Baaghi TV

Blog

  • عدالتی بیلف بھی اب موٹر سائیکل چلائے گااور مجرم عدالت لائے گا

    عدالتی بیلف بھی اب موٹر سائیکل چلائے گااور مجرم عدالت لائے گا

    سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )ہائیکورٹ کے حکم پر عدالتی بیلف کو موٹر سائیکل فراہم کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق
    مختلف عدالتوں کے بطور بیلف کام کرنے والے 116 اہلکاروں میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے موٹر سائیکل تقسیم کیے

    عدالتی امور کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مقدمات کے تیز ترین ٹرائل میں مدد ملے گی، سیشن جج سرگودھا

    موٹرسائیکل فراہم کرنے کی تقریب میں ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا نے بھی شرکت کی

    تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مشتاق تارڑ۔ سینئر سول جج محمد عظیم اختر بھی موجود تھے

  • رانا مشہور نیب پیشی کے بعد روانہ، نیب نے سوالنامہ اور اگلی تاریخ دیدی

    رانا مشہور نیب پیشی کے بعد روانہ، نیب نے سوالنامہ اور اگلی تاریخ دیدی

    سابق صوبائی وزیر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نیب پیشی کے بعد روانہ ہو گئے

    مسلم لیگ ن کے اہم رہنما امریکہ جانے کیلیے ائیر پورٹ پہبنچے تو ایف آئی اے نے روک دیا

    وینا ملک کے خلاف مسلم لیگ ن کہاں پہنچ گئی؟ بڑی خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے رانا مشہور کو 22 جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا ہے،رانا مشہود کو نیب نے پنجاب اسپورٹس بورڈ کے حوالے سے نیا سوالنامہ دےدیا ،سوالنامے میں یوتھ فیسٹیول میں دیے جانے والے ٹھیکوں سے متعلق پوچھا گیا ہے

    اسحاق ڈارکے بارے حکومت نے ایسا کام کیا کہ مسلم لیگ ن مشکل میں

    شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر

    رانا مشہور نے نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈریں اس وقت سے جب لوگ گلیوں میں آپ کا احتساب کریں گے،یوتھ فیسٹیول میں میرا رول کیا تھا پوری دنیا کوپتا ہے . رانا مشہود کا مزید کہنا تھا کہ ہماری وفاداریاں مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں،منڈی بہاؤالدین میں ہماری طاقت کا اندازہ ہوگیا،ہم ان لوگوں کا مقابلہ کریں گے

    واضح رہے کہ نیب نے رانا مشہور کے دور میں اسوقت کے ڈی جی سپورٹس عثمان انور کو گرفتار کر رکھا ہے. عثمان انور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کے دور میں ڈی جی اسپوٹس بورڈ تھے ،پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کو گرفتار کیا گیا تھا ، حکومت پنجاب کی جانب سے 2011 اور 2012 میں یوتھ فیسٹیول کروائے گئے جن میں مبینہ طور پر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ٹھہرے، جن معاہدوں میں پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا۔

    رانا مشہود چند دن قبل امریکا جا رہے تھے جب ایف آئی اے نے انہیں لاہور ائیر پورٹ سے امریکا جانے سے روک دیا ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ رانا مشہور کا نام ای سی ایل میں شامل ہے اس لئے روکا گیا.

  • کئی سال سے ٹیکسٹائل صنعت مشکلات کا شکارہے،علی احسان

    کئی سال سے ٹیکسٹائل صنعت مشکلات کا شکارہے،علی احسان

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ گیس پرائسنگ میکا نزم پرعمل یقینی بنایاجائے، موجودہ ٹیرف پرگیس بل ادانہیں کرسکتے،ڈالرکی وجہ سےمشینری مہنگی ہوگئی وزارت خزانہ گیس سبسڈی نہیں دی رہی تو ہمارا کیا قصور ہے .

    سیلز ٹیکس کے طریقہ کار میں تبدیلی، سیمنٹ و شوگر ڈیلر نے کام کیا بند

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید علی احسان نے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کئی سال سے ٹیکسٹائل صنعت مشکلات کا شکارہے،ایکسپورٹ انڈسٹری ترقی نہیں کرسکی، موجودہ حکومت نےایکسپورٹ انڈسٹری کو سہارا دینے کا فیصلہ کیا،نوٹیفکیشن موخر ہونےسے ٹیکسٹائل ملوں کو بھاری نقصان ہوا.

