Baaghi TV

Blog

  • نیوزیلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    نیوزیلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزیلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے.

    نیوزیلینڈ کے کپتان کہتے ہیں کہ اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے. بھارت کے خلاف ٹیم میں کوئی تبدیلی نیں کی گئی. بھارت مضبوط ٹیم ہے اور جارحانہ کھیل پیش کرنا ہوگا.

    بھارت کی پوزیشن بہت مضبوظ ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے. آسٹریلیا کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست نے آسٹریلیا کو پہلے سے دوسرے نمبر پر کر دیا.

    بھارتی ٹیم کے کپتان کوہلی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے.

  • سیالکوٹ میں ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا رہی ہیں ،

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی) ضلع میں ڈکیتی اور چوری کی روز بروز بڑھتی ہوئی وارداتیں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا رہی ہیں
    ضلع بھر میں پولیس کی جانب سے کہیں کوئی ناکہ بندی دیکھنے کو نہیں مل رہی،،،
    نہ ہی کسی تھانہ سے کسی گینگ کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کی اطلاعات ملی ہیں چند روز قبل سٹی سرکل کے تھانہ حاجی پورہ نے تین رکنی گینگ گرفتار کیا تھا اسکے علاقہ ضلع بھر کے باقی تھانوں میں خاموشی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں -پولیس کو عوام کے جان و مال کے تحفظ میں اپنی کاکردگی دکھانا ہو گی ورنہ ضلع میں قائم ڈاکو راج ضلع کو لوٹ لے گا-ضلع میں پانچ ڈی ایس پی وہ تعینات ہیں جو بطور ایس ایچ او اپنی تعیناتی کے دوران شہر میں امن قائم کئے رکھا کرتے تھے اور انکی بطور اسٹیشن ہائوس آفیسر تعیناتی سے جرائم پیشہ افراد راہ فرار اختیار کئے کرتے تھےپانچوں ڈی ایس پی ضلع کے اہم سرکل پر تعینات ہیں ڈی ایس پی سی آئی اے شاہد اکرام شیخ متعدد تھانوں میں ایس ایچ او رہے۔ڈی ایس پی صدر سرکل عرفان الحق سلہریا جس تھانے میں ایس ایچ او تعینات ہوتے جرائم پیشہ عناصر اس تھانے کی حدود سے فرار ہو جاتے۔ڈی ایس پی سٹی سرکل رانا ندیم طارق جن کو لوگ سفارش کرواتے ڈرتے تھے اور میرٹ پر کام کرتے چاہے کچھ بھی ہو جائے۔ڈی ایس پی سمبڑیال رانا زاہد بھی متعدد تھانوں میں ایس ایچ او رہے( آج کل دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور زیر علاج ہیں۔پانچویں ڈی ایس پی پسرور سرکل شیخ الیاس شاعرانہ مزاج رکھتے ہیں اور وہ بھی سیالکوٹ کے مختلف تھانوں میں ایس ایچ او رہ چکے ہیں ۔ان تمام افسران کے ضلع میں ہونے کے باوجود موجودہ ایس ایچ اوز کی جانب سے کاکردگی نہ دکھانا اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری نہ ہونا موجودہ ایس ایچ اوز کی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہےڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ملک نوید بھی سیالکوٹ کے مختلف تھانوں میں ایس ایچ او تعینات رہے اور جرائم پیشہ عناصر کو ٹریس کرنے میں مہارت رکھتے تھے ڈی ایس پی ٹریفک مظہر فرید بھی سیالکوٹ سے بخوبی واقف ہیں البتہ ڈی ایس پی ڈسکہ کی دوسری تعیناتی ہے

