جہاز واپس نہیں کرتاہم بھارت کے لیے فضائی حدود نہیں کھول سکتے ہیں ،سی ای او پی آئی اے ارشدملک نے کہاکہ پی آئی اے کی آمدن میں 34فیصد اجافہ کیاہے جس کی پوسٹینگ کرتے ہیں وہ عدالت میں چلاجاتاہے941ملازمین نے عدالت میںسٹے لیاہواہے جس سے نظام بری طرح متاثر ہورہاہے۔پی آئی اے کے بیڑے میں 27جہاز تھے آج سے 28ہوجائیں گے مزید دو جہاز لیز پر لیں گے،بوئنگ کوسبز باغ دیکھنے کے بعد انہوں نے پرزے دیے ہیں،خاتون ملازم نے حراساں کرنے کاکیس واپس لے لیاہے اس نے بتایاکہ چند لوگوں نے ان کوکیس کرنے کے لیے اکسایاتھا۔

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر مشاہد اللہ خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹربہرہ مند خان تنگی کے 13نومبر 2018کو سینیٹ اجلاس میں اٹھائے گئے عوامی اہمیت کے معاملہ برائے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے منصوبے میں کرپشن کے معاملات، موجودہ سال کے دوران پی آئی اے کے معاملات میں بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات، پی آئی اے ملازمین کی پینشن پالیسی، پی آئی اے کی ملکی و بین الااقومی جائیداد یں کے علاوہ، چیئرمین سینیٹ کی طرف سے بھیجے گئے ثنا وحید کو حراساں کرنے کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

    سینیٹر بہرہ مند خان تنگی نے کہا کہ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے منصوبے میں کرپشن کے حوالے سے پی آئی اے کی طرف سے جو جواب دیا گیا ہے اس میں تضاد ہے۔ ایف آئی اے کی رپورٹ کے مطابق مالی کرپشن نہیں کی گئی تو شمس الملک کی سربراہی میں کمیٹی کیوں تشکیل دی گئی جس نے رپورٹ دی کہ جو افسران جو ریٹائرڈ ہو چکے ہیں اور ان کے ایڈریس تک معلوم نہیں ان کے خلاف کیس بند کر دئیے گئے ہیں۔ جو کہا گیا تھا کہ سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ڈائریکٹر ایچ آرثمر رفیق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کمیٹی کو بتایا کے تمام رپورٹس کو سٹڈی کیا ہے پہلے شاہد رفیق اور پھر بعد میں شمس الملک کی رپورٹ آئی اور ایف آئی اے کی رپورٹ میں ٹیکنکل کرپشن کے اثار ہیں جبکہ مالی کرپشن نظر نہیں آئی۔

    اسلام آباد ایئر پورٹ کی تعمیر میں مالی بے ضابطگیوں پر دو انکوائریاں ہوئیں۔ سینیٹر نعمان وزیر نے کہا کہ سنگل رن وے تھا ٹیکسی ٹریک کو کسطرح رن وے میں تبدیل کیا گیا۔ یہ فیصلہ کس نے کیا کمیٹی کو آگاہ کیا جائے۔ وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا کہ اس منصوبے کا پی سی ون 2006میں 38ارب کا بنا تھا اور منصوبے کو 2010میں مکمل ہونا تھا جو 2018میں 105ارب روپے کی مد میں فنگشنل ہوا اور ابھی تک مکمل نہیں ہے۔یہ معاملہ نیب اور ایف آئی اے کو بھجا گیا اور پی اے سی میں بھی کئی بار اٹھایا گیا۔17پیکجز پر بھی انکوائری ہونی چاہئے کون ثالث تھا اور دیگر بے شمار چیزیں ہیں جنکی انکوائری ہونی چاہئے۔
    محمد اویس

  • عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی قیادت کے رابطے، سینیٹرز کی نمبر گیم کس کے حق میں‌؟ پتہ چل گیا

    عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی قیادت کے رابطے، سینیٹرز کی نمبر گیم کس کے حق میں‌؟ پتہ چل گیا

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی سے وابستہ سینیٹرز نے مختلف جماعتوں سے رابطے تیز کر دیے ہیں اور کوشش کی جارہی ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنایا جائے.

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی سینیٹرز سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ہر صورت ناکام بنانا ہے اور جس طرح بجٹ‌ منظوری کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں‌ کو کامیاب نہیں‌ ہونے دیا گیا اسی طرح سینیٹ چیئرمین کے خلاف ان کی تحریک عدم اعتماد بھی کسی صورت کامیاب نہیں‌ ہونے دی جائے گی.

    ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر اعظم عمران خان سے ایک اہم ملاقات بھی کی ہے جس میں پی ٹی آئی کے بعض‌دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے. اس ملاقات میں وزیر اعظم کو سینیٹرز کے ووٹوں سے متعلق مکمل بریفنگ دی گئی. اس وقت صورتحال یہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں بھی چیئرمین سینیٹ کیلئے پیش کردہ اپنے امیدوار میر حاصل بزنجو جو بلوچستان نیشنل پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں، کو کامیاب کروانے کیلئے سبھی جماعتوں سے رابطے کر رہی ہیں تو دوسری جانب حکومتی سینیٹرز بھی اپنا پورا زور لگا رہے ہیں. اپوزیشن جماعتوں‌ کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں‌ میر حاصل بزنجو کو چیئرمین سینیٹ کیلئے متفقہ طور پر امیدوار منتخب کیا گیا ہے اور باقاعدہ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ہے.

    باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں‌ کے پورا زور لگانے کے باوجود تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا کوئی امکان دکھائی نہیں‌ دیتا. سینیٹرز کی نمبر گیم اس وقت حکومت کے حق میں‌ ہے اور آئندہ بھی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ہی رہیں‌ گے. پی ٹی آئی سینیٹرز کے دوسری جماعتوں سے رابطوں‌ پر بعض‌ سینیٹرز نے صادق سنجرانی کی حمایت میں‌ ووٹ ڈالنے کی یقین دہانی کروائی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی پر اپوزیشن جماعتیں مزید کمزوری کا شکار ہو جائیں‌ گی اور ان کی حکومت مخالف تحریک پہلے سے بھی زیادہ کمزوری کا شکار ہو جائے گی. ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو اپنی بھرپو رحمایت کی یقین دہانی کروائی او رکہا ہے کہ سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے.
    پی

  • اسلام آباد:سی ڈی اے نے 56 کمرشل پلازوں کو ٹیکس نہ دینے پر سیل کر دیا

    اسلام آباد:سی ڈی اے نے 56 کمرشل پلازوں کو ٹیکس نہ دینے پر سیل کر دیا

    اسلام آباد:کمرشل پلازوں کے مالکوں‌کے لیے بری خبر،سی ڈی اے نے ٹیکس نہ دینے والے پلازوں کو سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے.یہ پلازے اسلام آباد کے پوش ایریاز میں واقع ہیں

    تفصیلات کے مطابق ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے ٹیکس نہ دینے والوں کی ایک فہرست تیار کی ہے جس میں کمرشل پلازے اور شاپنگ سینٹرز شامل ہیں.سی ڈی اے ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ایسے تمام پلازوں اور شاپنگ سینٹرز کا کھوج لگا لیا ہے جو ٹیکس نہیں دیتے

    یاد رہے کہ حکومت نے ملک بھر میں ایسے تمام کمرشل جائیدادوں کا سراغ لگانے کے لیے ایف بی آر کو ہد ف دے رکھا ہے تاکہ وہ حلقے جو نیٹ ٹیکس میں شامل نہیں ان کو شامل کیا جائے

  • چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا نام فائنل کرنے کیلئے رہبر کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

    چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا نام فائنل کرنے کیلئے رہبر کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

    چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا نام فائنل کرنے کے حوالہ سے رہبر کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رہبر کمیٹی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے ہو گا. اجلاس کی صدارت کنوینر کمیٹی اکرم خان درانی کریں گے۔ رہبر کمیٹی نئے چیئرمین سینیٹ کے نام کا فیصلہ کرے گی جبکہ نیا چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے لیے جانے کا امکان ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے چیئرمین سینیٹ کے ناموں میں سینیٹر میر کبیر اور سینیٹر میر حاصل بزنجو بھی شامل ہیں، ادھر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کے مابین ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا ہے جس میں چیئرمین سینیٹ کیلئے نام پر مشاورت کی گئی. کل رہبر کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا نام فائنل کر لیا جائے گا.

  • عمران خان کا دورہ امریکہ، دفتر خارجہ نے شیڈول جاری کر دیا

    عمران خان کا دورہ امریکہ، دفتر خارجہ نے شیڈول جاری کر دیا

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ امریکہ سے متعلق دفترخارجہ نے شیڈول جاری کردیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پرامریکا کا دورہ کریں گے، وزیراعظم 21 سے23جولائی تک امریکاکادورہ کریں گے، دونوں رہنماؤں کےمنصب سنبھالنےکےبعدیہ پہلا باضابطہ رابطہ ہوگا،

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 22جولائی کووزیراعظم امریکی صدرٹرمپ سےوائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے، ملاقات میں علاقائی معاملات پرغورکیاجائےگا، وزیراعظم امریکی کانگریس کےرہنماؤں اورسرمایہ کاروں سےبھی ملاقاتیں کریں گے، واشنگٹن میں مصروفیات کےدوران وزیراعظم نئےپاکستان کےویژن سےآگاہ کریں گے، وزیراعظم امریکاکےساتھ کثیرالجہتی تعلقات اوران کےفروغ پربھی زوردیں گے، وزیراعظم افغانستان کےپُرامن سیاسی حل کےحوالےسےبھی تبادلہ خیال کریں گے، وزیراعظم پرامن ہمسائیگی اورمذاکرات کےذریعےتنازعات کےحل پربھی زوردیں گے،

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ وزیراعظم کےدورہ امریکاسے دونوں ملکوں کے تعلقات میں نیا موڑ آئے گا،

  • نہ دنیا ختم ہوئی نہ ہم برباد ہو گئے ہیں، شائقین کی شدت پسندی درست نہیں، ویرات کوہلی کی پریس کانفرنس

    نہ دنیا ختم ہوئی نہ ہم برباد ہو گئے ہیں، شائقین کی شدت پسندی درست نہیں، ویرات کوہلی کی پریس کانفرنس

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ نہ دنیا ختم ہو ئی ہے اور نہ ہم برباد ہوگئے ہیں. بھارتی شائقین کو جذباتی ہونے کی بجائے اپنا کرکٹ کلچر تبدیل کرنا ہو گا. جیت پر تو بہت خوش ہوتے ہیں لیکن ایک ہار پر کھلاڑیوں‌ پر سخت تنقید شروع کر دی جاتی ہے، یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ہاتھوں‌ بری طرح شکست کھانے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں‌ نے کہاکہ بھارتی عوام کی طرح میں‌ بھی شکست پر دکھی ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ جب آج کے سیمی فائنل جیسے کسی بڑے میچ میں 6 رنز پر 3 وکٹ گرجائیں تو پھر واپسی مشکل ہوجاتی ہے. دھونی اور رویندر جڈیجا نے بہترین بیٹنگ کی، آخری 4 اوورز میں ہمیں جیت کی توقع تھی لیکن نیوزی لینڈ نے چھوٹے اسکور کے باوجود کمال بولنگ کی، نیوزی لینڈ کی ٹیم ذہنی طور پر مضبوط تھی اور انہوں نے اپنے اعصاب کو کنٹرول میں رکھا، میں نے جڈیجا کی اس سے بہترین اننگز کبھی نہیں دیکھی۔

    ویرات کوہلی نے نیوزی لینڈ کی باؤلنگ کی بہت تعریف کی اور کہا کہ انہوں‌ اچھی باؤلنگ کے ذریعہ ہم پر بہت دباؤ رکھا. اب ہمارے لوگوں کو اپنے رویے کو تبدیل کرنا ہوگا، کسی بھی کام میں شدت پسندی درست نہیں ہے. ادھر نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کپتان کین ولیم سن نے کہا کہ 2015 اور 2019 کے فائنل میں فرق ہے، بولٹ اور ہینری کی بولنگ نے ہمیں جیت دلوائی، پچ مشکل تھی اور ہمیں اندازہ تھا کہ جیت کیلئے ہمیں وکٹیں لینی ہیں۔

    واضح‌ رہے کہ انڈیا کی ٹیم کی شکست کے بعد کوہلی پر سخت تنقید کی جارہی ہے. ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں‌ بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد ہندوستانی کھلاڑی جو کل تک ہیرو قرار دیے جارہے تھے آج سبھی کو زیرو کہا جارہا ہے. بھارتی میڈیا دھونی کی طرح ویرات کوہلی کے بھی ہاتھ دھو کر پیچھے پڑ گیا ہے.

    ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنچریوں کا انبار لگانے والے ویرات کوہلی صرف ایک سکور بنا کر آؤٹ ہو گئے. کہا جارہا ہے کہ ویرات کوہلی کا بلا بڑے میچوں‌ میں‌ کبھی نہیں‌ چلتا جس سے بلے باز کی قلعی کھل جاتی ہے. بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنچریوں کا انبارلگانے والے وراٹ کوہلی صرف ایک رن پرآوٹ ہوگئے۔ وراٹ کوہلی اس عالمی کپ سے پہلے سال 2015 اور2011 میں ہوئے عالمی کپ میں بھی ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ اب تک پانچ ناک آوٹ مقابلے کھیل چکے ہیں، لیکن ان کے اعدادوشمارحیران کرنے والے ہیں۔ ان پانچ ناک آوٹ میچ کی اننگ میں کوہلی نے 14.40 کی اوسط سے صرف 72 رن بنائے ہیں۔

  • ویرات کوہلی بلے باز اچھے ہیں لیکن بطور کپتان نہیں، سابق بھارتی کرکٹ گوتم گھمبیر

    ویرات کوہلی بلے باز اچھے ہیں لیکن بطور کپتان نہیں، سابق بھارتی کرکٹ گوتم گھمبیر

    بھارتی کھلاڑی گوتم گھمبیر نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی انہیں بلے باز کے طور پر پسند ہیں لیکن ٹیم کے کپتان کے طور پر نہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انڈیا کے سابق کرکٹر گوتم گھمبیر نے کہا ہے کہ کپتانی میں کوہلی کو ابھی اور بہت سا سفر کرنا ہے. ابھی تک وہ اسلئے بہتر رہے ہیں کہ ان کے ساتھ مہندرا سنگھ دھونی اور روہت شرما ہیں.

    گوتم گھمبیرکا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی دنیا میں چار بہترین بلے بازوں میں ہیں، لیکن بطورکپتان ویرات کوہلی کا مہندراسنگھ دھونی اور روہت شرما کے درمیان بہت زیادہ فرق ہے۔ واضح رہے کہ آج نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کی شکست پر ہندوستانی کھلاڑیوں‌ کو سخت تنقید کا سامنا ہے. ویرات کوہلی کے ایک سکور پر آؤٹ‌ ہو جانے پر بھی ان کے خلاف شدید تنقید کی جارہی ہے.

  • آٹو موبائل انڈسٹری سازش کا شکار ،ہنڈا اٹلس اور انڈس موٹرز نے پیداوار روکنے کا اعلان کردیا

    آٹو موبائل انڈسٹری سازش کا شکار ،ہنڈا اٹلس اور انڈس موٹرز نے پیداوار روکنے کا اعلان کردیا

    لاہور:پاکستان آٹوموبائل انڈسٹری سازش کا شکار،دوبڑی کمپمنیوں نے پیداوار بندکردی .باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق پاکستان کی آٹوموبائل انڈسٹری اس وقت بڑے بحران کی شکار ہوگئی ہے . ذرائع کے مطابق آٹو موبائل انڈسٹری کے بند ہونےکی وجہ پیداور کا کم ہونا بتایا جارہا ہے.

    باغی ٹی وی ذرائع کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کی دوبڑی کمپنیوں ہنڈا اور انڈس موٹرز نے 12 جولائی سے 21 جولائی تک تمام قسم کی پیداوار بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے.ہنڈا اور انڈس موٹرز کا کہنا ہے کہ یہ قدم اس لیے اٹھایا جارہا ہے کیوںکہ ان کے سالانہ منافع میں کمی آئی ہے

    ہنڈا اٹلس کے حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایک سال پہلے ان کمپنیوں کا کاروبار بہتر تھا اور دو دو شفٹوں میں کام ہوتا تھا لیکن اب تو صورتحال اتنی خراب ہوچکی ہےکہ جمعہ اور ہفتہ کو چھٹی ہوتی ہے اور شفٹ بھی ایک کر دی گئی ہے. جبکہ انڈس موٹرز نے بھی ہفتہ میں ایک چھٹی کا اعلان کرکے ورکروں پر بجلی گرادی ہے. جس سے آٹوموبائل انڈسٹری کے بحران کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے.

    باغی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اصل میں یہ ایک سازش ہے جس میں حکومت مخالف قوتیں شامل ہیں اور وہ یہ چاہتی ہیں کہ گورنمنٹ کو ریونیو کم سے کم ملے اور حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہوجائیں.کیونکہ جس طرح قیمتیں بڑھیں گی تو اس سے سیل ٹیکس بھی بڑھے گا اس کے نتیجے میں پیداوار متاثر ہوگی اور پیداوار کم ہوئی تو پھر سیلز ٹیکس بھی کم حاصل ہوگا جس سے حکومت ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنے میں ناکام رہے گی اور یہ حکومت کی ناکامی ہوگی

  • کپتان کا بلا بڑے میچوں‌ میں کبھی نہیں‌ چلتا، بھارتی میڈیا کوہلی کے پیچھے بھی ہاتھ دھو کر پڑ گیا

    کپتان کا بلا بڑے میچوں‌ میں کبھی نہیں‌ چلتا، بھارتی میڈیا کوہلی کے پیچھے بھی ہاتھ دھو کر پڑ گیا

    ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں‌ بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد ہندوستانی کھلاڑی جو کل تک ہیرو قرار دیے جارہے تھے آج سبھی کو زیرو کہا جارہا ہے. بھارتی میڈیا دھونی کی طرح ویرات کوہلی کے بھی ہاتھ دھو کر پیچھے پڑ گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنچریوں کا انبار لگانے والے ویرات کوہلی صرف ایک سکور بنا کر آؤٹ ہو گئے. کہا جارہا ہے کہ ویرات کوہلی کا بلا بڑے میچوں‌ میں‌ کبھی نہیں‌ چلتا جس سے بلے باز کی قلعی کھل جاتی ہے. بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنچریوں کا انبارلگانے والے وراٹ کوہلی صرف ایک رن پرآوٹ ہوگئے۔ وراٹ کوہلی اس عالمی کپ سے پہلے سال 2015 اور2011 میں ہوئے عالمی کپ میں بھی ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ اب تک پانچ ناک آوٹ مقابلے کھیل چکے ہیں، لیکن ان کے اعدادوشمارحیران کرنے والے ہیں۔ ان پانچ ناک آوٹ میچ کی اننگ میں کوہلی نے 14.40 کی اوسط سے صرف 72 رن بنائے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کو محض 240 رنز کا ٹارگٹ ملا لیکن انڈیا کے چار کھلاڑی صرف 24 پر آؤٹ‌ ہو گئے. ٹیم کا ٹاپ آرڈرپوری طرح فلاپ رہا۔ ٹیم کے ابتدائی بازکےایل راہل اورروہت شرما صرف ایک، ایک رن بنا کرپویلین لوٹے، اسی طرح‌ کوہلی ورلڈ کپ میں ایک مرتبہ پھر ناکام رہے. ان کا بلا بڑے میچوں میں نہیں چلتا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وراٹ کوہلی صرف ایک ہی بار30 سے زیادہ رن بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ وہیں وہ تینوں عالمی کپ کے سیمی فائنل مقابلوں میں بلے بازی کرنے اترے ہیں اورصرف 3.67 کی اوسط سے 11 رن بنائے ہیں۔ سال 2011 میں پاکستان کے خلاف ہونے و الے مقابلے میں وہ 99 رن بناکرآوٹ ہوگئے تھے، وہیں سال 2015 میں آسٹریلیا کے خلاف اورآج نیوزی لینڈ کے خلاف وہ صرف ایک ہی رن بنا سکے ہیں۔

    واضح‌ رہے کہ ہندوستانی ٹیم کے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں‌ شکست پر پورے بھارت میں سوگ کی کیفیت ہے اور ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں‌ پر شدید تنقید کی جارہی ہے.

  • مریم نواز اور بلاول بھٹو کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، انتہائی اہم معاملہ پر مشاورت

    مریم نواز اور بلاول بھٹو کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، انتہائی اہم معاملہ پر مشاورت

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کے مابین ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں نئے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کیلئے نام پر بھی مشاورت کی گئی.

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو اور مریم نوازکے مابین ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دونوں بڑی جماعتوں نے نئے چیئر مین سینیٹ کے امیدوار کے نام سے متعلق مشاور ت مکمل کرلی ہے اور اس بات کی توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کے نام کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا. واضح رہے کہ جمعرات کے دن صبح گیارہ بجے رہبر کمیٹی کا اجلاس ہو گا جس میں متفقہ طور پر چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدوار کے نام کا اعلان کیا جائے گا. آج دونوں رہنماؤں‌ کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کو بہت اہمیت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے.

  • حکومت مجھے ہرصورت گرفتار یا نظربند کرنا چاہتی ہے: مریم نواز

    حکومت مجھے ہرصورت گرفتار یا نظربند کرنا چاہتی ہے: مریم نواز

    لاہور: کرپشن کیس میں سزا یافتہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حکومت مجھے ہر قیمت پر گرفتار یا نظربند کرنا چاہتی ہے۔مریم نواز نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ ‘جسے مجرم کہتے ہواسے مجرم ثابت کرنے کیلئے گھناؤنے کھیل کا بھانڈا پھوٹ چکا.

    مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ البتہ تم ایک امریکی عدالت سے ثابت شدہ مجرم ہو، اس مقدمے کا فیصلہ جج کوبلیک میل کرکے نہیں کیا گیا، کہا اس مقدمے کا فیصلہ تمہارے خلاف ناقابلِ تردید شواہد کی بنیاد پرکیا گیا۔

    مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں نیب کی جانب سے سمن پر کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ میرے خلاف ان کے پاس کچھ نہیں ہے، اس لیے بیچاروں کو وہ جھوٹا کیس جس میں مجھے ایک بار سزا ہو چکی اور جس کو ہائیکورٹ معطل کرچکی دوبارہ کھولنا پڑا۔اس سے یہ ثابت ہورہا ہے کہ یہ مجھے نہیں چھوڑیں گے

    مریم نواز نے اپنے خلاف نیب کے نوٹس سے متعلق کہا کہ یہ اقدام غیر قانونی اور مضحکہ خیز ہے، اس لیے میں پیش نہ ہو کر ایک تو ان کو گرفتاری پلیٹ میں رکھ کر ان کا مقصد پورا نہیں ہونے دینا چاہتی۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدالت میں ناقابل تردید حقائق سامنے رکھنے اور سلیکٹیڈ کی آلہ کار نیب کی سیاہ کاریوں کو عوام کے سامنے لانے کا موقع نہیں گنوانا چاہتی۔

    مریم نوازنے اس سے پہلے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جسے مجرم کہتے ہو، اسے مجرم ثابت کرنے کے لیے گھناؤنے کھیل کا بھانڈا پھوٹ چکا۔ تم ایک امریکی عدالت سے ثابت شدہ مجرم ہو، اس مقدمے کا فیصلہ جج کو بلیک میل کرکے نہیں کیا گیا۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 جولائی کو طلب کررکھا ہے۔ دوسری طرف نیب حکام کا کہنا ہے کہ مریم نواز جھوٹی بیان بازی سے عوامی ہمدردیاں لینے کی کوشش کررہی ہیں ،مریم کو چاہیے کہ وہ عدالت میں آکر ثبوت دیں

  • وائٹ ہاوس نے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کی تصدیق کر دی، ٹرمپ کب کریں گے عمران خان کا استقبال؟ اہم خبر

    وائٹ ہاوس نے وزیراعظم کے دورہ امریکہ کی تصدیق کر دی، ٹرمپ کب کریں گے عمران خان کا استقبال؟ اہم خبر

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 22 جولائی کو خود وائٹ ہاوس میں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کریں گے. وائٹ ہاوس ترجمان نے عمران خان کے حوالے سے پاکستان کے چند الیکٹرانک ،پرنٹ میڈیااور سوشل میڈیا پرپھیلائی جانی والی ان خبروں کے بعد وضاحت کی جن میں عمران خان کے بارے میں پراپیگنڈہ کیا جارہا تھا کہ عمران خان کا دورہ امریکہ تیسرے درجے کا ہے اور امریکہ میں اس دورے کو کوئی اہمیت نہیں دی جاری

    وائٹ ہاوس ترجمان نے عمران خان کے دورہ امریکہ کے حوالےسے یہ بھی تفصیلات دی ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ معاملات کے علاوہ ،افغانستان،کشمیراور پاکستان کی معاشی صورت حال سے متعلق بھی بات چیت ہوگی .امریکی میڈیا عمران خان کے اس دورے کو بڑی اہمیت دے رہا ہے اورخطے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر کرنے کے حوالے سے کوششوں کو سراہ رہا ہے.

  • بھارت کی شکست پر مقبوضہ کشمیر میں جشن، پاکستان زندہ باد کے نعروں‌ پر بھارتی فوج بھی ہوئی بے بس

    بھارت کی شکست پر مقبوضہ کشمیر میں جشن، پاکستان زندہ باد کے نعروں‌ پر بھارتی فوج بھی ہوئی بے بس

    ورلڈ کپ میں‌ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں‌ ہندوستانی ٹیم کو سیمی فائنل میں ذلت آمیز شکست پر جہاں بھارت میں سوگ کی کیفیت ہے وہاں‌ کشمیری عوام کی طرف سے زبردست خوشی کا اظہار کیا گیا اور جشن منایا جاتا رہا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارت کے میچ ہارتے ہی ہزاروں‌ کشمیری سڑکوں‌ پر نکل آئے اور زبردست نعرے بازی کی گئی. اس دوران مقبوضہ کشمیر کا گرمائی دارالحکومت سری نگر، شوپیاں، پلوامہ، اسلام آباد(اننت ناگ)، بارہمولہ، ترال اور دیگر علاقے پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں‌ سے گونج اٹھے، کشمیریوں‌ کی جانب سے انڈیا کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی گئی.

    کشمیریوں‌ کے جشن منانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں جس پر پاکستانیوں‌ کی طرف سے بھی ان کی جرآت پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا. ویڈیوز میں‌ صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ کشمیری کس طرح‌ سڑکوں‌ پر نکل کر پاکستان کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں اور آتش بازی کی جارہی ہے. مقبوضہ کشمیر میں‌ لوگ اس قدر بڑی تعداد میں گھروں‌ سے نکلے کہ بھارتی فوجی بھی بے بسی کی تصویر بنے کشمیریوں‌ کو جشن مناتے دیکھتے رہے. کشمیری نوجوان بھارتی فوجیوں‌ کے سامنے پاکستان کے حق میں‌نعرے لگاتے اور بھنگڑے ڈالتے رہے. کشمیری نوجوانوں‌ کی جانب سے چوکوں‌ و چوراہوں‌ میں آتش بازی بھی کی گئی.

    مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی بھارتی ٹیم کی شکست پر کیمپوں‌ میں دبک گئے. مقامی کشمیریوں‌ کا کہنا ہے کہ ہندوستانی فوجی بھی اپنی ٹیم کی بدترین شکست پر غم میں ڈوبے نظر آئے اور حیلے بہانوں‌ سے کشمیریوں‌ کو تنگ کرتے رہے.

  • ویلڈن؛نیوزی لینڈ نےاچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ،مبشرلقمان

    ویلڈن؛نیوزی لینڈ نےاچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ،مبشرلقمان

    لاہور:نیوزی لینڈ کا بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچنے پر مبارک باد کا سلسلہ شروع ،دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات نیوزی لیند ٹیم کو بھیجے جارہے ہیں .پاکستان کی طرف سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے بعد معروف اور سینئر اینکر مبشر لقمان بھی نیوزی لینڈ ٹیم کو مبارک باد بھی دی اور بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کی نفسیات پر اپنی ماہرانہ رائے بھی دی

    مبشر لقمان نے سیمی فائنل میچ کےدوران بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ہار اس وقت ہی نظر آنا شروع ہوگئی تھی جب دھونی 50 رنز بناکر آوٹ ہوئے تو بھارتی تماشائیوں نے اسٹیڈیم سے نکلنا شروع کردیا تھا .مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ بھارتیوں کو اسی وقت ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ اب بھارت نیوزی لینڈ سے نہیں جیت سکتا .

    مبشر لقمان نے اپنی ٹویٹ میں بھارتیوں کے رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی تماشائیوں کو حوصلے سے کام لینا چاہیے تھا اور بڑے پن کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا .مبشر لقمان نے سیمی فائنل میں بھارت کے ہارنے پر اور نیوزی لینڈ کے جیتنے پر نیوزی لینڈ کو مبارک باد .مبشر لقمان نے ایسے کسی بھی جملے سے پرہیز کیا جس سے بھارتی ٹیم کی دل آزاری ہوتی ہو

  • بھارتی ٹیم کی شکست پر انڈیا میں صف ماتم، بھارتی میڈیا دھونی پر برس پڑا کیا کہا؟ جانیے اس رپورٹ میں‌

    بھارتی ٹیم کی شکست پر انڈیا میں صف ماتم، بھارتی میڈیا دھونی پر برس پڑا کیا کہا؟ جانیے اس رپورٹ میں‌

    ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ سے میچ ہارنے پر بھارت میں اس وقت صف ماتم کی کیفیت میں‌ ہے اور ہندوستانی عوام کی طرح میڈیا بھی سخت سیخ پا نظر آتا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی میڈیا کی جانب سے سب سے زیادہ تنقید دھونی پر کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہےکہ جب نیوزی لینڈ کے 230 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کے چار کھلاڑی صرف 24 سکور پر آؤٹ‌ ہو گئے تھے تو اس کے بعد مہندرا سنگھ دھونی کو بیٹنگ کیلئے آنا چاہیے تھا مگر اس اہم موقع پر ہاردک پانڈیا کو بیٹنگ کیلئے بھیج دیا گیا.

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب ہادک پانڈیا کھیلنے کیلئے آئے تو ہر کوئی حیران رہ گیا او رماہرین نے اس پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ اس موقع پر دھونی کیوں‌ بیٹنگ کیلئے نہیں‌ آئے؟ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھونی کے پانچویں‌ نمبر پر بیٹنگ کیلئے نہ آنے پر بھارت سے لیکر پاکستان تک سوال اٹھائے جارہے ہیں. سری لنکا کرکٹ میں ایڈمنسٹریٹرڈینیل الیکجنڈرنے کہا ہے کہ’جب بھی ہدف بڑا ہوتا ہے، تب دھونی چھپ جاتے ہیں اورآج بھی وہ ایسا ہی کررہے ہیں۔ جب کم رن بنانے ہوتے ہیں تب آتے ہیں اورماحول بنا دیتے ہیں’۔

    بھارتی میڈیا نے ایک پاکستانی صحافی کامران مظفر کا بھی حوالہ دیا جنہوں‌نے لکھا کہ وقت کیسے بدلتا ہے۔ 2011 عالمی کپ کے فائنل میں وہ یوراج سنگھ سے پہلے آئے تھے۔ 2019 میں وہ رشبھ پنت اورپانڈیا کے پیچھے بلے بازی کریں گے’۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ
    کمنٹری کرنے والے سابق ہندوستانی کپتان سوربھ گانگولی نے بھی مہندرسنگھ دھونی کے نہ آنے پرسوال اٹھائے اور کہا کہ ‘مہندرسنگھ دھونی کیوں نہیں، یہ سمجھ سے بالا تر۔ انڈیا جب دباو میں ہے، تب بھی وہ بلے بازی کے لئے نہیں آئے۔ یہ بات نہیں مانی جاسکتی’۔ کمنٹیٹراورکرکٹ ایکسپرٹ ہرشا بھوگلے نے پوچھا کہ دھونی زخمی تونہیں ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا ‘دھونی؟ زخمی ہیں؟ نہیں توانہیں کریزپرہونا چاہئے تھا’۔ اسی طرح‌ سنجے مانجریکرنے بھی اعتراض‌ اٹھایا کہ کوہلی نے دھونی سے پہلے ہاردک پانڈیا کو کیوں کھیلنے کیلئے بھیجا۔

    واضح‌ رہے کہ بھارت نے حالیہ ورلڈ کپ میں پاکستان کو باہر رکھنے کیلئے جان بوجھ کر نیوزی لینڈ سے میچ ہارا لیکن آج وہ خود نیوزی لینڈ سے ذلت آمیز شکست سے دوچار ہو گیا ہے.

  • سیمی فائنل جیتنے پر نیوزی لینڈ ٹیم کو مبارک ہو،ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور

    سیمی فائنل جیتنے پر نیوزی لینڈ ٹیم کو مبارک ہو،ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور

    راوالپنڈی:ورلڈکپ 2019 کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دینے اور فائنل میں پہنچے پر افواج پاکستان کے ترجمان آصف غفور نے کھلےدل سے مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہوئی ہے کہ آپ سخت محنت کے بعد اب فائنل میں پہنچ گئے ہیں. ٹیم نے جس قدرجدوجہد کی اور ایک سپورٹس مین کا کردار ادا کیا اس پرآپ کی جیت بنتی ہے

    میجر جنرل آصف غفور نے نیوزی لینڈ ٹیم کی مشترکہ کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس جیت میں نیوزی لینڈ کی قوم کاحصہ بھی ہے جس نے اپنی ٹیم کے حوصلے بلند رکھے .یاد رہے کہ پچھلے دنوں پاکستان کے سیمی فائنل میں نہ پہنچنے پر بھارتی متعصب میڈیا ،سیاستدانوں اور حتی کہ بھارتی فوج کے اعلیٰ افسران نے نہ صرف خوشی کا اظہار کیا بلکہ پاکستان پر جملے کسے .اس موقع پر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی اعلیٰ فوجی افسر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم بڑے دل رکھتے ہیں اور جیتنے پر مبارک باد دیتے ہیں .کسی کی دل آزاری نہیں کرتے

  • سی ڈی اے کا عدم ادائیگی پر کمرشل عمارتوں کیخلاف بڑا فیصلہ، نادہندگان کی ہوئی فہرست بھی جاری

    سی ڈی اے کا عدم ادائیگی پر کمرشل عمارتوں کیخلاف بڑا فیصلہ، نادہندگان کی ہوئی فہرست بھی جاری

    وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کے شعبہ ریونیو نے واجبات کی عدم ادائیگی پر کمرشل عمارتوں کو سربمہر کر نے کا سلسلہ شروع کردیا ہے، شعبہ ریو نیو کی جانب سے مختلف سیکٹرز کے 60 نادہندگان کی فہرست جاری کی گئی ہے جن میں سے متعدد کے خلاف بدھ کے روز کاروائی بھی کی گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سی ڈی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریو نیو کی مد میں کمرشل پراپرٹی مالکان کے خلاف کرو ڑوں روپے کے نادہند گان ہونے کے سبب گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے کاروائیو ں کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں ان جا ئیدادوں کو سیل کر نا شامل ہے جن سیکٹرز میں ان کمرشل پراپرٹیز کو سیل کیا جارہا ہے ان میں سیکٹر آئی نائن کی 8،سیکٹر ایف ایٹ کی 3، سیکٹر آئی ایٹ 8،سیکٹر ایف ٹین کی 3، سیکٹر ایف الیو ن کی 2، سیکٹر جی ٹین کی 3،سیکٹر آئی ٹین کی 24، سیکٹر جی سکس کی 4 اور بلیو ایریاکی 4پراپرٹیز شامل ہیں،

    سی ڈی اے ذرائع کے مطابق مذکورہ فہرستیں پہلی قسط ہیں جبکہ دیگر سیکٹرز کی کمرشل پراپرٹیز کے نادہندگان کی فہرستیں بھی مکمل کی جارہی ہیں اور ان پراپرٹیز کو سیل کرنے سے ممکنہ طور پر اربوں روپے کا ریونیو حا صل ہو گا، سی ڈی اے نے نادہندگان کی پراپرٹیز کو سیل کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے بھی معاونت حا صل کر لی ہے اور سیل کرنے کے دوران متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور تھانے کی پولیس بھی سی ڈی اے ریو نیو سٹاف کے ہمراہ ہو گی۔
    محمد اویس

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انڈونیشیا کے سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انڈونیشیا کے سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    پاکستانی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے انڈونیشیا کے سفیرنے ملاقات کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور اورعلاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے.

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دفاعی تعلقات اوردفاعی شعبےمیں تعاون بڑھانےسےمتعلق اموربھی زیربحث آئے. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈونیشیا سے ثقافتی اورتاریخی تعلقات کو قدرکی نگاہ سےدیکھتا ہے،

  • دورہ امریکہ سے متعلق قیاس آرائیاں‌، وزیر اعظم عمران خان نے کس طرح کی حقیقت واضح؟ اہم خبر

    دورہ امریکہ سے متعلق قیاس آرائیاں‌، وزیر اعظم عمران خان نے کس طرح کی حقیقت واضح؟ اہم خبر

    وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے متعلق متضاد خبریں‌ آ رہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے اس کی تصدیق نہیں‌ کی تاہم وزیر اعظم نے آج کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں‌ امریکا جا رہا ہوں اور وہاں میں‌ پاکستانی سفارتخانے میں رکوں گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کی طرف سے امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے میں قیام کی بات کرنا دورہ امریکہ کی درحقیقت تصدیق کرنا ہے. آج ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے قیاس آرائیوں کے برخلاف حقیقت واضح کرنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں امریکی حکام سے قریبی رابطے میں ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے حوالہ سے امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان مارگن آرٹاگس نے کہا ہے کہ معلوم نہیں کہ وزیراعظم عمران خان اس ماہ امریکا کا دورہ کررہے ہیں۔ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورے کی تصدیق وائٹ ہاؤس سے کی جائے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں وائٹ ہاؤس نے عمران خان کے دورے کی کوئی اطلاع نہیں دی سنا ضرور ہے، عمران خان کے دورے کے متعلق سرکاری طور پر نہیں بتایا گیا، وائٹ ہاؤس سے رابطہ کر کے دورے کی تفصیلات حاصل کریں گے۔
    وزیراعظم پاکستان عمران خان کے 20 جولائی کو امریکہ کا دورہ کرنے کا کہا گیا تھا.

    وزیراعظم کا وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ امریکا ہو گا . واضح رہے کہ گزشتہ برس جب تحریک انصاف کی حکومت قیام میں آئی تھی اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ واشنگٹن نے اسلام آباد کو بہت کچھ دیا لیکن اس نے بدلے میں کچھ نہیں دیا.امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 75 ہزار جانیں قربان کیں اور معیشت کو ایک سو 23 ارب ڈالر کا نقصان بھی ہوا جبکہ امریکی امداد صرف 20 ارب ڈالر تھی۔ ستمبر 2001 کے حملے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن پھر بھی پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس جنگ میں ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوئے جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ نے پاکستانی عوام کی زندگیوں پر بدترین اثرات مرتب کیے .

  • ملکی معیشت اب پرانے طریقہ کار کے مطابق نہیں چلائی جاسکتی: وزیراعظم کا تاجروں ،صنعت کاروں سے خطاب

    ملکی معیشت اب پرانے طریقہ کار کے مطابق نہیں چلائی جاسکتی: وزیراعظم کا تاجروں ،صنعت کاروں سے خطاب

    کراچی:وزیر اعظم کا ایک روزہ دورہ کراچی بڑی اہمیت کا حامل بن گیا ہے اور اس وقت ملک اور بیرون ملک بزنس کمیونٹی وزیراعظم کے دورہ کراچی اور مصروفیات پر نظر رکھے ہوئے ہیں.اپنے دورہ کراچی کے دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ ملکی معیشت اب پرانے طریقہ کار کے مطابق نہیں چلائی جاسکتی۔

    عمران خان سے گورنر ہاؤس میں تاجروں اور آٹوموٹوو سیکٹر کے وفد نے ملاقات کی جس میں سراج قاسم تیلی، جنید اسماعیل مکدہ، زبیر موتی والا اوردیگر بھی موجود تھے جب کہ حکومتی ٹیم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل، چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ سید زبیر حیدر گیلانی، گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر، مشیر اصلاحات عشرت حسین، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر، وزیر بحری امور علی زیدی اور وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا بھی موجود تھے۔

    وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں وفود نے ٹیکس نظام میں اصلاحات، مہنگائی پر کنٹرول، اسمگلنگ کی روک تھام، کاروبار میں آسانی، سرمایہ کاری میں فروغ، روزگار کے مواقع بڑھانے اور محصولات میں اضافہ کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی گئیں۔عمران خان تمام وفود کی تمام تجاویز کو بڑے غور سے سنا اور ان پر مزید مشاورت کرنے کا بھی کہا .وزیراعظم نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت ان کے تمام تر مسائل حلے کرے گی

    تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے آنے کا مقصد یہی ہے کہ آپ کے مسائل حل کروں، میری پوری معاشی ٹیم یہاں موجود ہے تاکہ مسائل کا فوری حل نکالا جائے، ہماری اولین ترجیح غربت کا خاتمہ اور معاشی عمل کو تیز کرنا ہے جس میں آپ کی مدد چاہیے، کاروباری برادری پارٹنر بن کر حکومت کے ساتھ کام کرے۔

    عمران خان اپنی معاشی ٹیم کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے ہیں، وفاقی وزراء علی زیدی، حماد اظہر، فیصل واوڈا سمیت مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر عشرت حسین اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔یاد رہے کہ کراچی پاکستان کی معیشت کا ستون گردانا جاتا ہے اور حکومت اور دیگر ذمہ دار ادارے بھی کراچی میں امن وامان اور کاروباری معاملات کو بہتر کرنے کےلیے مسلسل کوشاں ہیں

  • خرید وفروخت کیلئے شناختی کارڈ کی شرط ختم نہیں ہوگی، وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ

    خرید وفروخت کیلئے شناختی کارڈ کی شرط ختم نہیں ہوگی، وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ

    راچی:پاکستان میں چند دن سے کچھ خبریں گردش کررہی تھیں کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ کاروبار کے لیے شناختی کارڈ کی شرط ختم کردے .شناختی کارڈ کی شرط کے ختم کرنے کی افواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب کراچی میں ایک اہم اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے تاجروں سے وفد کیساتھ ملاقات میں واضح کر دیا ہے کہ خرید وفروخت کے لیے شناختی کارڈ کی شرط ختم نہیں ہوگی، بزنس پرانے طریقے سے نہیں چلے گا، مسائل حل کریں گے۔

    کراچی کے دورے پر آئے وزیراعظم عمران خان سے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی اور انھیں خرید وفروخت پر شناختی کارڈ کی شرط ختم کرنے کی تجویز دی۔ تاہم وزیراعظم نے یہ شرط ختم کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اب کاروبار پرانے طریقے سے نہیں چلے گا۔عمران خان نے کہا کہ خوف کی فضا ختم کرکے کاروبار کی آسانی کے لیے کام کرینگے۔

    وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے دروان کراچی کے تاجروں کی مسلسل ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے .کراچی میں تاجروں کے وفود نے ٹیکس نظام میں اصلاحات، مہنگائی پر کنٹرول، سمگلنگ کی روک تھام، کاروبار میں آسانی، سرمایہ کاری کے فروغ، روزگار کے مواقع بڑھانے اور محصولات میں اضافہ کیلئے بھی تجاویز پیش کیں۔تاجروں نے برآمدی شعبے پر سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم کرکے 5 فیصد کرنے کی تجویز دی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے یقین دلایا کہ حکومت تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا چاہتی ہے۔ اب پاکستان کی معیشت پرانے طریقہ کار کے تحت نہیں چلائی جا سکتی۔ ہماری اولین ترجیح غربت کا خاتمہ اور معاشی عمل کو تیز کرنا ہے۔ ان مسائل کے حل کیلئے ہمیں تاجروں کی مدد چاہیے۔ کاروباری برادری پارٹنر بن کر حکومت کے ساتھ کام کرے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میرے کراچی آنے کا مقصد تاجروں کے مسائل حل کرنا ہے۔ مسائل کا فوری حل نکالنے کیلئے میری معاشی ٹیم موجود ہے۔

  • روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ پاک سعودی تعلقات کا عظیم تحفہ ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد کی پریس کانفرنس

    روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ پاک سعودی تعلقات کا عظیم تحفہ ہے، مولانا عبدالخبیر آزاد کی پریس کانفرنس

    مجلس علماء پاکستان کے چیئرمین وبادشاہی مسجدلاہورکے امام و خطیب مولاناعبدالخبیرآزادنے کہاہے کہ پیغام پاکستان پرمکمل طورپرعمل درآمدکرکے ملک کوامن گہوارہ بنایاجاسکتاہے روڈ ٹومکہ پاک سعودی تعلقات کاعظیم تحفہ ہے ،حرمین شریفین سے محبت ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔ تمام مسالک ومذاہب متحد ہوکرپاکستان کی سالمیت اورتحفظ کے لیے کرداراداکریں ملک کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ قوم تمام تراختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے متحد ہوجائے ان خیالات کااظہارانہوں نے اسلام آباد میں‌ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مولاناعبدالخبیرآزادنے کہاکہ مسالک اورمذاہب کے درمیان ہم آہنگی ہمارامشن ہے بادشاہی مسجدنے ہمیشہ تمام مسالک اورمذاہب کومتحدکرنے میں اہم کرداراداکیاہے ملک کے حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ پاکستان کی سالمیت اورتحفظ کے لیے قوم متحد ہوجائے پیغام پاکستان پرعمل درآمدکیاجائے توملک گرے لسٹ سے نکل سکتاہے ،انہوں نے کہاکہ ‘ روڈ ٹو مکہ ” پروجیکٹ کی سہولت خوش آئند ہے’اس سے قبل سعودی عرب کی طرف سے انڈونیشیاء اور ملائیشیاء کو ایسی سہولتیں دی گئیں ہیں ‘کہ اپنے ہی ملک میں امیگریشن کے مراحل کو نپٹا دیا جا تا ہے یقینا اس اقدام سے سعودی عرب میں گھنٹوں تھکا دینے والے امیگریشن چیکنگ مرحلے سے نجات حاصل ہوگی’اس سے نہ صرف حجاج کرام کو طویل صبر آزما انتظارا ور مشکلات سے چھٹکارا ملے گا وہ جلد ان مراحل سے نکل کر بیت اللہ شریف کی حاضری اور منزل مقصود پر پہنچ سکیں گے یہ ایک بڑا اقدام ہے جس پر ہم سعودی فرماں روا ملک سلمان بن عبد العزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی گورنمنٹ اور وزیر اعظم عمران خان وحکومت پاکستان کے شکر گذار ہیں اور ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ایسے اقدامات سے پاک سعودی عرب تعلقات اور زیادہ مضبوط ہونگے ‘پاک سعودیہ دوستی ہمیشہ کی طرح لازوال ہے’ اس اقدام سے پاکستا نی عوام کے دلوں میں اور زیادہ محبت اور اخوت کا رشتہ مضبوط ہوگا.

    مولانا آزاد نے حکومت پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اسلام آباد میں ”روڈ ٹو مکہ ” کا عظیم الشان افتتاح کرکے پاکستانی عازمیں حج کو جو آسانی دی ہے اس سے عازمین حج کے دلوں سے دعائیں نکل رہی ہیں’ہم اس موقع پر وفاقی وزارت مذہبی امور کی طرف سے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کے حوالے سے بہترین سہولتیں دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں’ سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے بھی رود ٹو مکہ میں اہم کردار ادا کیا مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے مزید کہا کہ حرمین شریفین سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اوراس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے ‘جس طرح سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ‘اس طرح ہمارا بھی فرض منصبی اور جذبہ ایمانی کا تقاضا ہے کہ ہم بھی سعودی عرب پر کوئی آنچ نہ آنے دیں اور خدا نخواستہ اگر کوئی مشکل گھڑی آئی تو ان شاء اللہ پاکستانی عوام سب سے پہلے سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ‘ اور حرمین شریفین کا تحفظ اپنے جان و مال سے بڑھ کر ہے جس سے ان شاء للہ العزیز کوئی بھی پیچھے نہیں رہے گا’اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے ایمان کی سلامتی کے ساتھ ساتھ پاک سعودی دوستی کو ہمیشہ قائم ودائم رکھے ۔
    محمد اویس

  • جعلی ٹرسٹ ڈیڈ‌ کیس میں‌ مریم نواز کی طلبی کا نوٹس کہاں اور کس نے وصول کیا؟ بڑی خبر

    جعلی ٹرسٹ ڈیڈ‌ کیس میں‌ مریم نواز کی طلبی کا نوٹس کہاں اور کس نے وصول کیا؟ بڑی خبر

    جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کیس میں‌ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طلبی کانوٹس جاتی امراء پہنچا دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مریم نوازکی طلبی کانوٹس نیب لاہورکی ٹیم نےجاتی امرامیں وصول کرایا ہے. احتساب عدالت اسلام آبادنےمریم نوازکو19جولائی کوطلب کررکھا ہے، طلبی کےحوالےسےتحریری نوٹس آج نیب ٹیم نےوصول کرایا ہے.

    مریم نوازکی طلبی کاتحریری نوٹس جاتی امراکےعملےنےوصول کیا ہے. واضح رہے کہ احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کیس میں طلبی کے سمن جاری کئے ہیں. احتساب عدالت نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کیس میں مریم نواز کو19 جولائی کو طلب کررکھا ہے ،سمن میں کہا گیا ہے کہ آپ کو نوٹس سے عدالتی احکامات سے متعلق آگاہ کیا جاتا ہے،19 جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔
    مریم نواز کو یہ نوٹس احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جاری کیا ہے۔ نیب نے مریم نواز کیخلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کیلئے درخواست دے دی ہے۔ نیب کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی ہے۔

  • صاحبزادہ عامر جہانگیر وزیر اعظم کے ترجمان برائے تجارت و سرمایہ کاری مقرر

    صاحبزادہ عامر جہانگیر وزیر اعظم کے ترجمان برائے تجارت و سرمایہ کاری مقرر

    صاحبزادہ عامرجہانگیر کو وزیراعظم عمران خان کےترجمان برائے تجارت اورسرمایہ کاری مقرر کر دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی نعیم الحق کی طرف سے صاحبزادہ عامرجہانگیرکو تقرری پر مبارکباد پیش کی گئی ہے. یہ تعیناتی اعزازی بنیاد پر کی گئی ہے.

    وزیر اعظم آفس کی جانب سے صآحبزادہ عامر جہانگیر کی باقاعدہ تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے. واضح رہے کہ صاحبزادہ عامر جہانگیر پی ٹی آئی کے رہنما ہیں‌ اور عمران خان کے قریبی سمجھے جاتے ہیں.

  • عالمی عدالت بھارتی دہشت گرد کلبھوش یادو کیخلاف فیصلہ 17 جولائی کو سنائے گی

    عالمی عدالت بھارتی دہشت گرد کلبھوش یادو کیخلاف فیصلہ 17 جولائی کو سنائے گی

    عالمی عدالت انصاف ہندوستانی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن یادیو کیس کا فیصلہ 17جولائی کو سنائے گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ملٹری کورٹس نے سزائے موت سنا ئی تھی، دفتر خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کے دوبارہ ٹرائل کا فیصلہ آیا تو مقدمہ ملٹری کورٹ میں ہی چلے گا،

    بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ملٹری کورٹس نے سزائے موت سنا ئی تھی. کلبھوشن یادیو بلوچستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں‌ میں‌ ملوث رہا اور اس نے دہشت گردی کے لئے باقاعدہ نیٹ ورک بنا رکھا تھا. پاکستان کی ملٹری کورٹ میں کلبھوشن یادیو کے خلاف مقدمہ چلایا گیا اور ملٹری کورٹ‌نے اسے سزائے موت سنائی تھی جس کے خلاف بھارت نے عالمی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے.

  • مرید عباس کے قتل میں‌ خودکشی کرنے والے عاطف زمان کے علاوہ اور کون ملوث ہے؟ اہم خبر

    مرید عباس کے قتل میں‌ خودکشی کرنے والے عاطف زمان کے علاوہ اور کون ملوث ہے؟ اہم خبر

    کراچی میں فائرنگ سے قتل ہونے والے بول ٹی وی کے کانٹینٹ مینیجر اور اینکر مرید عباس کو قتل کر کے خودکشی کرنے والے عاطف زمان کے بھائی کے بھی اس قتل میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اس قتل میں عاطف زمان کا بھائی عدنان زمان بھی ملوث ہے. واردات کےبعدگاڑی عدنان زمان چلارہاتھا اور عدنان زمان نے ہی عاطف کو گھر پہنچایا تھا.

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ عدنان زمان عاطف کو گھرچھوڑکرفرارہوگیا تھا. عاطف تاحال ہوش میں نہیں‌ آیا، اس کا بیان لینا ابھی باقی ہے جس سے مزید حقائق کھل کر سامنے آئیں گے. واضح رہے کہ کل اینکر مرید عباس کو کراچی کے ڈیفنس علاقہ میں کاروباری رقابت کی بنیاد پر گولیاں‌ مار کر قتل کر دیا گیا تھا.

  • پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی تیز کرنے کا حکم

    نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب حکومت نے کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

    کالعدم تنظیموں کے خلاف پنجاب حکومت نے کاروائی کی تفصیلات بتا دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلہ میں پنجاب حکومت نے محکمہ داخلہ سے جواب طلب کیا ہے کہ وہ کالعدم تنظیموں کے حوالہ سے کی جانے والی کاروائیوں کے بارے میں آگاہ کریں، محکمہ داخلہ کو ہدایت بھی کی گئی ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں.

    کالعدم تنظیموں کے مزید مدارس اور سکول حکومتی تحویل میں

    محکمہ داخلہ کو مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں کالعدم تنظیموں کی کڑی نگرانی کی جائے.

    کالعدم تنظیموں سے روابط، گیارہ مزید تنظیموں پر حکومت نے پابندی لگا دی

    کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کے ادارے پنجاب حکومت چلائے گی، تعلیم اور صحت کے ادارے تحویل میں لے لئے ہیں. صمصام بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے چند ہفتوں میں متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے. کالعدم تنظیموں کے چندہ اکٹھا کرنے والےافراد کوسی ٹی ڈی نےحراست میں لیاہے، 581 اثاثہ جات قبضے میں لے کر متعلقہ سرکاری محکموں کے حوالے کر دیے،انہوں نے کہا کہ پنجاب نے دیگر صوبو ں کی نسبت بہتر کارکردگی دکھائی .

    کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

  • کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والی آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا گیا

    کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والی آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا گیا

    بھارت سرکار نے دختران ملت کی چیئر پرسن سیدہ آسیہ اندرابی کے گھر کو سر بمہر کر دیا

    شبیر شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی عدالت کے حکم پر جیل منتقل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بدھ کی صبح دختران ملت کی چیئر پرسن ،نڈر کشمیری خاتون سیدہ آسیہ اندرابی کی رہائشگاہ کو سربمہر کر دیا، کشمیر کے علاقے صورہ میں 90 فٹ کی رہائشگاہ پر این آئی اے اہلکاروں نے نوٹس چسپاں کر دیا.

    سیدہ آسیہ اندرابی کے گھر پر بھارت سرکار کی جانب سے لگائے جانے والے نوٹس میں کہا گیا کہ مذکورہ جائیداد کو کسی بھی صورت میں فروخت کرنے کی کوشش نہ کریں .نوٹس این آئی اے کے افسر وکاس کٹھاریہ کی جانب سے جاری ہوا ہے.

    نوٹس میں بھارت سرکار نے الزام عائد کیا کہ اس گھر کو دختران ملت دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئے استعمال کررہی تھی .

    واضح رہے کہ دختران ملت کی چیئر پرسن سیدہ آسیہ اندرابی کو بھارت سرکار نے گرفتار کر رکھا ہے وہ دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں ،

    واضح رہے کہ دختران ملت کی چیئرپرسن سیدہ آسیہ اندرابی 2017 سے دہلی میں قید ہیں، انہیں مودی سرکار نے پاکستان کا پرچم اٹھانے اور پاکستان زندہ باز کے نعرے لگانے کے جرم میں غداری کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا ہوا ہے،25 مارچ 2015 کو آسیہ اندرابی نے کشمیر میں پاکستان کا قومی ترانہ گاتے ہوئے پاکستانی پرچم لہرایا۔ بعد ازاں اسی سال پاکستان کے یوم آزادی پر دختران ملت کی چیئرپرسن نے ایک تقریب میں پاکستانی پرچم لہرایا، 12 ستمبر 2015 کو حریت پسند رہنما سیدہ آسیہ اندرابی نے ایک گائے ذبح کر کے اس کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں گائے کا گوشت فروخت کرنے کی پابندی پر احتجاج کیا تھا،سیدہ آسیہ اندرابی کے شوہر ڈاکٹر قاسم فکتو بھی عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں.

    حریت رہنما مسرت عالم 2010 سے جیل میں ہیں، انہیں عدالتی حکم کے باوجود رہا نہیں کیا جاتا ،یاسین ملک کی جماعت پر پابندی لگا کر بھارت سرکار نے انہیں گرفتار کیا ہوا ہے.

  • پاک فوج کا چترال گولن کے سیلاب متاثرہ علاقوں‌ میں ریلیف و ریسکیو آپریشن جاری

    پاک فوج کا چترال گولن کے سیلاب متاثرہ علاقوں‌ میں ریلیف و ریسکیو آپریشن جاری

    پاک فوج کی طرف سے چترال، گولین کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاک فوج چترال اور گولن میں سول انتظامیہ کی مدد کررہی ہے، چترال ،گولن کی متاثرہ آبادی کو ہیلی کاپٹرز سےمحفوظ مقامات پر منتقل کیاجارہا ہے،

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ متاثرین کو ٹینٹ اور راشن فراہم کیا گیا ہے، میڈیکل ٹیمیں بھی موجود ہیں، واضح رہے کہ چترال، گولن میں‌ سیلاب کی وجہ سے مقامی لوگوں کو اس وقت سخت مشکلات کا سامنا ہے اور مقامی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پاک فوج بھی متاثرین کی بھرپور مدد کر رہی ہے. چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقے گولین میں اسلام آباد یونیورسٹی کے9 طلبا بھی جنگل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ گلیشیئر پھٹنے کے بعد سے پھنسےسیاح تاحال محصور ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کچھ سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، زمینی رابطہ منقطع ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے، تاہم دیگر سیاحوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلد نکال لیا جائے گا۔

  • کراچی، فائرنگ سے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس جاں بحق

    کراچی، فائرنگ سے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس جاں بحق

    کراچی میں ڈیفنس بخاری کمرشل میں فائرنگ سے بول ٹی وی کے کانٹینٹ مینیجر اور اینکر مرید عباس سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں.

    ڈی جی آئی ایس پی آر، بلاول و دیگر کی مرید عباس کے قتل کی مذمت، اہلیہ نے بھی بیان دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیفنس بخاری کمرشل میں فائرنگ سےجاں بحق دوسرے شخص کی شناخت خضر کےنام سےہوئی ہے. مرید عباس کا تعلق میانوالی سے بتایا گیا ہے. وہ پہلے سماء نیوز سے وابستہ تھے جبکہ ان دنوں‌ وہ بول نیوز کیلئے کام کر رہے تھے. انہیں ڈیفینس کے علاقے خیابان جامی میں نامعلوم افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب مرید عباس دفتر سے گھر جا رہے تھے، راستے میں مقامی ہوٹل کھانے کے لئے رکے، گاڑی میں سوار مسلح افراد نے ہوٹل میں گھس کر مرید عباس کو فائرگ کر کے جاں بحق کیا، اینکر پرسن کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

    اینکر مرید عباس کو قتل کرنے والے نے کی خودکشی، پولیس کا دعویٰ

    کراچی میں ہی پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے بھی دو افراد جاں بحق ہوئے، یوں‌ پچھلے چند گھنٹوں‌ میں‌ کراچی میں‌ پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں.

    ایمرا کی اینکر مرید عباس کے قتل کی شدید مذمت

  • حکومت 16 سو ارب کے ٹیکس لگا رہی ہے، غریب زندہ کیسے رہیں گے؟ شہباز شریف

    حکومت 16 سو ارب کے ٹیکس لگا رہی ہے، غریب زندہ کیسے رہیں گے؟ شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیمنٹ، سریا،زمین، پٹرول اورخوراک کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے، یہ حماقت کرکےکس منہ سےسلیکٹڈ وزیراعظم کہتے ہیں کہ 50لاکھ گھر بنائیں گے؟ نئےگھرتونہیں بنیں گے،لوگ اپنےگھربھی بیچنےپرمجبورہوجائیں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہاکہ 90 ارب روپےکےاضافی ٹیکس تنخواہ داراورکاروباری افرادسےوصولی معاشی دہشتگردی ہے، صنعت، کاروبار اور دکان کو پہلے ہی تالا لگ چکا ہے، آپ پورے پاکستان کو تالا لگانے پرتلےہوئےہیں، عمران نیازی صاحب ان حالات میں غریب زندہ کیسے رہیں گے؟ حکومتی وزراء اور ترجمانوں کو صرف جھوٹ بولنے پر ترقی دی جاتی ہے، بھکاری حکومت نےہرچیزپرجھاڑو پھردی ہے،

    شبہاز شریف نے کہاکہ حکومت عوام پر 1600 ارب روپے کے ٹیکس لگانے جارہی ہے، جہانگیر ترین نے جس لینڈ کروزر کا تحفہ دیا ہے کیا عمران خان اس پر بھی ٹیکس دیں گے؟۔ حکومت نے جھوٹ بولا کہ 500 ارب کے نئے ٹیکس لگائے گئے جبکہ آئی ایم ایف نے کہا کہ 750 ارب کے نئے ٹیکس لگائے گئے، فاشسٹ حکومت 1600 ارب روپے کے ٹیکس عوام پر لگا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کےبارے میں جھوٹ بول کرپارلیمان کااستحقاق مجروح کیا گیا ہے، آئی ایم ایف نے گواہی دی ہےنیازی حکومت قوم اورپارلیمان سے جھوٹ بولتی ہے،

  • شاہ محمود قریشی دولت مشترکہ کے اجلاس میں‌ شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے

    شاہ محمود قریشی دولت مشترکہ کے اجلاس میں‌ شرکت کیلئے لندن پہنچ گئے

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہیتھرو ائیرپورٹ پر پاکستانی سفیر نفیس ذکریا اور اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا، شاہ محمود قریشی دولت مشترکہ کے انیسویں سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمایندگی کریں گے، وزیر خارجہ برطانیہ میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں بھی پاکستان کی نمایندگی کریں گے،

    دورہ لندن کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں شرکت کریں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں. شاہ محمود قریشی نے لند ن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جج کی تردید کے بعد ویڈیو لیکس بے معنی ہو چکی ہے، اب ویڈیو سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایاجا سکتا اسکی کوئی حقیقت نہ کوئی اہمیت ہے، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کیلئے نہیں جا رہے.

  • پروٹوکول کے بعد مولانا فضل الرحمن کی سکیورٹی بھی واپس

    پروٹوکول کے بعد مولانا فضل الرحمن کی سکیورٹی بھی واپس

    حکومت نے پروٹوکول کے بعد جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے سکیورٹی بھی واپس لے لی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے پاس 12 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے، مولانا فضل الرحمن سے پولیس کی گاڑیاں بھی واپس منگوا لی گئی ہیں.

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمن ان دنوں‌ حکومت مخالف تحریک چلانے کے حوالہ سے پیش پیش ہیں اور گزشتہ دنوں نے اے پی سی کا بھی انعقاد کیا تھا جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں‌نے شرکت کی تھی. حالیہ دنوں میں‌ وہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کیلئے بھی کوششیں‌کر رہے ہیں اور انہوں‌نے مختلف جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کی ہیں. مولانا فضل الرحمن کی سکیورٹی واپس لئے جانے کو حکومت کی مخالفت کے تناظر میں‌ دیکھا جارہا ہے.

  • پنجاب بھرسے نویں جماعت کے مطالعہ پاکستان کی 30 ہزارکتابیں ضبط کر لی گئیں

    پنجاب بھرسے نویں جماعت کے مطالعہ پاکستان کی 30 ہزارکتابیں ضبط کر لی گئیں

    درسی نصاب میں ردوبدل پرحکومتی اتحادی جماعت کااحتجاج رنگ لےآیا، پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈنےنویں جماعت کی کتاب مطالعہ پاکستان ضبط کرناشروع کردی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مطالعہ پاکستان کی کتاب ختم نبوت کےمضمون میں ردوبدل کرکےشائع کی گئی تھی، نصاب میں قابل اعتراض ردوبدل پرچوہدری شجاعت حسین نےآوازبلندکی تھی، تعلیمی حلقوں‌ کا کہنا ہےکہ ٹیکسٹ بک بورڈکی افسرشاہی کتابوں کامواد چیک کرنابھی گوارانہیں کرتی، کسی درسی کتاب کی اشاعت کےبعداسےچیک کرنابھی ٹیکسٹ بک بورڈکی ذمہ داری ہے.

    ترجمان ٹیکسٹ بک بورڈ نے کہا ہے کہ پنجاب بھرسے30ہزارسےزائدکتابیں ضبط کی جاچکی ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ پبلشرنے منظورشدہ مسودہ سےہٹ کرکتاب شائع کی، نظورشدہ مسودہ میں کوئی ردوبدل یاتحریف نہیں کی گئی تھی.

  • صادق سنجرانی استعفیٰ دے دیں،بلاول استعفیٰ نہیں‌دوں گا ،صادق سنجرانی

    صادق سنجرانی استعفیٰ دے دیں،بلاول استعفیٰ نہیں‌دوں گا ،صادق سنجرانی

    اسلام آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تنازعات سے بچنے کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خود استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ ان کو متفقہ اپوزیشن لائی تھی لیکن اب حالات مختلف ہیں اور وقت کا تقاضا یہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپیکر فوری طور پر قائمہ کمیٹیوں کے حوالے سے فیصلہ واپس لیں۔دوسری طرف چیئر مین سینٹ نے بلاول بھٹو کے مطالبے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں استعفیٰ نہیں دوں گا اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کروں گا

    منگل کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ملک چلانا کرکٹ میچ کھیلنا نہیں ہے۔بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ یہ پارلیمان کو تالہ لگانا چاہتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے کیونکہ کمزور سے کمزور جمہوریت بھی آمریت سے بہتر ہوتی ہے۔ موجودہ فاشسٹ حکومت آمروں سے بھی آگے نکل گئی ہے لیکن ہم عوام کے حقوق کے لیے ہر محاذ پر لڑیں گے۔دوسری طرف حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی یہ آخری چال بھی ناکام ہوجائےگی اور امید ہے کہ صادق سنجرانی ہی چیئر مین سینٹ رہیں‌گے

  • اب اسلام آباد کی ہو گی سیٹیلائٹ ٹیکنالوجی سے مانیٹرنگ، سی ڈی اے اور سپارکو کے مابین معاہدہ

    اب اسلام آباد کی ہو گی سیٹیلائٹ ٹیکنالوجی سے مانیٹرنگ، سی ڈی اے اور سپارکو کے مابین معاہدہ

    سی ڈی اے اور سپارکو کے درمیان منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں ایک مفا ہمتی یا داشت پر دستخط کئے گئے جس کے تحت اسلام آباد شہر کے مختلف حصوں کی سٹلائیٹ ٹیکنا لوجی کے ذریعے ما نیٹرنگ کی جا سکے گی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مفا ہمتی یا داشت پر چیئر مین سی ڈی اے عا مر علی احمد اور چیئر مین سپا رکو نے دستخط کئے۔اس موقع پر سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ کے سینئر افسران اور سپارکو کے ما ہرین و افسران بھی موجود تھے۔ اس مفا ہمتی یا داشت کے تحت سپا رکو سی ڈی اے کو اسلام آباد کی شہری آبادی کے پھیلاؤ، کچی آبا دیوں کی نشا ندہی، سر کاری ارا ضی پر ہونے وا لی تجا وزات کی موئثر ما نیٹرنگ کے لئے مدد فراہم کرے گا اور جدید ٹیکنا لوجی سے سی ڈی اے شہر کی بے ترتیب ہونے والی آ بادی کو کم وقت میں ما نیٹر کر سکے گا۔ اس مفا ہمتی یا داشت سے اسلام آبادکے گرین کریکٹر کے فروغ کے ساتھ ساتھ تحفظ میں مزید بہتری آئے گی۔

    سپا رکوکی طرف سے دی جانے والی سٹلائیٹ ٹیکنا لوجی کے با عث سی ڈی اے کو زمین استعمال میں لانے کے لئے کئے جا نے وا لے اقدا مات میں بھی مدد ملے گی۔ ابتدائی طور اس ٹیکنا لوجی سے سہ ما ہی بنیا دوں پر استفادہ کیا جائے گاتا ہم بعد ازاں نہ صرف براہ راست بلکہ روزانہ کی بنیا دوں پر ما نیٹرنگ کی جائے گی۔ مزید برآں سپار کو اس ضمن میں سی ڈی اے کی استعداد کار کو بڑھانے میں بھی مدد کرے گا۔ اس مفا ہمتی یا داشت کے تحت اسلام آباد کے مختلف علا قوں کی موئثر ما نیٹرنگ کے لئے با قا عدہ فریم ورک اور روڈ میپ تیار کیا جائے گا تا کہ اس ٹیکنا لوجی سے بھر پور استفادہ کیا جا سکے۔ اس مفا ہمتی یا داشت پر عملدرآمد کے لئے ایک کمیٹی بھی بنائی جا ئے گی جس میں سی ڈی اے اور سپا رکو کے دو دو افسران شا مل ہوں گے۔ یہ کمیٹی اس ٹیکنا لوجی کے باعث ہونے والی موئثر ما نیٹرنگ اور مشترکہ مینجمنٹ کے کام کو دیکھے گی۔

    چئیر مین سی ڈی اے عا مر علی احمد نے سپا رکو کی طرف سے کی جانے وا لی کا وشوں کو سرا ہتے ہوئے کہا کہ سپارکو سی ڈی اے کو مختلف ایریاز میں تکنیکی معا ونت فراہم کر رہا ہے اس سے کامیاب نتا ئج برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپارکو کے تعا ون سے سی ڈی اے میں جی آئی ایس (GIS)لیب کا قیام دونوں اداروں کے درمیان تعا ون کی بہترین مثا ل ہے۔ چیئر مین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد کی آبادی میں روز افزوں اضا فہ ہوتا جا رہا ہے اور ٹیکنا لوجی کے بغیر تمام آبادی کی موئثر ما نیٹرنگ ممکن نہیں ہے اس لئے جدید ٹیکنا لوجی سے ما نیٹرنگ کرنا وقت کی اہم ضروت تھی۔

    انہوں نے کہا کہ سیٹلائیٹ ٹیکنا لوجی کے استعمال کی مفا ہمتی یا داشت سے اسلام آباد کی بے ہنگم آبادی کو کنٹرول کرنے کے علا وہ سر کاری ارا ضی پر ہونے وا لی تجا وزات با لخصوص اسلام آباد کے گرین کریکٹر کو حقیقی معنوں میں تحفظ دینے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر سپا رکو کے چیئر مین نے کہا کہ سپا رکو سی ڈی اے کے ساتھ عوا می دلچسپی کے شعبوں میں تعا ون جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مفا ہمتی یا داشت ملک کے دیگر شہروں کے لئے رول ما ڈل کی حیثیت رکھے گا۔
    محمد اویس

  • مجھے احتساب عدالت میں پیش ہونا چاہیے یا نہیں؟ مریم نواز نے مانگی عوام سے رائے

    مجھے احتساب عدالت میں پیش ہونا چاہیے یا نہیں؟ مریم نواز نے مانگی عوام سے رائے

    پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری پریس کانفرنس میں تمام سازشیں بے نقاب ہونے کے بعد گھبراہٹ میں حکومت نے میرے خلاف ایک اور مقدمہ قائم کردیا ۔


    باٹی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میں عوام سے پوچھتی ہوں کہ میرے سوالات کے جواب ملنے کی بجائے کیا مجھےاس NAB میں پیش ہونا چاہیئے جو آڈیو/ویڈیو کے زریعے یرغمال ہو؟


    انہوں نے لکھا ہے کہ آپ سے مشورہ چاہتی ہوں کہ مجھے ایک ثابت شدہ انتقام کے سامنے پیش ہونے کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے یا پیش ہو کر NAB عدالت میں کھڑے ہو کر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دینا چاہئے ؟ بلانا ہے تو اپنے رسک پر بلانا! میری باتیں نا سن سکو گے نہ سہ سکو گے! یہ نا ہو کہ پھر سر پیٹتے رہ جاؤ!

    واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر مریم نواز کو احتساب عدالت نے نوٹس جاری کر دیا گیا۔ احتساب عدالت نے مریم نواز کو 19 جولائی کو طلب کرلیا۔ نیب نے مریم نواز کیخلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کیلئے درخواست دی۔ نیب کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی۔
    واضح رہے کہ 5 جولائی 2018 کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 برس قید بامشقت، مریم نواز کو 7 برس قید جب کہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ 19 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔ یہ بھی واضح رہے کہ مریم نواز کو پارٹی میں عہدہ ملنے پر الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی نے دارخوست دائر کر رکھی ہے

  • پی آئی اے ایئر ہوسٹس ایک وقت میں کتنی سرکاری نوکریاں‌ کر رہی ہے؟ اہم خبر

    پی آئی اے ایئر ہوسٹس ایک وقت میں کتنی سرکاری نوکریاں‌ کر رہی ہے؟ اہم خبر

    پی آئی اے میں خاتون فضائی میزبان نے لوٹ مارمچادی، فضائی میزبان ناہید چنا نے سیاسی سفارش پر2 سرکاری ملازمتیں حاصل کرلیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ناہید چنا اندرون سندھ سیکنڈری اسکول میں سرکاری ٹیچربھی ہیں، محکمہ تعلیم نے2014میں ایچ ایس ٹی ٹیچرگریڈ15کی ملازمت دی، پی آئی اےمیں ناہیدچناپرسنل اسٹاف نمبر 65846 پر بطور ایئرہوسٹس ملازمت کررہی ہیں،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ناہیدچنا کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ کہ محکمانہ کارروائی کےساتھ ملازمت سے بھی فارغ کیا جائے گا،

  • کرائے کے بجلی گھروں‌ کو 10 سال میں 955 ارب کی اضافی ادائیگیاں‌ کی گئیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

    کرائے کے بجلی گھروں‌ کو 10 سال میں 955 ارب کی اضافی ادائیگیاں‌ کی گئیں، سینیٹ کمیٹی میں انکشاف

    ک سینیٹ کی قائمہ کمیٹی توانائی کی ذیلی کمیٹی نے کنوینرنعمان وزیرنے انکشاف کیا ہے کہ آئی پی پیز کامعاملہ کمیٹی میں اٹھانے پر مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں لیکن میں‌ دھمکیوں سے نہیں ڈرتا پاکستان کے لیے یہ کام کروں گا،کمیٹی ارکان نے کہناتھاکہ کرائے کے بجلی گھرجتنا ناجائزمنافع کمارہے ہیں اتنا تو منشیات فروش نہیں کماتے ہیں، 2ہزار ارب اضافی ادائیگیاں ہوئی ہیں ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نعمان وزیرنے کہا کہ آئی پی پیز والے ملک کولوٹ رہے ہیں،دس سال میں40آئی پی پیز(تھرمل) کو955.7ارب روپے کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں، 31فیصد تک منافع دیاجارہاہے ،کمیٹی نے فیصلہ کیاکہ آئی پی پیز کو 955.7ارب روپے واپس کرنے ہوں گے اگرکوئی واپس نہیں کرے گااس کونیشنلائز کیاجائے گا۔وزارت توانائی اورنیپراکو17سولات پر مشتمل سوال نامہ دے دیاگیا ہے اور 15جولائی تک جواب دینے کی ہدایت کردی۔کمیٹی نے چیف ایگزیکٹو نشاط چونیا پاور پلانٹ کواگلے اجلاس میں بلانے کافیصلہ کرلیاکہ وہ کمیٹی کوبتائیں کہ 3ارب سے کس طرح انہوں نے 18ارب روپے کمائے ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں وزارت توانائی کے سیکرٹریز کی عدم شرکت پر ارکان نے شدید برہمی کااظہارکرتے ہوئے چئیرمین سینیٹ کومعاملے سے آگاہ کرنے کافیصلہ کیاکہ وہ متعلقہ حکام کوخط لکھیں۔

    منگل کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی توانائی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر نعمان وزیرکی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا اجلاس میںسینیٹر آغا شاہ زیب درانی اورسینیٹر محمد اکرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزارت توانائی کے نہ ہی وزیراور نہ ہی کسی سیکرٹری نے شرکت کی ۔ چیرمین نیپرا بہادرشاہ اور نیپرا کے دیگر حکام نے شرکت کی.وزیر اور سیکرٹری کی عدم شرکت پر ارکان نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک کوتوانائی کی وجہ سے معاشی بحران کاسامناہے مگر وزارت کے حکام کی سنجیدگی کایہ عالم ہے کہ کوئی ایک بھی موجود نہیں ہے ارکان کی مشاورت کے بعد کنوئینرکمیٹی نعمان وزیرنے حکام کی عدم شرکت پرچیرمین سینیٹ کو اس حوالے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا. تاکہ وہ متعلقہ حکام کو خط لکھیں۔

    کنوئینرنعمان وزیرنے کہاکہ اربوں روپے کا کا گردشی قرض بجلی کی وجہ سے ہے اور یہ مزید بڑے گا. بجلی کے پلانٹ چلے یانہ چلے ان کو پیسے ادا کرنے ہیںگردشی قرض دفاعی بجٹ سے بڑھ گیاہے اور ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہم ان آئی پی پیز کو ادا کررہے ہیں۔آئی پی پیز کو نیپرا دفاع کررہی ہے اس کی مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے. نیپرا کو صحیح کام کرنا چاہیے انہوں نے سرکاری حکام کوانتباہ کیاکہ اگرکوئی کمیٹی کے سامنے غلط معلومات دے گا اس کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے گاآئی پی پیزوالے پاکستان کی معاشی قتل کررہاہے 25روپے یونٹ میں کارخانہ کیا چیز بنائے گا۔

    حکومت نے کرائے کے 40بجلی گھروں کو دس سالوں میں 955ارب روپے کی اضافی ادائیگیاں کی گئی ہے ۔ نعمان وزیر نے ایس ای سی پی اور نیپرا کے دستاویزات سے ایک بریفنگ بھی دی جس میں انہوں نے 8کرائے کے بجلی گھروں کے معائدوں ان کوہونے والی ادائیگیوں کاتفصیلی چارٹ نیپرا حکام کے سامنے رکھا۔کہ کس طرح آئی پی پیز کواضافی ادائیگیاں کی گئیں ۔تفصیلی بریفنگ دیکھ کر سرکاری حکام کے طوطے اڑگئے ۔دس سال میں آئی پی پیز کو 955ارب اضافی ادائیگی کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے 8آئی پی پیز کولیاہے اور ان کوڈیٹا آپ کے سامنے رکھ رہاہوں صرف ان8 آئی پی پیز کو102.7ارب روپے اضافی اداکئے گئے ہیں ۔2013سے 2018 کا ڈیٹے کے مطابق نشات پاورپلانٹ نے 3.5ارب روپے سرمایہ کاری کی 15%کمائے کا معائدہ کیا ان کو 3.717ارب ادا کئے جانے تھے،
    محمد اویس

  • وزیر اعظم ستمبر،اکتوبر میں کراچی منصوبوں کا  افتتاح کریں گے، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    وزیر اعظم ستمبر،اکتوبر میں کراچی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، گورنر سندھ عمران اسماعیل

    کراچی:گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ستمبر اور اکتوبر میں‌کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے .عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی کو منشیات فری بنایا جائے گا .جس کے لیے ایک مہم شروع کی جائے گی.اس مقصد کے لیے پولیس،رینجرز ،سی پی ایل سی اور اے این ایف مل کر کوششیں کریں گے .گورنر پنجاب نے بھی سی پی ایل سی جیسے ادارے کی قیام کی خواہش کا اظہار کیا ہے.

    عمران اسماعیل نے سندھ کو وفاق سے ملنے والی رقم کے بارے میں کہا کہ پی پی والے جھوٹ سے کام نہ لیں اگر وفاق سے پیسے نہیں مل رہے تو پھر سندھ میں ترقیاتی کام کیسے ہورہے ہیں. وزیر اعظم کراچی کو بالخصوص اور سندھ کو بالعوم ترقی یافتہ دیکھنا چاہتے ہیں.

    گورنر سندھ نے کہا کہ میں کراچی کی عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ تمام ترقیاتی منصوبے وقت پر ہی مکمل ہوں گے.گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے سندھ ترقی کرے اور وہاں خوشحالی آئے.

  • ایک ایک  پیسے کا حساب لیا جائے گا،کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا،کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نوازشریف اورآصف زرداری کےدور میں اخراجات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی کہ نوازشریف کےدورمیں 1421.5 ملین غیرملکی دوروں پرخرچ ہوئے، سابق صدر آصف زرداری کےغیر ملکی دوروں پر183.5 ملین روپےخرچ ہوئے.

    وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابق حکمران قومی خزانےسے پرتعیش دورے کرتے رہے،ملک اورقوم کو ان غیرملکی دوروں سے کیا حاصل ہوا ؟سابق ادوار میں خرچ ہوئے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا،

    وفاقی کابینہ کےاجلاس میں ایف آئی اے ری اسٹرکچرنگ پر تفصیلی بریفنگ کے علاوہ سول سروسز اصلاحات کمیٹی کی تجاویز پر بھی رپورٹ پیش کی گئی

     

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے اداروں پر حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ,اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ن لیگ کی جانب سے اداروں پر حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے، ن لیگ ماضی میں بھی عدلیہ پر دباو ڈالتی ہے، یہ نیا پاکستان ہے، اب ایسا نہیں چلے گا، اپوزیشن کا کوئی حربہ کارگر ثابت نہیں ہو گا .

  • مریم نواز کو  احتساب عدالت سے بلاوا آگیا

    مریم نواز کو احتساب عدالت سے بلاوا آگیا

    مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے طلب کر لیا

    تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر مریم نواز کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ احتساب عدالت نے مریم نواز کو 19 جولائی کو طلب کرلیا۔
    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو نوٹس جاری کیا۔ نیب نے مریم نواز کیخلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کیلئے درخواست دی۔ نیب کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی۔

    واضح رہے کہ 5 جولائی 2018 کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 برس قید بامشقت، مریم نواز کو 7 برس قید جب کہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ 19 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
    خیال رہے کہ مریم نواز کو پارٹی میں عہدہ ملنے پر الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی نے دارخوست دائر کر رکھی ہے

  • 25 جولائی سے تحریک کا فیصلہ، ملک گیر احتجاج کے بعد فائنل راؤنڈ اسلام آباد میں‌ ہو گا، اسفند یار ولی

    25 جولائی سے تحریک کا فیصلہ، ملک گیر احتجاج کے بعد فائنل راؤنڈ اسلام آباد میں‌ ہو گا، اسفند یار ولی

    عوامی نیشنل پارٹی نے 25 جولائی سے حکومت مخالف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا اور کہا ہے کہ فضل الرحمان، آفتاب شیرپاؤ خیبر پختونخوا میں تحریک کا حصہ ہوں‌ گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے این پی لیڈر اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ شہباز شریف پنجاب، بلاول بھٹو سندھ میں تحریک چلا ئیں گے، محمود خان اچکزئی، حاصل بزنجو بلوچستان میں تحریک چلائیں گے، ملک گیر احتجاج کے بعد فائنل راؤنڈ اسلام آباد میں ہو گا،

    اسفند یار ولی نے کہاکہ عوام کو بچانے کے لیے حکومت کو گھر بھیجنا ہو گا، حالیہ مہنگائی اور بے روزگاری نے 70سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے، نیب کو بطورحکومتی آلہ کار سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، بلا امتیاز احتساب کی شروعات وزیر اعظم کے گھر سے ہونی چا ہیے،

  • سی ڈی اے سینٹورس مال سے متصل 12 کنال کے پلاٹ پر غیر قانونی قبضہ ختم کروانے میں کامیاب

    سی ڈی اے سینٹورس مال سے متصل 12 کنال کے پلاٹ پر غیر قانونی قبضہ ختم کروانے میں کامیاب

    سی ڈی اے نے سینٹورس مال سے متصل 12 کنال کے پلاٹ سے غیر قانونی قبضہ ختم کر دیا ہے۔ مذکورہ پلاٹ کو سینٹورس مال کی انتظامیہ پارکنگ اور دیگر تجارتی مقاصد کے لیے غیر قانونی طور پر استعمال میں لا رہی تھی۔ قبضہ حاصل کرنے کے بعد سی ڈ ی اے نے خالی کرائے گئے پلاٹ کے اطراف باڑ کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آپریشن کے بعد ہفتہ وار تعطیل کے دوران چند عناصر نے مذکورہ پلاٹ کو دوبارہ غیر قانونی طور پر پارکنگ کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔ مذکورہ پلاٹ سے غیر قانونی قبضہ ختم کرنے کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ،سیکٹر ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سی ڈی اے کے دیگر شعبوں کے علاوہ ایم سی آئی کے متعلقہ شعبوں نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی قبضہ سے پلاٹ کو واگذار کروایا۔

    رپورٹ کے مطابق مزید برآں سیکٹر ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے خالی کرائے گئے پلاٹ کے گرد باڑ نصب کر دی ہے تاکہ مستقبل میں کسی قسم کی تجاوزات قائم نہ کی جا سکیں۔متعلقہ شعبوں کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ نصب کی گئی باڑ کو اکھاڑنے یا تجاوزات کو دوبارہ قائم کرنے کی کوشش کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف رپورٹ درج کرائی جائے۔ واضح رہے کہ بارہ کنال کے پلاٹ کو سینٹورس مال کی انتظامیہ غیر قانونی طور پر استعمال کر رہی تھی جس پر سی ڈی اے انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے یہ پلاٹ خالی کروا لیا ہے اور اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے.
    محمد اویس

  • نئے پاکستان میں میڈیا بھی آزاد نہیں، مولانا فضل الرحمن کی چینلز کی نشریات بند کرنے کی مذمت

    نئے پاکستان میں میڈیا بھی آزاد نہیں، مولانا فضل الرحمن کی چینلز کی نشریات بند کرنے کی مذمت

    سربراہ جمعیت علماءاسلام مولانافضل الرحمان نے مختلف نیوزچینلزکی نشریات کی بندش کی شدید مذمت کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ‌ کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں میڈیا بھی آزاد نہیں ہے. سلیکٹڈ حکومت چاہتی ہےکہ ٹی وی چینلزحقائق سےعوام کوآگاہ نہ کریں، جے یوآئی میڈیا پرپابندی کسی صورت برداشت نہیں کرے گی،

    مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ سلیکٹڈحکومت میں کوئی ادارہ خودمختارنہیں، سلیکٹڈوزیراعظم چینلزکی بندش کافیصلہ واپس لے، ادھر پی بی اے نے بھی اب تک،24 نیوزاورکیپیٹل ٹی وی کی نشریات بند کرنے کی مذمت کی ہے.

  • میرے پاس اور بھی دو تین ویڈیوز ہیں، سپریم کورٹ بھی جانا پڑا تو جاؤں‌ گی، مریم نواز

    میرے پاس اور بھی دو تین ویڈیوز ہیں، سپریم کورٹ بھی جانا پڑا تو جاؤں‌ گی، مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے پاس دو تین آڈیوز اور ہیں، بے گناہ کو سزا دینے کابوجھ بہت بڑا ہوتاہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مریم نواز نے کہاکہ جج نے دو بار میسیج دیے کہ دو بار عمرے کیلیے گئے ، ہم نے بار بار عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا،ہر دفعہ فیصلہ نئی سزا کی صورت میں سامنے آیا ، قانونی مشاورت جاری ہے ،معاملہ سپریم کورٹ یا کسی بھی فور م پرہوا تولے کر جاؤں گی،

    مریم نواز نے کہاکہ حکومت نے ویڈیو کی فارنزک کرالی ہے جس سے انہیں پتا چل گیا کہ یہ اصلی ہے. واضح رہے کہ آج مریم نواز نے نواز شریف کا گھر سے آنے والا کھانا بند کرنے کا بھی دعویٰ‌کیا اور کہا ہے کہ اگر اس کی اجازت نہ دی گئی تو وہ کوٹ لکھپت جیل کے باہر بھوک ہڑتال کریں گی.

  • ابتک، 24 نیوز اور کیپیٹل ٹی وی کی کیبل پر نشریات بند، بلاول بھٹو، مریم اورنگزیب و دیگر کی مذمت

    ابتک، 24 نیوز اور کیپیٹل ٹی وی کی کیبل پر نشریات بند، بلاول بھٹو، مریم اورنگزیب و دیگر کی مذمت

    پاکستان میں مختلف نیوز چینلز کی طرف سے نشریات بند کرنے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ہے. ابتک نیوز، کیپیٹل اور 24 نیوز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام بڑے کیبل نیٹ ورک پر ان کی نشریات نہیں دکھائی جارہیں. مذکورہ ٹی وی چینلز نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے وہ اس معاملہ کا نوٹس لیں‌ اور ٹی وی چینلز کی نشریات بحال کروائیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مختلف نیوزچینلزکی نشریات کی بندش کی شدید مذمت کی ہے جبکہ اسی طرح صحافیوں‌ کی تنظیم ایمرا کی طرف سے بھی اس کی مذمت کی گئی ہے.

    پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکمران ہوش کےناخن لیں،نیوزچینلزکی بندش کافیصلہ واپس لیاجائے. مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی ٹی وی چینلز کی کیبل پر نشریات بند کرنے کی مذمت کی ہے.

  • مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی

    مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر بھوک ہڑتال کرنے کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ ‏جعلی حکومت نے نواز شریف کے گھر کے کھانے پر پابندی لگا دی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں‌ نے لکھا ہے کہ جعلی حکومت نے نواز شریف صاحب کے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کھانا لے جانے والا سٹاف پچھلے 5 گھنٹے سے جیل کے باہر کھڑا ہے۔ میاں صاحب نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کر دیا ہے۔ اگر انھوں نے اگلے 24 گھنٹے میں یہ پابندی واپس نا لی تو میں عدالت سے رجوع کروں گی۔


    مریم نواز نے لکھا ہے کہ عدالت سے بھی مدد نا ملی تو میں کوٹلکھپت جیل کے باہر جا کر بیٹھوں گی۔ بھوک ہڑتال بھی کرنا پڑی تو کروں گی۔ ان ظالموں پر مجھے بھروسہ نہیں ہے۔ یہ میاں صاحب کے کھانے میں کچھ بھی ملا سکتے ہیں۔ اس بات کو دھمکی نا سمجھا جائے کیونکہ میں یہ کر گزروں گی۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی آج دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کیلئے گھر سے کھانا لانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے.

  • مکی آرتھر کی چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے الوداعی ملاقات، تین سالہ معاہدہ ختم ہو گیا

    مکی آرتھر کی چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے الوداعی ملاقات، تین سالہ معاہدہ ختم ہو گیا

    پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات ہوئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات لندن میں‌ ہوئی. ملاقات ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی اور اس دوران ایم ڈی وسیم خان بھی موجود تھے.

    یڈ کوچ مکی آرتھر کا تین سالہ معاہدہ ورلڈ کپ کے ساتھ ہی ختم ہوگیا ہے. ملاقات میں اگلے کوچ اور مختلف امور پر بات چیت ہوئی ہے. واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں‌ پاکستان کی شکست کے بعد ٹیم انتظامیہ پر بھی سخت تنقید کی جارہی ہے اور بڑے پیمانے پر تبدیلیوں‌ کا مطالبہ کیا جارہا ہے تاہم مکی آرتھر کا تین سالہ معاہدہ ویسے ہی ختم ہو گیا ہے.

  • عمران خان کو سلیکٹ کرنے والے بھی پریشان ہیں‌ کہ ہم کس نالائق کو لے آئے، بلاول بھٹو

    عمران خان کو سلیکٹ کرنے والے بھی پریشان ہیں‌ کہ ہم کس نالائق کو لے آئے، بلاول بھٹو

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ عمران خان تو چار حلقوں‌ کا رونا روتے تھے، 2018 کے الیکشن میں فارم 45 ملک بھر سے غائب ہے، میں پوچھتا ہوں عمران خان کیلیے یہ سب کیوں کیاجارہاہے،اداروں کومتنازع کیوں بنایاجارہا ہے ،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے لوئر دیر میں بڑے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ تو کہتا تھا کہ جب میں اس ملک کا وزیر اعظم بنوں گا تو سب ٹھیک ہوجائے گا. لو گ مجھ ایماندار کو اتنا پیسہ دیں گے کہ کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں پڑے گی لیکن اس وقت اتنا کم ٹیکس اکٹھاہواہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا اور اب اس کمی کوپورا کرنے کیلئے عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالا جارہاہے ، یہ اے این ایف ایوارڈ پر ڈاکہ ڈال کر صوبوں کاحق چھیننا چاہتے ہیں، وہ آئین جس کے لئے ذوالفقار علی بھٹونے پھانسی اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے شہاد ت قبول کی یہ اس کوتبدیل کرنا چاہتے ہیں لیکن عمران خان سن لے کے شہیدوں کے خون پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،

    بلاول بھٹو نے کہاکہ میری پارٹی اور خاندان کوجیل بھیج دو لیکن اصولوں پر سمجھوتہ ہوسکتا ، اٹھارویں ترمیم اورجمہوریت پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ بلاول نے کہا کہ جب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت آئی زرعی اصلاعات کی گئیں ، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان سے نوابی نظام ختم کیا جو کبھی زمین کے مالک نہیں بن سکتے تھے ، ان کو زمین دی ، اس ملک کو آئین دیا ،ایٹمی طاقت بنایا ، لوگوں کوحقوق دیئے اور جینے کا شعور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں جو بھی ترقیاتی کام آپ کو نظر آئے گا تو وہ پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہوگا ۔

    انہوں‌نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ خان صاحب سن لو ، اٹھارویں ترمیم اور جمہوریت پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ، عمران خان انصاف کی بات کرتے تھے ، آج انتقام کی سیاست کررہے ہیں،عوام کے دلوں میں وہی زندہ رہ سکتاہے جس نے عوام کومانا ہو، ضیاءالحق اور مشرف کا آج کوئی نام لینے والانہیں ہے ۔

    انہوں‌ نے کہا کہ آج بھی ہمارا مقابلہ جمہوریت کے لبادے میں چھپے ہوئے سلیکٹڈ وزیر اعظم سے ہے ، عمران خان حالات کواس نہج پر لے آئے ہیں کہ لوگ اس کے اقتدار کے پہلے ہی سال اس کے جانے کی دعا کررہے ہیں ، سب پریشان ہیں بلکہ اس کو سلیکٹ کرنے والے بھی پریشان ہیں کہ ہم نے کس نالائق کوسلیکٹ کیاہے ۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حکومت اٹھارویں ترامیم ختم اور این ایف سی ایوارڈ کو کم کرنا چاہتی ہے لیکن اگر میرے پورے خاندان کو بھی جیل میں ڈال دیں تو پھر بھی جمہوری نظام پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ تاریخ گواہ ہے عوام کے دلوں میں وہی زندہ رہتا ہے جس نے عوام کے حقوق کے لیے قربانی دی ہو۔ دوسری طرف عوام کے حقوق چھیننے والوں کا نام لینے والا کوئی نہیں، آج بھی ہمارا مقابلہ جمہوریت کے لبادے میں چھپی آمریت سے ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے آئین دیا اور ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، بھٹو نے زرعی اصلاحات کرکے لوگوں کو روزگار دیا۔

  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس، چیف سیکرٹری پنجاب ودیگر کو طلب کرنے کا فیصلہ

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس، چیف سیکرٹری پنجاب ودیگر کو طلب کرنے کا فیصلہ

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے ریلوے پھاٹک کے مسائل حل کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں چیف سیکرٹری پنجاب کوبلانے کافیصلہ کیا ہے، ریلوے کوتیل کی سپلائی نہ دینے اور ریلوے سے تیل پر لیوی لینے پر سیکرٹری پیرولیم،اورایم ڈی پی ایس اوکو کمیٹی میں طلب کرنے کافیصلہ کرلیاگیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے ریلوے پرٹیکس کی برمارکرنے پر ایف بی آر کوبھی اگلے اجلاس بلانے کافیصلہ کیاگیا،ٹیکس کی وجہ سے ریلوے انجن پر 17کروڑروپے اداکئے اورڈائنگ کارپربھی ٹیکس ہے ۔ ریلوے سکولوں کامعیاربڑھانے کے لیے تحریک انصاف کے ممبر آفتاب جہانگیر کی سربراہی میں سب کمیٹی بنانے کافیصلہ کرلیاگیا، سابق وفاقی وزیرریلوے سعد رفیق کی طرف سے سرکاری افسر کوکریشن کے حوالے سے بات کرنے سے روکنے پرتحریک انصاف کے ممبر محمد بشیر خان سے جھڑپ ہوگئی ،کرپشن کیس کے حوالے سے بات کرنے پر سرکاری افسرکوروکنا درست نہیں ہے اگر کرپشن نہیں ہوئی توریلوے خسارے میں کیوں ہے؟

    امجد نیازی نے انکشاف کیاکہ ریلوے نے میانوالی میں ٹانگہ سٹینڈ ایک روپے میں لیز کی ہے اوروہاں سے لوگ لاکھوں کمارہے ہیں۔ممبران نے گھوسٹ اور ڈیوٹی نہ کرنے والے ملازمین کی نشاندہی کے لئے موبائل لوکیشن سے مدد لی جائے جس سے پتہ چل جائے گا کہ گزشتہ ایک سال سے ملازم کہاں کہاں تھا۔ ،ریلوے حکام نے بتایاکہ سی بی آئی سیگنلز نظام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ٹرینوں میں 3گھنٹے کی تاخیر ہورہی ہے،اس کی وجہ سے ٹرنیوں کی وقت کی پابندی متاثر ہوئی ہے اس کواعتراف کرتے ہیں ،اس کے ایک حصہ میں مبینہ کرپشن کی وجہ سے کیس نیب میں بھی ہے اور کچھ لوگ گرفتار بھی ہوئے ہیں ۔ریلوے اور خیرپور ریاست کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا،مجموعی طور پر ریلوے کو نئی چلائی جانے والی دس ٹرینوں سے منافع ہو رہا ہے۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے چیرمین کمیٹی معین وٹو کی صدارت میں پیپس میں ہوا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے چیرمین کمیٹی معین وٹو نے اگلی کمیٹی کی میٹنگ لاہور میں کرنے کا اعلان کردیا۔ریلوے حکام نے کہاکہ پرائیوٹ لوگ ہمارے ٹریک کو استعمال کریں اپنے گاڑی لے کرآئیں ہمیں ٹریک کا کرایہ دیں. اس کا فارمولا بن گیاہے تین پارٹیوں نے معائدہ کیا تھا جو مال گاڑیاں کے حوالے سے تھا۔جس پر پیپلزپارٹی کے ممبران کمیٹی نے اعتراض لگاتے ہوئے کہاکہ 2013میں یہ کام ہورہا تھا جس پر ریلوے حکام نے بتایاکہ مسلم لیگ ن کے دور میں اس کا دوبارہ جائزہ لیا گیا مگر اب تک اس کے بارے میں کچھ نہیں کیاگیا۔

    ریلوے حکام نے کہاکہ ہم روزانہ 45گاڑیاں کراچی سے نکال سکتے ہیں ہم 42گاڑیاں نکال رہے ہیں کراچی سے اس سے زیادہ گاڑیاں نکالنا مشکل ہے۔ایم ایل ون سی پیک کے تحت اپ گریڈکرنے کے بعد170گاڑیاں ہم نکل سکیں گے۔امجد نیازی نے کہاکہ سڑکوں پر زیادہ رش ہے ہر رو زحادثات ہورہے ہیں کیوں ہم دوبارہ اس لوڈ کو ریلوے میں نہیں لارہے،
    محمد اویس

  • قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمشن کا سائبر کرائمز کیخلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کا فیصلہ

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک میں سائبر کرائمز کے بڑھتے واقعات کے خلاف متعلقہ اداروں سے مشاورت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سائبر کرائمز کے حوالے سے کمیٹی کا الگ سے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس کا حل کیاجائے .

    پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرمین علی خان جدون کی صدارت میں ہوا،اجلاس کے دوران انٹیگریٹڈ گروپ آف نیشنل انڈسٹریل ٹیکنالوجی ایگزیبیشن(اگنائیٹ)کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اگنائیٹ حکام نےکمیٹی کو بتایا کہ مصنوعی انٹیلیجنس کی ڈیوائس الیکٹروکیور سے بجلی چوری کا پتہ لگایاجا سکتا ہے کہ کون بجلی چوری کر رہا ہے ،اگر زیادہ بجلی چوری والے فیڈرز میں یہ ڈیوائسز لگائی جائیں تو یہ فائدہ مند ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ انہوں نے تو ڈیوائس بنائی ہے لیکن اس پر عملدرآمد کرنا تو وزارت توانائی کا کام ہے ، رکن کمیٹی علی گوہر خان نے کہا کہ اس معاملے میں حکومت کی دلچسپی نہیں لگ رہی،

    رکن کمیٹی مائزہ حمید نے کہا کہ سائوتھ پنجاب میں بھی انٹرنیٹ کی کنکٹیویٹی بہت کم ہے، رکن کمیٹی سید محمود شاہ نے کہا کہ قلات میں ٹو جی،تھری جی سگنل نہیں ہیں ہم وہاں سے خبر تک نہیں بھیج سکتے ،رکن کمیٹی ناز بلوچ نے کہا کہ سائبر کرائم کو روکنے کے لیئے اگنائیٹ کس طرح مدد کرسکتی ہے ،سائبر کرائم پر بہت بات کی جاتی ہے لیکن کوئی واضح حل نہیں ملتا ،رکن کمیٹی جویریہ ظفر نے کہا کہ اس حوالے سے ایک درخواست میری بھی گئی ہوئی ہے لیکن اسے 5 مہینے ہو گئے ہیں وہ کہتے ہیں کہ فیس بک کو لکھ دیا ہے ،

    چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سائبر کرائم کی روک تھام کے حوالے سے ایک الگ اجلاس کریں گے جس میں آئی ٹی ،اطلاعات، داخلہ اور کابینہ ڈویژن کی وزارتوں کے حکام کو بلایا جائے گا ،مستقبل ٹیکنالوجی کاہے۔
    محمد اویس

  • غلام سرور خان کی اے ایس ایف حکام کو لاہور اٸیر پورٹ واقعہ کی انکوائری جلد مکمل کرنے کی ہدایات

    غلام سرور خان کی اے ایس ایف حکام کو لاہور اٸیر پورٹ واقعہ کی انکوائری جلد مکمل کرنے کی ہدایات

    وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر ہونے والے حالیہ قتل کے واقعے کی جائے وقوعہ کا دورہ کیا، اور اے ایس ایف حکام کو جلد از جلد انکوائری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں اور انکوائری رپورٹ بھی طلب کی۔ بعد ازاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور کےچیف آپریٹنگ آفیسر / ائیرپورٹ مینجرنذیر احمد خان نے ان کو ائیرپورٹ پر مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات سے آگاہ کیا اور خاص طور پر حج کے سفر پر روانہ ہونے والے خوش نصیب مسافروں کیلئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس کے چیف سیکورٹی آفیسر جناب علی ٹیپو نے بھی ان کو ائیرپورٹ کی سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے ایس ایف کی جانب سے مہیا کی جانے والی سہولیات ،خدمات اور سیکیورٹی کے بارے میں آگاہی کے بعد غلام سرور خان، وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے ائیرپورٹ کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے ائیر پورٹ کے ڈیپارچرز اور آرائیول لاؤنجز کا جائزہ لیا اور مختلف اداروں بشمول پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی، ائیر پورٹ سیکیورٹی فورس، انٹی نارکوٹکس فورس، کسٹمز، ایف آئی اے / امیگریشن کےانتظامات اور سروسسز کا بھی بغور مشاہدہ کیا۔اس دوران وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نےحجاج اکرام کے آرام دہ اور خوشگورا سفر کےلیئے خصوصی ہدایات بھی جاری کیں اور اس بات کا بھی اظہار کیا کہ ائیرپورٹ پر حجاج اکرام کوکسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

    چیف آپریٹنگ آفیسر / ائیرپورٹ مینجرنذیر احمد خان نے ان کویقین دہانی کرائی اور سیکریڑی ایوی ایشن / ڈائیریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی شاہ رخ نصرت کی ہدایات برائے حجاج اکرام سے بھی آگاہ کیا۔
    محمد اویس

  • میجر جنرل خاور رحمن کو سرجن جنرل پاک آرمی مقرر کر دیا گیا

    میجر جنرل خاور رحمن کو سرجن جنرل پاک آرمی مقرر کر دیا گیا

    پاکستانی فوج کے میجر جنرل خاور رحمان کو سرجن جنرل پاکستان آرمی مقرر کر دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ میجر جنرل خاور رحمن کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ان کا تعلق پاک فوج کی آرمی میڈیکل کور سے ہے،

    واضح رہے کہ میجر جنرل خاور رحمن کو ترقی دے کر سرجن جنرل پاکستان آرمی مقرر کر دیا گیا ہے۔

  • موٹاپے کا شکار نورالحسن کی وفات پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا رنج و غم کا اظہار

    موٹاپے کا شکار نورالحسن کی وفات پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا رنج و غم کا اظہار

    پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے موٹاپے کا شکار نورالحسن کی آج وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہا رکیا ہے.

    نورالحسن کی وفات پر اہلیہ کا آپریشن کی تحقیقات کا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم صرف کوشش کرسکتےہیں باقی جواللہ تعالیٰ کی مرضی، اللہ تعالیٰ نورالحسن کےدرجات بلندکرے، واضح رہے کہ صادق آباد کے رہائشی موٹاپے کے شکار نورالحسن کی جانب سے آرمی چیف کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ لاہور منتقل کرنے کی اپیل پر کچھ عرصہ قبل علاج کیلئےلاہورمنتقل کیا گیا تھا،

    ادھر موٹاپے کا شکار شخص نور حسن کی وفات کے بعد ان کی اہلیہ نے آپریشن کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ آرمی چیف معاملے کی تحقیقات کرائیں . نورحسن کے بیٹے اوربھتیجے نے آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ نورحسن کی میت کوایئرایمبولینس کے ذریعے صادق آباد منتقل کیا جائے، نورحسن کے انتقال کی خبرسن کر صادق آباد میں سوگ کی فضا ہے، صادق آباد کے شہری نور حسن کے گھر کے باہر جمع ہونےلگے ، نور حسن کی آج ہسپتال میں وفات ہوئی ہے.

    نورالحسن کے معالج ڈاکٹر معاذ کا کہنا ہے کہ نور الحسن کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی، آج ہسپتال کے آئی سی یو میں خاتون مریضہ کی ہلاکت کے بعد مریضہ کے لواحقین نے ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کی جس کے بعد ہسپتال کے آئی سی یو سے ڈاکٹر اور عملہ بھاگ گیا، آئی سی یو میں 2 گھنٹے تک کوئی موجود نہ تھا، آکسیجن کی کمی کے باعث نورحسن کی موت واقع ہوئی.

    واضح رہے کہ نورالحسن کو 17 جون کو صادق آباد سے شالامار ہسپتال لایا گیا، 10 روز تک شالامار ہسپتال میں نور الحسن کے میڈیکل فٹنس ٹیسٹ لیے گئے، میڈیکل بورڈ کی اجازت کے بعد 11 ویں روز نور الحسن کا آپریشن کیا گیا، آپریشن کے بعد نور الحسن کو آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کی جانب سے نور الحسن کا آپریشن کامیاب قرار دیا گیا تھا، آپریشن کے 10روز بعد نور الحسن انتقال کر گئے۔

    نور الحسن کا وزن330 کلوگرام تھا، وہ گزشتہ 10 سال سے اس بیماری میں مبتلا تھےاوران کا موٹاپا بڑھتا جارہاتھا۔

  • انگلینڈ سے لا کر کرکٹ ٹیم کا ایم ڈی لگایا، بھاری مراعات دیں لیکن کارکردگی صفر ہے، جاوید بدر پھٹ پڑے

    انگلینڈ سے لا کر کرکٹ ٹیم کا ایم ڈی لگایا، بھاری مراعات دیں لیکن کارکردگی صفر ہے، جاوید بدر پھٹ پڑے

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید بدر نے قومی کرکٹ ٹیم کے ایم ڈی وسیم خان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے.


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں‌ نے لکھا ہے کہ انگلینڈ سے لاکر ایم ڈی لگایا مراعات کے علاوہ تنخواہ 20 لاکھ ماہانہ دوسرے جناب کو دوبئی سے بُلا کر لاتعداد فری مراعات 12 لاکھ ماہانہ پرفارمنس زیرو تعجب ہے ان دونوں پوسٹ کے لیے دونوں سے زیادہ کوالیفائڈ پاکستانی نوجوانوں نے آدھی سے بھی کم تنخواہ پر کام کرنے کے لیے اپلائی کیا تھا.

    واضح رہے کہ وہ اس سے قبل بھی کرکٹ بورڈ کے عہدیداران کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے رہے ہیں اور اس سلسلہ میں انہوں نے کچھ عرصہ قبل وزیر اعظم عمران خان کو خط بھی بھیجا تھا جس میں انہوں‌نے مطالبہ کیا تھا کہ کرکٹ بورڈ کے مالی معاملات کی تحقیقا ت کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں تاکہ کرکٹ بورڈ کو کرپشن سے پاک کیا جاسکے.

  • نواز شریف کو جیل کی بجائے کہاں‌ رکھا جائے؟ زرداری نے نیا مطالبہ کر دیا

    نواز شریف کو جیل کی بجائے کہاں‌ رکھا جائے؟ زرداری نے نیا مطالبہ کر دیا

    سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ شروع دن سے کہہ رہا ہوں نواز شریف کی صحت خراب ہے، نوازشریف کو کم از کم گھر میں نظر بند کیا جائے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں‌ نے کہاکہ پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا پارلیمانی روایات کے خلاف ہے، جتنا پارلیمنٹ کو کمزور کریں گے خود صلہ پائیں گے،

    واضح رہے کہ آصف زرداری نے صحافیوں‌ سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت جارہی ہے. انہوں‌ نے کہاکہ عمران خان کی حکومت جانےمیں چار سےپانچ مہینے لگیں گے، ان کے اس دعویٰ پر‌صحافی نے سوال کیا کہ اگر یہ جارہے ہیں‌ تو آئے گا کون؟ تو ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قوتیں آئیں،کب جائیں کتنے دنوں بعدجائیں،جدوجہد جاری ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ مستقبل بلاول بھٹواورمریم نواز کا ہے، ہم اب ان کو گائیڈ لائن دیں گے، میں نے احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو نہیں دیکھی، سیاست میں ہم سےغلطیاں بھی ہوئیں کوشش ہوگی آیندہ ایسانہ ہو، ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اکثریت ن لیگ کی ہے،ہوسکتا ہے نیا چیئرمین ان کا ہی ہو، آصف زرداری سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ راجہ ظفرالحق ضیا ءالحق کے اوپنگ بیٹسمین تھے کیا نہیں چیئرمین سینیٹ بنائیں گے تو انہوں‌ نے کہا کہ اس حوالہ سے مریم نواز سے پوچھیں‌ ان سے نہیں،

  • عمران خان کی حکومت جارہی ہے، کب جائے گی وقت بھی بتا دیا، آصف زرداری کا بڑا دعویٰ‌

    عمران خان کی حکومت جارہی ہے، کب جائے گی وقت بھی بتا دیا، آصف زرداری کا بڑا دعویٰ‌

    سابق صدر آصف زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت جارہی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق انہوں‌ نے کہاکہ عمران خان کی حکومت جانےمیں چار سےپانچ مہینے لگیں گے، ان کے اس دعویٰ پر‌صحافی نے سوال کیا کہ اگر یہ جارہے ہیں‌ تو آئے گا کون؟ تو ان کا کہنا تھا کہ سیاسی قوتیں آئیں،کب جائیں کتنے دنوں بعدجائیں،جدوجہد جاری ہے.

    آصف زرداری نے کہاکہ مستقبل بلاول بھٹواورمریم نواز کا ہے، ہم اب ان کو گائیڈ لائن دیں گے، میں نے احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو نہیں دیکھی، سیاست میں ہم سےغلطیاں بھی ہوئیں کوشش ہوگی آیندہ ایسانہ ہو، ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں اکثریت ن لیگ کی ہے،ہوسکتا ہے نیا چیئرمین ان کا ہی ہو، آصف زرداری سے یہ سوال بھی کیا گیا کہ راجہ ظفرالحق ضیا ءالحق کے اوپنگ بیٹسمین تھے کیا نہیں چیئرمین سینیٹ بنائیں گے تو انہوں‌ نے کہا کہ اس حوالہ سے مریم نواز سے پوچھیں‌ ان سے نہیں،

  • کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم کو فلم کیلئے ایک کروڑ بیس لاکھ کی ہوئی آفرتو کیا جواب دیا؟ اہم خبر

    کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم کو فلم کیلئے ایک کروڑ بیس لاکھ کی ہوئی آفرتو کیا جواب دیا؟ اہم خبر

    بھارتی فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم نے بگ باس میں شامل ہونے کی خبروں‌ کو رد کردیا اور بتایا ہےکہ انہیں‌ ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کی آفر کی گئی تھی تاہم انہوں نے یہ پیشکش مسترد کر دی ہے.
    https://twitter.com/TheKhbri/status/1147148671999533059
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق زائرہ وسیم کے اس اعلان کے بعد بگ باس میں ان کے شامل ہونے کی سب افواہیں دم توڑ گئی ہیں. زائرہ وسیم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں‌ بگ باس 13 کی آفر کی گئی تھی لیکن انہوں‌ نے یہ فلم کرنے سے انکار کر دیا اور بڑی رقم کی آفر بھی ٹھکرا دی.

    واضح رہے کہ حال ہی میں کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا تھا کہ فلم انڈسٹری نے میرے لئے شہرت کے دروازے کھولے لیکن میں‌ دین سے دور ہو رہی تھی، میری مذہب کے ساتھ وابستگی ختم ہو رہی تھی اور یہ انڈسٹری مجھے میرے ایمان سے دور کر رہی تھی لہٰذا میں نے اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا. زائر وسیم نے فلم دنگل سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اٹھارہ سال کی عمر میں‌ ہی بہت شہرت حاصل کی تاہم اب انہوں نے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے فلم انڈسٹری چھوڑ دی ہے.

  • بھارتی فوج کی ”آپریشن سدھرشن“ نامی جنگی مشقوں‌ کا آغاز، بی ایس ایف نے کیا مقصد بتایا؟ اہم خبر

    بھارتی فوج کی ”آپریشن سدھرشن“ نامی جنگی مشقوں‌ کا آغاز، بی ایس ایف نے کیا مقصد بتایا؟ اہم خبر

    بھارتی فوج نے مقبوضہ جموں‌ اور پنجاب کے ساتھ لگنے والی سرحد پر آپریشن سدھرشن کے نام سے جنگی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام کی طرف سے مقبوضہ جموں کشمیر اور پنجاب کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر جدید ہتھیاروں اور مشینری سے لیس ہزاروں اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ آپریشن سدھرشن کے نام سے مشقیں شروع کرنے کا مقصد مبینہ طور پر کنٹرول لائن سے ہونے والی دراندازی پر قابو پانا اور ایسے واقعات کو ہر صورت روکنا بتایا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن سدھرشن کے دوران ہندوستانی فورسز اہلکاروں کومبینہ دراندازی سے نمٹنے کیلئے نئی ٹیکنالوجی کا سہارا لے کر دراندازوں کو نشانہ بنانے کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے ایک سینئر افسر نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشقوں کے دوران بی ایس ایف اہلکاروں کومبینہ دراندازی پر قابو پانے کے سلسلے میں نئی طریقوں و ترکیبوں سے آگاہ کیا گیا ہے اور اس آپریشن میں حصہ لینے والے ہزاروں اہلکاروں کو جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی فراہم کی گئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بی ایس ایف افسر کا کہنا تھا کہ سرحد کے نزدیک موبائیل بینکر کے ساتھ ساتھ جدید ہتھیاروں سے لیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو مشقوں کے دوران اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

  • جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان، حکومتی کارکردگی مایوس کن ہے، سراج الحق

    جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان، حکومتی کارکردگی مایوس کن ہے، سراج الحق

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے منصورہ میں‌ مرکزی مجلس شوری کے تیسرے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال میں حکومت کی مایوس کن کارکردگی سامنے آئی ہے، سلیکٹڈ اور الیکٹڈ کا ایک سال میں فیصلہ نہ ہو سکا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کےمطابق مرکزی مجلس شوری کے اجلاس میں سیاسی صورتحال ، حکومتی ایک سالہ کارکردگی، کشمیر سمیت مختلف معاملات زیر غور آئے. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرکے عوام کی ترجمانی کرےگی حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنایااس کو وہ اختیارات دئیےجو ایسٹ کمپنی کے اختیارات تھے، آئی ایم ایف کا گریبان اور عوام کا ہاتھ ہے، بجلی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا اور خوراک بھی مہنگی ہو گئی،

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیمنٹ پچیس روپے چینی تین روپے اور ہر خورونوش کی قیمت میں اضافہ ہوا. حکومت کا عوام پر ٹیکس لگا کر سانس بند کر دینا چاہتی ہے ، ڈالر کی بڑھتی قیمت اور روپےکی بے قدری ٹی وی سے پتہ چلتا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہون میں اضافہ مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرتے، بھارت کا روپیہ ٹکا ہم سے بہتر ہے، ملک کو معدنیات پانی زرخیز مٹی سے نوازا ہے لیکن اس کے باوجود عوام کے ہاتھوں میں آئی ایم ایف کی ہتھکڑیاں ہیں، پیپلزپارٹی ن لیگ کی پالیسیوں کو ہی پی ٹی آئی نے آگے چلایاہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات کی نوبت اس لئے نہیں آرہی وہ خزانے پر بیٹھ چکے ہیں.

    مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں‌ فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کرے گی اور ملتان میں بارہ جولائی اور انیس جولائی کو راولپنڈی میں عوامی مارچ ہو گا. سراج الحق کاکہنا تھا کہ ہمارا معاملہ یہی ہے غریبوں کو رلاج کی سہولیات بے روزگاروں کو روزگار دیاجائے ، حکومت اپنے وعدے اور نعرے جو لگائے وہ سے ایک کروڑ نوکریاں دے پچاس لاکھ لوگ گھر چاہتے ہیں ، حکومت اپنےوعدوں سے پیچھے ہٹ رہی ہے مہنگائی کا ہتھوڑا عوام کے سروں پر چلا رہی ہے، حکومت نے بھارت کو سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بنانے کےلئے ووٹ دیا لیکن کشمیر میں بھارتی فوج بربریت کررہی ہے، انہوں نے کہاکہ اسوقت ارشد ملک کا ویڈیو سامنے آیاہے جس کو دنیا دیکھ رہی ہے چیف جسٹس آف پاکستان کو کہوں گا یہ ویڈیو عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہے، ملک قیوم اور نیب چئیرمین کی ویڈیو کیاہے آزاد عدلیہ ریاست کا سٹیک ہولڈر ہے، عوام نے 2007ء نے عدلیہ بحالی کےلئے قربانیاں دیں اسلئے چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن بنایاجائے اوربتایاجائے کہ عدلیہ آزاد ہے یا نہیں سچ اور جھوٹ سامنے آنا چاہئے، کبھی حکومت کہتی ہے ہم نئےہیں اور ہر غلطی کے بعد اداروں کے پیچھے کھڑی ہو کر انہیں متنازعہ بناتی ہے ،

    انہوں‌ نے کہاکہ وزیر اعظم امریکہ کے دورے پر جارہے ہیں بائیس جولائی کو ٹرمپ سے عمران خان ملیں گے اب موقع ہے قومی ترجمانی کرکے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہائی اور ساتھ لانے کےلئے اقدامات کریں، اب موقع ہے کہ عمران خان امریکہ کو کہیں کہ اقوام متحدہ کے قرارداد کے تحت کشمیری عوام کوُاستصواب رائے دیاجائے ، ایک طرف کشمیریوں کے راستے بند کئے جارہی ہیں دوسری طرف بھارتی شہریوں کےلئے راستے بنائےجا رہے ہیں کشمیرکے بغیر کوئی مسئلہ حل نہ ہو گا ، جماعت اسلامی گولی اور گالی کی سیاست سے بے زاری کااعلان کرتی ہے، ملک اور پارلیمنٹ پر سرمایہ داروں کا قبضہ ہے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے کرپشن فری مہم احتساب کا مطالبہ کیاتھا اب تک حقیقی احتساب نہیں گل گپاڑہ مچایاجارہاہے ایک روپیہ بھی نہیں لیاگیا ، نہ بیرونی بینکوں میں پڑے تین پچانوے بلین ڈالر اور پانامہ کے چار سو چھتیس لوگوں کا احتساب کیاگیا، جماعت اسلامی کرپشن فری اور احتساب مہم کو جاری رکھے گی اور نچلی سطح تک اقلیت و عوام کے حقوق کےلئے اپنا فرض ادا کرتے رہیں گے، نیب چئیرمین پر امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت و اپوزیشن کااختیار نہیں ہونا چاہیے بلکہ چیف جسٹس اور چاروں صوبائی چیف جسٹس لائیں تاکہ غیر جانبدار شخص لایاجائے ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی میں کوئی فرق نہیں سمجھتے ان کا وزیر خزانہ اب لگایاگیا تو سوچا مبارکباد پیپلزپارٹی کو ہی دوں ، اپوزیشن کی اے پی سی میں اس لئے نہیں گئے کیونکہ پی ٹی آئی ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک ہی ہیں آدھی پیپلز پارٹی تو پی ٹی آئی میں ہے ، رانا ثنااللہ خان جب پکڑے گئے تو ان پر بہت ترس آیا، منڈی بہائوالدین میں مریم نواز کاجلسہ کرنا عوامی حق ہے اس کی مذمت کرتے ہیں ماضی کی حکومت نے جلسے جلوسوں پر پابندی لگائی تو اس سے عوام میں غصہ بڑھا ہے ، حکومت برائے ریلیف نہیں برائے ٹیکسز ہے

    جماعت اسلامی نے سترہ نکاتی معاشی ایجنڈا حکومت کو دے چکے ہیں ہماری بات کے بھائے آئی ایم ایف پر یقین زیادہ کیااور ان کے کہنے پرآئی ایم ایف اور سٹیٹ بینک کے سربراہ کو تبدیل کیاگیا، جس جس نے پیسہ لیا وہ اگر پیپلزپارٹی پی ٹی آئی یا ن لیگ میں ہے ان سے پیسہ لینا چاہئے لیکن باہر بھیجنا درست نہیں ہے ، اس وقت مسئلہ چئیرمین سینٹ کا نہیں ہے بلکہ مہنگائی کا ہے ہمارا ایشو مہنگائی ہے جو قہر کی صورت میں ہےابھی وقت نہیں جب وقت آئے گا تو بتا دیں گے.

  • جج صاحب تھینک یو ویری مچ، آپ نے ویڈیو کا انکار نا کر کے اس کی تصدیق کر دی، مریم نواز

    جج صاحب تھینک یو ویری مچ، آپ نے ویڈیو کا انکار نا کر کے اس کی تصدیق کر دی، مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جبر و بلیک میلنگ کا شکار ہو کر اپنے ضمیر کے خلاف فیصلہ دینے والے جج صاحب! میں سمجھ سکتی ہوں کہ آج بھی فیصلے کی طرح تیار شدہ پریس ریلیز پر آپ نے مجبوری میں دستخط کیے ہوں گے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغآم میں انہوں‌ نے جج ارشد ملک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ
    تھینک یو ویری مچ، آپ نے ویڈیو کا انکار نا کر کہ تصدیق کر دی۔

    واضح رہے کہ آج العزیزیہ ریفرنس کیس میں نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک نے مریم نواز کی طرف سے کل پریس کانفرنس میں پیش کردہ ویڈیو کو جھوٹ پر مبنی اور جعلی قرار دیا ہے. ان کی اس پریس ریلیز کے بعد مریم نواز نے یہ ٹویٹ‌کی ہے.

  • قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کپتانی چھوڑیں گے یا نہیں؟ پریس کانفرنس میں دو ٹوک اعلان کر دیا

    قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کپتانی چھوڑیں گے یا نہیں؟ پریس کانفرنس میں دو ٹوک اعلان کر دیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم کی اتنی بری پوزیشن نہیں11 پوائنٹس کے ساتھ واپس آئے ہیں، میں نے اپنی بیٹنگ کےبارے میں نہیں سوچا، ٹیم کیلئے سوچا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ میں‌ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے پر وطن واپسی کے بعد کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہاکہ پی سی بی نے کپتان بنایا وہی ہٹائیں یا برقرار رکھیں فیصلہ انہی کا ہے، کپتانی میں نہیں چھوڑوں گا، بھارت سے میچ میں شکست کے بعد مختلف مواقع پر کھلاڑیوں‌ کے ساتھ برے واقعات پیش آئے. شروع کے میچوں‌ میں ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی. میں مانتا ہوں کے پہلے پانچ میچوں‌ میں ہم اچھا نہیں کھیلے تاہم انگلینڈ کیخلاف میچ میں کم بیک کیا اور آخری چار میچوں‌ میں ٹیم نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ۔

    انہوں‌ نے کہ رن ریٹ اچھا نہ ہونے کی وجہ سے ہم سیمی فائنل میں نہیں‌ پہنچ سکے، اسی طرح سری لنکا کے ساتھ کھیلا گیا میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا یوں‌ رن ریٹ بہت کم ہو گیا. پہلے میچ میں بھی کم سکور کی وجہ سے رن ریٹ گر گیا تھا. ہم بڑے مارجن سے نہیں‌ جیت سکے اس کی وجہ پچز تھیں‌. ان کا کہنا تھا کہ جب ہم ناکام ہوتے ہیں‌ تو سب کی طرح ہمیں بھی دکھ ہوتاہے . پاکستانی ٹیم جیتنے کیلئے گئی تھی لیکن کامیاب نہیں‌ ہو سکی. ہماری فیلڈنگ شروع میں‌ کمزور رہی تاہم بعد میں بہتر ہو گئی. ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی فارم میں تھےجس کی وجہ سے حسنین کو موقع نہ مل سکا،

    واضح رہے کہ پاکستان پہنچنے پر ان کی یہ پہلی پریس کانفرنس تھی. آج چند کھلاڑی وطن واپس پہنچے ہیں‌ جبکہ شعیب ملک سمیت دیگر کئی کھلاڑی اپنی فیملیز کے ساتھ انگلینڈ میں رکے ہیں جو چند دن کے بعد واپس لوٹیں گے.

  • احتساب عدالت کے جج کے انکار کے بعد ن لیگ کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، شہباز گل

    احتساب عدالت کے جج کے انکار کے بعد ن لیگ کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، شہباز گل

    وزیر اعلیٰ‌ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ مریم کی فہم و فراست ن لیگ کی سیاست کو دفنا دے گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر کو سیاست کی ساکھ خراب کرنے پر سیاست سے دستبردار ہو جانا چاہیے، افسوس سیاسی جماعتیں اپنے بڑوں کی کرپشن بچانے کیلیے کسی بھی حدتک جا سکتی ہیں، کل شہباز شریف، شاہد خاقان، دیگر سیاستدانوں کواخلاقی جرات کامظاہرہ کرناچاہیےتھا، قوم نے دیکھ لیا اپنے مفاد کیلیے یہ لوگ کس طرح قومی اداروں پر کچڑا اچھالتے ہیں،

    انہوں‌ نے کہاکہ ججوں پر دباؤ ڈالنا اور اثر ورسوخ استعمال کرنا ان کا پرانا وتیرہ رہا ہے، مریم کی جذباتی تقریر اور ڈرامے کا شو فلاپ ہو گیا، لیگی قیادت نے کل دو گھنٹے قوم کو یرغمال بنائے رکھا، ن لیگ کی سیاست جھوٹ، جھوٹ اور جھوٹ پر ہی مرکوز ہے. شہباز گل کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے جج کےانکارکے بعد انہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، افسوس کہ لیگی رہنمااپنے پرانے وتیروں سے باز نہیں آئے، بیگم صفدر کی پریس کانفرنس کا24گھنٹےگزرنے سے پہلے ہی ڈراپ سین ہوگیا،

  • جج ارشد ملک کی پریس ریلیز بھی دباؤ‌ کا نتیجہ، وہ پارٹی نہ بنیں‌ کیونکہ خود اس ویڈیو میں‌ ملوث ہیں

    جج ارشد ملک کی پریس ریلیز بھی دباؤ‌ کا نتیجہ، وہ پارٹی نہ بنیں‌ کیونکہ خود اس ویڈیو میں‌ ملوث ہیں

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ فیصلے کی طرح جج صاحب کی پریس ریلیز بھی دباؤ کا نتیجہ ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہاکہ جج صاحب پارٹی نہ بنیں کیونکہ وہ خود اس ویڈیو میں ملوث ہیں، نوازشریف کےلوگوں نےرشوت کی پیشکش اوردھمکیاں دیں توٹرائل میں کیوں نہ بتایا؟ جج صاحب مظلوم ہیں ،بار بار دباؤ ڈال کر ان سے یہ چیزیں کرائی جائیں گی،

    انہوں نے کہاکہ مریم نواز نے کہہ دیا ہے کہ ویڈیو کو جس فورم پر لےجاناچاہیں لے جائیں، واضح‌ رہے کہ آج احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے مریم نواز کی طرف سے ان کے متعلق جاری کردہ ویڈیو کو جعلی اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے.

  • پیپلز پارٹی نے جج ارشد ملک کے مبینہ ویڈیو سکینڈل سے متعلق سپریم کورٹ‌ سے بڑا مطالبہ کر دیا

    پیپلز پارٹی نے جج ارشد ملک کے مبینہ ویڈیو سکینڈل سے متعلق سپریم کورٹ‌ سے بڑا مطالبہ کر دیا

    پیپلز پارٹی نے عدلیہ کی ساکھ پر سوالات اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عدلیہ کی ساکھ پر سوالات افسوسناک ہیں،سپریم کورٹ وڈیو لیک پر کھلی سماعت کرے، آزاد عدلیہ کاتصوریقینی بنانے کیلیے سپریم کورٹ انصاف سربلند کرنے میں کردار ادا کرے، پی پی پی ماضی کے حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کرتی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی روح کئی دہائیوں سے انصاف کی منتظر ہے،

    پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہاکہ جسٹس(ر)نسیم حسین شاہ کااعتراف رکارڈ پرموجود ہے،جسٹس (ر) عبدالقیوم کی گفتگو افشا ہو چکی، نیب کےچیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال یکطرفہ احتساب سے متنازع ہوچکے ہیں، واضح رہے کہ مریم نواز نے کل ایک ویڈیو پیش کر کے جج ارشد ملک پر سنگین الزامات لگائے اور کہا تھا کہ انہوں نے نواز شریف کے خلاف فیصلہ دباؤ اور کسی کے کہنے پر کیا ہے.

  • جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو اور جلسہ پر پابندی، پیپلز پارٹی بھی ن لیگ کی حمایت میں میدان میں آ گئی

    جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو اور جلسہ پر پابندی، پیپلز پارٹی بھی ن لیگ کی حمایت میں میدان میں آ گئی

    سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین نفیسہ شاہ نے کہا ہےکہ مریم نواز کو جلسہ کرنے سے روکنا سیاسی آزادیوں کو سلب کرنا ہے، نیب کے بعد احتساب عدالتوں کی ساکھ سوالیہ نشان بن گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق نفیسہ شاہ نے کہاکہ ریاستی طاقت کےذریعے آواز دبانا شرمناک عمل ہے، مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم حوصلہ کریں، پارٹی ابھی شروع ہوئی ہے،

    ان کا کہنا تھاکہ کہاں ہے وہ کنٹینرجس کی پیشکش کرتے تھے، واضح رہے کہ منڈی بہاؤالدین کی ضلعی انتظامیہ نے مریم نواز کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے جبکہ مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ ہر صورت جلسہ کریں گی.

  • فردوس عاشق اعوان کی مریم پر سخت تنقید ، کہا مبینہ ویڈیو بنانے اورچلانے والے دونوں کردار جھوٹے ہیں

    فردوس عاشق اعوان کی مریم پر سخت تنقید ، کہا مبینہ ویڈیو بنانے اورچلانے والے دونوں کردار جھوٹے ہیں

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کی طرف سے وضاحتی بیان جاری کرنے کے بعد ن لیگی قیادت پر سخت تنقید کی اور کہا ہے کہ آڈیو ویڈیو ٹیپ بنانے اور چلانے والے دونوں کردار سند یافتہ جھوٹے ہیں۔ ایک قاتل اور غنڈہ گینگ کا سربراہ جبکہ دوسری کیلبری فونٹ کی معروف جعلساز بے، یہ وہ کردار ہے جو بے نامی دار ہے۔


    فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں‌ لکھا ہے کہ سرکاری خزانے کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹنے اور عوام کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے مال مسروقہ کی برآمدگی جاری رہے گی۔ نوازشریف جیل میں ہیں تو مریم صفدر بتائے کس حیثیت میں بغیر کسی استحقاق اتنا عرصہ سرکاری بلٹ پروف کار استعمال کر رہی تھیں ؟


    انہوں نے لکھا کہ جنہیں سرکاری خزانے میں نقب لگانے کی عادت ہو انہیں جیب سے خرچ کرنا محال ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان کی جانب سے یہ ٹویٹ جج ارشد ملک کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کرنے کے بعد کی گئی ہیں.

  • جج ارشد ملک کا جعلی ویڈیو پر تحقیقات کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ‌ کو خط لکھنے کا فیصلہ

    جج ارشد ملک کا جعلی ویڈیو پر تحقیقات کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ‌ کو خط لکھنے کا فیصلہ

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے الزامات کے بعد آج پریس ریلیز جاری کر کے وضاحت پیش کرنے والے جج ارشد ملک نے مبینہ ویڈیو اور الزامات کے خلاف چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق میڈیا رپورٹس میں‌ کہا گیا ہے کہ جج ارشد ملک اپنے خط میں ان ویڈیوالزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کریں گے. واضح رہے کہ آج انہوں نے اپنی پریس ریلیز میں‌ کہا ہے کہ میں ارشد ملک احتساب عدالت کے جج کے فرائض انجام دے رہاہوں ، گزشتہ روز پریس کانفرنس میں مریم نوازشریف کی جانب سے جو ویڈیو دکھائی گئی وہ جھوٹی اور جعلی ہے ، مجھ پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے میری ذات ، ادارے اور خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی ہے ،میں حقائق منظر عام پر لانا چاہتاہوں ۔

    ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے انہیں‌ بار بار رشوت کی پیشکش کی گئی اور تعاون نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں لیکن میں نے کوئی دباﺅ قبول نہیں کیا ، حق و سچ اور قانون کے مطابق کیسز کے فیصلے سنائے ۔ اگر دباﺅ یا رشوت کے لالچ میں فیصلہ سنانا ہوتا تو ایک مقدمے میں سزا اور دوسرے میں بری نہ کرتا ۔یہ پریس کانفرنس میرے فیصلوں کو متاثر کرنے محض کی گئی ہے ۔

    جج ارشد ملک نے اپنی پریس ریلیز میں‌ کہا ہے کہ ویڈیو حقائق کے برعکس ہے اور جو اس میں کی گئی گفتگو کوتو ڑ مروڑ کر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، اس حوالہ سے ضروری ہے کہ سچ کو سامنے لایا جائے ، میں نے انصاف کرتے ہوئے نوازشریف کو العزیزیہ میں سز ا سنائی ، مجھ پر بطور جج بالواسطہ یا بلاواسطہ کوئی دباﺅ نہیں تھا ۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے پر جوالزامات لگائے گئے ہیں وہ سراسر بے بنیاد ہیں. میں نے اپنی جان اور مال کو اللہ کے سپر د کر دیاہے.

    واضح رہے کہ جج ارشد ملک چھٹی ہونے کے باوجود احتساب عدالت پہچے اور اپنا موقف جاری کیا.

  • مریم نواز کے الزامات پر جج ارشد ملک بھی میدان میں‌ آگئے، کہا جھوٹی ویڈیو سے ساکھ متاثر کی گئی

    مریم نواز کے الزامات پر جج ارشد ملک بھی میدان میں‌ آگئے، کہا جھوٹی ویڈیو سے ساکھ متاثر کی گئی

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی طرف سے العزیزیہ ریفرنس کیس کا فیصلہ سنانے والے جج سے متعلق مبینہ خفیہ ویڈیو جاری کرنے پر احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کا موقف بھی سامنے آگیا ہے اور انہوں نے اتوار کے دن احتساب عدالت پہنچ کر باضابطہ طور پر ایک پریس ریلیز جاری کی ہے. ان کا کہنا ہے کہ ویڈیوزمیں مختلف موضوعات پرکی جانےوالی گفتگوکوتوڑمروڑکرپیش کیاگیا ہے. ناصر بٹ اور اسکا بھائی عبداللہ بٹ عرصہ دراز سے مجھ سے بے شمار بار ملتے رہےہیں، میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشدملک نے کہا ہے کہ میں ارشد ملک احتساب عدالت کے جج کے فرائض انجام دے رہاہوں ، گزشتہ روز پریس کانفرنس میں مریم نوازشریف کی جانب سے جو ویڈیو دکھائی گئی وہ جھوٹی اور جعلی ہے ، مجھ پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے میری ذات ، ادارے اور خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی ہے ،میں حقائق منظر عام پر لانا چاہتاہوں ۔

    جج ارشد ملک کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے انہیں‌ بار بار رشوت کی پیشکش کی گئی اور تعاون نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں لیکن میں نے کوئی دباﺅ قبول نہیں کیا ، حق و سچ اور قانون کے مطابق کیسز کے فیصلے سنائے ۔ اگر دباﺅ یا رشوت کے لالچ میں فیصلہ سنانا ہوتا تو ایک مقدمے میں سزا اور دوسرے میں بری نہ کرتا ۔یہ پریس کانفرنس میرے فیصلوں کو متاثر کرنے محض کی گئی ہے ۔

    جج ارشد ملک نے اپنی پریس ریلیز میں‌ کہا ہے کہ ویڈیو حقائق کے برعکس ہے اور جو اس میں کی گئی گفتگو کوتو ڑ مروڑ کر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، اس حوالہ سے ضروری ہے کہ سچ کو سامنے لایا جائے ، میں نے انصاف کرتے ہوئے نوازشریف کو العزیزیہ میں سز ا سنائی ، مجھ پر بطور جج بالواسطہ یا بلاواسطہ کوئی دباﺅ نہیں تھا ۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے پر جوالزامات لگائے گئے ہیں وہ سراسر بے بنیاد ہیں. میں نے اپنی جان اور مال کو اللہ کے سپر د کر دیاہے.

    واضح رہے کہ جج ارشد ملک چھٹی ہونے کے باوجود احتساب عدالت پہچے اور اپنا موقف واضح‌ کرنے کیلئے پریس ریلیز جاری کی. ایک دن قبل مریم نواز نے پریس کانفرنس کے دوران ان کی مبینہ خفیہ ویڈیو جاری کی تھی جس میں‌ الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں‌ نے یہ فیصلہ دباؤ پر کیا ہے.

  • جج ارشد ملک کی احتساب عدالت آمد، مریم نواز کے الزامات پر آج موقف پیش کرنے کا امکان

    جج ارشد ملک کی احتساب عدالت آمد، مریم نواز کے الزامات پر آج موقف پیش کرنے کا امکان

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنانے والے جج ارشد ملک احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں‌ کہا گیا ہےکہ جج ارشد ملک کی طرف سے اپنا موقف پیش کئے جانے کا امکان ہے. مریم نواز کی طرف سے گزشتہ روز پریس کانفرنس کےد وران ان کی مبینہ خفیہ ویڈیو پیش کئے جانے کے بعد آج ان کا احتساب عدالت پہنچنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ کچھ دیربعد اپنا موقف پیش کریں گے.

    جج ارشد ملک اتوار کا دن چھٹی ہونے کے باوجود احتساب عدالت پہنچے ہیں اور احتساب عدالت میں جج ارشد ملک اورعملہ چیمبر میں موجودہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، واضح رہے کہ مریم نواز نے کل الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ جج ارشد ملک نے کسی کے کہنے پر یعنی دباؤ میں‌ آکر نواز شریف کے خلاف سزا کا فیصلہ سنایا تھا. مریم نواز اس مبینہ ویڈیو کو دکھا کر حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا تھا کہ ان کے خلاف انتقامی کاروائیاں‌ کی جارہی ہیں.

  • منڈی بہاؤالدین جلسہ کی اجازت نہ دینے پر مریم نواز کا ٹویٹر پر شاعرانہ انداز میں‌ ردعمل

    منڈی بہاؤالدین جلسہ کی اجازت نہ دینے پر مریم نواز کا ٹویٹر پر شاعرانہ انداز میں‌ ردعمل

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے منڈی بہاؤالدین جلسہ کی اجازت نہ دیے جانے پر سوشل میڈیا پر شاعرانہ انداز میں ردعمل ظاہر کیا ہے.


    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مریم نواز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں‌ لکھا ہے کہ مانگے تانگے کی کرسی پر مرتے کیوں ہو؟ کہتے تھے آؤ میں کنٹینر دوں گا، میں جو نکلی ہوں تو ڈرتے کیوں ہو ؟ عمل نہیں تو جھوٹی باتیں کرتے کیوں ہو؟

    واضح رہے کہ منڈی بہاؤالدین ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائداعظم گراؤنڈ میں جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ ایسا سکیورٹی خدشات کی بنا پر کیا جارہا ہے. دوسری طرف مریم نواز نے کہا ہےکہ وہ ہر صورت منڈی بہاؤالدین پہنچیں گی اور جلسہ سے خطاب کریں گی.

  • موٹر وے پر گاڑیوں‌ کے ٹائر پھٹنے کے زیادہ حادثات کیوں‌ پیش آتے ہیں؟ پولیس نے کیا مکروہ دھندے کا انکشاف

    موٹر وے پر گاڑیوں‌ کے ٹائر پھٹنے کے زیادہ حادثات کیوں‌ پیش آتے ہیں؟ پولیس نے کیا مکروہ دھندے کا انکشاف

    موٹر ویز پر انسانی جانوں‌ سے کھیلنے کے مکروہ دھندہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے. سروس ایریا میں‌ قائم ٹائر شاپس پر موجود کاریگر گاڑی کے ٹائروں‌ میں ہوا بھرتے وقت ٹائروں‌ پر تیز دھار آلوں سے کٹ لگا دیتے ہیں.

