Baaghi TV

Blog

  • ایک ایک  پیسے کا حساب لیا جائے گا،کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا،کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کا دبنگ اعلان

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نوازشریف اورآصف زرداری کےدور میں اخراجات پرتفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی گئی کہ نوازشریف کےدورمیں 1421.5 ملین غیرملکی دوروں پرخرچ ہوئے، سابق صدر آصف زرداری کےغیر ملکی دوروں پر183.5 ملین روپےخرچ ہوئے.

    وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سابق حکمران قومی خزانےسے پرتعیش دورے کرتے رہے،ملک اورقوم کو ان غیرملکی دوروں سے کیا حاصل ہوا ؟سابق ادوار میں خرچ ہوئے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا،

    وفاقی کابینہ کےاجلاس میں ایف آئی اے ری اسٹرکچرنگ پر تفصیلی بریفنگ کے علاوہ سول سروسز اصلاحات کمیٹی کی تجاویز پر بھی رپورٹ پیش کی گئی

     

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے اداروں پر حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا ,اداروں کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ن لیگ کی جانب سے اداروں پر حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے، ن لیگ ماضی میں بھی عدلیہ پر دباو ڈالتی ہے، یہ نیا پاکستان ہے، اب ایسا نہیں چلے گا، اپوزیشن کا کوئی حربہ کارگر ثابت نہیں ہو گا .

  • سعودی لڑکی نے ایک انوکھے  چیلنچ  میں تمغہ جیت لیا.

    سعودی لڑکی نے ایک انوکھے چیلنچ میں تمغہ جیت لیا.

    سعودی لڑکی نے ایک انوکھے چیلنچ کھیل میں تمغہ جیت لیا.

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں Bottle Cap Challenge یعنی ڈھکن کھول چیلنج کی دھوم ہے۔ اس حوالے سے ایک سعودی دوشیزہ مشاعل العتیبی نے باٹل کیپ چیلنج کو کامیابی سے پورا کر کے خوب داد وصول کی ہے تاہم ان کا انداز سب سے انوکھا رہا۔ عام طور سے باٹل کیپ چیلنج کا مقصد فلائنگ کِک کے ذریعے بوتل کو گرائے بغیر بوتل کے ڈھکن کو اڑانا ہوتا ہے۔ البتہ مشاعل نے تیر اندازی کے ذریعے اس چیلنج کو پورا کیا۔

    باٹل کیپ چیلنج کا آغاز سب سے پہلے مکسڈ مارشل آرٹس کے ایتھلیٹس نے شروع کیا تھا۔ اس کے بعد ہالی وڈ اداکار جیسن اسٹیتھم نے اس چیلنج کو اپنایا اور اب یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔

    مشاعل العتیبی Kindergarten کے شعبے میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتی ہیں۔ وہ تیر اندازی کے کھیل میں سعودی عرب کی پہلی خاتون چیمپین ہیں۔ مشاعل کو بچپن سے ہی اس کھیل سے عشق تھا جس کے میدان میں انہوں نے کئی چیمپین شپس جیتیں اور متعدد کامیابیوں کو گلے لگایا۔ مشاعل نے انتھک محنت جاری رکھی اور اب وہ 70 میٹر کے فاصلے تک تیر پھینکنے پر عبور حاصل کر چکی ہیں۔

    مشاعل نے واضح کیا کہ تیر اندازی کی چیمپین شپ دو طرح کی ہوتی ہیں۔ ایک آؤٹ ڈور جو اوپن ہال میں ہوتی ہے اور یہاں 70 میٹر کا فاصلہ ہوتا ہے۔ دوسری اِن ڈور جہاں تیر اندازی کے لیے فاصلہ 18 یا 10 میٹر ہوتا ہے۔

    مشاعل کے مطابق اس نوعیت کا کھیل صبر، ارتکاز، یکسوئی اور خود اعتمادی سکھاتا ہے۔ تیراندازی ایک مثبت توانائی کا ذریعہ ہے جو کھیلوں کی روض اور دوسروں کی مدد کے جذبے کو تقویت پہنچاتا ہے۔

    نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں تیزی سے وائرل ہونے والا بوتل کیپ چیلنج نہ صرف قبول کر لیا بلکہ اسے پورا بھی کر دیا۔ ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کے کئی اداکار اس چیلنچ کو قبول کر چکے ہیں۔

  • نوازشریف کیلئے جاتی امرا سے مضرصحت کھانا آ رہا تھا،شہباز گل

    نوازشریف کیلئے جاتی امرا سے مضرصحت کھانا آ رہا تھا،شہباز گل

    وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ نوازشریف کیلئے جاتی امرا سے مضرصحت کھانا آ رہا تھا، حکومت بھوک ہڑتال اوردھرنوں کی دھمکیوں سےنہیں ڈرتی.

