Baaghi TV

Blog

  • سرگودھا میں سیوریج کا گندا پانی شہریوں کے لیے وبال جان

    سرگودھا میں سیوریج کا گندا پانی شہریوں کے لیے وبال جان

    سرگودھا میں سیوریج کا گندا پانی شہریوں کے لیے وبال جان

    یہ سرگودھا بلاک نمبر 13چوک رشید کالونی کا علاقہ ہے جہاں پر سیوریج کے گندے پانی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے سیوریج کے گندے پانی سے محلے داروں اور راہگیروں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے خصوصاً نمازیوں کا کپڑوں کو پاک صاف رکھنا بہت مشکل ہو گیا ہے آئے دن گٹروں سے گندا پانی ابلتا رہتا ہے اہل محلہ بہت پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ سیوریج کے گندے پانی سے مچھر پیدا ہو رہا ہے اور طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں بیماریوں سے بچے بہت زیادہ متاثر ہو رہے ہیں اہل محلہ کا کہنا ہے کہ ہم نے دروغہ کو بھی کئی بار کہا مگر کوئی گٹروں کی صفائی نہیں کرنے آتا اور گلیوں میں گندا پانی کھڑا رہنا روزانہ کا معمول بن گیا ہےاہل محلہ کی ٹی ایم او کے افسران سے گزارش ہے کہ اس گندگی سے ہماری جان چھڑوائی جائےاور سیوریج کے نظام کو بہتر کیا جائے

  • جماعت اسلامی پر پابندی کے خلاف ٹربیونل میں کب ہو گی سماعت؟

    جماعت اسلامی پر پابندی کے خلاف ٹربیونل میں کب ہو گی سماعت؟

    جماعت اسلامی پر پابندی کے خلاف ٹربیونل میں 13 جولائی کو سماعت ہو گی

    صوبائی دارالحکومت لاہور میں جماعت اسلامی کے رہنما پر فائرنگ

    قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

    غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی پر پابندی کے خلاف ٹربیونل میں 13 جولائی کو سماعت ہو گی، دیلی ہائیکورٹ کے جج جسٹس چندر شیکھر سماعت کریں گے. اس حوالہ سے کہا گیا ہے کہ جو لوگ گواہی دینا چاہتے ہیں وہ اپنا حلف نامہ ٹربیونل کے رجسٹرار کے پاس جمع کروائیں اور دہلی کورٹ کی بلڈنگ میں ٹربیونل کے سامنے خود حاضر ہو کر بیان بھی ریکارڈ کروائیں.

    ایمنسٹی اسکیم کا نام ’’لوٹواورپھوٹو‘‘ہوتا توزیادہ بہترتھا ،سراج الحق

    حکومت کے خلاف بیان دینے پر حکومت نے کیا قدم اٹھایا، سراج الحق بول پڑے

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر بھارت سرکار نے پابندی لگا دی ہے اور اس کے تمام دفاتر بند کئے ہوئے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں حکومت کی طرف سے ایک نوٹفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 28 فروری کو جماعت اسلامی پر مقبوضہ کشمیر میں پابندی لگائی گئی اور 22 مارچ کو لبریشن فرنٹ پر پابندی لگائی گئی اس لئے مقبوضہ کشمیر میں کوئی بھی سرکاری ملازم ان دونوں تنظیموں کے ساتھ کوئی رابطہ نہ رکھے. نہ ہی ان تنظیموں کی کسی سرگرمی ،پروگرام میں شرکت کرے. اگر کسی کشمیری کی ان دونوں‌ تنظیموں کے ساتھ وابستگی ظاہر ہوئی تو ان کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی.

  • لبیا:جنرل حفتر کے بعض ٹھکانوں پر سرکاری فوج کا حملہ

    لبیا:جنرل حفتر کے بعض ٹھکانوں پر سرکاری فوج کا حملہ

    لیبیا :جنرل حفتر کے بعض ٹھکانوں پر سرکاری فوج نے حملہ کیا ہے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق لیبیا میں عالمی تسلیم شدہ قومی مفاہمتی حکومت نے کہا ہے کہ دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں ریٹائرڈ جنرل خلیفہ حفتر کی ملیشیا کے نئے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہےلیبیا :جنرل حفتر کے بعض ٹھکانوں پر سرکاری فوج کا حملہ
    لیبیا میں عالمی تسلیم شدہ قومی مفاہمتی حکومت نے کہا ہے کہ دارالحکومت طرابلس کے جنوب میں ریٹائرڈ جنرل خلیفہ حفتر کی ملیشیا کے نئے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ سرکاری فوج نے "برکان الغضب” نامی آپریشن شروع کر رکھا ہے جس کے ترجمان مصطفی الماجی نے بتایا ہے کہ طرابلس کے پرانے ہوائی اڈے سے ملحقہ الاحیا٫ البریہ ، السبیعہ اور الکزرمہ کے علاقوں میں یہ کاروائی کی گئی ہے ۔