    سید علی احسان کا مزید کہنا تھا کہ گیس کا ایکسچینج ریٹ بہتر کیا جائے، گیس و بجلی کی قیمتوں کو برابری کی سطح پر لانے اعلان کیا گیا،- انڈسٹری اس حال میں نہیں کہ موجودہ بل اداکرسکے .

    آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے رہنما عادل بشری نے کہا کہ گیس کے ہائی ٹیرف بل ادا نہیں کرسکتے اگرملز بند کرنا پڑی تو کردیں گے،سوئی ناردرن وزیر اعظم کے حکم پر عمل نہیں کررہا،ان حالات میں ملیں نہیں چل پارہیں،

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں ٹیکس لگانے کے بعد سیمنٹ ڈیلرز نے بھی ہڑتال کا اعلان کیا تھا، اور ہڑتال کی، کار ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی حکومت کے خلاف احتجاج کیا، ریلوے کے ملازمین نے بھی پہیہ جام کر نے کا اعلان کر دیا ہے،. اساتذہ بھی سڑکوں‌پر نکلنے کا اعلان کر چکے ہیں، اب آئل ملز نے بھی ہڑتال کا فیصلہ کر لیا ہے ،

  • نوشہرہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ, بڑی کامیابیاں حاصل

    نوشہرہ:-نوشہرہ پولیس کا جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری 24 پستول،75 میگزین،6500 کارتوس ،22.8 کلوگرام چرس برآمد۔12 ملزمان گرفتار

    ایوب خان SHO رسالپور نے اسلحہ سمگل کرنے کی  کوشش ناکام بنادی۔موٹر کار سے 24 عدد پستول30بور ،75 عدد میگزین 30 بور اور 6500 کارتوس برآمد۔ملزم سبزخان ولد سردار خان ساکن اضاخیل گرفتار.

    رسالپور پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں۔07 منشیات فروش گرفتار۔ملزمان سے 12 کلوگرام چرس برآمد۔

    نوشہرہ کلاں پولیس نے 03 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے 06 کلوگرام چرس برآمد۔

    اسماعیل شاہ خان SHO تھانہ اکوڑہ خٹک نے منشیات فروش محمد کامل ولد نوازگل ساکن باڑہ پشاور کو گرفتار کرکے اُسکے قبضے سے 4.450 کلوگرام چرس برآمد کر لیا۔

    *مزید کاروائیاں جاری*

  • اداکار یاسر حسین اور اقرا عزیز کی سرعام بوس و کنار پر  پاکستانیوں کی  شدید تنقید

    اداکار یاسر حسین اور اقرا عزیز کی سرعام بوس و کنار پر پاکستانیوں کی شدید تنقید

    اداکار یاسر حسین اور اور داکارہ اقرا عزیز کا سر عام بوس کنار شدید تنقید کی زد میں پاکستانیوں نے مشرقی روایات کے منافی قرار دے دیا.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کراچی ایکسپو سینٹر میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نےشرکت کی اس موقع پر اداکار یاسر حسین اور اداکارہ اقرا عزیز کا سر عام بوس کنار شدید تنقید کی زد میں ہے

    لکس سٹائل ایوارڈ شو میں اداکار یاسر حسین نے اداکارہ اقرا عزیز کو سب کےسامنے پروپوز کیا جس کے جواب میں اقرا نے اس پرپوزل کو قبول کرلیا اور یاسر حسین نے انگوٹھی پہنا کر سرعام لپٹ کر اقرا سے بوس و کنار شروع کر دی. دوںوں اداکاروں کے اس رویے پر سوشل میڈیا میں کافی بحث چھڑ گئی ،

    سوشل میڈیا پر ناقدین کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں سر عام اس قسم کا بوس کنار کرنا معوب سمجھا جاتا ہے اور ایسا شوبز اہلکار بھی نہیں کرتے تھے.اسی وجہ سے دوںوں اداکاروں پر تنقید کی جا رہی ہے.اور اسے مشرقی روایات کے منافی سمجھا جاتاہے .اگرچہ یاسر او اقرا کے عمل کا دفاع کرنے والے بھی موجود ہیں اور وہ اس فعل کو دونوں کا ذاتی عمل قرار دے رہے ہیں.لیکن اکثر لوگوں کہا کہ اگر دونوں میاں بیوی بھی ہوں تب بھی سر عام سب کے سامنے اس طرح بوس و کنار کرنا مناسب نہیں اور ہماریے اقدار اورروایات اس کی اجازت نہیں دیتیں.یہ صرف مغربی کلچر ہے ہمارا معاشرہ اس کا متحمل نہیں‌ہو سکتاا.

