Baaghi TV

Blog

  • چینی باشندے کا ائیر پورٹ پر تلاشی سے انکار،حوالہ پولیس

    اسلام آباد ائیر پورٹ پر غیرملکی باشندے نے تلاشی دینے سے انکار کیا تو اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی باشندے نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر تلاشی دینے سے انکار کیا جس پر چینی باشدے کو پولیس کے حوالہ کر دیا گیا ، چینی باشندے نے اے ایس ایف اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی بھی کی ،ایئرپورٹ پرجھگڑے کے دوران کسٹمز عدالت کے جج بھی موجود تھے ،کسٹمز عدالت کے جج نے چینی شہری کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا.

  • بلوچستان میں بھی پولیو کے کیسیز.

    کوئٹہ: ملک میں پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ کے بعد رواں سال 2018 میں بلوچستان میں بھی پولیو کے دو کیسز سامنے آگئے ہیں۔ انسداد پولیو پروگرام کے ترجمان کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گردی پنکئ کے 9 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، جبکہ ضلع جعفر آباد کے علاقے شاہ پلال تحصیل گنداخہ کے 8 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کے بعد بلوچستان میں اب تک دو کیسز سامنے آگئے ہیں، اس طرح ملک بھر میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 41 ھوگئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اپریل میں خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے ایک سکول کے استاد نے پولیو ویکسئین سے طلبہ کی طبیعت بگڑنے کا جھوٹا دعوی کرکے ڈرامہ رچایا تھا، تاہم اس کی حقیقت سامنے آنے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

  • آصف زرداری نے عدالت میں صحافی کا چھینا موبائل

    آصف زرداری نے عدالت میں صحافی کا چھینا موبائل

    احتساب عدالت اسلام آباد میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت 22جولائی تک ملتوی کر دی ،سابق صدرآصف زرداری نے صحافی کا موبائل فون چھین لیا

    آصف زرداری احتساب عدالت پہنچ گئے ،احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی

    جج ارشد ملک نے کہا کہ جوملزمان آئے ہوئے ہیں ان کی حاضری لگا کرتاریخ دے دیتے ہیں،انورمجید کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی ، ڈاکٹر نے کہا کہ انور مجید شدید بیمار ہیں سفر نہیں کر سکتے، جس پر عدالت نے پوچھا کہ انور مجید کی کیا عمر ہے ،وکیل صفائی نے کہا کہ انور مجید کی عمر 78 سال ہے،انورمجید کی میڈیکل رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی گئی ،انور مجید کی عدم منتقلی پر شوکاز کا جواب عدالت میں پیش کر دیاگیا جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے تحریری جواب جمع کرایا گیا

    جج ارشد ملک نے کہا کہ آپ کیا کہتے ہیں کیس چلے نہ چلے وہ کراچی ہی رہیں گے؟اس مسئلے کا حل کیا سوچا ہے آپ نے کیا کرنا ہے؟ جس پر جیل حکام نے کہا کہ انور مجید 78 سال کے ہیں اور شدید بیمار ہیں،انور مجید کو نہ جہاز نہ ہی گاڑی کے ذریعے لایا جا سکتا ہے . جج نے سوال کیا کہ وہپہلے کیسے چلتے پھرتے تھے ؟ ہوم سیکرٹری سندھ نے کہا کہ انور مجید کو سپریم کورٹ نے بھی طلب کیا تھا،طبی وجوہات پر ہی انور مجید کو سپریم کورٹ بھی نہیں لایا جا سکا تھا، چیف جسٹس نے خود کراچی میں اسپتال کا دورہ کیا تھا ،چیف جسٹس کے دورے کے بعد میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، سپریم کورٹ نے بھی انور مجید کو حاضری سے استثنیٰ دیا تھا ،