  • ایک بار پھر متعدد ہوٹلز اور بیکری پلانٹ سیل۔

    ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی میجر ( ر ) بشیر احمد کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد ہوٹلز اور بیکری پلانٹ کو سیل کردیا اور جرمانے بھی کیئے پیر کے روز ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نقیب اللہ ناصر کی سر براہی میں بی ایف اے کی آپریشنل ٹیم نے معائنہ کرتے ہوئے صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ، گندگی ،حشرات کی موجود گی ، ناخوشگوار بدبو اور عوام کو غیر معیاری و غیر محفوظ اشیاءکی فروخت پر کراچی بریانی ہاؤس ، سردار ہوٹل اور جمشید بیکری پلانٹ کو فوری طور پر سیل جبکہ جدون ہوٹل کو 10 ہزار ، نیو گلستان ہوٹل کو 5ہزار اور پیالہ ہوٹل کو 5ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ۔مزید براںفوڈ اتھارٹی حکام نے شاہ ولی ہوٹل ، سرحد ہوٹل اور مونا ل ہوٹل کوحفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر وارننگ نوٹسز جاری کیئے جبکہ گلشن کڑاہی اور چمن خان پشاوری چپلی کباب کو صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور معیاری اشیاءکے استعمال کو یقینی بنانے تک اشیاءخورد و نوش کی تیاری و فروخت جاری نہ رکھنے کے احکامات دیئے گئے ۔

  • سی ای او ایجوکیشن کا سرکاری گاڑی کا غیر قانونی استعمال،ویڈیو باغی ٹی وی کو موصول

    سی ای او ایجوکیشن کا سرکاری گاڑی کا غیر قانونی استعمال،ویڈیو باغی ٹی وی کو موصول

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سی ای او ایجوکیشن کا سرکاری گاڑی کا غیر قانونی استعمال،پٹرول کی مد میں 6ماہ سے سرکاری خزانہ کو لاکھوں کا ٹیکہ لگا دیاویڈیو باغی ٹی وی نے حاصل کر لی ،TA/DAاور غیر قانونی وزٹ ڈال کر بھی گھپلوں کا انکشاف،سومواروالے دن سیکرٹری ایجوکیشن کو حاضری رپورٹ بھی بوگس جانے لگی،ضلع چنیوٹ پولیس نے تیز رفتاری پر چالان کر دیا،ڈپٹی کمشنر،کمشنر سرگودھا ڈویثرن،سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب،وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سی ای او ایجوکیشن سرگودھا ریاض قدیر بھٹی نے پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن مکاؤ مہم کی دھجیاں بھکیر تے ہوئے پٹرول کی مد میں سرکاری خزانہ کو عرصہ 6ماہ میں لاکھوں کا چونا لگا چکے ہیں موصوف جب سے سی ای او ایجوکیشن سرگودھا تعینات ہوئے ہیں ہر ہفتہ کو سرکاری گاڑی نمبر SGP-950میں گاڑی کی ٹینکی بھروا کر اپنے ذاتی استعمال کے لئے گھر لے جاتے ہیں اور ہرسوموار کو واپس آجاتے ہیں جبکہ سوموار والے دن سیکرٹری ایجوکیشن کو حاضری رپورٹ بھی بوگس بھجوائی جاتی ہے جبکہ ان کی خاندانی فوتگی پر ڈپٹی ڈی ای او زنانہ کی سرکاری گاڑی بھی چا ر دن کے لئے مامو ں کانجن ان کے استعمال میں رہی موصوف ٹی اے ڈی کے لالچ میں سکولوں کے وزٹ بھی بوگس ڈالتے ہیں اور جب میانوالی سے سرگودھا ٹرانسفر ہو کر جوائن ہوئے تو انہوں نے فیملی شفٹ کے لئے 1لاکھ 15ہزار کا ٹی اے ڈی وصول کیا تھا حالانکہ ان کی فیملی بھی شفٹ نہ ہو ئی تھی موصوف ماموں کانجن کے رہائشی ہیں گزشتہ روز جب سرکاری گاڑی پر گھر جانے کے لئے نکلے تو ضلع چنیوٹ پولیس نے تیز رفتاری پر ان کا چالان کر دیاجس کی ویڈیو باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

  • ویڈیو کے بعد نواز کی سزا ختم ہو چکی، مزید ویڈیوز بھی موجود ہیں، عباسی

    ویڈیو کے بعد نواز کی سزا ختم ہو چکی، مزید ویڈیوز بھی موجود ہیں، عباسی

    مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ کرنے والے جج نے ویڈیو میں اعتراف کر لیا ،اب نوازشریف کےخلاف فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں رہی،مقدمہ عوام کے سامنے رکھ دیا ہے،عدلیہ کو نوٹس لینا پڑےگا،ہمارے پاس ایسی اور بھی ویڈیوز موجود ہیں،احتساب کی حقیقت بھی عوام کے سامنے آچکی ہے .

