Baaghi TV

Blog

  • مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی

    مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر بھوک ہڑتال کی دھمکی دے دی

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر بھوک ہڑتال کرنے کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ ‏جعلی حکومت نے نواز شریف کے گھر کے کھانے پر پابندی لگا دی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں‌ نے لکھا ہے کہ جعلی حکومت نے نواز شریف صاحب کے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کھانا لے جانے والا سٹاف پچھلے 5 گھنٹے سے جیل کے باہر کھڑا ہے۔ میاں صاحب نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کر دیا ہے۔ اگر انھوں نے اگلے 24 گھنٹے میں یہ پابندی واپس نا لی تو میں عدالت سے رجوع کروں گی۔


    مریم نواز نے لکھا ہے کہ عدالت سے بھی مدد نا ملی تو میں کوٹلکھپت جیل کے باہر جا کر بیٹھوں گی۔ بھوک ہڑتال بھی کرنا پڑی تو کروں گی۔ ان ظالموں پر مجھے بھروسہ نہیں ہے۔ یہ میاں صاحب کے کھانے میں کچھ بھی ملا سکتے ہیں۔ اس بات کو دھمکی نا سمجھا جائے کیونکہ میں یہ کر گزروں گی۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی آج دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف کیلئے گھر سے کھانا لانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے.

  • مکی آرتھر کی چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے الوداعی ملاقات، تین سالہ معاہدہ ختم ہو گیا

    مکی آرتھر کی چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے الوداعی ملاقات، تین سالہ معاہدہ ختم ہو گیا

    پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات ہوئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات لندن میں‌ ہوئی. ملاقات ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی اور اس دوران ایم ڈی وسیم خان بھی موجود تھے.

    یڈ کوچ مکی آرتھر کا تین سالہ معاہدہ ورلڈ کپ کے ساتھ ہی ختم ہوگیا ہے. ملاقات میں اگلے کوچ اور مختلف امور پر بات چیت ہوئی ہے. واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں‌ پاکستان کی شکست کے بعد ٹیم انتظامیہ پر بھی سخت تنقید کی جارہی ہے اور بڑے پیمانے پر تبدیلیوں‌ کا مطالبہ کیا جارہا ہے تاہم مکی آرتھر کا تین سالہ معاہدہ ویسے ہی ختم ہو گیا ہے.

  • ‘مقبوضہ کشمیر میں حقوق کی پامالیوں کا آزاد کشمیر کے حالات سے کوئی موازنہ نہیں’دفتر خارجہ

    ‘مقبوضہ کشمیر میں حقوق کی پامالیوں کا آزاد کشمیر کے حالات سے کوئی موازنہ نہیں’دفتر خارجہ

    اسلام آباد: پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا .پاکستان عالمی اداروں کی طرف سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کی حمایت کرنے پر شکرگزار ہیں.پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے اعتراف پر مبنی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کی دوسری رپورٹ کے اجرا کا خیر مقدم کیا ہے۔ساتھ ہی متنبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے حالات سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔

    پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘اگرچہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو سامنے لانے کے لیے رپورٹ میں کی جانے والی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، دفتر خارجہ نے کہا کہ ‘مقبوضہ جموں و کشمیر دنیا میں سب سے زیادہ فوج کی موجودگی والا خطہ ہے جبکہ غیر ملکی سیاح پوری آزادی کے ساتھ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان آتے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال ‘او ایس سی ایچ آر’ کی کشمیر کے حوالے سے جاری کی گئی پہلی رپورٹ میں دونوں اطراف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی تھی اور طویل تنازعات کے حل کے لیے اقدامات پر زور دیا گیا تھا۔

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ‘مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر احتساب ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔’اس کے علاوہ ‘انتہائی مشکل قانونی پابندیوں سمیت اہم معاملات کے حل کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔’اس روپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مجموعی اور منظم خلاف کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کی ‘او ایس سی ایچ آر’ کی تجویز کا ایک بار پھر خیر مقدم کرتا ہے۔

    انسانی حقوق کے ادارے نے بھارت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہ پبلک سیفٹی ایکٹ اور آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ کے نام پر کالے قانون کی آڑ میں شہریوں کو ایذارسانی، تشدد کا نشانہ بناتا ہے جبکہ ان کالے قوانین کے تحت قانونی تقاضے اور شواہد کی دستیابی کی لازمی شرط کو کھلم کھلا پامال کیا جاتا ہے۔

