Baaghi TV

Blog

  • مقبوضہ کشمیر:برہان وانی کی شہادت سے اب تک 1020کشمیری بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید

    مقبوضہ کشمیر:برہان وانی کی شہادت سے اب تک 1020کشمیری بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے برہان وانی کی شہادت سے لیکر اب تک 1020 کشمیریوں کو شہید کردیا ہے.کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج مقبوضہ وادی میں برہان وادی کی برسی پر مکمل ہڑتال تھی اور کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا تھا .دوسری طرف بھارتی افواج نے ہڑتال کو ناکام بنانے کے لیے پوری وادی کو یرغمال بنا رکھا تھا

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برہان وانی کی برسی نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں‌منائی گئی بلکہ وانی سے خراج عقیدت کے اظہار کے طور پر دنیا بھر میں آج کشمیریوں نے اسے خراج عقیدت پیش کیا .پاکستان میں بھی آج بہت سی تنظیموں نے کشمیر کی تحریک کو جلا بخشنے والے نوجوان برہان وانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق میں مظاہرے کیا

    برہان وانی کی شہادت سے لے کر اب تک 1020 کشمیری شہید ہوئے ہیں‌ وہاں 28 ہزار کشمیری بھارتی فوج کے ہاتھوں زخمی بھی ہوئے ہیں.ذرائع کے مطابق ان میں 10 ہزار 298 کشمیری پیلٹ گن سے زخمی ہوئے .147 کشمیریوں کی آنکھوں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 215 کشمیریوں کی ایک یا دونوں آنکھیں ضائع ہوگئی ہیں.

    یاد رہے کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر پامالی کی ہے.دوسری طرف پاکستان نے بھی کشمیریوں کی تحریک حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد کشمیری آزادی کی منزل حاصل کرلیں گے.

  • 25 جولائی سے تحریک کا فیصلہ، ملک گیر احتجاج کے بعد فائنل راؤنڈ اسلام آباد میں‌ ہو گا، اسفند یار ولی

    25 جولائی سے تحریک کا فیصلہ، ملک گیر احتجاج کے بعد فائنل راؤنڈ اسلام آباد میں‌ ہو گا، اسفند یار ولی

    عوامی نیشنل پارٹی نے 25 جولائی سے حکومت مخالف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا اور کہا ہے کہ فضل الرحمان، آفتاب شیرپاؤ خیبر پختونخوا میں تحریک کا حصہ ہوں‌ گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے این پی لیڈر اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ شہباز شریف پنجاب، بلاول بھٹو سندھ میں تحریک چلا ئیں گے، محمود خان اچکزئی، حاصل بزنجو بلوچستان میں تحریک چلائیں گے، ملک گیر احتجاج کے بعد فائنل راؤنڈ اسلام آباد میں ہو گا،

    اسفند یار ولی نے کہاکہ عوام کو بچانے کے لیے حکومت کو گھر بھیجنا ہو گا، حالیہ مہنگائی اور بے روزگاری نے 70سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے، نیب کو بطورحکومتی آلہ کار سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، بلا امتیاز احتساب کی شروعات وزیر اعظم کے گھر سے ہونی چا ہیے،

  • سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیوکراچی میں پچھلے کئی گھنٹوں سے بجلی غائب، لوگوں‌ کا شدید احتجاج

    سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیوکراچی میں پچھلے کئی گھنٹوں سے بجلی غائب، لوگوں‌ کا شدید احتجاج

    سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیوکراچی میں گزشتہ 6 گھنٹوں سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ شکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں کی جارہی، ہسپتال میں داخل ڈائیلاسز ،گائنی کے مریض اور تیماردار سخت پریشانی سے دوچار ہیں.

    ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ شام چار بجے ہسپتال کی پی ایم ٹی میں دھماکا ہوا تھا، کمپلینٹ سینٹرمیں شکایات پر ہر بار بل کا نمبر مانگتے ہیں، بجلی کے بل براہ راست ای ڈی او آفس میں بھیجے جاتے ہیں، بجلی کی پچھلے چھ گھنٹوں‌ سے لوڈ‌ شیڈنگ پر مریضوں اور ان کے لواحقین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور انہوں نے اس صورتحال پر سخت احتجاج کیا ہے.