    ریاٹائرڈ جنرل حفتر کی ملیشیا ٫ حکومت کے خلاف 4 اپریل سے دارالحکومت کی سرکوبی کےلیے آپریشن شروع کیے ہوئے ہے ۔

  • صدر بازار شاہپور میں تجاوزات کی بھرمار

    صدر بازار شاہپور میں تجاوزات کی بھرمار

    سرگودہا،شاہپور(نمائندہ باغی ٹی وی) صدر بازار شاہپور میں تجاوزات کی بھرمار, ریڑھی بانوں اور رکشہ ڈرائیور نے بازار کے اندر اڈا بنا رکھا ہے تفصیلات کے مطابق شاہپور صدر کے بازار میں ریڑھی بانوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور جبکہ رکشہ ڈرائیوروں نے بازار کے اندر سٹینڈ بنا لیے ہیں پیدل چلنے والے مشکلات کا شکار ہیں جبکہ سبزی اور فروٹ کے ریٹ آسمان سے باتیں کررہے ہیں انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے شہریوں صدیق, اصغر علی, فاروق, اسد اور صغیر احمد نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ریڑھی بانوں, رکشہ ڈرائیوروں اور تجاوزات کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

  • مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے کی خودکشی

    مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے کی خودکشی

    مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی

    بھارتی فوج کے کرنل نے کی سیاچین میں خودکشی

    بھارت کشمیر میں ہار گیا، اب کشمیری سنگبازوں کا مقابلہ کریں گے روبوٹ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے میران صاحب میں ایک بھارتی فوجی نے اپنی سرکاری گن سے گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، خودکشی کرنے والے فوجی کا تعلق آندھراپردیش سے تھا، جو بارہ برس قبل فوج میں بھرتی ہوا تھا .

    29 سال میں کوششوں کے باوجود بجلی نہ ملنے پر کسان کی خودکشی

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    واضح رہے کہ سال 2018 کے دوران 80 بھارتی فوجی اہلکاروں نے خود کشی کی جبکہ بھارتی فضائیہ میں 16 اہلکاروں اور نیوی میں 8 اہلکاروں نے خود کشی کی۔ جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی اہلکاروں کی تعداد 428 ہوگئی ہے.

  • تھانہ مٹھ ٹوانہ کے باھر موٹر سائیکل سوار افراد کی   دوسری پارٹی پر  اندھا دھند فائرنگ

    تھانہ مٹھ ٹوانہ کے باھر موٹر سائیکل سوار افراد کی دوسری پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ

    سرگودہا،جوھر آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)تھانہ مٹھ ٹوانہ کے باھر موٹر سائیکل سوار افراد کی دوسری پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ تفصیلات کے مطابق
    فائرنگ کا واقعہ صلح کے بعد پیش آیا۔

    فائرنگ کی زد میں آ کر دونوں پارٹیوں کے درمیان سمجھوتا کرانے والے سابق چیئرمین یو سی روڈہ نور پور تھل ملک فلک شیر جوئیہ کے صاحبزادے اور سپیشل ایجوکیشن سنٹر جوھر آباد کے ٹیچر ملک جبیب اللہ جوئیہ شدید زخمی ۔جبکہ باپ محفوظ رھا۔ زخمی حبیب اللہ ملک کی حال ھی میں شادی ھوئی ھے۔۔

    فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار افرد فرار ہو گئے

    جبکہ شدید زخمی حبیب اللہ ملک کو پہلے ڈی ایچ کیو ھسپتال جوھر آباد اور حالت زیادہ خراب ھونے پر لاھور ریفر کر دیا گیا۔۔۔

    فائرنگ کے موقع پر بھگ دڑ مچ گئی اور لوگوں میں خوف وحراس پھیل گیا ۔

    شہریوں کا واقعہ مذکورہ پر شدید احتجاج ۔۔اور آر پی او سرگودھا رینج اورڈی پی او خوشاب سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ

  • چیئرمین سینیٹ کے خلاف قرارداد بارے اپوزیشن کا بڑا فیصلہ

    چیئرمین سینیٹ کے خلاف قرارداد بارے اپوزیشن کا بڑا فیصلہ

    چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں نے کل اجلاس بلا لیا

    چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کب آئے گی،رہبر کمیٹی نے کر لیا فیصلہ

    آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما راجیہ ظفر الحق کے چیمبر میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالے سے قرارداد جمع کرانے سے متعلق مشاورت کی گئی.