  • بابائے خدمت کا ہم سے بچھڑے تین برس بیت گئے لیکن نام زندہ ہے

    بابائے خدمت کا ہم سے بچھڑے تین برس بیت گئے لیکن نام زندہ ہے

    عبدالستارایدھی کی آج تیسری برسی منائی جارہی ہے،
    ممتازفلاحی وسماجی شخصیت عبدالستارایدھی کی آج (پیر) تیسری برسی منائی جارہی ہے۔ عبدالستارایدھی نے 1951ء میں کراچی کے قدیم شہری علاقے کھارادرمیں ایک چھوٹی ڈسپنسری کے قیام سے سماجی خدمات کاسلسلہ شروع کیا جسے بعدمیں توسیع دیتے ہوئے انہوں نے ایدھی فائونڈیشن قائم کی۔
    عبدالستارایدھی نے نہ صرف انسانی فلاح وبہبودبلکہ ملک بھرمیں جانوروں کے لئے بھی کئی ادارے قائم کئے جواُن کی اہلیہ اوربیٹے کی سرپرستی میں بخوبی کام کررہے ہیں۔وہ طویل علالت کے بعد 8جولائی2016ء کو خالق حقیقی سے جاملے۔
    قوم ممتازسماجی شخصیت عبدالستارایدھی کی آج تیسری برسی کے موقع پراُن کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین پیش کررہی ہے۔

  • مسلم لیگ ن لائرز فورم نے بھی منڈی بہاؤالدین جلسے میں شرکت کی

    مسلم لیگ ن لائرز فورم نے بھی منڈی بہاؤالدین جلسے میں شرکت کی

    سابق صدر سرگودھا ڈسٹرکٹ بار سردار عنصر بلوچ صاحب ایڈووکیٹ’چوہدری عقیل گجر ایڈووکیٹ’طارق وڑائچ ایڈووکیٹ’چوہدری علی رضا گجر ایڈووکیٹ’امجد پڈھیار ایڈووکیٹ و دیگر وکلاء صاحبان کے ساتھ قائد محترم اسیر جمہوریت میاں نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے اس موقع پر سابق ایم این اے مسلم لیگ ن این اے 91 ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی بھی ہیں

  • رانا ثناء اللہ پر پہلی ایف آئی آر مسلم لیگ ن نے درج کروائی تھی، صمصام بخاری

    رانا ثناء اللہ پر پہلی ایف آئی آر مسلم لیگ ن نے درج کروائی تھی، صمصام بخاری

    پنجاب کے صوبائی وزیراطلاعات صمصام بخاری نے کہا کہ اداروں اورعدلیہ کومتنازع بنانا مریم نواز اور ان کی بریگیڈ کا وطیرہ ہے ،حدیبیہ کیس کرپشن کیسز کی ماں ہے ،راناثناءاللہ سے بہت کچھ نکلے گا ،راناثناءاللہ پرپہلی ایف آئی آرمسلم لیگ ن نےہی درج کرائی تھی،

    رانا ثناء اللہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صمصمام بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ میں تخت کی جنگ ہے، مریم نواز نےکہا تھا کہ انکی بیرون ملک توکیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ،کیا ن لیگ نے منی ٹریل دیا تھا؟

    رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

    صمصام بخاری نے مزید کہا کہ سزایافتہ لوگ ملکی اداروں پرالزام تراشی کررہےہیں، یہ لوگ بنیادی طور پر اداروں پر دباو ڈالنا چاہتے ہیں،مریم نواز نے جو مسئلہ کھڑا کیا وہ نئی بات نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ صدر مسلم لیگ ن کو سائیڈ لائن کر دیا گیا ،شہبازشریف کومریم نواز کی پریس کانفرنس کےدوران بائیں طرف بٹھایاگیا ،مریم نوازہمیں اخلاق کادرس دیتی ہیں،اپنےدو بھائیوں کو وطن واپس لےکرآئیں .