    انسانی حقوق کے ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں کے تحت جموں و کشمیر کے حق خودارادیت کو تسلیم کیا گیا ہے اور جنوبی ایشیا سمیت دنیا کے امن و سلامتی کے لیے تنازع کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔

  • کہروڑپکا : قبرستان اصلاح احوال کا منتظر

    کہروڑپکا (نمائندہ باغی ٹی وی) کے قدیمی قبرستان ہندھیرا پیر میں سیوریج کا پانی داخل ہونے لگا علاقہ مکینوں نے بتایا کہ آئے روز جگہ جگہ کمیٹی کی طرف سے قبرستان میں کوڑا کرکٹ ڈالا جانے لگا گندے پانی کی وجہ سے قبریں مسمار ہونے کا بھی خطرہ ہے لواحقین پریشان ہیں قبرستان میں آنے والوں کے کپڑے خراب ہو جاتے ہیں کئی مرتبہ اعلی حکام اور میونسپل کمیٹی کو اطلاع کرنے کے باوجود بھی کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا

  • سینیٹ انتخابات کیلئے کل تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جائے گی، شاہد خاقان عباسی

    سینیٹ انتخابات کیلئے کل تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جائے گی، شاہد خاقان عباسی

    پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت نے نوازشریف کے لیے گھر سے آنے والا کھانا بند کردیا ہے. نوازشریف پابند سلاسل اسلیے ہیں کہ حکمران نوازشریف کےبیانیہ سےخائف ہیں، ان کو پتا ہے کہ نوازشریف باہر آئے تو ان کی حکومت چلائی جائے گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ سینیٹ انتخابات کیلیے کل تحریک عدم اعتماد جمع کروانی ہے، اس کے بعد دو ہفتے کے اندر اندر ووٹنگ ہو جائے گی،اگلے امیدوار کا فیصلہ رہبر کمیٹی کی میٹنگ میں کیا جائے گا، اکثریت مسلم لیگ ن کی ہے لیکن چئیرمین سینیٹ کے امیدوار کا حتمی فیصلہ اسی میٹنگ میں ہو گا۔ آپ کا جذبہ دیکھ کر پورا یقین ہے مسلم لیگ ن زندہ ہے ،ہم نے وعدہ کیا تھا کہ بجٹ کے بعد ہر جگہ ہر ضلع میں جائیں گے اور مسلم لیگ ن کا پیغام پہنچائیں گے۔

    چکوال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ یہ کہتے ہیں ویڈیو کو فرانزک آڈٹ کرائیں گے ، قسم کھاکرکہتا ہوں نہ وزیراعظم کو پتا کہ فرانزک آڈٹ کیا ہوتا ہے نہ ان وزیروں کو، انہوں‌ نے وزیر اعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر آپ نے حکومت کرنی ہے تو عوام کے مسائل کو حل کریں،آج جس کرپٹ آدمی نے جان بچانی ہو وہ پی ٹی آئی کی صفوں میں جاکر کھڑا ہوجائے، آج اصولوں پر اور آئین کی خاطر قربانی دینے کا وقت ہے تو سب سے آگے نوازشریف کھڑا ہے،اگر آج مسلم لیگ ن اصولوں پہ کھڑی نہ ہوتی تو کون کھڑا ہوتا؟.انہوں نے کہا کہہم نے سلیکٹڈ وزیراعظم کو گھر بھیج کر عوام کی تکلیفیوں کو دور کرنا ہے.

  • احتساب مزید سخت ہونے جارہا ہے جس سے کرپٹ لوگوں کی جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہوں گے ،جان اچکزئی

    احتساب مزید سخت ہونے جارہا ہے جس سے کرپٹ لوگوں کی جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہوں گے ،جان اچکزئی

    کوئٹہ:احتساب کے عمل کو جاری رکھنے اور پاکستان کو کرپشن فری کرنے کے لیے نیب نے بڑے بڑے مجرموں کے خلاف شکنجہ مزید کسنے کا فیصلہ کیا ہے .نیب کے احتساب کے عمل کو مزید سخت کرنے کا انکشاف پاکستان کے معروف تجزیہ نگار،کالم نگار اور سیاسی فہم و فراست رکھنے والے صحافی جان اچکزئی نے اپنی ایک ٹویٹ میں‌کیا ہے.