  • خراب موسم، اندرون و بیرون ممالک آنے اور جانے والی 8 پروازیں منسوخ‌

    خراب موسم، اندرون و بیرون ممالک آنے اور جانے والی 8 پروازیں منسوخ‌

    اندرون و بیرون ملک آنے اور جانے والی 8 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں. پی آئی اے کی بھی 4 پروازیں خراب موسم کی وجہ سے منسوخ ہوئی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ایئر پورٹ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلام آباد سے لاہور کی دوطرفہ پی آئی اے کی پروازیں پی کے 653 اور 654 منسوخ ہوئی ہے. اسلام آباد سے کراچی کی دوطرفہ ایئر بلیو کی پروازیں پی اے 204اور 205 منسوخ کی گئی ہے. اسلام آباد سے بیجنگ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 852 منسوخ ہوئی ہے.

    اسی طرح اسلام آباد سے بینکاک کی دوطرفہ پروازیں ٹی جی 349 اور 350 اور جدہ سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 742 منسوخ کی گئی ہے.

  • عازمین حج کے لیے بہترین سہولیات کو یقینی بنا رہے ہیں.ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ

    عازمین حج کے لیے بہترین سہولیات کو یقینی بنا رہے ہیں.ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ

    مدینہ منورہ:پاکستانی عازمین حج کو بہترین سہولیات پہنچانے کے لیے سعودی اور پاکستانی حکام کی مشترکہ کوششیں .سعودی وزارت حج نے پاکستانیوں کو تمام تر سہولیات پہنچانے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عازمین حج کو ان کی رہائش گاہوں پر 3 وقت کا کھانا پہنچایا جارہاہے.اس کے علاوہ ویکسین ،پاسپورٹ ٹکٹ اور سفری دستاویزات بھی فراہم کی جارہی ہیں.

    سرکاری حج اسکیم اعلیٰ سہولیات کے باوجود خطےمیں سستی ترین ہے .ترجمان کے مطابق پاکستانی عازمین حج کی بڑی تعدادپاکستان سےبراہ راست مدینہ پہنچ رہی ہے .حاجی مدینہ منورہ میں 8 دن قیام کے بعد مکہ روانہ ہونگے .مدینہ میں رہائشیں حرم نبوی کے نزدیکی علاقے مرکزیہ میں مہیا کی گئی ہیں. عازمین کا مدینہ کے بہترین ہوٹلوں میں قیام، عمدہ کھانوں سے تواضع کی جارہی ہے.وزارت حج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 44 پروازوں سے 9 ہزار 885 عازمین مدینہ منورہ پہنچ گئے.

  • رحیم یارخان حجام اور بیوٹی پارلرچلانے کے لئے اب لازمی ہو گا  لائسینس

    رحیم یارخان حجام اور بیوٹی پارلرچلانے کے لئے اب لازمی ہو گا لائسینس

    نمائندہ باغی ٹی وی)تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی رحیم یار خان نے پنجاب ہیپاٹائٹس ایکٹ 2018 کے تحت ہیئر ڈریسرز اور بیوٹی پارلرز کی رجسٹریشن اور لائسنس لازمی قرار دے دیا ہے ۔
    رجسٹریشن کے لئے حجام اور بیوٹیشنز فوری طور پر متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے رجوع کریں۔
    ابتدائی رجسٹریشن کے بعد ڈپٹی ڈی ایچ او کے دفتر سے فارم حاصل کریں اورتمام باربرز اور بیوٹییشنز ضروری ٹیسٹ کروائیں اور جلد از جلد میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں.
    حکومت پنجاب رجسٹریشن اور لائسنس کی سہولت مفت فراہم کر رہی ہے.رجسٹریشن کی آ خری تاریخ 31 جولائی 2019 تک بڑھا دی گئی ہے.ہیپاٹائیٹس اور ایڈز سے محفوظ پنجاب بنانے کے لئے اپنی زمہ داری نبھائیں.