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق موٹر ویز اور ہائی ویز پر موجود ٹائر شاپس میں سے بعض‌ دوکانوں‌ پر کاریگر مذموم حرکت کرتے ہوئے جب ٹائروں‌ کو کٹ‌ لگاتے ہیں تو یہ ٹائر تھوڑی دور جا کر ہی پھٹ جاتے ہیں اور پھر انہیں‌ مجبورا ٹائروں کی انہی دوکانوں سے متاثرہ لوگوں‌ کو چار گنا مہنگی قیمت پر ٹآئر خریدنا پڑتے ہیں. ٹائروں‌ پر کٹ لگانا اس قدر خوفناک حرکت ہے کہ اس سے بعض اوقات بڑے حادثات بھی رونما ہو جاتے ہیں.

    موٹر وے پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کے نوٹس لینے پر انہوں نے اس مکروہ دھندے میں‌ ملوث چار درندوں‌ کو گرفتار کر لیا اور تھانہ بھیرہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے. بھیرہ کے قریب موٹر وے پر ایک ٹآئر شاپ پر کاریگر ٹائر کو ایسے ہی پنکچر لگاتے وقت تیز دھار آلہ سے کٹ لگا رہے تھے کہ وہاں‌ سادہ کپڑوں‌ میں‌ موجود پولیس اہلکار نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا. پولیس نے اس گروہ کے چار اہلکاروں‌ کو گرفتار کیا ہے. یہ بے رحم مافیا کافی دیر سے یہ حرکتیں‌ کر رہا تھا.

    واضح‌ رہے کہ موٹر وے پر ٹائر پھٹنے سے پیش آنے والے واقعات کے نتیجہ میں آٹھ سو سے زائد حادثات پیش آئے ہیں. یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ گاڑیاں‌ زیادہ تر وہیں پنکچر ہوتی ہیں جہاں‌ پنکچر لگانے والے موجود ہوتے ہیں. اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ وہ دوکانوں‌ سے کچھ فاصلہ پر نوکیلے کیل اور شیشے کے ٹکڑے پھینک دیتے ہیں‌ جس سے گاڑیوں‌ کے ٹائر پنکچر ہوتے ہیں. موٹر وے پولیس نے اپیل کی ہے کہ گاڑی کے ٹائر چیک کرواتے وقت آپ خود وہاں‌ موجود رہیں‌ اور اپنی نگرانی میں ٹائر میں ہوا بھروائیں‌ یا پنکچر لگوائیں تاکہ کسی قسم کے ایسے حادثہ سے بچا جاسکے.

  • افغانستان، غزنی میں این ڈی ایس دفتر کے باہر دھماکہ، 12 ہلاک 20 سے زائد زخمی

    افغانستان، غزنی میں این ڈی ایس دفتر کے باہر دھماکہ، 12 ہلاک 20 سے زائد زخمی

    افغانستان کے شہر غزنی میں خودکش دھماکہ ہوا ہے جس میں‌ ہلاکتوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے جس کی افغان حکام نے بھی تصدیق کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق خودکش دھماکے میں افغان انٹیلیجنس ایجنسی کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا ہے. یہ دھماکہ افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس دفتر کے قریب ہوا ہے جس میں 20 سے زائد زخمی بھی ہوئے ہیں‌۔

    میڈیا رپورٹس میں‌کہا گیا ہے کہ واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا. افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق بارودی مواد سے بھری گاڑی کو خفیہ ایجنسی این ڈی ایس دفتر کے قریب دھماکے سے اڑادیا گیا جس سے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں‌ کا خطرہ ہے تاہم مزید تحقیقات کی جاری ہیں۔

    غزنی میں ہونے والے اس دھماکہ کی ذمہ داری طالبان نے کی ہے اور کہا ہے کہ دھماکے میں نیشنل ڈائیریکٹوریٹ سکیورٹی کو نشانہ بنانا مقصود تھا. واضح رہے کہ یہ دھماکہ شدید نوعیت کا تھا اور اس میں ہلاکتوں‌ کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے.

  • اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا مناسب نہیں، سپیکر بلوچستان اسمبلی

    اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا مناسب نہیں، سپیکر بلوچستان اسمبلی

    سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا مناسب نہیں ہے.
    چیئرمین سینیٹ کاعہدہ بلوچستان کےاحساس محرومی کے خاتمے کیلیے تحفہ تھا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق انہوں‌ نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ نےایوان بالاکو بلاتفریق اورغیرجانبدار ہوکرچلایا، صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے بلوچستان کےعوام میں منفی پیغام جائےگا، ادھر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہےکہ ہمارے لیے اس وقت اہم یہ ہے کہ حکومت کا راستہ کیسے روکا جائے، ماضی میں بھی جو کیا گیا سیاسی جماعتوں کو کانٹے چننے میں عشرے لگے،

    احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے بارے میں ایک فیصلہ تاریخ کرے گی.

  • بلاول بھٹو کا جلسہ میں‌ بڑی تعداد میں شرکت پر اہلیان ڈیرہ اسمعیل خان سے اظہار تشکر

    بلاول بھٹو کا جلسہ میں‌ بڑی تعداد میں شرکت پر اہلیان ڈیرہ اسمعیل خان سے اظہار تشکر

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جلسے میں بڑی تعداد میں لوگوں‌ کی شرکت پراہلیان ڈیرہ اسماعیل خان سے اظہار تشکر کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں‌ نے کہاکہ شہید حق نوازگنڈا پورپارک میں ذوالفقاربھٹو اوربینظیربھٹو نے بھی جلسے کیے ہیں. ان کا کہنا تھا کہ عوام نے سلیکٹڈ وزیراعظم اور پی ٹی آئی ایم ایف بجٹ کو مسترد کردیا ہے.

    بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ خیبرپختونخوا نااہل کٹھ پتلیوں کو کافی عرصے سے برداشت کررہا ہے، انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان کے لوگوں نے اسلام آباد کوپیغام دے دیا ہے، واضح رہے کہ ڈیرہ اسمعیل خان میں بلاول بھٹو نے ایک دن قبل جلسہ سے خطاب کیا تھا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں‌ نے شرکت کی تھی.

  • منڈی بہاؤالدین قائداعظم گراؤنڈ سیل، ضلعی انتظامیہ کا اجازت سے انکار، ہر صورت پہنچوں‌ گی، مریم نواز

    منڈی بہاؤالدین قائداعظم گراؤنڈ سیل، ضلعی انتظامیہ کا اجازت سے انکار، ہر صورت پہنچوں‌ گی، مریم نواز

    منڈی بہاؤالدین میں‌ ن لیگ کے جلسہ کے حوالہ سے ڈی پی او نے کہا ہے کہ مریم نواز کو سکیورٹی خدشات کےباعث جلسے کی اجازت نہیں دی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق مقامی انتظامیہ نے قائداعظم گراؤنڈ اب تک سیل کیا ہوا ہے اور کہا جارہا ہےکہ گراؤنڈ میں جمع پانی بارش کا ہے جبکہ گراؤنڈ میں انتظامیہ کی طرف سے پانی چھوڑنے کی بات درست نہیں‌ ہے. ضلعی انتظامیہ نے قائداعظم گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے.

    ادھر مسلم لیگ ن کی قیادت قائداعظم گراؤنڈ میں ہی جلسہ کرنے پر اصرار کر رہی ہے. انتظامیہ نےقائداعظم گراؤنڈ کے تینوں دروازوں کو تالے لگا دیے ہیں. دریں‌ اثناء مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا ہے کہ مریم نوازسہ پہر 3 بجے رائیونڈ سےمنڈی بہاؤالدین جلسے کیلیے نکلیں گی. مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ عمران صاحب آپ نے تو کہا تھا موت بھی برداشت کر سکتے ہیں لیکن عمران صاحب مریم نواز کا اتنا خوف کہ جلسہ گاہ میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے.

    مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب مریم نواز کومنڈی بہاءالدین میں جلسےکی اجازت نہیں دی گئی. واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے منڈی بہاؤالدین نے 15 کارکنان کی گرفتاری کا دعویٰ‌ کیا ہے. ادھر پولیس نے دوسرے شہروں سے بھی بھاری نفری طلب کر لی ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. پولیس نے جلسہ گاہ کی طرف جانےو الے تمام راستے سیل کر دیے ہیں.

  • شعیب ملک کی ریٹائرمنٹ پر ثانیہ مرزا جذباتی ہو گئیں، کیا کہا؟ جانیے اس خبر میں‌

    شعیب ملک کی ریٹائرمنٹ پر ثانیہ مرزا جذباتی ہو گئیں، کیا کہا؟ جانیے اس خبر میں‌

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور سینئر کھلاڑی شعیب ملک کے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا جذباتی ہو گئیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام لکھتے ہوئے پاکستان کیلئے خدمات انجام دینے پر سراہا ہے.


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہرکہانی کا اختتام ہے، لیکن اس زندگی میں ہراختتام کی ایک نئی شروعات ہوتی ہے، شعیب آپ نے 20 سال تک اپنے ملک پاکستان کے لیے خدمات انجام دیں، آپ اسے عزت اورعاجزی کے ساتھ جاری رکھیں۔ آپ نے جو کچھ بھی حاصل کیا اس کے لیے مجھے اورازہان کو آپ پر فخر ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ آپ جو ہیں ہمیں اس پرفخر ہے۔

    شعیب ملک نے ورلڈ کپ کے موقع پر جون میں‌ ہی اس اہم ایونٹ کے اختتام پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا. بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا جانےو الا میچ ان کا ون ڈے کرکٹ کا آخری میچ تھا. اپنی ریٹائرمنٹ پر انہوں نے ساتھی کھلاڑیوں‌ کا شکریہ ادا کیا تاہم اس صورتحال پر ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے ٹویٹر پر جذباتی پیغام تحریر کیا اور اپنے جذبات کا اظہار کیا.

    واضح‌ رہے کہ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کیرئر سے مطمئن ہیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزاریں گے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کی طرف توجہ دیں‌ گے. شعیب ملک کی ریٹائرمنٹ پر بعض‌ ساتھی کھلاڑی بھی افسردہ نظر آئے.

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی اور بلوچستان میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی اور بلوچستان میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آیندہ 24 گھنٹوں کےدوران کراچی میں‌ مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے. بتایا گیا ہے کہ جنوب مغرب سےہوائیں18 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے. زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے. محکمہ موسمیات کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مطلع صاف، موسم خشک اورگرم رہے گا.

    کوئٹہ میں آج صبح کم سےکم درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے. زیارت13، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے. بارکھان اوردالبندین میں کم سےکم درجہ حرارت27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے. اسی طرح‌ تربت اورلسبیلہ میں کم سےکم درجہ حرارت28ڈگری سینٹی گریڈ ہے.

  • ورلڈ کپ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں‌ کی وطن واپسی شروع، سرفراز احمد کراچی پہنچ گئے

    ورلڈ کپ، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں‌ کی وطن واپسی شروع، سرفراز احمد کراچی پہنچ گئے

    ورلڈ کپ میں‌ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ رہے ہیں. قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اورمحمد حسنین کراچی پہنچ گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کی ٹولیوں کی شکل میں وطن واپسی ہو گی. شعیب ملک، محمدعامر،وہاب ریاض اورمحمد حفیظ کچھ دن لندن میں اپنی فیملیز کے ساتھ قیام کریں گے اور پھر پاکستان واپس آئیں گے.

    قومی ٹیم کے کھلاڑی امام الحق،بابراعظم اورآصف علی لاہورپہنچ گئے ہیں. اسی طرح‌ دوسرے کھلاڑی بھی جلد پاکستان پہنچ جائیں‌ گے. پاکستان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر پاکستانی شائقین مایوس نظر آتے ہیں .

  • فردوس عاشق اعوان سے فلم پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کے وفد کی ملاقات، درپیش مسائل سے آگاہ کیا

    فردوس عاشق اعوان سے فلم پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کے وفد کی ملاقات، درپیش مسائل سے آگاہ کیا

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے فلم پروڈیوسرز ، ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کرنے والے وفد نے معاون خصوصی کو فلمی صنعت کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے آگاہ کیا. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ فلمیں کسی بھی معاشرے کی ثقافت، اقدار اور تشخص کو اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہوتی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت فلمی صنعت کی بحالی اور ترقی اولین ترجیح ہے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ فلم انڈسٹری کو درپیش مسائلِ کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ آرٹسٹ ہمارا قیمتی قومی اثاثہ ہیں، ان کی فلاح و بہبود ہمارا فرض ہے۔۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں جلد پروڈیوسرزفر اور ڈائریکٹرز کے ساتھ ایک اور اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں صنعت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے گی۔

  • اسحق ڈار کی واپسی، پاکستان کی برطانیہ سے معاہدہ کیلئے نیب، ایف آئی اے و دیگر سے قانونی رائے طلب

    اسحق ڈار کی واپسی، پاکستان کی برطانیہ سے معاہدہ کیلئے نیب، ایف آئی اے و دیگر سے قانونی رائے طلب

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ‌ رشید نے دعویٰ‌ کیا ہے کہ اسحق ڈار کو آئندہ پندرہ دنوں میں واپس لایا جائے گا جبکہ دوسری جانب حکومت پاکستان کی طرف سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے معاملے پر برطانیہ سے معاہدے کیلئے نیب، ایف آئی اے، وزارت قانون اور وزارت داخلہ سے قانونی رائے طلب کرلی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق حکومت ان دنوں‌ سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار کو وطن واپس لانے کے حوالہ سے بھرپور کوششیں‌ جاری رکھے ہوئے ہے. پاکستانی وزارت کارجہ نے برطانیہ سے آنے والے دنوں‌ میں‌ کئے جانے والے معاہدہ کے حوالہ سے تیارہ کردہ ڈرافٹ کو وزارت داخلہ کے پاس بھجوا دیا ہے جس پر وزارت داخلہ نے ایف آئی اے، نیب اور وزارت قانون سے اس ممکنہ معاہدے کے حوالہ سے قانونی رائے طلب کی ہے. حکومت برطانیہ سے اسحق ڈار کو واپس لانے کیلئے مضبوط اقدام اٹھانا چاہتی ہے اسی لئے تمام متعلقہ محکموں سے قانونی رائے طلب کی ہے تاکہ برطانیہ سے ممکنہ معاہدے کو حتمی شکل دی جاسکے.

    رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی جانب سے پاکستان نے درخواست پرسینیٹر اسحاق ڈار کی مشروط حوالگی پر رضامندی ظاہر کی گئی تھی جس پر دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط بھی ہوئے تھے لیکن اس حوالے سےمعاہدہ نہیں‌ ہوسکا۔ واضح‌ رہے کہ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار قومی احتساب بیورو نیب کو مطلوب ہیں‌. سابق وزیر خزانہ کے حوالہ سے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے انہیں‌ اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں تاہم اسحق ڈار وطن واپسی کیلئے تیار نہیں‌ ہیں‌ اس لئے حکومت کی کوشش ہے کہ برطانیہ سے معاہدہ کر کے انہیں‌ پاکستان واپس لایا جائے. اگر پاکستان اور برطانیہ کے مابین معاہدہ ہو جاتا ہے تو یہ تحریک انصآف حکومت کی بڑی کامیابی ہو گی اور آنے والے دنوں میں مسلم لیگ ن کیلئے مزید پریشانی کھڑی ہو جائے گی.

  • گڈو تھرمل پاور سٹیشن میں‌ فنی خرابی، سندھ، بلوچستان کے مختلف علاقوں‌ میں بجلی کی سپلائی معطل

    گڈو تھرمل پاور سٹیشن میں‌ فنی خرابی، سندھ، بلوچستان کے مختلف علاقوں‌ میں بجلی کی سپلائی معطل

    گڈو تھرمل پاوراسٹیشن کے تین یونٹس فنی خرابی کے باعث ٹرپ کر گئے جس سے صوبہ بلوچستان اور سندھ کے بہت سے علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی ہے۔ بجلی معطل ہونے سے لوگوں‌ کو سخت مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق گڈو تھرمل پاوراسٹیشن کے تین یونٹس فنی خرابی کے باعث ٹرپ ہوئے ہیں جس کے باعث 200 میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال ہوا ہے، تین یونٹس میں فنی خرابی کے سبب صوبہ بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی ہے۔ اس ساری صورتحال پر واپڈا ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر فنی خرابی کی وجہ معلوم نہیں‌ ہو سکی۔

    بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے عام لوگوں‌ اور کاروباری طبقہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے او رمعمولات کی سرگرمیاں‌ بری طرح‌ متاثر ہوئی ہیں.

  • ساڑھے پانچ ہزار ارب ٹیکس وصولی کا ہدف، ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

    ساڑھے پانچ ہزار ارب ٹیکس وصولی کا ہدف، ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

    فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ‌ کرتے ہوئے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ایف بی آر کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے گریڈ1 سے گریڈ18 کے 3 ہزار 71 ملازمین کے تبادلے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایمنسٹی سکیم کی کامیابی کے بعد ایف بی آر کی تاریخ میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ رواں مالی سال 2019-20 ءکے دوران 5 ہزار 555 ارب روپے کا ریونیو ہدف حاصل کرنے کیلئے کی جارہی ہے۔

    ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پشاور ،گوجرانوالہ، ملتان ،فیصل آباد کےدفاتر کا عملہ تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ ایف بی آر ریجنل دفاتر کراچی، لاہور، راولپنڈی اوراسلام آباد میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر سے 524 افسران کے تقرروتبادلے کئے گئے ہیں، گریڈ 20 کے افسرجاویداقبال کوکمشنران لینڈریونیواسلام آباد تعینات کردیاگیا جبکہ گریڈ 18کے افسرزاہدالباری کی کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کراچی میں تعیناتی کی گئی ہے ،اجمل خان ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ راولپنڈی،اظہرعباس شیرازی ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نوٹی فیکیشن کے مطابق لاہور میں 656، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 357 اہلکاروں کے تبادلے کئے گئے اسی طرح حیدرآباد ،کوئٹہ،ایبٹ آباد،سکھر اور سیالکوٹ میں بھی تبادلے کئے گئے جبکہ ساہیوال، بہاولپور اور سرگودھا ریجنل آفس میں بھی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ تبادلے ٹیکس دفاتر میں زیادہ شفافیت اور سہولت کیلئے کئے گئے ہیں. ایف بی آر میں کئے گئے تبادلوں‌ کو ایمنسٹی سکیم کے حوالہ سے بہت اہمیت دی جارہی ہے.

  • رانا ثناء‌اللہ جیل میں‌ دین پڑھیں گے، تفسیر قرآن اور احادیث کی کتب منگوا لیں، اہم خبر

    رانا ثناء‌اللہ جیل میں‌ دین پڑھیں گے، تفسیر قرآن اور احادیث کی کتب منگوا لیں، اہم خبر

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرقانون راناثناءاللہ نے جیل میں اسلامی وسیاسی کتب منگوالیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق راناثناءاللہ قید کے ایام میں تفسیرقرآن کریم اوراحادیث کی کتابیں بھی پڑھیں گے. میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں‌ نے بےنظیر بھٹو کی کتاب‘‘دخترمشرق’’پڑھنے کے لئے منگوائی ہے، اسی طرح راناثناءاللہ کوذوالفقارعلی بھٹوکی کتاب‘ ‘اگرمجھےقتل کیاگیا’’ بھی بھجوادی گئی ہے،

    واضح رہے کہ رانا ثناء‌اللہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.

    کہا گیا ہے کہ راناثناءاللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا ہے اور اگر وہ سوالوں کے جواب دینے میں ناکام ہوئے تو انہیں با ضابطہ طور پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ان کا ذاتی موبائل نمبر بند ہوگیا ہے جبکہ ان کے سکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کا نمبر بھی بند ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ بھی نظر آتی ہے.

  • کالا جادو یا کچھ اور؟ بدین کے تاریخی قبرستان سے بچوں‌ کی لاشیں‌ کہاں‌ گئیں؟ ہولناک خبر

    پاکستان میں صوبہ سندھ کے ضلع بدین میں‌ واقع تاریخی قبرستان سے معصوم بچوں کی لاشیں غائب ہونے کے افسوسناک واقعات پیش آئے ہیں‌ جس پر ضلع بھر کے لوگوں‌ میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سندھ کے ضلع بدین میں‌ شہر کے تاریخی شاہ قادری قبرستان سے پچھلے ایک ہفتے کے دوران بچوں کی قبروں میں سے پانچ کی لاشیں مبینہ طور غائب ہوئی ہیں جس پر اہل علاقہ سخت پریشان کن صورتحال سے دوچار ہیں. بچوں کی لاشیں غائب اور بے حرمتی کے واقعات سامنے آنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی کیفیت پائی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب انتظامیہ ان واقعات سے لاعلمی کا اظہار کرتی نظر ہے ۔

    تاریخی شاہ قادری قبرستان کے گردونواح‌ میں‌ بسنےو الے لوگوں‌ کا کہنا ہے کہ قبرستان میں رات کے وقت مشکوک افراد کو دیکھا گیا ہے یہ کام جادو ٹونے کیلئے کیا جارہا ہے جبکہ چاردیواری نہ ہونے کے باعث آوارہ کتے بھی قبرستان میں نظر آتے ہیں۔ علاقہ کے رہائشی افراد کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے اور اس حوالہ سے ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دینے کے باوجود تاحال انتظامیہ نے کسی قسم کا کوئی نوٹس نہیں لیا ہے۔

    واضح رہے کہ کالا جادو کرنےو الوں‌ کی جانب سے پہلے بھی اس قسم کے واقعات پیش آتے رہے ہیں‌ تاہم ابھی تک اس سلسلہ پر کنٹرول نہیں‌ کیا جاسکا ہے. لوگوں‌ کا کہنا ہے پاکستان بھر میں کالا جادو کرنے والوں‌ کےخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کرنی چاہیے اور اس غیر شرعی کاروبار کو ہر صورت بند کرنا چاہیے.

  • حکومت ہرماہ کتنی بڑی تعداد میں‌ لوگوں کوبلا سود قرضے فراہم کرے گی؟ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتا دیا

    حکومت ہرماہ کتنی بڑی تعداد میں‌ لوگوں کوبلا سود قرضے فراہم کرے گی؟ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتا دیا

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ سڑکوں پرسونےوالوں کےلیےپناہ گاہیں تعمیرکی گئیں، موجودہ بجٹ میں غریب عوام کوریلیف دیاگیاہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اس حکومت میں غریب عوام کےبارےمیں سب سےزیادہ سوچاجارہاہے، یہ قرضے ان کی زندگیوں میں انقلاب لائیں گے، لاکھوں افرادہنرکی تعلیم سےمستفیدہوں گے، جن لوگوں کےپاس سرمایہ نہ ان کےلئےیہ قرضےبہت اہم ہوتےہیں، چھوٹےسطح کےقرضےغریب آدمی کی زندگی میں انقلاب لاسکتےہیں، منصوبےسے4سال میں ایک کروڑ61لاکھ افرادمستفید ہوسکیں گے، حکومت ہرماہ80ہزارافرادکوبلاسودقرضےفراہم کریگی،

    ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہاکہ لاکھوں افراد ہنر کی تعلیم سے مستفید ہوں گے، 22این جی اوزہمارےاس پروگرام میں شامل ہیں، غربت کےخاتمےکےپروگرام میں این جی اوز بھی شامل ہونگی،

  • عمران خان دورہ امریکہ کے بعد اور کس ملک جائیں‌ گے؟ مودی سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر

    عمران خان دورہ امریکہ کے بعد اور کس ملک جائیں‌ گے؟ مودی سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر

    وزیر اعظم عمران خان ستمبرمیں روس کا دورہ کریں گے، وہ اپنے اس دورہ کے دوران کثیرالملکی ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ایسٹرن اکنامک فورم 4 سے 6 ستمبرکوروس میں ہو گا، عمران خان اس کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے تاہم اس دوران پاک بھارت وزرائے اعظم کے مابین ملاقات ہو گی یا نہیں‌ اس حوالہ سے ابھی کسی تفصیل سے آگاہ نہیں کیا گیا.

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان رواں‌ ماہ امریکہ کے دورہ پر بھی جارہے ہیں جہاں‌ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں‌گے جس میں افغانستان میں جاری امن عمل سمیت دیگر اہم ایشوز پر باہم گفتگو کی جائے گی. اس دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں‌ گے. وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور بعد ازاں‌ روس کے دورہ کرنے کو بہت اہمیت دی جارہی ہے.

  • پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر آج ہیتھرو ایئرپورٹ لندن سے وطن واپس روانہ ہو گی

    پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر آج ہیتھرو ایئرپورٹ لندن سے وطن واپس روانہ ہو گی

    ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف آخری میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم آج کچھ دیر بعد واطن واپسی کیلئے ہیتھرو ایئر پورٹ لندن سے دبئی روانہ ہوگی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض، محمد عامر، محمد حفیظ اورشعیب ملک ٹیم کے ساتھ روانہ نہیں ہورہے بلکہ وہ چند دن اپنے اہل خانہ کے ساتھ برطانیہ میں ہی رکیں گے جبکہ دوسرے تمام کرکٹرز ہفتے ّاور اتوارکی درمیانی شب لاہور ،کراچی اور دوسرے شہروں میں پہنچیں گے۔

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر ضروری کام نبٹانے کے لیے جوہانسبرگ کی آڑان بھریں گے۔ ٹیم مینجر طلعت علی اور بولنگ کوچ اظہر محمود بھی لندن میں ہی قیام کریں گے۔ ٹیم مینجمنٹ کے د وسرے تمام ارکان لاہور پہنچ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستانی نے اگرچہ ورلڈ کپ کا آخری میچ بنگلہ دیش سے جیت لیا تاہم کم رن ریٹ کی وجہ سے وہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہیں‌ کر سکی اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر آج واپس آرہی ہے.

  • چیئرمین ٹیوٹا کی تقرری میرٹ کے برعکس، بتایا جائے انہیں‌ یہ عہدہ کیوں‌ دیا گیا؟ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا گورنر کو خط

    چیئرمین ٹیوٹا کی تقرری میرٹ کے برعکس، بتایا جائے انہیں‌ یہ عہدہ کیوں‌ دیا گیا؟ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا گورنر کو خط

    جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے چیئرمین ٹیوٹا کے عہدے پر تقرر کے حوالہ سے گورنر پنجاب، وزیر اعلیٰ‌ پنجاب اور دیگر حکام کو مکتوب بھیجا ہے جس میں‌ کہا گیا ہے کہ حافظ فرحت عباس کی تقرری میرٹ کے برعکس کی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اظہر صدیق ایڈووکیٹ‌ نے اپنے مکتوب میں حافظ فرحت عباس کی تقرری کی وجوہات کے بارے میں تفصیلات مانگی ہیں اور لکھا ہے کہ انہیں‌ تمام تر ایسی وجوہات سے آگاہ کیا جائے جن کی بنیاد پر حافظ فرحت عباس کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے. اظہر صدیق ایڈووکیٹ‌ کی جانب سے بھجوائے گئے مکتوب کے متن میں‌ کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت متعلقہ حکام معلومات فراہم کرنے کے پابند ہیں،

    اسی طرح انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ معلومات فراہم نہ کرنا آئین کے آرٹیکل 19 اے کی کھلی خلاف ورزی ہے، ان کا کہنا تھا کہ حافظ فرحت عباس کے تقرر کی معلومات فراہم نہ کرنے پر قانونی دادرسی کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا، واضح‌ رہے کہ حافظ فرحت عباس کو ٹیوٹا کا چیئرمین لگائے جانے پر اعتراض‌ اٹھایا گیا تھا جس پر ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہبازگل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین ٹیوٹا کی تقرری قواعد وضوابط کے مطابق کی گئی ہے اوراس حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبریں بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں۔

  • کراچی، بھائی نے حقیقی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کیوں‌ کیا؟ ایس ایس پی نے اہم وجہ بیان کر دی

    کراچی میں ایک شخص کی جانب سے اپنی حقیقی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ایس ایس پی ملیر نے کہا ہے کہ قائدآباد،فردوس چالی میں مذکورہ شخص نے شک کی بنیاد پر بہن کو قتل کیا. اس دوران کی جانے والی فائرنگ سے خاتون جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوا ہے.

    ایس ایس پی ملیر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزم نے اپنےپڑوسی کوبھی فائرنگ سے زخمی کیا اورفرار ہو گیا. فائرنگ کر کے اپنی حقیقی بہن کو قتل کرنے والے شخص کا نام مرتضی بتایا گیا ہے. مقامی پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں.

  • اسلام آباد چڑیا گھر وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ماتحت کرنے کا فیصلہ، زرتاج گل وزیر کا زبردست خوشی کا اظہار

    اسلام آباد چڑیا گھر وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ماتحت کرنے کا فیصلہ، زرتاج گل وزیر کا زبردست خوشی کا اظہار

    وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ میں‌ اسلام آباد ہائی کورٹ‌ کا شکریہ ادا کرتی ہوں‌ کہ جس نے اسلام آباد چڑیا گھر کو میری وزارت کے ماتحت کرنے کا فیصلہ دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں اور میری وزارت اس کاز کیلئے کام کر رہی تھی کہ جانوروں‌ اور پرندوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں‌ ہو رہا. کروڑوں‌ کے ٹھیکے کنٹین وغیرہ کے دیے جاتے ہیں لیکن جانوراور پرندے بہت برے حالات میں رہتے ہیں. ہمیں‌ اس سلسلہ میں بہت جنگ لڑنا پڑی، میں‌ نے کیبینٹ میں‌ بھی یہ معاملہ اٹھایا تھا کہ اسلام آباد چڑیا گھر کی ملکیت میری وزارت کے ماتحت کی جائے اور یہ ہمارا حق بھی ہے.

    زرتاج گل وزیر کا اپنے ویڈیو پیغآم میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے میری اس بات کا سیریس نوٹس بھی لیا تھا اور انہوں‌ نے کہا تھا کہ فوری اس ایجنڈا کو اوکے کیا جائے. ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پڑھے لکھے لوگ ہیں جو اس چڑیا گھر کو صحیح‌ معنوں‌ میں چلا بھی اور جانوروں‌ کا اچھے طریقہ سے خیال رکھ سکتے ہیں. ہم دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستانی کس قدر زیادہ جانوروں‌ سے محبت کرتے ہیں. میں‌ لوگوں سے بھی کہتی ہوں‌ کہ وہ جانوروں‌کی اونر شپ لیں اور دنیا کو بتائیں کہ پاکستانی جانوروں‌ سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں‌ اور ان کے بھی حقوق ہیں. میں اپنی وزارت کے تمام افسران، کمیٹی کے ممبران، اراکین پارلیمنٹ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں‌ کہ میں نے جہاں‌بھی اسلام آباد چڑیا گھر کو اپنی وزارت کے ماتحت کرنے کی بات کی انہوں‌ نے اس ایجنڈے کی حمایت کی.

    واضح‌ رہے کہ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے اسلام آباد کے چڑیا گھر کو وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ماتحت لانے کی کوششیں‌شروع کر رکھی تھیں‌اور ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے چڑیا گھر کی حالت بہت بری ہے ہم اسے واپس وزارت میں لینے جارہے ہیں ،پہلے یہ چڑیا گھر کیڈ کے ماتحت تھا پھر یہ داخلہ کے ماتحت آگیا ،داخلہ کا چڑیا گھر کے ساتھ کیا کام ہے ؟۔ زرتاج گل وزیر نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی چڑیا گھر وائلڈ لائف کے ماتحت آتا ہے۔

    آج کے ویڈیو پیغام میں زرتاج گل وزیر نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ‌نے ان کی وزارت کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے جس پر میں‌ بہت خوش ہوں.

  • مودی میں‌ دم ہے تو 15 اگست کو لال قلعہ پر پرچم لہرا کر دکھائیں، بھارتی فوجیوں‌ نے کھلا چیلنج دے دیا

    مودی میں‌ دم ہے تو 15 اگست کو لال قلعہ پر پرچم لہرا کر دکھائیں، بھارتی فوجیوں‌ نے کھلا چیلنج دے دیا

    بھارت میں‌ ہندوستانی ریٹائرڈ فوجیوں‌ نے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو کھلا چیلنج دیا ہے کہ وہ 15 اگست کو لال قلعہ پر انڈیا کا پرچم لہرا کر دکھائیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہندوستانی ریٹائرڈ فوجیوں‌ نے کہا ہے کہ مودی حکومت کنٹریکٹ پر ملک چلا رہی ہے. سسٹم ختم ہو کر رہ گیا ہے. مودی کو پانچ سال کیلئے اقتدار ملنے پر اگر وہ سمجھتے ہیں کہ جو چاہے کریں‌ تو ایسا نہیں ہے. بھارتی ریٹائرڈ فوجی اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں‌ پر سراپا احتجاج ہیں. بھارتی فوجی ون رینک، ون پنشن کے معاملہ پر سب سے زیادہ ناراض ہیں اور اس سلسلہ میں وہ احتجاجی دھرنے بھی دیتے رہے ہیں‌ جبکہ حالیہ الیکشن میں ایک فوجی نے مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کا بھی اعلان کر رکھا تاہم اس کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے.

    رپورٹ کےمطابق بھارتی ریٹائرڈ فوجیوں‌ کا کہنا ہے کہ وہ 15 اگست کو نریندر مودی کو لال قعلہ پر ہندوستانی پرچم لہرانے سے ہر صورت روکیں گے.

    پانچ سال کے لئے انہیں اقتدار مل گیا اور وہ جو چاہے وہ کریں گے“۔فوجیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ”2019کے لوک سبھا الیکشن کی گنتی بھی رکوانے کی کوشش کی اور اس کے لئے سپریم کورٹ کے چکر بھی کاٹے۔

    پھر وزیراعظم کے بشمول دیگر کابینی اور مملکتی وزراء کی حلف برداری تقریب کو روکنے کے لئے جنتر منتر پر دھرنا دیا“۔

  • پاکستان زندہ باد ،خالصتان زندہ باد،بنگلہ دیش سے میچ کے دوران بھارتی اور پاکستانی تماشائیوں نے لندن کی فضاوں کو گرما دیا

    پاکستان زندہ باد ،خالصتان زندہ باد،بنگلہ دیش سے میچ کے دوران بھارتی اور پاکستانی تماشائیوں نے لندن کی فضاوں کو گرما دیا

    لندن :پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران جہاں پوری کی دنیا کی نظریں تھیں وہاں برطانیہ کے اس اسٹیڈیم کے باہر کی فضا پاکستان زندہ باد ،خالصتان زندہ باد کے نعروں سے گونج رہی تھی .اس گونج کی بازگشت دہلی تک سنائی دی جب بھارتی وزارت خارجہ نے اس پر ناراضگی کا اظہار کیا

    https://twitter.com/FreeJagtar/status/1147161962666713089

    لارڈز کے اس میدان کے چاروں طرف بھارتی اور پاکستانی شائقین نے پاکستان زندہ باد اور خالصتان زندہ باد کے نعرے لگا کر برطانیہ کی فضاوں کو گرم کردیا ہے. یاد رہے کہ پاکستان کی جیت سے بڑی تعداد میں بھارتی خوش ہوتے ہیں اور ایسے ہی اگر پاکستان کسی میچ میں شکست ہو جائے تو اس کا بھی بھارتیوں کو بہت دکھ ہوتا ہے اس دکھ کا وہ بھارت میں‌تو اظہار نہیں کرسکتے لیکن بھارت سے باہر بھارت ایسے جزبات کو روک بھی نہیں‌سکتا جیسے کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے.

  • راولپنڈی بحریہ ٹاؤن چوری کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار

    راولپنڈی بحریہ ٹاؤن چوری کی واردات میں ملوث ملزمان گرفتار

    راولپنڈی :بحریہ ٹاون فیز 8 گھروں میں نقب زنی اور چوری کی وارداتیں کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا,ملزمان سے دوران نقب زنی چوری کی گئی رقم 5 لاکھ روپے برآمد,تفصیلات کے مطابق تھانہ روات کے علاقے بحریہ ٹاون فیز 8 میں نقب زنی اور چوری کی وارداتوں کے انسداد کے لیے سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کپٹین (ر) محمد فیصل رانا نے ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال کو خصوصی ٹاسک دیا ۔ ایس پی صدر ڈویژن نے ایس ڈی پی او صدر سرکل فرحان اسلم، ایس ایچ او روات راجہ سلیم اور محمد اکرم ایس آئی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ مزید ایس پی صدر ڈویژن نے نقب زنی ،چوری و دیگر واردات کے روک تھام کے لیے بحریہ ٹاون کے مختلف علاقوں میں گشت اور پکٹنگ کے نظام کو مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری کیں جس پر شب روز محنت کر کے ایس ایچ او روات اور اس کی ٹیم نے نقب زنی اور چوری کرنے والے دو ملزمان محمد طارق ولد محمد یسین سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور محمد عامر ولد محمد بشیر سکنہ چاکرہ کو حسب ضابطہ گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے دوران نقب زنی چوری کی گئی رقم 500000 لاکھ روپے برآمد کر لی گئی ۔روات پولیس کی ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں مفید طلب انکشافات متوقع ہیں۔

  • محرم الحرام کی آمد,سی پی او راولپنڈی نے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا

    محرم الحرام کی آمد,سی پی او راولپنڈی نے سیکورٹی پلان تشکیل دے دیا

    راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے محرم الحرام کے لئے سیکورٹی پلان بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذہبی تقریبات میں معمولی سی قانون شکنی بھی ناقابل برداشت ہے،وفاقی دار الحکومت کے ساتھ جڑواں شہر ہونے کی وجہ سے راولپنڈی کی بہت حساسیت ہے،ماضی میں یوم عاشور جو ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہم اس طرح کے واقعہ کو سوچنے کے بھی متحمل نہیں،ایس ایچ اوز،ڈی ایس پیز اور ایس پیز امن کمیٹی سمیت قانون پسند سماجی،تجارتی اور صاحب الرائے حلقوں سے مشاورت کرکے سیکورٹی برانچ کو محرم پلان کے لئے تجاویز بھجوائیں،ان کی روشنی میں حتمی سیکورٹی پلان ترتیب دیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس افسران کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،سی پی او فیصل رانا نے کہا کہ مذہبی،فرقہ وارانہ اور مسلکی شر ا نگیزی محض شر انگیزی نہیں ہوتی بلکہ بدتمیزیوں اور قانون شکنیوں کا وہ طوفان ہوتا ہے جو خدا نخواستہ آ جائے تو وہ سارے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے کر تباہی کرتا ہے،پولیس نے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر ایسی حکمت عملی اختیار کرنی ہے کہ جو بھی حالات ہوں فرقہ وارانہ اور مسلکی شرانگیزی کی چنگاری کو نہ صرف سلگنے سے پہلے بجھانا ہے بلکہ سلگانے والوں کو جیل بھجوا کر نشان عبرت بنانا ہے،انہوں نے کہا کہ ”اپنے عقیدے کو چھوڑو نہیں،کسی کے عقیدے کو چھیڑو نہیں“ کا فارمولہ پرہرمکتب فکر کو ہر حال میں عمل کرنا ہو گا،انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ نفرت آمیز تقاریر،شر انگیزی والے لٹریچر اور اکسانے والے نعروں پر مبنی وال چاکنگ کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں،وزارت داخلہ نے جن تنظیموں کو کالعدم قرار دیا ہے وہ کسی بھی عنوان سے کوئی بھی سرگرمی نہیں کر سکتیں،فورتھ شیڈول میں شامل افراد اگر کسی بھی عنوان سے کوئی سرگرمی کریں گے یا اپنے مسکن سے غائب ہوں گے تو ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے مقدمات درج ہوں گے،سی پی او نے کہا کہ مذہبی جلوسوں کے حوالے سے واضح احکامات ہیں کہ روائتی اور لائسنسی جلوسوں کے علاوہ کوئی جلوس نکل نہیں سکے گا،روائتی اور لائسنسی جلوس اپنے روٹ سے ایک انچ ادھر ادھر نہیں ہو سکیں گے،مقر رہ وقت سے پہلے نہ کوئی جلوس نکل سکے گا اور نہ ہی مقررہ وقت کے بعد ایک سیکنڈ بھی جاری رہ سکے گاجبکہ لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی سمیت نیشنل ایکشن پلان کی ایک ایک شق پر سختی اور قانون کی طاقت سے عمل کروایا جائے گاسی پی او نے کہا کہ محرم سے2ماہ قبل اسی لئے سیکورٹی پلان کی ایکسرسائیز شروع کی گئی ہے کہ اس میں امن کمیٹی سمیت تمام طبقات کی مثبت تجاویز کو شامل کر کے ایساسیکورٹی پلان ترتیب دیا جائے جس پر تمام مکاتب فکر اور راولپنڈی ضلع کے تمام حلقوں کو اطمینان ہو کیوں کہ راولپنڈی پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے خدا کے فضل و کرم سے اس سال محرم الحرام کے پروگراموں کوتاریخی حوالے سے پرامن طور پر ہر حوالے سے قانون کے دائرے میں مکمل کروانا ہے،سی پی او نے کہا تھانوں سے لے کر ضلع کی سطح تک امن کمیٹیوں کو فعال کیا جائے اگر اس میں ردو بدل ناگیز ہو تو متعلقہ اتھارٹیز کو تجاویز دی جائیں تاکہ قانون اور ضابطے کے تحت از سر نو مربوط حکمت عملی ترتیب دی جا سکے،سی پی او نے کہا کہ ایس ایچ او ز،ڈی ایس پیز اور ایس پیز کی طرف سے امن کمیٹیوں کے اجلاس مکمل ہونے کے بعد میں خود بھی امن کمیٹی کے معززقانون پسند مذہبی سماجی راہنماؤں سے ملوں گا ان کا کہنا تھا کہ اس تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے کہ امن کمیٹی کے اجلاس کو ماہانہ بنیادوں پر باقاعدہ کیا جائے تاکہ مذہبی رواداری اور ہم آہنگی اس قدر فروغ پائے کہ لوگ راولپنڈی ضلع کی مثال دیا کریں،سی پی او نے کہا کہ اس نیک کام کے لئے پولیس کو جو بھی وسائل درکار ہوں گی وہ ون ونڈو آپریشن کے تحت فوری طور پر میں خود مہیا کروں گا۔

  • پاکستان آوٹ:بنگلہ دیش کو94 رنز سے شکست ،جیت کسی کام نہ آسکی ،پاکستانیوں کے دل ٹوٹ گئے،کرکٹ کے میدان سے میٹھی اور کڑوی خبریں

    پاکستان آوٹ:بنگلہ دیش کو94 رنز سے شکست ،جیت کسی کام نہ آسکی ،پاکستانیوں کے دل ٹوٹ گئے،کرکٹ کے میدان سے میٹھی اور کڑوی خبریں

    لندن: بنگلادیش کی ٹیم 45 اوور زمیں 221 رنز پرڈھیر ہوگئی.بنگلہ دیش کو 94 رنز سے ہراکر بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دل ٹھنڈا نہ ہوسکا ،سیمی فائنل نہ پہنچنے کا دکھ اگلے ورلڈکپ تک رہے گا .سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کے دکھ نے کئی کھلاڑیوں کو کرکٹ سے بھی دور کردیا اور شعیب ملک جیسے کھلاڑی بھی اس موقع پر کرکٹ کو خداحافظ کہہ گئے،بنگلہ دیش سے جیت کی خوشی اور سیمی فائنل تک نہ پہنچنے کے دکھ جہاں قومی ٹیم سخت پریشان ہے وہاں قوم بھی اس صدمے میں اپنے کھلاڑیوں کے دکھ میں‌برابر کی شریک ہے،

    پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی اس وقت بہتر ہوئی جب ان کی جیت کسی کام کی نہ رہی ،بنگلہ دیش کی ٹیم 45 اورز میں 221 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں

    پاکستان کی طرف سے بہترین کارکردگی دکھانے پرشاہین آفریدی نے مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا .شاہین آفریدی نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی کہ بہترین کرکٹ کھیلی ہے اور یہ اعزاز میرے لیے ،میرے خاندان اور میرے ہم وطنوں کے لیے ایک تحفہ ہے یاد رہے کہ شاہین آفریدی ورلڈ کپ میں 5یا زائد وکٹیں لینے والےکم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

    بابراعظم نے 96 رنزبنائے.امام الحق نے 100 رنزکی اننگزکھیلی لیکن اس کے باوجود سیمی فائنل نہ پہنچے کا دکھ ان کو ضرور رہے گا،بنگلہ دیش کی طرف سے .بنگلادیش کےشکیب الحسن 64 رنز بنا کر نمایاں رہے.بنگلادیش کے مستفیض الرحمان نےبھی 5وکٹیں حاصل کیں.پاکستان کی طرف سے شاداب خان نے 2 ، محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

  • بلوچستان:بلوچ لبریشن آرمی کو دہشت گرد قرار دینے اورعام معافی کے بعد لاپتہ بلوچ واپس اپنے گھروں کو آنا شروع ہوگئے.

    بلوچستان:بلوچ لبریشن آرمی کو دہشت گرد قرار دینے اورعام معافی کے بعد لاپتہ بلوچ واپس اپنے گھروں کو آنا شروع ہوگئے.

    کوئٹہ:عین اس وقت جب ڈیفنس ہیومن رائٹس کی چیئر پرسن آمنہ مسعود جنجوعہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے لاپتہ افراد کے حوالے سے بات چیت کررہی تھیں .وائس آف بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئر مین نصراللہ بلوچ نے دوبارہ تصدیق کرتے ہوئے یہ پیغام دیا ہے کہ حکومت کی طرف سے عام معافی اور بلوچ لبریشن آرمی کو دہشت گرد قرار دینے کے بعد لاپتہ افراد نے اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع کردیا ہے اور اب تک چند دنوں میں 12 لاپتہ افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹ چکے ہیں.

    دوسری طرف جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمٰن بازئی کی سربراہی میں لاپتہ افراد سے متعلق وفاقی حکومت کے کمیشن کوئٹہ میں کیسز کی سماعت کا آغاز کر چکا ہے۔کمیشن نے 24 جون سے مسلسل نو روز تک 122 کیسز کی سماعت کی تھی۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے بھی یہ بتایا ہے کہ جنوری سے اب تک 200 لاپتہ افراد واپس اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

  • اسلام آباد:جدہ جانے والی پرواز 4 گھنٹے لیٹ،زائرین سخت پریشان،انتظامیہ کے خلاف احتجاج

    اسلام آباد:جدہ جانے والی پرواز 4 گھنٹے لیٹ،زائرین سخت پریشان،انتظامیہ کے خلاف احتجاج

    اسلام آباد:پاکستان سے سعودی عرب جانے والے حج زائرین کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب ایک نجی ایئر لائنز کی حج پرواز 4 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی.ابھی تک زائرین اسلام آباد ایئر پورٹ پر رکے ہوئے ہیں اور انتظامیہ کی بے حسی پر احتجاج بھی کررہےہیں.

    زائرین کے احتجاج کے بعد ایئر پورٹ انتظامیہ نے کہا ہے کہ کچھ وجوہات کی وجہ سے طیارے کو روکنا پڑا .اب طیارہ چار گھنٹے کی تاخیر کے بعد کچھ دیر میں روانہ ہوجائےگا.زائرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ اس قسم کی تاخیر پر نوٹس لیں. تاکہ آئندہ ایسی غلطی کا سامنا نہ کرنا پڑے

  • شہبازشریف سن لو موت قبول کر سکتا ہوں،کرپشن ،جہالت پر سودے بازی نہیں، وزیراعظم کا شہباز شریف کو پیغام

    شہبازشریف سن لو موت قبول کر سکتا ہوں،کرپشن ،جہالت پر سودے بازی نہیں، وزیراعظم کا شہباز شریف کو پیغام

    وزیراعظم عمران خان نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں تو موت بھی برداشت کر سکتا ہوں لیکن آپ نہیں کر سکتے۔مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے چند روز قبل اپنے بیان میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران نیازی صاحب اتنا ظلم کرو جتنا برداشت کر سکو۔

    عمران خان نے اسلام آباد میں غربت کے خاتمے کے قومی پروگرام ’احساس‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کہتے ہیں کہ اتنی سزا دینا جتنی برداشت کر سکتے ہو،شہباز شریف سن لو میں تو اپنی موت بھی برداشت کر سکتا ہوں لیکن آپ نہیں کر سکتے۔

    عمران خان نے مزید کہا کہ شہباز شریف لوٹی گئی دولت سے لطف اندوز ہونے کے لیے موت برداشت نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس سےکہنا پڑتا ہےکہ جو ملک اسلام کے نام پر بنا اس ملک میں انسانیت نظر نہیں آئی، غیر مسلم ممالک میں انسانیت کی زیادہ قدر نظر آئی۔انہوں نے کہا کہ جب سے پاکستان بنا ہے لوگوں میں احساس ہے ریاست میں نہیں، انسان اور جانوروں کے معاشرے میں انصاف، انسانیت کا ہی فرق ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عجیب عجیب باتیں سنتا تھا کہ ملک کو ایشین ٹائیگر بنا دیں گے، لاہور کو پیرس بنا دیں گے، 30 سال سے اقتدار میں رہنے والےکہتے ہیں میڈیکل چیک اپ کیلیے لندن جائیں گے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کمزور طبقے کی ذمہ داری ریاست کی ہوتی ہے اور ہر ماہ احساس پروگرام کے تحت کمزور طبقے کو اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

  • ایمنسٹی سکیم کامیاب، 25 روز میں کھربوں کے اثاثے ظاہرہوئے،ن لیگ کی سکیم میں بڑی مچھلیوں کو بچایا گیا ،ایف بی آر

    ایمنسٹی سکیم کامیاب، 25 روز میں کھربوں کے اثاثے ظاہرہوئے،ن لیگ کی سکیم میں بڑی مچھلیوں کو بچایا گیا ،ایف بی آر

    لاہور :پی ٹی آئی اور ن لیگ کی حکومت کی ایمنسٹی سکیم میں بڑے بڑے فرق اور امتیازی پہلو سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں.اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی ایمنسٹی اسکیم میں اپنے ہی لوگوں نے اپنی ہی حکومت پر اعتبار نہ کرتے ہوئے اثاثے چھپائے رکھے اور اپنے آپ کو پاکستان کے ٹیکس سسٹم میں لانے سے بچنے کی کوشش کرتے رہے .یہ بات بھی بڑی قابل غور اور دلچسپ ہے کہ ن لیگ کی ایمنسٹی سکیم میں بڑی مچھلیوں کے پہلےہی ایمنسٹی لینے کےباوجودبھی 25 دن کی سکیم میں پاکستان تحریک انصاف حکومت کی بڑی کامیابی 30 کھرب کے اثاثے ٹیکس نیٹ میں لے آئے.اس کے ساتھ ساتھ 4 فیصد کے حساب سے 71 ارب کا ریونیو بھی اکٹھا کر لیا.

    ایف بی آر کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت کی ایمنسٹی سکیم پر بہت سے پاکستانیوں نے اعتبار کیا ہے اور سک کی وجہ سے مزید1 لاکھ 37 ہزار + 15 ہزار جو پورٹل پے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں .ایف بی آر کے مطابق دوسرے راؤنڈ میں 35 فیصد ٹیکس کی شرح کے اضافے کے ساتھ مزید لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاری کررہے ہیں،جس کےحوالے سے 16 ہزار مزید بے نامی داروں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں.

    ایف بی آر ذرائع کے مطابق تیسرے فائنل راؤنڈ میں فل ٹیکس اور جرمانے کے ساتھ مزید وصولیاں کی جائیں گی.جس کے بعد ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے والوں کی تعداد اور بڑھ جائے گی.پھر کریک ڈاؤن کے ساتھ جائیدادوں کی ضبطگی اور نیلامی ہوگی .ایف بی آر حکام کے مطابق اس اسکیم سے 70 لاکھ بے نامی داروں کے ساتھ حکومت کے پاس 5 کروڑ 31 لاکھ افراد کا ڈیٹا موجود ہے

    ایف بی آرذرائع نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ تاجروں کے ساتھ مشاورت کے ساتھ فکسڈ ٹیکس لگایا جائے گابیرون ملک ڈیڑھ لاکھ بنک اکاونٹس میں ساڑھے7 ارب ڈالر بھی ظاہر کیے گئے ہیں .حکومت ان بیرون ملک اثاثوں کی واپسی کے لئیے بھی تیاری شروع کرچکی ہے. ایف بی آر حکام نے تسلی دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام الناس نے پراپیگنڈے کے باوجود اس عمران خان کی حکومت پر اعتبار کیا ہے.

  • رانا ثناء اللہ کے بعد ڈی ایس پی ملک خالد بھی گرفتار،کیس میں‌اہم پیش رفت

    رانا ثناء اللہ کے بعد ڈی ایس پی ملک خالد بھی گرفتار،کیس میں‌اہم پیش رفت

    فیصل آباد:رانا ثناء اللہ کی پشت پناہی کرنے والا پولیس آفیسر بھی گرفتار ،ملک خالد رانا ثناء اللہ کا فرنٹ مین کے طور پر جانا جاتا تھا.تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رانا ثناء اللہ کےحلقے سے ایک سابق یو سی چیئر مین کو بھی گرفتار کر لیا گیا .ملک خالد فیصل آباد میں‌بطور سپیشل پروٹیکشن یونٹ ڈی ایس پی رہ چکے ہیں.

    یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ انٹی نارکوٹس فورس نے آئی جی پنجاب سے ایک اور اہم گرفتاری کی اجازت مانگ لی ہے یہ گرفتاری ایک ایس ایس پی کی ہے جس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ وہ رانا ثناء اللہ کے کارخاص ہیں.

    ملک خالد کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ ملک خالد فیصل آبادمیں منشیات فروش گروہوں کے ساتھ نہ صرف رابطے تھے بلکہ یہ رانا ثناء اللہ کے قریبی ساتھیوں کو اس سلسلے میں تحفظ بھی دیتے تھے.انٹی نارکوٹس فورس حکام کا کہنا ہے کہ ملک خالد کو رانا ثناء اللہ سے تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا ہے.

  • چیئر پرسن ڈیفنس آف ہیو مین  رائٹس کی ڈی جی آئی ایس پی آر ملاقات .لاپتہ افراد پر بات چیت

    چیئر پرسن ڈیفنس آف ہیو مین رائٹس کی ڈی جی آئی ایس پی آر ملاقات .لاپتہ افراد پر بات چیت

    راوالپنڈی:چیئرپرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر سے ملاقات ،ملاقات میں پاکستان سے لاپتہ افراد کے حوالے سے گفتگو ہوئی .اس ملاقات میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈیفنس ہیومن رائٹس کی چیئر پرسن کو بتایا کہ لاپتہ ہونے والے افراد میں کوئی افغانستان میں ہے اور کئی افراد ٹی ٹی پی میں شامل ہوچکے ییں.

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے چیئر پرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کو بتایا کہ یہ لاپتہ افراد پاکستان میں نہیں اس کے باوجودان کا الزام پاکستان پر لگایا جاتا ہے .ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا کہ ہر لاپتہ شخص کی گمشدگی کو ریاست سے جوڑنے کی سازش کی جاتی ہے یہ سرا سر غلط ہے. افواج پاکستان کے تعلقات عامہ کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے جو غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں وہ سرا سر غلط ہیں

    چیئر پرسن ڈیفنس ہیومن رائٹس آمنہ جنجوعہ نےریاست،سیکیورٹی اداروں کی کوششوں،ہمدردیوں کوتسلیم کیا.جو افراد ریاست کے پاس ہیں وہ قانونی عمل سےگزر رہے ہیں.ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارے دل لاپتا افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں .ڈی جی آئی ایس پی آر کے موقف کی تائید کرتے ہوئےآمنہ مسعود جنجوعہ نے کہ کہ غیر ریاستی عناصرکومتاثرہ خاندانوں کا استحصال کرنے نہیں دیناچاہیے

  • مجھے میرے حال پر چھوڑ دو،خاندان سے متعلق سوالات ان سے کریں مجھ سے نہیں ،شہباز شریف بول اٹھے

    مجھے میرے حال پر چھوڑ دو،خاندان سے متعلق سوالات ان سے کریں مجھ سے نہیں ،شہباز شریف بول اٹھے

    لاہور:اس دنیا میں‌ہی سب کو اپنی اپنی فکر لگ گئی ،ہر کوئی اپنے آپ کو بچانے پر نکل پڑا،میاں شہباز شریف نے نیب میں اپنے خاندان سے لاتعلقی کااظہار کردیا .یہ صورت حال اس وقت بڑی دلچسپ صورت‌حال اختیار کر گئی جب مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی نیب پیشی کے موقع پر اپنے ہی پیاروں کو بھول گئے

    کرپشن کیس پر نیب میں پیشی کے موقع پر میاں شہباز شریف سے کئ سوالات پوچھے جس کے جواب شہباز شریف نے کہا میں نے جو کیا اس سے متعلق سوالات پوچھیں۔اس پر نیب کا کہنا تھا کہ آپ نے جو پیسے منتقل کئے، اس سے متعلق پوچھا جا رہا ہے، شہباز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کسی سے متعلق نہیں جانتا، جس کا کیس ہے، اسی سے پوچھا جائے۔

    خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے آج نیب میں پیشی سے قبل عبوری ضمانت نہ کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے اس سلسلے میں اپنی لیگل ٹیم کے ساتھ مشاورت مکمل کی۔ اہ آج عبوری ضمانت کے بغیر ہی نیب کے سامنے پیش ہوئے۔

  • فیاض الحسن چوہان ایک بار پھر آج بنیں گے وزیر

    فیاض الحسن چوہان ایک بار پھر آج بنیں گے وزیر

    فیاض الحسن چوہان کو ایک بار پھر کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، فیاض الحسن چوہان آج شام حلف اٹھائیں گے

    فیاض الحسن چوہان کو ایک بار پھر بڑا عہدہ مل گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کو دوبارہ پنجاب کی کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فیاض الحسن چوہان کی حلف برداری کی تقریب شام پانچ بجے گورنر ہاوس میں ہوگی، حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی پنجاب، صوبائی وزرا اور دیگر حکام شریک ہوں گے، قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہی حلف لیں گے۔ فیاض الحسن چوہان کو کون سا محکمہ دیا جائے گا اس کا فیصلہ بعد میں ہو گا.

    واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان نے وزارت اطلاعات سے استعفیٰ دیا تھا فیاض الحسن چوہان کے متنازع بیان پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ایکشن کرنے کی ہدایت کی تھی ۔وز یر اعظم نے اس بیان کو نا منا سب قرار دیتے ہوئے ہدایت جاری کی تھی کہ کسی اقلیت کے خلاف مذہبی بنیاد پر بیان برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فیاض الحسن چوہان سے کہا تھا کہ ہندو برادری کے بارے متنازع بیان سے حکومت کو سبکی ہو رہی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو وضاحت بھی پیش کی تاہم اس وضاحت کو قبول نہ کیا گیا اور انہیں عہدے سے فارغ کردیا گیا

    فیاض الحسن چوہان کو اس سے قبل پنجاب حکومت کا ترجمان بھی بنایا گیا تھا.

  • رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

    رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

    رمضان شوگر ملز کیس میں عدالت نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ محفوظ‌کر لیا.

    رانا کی گرفتاری قوم کے ساتھ مذاق، دعا ہی کر سکتا ہوں، حمزہ شہباز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی،نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے شہبازشریف،حمزہ شہبازسے متعلق تفتیشی رپورٹ پیش کی، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ رمضان شوگرملز کیس میں بھی شہبازشریف کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے .

    رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ رمضان شوگرمل کیس میں ایک ایم پی اے کو فائدہ دینےکاالزام درست نہیں ،مولانا رحمت اللہ نے جو درخواست جمع کروائی وہ اس کیس سے ہٹ کر ہے، مقامی ایم پی اے رحمت اللہ کی درخواست پر نالہ تعمیر کیا گیا ،نالےکی تعمیر کامقصد مقامی افراد کیلیے سیوریج کی بہتر سہولت فراہم کرناتھا ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز انکوائری میں شامل ہوئے مگر گرفتار کرلیا گیا،رمضان شوگر ملز کے معاملات میاں شریف اور عباس شریف دیکھتے تھے، میاں شریف اور عباس شریف وفات پا چکے ہیں ،الزامات مکمل بے بنیاد ہیں .

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف دوران سماعت روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں عوامی خدمت میں کوئی بے ایمانی نہیں کی،میں نے رمضان شوگر ملز کے حوالے سے کوئی فائدہ اٹھایا نہ تعلق ہے ،میرے بچے خودمختار ہیں اور وہ کاروبار کو دیکھتے ہیں جھوٹے مقدمے بنا کر میری تذلیل کر رہے ہیں، جھوٹے مقدمات سے عوام کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ وراثتی طور پر کاروبار ملا، رمضان شوگر ملز کا شئیر ہولڈر نہیں .

    رمضان شوگر ملز کیس میں نیب نے حمزہ شہباز کے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ پر عدالت نے فیصلہ محفوظ‌کر لیا.

  • سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن انتظامیہ کے مابین ایک ارب 25 کروڑ پراپرٹی ٹیکس وصولی پر تنازعہ

    سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن انتظامیہ کے مابین ایک ارب 25 کروڑ پراپرٹی ٹیکس وصولی پر تنازعہ

    وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے اور میٹرو پولیٹین کارپوریشن ( ایم سی آئی ) انتظامیہ کے درمیان 1 ارب 25 کروڑ روپے مالیت کے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی پر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے دونوں اداروں کے درمیان ٹیکس وصولی پر اختیار رسہ کشی کے باعث ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے لوگوں کو جائیداد کی ٹرانسفرز کے لیے درکار این او سی جاری کرنے معذرت کرلی ہے جس پر لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق سی ڈی اے اور ایم سی آئی انتظامیہ کے درمیان پراپرٹی ٹیکس کی وصولی اور رقم کی اپنے اپنے اکاونٹ میں منتقلی کے معاملے پر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے، یہ تنازعہ اس وقت پیدا ہوا ہے جب میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو مراسلہ بھجوایا جس میں ہدایات جاری کی گئیں‌ کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے تحت اسلام آباد کی شہری حدود میں واقع ہاوسنگ یونٹ سے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں محصولات کی وصولی کا اختیار میٹرو پولیٹین کارپوریشن کو حاصل ہے قبل ازیں سی ڈی اے آرڈیننس 1960 کی سیکشن 5A کے تحت یہ ٹیکس سی ڈی اے وصول کرتا آیا ہے جو اب لوکل باڈیز ایکٹ کے بعد ختم ہو گیا ہے،

    سی ڈی اے انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ لوکل باڈیزایکٹ کے تحت اسلام آباد کے شہری علاقے سے حاصل ہونے والے پراپرٹی ٹیکس ایم سی آئی اور سی ڈی اے میں ایک مخصوص شرح کے اعتبار سے تقسیم ہونے ہیں تاہم اب میئر اسلام آباد نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو چھٹی لکھ کر ہدایت کی ہے کہ وہ پراپرٹی ٹیکس کی مد میں جمع ہونے والے پے آرڈر ز ایم سی آئی کے اکاونٹ میں جمع کروائیں تاہم سی ڈی اے اس معاملے پر اپنے موقف رکھتا ہے،

    میئر کے مراسلے کے بعد ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے اسلام آباد کی پراپرٹی کی ٹرانسفر کے لیے درکار این او سی جاری کرنے بند کردئیے ہیں جس کے باعث لوگوں کو اس معاملے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے واضح رہے کہ گزشتہ سال ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے اسلام آباد کے مکینوں سے پراپر ٹی ٹیکس کی مد میں 90کرو ڑ 25لاکھ روپے کا محاصل جمع کیا ہے جبکہ دوسری طرف ریونیو ڈیپارٹمنٹ 30کروڑ 30لاکھ روپے پانی کے چارجز کی مد میں وصو ل کیے ہیں جوگزشتہ سالوں کے مقابلے میں 28کروڑ روپے زائد ہے.

    واضح‌ رہے کہ سی ڈی اے اور میٹروپولیٹن کارپوریشن میں باہم ہونے والے اختلافات کی وجہ سے لوگوں‌ کو مشکل صورتحال کا سامنا ہے اور دونوں اداروں‌ کے باہمی اختلافات کا نقصان لوگوں‌ کو پہنچ رہا ہے.

  • جاتی امرا سے مال مسروقہ برآمد ہونا شروع ہو گیا، قوم کے پیسوں‌ پر مزے لوٹے جاتے رہے، فردوس عاشق اعوان

    جاتی امرا سے مال مسروقہ برآمد ہونا شروع ہو گیا، قوم کے پیسوں‌ پر مزے لوٹے جاتے رہے، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جاتی امرا سے مال مسروقہ برآمد ہونا شروع ہو گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کےمطابق کیبینٹ ڈویژن کی طرف سے جاتی امرا سے بطور وزیر اعظم نواز شریف کو دی جانے والی سرکاری گاڑی تحویل میں لئے جانے کے بعد فردوس عاشق اعوان کا یہ ٹویٹ سامنے آیا ہے. انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں‌ لکھا ہے کہ قوم غربت کی چکی میں پس رہی تھی یہ لگژری گاڑیوں کےمزےاُٹھارہےتھے.

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ میاں صاحب قوم کے پیسے پرمہنگی گاڑیوں کے مزے لوٹتے رہے، آج جیل میں بیٹھ کرعوام کی باتیں محض دھوکاہے،

  • پاک ایران وزراء تجارت کی مشترکہ کمیٹی کا آٹھواں‌ اجلاس، اقتصادی و تجارتی تعلقات فروغ دینے پر اتفاق

    پاک ایران وزراء تجارت کی مشترکہ کمیٹی کا آٹھواں‌ اجلاس، اقتصادی و تجارتی تعلقات فروغ دینے پر اتفاق

    پاک ایران وزرا تجارت کی مشترکہ کمیٹی کا آٹھواں اجلاس ہوا ہے. مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کافروغ چاہتا ہے، باہمی تجارت کے فروغ کے لیے ایران تجارتی روکاٹیں دور کرے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کےمطابق مشترکہ اعلامیہ میں‌ کہا گیا ہے کہ ایران کی پاکستان کو تجارت کے لیے مزید بارڈر پوائنٹ کھولنے کی درخواست کی گئی ہے. ایران نے چاول کی جلد درآمد کے لیے پاکستان سے تجاویز مانگ لیں ہیں. ایران نے پاکستان سے5 لاکھ ٹن چاول درآمد کرنے میں دلچسپی کا اظہار کر دیا ہے.

    مشیر تجارت نے کہاکہ زرعی مصنوعات ، فوڈآئٹم، فارماسوٹیکل سے باہمی تجارت کوفروغ دیا جا سکتا ہے، بارٹرٹریڈ میں پاکستان، ایران کو گندم ،چاول ،چینی،پھل برآمد بڑھا سکتا ہے، ایران نے بارٹر ٹریڈ کے لیےکمیٹی بنانےکی تجویز دے دی ہے. پاکستان کا ایران سے روڈ اور لوڈ ٹیکس ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے. تجارتی سامان لے کر ایران جانے والی گاڑیوں پر روڈ اور لوڈ ٹیکس ختم کیا جائے. ایرانی وزیر تجارت رضا رحمانی نے کہا ہے کہ ایران تجارتی روکاٹوں کو دور کرے گا، ہمسایہ ممالک ہونے کے ناطے موجودہ باہمی تجارت کو بڑھانا ہو گا،دو طرفہ تجارت کے فروغ سے دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہو گا،

  • ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا حکومت کے نام خط ،مجھے زندگی سکون سے گزارنی دی جائے

    ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا حکومت کے نام خط ،مجھے زندگی سکون سے گزارنی دی جائے

    لاہور :پاکستان کے معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا حکومت کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے چند غیرقانونی اور بلاجواز رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں۔ حسب معمول حکومت کی طرف سے جھوٹ کا پلندہ پیش کیا جا رہا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے۔ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں مجھے کیا خطرہ پیش آ سکتا ہے؟
    جب میں نیوکلیئر پروگرام اور ایٹم بم بنانے میں مصروف تھا اس وقت دنیا کے اخبارات میں میری تصاویر شائع ہو رہی تھیں، میرے فوٹو شائع کیے جا رہے تھے، فلمیں بنائی جا رہی تھیں۔

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ میں اس وقت انگلینڈ، فرانس، جرمنی، آسٹریا، سوئٹزرلینڈ، مصر، سوڈان، نائجیریا، مالی (ٹمبکٹو)، تھائی لینڈ، جاپان، روس، ازبکستان، قازقستان، مراکو، کینیا، شام وغیرہ کے سفر کر رہا تھا۔ اس وقت ان کو میری جان کی فکر نہ تھی اور نہ ہی کسی نے مجھے مارا۔ نہ ہندوستانیوں نے، نہ امریکنوں نے اور نہ ہی اسرائیلیوں نے، اس وقت میرے ساتھ میرے رفقائے کار ہوتے تھے نہ گارڈ، نہ بندوقیں، نہ فوجی، نہ رینجرز۔ ایٹمی دھماکوں کے 6 برس بعد تک میں دنیا میں سفر کرتا رہا، اس وقت سب کو علم تھا کہ میں کون ہوں.

    ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہا کہ اب جبکہ میں 83 سال سے زیادہ عمررسیدہ ہو چکا ہوں، چلنا پھرنا مشکل ہے، ملک میں ہی ہوں اور باہر جانے کا قطعی کوئی ارادہ نہیں ہے تو اس دروغ گوئی سے مجھے پریشان کیا جا رہا ہے۔ درحقیقت ان کو اپنی بدمعاشیوں کے راز فاش ہونے کا خطرہ ہے مگر میں محب وطن پاکستانی ہوں، میں نے اور میری بیوی بچوں نے ملک کی خاطر خاندانی زندگی قربان کر دی ہے۔ میں جان دے دوں گا ملک سے کبھی غداری نہ کروں گا۔ میں ایک عام انسان کی طرح اپنی بقیہ زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔

  • چمڑہ فیکٹریوں‌ کا ملک گیر احتجاج کا اعلان، 800 فیکٹریوں‌ کو لگیں گے آج سے تالے

    چمڑہ فیکٹریوں‌ کا ملک گیر احتجاج کا اعلان، 800 فیکٹریوں‌ کو لگیں گے آج سے تالے

    چمڑہ فیکٹریوں کی طرف سے بھی ملک بھر میں کاروبار بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے. چیئرمین ٹینریز ایسوسی ایشن نے واضح‌ طور پر کہا ہے کہ 5 جولائی یعنی کل سے تمام فیکٹریاں کھالوں کی خریداری بند کر دیں‌ گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق چیئرمین ٹینریز ایسوسی ایشن آغا سیدین کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ زیروریٹ کی سہولت ختم ہونے کے بعد سرمایہ حکومت کے پاس نہیں پھنساسکتے، بجٹ میں چمڑا سازی کے کیمکلز پر بھی اضافی ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے لہٰذا ملک بھر کی800 سے زائد چمڑہ فیکٹریوں میں تالے لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آغا سیدین نے کہا کہ عید قرباں سے حاصل ہونے والی کھالیں بھی نہیں خریدسکیں گے جس سے اربوں روپے کی کھالیں ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    واضح رہے کہ تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد عید الاضحٰی آ رہی ہے اور ملک بھر میں‌ لاکھوں‌ جانور قربان کئے جائیں‌ گے. اگر چمڑہ فیکٹریوں‌ کے مسائل حل نہ ہوئے اور وہ احتجاج پر مجبور ہوئیں‌ تو لاکھوں‌ کھالیں‌ ضائع ہونے سے اربوں‌ روپے مالیت کے نقصان کا خدشہ ہے. واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں ماربل کی صنعت سے وابستہ مل مالکان نے بھی گزشتہ روز ہڑتال کا اعلان کردیا تھاجس کے باعث ملک بھر میں ماربل کی سپلائی روک دی گئی تھی۔ بجٹ میں لگائے گئے ٹیکسوں‌ پر کاروباری طبقہ سخت پریشان ہے.

