Baaghi TV

Blog

  • پیمرا کی دہشت گردی، چینل کی بندش،لاہور کی تمام صحافتی تنظیموں کا اجلاس طلب

    پیمرا کی دہشت گردی، چینل کی بندش،لاہور کی تمام صحافتی تنظیموں کا اجلاس طلب

    پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینل کو کیبل پر بند کرنے کے خلاف لاہور میں آج تمام صحافتی تنظیموں نے مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس کی‌صدارت لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کریں گے

    نئے پاکستان میں میڈیا بھی آزاد نہیں، مولانا فضل الرحمن کی چینلز کی نشریات بند کرنے کی مذمت

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر ذوالفقار مہتو، نائب صدر ناصره عتیق ، سیکرٹرى زاهد عابد، جوائنٹ سکریٹری حافظ فیض احمد، خزانچى سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈى نے کہا ہے کہ چینل 24،ابتک ٹی وی اور کیپیٹل نیوز ٹی وی کی نشریات کو بلا نوٹس معطل کرکے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھاٹى (پیمرا) نے فاشزم کی بدترین مثال قائم کی ہے اور یہ اقدام آزادی صحافت پر کاری ضرب اور بہیمانہ حملہ ہے۔ جمہوریت میں اس قسم کےاقدام ناقابل قبول ہیں اور آزادیء صحافت کا گلا گھونٹنا برداشت نہیں کیا جائے گا۔ٓ

    ٹی وی چینلز کی نشریات بحال نہ کی گئیں تو ملک گیر احتجاج کریں‌ گے، صدر لاہور پریس کلب و دیگر

    لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے آج 9 جولائی منگل کوشام 6 بجے پی ایف یو جے،پی یو جے،فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن،ایمرا،اینکا اور دیگر تنظیموں کا ہنگامی مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں آزادی صحافت پر پیمرا کی "دہشت گردی” کے خلاف احتجاجی پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔

    ابتک، 24 نیوز اور کیپیٹل ٹی وی کی کیبل پر نشریات بند، بلاول بھٹو، مریم اورنگزیب و دیگر کی مذمت

    صحافی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ "تبدیلی سرکار ” کی جانب سے صحافیوں اور صحافتی اداروں کے خلاف مسلسل کارروائیوں سے پوری صحافتی انڈسٹری میں بے چینی پھیل رہی ہے اور پیمرا کو ایسے اقدامات کے لئے کھلا چھوڑ دیا گیا ہے جو جمہوری نظام کے خلاف سازش کے مترادف ہیں، وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی مشیر اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کو پیمرا کو لگام ڈالنی چاہئے بصورت دیگر صحافی سڑکوں پر ہوں گے اور جب اہل قلم سڑکوں پر آجائیں تو ملک میں جاری ظالمانہ اقدامات نشانی ہوتی ہے ،اور ظلم کی حکومت زندہ معاشروں میں زیادہ دیر نہیں چلا کرتی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ شام کیبل پر ابتک ٹی وی، کیپیٹل اور 24 ٹی وی کو بند کر دیا گیا ہے

  • افغانستان میں امن کیسے آئے گا ،افغان طالبان نے حل بتا دیا

    افغانستان میں امن کیسے آئے گا ،افغان طالبان نے حل بتا دیا

    دوحہ :افغانستان میں امن کی بحالی اور افغانستان سے امریکہ کی افواج کی پرامن واپسی کے حوالے سے جاری مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا. افغان طالبان اور مخالف گروہوں کے درمیان اس حوالے سے ابتدائی معاملات طئے پا گئے ہیں.طالبان اور افغان گروپوں کی جانب سے اپیل اور تشدد کم کرنے کا عہد مذاکرات کے پہلے دورکےمکمل ہونے پر جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کا سب سے اہم حصہ ہے۔‘

    طئے پانے والے روڈ میپ کے مطابق سب سے پہلے امن بحال کرنے کے لیے کوششوں کا آغاز کرنا ہے اس کے بعد بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی اور خطے کی قوتوں کی جانب سے افغانستان میں مداخلت روکنا ہوگی۔دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے مشترکہ اعلامیے میں خواتین کے سیاسی، سماجی، معاشی، اور ثقافتی حقوق کی اسلامی اقدار کے اندر رہتے ہوئے یقینی بنانے کا عہد بھی شامل ہے۔ مذاکرات میں شریک خاتون مندوب اور افغان وومن نیٹ ورک کی ڈائریکٹر میری اکرامی نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ معاہدہ نہیں بلکہ یہ مذاکرات شروع کرنے کی بنیاد ہے۔