  • رحیم یار خان خواجہ فرید آئی ٹی یورنیورسٹی میں یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے کرفیو نافذ

    رحیم یار خان خواجہ فرید آئی ٹی یورنیورسٹی میں یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے کرفیو نافذ

    خواجہ فرید آئی ٹی یورنیورسٹی انتظامیہ نے انٹری ٹیسٹ کے موقع پر آنے والے طلباء اوران کے والدین کے لیے کرفیونافذکردیا‘ انٹری ٹیسٹ کے لیے آنے والے طلبا اور والدین سے گارڈز کی بدتمیزی‘ سواری یونیورسٹی سے باہر کھڑی کرنے اور شدید گرمی مین دو کلو میٹر پیدل چل کر جانے پر مجبور طالبات اور خصوصاً بوڑھے والدین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا‘طلباء اوران کے والدین سراپااحتجاج‘ حکومت پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ۔تفصیل کے مطابق خواجہ فریدآئی ٹی یورنیورسٹی کے حوالے سے آئے روزشکایات زورپکڑرہی ہیں جبکہ انتظامیہ نے یورنیورسٹی کودرسگاہ کی بجائے ذاتی جاگیربنارکھاہے‘ گذشتہ روزانٹری ٹیسٹ کے موقع پرخواجہ فریدآئی ٹی یورنیورسٹی انتظامیہ نے کرفیوکاسماں بنائے رکھااوردوردرازسے انٹری ٹیسٹ کے لیے آئے طلباء وطالبات اوران کے والدین کوبدتمیزی سے پیش آنے کے ساتھ ساتھ پارکنگ میں موٹرسائیکل کاریں کھڑی کرانے کی بجائے یورنیورسٹی سے باہردوکلومیٹرباہردھوپ میں کھڑی کرنے اورگرمی میں ذلیل وخوار کراتے رہے جبکہ گرمی کے ستائے عوام کی اپیل پرسیکورٹی گارڈزہاتھاپائی اوردھکے دینے پراترآتے‘ کئی سو ایکڑ پر محیط یونیورسٹی کے خالی اسٹینڈز پر چند گاڑیاں اور مو ٹر سائیکلیں کھڑی کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی جبکہ یونیورسٹی کی ایڈمن اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کی موٹرسائیکلیں وگاڑیاں اندرکھڑی رہیں‘ طلباء وطالبات اوران کے بوڑھے والدین نے آئی ٹی یورنیورسٹی حکام کی بدمعاشی پراحتجاج کرتے ہوئے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ یورنیورسٹی حکام کے اس ظالمانہ اقدام کانوٹس لے کرکارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ رابطہ کرنے پریورنیورسٹی انتظامیہ نے مؤقف دینے سے انکار کردیا۔

  • رحیم یار خان سی ٹی سکین مشینیں‌6 ماہ سے خراب پرائویٹ مافیا کی لوٹ مار

    رحیم یار خان سی ٹی سکین مشینیں‌6 ماہ سے خراب پرائویٹ مافیا کی لوٹ مار

    نمائندہ باغی)کبھی ایک دور تھا کہ شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان کو ایک مثالی ہسپتال مانا جاتا تھا اور جدید سے جدید مشینری یہاں موجود تھی اور رحیم یارخان کے علاوہ اندرون سندھ سے بھی لوگ یہاں علاج کروانے آتے تھے بلکہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے لیکن جوں جوں اس ہاسپیٹل نے ترقی کی ہے اسی رفتار سے یہاں سہولتوں کا فقدان ہوتا جا رہا ہے۔ اس کی تازہ مثال یہ ہے کہ شیخ زید ہسپتال کی سٹی سکین مشینیں پچھلے 6ماہ سے خراب ہے ۔ ہسپتال کے باہر پرائیویٹ سٹی سکین سینٹروں نے ریٹ بڑھا کر مریضوں کو لوٹنا شروع کر رکھا ہے,مقامی ایم پی ایز اور ہسپتال انتظامیہ کی طرف سٹی سکین مشین ٹھیک کرانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے, مہنگے علاج کی سہولت نہ رکھنے والے دماغی چوٹ اعصاب و دیگر بیماریوں میں مبتلا مریض ایڑیاں رگڑنے پر مجبور ہیں ۔ شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان میں آنیوالے مریضوں کے لواحقین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ غریب مریض دور دراز علاقوں سے علاج معالجہ کے لئے شیخ زید ہسپتال آتے ہیں جہاں پر انہیں مشینوں کی خرابی کاکہہ کر پرائیویٹ ہسپتالوں کی طرف بھیج دیا جاتا ہے ۔سٹی سکین مشین ماہ فروری سے اب تک خراب پڑی ہے ,اس صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پرائیویٹ سٹی سکین سینٹروں بے ٹیسٹ فیس بڑھا دی ہے جو متوسط اور کم آمدنی کے حامل مریضوں کی پہنچ سے باہر ہے, وزیر صحت کے دورہ رحیم یار خان کے موقع پر تحریک انصاف کے ورکرز کی طرف سے سٹی سکین مشین کی خرابی کا مدعا اٹھایا لیکن سٹی سکین مشین کو ٹھیک اور مزید نئی مشین فراہم کرنے کے وعدے اور دعوے کے باوجود تاحال کچھ نہیں ہو سکا,رحیم یارخان کے بڑے صنعتی یونٹوں, تاجر تنظیموں اور فلاحی اداروں کی طرف سے بھی سٹی سکین مشین کی فراہمی ممکن نہیں ہو سکی ہے, مریضوں اور ان کے لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب اور انتظامیہ سے امطالبہ کیا ہے کہ سٹی سکین مشین کو ٹھیک کرایا جائے اور مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے مزید سٹی سکین مشینوں کی تنصیب لازمی بنائی جائے