  • رہبر کمیٹی کا سربراہ ہو گا کون؟ حکومت مخالف تحریک سے قبل ہی سیاسی جماعتیں اختلافات کا شکار

    رہبر کمیٹی کا سربراہ ہو گا کون؟ حکومت مخالف تحریک سے قبل ہی سیاسی جماعتیں اختلافات کا شکار

    مولانا فضل الرحمن کی حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں رہبر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے متعلق کہا گیا تھا کہ یہ کمیٹی حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے فیصلے کرے گی اور اسے تمام جماعتیں‌قبول کریں‌ گی تاہم اس رہبر کمیٹی کی سربراہی کے حوالہ سے سیاسی جماعتوں‌ میں اختلاف پیدا ہو گیا ہے.

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے رہبر کمیٹی کی چیئرمین شپ مانگی تھی اور پیپلزپارٹی کی طرف سے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین بنانے کی تجویز دی گئی تھی تاہم مسلم لیگ ن،جےیوآئی (ف) اوردیگرجماعتوں کی طرف سے پیپلزپارٹی کی اس تجویز پر معذرت کی گئی ہے.

    پیپلزپارٹی کی طرف سے رہبر کمیٹی کی سربراہی نہ ملنے پر احتجاجاً یوسف رضا گیلانی کا نام واپس لے لیا گیا ہے جبکہ پیپلزپارٹی نے یوسف رضا گیلانی کی جگہ فرحت اللہ بابر کا نام دے دیا ہے.

  • نواز شریف کو بطور وزیر اعظم ملنے والی سرکاری گاڑی برآمد،  کون استعمال کر رہا تھا؟ اہم خبر آ گئی

    نواز شریف کو بطور وزیر اعظم ملنے والی سرکاری گاڑی برآمد، کون استعمال کر رہا تھا؟ اہم خبر آ گئی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کو دی گئی سرکاری گاڑی ان کی صآحبزادی مریم نواز سے برآمد کر لی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کیبینٹ ڈویژن نے کاروائی کرتے ہوئے یہ سرکاری گاڑی برآمد کی ہے. بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ان کی وزارت عظمیٰ کے دور میں بطور وزیراعظم جو سرکاری گاڑی ملی تھی وہ مریم نواز استعمال کر رہی تھیں، جو کہ جاتی امرا رائے ونڈ سے برآمد کر لی گئ ہے.

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو عدالت سے سزا ملنے کے بعد کابینہ ڈویژن نے 28 جون کو گاڑی کی واپسی کیلئے مریم نواز کو خط لکھا تھا تاہم گاڑی واپس نہ ملنے پر آج جمعرات کو یہ گاڑی برآمد کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ سرکاری عہدہ پاس نہ ہونے کے بعد اسے کسی اور کیلئے استعمال کرنا قانونی طور پر درست نہیں‌ ہے.

  • شہریار آفریدی کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے، رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ کا ردعمل

    شہریار آفریدی کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے، رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ کا ردعمل

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء‌اللہ نے وزیرمملکت شہریارآفریدی کی پریس کانفرنس پرردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی حکومتی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق نبیلہ ثناء‌اللہ نے کہاکہ میں اور میری بیٹی ہمیشہ دوسری گاڑی میں سفر کرتیں تھیں، آج جب رانا ثنا اللہ سے ملاقات کی تو اُنکی طبیعت ناساز تھی، چیک اپ کےلیےاُنکےذاتی ڈاکٹرزکوبھی بورڈمیں شامل ہوناچاہیے،

    انہوں نے کہاکہ میں بُلٹ پروف گاڑی میں سفرنہیں کرتی میں بلڈپریشرکی مریضہ ہوں. الزام کی تردیدکرتی ہوں کہ میں نےکبھی رانا ثنا ءاللہ کی گاڑی میں لمبا سفر کیا ہو، واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو گاڑی میں ہیروئن سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے اور اے این ایف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کی گاڑی سے کروڑوں‌ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی ہے.

  • عمران خان یوٹرن کے ماسٹر ہیں، جس ایمنسٹی سکیم کی مخالفت کرتے تھے آج اسے گلے لگا لیا، شہباز شریف

    عمران خان یوٹرن کے ماسٹر ہیں، جس ایمنسٹی سکیم کی مخالفت کرتے تھے آج اسے گلے لگا لیا، شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کو لوگوں سے ملاقات سے منع کردیا گیا ہے. خاندان کے بھی صرف پانچ افراد کو ملنے کی اجازت دی گئی، ہم نے بجٹ میں عوام دشمن شقوں کی بھرپور مخالفت کی، حکومت مخالف جماعتیں چیئرمین سینیٹ کیلیے مشترکہ نام پرمتفق ہو جائیں گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق شہباز شریف نے کہاکہ دوائیوں کی قیمتیں دوگنی ہوگئیں،کسان،مزدوروں کیخلاف بجٹ شقوں کی مخالف کی، گزشتہ5سال میں خیبرپختونخوا میں کتنی یونیورسٹیاں اور اسپتال بنائے گئے؟، پنجاب میں 72 کلومیٹر میٹرو100 ارب روپے میں بنا، پشاورمیٹروابھی بھی کھنڈرات کی شکل میں ہے ،تکمیل کا امکان نہیں، عمران خان تاریخ کے جھوٹے ترین وزیراعظم ،دن رات سبز باغ دکھاتے ہیں، ڈنڈے کے زور پر روپے کی قدرگروائی گئی ،آج ڈالر 160پر پہنچ چکا ہے، یوریا پر سبسڈی ختم ،غریب کے وظائف ختم،تنخوا ہ دار کو چھوٹ ختم،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف نے کہاکہ آئی ایم ایف کو غرض نہیں کہ غریب زندگی کیسے بسر کرتاہے،عمران خان یو ٹرن کے ماسٹر ہیں، عمران خان جس ایمنسٹی اسکیم کی مخالف کرتے تھے آج گلے لگالیا، عمران خان نے مشرف کی ایمنسٹی اسکیم کے تحت فلیٹ ڈکلیئرکیا، شاہد خاقان کی ایمنسٹی اسکیم کی عمران خان نے مخالفت کی تھی. ہماری ایمنسٹی اسکیم میں 124ارب روپے آئے تھے،

  • تبدیلی اورانصاف کے نام پر حقوق چھینے جا رہے ہیں، کل پشاور میں پارٹی کنونشن ہو گا، بلاول بھٹو زرداری

    تبدیلی اورانصاف کے نام پر حقوق چھینے جا رہے ہیں، کل پشاور میں پارٹی کنونشن ہو گا، بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چارسدہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل یوم سیاہ کے سلسلے میں پشاورمیں پارٹی کنونشن ہوگا. دیر اور باجوڑ میں بھی پارٹی کنونشن رکھیں گے. یہ تبدیلی ،یہ نیا پاکستان عوام کے لیے عذاب بنا ہوا ہے. یہ پاکستان کا نہیں پی ٹی آئی ایم ایف کا بجٹ ہے . سبزی منہگی کردی، ڈیزل منہگا کردیا، چینی منہگی کردی، منہگائی کے سونامی میں عوام کو ڈبو دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق انہوں‌ نے کہاکہ ہمارا اور آپ کا جدو جہداور قربانیوں کا رشتہ ہے. شہید بھٹو اور بی بی کی قربانیوں کی وجہ سے جمہوریت ملی، معاشی حقوق ملے ،آپ کو صوبے کی شناخت ملی. آپکے جمہوری حقوق پامال اورانسانی حقوق چھینے جا رہے ہیں. یہ حقوق ہم نے جانیں دے کر چھینے ہیں. صدرزرداری کےدورمیں قبائلی علاقوں کے فنڈ کیلیے500فیصداضافہ کیا گیا. صدر زرداری کے دور میں تنخواہوں میں 150فیصد اضافہ کیا گیا. تبدیلی اورانصاف کےنام پر حقوق چھینے جا رہے ہیں.

    بلاوہ بھٹو زرداری نے کہاکہ ہماری حکومت نےپنشن میں100فیصد اضافہ کیا، آج بھی پختونخوا میں ہزاروں لیڈی ہیلتھ ورکرز کام کر رہی ہیں، پختونخواور قبائلی علاقے میں ترقیاتی کام پیپلز پارٹی کا کارنامہ ہے، وانا میں گھی پلانٹ ہے تو بھٹو کا بناہواہے،باجوڑ میں پہلا کالج بھٹو کا بنایا ہواہے. شہید بینظیر نے کہا اگر نوکری دینا جرم ہے تو بار بار کروں گی. انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں. آپ کے جمہوری حقوق پامال کیے جارہے ہیں،

  • پاکستان چائلڈ پورنوگرافی میں کون سے نمبر پر ہے؟ شیریں‌ مزاری نے بڑا دعویٰ کر دیا

    پاکستان چائلڈ پورنوگرافی میں کون سے نمبر پر ہے؟ شیریں‌ مزاری نے بڑا دعویٰ کر دیا

    وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان چائلڈ پورنوگرافی میں پہلے نمبر پر ہے. بچوں سے زیادتی کے واقعات بڑھ رہے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیریں‌ مزاری نے کہاکہ ہم بچوں سے اسکول یا گھر کسی سطح پر بات نہیں کرتے. سرکاری اسکول میں مہم چلائی جائے. بچوں سے زیادتی کے واقعات معاشرے کی تمام طبقات میں ہو رہے ہیں. چائلڈ پورنوگرافی کا عذاب معاشرے کے ہر طبقے میں ہوتا ہے. بچوں سے زیادتی کی جو شکایات آئیں گی اس کا جائزہ لیا جائے گا. افسوس زینب ایکٹ بل پارلیمنٹیرین کمیٹی میں پھنسا ہوا ہے. بچوں کو تشدد سے بچائے بغیر ترقی بےمعنی ہے.

    رپورٹ کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیریں‌ مزاری نے کہاکہ کمیٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو ہیں ،اس بل میں کوئی سیاسی بات نہیں. امید ہے بل جلد اسمبلی میں واپس آئے گا. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد رائے نے کہاکہ جنسی زیادتی کے معاملے پر والدین بچوں کے ساتھ بات کریں. نفسیاتی رکاوٹوں کو توڑنے کی ضرورت ہے. پاکستان میں ہر 5 میں سے ایک شخص جنسی زیادتی کانشانہ بنتاہے. بچوں کے ساتھ’’رویہ بدلو‘‘مہم کا آغاز کردیاگیا ہے.

  • وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ کی ملاقات، دورہ کراچی کی دعوت قبول کر لی

    وزیر اعظم عمران خان سے گورنر سندھ کی ملاقات، دورہ کراچی کی دعوت قبول کر لی

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقا ت کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ملاقات میں صوبائی وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی موجود تھے. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ مشکل فیصلوں کا مقصد معیشت کی سمت درست کرنا ہے . وزیر اعظم نےگورنرسندھ کی11جولائی کو کراچی کے دورےکی دعوت قبول کرلی. ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے وزیراعظم کو سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات دیں.

    وزیر اعظم عمران خان دورہ کراچی میں معاشی ٹیم کے ہمراہ کاروباری طبقے سے ملاقات کریں گے. ان کے دورہ کراچی کو بہت زیادہ اہمیت دی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ کاروباری طبقہ سے ملاقاتوں‌ میں ان کا اعتماد بحال ہو گا اور ملک کے معاشی حالات میں بھی بہتری آئے گی.

  • لاہور ہائی کورٹ‌ کے 3 ججز کے خلاف بھی سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

    لاہور ہائی کورٹ‌ کے 3 ججز کے خلاف بھی سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

    لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس محمد قاسم خاں، مسٹر جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور مسٹر جسٹس عالیہ نیلم کے بارے میں سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان احمد اویس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 22 مارچ 2019 کو ایک کیس کے سلسلہ میں وہ بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ان تین ججز پر مشتمل فل بنچ میں پیش ہوئے. سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ مجھے اس مقدمے کے بارے میں آج سماعت کی اطلاع نہیں‌ دی گئی جبکہ اس سے پہلے اس میں‌ میری حاضری لگی ہوئی ہے. عدالت کی سماعت ختم ہونے کے کئی گھنٹے بعد مجھے میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ فل بنچ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا ہے جبکہ دوران سماعت ججز نے توہین عدالت کے بارے میں کچھ نہیں‌کہا. یہ ساری کاروائی خلاف ضابطہ اور مس کنڈکٹ کے زمرہ میں آتی ہے. مزید یہ کہ فل بنچ کی تشکیل کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ لاہور نے بھی ضابطہ کی خلاف ورزی کی جو کہ مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے.

    ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ جن ججز نے مس کنڈکٹ کیا ہے ان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کاروائی کرے تاکہ اعلیٰ‌عدلیہ کے وقار کو پہنچنے والے نقصان کی تلافی ہو سکے.

  • ڈالر کی اڑان اور مداخلت کے سبب کراچی کے ایک اور بڑے منصوبہ کو لگی بریک

    ڈالر کی اڑان اور مداخلت کے سبب کراچی کے ایک اور بڑے منصوبہ کو لگی بریک

    ڈالرکی اڑان اوربڑی مداخلت کےباعث کراچی کاایک اوربڑامنصوبہ متاثر ہوا ہے. کراچی سرکلرریلوےکےبعد40ارب روپےکی لاگت سےملیرایکسپریس وےکوبھی بریک لگ گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ملیرایکسپریس وے کی لاگت 60 ارب تک جانے کا خدشہ ہے. ملیرایکسپریس وےکاٹھیکہ ایف ڈبلیواوکودینےسےقبل سپریم کورٹ سےاجازت لینےکافیصلہ کیا گیا ہے. وزیراعلیٰ سندھ نےملیرایکسپریس وےکی تعمیرکاکام یکم جولائی سےشروع کرنےکاحکم دیاتھا. منصوبہ حکومت سندھ اورپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےتحت بنایاگیا.

    رپورٹ کے مطابق ڈیفنس کوسپرہائی وےسےملیرندی کےذریعےجوڑنےکامنصوبہ بنایاگیا ہے. ملیرایکسپریس وےپرمحکمہ بلدیات نےٹیکینکل اسٹیڈی بھی کرانےکاکام مکمل کیا. ملیرندی کےبائیں جانب40کلومیٹرطویل6لین ایک کلومیٹرپرایک ارب کاتخمینہ لگایاگیا. More
    جام صادق پل سےکاٹھورتک موٹروےطرزپرملیرایکسپریس وےکی تعمیرکی اسٹڈی بھی کرائی گئی. ملیرایکسپریس وےکی تعمیرپرایک سال قبل40ارب کی لاگت کاتخمینہ لگایاگیا تھا.

  • آئی جی پنجاب کا شہری کی ہلاکت پر ایکشن، اے ایس پی فیصل آباد حسن افضل کو عہدے سے ہٹا دیا

    آئی جی پنجاب کا شہری کی ہلاکت پر ایکشن، اے ایس پی فیصل آباد حسن افضل کو عہدے سے ہٹا دیا

    انسپکٹر جنرل پنجاب نے فیصل آباد میں شہری کی ہلاکت کی ابتدائی رپورٹ پرایکشن لیتے ہوئے ایڈیشنل ایس پی جڑانوالہ فیصل آباد حسن افضل کو عہدے سے ہٹا دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی کھڑیانوالہ فیصل آباد خالد محمود اور ایس ایچ او عمردرازکو معطل کر دیا گیا ہے. سی آئی اے گوجرانوالہ کی ریڈنگ ٹیم کے 10 ممبران کو بھی معطل کر دیا گیا ہے.

    آئی جی پنجاب کی طرف سے ایڈیشنل آئی جی، آئی اےبی کو مکمل رپورٹ 48 گھنٹے میں پیش کرنیکا حکم دیا گیا ہے. آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ اختیارات سےتجاوز کرنے وال اکوئی افسریا اہلکار رعایت کا مستحق نہیں ہے. واضح رہے کہ فیصل آباد میں‌پولیس کی زیر حراست ایک شخص کی مبینہ وفات کا معاملہ پیش آیا تھا جس پر شہریوں‌ کی جانب سے شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس چوکی کو آگ لگا دی گئی تھی. اس واقعہ کے خلاف آئی کی جانب سے ایکشن لیا گیا ہے.

  • بلاول بھٹو کی چھمب سیکٹر دھماکے کی مذمت، کہا بھارت دہشت گردی سے باز نہیں‌ آ رہا

    بلاول بھٹو کی چھمب سیکٹر دھماکے کی مذمت، کہا بھارت دہشت گردی سے باز نہیں‌ آ رہا

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کنٹرول لائن کے قریب چھمب سیکٹرمیں دھماکےکی شدید مذمت کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے دھماکےمیں فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے. چیئرمین پیپلزپارٹی کی طرف سے شہداء کے لواحقین سے بھی اظہار ہمدردی کیا گیا ہے.

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت اپنی دہشتگرد حرکتوں سے باز نہیں آرہا. مودی دنیا میں امن اورانسانیت کےلیےخطرہ ہے. ان کا کہنا تھا کہ قوم مادر وطن پراپنی جانیں قربان کرنےوالے جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے.

    واضح‌ رہے کہ لائن آف کنٹرول سے چند میٹردورچھمب سیکٹرپرآج دھماکا ہوا ہے جس میں‌ پاک فوج کے5جوان شہید، ایک زخمی ہوا ہے. دھماکہ آزاد جموں کشمیرکےعلاقے برنالہ میں لائن آف کنٹرول پرہوا. آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہےکہ شہداء میں صوبیدارمحمدصادق، سپاہی محمدطیب، سپاہی ذوہیب شامل ہیں. سپاہی غلام قاسم بھی شہداءمیں شامل ہیں. آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے.

  • پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بنگلہ دیش کو کتنے رنز سے ہرانا ہو گا؟ جانیے اس رپورٹ میں

    پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بنگلہ دیش کو کتنے رنز سے ہرانا ہو گا؟ جانیے اس رپورٹ میں

    لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں‌ انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا تقریبا ناممکن ہو گیا ہے تاہم پاکستانی شائقین اب بھی کسی معجزہ کے منتظر ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آج کے میچ میں‌ انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے شاندار بیٹنگ کی اور نیوزی لینڈ کو 306 رنز کا ٹارگٹ دیا جبکہ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن جلدی ڈھیر ہو گئی اور وہ 119 سکور سے شکست کھا گیا. یوں‌انگلینڈ نے ورلڈ کپ سیمی فائنل کیلئے آسانی سے کوالیفائی کر لیا. نیوزی لینڈ انگلینڈ سے شکست کھا کر بھی 11 پوائنٹس سے چوتھے نمبر پر ہے جبکہ پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف ابھی اپنا آخری میچ کھیلنا ہے.

    لارڈز میں‌ کھیلے گئے آج کے میچ میں اگر انگلینڈ ہار جاتا تو پاکستان بنگلہ دیش کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ سکتا تھا مگر انگلینڈ نے یہ میچ جیت کر پاکستان کیلئے سیمی فائنل میں‌ پہنچنا تقریبا ناممکن بنا دیا ہے.

    اس وقت صورتحال یہ ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل میں جانا چاہتا ہے تو اسے بنگلہ دیش کو316 رنز کے مارجن سے ہرانا ہو گا.

  • فردوس عاشق اعوان نے آئی ایم ایف سے قرض‌ ملنے کو پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دے دیا

    فردوس عاشق اعوان نے آئی ایم ایف سے قرض‌ ملنے کو پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دے دیا

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو قرض دیے جانے کو بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا ہے کہ یہ پاکستان کی معاشی محاذ پراہم کامیابی ہے.


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کےپیکیج کی منظوری وزیراعظم کےوژن پراعتماد کا اظہارہے. آئیےسب مل کرمضبوط پاکستان کی بنیادرکھیں. مضبوط پاکستان کانشان عمران خان.

    آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 6 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکج کی منظوری دے دی

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض‌ ملنا پاکستان کی معاشی محاذ پر کلیدی کامیابی ہے. آئی ایم ایف کی پاکستان کے لیئے پیکج کی منظوری عمران خان کے اکنامک ویژن پر اعتماد کا اظہار ہے۔ آئیے سب مل کر مضبوط پاکستان کی بنیاد رکھیں۔

  • رانا ثناء اللہ کی اپنی اہلیہ سے مختصر ملاقات میں کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    رانا ثناء اللہ کی اپنی اہلیہ سے مختصر ملاقات میں کیا بات ہوئی؟ اہم خبر

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء‌اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مجھے رانا ثناء سے ملنے نہیں دیا گیا بہت زیادہ اصرار پر کہا گیا کہ صرف 5 منٹ ملاقات ہوگی. ملاقات میں رانا صاحب نے خیریت پوچھی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نبیلہ ثناء‌اللہ نے کہاکہ اس موقع پر موجود ایک شخص نےکہا کہ رانا صاحب بتائیں ہیروئن بھی ملی ہے آپکی گاڑی سے.

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے.

    میڈیا رپورٹس میں‌ کہا گیا ہے کہ رانا ثناء‌اللہ کو کیمپ جیل میں‌ رکھا گیا ہے. انہیں‌ عام فرشی گدا دیا گیا ہے اور جس بیرک میں‌ وہ قید ہیں انہیں‌ وہاں‌ اے سی کی سہولت حاصل نہیں‌ ہے بلکہ ایک پنکھا نصب ہے جس سے وہ گرمی کا مقابلہ کریں‌ گے. بتایا گیا کہ رانا ثناء‌اللہ کے سب ٹیسٹ نارمل ہیں. دریں‌ اثناء‌ رانا ثناء‌اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء‌اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ رانا ثناء‌اللہ کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انہیں‌ ادویات بھی نہیں‌ دی جارہیں. شہباز شریف، مریم نواز اور مریم اورنگزیب نے بھی انہیں‌ اس طرح‌ قید رکھنے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ اگر انہیں‌جیل میں‌کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہوں‌ گے.

  • مقبوضہ جموں، 4 مسلمان تاجر گائے سمگلنگ کے الزام میں گرفتار

    مقبوضہ جموں، 4 مسلمان تاجر گائے سمگلنگ کے الزام میں گرفتار

    مقبوضہ جموں میں بھارتی پولیس نے انتہاپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 مسلمان تاجروں‌ کو گائے اسمگلنگ کاالزام لگاکر گرفتار کرلیا ہے اور مسلمان تاجروں کے 30 سے زائد مویشی قبضہ میں لے لئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی پولیس نے راجوری میں درہالی پل پرتین گاڑیوں کوروک کرایک ڈرائیور کو گرفتارکرلیا جبکہ دیگر دوفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بھارتی پولیس نے راجوری کے علاقے تھنہ منڈی میں ایک اورواقعہ میں ایک ٹرک ڈرائیور کو گرفتارکرکے آٹھ مویشیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

    اسی طرح ضلع پونچھ کے علاقوں بہرام گالا اورڈکی میں پولیس نے دوگاڑیوں کے ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا اورمزید آٹھ مویشیوں کو اپنے قبضے میں لے لیاہے۔ مقبوضہ جموں میں پیش آنے والے اس واقعہ کے خلاف مقامی مسلمانوں نے شدید احتجاج کیا اور کہا ہے کہ جموں میں بھی بھارتی ریاستوں والا کھیل دہرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ واضح‌ رہے کہ اس سے قبل بھی جموں‌ میں پولیس میں موجود انتہاپسند عناصر کی وجہ سے ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس پر مقامی مسلمانوں‌ کی جانب سے تحفظات کا اظہار بھی کیا جاتا رہا ہے.

  • تربیلا ڈیم کشتی حادثہ، 3 جاں‌ بحق، گیارہ کو زندہ نکال لیا گیا، آئی ایس پی آر

    تربیلا ڈیم کشتی حادثہ، 3 جاں‌ بحق، گیارہ کو زندہ نکال لیا گیا، آئی ایس پی آر

    تربیلا ڈیم میں بیراج گاؤں کے نزدیک کشتی الٹنے سے پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بعد سول انتظامیہ کی جانب سے فوج کی مدد طلب کی گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کشتی میں 35 مسافر سوار تھے، 11 کو بچا لیا گیا ہے. تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی افراد کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے.

    واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع تربیلا جھیل میں آج مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی تھی.
    ڈپٹی کمشنر ہری پور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تربیلا جھیل میں کشتی الٹنے کا واقع بدھ کے روز دوپہر ایک بجے کے قریب پیش آیا ہے. کشتی میں تقریباً 35 سے 40 افراد سوار تھے۔ کشتی کالا ڈھاکہ سے ہری پور جا رہی تھی جو کہ طغیانی کے باعث الٹ گئی اور یہ حادثہ پیش آیا.

  • ورلڈکپ: انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو شکست،سیمی فائنل میں‌جا پہنچا

    ورلڈکپ: انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو شکست،سیمی فائنل میں‌جا پہنچا

    چیسٹرلی سٹریٹ:میزبان ملک انگلینڈ کی ٹیم نے انگلینڈ کی لاج رکھ لی اور نیوزی لینڈ کو شکست دینےکے بعد سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے. آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 41 ویں میچ میں انگلینڈ کے 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 186 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی ۔ انگلینڈ نے 119 رنز سے میچ جیت کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے.۔ جونی بیرسٹو مین آف دی میچ قرار پائے۔

    نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن 27 سکور بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ 69 کے مجموعی رنز پر روز ٹیلر 28 سکور پر رن آؤٹ ہو گئے۔ جیمی نیشام 19 رنز پر مارک ووڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ گرینڈ ہوم 13 گیندوں پر 3 رنز بنا کر سٹوکس کا نشانہ بن گئے۔ ٹام لیتھم نے 57 سکور کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم انہوں نے لیام پلنکٹ کی گیند پر بٹلر کو کیچ دیدیا۔ سینٹر ووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ انہوں نے 12 سکور کی باری کھیلی۔ ہینری 7 رنز پر ووڈ کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ بولٹ 4 سکور بنا کر عادل رشید کی گیند پر سٹیمپ آؤٹ ہوئے۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم 186 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ مارک ووڈ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ عادل رشید، ووکس، آرچر، پلنکٹ اور بین سٹوکس کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

  • پارک لین کیس میں‌ بلاول بھٹو زرداری کی بریت، ڈیل یا کچھ اور؟ اہم خبر آ گئی

    پارک لین کیس میں‌ بلاول بھٹو زرداری کی بریت، ڈیل یا کچھ اور؟ اہم خبر آ گئی

    قومی احتساب بیورو نے پار ک لین پیراتھن کیس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بری کردیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارک لین پیراتھن کیس جعلی اکاونٹ کیس کے حوالہ سے اہم ترین کیس تھا جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملزم کے طور پر نامزد کیا گیا تھا تاہم نیب نے آج انہیں‌ یہ کہہ کر بری کر دیا ہے کہ اس سلسلہ میں بنائی گئی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بلاول بھٹو کے خلاف کچھ ثابت نہیں‌ کر سکی ہے.

    رپورٹ کے مطابق پارک لین پیرا تھن کیس کے حوالہ سے نیب ہیڈ کوارٹر میں اس کیس میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی جس میں آصف علی زرداری کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا جبکہ دیگر افراد کو ملزمان کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا لیکن مذکورہ کیس میں اب بلاول بھٹو زرداری کے خلاف ثبوت نہ ملنے پر انہیں‌ بری کر دیا گیا ہے. بلاول بھٹو زرداری کو بری کئے جانے پر اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایسا کسی ڈیل کے تحت کیا گیا ہے.

  • وزیر اعلیٰ‌ پنجاب سے ملاقات میں ن لیگی رہنما یونس انصاری کو کیا ہدف دیا گیا؟ اہم خبر

    وزیر اعلیٰ‌ پنجاب سے ملاقات میں ن لیگی رہنما یونس انصاری کو کیا ہدف دیا گیا؟ اہم خبر

    سابق ن لیگی رہنما یونس انصاری کی وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارسے ملاقات ہوئی ہے. ملاقات میں طاہر بشیر چیمہ، سمیع اللہ چودھری اوردیگر رہنما بھی شریک تھے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس انصاری کون لیگی ارکان اسمبلی کے جوڑتوڑ سےمتعلق نیا ہدف مل گیا ہے. اس ماہ مزیدلیگی ارکان اسمبلی کی وزیراعلی ٰاوروزیراعظم سےملاقات کرائی جائیگی.

    واضح رہے کہ اس سے قبل ن لیگی رہنما یونس انصاری نے 15 ممبران اسمبلی کے ہمراہ بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور اس ملاقات میں یونس انصاری نے اہم کر دار ادا کیا تھا. اب بھی یونس انصاری مسلم لیگ ن کے مختلف اراکین سے رابطے میں‌ ہیں‌ اور آنے والے دنوں‌ میں‌ مزید ن لیگی اراکین کے تحریک انصا ف میں‌ شامل ہونے کی توقع ہے.

  • فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس میں‌ مسئلہ کیوں‌ آرہا ہے؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

    فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس میں‌ مسئلہ کیوں‌ آرہا ہے؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

    دنیابھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام سروسز جزوی ڈاؤن ہیں. صارفین کومیسیجزبھیجنے اور موصول ہونے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی امریکہ، برطانیہ، یورپ، جاپان کے صارفین بالخصوص متاثر ہوئے ہیں. صارفین کو میسجز بھیجنے میں‌ مشکلات پیش آنے پر پاکستان اور انڈیا سمیت دنیا بھر میں فیس بک ڈاﺅن، واٹس ایپ ڈاﺅن اور انسٹاگرام ڈاﺅن کے نام سے ہیش ٹیگز ٹاپ پر ٹرینڈ کر رہے ہیں. دنیا بھر کے مختلف ملکوں‌ میں‌ سوشل میڈیا صارفین متاثر ہوئے ہیں.

    فیس بک کی جانب سے کہا گیا ہےکہ سوشل میڈیا ایپس میں پرابلم آئی ہے، مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.

  • آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 6 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکج کی منظوری دے دی

    آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 6 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکج کی منظوری دے دی

    بالآخر آئی ایم ایف پاکستان کو 6 ارب 20 کروڑ ڈالردینے پر آمادہ ہوگئی ہے. اس پیکیج کی منظور آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دی گئی .قرض سے پاکستان کی معیشت کی تسلسل سے ترقی بحال ہوگی قرض پاکستان کے اقتصادی پلان کی مدد کیلیے دیاجائےگا.

    آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ اس قرض سے پاکستان کے اقتصادی پلان کی مدد کیلیے دیاجائےگا.پاکستان اس وقت مشکل صورت حال سے دوچار ہے .پاکستان اس قرض سے فائدہ اٹھا کر ملکی معیشت کو بہتر کرسکتا ہے.نمائندے نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس قرض سے پاکستان کی معیشت کی تسلسل سے ترقی بحال ہوگی .

    آئی ایم ایف کی طرف دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ قرض سے پاکستان میں معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی.

  • وزیر دفاع پرویز خٹک کی چھمب سیکٹر دھماکے میں‌ شہید فوجیوں‌ کے اہل خانہ سے تعزیت

    وزیر دفاع پرویز خٹک کی چھمب سیکٹر دھماکے میں‌ شہید فوجیوں‌ کے اہل خانہ سے تعزیت

    وزیردفاع پرویز خٹک نے ایل او سی کے قریب چھمب سیکٹر میں دھماکے کی شدید مذمت کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیردفاع پرویزخٹک نے اپنے بیان میں‌ شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے. واضح‌ رہے کہ آج لائن آف کنٹرول سے چند میٹردورچھمب سیکٹرپردھماکا ہوا ہے جس میں‌ پاک فوج کے5جوان شہید، ایک زخمی ہوا ہے. دھماکہ آزاد جموں کشمیرکےعلاقے برنالہ میں لائن آف کنٹرول پرہوا ہے.

    آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہےکہ شہداء میں صوبیدارمحمدصادق، سپاہی محمدطیب، سپاہی ذوہیب شامل ہیں. سپاہی غلام قاسم بھی شہداءمیں شامل ہیں. دھماکےکی نوعیت کاتعین کیاجارہاہے.

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ واقعہ بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے. دھماکہ آزاد جموں کشمیرکےعلاقےبرنالہ میں لائن آف کنٹرول پرہوا ہے. دھماکےسےظاہرہوتاہےکہ یہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نتیجہ ہے.واضح‌ رہے کہ 36 سالہ شہید نائیک شیرزمان کاتعلق ضلع کرک سےتھا. 22سالہ سپاہی غلام قاسم کاتعلق ضلع سرگودھاسےتھا، 20سالہ شہیدسپاہی ذوہیب کاتعلق پونچھ سےتھا، 26سالہ شہیدسپاہی محمدطیب کاتعلق ضلع خوشاب سےتھا، 44سالہ شہیدصوبیدارمحمدصادق کاتعلق ضلع نیلم سےتھا،

  • سی این جی کی قیمتوں‌ میں‌ اضافہ، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد 10جولائی کو پہیہ جام ہڑتال کرے گا

    سی این جی کی قیمتوں‌ میں‌ اضافہ، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد 10جولائی کو پہیہ جام ہڑتال کرے گا

    کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے 10جولائی کو پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدرکراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے کہا ہےکہ کراچی سمیت سندھ بھرمیں سی این جی کی قیمت میں اضافےکےخلاف ہڑتال ہوگی، موجودہ سی این جی کی قیمت میں ٹرانسپورٹ نہیں چلاسکتے، فروری سےاب تک سی این جی50روپےمہنگی ہوچکی ہے،

    انہوں نے کہاکہ سندھ کی مختلف ٹرانسپورٹ تنظیموں نےبھی ہڑتال کی حمایت کااعلان کیا ہے. واضح رہےکہ سی این جی کی قیمتوں‌میں‌ بار بار اضافے سے ٹرانسپورٹرز شدید پریشان ہیں اور ان کی طرف سے 10 جولائی کو پہیہ جام ہڑتال کی کال دی گئی ہے.

  • انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف،نیوزی لینڈ کے 7ویں اوور میں‌دو کھلاڑی آٰوٹ

    انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف،نیوزی لینڈ کے 7ویں اوور میں‌دو کھلاڑی آٰوٹ

    ڈرہم: کرکٹ ورلڈکپ 41 ویں میچ میں میزبان انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دے دیا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے کھیل کا اچھا آغاز نہ کرسکی اور 7 اوور کے اختتام پر 20 رنز پر دو کھلاڑی آوٹ ہوگئے انگلش ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو جیسن روئے اور جونی بیئراسٹو نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں بلے بازوں نے ابتدا سے ہی جارحانہ بیٹنگ کی اور 15 اوورز میں 100 رنز مکمل کیے، جیسن روئے نے 6 چوکوں کی مدد سے 55 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی اور وہ 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔جونی بیئراسٹو نے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 99 گیندوں پر 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 106 رنز کی اننگز کھیلی۔

    کپتان اوئن مورگن نے بھی 42 رنز کی اچھی اننگز کھیلی جب کہ جو روٹ نے 24 اور عادل رشید نے 16 رنز بنائے۔
    انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے جب کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے جمی نیشام، میٹ ہنری اور ٹرینٹ بولٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ایک وکٹ ٹم ساؤتھی کے حصے میں آئی۔ورلڈکپ کے سیمی فائنل مرحلے کے لیے آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہے اور مزید 2 ٹیموں کو سیمی فائنل میں جگہ بنانی ہے۔

    دونوں ٹیمیں 5 بار مدمقابل آئیں اور پانچوں مرتبہ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دی۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ دونوں ہی ٹیموں کو شکست کی صورت میں سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کے میچ پر انحصار کرنا ہوگا جب کہ لازمی فتح کے علاوہ پاکستان کا فائنل فور میں جانے کا دار و مدار نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ پر بھی ہے۔

  • وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لاہور ایئرپورٹ پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس، سی سی پی او سے رپوٹ طلب

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لاہور ایئرپورٹ پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس، سی سی پی او سے رپوٹ طلب

    لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور ایئرپورٹ پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ فائرنگ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور فائرنگ کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

    یاد رہے کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے حکومت پہلے ہی بہت اقدامات کرچکی ہے اور اگر اس کے باوجود بھی ایسا واقعہ پیش آتا ہے تو پھر اس سے حکومت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے فول پروف سیکورٹی کے دعوے ایک کاغذ کا ٹکڑاہی ثابت ہوسکتے ہیں.
    ٭٭٭٭

  • سانحہ اے پی ایس میں زخمی طالب علم احمد نواز کو برطانوی ایوارڈ ملنے پرخوشی ہوئی ہے ،عثمان بزدار

    سانحہ اے پی ایس میں زخمی طالب علم احمد نواز کو برطانوی ایوارڈ ملنے پرخوشی ہوئی ہے ،عثمان بزدار

    لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے سانحہ اے پی ایس میں زخمی بہادر طالب علم احمد نواز کو برطانوی ایوارڈ ملنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ بہادر طالب علم احمد نواز کو برطانوی پارلیمنٹ میں لیڈی ڈیانا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اور ہمیں‌اس ایوارڈ کے ملنے پر بہت زیادہ خوشی بھی ہوئی ہے.

    سانحہ اے پی ایس کے شہداء دلوں میں بستے ہیں اور غازی آنکھوں کا نور ہیں۔ احمد نواز جیسے بہادر اور ذہین طالب علم پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ طالب علم احمد نواز کو نوجوانوں کی تعلیم کے حوالے سے خدمات پر لیڈی ڈیانا ایوارڈ ملنا پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔

  • ایف بی آر نے بے نامی جائیدادوں کیخلاف کاروائی شروع کر دی، لسٹیں‌ مکمل، سخت کاروائی ہو گی

    ایف بی آر نے بے نامی جائیدادوں کیخلاف کاروائی شروع کر دی، لسٹیں‌ مکمل، سخت کاروائی ہو گی

    ایف بی آر نے بے نامی جائیدادوں کےخلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں شروع کردی ہیں. ایف بی آرنےاسکیم سےفائدہ اٹھانےکاپورٹل بندکردیا. 10بڑے شہروں میں بےنامی اثاثوں کےخلاف کارروائی کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسکیم سےفائدہ نہ اٹھانےوالوں کو بےنامی اثاثوں کی ضبطگی کےنوٹس جاری کیےجائیں گے، کراچی،لاہور،فیصل آباد،ملتان،راولپنڈی میں ٹیکس نہ دینےوالوں کی فہرست تیار ہے. گوجرانوالہ،اسلام آباد،پشاور،حیدرآباد،سیالکوٹ میں بھی فہرستیں تیار ہیں.

    ذرائع کے مطابق پہلےمرحلےمیں ٹیکس ادانہ کرنےوالےکم ازکم5بڑےافرادکوگرفتارکرنےکی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. حکومت نےٹیکس ادانہ کرنےوالےافرادکےخلاف سخت کارروائی کی اجازت دےدی ہے.

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس

    راوالپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکماندرز کانفرنس ،ملکی سلامتی کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے .آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں کالعدم تنظیموں کیخلاف جاری آپریشنزاورایکشنزپربھی غورکیا گیا . آرمی چیف نےاقتصادی صورتحال بہتربنانےکیلئےحکومتی اقدامات سےشرکاکوآگاہ کیا

    کور کمانڈرز کانفرنس میں خطےکی سیکیورٹی اورقومی صورتحال کاجائزہ لیا گیا .اس کے علاوہ اس کانفرن میں افغانستان،ایران اوربھارت سےمتعلق بھی سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیا گیا

    کورکمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف نے ملک کی اقتصادی صورت حال بہتر کرنے کے حوالے سے حکومت اقدامات سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا .آرمی چیف نے کانفرنس میں بتایا کہ ان اقدامات سے پاکستان ترقی اور امن کی طرف بڑھ رہا ہے

  • مریم اورنگیزب کے عمران خان کی تقریر کے جواب میں علیمہ خان پر سنگین الزامات

    مریم اورنگیزب کے عمران خان کی تقریر کے جواب میں علیمہ خان پر سنگین الزامات

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نےجوکرناہےکرلیں، آپ کےکانوں میں سلیکٹڈوزیراعظم کی آوازیں گونجتی رہیں گی، عمران صاحب علیمہ باجی چورہیں اوررہیں گی آپ جومرضی کرلیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران صاحب این آراوکاڈرامہ اورتماشہ بندکریں، دھمکیاں نہ دیں،جوکرناہے کریں، عمران صاحب آپ نالائق اورنااہل ہیں اوررہیں گےجومرضی کرلیں، عمران صاحب ملک کوآئی ایم ایف کےپاس گروی کیوں رکھا؟سوال ہوتارہےگا، عمران صاحب این آراوکاچورن بیچنابندکریں،عوام کوروٹی دیں، 10ماہ میں تیزترین قرضہ لیااورایک اینٹ بھی نہیں لگائی سوال ہوتارہےگا،

    انہوں‌ نے کہاکہ عمران صاحب ایک کھرب کے پشاورمیٹرو کے کھڈوں کاسوال ہوتارہے گا، عمران صاحب18جعلی اکاؤنٹس میں پیسہ کہاں سےآیا؟سوال ہوتارہےگا، علیمہ باجی کی غیرقانونی،آپ کی بےنامی جائیدادیں کہاں سےآئیں، کیاتھےوہ ذرائع؟، ان سے متعلق بھی قوم کو آگاہ کریں.

  • وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے رشتہ دار ظاہر کرنے والوں‌ سے متعلق بڑا حکم جاری کر دیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے رشتہ دار ظاہر کرنے والوں‌ سے متعلق بڑا حکم جاری کر دیا

    وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی طرف سے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کومراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں‌ کہا گیا ہے کہ بعض نامعلوم افراد فوائد حاصل کرنے کیلیےخود کووزیراعلیٰ کارشتہ دارظاہرکررہے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ایسےافراد کی بات نہ سنی جائے. ایسے افرادکی اطلاع فوری طورپروزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کودی جائے.

    وزیر اعلیٰ‌ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ مراسلےسےمتعلق ہدایات تمام متعلقہ دفاترکوارسال کرنےکی ہدایت کی گئی ہے.

  • خیبر پی کے کا بلین ٹری سونامی دنیا میں پاکستان کی پہچان بن کر سامنے آیا ہے، ملک امین اسلم

    خیبر پی کے کا بلین ٹری سونامی دنیا میں پاکستان کی پہچان بن کر سامنے آیا ہے، ملک امین اسلم

    وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کا بلین ٹری سونامی عالمی سطح پر پاکستان کی پہچان بن کر سامنے آیا ہے جبکہ اقوام متحدہ اس منصوبے کو پوری دنیا کیلئے بطور مثال پیش کرنا چاہتی ہے۔ یہ منصوبہ 10 بلین ٹری سونامی کیلئے ایک لانچنگ پیڈ کی حیثیت رکھتاہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں 10ارب مزید درخت لگائے جائیں گے جن میں سے 5 ارب اگلے چار سالوں میں لگیں گے۔ اس ضمن میں منصوبہ سازی کر لی گئی ہے۔ پانچ ارب درختوں کے اس منصوبے میں صوبہ خیبر پختونخواہ مزید ڈیڑھ ارب درخت لگائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے محکمہ جنگلات خیبر پختونخواہ اور ریڈ پلس کے تعاون سے صحافیوں کیلئے ایک ارب درخت لگانے کے منصوبے کے مقام کے دورہ کا اہتمام کیا۔تین روزہ دورہ میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ دورہ کے اختتام پر صحافیوں نے وزیر اعظم کے مشیر سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور اپنی آراء سے آگاہ کیا۔ صحافیوں نے اس پروگرام کی تعریف کی اور حکومتی کاوشوں کو سراہا۔

    ملک امین اسلم نے اس امر کا بھی عہد کیا کہ وہ وسیع تر ملکی مفاد میں تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے تعمیر کریں گے تا کہ حکومت وقت زمینی حقائق سے آگاہ رہے۔ وفاقی وزیر نے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ذرائع ابلاغ حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں اس لیے تنقید برائے تعمیر بہت ضروری ہے۔ مزید براں ملکی ترقی میں میڈیا کا کردار نہ صرف اہم بلکہ نا گزیر ہے۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کی نشاندہی پر وفاقی وزیر نے کہا کہ جن لوگوں نے جنگلات کی چوری کی روک تھام یا آگ لگنے کے واقعات میں اپنی جانیں دیں ہیں وہ قومی ہیرو ہیں۔ حکومت ایسے جانثاروں کو مالی امداد دے گی۔ وزارت اپنے بجٹ سے آگ بجھانے کے آلات خریدنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے تاکہ جنگلات کے خزانے کو آگ سے محفوظ رکھا جا سکے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے جنگلات کاری میں مزدوری کی ہے حکومت ان کو ایک ایک پیسے کی ادائیگی یقینی بنائے گی۔ مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان کے اس منصوبے کو نہ صرف سراہ رہا ہے بلکہ دیگر ملکوں کو بھی پاکستان کی مثال سے ترغیب دے رہا ہے تاکہ کلائمیٹ چینج کا مقابلہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا واحد منصوبہ ہے جس کی غیر جانبدار مانیٹرنگ کرائی گئی اور اس کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر 10 بلین ٹری سونامی کے منصوبے کے مندرجات سے بروز جمعرات ایک پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کریں گے۔

  • زرداری کا انٹرویو پیمرا قوانین کے مطابق روکا گیا، فردوس عاشق اعوان

    زرداری کا انٹرویو پیمرا قوانین کے مطابق روکا گیا، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کس کونہیں پتاکہ راناثناءاللہ کےکالعدم تنظیم سےکیا رابطےتھے. طاقتورشخص کوروک کرملک اوردھرتی سےوفاداری نبھائی، بڑاشخص بڑاکام بڑی گاڑی میں ہی کرسکتاہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری نےفرمایاکہ کیاراناثنااللہ ایسی حرکت کرسکتاہے؟ اپوزیشن کےسیاسی انتقام کےبیانیےکومستردکرتی ہوں. عوام توقع کررہےتھےکہ ن لیگ راناثنااللہ سےلاتعلقی کااعلان کرےگی، سب سےپہلےمنشیات کےسہولت کاروں کوپکڑناہے، روایت بن گئی ہےکہ طاقت ورشکنجےمیں نہیں آتے،

    انہوں‌ نے کہاکہ سب کوپتاہےکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں راناثنااللہ کاکیاکردارہے، فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آصف زرداری کا انٹرویو پیمرا رولز کے مطابق روکا گیا۔ نیب میں زیرحراست ملزم پارلیمنٹ میں کیمروں کے ساتھ انٹرویوز نہیں دے سکتا، کیمرے پارلیمنٹ میں لانے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت ضروری ہوتی ہے، اسپیکر کی اجازت کے بنا کیمرہ اندر بھی نہیں لایا جاسکتا۔

  • کنٹرول لائن پر چھمب سیکٹر میں دھماکہ، 5 فوجی شہید، ایک زخمی، بھارتی دہشت گردی ہے، آئی ایس پی آر

    کنٹرول لائن پر چھمب سیکٹر میں دھماکہ، 5 فوجی شہید، ایک زخمی، بھارتی دہشت گردی ہے، آئی ایس پی آر

    لائن آف کنٹرول سے چند میٹردورچھمب سیکٹرپردھماکا ہوا ہے جس میں‌ پاک فوج کے5جوان شہید، ایک زخمی ہوا ہے. دھماکہ آزاد جموں کشمیرکےعلاقے برنالہ میں لائن آف کنٹرول پرہوا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہےکہ شہداء میں صوبیدارمحمدصادق، سپاہی محمدطیب، سپاہی ذوہیب شامل ہیں. سپاہی غلام قاسم بھی شہداءمیں شامل ہیں. دھماکےکی نوعیت کاتعین کیاجارہاہے.

    آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واقعہ بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے. دھماکہ آزاد جموں کشمیرکےعلاقےبرنالہ میں لائن آف کنٹرول پرہوا ہے. دھماکےسےظاہرہوتاہےکہ یہ بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نتیجہ ہے.واضح‌ رہے کہ 36 سالہ شہید نائیک شیرزمان کاتعلق ضلع کرک سےتھا. 22سالہ سپاہی غلام قاسم کاتعلق ضلع سرگودھاسےتھا، 20سالہ شہیدسپاہی ذوہیب کاتعلق پونچھ سےتھا، 26سالہ شہیدسپاہی محمدطیب کاتعلق ضلع خوشاب سےتھا، 44سالہ شہیدصوبیدارمحمدصادق کاتعلق ضلع نیلم سےتھا،

  • ایئروارکالج کراچی میں 32 ویں ایئروارکورس کی تقریب، ایئر چیف مارشل مہمان خصوصی

    ایئروارکالج کراچی میں 32 ویں ایئروارکورس کی تقریب، ایئر چیف مارشل مہمان خصوصی

    ایئروارکالج کراچی میں 32 ویں ایئروارکورس کی گریجویشن تقریب ہوئی ہے جس میں‌ سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہدانورخان تقریب کےمہمانِ خصوصی تھے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن سویفٹ ریٹورٹ ہماری تیاری اورپیشہ وارانہ مہارت کامنہ بولتاثبوت ہے. کامیابی کےلیےمشترکہ حکمتِ عملی مرکزی حیثیت حاصل کرچکی ہے.

    انہوں نے کہاکہ گریجویٹ ہونےوالوں میں16دوست ممالک کےافسران بھی شامل تھے.

  • زرداری، شریف خاندان چوری کا آدھا پیسا بھی واپس لائے تو ڈالر نیچے آجائے گا، عمران خان

    زرداری، شریف خاندان چوری کا آدھا پیسا بھی واپس لائے تو ڈالر نیچے آجائے گا، عمران خان

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرسید ایکسپریس کے افتتاح پر وزارت ریلوے اور ریلوے ملازمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں. جس طرح آپ ریلوے کو بہتر کررہے ہیں عوام آپ کو دعائیں دیں‌ گے. خوشی ہوتی ہے جب آپ بار بار مجھ سے نئی ٹرین کا افتتاح کراتے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے راولپنڈی ریلوے سٹیشن پہنچنے پر شرکاء نے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا. اس موقع پر انہوں‌ پہلے سرسید ایکسپریس ٹرین کا معائنہ کیا، اس کے بعد قومی ترانہ لگایا گیا اور اپھر انہوں نے ٹرین کا افتتاح کیا. وزیر اعظم عمران خان کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریلوے معاشرے کے غریب طبقے اوربوڑھے افراد کیلیےبہتر سہولت ہے. ریلوے اسٹیشنز پر احساس پروگرام سے ایک ہزار کھوکے بیروزگاروں کو دیے جائینگے.

    انہوں نے کہاکہ ریلوے اسٹیشن پر ایک ہزار کھوکے احساس پروگرام کیلیےدیے گئے ہیں. اگر سابق حکومت دیانت داری سے کام کرتی تو ادارے خسارے میں نہ ہوتے، ملک وسائل کی کمی سے غریب نہیں ہوتا کرپشن سے غریب ہوتا ہے، سابق حکومت دیانت داری سے کام کرتی تو ادارے خسارے میں نہ ہوتے، اب یہ شور کرتے ہیں کہ عمران خان انتقامی کارروائی کررہا ہے، انتقامی کارروائی میرے خلاف ہوئی تھی جب میں نے پاناما کیس کی بات کی، پاناما معاملہ اٹھانے پر مجھ پر2 کیسز کیے گئے،32 مقدمات درج کیے گئے.

  • کسی کو این آر او میں چھوٹ نہیں ملے گی چاہے کسی بھی بادشاہ کے پاس چلے جائیں, وزیراعظم کا سرسید ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

    کسی کو این آر او میں چھوٹ نہیں ملے گی چاہے کسی بھی بادشاہ کے پاس چلے جائیں, وزیراعظم کا سرسید ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

    راولپنڈی :وزیر اعظم عمران خان نے سر سید ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ میں شیخ رشید ان کی ٹیم اور سر سید ایکسپریس کے پیچھے لوگوں کا مشکور ہوں اور شیخ صاحب نے جو میانوالی سے لاہور ایک لمبا سفر ہے ٹرین کا آغاز کیا میں ان کا مشکور ہیں انہوں نے کہا کہ شیخ صاحب نے کہا کہ ریلوے کے اوپر 36 ارب کا خسارا تھا ہم ہر مشکلات کے باوجود 32 ارب پر لے کر آئے اگر سب دیانتداری سے کام کرتے تو اس وقت کامیاب ہوتے انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں خسارہ کے پیچھے کرپشن ہے انہوں نے کہا ملک کرپشن کی وجہ سے غریب ہوتا ہے اور یہ غریب کو غریب چھوٹے سے طبقے کو بھی غریب کردیتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ جو حالات ہیں دس سال میں پاکستان کا قرضہ تیس ہزار پر لے گئے تھے انہوں نے کہا کہ دس سالوں میں شریف اور زرداری خاندان کے لوگ اپنے بچوں کے لیے پیسہ جمع کررہے تھے اور جب ہم ان کا پیچھا کریں تو کہتے ہیں کہ انتقامی کارروائی اور جب میں نے پانامہ کی بات کہ تو انہوں نے مجھ پر کیسز شروع کئے اس کو انتقامی کارروائی کہتے انہوں نے کہا جمہوریت میں لیڈر جواب دہ ہوتا ہے میں لندن نہیں بھاگا اور ہر کیس کا سپریم کورٹ کو جواب دیا اور میں نے رونا دھونا نہیں کیا اور نہ جلسے نکالے انہوں نے کہا کہ ہم ان سے جواب مانگیں گے انہوں نے کہا کہ جنہوں نے قوم کو کنگال کیا میں ان سے حساب لوں گا یہ میرا وعدہ اور نا ہی این آر او کی چھوٹ دوں گا چاہے جس مرضی بادشاہ کے پاس چلے جائیں

  • بھارت، راہل گاندھی کا استعفیٰ منظور، موتی لال ووہرا کانگریس کے عارضی صدر منتخب

    بھارت، راہل گاندھی کا استعفیٰ منظور، موتی لال ووہرا کانگریس کے عارضی صدر منتخب

    بھارت میں‌ اپوزیشن جماعت کانگریس کے صدر راہل گاندھی کا استعفی منظور کر لیا گیا ہے اور موتی لال ووہرا کو پارٹی کا کارگزار صدر نامزد کر دیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جب تک کانگریس کی طرف سے نئے پارٹی صدر کا حتمی فیصلہ نہیں‌ کر لیا جاتا موتی لال ووہرا ہی کانگریس کے عارضی صدر ہوں‌ گے. لوک سبھا الیکشن کے بعد راہل گاندھی متعدد مرتبہ کہہ چکے تھے کہ کانگریس کا نیا صدر منتخب کیا جائے اور وہ استعفی دینے پر بضد تھے. آج بدھ کے دن بھی انہوں نے استعفی پر اصرار کیا جس پر ان کا استعفی منظور کر لیا گیا ہے.

    راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے صدر نہیں‌ ہیں، کانگریس جلد سے جلد نیا صدر منتخب کر لے، نئے صدر کے انتخاب میں میرا کوئی رول نہیں‌ ہو گا. یہ کام پارٹی کو کرنا ہے. واضح رہے کہ عارضی طور پر بنائے گئے کانگریس صدر موتی لال ووہرا مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ‌ رہ چکے ہیں. وہ 16 مئی 1993 سے لےکرتین مئی 1996 تک اترپردیش کےگورنربھی رہ چکے ہیں۔ ان کا شمار کانگریس کے بزرگ لیڈروں میں ہوتا ہے.

  • کیا دنیا ایک بار پھر مہنگی ترین طلاق دیکھنے جا رہی ، جانیے خاص رپورٹ

    کیا دنیا ایک بار پھر مہنگی ترین طلاق دیکھنے جا رہی ، جانیے خاص رپورٹ

    دبئی کے حکمران‌ محمد بن راشد المکتوم کی بیوی حیٰی الحسین کی چند دنوں سے پر اسرار رو پوشی لندن میں‌پناہ کے بعد دنیا کی نظر اس طرف ہے کہ آیا پھر سے دنیا کی مہنگی ترین طلاق واقع ہونے جا رہی ہے ،دلچسب بات یہ ہے کہ محمد بن راشد اور حییٰ الحسین کی مشترکہ دوست ملکہ برطانیہ کو بھی اس طلاق میں گھسیٹآ جائے گا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق دبئی کے حکمران‌ محمد بن راشد المکتوم کی بیوی حیٰی الحسین کی چند دنوں سے پر اسرار رو پوشی لندن میں‌پناہ کے بعد دنیا کی نظر اس طرف ہے کہ آیا پھر سے دنیا کی مہنگی ترین طلاق واقع ہونے جا رہی ہے ،دلچسب بات یہ ہے کہ محمد بن راشد اور حییٰ الحسین کی مشترکہ دوست ملکہ برطانیہ کو بھی اس طلاق میں گھسیٹآ جائے گا.

    حیٰی الحسین اردن کے حکمران بادشاہ محمد عبداللہ کی سوتیلی بہن اور سابق بادشاہ حسین کی بیٹی ہیں تو برطانیہ کے سفارتی تعلقات وہاں بھی خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔

    برطانیہ کے خبر رساں ادارے یہ اطلاعات دے رہے ہیں کہ حیٰی الحسین اس وقت مرکزی لندن کے کنگسٹن پیلس میں قیام پذیر ہیں اور رہائش کے لیے استعمال ہونے والے گھر کی 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بتائی جارہی ہے۔

    ابتدائی طور پر اطلاعات آئی تھیں کہ دبئی اور اردن کی جانب سے حیٰی الحسین اور دو بچوں کی واپسی کا معاملہ اٹھایا گیا تھا تاہم برطانوی حکام نے اسے مسترد کردیا ہے۔
    دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کی اہلیہ حیٰی الحسین اپنی جان کو لاحق خطرات کے سبب اس وقت برطانیہ میں ہیں اور انہوں نے سیاسی پناہ کی درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق اگر دبئی سفارتی سطح پر معاملہ اٹھاتا ہے تو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوسکتے ہیں۔
    شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اس خبر پر باضابطہ کوئی ردعمل نہیں دیا لیکن اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نظم لکھی ہے جس میں نام لیے بغیر کسی کو’غدار اور دھوکے باز‘ کہا ہے۔

    اپنی نظم میں محمد بن راشد نے لکھا کہ ’’تم غدار ہو، تم نے انتہائی قیمتی اعتماد کو توڑا اور تمہارا کھیل فاش ہوگیا۔‘‘

    ’’تمہارے جھوٹ بولنے کے دن ختم ہوئے، اب یہ بات کوئی معنی نہیں رکھتی کہ ماضی میں ہم کون تھے اور اب تم کون ہو۔‘‘

    ’’تمہارا میرے ساتھ مزید کوئی تعلق نہیں، اس کے پاس جاؤ جس کے ساتھ اکثر مصروف رہتے تھے، تم زندہ رہو یا مر جاؤ مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘‘

    خیال رہے کہ شیخ محمد بن راشد کی اہلیہ علیحدگی کے بعد 31 ملین پاونڈ اور اپنے دو بچے کے ساتھ دبئی سے چلی گئی تھیں۔ 45 سالہ حیٰی الحسین اپنی 11 سالہ بیٹی جلیلہ اور سات سالہ بیٹے زید کو بھی ساتھ لے گئی ہیں۔

    ان کی شادی 2004 میں دبئی کے حکمران سے ہوئی تھی اور یہ ان کی چھٹی بیوی ہیں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دبئی سے فرار ہونے کے بعد محمد بن راشد کی اہلیہ خلع لینا چاہتی ہیں

  • ایکشن کا آغاز ہو گیا، فواد چودھری کا دبنگ اعلان

    ایکشن کا آغاز ہو گیا، فواد چودھری کا دبنگ اعلان

    وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوھدری نے کہا ہے کہ بے نامی جائیدادوں کے خلاف ایکشن کا آغاز ہو گیا ہے .

    چڑیا گھر کے شیروں کے لئے آنے والی مرغیاں کون کھا جاتا ہے، فواد چودھری کا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چوھدری نے کہا کہ حکومت نے بے نامی داروں کو جائیدادیں ظاہر کرنے کیلیےموقع دیا،ان لوگوں نے سمجھا کہ یہ معمول کی کارروائی ہے، .

    ن کو مریم نے توڑا،جو بھی ن لیگ سے‌آنا چاہتا ہے اس کو آشیانہ دیں گے، فواد چودھری

    فواد چودھری نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے آج صبح میری ملاقات ہوئی ہے، وزیراعظم بے نامی داروں کےخلاف کارروائی میں سنجیدہ ہیں،عمران خان دیگر وزرائے اعظم کے برخلاف اپنے وعدے پر قائم ہیں .

    پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ کون؟ فواد چودھری نے ایسی بات کہہ دی کہ …

    عمران خان نے کہا تھارلاوَں گا رلادیا،کہا تھا پکڑوں گا،پکڑلیا، فواد چودھری

    اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

    واضح رہے کہ ایمنسٹی سکیم کا آج اخری دن تھا، ایف بی آر نے اعلان کیا تھا کہ بے نامی اثاثے ظاہر نہ کئے جانے پر اثاثے ضبط کئے جائیں گے. مسلم لیگ ن کے سینٹر چودھری تنویر کی چھ ہزار کنال بے نامی زمین منجمند کر دی ہے ،چودھری تنویر کی پراپرٹی منجمند کرنے کے احکامات کمشنر راولپنڈی نے جاری کئے ،مسلم لیگ ن کے سینیٹر چودھری تنویر کی یہ جائیداد چودھری تنویر کی جائیدادیں ان ملازمین کے نام تھی .

  • اراکین پارلیمنٹ کے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی

    اراکین پارلیمنٹ کے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی

    اراکین پارلیمنٹ کے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگائی جائے، اسمبلی میں بھی مطالبہ آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسمبلی میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگائی جائے ،بھارت کی تیلگودیشم پارٹی کے رکن جے دیو گلا نے سوشل میڈیا ایپ ٹك ٹاك پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہوئے بھارتی لوک سبھا میں بدھ کو کہا کہ اس کا استعمال غلط خبروں کے لئے ہوتا ہے. جے دیو گلا نے کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں ٹک ٹاک کے 30 کروڑ سبکرائبرز ہیں .

    شوہر نے ٹک ٹاک استعمال کرنے سے روکا تو بیوی نے کی خودکشی

    واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں بھارت میں عدالتی حکم کے بعد ٹک ٹاک پر پابندی لگائی گئی اور یہ ایپلی کیشن ایپل اسٹور اور گوگل پلے اسٹورز سے بھی غائب ہوگئی تا اہم بھارت کے اراکین اسمبلی کے موبائل میں ٹک ٹاک موجود تھی .

    ٹک ٹاک کو چین نے ستمبر 2016 میں لانچ کیا تھا۔ یہ ایپ اتنی تیزی سے مقبول ہوئی کہ محض 2 سال کے عرصے میں اسے اب تک 50 کروڑ سے زائد لوگ ڈاؤن لوڈ کر چکے ہیں جبکہ اس کا استعمال دنیا کے لگ بھگ 150 ممالک میں ہو رہا ہے۔

  • بے نامی اثاثے، کاروائی کا آغاز،ن لیگی سینیٹر کی چھ ہزار کنال زمین ضبط

    بے نامی اثاثے، کاروائی کا آغاز،ن لیگی سینیٹر کی چھ ہزار کنال زمین ضبط

    بے نامی اثاثے ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف بڑا فیصلہ، مسلم لیگ ن کے سینیٹر چودھری تنویر کی راولپنڈی میں 6 ہزار کنال ضبط کر لی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینٹر چودھری تنویر کی چھ ہزار کنال بے نامی زمین منجمند کر دی ہے ،چودھری تنویر کی پراپرٹی منجمند کرنے کے احکامات کمشنر راولپنڈی نے جاری کئے ،مسلم لیگ ن کے سینیٹر چودھری تنویر کی یہ جائیداد چودھری تنویر کی جائیدادیں ان ملازمین کے نام تھی .

    جن چھ افراد کے نام بے نامی جائیداد تھی ان کے نام ایف بی آر نے نوٹس جاری کر دئیے گئے ،جائیداد محمد بشارت ،راجا عبدالشکور، جہاں بیگم و دیگر کے نام پر تھی .

    واضح رہے کہ ایمنسٹی سکیم کا آج اخری دن تھا، ایف بی آر نے اعلان کیا تھا کہ بے نامی اثاثے ظاہر نہ کئے جانے پر اثاثے ضبط کئے جائیں گے.

     

    جس سکیم میں پارلیمان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،قوم کیسے اعتماد کرے، شیری رحمان

    شبر زیدی کا کہنا ہے کہ جن شہریوں نے ابھی تک اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے وہ اثاثہ جات ظاہر کر لیں ، حکومت نے ٹیکس سسٹم میں نان فائلر کا تصور ختم کر دیا اور اب کسی کیلئے بھی ٹیکس کے دائرہ کار سے باہر رہنا ناممکن ہو جائیگا۔

    بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

    ایمنسٹی سکیم کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی تھی، صدر مملکت کے دستخط کے بعد اس سکیم کو ملک بھر میں اطلاق ہو گا. ایمنسٹی سکیم کے تحت بیرون ملک رہائش پذیر افراد بھی 6 فیصد ٹیکس ادا کرکے اپنے اثاثے ظاہرکرسکتے ہیں،پاکستان میں رہنے والے 4 فیصد ٹیکس ادا کر کے اثاثے ظاہر کر سکتے ہیں، ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہونی تھی لیکن اس میں تین دن کی توسیع کر دی گئی تھی، ایمنسٹی سکیم آج ختم ہو رہی ہے

    ایمنسٹی سکیم کی منظوری پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم اپنے رشتے داروں کی دولت کے لئے یہ سکیم لے کر آئے ہیں.

  • اپوزیشن کا احتجاج ناکام بنانے کا ٹاسک گورنر پنجاب کو مل گیا

    اپوزیشن کا احتجاج ناکام بنانے کا ٹاسک گورنر پنجاب کو مل گیا

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر گورنر پنجاب نے اپوزیشن کا احتجاجی پروگرام ناکام بنانے کے لئے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.

    پنجاب میں یونیورسٹیز کے مسائل، گورنر پنجاب نے بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنرپنجاب چودھری سرور نے صوبے میں اپوزیشن کا احتجاجی ایجنڈا ناکام بنانے کے لیے متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے، چودھری محمد سرور کو تاجروں سمیت دیگر شعبوں کی تنظیموں سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا ہے.

    لوکل گورنمنٹ بل، گورنر پنجاب نے دستخط کر دئیے

    گورنرپنجاب صنعتکاروں ،تاجروں سے ملاقات کرکے انکے مسائل کے حل کیلیے اقدامات کریں گے ، تاجروں ،صنعتکاروں کو اپوزیشن کے کسی بھی احتجاج میں شامل ہونے سے روکاجائے گا،گورنر پنجاب چودھری سرور پنجاب میں تمام مکاتب فکر کی اہم شخصیات سے رابطے بھی کر یں گے، گورنر پنجاب غیر جانبدار رہتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کو بھی اکٹھا کریں گے .

    واضح رہے کہ گورنر پنجاب کو گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد بلایا تھا جہاں ملاقات میں وزیراعظم نے یہ ٹاسک گورنر پنجاب کو دئے .

     

     

    چودھری سرور مسلم لیگ ن کے دور میں بھی گورنر رہ چکے ہیں ،ان کے ن لیگ کے متعدد رہنماوں کے ساتھ رابطے و تعلقات ہیں اس لئے وزیراعظم عمران خان نے یہ ٹاسک گورنر پنجاب کو دیا ہے، اپوزیشن کی جماعتیں حکومت کے خلاف تحریک چلانا چاہتی ہیں لیکن فی الوقت متفق نہیں‌ہوئیں، اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بھی کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مصداق رہی.

  • فیصل آباد میں ایسا کیا ہوا کہ مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی کو آگ لگا دی؟ اہم خبر

    فیصل آباد میں ایسا کیا ہوا کہ مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی کو آگ لگا دی؟ اہم خبر

    فیصل آباد میں پولیس کی طرف سے مبینہ تشدد کے نتیجہ میں‌ نوجوان کی موت واقع ہونے پر مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی پر دھاوا بول دیا اور زبردست توڑ‌ پھوڑ‌ کرتے ہوئے آگ لگا دی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فیصل آباد میں نوجوان کی تشدد سے موت واقع ہونے پر لواحقین اور اہل علاقہ پچھلے تقریبا دس گھنٹے سے احتجاج کر رہے تھے. مشتعل مظاہرین نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی پولیس اہلکاروں‌ نے بچوں کی لڑائی کے بعد گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا اور دوران تشدد سے مقصود نامی نوجوان وفات پا گیا۔ اس واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مشتعل مظاہرین نے چوکی میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور چوکی کو آگ لگا دی.

    مظاہرین کے اچانک دھاوا بولنے پر پولیس اہلکاروں کی دوڑیں‌ لگ گئیں‌ اور انہوں نے بڑی مشکل سے وہاں‌ سے بھاگ کر جان بچائی تاہم مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی کو نقصان پہنچایا اور وہاں‌ چوکی کے باہر کھڑی وین کی بھی توڑ پھوڑ کی. اس واقعہ کے بعد سی پی او فیصل آباد نے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے جبکہ نوجوان کی موت پر اہل علاقہ ابھی تک سراپا احتجاج ہیں.

  • بی ایل اے کو بیرونی تعاون دینے والوں‌ کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ

    بی ایل اے کو بیرونی تعاون دینے والوں‌ کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ کالعدم بی ایل اے نے پاکستان میں دہشت گردی کی کئی کارروائیاں کیں، بی ایل اے کو پاکستان میں 2006 سےکالعدم تنظیم قراردیا گیا تھا،

    امریکہ نے کالعدم تنظیم بی ایل اے پر پابندی لگا دی، اعلان امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر کیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ امید ہےامریکی اقدام سےکالعدم بی ایل اےکی کارروائیاں کم ہوں گی، امیدہےبی ایل اے کےکارندوں، سہولت کاروں، مالی تعاون کرنےوالوں کوپکڑا جائے گا، بی ایل اے کوبیرونی تعاون دینے والوں کو انصاف کےکٹہرے میں لایا جائے گا،

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امیدہےبی ایل اےکی سرگرمیوں کوبڑھاکرپیش کرنیوالوں کیخلاف گھیراتنگ ہوگا.

  • افغانستان سے فوجیں نکالنے کو دل توکرتا ہے لیکن ڈربھی  لگتا ہے وہ بڑا ماریں گے .ڈونلڈ ٹرمپ

    افغانستان سے فوجیں نکالنے کو دل توکرتا ہے لیکن ڈربھی لگتا ہے وہ بڑا ماریں گے .ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان نے امریکہ کی افغانستان میں بے بسی اور شکست خوردہ صورت حال پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے .امریکی صدر کے بیان سے امریکیوں پر افغان طالبان کے خوف کا سایہ ابھی تک منڈلا رہاہے.یہی وجہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ امریکا افغانستان سے تمام فوج نکالنا چاہتا تھا لیکن کابل میں دہشتگرد حملے کا خطرہ ہے۔ پینٹگان حکام نے ایسا نہ کرنے پر قائل کیاہے۔

    واشنگٹن میں ایک انٹر ویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 18سال سے فوج افغانستان میں لڑ رہی ہے اور امریکا تمام فوجیوں کو کابل سے نکالنا چاہتا تھا لیکن پینٹاگان حکام نے ایسا نہ کرنےکا مشورہ دیا۔.ٹرمپ نے کہاکہ کابل میں دہشتگرد حملے کا خطرہ ہے اور وہاں امریکی فوج کی موجودگی لازمی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان میں 16ہزار فوجی موجود تھے اور اب ان کی تعداد 9 ہزار رہ گئی ہے۔

  • شہباز شریف نے رانا ثناء‌اللہ کی اہلیہ سے فون پر کیا بات کی؟ اہم خبر آ‌ گئی

    شہباز شریف نے رانا ثناء‌اللہ کی اہلیہ سے فون پر کیا بات کی؟ اہم خبر آ‌ گئی

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے رانا ثناء‌اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء اللہ کو ٹیلیفون کیا اور راناثناءاللہ سے جیل میں ہونےوالے سلوک پراظہارافسوس کیا گیا اور اس کی مذمت کی ہے.