    جان اچکزئی نے کہا کہ نیب کی طرف سے بڑے بڑے کرپٹ لوگوں پر جب ہاتھ پڑے گا تو پھر اس کے جواب میں ملک میں یہ پراپیگنڈہ کیاجانے لگے گا کہ لو جی ملک میں‌اس وقت جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہیں اور حکومت اور نیب مل کر اپوزیشن کو کرپشن کے الزمات میں جیلوں میں‌ڈال رہے ہیں.جان اچکزئی نے کہا کہ احتساب کا شکنجہ مزید سخت ہونے پر پھر بڑے بڑے کرپٹ لوگوں کی چیخیں نکلیں گی

  • ایمرا کی کیپیٹل، ابتک نیوز اور 24 نیوز کی نشریات بند کرنے کی شدید مذمت

    ایمرا کی کیپیٹل، ابتک نیوز اور 24 نیوز کی نشریات بند کرنے کی شدید مذمت

    ایمرا کے صدر شوکت علی , نائب صدر, ریاض اعوان ,سیکرٹری عدنان شیخ , جوائنٹ سیکرٹری افضال سعید , خزانچی و سیکرٹری انفارمیشن عباس نقوی سمیت گورننگ باڈی نے کپیٹل , ابتک نیوز اور 24 نیوز کی نشریات زبردستی بند کروانے کی شدید مذمت کی ہے .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر ایمرا شوکت علی نے کہا کہ زبردستی نیوز چینل.کو بند کروانا آزادی صحافت پر حملہ ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں . انہوں نے کہا کہ ایسے اقدام سے میڈیا کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا . میڈیا دشمنی پر مبنی پر ایسے اقدامات سے پورے ملک کے صحافیوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے حکومت اور پیمرا میڈیا کے خلاف ایسے اقدامات سے گریز کرے اور فوری طور پرتینوں چینلز کی نشریات فوری طور پر بحال کرے،

    انہوں‌ نے کہاکہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو پورے ملک کے صحافی سراپا احتجاج ہوں گے

  • میڈیا کشمیریوں کی شہادتوں کی خبریں‌دینے کی بجائے منشیات کے عادی مجرموں‌کے حق میں شہادتیں‌ دے رہا ہے .وینا ملک

    میڈیا کشمیریوں کی شہادتوں کی خبریں‌دینے کی بجائے منشیات کے عادی مجرموں‌کے حق میں شہادتیں‌ دے رہا ہے .وینا ملک

    لاہور:8 جولائی کو کشمیری نوجوان برہان وانی کی برسی پر خراج تحسین پیش کرنے میں پاکستان فلم انڈسٹری کے ستارے بھی کسی سے پیچھے نہیں‌رہے. بلکہ پاکستان کے دیگر طبقات کو بھی تحریک آزادی کشمیر کو جلا بخشنے والے کشمیری نوجوان برہان وانی کو خراج تحسین پیش کرنے اور کشمیریوں کی حوصلہ افزائی کا درس دے رہے ہیں

    ایسے ہی پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک بھی برہان وانی کو خراج تحسین پیش کرنے لگیں‌.اپنی ایک ٹویٹ میں وینا ملک نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ اس وقت ضرورت تو تھی کشمیریوں کی تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کی ،لیکن ہمارا میڈیا کشمیریوں‌کو بھارتی مظالم سے بچانے کی مہم کی بجائے ملک کے بہت بڑے منشیات کے عادی اور اس دھندے کے بڑے بڑے کرداروں کو بچانے پر لگا ہوا ہے. وینا ملک نے کہا کشمیر میں‌شہادتیں ہو رہی ہیں اور ہمارا میڈیا منشیات کے عادی مجرموں کے حق میں‌شہادتیں‌دے رہا ہے.

  • وہاڑی : خطرناک کار حادثہ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) میاں چنوں بائی پاس بلیو مون ہوٹل کے قریب کتے کو بچاتے ہوئے کار الٹ گئی,حادثہ کے نتیجہ میں کار میں سوار دو افراد معمولی زخمی, کار مکمل تباہ ہو گئی, اطلاع ملنے پر امدادی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی,حادثے کا شکار افراد احمد اور اشرف ساہیوال سے ملتان جا رہے تھے حادثہ کی وجہ سے روڈ کچھ دیر بند رہا تاہم ریسکیو ٹیم نے جلد ہی امدادی کاروائی کر کے روڈ کھلوا دیا