    امریکہ اورافغان طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کا دوبارہ آغاز آج کو دوحہ میں پھر ہوگا۔ مذاکرات میں دونوں فریقین کی نظریں 18 سال سے جاری طویل لڑائی کے خاتمے پر ہوں گی۔دوسری طرف امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ رواں برس ستمبر میں ہونے والے افغانستان کے صدارتی انتخابات سے پہلے طالبان کے ساتھ سیاسی معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاکہ افغانستان میں موجود غیر ملکی افواج کا انخلا ممکن ہو۔

    قطر کے نمائندہ خصوصی برائے انسداد دہشت گردی متلق الا قحتانی کہتے ہیں‌کہ دونوں جانب سے بہت ذیادہ سنجیدگی کے مظاہرے پر ہم حیران ہے اور وہ اس تنازعے کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔‘ امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کہتے ہیں کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات اب تک ہونے والے مذاکرات میں سے سب سے زیادہ بارآور ثابت ہوئے ہیں۔

    یاد رہے کہ افغان طالبان اور دیگر متحارب گروہوں کے مابین ہونے والے مزاکرات کا یہ تیسرا دور تھا۔ اس سے پہلے روس کے دارالحکومت ماسکو میں مذاکرات کے دو ادوار ہو چکے ہیں۔افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا اور طالبان کی جانب سے افغان سرزمین پر جہادی گروپوں کو محفوظ پناہ گاہیں نہ دینا طالبان کے ساتھ متوقع امریکی معاہدے کے دو اہم ستون ہوں گے۔

  • خیبر پختونخواہ کی جیلوں میں ایڈز کے کتنے مریض، رپورٹ آ گئی

    خیبر پختونخواہ کی جیلوں میں ایڈز کے کتنے مریض، رپورٹ آ گئی

    صوبہ خیبر پختونخواہ کی جیلوں میں قیدی ایڈز سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں

    کراچی کی جیل میں ایڈز کا قیدی دم توڑ گیا

    لاڑکانہ میں ایڈز، عالمی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    لاڑکانہ میں پندرہ بچوں کو ایڈز کیسے ہوا؟ پولیس نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت پشاور نے خیبر پختونخواہ کی جیلوں کے حوالہ سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قیدی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں، خیبر پختونخواہ کی مختلف جیلوں میں 12 قیدی ایڈز کے مریض ہیں جن میں سے سنٹرل جیل پشاور میں تین، مردان میں دو اور ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، تیمر گرہ میں ایک ایک قیدی ایڈز میں مبتلا ہے.

    لاہور میں ایڈز کے کتنے رجسٹرڈ مریض، خوفناک اعدادوشمار سامنے آ گئے

    بلاول کے حلقہ میں ایڈزکیوں؟ عالمی ماہرین کی ٹیم نے خطرناک انکشاف کردئیے

    خیبر پختونخواہ کی جیلوں میں 71 قیدی ہیپا ٹائٹس سی اور 25 قیدی ہیپا ٹائٹس بی کے مرض میں مبتلا ہیں. سینٹرل جیل پشاور میں 29 قیدی،مردان جیل میں 12،بنوں،ہری پور،صوابی میں 6،6 قیدی ہیپاٹائٹس سی کاشکار ہیں، کوہاٹ جیل میں 5،تیمرہ گرہ ،ڈگربونیر جیل میں ایک ایک قیدی ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہے .

    لاہور کے بعد ملتان میں بھی ایڈز کے مریض سامنے آ گئے

    آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ صوبے کی تمام جیلوں میں نئے آنے والے قیدیوں کا پہلے ان تین بیماریوں کا ٹیسٹ کیا جائے گا . خیبر پختونخواہ کی جیلوں میں 10 ہزار کے قریب قیدی موجود ہیں،ایڈز ، ایچ آئی و اور ہپاٹائٹس کے قیدیوں کے علاج معالجہ کا سلسلہ بھی شرو ع کیا گیا ہے .