    ویڈیو کے بعد نواز کی سزا ختم ہو چکی، مزید ویڈیوز بھی موجود ہیں، عباسی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ نوازشریف کا باقاعدگی سے چیک اپ کیا جا رہا ہے،21کارڈیالوجسٹ بھی تعینات ہیں، بیگم صفدرنوازشریف کی صحت پراپنی سیاست چمکاناچاہتی ہیں،مریم صفدرشوق سےعدالت جائیں،خلاف قانون کچھ نہیں ہوسکتا،حکومت بھوک ہڑتال اوردھرنوں کی دھمکیوں سےنہیں ڈرتی،

    بچہ بچہ سمجھتا ہے،ویڈیو کے بعد سچ باہرآ گیا ،خورشید شاہ

    جج صاحب تھینک یو ویری مچ، آپ نے ویڈیو کا انکار نا کر کے اس کی تصدیق کر دی، مریم نواز

    شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ دل کے مریض کوروزانہ گوشت اورانڈے کھلائےجا رہے تھے، جیل مینوئل میں گھرسےکھانا منگوانےکی اجازت نہیں ہے،نوازشریف عدالت سے سزا یافتہ قیدی ہیں،نوازشریف سےجیل مینوئل کےمطابق سلوک ہوگا÷

    نواز شریف کا پرہیزی کھانا بند، جیل کا کھانا کھا رہے ہیں یا نہیں، حکام نے بتا دیا

    واضح رہےنواز شریف کے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا گیا

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    ڈاکٹرعدنان نواز شریف کا ذاتی معالج نہیں بلکہ…..شہباز گل نے کر دیا انکشاف

    شہباز گل نے مزید کہا کہ حکومت نے نوازشریف کوپرہیزی کھانا فراہم کرنےکافیصلہ کیا ہے، اس حوالہ سے ماہرین کا بورڈ تشکیل دیا ہے،ماہرین نے بلڈپریشراورشوگرکیلئےادویات تجویزکیں اورروزانہ ورزش کامشورہ دیا ،کھانےمیں نمک اورپروٹین کی مقدارکم کروائی ، چکنائی منع کی ہے، میڈیکل بورڈنےجیل عملےکی نگرانی میں صحت افزاخوراک کاچارٹ تیارکیاہے،

    عدالت نے نواز شریف کے ذاتی معالج پر لگائی پابندی

    واضح رہے کہ چند روز قبل پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں گھر سے کھانا منگوانے پر پابندی عائد کر دی ہے،اس سلسلے میں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ نوازشریف عدالت سے سزایافتہ قیدی ہیں، جیل مینول کے مطابق ان کے ساتھ سلوک ہوگا. مریم نواز نے بھی کھانے پر پابندی کے خلاف احتجاج کیا ہے اور بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے.

  • آرمی چیف کو تمغہ جمہوریت دیا جائے، اسمبلی میں قرارداد

    آرمی چیف کو تمغہ جمہوریت دیا جائے، اسمبلی میں قرارداد

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تمغہ جمہوریت دیا جائے، مطالبہ سامنے آ گیا

    وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی‌ صورتحال پر بات چیت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کو تمغہ جمہوریت دینے کے لئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی گئی ہے، قرارداد تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ہارون گل نے جمع کروائی.

    آرمی چیف نے کیا عمرہ ادا، سعودی حکومت نے ایسا کام کیا کہ جان کر ہر پاکستانی خوش ہو جائے

    پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملکی سلامتی کے لیے بطور پروفیشنل سولجر کردارادا کرنے پر انہیں تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لیے بھی جنرل قمرجاوید با جوہ کے غیر جانبدارانہ کردار کوسراہتا ہے۔

    آرمی چیف مشکل ملکی معاشی حالات سے کامیابی سےنکلنے کیلئے پراُمید

    قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو جمہوریت کی بقا، اس کے استحکام اور ملک کے جمہوری اداروں کے تحفظ پر تمغہ جمہوریت سے نوازا جائے.