    رانا ثناء اللہ کی سکیورٹی کب واپس ہوئی، تحریری طور پر کسے آگاہ کیا تھا؟ اہم خبر آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران راناثناءاللہ کی اہلیہ نےشوہرکی گرفتاری سےمتعلق واقعات سےشہبازشریف کوآگاہ کیا اور کہا کہ میرے شوہر کو دوائیاں‌ بھی نہیں‌ دی جارہیں. شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی پارٹی، وہ خود اور کارکنان آپ کے ساتھ ہیں‌.

    رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے ایسی چیز برآمد کرنے کا دعوی کہ سن کر آنکھیں کھلی رہ جائیں گی

    شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستانی عوام رانا ثناء‌اللہ کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے. واضح‌ رہے کہ رانا ثناء‌اللہ کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا. ان کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں‌ لکھا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی مخبرنےاطلاع دی کہ راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی.

  • رانا ثناء اللہ کے بعد گرفتار کئے گئے لیگی رہنما کو رہا کر دیا گیا، پولیس کہاں‌ لے گئی تھی؟ اہم خبر

    رانا ثناء اللہ کے بعد گرفتار کئے گئے لیگی رہنما کو رہا کر دیا گیا، پولیس کہاں‌ لے گئی تھی؟ اہم خبر

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء‌اللہ کے بعد گرفتار کئے گئے ن لیگی رہنما شیخ اعجاز احمد کو چھوڑ دیا ہے.

    جس بیرک میں رانا ثناء‌اللہ کو رکھا گیا ہے وہاں‌ کیا حالات ہیں؟ اہلیہ نبیلہ مریم نواز کے فون پر آبدیدہ ہو گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق شیخ‌ اعجاز احمد نے کہاکہ پولیس نے 5 گھنٹوں تک سڑکوں پرگھمانے کےبعد امین پورانٹر چینج کے قریب انہیں‌ چھوڑ دیا. انہوں نے کہاکہ مجھےاحتجاجی ریلی کی قیادت سےروکنے کے لیےحراست میں لیاگیا تھا.

    رانا ثناء اللہ کو کب اور کیسے معلوم ہوا کہ ان کی گاڑی میں ہیروئن ہے؟ قمر الزمان کائرہ نے حیران کن دعویٰ کر دیا

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نےکہاکہ آپ کوحراست میں لینےکااوپرسےحکم ملا تھا. انہوں نے کہاکہ میں‌ نے فون کر کے ڈرائیور اور دوستوں کواطلاع دی اوراب گھرپہنچا ہوں. واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد شیخ‌اعجاز احمد نے احتجاج کا اعلان کیا تھا جس پر انہوں‌ نے احتجاج کا اعلان کیا تھا. کہاجارہا ہے کہ انہیں‌ احتجاج سے روکنے کیلئے حراست میں‌ لیا گیا تھا تاہم اب انہیں‌ رہا کر دیا گیا ہے اور وہ اپنی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں.

  • میں نے نوازشریف اور زرداری کوکہا تھا کہ نیب کو ختم کردو ورنہ؟مولانا فضل الرحمن کے شکوے

    میں نے نوازشریف اور زرداری کوکہا تھا کہ نیب کو ختم کردو ورنہ؟مولانا فضل الرحمن کے شکوے

    اسلام آباد:میں نے نواز شریف اور زرداری کو مشورہ دیا تھا کہ نیب کو ختم کردو ابھی موقع ہے ورنہ ہمیں سب کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا.ان خیالات کا اظہار میدان سیاست کے معروف پلیئر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کیا .مولان فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ نیب ڈمی ادارہ ہے جو مشرف کے وقت سے استعمال ہو رہا ہے،انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں تمام جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا قوم کے لیے بڑی خبر ہے جس میں تمام فیصلے متفقہ ہوئے۔مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر سب کا اتفاق تھا، یقین ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی نظر ہو گی کہ چیئرمین سینیٹ کو کیسے تبدیل کیا جائے، عدم اعتماد کی تحریک کے لیے ارکان کو منظم کرنا ہو گا۔

    مولانا فضل الرحمن کی باتون سے اے پی سی میں اختلافات کی بو بھی آرہی تھی جب ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی رائے ہے کہ اے پی سی کی سربراہی کرنے والا ہی رہبر کمیٹی کی سربراہی کرے لیکن اگر یوسف رضا گیلانی سربراہی کریں تو مجھے اعتراض نہیں ہے۔حکومت نے آئی ایم ایف کا آدمی اسٹیٹ بینک میں بٹھا دیا، حکومت نے باہر کا آدمی ایف بی آر میں بٹھا دیا، ملک کے حالات ایسے ہیں کہ نواز شریف جیسے آدمی کے لیے بھی ملک کی معیشت کو ٹھیک کرنا مشکل ہو گا۔

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے متعلق مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں سے تحریکیں ختم نہیں ہوتیں بلکہ انہیں جلا ملتی ہے، رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر کے ڈراما رچایا گیا ہے، جسے علم ہو کہ اسے گرفتار کیا جانا ہے تو کیا وہ اس طرح کرے گا؟ چیئرمین نیب سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ میرے پاس آئے اور کہا میرا بہت احترام کرتے ہیں۔ چیئرمین نیب مجھے ملنے آئے تو میں نے انہیں نہیں پہچانا، میں نے انہیں وہی احترام دیا جو ملنے آئے شخص کو دیا جاتا ہے لیکن بعد میں مجھے بتایا گیا کہ جو آپ سے ملنے آئے وہ چیئرمین نیب تھے جس پر میں نے ان لوگوں سے کہا مجھے بتانا تو چاہیے تھا کہ یہ چیئرمین نیب تھے۔

  • بھارت نے بنگلادیش کو 28 رنز سے شکست دے دی

    بھارت نے بنگلادیش کو 28 رنز سے شکست دے دی

    ورلڈ کپ کے 40 ویں میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 28 رنز سے شکست دے دی اور سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی. بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور بنگلادیش کو 9 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 315 رنز کا ہدف دیا. روہت شرمہ 104 کی لمبی اننگز کھیل کر ٹاپ سکورر اور مین آف دی میچ قرار. راہل 77 رشابھ 48 اور دھونی 35 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.

    ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش 286 رنز بنا سکی اور آؤٹ ہو گئی. شکیب الحسن 66 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے, سیف الدین 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے. بمراہ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, ہردیک پانڈیا نے 3 وکٹیں حاصل کی.

    واضح رہے بنگلادیش سیمی فائنل کی ریس سے آؤٹ ہو چکی ہے. بنگلادیش 7 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے.

  • امریکہ نے کالعدم تنظیم بی ایل اے پر پابندی لگا دی، اعلان امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر کیا گیا

    امریکہ نے کالعدم تنظیم بی ایل اے پر پابندی لگا دی، اعلان امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر کیا گیا

    امریکہ نے کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی بی ایل اے کو دہشت گرد قرار دے دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق حیربیار مری اور براہمداغ بگٹی کالعدم بی ایل اے کے سربراہ ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر بی ایل اے کو دہشت گرد قرار دینے کا اعلان کیا گیا ہے. امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جن تنظیموں کودہشت گرد قراردیا گیا ہے، ان کی فہرست میں جند اللہ ، فدائین اسلام اور جیش العدل بھی شامل ہیں۔

    امریکہ کے ڈیپارٹمنٹ آف ٹریژری نے بلوچستان لبریشن آرمی کو فارن ایسٹس کنٹرول کی خصوصی لسٹ میں شامل کر لیا ہے، واضح‌ رہے کہ بی ایل اے کے اہلکاروں‌ پر دہشت گردی کی کاروائیوں‌ میں‌ ملوث ہونے کے الزامات ہیں. بی ایل اے کو پاکستان کی کوششوں‌پر دہشت گرد قرار دیا گیا ہے.

  • جنیوا:محب وطن پاکستانیوں نے پاکستان مخالف مظاہرے کی کوشش ناکام بنا دی

    جنیوا:محب وطن پاکستانیوں نے پاکستان مخالف مظاہرے کی کوشش ناکام بنا دی

    جنیوا:تو بھی پاکستان ہے میں بھی پاکستان ہوں ،دیارغیر میں مقیم پاکستانی اپنے وطن کی عزت کی طرف بڑھنے والا ہر قدم نہ صرف روک دیتے ہیں بلکہ پاکستان سے محبت ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں‌کرتے .سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں ہوا جہاں اقوام متحدہ کا ہیڈ آفس ہے بڑے عرصے سے پاکستان دشمن قوتوں کی سرگرمیوں کا مرکز بنا ہوا ہے . ایسا ایک واقعہ جو حال ہی میں‌ ہوا ہے جس میں‌پشتون تحفظ موومنٹ کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور جسارت خاک میں ملا دی گئی.

    جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کی حمایت کے ساتھ پشتون آرگنائزیشن نے اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر کے سامنے پاکستان مخالف مظاہرے کو نہ صرف ناکام بنایا، حب الوطنی سے سرشار پاکستانیوں نے اس موقع پر پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد اور منظور پشتین نامنظور کے نعرے لگائے، محب وطن اوورسیز پاکستانیوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر پی ٹی ایم کے حواریوں نے بھاگنے میں عافیت جانی۔اس موقع پر ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن (یورپ) کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر کا کہنا تھا کہ منظور پشتین بھارت اور افغان ایجنسیوں کی ایماء پر پشتونوں کو گمراہ کر رہا ہے۔ پی ٹی ایم کی جانب سے یورپ میں پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی جسے حقیقی پشتونوں نے ناکام بنا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم کے حواری یورپ میں جہاں بھی پاکستان مخالف کسی سرگرمی کی جسارت کریں گے، ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن اور پشتون آرگنائزیشن ہر جگہ ان کا پیچھا کریں گے اور ان کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیں گے

  • مریم اورنگزیب کا رانا ثناء‌اللہ پر ٹارچر کا الزام، کہا انہیں‌ کچھ ہوا تو ذمہ دار سلیکٹڈ وزیر اعظم ہوں‌ گے

    مریم اورنگزیب کا رانا ثناء‌اللہ پر ٹارچر کا الزام، کہا انہیں‌ کچھ ہوا تو ذمہ دار سلیکٹڈ وزیر اعظم ہوں‌ گے

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جیل میں راناثنااللہ کوخدانخواستہ کچھ ہواتوذمہ دارعمران صاحب آپ ہوں گے، عمران صاحب کےحکم پرراناثنااللہ کے قیدی کے حقوق بھی چھین لیے گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق راناثنااللہ کوجیل میں صرف ایک چادردی گئی ہے، راناثنااللہ کو پنکھا بھی نہیں دیا گیا، جیل میں راناثنااللہ کوقیدتنہائی میں رکھاگیا ہے، راناثنااللہ کوجہاں رکھاگیاہےوہاں چارپائی یاکرسی بھی موجودنہیں، عمران صاحب،راناثنااللہ کوٹارچرکرکےبھی آپ سلیکٹڈہی رہیں گے،

    مریم اورنگزیب نے کہاکہ راناثنااللہ کوذہنی اذیت دےکردباؤڈالنےکی کوشش کی جارہی ہے. عمران صاحب کوجیل میں بیٹھےراناثناااللہ سےڈرلگتاہے.

  • جس بیرک میں رانا ثناء‌اللہ کو رکھا گیا ہے وہاں‌ کیا حالات ہیں؟ اہلیہ نبیلہ مریم نواز کے فون پر آبدیدہ ہو گئیں

    جس بیرک میں رانا ثناء‌اللہ کو رکھا گیا ہے وہاں‌ کیا حالات ہیں؟ اہلیہ نبیلہ مریم نواز کے فون پر آبدیدہ ہو گئیں

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء اللہ نے کہا ہے کہ راناثنااللہ کوجس بیرک میں رکھاگیاہےوہاں پنکھابھی نہیں ہے. انہیں‌ ادویات دینے کی اجازت بھی نہیں دی گئی. یہ باتیں انہوں‌ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طرف سے ٹیلیفون کئے جانے پر ان سے گفتگو کرتے ہوئے کیں.

    رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے کتنے کلو ہیروئن برآمد ہوئی اور کہاں‌ سمگل کی جانی تھی؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق نبیلہ ثناء‌اللہ کا کہنا تھا کہ راناثنااللہ کوکھانا دینےگئےمگرجیل اہلکاروں نےواپس بھجوادیا. ادھر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اہلیہ راناثناءاللہ کےحوصلے بلند ہیں،خندہ پیشانی سے مشکل حالات کا سامنا کرنےکااعادہ کیا.

    رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

    مریم نواز نے رانا ثناء‌اللہ کی اہلیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ انہیں‌ جب اور جہاں میری ضرورت پڑے گی میں ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہوں.

  • ویانا:پاکستان اور افواج پاکستان سے محبت واظہاریکجہتی ،فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

    ویانا:پاکستان اور افواج پاکستان سے محبت واظہاریکجہتی ،فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

    ویانا :پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد ویانا کی فضاوں کو پاکستانی کمیونٹی نے یہ نعرے لگا کر معطر کر دیا .ویانا سے اطلاعات کے مطابق پاکستان اور افواج پاکستان سے محبت کا ویسے تو ہر لمحے اور ہر موقع پر اظہار کیا جاتا ہے لیکن کسی دوسرے ملک میں بڑے پیمانے پر ایسے پروگراموں کا انعقاد وطن سے محبت کی یاد اور تازہ کردیتا ہے. ایسے ہی پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں میں ہوں پاکستانی پاکستان زندہ باد امن ریلی کا انعقاد پاکستانی کمیونٹی ویانا آسٹریا کی جانب سے یو این اوکے دفتر کے سامنے کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے آسٹریابھر کے چھوٹے بڑئے شہروں سے پاکستان کی محبت میں بھر پور شرکت کرکے پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور پاکستانی کمیونٹی کا ولولہ اور جوش و جذبہ قابل دید تھا۔میں ہوں پاکستانی پاکستان زندہ باد امن ریلی میں پاکستانی شرکاء نے پاکستانی سبز ہلالی پرچم اور بینر اُٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرئے درج تھے

    ریلی کا مقصد پاکستان اور پاکستانی سیکورٹی فورسزکو سرہانا اور عالمی برادری کو باور کوکرانا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمہ اور امن کے لیے کسی بھی نسلی یا گروہی تفریق کے بغیر اپناکردارادا کرتا رہے گا۔مختلف مقررین نے پاک فوج کو دہشت گردی کے خلاف زبردست کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا اور پی ٹی ایم کے نفرتی بیانیے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ پاکستان کو درپیش موجودہ چیلنجز کا سامنا اور ایسی منفی قوتوں کا سدباب کرنے کیلیے تمام پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جو بھی پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ ملکر پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرئے گا اُس کو اُس کے انجام تک پہنچایا جائے گاپاکستان ایک پرُامن سوچ رکھنے والا ملک ہے ۔

  • شارجہ کے فرمانروا شیخ سلطان بن محمد کے بیٹے شیخ خالد بن سلطان وفات پا گئے، شارجہ میں سوگ کی کیفیت

    شارجہ کے فرمانروا شیخ سلطان بن محمد کے بیٹے شیخ خالد بن سلطان وفات پا گئے، شارجہ میں سوگ کی کیفیت

    شارجہ کے فرمانروا اور اماراتی سپریم کونسل کے ممبر ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی کے بیٹے شیخ خالد بن سلطان بن محمد القاسمی وفات پا گئے ہیں جس پر شارجہ کے شاہی خاندان میں‌ سوگ کی کیفیت ہے جبکہ شارجہ میں‌ رہنےو الے عوام بھی غم کی کیفیت سے دوچار ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ خالد بن سلطان برطانیہ میں فوت ہوئے ہیں .شارجہ میں‌ شاہی حکمران کے دربار کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ خالد بن سلطان لندن میں مقیم تھے جب رضائے الٰہی سے اُن کی زندگی اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔ جواں سال شہزادہ خالد بن سلطان کی وفات پر شارجہ میں تین دِن کے سرکاری سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر تمام سرکاری عمارات پر اماراتی پرچم سرنگوں رہیں گے ۔ شہزادہ خالد بن سلطان بھری جوانی میں‌ وفات پا گئے ہیں. نوجوانی میں ہی ان کی وفات پر شارجہ میں‌ ہر کوئی غمگین ہے.

    شہزادہ شیخ خالد بن سلطان کی میت کے شارجہ پہنچنے کا انتظار کیا جارہا ہے جبکہ اُن کی نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ شارجہ کے شاہی دربار کی جانب سے جاری اعلان میں شارجہ کے حکمران ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی ، اُن کے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور مرحوم شیخ خالد کی جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دُعا بھی کی گئی ہے۔ شہزادہ خالد کی وفات کی خبر پر دیگر اماراتی ریاستوں کے فرمانرواؤں، اعلیٰ حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات اور ممتاز کاروباری افراد کی جانب سے انتہائی افسوس اورغم کا اظہار کیا گیا ہے،

    شارجہ کے فرمانروا اور اماراتی سپریم کونسل کے ممبر ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی سے ان کے بیٹے شیخ خالد بن سلطان بن محمد القاسمی کی وفات پر اہم شخصیات اور مختلف ملکوں‌ کے سربراہان اور نمائندوں‌ کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے.

  • ماسکو:روسی آبدوز میں‌آگ بھڑک اٹھی ،14 فوجی ہلاک کئی دیگرزخمی

    ماسکو:روسی آبدوز میں‌آگ بھڑک اٹھی ،14 فوجی ہلاک کئی دیگرزخمی

    ماسکو: روسی وزارت دفاع کے مطابق Losharik نامی روسی آبدوز میں آگ لگنے کے وجہ سے چودہ فوجی ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئےہیں.روسی حکام کا کہناہے کہ آگ پر قابولیا گیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔روسی وزارت دفاع کے حکام نے ماسکو سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ آبدوز میں آگ شمال میں روسی سمندری حدود میں لگی اور تمام فوجی دم گھنٹے کے باعث مرگئے۔حکام نے مزید کہا کہ آبدوز کو بحیرہ برینٹ کے بندرہ گاہ پر لایا گیاہے اور آگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

    یاد رہے کہ ایسا ہی ایک واقعہ دسمبر2016 میں ہوا جب روسی فضائیہ کے کریش ہونے میں ریڈ آرمی اہلکاروں سمیت 92 فوجی ہلاک ہوگئےتھے.یہ طیارہ روس سے شام جاتے ہوئے تباہ ہوا تھا جس میں‌سوار سارے افراد ہلاک ہوگئے تھے.

  • ہم نے نظریہ پاکستان بھلا دیا ، جن قوموں‌ نے ریاست مدینہ کے اصول اپنائے ترقی سے ہمکنار ہوئیں، عمران خان

    ہم نے نظریہ پاکستان بھلا دیا ، جن قوموں‌ نے ریاست مدینہ کے اصول اپنائے ترقی سے ہمکنار ہوئیں، عمران خان

    وزیرِاعظم پاکستان عمران خان سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے ملاقات کی ہے. اس موقع پر شرکاء نے وزیراعظم کوکرپشن کےخاتمےکےحوالےسےاقدامات اٹھانےپر خراج تحسین پیش کیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ملاقا ت کے دوران وزیردفاعی پیداوارزبیدہ جلال بھی موجود تھیں. وزیر اعظم عمران خان کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گوادرعنقریب ایک ترقی یافتہ علاقہ بنےگا،سی پیک کی وجہ سےبلوچستان میں ترقی،روزگارکےبےشمارمواقع میسرہوں گے. سی پیک کی وجہ سےبلوچستان بہت اہمیت کاحامل ہے. ہمیں گورننس،صحت،تعلیم کانظام ٹھیک کرناہےجس کیلئےہم اقدامات کررہےہیں.

    وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان بہت جلدخوشحال صوبہ بنےگا، ہم اُس نظریئےسےدورہوگئےجس کی بنیادپرپاکستان کاقیام عمل میں آیاتھا. قومیں حکمرانوں کی جوابدہی کی بنیادپرترقی کرتی ہیں، قومیں قانون کی عملداری،یکساں اطلاق،میرٹ کی بالادستی پرترقی کرتی ہیں. جوقومیں ان اصولوں سےپیچھےہٹ گئیں وہ ترقی نہ کرسکیں، جن اقوام نےمدینہ کی ریاست کےاصول اپنائےوہ ترقی سے ہمکنارہوئیں. ملاقات کے دوران شرکاء نے وزیراعظم کوکرپشن کےخاتمےکےحوالے سے اقدامات اٹھانے پر خراج تحسین پیش کیا.

  • کرتار پور راہداری، پاکستانی اور بھارتی حکام کا دوسرا اجلاس کب ہو گا؟ حتمی تاریخ‌ کا اعلان کر دیا گیا

    کرتار پور راہداری، پاکستانی اور بھارتی حکام کا دوسرا اجلاس کب ہو گا؟ حتمی تاریخ‌ کا اعلان کر دیا گیا

    ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کرتار پور راہداری سے متعلقہ اجلاس میں‌ متعلقہ معاملات کی جلد تکمیل کی خواہش رکھتا ہے اور نومبر میں بابا گرو ناننک کے 550ویں سالگرہ پر راہداری کو آپریشنل کرنا چاہتا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پاکستان نے کرتار پور راہداری کے حوالہ سے دوسرے اجلاس کا شیڈول بھارت کو دے دیا ہے جس کے تحت دونوں ملکوں‌ کے حکام کے درمیان ملاقات 14 جولائی کو واہگہ میں ہوگی، قبل ازیں‌ گزشتہ ماہ بھارت کی جانب سے 11 سے 14 جولائی تک لاہور کے واہگہ بارڈر پر مذاکرات کی تجویز دی گئی تھی تاہم پاکستان کی جانب سے اس تجویز کے جواب میں کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی تھی۔

    رپورٹ‌ کے مطابق دنیا بھر کے سکھوں‌ میں‌ کرتار پور راہداری کے حوالہ سے پاکستان کے موقف اور اس سلسلہ میں‌ اٹھائے جانے والے اقدامات کی تائید و حمایت کی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ سکھوں‌ کو پاکستان پر بڑھتا ہوا اعتماد دیکھ کر بھارت کرتارپور کوریڈور سے متعلق پاکستان سے بات چیت پر تیار ہوگیا ہے اور بھارت کی جانب سے مذاکرات کی تجویز بھی دی گئی تھی، جس کے جواب میں پاکستان نے بھی کرتار پورا رہداری پر دوسرے اجلاس کا شیڈول بھارت کو دے دیا ہے۔

    یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کرتارپور راہداری کے حوالہ سے اس سے قبل کئی مرتبہ میٹنگز ہو چکی ہیں.

  • سٹیل مل کی نجکاری نہیں‌ ہو گی، وزیر اعظم، میں‌ اور کابینہ ایک ہی نشے کا شکار ہیں، فردوس عاشق اعوان

    سٹیل مل کی نجکاری نہیں‌ ہو گی، وزیر اعظم، میں‌ اور کابینہ ایک ہی نشے کا شکار ہیں، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ سٹیل مل کی نجکاری نہیں‌ ہو گی. وزیراعظم نےتمام اسٹیک ہولڈرزسےمشاورت کی ہے، ڈالرکی منی لانڈرنگ کوروکنا ہے. اگرہم رہزن بن کرلوٹناشروع کردیں گےتومعاشی بحران جنم لیتےرہیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ 21ڈاکٹرزکی ٹیم نوازشریف کےدل کی دھڑکن کودیکھتی ہے. یہاں ایک بیمار ہے اور اس کے لیے سو انار ہیں. ارکان پارلیمنٹ رول ماڈل ہیں،ان کےپاس غلطی کی گنجائش نہیں، وزیر اعظم، میں اورکابینہ ایک ہی نشے کاشکار ہیں جو انسانی خدمت کا نشہ ہے ، انسانی خدمت ہمارا عزم ہے، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نیشنل چائلڈ پروٹیکشن کیلئے بہت زیادہ درد رکھتے ہیں، کابینہ نے ایسے بچوں کیلئے جوگمشدہ اور اغوا ہیں، ان کے لئے چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کی منظوری دی ہے ، ان کیلئے ایک ڈیٹابیس بنایا جائے گا اور ایک جگہ سے یہ تمام معلومات حاصل ہوسکیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ کالا دھن ختم کرنے کیلئے چالیس ہزار کابانڈز ختم کیا جارہاہے ، اور یہ پالیسی لائی جارہی ہے کہ اس بانڈ کو رجسٹرڈ کرانا ہوگا کہ لیاتوکہاں سے لیا؟ اب اگر بانڈ کیش کراناہے تو اکاﺅنٹ میں پیسہ کیش ہوکر آئیگا ۔کابینہ کو بتایا گیا کہ جوفیصلے کئے گئے ان میں زیادہ تر پر کام ہوچکاہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کویہ خوشخبر ی ملنے جارہی ہے کہ وہ سٹیل مل جو سفید ہاتھی تھا جس کو اپنا لوہا بیچنے کیلئے بیمار کیا گیا تو اس کے لئے فیصلہ کیاگیاہے کہ سٹیل مل کو پرائیویٹائز نہیں کریں گے بلکہ اس کو نجی شراکت داری سے چلایا جائے گا اور اگر سٹیل مل چلے گی تو پاکستان میں ترقی کا پہیہ چلے گا ۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ زبیرگیلانی کوسرمایہ کاری بورڈکاچیئرمین مقررکردیاگیاہے. اسلام آبادایئرپورٹ پر ہی حاجیوں کی امیگریشن ہوگی.

  • ایک ہزار کلو مردہ اور بیمار مرغیوں کا گوشت سے بھرا ٹرک پکڑا گیا، پولٹری سپلائر کون تھا؟ بڑی خبر آ گئی

    ایک ہزار کلو مردہ اور بیمار مرغیوں کا گوشت سے بھرا ٹرک پکڑا گیا، پولٹری سپلائر کون تھا؟ بڑی خبر آ گئی

    پنجاب فوڈاتھارٹی میٹ سیفٹی اورویجیلنس ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مردہ اور بیمار مرغیاں سپلائی کرنے والا سپلائیر پکڑ لیا ہے . بیمار اور مردہ مرغیوں سے بھر ا ٹرک ٹولینٹین مارکیٹ میں سپلائی کے لیے لایا جا رہا تھا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سلیم پولٹری سپلائر کا ایک ہزار کلو بیماراور مردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک پکڑا گیا ہے،موقع پر ٹیسٹ کیا گیا تو گوشت مضر صحت پایا گیا. ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ مرغی کا گوشت خریدتے وقت ہمیشہ صحت مند مرغی کو اپنے سامنے ذبح کروائیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ پہلے سے ذبح کی گئی مرغی کا گوشت کبھی مت خریدیں۔

    رپورٹ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی میٹ سیفٹی اور ویجیلینس ٹیموں نے مشترکہ کاروائیاں کرتے ہوئے سلیم پولٹری سپلائر کا ایک ہزار کلو بیماراور مردہ مرغیوں سے بھرا ٹرک پکڑلیا۔سپلائی کے لیے لائے جانے والی مرغیوں کے میٹ سیفٹی ٹیموں نے موقع پر ٹیسٹ کیے جس میں گوشت انتہائی مضر صحت پایا گیا۔بیمار اور مردہ مرغیوں سے بھر ا ٹرک ٹولینٹین مارکیٹ میں سپلائی کے لیے لایا جا رہا تھا۔مضر صحت مردہ مرغیوں کو پیپکو بھٹی میں جلا کر تلف کرنے کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے،

    عوام سے گزارش کرتے ہوئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مرغی کا گوشت خریدتے وقت ہمیشہ صحت مند مرغی کو اپنے سامنے ذبح کروائیں پہلے سے ذبح کی گئی مرغی کا گوشت کبھی مت خریدیں۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ معیارپر بالکل سمجھوتہ نہ کریں،خریدے وقت کوالٹی کا سخت چیک رکھیں،ہمیشہ مستند اور اچھی جگہ سے اشیاء خورونوش خریدیں۔ 

  • رانا ثناء اللہ کے بعد مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما گرفتار، پولیس نے گرفتاری کی وجہ بتا دی

    رانا ثناء اللہ کے بعد مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما گرفتار، پولیس نے گرفتاری کی وجہ بتا دی

    پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو اے این ایف کی طرف سے گرفتا رکئے جانے کے بعد مسلم لیگ ن فیصل آباد کے صدر اور سابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے. انہیں‌ نقص امن کے خدشہ کے پیش نظر حراست میں‌ لیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد پولیس کو خدشہ تھا کہ وہ ان کی گرفتاری کے خلاف مظاہرے کی قیادت کریں گے جس سے نقص امن کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے لہٰذا انہیں‌ مقامی پولیس نے حراست میں‌ لے لیا ہے.

    مسلم لیگ ن کے صدر شیخ‌ اعجاز احمد نے رانا ثناء‌اللہ کی گرفتاری کے خلاف فیصل آباد میں احتجاج کا بھی اعلان کر رکھا ہے تاہم پولیس نے انہیں‌ احتجاج سے قبل ہی گرفتار کر لیا ہے. شیخ اعجاز احمد نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ گرفتاری سیاسی بنیادوں‌ پر کیا گیا ہے. فیصل آباد پولیس نے شیخ اعجاز احمد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے. واضح رہے کہ اے این ایف نے رانا ثناء‌اللہ کو گرفتار کرنے کے بعد ان کی گاڑی سے کروڑوں‌ روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

  • آصف علی زرداری کے 1 کروڑ کے گھوڑے،عمران خان کی 2 لاکھ کی بکریاں ،اثاثوں کی تفصلات سامنے آگئیں

    آصف علی زرداری کے 1 کروڑ کے گھوڑے،عمران خان کی 2 لاکھ کی بکریاں ،اثاثوں کی تفصلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکان قومی اسمبلی کے گوشوارے ظاہر کرتے ہوئے جو تفصیلات جاری کیں ہیں اس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے مربے والے گھوڑے الیکشن کمیشن کی دستاویزات پر چھائے رہے. اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ آصف علی زرداری نے 66 کروڑ کے اثاثے ظاہر کیے ہیں جن میں‌ایک کروڑ کے گھوڑے بھی ہیں جن کے بارے میں سیاسی مخالفین یہ الزام دیتے رہے ہیں کہ وہ چارہ نہیں مربہ کھانے کےشوقین ہیں.آصف علی زرداری دوبئ کے اقامہ ہولڈرز بھی ہیں.

    بلاول بھٹو اپنے باپ سے بھی کئی قدم آگے ،دستاویزات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری ایک ارب 54 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ہیں.دوبئی میں کاروباری شیرز ہیں . اپنے ابا موصوف کی طرح بلاول بھی دوبئی کے اقامہ ہولڈر ہیں.

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی اپنی سیاسی حریفوں کے پیچھے پیچھے ہیں. عمران خان کے کل اثاثوں کی ملکیت 10 کروڑ 82 لاکھ روپے ہیں ،خاتون اول بشریٰ بی بی 3 کنال کی بنی گالہ میں‌مالک ہیں.یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ عمران خان 155 ایکڑ کمرشل اور زرعی رقبے کے بھی مالک ہیں. اور آصف علی زرداری کی طرح عمران خان 2 لاکھ کی چار بکریوں کے بھی مالک ہیں

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف 18 کروڑ 96 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں. شہباز شریف کی زوجہ محترمہ نصرت شہباز 23 کروڑ کی مالک ہیں.دوسری زوجہ محترمہ تہمینہ درانی 50 لاکھ 76 ہزار روپے کے اثاثے رکھتی ہیں.شہباز شریف کا لندن میں فلیٹ نما محل بھی ہے

    میدان سیاست کے نجومی اور عمران خان کے قریبی ساتھی شیخ رشید احم 8 کروڑ 73 لاکھ روپے کا بینک بیلنس ہے. اس کے علاوہ پرائز بانڈز اور دیگر اثاثوں کی قیمت 3 کروڑ 58 لاکھ روپے بنتی ہے.سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 60 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ہیں.

  • حکومت صحت انصاف کارڈ کے ذریعہ کتنے لوگوں‌ کوعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہی ہے؟ اہم خبر

    حکومت صحت انصاف کارڈ کے ذریعہ کتنے لوگوں‌ کوعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کر رہی ہے؟ اہم خبر

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج سے مراد یہ ہے کہ ہر شہری کو بلاامتیاز اور کسی مشکل کے بغیر صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ حکومت صحت کے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جامع منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے لیے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے ماڈل کے حوالے سے دور روزہ قومی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لینا اور اس کی روشنی میں مستقبل کے لیے لائحہ عمل وضع کرنا تھا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے اس سلسلہ میں جامع منصوبہ اور حکمت عملی تشکیل دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کس سطح پر کون سی سہولت فراہم کرنا ہے اور اس کے لیے کیا ضروریات ہیں اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں ترجیحات اور وسائل کا تعین کیا جا رہا ہے صحت سہولت پروگرام کے ذریعے معاشرے کے غریب طبقات کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے یقینی بنایاجا رہاہے.

    انہوں نے کہا کہ پاکستان وہ پہلا ملک ہے جس میں ڈی سی پی تھری کی بنیاد پر یونیورسل ہیلتھ کوریج کو پائلٹ کرنے کے لیے انتخاب کیا گیا ہے یہ منصوبہ سب سے پہلے اسلام آباد میں شروع کیا جائے گا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ پاکستان کے ہر شہری کو بنیادی صحت کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے حکومت یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے اس سلسلے میں حکومت 14 ملین خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ کے ذریعے تحفظ فراہم کر رہی ہے۔

    صحت انصاف کارڈ کے ذریعے سات لاکھ بیس ہزار روپے تک بہترین علاج کی مفت سہولت میسرہو گی، اگر کسی گھرانے میں کوئی ایسی بڑی بیماری آ جاتی ہے جس میں دل کا اپریشن کروانا پڑتا ہے یا گردے ڈیلائسسز کروانے ہے یا ایسی بیماریاں جس سے مریض کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑتا ہے۔ بہت سی بیماریاں ہیں جن کے علاج بہت مہنگے ہیں وہ خاندان اس مہنگے علاج کی استطاعت بھی نہیں رکھتا اور انتہائی ذہنی اور مالی پریشانی کا شکار ہو جاتاہے۔ ہمارا یہ صحت سہولت پروگرام ایسے خاندانوں کو صحت کی سہولت اور تحفظ فراہم کرتا ہے اورہم ان 14 ملین خاندانوں کو اس فکر سے آزاد کرنا چاہتے ہیں ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد جن کو یہ صحت انصاف کارڈ جاری کئے گئے ہیں اچھے پرائیویٹ ہسپتال میں باعزت طریقے سے اپنا اور اپنے پیاروں کا معیاری علاج کروا سکیں گے۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک کے ہر کونے میں بسنے والے غریب افراد کو صحت انصاف کارڈ کے ذریعے صحت کا مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ورکشاپ میں صحت سے متعلقہ وفاقی و صوبائی محکموں، عالمی ادارہ صحت ، صحت کے شعبہ میں کام کرنے والے اداروں اور متعقلہ نمائندوں نے شرکت کی۔

  • سپیکر قومی اسمبلی نے زرداری کے پروڈکشن آرڈر کیوں‌ روک دیے؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

    سپیکر قومی اسمبلی نے زرداری کے پروڈکشن آرڈر کیوں‌ روک دیے؟ اہم وجہ سامنے آ گئی

    اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سابق صدر آصف زرداری کے قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے پروڈکشن آرڈر روک دیئے گئے ہیں۔پروڈکشن آرڈر روکنے کی سب سے بڑی وجہ ان پروڈکشن آرڈر کی آڑ میں غیر آئینی سرگرمیاں تھیں جن کی وجہ سے ملک میں‌ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے. دوسری بڑی وجہ پیمرا قوانین کی خلاف ورزی تھی جو آصف علی زرداری اپنے چند میڈیا پرسنز کے اکسانے پر کررہے ہیں.

    اطلاعات ونشریات کمیٹی کے چیئرمین نے پروڈکشن آرڈرز کی منظوری دی تھی لیکن اس کے باوجود آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہو سکے۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کا اجلاس پارلیمان کی حدود میں نہیں بلکہ پیمرا میں ہونا ہے، اجلاس پارلیمان کی حدود میں نہ ہونے کے باعث پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیے گئے

    ذرائع کے مطابق پارلیمان کی حدود کے باہر آصف زرداری کے سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالگی سے متعلق مسائل پیدا ہوں گے۔دوسری جانب آصف زرداری کے آٹھ اور نو جولائی کو صنعت وپیداوار کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے ہیں۔

  • فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس میں‌ ایسی کیا بات تھی کہ وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری سو گئے

    فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس میں‌ ایسی کیا بات تھی کہ وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری سو گئے

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی کابینہ اجلاس کے حوالہ سے پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری سو گئے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ کابینہ نے40ہزارمالیت کےپرائزبانڈختم کرنےکی منظوری دی ہے. ان کی پریس کانفرنس کے دوران پیر نورالحق قادری نے بوریت محسوس کی اور سو گئے. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ بانڈکیش کرانےکےطریقہ کارمیں تبدیلی لائی جارہی ہے. بانڈ کیش کروانے کے لیے مناسب وقت دیا جائے گا. بانڈ سے جن لوگوں کا عشق تھا وہ اب دم توڑ جائے گا.

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نےفیصلہ کیاہےکہ اسٹیل ملزکی نجکاری نہیں کی جائےگی.

  • آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 15 جولائی تک توسیع

    آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 15 جولائی تک توسیع

    احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری سے پارک لین میں تحقیقات کی جازت دے دی ،عدالت نے زرداری کے جسمانی ریمانڈ میں 15 جولائی تک توسیع کر دی

    زرداری و دیگر کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کوجسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پراحتساب عدالت میں پیش کردیا گیا .کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کر رہے ہیں .نیب پراسیکیوٹر سردارمظفرعباسی نے عدالت میں کہا کہ پارک لین کیس میں بھی اہم پیشرفت ہوئی ہے، 27اپریل کوچیئرمین نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، کل آصف زرداری کو پارک لین کیس میں گرفتار کیا ،نیب نےپارک لین کمپنی کیس میں آصف زرداری کے14روزہ جسمانی ریمانڈکی استدعا کر دی .جج ارشد ملک نے پارک لین کیس میں آصف زرداری سے پوچھ گچھ کی اجازت دے دی،.عدالت نے نیب کو کہا کہ جو تحقیقات زیر التوا ہےیں وہ کر لیں آصف زرداری نے کہا کہ مجھے طویل ریمانڈ سے کوئی مسئلہ نہیں

    رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

    رانا ثناء اللہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

    سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں کہا کہ نیب والے بتادیں اورکون کون سے کیس میں آصف زرداری کو گرفتار کرنا ہے . جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس مرحلے پرنہیں بتا سکتے کہ کتنے کیسز میں گرفتار کرنا ہے

  • رانا ثناء اللہ کی گرفتاری،احتجاج کرنیوالوں کے خلاف مقدمہ درج

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری،احتجاج کرنیوالوں کے خلاف مقدمہ درج

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد احتجاج کرنے والے 70 افرادپر مقدمہ درج کر لیا گیا

    رانا ثناء اللہ کو آج عدالت پیش کیا جائے گا، سیکورٹی کے سخت انتظامات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد فیصل آباد میں انکی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کرنے والے مسلم لیگ ن کے کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے. مسلم لیگ کے 24 نامزد کارکنان سمیت 70 افراد کے خلاف تھانہ ڈی ٹائپ کالونی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، پولیس کاکہنا ہے کہ مقدمہ سڑک بلاک کرنےسمیت 5دفعات کےتحت درج کیا گیا ،پولیس نے گذشتہ روزاحتجاج کرنے پر رانا ثنااللہ کے ڈیرے کے باہر سے 24 افراد کو حراست میں لیا تھا .

    رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے ایسی چیز برآمد کرنے کا دعوی کہ سن کر آنکھیں کھلی رہ جائیں گی

    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو گزشتہ روز اے این ایف نے گرفتار کیا تھا ، اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے.

    راناثناءاللہ کی گرفتاری میں عمران خان کا ذاتی عناد کھل کرسامنے آ گیا، شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کی گرفتاری پر آج 3 جولائی کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے. جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا.

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے پیچھے جعلی اعظم کا ہاتھ ہے، مریم نواز کا شدید ردعمل

  • رانا ثناء اللہ کو آج عدالت پیش کیا جائے گا، سیکورٹی کے سخت انتظامات

    رانا ثناء اللہ کو آج عدالت پیش کیا جائے گا، سیکورٹی کے سخت انتظامات

    مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو آج انسداد منیشات عدالت میں پیش کیا جائے گا

    رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے ایسی چیز برآمد کرنے کا دعوی کہ سن کر آنکھیں کھلی رہ جائیں گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو آج لاہور میں انسداد منشیات کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، رانا کی پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں. ضلع کچہری کی جانب جانے والے تمام راستے کینٹینر لگا کر بند کر دئے گئے ہیں. انسداد منشیات کی عدالت کے اطراف پولیس کی بھارتی نفری تعینات کی گئی ہے. اطراف میں رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں اور خاردار تاریں بھی لگائی گئی ہیں.

    راناثناءاللہ کی گرفتاری میں عمران خان کا ذاتی عناد کھل کرسامنے آ گیا، شہباز شریف

    رانا ثنااللہ کوجوڈیشل مجسٹریٹ احمدوقاص کےروبروپیش کیا جائے گا ،جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے باہراوراندرسراغ رساں کتوں کی مدد سےسکیورٹی چیکنگ کی گئی، اےاین ایف جوڈیشل مجسٹریٹ سےراناثنااللہ کےجسمانی ریمانڈ کی استدعا کریگی ضلع کچہری کےاندراورباہرپولیس کی بھاری نفری اوراینٹی رائٹ فورس کےدستےتعینات ہیں ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سادہ کپڑوں میں اہلکاربھی احاطہ عدالت میں موجود ہیں
    واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کو گزشتہ روز اے این ایف نے گرفتار کیا تھا ، اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے.

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے پیچھے جعلی اعظم کا ہاتھ ہے، مریم نواز کا شدید ردعمل

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کی گرفتاری پر آج 3 جولائی کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے. جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا.

    رانا ثناء اللہ کی سکیورٹی کب واپس ہوئی، تحریری طور پر کسے آگاہ کیا تھا؟ اہم خبر آ گئی

  • رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے کتنی بڑی مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے کتنی بڑی مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کی گرفتاری سے حکومت کو کوئی لینا دینا نہیں‌ ہے اور اس معاملہ کو حکومت سے نتھی نہیں‌ کرنا چاہیے.

    رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا، گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے اے این ایف نے جو ہیروئن برآمد کی ہے اس کی مالیت تقریبا 15 سے 20 کروڑ روپے بتائی گئی ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے، لیگی لیڈر رانا ثناء اللہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا. رانا ثناء اللہ اور ان کی جماعت کو چاہیے کہ وہ عدالت میں اپنا موقف پیش کریں.

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری، شہباز شریف نے آج لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کو مضبوط انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر لاہور آتے ہوئے گرفتار کیا ہے. یہ نیا پاکستان ہے اور نئے پاکستان میں‌ کوئی قانون سے بالاتر نہیں‌ ہے. اے این ایف کے پاس واضح معلومات تھیں‌ کہ رانا ثناء اللہ کی گاڑی میں ہیروئن اسمگل کی جارہی ہے اور ایسا ہی ہوا جب گاڑی میں رکھے گئے بیگز کی تلاشی لی گئی تو ان میں سے 15 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے.

  • رانا ثناء اللہ کی گرفتاری، شہباز شریف نے آج لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری، شہباز شریف نے آج لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کی گرفتاری پر آج 3 جولائی کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے.

    رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا، گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی طرف سے یہ اجلاس لاہور میں طلب کیا گیا ہے جس میں مسلم لیگ ن کی قیادت شریک ہو گی اور رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے حوالہ سے آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی. رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر شہباز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی اور دیگر عہدیداران نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں میں‌ پارٹی کے اندر ہونے والی ٹوٹ پھوٹ اور اب رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے متعلق شدید تشویش پائی جاتی ہے.

    رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے کتنے کلو ہیروئن برآمد ہوئی اور کہاں‌ سمگل کی جانی تھی؟ اہم خبر

    رانا ثناء اللہ ان دنوں‌ مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کی عمران خان سے ملاقاتوں‌ پر سخت تنقید کر رہے تھے اور ان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ لوٹوں کے گھروں‌ کا محاسبہ کریں گے. رانا ثناء اللہ کے تندو تیز بیانات کے بعد ان کی گرفتاری کو بعض لوگ سیاسی پہلو سے دیکھ رہے ہیں‌ تاہم اے این ایف نے واضح‌ طور پر کہا ہے کہ ان کی گاڑی سے 15 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے جو کہ اسلام آباد سے لاہور اسمگل کی جانی تھی تاہم اطلاع ملنے پر رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا.

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر شہباز شریف نے ویڈیو پیغام میں جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کی بلا جواز اور بغیر کسی ٹھوس الزامات کے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس ریاست گردی کی سربراہی سلیکٹڈ وزیر اعظم خود کررہے ہیں اور اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے لئے بد ترین اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ ایک جمہوری پسند آدمی ہیں اور انہوں نے میرے ساتھ پنجاب میں 10 سال کام کیا ہے، وہ جمہوریت کے داعی اورجمہوری نظام کو تقویت دینے کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں اور اگر پی ٹی آئی کی حکومت اور عمران خان اس کی سزا دینا چاہتے ہیں تو وہ غلط فہمی کا شکار ہیں، رانا ثنا اللہ کو فی الفور عدالت میں پیش کیا جائے اور بھونڈے الزامات قوم کے سامنے لائے جائیں۔

    شہباز شریف کی طرح ان کی پارٹی کے دیگر لوگوں‌ نے بھی اس گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے.

  • رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے کتنے کلو ہیروئن برآمد ہوئی اور کہاں‌ سمگل کی جانی تھی؟ اہم خبر

    رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے کتنے کلو ہیروئن برآمد ہوئی اور کہاں‌ سمگل کی جانی تھی؟ اہم خبر

    اینٹی نارکوٹیکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے متعلق کہا گیا ہے کہ اےاین ایف کےانوسٹی گیشن سیل نے اہم انٹیلی جنس معلومات حاصل کیں. معلومات ہائی ویلیومنشیات اسمگلرز سےمتعلق تھیں. تحقیقات میں پتاچلاسینیرسیاستدان بھی اس عمل میں ملوث ہے.

    رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا، گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطاق اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگلرزہیومن کیریئرزکے ذریعے دنیا بھرمیں منشیات اسمگل کرتے ہیں. تحقیقات میں پتاچلارانا ثنا ہیروئن کی بڑی مقدار بیگز میں چھپا کر اسلام آباد سےلاہور اسمگل کرینگے. خفیہ معلومات پراےاین ایف ٹیم نے رانا ثنا کی گاڑی کو سہ پہر3بجکر 24منٹ پرروکا، رانا ثنا ءاللہ کے ہمراہ ان کے مسلح گارڈز بھی تھے، گارڈزایس یووی گاڑی میں ان کے ساتھ سفر کر رہے تھے،

    رانا ثناء اللہ کی اہلیہ لاہور پہنچ گئیں، شوہر سے نہیں‌ ملنے دیا جارہا، اہلیہ نبیلہ کا الزام

    اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثنا کی بلٹ پروف ایس یووی گاڑی رجسٹریشن نمبربی ایف 0601 کوراوی ٹول پلازا پر روکا گیا. رانا ثنااللہ کی گاڑی کی تلاشی کے دوران بیگز میں چھپائی گئی 15کلو ہیروئن برآمد ہوئی. رانا ثنااللہ کی گاڑی کی تلاشی کے دوران بیگز میں چھپائی گئی 15کلو ہیروئن برآمد ہوئی.

    فیصل آباد، رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے والے درجنوں مظاہرین گرفتار

  • ورلڈ کپ، سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 23 رنز سے ہرا دیا

    ورلڈ کپ، سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 23 رنز سے ہرا دیا

    سری لنکا نے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں‌ ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی ہے. سری لنکانےپہلےبیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورزمیں 338 رنزبنائے جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہدف پورا نہیں‌ کر سکی اور 315 رنز بنا سکی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ویسٹ انڈیزکے جیسن ہولڈرنے2،تھامس اورایلن نےایک ایک وکٹ حاصل کی.
    ویسٹ انڈیز کی جانب سے سنیل ایمبرس اور کرس گیل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن سنیل تیسرے ہی اوور میں لیستھ ملنگا کا شکار بن گئے وہ 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد شائے ہوپ بھی 5 رنز پر ہی ملنگا کا شکار بنے۔
    شیمرون ہیٹمیر 29 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے اور کرس گیل بھی اپنی اننگز کو 35 رنز سے آگے نہ بڑھاسکے، کپتان جیسن ہولڈر کی اننگز بھی 26 رنز تک محدود رہی، کارلوس بریتھ ویٹ 8 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔

    میچ کے دوران ویسٹ انڈیزکے نکولس پوران 118اورایلن 51رنزبنا کرنمایاں رہے. سری لنکاکے لاستھ ملنگا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. سری لنکاکی جانب سےفرنینڈو104اورپریرا64رنزبناکرنمایاں رہے. میچ میں‌ پورن کی سنچری رائیگاں گئی اور ویسٹ انڈیز شکست سے دوچار ہو گیا.

  • پنجاب پولیس کی میڈیا پالیسی مسترد، لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاج ہو گا، ارشد انصاری

    پنجاب پولیس کی میڈیا پالیسی مسترد، لاہور سمیت ملک بھر میں احتجاج ہو گا، ارشد انصاری

    لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتو، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام پریس کلبوں نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز کی طرف سے جاری کی گئی نئی میڈیا پالیسی کو آئین پاکستان سے متصادم قرار دیکر مسترد کردیا ہے اور اس پالیسی کے خلاف صوبے میں ضلعی اور تحصیل کی سطح سے دارالحکومت لاہور تک مشترکہ احتجاجی مظاہرے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اگلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی اور محکمہ پولیس کی تقریبات کا بائیکاٹ بھی ہوگا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پریس کلب میں صدر ارشد نصاری کی سربراہی میں سینئر صحافیوں کا اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ آئی جی پنجاب کی نئی میڈیا پالیسی میں رپورٹرز،کیمرہ مین کی تھانوں میں داخلے پر پابندی اور ٹی وی چینلز کی پیشگی اجازت کے بغیر ڈی ایس این جیز گاڑیوں کے ذریعے لائیو کوریج روکنے سمیت متعدد پابندیاں لگانے کا حکم دیا گیا ہے،جو آئین پاکستان کے بنیادی حقوق کے تحت آزادی اظہار رائے سے متلعق آرٹیکل 19 اور رائٹ ٹو انفارمیشن سے متعلق آرٹیکل 19-اے کی کھلی اور شدید خلاف ورزی ہے۔

    لاہور پریس کلب کے صدر نے بتایا کہ فیصل آباد،گوجرانوالہ، ملتان،راولپنڈی،سرگودھا،ڈیرہ غازی خان،اور بہاولپور ،ساہیوال سمیت متعدد شہروں کے پریس کلبوں کے عہدیداروں نے رابطے کرکے پنجاب پولیس کی میڈیا پالیسی کو بد ترین آمریت کو دور میں لگنے والی پابندیوں سے بھی بھیانک قرار دیا ہے اور اس کےخلاف اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔لاہور پریس کلب کے عہدیدارں کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے محکمہ اطلاعات کی طرف سے صحافیوں کو جو ایکریڈیشن کارڈز جاری کئے جاتے ہیں ان میں تمام صوبائی سرکاری اداروں کو میڈیا کے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی میں سہولیات فراہم کرنے کی تحریری ہدائت پرنٹ کی گئی ہے لیکن پنجاب کابینہ کے اس فیصلے کے برعکس انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس نے تاریخ میں پہلی بار اپنے محکمے کی علیحدہ پایسی جاری کردی ہے اگر یہ پریکٹس رہی تو پنجاب کے 34 سے زائد محکمے اپنی،اپنی میڈیا پالیسی جاری کرکے آزادی اظہار رائے کا گلا گھونٹ دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ تھانوں میں عوام پر ہونے والے تشدد،کرپشن اور ناانصافیوں کو چھپانے کے لئے میڈیا کا وہاں داخلہ بند کرنے کی کوشش کی گئی ہے حالانکہ تھانے عوام کے ادارے ہیں جن کے گیٹ ہر مظلوم کے لئے کھلے ہونے کی گارنٹی انصاف تک رسائی سے متلعق آرٹیکل میں بھی دی گئی ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاجی تحریک شروع کرنے سے پہلے سینئر صحافیوں کا وفد انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز سے ملاقات کرکے انھیں یہ پالیسی واپس لینے کا مطالبہ کرے گا،اس مقصد کے لئے سینئر کرائم رپورٹر احمد فراز ملک کی سربراہی میں 9 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ارکان میں میاں روو ¿ف،بابر خان،ریاض اعوان،مجاہد شیخ،اشرف جاوید،آصف چودھری،امداد بھٹی،عمر یعقوب اور رکن گورننگ باڈی لاہور پریس کلب حسنین چودھری شامل ہوں گے۔

  • رانا ثناء اللہ کی اہلیہ لاہور پہنچ گئیں، شوہر سے نہیں‌ ملنے دیا جارہا، اہلیہ نبیلہ کا الزام

    رانا ثناء اللہ کی اہلیہ لاہور پہنچ گئیں، شوہر سے نہیں‌ ملنے دیا جارہا، اہلیہ نبیلہ کا الزام

    راناثنا اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناءاپنے داماد احمد شہریار کے ہمراہ راناثناءاللہ سے ملنے پہنچ گئیں.

    رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا، گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بیگم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ یہاں کھڑے ہوئے ہمیں ایک گھنٹہ ہوگیا ہے ملنے نہیں دیاجا رہا. ہمیں صرف ایک منٹ کیلیےملادیں تاکہ ہم انہیں میڈیسن دے سکیں. وہ دوپہرایک بجےگھرسے نکلے تھےانہیں سکھیکی سےپکڑلیاگیا.

    نبیلہ ثناء اللہ نے کہاکہ ایسی کون سے چیز تھی جو یہ 10 ماہ سے ڈھونڈ رہے تھے جو آج انھیں ملی. اس موقع پر رانا ثناء‌اللہ کے داماد شہر یار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے گھروں پرریڈ کرنےکاپلان بنایا جا رہا ہے، پتا نہیں رانا ثناء اللہ کو کس حال میں رکھا ہوا ہے.

  • جاپان ایئر لائنز کی نئے روٹ سے فلائٹس شروع کرنے کی خواہش

    جاپان ایئر لائنز کی نئے روٹ سے فلائٹس شروع کرنے کی خواہش

    جاپان ایئر لائنز نے نئے روٹ سے فلائٹس شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر کینوری متسودا نے وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان سے ملاقات کی اور اس دوران کہا کہ جاپان ایئرلائنز اسلام آباد بنکاک کیلئے براستہ ٹوکیو فلائٹ شروع کرنا چاہتی ہے.

    جاپان ایئر لائنز کی جانب سے آئندہ دنوں‌ میں نئے روٹ سے فلائٹ کا آغاز کئے جانے کی توقع ہے. وفاقی وزیر ہوابازی سے ملاقات کے دوران دو طرفہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

  • فیصل آباد، رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے والے درجنوں مظاہرین گرفتار

    فیصل آباد، رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کرنے والے درجنوں مظاہرین گرفتار

    فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کے گھر کے باہر احتجاج کرنے والے مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

    رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا، گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فیصل آباد پولیس کی جانب سے 30 کے قریب کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے. یہ سبھی لوگ رانا ثناء اللہ کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہو کر ان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جبکہ اس دوران حکومت کے خلاف بھی نعرے بازی کی جارہی تھی.

    پولیس کی جانب سے رانا ثناء اللہ کے سیکرٹری رانا جانباز کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے. واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ کی آج گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.

  • مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر پر فائرنگ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر پر فائرنگ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

    مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمو د پر فائرنگ کی گئی ہے. یہ واقعہ گجرات کے نواں لوک علاقہ میں پیش آیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے میاں طارق کا گن مین شدید زخمی ہو گیا ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے میاں طارق کو بٹ مار کر تشدد کا نشانہ بنایا. اس موقع پر جب پولیس پہنچی تو مسلح افراد میاں طارق کو چھوڑ کر فرار ہوگئے. میاں طارق اور ان کے گن مین کو عزیز بھٹی ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

    ترجمان پولیس اسد گجر کا کہنا ہے کہ میاں طارق پر حملہ رنیاں برادران کے مسلح افراد کی جانب سے کیا گیا ہے. رنیاں برادر ان کےمسلح افراد کی گرفتاری کیلیےچھاپےمارےجارہے ہیں.

  • چھانگا مانگا سیاست کا قائل نہیں ہوں.عمران خان نے پیسہ کریسی سیاست کو مسترد کردیا

    چھانگا مانگا سیاست کا قائل نہیں ہوں.عمران خان نے پیسہ کریسی سیاست کو مسترد کردیا

    اسلام آباد:ملک میں‌چھانگا مانگا سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ،عمران خان نے صحافیوں کے سوال کے جواب میں اس موروثی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب ملک میں چھانگا مانگا کریسی نہیں چلے گی اور نہ ہی عمران کان پیسہ کریسی کی سیاست کو کبھی پسند کرے گا.

    یاد رہے کہ چند قبل وزیر اعظم سے ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کرکے جہاں ن لیگ کے وجود کو کافی نقصان پہنچایا ہے وہاں ملک میں پھر سے چھانگا مانگا سیاست کے حوالے سے عمران خان کی حکومت پر مخالفین چھانگا مانگا کریسی اور پیسہ کریسی کا الزام لگا رہے ہیں.

  • وزیر اعظم کی ہدایت پر پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ تبدیلی سے متعلق کیا فیصلہ کیا؟ اہم خبر

    وزیر اعظم کی ہدایت پر پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ تبدیلی سے متعلق کیا فیصلہ کیا؟ اہم خبر

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرکرکٹ بورڈ نے پلان بنا لیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کوتبدیل کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی ٹیموں کی سپورٹ کےلیے11 ڈیپارٹمنٹس کوپی سی بی نے خط لکھ دیا. لان کےتحت ریجنزکی ٹیموں کا خاتمہ کیا جائے گا. ریجنزکی 16ٹیموں کےبجائے6صوبائی ٹیمیں ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ ہوں گی.پلان کےمطابق پنجاب سے2ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی.

    اسلام آباد،روالپنڈی،گلگت بلتستان اورآزاد کشمیرپرمشتمل ٹیم بنائی جائے گی. کرکٹ بورڈ کی نئےپلان میں ڈیپارٹمنٹس کی ٹیموں کوایڈجسٹ کرنےکی بھی درخواست، ڈ پارٹمنٹ کونئےسیٹ اپ میں شامل کیا جا سکتا ہے، ڈپارٹمنٹس نئےسیٹ اپ میں ٹیموں کی مینجمنٹ،فیصلہ سازی میں شامل ہوسکتےہیں،مجوزہ پلان کےتحت شہروں کی ایسوسی ایشنزاورکلب کرکٹ کوبہتربنایاجائےگا.

  • خالص اور چینی والا دودھ ،عمران خان نے پاکستان میں چینی گائیں لانے کا اعلان کردیا

    خالص اور چینی والا دودھ ،عمران خان نے پاکستان میں چینی گائیں لانے کا اعلان کردیا

    اسلام آباد:پاکستان کی معاشی صورت حال پر کاشف عباسی ،ارشد شریف اور صابر شاکر کے سوالات کے جوابات کے دوران جب پاکستان میں ترقی کےحوالے سے چین کا ذکر ہورہا تھا تو اس دوران عمران خان نے پاکستان میں زراعت اور لائیو اسٹاک کے متعلق اپنی حکومت کی پالیسی بیان کرتے ہوئے کہا کہ چینی گائیں بہت زیادہ دودھ دیتی ہیں لٰہذا ہماری حکومت چین سے گائیں لارہی ہے.

    یاد رہے کہ اس سے قبل دنیا بھر میں آسٹریلین گاوں کے بارے میں‌کہا جاتا تھا کہ آسٹریلین گائیں سب سے زیادہ دودھ دیتی ہیں. لیکن پہلی بار کسی بڑے فورم پر چینی گاوں کے ذکر سے ایک لائیو اسٹاک میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا.

  • وزیر اعظم عمران خان دورہ امریکہ کے دوران کہاں ٹھہریں‌ گے؟ اہم خبر آ گئی

    وزیر اعظم عمران خان دورہ امریکہ کے دوران کہاں ٹھہریں‌ گے؟ اہم خبر آ گئی

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے دورہ امریکہ کے دوران امریکہ میں قائم اپنے سفارتخانے میں ٹھہریں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں‌ نے کہاکہ ذو الفقار بھٹو کے سواکوئی اصلی لیڈر نہیں آیا. ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ مشکل وقت نکل گیا ہے. اس کے بعد حالات سنبھل جائیں گے. ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے نہیں پیپلز پارٹی نے حدیبیہ منی لانڈرنگ کیس بنایا تھا.انہوں نے کہا کہ 61 ارب ڈالر سے گروتھ ریٹ بنایا تو ملک مقروض ہوگیا .عمران خان نے کہا کہ ایک کروڑ پاکستانی 22 کروڑ پاکستانیوں کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا .وزیر اعظم نےکہا کہ ہاوسنگ پروجیکٹ سے ملک ترقی کرے گا.50 لاکھ گھروں کی تعمیر سے ملک ترقی کرے گا اور روزگار بڑھے گا.

    عمران خان نے کہا کہ 3جولائی کو آئی ایم ایف سے ایک اہم میٹنگ ہے جس کے بعد امید ہے کہ یہ افراتفری ختم ہوجائے گی.غیر ملکی سرمایہ کاری سے ملک ترقی کرے گا.سی پیک کے حوالے سے انہوں نےکہا کہ روس،چین اور کئی بڑے بڑے ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے پر تول رہے ہیں.ملک ان شا اللہ ترقی کرے گا

  • وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ‌ سطحی اجلاس، آرمی چیف، وزیر داخلہ سمیت دیگر ذمہ داران کی شرکت

    وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ‌ سطحی اجلاس، آرمی چیف، وزیر داخلہ سمیت دیگر ذمہ داران کی شرکت

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ کیلئےاعلیٰ سطحی اجلاس جاری ہے جس میں‌ وزیرداخلہ اعجازشاہ، مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ شریک ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اجلاس میں مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد، فردوس عاشق اعوان بھی شریک ہیں جبکہ اسی طرح آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اورڈی جی آئی ایس آئی بھی اجلاس میں شریک ہیں. سیکرٹری داخلہ میجر(ر)اعظم سلیمان،سیکرٹری کامرس احمد نوازسکھیر، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوابھی شریک ہیں.

    اجلاس میں اسمگلنگ سےملکی معیشت کو درپیش مسائل اور ملکی صنعت کو پہنچنے والے نقصانات پر بریفنگ دی گئی. اس موقع پروزیر اعظم عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اسمگلنگ کے ناسور پر موثر طریقے سے قابو پایا جائے.

  • دنیا سن لے پاکستان کو کسی کے مشورے کی ضرورت نہیں. عمران خان

    دنیا سن لے پاکستان کو کسی کے مشورے کی ضرورت نہیں. عمران خان

    اسلام آباد :عمران خان نے اپنے انٹرو یو میں پاکستان پر عالمی دباو کے حوالے سے حکومتی موقف کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ حکومت نہیں جو امریکی صدر کے اشاروں پر اپنی پالیسیاں تبدیل کرتے رہے بلکہ یہ وہ عوامی حکومت ہے جو پاکستان پر کسی دباو کو نہ تو قبول کرے گے اور نہ ہی کسی کو پاکستان کو کسی کے مشورے کی ضرورت ہے.

    عمران خان نے سابق امریکی صدر بل کلنٹن کا حوالہ دیا جس کے بارے میں یہ خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ امریکی صدر بل کلنٹن نے کارگل اور ایٹمی دھماکوں کے حوالے سے پاکستان کو دھمکی آمیز پیغامات دیئے تھے.عمران خان نے کہا کہ یہ وہ والا پاکستان نہیں جسے دھمکایا جاتا تھا .

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قاتل راناثناءاللہ قانون اور قدرت کی گرفت میں آگیا، خرم نواز گنڈا پور

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قاتل راناثناءاللہ قانون اور قدرت کی گرفت میں آگیا، خرم نواز گنڈا پور

    پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پوری نے کہا ہے کہ کوئی اندھا اور بہرہ شخص ہی رانا ثناءاللہ کی مجرمانہ سرگرمیوں کا انکار کرسکتا ہے، کتنے دکھ کی بات ہے کہ گزشتہ 10سال پنجاب میں قاتل، رسہ گیر، کمیشن خور جرائم پیشہ، دہشت گردوں اورمنشیات فروشوں کے سرپرست حکومت کرتے رہے.


    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ٹویٹیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ راناثناءاللہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا نامزدقاتل اورشریف برادران کافرنٹ مین تھا نوازشریف کے قریبی عزیز چوہدری شیرعلی نے بارہا بتایا کہ راناثناءاللہ نے 21سے زائدقتل کروائے لیکن شریف برادران اپنے اس فرنٹ میں کو تحفظ دیتے رہے.


    خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ نون لیگ نے اپنی سیاسی پٹاری میں ایسے سانپ پال رکھے تھے جن کی پرورش قومی خزانے کے دودھ سے ہوتی رہی، اور اب یہ سارے سانپ پکڑے جارہے ہیں.


    انہوں نےکہاکہ راناثناءاللہ دیکھ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کی آہیں عرش تک پہنچ گئیں اوراب تواپنے آقاؤں کیساتھ ذلیل ورسوا ہوگا، راناثناءاللہ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام میں گرفتار کیاجاتا توشہدائے ماڈل کے مظلوم ورثاکو سکون ملتا. ان کا کہنا تھا کہ بالآخر جرائم پیشہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا قاتل راناثناءاللہ قانون اور قدرت کی گرفت میں آگیا، رانا ثناءاللہ منشیات فروشوں کا سرپرست بھی تھا یہ انکشاف ہمارے لئے بھی نیا ہے

  • پنجاب حکومت کو رانا ثناء‌اللہ کی گرفتاری کا نہیں‌ معلوم، شہباز گل

    پنجاب حکومت کو رانا ثناء‌اللہ کی گرفتاری کا نہیں‌ معلوم، شہباز گل

    پنجاب حکومت کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو راناثناءاللہ کی گرفتاری کا نہیں معلوم،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں‌ نے کہاکہ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو گرفتارکیا، اس پر کوئی سیاسی بیان نہیں دوں گا.

    واضح رہے کہ یہ گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.

    کہا گیا ہے کہ راناثناءاللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا ہے اور اگر وہ سوالوں کے جواب دینے میں ناکام ہوئے تو انہیں با ضابطہ طور پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ان کا ذاتی موبائل نمبر بند ہوگیا ہے جبکہ ان کے سکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کا نمبر بھی بند ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ بھی نظر آتی ہے.

  • ہزاروں رانا ثناء‌اللہ گرفتار ہو جائیں‌ ہمارے حوصلے پست نہیں‌ ہوں‌ گے، مریم اورنگزیب

    ہزاروں رانا ثناء‌اللہ گرفتار ہو جائیں‌ ہمارے حوصلے پست نہیں‌ ہوں‌ گے، مریم اورنگزیب

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون نہیں چل سکتا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں نےکہاکہ ہمارے حوصلے اور ہمت کو کمزور نہیں کیاجاسکتا، آج بسوں کابند ہونا دکھانا چاہیے تھا، ریلوے کا بند ہونا دکھانا چاہیے تھا. مسلم لیگ ن ڈٹ کرکھڑی ہے اور مقابلہ کرے گی. جتنی مرضی گرفتاریاں کرلیں ہم چوراورنالائق حکومت کو بے نقاب کریں گے.

    مریم اورنگزیب نے کہاکہ چاہے ہزاروں راناثناءاللہ گرفتارہوجائیں ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے،

    واضح رہے کہ یہ گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.

    کہا گیا ہے کہ راناثناءاللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا ہے اور اگر وہ سوالوں کے جواب دینے میں ناکام ہوئے تو انہیں با ضابطہ طور پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ان کا ذاتی موبائل نمبر بند ہوگیا ہے جبکہ ان کے سکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کا نمبر بھی بند ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ بھی نظر آتی ہے.

  • حیران ہوں کہ راناثناءاللہ پرکرپشن نہیں منشیات کا کیس ہے، وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی

    حیران ہوں کہ راناثناءاللہ پرکرپشن نہیں منشیات کا کیس ہے، وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی

    وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی نے رانا ثناء‌اللہ کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہماری حکومت میں پی ٹی آئی کےلوگ بھی کیسزکا سامنا کررہےہیں، حیران ہوں راناثنااللہ پرکرپشن کانہیں منشیات کاکیس ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کاواضح اصول ہےکہ کسی ادارےکےکام میں مداخلت نہیں کریں گے. ن لیگ کے حنیف عباسی بھی منشیات کیس میں پکڑے گئے تھے.

    واضح رہے کہ یہ گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.

    کہا گیا ہے کہ راناثناءاللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا ہے اور اگر وہ سوالوں کے جواب دینے میں ناکام ہوئے تو انہیں با ضابطہ طور پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ان کا ذاتی موبائل نمبر بند ہوگیا ہے جبکہ ان کے سکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کا نمبر بھی بند ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ بھی نظر آتی ہے.

  • راناثناءاللہ کی گرفتاری میں عمران خان کا ذاتی عناد کھل کرسامنے آ گیا، شہباز شریف

    راناثناءاللہ کی گرفتاری میں عمران خان کا ذاتی عناد کھل کرسامنے آ گیا، شہباز شریف

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ مقدمے و الزام کے بغیر رانا ثناء اللہ کی گرفتاری لاقانونیت، سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے. راناثنااللہ کی گرفتاری میں عمران خان کاذاتی عناد کھل کرسامنےآگیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے کہاکہ وزیراعظم کے حکم پر اداروں کو سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کی گھناؤنی مثال قائم کی گئی. نیب،نیب ٹواورکبھی اےاین ایف کاسیاسی مخالفین کوگرفتارکرناافسوسناک ہے. راناثنااللہ کومجازعدالت میں پیش کیاجائےاوربتایاجائےکہ ان پرکیاالزام ہے؟.

    انہوں‌ نے کہاکہ الزام کےبغیرگرفتاری لاقانونیت اورسیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے.

    واضح رہے کہ یہ گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.

    کہا گیا ہے کہ راناثناءاللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا ہے اور اگر وہ سوالوں کے جواب دینے میں ناکام ہوئے تو انہیں با ضابطہ طور پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ان کا ذاتی موبائل نمبر بند ہوگیا ہے جبکہ ان کے سکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کا نمبر بھی بند ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ بھی نظر آتی ہے.

