Baaghi TV

Blog

  • ن لیگ کے ایک اور رکن اسمبلی کے لئے مشکل، اینٹی کرپشن نے بلا لیا

    مسلم لیگ ن کے ایک اور رکن اسمبلی کے لئے مشکل کھڑی ہو گئی، اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا

    رانا ثناء اللہ پر پہلی ایف آئی آر مسلم لیگ ن نے درج کروائی تھی، صمصام بخاری

    رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر کو طلب کر لیا، روحیل اصغر پر اثاثہ جات کی خریدو فروخت، غیر قانونی ہاوسنگ سکیم بنانے کا الزام ہے، روحیل اصغر کے خلاف 2 انکوائریاں چل رہی ہیں،.

    نواز شریف سے ملاقات کا دن، کتنے افراد کو ملی اجازت؟

    نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    واضح رہے کہ روحیل اصغر مسلم لیگ ن کے ایم این اے ہیں، اس سے قبل مسلم لیگ نے کے رہنما رانا مشہود آج نیب میں پیش ہوئے، حمزہ شہباز کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے، نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، شہباز شریف پر بھی نیب میں کیس چل رہا ہے، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، احسن اقبال کے خلاف بھی انکوائریاں چل رہی ہیں.

    مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟

    میثاق جمہوریت کرنیوالے قومی مجرم،قربانی کا بکرا بننے کو تیار ہوں، مریم نواز

  • ن لیگ کی طرف سے جاری ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: مراد سعید

    ن لیگ کی طرف سے جاری ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: مراد سعید

    وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو مفت خوری کی عادت پڑگئی ہے. منی لانڈرنگ ، کک بیکس اور دیگر کرپشن کے دستاویزی ثبوت دکھائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف ملک لوٹنے والوں کے احتساب کی ذمہ داری پوری کر رہی ہے۔

    اے پی سی حکومت پر دباو ڈالنے کے لئے ہے، مراد سعید

    سوات آپریشن ہوا تو کس کی حکومت تھی،چیک پوسٹ پر حملہ کا حکم رکن اسمبلی نے دیا، مراد سعید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مراد سعید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی گاڑی رائیونڈ سے برآمد کی گئی ،نوازشریف جیل گئے تووزیراعظم کی گاڑی ان کی صاحبزادی استعمال کرتی رہی،

    وفاقی وزیر مراد سعید نے ایسا اعلان کیا کہ ہر پاکستانی جان کر خوش ہو جائے

    مراد سعید نے مزید کہا کہ احسن اقبال کی وجہ سے پاکستان کو 50 ارب کا نقصان پہنچا،احسن اقبال کےبھائی کو پنجاب ہارٹی کلچرٹاسک فورس کا چیئرمین لگا دیا گیا،احسن اقبال کے بھائی کوکانٹریکٹس کے پیسےجعلی اکاؤنٹس کے ذریعے دیے گئے.

    مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف نے 2008 میں مصطفیٰ کمال کوچیف منسٹر ٹاسک فورس کاچیئرمین تعینات کیا
    اس کے بعد مصطفیٰ کمال کو ٹھیکے دیے گئے،احسن اقبال نے معاہدے کی ذمے داری جیل میں قید نوازشریف پر عائد کردی ہے،کبھی رکارڈ غائب ہوجاتا اور کبھی جل جاتا تھا .

    مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی طرف سے جاری ویڈیو کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔حکومت نے ویڈیو کی مکمل تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • ریلوے پھاٹک بند ہونے سے ملحقہ مارکیٹوں کے سینکڑوں دکاندار بیروزگار ہوگئے ہیں

    ریلوے پھاٹک بند ہونے سے ملحقہ مارکیٹوں کے سینکڑوں دکاندار بیروزگار ہوگئے ہیں

    چنیوٹ
    ریلوے ملازمین چنیوٹ کی جانب سے سرگودھا لاہور پنڈی بھٹیاں روڈ ریلوے پھاٹک بند ہونے سے ملحقہ مارکیٹوں کے سینکڑوں دکاندار بیروزگار ہوگئے ہیں اور گھروں میں فاقہ کشی کا شکار ان دکاندار ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ کے سامنے سراپا احتجاج ہیں پہلے تو ریلوے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے کا رونا رو رہے تھے اب سینکڑوں دکاندار بھی متاثرین میں شامل ہوگئے ہیں