    سندھ حکومت نے ایڈز پھیلایا میں ریل پھیلاوں گا، شیخ رشید احمد

    شیخ رشید کی جانب سے سندھ کو ایڈزستان کہنے پر بلاول نے کیا کام کیا؟

    بلاول کے شہر لاڑکانہ میں مزید 617 افراد میں ایڈز کی تشخیص

    ایڈز سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، بلاول

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل خیبرپختونخوا كی جیلوں میں ایچ آئی وی ایڈز و ہیپٹائٹس سمیت دیگر خطرناک امراض میں مبتلا قیدیوں كی تعداد میں مسلسل اضافے كے باعث گنجان آباد جیلوں میں مہلک بیماریوں كے پھیلاؤ اورہائی رسک رویوں سے متعلق سروے كروانے كا فیصلہ کیا گیا تھا، اس سروے کے بعد یہ رپورٹ سامنے آئی ہے.

  • ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد خواجہ سلمان رفیق بھی ہوئے بیمار

    ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد خواجہ سلمان رفیق بھی ہوئے بیمار

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے بعد مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما جیل میں بیمار ہو گئے، ہسپتال منتقلی کے لئے درخواست دے دی

    پیپلز پارٹی کو زور لگا کر ہم دفن نہیں کر سکے، خواجہ سعد رفیق کا اسمبلی میں خطاب

    خواجہ برادران کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیراگون سوسائٹی اسکینڈل میں گرفتارخواجہ سلمان رفیق بھی بیمارہو گئے، سابق صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق نے علاج کے لئے اسپتال داخل کروانے کی درخواست احتساب عدالت میں جمع کروائی جس پر احتساب عدالت نے جیل حکام کو قانون کےمطابق کارروائی کا حکم دے دیا ،خواجہ سلمان نے علاج کے لئے جیل حکام کی وساطت سے احتساب عدالت میں درخواست دائرکی.

    واضح رہے کہ خواجہ برداران کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے ، عدالت نے خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی ،

    خواجہ برادران کی جانب سے ضمانت کے لئے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب کی تفتیش میں ہرممکن تعاون کررہے ہیں، پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا لیکن نیب کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ خواجہ برادران نے موقف اختیار کیا کہ نیب تفتیش میں تعاون اور تمام ریکارڈ فراہم کیا، عدالت سے استدعا ہے کہ درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی.

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ خواجہ برادران کو پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دونوں بھائی پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل سمیت 3 مقدمات میں نیب کو مطلوب تھے۔

  • یوسف رضا گیلانی کی بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    یوسف رضا گیلانی کی بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے

    احتساب عدالت،یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم ،پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی بیٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے، فیملی کورٹ کے جج اختر حسین نے خرم خان کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے

    فواد چودھری کے خلاف قانونی کاروائی کا دیا حکم وہ بھی چیئرمین نیب نے

    شہباز شریف کی لمبی تقریر، فواد چودھری میدان میں آ گئے

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف

    فیملی کورٹ نے سابق شوہر کی درخواست پر وارنٹ جاری کئے، سابق شوہر نے درخواست دی تھی کہ اسے بیٹے سے نہیں ملنے دیا جا رہا، عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر سابق شوہر کی بیٹے سے ملاقات بھی کروائی جائے.

    درخواست گزار خرم خان نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سابق بیوی عدالتی حکم کے باوجود بیٹے سے ملاقات نہیں کروا رہی، عدالت سے استدعا ہے کہ سابق بیوی کو بیٹے سے ملاقات کا پابند کرنے کا حکم دیا جائے۔

    چیئرمین نیب کی ویڈیو لیک کرنیوالوں کے خلاف ریفرنس دائر

    چیئرمین نیب کے خلاف خبر پر پیمرا ان ایکشن، نیوز ون کو نوٹس جاری، جواب مانگ لیا

    فیملی کورٹ میں درخواست گزار خرم خان نے استدعا کر رکھی ہے کہ اس کے بیٹے اسفند یار علی خان سے سابقہ بیوی کے گھر کی بجائے احاطہ عدالت میں ملاقات کروائی جائے کیونکہ سابق بیوی کے گھر ملاقات میں ماحول پرسکون نہیں ہوتا اور سابق بیوی کے گھر بیٹے سے ملاقات میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ درخواست گزار خرم خان کے مطابق بچہ اسفند یار خاں ابھی سات سال کا ہے اور ماں کے پاس ہے، والد سے آزاد ماحول میں احاطہ عدالت میں شیڈول کے مطابق ملاقات کروانی ضروری ہے

    واضح رہے کہ خرم خان اور فضہ بتول کے درمیان علیحدگی 2009 میں ہوئی تھی عدالت نے فضہ بتول کو ہر دو ماہ بعد ملوانے کا پابند کیا تھا، لیکن فضہ بتول بچے کو اپنے والد سے نہیں ملنے دے رہی. یہ کیس کئی برسوں سے عدالت میں زیر سماعت ہے.