    واضح رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے سپہ سالار ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی کیریئر کا آغاز 16 بلوچ ریجمنٹ سے اکتوبر 1980ء میں کیا تھا۔ وہ کینیڈا اور امریکا کے دفاعی کالج اور یونیورسٹیوں سے پڑھ چکے ہیں۔ وہ کوئٹہ میں انفرینٹری اسکول میں انسٹریکٹر کے طور پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ وہ کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی کمانڈ سنبھال چکے ہیں۔وہ راولپنڈی کی انتہائی اہم سمجھی جانے والی کور دہم کو بھی کمانڈ کرچکے ہیں۔ نئی تعیناتی سے قبل وہ جی ایچ کیو میں جنرل ٹرینیگ اور ایولیوشین کے انسپکٹر جنرل تھے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے ضرب عضب کے بعد دہشت گردی کے خلاف آپریشن رد الفساد کا آغاز کیا، کچھ دن قبل انہوں نے معیشت کے حوالہ سے بیان دیا جسے عوامی حلقوں میں سراہا گیا.

  • مریم نواز کو  احتساب عدالت سے بلاوا آگیا

    مریم نواز کو احتساب عدالت سے بلاوا آگیا

    مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے طلب کر لیا

    تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر مریم نواز کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ احتساب عدالت نے مریم نواز کو 19 جولائی کو طلب کرلیا۔
    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو نوٹس جاری کیا۔ نیب نے مریم نواز کیخلاف جعلی دستاویزات پر ٹرائل کیلئے درخواست دی۔ نیب کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی پیش کردہ ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوئی۔

    واضح رہے کہ 5 جولائی 2018 کو احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 10 برس قید بامشقت، مریم نواز کو 7 برس قید جب کہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی۔ 19 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا معطل کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔
    خیال رہے کہ مریم نواز کو پارٹی میں عہدہ ملنے پر الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی نے دارخوست دائر کر رکھی ہے

  • سُپر سٹار  پارٹ  3

    سُپر سٹار پارٹ 3

    جی ہاں فلم کے ڈائریکٹر کا “لے” یعنی تال یا جس کو انگریزی میں “ٹیمپو” کہتے ہیں میں ہونا بہت ضروری ہیں
    ہر کامیاب ڈائریکٹر نے اپنی فلم کی ٹیمپو ایسی سیٹ کی کہ دیکھنے والا فلم میں ڈوبتا ہی چلا گیا اور اس طرح فلم دیکھنے والا اپنے آپ کو بھی اس فلم کا حصہ یعنی کردار سمجھنے لگا یوں فلم دیکھنے والے کے دل کے قریب ہو گئی

    اور اگر ڈائریکٹر کو “ٹیمپو” کا ہی نہیں پتہ تو وہ کبھی کامیاب ڈائریکٹر نہیں بن سکتا اسی طرح یہ بات ایڈیٹر پر بھی لاگو ہے سو ایڈیٹر کا بھی “لے “ میں ہونا اتنا ہی ضروری ہے جتنا ایک ایکٹر یا ڈائریکٹر کا !!!

    تو ایک بات تو کلیر ہو گئی کے اگر آپ کو اس شعبہ یعنی شوبز میں آنا ہے تو آپکی میوزک سے جان پہچان ہونا بہت ضروری ہے چاہے آپ ایکٹر ہوں ڈائریکٹر ہوں یا آپ ایڈیٹر ہوں آپ ساتھ والے ملک کی مثال لے لیں راج کپور سے لے کر سنجے لیلا بھنسالی تک جن ڈائریکٹرز نے باقائدہ موسیقی کو جان پہچان کی حد تک سیکھا وہ ہی کامیاب فلم بنا پائے بلکہ ان ڈائریکٹرز نے اپنی فلموں کے کئی گانوں کی دُھنیں تک خود بنائیں اور وہ سُپر ڈوپر ہٹ بھی ہوئیں

    ہمارے ہاں سہکھنے والوں کی بہت کمی ہے اور جو لوگ اپنا کام سیکھ کر سمجھ کر رہے ہیں وہ کامیاب بھی نظر آتے ہیں آپ لوگوں نے کبھی ایک بات نوٹ کی کہ ہمارے ڈرامہ یا فلم میں جتنے لوگ کامیاب ہوئے انکا تعلق بھی میوزک سے ضرور رہا،

    ہمارے ملک کے نامور بہت ہی مشہور ہیرو شان نے بھی اپنی اداکاری میں جان ڈالنے کے لئے موسیقی کو اتنا سیکھا کہ وہ اپنے کیریکٹر میں ڈائلاگ ڈلیوری سے لے کر اپنے فٹ ورک تک وہ سارے رنگ بھر سکیں جو اس کیریکٹر کی ڈیمانڈ ہیں انکو اس بات کی بہت پہلے سمجھ آگئی تھی انھیں اپنی ایکٹنگ میں رنگ بھرنے کے لئے میوزک کو ساتھ ضرور رکھنا ہوگا
    ایسے ہی فواد خان اور علی ظفر کو دیکھ لیں وہ بھی آتے ہی اس لیے کامیاب ہو گئے کیوں کہ وہ میوزک انڈسٹری سے تھے تو انکی ایکٹنگ میں وہ سارے رنگ موجود تھے جو ایک اجھے ایکٹر میں ہونے چاہئے اس لئے لوگوں نے انکے کام کو پسند کیا