    ن لیگ کی طرف سے جاری ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: مراد سعید

    اے پی سی حکومت پر دباو ڈالنے کے لئے ہے، مراد سعید

    سوات آپریشن ہوا تو کس کی حکومت تھی،چیک پوسٹ پر حملہ کا حکم رکن اسمبلی نے دیا، مراد سعید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ویڈیو پیش کی کسی پر الزام نہیں لگایا،ویڈیو احتساب کے عمل پر سوالات اٹھاتی ہے ،ویڈیو میں جج صاحب کہتے ہیں کہ فیصلہ دباوَ میں دیا،ویڈیو کے بعد نواز شریف کی سزا قانونی اور اخلاقی طور پر ختم ہو چکی .

    بچہ بچہ سمجھتا ہے،ویڈیو کے بعد سچ باہرآ گیا ،خورشید شاہ

    جج صاحب تھینک یو ویری مچ، آپ نے ویڈیو کا انکار نا کر کے اس کی تصدیق کر دی، مریم نواز

    شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ویڈیو ریلیز کرنے کے چند منٹ بعد حکومتی ترجمانوں نے کہانیاں شروع کر دیں ، ویڈیو کے بعد حکومتی ترجمان جج کی وکالت میں سامنے آگئے .حکومت نےفارنزک آڈٹ کرایا ان کوپتہ چلاکہ ویڈیوحقائق پرمبنی ہے، چاردن بعدخیال آیا کہ ویڈیوکاحکومت سےکوئی تعلق نہیں ،60،70پیشیوں میں جج نے کسی کو نہیں کہا کہ مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں،

    سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ نیب سیاسی جماعتوں کوتوڑنےکےلیےاستعمال ہوااورہورہاہے، بہت سے کیس چل رہے ہیں ان کی کیا حقیقت ہے؟یوٹرن لیناحکومت کی پرانی عادت ہے، عباسی کا مزید کہنا تھا کہ حالات عوام کے سامنےرکھنا ضروری تھا ،چاہتےہیں عوام جان سکیں کہ احتساب کی حقیقت کیاہے، اب احتساب کے اس عمل کو کوئی بھی قبول نہیں کرے گا .

    شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ججوں کو بلیک میل اور ان پر دباوَ ڈال کر اپنی مرضی کے فیصلے کراتی ہے، سوال باقی رہتاہےنوازشریف کی عدالتی سزاکی کیاحیثیت ہوگی؟ کیاآج اس احتساب کےعمل میں کسی کوانصاف مل سکتاہے؟ جب ایک شخص اعتراف کرلےتووہ قانونی طورپرکیس سننےکااہل نہیں رہتا،اب تک جواحتساب ہواہےوہ بھی مشکوک ہوچکاہے،

  • سعودی خاتوں سفیر نے ٹرمپ کو اسناد پیش کردیں

    سعودی خاتوں سفیر نے ٹرمپ کو اسناد پیش کردیں

    امریکا میں سعودی عرب کی پہلی خاتوں سفیر ریما بنت بندر بن سلطان نے سفارتی تقرر کے ڈاکیومنٹس وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کیے۔

    امریکہ میں پہلی سعودی خاتون سفیر ریما بنت بندر بن سلطان نے اپنے تقرر کے کاغذات امریکی صدر کو پیش کردیے .شہزادی ریما نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ "میں نے عزت مآب امریکی صدر کو واشنگٹن میں بطور سعودی سفیر اپنی سفارتی اسناد تقرر پیش کیں۔ اس موقع پر میں نے خادم الحرمین الشریفین اور مملکت کے ولی عہد کی جانب سے امریکی صدر اور عوام کو نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا”۔