    رہبر کمیٹی کا سربراہ ہو گا کون؟ حکومت مخالف تحریک سے قبل ہی سیاسی جماعتیں اختلافات کا شکار

    مریم نواز کے جلسوں میں جاوں گا یا نہیں، شہباز شریف بول پڑے

    راجا ظفرالحق نےسینیٹ میں اپوزیشن جماعتوں کااجلاس کل منگل کو ساڑھے11بجےطلب کرلیا ،اپوزیشن سینیٹر اکٹھے سیکریٹری سینیٹ کے پاس جاکرقرارداد جمع کرائیں گے .

    شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کو عدالت سے ملی بڑی خوشخبری

    میر حاصل بزنجو کا کہنا ہے کہ 9 جولائی کو قرارداد جمع کرانے کا فیصلہ ہوا ہے،ایک تجویز تھی کہ 26 ارکان سینیٹ کے دستخط لے لیے جائیں ،تمام دستیاب سینیٹرز کو کل پارلیمنٹ میں بلالیا ہے،کل اجلاس میں ہی سارےاراکین قراردادپردستخط کریں گےاورسیکرٹری سینیٹ کوجمع کرائیں گے

    نیا چیئرمین سینیٹ کون ہو گا؟ صحافی کے سوال پر آصف زرداری نے دل کی بات بیان کر دی

    واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کا فیصلہ ہوا تھا اور رہبر کمیٹی نے اس فیصلے کی توثیق کی تھی .