  • تیج بہادر مودی کی الیکشن میں کامیابی کے بعد گیا عدالت

    تیج بہادر مودی کی الیکشن میں کامیابی کے بعد گیا عدالت

    بھارتی وزیراعظم مودی کی آبائی حلقہ سے کامیابی کو عدالت میں چینلج کر دیا گیا

    کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر مودی کا مقابلہ کرنے پہنچا تیج بہادر سپریم کورٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وارانسی سیٹ سے الیکشن جیتنے پر بھارتی وزیراعظم مودی کی کامیابی کو الہ آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے، مودی کی کامیابی کو سی آر پی ایف کے سابق سپاہی تیج بہادر یادو نے چیلنج کیا ہے، تیج بہادر نے الیکشن کے خلاف درخواست جمع کروائی ہے.

    مودی کے مقابلے میں امیدوار تیج بہادر بارے الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

    واضح رہے کہ بھارت میں الیکشن کے نتائج کے 45دن کے اندر درخواست دائر کی جا سکتی ہے.

    تیج بہادرکی درخواست پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ، بڑی خبر آ گئی

    واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے سابق فوجی اہلکار تیج بہادر کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن نے منسوخ کر دئیے تھے ، تیج بہادر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غلط قرار دیا تھا تیج بہادر نے مودی کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا اس نے وارانسی سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے.

  • سُپر سٹار  پارٹ 2

    سُپر سٹار پارٹ 2

    ہم بات کر رہے ہیں فلم “سپرسٹار” کی جیسا کہ اب تک سب کو پتہ چل چکا ہے کے اس فلم ماہرا خان ہیں تو آپ لوگ کیا سمجھتے ہیں فلم کیسی ہو گی ؟
    میرے خیال سے تو فلم اچھی ہی ہو گی کیوں کے اس میں ماہرا خان ہیں اور ماہرا خان اپنے کام سے بہت محبت کرتی ہیں جس وجہ سے لوگوں کو ان پہ اعتماد ہے کہ وہ ایک اچھی فلم میں ہی کام کرنا پسند کریں گی لحاظا اسی لیے لوگ ان کی فلم کا انتظار بڑی بے تابی سے کر رہے ہیں اور جس بات پر ماہرا خان بہت فوکس کر رہی ہیں وہ ہے ڈانس وہ جی جان سے ڈانس پر محنت کر رہی ہیں
    جیسا کہ آجکل انکا ایک چھوٹا سا کوئی ایک منٹ کا کلِپ انسٹاگرام پر وائرل ہوا وا ہے جس میں آپ نے دیکھا ہوگا کہ کتنی مہارت سے اور ایکسپریشن کے ساتھ وہ ڈانس کر رہی ہیں یہ ابھی ایک چھوٹا سا ڈانس کلپ ہے جس سے صاف اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ بڑی سکرین پر اور کمال کرنے والی ہیں ،
    یہ ایک اجھے فنکار کی نشانی ہے کہ اپنی غلطی خود نکالتا ہے اور اس غلطی کو دوبارہ نہیں کرتا جس کی وجہ سے اس کے کام میں بہتری آتی جاتی ہے اور اس طرح وہ کامیابیوں کی منزلوں کو عبور کرتا ہوا رہتی دنیا تک اپنا نام چھوڑ جاتا ہے ،
    ڈانس بھی ایک خاص جُز ہے اداکاری کا مطلب ایک اداکار کو اجھا ڈانس بھی آنا چاہیے شاید کچھ لوگ اس بات کو سیریس نہیں لیتے اور ان کے خیال میں ڈانس نہیں بھی آتا تو خیر ہے ویسے حیرت ہے کہ وہ اداکاری کے ایک خاص جُز کو ہی نظر انداز کیے جا رہے ہیں
    ارے بھائی ڈانس کرتے ہوئے لپ سنگ کرنا اور ایکسپریشن دینے سے ہی تو اجھے اداکار کا پتہ چلتا ہے کہ اسکو “لے” یعنی “تال” کا کتنا پتہ ہے اور جن لوگوں نے اپنے مکالموں کو انکی “تال” کے مطابق بولا وہ جُملا لوگوں کے دل میں اتر گیا
    اچھے اداکار کا اچھا “لےکار” ہونا بھی بہت ضروری ہے اور ہم مانیں یا نہ مانیں ہماری آجکل کی فلم ٹریڈ میں اس چیز کی بہت کمی ہے ہمارے ہاں جس اداکار یا اداکارہ کا ڈرامہ تھوڑا مشہور ہو جاتا ہے اسکو اٹھا کر فلم میں ڈال دیتے ہیں اور انکو فلم کی کوئی ٹریننگ نہیں دی جاتی نہ سمجھایا جاتا ہے کہ فلم میں انھوں نے بولنا کیسے ہے چلنا کیسے ہے ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو ہمارے آجکل کے فلم بنانے والوں کو اپنے اداکاروں اور اداکاراوں کو بتانی یا سمجھانی چاہئے جس سے وہ اپنی ڈرامہ اور فلم کی اداکاری میں فرق لا سکیں لیکن انکا بھی قصور نہیں جن کو خود نہیں پتہ وہ بیچارے اپنے فنکاروں کو کیا بتائیں یا سمجھائیں گے،
    حتیٰ کے ڈائریکٹر کا بھی “لے“ میں ہونا بہت ضروری ہے ،،،،،،،،،،(جاری ہے )