    سعودی خاتون سفیر نے مزید کہا کہ "میں قومی مفادات اور ہم وطنوں کی خدمت کے لیے اور دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی تعلقات مضبوط بنانے کے واسطے تمام تر کوششیں بروئے کار لاؤں گی”۔

    شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان امریکا میں سعودی سفیر کے طور پر کام شروع کرنے کے لیے گذشتہ ہفتے واشنگٹن پہنچی تھیں۔

    واضح رہے کہ شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان 1945 کے بعد سے امریکا میں مقرر ہونے والی سعودی عرب کی 11 ویں سفیر ہیں۔ وہ اس عہدے پر کام کرنے والی پہلی سعودی خاتون ہیں۔

  • چکوال، ضلع کچہری میں فائرنگ،خاتون قتل، تین افراد زخمی

    چکوال، ضلع کچہری میں فائرنگ،خاتون قتل، تین افراد زخمی

    پنجاب کے ضلع چکوال میں ضلع کچہری میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چکوال کی ضلع کچہری میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے، مسلح ملزمان چارمنٹ تک آتشیں اسلحہ استعمال کرتے رہے، ضلع کچہری آنے والے افراد نے لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں.

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو 1122 حکام بھی موقع پر پہنچے اور لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ڈی پی او چکوال عادل میمن بھی موقع پر پہنچے اور تمام صورتحال کا جائزہ لیا، ملزمان فائرنگ کے بعد قریبی علاقہ چکوڑہ کی طرف بھاگ گئے جنہیں بعد ازاں پولیس نے گرفتار کر لیا.

    پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے.

    ریسکیو 1122 چکوال کے ترجمان خرم منظور کے مطابق واقعہ میں پچیس سالہ اقصیٰ ولد علی اصغر سکنہ تھنیل کمال جاں بحق ہو گئی جبکہ تیس سالہ تبسم ولد اصغر سکنہ چکوال، چالیس سالہ خواجہ محمود ولد قمر سکنہ منڈے، 71 سالہ امیر خان ولد محمد خان زخمی ہوئے ہیں، جن کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا .

  • آئی ایم ایف کی رپورٹ نے حکومتی ٹیکسوں کی قلعی کھول دی

    آئی ایم ایف کی رپورٹ نے حکومتی ٹیکسوں کی قلعی کھول دی

    آئی ایم ایف کی تازہ رپورٹ نے حکومت کے اس دعوے کو غلط ثابت کر دیا جس میں کہا گیا کہ کم ٹیکس لگائے گئے ہیں.بتائے گئے ٹیکسز سے زیادہ ٹیکسوں کا رپورٹ میں انکشاف

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کی معیشت کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیاہے کہ پارلیمنٹ کو بتایا گیا کہ 516 ارب روپے کے ٹیکس لگائے گئے ہیں جبکہ حقیقت میں 733 ارب 50 کروڑ روپے کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں ، پاکستان کوستمبرتک 1 ہزار ارب روپے کے ٹیکسزجمع کرنے ہونگے،

    آئندہ ماہ بجلی کے ریٹس ڈھائی روپے فی یونٹ بڑھانا ہونگے اور اپنی معیشت کی بہتری کیلئے 25 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے۔رپورٹ کے مطابق مئی سے کرنسی کی شرح بتادلہ مارکیٹ طے کر رہی ہے لیکن اسٹیٹ بینک اسے ماننے کو تیار نہیں ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر اکتوبر 2019 تک عمل کرنا ہو گا ، 2024 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ جی ڈی پی کے 2 فیصد سے کم ہوجائے گا ،2024 میں قرضوں کی شرح بلحاظ جی ڈی پی 67 فیصد تک اور 2020 میں قرضوں کی شرح بلحاظ جی ڈی پی 80.5 فیصد تک پہنچ جائیگی .