  • رانا ثناء‌اللہ کی گرفتاری سیاسی انتقام کی مایوس کن کوشش ہے، بلاول بھٹو زرداری

    رانا ثناء‌اللہ کی گرفتاری سیاسی انتقام کی مایوس کن کوشش ہے، بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ موجودہ حکومت کےسخت ترین ناقدین میں مؤثر ترین آواز ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے کہاکہ راناثناءاللہ ماضی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سخت ترین ناقد رہے ہیں. اے این ایف کا رانا ثناءاللہ کو گرفتار کرنا سیاسی انتقام کی مایوس کن کوشش ہے. گرفتاریاں حکومتوں کی کمزوریاں اور مایوسی کو ظاہر کرتی ہیں.

    واضح رہے کہ یہ گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.

    کہا گیا ہے کہ راناثناءاللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا ہے اور اگر وہ سوالوں کے جواب دینے میں ناکام ہوئے تو انہیں با ضابطہ طور پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ان کا ذاتی موبائل نمبر بند ہوگیا ہے جبکہ ان کے سکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کا نمبر بھی بند ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ بھی نظر آتی ہے.

  • رانا ثناء اللہ کی سکیورٹی کب واپس ہوئی، تحریری طور پر کسے آگاہ کیا تھا؟ اہم خبر آ گئی

    رانا ثناء اللہ کی سکیورٹی کب واپس ہوئی، تحریری طور پر کسے آگاہ کیا تھا؟ اہم خبر آ گئی

    مسلم لیگ ن کے رہنما راناثنااللہ کے متعلق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ سے چندروزقبل سرکاری سیکیورٹی بھی واپس لے لی گئی تھی اور انہوں نے قومی اسمبلی کی استحقاق کمیٹی کو تحریری طورپرآگاہ کیا تھا.

    رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا، گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ راناثنااللہ نےسرکاری سیکیورٹی واپس لیےجانے پرنجی گارڈزمیں اضافہ کردیاتھا اور وہ حالیہ دنوں‌ میں جس دوست سے بھی ملتے ان سے کہتے تھے کہ جلد ان کی گرفتاری متوقع ہے. یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جب رانا ثناء‌اللہ سے پوچھا جاتا کہ انہیں کس جرم میں گرفتار کیا جائے گا تو وہ جواب دیتے تھے کہ ابھی جرم تلاش کیا جارہا ہے.

  • رانا ثناء‌اللہ کو گرفتار کر کے کہاں‌ لیجایا گیا ہمیں‌ نہیں‌ معلوم؟ داماد شہریار

    رانا ثناء‌اللہ کو گرفتار کر کے کہاں‌ لیجایا گیا ہمیں‌ نہیں‌ معلوم؟ داماد شہریار

    مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء‌اللہ کے داماد شہریار نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ ڈیڑھ بجےفیصل آباد سےلاہور کیلیے روانہ ہوئے. 2 بجےرانا ثناء اللہ سےرابطےکی کوشش کی، رابطہ نہیں ہوسکا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں‌ نے کہاکہ رانا ثنا ءاللہ کو موٹر وےسےحراست میں لیاگیا. ہمیں نہیں معلوم رانا ثناء اللہ کو کہاں لےکرگئےہیں.

    واضح رہے کہ یہ گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.

    کہا گیا ہے کہ راناثناءاللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا ہے اور اگر وہ سوالوں کے جواب دینے میں ناکام ہوئے تو انہیں با ضابطہ طور پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ان کا ذاتی موبائل نمبر بند ہوگیا ہے جبکہ ان کے سکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کا نمبر بھی بند ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ بھی نظر آتی ہے.

  • رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے پیچھے جعلی اعظم کا ہاتھ ہے، مریم نواز کا شدید ردعمل

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے پیچھے جعلی اعظم کا ہاتھ ہے، مریم نواز کا شدید ردعمل

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے راناثناءاللہ کی گرفتاری پر شدید ردعمل ظاہر کیا اور کہا ہے کہ ان کی گرفتاری کے پیچھے جعلی اعظم کا ہاتھ ہے.

    رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا، گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم نواز شریف نے کہاکہ جعلی اعظم نےخود کوچھوٹا اورتنگ نظرثابت کیا ہے. راناثنااللہ کوان کےجراتمندانہ موقف پرگرفتارکیاگیا. مریم نواز نے سوال کیا کہ اےاین ایف کو راناثنااللہ کی گرفتاری سےکیاملا ہے؟

    واضح‌ رہے کہ رانا ثناء‌اللہ کی یہ گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ ان منشیات فروشوں‌کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.

    کہا گیا ہے کہ راناثناءاللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا ہے اور اگر وہ سوالوں کے جواب دینے میں ناکام ہوئے تو انہیں با ضابطہ طور پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ان کا ذاتی موبائل نمبر بند ہوگیا ہے جبکہ ان کے سکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کا نمبر بھی بند ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ بھی نظر آتی ہے.

  • رانا ثناء‌اللہ پارٹی اجلاس میں‌ شرکت کیلئے آرہے تھے جب انہیں‌ گرفتار کیا گیا، عطاء اللہ تارڑ

    رانا ثناء‌اللہ پارٹی اجلاس میں‌ شرکت کیلئے آرہے تھے جب انہیں‌ گرفتار کیا گیا، عطاء اللہ تارڑ

    مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء‌اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ پارٹی اجلاس میں شرکت کیلئے آرہےتھے جب انہیں‌ گرفتار کیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اےاین ایف نےراناثناءاللہ کوسکھیکی کےقریب اس وقت حراست میں لیا جب وہ پارٹی اجلاس میں شرکت کیلئےآرہےتھے. ان کا کہنا تھا کہ ڈھائی بجےکےقریب راناثنااللہ سکھیکی کےقریب تھے، سیکرٹری اطلاعات (ن)لیگ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

    واضح‌ رہے کہ رانا ثناء‌اللہ کی یہ گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ ان منشیات فروشوں‌کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.

    کہا گیا ہے کہ راناثناءاللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا ہے اور اگر وہ سوالوں کے جواب دینے میں ناکام ہوئے تو انہیں با ضابطہ طور پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ان کا ذاتی موبائل نمبر بند ہوگیا ہے جبکہ ان کے سکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کا نمبر بھی بند ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ بھی نظر آتی ہے.

  • رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا، گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ

    رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا، گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ

    پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے. اے این ایف کی طرف سے ان کی گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے.

    رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے ایسی چیز برآمد کرنے کا دعوی کہ سن کر آنکھیں کھلی رہ جائیں گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.

    راناثناءاللہ کی گرفتاری میں عمران خان کا ذاتی عناد کھل کرسامنے آ گیا، شہباز شریف

    کہا گیا ہے کہ راناثناءاللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا ہے اور اگر وہ سوالوں کے جواب دینے میں ناکام ہوئے تو انہیں با ضابطہ طور پر گرفتار کرلیا جائے گا۔

    رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے پیچھے جعلی اعظم کا ہاتھ ہے، مریم نواز کا شدید ردعمل

    دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ان کا ذاتی موبائل نمبر بند ہوگیا ہے جبکہ ان کے سکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کا نمبر بھی بند ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ بھی نظر آتی ہے.

    رانا ثناء‌اللہ کی گرفتاری سیاسی انتقام کی مایوس کن کوشش ہے، بلاول بھٹو زرداری

    مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کو سکھیکی کے قریب راستے سے حراست میں لیا گیا ہے.

    رانا ثناء اللہ کی سکیورٹی کب واپس ہوئی، تحریری طور پر کسے آگاہ کیا تھا؟ اہم خبر آ گئی

     

    رانا ثناء‌اللہ کو گرفتار کر کے کہاں‌ لیجایا گیا ہمیں‌ نہیں‌ معلوم؟ داماد شہریار

     

     

  • ججز ریفرنس کی سماعت، وکلاء برادری کل یوم سیاہ منانے پر تقسیم

    ججز ریفرنس کی سماعت، وکلاء برادری کل یوم سیاہ منانے پر تقسیم

    ججزریفرنس کی کل 2 جولائی کو سماعت ہو گی جبکہ وکلا برادری یوم سیاہ منانے کے حوالہ سے تقسیم نظر آتی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وکلاء برادری حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے 2 ججز جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف بدنیتی کی بنیاد پر دائر ریفرنسزکی سماعت کے موقع پر یوم سیاہ منائے گی، بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی جائیں گی اور بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے.

    امان اللہ کنزانی کا کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کے موقع پر کل 2 جولائی کو عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلیے اسلام آباد سپریم کورٹ بلڈنگ میں صبح 11 بجے پہنچیں‌ گے اور کونسل کی کارروائی تک موجود رہیں گے جس کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کے حتمی فیصلے کی روشنی میں ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا تاہم دوسری جانب اسلام آباد میں سابق صدر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن ضیاء اللہ نیازی نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء برادری کل کی جانے والی ہڑتال مسترد کی جاتی ہے.

    ضیاء اللہ نیازی نے کہاکہ پاکستان کیخلاف کوئی بھی تحریک یا کال دی گئی تو وکلاء مخالفت کریں گے. 2007میں بھی وکلا تحریک میں پیش پیش رہے . کوئی کسی بھی طبقے سے ہو، احتساب سے کوئی بالاتر نہیں. ریفرنس دائر ہو تو سپریم جوڈیشل کونسل کو فیصلہ کرنا ہے بے شک بری کر دے. کنونشن میں اسلام آباد بار کونسل، بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی. واضح رہے کہ وکلاء کے ایک دھڑے نے کل یوم سیاہ منانے کی اپیل کر رکھی ہے.

  • شہید کا جسد خاکی حاصل کرنے کیلئے کشمیریوں‌ کا بھارتی فوج پر دھاوا، زبردست پتھراؤ

    شہید کا جسد خاکی حاصل کرنے کیلئے کشمیریوں‌ کا بھارتی فوج پر دھاوا، زبردست پتھراؤ

    مقبوضہ کشمیر کے بڈگام ضلع میں شہید نوجوان کو جسد خاکی حاصل کرنے کیلئے کشمیریوں نے بھارتی فوج پر دھاوا بول دیا اور زبردست پتھراؤ کیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بڈگام کے چاہ ڈورہ علاقہ میں کشمیری نوجوان کی شہادت کے بعد کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں‌ پر نکل آئی اور بھارتی فورسز کی طرف سے نام نہاد سرچ آپریشن ختم کرنے اور شہید کا جسد خاکی ان کے حوالے کرنے کیلئے شدید پتھراؤ‌کیا. اس دوران بھارتی فورسز نے نہتے مظاہرین پر اندھا دھند پیلٹ گن کے چھرے برسائے، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا تاہم بعد میں بھارتی فوج نے مجبور ہو کر شہید کشمیری نوجوان کا جسد خاکی اس کے لواحقین اور مقامی کشمیریوں‌ کے حوالے کر دیا.

    رپورٹ کے مطابق شہید نوجوان کا نام ہلال احمد بٹ بتایا جاتا ہے. اس کے متعلق کہا گیا ہے کہ وہ تین سال قبل کشمیری جہادی تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ ہوا تھا. شہید کی نماز جنازہ میں‌ ہزاروں‌ کشمیریوں نے شرکت کی. ہلال احمد کی عمر 33 برس تھی، وہ شادی شدہ اور اس کا ایک بیٹا بھی ہے. واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ جون میں 28 کشمیریوں‌ کو شہید کیا ہے.

  • مودی کریں گے کرتارپور راہداری کی تقریب میں شرکت

    مودی کریں گے کرتارپور راہداری کی تقریب میں شرکت

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کرتارپور راہداری کی تقریب میں شرکت کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی کوتقریب کی شرکت کی دعوت گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے دی ،بھارتی وزیراعظم کرتارپورراہداری کی بھارتی سائیڈ پرمنعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے ،12نومبرکوسلطان پورلودھی میں باباگورونانک کےجنم دن کی تقریب ہوگی .بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نےباباگرونانک کی جنم دن کی تقریبات میں شرکت پرآمادگی ظاہرکردی ہے، ان ہی تاریخوں میں پاکستان کی طرف سےکرتارپورراہداری سےمتعلقہ تقریب منعقد ہونی ہے .

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اوربھارت کے وزرائے اعظم ملکرکرتار پور راہداری کا افتتاح کرسکتے ہیں،معاملے پردونوں ملکوں کے درمیان بیک چینل رابطوں کاآغازکردیاگیا افتتاحی تقریب اکتوبرکےآخریا نومبرمیں ہوسکتی ہے
    .

    واضح رہے کہ کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مجوزہ سرحدی راہداری ہے جو بھارتی پنجاب میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب کو پاکستان کے علاقہ کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب کی مقدس عبادت گاہ سے منسلک کریگی۔ اس راہداری کا مقصد بھارت کے مذہبی عقیدت مندوں کو پاک بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر دور واقع گردوارہ دربار صاحب کی زیارت کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

    اگست 2018ء میں بھارتی پنجاب کے وزیر اور سابق ایم پی سدھو نے اعلان کیا کہ پاکستانی جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں بتایا ہے کہ پاکستان کرتارپور کی راہداری کھول دے گا۔ 28 نومبر 2018ء کو پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے ناروال کے قریب کرتارپور گاؤں میں اس راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔اس راہداری کو نومبر 2019ء میں گرو نانک کے 550ویں یوم پیدائش سے پہلے حتمی شکل دی جائے گی۔

  • وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی‌ صورتحال پر بات چیت

    وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی‌ صورتحال پر بات چیت

    وزیراعظم سے آرمی چیف نے ملاقات کی ہے،

    جنوبی ایشیا میں امن کیسے قائم ہو گا، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم اورآرمی چیف کےدرمیان ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی ہے.

    وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے مابین ملاقات میں ملکی سلامتی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں خطےکی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت کی گئی .

    آرمی چیف نے کیا عمرہ ادا، سعودی حکومت نے ایسا کام کیا کہ جان کر ہر پاکستانی خوش ہو جائے

    وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات میں امن و امان کے حوالہ سے بھی بات چیت کی گئی , ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور اور امن و امان کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا.

  • مری میں لوٹ مار روکنے کیلئے وزیر اعلی‌ٰ‌ کا ایسا اعلان کہ سیاحوں‌ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    مری میں لوٹ مار روکنے کیلئے وزیر اعلی‌ٰ‌ کا ایسا اعلان کہ سیاحوں‌ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر مری میں ڈولفن فورس آگئی- مری میں سیاحوں اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ڈولفن فورس تعینات کی گئی ہے-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کےمطابق وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس کو مری میں ڈولفن فور س کی فوری تعیناتی کے لئے ہدایات جاری کی ہیں‌ جس کے بعد ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈولفن فورس مری بھجوائی گئی ہے- زیراعلیٰ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج ڈولفن فورس نے پٹرولنگ بھی شروع کردی ہے- ڈولفن فورس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری ایکشن لے گی- ڈولفن فورس سٹریٹ کرائم کے سدباب کے لئے بھی فرائض سرانجام دے گی-

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مری میں ڈولفن فورس کی تعیناتی سے سیاحوں اور شہریوں میں تحفظ کا احساس بڑھے گا اور سیاحوں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دیں گے ، وزیراعلیٰ کا مری میں اوور چارجنگ اور کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء کے بارے میں شکایات کانوٹس لیا گیا ہے اور انتظامیہ کو سیاحوں کی شکایات کے فوری ازالے کا حکم دیا گیا ہے.

    یہ بھی کہا گیا ہے کہ اوورچارجنگ اور کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے- سردار عثمان بزدار نے یہ ہدایات بھی جاری کی ہیں‌کہ انتظامی افسران اوور چارجنگ کے سدباب کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں. اسی طرح‌یہ بھی کہا گیا ہے کہ کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے، سیاحتی مقامات پر اوورچارجنگ کرکے سیاحوں کو لوٹنا کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا- آئندہ اوورچارجنگ کی شکایت ملی تو متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی ہوگی، کھانے پینے کی معیاری اشیاء کی فروخت کو یقینی بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، مری میں کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء کی فروخت کو ہر صورت روکا جائے-

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاکہ کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء فروخت اوراوورچارجنگ کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کر کے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے- وزیراعلیٰ کی طرف سے مری میں ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے. انہوں‌نے کہاکہ بہترین ٹریفک مینجمنٹ کر کے سیاحوں کو سہولت فراہم کی جائے- ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے جامع پلان مرتب کیا جائے اور اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے- مری میں پارکنگ کے دیرینہ مسئلے کا مستقل حل تلاش کیا جائے، پارکنگ اور زائد فیس کی وصولی کے بارے میں سیاحوں کو شکایت نہیں ہونی چاہیے، اہم مقامات پر پارکنگ اور طے شدہ فیس کے بورڈ نمایاں طو رپر لگائے جائیں ، انتظامیہ ہوٹل مالکان سے رابطے کر کے کرایوں کو مناسب سطح پر رکھنے کے لئے اقدامات کرے-

    سردار عثمان بزدار نے کہاکہ سیاحوں کے ساتھ اچھے رویے کا مظاہرہ کیا جائے اور جہاں بد تمیزی کی شکایت سامنے آئے ذمہ داروں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے. واضح‌ رہے کہ سیاحوں‌ کی پے درپے شکایات کے بعد وزیر اعلیٰ‌پنجاب کی جانب سے یہ اہم قدم اٹھایا گیا ہے.

  • عمران خان سے ملاقات کرنے والے رہنما نے منحرف ن لیگی اراکین کی اصل تعداد بتا دی

    عمران خان سے ملاقات کرنے والے رہنما نے منحرف ن لیگی اراکین کی اصل تعداد بتا دی

    پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رہنما یونس انصاری نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے پندرہ صوبائی اسمبلی اور پانچ قومی اسمبلی اراکین کے ساتھ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقا ت کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق یونس انصاری نے اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے انتخابات سے پہلے ہی ن لیگ کو چھوڑ دیا تھا. میں‌ نے جب وزیر اعظم عمران خان سے ملاقا ت کی تو میرے ساتھ پندرہ صوبائی اور پانچ قومی اسمبلی کے ممبران تھے. میں‌ اس سلسلہ میں پچھلے کئی برسوں‌ سے کام کر رہا تھا.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق یونس انصاری نے الزام لگایا کہ ن لیگ کے عہدیدار لوگوں‌ کی تذلیل کرتے ہیں، جو لوگ میرے ساتھ گئے تھے وہ ہمارا اثاثہ ہیں میں ابھی ان کا نام نہیں‌ بتا سکتا. میں‌ ان کی عزت کا محافظ ہوں. انہوں نے کہاکہ اگر ہمیں تحریک انصاف میں شامل ہونے کیلئے استعفی بھی دینا پڑا تو ہم اس کیلئے بھی تیار ہیں‌اور دوبارہ منتخب ہو جائیں‌ گے.

    یونس انصاری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پر بھی سخت تنقید کی اور کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ وہ اپوزیشن لیڈر ہیں. واضح رہے کہ ن لیگ اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے اور لیگی اراکین اسمبلی وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سےملاقاتیں کر کے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں.

  • قندھار میں طالبان کا خوفناک حملہ، الیکشن کمیشن کے 8 اہلکاروں‌ سمیت 50 سے زائد ہلاک

    قندھار میں طالبان کا خوفناک حملہ، الیکشن کمیشن کے 8 اہلکاروں‌ سمیت 50 سے زائد ہلاک

    افغانستان کے صوبہ قندھار میں‌ طالبان نے ضلعی ہیڈکوارٹر پر خوفناک حملہ کیا ہے جس میں‌ افغان الیکشن کمیشن کے 8 افسروں‌ و اہلکاروں‌ سمیت 50 سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق یہ حملہ بارود سے بھری چار گاڑیوں کے ذریعہ کیا گیا ہے. دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک کے علاقے دہل کر رہ گئے. ا س خوفناک حملہ کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی او رکیا ہے کہ ضلعی ہیڈکوارٹر پر کئے جانے والے اس ہولناک حملہ میں‌ 57 اہلکار ہلاک ہو ئے ہیں تاہم افغانستان کی وزارت داخلہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملہ میں‌ آٹھ اہلکار ہلاک ہوئے ہیں.

    رپورٹ‌ کے مطابق طالبان کی طرف سے کیا جانے والا یہ حملہ انتہائی شدید نوعیت کا تھا جس میں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے تاہم افغان حکومت اسے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے. میڈیا رپورٹس میں‌ کہا گیا ہے کہ جنوبی صوبہ قندھار کے ضلع معروف میں ضلعی ہیڈکوارٹر کی عمارت میں طالبان نے بارود سے بھری چار گاڑیاں داخل کرکے زوردارخودکش بم دھماکے کئے. کہا جارہا ہے کہ دھماکے کے وقت ضلعی ہیڈکوارٹر کی عمارت میں 70 کے قریب اہلکار موجود تھے۔

    بین الاقوامی میڈیا نے بھی طالبان کے اس حملہ کی خبروں‌ کو بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کیا اور کہا ہے کہ دھماکوں کے نتیجے میں 34 سے50 افراد ہلاک ہوگئے ہیں‌ جن میں زیادہ تر پولیس افسرشامل ہیں۔ افغانستان کے صوبائی گورنرکے ترجمان عزیزاحمد عزیزی نے کہا ہے کہ یہ حملہ بہت بڑا اورشدید نوعیت کا دھماکہ تھا جس میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں تاہم اْنہوں نے فوری طورپرہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی اور کہا ہے اس واقعہ کہ تحقیقات جاری ہیں۔

    افغان وزارت داخلہ اور قندھار پولیس کے سربراہ جنرل تادین خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والے افغان الیکشن کمیشن کے آٹھ اہلکار قندھارمیں ووٹروں کی رجسٹریشن کے لئے آئے تھے۔ افغان صدر اشرف غنی نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے. ادھر طالبان کے حملہ کے بعد پورے ضلع میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں اور جگہ جگہ سرچ آپریشن کیا جارہا ہے. ق

  • کھلاڑیوں‌ اور شائقین پر حملہ، پاکستان نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ دشمن قوتوں‌ میں‌ کھلبلی مچ گئی

    کھلاڑیوں‌ اور شائقین پر حملہ، پاکستان نے ایسا قدم اٹھا لیا کہ دشمن قوتوں‌ میں‌ کھلبلی مچ گئی

    حکومت پاکستان نے ورلڈ کپ میں‌ افغانستان کے خلاف میچ کے دوران پاکستان مخالف بینرز لہرانے، پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں‌ پر حملے اور شائقین کے ساتھ لڑائی جھگڑے پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں سے ان واقعات کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے پاکستان اور افغانستان کے مابین کرکٹ میچ کے دوران ایک خاص گروہ کی طرف سے پاکستان مخالف بینرز لہرانے پر خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے پروپیگنڈے کیلئے کھیلوں کے میدان استعمال کرنا ناقابل قبول ہے، ہم نے اس معاملہ کوسفارتی سطح پر اٹھایا ہے ۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں اور شائقین پر حملے اور مخالفانہ بینرز پر پاکستان کو سخت تشویش ہے۔ کھیل کے میدان کو گھناؤنے پراپیگنڈے کے لئے استعمال کو کسی طور برداشت نہیں‌ کیا جاسکتا. ہم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں‌ سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ان واقعات میں‌ ملوث شرپسندوں‌ کو قانون کے کٹہرے میں‌ لایا جائے.

    واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران سٹیڈیم کے اندر اور باہر افغان تماشائیوں کی جانب سے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی شائقین پر حملے کئے اور اسی طرح اسٹیڈیم کے اندر بھی کھلاڑیوں‌ پر حملوں‌ کی کوشش کی گئی. اسی طرح‌ میچ کے دوران بھی ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعہ پاکستان مخالف پروپیگنڈہ پر مبنی بینر لہرایا جاتا رہا. یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ان کاروائیون‌ کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور این ڈی ایس کا ہاتھ ہے جنہوں‌نے مشترکہ منصوبہ بندی کے تحت یہ صورتحال پیدا کرنے کی سازش کی.

  • چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں‌ کہا؟

    چاہتا تو آج بھی گاڑی پر وزارت کا جھنڈا لہرا سکتا تھا، جانیے چوہدری نثار نے ایسا کیوں‌ کہا؟

    سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خاں نے کلر سیداں میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدارمیری منزل نہیں ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہو‌ں نے کہاکہ اپنے ضمیراورخمیرکا سودا کرکےعوام کیساتھ بےوفائی نہیں کرسکتا. چاہتا توآج بھی میری گاڑی پر کسی وزارت کا جھنڈا لہراسکتا تھا. آج کے حالات 1970 سے بھی زیادہ بد تر ہیں. 1970 میں دشمن بھارت ہمارےسامنےتھا، آج کا دشمن ہمارے سامنے نہیں.

    انہوں‌ نے کہاکہ ہم اندرونی وبیرونی سازشوں کا شکار ہیں. سیاستدان حالات کی سنگینی کےادراک کےباوجود کبوترکی طرح آنکھیں بند کیےہوئےہیں. کار ڈرائیور کو پائلٹ کی سیٹ پر بیٹھا نے والے ساری صورتحال کے ذمےدارہیں. بہت سے رازوں سےآگاہ ہوں سچ بولوں گا تو سب کو حیران کردوں‌ گا.

  • قیمتوں‌ میں اضافہ، اپٹما کا سوموار سے 200 سے زائد پروسیسنگ ملز بند کرنے کا اعلان

    قیمتوں‌ میں اضافہ، اپٹما کا سوموار سے 200 سے زائد پروسیسنگ ملز بند کرنے کا اعلان

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے کل سوموار سے 200 سے زائد پروسیسنگ ملز بند کرنے کا اعلان کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اپٹما نے یہ فیصلہ قیمتوں‌ میں‌ اضافے کی وجہ سے بین الاقوامی خریداروں‌ کی طرف سے اشیاء کے آرڈر کینسل کرنے پر کیا گیا ہے. اپٹما کے عہدیداران نے کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے قیمتوں میں‌ حالیہ اضافہ کی وجہ سے پروسیسنگ ملز اپنے اخراجات بھی پورے نہیں‌ کر پار ہیں. ملز نے اخراجات میں اضافہ کی وجہ سے سے جب قیمتیں‌بڑھائیں‌ تو بین الاقوامی خریداروں‌نے مال خریدنے سے انکار کر دیا ہے.

    اپٹما کا کہنا تھا کہ کراچی میں تقریبا 200 ملز کا اجلاس منعقد کیا گیا تھا، جہاں اراکین نے کہا کہ ان کے خریداروں نے نئی قیمتوں میں‌ خریداری کرنے سے انکار کر دیا ہے. اس طرح، ملزمالکان نے اپنے آپریشنوں کو نئے مالی سال کے پہلے دن سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

    رپورٹ کےمطابق اپٹما کے عہدیدار زاید مظہر نے کہا کہ 31 فیصد تک گیس ٹیرف میں اضافہ عام صنعت کے تابکاری اور خاص طور پر ٹیکسٹائل کی صنعت میں آخری کیل تھا. انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر پہلے سے ہی مینوفیکچررز کے ناقابل برداشت اخراجات کا سامنا کر رہا تھا ، جو علاقائی حریفوں کے مقابلے میں بہت زیادہ تھا.

  • مریم نواز کا ن لیگی اراکین اسمبلی کی عمران خان سے ملاقا ت پر شدید ردعمل

    مریم نواز کا ن لیگی اراکین اسمبلی کی عمران خان سے ملاقا ت پر شدید ردعمل

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان سے ن لیگی اراکین اسمبلی کی ملاقات کو حکومتی ذمہ داران میں‌پائی جانے والی مایوسی قرار دیا اور کہا ہے کہ اس طرح کی بے تکی باتیں جعلی حکومت کے کیمپ میں پائی جانے والی مایوسی اور ہیجان کو ظاہر کرتی ہے۔


    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مریم نواز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ اندھے کو بھی نظر آ رہا ہے کہ جعلی اعظم اور اسکی جعلی حکومت خوفزدہ ہیں اور خوف اور گھبراہٹ میں وہ انتقامی کاروائیوں میں تیزی لانے کی بیوقوفانہ مگر ناکام کوششش کر رہے ہیں۔آپ نے نا گبھرانا ہے نا ڈرنا ہے ۔یہ حرکتیں انکے اپنے زوال کا باعث ہوں گی انشاءاللہ ! شیرو ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے.

    رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے کہاکہ تحریک انصآف حکومت اپنی ناکامیوں‌ کو چھپانے میں کامیاب نہیں‌ ہو سکتی.

  • کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم کے بالی وڈ چھوڑنے کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں، عمر عبداللہ، شاہ فیصل

    کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم کے بالی وڈ چھوڑنے کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں، عمر عبداللہ، شاہ فیصل

    مقبوضہ کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ اور جموں کشمیر پیپلز موومنٹ کے صدر شاہ فیصل نے کہا کہ ہمیں کشمیری اداکارہ زائرہ وسیم کی طرف سے فلم انڈسٹری چھوڑنے کے فیصلے کا احترام کرنا چاہیے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے زائرہ وسیم کے فیصلے پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ کی اور کہا ہے کہ ہم کون ہوتے ہیں زائرہ وسیم کے فیصلے پر سوال اٹھانے والے؟ ان کی اپنی زندگی ہے، انہیں جو اچھا لگا انہوں نے وہی کیا۔ میں زائرہ وسیم کے لئے دعاگو ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ مستقبل میں جو بھی کام کریں گی وہ اس سے خوش ہوں گی۔

    رپورٹ کے مطابق پیپلز موومنٹ کے صدر اور سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھاہے کہ میں نے ہمیشہ زائرہ وسیم کے اداکارہ ہونے کے فیصلے کا احترام کیا۔ مجھے لگتا ہے کہ اتنی کم عمر میں کسی دوسرے کشمیری نے اتنی کامیابی اور شہرت حاصل نہیں کی تھی۔ آج جب اس نے بالی ووڈ کو الوداع کہا، اس فیصلے کا احترام کرنے کے سوا میرے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔ میری دعا ہے کہ وہ خوب ترقی کریں۔

    زکشمیواضح رہے کہ اٹھارہ سالہ زائرہ وسیم جنہوں نے اپنے مختصر فلمی کیریئر کے دوران تین بالی وڈ فلموں دنگل، سیکرٹ سوپر سٹار اور دی سکائی از پنک میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، نے بالی وڈ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

  • جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کے بیشتر اراکین اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ ن کے بیشتر اراکین اسمبلی کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

    جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے بیشتر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی جلد تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لیں گے.

    باغی ٹی وی کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلہ میں کئی اراکین اسمبلی کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقاتیں ہوئی ہیں اور انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کروائی ہے کہ مناسب موقع پر اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا. ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چند دن قبل وزیر اعلیٰ‌ پنجاب سردار عثمان بزدار سے خاص طور پر ملاقات کی تھی اس کے بعد سے وزیر اعلیٰ پنجاب متحرک ہیں‌ اور ن لیگی اراکین سے ملاقاتیں کی جارہی ہیں.

    وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ن لیگی اراکین اسمبلی کے نام سامنے آ گئے

    ایک دن قبل بنی گالہ میں‌ مسلم لیگ ن کے جن اراکین اسمبلی نے ملاقات کی تھی انہیں بھی سردار عثمان بزدار لیکر گئے اور ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں وہ خود بھی موجود رہے. وزیرا عظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی کے نام بھی منظر عام پر آ گئے ہیں‌ جس پر مسلم لیگ ن کی قیادت میں سخت بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے. ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی پارٹی کے اندر مریم نواز اور شہباز شریف کے مابین ہونے والے اختلافات پر بھی مایوسی کا شکار ہیں اور وہ تحریک انصآف میں‌ شامل ہونے کو اپنے لئے بہتر تصور کر رہے ہیں.

    نون لیگ میں ایم پی اے اور ایم این اے کے بعد سینیٹرز کا فاروڈ بلاک بھی سامنے آگیا، باغی کی خاص رپورٹ

    وزیر اعظم عمران خان نے بنی گالہ میں 15 اراکین اسمبلی سے ملاقا ت کی تھی. اسی طرح‌ یہ خبریں‌ بھی منظر عام پر آچکی ہیں کہ سینیٹرز میں‌ بھی فارورڈ‌ بلاک بننے جارہا ہے اور کہا گیا ہے کہ سات ممبران سینٹ نے مریم نواز کے خلاف عدم اظہار کیا ہے. سینئرز ممبران سینٹ کے مطابق مریم نواز نے میاں شہباز شریف کو بائی پاس کر کے پارٹی کی روح کی خلاف ورزی کی ہے اور پارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے. کہا جارہا ہے کہ 20 سے زائد ایم پی ایے اور ایم این ایے اور سات سینٹرز نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے.

    حکومت نے ممبران کو خریدنے کیلئے کیا حکمت عملی طے کی ہے؟ رانا ثناء‌اللہ نے بڑا دعویٰ‌ کر دیا

    ذرائع کے مطابق مسلم لیگی اراکین اسمبلی میاں‌ نواز شریف کی حکومت سے مبینہ ڈیل کی خبروں‌ پر بھی پریشان ہیں اور ان کے ذہنوں‌ میں‌ یہ خدشات پائے جارہے ہیں‌ کہ اگر ہماری قیادت ڈیل کر کے ملک سے باہر چلی جاتی ہے تو ہم حکومت کی مخالفت میں اپنا سیاسی کیریئر داؤ پر کیوں‌ لگائیں اور کیوں نہ تحریک انصاف میں شامل ہو کر اپنے حلقوں‌ کے عوام کیلئے کوئی بہتر کارکردگی دکھا سکیں.

    واضح رہے کہ اگرچہ ن لیگی قیادت مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی کے تحریک انصآف میں شامل ہونے کی تردید کر رہے ہیں تاہم ان کے اپنے بیانات اس بات کی غمازی کر رہے ہیں کہ دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ ساری دال ہی کالی ہے. مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کا یہ کہنا وہ لوٹوں‌ کے گھروں‌ کا گھیراؤ کریں گے اور وہ اس میں سب سے آگے ہوں‌ گے، یہ بیان بھی واضح‌ کرتا ہے کہ ن لیگی اراکین تیزی سے تحریک انصاف میں شامل ہونے کی کوشش میں ہیں‌ اور تحریک انصاف کی قیادت سے باقاعدہ رابطے میں‌ ہیں.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں‌ اس سلسلہ میں بڑے انکشافات کی توقع ہے اور کئی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کریں‌گے.

  • حکومت نے ممبران کو خریدنے کیلئے کیا حکمت عملی طے کی ہے؟ رانا ثناء‌اللہ نے بڑا دعویٰ‌ کر دیا

    حکومت نے ممبران کو خریدنے کیلئے کیا حکمت عملی طے کی ہے؟ رانا ثناء‌اللہ نے بڑا دعویٰ‌ کر دیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ لوٹوں کے گھروں کا گھیراؤکریں گے اورمیں خود اس کی قیادت کروں گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگی اراکین کی وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات کے بعد ن لیگی قیادت میں کھلبی مچی ہوئی ہے اور اگرچہ وہ اس بات کی تردید کر رہے ہیں کہ ن لیگ تقسیم ہو رہی ہے تاہم ان کے بیانات خود اس امرکی تصدیق کر رہے ہیں. مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی طرف سے یہ کہنا ہے کہ وہ لوٹوں‌ کے گھروں‌ کا گھیراؤ‌کریں‌گے اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ دال میں کالا ضرور ہے.

    رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے افواہ پھیلارہی ہے، وزیراعظم سے ملاقات میں جعلی نام پھیلائے گئے ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے ممبران کوخریدنے کیلئے سیل بنایاہے، لوٹوں کے گھروں کاگھیراؤکریں گے اور میں خود قیادت کروں گا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں.

  • وزیر اعظم عمران خان سے ن لیگ کے کن اراکین اسمبلی نے ملاقات کی؟ باغی ٹی وی نے تفصیلات حاصل کر لیں

    وزیر اعظم عمران خان سے ن لیگ کے کن اراکین اسمبلی نے ملاقات کی؟ باغی ٹی وی نے تفصیلات حاصل کر لیں

    وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ ن کے جن اراکین اسمبلی نے ملاقات کی ان کے نام سامنے آ گئے ہیں. جن اراکین اسمبلی نے ملاقات کی ان میں‌ غیاث الدین، شعیب اویسی، چودھری اشرف انصاری ودیگر شامل ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق فیصل خان نیازی، غلام قاسم ہنجرا،محمد ارشد بھی وزیر اعظم سے ملاقات کرنیوالوں میں شامل تھے. اسی طرح اظہر چانڈیہ، غضنفر لنگاہ، جلیل احمد شرقپور نی بھی بنی گالہ عمران خان سے ملاقات کرنے کیلئے پہنچے. وزیر اعظم سے ملاقات کرنیوالوں میں نشاط احمد خان ڈاہا، یونس انصاری، اظہر چانڈیہ، غضنفر لنگاہ، جلیل احمد شرقپوری بھی شامل تھے.

    واضح رہے کہ اس ملاقات میں‌ وزیر اعلیٰ‌ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی شامل تھے. اس ملاقات کے بعد ن لیگ کی قیادت میں زبردست کھلبلی مچی ہوئی ہے اور اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آنے والے دنوں‌ میں‌مسلم لیگ ن کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں‌ کے اراکین کی بڑی تعداد تحریک انصاف میں شامل ہو جائے گی. یہ سلسلہ اگرچہ شروع ہو گیا ہے تاہم آئندہ چند دنوں‌ میں اہم انکشافات سامنے آنے کی توقع ہے.

  • نعیم الحق نے 15 اراکین اسمبلی کی عمران خان سے ملاقات کی تصدیق کر دی

    نعیم الحق نے 15 اراکین اسمبلی کی عمران خان سے ملاقات کی تصدیق کر دی

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے لیگی ایم پی ایز کی وزیراعظم سے ملاقات کی تصدیق کردی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں‌ نے کہا ہے کہ ن لیگ کے 15 اراکین اسمبلی نے بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی. لیگی ایم پی ایز کی وزیراعظم سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی.

    انہوں نے بتایا کہ لیگی ایم پی ایز نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی. لیگی ایم پی ایزکی اپنی قیادت سےمایوسی وزیراعظم سےملاقات میں عیاں تھی. ان کا کہنا تھا کہ لیگی ایم پی ایز نے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب پربھرپوراعتماد کا اظہار کیا ہے. واضح‌ رہے کہ اس ملاقات کے بعد ن لیگی حلقوں‌ میں زبردست بے چینی پائی جاتی ہے اور یہ سوال بھی اٹھایا جارہا ہے کہ کیا آنے والے دنوں‌ میں ن لیگ میں کوئی فارورڈ بلاک بننے جارہا ہے؟.

  • رانا مشہور نیب اور حکومت پر برس پڑے، کہا ہائی کورٹ‌ جاؤں‌ گا

    رانا مشہور نیب اور حکومت پر برس پڑے، کہا ہائی کورٹ‌ جاؤں‌ گا

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان نے اپنا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے اور بیرون ملک جانے سے روکے جانے پر ایک ویڈیو پیغام میں شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ جائیں گے اور اسی طرح دیگر تمام فورمز پر آواز بلند کریں‌ گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رانا مشہود احمد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں‌ آج صبح ساڑھے چار بجے ایئرپورٹ پہنچا، میرے بچوں‌ کو چھٹیاں تھیں‌ اور میرا پہلے سے پلان تھا بیرون ملک جانے کا لیکن مجھے کہا گیا کہ
    آپ کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے آپ بیرون ملک کا سفر نہیں‌ کر سکتے. جب میں‌ نے سوال کیا کہ ایسا کس نے کیا ہے تو بتایا گیا کہ آپ کا نام نیب نے ڈلوایا ہے.

    انہوں نے کہاکہ مجھے ایف آئی اے والوں نے بتایا کہ ہم آپ کو اعلی‌ٰ حکام سے پوچھ کر بتاتے ہیں‌ اور پھر تین گھنٹے بعد نیب والوں کی طرف سے کہا گیا کہ آپ جاسکتے ہیں‌ لیکن جب مجھے یہ پیغام دیا گیا اس وقت تک جہاز جاچکا تھا. اس وقت میرے پاس اور کوئی چارہ نہیں‌ تھا کہ میں‌ واپس گھر آجاتا لہذا مجھے واپس آنا پڑا. انہوں‌نے کہاکہ یہ سخت زیادتی ہے. میری کردار کشی کر کے مجھے اور میرے خاندان کو نقصان پہنچایا گیا ہے. نیب لاہور مجھے کلین چٹ دے چکا ہے. پانچ سال سے جھوٹا ٹرائل کیا جارہا ہے. پہلے اربوں‌ کی بات کی گئی اور پھر تیرہ کروڑ کا ریفرنس فائل کر دیا گیا. یہ الزام بھی لگایا گیا کہ بوگس فرموں‌ کو ٹھیکے دیے گئے. حالانکہ یہ الزام بھی غلط ہے.

    انہوں نے کہاکہ میں‌ لاہور ہائی کورٹ میں مقدمہ کروں گا اور ہر فورم پر آواز بلند کروں‌ گا. میں بہت دلبرداشتہ ہوں. نیب کو اپنا ہاؤس ان آرڈر کرنا ہو گا جو اس حکومت کا آلہ کار بن چکا ہے. میں‌قانون کے تابع رہتے ہوئے ہر فورم پر آواز اٹھاؤں گا. میں‌پاکستان میں نکلوں‌ گا اور ان لوگوں‌کو ایکسپوز کروں‌گا کہ یہ کس کے آلہ کار ہیں.

    انہوں‌نے کہاکہ میں‌نے چیئرمین نیب کو خطوط بھی لکھے لیکن انہوں نے کسی خط کا جواب نہیں‌ دیا. میں یہ ویڈیو ریگولر ریلیز کروں‌ گا اور ان لوگوں‌ کو بے نقاب کروں‌ گا.

  • لندن:پاکستانیوں پر افغانی اور بھارتی شرپسندوں کا حملہ ،جیت برداشت نہ کرسکے

    لندن:پاکستانیوں پر افغانی اور بھارتی شرپسندوں کا حملہ ،جیت برداشت نہ کرسکے

    لندن:ہینڈلنگ لیڈز میں جہاں ایک طرف پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ ہورہا تھا وہاں پاکستان اور پاکستانیوں کے خلاف اسٹیڈیم کے باہر اور اسٹیڈیم کے اندر سازشیں کھیلیں جارہی تھیں.اسٹیڈیم کے باہر بلوچستان کے حوالی پراکسی فلیکس لگائے گئے تھے اور اسٹیڈیم کے اندر پاکستانی ٹیم کی جیت کے ساتھ ہی افغان اور بھارت شر پسند ملکر پاکستانیوں پر کرسیاں،گلاس،گملے اور پانی کی بوتیلیں پھینک رہے تھے.پاکستان کے ایک ممتاز صحافی نے اس سلسلے مٰیں باغی کو جو رپورٹس اور حقائق بھیجے ہیں وہ بہت تکلیف دہ ہیں

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق پاکستانیوں پر جو اسٹیڈیم سے باہر تشدد اور نعرے بازی ہوئی وہ بھی ایک باقاعدہ منصوبہ بندی دکھائی دیتی ہے.ذرائع کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:30پر یہ واقعہ پیش آیا جس میں درجنوں افغان اور ان کے بھارتی ساتھی اسٹیڈیم کے باہر کی طرف ایک اسٹیج سجائے پاکستان کے حوالے سے بلوچستان کے حقوق کے نام پر پراپیگنڈہ کررہے تھے .چندپاکستانیوں کے منع کرنے پر یہ افغان اور ان کے بھارتی ہمنوا اشتعال میں آگئے اور پاکستانیوں پر ڈیسکوں،کرسیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا .اس حملے کے بعد پولیس نے ان شرپسندوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے

    دوسرا اہم واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستانی ٹیم نے افغانستان سے میچ جیت لیا .پاکستان کی جیت کو افغان شرپسند اور ان کے دیگر بھارتی ہمنوا وں نے اسٹیڈیم میں موجود پاکستانیوں پر حملہ کردیا .ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ی شر پسند پاکستانیوں پر کرسیاں،لوہے کے ٹیبل ،بوتلیں اور گلاس وغیر پھینک رہے تھے . جس کی وجہ سے کئی پاکستانی زخمی ہوگئے. ان شرپسندوں نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی بھی کی

  • اسد قیصر سلیکٹڈ سپیکر بنیں گے تو اپوزیشن اسمبلی میں نہیں بیٹھے گی: زرداری کی دھمکی

    اسد قیصر سلیکٹڈ سپیکر بنیں گے تو اپوزیشن اسمبلی میں نہیں بیٹھے گی: زرداری کی دھمکی

    اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے ک اگر اسد قیصر سلیکٹڈ سپیکر بنیں گے تو اپوزیشن اسمبلی میں نہیں بیٹھے گی سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ اپنے خلاف ممبر پینل آف چیئرمین کی رولنگ کی مذمت کرتا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ اسپیکر بن کر چلیں تو قبول ہوگا۔ اگر وہ سلیکٹڈ اسپیکر بن کر چلیں گے تو ایسا ہی ہوگا، پھر اپوزیشن نہیں بیٹھے گی، اسمبلی خود چلائیں، کیا فرق پڑے گا۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ پلاننگ کے تحت ہی تھا، یہ سب ایک دوسرے کو خوش کرنے کے چکر میں ہیں، کچھ ارکان وزیراعظم بننے کے چکر میں ہیں، کچھ مزید وزارتوں کے، بلاول بھٹو زرداری کیخلاف قراداد کی مذمت کرتا ہوں۔اسپیکر کے خلاف آصف علی زرداری اس وقت پھٹ پڑے جب اسپیکر نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف قومی اسمبلی میں پیش کی گئی

  • میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹر پر الحمدللہ لکھ کر پاکستان کی فتح‌ پر خوشی کا اظہار

    میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹر پر الحمدللہ لکھ کر پاکستان کی فتح‌ پر خوشی کا اظہار

    ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان کی طرف سے افغانستان کو شکست دیے جانے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے خوشی کا اظہار کیا ہے.


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں‌ انہیں‌ نے الحمد للہ لکھا ہے. قبل ازیں وزیر اعظم عمران‌ خان نے بھی ٹویٹر پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے.

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں‌ انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے اعصاب شکن مقابلہ کے بعد افغانستان کو شکست دے دی ہے. ایک موقع پر پاکستانی ٹیم مشکل کا شکار نظر آئی تاہم آخری مرحلہ میں عماد وسیم اور وہاب ریاض کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان یہ میچ جیت گیا. افغانستان نے پاکستان کو 228 رنز کا ہدف دیا تھا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق پاکستانی کھلاڑی فخر الزمان صفر پر آؤٹ‌ ہوئے. وہ دوسری ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم بابر اعظم اور امام الحق نے سکور آگے بڑھانا شروع کیا تو امام الحق بھی آگے بڑھ کر شارٹ کھیلنے کے چکر میں 36 رنز پر آؤٹ ہو گئے. میچ کے دوران جب پاکستانی اوپنر فخر زمان کوئی رنز بنائے بغیر آوٹ ہوئے تو پاکستانی کھلاڑی کے آوٹ ہونے پر اسٹیڈم میں پاکستانی شائقین چپ جبکہ افغان شائقین اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگا کر فضا کو گرم کرنے لگے. بابر اعظم 45 رنز بنا کر آؤٹ‌ ہوئے جبکہ آخری کھلاڑی محمد حفیظ آؤٹ ہوئے ہیں.

    افغان ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو گل بدین نائب اور رحمت شاہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے پانچویں اوور میں گل بدین کو 15 رنز پر آؤٹ کر دیا . اسی طرح اگلی ہی گیند پر ہشمت اللہ شہیدی کو بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔ رحمت شاہ اور اصغر افغان نے پاکستانی بولرز کو خوب پریشان کیا. رحمت 43 گیندوں پر 35 اور اصغر افغان 35 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اکرام اللہ 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، محمد نبی صرف 16 رنز ہی بناسکے اور راشد خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 ، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2،2 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان کے میچ جیتنے پر پوری پاکستانی قوم میں زبردست خوشی کی لہر پائی جاتی ہے اور شائقین کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی جاتی رہی.

  • افغانستان کیخلاف فتح ٹیم ورک کا نتیجہ، عماد وسیم نے بہترین اننگ کھیلی، سرفراز احمد

    افغانستان کیخلاف فتح ٹیم ورک کا نتیجہ، عماد وسیم نے بہترین اننگ کھیلی، سرفراز احمد

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی بہت محنت کررہے ہیں، دن بہ دن بہتر ہورہے ہیں، فتح میں ہر ایک کا کردار ہے، یہ جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں‌ نے کہاکہ عماد وسیم نے بہترین اننگز کھیلی، یہ ہمارے لیے زبردست فتح ہے.

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں‌ انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے اعصاب شکن مقابلہ کے بعد افغانستان کو شکست دے دی ہے. ایک موقع پر پاکستانی ٹیم مشکل کا شکار نظر آئی تاہم آخری مرحلہ میں عماد وسیم اور وہاب ریاض کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان یہ میچ جیت گیا. افغانستان نے پاکستان کو 228 رنز کا ہدف دیا تھا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق پاکستانی کھلاڑی فخر الزمان صفر پر آؤٹ‌ ہوئے. وہ دوسری ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم بابر اعظم اور امام الحق نے سکور آگے بڑھانا شروع کیا تو امام الحق بھی آگے بڑھ کر شارٹ کھیلنے کے چکر میں 36 رنز پر آؤٹ ہو گئے. میچ کے دوران جب پاکستانی اوپنر فخر زمان کوئی رنز بنائے بغیر آوٹ ہوئے تو پاکستانی کھلاڑی کے آوٹ ہونے پر اسٹیڈم میں پاکستانی شائقین چپ جبکہ افغان شائقین اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگا کر فضا کو گرم کرنے لگے. بابر اعظم 45 رنز بنا کر آؤٹ‌ ہوئے جبکہ آخری کھلاڑی محمد حفیظ آؤٹ ہوئے ہیں.

    افغان ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو گل بدین نائب اور رحمت شاہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے پانچویں اوور میں گل بدین کو 15 رنز پر آؤٹ کر دیا . اسی طرح اگلی ہی گیند پر ہشمت اللہ شہیدی کو بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔ رحمت شاہ اور اصغر افغان نے پاکستانی بولرز کو خوب پریشان کیا. رحمت 43 گیندوں پر 35 اور اصغر افغان 35 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اکرام اللہ 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، محمد نبی صرف 16 رنز ہی بناسکے اور راشد خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 ، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2،2 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے میچ جیتنے پر پوری پاکستانی قوم میں زبردست خوشی کی لہر پائی جاتی ہے اور شائقین کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی جاتی رہی.

  • افغانستان کے خلاف فتح پر وزیر اعظم عمران خان کی قومی ٹیم کو مبارکباد

    افغانستان کے خلاف فتح پر وزیر اعظم عمران خان کی قومی ٹیم کو مبارکباد

    پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی ٹیم کی جانب سے افغانستان کو ورلڈ کپ کے میچ میں شکست دینے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے.


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغآم میں وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستانی ٹیم اعصاب شکن مقابلہ کے بعد افغانستان کو شکست دینے پر مبارکباد کی مستحق ہے. عمران خان نے افغانستان کی ٹیم کی جانب سے بھی پاکستان اور انڈیا کے خلاف کارکردگی کو سراہا اور افغان ٹیم کے کھیل کی تعریف کی .

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں‌ انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے اعصاب شکن مقابلہ کے بعد افغانستان کو شکست دے دی ہے. ایک موقع پر پاکستانی ٹیم مشکل کا شکار نظر آئی تاہم آخری مرحلہ میں عماد وسیم اور وہاب ریاض کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان یہ میچ جیت گیا. افغانستان نے پاکستان کو 228 رنز کا ہدف دیا تھا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق پاکستانی کھلاڑی فخر الزمان صفر پر آؤٹ‌ ہوئے. وہ دوسری ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم بابر اعظم اور امام الحق نے سکور آگے بڑھانا شروع کیا تو امام الحق بھی آگے بڑھ کر شارٹ کھیلنے کے چکر میں 36 رنز پر آؤٹ ہو گئے. میچ کے دوران جب پاکستانی اوپنر فخر زمان کوئی رنز بنائے بغیر آوٹ ہوئے تو پاکستانی کھلاڑی کے آوٹ ہونے پر اسٹیڈم میں پاکستانی شائقین چپ جبکہ افغان شائقین اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگا کر فضا کو گرم کرنے لگے. بابر اعظم 45 رنز بنا کر آؤٹ‌ ہوئے جبکہ آخری کھلاڑی محمد حفیظ آؤٹ ہوئے ہیں.

    افغان ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو گل بدین نائب اور رحمت شاہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے پانچویں اوور میں گل بدین کو 15 رنز پر آؤٹ کر دیا . اسی طرح اگلی ہی گیند پر ہشمت اللہ شہیدی کو بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔ رحمت شاہ اور اصغر افغان نے پاکستانی بولرز کو خوب پریشان کیا. رحمت 43 گیندوں پر 35 اور اصغر افغان 35 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اکرام اللہ 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، محمد نبی صرف 16 رنز ہی بناسکے اور راشد خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 ، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2،2 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان کے میچ جیتنے پر پوری پاکستانی قوم میں زبردست خوشی کی لہر پائی جاتی ہے اور شائقین کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی جاتی رہی.

  • ورلڈ کپ، پاکستان نے اعصاب شکن مقابلہ کے بعد افغانستان کو شکست دے دی

    ورلڈ کپ، پاکستان نے اعصاب شکن مقابلہ کے بعد افغانستان کو شکست دے دی

    ورلڈ کپ میں‌ انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے اعصاب شکن مقابلہ کے بعد افغانستان کو شکست دے دی ہے. ایک موقع پر پاکستانی ٹیم مشکل کا شکار نظر آئی تاہم آخری مرحلہ میں عماد وسیم اور وہاب ریاض کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان یہ میچ جیت گیا. افغانستان نے پاکستان کو 228 رنز کا ہدف دیا تھا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق پاکستانی کھلاڑی فخر الزمان صفر پر آؤٹ‌ ہوئے. وہ دوسری ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم بابر اعظم اور امام الحق نے سکور آگے بڑھانا شروع کیا تو امام الحق بھی آگے بڑھ کر شارٹ کھیلنے کے چکر میں 36 رنز پر آؤٹ ہو گئے. میچ کے دوران جب پاکستانی اوپنر فخر زمان کوئی رنز بنائے بغیر آوٹ ہوئے تو پاکستانی کھلاڑی کے آوٹ ہونے پر اسٹیڈم میں پاکستانی شائقین چپ جبکہ افغان شائقین اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگا کر فضا کو گرم کرنے لگے. بابر اعظم 45 رنز بنا کر آؤٹ‌ ہوئے جبکہ آخری کھلاڑی محمد حفیظ آؤٹ ہوئے ہیں.

    افغان ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو گل بدین نائب اور رحمت شاہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے پانچویں اوور میں گل بدین کو 15 رنز پر آؤٹ کر دیا . اسی طرح اگلی ہی گیند پر ہشمت اللہ شہیدی کو بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔ رحمت شاہ اور اصغر افغان نے پاکستانی بولرز کو خوب پریشان کیا. رحمت 43 گیندوں پر 35 اور اصغر افغان 35 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اکرام اللہ 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، محمد نبی صرف 16 رنز ہی بناسکے اور راشد خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 ، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2،2 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے میچ جیتنے پر پوری پاکستانی قوم میں زبردست خوشی کی لہر پائی جاتی ہے اور شائقین کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی جاتی رہی.

  • جیتے گا بھی جیتے گا ،پاکستان جیتے گا،اورپھر پاکستان ہی جیت ہی گیا،لارڈز کا میدان نعروں سے گونج اٹھا

    جیتے گا بھی جیتے گا ،پاکستان جیتے گا،اورپھر پاکستان ہی جیت ہی گیا،لارڈز کا میدان نعروں سے گونج اٹھا

    لارڈز:جیتےگا بھی جیتے گا ،پاکستان جیتے گا ،لارڈز کا میدان نعروں سے گونج اٹھا.پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ اس وقت بہت ہی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے پاکستان اپنی فتح کے بالکل قریب ہے اور افغان کرکٹ ٹیم یہ میچ ہر صورت جیتنا چاہتا ہے .اس وقت جب پاکستانی کرکٹ ٹیم سخت دباو میں نظر آرہی تھی ایک پاکستانی وی آئی پی لانج کے سامنے پاکستانی کرکٹ ٹیم جیسا لباس پہنے ہوئے سر پر قومی پرچم لپیٹے ہوئے نعرے لگا رہا تھا اور پاکستانیوں کے حوصلے بندھانے کی کوشش کررہا تھا.

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس پاکستانی کا جزبہ دیدنی تھا اس کے جزبے کو دیکھ کر پاکستانی سابق کرکٹر ظہیر عباس اور ان کے ساتھی بہت خوش دکھائی دے رہے تھے. اوراس کے ساتھ ہی پاکستان جیت گیا .اس پاکستانی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس کے لائیک میں بڑی تیزی سے اضافہ دیکھنے میں‌آیا

  • حمزہ شہباز قائمہ کمیٹیوں کا حصہ ،باغی ٹی وی کی خبر سچ ثابت ہوئی

    حمزہ شہباز قائمہ کمیٹیوں کا حصہ ،باغی ٹی وی کی خبر سچ ثابت ہوئی

    اسلام آباد:باغی ٹی وی کی خبر درست ثابت ہوئی اور حمزہ شہباز قائمہ کمیٹیوں میں شمولیت کے لیے پر تولنے لگے ۔اطلاعات کے مطابق حمزہ شہباز کی قائمہ کمیٹیوں میں شمولیت کے لیے ن لیگ کا وفد سپیکر قومی اسمبلی سے باقاعدہ ملاقات کرے گا جس میں درخواست کی جائے گئ کہ حمزہ شہباز کو اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں تین چار کر ممبر بنایا جائے تا کہ وہ پروڈکشن آرڈر کے ذریعے جیل سے باہر رہ سکیں ۔ یاد رہے کہ باغی ٹی وی بے گزشتہ روز یہ خبر بریک کی تھی کہ حمزہ شہباز نے سپیکر سے استدعا کی ہے کہ وہ کمیٹیوں میں شامل کریں ۔

    باغی ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الہی نے حمزہ شہباز کو وقت دیا اور کمیٹیوں میں شامل نہیں کیا جس پر ن لیگ نے اراکین پنجاب اسمبلی کا ایک وفد تشکیل دے دیا جو سپیکر پنجاب اسمبلی سے ایک دو روز میں ملاقات کرے گا اور حمزہ شہباز کو کمیٹیوں میں شامل کرنے کی درخواست کرے گا۔

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز کو نیب نے گرفتار کیا ہے ۔لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواست مسترد کی تو نیب نے عدالت سے انہیں گرفتار کر لیا۔ عدالت نے حمزہ شہباز کا جسمانی ریمانڈ دیا ہوا ہے تاہم سپیکر پنجاب اسمبلی نے حمزہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے جس کی وجہ سے وہ بجٹ سیشن میں شرکت کر رہے ہیں ۔جیل سے مزید باہر رہنے کے لیے حمزہ شہباز نے کمیٹیوں میں شامل ہونے کی درخواست کی ہے ۔ن لیگ کا وفد سپیکر پنجاب اسمبلی سے جلد ملاقات کرے گا۔ یہ ن لیگ کی حکمت عملی ہو سکتی ہے یا پھر پی ٹی آئی حکومت سے بارگیننگ یہ وقت ہی بتائے گا

  • کراچی:ڈی آئی جی ٹریفک ہیلمٹ سے آگہی مہم پرخود میدان میں آگئے

    کراچی:ڈی آئی جی ٹریفک ہیلمٹ سے آگہی مہم پرخود میدان میں آگئے

    کراچی:پنجاب کے بعد اب سندھ میں بھی ہیلمٹ پہننے کے حوالے سے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں. اس سلسلے میں سندھ پولیس نے آغاز کردیا ہے. ویسے تو پہلے بھی ہیلمٹ کی پابندی لازمی تھی لیکن بڑھتے ہوئے حادثات کی وجہ سے اس پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں آج وقت 1200 بجے ڈی آئی جی پی (DIGP )ٹریفک کراچی جناب جاوید علی مہر نے اسکاؤٹس آڈیٹوریم میں تمام ایس ایس پیزاورڈی ایس پیز، سیکشن افسران و ریکارڈ کیپران کویکم جولائی 2019 سے ہیلمٹ کی خصوصی مہم کے سلسلے میں بریفنگ دی اور اس خصوصی مہم کی کامیابی کے سلسلے میں اہم احکامات جاری کیے۔ شہر بھر میں اہم مقامات پر بینر آویزاں کیے گئے ، پمفلٹ تقسیم کیے جارہے ہیں اور اسی مناسبت سے عوام میں شعور و آگاہی پیدا کی جائے کہ ہیلمٹ کا استعمال انکی جان کی حفاظت کا ضامن ہے ۔

    ڈی آئی جی پی(DIGP) ٹریفک کراچی جناب جاوید علی مہر نے ہیلمٹ کی خصوصی مہمکے سلسلے میں دفتر DIGP ٹریفک میں شارع فصل اور دیگر اہم شاہراہوں پر تعینا ت اسٹاف ، چالاننگ افسران و دیگر اسٹاف کو تفیلی بریفنگ دی اور مہم کی کامیابی کے سلسلے میں اہم احکامات جاری کیے۔ڈی آئی جی پولیس نے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ اس آگاہی مہم سے صوبے میں ہیلمنٹ کے استعمال میں اضافہ ہوگا اور حادثات کی صورت میں کم جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا

  • پیراگون سوسائٹی خواجہ برادران کی اور ایل ڈی اے سے منظور نہیں، لاہور ہائی کورٹ‌ کا فیصلہ

    پیراگون سوسائٹی خواجہ برادران کی اور ایل ڈی اے سے منظور نہیں، لاہور ہائی کورٹ‌ کا فیصلہ

    لاہور ہائی کورٹ نے خواجہ برادران کی درخواست ضمانتیں مسترد ہونی کاتفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے. پیراگون سوسائٹی سے متعلق کیس میں‌ قرار دیا گیا ہے کہ دلائل سننےاورریکارڈ دیکھنے کے بعد خواجہ برادران کی درخواست ضمانت مسترد کی جاتی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں2رکنی بنچ نےفیصلہ جاری کیا ہے جس میں‌ کہا گیا ہے کہ خواجہ برادران نےجنوری2006کوپیراگون سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی لانچ کی. خواجہ برادران کیخلاف محمدرفیق، شاہدبٹ ودیگرنے بیانات ریکارڈ کرائے. شاہدبٹ کےبیان کےمطابق 31کنال 4مرلےاراضی لیکررقم نہیں دی گئی.

    فاضل عدالت نے اپنے فیصلہ میں‌ کہا ہے کہ حاجی رفیق کےبیان کے مطابق 80 کنال اراضی حاصل کرکے رقم نہیں دی گئی. خواجہ برادران نےجنوری2006کوپیراگون سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی لانچ کی. پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کوایل ڈی اےسےمنظورنہیں کروایاگیا. خواجہ سعدرفیق نےبیوی غزالہ سعد،اورقیصرامین بٹ کیساتھ ملکرسوسائٹی بنائی.

    104 صفحات پر مشتمفیصلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ موضع پھلروان میں 21 کنال 18 مرلے سرکاری اراضی کو سوسائٹی میں شامل کیا گیا، اسی طرح موضع کلاس ماریی کینٹ میں 4 کنال 10 سرکاری اراضی کو سوسائٹی میں شامل کیا گیا۔ ملزمان کیخلاف قیصر امین بٹ سمیت دیگر نے دفعہ 161 کے تحت بیان دیئے۔ لاہور ہائی کورٹ کے اس عدالتی فیصلے کے مطابق خواجہ برادران شہریوں کو ورغلا کر پلاٹ خریدنے کےجرم میں ملوث میں پائے گئے۔ عدالت نے یہ بھی قرار دیا ہے کہ خواجہ برادران اپنے دفاع میں ٹھوس ثبوت نہیں دے سکے، اسلئے دلائل سننے اور ریکارڈ دیکھنے کے بعد خواجہ بردارن کی درخواست ضمانت مسترد کی جاتی ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کے بعد ن لیگی رہنماؤں کیلئے مزید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں.

  • 16 قومی و صوبائی اراکین اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل، ن لیگ کی قیادت میں کھلبلی

    16 قومی و صوبائی اراکین اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل، ن لیگ کی قیادت میں کھلبلی

    آج درجن سے زائد قومی و صوبائی اراکین اسمبلی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے. جو رہنما پی ٹی آئی میں‌ شامل ہوئے ہیں ان میں اورنگزیب خان کھچی، محمد غفار وٹو، محمد فاروق اعظم ملک، مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی ، سید مبین احمد، چودہری جاوید اقبال وڑائچ ، مخدوم باسط بخاری ، عامر طلال گوپانگ، عبد المجید خان نیازی، نیاز احمد جھاکڑ، خواجہ شیراز محمود ، امجد فاروق خان کھوسہ، سردار محمد خان لغاری، سردار جعفر خان لغاری، سردار نصراللہ خان دریشک، سردار ریاض محمود خان مزاری شامل۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق یہ سبھی اراکین اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت سے ناراض تھے اس لئے انہوں‌ نے پی ٹی آئی میں‌ شامل ہونے کو ترجیح دی ہے . واضح رہے کہ آج ہی وزیر اعظم عمران خان سے مسلم لیگ ن کے بعض ناراض ارکان نے ملاقات بھی کی ہے۔ اس ملاقات کے حوالہ سے بھی یہ بات منظر عام پر آئی کہ ن لیگ کے ناراض ارکان قومی و پنجاب اسمبلی نے حکومت سے رابطہ کیا جس کے بعد ان کی وزیر اعظم سے ملاقات طے کی گئی اور ہفتہ کو انہوں نے بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی شریک ہوئے۔ لیگی ارکان کی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد یہ سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں کہ کہیں ن لیگ میں فارورڈ بلاک تو نہیں بننے جارہا؟۔

    ذرائع کے مطابق اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آنے والے دنوں‌ میں‌ ن لیگ کے بعض‌ اراکین اسمبلی بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوں‌ گے. حالیہ دنوں‌ میں‌ شہباز شریف اور مریم نواز کے باہمی اختلافات کی خبریں‌ بھی زیر بحث رہی ہیں. مریم نواز نے چند دن قبل لاہور میں‌ کی جانے والی پریس کانفرنس میں میثاق معیشت کی مخالفت کی تھی ۔ ن لیگی اراکین اسمبلی اس بات پر بھی پریشان ہیں‌ کہ اس وقت پارٹی کی قیادت کون کر رہا ہے؟ کیو نکہ نواز شریف جیل میں ہیں اور مریم نواز، ۔شہباز شریف کے بیانیے الگ الگ ہیں ۔ مریم نواز حکومت کے خلاف سخت رویہ اپنا رہی ہیں جبکہ شہباز شریف میثاق معیشت کر رہے ہیں ۔

    یہ بات بھی ریکارڈ پر ہے کہ مریم نواز کے نارووال جلسہ میں احسن اقبال کے گروپ نے شرکت نہیں کی تھی ۔ ان باتوں‌ سے پتہ چلتا ہے کہ پارٹی کے اندر اختلافات عروج پر ہیں یہی وجہ ہے کہ ن لیگ کے اراکین پارلیمنٹ اور بعض‌آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے اراکین پارلیمنٹ نے پی ٹی آئی حکومت کی طرف جانے کی حامی بھری ہے۔

  • قبضہ مافیا یا عثمان بزدارکون ہوگا کامیاب  ؟،وزیر اعلیٰ کا امتحان، حرکت میں آگئے

    قبضہ مافیا یا عثمان بزدارکون ہوگا کامیاب ؟،وزیر اعلیٰ کا امتحان، حرکت میں آگئے

    لاہور:پنجاب میں قبضہ مافیا کے خلاف بیان تو اس سے پہلے بھی دیئے جاتے رہے لیکن عمل درآمد نہ ہوسکا .اس مافیا کے کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے .اس سلسلے میں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن، 10 ماہ میں 146 مقدمات درج،496 افراد گرفتارصوبے کو قبضہ مافیا سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے، حکومت نے با اثر قبضہ مافیا کو نکیل ڈالی ہے:عثمان بزدار ماضی میں قبضہ گروپوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی اورکئی شہروں میں قبضہ گروپوں کو کھلی چھٹی دی گئی

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے کو قبضہ مافیا سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے با اثر قبضہ مافیا کو نکیل ڈالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں قبضہ گروپوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور سابق دور میں لاہور سمیت کئی شہروں میں قبضہ گروپوں کو کھلی چھٹی دی گئی جبکہ ہماری حکومت نے اقتدار میں آتے ہی قبضہ مافیا کے خلاف خصوصی مہم شروع کی اور بڑے بڑے قبضہ گروپوں پر ہاتھ ڈالا گیا اور سرکاری و نجی اراضی سے قبضے واگزار کرائے گئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں قبضہ مافیا کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔
    ٭٭٭٭

  • پتریاٹہ چیئرلفٹ کی کیبل پلی سے اتر گئی، سینکڑوں‌ سیاح پھنس گئے، ریسکیو آپریشن جاری

    پتریاٹہ چیئرلفٹ کی کیبل پلی سے اتر گئی، سینکڑوں‌ سیاح پھنس گئے، ریسکیو آپریشن جاری

    مری میں پتریاٹہ کیبل کا آہنی رسہ پلی سے اتر گیا جس کی وجہ سے چیئر لفٹ میں سوار سینکڑوں سیاح پھنس گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انچارج چیئرلفٹ کا کہنا ہے کہ تیز ہوا اور بارش رک چکی ہے، جلد ریسکیو کا کام مکمل کرلیا جائے گا، یہ حادثہ اس طرح پیش آیا کہ رسہ پلی سے اترنے پر کیبل کار نیچے کی جانب لٹک گئی ،چیئر لفٹ میں پھنسنے والے افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔ ریسکیو ٹیمیں پتریاٹہ کیبل کار کے مقام پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔

    انچارج چیئر لفٹ کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ مینوئل طریقے سےایک ایک کیبل کارکوچلاکر سیاحوں کونکالا جائے. واضح رہے کہ ہر کیبل کار میں 8 سیاحوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے اور طوفان کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے البتہ اب بارش رک چکی ہے اور امدادی کاروائیاں‌ جاری ہیں. 12 کیبل کاروں سےسیاحوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع ہے.

  • بجلی، گیس کی قیمت میں اضافہ کا نو ٹیفکیشن آئی ایم ایف کو بھجوایا جائے گا، مگر کیوں؟ اہم خبر

    بجلی، گیس کی قیمت میں اضافہ کا نو ٹیفکیشن آئی ایم ایف کو بھجوایا جائے گا، مگر کیوں؟ اہم خبر

    وزیر توانائی و پٹرولیم عمر ایوب خاں نے کہا ہے کہ تیل اور گیس سےبجلی بنانے کی منصوبوں پر انحصار کم کررہے ہیں، کراچی کےقریب سمندر سے گیس ذخائر تلاش کرنے کا منصوبہ بند کردیاگیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 3 ہزار میگا واٹ کے ان منصوبوں کو تین فیز میں دوبارہ شروع کررہے ہیں. ن لیگ نے 3 ہزار میگاواٹ کے منصوبے الیکشن سے پہلے بند کردیے تھے، سمندر کی تہہ تک کھدائی کی گئی لیکن گیس ذخائر نہیں مل سکے، رینوایبل انرجی کےذریعے 2025 تک 10 ہزار میگاواٹ مزیدبجلی پیداوارکرینگے،.

    انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کیساتھ کوئی بھی ملک ڈیل میں جاتاہےتواسکو تمام فنانشل ڈاکومنٹ شیئرکرنا ہوتے ہیں. بجلی وگیس کی قیمت میں اضافہ کا نو ٹیفکیشن آئی ایم ایف کو بھجوائیں گے. بجلی وگیس کی قیمتوں کےاضافہ کاآئی ایم ایف کیساتھ معاہدے سےکوئی تعلق نہیں. جولائی سےگیس بلزمیں سبسڈی کا اندراج بھی ہوگا اوراضافی بلزکی وصول شدہ رقوم کی واپسی بھی شامل ہوگی، گزشتہ حکومت کی ناقص پالیسیوں سے گیس کی چوری 16 فیصد تک پہنچ گئی ہے.

  • جس کی  لاٹھی اس کی بھینس ،سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ ،حکومتی رٹ غائب

    جس کی لاٹھی اس کی بھینس ،سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں خودساختہ اضافہ ،حکومتی رٹ غائب

    لاہور:جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا کالے قانون کی بازگشت .پاکستان میں جہاں ایک طرف حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے اور اس اضافے کی وجہ سے ہر پاکستانی پریشان دکھائی دے رہا ہے وہاں اس ملک میں کچھ ایسی بے لگام کمپنیاں اور ادارے ہیں جو حکومتی غلط پالیسیوں کی آڑ میں ناجائز منافع حاصل کرنے کے لیے خودساختہ مہنگائی کی ڈگر پر چلے جاررہے ہیں اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں

    اس حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان میں گاڑیوں کے کچھ ڈیلر اپنی مرضی سے قیمتیں بڑھا رہے ہیں.جس کا بلاوجہ بوجھ شہریوں پر ڈالا جا رہا ہے. پاکستان میں سوزوکی موٹرز نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرکے اسے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کو سبب قرار دیا ہے. سوزوکی موٹرز کی طرف سے خود ساختہ اضافہ کرنے کی اطلاعات کے باوجود ابھی تک پاکستانی سرکار کی طرف سے اس کا نوٹس لینے کی کوئی اطلاع نہیں ہے. سوزوکی نے کس ماڈل کی کتنی قیمتیں بڑھائیں سوزوکی کے ہیڈ کوارٹر کی طرف سے جاری کردہ لیٹر میں دیکھی جا سکتی ہیں.

  • نواز شریف کی ضمانت کی درخواست کیوں مسترد ہوئی؟ تفصیلی فیصلہ جاری

    نواز شریف کی ضمانت کی درخواست کیوں مسترد ہوئی؟ تفصیلی فیصلہ جاری

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کا تفصیلی فیصلہ عدالت نے جاری کر دیا

    نواز شریف سے ملاقات کا دن، کتنے افراد کو ملی اجازت؟

    نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے تفصٰیلی فیصلہ جاری کیا ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے سات صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں وجوہات جاری کردیں ،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو جیل میں تمام طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،سہولیات کی فراہمی کے بعد طبی بنیادوں پر ضمانت نہیں دی جاسکتی، فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل اور نواز شریف نے کبھی میڈیکل بورڈ کی تشکیل کی استدعا نہیں کی،جیل حکام کے مطابق نواز شریف کی جان کو کوئی خطرہ نہیں،

     

    واضح رہےنواز شریف کے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا گیا

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

     

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی اس سے قبل سپریم کورٹ نے نواز شریف کو چھ ہفتوں کے لئے طبی بنیادوں پر رہا کیا تھا لیکن بعد ازاں ضمانت کی درخواست مٰیں توسیع نہیں کی تھی،

    نواز شریف کوٹ لکھپت جیل مٰیں قید ہیں اور العزیز ریفرنس میں سات سال قید کی سزا مکمل کر رہے ہیں،

    ڈاکٹرعدنان نواز شریف کا ذاتی معالج نہیں بلکہ…..شہباز گل نے کر دیا انکشاف

  • آرمی چیف مشکل ملکی معاشی حالات سے کامیابی سےنکلنے کیلئے پراُمید

    آرمی چیف مشکل ملکی معاشی حالات سے کامیابی سےنکلنے کیلئے پراُمید

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے کہا ہے کہ معاشی خودمختاری کے بغیر کوئی دوسری خودمختاری ممکن نہیں ،ہم سب کو اپنی ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ قومی معیشت پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیمینار منعقد ہوا ،شرکا نےقومی معیشت کی ترقی کی راہ میں حائل چیلنجزسےنکلنے پرگفتگوکی .آرمی چیف مشکل ملکی معاشی حالات سےکامیابی سےنکلنے کیلئے پراُمید دکھائی دئیے.

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک کو مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے،ہم سب کو مشکل حکومتی اقدامات کی کامیابی کیلئے ذمہ داری نبھاناہوگی،آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ قومی اہمیت کےامورپرکھل کرگفتگوکرنےکی ضرورت ہے ،ملکی استحکام معاشی خودمختاری کے بغیر ممکن نہیں ،مشکل معاشی فیصلوں سے قوموں کی کامیابی کی مثالیں موجود ہیں، ہم سب کو اپنی ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ملک نہیں بلکہ خطے ترقی کرتے ہیں ،انشا اللہ ہم ان مشکلات سے سرخرو ہو کر نکلیں گے.

  • نواز شریف اور مریم  نے 3 بلین ڈالر ادا کر دیے، مزید کتنے دیں‌ گے؟ سینئر صحافی کا دعویٰ

    نواز شریف اور مریم نے 3 بلین ڈالر ادا کر دیے، مزید کتنے دیں‌ گے؟ سینئر صحافی کا دعویٰ

    پاکستان کے معروف صحافی اور دانشور غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز نے 3 بلین ڈالر واپس کر دیے ہیں‌ اور مزید 3 بلین ڈالر دینے کیلئے تیار ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق سینئر صحافی کی طرف سے یہ دعویٰ ایک نجی ٹی وی چینل پر پروگرام کےد وران کیا گیا ہے. سینئر صحافی غلام حسین کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز نے 3 بلین ڈالر واپس کردیے جبکہ مزید 3 بلین ڈالر دینے کو تیار ہیں.


    مسلم لیگ ن کے نائب صدر مریم نواز شریف نے سینئر صحافی کی اس ویڈیو جس میں انہوں نے 3 بلین ڈالر دینے کی بات کی سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی اور اس دعویٰ کا تمسخر اڑاتے ہوئے قہقہہ لگایا ہے.

    واضح رہے کہ سینئر صحافی غلام حسین اس سے قبل بھی کئی بڑے دعوے کرتے رہے ہیں جوبعد میں سچ بھی ثابت ہوئے تاہم ان کے اس دعویٰ کے جواب میں مریم نواز نے ان کی بات پر تمسخر اڑاور قہقہہ لگا کر اسے رد کیا ہے.

  • فرانس میں دہشت گردی، مسجد کے باہر فائرنگ سے امام مسجد سمیت 2 زخمی، حملہ آور کی خودکشی

    فرانس میں دہشت گردی، مسجد کے باہر فائرنگ سے امام مسجد سمیت 2 زخمی، حملہ آور کی خودکشی

    فرانس میں مسجد کے باہر نامعلوم کار سوار نے فائرنگ کر کے امام مسجد اور ایک شخص کو زخمی کر دیا جبکہ بعد میں اس نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی ہے. اس واقعہ کے بعد فرانسیسی وزیرداخلہ نے ملک بھر میں تمام عبادت گاہوں کے سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ فرانس کے شہر برسٹ میں پیش آیا ہے جہاں‌ ایک مسجد کے باہر نامعلوم کار سوار شخص نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی. مذکورہ شخص کی فائرنگ سے امام مسجد اور ایک دوسرا شخص زخمی ہوگئے ہیں.

    واقعہ کے بعد فرانسیسی پولیس حرکت میں آ‌گئی اور فائرنگ کرنے والے مجرم کا پیچھا کیا تاہم جیسے ہی حملہ آور نے دیکھا کہ وہ پکڑا جائے گا تو اس نے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی. میڈیا رپورٹس میں‌ بتایا گیا ہے کہ فرانس میں‌ ساحلی شہر بریسٹ میں سہہ پہر ساڑھے چار بجے کار سوار نے مسجد کے سامنے کھڑے افراد پر فائرنگ کی۔زخمیوں میں امام رشید ایل جے بھی شامل ہیں جنہیں رشید ابو حذیفہ بھی کہا جاتا ہے۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہےکہ وہ اس واقعہ سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے اور حملہ آور سے متعلق جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ وہ کون تھا، کہاں‌ سے آیا اور اس نے مسجد کے باہر فائرنگ کیوں‌کی؟.

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نیوزی لینڈ میں بھی ایک مسجد میں فائرنگ سے کئی لوگوں‌ کو شہید و زخمی کر دیا گیا تھا. مختلف مغربی ملکوں‌ میں انتہاپسندی کے ایسے واقعات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں.

  • پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے ہزاروں ملازمین رسوا ہوئے،17 بلین ڈبو دیئے گئے، میں مظلوموں کا کیس لڑوں گا، مبشر لقمان

    پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے ہزاروں ملازمین رسوا ہوئے،17 بلین ڈبو دیئے گئے، میں مظلوموں کا کیس لڑوں گا، مبشر لقمان

    اسلام آباد:پاکستان کے سینئر اینکر مبشر لقمان نے کہا ہے کہ بڑے افسوس ک بات ہے کہ پی ٹی سی ایل انتظامیہ اپنے ہی اہل وطن کے خلاف دھوکہ اور فراڈ کررہے ہیں.مبشر لقمان نے 7 نیوز کے ٹیبل ٹاک پروگرام میں اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پی ٹی سی ایل انتظامیہ اپنے آپریٹرز سے ٹیکس کے نام پر وصولیاں تو کر رہے ہیں لیکن ان وصولیوں کا کہیں کوئی حوالہ یا ذکر نہیں.میزبان جمیل فاروقی کے ایک سوال کےجواب مٰیں مبشر لقمان نے کہا کہ سب کو علم ہے کہ پی ٹی سی ایل کو پرائیویٹ کیا گیا تو یہ پاکستان کی کمپنی دبئی کی ٹیلی کام کپمنی کے پاس چلی گئی.

    مبشر لقمان نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی سی ایل میں پانچ سال سے کوئی ودہولڈنگ ٹیکس کے بیٹھا ہوا ہے تو کیا عمران خان کو یا اس کی حکومت کو اختیار ہے کہ وہ کو کٹہرے میں لا کر ان کے خلاف کاروائی کریں.جمیل فاروقی نے سنیئر صحافی کے اس سلسلے میں اپنے ہم مکتب دو اہم ساتھیوں ارشاد بھٹی اور سلیم صافی کے ساتھ بات چیت کا حوالہ دیا .اس پروگرام میں سینئر اینکر مبشر لقمان نے جب ارشاد بھٹی سے یہ سوال کیا .اگر وزار ت نہیں چلاسکتے تو ان کو گھر واپس چلا جانے چاہے؟تو اس کے جواب میں ارشاد بھٹی نے کہا کہ .یہ کیسے لوگ ہیں میئر ادھر رو رہا ہے. روتا رہنا ان کا مقدر بن گیا ہے، عمران خان رو رہا ہے ، نواز شریف رو رہا ہے ،آصف زرداری رو رہا ہے اپوزیشن رو رہی حکومت رو رہی ہے وہ بھی رو رہے ہیں ہم بھی رو رہے ہیں اس پر مبشر لقمان مسکرئے بغیر نہ رہ سکے. اب حالات اگر ٹھیک نہ ہوں تو ہمیں کیا کرنا چاہیے تو مبشر لقمان کے سوال کے جواب میں سینیئر اینکر سلیم صافی نے کہا .یہ ریاست مدینہ کے کسی نام لیوا کسی دوسرے شخص کے حوالے کردیں.

    7 نیوز کے پروگرام ٹیبل ٹاک میں سینئر اینکر مبشر لقمان سے جب ایک خط کے بارے میں پوچھا گیا کہ اپ نے پی ٹی سی ایل انتظامیہ کو خط میں کیا لکھا اس کے جواب میں مبشر لقمان نے اس خط کے مندرجات بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ تین دن پہلے مجھے راشد خان کا تونہیں ان کی لیگل ٹیم کا ایک جواب ملا ہےجس میں میرے سوالات کے جوابات دینے کی بجائے الٹا مجھے کہا گیا کہ آپ کے الزامات غلط ہیں. ہم نے کسی کے کوئی پیسے نہیں دینے .اس کے بعد مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ راشد خان کی لیگل ٹیم کی طرف سے غیر تسلی بخش خط کے جواب میں میں نے 15 آپریٹرز کو خط لکھ دیا.مبشر لقمان نے بتایا کہ آج دوپہر ایک بچے تک مجھے ساتھ آپریٹرز کےجوابات موصول ہو چکے ہیں.جنہوں مجھےصیحیح اعدادوشمار بتانے شروع کردیئے ہیں کہ اتنے ملین ،اتنے بلین کٹوتیاں ہوئی ہیں

    پی ٹی سی ایل کی تاریخ کو خوبصورت انداز میں بیان کرتے ہوئے سینئر اینکر کا کہنا تھا کہ جب سے پی ٹی سی ایل پرائیویٹ ہوئی ہے اس دن سے دھوکہ دہی سے کام لے رہا ہے.مبشر لقمان نےپی ٹی سی ایل کی سے متعلق مزید بتایا کہ.پی ٹی سی ایل نے یوفون کا اجرا کیا ہے.مبشر لقمان نے یوفون کی طرف سے پہنچنے والے نقصان کو قوم کے سامنے لے کر آئے ہیں.انہوں نے انکشاف کیا ک یوفون 17 بلین روےڈبوچکی ہے.پہلی بار یہ حقائق سامنے آئے ہیں کہ جو مینجمنٹ یوفون کی ہے وہی پی ٹی سی ایل کی ہے.مبشر لقمان نے پی ٹی سی ایل کی مینجمنٹ کی قابلیت کے پردے چاک کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو کوئی چیک کرنے والا ہی نہیں یہ یوفون کی مینجمنٹ پی ٹی سی ایل کو چلا رہی ہے.مبشر لقمان نے بتایا کہ اگر یہ اتنے ہی پڑھے لکھے اور قابل لوگ ہیں.تو وہ پی ٹی سی ایل میں کیا کررہی ہیے.مبشر لقمان نے حکومت سے سوالی انداز میں پوچھا کہ کیا پی ٹی سی ایل کا کوئی حساب چیک کرنے والے کوئی نہیں پھر حقائق بتاتے آڈٹ نہ ہونے کہ وجہ بھی بتا دی کہ کیوں کہ پی ٹی سی ایل پرنقصان کرتے ہیں کرتے ہییں تو یہاں پر خود ہی چیک کرتے ہیں.،مبشر لقمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اسی مینجمنٹ نے .پراونشیل ٹیکس کی مد میں15 آپریٹرز کے پیسے کاٹ لیے.اس کے برعکس یہ ایک وفاقی حکومت کا معاملہ تھا .مبشر لقمان نے بتایا کہ اس مینجمنٹ نے ان آپریٹرز کے کاٹے ہوئے پیسے نہ وفاق میں جمع کروائے ہیں اور نہ ہی اس کا کوئی ریکارڈ ہے .مبشر لقمان نے بتایا کہ چونکہ اس ادارے پرندیم خان اور ارشد خان کا کنٹرول ہے اسی لیے ملازمین کے ساتھ اس ظلم کو کوئی روکنے والا نہیں ،ایک سوال کے جواب میں سنیئر صحافی کا کہنا تھ کہ ہیں 118 ملین کا پتہ نہں .جن کا کٹا ان کو رسید یں نہیں دی گئں. لائسنسز کی مد میں ہزاروں افراد کا روزگار داو پر ہے .

    مبشر لقمان نے پی ٹی سی ایل کے مظلوم ملازمین سے وعدہ کیا کہ وہ ان پر ہونے والے اس ظلم کے خلاف ان بے بس ملازمین کے حقوق کی خار کورٹ میں جائے گا.مبشر لقمان نے کہا کہ پھر بورڈ ممبرز اور وفاقی وزیر کو خالد مقبول صدیقی سب کو جواب دینا ہو گا.مشر لقمان نے حقائق سے یہ ثابت کیا کہ پی ٹی سی ایل کی نج کاری غلط ہے .مبشر لقمان نے کہا کہ وہ غریب ملازمین کے حقوق کی جنگ ضرور لڑیں گے.انہوں نے ایک ایسے ہی واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے آواز اٹھانےکی وجہ سے دوبئی ایئر پورٹ پر پریشان اٹھا چکے ہیں.وہاں کی حکومت نے پی ٹی سی ایل نجکاری پر میری گفتگو کو پسند نہیں کیا اور دو تین گھنٹے ایئر پورٹ پر روکے رکھا

    مبشر لقمان نے کہا کہ پہلے ہی یہ ادارہ پاکستانی عوام کا 17 بلین ڈبو چکا ہے. اب یسے نہیں چلے گا اس مقصد کے لیے جس فورم پر بھی جانا پڑے میں ضرور جاوں گا .انہوں نے کہا کہ ایف ائی آے ،نیب ،حکومت اور عمران خان کو نظر نہیں آرہا.میں عمران خان سے اس متعلق بات کروں گا.مبشر لقمان نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں کہ اماراتی کمپنی کب پاکتان کے 8 سو ملین ڈالڑ لوٹائے گی .نجکاری کے ثمرات سمیٹنے کی بجائے ملازمین کے بنیادی مسائل بڑھ رہے ہیں.مبشر لقمان نےکہا کہ ہم اپنے 8سو ملین مانگتے ہیں تو وہ سمجھتے ہیں کہ ہم بھیک مانگ رہے ہیں.پاکستان کے ہزاروں لاکھوں افراد کا خون شامل ہے.

  • کریڈٹ کارڈ سے لوٹ مار کسی اور نے کی بل کسی اور دینا پڑ رہا ہے، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سابقہ ادوارمیں ملکی خزانےکو بیگانہ کریڈٹ کارڈ سمجھ کراستعمال کیا گیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کریڈٹ کارڈ میں اتنی جان نہیں تھی جتنی اس پر سے دھڑادھڑخریداری کی گئی. یہ ایسے ہی ہے کہ آپ کے کریڈٹ کارڈ سے کوئی شاپنگ کرے اوربل آپکے نام آ جائے. یہی کچھ ہوا ہے اوربل کی ادائیگی عمران خان کی حکومت کے ذمے ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لیا ہوا قرض واپس کرنا ہے. واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدید تنقید کی جارہی ہے جبکہ فردوس عاشق اعوان اور حکومت کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ یہ سابق دور حکومت کے لئے گئے ہزاروں ارب ڈالر قرض کا نتیجہ ہے. اسی کی وجہ سے ڈالر کی قیمت اور مہنگائی بڑھ رہی ہے.

  • پیپلز پارٹی نے رہبر کمیٹی کیلئے کس شخصیت کو نامزد کر دیا؟ اہم خبر آ گئی

    پیپلز پارٹی نے رہبر کمیٹی کیلئے کس شخصیت کو نامزد کر دیا؟ اہم خبر آ گئی

    پاکستان پیپلز پارٹی نے رہبرکمیٹی کیلئے سید یوسف رضا گیلانی کو نامزد کردیا ہے. مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت ہونے والی اےپی سی میں مشترکہ حکمت عملی کےتعین کیلئے رہبرکمیٹی کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق رہبرکمیٹی سینیٹ کےچیئرمین کےلئےمتفقہ امیدوارکانام بھی تجویزکرے گی. کمیٹی اپوزیشن کےآئندہ کی حکمت عملی، اے پی سی کےاعلامیے پرعملدرآمد کو یقینی بنائے گی. رہبرکمیٹی میں اپوزیشن کی دیگرسیاسی جماعتوں کےنمائندگان بھی شامل ہوں گے.

    واضح رہے کہ کل اسلام آباد میں‌ ہونے والی اے پی سی میں رہبر کمیٹی بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ یہ کمیٹی حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی اور سب اس پر عمل درآمد کے پابند ہوں‌گے. اسی طرح یہ بھی کہا گیا تھا کہ نیا چیئرمین سینیٹ کون ہو گا؟ اور کسی طرح آئینی طریقہ سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ تبدیل کئے جائیں‌ گے اس سے متعلق بھی یہی رہبر کمیٹی فیصلے کرے گی.

  • مذاکرات سے انکار کرنا ایرانی قیادت کی بے وقوفی ہو گی، امریکی صدر ٹرمپ

    مذاکرات سے انکار کرنا ایرانی قیادت کی بے وقوفی ہو گی، امریکی صدر ٹرمپ

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگرایران کی قیادت جوہری تنازع پر بات چیت کیلئے آمادہ نہیں آتی تویہ اس کی بہت بڑی بے وقوفی اور انا پرستی کا واضح ثبوت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو زمینی حقائق کا ادراک نہیں‌ ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے ایک دن قبل دھمکی دی تھی کہ اگر جنگ ہوئی تو ایران کو بہت جلد گھٹنے ٹیکنا پڑیں‌ گے اور جنگ کی صورت میں امریکہ کا پلڑا بھاری رہے گا. اس دوران ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ ہوئی تو یہ طول نہیں پکڑے گی کیونکہ وہ اس جنگ میں زمینی فوج کو شامل نہیں‌ کریں گے لیکن اب انہوں نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کی نوبت نہیں‌ آئے گی تاہم اگر ایسا ہوا تو امریکہ طاقتور ثابت ہو گا.

    رپورٹ کے مطابق قبل ازیں امریکہ نے ایران کی طرف سے امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی صورت میں‌ ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی بھی دھمکی دی تھی. ادھر ایران نے بھی امریکی دھمکیوں‌ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کا طرز عمل بے وقوفانہ اور عقل سے عاری ہے. ایران کی طرف سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر ان کی حدود کی خلاف وری کا سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ مزید ڈرون گرانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں.

  • ایل پی جی انڈسٹری سے متعلق حکومت کیا نئی پالیسی بنا رہی ہے؟ خبر آ گئی

    ایل پی جی انڈسٹری سے متعلق حکومت کیا نئی پالیسی بنا رہی ہے؟ خبر آ گئی

    حکومت نے ایل پی جی انڈسٹری کے لیے طویل المدتی پالیسی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ایل پی جی انڈسٹری پر کوئی نیا ٹیکس نہیں‌ لگایا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزارت پٹرولیم میں معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایل پی جی پرڈیوسرز۔مارکیٹنگ کمپنیوں’امپورٹرز اور ڈسٹری بیوٹرز کے نمایندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ قدرتی گیس کی پیداوار میں گزشتہ کئی سالوں سے اضافہ نہیں ہوا جس کی وجہ سے سرما میں خاص طور پر گیس کی قلت کا سامنا رہا۔معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا کہ قدرتی گیس کی پیدوار میں متوقع کمی کے پیش نظر دونوں گیس کمپنیوں کے پائپ لائن کے نیٹ ورک میں توسیع نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے وفاقی حکومت ایل پی جی کے استعمال کے فروغ کے لیے ایک نئی پالیسی بنا رہی ہے تاکہ تمام سیکٹرز کو ایل پی جی پر منتقل کیا جا سکے.

    معاون خصوصی نے کہا کہ وفاقی حکومت دونوں گیس کمپنیوں کے نیٹ ورک میں توسیع کی وجہ سے اربوں روپے کا خسارہ ہو رہا ہے۔ ایل پی جی کے استعمال سے ان کمپنیوں کے خسارہ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔اجلاس میں شامل ایک افسر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی پر نیا ٹیکس نہ لگایا جاے گا اور نہ ہی درامدی ایل پی جی پر ریگولیٹری ڈیوٹی بحال کی جاے گی۔ درآمدی ایل پی جی پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

    ایل پی جی ایسوسی ایشن کے فاونڈر چئیرمین عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی آٹو سیکٹر اور متبادل  ایندھن سے65 فیصد اور سی این جی سے 20 فی صد  سستی ہے ۔آٹو سیکٹر میں ایل پی جی کے استعمال سے درامدی بل کم کرکے اربوں ڈالرز کا زر مبادلہ بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دس ماہ میں ایل پی جی کی قیمت اوگرا کی مقررہ کردہ قیمتوں سے کم رہی ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اور مارکیٹنگ کمپنیوں نے مطالبہ کیا کہ سگنیچر بونس کو بھی ختم کیا جاے۔ معاون خصوصی ندیم بابر نے نئی پالیسی میں سگنیچر بونس ختم کرنے کی یقین دہانی  کرائی ہے.

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایل پی جی انڈسٹری سے وابستہ سٹیک ہولڈرز نے صارفین کو سستی اور میعاری گیس کی فراہمی کے لیے ایل پی جی کی پیداوار میں اضافے اور پالیسی 2016 کے از سر نو جائزے کا مطالبہ کیا تھا ، سٹیک ہولڈرز نے ایل پی جی انڈسٹری میں استعمال ہونے والے غیر معیاری آلات بنانے اور اس کی خریدو فروخت پر فو ری پابندی لگانے کا بھی مطالبہ کیا تھا ، اس ضمن میں ایل پی جی ایسوسی ایشن کی جانب سے صوبائی اور وفاقی حکومت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ گیس بحران سے بچنے کیلئے ایل پی جی انڈسٹری کے مسائل کے حل کیا جائے ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر اور دیگر سٹیک ہولڈرز کی جانب سے صوبائی وزیر توانائی ،گورنر پنجاب کو تجویز دی گئی ہے کہ گیس بحران پر قابو پانے کیلیے لوکل پیدا ہونے والی ایل پی جی تمام مارکیٹنگ کمپنیوں میں مساوی بنیاد پر تقسیم کی جائے۔

  • مہنگائی کاڈرامہ چھوڑیں، گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا جواب دیں، مریم اورنگزیب

    مہنگائی کاڈرامہ چھوڑیں، گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا جواب دیں، مریم اورنگزیب

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ مہنگائی کاڈرامہ نہ کریں،گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافےکاجواب دیں، عمران صاحب آئی ایم ایف کی ٹیم کونوکری دےکرپوچھتےہیں مہنگائی کیسےہوئی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگ زیب نے عمران خان کی طرف سے مہنگائی ختم کرنے کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ خودعوام پرمعاشی دہشتگردی،نوٹس کاڈرامہ،عوام کوبیوقوف بناکرتذلیل نہ کریں، عمران صاحب خودمہنگائی13فیصدکرکےنوٹس لےرہےہیں،کس کوبیوقوف بنارہےہیں، عمران صاحب آپ نےنوٹس نہیں لینا،عوام کوجواب دیناہے،

    انہوں‌نے کہاکہ واہ عمران صاحب واہ،آئی ایم ایف کوملک حوالےکرکےمہنگائی کانوٹس لےرہےہیں، 10ماہ میں ڈالرکی قیمت،قرضوں میں8ہزارارب ڈالرکےاضافےکی انکوائری عوام کریگی. عمران صاحب مہنگائی آپ کی نالائقی اورنااہلی کووجہ سےہوئی، عمران صاحب مہنگائی کانوٹس لےکرعوام کےزخموں پرنمک نہ چھڑکیں.عمران صاحب آپ کےجھوٹ اورنالائقی کابوجھ عوام کوسہناپڑھ رہاہے.

  • عمران خان کا ایف بی آر میں‌ اصلاحات کا اعلان، کہا ٹیکس کا پیسہ عوام  پر خرچ کریں گے

    عمران خان کا ایف بی آر میں‌ اصلاحات کا اعلان، کہا ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ کریں گے

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ کرپشن کاہے.قوم فیصلہ کرے کہ ہم نے مل کر ملک کو اپنے پاؤ ں پر کھڑا کرناہے، ایف بی آر میں چھانٹی کرنی ہے اور اصلاحات کرنی ہیں، شبر زیدی کے ساتھ مل کر ایف بی آر میں اصلاحات کروں گا ، سابق حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان میں ٹیکس کلچر نہیں بنا ، ہم عوام کے ٹیکس کا پیسہ ان پر لگائیں گے ، حکمرانوں کوقانون کے نیچے لانا ہوگا ،رشوت دینے والی قوم عظیم قوم نہیں بن سکتی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اثاثہ جات اسکیم کے حوالے سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ملک پرحکومت کرنےوالوں کا رہن سہن دیکھیں، وزیراعظم آفس کا 30 کروڑ روپے کا خرچہ کم کیا، سسٹم سزا و جزا کی بنیاد پر چلتاہے، ان شاء اللہ ہم اس مشکل وقت سے نکل جائیں گے، سسٹم میں جو اصلاحات کریں گے اس سے حالات بہتر ہوں گے، قوموں کی زندگی میں ایسا وقت آتاہے، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے،

    انہوں نے کہاکہ عوام سمجھتے ہیں ہمارے ٹیکس کا پیسہ ضائع جاتا ہے، ہم عوام کے ٹیکس کا پیسہ ان پر لگائیں گے، سابق حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان میں ٹیکس کلچر نہیں بنا، شوکت خانم میں 75 فیصد لوگوں کا مفت علاج ہوتا ہے، ترقی یافتہ ممالک میں عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سابق حکمرانوں پر اعتماد نہیں تھا، لوگوں کو احساس دلانا ہے کہ عوام کا پیسہ ان پر خرچ ہوگا، عوام ٹیکس نہیں دیں گے تو قرضوں کی دلدل سے نہیں نکل سکتے، ہمیں مل کر ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا ہے، قوم فیصلہ کرے کہ ہم نے مل کر ملک کو اپنے پاو ں پرکھڑاکرناہے، کسی نے پاکستان میں اتنا پیسا اکٹھا نہیں کیا جتنا میں نے کیا ہے، پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ خیرات کرنیوالے 5ملکوں میں شامل ہے۔

    عمران خان نے کہاکہ جب تک آمدن نہیں بڑھتی مسائل رہتے ہیں، مشکل وقت چل رہاہے، یہ ہونا ہی تھا، پاکستانی فوج نے اپنے اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کیا، میں اپنے گھر میں رہتاہوں، سڑک ٹھیک کرانے کیلیے اپنا پیسا خرچ کیا،

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایف بی آر کو ٹھیک کرنا ہے، 30 جون کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل 48گھنٹوں میں سامنے لایا جائیگا،جب حکمران جماعت ٹیکس چوری کرتی ہے تو سب چوری کرتے ہیں،جب حکمران جوابدہ ہوتاہے تو ملک میں قانون آجاتاہے، ایف بی آرکو سابق کرپٹ حکمرانوں نے تباہ کیاہے،

    انہوں‌نے کہاکہ جب قوم ارادہ کرلے تو کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتاہے. لوگوں کو یقین دلاتاہوں کہ ٹیکس دیں گے تو ملک کے حالات بہتر ہوں گے.

  • بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی، پوری ٹیم 143 سکور پر آؤٹ ہو گئی

    بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی، پوری ٹیم 143 سکور پر آؤٹ ہو گئی

    بھارت نے ویسٹ انڈیز کو ورلڈ کپ میچ میں‌ باآسانی شکست سے دوچار کر دیا ہے. بھارت نے 269 سکور کا ہدف دیا تاہم ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم صرف 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارتی بولرز نےتباہ کن بولنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیزکی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ‌انڈیز کے 6 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے، اوپنر ایمبریس 31 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ پوران نے 28، ہتھمیر نے 18،گرس گیل نے 6 اور ہوپ نے 5 رنز بنائے۔

    اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن 268 رنز بنا سکی. ویرات کوہلی 72 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ٹاپ سکورر رہے.مہندرا سنگھ دھونی نے 56 رنز بنائے,اوپنر راہل 48 اور پانڈیا 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے. بھارت کی جانب سے روہت شرما اور لوکیش راہول نے اننگز کا آغاز کیا تاہم روہت 18 رنز بنانے کے بعد کیمار روچ کا شکار بنے جس کے بعد کپتان ویرات کوہلی نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے راہول کے ساتھ اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا۔

    یاد رہے بھارت نا قابل شکست ٹیم ہے اور ویسٹ انڈیز اب تک صرف ایک میچ میں فاتح رہی ہے اور وہ میچ پاکستان کو ہرایا تھا.

    روچ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا, کوٹرل اور ہولڈر نے 2 2 وکٹس لی. ویسٹ انڈیز کے معروف بلے باز کرس گیل کا یہ آخری ورلڈ کپ ہے اور اس کے بعد وہ بھارت سے ہوم سیریز کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے. اب تک کرس گیل کسی میچ میں اچھا کھیل پیش نہیں کر سکے. امید ہے بھارت کے خلاف اچھا کھیلیں گے.

  • شہباز شریف اور بلاول بھٹوکی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ،ملاقات میں کیا ہوئی بات سامنے آگئی

    شہباز شریف اور بلاول بھٹوکی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات ،ملاقات میں کیا ہوئی بات سامنے آگئی

    اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف شہباز شریف اور عمران خان حکومت کے دوسرے بڑے سیاسی مخالف بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں افغان صدر اشرف غنی سےعلیحدہ علیحدہ ملاقاتیں .اشرف غنی آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جہاں ان کی وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات ہوئی اور وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔

    مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے شہباز شریف سے ملاقات میں بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کی اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے مسلم لیگ (ن) کے منصوبوں کی تعریف کی اور کہا کہ نواز شریف نے خطے کے امن و سلامتی میں اہم کردار ادا کیا۔اعلامیے کے مطابق افغان صدر کا کہنا تھا شہباز شریف سے 1980ء میں پہلی ملاقات ہوئی تھی، یہ تعلق آج بھی رواں دواں ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان آمد پر آپ کا خیر مقدم کرتے ہیں اور خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان افغانوں کا دوسرا گھر ہے، ہم آپ کو افغان صدر ہی نہیں بلکہ اپنا محترم بھائی تصور کرتے ہیں۔

    شہباز شریف نے افغانستان میں نئے انتخابات کے لیے صدر اشرف غنی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مصروفیت کے باوجود ملاقات کی دعوت دینے پر تشکر کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن، سلامتی اور خوشحالی ہم سب کا خواب ہے، افغان اور پاکستان کے عوام افغانستان میں بدامنی سے بہت تکالیف جھیل چکے ہیں۔شہباز شریف نے افغان صدر کو نواز شریف کی طرف سے بھی خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔

    دوسری بڑی اہم ملاقات سبق صدر آصف علی زردای کے صاحبزادے بلاول بھٹو کی تھی.مسلم لیگ ن کی طرح پیپلز پارٹی نے بھی اعلامیہ جاری کرکے ملاقات کے اہم پہلووں پر روشنی ڈالی افغان صدر کے ساتھ ملاقات میں فرحت اللہ بابر اور شیری رحمان بھی شامل تھے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے افغان امن عمل سے متعلق نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  • صوبائی فوڈ اتھارٹیزکے اختیارات پر نظرثانی کا وفاقی حکومت کا فیصلہ

    صوبائی فوڈ اتھارٹیزکے اختیارات پر نظرثانی کا وفاقی حکومت کا فیصلہ

    اسلام آباد:وفاقی حکومت کی طرف سے صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے اختیارات پر نظرثانی کی خبریں گردش کررہی ہیں. وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے.فواد چوہدری کا کہناہے کہ صوبائی فوڈ اتھارٹیزآئین کے مطابق خوراک کے معیار کا تعین نہیں کرسکتیں.

    فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں خوراک کے معیار کے تعین کا اختیار صرف وفاق کے پاس ہے.انہوں نے کہا کہ صوبائی فوڈز اٹھارٹیز کو خوراک کے معیار سے متعلق مزید احکامات جلد بھیج دیئے جائیں گے. یاد رہے کہ ان دنوں پنجاب میں فوڈز اتھارٹی کی طرف سے خوراک کے معیار اور اختیارات کے غلط استعمال پر کافی سوالات اٹھ رہے تھے. ایسے ہی دوسرے صوبوں میں بھی فوڈز اتھارٹیز کے دائرہ کار کا جائزہ لینے کے حوالے سے تجاویز زیر غور تھیں

  • آصف زرداری نے ڈالر دو سو روپے سے اوپر جانے کی خواہش ظاہر کر دی

    آصف زرداری نے ڈالر دو سو روپے سے اوپر جانے کی خواہش ظاہر کر دی

    پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ میں‌ تو چاہتا ہوں‌ کہ ڈالر دو سو روپے سے بھی اوپر چلا جائے.
    ہمارےزمانےمیں بھی آئی ایم ایف تھی مگرہماری شرائط پرتھی. یہ توخودمل رہےہیں آئی ایم ایف سےاوران کی شرائط پر. ہم جمہوریت کو نقصان پہنچانانہیں چاہتے، ہم حکومت کوگراناچاہتے ہیں، مجھ پر کئی کیسز ہیں، اب توایوان میں سپیکر کی بھی نہیں چلتی ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سابق صدر نے پارلیمنٹ‌ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کاکرنسی پراعتبارنہیں رہا،ڈالرباہرجارہاہے. چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی بتائےگی کہ ہم میں ہم آہنگی ہے. اپوزیشن کی اے پی سی کامیاب رہی ہے ،جلد عوام کے لئے خوشخبر ی لائیں گے ،حکومت کو احساس نہیں کہ غریبوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے ؟

    انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کوافغان صدر کو خود جاکرریسیو کرناچاہئے تھا ، باقی دوستوں کوریسیو کرنے چلے گئے یا افغان صدر کو بھی ریسیو کرتے یاکسی کو بھی نہ کرتے ، افغانستان دوست بھی ہے اور ہمسایہ بھی ، افغان صدر کوریسیو نہ کرکے گستاخی کی گئی ۔

    انہوں نے کہاکہ اےپی سی میں سب نےمل کرجامع پروگرام بنایا ہے. حکومت کے خلاف کامیاب تحریک چلائی جائے گی. حکومت کے خلاف سب اپوزیشن جماعتیں‌ متحد ہیں. واضح‌ رہے کہ کہ کل ہونے والی اے پی سی میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے پر اتفاق کیا گیا ہے.

  • شیخ‌ رشید نے مولانا فضل الرحمن کو الاٹ زمینوں‌ سے متعلق کیا کہا؟ اہم خبر آ گئی

    شیخ‌ رشید نے مولانا فضل الرحمن کو الاٹ زمینوں‌ سے متعلق کیا کہا؟ اہم خبر آ گئی

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مریم نوازاوران کےوالد کی سیاست سپریم کورٹ نےختم کردی ہے. آدھی اپوزیشن ڈیل کےلیےکوشش کررہی ہے، آصف زرداری نیب کی حراست میں مزےمیں ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ‌ رشید نے کہاکہ کچھ لوگ پیسے دینے کیلئے تیارہوگئے ہیں. ابھی بات چلی ہے تو اس میں ایک مہینہ تو لگے گا. تحقیقاتی کمیشن کو تحریک انصاف کے نو ماہ کی بھی تحقیقات کرنی چاہئے ۔
    ایک ماہ میں مرکزی اپوزیشن گھٹنےٹیک دےگی، مولانا فضل الرحمان کی سیاست پٹتی ہوئی دیکھ رہاہوں، کل انہیں‌ بہت مایوسی ہوئی ہو گی.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید احمد نے کہاکہ غریب صرف نعرے مارنے کیلئے ہے ، چور ضمانت ہونے کے بعد وکٹری کا نشان بناتے ہیں۔ اپوزیشن نے ملک کو بری طرح لوٹا ہے ، پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کردیاہے ، اس وقت ملک کوشوگر مافیا نے اپنے قبضہ میں لیا ہواہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی کارکردگی پچھلی حکومت سے بہتر ہے ، عمران خان پر لوگوں کو اعتماد ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں زمینوں کی الاٹمنٹ کی خیرمنائیں. انہوں نے کل ہونے والی اے پی سی پر سخت تنقید کی اور اسے ناکام پروگرام قرار دیا.

  • وزیر اعظم عمران خان دورہ امریکہ اور ٹرمپ سے اہم ملاقات کب کریں‌ گے؟ بڑی خبر آ گئی

    وزیر اعظم عمران خان دورہ امریکہ اور ٹرمپ سے اہم ملاقات کب کریں‌ گے؟ بڑی خبر آ گئی

    وزیراعظم پاکستان عمران خان 20 جولائی کو امریکہ کا دورہ کریں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی اہم ملاقات کریں‌ گے. اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں‌ گے. عمران خان اپنے دورہ امریکہ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم امور پر تبادلہ خیال کریں‌ گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب، ایران ،ترکی و دیگر ممالک کے دوروں کے بعد اب امریکہ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے. چند دن قبل وزیراعظم عمران خان سے پاکستان تحریک انصاف امریکہ کے سینئر رہنما سجاد برکی اور عاطف خان نے وزیراعظم چیمبر پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی تھی جس میں‌ وزیراعظم عمران خان کے آئندہ دورہ امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا تھا.

    وزیراعظم کا وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد پہلا دورہ امریکا ہو گا . واضح رہے کہ گزشتہ برس جب تحریک انصاف کی حکومت قیام میں آئی تھی اس وقت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ واشنگٹن نے اسلام آباد کو بہت کچھ دیا لیکن اس نے بدلے میں کچھ نہیں دیا.امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرپیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 75 ہزار جانیں قربان کیں اور معیشت کو ایک سو 23 ارب ڈالر کا نقصان بھی ہوا جبکہ امریکی امداد صرف 20 ارب ڈالر تھی۔ ستمبر 2001 کے حملے میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا لیکن پھر بھی پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں امریکا کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس جنگ میں ہمارے قبائلی علاقے تباہ ہوئے جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد بے گھر ہوئے، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ نے پاکستانی عوام کی زندگیوں پر بدترین اثرات مرتب کیے .

  • سپریم کورٹ میں بلوچستان کے واحد جج کوراستے سے ہٹانے کی کوشش ہورہی ہے. امان اللہ کنزانی

    سپریم کورٹ میں بلوچستان کے واحد جج کوراستے سے ہٹانے کی کوشش ہورہی ہے. امان اللہ کنزانی

    صدرسپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں بلوچستان کے واحد جج کوراستے سے ہٹانے کی کوشش ہورہی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ بلوچستان سےتعلق رکھنےوالےچیئرمین سینیٹ کوبھی ہٹانےکی باتیں ہورہی ہیں. سپریم کورٹ میں بلوچستان کایہ واحد جج مستقبل کےچیف جسٹس بھی ہیں. بلوچستان سےالیکشن کمیشن کےممبرکاانتخاب بھی تعطل کاشکارہے. یہ ملک کےسیاسی عمل میں عدم پختگی ،انتقامی رویےپروان چڑھانےکےمترادف ہے.

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عدم استحکام پیداکرکےملک کی سلامتی کودانستہ خطرےمیں ڈالاجارہاہے. یہ انتخاب حکومت ،اپوزیشن کی ہٹ دھرمی کےباعث تعطل کاشکارہے. بلوچستان سےالیکشن کمیشن کےممبرکاانتخاب بھی تعطل کاشکارہے.

  • بھارتی فضائیہ کی نااہلی یا خوف کے سائے اپنے ہی شہر پر بم گرادیئے

    بھارتی فضائیہ کی نااہلی یا خوف کے سائے اپنے ہی شہر پر بم گرادیئے

    نئی دہلی:ایک طرف بھارتی لوک سبھا میں بھارتی فضائیہ کے جنگی طیاروں کو پہنچنے والےنقصان اور بھارتی فضائیہ کے پائیلٹوں کی اہلیٹ اور قابلیت پر گفتگو ہورہی تھی تو دوسری طرف امبالہ میں ایک اور بھارتی پائیلٹ نے وزارت دفاع کی طرف سے لوک سبھا کو دی جانے والی طفل تسلیوں پر بم گرا کے پانی پھیر دیا

    اطلاعت کے مطابق بھارتی فضائیہ کے فائٹر جیٹ طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے بعد ایک انجن فیل ہونے پر پائلٹ نے چھوٹے پریکٹس بم اور فیول ٹینک گرا دیئے۔رپورٹس کے مطابق حادثہ امبالہ کے قریب پیش آیا جہاں بھارتی فضائیہ کے جنگی جیگوار طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا، پائلٹ نے حواس باختہ ہو کر پریکٹس بم اور فیلو ٹینک گرا دیئے تاہم معاملے کا علم ہونے پر طیارہ محفوظ طریقے سے امبالہ میں لینڈ کر گیا۔پرندہ ٹکرانے کے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم پائلٹ کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایسا اعلان کہ افغان شہریوں میں‌ خوشی کی لہر دوڑ گئی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایسا اعلان کہ افغان شہریوں میں‌ خوشی کی لہر دوڑ گئی

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان اور خطے کی ترقی وخوشحالی سے جڑا ہوا ہے. ہم نے طور خم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہاکہ جلد پاکستانی مشیر تجارت عبد الرزاق داﺅد افغانستان کا دورہ کریں گے ۔ آنےو الے دنوں‌ میں تعلقات میں مزید استحکام آئے گا. انہوں نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان نے ساتھ ملکر چلنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ دونوں ملکوں‌کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور بالخصوص تجارت، سیکورٹی اور عوامی سطح پر روابط سمیت مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ون ٹو ون ملاقات جمعرات کو وزیراعظم ہاﺅس میں ہوئی جس میں انہوں نے مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ سے عبارت برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دونوں رہنماوں نے علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

    بعدازاں دونوں رہنماﺅں نے وفود کی سطح پر مذاکرات کی قیادت کی جس میں تجارتی، سیاسی، معاشی، سلامتی، امن و مفاہمت، تعلیم و عوامی سطح پر تبادلوں سمیت وسیع تر شعبہ جات کا احاطہ کیا گیا۔

  • افغان صدر کی شہباز شریف سے ملاقات، مسلم لیگ ن کے ترقیاتی منصوبوں‌ کی تعریف کی

    افغان صدر کی شہباز شریف سے ملاقات، مسلم لیگ ن کے ترقیاتی منصوبوں‌ کی تعریف کی

    افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر نے شہباز شریف سے ملاقات کے دوران بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور ان کیلئے بلندی درجات کی دعا کی. اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کی اور کہا کہ محمد نوازشریف نے خطے کے امن وسلامتی میں اہم کرداراداکیا ہے۔

    ملاقات کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا افغان صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں شکرگزارہوں کہ آپ نے مصروفیت کے باوجود ملاقات کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پائیدارامن اورخوشحالی ہم سب کا خواب ہے، ہم آپ کوافغان صدرہی نہیں محترم بھائی بھی تصورکرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور بالخصوص تجارت، سیکورٹی اور عوامی سطح پر روابط سمیت مختلف شعبہ جات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی ہے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان ون ٹو ون ملاقات جمعرات کو وزیراعظم ہاﺅس میں ہوئی جس میں انہوں نے مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ سے عبارت برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ دونوں رہنماوں نے علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے مضبوط تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

    بعدازاں دونوں رہنماﺅں نے وفود کی سطح پر مذاکرات کی قیادت کی جس میں تجارتی، سیاسی، معاشی، سلامتی، امن و مفاہمت، تعلیم و عوامی سطح پر تبادلوں سمیت وسیع تر شعبہ جات کا احاطہ کیا گیا۔

  • سعودی عرب کا نیوم سٹی جو تین ملکوں سعودی عرب، اردن اور مصر میں پھیلا ہوا ہے

    سعودی عرب کا نیوم سٹی جو تین ملکوں سعودی عرب، اردن اور مصر میں پھیلا ہوا ہے

    ریاض: دنیا کا پہلا شہر جو تین ملکوں پر پھیلا ہوا ہے.سعودی عرب کے شمال مشرق میں خلیج نیوم ہوائی اڈے کا افتتاح کردیا گیا ۔ یہ سعودی عرب کا 28واں انٹرنیشنل ایئر پورٹ ہے۔ مشرق وسطیٰ کا جدید اور اہم ترین ہوائی اڈہ ہوگا۔ ایئرپورٹ 3643مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے ۔ طیاروں کے لیے6 پارکنگ پوزیشنز بنائی ہوہئی ہیں.امیگریشن کے چار جبکہ مسافروں کے رجسٹریشن کیلئے چھ کاﺅنٹر بنائے گئے ہیں اس ایئرپورٹ کا رن وے 3757میٹر طویل ہے۔نیوم کمرشل ایئرپورٹ تبوک میں بنایا گیا ہے۔ یہ ضباءکمشنری اور بندرگاہ سے 75کلو میٹر دور ہے۔ ۔ نیوم کمرشل ایئرپورٹ تبوک میں بنایا گیا ہے۔ یہ ضباءکمشنری اور بندرگاہ سے 75کلو میٹر دور ہے۔ نیوم سٹی میں مزید چارایئرپورٹ قائم کرنے کا منصوبہ ہے اور خلیج نیوم ائیر پورٹ ان میں سے ایک ہے۔

    نیوم دنیا کا پہلا شہر ہے جو کہ تین ممالک، سعودی عرب، اردن اور مصر میں پھیلا ہوا ہے۔ یہاں سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی مدد سے نصف ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔ نیوم منصوبے کی بدولت سعودی عرب کو اقتصادی ترقی کے چھ اہم مواقع حاصل ہونگے اور 70ارب ڈالر تک کی آمدنی ہوگی۔ماہرین کے مطابق سعودی سرمایہ کاروں کو ایسے شعبوں میں سرمایہ لگانے کے مواقع میسر ہونگے جو اب تک نہیں تھے۔ سعودی شہری بیرون ملک کے بجائے سیاحت کیلئے نیوم جانا پسند کریں گے۔ نیوم میں فی کس آمدنی کی شرح دنیا کے ہر ملک سے بڑھ کر ہوگی۔ماہرین کے مطابق 2030 تک سعودی قومی پیداوار میں نیوم کا حصہ 100ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ اس کا پہلا حصہ 2025 میں مکمل ہوگا۔

  • خیبر پی کے اسمبلی میں نسوار سے متعلق ایسی مکالمہ آرائی کہ سن کر آپ کی بھی ہنسی نہیں‌ رکے گی

    خیبر پی کے اسمبلی میں نسوار سے متعلق ایسی مکالمہ آرائی کہ سن کر آپ کی بھی ہنسی نہیں‌ رکے گی

    خیبر پی کے اسمبلی میں‌ ڈپٹی اسپیکرمحمود جان اورمیاں نثار گل کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران جے یو آئی ف کے رکن میاں نثارگل نے وزیراعلیٰ محمود خان کو مشورہ دیا کہ آپ فرنٹ فٹ پر نہ کھیلیں، فرنٹ فٹ پر کھیلنے والے چوکےچھکےلگاکر جلدآؤٹ ہو جاتے ہیں.

    اس موقع پر میاں‌ نثار گل نے ڈپی سپیکر سے کہا کہ آپ تو نسوار کو بھی منشیات کے زمرے میں سمجھتے ہیں. اگر ایسا ہے تو پھر سب اس زمرے میں آ سکتے ہیں. ان کی اس بات ڈپٹی سپیکر نے کہاکہ لگتا ہے آپ بھی نسوار استعمال کرتے ہیں. اس دوران جے یو آئی ف کے رکن میاں‌ نثار احمد نے بار بار اصرار کیا کہ آپ نسوار سے متعلق اپنی رولنگ واپس لیں.

    واضح رہے کہ چند دن قبل (ن) لیگی رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ کیطرف سے نسوار پر ٹیکس سے متعلق آواز اٹھائے جانے پر ایوان میں قہقے بلند ہوئے تو اجلاس کی صدارت کرنیوالے ڈپٹی اسپیکر محمود جان نے فوری طور پر نسوار کو منشیات کی فہرست میں ڈال کر کارروائی سے لفظ نسوار کو حذف کرنیکی رولنگ دیدی تھی.

  • پاکستان میں پہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی کہاں‌ بن رہی ہے؟ اہم خبر آ گئی

    پاکستان میں پہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی کہاں‌ بن رہی ہے؟ اہم خبر آ گئی

    خیبر پختونخواہ کے وزیر بلدیات شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی خیبرپختونخوامیں بن رہی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں انہوں‌ نے ضمنی بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سےپہلے حکومتوں نےبھی ضمنی بجٹ پیش کیے ہیں، ضمنی بجٹ کوئی غیرآئینی کام نہیں. تمام اسپتالوں میں جلد ادویات کی کمی پوری کی جائے گی، عوام کو صحت انصاف کارڈ جلد دیے جائیں گے.

    انہوں‌ نے کہ کہ تاثردیا جارہا ہے ہم سےپہلے حکومتوں میں دودھ اورشہد کی نہریں بہہ رہی تھیں. واضح‌ رہے کہ اپوزیشن جماعتوں‌ کی جانب سے حکومت کی طرف سے ضمنی بجٹ پیش کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے.

  • نواز شریف کو کچھ ہوا تو کس کا گریبان پکڑنا ہے عوام کو خبر ہونی چاہیے، مریم نواز

    نواز شریف کو کچھ ہوا تو کس کا گریبان پکڑنا ہے عوام کو خبر ہونی چاہیے، مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر خدانخواستہ نواز شریف کو کچھ ہوتا ہے تو 22 کروڑ عوام کو خبر ہونی چاہیے کہ کس کا گریبان پکڑنا ہے؟.


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں‌ مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف صاحب کو بار بار انجائنا کی تکلیف ہو رہی ہے۔ اگر یہ جعلی حکومت اب بھی ان کے ڈاکٹر کو ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دیتی اور خدانخواستہ مرض بڑھتا ہے تو مسلم لیگ ن کے کروڑوں ووٹروں اور 22 کروڑ عوام کو خبر ہونی چاہئے کہ کس کا گریبان پکڑنا ہے؟۔

    مریم نواز نے والد نواز شریف سے ملاقات بھی کی اور کہا کہ ان کی طرف سے حکومت پر تنقید کئے جانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ عمران خان کینہ پرور شخص ہیں‌ جو خود انتقامی کاروائیوں‌ کو مانیٹر کر رہے ہیں. انہیں‌ اپنی توانائی معیشت بہتر بنانے پر لگانی چاہیے.

    مریم نواز نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آج بھی نواز شریف کے ڈاکٹر کو دو گھنٹے انتظار کروانے کے بعد واپس بھجوا دیا گیا ہے جس پر ایسے حکم نامے جاری کرنے والوں‌کو شرم آنی چاہیے. نواز شریف کے علاج کیلئے کارڈیالوجسٹ کو رسائی نہیں‌ دی جارہی.

  • نیا چیئرمین سینیٹ‌ کون ہو گا؟ صحافی کے سوال پر بلاول بھٹو نے کیا جواب دیا؟ اہم خبر

    نیا چیئرمین سینیٹ‌ کون ہو گا؟ صحافی کے سوال پر بلاول بھٹو نے کیا جواب دیا؟ اہم خبر

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے آج قومی اسمبلی آمد کے موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ نیا چیئرمین سینیٹ کون ہو گا؟ تو بلاول بھٹو زرداری یہ سوال سن کو مسکرا پڑے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ایک دن قبل یہی سوال ان کے والد آصف زرداری سے کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے فیصلوں‌پر عمل درآمد ہو گا اور اگر فیصلہ ہوا تو اگلا چیئرمین سینیٹ میں‌ ہوں‌ گا. آج یہی سوال بلاول بھٹو زرداری سے کیا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے صحافی کے سوال کے جواب میں کہاکہ آپ لوگ اس حوالے سے تجسس کا مزہ لیں.

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتیں‌ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ تبدیل کرنے پر متفق ہو چکی ہیں‌ اور ان کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں‌ آئینی طریقہ سے لائی جائیں‌ گی.

  • ہسپتال میں مریضوں‌ کو چھوڑ کر ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتی نظر آئیں نرسیں، ملا وجہ بتاؤ نوٹس

    سوشل میڈیا کا جادو اس وقت سر چڑھ کر بول رہا اور اس وقت لڑکیاں‌ ہوں‌ یا لڑکے اور کسی بھی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ سب اسی بخار میں مبتلا نظر آتے ہیں. بھارتی اریاست اڈیشہ میں ایک ہسپتال میں نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال میں مصروف نرسوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں نرسیں نوزائیدہ بچوں‌ اور مریضوں‌ کی دیکھ بھال چھوڑ کر ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتی نظر آتی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اڈیشہ میں‌ ضلع صدر ہسپتال کے سی ڈی ایم او نے اپنی ڈیوٹی سےغفلت اور لاپرواہی برتنے پر بعض‌ نرسوں‌ کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کئے ہیں. سی ڈی ایم او اجیت کمار موہنتی نے سوشل میڈیا میں کچھ نرسوں کے ٹک ٹاک ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد وجہ بتاو نوٹس جاری کیا ہے ۔ ویڈیو میں نرسیں اپنی آفیشیل ڈریس میں ایس این سی یو کے اندر گاتے ، ناچتے اور مستی کرتے نظر آرہی ہیں جبکہ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ ویڈیو میں ہسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے مریض بھی یہ سب دیکھ رہے ہیں ۔

    ہسپتال کے انچارج تپن کمار ڈنڈا کا کہنا ہے کہ اس معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ سی ڈی ایم او نے واقعہ کو بدقسمتی قرار دیا اور کہا ہے کہ اس معاملہ میں سخت کارروائی کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی جارہی ہے اور بھارتی عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے.

  • افغان صدر اشرف غنی اورعمران خان کے مابین کیا اہم باتیں ہوئیں؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    افغان صدر اشرف غنی اورعمران خان کے مابین کیا اہم باتیں ہوئیں؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن استحکام ہو گا تو باہمی تجارت کو فروغ حاصل ہو گا، افغانستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں‌ نے کہاکہ افغان وزیر اطلاعات سے بھی ثقافت کے فروغ پر بات چیت ہوئی ہے. پاکستان عمران خان کی قیادت میں دنیا سے منسلک ہو رہا ہے. پاکستان اورافغانستان کو مل کرآگے بڑھنا ہے،

    انہوں نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ مختلف امورپرمثبت بات چیت ہوئی ہے. ہماراافغانستان کیساتھ ثقافتی ، تہذیبی اور تاریخی رشتہ ہے، واضح رہے کہ افغان صدر اشرف غنی کے دورہ پاکستان پر ان کا بھرپور استقبال کیا گیا، انہوں‌ نے وزیر اعظم عمران خان سے ون ٹو ون ملاقات کی اور بعد ازاں‌ وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے.

  • بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ کشمیر، حریت لیڈروں‌ پر مقدمات اور گرفتاریوں‌ میں تیزی کا خدشہ

    بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ کشمیر، حریت لیڈروں‌ پر مقدمات اور گرفتاریوں‌ میں تیزی کا خدشہ

    بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مقبوضہ کشمیر کے دو روزہ دورہ کے دوران اعلی فوجی حکام اور ریاستی حکام سے ملاقات کی ہے. اس دوران انہیں‌ جموں کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور کشمیری مجاہدین کے خلاف جاری آپریشنوں‌ سے آگاہ کیا گیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق بھارتی وزیر داخلہ نے سری نگر میں سکیورٹی کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کہا ہے کہ کشمیری مجاہدین کے خلاف کاروائیاں‌ تیز کی جائیں گی اور کشمیری مجاہدین کو مبینہ طور پر فنڈنگ کے حوالہ سے کاروائی جاری رکھی جائے گی. ان کے اس اعلان کے بعد مبصرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں حریت کانفرنس کے رہنماؤں کے خلاف مزید اقدامات ہو سکتے ہیں. اس سے پہلے بھی بھارتی ایجنسی این آئی اے کئی کشمیری لیڈروں‌ کو گرفتار کر کے بھارتی جیلوں‌ میں منتقل کر چکی ہے جبکہ حریت کانفرنس کا کہنا ہےکہ بھارت سرکار این آئی اے کو کشمیری قیادت کے خلاف جنگی ہتھیار کے طور پراستعمال کر رہی ہے.

    بھارتی وزیر داخلہ کا آج جمعرات کو کشمیر میں‌ دوسرا دن تھا. انہوں نے تجویز دی کہ کشمیری مجاہدین سے جھڑپوں میں مارے جانے والے فوجیوں اور اہلکاروں کی برسیاں ان کے آبائی علاقوں میں منائی جانی چاہئیں. اسی طرح‌ عوامی مقامات کو مرنے والے اہلکاروں کے ناموں سے منسوب کیاجانا چاہیے. مقبوضہ کشمیر میں اسپیشل سکریٹری برائے اندرونی سلامتی اے پی مہیشوری نے میڈیا کو بھارتی وزیر داخلہ کے دورہ سے متعلق پریس بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر ریاستی چیف سکریٹری بی وی آر سبھرامینم، وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سکریٹری برائے جموں وکشمیر گنیش کمار اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ اے پی مہیشوری نے کہا کہ ہندوستانی وزیرداخلہ امیت شاہ نے جمعرات کی صبح ریاست کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کشمیری مجاہدین کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی۔ اسی طرح ٹیرر فنڈنگ کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

    بھارتی وزیر داخلہ بظاہر امرناتھ سکیورٹی امور کے حوالہ سے تھا تاہم کشمیری امور سے تعلق رکھنے والے دانشوروں‌ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت ان دنوں کشمیری مجاہدین کے بڑھتے ہوئے حملوں سے سخت پریشان ہے اور بھارت کے اندر انہیں‌ اس سلسلہ میں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

  • قومی اسمبلی میں حذف شدہ الفاظ کو شائع ،نشر کرنے پر پابندی

    قومی اسمبلی میں حذف شدہ الفاظ کو شائع ،نشر کرنے پر پابندی

    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حذف شدہ الفاظ کو رپورٹ کرنے پر پابندی لگا دی جو رپورٹ کرے گا استحقاق مجروح شمار کیاجائے گا.

    ملکی قرضوں کا حجم اور غیر ملکی قرضوں پر سود کتنا ہو گیا، قومی اسمبلی میں تفصیل پیش

    وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف

    سپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کی ایسی بات مان لی جو حکومت رد کر چکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکم دیا کہ ایوان میں ہونے والی کارروائی جو حذف ہوجائیں ان کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا میں حصہ نہ بنایا جائے، اگر کوئی ایسا کرے گا تو یہ استحقاق مجروح کے زمرے میں شمار ہوگا.

    لفظ سیلکٹڈ پر پابندی کے خلاف ن لیگ نے کرائی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو پھر سیلکیٹڈ وزیراعظم کہا جس پر حکومتی بینچوں سے شدید شور کیا گیا، سپیکر نے سیلکٹڈ کا لفظ حذف کروا دیا،

    مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی بلائی تو جہانگیر ترین بھی خاموش نہ رہ سکے، بڑا اعلان کر دیا

    نہ‌ڈیل ہوگی نہ ڈھیل،اے پی سی کو اہمیت نہیں دیتے، فواد چودھری

    واضح رہے کہ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے چند روز قبل اسمبلی اجلاس میں سییلکٹڈ کہنے پر پابندی لگائی تھی، ڈپٹی سپیکر کا کہنا تھا کہ ایوان میں موجود تمام اراکین منتخب ہو کر آئے ہیں.

    محمد اویس

  • پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کے اکاونٹس میں کتنے پیسے آئے، نیب نے حمزہ شہباز سے تفتیش کی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی

    حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں ہوئی توسیع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے تفتیش کے بعد عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کے کمپنیوں کے 50 بنک اکاونٹس جبکہ 17 ذاتی اکاونٹس ہیں۔ نیب دستاویزات میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز سے متعلق 200 مشکوک ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ حمزہ شہباز کے بنک اکاونٹ میں صرف 2 ماہ میں 4 لاکھ 14ہزار 15 امریکی ڈالرز کی خطیر رقم منتقل ہوئی۔ 2005 میں یہ رقم حمزہ شہباز کے پاکستان میں موجود 2 بنک اکاونٹس میں منتقل ہوئی۔ 1جون 2005 کو 99 ہزار 965 امریکی ڈالرحمزہ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے.

    رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار

    نیب دستاویزات میں مزید کہا گیا کہ 4 جون 2005 کو حمزہ شہبازنے 83 ہزار 920 امریکی ڈالر وصول کئے اسی طرح 17 جون 2005 کو 99 ہزار 270 امریکی ڈالر وصول کیے۔ 10 اگست 2005 کو حمزہ شہباز نے 65 ہزار 480 ڈالر وصول کیے اور اسی دن 10 اگست کو ایک اور ٹرانزیکشن کے ذریعے 64 ہزار 980 ڈالر وصول کیے۔

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق نیب کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز سےمدنی ٹریڈر، شریف فیڈ مل، مدینہ کنسٹرکشن،  شریف ڈیری فامز اور شریف ملک پروڈکٹس کے اکاونٹس سے کے متعلق پوچھا گیا۔ حمزہ شہباز ان 5 کمپنیوں میں 19 کروڑ 1 لاکھ 77 ہزار 479 روپے منتقل ہونے سے متعلق مطمن نہیں کر سکے۔

    حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

    واضح رہے کہ حمزہ شہباز کو نیب نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت مسرد ہونے کے بعد گرفتار کیا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے ہیں، پنجاب اسمبلی کا بجٹ سیشن جاری ہے جس کی وجہ سے حمزہ شہباز اسمبلی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں

    بلاول کی افطار پارٹی میں مریم کو پروٹوکول، حمزہ شہباز نظر انداز

  • لاہورائیر پورٹ پربرآمد  سنائپرگن کی گولیاں کس ملک سے لائی گئیں؟ جان کر ہوں‌ حیران

    لاہورائیر پورٹ پربرآمد سنائپرگن کی گولیاں کس ملک سے لائی گئیں؟ جان کر ہوں‌ حیران

    صوبائی دارالحکومت لاہور کے ائیر پورٹ پر مسافر کے بیگ سے ہزاروں گولیاں برآمد ہونے پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

    لاہور ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا، سمگلنگ کی کوشش ناکام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورایئر پورٹ پرمسافرکے بیگ سے ہزاروں گولیاں برآمد ہونے پرمقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، امریکا سے آنےوالا محسن نواز نجی ایئر لائن پر لاہور پہنچا تھا ،ملزم شبہ ہونے پراپنے گولیوں سے بھرے بیگ چھوڑکرفرارہوگیا تھا.

    کسٹم حکام نے ٹیگ کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا، گولیوں سے بھرے بیگ امریکا سے بک ہوئے تھے، مختلف اقسام کی گولیوں میں 308 بورکی گولیاں بھی شامل تھی، یہ گولی عام طور پراسنائپر رائفل میں استعمال ہوتی ہے
    ملزم نےاب تک گولیاں لانے سےمتعلق کسٹم حکام کو کوئی معلومات نہیں دیں .

    ڈپٹی کلکٹر معظم کا کہنا ہے کہ امریکا سے فلائٹ روانہ ہونے کے بعد کسٹم حکام کواطلاع ملی تھی،ملزم محسن نوازکی سفری دستاویزات کا جائزہ لیا جارہا ہے .

    واضح رہے کہ گزشتہ روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے گولیوں سے بھرے 3 بیگ ضبط کئے گئے۔ کسٹم حکام کا واقعہ سے متعلق کہنا تھا کہ نامعلوم مسافرگولیوں سے بھرے 3 بیگ کسٹمز کی چیکنگ بیلٹ پر رکھ کر غائب ہوگئے تاہم جب کسٹم حکام نے ان بیگ کو چیک کیا تو اس میں سے 4 ہزار 600 گولیاں اور 800 خول موجودتھے ۔

  • شاہ محمود قریشی اورافغان صدراشرف غنی کےدرمیان ملاقات

    شاہ محمود قریشی اورافغان صدراشرف غنی کےدرمیان ملاقات

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغان صدر اشرف غنی کےدرمیان ملاقات ہوئی ہے، افغانستان کے صدر نے افغان عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے

    افغان صدر پاکستان پہنچ گئے، کس نے استقبال کیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کےو زیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی کے مابین ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں دونوں ملکوں میں تجارت میں اضافے،معیشت اورسرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مواصلات،توانائی،ثقافت اور عوامی روابط بہتربنانے پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا ، ملاقات میں امن واخوت کے لیے وضع کردہ حکمت عملی کو عوام کی بہتری اور بہبود کےلیے بروئے کار لانے پر بھی اتفاق کیا گیا.

    پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ اشرف غنی کے دورہ سےدونوں ملک مزید قریب آئیں گے ،دورے سے دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں مددملےگی ،افغان صدر اشرف غنی نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہا

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ دہائیوں پر محیط تنازع اور عدم استحکام میں افغان عوام نے بے پناہ مشکلات کا سامنا کیا،افغانستان میں پائیدار امین، استحکام اور خوشحالی پاکستان کے مفاد میں ہے، قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغان امن عمل کےلیے کھلے دل اورنیک نیتی سے مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا ،پاکستان نے ہمیشہ افغان نیتجہ خیز مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا،افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کا یہی واحد راستہ ہے .

     

    قبل ازیں افغانستان کے‌صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود ،افغانستان کے پاکستان میں سفیرعاطف مشعال اور دفتر خارجہ کے حکام نے افغانستان کے صدر کا استقبال کیا.

    افغان صدر کو نورخان ائیر بیس پر اکیس توپوں‌ کی سلامی بھی دی گئی

  • ڈالر کی اونچی اڑان جاری، 164 کا ہو گیا

    ڈالر کی اونچی اڑان جاری، 164 کا ہو گیا

    ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر نے پھر اونچی اڑان بھری، ڈالرانٹربینک میں ایک روپیہ 84 پیسے مہنگا ہونے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 164 روپے پر ٹریڈ کرتا رہا۔ انٹربینک میں ڈالر 164 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

    پچھلے دو دنوں میں ڈالر سات روپے مہنگا ہوا ہے، جس کی وجہ سے پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی ہو گئی ہے، ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے بیرونی قرضے بھی بڑھ گئے ہیں جبکہ پاکستان میں بھی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے چیزیں مہنگی ہونے کا امکان ہے، ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے تاجر برادری پریشان ہے.

    .ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کاروباری لوگ پریشان ہیں اور ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، حکومت نے بجٹ میں بھی عوام پر ٹیکسز لگائے ہیں دوسری جانب ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہوتا رہتا ہے. معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستانی عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے .

  • افغان صدر پاکستان پہنچ گئے، کس نے استقبال کیا؟ اہم خبر

    افغان صدر پاکستان پہنچ گئے، کس نے استقبال کیا؟ اہم خبر

    افغانستان کے‌صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

    افغان صدر آج پہنچیں گے اسلام آباد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے‌صدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود ،افغانستان کے پاکستان میں سفیرعاطف مشعال اور دفتر خارجہ کے حکام نے افغانستان کے صدر کا استقبال کیا.