    نواز شریف سے ملاقات کا دن، کتنے افراد کو ملی اجازت؟

    نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ کا جواب تو دینا ہوگا ، مریم نواز عدلیہ پر ڈباؤ ڈال رہی ہیں،اعلیٰ عدلیہ سےبھی درخوست ہےکہ اس کانوٹس لیں،مریم نوازکی پریس کانفرنس سےمتعلق شواہدکی فارنزک آڈٹ کرایا جائے گا، اگر میرے اکاؤنٹ میں پیسےآتےہیں تومجھےجوابدہ ہوناچاہیے.

    مریم نواز کا ایک اور یوٹرن، مولانا فضل الرحمان کا رابطہ، مریم نواز نے کیا کہا؟

    میثاق جمہوریت کرنیوالے قومی مجرم،قربانی کا بکرا بننے کو تیار ہوں، مریم نواز

  • ضلع گنگچھے میں اچانک افسوسناک حادثہ

    ضلع گنگچھے میں اچانک افسوسناک حادثہ

    گلگت بلتستان کے ضلع گنگچھے غواڑی میں اچانک افسوسناک حادثہ
    ایک بچہ جس نے زندگی کے صرف پانچ بہاریں دیکھی ہو۔ تین سال ماں کے گود میں اور دو بہاریں سکول کی بوجھ بھری زندگی ۔ یہ بچہ بھلا کیا جانے الیکڑک کرنٹ کس بھلا کا نام ہے اور ٹرانسفارمر ان کے لٸے صرف ایک ڈبہ ،صندوق اور نہ سمجھ آنے والی ایک چیز۔
    پچھلے ماہ 26 جون کومحکمہ برقیات کی ایک میٹنگ میں 15 منٹ بجلی بند رکھنے پر 2 افسران کو معطل کیا جا سکتا ہے۔ جوکہ شاید ایک انسان کی ہاتھ پاوں اور جان سے زیادہ اہم ہے ۔لیکن ایک بچہ کی پوری ہاتھ بازو سمیت کاٹنا ان کی نظر میں اہم اور کوئی قیمت نہیں۔
    نہ جانے اورکتنے ثاقب معزور ہو جائے اور کتنے غلام رسول اپنے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
    خدارا ہوش سے کام کریں اور اپنی روٹی
    روزی حلال کریں اور کل کو اسکے حساب بھی دینے ہیں۔
    انتظامیہ سے اپیل ہے کہ اسکا فوری نوٹس لے اور  محکمہ برقیات والوں کے خلاف فوری کاروائی کریں اور متاثرہ خاندان کے ساتھ تعاون کرے ورنہ عوام احتجاج کے لئے سڑکوں پے نکلیں گے۔

  • فریال تالپور کے ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

    فریال تالپور کے ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

    احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری کی بہن فریال تالپور کو پیش کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی.

    زرداری کے بعد فریال تالپور گرفتار،بزدلوں کی حکومت ہے، بلاول کا رد عمل

    زرداری کی گرفتاری کے بعد پیپلز پارٹی کیا کرنیوالی ہے؟ اہم خبر

    فریال تالپور نے فریال تالپورکوریمانڈ ختم ہونے پرعدالت میں پیش کیا گیا، احتساب عدالت نے فریال تالپور کو 14روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ،دوران سماعت نیب نے فریال تالپور کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ،نیب نے کہا کہ گزشتہ ریمانڈ پر ایک دن بھی تفتیش نہیں ہو سکی، فریال تالپور کا جس دن ریمانڈ ہوا اسی دن کراچی چلی گئیں ،فریال تالپور پروڈکشن آرڈر پر اسمبلی اجلاس میں گئی تھیں

    آصف زرداری نے عدالت سے کہا کہ میرا 90 روزہ ریمانڈ لے لیں لیکن فریال کو استسنی دیں جس پرعدالت نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں

    جماعت اسلامی کا حکومت کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان،پہلا دھرنا کہاں ہو گا؟

    ریاست کے اندر ایک اور ریاست نہ بنائیں، پیپلز پارٹی کی حکومت کو دھمکی

    قومی اسمبلی اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج، اسمبلی کو کینیٹینر نہ بنائیں، راجہ پرویز اشرف

    زرداری کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر پی پی کا سینیٹ سے واک آوٹ

    واضح رہے کہ نیب نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو اسلام آباد میں زرداری ہاؤس کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کو گھر منتقل کر دیا جس کو سب جیل قرار دے دے گیا، اس سے قبل نیب نے آصف زرداری کو بھی گرفتار کر رکھا ہے