  • وطن عزیز فسطائیت کی زد میں … رانا اسد منہاس

    وطن عزیز فسطائیت کی زد میں … رانا اسد منہاس

         فسطائیت کا لفظ ان دنوں پاکستانی سیاست میں زبان زد عام ہے۔انگریزی میں فسطائیت کو  فاشزم کہتے ہیں۔گزشتہ دنوں سے پاکستانی میڈیا پر اس لفظ کا خوب پرچار ہورہا ہے۔پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے بھی اپنے مختلف بیانات میں اس لفظ کا تزکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فسطائیت پروان چڑھ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب فاشزم سے متاثر شخص ہیں اور وطن عزیز میں فسطائیت کے نظریات کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم وطن عزیز میں فسطائیت کو پروان نہیں چڑنے دیں گے بلکہ خان صاحب کے ان نظریات کا رد کر کے ان کا مقابلہ کریں گے۔میاں محمد شہباز شریف نے گزشتہ دنوں رانا ثناء اللہ کی گرفتاری اور دوسرے اپوزیشن ارکان،خصوصی طور پر پاکستان مسلم لیگ نون کے خلاف ہونے والی کاروائیوں کو فسطائیت قرار دیا۔    
    قارئین کرام آج کے کالم میں ہم لفظ فسطائیت کے مفہوم اور اس کی تاریخ سے پردہ ہٹانے کی کوشش کریں گے۔بنیادی طور پر لفظ فسطائیت لاطینی زبان کے لفظ Fascio سے ماخوذ ہے۔لاطینی زبان کی اگر بات کی جائے تو یہ زبان قدیم روم میں بولی جاتی تھی۔لاطینی زبان میں لفظ Fascio کے معنی ڈنڈوں کے مجموعہ کے ہیں۔یہ ڈنڈوں کا مجموعہ اس وقت کے مجسٹریٹ کے پاس ہوتا تھا۔مجسٹریٹ ان ڈنڈوں کواپنے سپاہیوں کو دے دیتا اور وہ ان ڈنڈوں کو ہاتھوں میں لیے بازاروں میں گشت کرتے تھے۔بازار میں اگر کوئی شخص قانون کی خلاف ورزی کرتے پکڑا جاتاتو وہ سپاہی اسی وقت اسے پکڑ کر سزا دیتے تھے۔ یہاں تک کے ان سپاہیوں کے پاس بڑی سے بڑی سزا دینے کے بھی اختیارات ہوتے تھے۔ڈنڈوں کا یہ مجموعہ وقت کے مجسٹریٹ کا نشان تھا جو بعد میں فاشزم یعنی فسطائیت بن گیا۔اگر ہم سیاسی تناظر میں اس لفظ کی وضاحت کریں تو یوں کہا جا سکتا ہے کہ یہ ایک ایسی قوم پرستی یا شدید وطن پرستی ہے جو آمریت کا رجحان رکھتی ہے۔عام فہم میں آمریت سے مراد طاقت کا استعمال کر کے اپنے سیاسی مخالفین کو دبانا اور اپنے نظریات کی پاسداری کرانا ہے۔
         فاشزم کا آغاز بیسوی صدی میں ہوا،بنیادی طور پر یہ یورپ کی ایک تحریک تھی۔اس تحریک سے ایسے لوگوں کی اکژیت وابستہ تھی جو سوسائٹی پر اپنا کنٹرول چاہتے تھے۔فاشزم نے انڈسٹری،مارکیٹ،کامرس اور بینکنگ پر بھی کنٹرول حاصل کیا۔فسطائیت کی تحریک ایک جرمن فلاسفر فریڈرک نیطشے کی سوچ کا مظہر تھی۔اس کا خیال تھا کہ عیسائیت ایک غلام مذہب ہے،اور یہ لوگوں میں غلامی کو فروغ دیتا ہے۔لہٰذا ہمیں ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہونے کے لیے مذہب کو چھوڑ کر جدید سائنس کو اپنانا چاہیے۔فریڈرک نیطشے کا مشہور مقولہ ہے کہ God is dead جس کا اصل مفہوم یہ ہے کہ زندگی گزارنے کے اصول و ضوابط میں سے خدا کو نکال کر زندگی کے تمام اصول اور قوانین خود طے کیے جائیں۔اس نے ایک سپر مین super men کا تصور بھی متعارف کرایا،جس کے مطابق انسان میں طاقت ہونی چاہیے کہ وہ مقتدر بن کر اقتدار کی قوت کو حاصل کر سکے۔فریڈک کے مطابق ہر وہ چیز اور نظریہ جو انسان کو طاقتور بنائے اچھا ہے جبکہ اس کے برعکس ہر وہ نظریہ جو اس طاقت کو حاصل کرنے سے روکے وہ برا ہے۔قارئین کرام اگر ہم فریڈک نیطشے کے فسطائیت کے مفہوم کو مختصر بیان کرنا چاہیں تو یوں کہا جا سکتا ہے کہ اس نظریے کے مطابق طاقت اور اقتدار ہی اچھائی کا محور و مرکز ہیں۔اس طاقت اور اقتدار کو پانے کے لیے کوئی بھی اچھا یا برا راستہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔یہاں تک کہ اس مقصد کے لیے تشدد کا راستہ بھی اختیار کیا جا سکتا ہے۔فسطائیت کا آغاز سب سے پہلے اٹلی میں ہوااور اس کاپہلا بانی بینیٹو مسولینی تھا۔مسولینی سوشلسٹ پارٹی آف اٹلی کا ممبر تھا۔جنگ عظیم اول میں سوشلسٹ پارٹی آف اٹلی نے حکومت کا ساتھ دینے کی بجائے اس کی مخالفت کی جس وجہ سے مسولینی نے اس پارٹی کو خیر باد کہہ کر فاشسٹ پارٹی کی بنیاد رکھی۔اس پارٹی سے منسلک لوگ سیاہ شرٹ پہنتے تھے۔ان کا یہ دعوٰی تھا کہ وہ اٹلی کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔انہوں نے اٹلی کی عوام کو تبدیلی کا ایک نیا تصور دیا۔آغاز ہی میں انہوں نے اٹلی کی ایک مزدوروں پہ مشتمل منظم تحریک کو طاقت کا استعمال کرکے ختم کر دیا۔اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اٹلی کے جاگیرداروں اور سرمایہ دار طبقے نے اس تحریک کو تقویت بخشی اور اس کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔اس طرح فسطائیت کی یہ تحریک اٹلی کے ساتھ ساتھ پورے یورپ میں پھیل گئی،اور طاقت کے بل بوتے پر اپنے نظریات منوانے میں کامیاب ہو گئی۔قارئین کرام اس تحریک کا اصل مقصد نیشنلزم اور جمہوریت کی آڑ میں آمریت قائم کرنا تھا۔اگلے کالم میں ہم فسطائیت پہ مبنی نظریات اور اس کی علامات پہ روشنی ڈالیں گے اور یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ کیا واقعی وزیر اعظم عمران خان وطن عزیز میں فسطائیت کو فروغ دینا چاہتے ہیں،اور وہ کونسی وجوہات ہیں جن کی بنا پر اپوزیشن کی جانب سے خان صاحب پہ یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے۔
    رانا اسد منہاس جڑانولہ
    adiminhas562@gmail.com