  • سی ڈی اے سینٹورس مال سے متصل 12 کنال کے پلاٹ پر غیر قانونی قبضہ ختم کروانے میں کامیاب

    سی ڈی اے سینٹورس مال سے متصل 12 کنال کے پلاٹ پر غیر قانونی قبضہ ختم کروانے میں کامیاب

    سی ڈی اے نے سینٹورس مال سے متصل 12 کنال کے پلاٹ سے غیر قانونی قبضہ ختم کر دیا ہے۔ مذکورہ پلاٹ کو سینٹورس مال کی انتظامیہ پارکنگ اور دیگر تجارتی مقاصد کے لیے غیر قانونی طور پر استعمال میں لا رہی تھی۔ قبضہ حاصل کرنے کے بعد سی ڈ ی اے نے خالی کرائے گئے پلاٹ کے اطراف باڑ کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آپریشن کے بعد ہفتہ وار تعطیل کے دوران چند عناصر نے مذکورہ پلاٹ کو دوبارہ غیر قانونی طور پر پارکنگ کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا تھا۔ مذکورہ پلاٹ سے غیر قانونی قبضہ ختم کرنے کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ،سیکٹر ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سی ڈی اے کے دیگر شعبوں کے علاوہ ایم سی آئی کے متعلقہ شعبوں نے کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی قبضہ سے پلاٹ کو واگذار کروایا۔

    رپورٹ کے مطابق مزید برآں سیکٹر ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے خالی کرائے گئے پلاٹ کے گرد باڑ نصب کر دی ہے تاکہ مستقبل میں کسی قسم کی تجاوزات قائم نہ کی جا سکیں۔متعلقہ شعبوں کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ نصب کی گئی باڑ کو اکھاڑنے یا تجاوزات کو دوبارہ قائم کرنے کی کوشش کی صورت میں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف رپورٹ درج کرائی جائے۔ واضح رہے کہ بارہ کنال کے پلاٹ کو سینٹورس مال کی انتظامیہ غیر قانونی طور پر استعمال کر رہی تھی جس پر سی ڈی اے انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے یہ پلاٹ خالی کروا لیا ہے اور اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے.
    محمد اویس

  • کپواڑہ: کنٹرول لائن کے نزدیک  دھماکہ،ایک بھارتی فوجی زخمی

    کپواڑہ: کنٹرول لائن کے نزدیک دھماکہ،ایک بھارتی فوجی زخمی

    سرینگر:بھارتی فوج کو سخت مشکلات ،ایک طرف حریت پسند وں کی طرف سے بھارتی فوجیوں پر حملے تو دوسری طرف بھارتی فوجی اپنی ہی بچھائی بارودی سرنگوں کی بھینٹ چڑھنے لگے .تازہ واقعہ میں شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں کنٹرول لائن کے نزدیک سوموار کو ایک بارودی دھماکے کی وجہ سے ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔یہ واقعہ کنٹرول لائن پر کیرن سیکٹرکے نزدیک جمگنڈ نامی علاقے میں پیش آیا جہاں ایک بارودی دھماکے کی زد میں آکر فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔

    بھارت وزارت دفاع کے مطابق حکام کے مطابق مذکورہ فوجی اہلکار کو درگہ مولہ میں قائم فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے زخمی اہلکار کی شناخت بھوپن چتری کے طور ہوئی ہے۔یاد رہے کہ عین اس وقت جب بارودی سرنگ دھماکے سے ایک فوجی شدید زخمی ہوا ہے اسی وقت ایک اور بھارتی فوجی نے اپنے افسران اعلیٰ کے رویے سے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کرلی ہے.