    پاکستان نے ٹیکسوں کی شرح میں جی ڈی پی کا 4 سے 5 فیصد بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔پاکستان کی معیشت پر آئی ایم ایف نے رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق آئی ایم ایف کا پیکج مکمل ہونے تک پاکستان میں کوئی ایمنسٹی سکیم نہیں لائی جا سکے گی جبکہ سگریٹ ، چینی اور سمینٹ پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ پراپرٹی کی قیمتیں مارکیٹ ویلیو کے قریب لانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور ٹیکس مراعات اور چھوٹ ختم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ پاکستان کی جانب سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر او زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے،پاکستان نے درآمدی گیس اور لگژری اشیاءپر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے

    عالمی مالیاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق قومی ایئر لائین، پاکستان ریلویز اور سٹیل ملز کا خسارہ بڑھ رہا ہے، سرکاری اداروں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لیے انھیں پہلے 3 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، اس کے بعد کچھ اداروں کو فروخت، کچھ کو بند اور کچھ کو سرکاری کی ہی تحویل میں ہی رکھنے کا فیصلہ لیا جائے گا۔

    پی آئی اے اور سٹیل ملز کی آڈٹ رپورٹ دسمبر 2019 تک شائع کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کہتا ہے کہ سرکاری اداروں کو چلانے کے لئے قانون اسٹیٹ اونڈ انٹر پرائزز ستبر 2020 تک پارلیمنٹ میں بحث کے لیے پیش کر دیا جائے گا، اس قانون کی تیاری میں ادارہ تکنیکی معاونت بھی فراہم کرے گا۔

  • ٹڈی دل کے حملہ سے بچاو کے لئے تیاریاں مکمل

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی)اسسٹنٹ کمشنر جہانیاں چوہدری رمیض ظفر نے کہا کہ فصلوں پر ٹڈی دل کے حملے سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں ۔کھادوں کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ بھی واپس لے لیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلیک میں کھادیں بیچنے والے بچ نہیں پائیں گے ،ہم نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف ٹاسک فورس بنادی ہے جو ایسے لوگوں کی نشاندہی کرے گی اور اس کے بعدان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

  • میں اگر  "نکما” تو جا تجھ سے کوئی واسطہ  نہیں.ٹرمپ

    میں اگر "نکما” تو جا تجھ سے کوئی واسطہ نہیں.ٹرمپ

    میں اگر "نکما” تو جا تجھ سے کوئی واسطہ نہیں ہے .امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے خود کو” نکما” کہنے والے برطانوی سفیر کم ڈاروک کے بارے میں کہا ہے کہ میں اس سے اب کوئی واسطہ نہیں رکھوں گا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے برطانوی سفیرکو جواب دے ڈالا
    امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے خود کو” نکما” کہنے والے برطانوی سفیر کم ڈاروک کے بارے میں کہا ہے کہ میں اس سے اب کوئی واسطہ نہیں رکھوں گا۔

    ٹرمپ نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں برطانوی سفیر سے واقف نہیں ہوں لیکن اتنا ضرور ہے کہ واشنگٹن بھی موصوف سفیر کے بارے میں کچھ اچھا نہیں سوچتا اور بیزار دکھائی دیتا ہے ۔میں اس شخص سے کوئی واسطہ رکھنا نہیں چاہتا ہوں لیکن ایک اچھی خبر یہ ہے کہ برطانیہ جلد ہی ایک نیا وزیراعظم منتخب کرے گا۔

    یاد رہے کہ برطانوی سفیر کی ای میلز واشنگٹن سے لندن بھیجی گئیں جس میں برطانوی سفیر نے ٹرمپ کی قیادت میں وائٹ ہاؤس کو ناکارہ اور منقسم قرار دیا۔ ای میل میں کہا گیا کہ امریکی صدر دورہ برطانیہ کے دوران وہاں کی چکا چوند سے متاثر ہوئے۔

    برطانوی سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی کو غیر مربوط اور خلفشار کا شکار قرار دیا لیکن امریکی صدر کو مکمل طور پر نظر انداز نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ ای میل میں امریکی صدر کا کیریئر بے عزتی کے ساتھ ختم ہونے کی پیشگوئی بھی کی گئی۔