  • چمن بارڈر ایک شخص جاں بحق۔

    بلوچستان چمن بارڈر پر کسٹم ہاوس کے قریب بجلی کی مین لائن گر گئی مین لائن کے گرنے کی وجہ سے کرنٹ لگ کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

  • مریم صفدر دھمکیاں دینا بند کریں ، فیاض چوہان

    مریم صفدر دھمکیاں دینا بند کریں ، فیاض چوہان

    پنجاب کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم صفدردھمکیاں دینا بند کریں،سلیکٹڈ کہنے والی مریم نوازخود کنوکٹڈ سزا یافتہ ہیں

    فیاض الحسن چوہان کو ایک بار پھر بڑا عہدہ مل گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد ریاستی اداروں پر حملوں کا جواب دینا ہے .

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مریم صفدر کیساتھ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف خاموش بیٹھے تھے ،مریم صفدر صاحبہ نے ایک انٹرویو میں باقاعدہ کہا تھا کہ ان کی کوئی جائیداد نہیں ،مریم صفدر نے دعویٰ کیا تھا کہ لندن یا پاکستان میں ان کی کوئی جائیداد نہیں ،مریم صفدرحقیقت میں ابو بچاؤ تحریک چلانا چاہتی ہیں

    فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے نوازشریف کیلئے پچھلے10ماہ میں5میڈیکل بورڈبنائے.

    صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عوام وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے

    واضح رہے کہ مریم نواز نے نواز شریف کی سزا کے حوالہ سے ایک ویڈیو پریس کانفرنس میں شیئر کی ہے، نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں. نواز شریف سے ملاقات کے لئے جمعرات کا دن طے ہے

  • چیف کمشنر ایف بی آرسرگودھا سردار علی خواجہ کی سربراہی میں   ایف بی آر سرگودھا کا اہم اجلاس۔

    چیف کمشنر ایف بی آرسرگودھا سردار علی خواجہ کی سربراہی میں ایف بی آر سرگودھا کا اہم اجلاس۔

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)ایمنیسٹی سکیم کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر چیف کمشنر ایف بی آرسرگودھا سردار علی خواجہ کی سربراہی میں
    ایف بی آر سرگودھا کا اہم اجلاس۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں سینئر افسران نے شرکت کی.اجلاس میں درج ذیل فیصلے کئے گئے۔
    شہری علاقوں میں 2 کنال یا اس سے زیادہ سائز کے گھروں میں رہنے والے افراد کی انکم اور اثاثہ جات کی چھان بین کا فیصلہ کیا گیا ہے
    2400 CC
    یا اس سے اوپر کی گاڑیوں کے مالکان کی انکم اور اثاثہ جات کی تفصیل معلوم کی جائے گی
    ایف بی آر کا جو ملازم بھی ٹیکس چوروں کے ساتھ ملی بھگت کرتے پایا گیا اس کے خلاف چیف کمشنر کا سخت ایکشن لینے کا فیصلہ۔ ایسے ملازمین پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
    ذمہ دار ٹیکس گذاروں کو پوری عزت اور سہولت فراہم کی جائے گی۔
    چھوٹے تاجروں کو کوئی حراساں نہیں کرے گا-
    تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
    چیف کمشنر سرگودہا نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں۔ مل کر اس ملک کو خود انحصاری کی منزل تک پہنچائیں گے
    ایک لاکھ پچیس ہزار انڈسٹریل بجلی کے کنکشنز کا ڈیٹا لے لیا گیا ہے۔ ایسے تمام افراد کو پہلے مرحلے میں ایف بی آر میں رجسٹر کرا کر فائلر بنوایا جائے گا ۔ ٹیکس بعد میں حقائق کی بنیاد پر لگایا جائے گا۔ کوئی زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔

  • سلیکٹڈ وزیراعظم کی دھمکی سے نہیں ڈرتے :شاہد خاقان عباسی

    سلیکٹڈ وزیراعظم کی دھمکی سے نہیں ڈرتے :شاہد خاقان عباسی

    سابق وزیراعظم مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم آمروں کی دھمکیوں سے نہیں گھبرائے، سلیکٹڈ وزیراعظم کی دھمکی سے بھی نہیں ڈرتے ،نئے پاکستان کو عوام بھول گئی اور پرانے پاکستان کی تلاش کی جا رہی ہے .

    بجٹ میں ٹیکسوں کے اضافے کے سوا کچھ نہیں، شاہد خاقان عباسی

    اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

    حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اٹک میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجلی منہگی،گیس منہگی،ہرچیز منہگی کردی گئی ہے ،سلیکٹڈ وزیراعظم عوام کے حالات بہترنہیں کرسکتا ،عمران خان نے دس ماہ میں جتنا قرضہ لیا اتنا توپانچ سال میں نہیں لیا گیا.

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں سفارتی کامیابی پر بھارتی برہم

    شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا فیصلہ تھا بجٹ کے فوری بعد ملک کے ہر ضلع میں آواز بلند کی جائیگی، انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی،غیر شفاف الیکشن ہوا ،سلیکٹڈ وزیراعظم کو بوگس انتخابات میں لایا گیا ہے اسکے دل میں چور ہے ،ضیا الحق،ایوب،مشرف کی جیل اور دھمکی سے نہیں گھبرائے تو سلیکٹڈسے کیا ڈریں گے.

    شہباز شریف نے وفاقی بجٹ کیا مسترد کہا بجٹ بنایا آئی ایم ایف نے

    سپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کی ایسی بات مان لی جو حکومت رد کر چکی

    شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں ترقی آدھی ہونے اور منہگائی تین گنا ہونے کا عوام ہم سے پوچھتے ہیں .

    کنونشن سے احسن اقبال اور مریم اورنگزیب نے بھی خطاب کیا.

  • 10 سال بعد ٹرین جائے گی کپتان کے اپنے شہر میں بڑی خبر

    10 سال بعد ٹرین جائے گی کپتان کے اپنے شہر میں بڑی خبر

    (نمائندہ باغی ٹی وی ) سرگودھا ایکسپریس ٹرین کادورانیہ کندیاں جنکشن۔میانوالی تک بڑھانے کے اعلان کو سنتے ہی کندیاں کے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی 10 سال بعد اس ٹریک پر کوئی ٹرین چلے گئی کندیاں میانوالی کی عوام کافی عرصہ ٹرانسپورٹرز مافیا کے رحم وکرم پر تھی اور1000روپے کرایہ کندیاں سے لاہور تک ٹرانسپورٹرزشہریوں سے لے رہے ہیں ذلیل وخوارعلیحدہ کرتے ہیں ریل کا سستا آرام دہ شاہانہ سفر ہے چاہے دن رات میں کوئی بھی ٹرین کاٹائم۔ہولوگ سفر کریں گے کندیاں کے تاجروں کے کاروبار میں بھی اضافہ ہوگا انجمن تاجران کندیاں کے عہدیداران صدر حاجی محمد اسحاق جنرل سیکرٹری گل حمید خان شہباز خیل سینئر نائب صدر عمر حیات عثمانی نائب صدر چوہدری محمد یوسف زقیم خان مظہر خان نیازی اور مشہور شاعر سلیم شاہد۔چیئرمین زکواة کمیٹی حاجی ملک رمضان ساجد وٹو۔نویدعالم خان نیازی صدر پاکستان میڈیاکونسل تحصیل پپلاں نے وزیراعظم عمران خان ۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور ایم۔این اے امجد علی خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا 19 تاریخ کو انشاءاللہ بھرپور طریقہ سے استقبال کریں گئے اور اس گاڑی کو کامیاب بنا کر ریلوے کی آمدن میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے شیخ رشید احمد کے اس آحسان کو میانوالی کی عوام ہمیشہ یاد رکھے گی
    اور انجمن تاجران نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمیشہ ٹکٹ لیکر سفر کریں تاکہ ریلوے کا پیہیہ چلتا رہے