    افغان صدر اپنے دورہ کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات جبکہ وزیراعظم عمران خان سے وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے۔ افغان صدر عسکری حکام سے بھی ملاقات کرینگے۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی لاہور کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ بزنس فورم میں شریک ہوں گے جس میں دونوں ممالک کے کاروباری نمائندے موجود ہونگے۔

  • نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری، 3 وکٹ کے نقصان پر 201 سکور بنا لئے

    نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری، 3 وکٹ کے نقصان پر 201 سکور بنا لئے

    ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کی طرف سے پاکستان کو دیے گئے ہدف 238 سکور کے جواب میں‌ پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور اس نے تین وکٹ کے نقصان پر 139 رنز بنالئے ہیں. پاکستان کی طرف سے بابر اعظم نے 89 سکور بنا لئے ہیں‌ اور حارث سہیل 47 رنز پر کھیل رہے ہیں. پاکستان کو اس وقت 47 گیندوں‌ پر 37 رنز درکار ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اننگز کا آغاز اوپنر مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے کیا۔ اس دوران میچ کے آغاز میں‌ہی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے جارحانہ بلے باز گپٹل کو 5 رنز پر بولڈ کر کے کریز چھوڑنے پر مجبور کر دیا ۔ دوسرے اینڈ پر منرو نے چند بہترین شارٹس کھیلی تاہم وہ بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 12 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر حارث سہیل کو کیچ دیدیا۔

    پاکستانی باؤلرز نے اس میچ میں‌ تباہ کن باؤلنگ کی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بڑا سکور نہیں کرنے دیا. مڈل آرڈر بیٹسمین روز ٹیلر 9 ویں اوور کی آخری گیند پر 3 سکور پر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں‌ آؤٹ ہو گئے. ٹام لیتھم کو بھی شاہین آفریدی نے آؤٹ‌کیا ۔ انہوں نے 14 گیندوں پر ایک رن بنایا۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی 64 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ دلچسپ مراحل میں .پاکستانی شاہین 1992 کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ سے کھیلے جانے والے میچ کی تاریخ‌دہرانے کے موڑ پر آگیا ہے. پاکستان کی ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف بہتر کارکردگی پاکستان کو اگلے مراحل میں پہنچانے کے لیے امید پیدا کرسکتی ہے. یاد رہے کہ 1992 کے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 166 پر آوٹ کرکے میچ کا نہیں بلکہ ورلڈ کپ کا نقشہ ہی بدل دیا تھا جب پاکستان کرکٹ ٹیم نے 1992 کاورلڈ کپ کا فائنل میچ جیت کر یہ عالمی اعزاز اپنے نام کروا لیا تھا. اس وقت پاکستانی ٹیم کے کپتان پاکستان کے موجودہ وزیر اعطم عمران خان تھے .1992 کے ورلڈ کپ جیتنے پر کپتان عمران خان نے پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کامیابی کھلاڑیوں کی محنت اور قوم کی دعاوں کی وجہ سے ملی تھی .آج بھی پاکستانی ٹیم کو قوم کی دعاوں کی ضرورت ہے.

  • اے پی سی کا اعلامیہ اعتراف جرم ہے، شریک لیڈر ایک بیانیے پر متفق نہ ہو سکے، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت کو گرانے کی خواہش رکھنےوالے ایک بیانے پر متفق نہ ہوسکے، اے پی سی میں کرپشن کے تدارک کے لیے کوئی بات نہیں کی گئی. پاکستان میں آئین اورقانون کی حکمرانی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں‌نے کہاکہ دس ماہ کے بعد اپوزیشن کوایک دم سے الیکشن میں نقائص نظرآئے ہیں. اےپی سی والے اگلے 4 سال صبرکیساتھ پرانی تنخواہ پر کام کریں گے. مسلسل دس گھنٹے جاری رہنے والی اے پی سی ناکام ہوگئی. اپوزیشن کی منطق ہے جہاں وہ جیتی ہے وہاں شفاف انتخابات ہوئے،جہاں ہارے وہاں سلیکشن ہوئی. عمران خان کوپہلے ایوان نے سلیکٹ کیا پھرایلکٹ کیا.

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ سلیکٹڈ،ایلکٹڈ کے بعد تاحیات رجیکٹڈ کی بات بھی ہونی چاہیے،جسے سپریم کورٹ نے رجیکٹ کیا. فضل الرحمان کے اقتدارسے دوررہنے کے دکھ سے سب آگاہ تھے. ان لوگوں کے لیےگئے قرضوں پرموجودہ حکومت سود ادا کررہی ہے. اے پی سی کا اعلامیہ خود اپنی جگہ اعتراف جرم ہے. اپوزیشن نےاعلامیے میں اقبال جرم بھی کیا،یہ بجٹ منظورہوگا،اس کیساتھ اپوزیشن رہنماؤں کی دال روٹی بھی جڑی ہوئی ہے.

    واضح رہےکہ آج اے پی سی میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کی. اس اے پی سی کا اعلامیہ جاری ہوئے اور مولانا فضل الرحمن کی پریس کانفرنس کے بعد فردوس عاشق اعوان کا یہ بیان سامنے آیا ہے.

  • حکومت کے خلاف ملین مارچ ہوگا.مولانا فضل الرحمن، نہیں ،پارلیمنٹ کے اندر احتجاج ہونا چاہیے بلاول

    حکومت کے خلاف ملین مارچ ہوگا.مولانا فضل الرحمن، نہیں ،پارلیمنٹ کے اندر احتجاج ہونا چاہیے بلاول

    سلام آباد:اپوزیشن کی جماعتیں ایک دوسرے کی اپوزیشن ہوگئیں.حکومت کے خلاف تحریک پر آغاز سے قبل ہی دراڑیں پڑنےلگیں. اسلام آباد سے ذرائع سے یہ معلوم ہوا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مولان فضل الرحمن کے حکومت کے‌خلاف ملین مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے خلاف آواز پارلیمنٹ میں اٹھانی چاہیے اور مناسب فورم ہے. مولانا فضل الر حمن ایک طرف حکومت کے خلاف ملین مارچ کی دھمکی دے رہے ہیں تو دوسری طرف بلاول کے اختلاف کے باعث مولانا فضل الرحمن کی حکومت کے خلاف کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے.

    دوسری طرف مولانا فضل الرحمن نے اے پی سی میں شرکت کرنے والے رہنماوں کا شکریہ ادا کیا ہے لیکن دوسری طرف ابھی تک مولانا کو تسلی نہیں ہوئی اس لیے اور لوگوں کو بھی حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی دعوت دیتے ہوئے کہ رہے ہیں کہ جو بھی آنا چاہے اس کے لیے دورازے کھلے ہیں ہم تو انتظار کررہے ہیں .مولانا فضل الرحمن نے ایک بیان میں‌یہ بھی بتایا ہے کہ اے پی سی میں قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے. مولانا فضل الرحمن نے مریم نواز کے بارے میں یہ کہا ہے کہ مریم حکومت کے خلاف سخت ترین ردعمل دینے اور تحریک چلانے کی تمنا رکھتی ہیں.

  • انکوائری کمیشن مسترد، 25 جولائی کے بعد ملک گیر جلسے ہوں گے، مولانا فضل الرحمن ودیگر کی پریس کانفرنس

    انکوائری کمیشن مسترد، 25 جولائی کے بعد ملک گیر جلسے ہوں گے، مولانا فضل الرحمن ودیگر کی پریس کانفرنس

    مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت اے پی سی کے بعد اپوزیشن رہنماؤں کی طرف سے مشترکہ پریس کانفرنس کی گئی جس میں کہا گیا ہےکہ تمام سیاسی جماعتیں عوامی رابطہ مہم شروع کریں گی. فیصلہ کیا گیا کہ بجٹ کیخلاف تمام اپوزیشن پارلیمنٹ کے اندر اور باہراحتجاج جاری رکھےگی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے دیگر رہنماؤن کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بجٹ کو عوام دشمن،تاجر دشمن صنعتکار دشمن قرار دیا گیا ہے. انکوائری کمیشن مسترد اورپارلیمنٹ پرحملہ قراردیا گیا. پارلیمانی آئینی اور سول حکمرانی کی بالادستی پر زور دیا گیا،. جن امور پر اتفاق ہوا وہ قوم کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں.

    انہوں‌ نے کہاکہ سینیٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کوآئینی طریقے سے ہٹایا جائے گا. اے پی سی میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے پر اتفاق کیا گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ریفرنس واپس لیےجائیں. لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قانون سازی کی جائے. اے پی سی میں‌ عدلیہ میں اصلاحات ،ججوں کی تقرری پرنظرثانی پر زور دیا گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ رہبرکمیٹی اے پی سی کے فیصلوں پرعمل کریگی،جس میں آیندہ کی حکمت عملی بنائی جائیگی. 25 جولائی کے بعد چاروں صوبوں میں مشترکہ جلسے کیے جائیں گے

    انہوں نے کہاکہ رہبرکمیٹی کی سفارشات پرعمل درآمد کیا جائے گا،یہ اکثریت جعلی اوردھاندلی زدہ ہے، پارلیمانی نظام حکومت اور 18ویں ترمیم کے خلاف کوششوں کی مزاحمت کی جائے گی. انہوں نے کہاکہ زرداری،نواز شریف سمیت تمام اسیران کی بنیادی ضروریات کاخیال رکھاجائے.

  • اے پی سی فلاپ شو، عوام کی توجہ کرکٹ میچ کی جانب رہی، صمصام بخاری

    اے پی سی فلاپ شو، عوام کی توجہ کرکٹ میچ کی جانب رہی، صمصام بخاری

    پنجاب کے وزیر اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ اے پی سی کا پہلا شو ہی فلاپ ہو گیا۔عوام کو اے پی سی سے کہیں زیادہ دلچسپی  پاکستان کے کرکٹ میچ سے رہی۔ بلاول بھٹو کا اے پی سی سے قبل از وقت چلے جانا معنی خیز ہے۔ مولانا کا استعفوں اور بائیکاٹ کا ایجنڈا کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔اے پی سی نے استعفوں کی بجائے کمیٹی بنانے کا بہتر فیصلہ کیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق صوبائی وزیر نے بدھ کو اے پی سی سے متعلق دیے گئے اپنے بیان میں کہاکہ اے پی سی میں نان ایشوز پر سیاست چمکانے کی کوشش کی گئی۔ مولانا کے سیاسی دسترخوان پر کرپشن پر سوچ بچار ہوئی۔ جبکہ اے پی سی کے شرکاء نے  ایک دوسرے سے دروغ گوئی کا مقابلہ کیا۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ فنانس بل اور بجٹ کی کامیابی سے تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں بجٹ کی منظوری کے عمل کا شاندار آغاز خوش آئندہے۔ مطالبات زر کے بعد فنانس بل بھی بھاری اکثریت سے منظور ہوگا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کہا تھا ناکہ یہ بازو آزمائے ہوئے ہیں۔پنجاب میں 43مطالبات زر منظور ہوئے مگراپوزیشن کچھ نہیں کر سکی۔پنجاب کی طرح وفا ق میں بھی بجٹ کی منظوری یقینی ہے۔ اپوزیشن نے اپنے مفادات کیلئے بجٹ کو ایشو بنانے کی ناکام کوشش کی۔

    انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے نام پر سازشیں کرنے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔ اے پی سی جیسے ہتھکنڈے عمران خان کو دباؤ میں نہیں لا سکتے۔کوئی راستہ نہیں روک سکتا، نیا پاکستان بننے جا رہا ہے۔ صمصام بخاری نے کہا کہ گزشتہ روز شہباز شریف کی پیشی کہیں اور تھی اور وہ کہیں اور چلے گئے۔25 جولائی ہر محب وطن نے یوم تشکر کے طور پر منایا کیونکہ اس روز ہونے والے عام انتخابات میں دہائیوں سے باریاں لے کر ملکی خزانے سے کھلواڑ کرنے والی سیاسی جماعتوں کی بساط لپیٹ دی۔ الیکشن کے بعد ایک سال مکمل ہونے پر قوم چوروں اور لٹیروں سے نجات کا دن منارہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نواز لیگ اور پیپلزپارٹی کا ایجنڈا مولانا سے قطعی مختلف ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ اے پی سی ناکام رہی ہے.

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں‌کی اے پی سی میں‌ کوئی بڑا فیصلہ نہیں‌ کیا جاسکا ہے جبکہ اسمبلیون سے استعفوں‌ پر پارٹیون میں‌اختلاف رہا.

  • سپیکرقومی اسمبلی کا چترال کیلئے پی آئی اے فلائیٹس کی تعداد کم کرنے پر نوٹس

    سپیکرقومی اسمبلی کا چترال کیلئے پی آئی اے فلائیٹس کی تعداد کم کرنے پر نوٹس

    سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے چترال کے لیے پی آئی اے کے فلائیٹس کی تعداد کم کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر ہوابازی غلام سرور کوفلائیٹس بحال کرنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں متحدہ مجلس عمل کے ممبرقومی اسمبلی عبداکبر چترالی نے کٹوتی کی تحریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ چترال کے لیے اسلام آباد اور دیگر علاقوں سے فضائی سروس آتی تھی مگر اب تمام فلائیٹس بندکردی گئی ہیں. ان کا کہنا تھا کہ اب ہفتہ میں ایک فلائیٹ اسلام آباد سے چترال آتی ہے اس لئے اس کا نوٹس لینا چاہیے اور فلائٹس بحال ہونی چاہیے.

    ایم ایم اے کے ممبر اسمبلی کے اعتراض‌ پر سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے وزیرہوابازی غلام سرور کوہدایات جاری کیں‌ کہ وہ بند کئے جانے والے فلائیٹس کو بحال کریں‌ تاکہ مقامی لوگوں کے ساتھ سیاح بھی چترال آ سکیں اور ان کے لئے کسی قسم کی کوئی مشکل نہ ہو.

  • قومی اسمبلی، بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے سپیشل کمیٹی قائم کرنے کی قرارداد منظور

    قومی اسمبلی، بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے سپیشل کمیٹی قائم کرنے کی قرارداد منظور

    قومی اسمبلی میں بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے سپیشل کمیٹی بنانے کی تحریک متفقہ طورپر منظور کرلی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کےمطابق بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے بنائی گئی سپیشل کمیٹی کے چیئرمین اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرہوں گے، جبکہ کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔

    بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی، علی محمد خان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے ساتھ ایک اور وعدہ پورا کردیا ہے، انہوں نے تحریک پیش کی کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے اسپیشل کمیٹی بنائی جائے جس کے سربراہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ہوں گے ،

    اسد قیصر کو اختیار ہے کہ وہ کمیٹی میں کتنے ارکان رکھنا چاہتے ہیں، کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی نمائندگی ہوگی۔تحریک کو متفقہ طورپر منظور کرلیا گیا ہے. واضح رہے کہ حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے.

  • نیا چیئرمین سینیٹ کون ہو گا؟ صحافی کے سوال پر آصف زرداری نے دل کی بات بیان کر دی

    نیا چیئرمین سینیٹ کون ہو گا؟ صحافی کے سوال پر آصف زرداری نے دل کی بات بیان کر دی

    پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے چیئرمین سینیٹ بننے کی خواہش ظاہر کر دی ہے. آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک صحافی نے جب ان سے سوال کیا کہ کیا آج کی آل پارٹیز کانفرنس میں چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کا فیصلہ ہو گیا ہے تو انہوں نے کہاکہ اگر ایسا ہو گیا ہے تو بسم اللہ، ہم اے پی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد کریں‌ گے اور نیا چیئر مین سینیٹ میں خود بنوں گا ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق میڈیا رپورٹس میں‌ کہا گیا ہے کہ صحافی نے یہ سوال بھی کیا کہ کیا آپ نیا چیئرمین سینیٹ رضاربانی کو بنائیں‌ گے تو ان کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ میں‌ خود چیئرمین بنوں‌ گا.

    مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر آج اے پی سی ہوئی ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کی. اس اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں‌ نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے. میڈیا رپورٹس میں‌ کہا گیا ہےکہ پہلے ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈی والا اپنے عہدے سے مستعفی ہوں‌ گے ۔

    واضح‌ رہے کہ اے پی سی میں‌ تمام اپوزیشن جماعتوں‌نے شرکت کی تاہم استعفوں‌پر اختلافات کے سبب کوئی بڑا فیصلہ نہیں‌کیا جاسکا. اے پی سی کے مشترکہ اعلامیہ میں‌ کہا گیا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں‌ کی آل پارٹیزکانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں‌ کہا گیا ہے کہ نام نہاد حکمرانوں کوتمام سیاسی جماعتیں مسترد کرچکی ہیں، نام نہاد حکمرانوں کا ٹولا دھاندلی کے نتیجے میں قوم پر مسلط کیا گیا. ملک پرعوام کی نمایندہ حکمرانی موجود نہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اعلامیہ میں‌ کہا گیا ہے کہ نام نہاد حکمرانوں کوتمام سیاسی جماعتیں مسترد کرچکی ہیں. ملک کا ہر شعبہ زبوں حالی کا شکا رہے. ملکی معیشت زمین بوس ہوچکی ہے. حکمرانوں کایجنڈا ملکی مفادات کی بجائے کسی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے. مہنگائی سے غریب عوام کی کمر توٹ گئی ہے. حکومتی قیادت کے فیصلوں نےہمارے شکوک و شبہات کو یقین میں بدل دیا ہے. ملک دیوالیہ پن کی حدود کو عبورکرنے کی تیاری کررہا ہے.

  • لاہور ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا، سمگلنگ کی کوشش ناکام

    لاہور ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا، سمگلنگ کی کوشش ناکام

    کسٹم حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہزاروں گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق کسٹم حکام کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے گولیوں سے بھرے 3 بیگ ضبط کر لیے گئے ہیں۔ کسٹم حکام کا واقعہ سے متعلق کہنا تھا کہ نامعلوم مسافرگولیوں سے بھرے 3 بیگ کسٹمز کی چیکنگ بیلٹ پر رکھ کر غائب ہوگئے تاہم جب کسٹم حکام نے ان بیگ کو چیک کیا تو اس میں سے 4 ہزار 600 گولیاں اور 800 خول موجودتھے ۔

    کسٹم حکام نے گولیوں کے بیگ ضبط کرکے یہ گولیاں‌ رکھنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی ہے. کسٹم حکام کی جانب سے ایئرپورٹ پر سکیورٹی انتظاما ت بھی سخت کر دیے گئے ہیں.

  • بھارتی باکسر حادثہ میں زخمی، اب مقابلہ آسٹریلوی باکسر سے ہو گا، عامر خان کا باغی نمائندہ لندن کو انٹرویو میں‌ انکشاف

    بھارتی باکسر حادثہ میں زخمی، اب مقابلہ آسٹریلوی باکسر سے ہو گا، عامر خان کا باغی نمائندہ لندن کو انٹرویو میں‌ انکشاف

    بھارتی باکسر نیراج گویت جن کا 12 جولائی کو سعودی عرب میں‌ پاکستانی نژاد برطانوی باکسرسے مقابلہ تھا، کل رات ایک حادثے میں زخمی ہو گئے ہیں.

    باغی ٹی وی لندن کے نمائندے مجتبی شاہ کو دیے گئے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں‌ عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بتایا کہ نیراج گویت سے ان کا مقابلہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں‌ ہونا تھا تاہم وہ کل رات ایک حادثہ میں زخمی ہو گئے ہیں جس پر ان کا مقابلہ اب اسی دن ایک آسٹریلوی باکسر سے ہو گا جو دومرتبہ چیمپئین رہ چکے ہیں.

    باکسر خان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ ورلڈ کپ میں میرا انڈیا سے مقابلہ ہو اور میں‌ بھارتی باکسر کو ہرا کر ورلڈ کپ میں‌ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں‌ شکست کا بدلہ لے سکوں‌ تاہم افسوس کہ یہ نہیں‌ ہو سکا.

    واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر انڈین باکسر سے مقابلہ کیلئے بہت پرعزم تھے اور وہ اس سلسلہ میں‌ بھرپور تیاری کر رہے تھے. انہوں نے جدہ میں کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں اس مقابلہ کی اجازت دینے پر سعودی ولی عہد کا بھی شکریہ ادا کای تھا اور وزیر اعظم عمران خان کو بھی دعوت دی تھی کہ وہ سعودی عرب آکر ان کا مقابلہ دیکھیں‌.

    عامر خان اپنے پروفیشنل کیریئر کی38فائٹس میں عامر خان دو مرتبہ ورلڈ چمپیئن بننے میں کامیاب رہے اور اس دوران انہوں نے مارکوس میڈانا، ڈینی گارشیا، زاب جوڈھا، ساؤل الوریز جیسے باکسرز کا سامنا کیا ہے.

  • بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ‌ کو غیر مستحکم کرنے کی مخالفت کر دی، کہا جمہوری اقدام اٹھانا چاہیے

    بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ‌ کو غیر مستحکم کرنے کی مخالفت کر دی، کہا جمہوری اقدام اٹھانا چاہیے

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ کو غیر مستحکم کرنے کی مخالفت کر دی اور کہا ہے کہ جو ابھی اقدام کیا جائے جمہوری انداز میں ہونا چاہیے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق بلاول بھٹو نے کہاکہ عام انتخابات میں دھاندلی کرتے ہوئے بے شرمی کے سارے رکارڈ توڑے گئے. عام انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی، جب 2008 میں پی پی اقتدار میں آئی تو سادہ اکثریت دھاندلی سے چھینی گئی. ان انتخابات کے نتائج بھی ہم نے احتجاجاً قبول کیے.

    انہوں نے کہاکہ جو بھی اقدام کیا جائے جمہوری انداز میں ہونا چاہیے. پیپلزپارٹی جمہوری سسٹم میں رہتے ہوئے جدوجہد کرنا چاہتی ہے.

    واضح‌ رہے کہ اے پی سی میں مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اسمبلیوں‌ سے استعفوں‌ کی تجویز پیش کی گئی تھی تاہم مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی طرف سے اس کی مخالفت کی گئی. اے پی سی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے اور حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے کوئی بڑا فیصلہ نہیں‌ کیا جاسکا.

  • اے پی سی ناکام رہی، یہ ذاتی مفادات اور لوٹ مار کو تحفظ دینے کی بیٹھک تھی، وزیر اعلیٰ‌ پنجاب

    اے پی سی ناکام رہی، یہ ذاتی مفادات اور لوٹ مار کو تحفظ دینے کی بیٹھک تھی، وزیر اعلیٰ‌ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت اسلام آباد میں‌ ہونے والی اے پی سی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اے پی سی ذاتی مفادات اور لوٹ مار کی دولت کو تحفظ دینے کی بیٹھک کے سوا کچھ نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیر اعلیٰ‌ پنجاب نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد میں عوام کے لئے بلکہ اپنی کرسی بچانے کیلئے جمع ہوئی ہیں. آج کی اے پی سی بھی ناکام رہی ہے. اپوزیشن جماعتوں‌ کو پہلے کی طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا. ان کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں‌ ہے.

    انہوں نے کہاکہ ملکی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دینا عوام کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔ جو لوگ پاکستان کی ترقی و عوام کی خوشحالی کا سفرکھوٹا کرنا چاہتے ہیں‌ان کی جانب سے آج اے پی سی کا انعقاد کیا گیا۔

    واضح رہے کہ اے پی سی میں اپوزیشن جماعتیں‌ استعفوں پر اختلاف کے سبب حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے کوئی بڑا فیصلہ نہیں‌کر سکی ہیں.

  • ہماری لڑائی عمران خان نہیں اسے سلیکٹ کرنے والوں سے ہے، مریم نواز

    ہماری لڑائی عمران خان نہیں اسے سلیکٹ کرنے والوں سے ہے، مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہماری لڑائی عمران خان سے نہیں اسے سلیکٹ کرنے والوں سے ہے. آج اگرصحیح فیصلہ نہ کیاتوقوم ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی. وقت آگیا ہے کہ اس وسیع تر قومی مفاد کی اصطلاح کو تبدیل کریں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق مریم نواز نے اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آل پارٹیز کانفرنس میں ٹھوس فیصلے ہونے چاہئیں، ملکی معیشت بدحالی کاشکارہےاورعوام ہماری جانب دیکھ رہےہیں. ایسااقدام اُٹھائیں کہ عمران خان توجائےلیکن ایساکوئی شخص پھرنہ آسکے. ہم کب تک وسیع تر قومی مفاد کے پیچھے چھپتے رہیں گے؟

    انہوں نے کہاکہ یہ سچ ہے اپوزیشن تاریخ کی بدترین دھاندلی کے خلاف موثر آواز نہیں اٹھا سکی، عوام کو اپوزیشن سے بہت توقعات ہیں۔ نیب کی زیر حراست لوگوں کو سیاسی قیدی ڈکلیئر کیا جائے۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی پر متفقہ فیصلہ کیا جائے، یہ پہلی اینٹ جب سرکے گی تو جمہوریت کی پیٹھ میں چھراگھونپنے والی حکومت کی بنیادیں ہل جائیں گی۔

    واضح رہے کہ اے پی سی کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے اور استعفوں پر اختلافات کے سبب اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے کوئی بڑا فیصلہ نہیں‌ کر سکی ہیں.

  • قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، صحافیوں‌ پر تشدد کے خلاف قرارداد منظور

    قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات نے صحافیوں پر تشدد کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی. قائمہ کمیٹی نے صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور تشدد کے واقعات کا بھی نوٹس لیا. قائمہ کمیٹی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ایک وزیر کے صحافی کو تھپڑ مارنے ، پروگرام میں صحافی پرتشددکی مذمت کرتی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی اطلاعات کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ ان واقعات میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی سفارش کرتی ہے. چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ وزیر صحافیوں کو تھپڑ مار دیں اور تشدد کریں،

    معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام صحافیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں. کسی بھی صورت میں تشدد کو قبول نہیں کیا جانا چاہیے. کسی کو اجازت نہیں کہ وہ تشدد کے ذریعے اپنے ردعمل کا اظہار کرے. شادی کی تقریب میں ایک وزیر کی جانب سے تھپڑ مارنے کے فعل کی مذمت کرتی ہوں. واضح رہے کہ فواد چوہدری کی طرف سے سینئر صحافی سمیع ابراہیم کو تھپڑ مارے جانے کے بعد کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران کو بھی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے جس پر صحافی برادری کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیاجارہا ہے.

  • جناح‌ ہسپتال میں‌ چھاپہ، ہیپاٹائٹس کیلنک کے سٹور سے زائد المیعاد ادویات کی بھاری کھیپ برآمد

    جناح‌ ہسپتال میں‌ چھاپہ، ہیپاٹائٹس کیلنک کے سٹور سے زائد المیعاد ادویات کی بھاری کھیپ برآمد

    اینٹی کرپشن لاہور ریجن کی طرف سے جناح‌ ہسپتال میں‌ ایک بڑی چھاپہ مار کاروائی کی گئی ہے جس پر ہیپا ٹائٹس کلینک کے سٹور سے زائد المیعاد ادویات بھاری مقدار میں برآمد کر لی گئی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم کو شکایات موصول ہوئی تھیں کہ جناح‌ ہسپتال کے ہیپاٹائٹس کلینک میں زائد المیعاد ادویات مریضوں‌ کو دی جارہی ہیں جس سے ان کی زندگیوں‌ کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں. اینٹی کرپشن ٹیم نے ان اطلاعات پر آج چھاپہ مارا تو ہیپا ٹائٹس کلینک سے ایسی زائد المیعاد ادویات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی گئی ہے.

    چھاپہ مارے جانے کے وقت اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے افسران بھی موجود تھے. واضح رہے کہ اس سے قبل مختلف سرکاری ہسپتالوں‌ سے زائد المیعاد ادویات برآمد کی جاتی رہی ہیں تاہم ابھی تک حکومت اس مسئلہ پر قابونہیں‌ پا سکی ہے.

  • کھودا پہاڑ نکلا چوہا، اے پی سی اختلافات کا شکار، کوئی بڑا فیصلہ نہ ہو سکا

    کھودا پہاڑ نکلا چوہا، اے پی سی اختلافات کا شکار، کوئی بڑا فیصلہ نہ ہو سکا

    اپوزیشن جماعتوں‌ کی آل پارٹیزکانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں‌ کہا گیا ہے کہ نام نہاد حکمرانوں کوتمام سیاسی جماعتیں مسترد کرچکی ہیں، نام نہاد حکمرانوں کا ٹولا دھاندلی کے نتیجے میں قوم پر مسلط کیا گیا. ملک پرعوام کی نمایندہ حکمرانی موجود نہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اعلامیہ میں‌ کہا گیا ہے کہ نام نہاد حکمرانوں کوتمام سیاسی جماعتیں مسترد کرچکی ہیں. ملک کا ہر شعبہ زبوں حالی کا شکا رہے. ملکی معیشت زمین بوس ہوچکی ہے. حکمرانوں کایجنڈا ملکی مفادات کی بجائے کسی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے. مہنگائی سے غریب عوام کی کمر توٹ گئی ہے. حکومتی قیادت کے فیصلوں نےہمارے شکوک و شبہات کو یقین میں بدل دیا ہے. ملک دیوالیہ پن کی حدود کو عبورکرنے کی تیاری کررہا ہے.

    غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار

    اعلامیہ میں‌ کہا گیا ہےکہ معاشی زبوں حالی،بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ ملکی سلامتی کیلیے بڑا چیلنج بن چکے ہیں. ملک کے بڑے اداروں پر غیر ملکی مفاداتی اداروں کا کنٹرول ملکی معاشی خودمختاری داؤ پر لگانے کے مترادف ہے. حکمرانوں کایجنڈا ملکی مفادات کی بجائے کسی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے. معاشی زبوں حالی،بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ ملکی سلامتی کیلیے بڑا چیلنج بن چکے ہیں. ملک معاشی دیوالیہ پن کی طرف جاتا نظر آرہا ہے. بزنس کے مواقع مشکل بنادیے گئے ہیں. پاکستان کوملک دشمن قوتوں کی ایماپرمعاشی طور پرکمزور کیا جارہا ہے . حکومت کےفیصلےملکی سلامتی،خود مختاری اور بقا کیلیے خطرہ بن چکے ہیں. رآمدات مزیدکم ہونگی،بیرونی تجارت ،بیرونی ادائیگیوں کا خسارہ بڑھے گا

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی، ختم ہونے سے قبل ہی اختلافات کا شکار

    اعلامیہ میں‌ کہا گیا ہے کہ معیشت آئی ایم ایف کے سپرد کردی گئی ہے. اسٹریٹجک اثاثے ،سی پیک بچانےکیلیےریاستی اداروں کی پشت پناہی کرتےہوئےانکادفاع کرنا ہوگا. برآمدات مزیدکم ہونگی،بیرونی تجارت ،بیرونی ادائیگیوں کا خسارہ بڑھے گا. اسٹریٹجک اثاثے ،سی پیک بچانےکیلیےریاستی اداروں کی پشت پناہی کرتےہوئےانکادفاع کرنا ہوگا،

    اے پی سی کا آغاز،بلاول پہنچے عدالت، مریم نواز کو کہاں بٹھایا گیا؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ اے پی سی کے دوران مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اسمبلیوں‌ سے استعفیٰ کی تجویز پیش کی گئی تھی تاہم مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اس تجویز کو قبول نہیں‌ کیا اور اختلاف کرتے ہوئے کہاکہ اسمبلیوں سے استعفے ملکی مسائل کا حل نہیں ہے. پارلیمنٹ سے باہر رہ کراپنا موقف بہترطریقےسے نہیں دے سکیں گے. اے پی سی کا اعلامیہ تو جاری کر دیا گیا ہے تاہم احتجاجی تحریک کے حوالہ سے حکومت کے خلاف کوئی بڑا فیصلہ نہیں‌ کیا جاسکا. اے پی سی کا اعلامیہ جاری، استعفوں‌ پر اختلاف کے سبب کوئی بڑا فیصلہ نہ ہو سکا

  • اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی، ختم ہونے سے قبل ہی اختلافات کا شکار

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی، ختم ہونے سے قبل ہی اختلافات کا شکار

    حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی ختم ہونے سے قبل ہی اختلافات کا شکار ہوگئی، مولانا فضل الرحمان نے اسمبلی سے استعفوں کا مطالبہ کیا تو مسلم لیگ ن اور پی پی نے پارلیمان کے اندر اور باہر احتجاج کی تجویز دے دی

    غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار

    اے پی سی،حکومت کے خلاف کیا فیصلہ ہوا، بڑی خبر

    اپوزیشن کی اے پی سی قیدیوں کو چھڑانے کیلئے ہے، نعیم الحق

    اے پی سی حکومت پر دباو ڈالنے کے لئے ہے، مراد سعید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوںنے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ، اس ضمن میں کمیٹی قائم کی ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شامل ہیں، کمیٹی اے پی سی میں لیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائے گی،آل پارٹیز کانفرنس کےمتفقہ اعلامیہ کی تیاری کےلیے 11 رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے کمیٹی میں رحمت اللہ کاکڑ،اویس نورانی،شفیق پسروری، فرحت اللہ بابر، یوسف گیلانی، احسن اقبال شامل،رانا ثناء اللہ، شاہد خاقان عباسی،میاں افتخار، سینیٹر عثمان خان اور ہاشم بابر شامل ہیں، کمیٹی تجاویز کی روشنی میں اے پی سی کا متفقہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا ،اے پی سی کی اعلامیہ کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا

    اجتماعی استعفوں کی تجویز پرخاموشی ،اے پی سی میں کیا طے ہو گا؟ اہم خبر

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک ہے، شیخ رشید

    دوسری جانب آل پارٹیزکانفرنس میں ایک مرتبہ پھراسمبلیوں سےاستعفوں پراتفاق نہ ہوسکا ،جےیوآئی،اےاین پی،پختون خوامیپ استعفوں کی حامی ہے ان کا کہنا ہے کہ استعفیٰ دینےسے حکومت شدید ترین دباؤمیں آجائےگی، پی پی اور مسلم لیگ ن نے استعفوں کی مخالفت کی ہے اور کہا کہ ہمیں اتنی جلدی حکومت کومظلوم نہیں بننےدیناچاہیے،استعفیٰ ایک آپشن ضرور ہے لیکن یہ آخری آپشن ہونا چاہیے، پہلےمرحلےمیں ایوان کےاندراورباہراحتجاج کاراستہ اختیارکرناچاہیے .

    عوامی نیشنل پارٹی کے صدراسفند یارولی نےچیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی فوری تبدیلی کی تجویز دے دی ،اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں جماعتوں کے قائدین کے لئے 43 جبکہ مجموعی طور پر 84 کرسیاں لگائی گئی ہیں ،بی این پی مینگل نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمان کے نام تحریری پیغام مولانا اسعد محمود کو دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اے پی سی میں ہماری سفارشات پر جائزہ لیا جائے.

    اپوزیشن کی اے پی سی ہو گی ان کیمرہ، میڈیا بریفنگ ہو گی آخر میں

    حکومتی اتحادی جماعت بی این پی اے پی سی میں شرکت کریگی یا نہیں، فیصلہ ہو گیا

    اے پی سی کو کامیاب بنانے کیلیے مولانا متحرک، نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات

    مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو افطار پارٹی دی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد میں عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی مولانا کی زیر صدارت ہو گی. اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں ملین مارچ کر رہے ہیں، کراچی، سکھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں. واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.

    اے پی سی سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس

    اپوزیشن کی اے پی سی شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ،اہم خبر

  • اے پی سی،حکومت کے خلاف کیا فیصلہ ہوا، بڑی خبر

    اے پی سی،حکومت کے خلاف کیا فیصلہ ہوا، بڑی خبر

    اپوزیشن جماعتوں کی حکومت کے خلاف منعقدہ اے پی سی میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے لئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی

    اجتماعی استعفوں کی تجویز پرخاموشی ،اے پی سی میں کیا طے ہو گا؟ اہم خبر

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک ہے، شیخ رشید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کے لئے کمیٹی بنا دی گئی ہے، ہر جماعت سے ایک رکن کمیٹی کا ممبرجبکہ سربراہ متفقہ ہوگا، کمیٹی حکومت کے خلاف احتجاج کا لائحہ عمل طے کرے گی .

    بلاول پہنچے اے ہی سی میں، مولانا نے اجتماعی استعفوں کی تجویز دے دی

    غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار

    اے پی سی کا آغاز،بلاول پہنچے عدالت، مریم نواز کو کہاں بٹھایا گیا؟ اہم خبر

    کمیٹی دھرنا سمیت تمام ایشوز پر مشاورت کرے گی،اے پی سی میں اسمبلیوں سے استعفے دینے پر اتفاق نہ ہوسکا، اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کیا جائے،دھرنا یا لانگ مارچ کیا جائے فیصلہ کچھ دیرمیں ہوجائیگا ،حکومت کےخلاف متفقہ احتجاجی تحریک چلانے پراتفاق ہوگیا.

    اے پی سی سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس

    اپوزیشن کی اے پی سی شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ،اہم خبر

    اپوزیشن کی اے پی سی ہو گی ان کیمرہ، میڈیا بریفنگ ہو گی آخر میں

     

  • اجتماعی استعفوں کی تجویز پرخاموشی ،اے پی سی میں کیا طے ہو گا؟ اہم خبر

    اجتماعی استعفوں کی تجویز پرخاموشی ،اے پی سی میں کیا طے ہو گا؟ اہم خبر

    اپوزیشن جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کے اجتماعی استعفوں کی تجویز پر مکمل خاموشی ہے،. عوامی نیشنل پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کی تجویز دے گی

    بلاول پہنچے اے ہی سی میں، مولانا نے اجتماعی استعفوں کی تجویز دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آبا دکے مقامی ہوٹل مٰیں اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت جاری ہے، مسلم لیگ ن کا وفد شہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں شریک ہوا ہے،.پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری،سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنما بھی اے پی سی میں شریک ہیں.

    غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار

    اے پی سی کا آغاز،بلاول پہنچے عدالت، مریم نواز کو کہاں بٹھایا گیا؟ اہم خبر

    اے پی سی کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، اجلاس کے تمہیدی کلمات میں مولانا فضل الرحمان نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو اجتماعی استعفیٰ کی تجویز دی جس پر دیگر تمام جماعتیں ابھی تک خاموش ہیں، کسی بھی جماعت نے استعفوں کی تجویز پر فوری ردعمل نہیں دیا.

    اے پی سی سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس

    اپوزیشن کی اے پی سی شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ،اہم خبر

    دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے صدراسفند یارولی نےچیئرمین اورڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی فوری تبدیلی کی تجویز دے دی

    اپوزیشن کی اے پی سی ہو گی ان کیمرہ، میڈیا بریفنگ ہو گی آخر میں

     

    اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ،عوامی مشکلات اورحکومت کے خاتمے کےلیے مل کرآگے بڑھنا ہوگا ،مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو گھربھیجنے کے لیے سڑکوں پربھی آنا پڑے تونکلنا چاہیے، دھاندلی سے بات شروع کی تھی معاملہ اب عوام کی داد رسی کا ہے .

    حکومتی اتحادی جماعت بی این پی اے پی سی میں شرکت کریگی یا نہیں، فیصلہ ہو گیا

    اے پی سی کو کامیاب بنانے کیلیے مولانا متحرک، نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات

    مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟

    قومی اسمبلی مٰیں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اپوزیشن کی جماعتیں مل کرکسی لائحہ عمل پرمتفق ہوں حکومت چوری کے ووٹوں سے بنی عوام کی تکالیف کی ترجمانی نہ کی تو بہت برا ہوگا ،شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو گھر بھیجنےکے لیے ہر حربہ اختیارکرنا چاہیے ،

    آل پارٹیز کانفرنس میں اپوزیشن جماعتوں کے تمام سربراہان پر مشتمل رہبر کمیٹی تشکیل دیے جانے کا امکان ہے جس کی تجویز شہباز شریف نے دی ہے. رہبر کمیٹی نیشنل چارٹر اور میثاق معیشت کا خاکہ تیار کرے گی۔ رہبر کمیٹی آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل اور اہداف کا تعین بھی کرے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں پر مشتمل رہبر کمیٹی پاکستان کو درپیش داخلی و خارجی خطرات پر بھی قومی ایجنڈا تیار کرے گی۔

    مولانا فضل الرحمان نے اسمبلی سے استعفوں کی تجویز دی ہے وہ پاکستان میں نئے الیکشن کا مطالبہ کریں گے لیکن مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایوان میں رہنے کی کوشش کریں گی. اور استعفوں اور نئے الیکشن کی بات نہیں مانیں گی

  • لورالائی، پولیس لائن پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، تین دہشت گرد ہلاک، ایک پولیس اہلکارشہید

    لورالائی، پولیس لائن پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، تین دہشت گرد ہلاک، ایک پولیس اہلکارشہید

    بلوچستان کے علاقے لورا لائی میں پولیس لائن پر حملے کی بڑی کوشش پولیس اہلکاروں نے اپنی جان پر کھیل کر ناکام بنا دی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہو گئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقہ لورا لائی میں پولیس لائن پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، بدھ کی صبح آٹھ بج کر دس منٹ پر پولیس لائن میں تین دہشت گردوں نے داخل ہونے کی کوشش کی، ایک دہشت گرد نے خود کو پولیس لائن کے گیٹ پر اڑا دیا

    دوسرا دہشت گرد پولیس لائن میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا لیکن سیکورٹی اداروں نے اسے ہلاک کر دیا، تیسرے دہشت گرد کو بھی پولیس اہلکاروں نے ہلاک کر دیا، تینوں دہشت گردوں نے خود کش جیکٹس پہن رکھی تھیں جن میں سے دو کی جیکٹس پھٹ گئیبں

    واقعہ میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا جس کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے بتایا جاتا ہے، پانچ پولیس اہلکار واقعہ میں زخمی ہوئے ہیں،.جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے .

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر علاقہ بھر میں سیکورٹی سخت کر دی گئی، پولیس لائن کی طرف آنے والے راستے سیل کر دئیے گئے اور پولیس و سیکورٹی اداروں کی مزید نفری طلب کر لی گئی .

    سیکورٹی حکام کے مطابق لورالائی پولیس لائن میں تینوں مسلح افراد خودکش حملہ آور تھے،ایک خودکش حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ماراگیا،باقی دوخودکش حملہ آورنےخود کودھماکےسےاڑالیا،واقعےمیں مسلح افراد کی فائرنگ سےایک پولیس اہلکارشہید ہوا،سیکورٹی حکام کا مزید کہنا ہے کہ مسلح افراد کی فائرنگ سےایس پی عطاء الرحمان اور خاتون سمیت 3 افرادزخمی ہوئے ،لورالائی فائرنگ کے واقعے کےبعد پولیس لائن کو کلیئر کردیاگیا،

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے لورالائی پولیس لائن واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے دلیری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کر کےحملہ ناکام بنایا پولیس کےبرقت بھرپورردعمل نے ثابت کیا سیکیورٹی ادارے ہر صورتحال سےنمٹنے کو تیارہیں بزدلانہ حملوں سے مرعوب نہیں ہوں گے ،وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،

  • اپوزیشن کی اے پی سی شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ،اہم خبر

    اپوزیشن کی اے پی سی شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ،اہم خبر

    اپوزیشن جماعتوں کے آل پارٹیز کانفرنس شروع ہونے سے قبل ہی ناکام ہو گئی، بلاول زرداری کی افطار پارٹی میں طے ہونی والی اے پی سی میں ہی بلاول زرداری کی شرکت کا تاحال فیصلہ نہ ہو سکا

    مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی بلائی تو جہانگیر ترین بھی خاموش نہ رہ سکے، بڑا اعلان کر دیا

    نہ‌ڈیل ہوگی نہ ڈھیل،اے پی سی کو اہمیت نہیں دیتے، فواد چودھری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی آج اسلام آباد میں ہو گی، اے پی سی کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کریں گے، انہوں نے تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو دعوت دی ہے. پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جے یو آئی (ف)، اے این پی، قومی وطن پارٹی، پخونخواہ ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔ جماعت اسلامی نے اے پی سی میں شرکت کرنے سے انکار کیا ہے. اے پی سی کا آغاز گیارہ بجے ہو گا،

    اے پی سی کو کامیاب بنانے کیلیے مولانا متحرک، نیشنل پارٹی کے وفد سے ملاقات

    حکومت اے پی سی بلائے، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    لفظ سیلکٹڈ پر پابندی کے خلاف ن لیگ نے کرائی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

    قومی سلامتی کےاداروں کوسیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیئے،مریم کا مطالبہ

    اے پی سی میں پیپلز پارٹی کا پانچ رکنی وفد شرکت کرے گا۔جن میں یوسف رضا گیلانی، رضا ربانی، نیئر بخاری، شیری رحمان اور فرحت اللہ بابرشامل ہونگے۔ بلاول زرداری کی شرکت کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔تاحال بلاول کی شرکت کا فیصلہ نہیں کیا جا سکا، مسلم لیگ ن کی جانب سے دس رکنی وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اورمریم نواز بھی شرکت کریں گی. ن لیگ کے وفد میں مریم نواز،راناثنااللہ،راجہ ظفرالحق ،شاہدخاقان عباسی،قادر بلوچ،ڈاکٹرعباد شامل ہونگےنیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیر پاؤ اے پی سی میں شرکت کریں گے۔

    اوبر اور کریم پر خواتین کے لئے سفر ہوا غیر محفوظ

    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن جماعت اسلامی نے شریک ہونے سے انکار کر دیا .علامہ ساجد نقوی، پروفیسر ساجد میر اور اویس نورانی کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

    مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟

    بلوچستان حکومت گرانے کے لئے مولانا فضل الرحمان سرگرم، کس سے ملاقات کی؟

    حکومتی وفد کی ناراض اتحادی جماعت سے ملاقات، منانے میں ناکام

    مولانا فضل الرحمان اسلام آباد کی بجائے اسلام کی طرف توجہ دیں، فردوس عاشق اعوان

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو افطار پارٹی دی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد میں عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی مولانا کی زیر صدارت ہو گی. اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں ملین مارچ کر رہے ہیں، کراچی، سکھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں. واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.

  • حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہو گی

    حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہو گی

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت حکومت مخالف تحریک کے سلسلہ میں آل پارٹیز کانفرنس آج اسلام آباد میں‌ ہو گی جس میں تمام اپوزیشن پارٹیوں کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے پی سی میں شرکت کیلئے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کو دعوت دیدی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جے یو آئی (ف)، اے این پی، قومی وطن پارٹی، پخونخواہ ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی سمیت اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے اے پی سی میں‌ شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

    اپوزیشن جماعتوں کے حکومت کے خلاف اے پی سی کو کامیاب بنانے کے لئے مولانا فضل الرحمان متحرک کردار ادا کر رہے ہیں. گزشتہ روز نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میر حاصل خان بزنجو ، سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی اور نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر ایوب ملک نے مولانا فضل الرحمٰن سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی، جس میں آل پارٹیز کانفرنس کے‌ حوالہ سے مشاورت کی گئی. مولانا فضل الرحمان اے پی سی سے قبل اپوزیشن کو ایک ایجنڈے پر متفق کرنا چاہتے ہیں، جے یوآئی کے سربراہ کا اصل مقصد نااہل حکومت سے جان چھڑانا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن کی دو بڑی جماعتیں حکومت کے خاتمے پر متفق نہیں ہے، پیپلزپارٹی پارلیمان کے اندر تبدیلی لانا چاہتی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کا مؤقف ہے حکومت اپنی نااہلی کی وجہ سے خود ہی ختم ہو جائے گی۔

    اے پی سی کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کہ اگر اپوزیشن ایک ایجنڈے پر متفق نہ ہوئی تو احتجاج اور ملین مارچ ہوں گے اور جے یوآئی اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کی تجویز پر بھی غور کریگی۔ مولانا فضل الرحمان اے پی سی سے قبل اس بات کا اعلان کر چکے ہیں کہ ہم اسلام آباد کا گھیراو کریں گے، جماعت اسلامی اپنی الگ تحریک چلا رہی ہے ، جماعت اسلامی نے اے پی سی میں شریک ہونے سے انکار کیا ہے.

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو افطار پارٹی دی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد میں عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی مولانا کی زیر صدارت ہو گی. اس سے قبل مولانا فضل الرحمان ملک بھر میں ملین مارچ کر رہے ہیں، کراچی، سکھر لاہور سمیت مختلف شہروں میں ان کے پروگرام منعقد ہو چکے ہیں. واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان پندرہ برس بعد کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سے ہٹائے گئے کیونکہ وہ 2018 کا الیکشن ہار گئے تھے. الیکشن ہارنے کے بعد مولانا نے تحریک انصاف کی حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کی دھمکی دی تھی جو ابھی تک جاری ہے.

  • مصر میں حکومت مخالف مظاہروں پراخوان المسلمین کے متعدد کارکن گرفتار

    مصر میں حکومت مخالف مظاہروں پراخوان المسلمین کے متعدد کارکن گرفتار

    مصر میں حکومت مخالف مظاہروں‌ پر سابق صدر محمد مرسی کی جماعت سے تعلق رکھنے والے کئی مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جن لوگوں‌ کو گرفتار کیا گیا ہے وہ حکومت مخالف مظاہروں‌ میں‌ شریک تھے اور ان پر مبینہ طور پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا الزام ہے.

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حالیہ گرفتاریوں پر احتجاج کرتے ہوئے مصر کو ایک جیل قرار دیا ہے. حکومت مخالف مظاہروں پر جن آٹھ لوگوں‌ کو حراست میں لیا گیا ہے ان کا تعلق اخوان المسلمین سے بتایا گیا ہے. واضح رہے کہ مصری حکومت کی طرف سے اخوان پر 2013 میں پابندی لگائی گئی تھی. واضح رہے کہ سابق مصری صدر محمد مرسی کی وفات کے بعد مصر میں احتجاجی مظاہروں‌کا سلسلہ جاری ہے.

  • امریکی وزیر خارجہ انڈیا پہنچ گئے، نریندر مودی سے اہم ملاقات کریں‌ گے

    امریکی وزیر خارجہ انڈیا پہنچ گئے، نریندر مودی سے اہم ملاقات کریں‌ گے

    امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو افغانستان کا دورہ کرنے کے بعد 3روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ بدھ کو بھارتی ہم منصب ،وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے. بھارتی میڈیا کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھارتی حکام سےایرانی تیل کی درآمد، روسی میزائل خریدنے کےمعاملے پر بات کریں گے.

    واضح رہے کہ دورہ بھارت سے قبل امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو غیراعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے اور انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی. اس موقع پر افغان صدارتی محل کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ملاقات کے دوران افغان امن عمل،صدارتی انتخابات اور باہمی امورپر بات چیت ہوئی ہے.

    ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغان امن معاہدہ یکم ستمبرسے پہلے ہونے کی امید ہے، امریکانے طالبان کو فوجی انخلا کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن ٹائم فریم نہیں دیا.

  • پی ٹی آئی لیڈروں کے لاہور پریس کلب داخلے پر 3 دن کی پابندی کا اعلان

    پی ٹی آئی لیڈروں کے لاہور پریس کلب داخلے پر 3 دن کی پابندی کا اعلان

     لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے پی ٹی آئی سندھ کے رہنما ڈاکٹر مسرور سیال کی جانب سے کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران پر تشدد کے خلاف کراچی پریس کلب کی کال پرلاہور پریس کلب میں‌ بھی احتجاجا” تحریک انصاف کے لیڈروں پر 3 دن کیلئے داخلے کی پابندی عائد کردی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے پنجاب کے دیگر پریس کلبز کے عہدیداروں سے بھی رابطے کئے ہیں جن کے بعد صوبے کے تمام کلبز میں پی ٹی آئی کے راہنما کل سے داخل نہیں ہوسکیں گے۔

    لاہور پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ فیاض چوہان سے فواد چودھری اور اب منصور سیال کے صحافیوں پر براہ راست حملوں سے ثابت ہوتا جارہا ہے کہ تحریک انصاف ملک میں فاشزم کی نئی تاریخ رقم کرنا چاہتی ہے اور عوام کی آواز بننے والی ہر قوت کو ڈرایا اور دھمکایا جانا معمول بن گیا ہے۔ آج کراچی پریس کلب میں شہر کے صحافیوں کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی کے لیڈروں پر پہلے مرحلے میں 3 دن داخلے کی پابندی عائد کر دی گئی۔ اس اجلاس میں کہا گیا کہ اگر 3 دن میں منصور سیال نے امتیاز فاران سے معافی نہ مانگی تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کردیا جائے گا جو مزید سخت ہوسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ پی‌ ٹی آئی رہنما ڈاکٹر مسرور سیال کی جانب سے گزشتہ روز صدر کراچی پریس کلب امتیاز فاران پر ایک ٹی وی پروگرام کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر پورے ملک کی صحافی برادری سراپا احتجاج ہے.

  • افغان امن معاہدہ کب ہو گا اور طالبان کو کیا یقین دہانی کروائی گئی؟ امریکی وزیر خارجہ نے بتا دیا

    افغان امن معاہدہ کب ہو گا اور طالبان کو کیا یقین دہانی کروائی گئی؟ امریکی وزیر خارجہ نے بتا دیا

    امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو غیراعلانی دورے پر افغانستان پہنچ گئے اور انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان صدارتی محل کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہےکہ ملاقات کے دوران افغان امن عمل،صدارتی انتخابات اور باہمی امورپر بات چیت ہوئی ہے. امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ افغان امن معاہدہ یکم ستمبرسے پہلے ہونے کی امید ہے، امریکانے طالبان کو فوجی انخلا کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن ٹائم فریم نہیں دیا.

    امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہاکہ امریکا افغانوں کے مابین جلد از جلد مذاکرات کی شروعات چاہتا ہے. افغان امن عمل اور خطے کے امن واستحکام میں پاکستان کا اہم کردار ہے. ان کا کہنا تھا کہ امن مذاکرات اور کسی بھی معاہدے پر عمل درآمد میں ہم پاکستان سےعملی اقدامات کی توقع جاری رکھیں گے. واضح رہے کہ امریکہ پر افغانستان سے فوجیں‌ نکالنے کیلئے خود امریکی عوام کی بھی بہت دباؤ ہے اور وہ جلد اس خطہ سے باعزت واپسی چاہتا ہے.

  • خامنہ ای پر پابندیاں احمقانہ فیصلہ، ڈپریشن کا شکار امریکہ بے سروپا اقدامات کر رہا ہے، حسن روحانی

    خامنہ ای پر پابندیاں احمقانہ فیصلہ، ڈپریشن کا شکار امریکہ بے سروپا اقدامات کر رہا ہے، حسن روحانی

    ایرانی صدر حسن روحانی نے امریکہ کی طرف سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور وزیر خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ فوجی عہدے داروں پر عائد کی گئی پابندیوں کو انتہائی احمقانہ فیصلہ قرار دیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے ایک دن قبل نئی پابندیوں کے اعلان کے تناظر میں‌ ایرانی صدر حسن روحانی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ ہماری برداشت کو بزدلی یا کمزوری خیال نہ کرے. ہم اپنی سرزمین کے دفاع کیلئے آخری حد تک جائیں گے.

    سرکاری ٹی وی پر نشر کئے گئے خطاب میں‌ انہوں نے کہاکہ امریکہ ڈپریشن کا شکار ہو کر اس نوعیت کے بے سروپا اقدامات کر رہا ہے جو خود اس کیلئے سبکی کا باعث بن رہے ہیں. ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی ایران سے باہر کوئی جائیداد نہیں ہے اسلئے ان کے خلاف پابندیوں‌کو احمقانہ پن کے سوا اور کچھ نہیں‌ کہا جاسکتا.

    واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کل ایران کے خلاف نئی پابندیوں‌ کا اعلان کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ ان پابندیوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنایا گیا ہے. ادھر ایران کی طرف سے کہا گیا تھا کہ اگر امریکہ باز نہ آیا تو ایران مزید ڈرون گرانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے اور ہم ایسا کرنے سے باز نہیں‌ آئیں گے. حالیہ دنوں‌ میں ایران امریکہ کشیدگی عروج پر ہے اور دونوں‌ طرف سے سخت بیان بازی کی جارہی ہے.

  • صحافیوں‌ کو تنخواہیں نہ دینے والے مالکان کا ٹماٹروں اور گندے انڈوں سے استقبال کا اعلان

    صحافیوں‌ کو تنخواہیں نہ دینے والے مالکان کا ٹماٹروں اور گندے انڈوں سے استقبال کا اعلان

    لاہور پریس کلب اور ایمرا نے پچھلے کئی ماہ سے تنخواہیں‌ ادا نہ کرنے والے الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے اداروں‌ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور اس بے رحمانہ عمل کی شدید مذمت کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب کے سیکرٹری زاہد عابد کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں‌ کہا گیا ہے کہ نیوز ون، پبلک نیوز، 7نیوزاورسٹارایشیا سمیت جن جن اداروں میں گذشتہ کئی ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہیں۔ لاہور پریس کلب اس ظلم اور بے رحمانہ عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے انھیں متنبہ کرتا ہے کہ وہ رواں ہفتے تنخواہیں ادا کردیں بصورت دیگر ان اداروں کے دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا اوران پر لاہور پریس کلب میں تمام ایونٹس کی کوریج پر پابندی عائد کردی جائے گی ۔

    رپورٹ کے مطابق ایمرا کے صدر آصف بٹ نے بھی تنخواہیں‌ ادا نہ کرنے والے اداروں‌ کی شدید مذمت کی ا ور کہا ہے کہ ورکرز دشمن سرگرمیاں کسی طور قابل قبول نہیں‌ ہیں. کئی ادارے ایسے ہیں‌ جن میں کام کرنے والے ورکرز کی کئی ماہ کی تنخواہیں اور بقایا جات ابھی تک نہیں دئیے گئے ہیں اگر ان صحافتی اداروں کے مالکان نے جمعہ والے دن تک ہمارے ورکرز کی تنخواہیں اور بقایا جات ادا نہ کی گی ہے تو ایمرا باڈی کی طرف سے ان ورکرز دشمن مالکان کے دفتر کے باہر مظاہرے کئے جائیں گے اور گندے انڈے اور ٹماٹروں کا استعمال کیا جائے گا. اسی طرح یہ بھی کہا گیا ہےکہ لاہور بھر کی تمام کوریج اور پریس کانفرنسز میں سے ان نیوز چینلز کے لوگو اور کیمرے کو کوریج سے روکا جائے گا.

  • شہباز شریف  اے پی سی کے سبب احتساب عدالت میں‌ پیش نہیں‌ ہو سکیں گے

    شہباز شریف اے پی سی کے سبب احتساب عدالت میں‌ پیش نہیں‌ ہو سکیں گے

    آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے باعث شہبازشریف نیب عدالت میں پیش نہیں ہوسکیں گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے باعث بھی شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے. صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف اے پی سی میں شرکت کریں گے. مولانا فضل الرحمن کی طرف سے کل اسلام آباد میں بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام اپوزیشن جماعتوں‌کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے.

    اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے احتساب عدالت میں پیش ہونا تھا تاہم وہ قومی اسمبلی اجلاس اور آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی وجہ سے احتساب عدالت میں‌پیش نہیں‌ہو سکیں گے. جماعت اسلامی کی طرف سے اے پی سی میں‌شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

  • حلیم عادل شیخ کی طرف سے چوری کا الزام، پیپلز پارٹی خواتین اراکین اسمبلی نے اہم قدم اٹھا لیا

    حلیم عادل شیخ کی طرف سے چوری کا الزام، پیپلز پارٹی خواتین اراکین اسمبلی نے اہم قدم اٹھا لیا

    پیپلز پارٹی اراکین اسمبلی نے حلیم عادل شیخ کیخلاف تحریک استحقاق سندھ اسمبلی میں جمع کرادی ہے. تحریک استحقاق فریال تالپور ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو نے جمع کرائی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہیرسوہو، شہلارضا، ندا کھوڑو، تنزیلہ قمبرانی نےبھی تحریک استحقاق پردستخط کیے. اسمبلی میں‌ پیش کردہ تحریک استحقاق کے متن میں کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ نے پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان سندھ اسمبلی کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی. متن میں‌ کہا گیا ہے کہ حلیم عادل شیخ کےالفاظ ناقابل قبول اور توہین ہے،

    اسی طرح کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی نے استحقاق مجروح کیا، کارروائی کی جائے. حلیم عادل شیخ پیپلزپارٹی کی خواتین ارکان اسمبلی سےمعافی مانگیں. واضح رہے کہ حلیم عادل شیخ نے کل پیپلز پارٹی کی خواتین اراکین پر چوری کا الزام لگایا تھا.

  • بھارت عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کا سنجیدگی سے جواب دے، میر واعظ‌ عمر فاروق

    بھارت عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کا سنجیدگی سے جواب دے، میر واعظ‌ عمر فاروق

    حریت کانفرنس جموں‌ کشمیر (ع) کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے مذاکرت کیلئے کی جانے والی پیش کش پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں انہوں‌ نے کہاکہ حریت کانفرنس نے ہمشہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خاطر مذاکرات کی حمایت کی ہے. یو این کی قراردادوں‌ کے مطابق اس متنازع مسئلہ کے حل کیلئے بھارت، پاکستان اور کشمیریوں کی حقیقتی قیادت پر مشتمل مذاکرات سے ہی تنازع کشمیر حل کرنا ممکن ہے.

    انہوں‌ نے کہاکہ حریت کانفرنس کے موقف میں‌ کوئی تبدیلی نہیں‌ آئی، ہم سمجھتے ہیں‌ کہ اس مسئلہ کا کوئی فوجی حل نہیں‌ ہے کہ بلکہ اسے صرف مذاکرات سے ہی حل کیا جاسکتا ہے.

    واضح رہے کہ بھارت ہمیشہ مذاکرات کے حوالہ سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتا آیا ہے اور اب بھی پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کا مثبت جواب نہیں‌ دیا جارہا.

  • شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، بجٹ منظوری روکنے کیلئے حکمت عملی طے کر لی

    شہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، بجٹ منظوری روکنے کیلئے حکمت عملی طے کر لی

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہو اہے جس میں‌ بجٹ کی منظوری روکنے کیلئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا. اجلاس میں شاہد خاقان عباسی،خواجہ آصف،احسن اقبال، رانا تنویر اور رانا ثناءاللہ نے شرکت کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں مریم اورنگزیب،مرتضیٰ جاوید عباسی،سردارایازصادق اور خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوئے. اس موقع پر شہباز شریف کی طرف سے اراکین کو بجٹ اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی. اجلاس میں اے پی سی ایجنڈے سے متعلق امور پر بھی اراکین کو بریفنگ دی گئی. بجٹ اجلاس پر بھی شہباز شریف نے اراکین کو بریفنگ دی گئی.

    شہباز شریف نے اراکین کو ہدایا ت جاری کی ہیں‌ کہ وہ کٹوتی کی تحاریک پربحث میں بھی بھرپورانداز میں شرکت کریں. انہوں نے کہاکہ بجٹ عوام دشمن ہے بجٹ منظوری کا راستہ روکیں گے.

  • بلاول بھٹو کا ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام، فوج کی پولنگ بوتھ  کے اندرتعیناتی کی بھی مخالفت کر دی

    بلاول بھٹو کا ضمنی الیکشن میں دھاندلی کا الزام، فوج کی پولنگ بوتھ کے اندرتعیناتی کی بھی مخالفت کر دی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کمرٹوٹ گئی اب فوج کواندربٹھانے کی کیا ضرورت ہے؟ فوج کوپولنگ بوتھ کے اندرتعینات نہ کیاجائے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ جب فوج پولنگ اسٹیشن کےاندرہوگی توالیکشن متنازع ہوں گے، فوج ایک اہم ادارہ ہےہم اس کی عزت کرتےہیں، حکومت اداروں کومتنازع نہ بنائے، حکومت کاواضح پیغام ہےتحریک انصاف میں شامل ہویاجیل جاؤ،

    انہوں نے کہاکہ حکومت کےپاس وقت اور فنڈز موجودہیں ، وفاقی حکومت کاصوبوں کیساتھ رویہ ٹھیک نہیں، وفاق سندھ کےفنڈزنہیں دے رہا، یہ صوبائی حکومت کےتمام اختیارات واپس لینا چاہتےہیں، حکومت کاضمنی الیکشن میں دھاندلی کاسلسلہ جاری ہے ، اب تک حکومت نےاس مسئلےپرکوئی جواب نہیں دیا، پیپلزپارٹی نےجنرل الیکشن کامعاملہ سینیٹ میں اٹھایاتھا،،فوج کوپولنگ بوتھ کےاندرتعینات نہ کیاجائے.

    ان کا کہنا تھا کہ جو ظلم کیا جا رہا ہے اس کو بے نقاب کریں گے.

  • شریف خاندان نے این آر او کیلئے عرب ملک سے رابطہ کیا تو کیا جواب ملا؟ عمران خان نے بڑا انکشاف کر دیا

    شریف خاندان نے این آر او کیلئے عرب ملک سے رابطہ کیا تو کیا جواب ملا؟ عمران خان نے بڑا انکشاف کر دیا

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریف خاندان نے ایک عرب ملک سے این آر او دلوانے کیلئے رابطہ کیا تاہم عرب سربراہ مملکت نے صاف جواب دے دیا اور کہا کہ یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ہم اس میں مداخلت نہیں‌ کر سکتے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آئی ہے. اس اجلاس میں این آر او کا تذکرہ ہوا جس پر عمران خان نے کہاکہ مجھے خدشہ تھا کہ شاید ترکی کے صدر طیب اردگان نواز شریف کی حمایت کریں‌ گے تاہم انہوں نے اس سلسلہ میں میرے ساتھ کوئی بات چیت نہیں‌ کی.

    وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے دوران صاف طور پر کہا کہ کسی کو این آر او نہیں‌ دیا جائے گا. ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس اطلاع ہے کہ شریف خاندان میں سے کسی نے عرب ملک کے ساتھ رابطہ کیاہے لیکن عرب ملک کے سربراہ نے کہاہے کہ یہ پاکستان کااندرونی معاملہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان جتنے مرضی رابطے کر لے لیکن کسی کو این آر او دینے کا سوال ہی پیدا نہیں‌ ہو تا.

    واضح‌ رہے کہ اس سے پہلے یہ خبریں‌ منظر عام پر آتی رہی ہیں‌ کہ شریف خاندان این آر او کیلئے کوشش کر رہا تاہم مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ان خبروں‌ کی تردید کی ہے.

  • سعودی عرب نے پاکستانی عازمین حج کوسہولت فراہم کرنےکا اعلان کردیا ،امیگریشن لینڈنگ کارڈ کی شرط ختم

    سعودی عرب نے پاکستانی عازمین حج کوسہولت فراہم کرنےکا اعلان کردیا ،امیگریشن لینڈنگ کارڈ کی شرط ختم

    اسلام آباد/ریاض:سعودی عرب کا پاکستانی عازمین حج کو سہولت دینے کا فصلہ کرلیا . پاکستانی حجاج کرام کے لیے امیگریشن لینڈنگ کارڈ کی شرط ختم کردی.اطلاعات کے مطابق سعودی جنرل اتھارتی آف سول ایوی ایشن نے اس فیصلے پر عمل درآمد کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستانی حجاج کرام کو امیگریشن لینڈنگ کارڈ کے شرط سے مستثنیٰ‌قرار دے کر بہت سی مشکلات ختم کررہا ہے.

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ کے دوران ان سے یہ درخواست کی تھی کہ سعودی عرب پاکستانی حجاج کرام کے لیے امیگریشن کو آسان تر بنانے کےلیے مناسب اقدامات کرے .عمران خان نے محمد سلمان کو یہ درخواست کی تھی کہ وہ پاکستان سے سعودی عرب سفر کرنے والے افراد کے لیے امیگریشن کی شرائط ختم کرکے ان کے سفر کو آسان سے آسان تر کردے

  • دس قومی خواتین کرکٹرز کیلئے ایک سال کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، ندا ڈار اور ثناء میر اے کیٹگری میں شامل

    دس قومی خواتین کرکٹرز کیلئے ایک سال کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، ندا ڈار اور ثناء میر اے کیٹگری میں شامل

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے دس قومی خواتین کرکٹرز کے لئے ایک سال کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے. سینٹرل کنٹریکٹ تین کیٹیگریز میں دیا گیا ہے . اے کیٹیگری میں ندا ڈار اور ثنا میر شامل ہیں .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق بی کیٹیگری میں عالیہ ریاض، بسمہ معروف، جویریہ ودود، نشرہ سندھو ، سدرہ آمین اور سدرہ نواز شامل
    ہیں. اسی طرح ڈیانا بیگ اور ناہیدہ خان سی کیٹیگری میں شامل ہیں. ویمن کرکٹرز کی مراعات میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے. یہ کھلاڑی انٹرنیشنل ٹریول کے دوران بزنس کلاس میں سفر کریں گی.

    ویمن کرکٹرز سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق اے کیٹیگری کی میچ فیس میں 20 فی صد، بی کیٹیگری میں 18 عشاریہ پانچ فی صد اور سی کیٹیگری میں 18 فی صد اضافہ کردیا گیا ہے. کھلاڑیوں کے ڈیلی الاونس میں سو فی صد اضافہ کردیا گیا ہے. انٹر نیشنل ٹورز کے دوران کھلاڑیوں ڈیلی الاونس میں پچاس فی صد اضافہ کیا گیا ہے. ڈومیسٹک میچز میں ویمن کرکٹرز کی فیس دس ہزار روپے کردی گئی ہے.

    واضح رہے کہ نیا سینٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی سے نافذ العمل ہوگا.

  • کم عمری کی شادی رجسٹرڈ کرنے والے نکاح خواں کیخلاف مقدمہ درج اور لائسنس معطل کیا جائے، ہائی کورٹ

    کم عمری کی شادی رجسٹرڈ کرنے والے نکاح خواں کیخلاف مقدمہ درج اور لائسنس معطل کیا جائے، ہائی کورٹ

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کم عمری شادی کیس کا فیصلہ سنا دیا اور کہا ہے کہ کم عمری کی شادی رجسٹرڈ کرنیوالے نکاح خواں کیخلاف پولیس کارروائی کرے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے فیصلہ میں فاضل عدالت نے قرار دیا کہ کم عمری کی شادی رجسٹرڈ کرنیوالےنکاح خواں کالائسنس معطل کیا جائے. اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے کی کاپی آئی جی ، چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی بھجوانے کا حکم دیا اور کہا ہے کہ آئی جی اورچیف کمشنر اسلام آباد فیصلے پرعمل کروائیں.

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کم عمری کی شادی رجسٹرڈکرنا قانوناًجرم ہے. لڑکی اغوا کےمقدمے میں شادی کاعنصر سامنےآئے تو پولیس لڑکی کی عمرکاتعین کرے. اسلام آباد میں 3 نکاح خواں سب کوملے ہوئے ہیں. مختلف مقدمات میں بھی ان 3 نکاح خوانوں کا ہی نام آتا ہے. ایک نکاح خواں کےخلاف 28 پرچےہیں.

    واضح‌ رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے آج کم عمری شادی کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے.

  • ایران میں عدم استحکام پاکستان کی سلامتی کیلئے تباہ کن ہو گا، افغان امن عمل بھی متاثر ہو گا. شاہ محمود قریشی

    ایران میں عدم استحکام پاکستان کی سلامتی کیلئے تباہ کن ہو گا، افغان امن عمل بھی متاثر ہو گا. شاہ محمود قریشی

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران پر پابندیوں‌ کے تناظر میں‌ ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکہ اور ایران کے مابین بڑھتے ہوئے تنازعہ پر سخت تشویش ہے. ایران میں‌ کسی قسم کی عدم استحکام کی صورتحال پاکستان کیلئے بھی تباہ کن ہو گی. ایران امریکہ صورتحال اس وقت عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ بنتی جارہی ہے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین صرف ہمارا روایتی حلیف ہی نہیں‌ بلکہ ہمارا معاشی شراکت دار بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے امریکہ اور طالبان کے مذاکرات میں اپنا کردارا دا کیا ہے۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاک بھارت تنازعہ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بعض‌ملکوں نے انڈیا کو حساس ٹیکنالوجی دے کر امتیازی سلوک کیا ہے جسے ہم درست نہیں‌ سمجھتے. پاکستان میں دہشت گردی میں انڈیا کے کردار اور بھارت کے دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے سنجیدہ امور ہمارے علم میں ہیں۔ پاکستان اور بھارت میں ہتھیاروں کا بڑھتا عدم توازن علاقائی تذویراتی استحکام خطرے میں ڈال رہا ہے۔

    پاکستانی وزیر خارجہ نے امریکہ کے لڑاکا طیاروں‌ کے خلیج فارس میں آنے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ امن کیلئے خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایران پر حملہ کیا تو افغان امن عمل پر بھی تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ واضح‌ رہے کہ ان دنوں ایران اور امریکہ کے مابین تنازعہ بہت بڑھ چکا ہے اور امریکی صدر نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں‌ کو بھی اعلان کیا ہے.