  • اداکارہ ذہین طاہرہ وفات پا گئیں

    اداکارہ ذہین طاہرہ وفات پا گئیں

    پاکستان کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ کراچی میں وفات پا گئیں۔ ذہین طاہرہ کی وفات پرشوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے تعزیت کا اظہار کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ وفات پا گئیں، وہ گزشتہ دو ہفتے سے بیمار تھیں اور مقامی ہسپتال میں داخل تھیں، گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑنے پر ایمرجنسی میں شفٹ کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں اور ان کی وفات ہو گئی.

    اداکارہ ذہین طاہرہ کی وفات پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے افسوس کا اظہار کیا ہے، بہروزسبزواری نے کہا ہے کہ اللہ کی رضا ہےاس پرکیا کہہ سکتے ہیں،ذہین طاہرہ سے میرا تعلق بچپن سے تھا،ذہین طاہرہ محنتی خاتون تھیں،اللہ ان کی مغفرت فرمائے.

    اداکارقوی خان نے کہا کہ ذہین طاہرہ ہمارے شعبے کی سینئرترین اداکارہ تھیں،ذہین طاہرہ نے 700سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ،ذہین طاہرہ نےہمیشہ اصولوں کےتحت کام کیا،دعاگوہیں اللہ تعالیٰ ذہین طاہرہ کی مغفرت فرمائے،

    ذہین طاہرہ نے اپنے فنی سفر کا آغاز انیس سو ساٹھ کی دہائی میں کیا۔ انہوں نے لگ بھگ سات سو ڈراموں میں مرکزی اور معاون اداکاری کے طور پر کام کیا۔ ذہین طاہرہ نے متعدد ڈراموں کی پیشکش کے ساتھ ہدایتکاری بھی کی۔مشہورڈرامے خدا کی بستی میں بہترین اداکاری پرذہین طاہرہ نے شہرت حاصل کی ،گزشتہ پانچ دہائیوں سے ذہین طاہرہ ٹی وی ڈراموں میں کام کررہی تھیں ،ذہین طاہرہ کوانکی گراں قدر خدمات پر سال 2013 میں لائف ٹائم اچیوومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ،ذہین طاہرہ کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغا امتیاز سے بھی نوازا گیا

  • اراکین اسمبلی نے علاج پر کتنے خرچ کئے، وفاقی کابینہ اجلاس میں لیا جائے گا جائزہ

    اراکین اسمبلی نے علاج پر کتنے خرچ کئے، وفاقی کابینہ اجلاس میں لیا جائے گا جائزہ

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا،

    وزیراعظم کو وفاقی کابینہ سمیت کام سے روکا جائے ، بڑی خبر آ گئی

    وزیراعظم نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورت کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے لئے چھ نکاتی ایجنڈہ جاری کر دیا گیا ہے، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے حوالہ سے بھی بریفنگ دی جائے گی، مسلم لیگ کی طرف سے جج کی میبنہ ویڈیو کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر غور آئے گا.

    وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی‌ صورتحال پر بات چیت

    وزیراعظم تین دن میں اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کریں، اسمبلی میں قرارداد

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں 2008 سے اب تک سربراہان مملکت، اراکین سینٹ و اسمبلی کے علاج معالجہ پر بھی بریفنگ ہو گی، اجلاس میں قطری شہریوں کو آن آرائیول ویزہ سہولت فراہم کرنے کا معاملہ زیرغورآئے گا.

    کسی کو این آراو نہیں دوں گا، وزیراعظم کا ایک بار پھر اعلان

    ہمارے نوجوان وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہیں، زرتاج گل

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اسی ماہ امریکا کا دورہ کر رہے ہیں جہاں ان کی امریکی صدر سے بھی ملاقات ہو گی، وزیراعظم کے دورہ امریکا کے حوالہ سے تیاریاں کی جا رہی ہیں، وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکہ جائیں گے.