    تو یہ بات ہماری آجکل کی اداکاراوں میں صرف ماہرا خان کو سمجھ آئی ہے وہ بھی اپنے کام میں اور بہتری لانے کے لئے دن رات محنت کر رہی ہیں اور لوگوں کے دلوں پر چھا رہی ہیں اسی طرح نئی آنے والی تمام اداکاراوں کو بھی چاہئے کہ وہ بھی محنت کریں اور اگر ماہرا خان کی طرح کامیاب ہونا چاہتی ہیں تو ان کی طرح اداکاری کے سارے رنگ اپنے ساتھ لے کر چلیں

    اداکاری مختلف رنگوں کا امتزاج ہے جیسے ایکسپریشن ، ڈائلاگ ، ڈانس ، “لے”، اور ٹائمینگ ان سب رنگوں کو ملا کر جو ایک رنگ بنتا ہے اس رنگ کا نام ہے “اداکاری”

  • فردوس عاشق اعوان کی طبیعت خراب، ہسپتال داخل

    فردوس عاشق اعوان کی طبیعت خراب، ہسپتال داخل

    وزیراعظم کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو دوا کھانے پر ری ایکشن ہوا، انھوں نے نے گلے کی تکلیف پر اینٹی بائیوٹک گولی کھائی تھی، طبیعت ناساز ہونے پر انھیں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ 24 گھنٹے ہسپتال میں زیر علاج رہیں گی

  • آزادی اظہار رائے کا ہر قیمت پر تخفظ کیا جائے گا

    آزادی اظہار رائے کا ہر قیمت پر تخفظ کیا جائے گا

    الیکٹرانک میڈیا کلب سرگودھا کے چیئرمین ندیم خان صدر سیف خان جنرل سیکرٹری جنید خان نے اور ممبر الیکٹرانک میڈیا کلب عمیر ضیاء نے تین ٹی وی چینلز کی بندش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا، کیپیٹل ٹی وی، 24 نیوز اور ابتک ٹی وی کی بندش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں صحافت اور آزادی اظہار رائے کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، لیکن ایسی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی
    ،الیکٹرانک میڈیا کلب سرگودھا کے عہدیداران کا ان ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج کریں گے اور اگر ان کا سد باب نہ کیا گیا تو پھر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔۔الیکٹرانک میڈیا کلب سرگودھا

  • شجاع آباد : نوجوان لڑکی کی لاش برآمد

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی) راجہ رام کے علاقے شاہ موسٰی میں گھر سے 23 سالہ لڑکی کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش ملی ہے تھانہ راجا رام پولیس نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے لڑکی کی لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ رانا اظہر منیر باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • موٹروے پولیس کی بڑی کاروائی لاکھوں کی مالیت کا سامان پکڑ لیا

    موٹروے پولیس کی بڑی کاروائی لاکھوں کی مالیت کا سامان پکڑ لیا

    موٹروے پولیس نے ساٹھ لاکھ روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان پکڑ لیا
    تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے موٹروے پولیس نے کلرکہار کے قریب موٹروے پر بس نمبر LES 333 کو روکنے کا اشارہ کیا لیکن بس ڈرائیور نے بس موقع سے بھگا دی جس پر موٹروے پولیس کی جانب سے بس کا تعاقب کیا گیا کافی تگ و دو کے بعد بس ڈرائیور نے بس کو سائیڈ میں روکا اور ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی
    بس میں 4 ملزمان سوار تھے جس میں سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
    ملزمان میں عبدالقادر آدم خان اور عبدالرحیم شامل ہیں چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے
    مزید بس کی تلاشی لینے پر بس میں سے تقریبا 60 لاکھ مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد ہوا بس پشاور سے لاہور کی جانب جا رہی تھی
    ملزمان بمعہ نان کسٹم پیڈ سامان مزید قانونی کارروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا DIG موٹروے زون اشفاق احمد نے افسران کی اس کارروائی کو سراہتے ہوے
    شاباش دی اور تعریفی اسناد کے ساتھ کیش انعام کا بھی اعلان کیا