  • امریکا اور یورپ نے ایران کو بھیانک نتائج سے خبردار کر دیا

    امریکا اور یورپ نے ایران کو بھیانک نتائج سے خبردار کر دیا

    یورینیم کو افزودہ کرنےپر امریکا و یورپ نے ایران کو پھر سے خبر دار کیا ہے کہ وہ یورینیم کی افزودگی سےجوہری ہتھیار بنا رہا ہے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق یورینیم کو افزودہ کرنےپر امریکا و یورپ نے ایران کو پھر سے خبر دار کیا ہے کہ وہ اس سےجوہری ہتھیار بنا رہاہے.اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یورینیم کی افزودگی کی سطح بڑھانے سے متعلق ایرانی اعلان پر اپنے پہلے تبصرے میں ایک بار پھر یہ موقف دہرا چکے ہیں کہ تہران کے لیے ایٹمی ہتھیاروں کا حصول کبھی ممکن نہیں ہو گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "ایران کو چاہیے کہ خبردار رہے ، وہ ایک ہی وجہ سے یورینیم افزودہ کر رہا ہے۔ میں یہ نہیں بتاؤں گا کہ وہ سبب کیا ہے مگر یہ اچھا نیں ہے، بہتر ہے کہ وہ خبردار رہیں”۔

    ادھر یورپ کی جانب برطانیہ نے زور دیا ہے کہ ایران کو ایٹمی طاقتوں کے کلب سے باہر رکھنے پر کام کرنا فرانس اور جرمنی کے لیے بھی اولین ترجیحات میں سے ہے۔ برطانیہ کے مطابق وہ اس بات کی تصدیق کے لیے کوششیں کر رہا ہے ایران 2015 میں طے پائے گئے جوہری معاہدے پر کاربند رہے۔

    ایران نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ وہ کسی بھی سطح پر اور کسی بھی مقدار میں یورینیم کی افزودگی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اسی طرح ایران کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ جوہری معاہدے میں مقررہ حد سے کہیں زیادہ تناسب کے ساتھ یورینیم افزودہ کرے گا۔
    خیال رہے ک کو ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ ان کا ملک چار روز کے بعد یورینیم کی افزودہ شدہ مقدار کو3 اعشاریہ 67 فی صد تک لےجانے کے لیے کام شروع کردے گا۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں امریکہ نے ایران کی طرف سے امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی صورت میں‌ ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی بھی دھمکی دی تھی. ادھر ایران نے بھی امریکی دھمکیوں‌ پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کا طرز عمل بے وقوفانہ اور عقل سے عاری ہے. ایران کی طرف سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر ان کی حدود کی خلاف وری کا سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ مزید ڈرون گرانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں.

  • بچہ بچہ سمجھتا ہے،ویڈیو کے بعد سچ باہرآ گیا ،خورشید شاہ

    بچہ بچہ سمجھتا ہے،ویڈیو کے بعد سچ باہرآ گیا ،خورشید شاہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ مریم نوازکا کامیاب جلسہ ہوا، بچہ بچہ سمجھتا ہے،ویڈیو کے بعد سچ باہرآگیا،

    عمران خان بسم اللہ پڑھ کر بھی جھوٹ بولتے ہیں، خورشید شاہ

    انتقامی کارروائیوں سے پیپلزپارٹی کمزورنہیں ہوگی: خورشید شاہ

    حکومت چلانا سیلکٹڈ شخص کا کام نہیں،سمندر سے تیل کی بجائے عوام کا تیل نکال دیا .خورشید شاہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے سٹرکٹ ہیلتھ آفس سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پراتنا شورمچا کہ مہنگائی پربولنے والاکوئی نہیں،مہنگائی ہوتی ہے مگر اس حکومت نے عوام کو دھوکا دیا،اب حالات کسی کے کنٹرول میں نہیں آرہے،پہلے ہی ڈالرمہنگاہونے کی پیش گوئی کردی تھی.نااہل حکومت نے غریبوں کا بیڑاغرق کردیا

    آصف زرداری کے پروڈکیشن آرڈر کے لئے خورشید شاہ متحرک

    بہت ہو گئی جیل ،آصف زرداری اگلے ہفتے اسمبلی اجلاس میں کریں گے شرکت

    خورشید شاہ نے مزید کہا کہ دسمبر تک ڈالر180روپےتک چلا جائےگا ،پی ٹی آئی نے حکومت میں آنے سے پہلے بڑے وعدے کیے ،حکومت نے عوام سے دھوکا کرکے ظلم کیا،اب لڑتے ہیں تو گاڑیوں سے پاوَڈر نکلتے اور کرپشن کیسز بنتے ہیں.

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بھی گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری میثاق معیشت کے لئے تیار ہیں.