    آمرنے جنہیں این آراودیا ان کے منہ سے لفظ سلیکٹڈ اچھا نہیں لگتا، وزیراعظم

  • خاتون سے زیادتی کا الزام،ڈولفن فورس کے 2اہلکار گرفتار

    مظفرگڑھ میں خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے ڈولفن فورس کے 2 اہلکاروں کو حراست میں لے لیاگیا،گرفتار کیے گئے اہلکاروں کو معطل بھی کردیاگیا.مظفرگڑھ کے علاقے لنگرسرائے میں خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناڈالا گیا،موضع نواب پور ملتان کی رہائشی تسلیم مائی نے الزام عائد کیا ہے کہ سلیم سیف اللہ اور محمد امین گجر نامی ڈولفن فورس کے 2 اہلکاروں نے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی اور اسکی مزاحمت پر اہلکار واپس چلے گئے،تسلیم بی بی کیمطابق اہلکاروں کے جانے کے بعد محمد یونس نامی ایک اور شخص نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا.تسلیم بی بی کی مدعیت میں تھانہ صدر میں 2 ڈولفن پولیس اہلکاروں سلیم سیف اللہ،امین گجر سمیت محمد یونس،اجمل اور قیصر عباس 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے،پولیس ذرائع کیمطابق مقدمہ میں نامزد دونوں اہلکاروں کو حراست میں لے لیاگیا ہے جبکہ ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے مقدمے میں نامزد ڈولفن فورس کے دونوں اہلکاروں کو معطل بھی کردیا ہے.

  • اسرائیل کی وادی اردن میں صرف یہودی آبادکاروں کے لیے سڑکوں کی تعمیر

    اسرائیل کی وادی اردن میں صرف یہودی آبادکاروں کے لیے سڑکوں کی تعمیر

    وادی اردن :اسرائیل کی شمالی وادی اردن کو یہودیانے کی سازش ،یہودی آبادکاروں کےلیے سڑکوں کی تعمیر شروع کردی ہے.اطلاعات کے مطابق قابض اسرائیلی حکام نے اتوار کے روز وادی اردن کے شمال میں آبادکاروں کے لیے نئی سڑکوں کی تعمیر کا آغاز کیا ہے۔

    مقبوضہ بیت القدس میں‌اس کے علاوہ بھی صہیونی حکومت نے یہودی شہریوں کے لیے تمام تر سہولیات فراہم کرنے کے لیے فلسطینی شہریوں کے حقوق پر قبضہ کرکے پریشان کیا اور پھر ان کو جیلوں میں ڈالا ہے. وادی اردن سے آبادکاری کے مخالف کارکن عارف ضراغمہ نے کہا کہ اسرائیلی بلڈوزروں نے علی الصبح غیر قانونی صہیونی بستی مسقیت کے قریب صرف صہیونی آبادکاروں کے استعمال کے لیےنئی سڑکوں کی تعمیر کے لیے فلسطینیوں کی زمینوں کو ہموار کرنا شروع کر دیا۔

    مکانات مسماری اور زمین ضبط کرنے کی کاروائیاں فلسطینوں کو زبردستی علاقے سے نکالنے اور شمالی وادی اردن کو یہودیانے کی سازشوں کا حصہ ہیں.فلسطینی عوام کا کہنا ہے کہ وہ ہر اسرائیلی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے

  • صادق آباد:نور‌حسن کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی

    صادق آباد:نور‌حسن کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی

    صادق آباد:نورحسن کو بچانے کی سب تدبیریں تقدیر کے سامنے بے بس ہوگئیں اور بالآخر نورحسن کو یہ فانی دنیا چھوڑنا ہی پڑی .نورحسن کا نماز جنازہ صادق آباد میں مرکزی عید گاہ میں ادا کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی موٹاپے کا شکار صادق آباد کے رہائشی نورالحسن انتقال کرگئے جب کہ آرمی چیف نے نور الحسن کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    نورالحسن کو کچھ روزقبل علاج کے لیے لاہور کے نجی اسپتال میں لایا گیا تھا جہاں ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔نورالحسن کا کہنا ہے کہ ہم صبح ناشتہ کرنے باہر آئے، پھر واپس آئے تو ہمیں بتایا گیا کہ نورالحسن انتقال کرگئے ہیں، جب تک ہم بیٹھے رہے وہ ٹھیک تھے، ہمیں طبیعت کی خرابی کا نہیں بتایا گیا بس اچانک موت کی اطلاع دی گئی، علاج تو ٹھیک ہورہا تھا لیکن اچانک پتہ نہیں کیا ہوا جب کہ ہمیں کسی نے موت کی وجہ کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا، صرف ڈیڈ باڈی حوالے کی گئی ہے۔

    دوسری جانب جانب آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نور الحسن کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نور الحسن کی مغفرت کرے اور درجات بلند کرے، اللہ کی مرضی، انسان صرف کوشش کرسکتا ہے۔