  • شندور پولو فیسٹیول کا کل آخری دن گزشتہ روز وزیراعلی نے افتتاح کیا تھا

    وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے اتوار کے روزشندور پولو فیسٹیول میں شرکت کی اور فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے ۔ یاد رہے کہ تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کا یہ پہلا دن تھا جبکہ شندو ر پولو فیسٹیول کی اختتامی تقریب 9 جولائی کو منعقد ہو گی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی،سینئر صوبائی وزیر برائے سیاحت وثقافت محمد عاطف خان، صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی، آئی جی ایف سی اور پولیس کے دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے صحافیوں سے گفتگو بھی کی۔ اُنہوں نے تمام انتظامات اور سیاحوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور اس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ ٹوارزم کارپوریشن خیبرپختونخو اکے تعاون اور ضلعی انتظامیہ چترال کے زیر اہتمام سطح سمند ر سے بلند ترین پولو گراﺅنڈ میں منعقد ہ شندور پولو فیسٹیول کا افتتاح اورسیاحوں کیلئے تمام سہولیات مہیا کرنا صوبائی حکومت کیلئے باعث فخر ہے ۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ تین روزہ پولو فیسٹیول میں کلچرل نائٹس سمیت علاقائی ہنر مندی اور علاقائی ثقافت کو فروغ دیا جائے گا۔ گفتگو کے دوران اُنہوں نے کہاکہ چترال سکاوٹس ، چترال اور گلگت بلتستان کی پولو ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ملک بھر سے آئے ہوئے سیاحوں کے ساتھ ساتھ میڈیا اور صحافیوں کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے شندور پولو فیسٹیول دیکھنے کیلئے طویل اور دشوار گزار سفر طے کئے ہیں ا ور فیسٹیول کی خوبصورتی کو دوگنا کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ شندوردُنیا کا بلند ترین پولو گراﺅنڈ ہے۔ یہ کھیل اپنی نوعیت کا ایک منفرد کھیل ہے ۔ اس وجہ سے ساری دُنیا سے کھیلوں کے بالعموم اور پولو کے بالخصوص دلدادہ افراد ان دلچسپ مقابلوں سے لطف اندوز ہونے کیلئے ہر سال شندور کا رخ کرتے ہیں جس کے باعث ان مقامات پر نہ صرف سیاحت ترقی پاتی ہے بلکہ مقامی آبادی کو مختلف طریقوں سے معاشی فائدہ بھی حاصل ہو تا ہے ۔ اُنہوں نے واضح کیا ہے کہ اس طرح کے فیسٹیولز سے دُنیا میں نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے پاکستان کی مثبت تصویرکو فروغ ملتا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے گزشتہ دور میں صوبے میں حکومت قائم کرنے کے ساتھ سیاحت کی ترقی اور کھیلوں کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کیا ہے جبکہ موجودہ صوبائی حکومت بھی سیاحت کے فروغ کیلئے بھر پور جدوجہد کر رہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ سیاحت، ثقافت اور کھیلوں کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اُٹھا رہے ہیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے کہ ملک میں سیاحت کو اولین ترجیح دی جائے ۔ اسی تناظر میں صوبائی حکومت نے تین روزہ شاندار پولو فیسٹیول کیلئے تمام ممکن وسائل فراہم کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پولو کھیل تاریخی اہمیت کا حامل ہے جو کہ اب ہماری ثقافت کا حصہ بن چکا ہے جبکہ پولو فیسٹیول میں چترال اور گلگت بلتستان و دیگر مختلف ٹیمیں پولو کھیل میں حصہ لے رہی ہیں جس کی وجہ سے شندور پولو سیاحوں کی آمد کا مرکز بن رہا ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اسی طرح ہر سال شندور پولو فیسٹیول کو جوش و خروش سے منائے گی اور بین الاقوامی سطح پر اس کو پذیرائی دلائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح شندور پولو فیسٹیول میں شرکت کریں ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے جیتنے والی مختلف ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔

  • نورالحسن کی وفات پر اہلیہ کا آپریشن کی تحقیقات کا مطالبہ

    نورالحسن کی وفات پر اہلیہ کا آپریشن کی تحقیقات کا مطالبہ

    موٹاپے کا شکار شخص نور حسن کی وفات کے بعد ان کی اہلیہ نے آپریشن کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، کہا آرمی چیف معاملے کی تحقیقات کرائیں . نورحسن کے بیٹے اوربھتیجے نے آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ نورحسن کی میت کوایئرایمبولینس کے ذریعے صادق آباد منتقل کیا جائے

    330 کلو وزنی نور الحسن کا کامیاب آپریشن اب کتنا وزن رہ گیا جانیے خبر میں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نورحسن کے انتقال کی خبرسن کر صادق آباد میں سوگ کی فضا ہے، صادق آباد کے شہری نور حسن کے گھر کے باہر جمع ہونےلگے ، نور حسن کی آج ہسپتال میں وفات ہوئی ہے.

    نورالحسن کے ڈاکٹر معاذ کا کہنا ہے کہ نور الحسن کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی، آج ہسپتال کے آئی سی یو میں خاتون مریضہ کی ہلاکت کے بعد مریضہ کے لواحقین نے ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کی جس کے بعد ہسپتال کے آئی سی یو سے ڈاکٹر اور عملہ بھاگ گیا، آئی سی یو میں 2 گھنٹے تک کوئی موجود نہ تھا، آکسیجن کی کمی کے باعث نورحسن کی موت واقع ہوئی.

    واضح رہے کہ نورالحسن کو 17 جون کو صادق آباد سے شالامار ہسپتال لایا گیا، 10 روز تک شالامار ہسپتال میں نور الحسن کے میڈیکل فٹنس ٹیسٹ لیے گئے، میڈیکل بورڈ کی اجازت کے بعد 11 ویں روز نور الحسن کا آپریشن کیا گیا، آپریشن کے بعد نور الحسن کو آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا تھا۔ ڈاکٹرز کی جانب سے نور الحسن کا آپریشن کامیاب قرار دیا گیا تھا، آپریشن کے 10روز بعد نور الحسن انتقال کر گئے۔

    نور الحسن کا وزن330 کلوگرام تھا، وہ گزشتہ 10 سال سے اس بیماری میں مبتلا تھےاوران کا موٹاپا بڑھتا جارہاتھا۔

  • فوجی عدالت کی جانب سے موت کی سزا، سندھ ہائیکورٹ میں مجرموں کے اہلخانہ کی درخواست

    فوجی عدالت کی جانب سے موت کی سزا، سندھ ہائیکورٹ میں مجرموں کے اہلخانہ کی درخواست

    سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ صفورا میں فوجی عدالت کے سزا یافتگان کی درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے وزارت دفاع اور داخلہ کو جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا

    لاڑکانہ میں ایڈز، عالمی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    لاڑکانہ میں پندرہ بچوں کو ایڈز کیسے ہوا؟ پولیس نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مجرمان کے اہلخانہ کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کی اہل خانہ کی ملاقات کرائی جائے اور سزا پر عمل درآمد روکا جائے، مجرمان کے اہل خانہ کو مقدمات کی تفصیلات نہیں بتائی جارہیں ،سپریم کورٹ کےفیصلوں کی روشنی میں مجرمان کی اپیل دائرکرنےکاموقع دیاجائے .

    لاہور میں ایڈز کے کتنے رجسٹرڈ مریض، خوفناک اعدادوشمار سامنے آ گئے

    بلاول کے حلقہ میں ایڈزکیوں؟ عالمی ماہرین کی ٹیم نے خطرناک انکشاف کردئیے

    عدالت نے وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو آیندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت دی، عدالت نے مجرموں کے وکیل سے درخواست قابل سماعت ہونے پر16 اگست کو دلائل طلب کرلیے .

    واضح رہے کہ فوجی عدالت نے سعدعزیز،طاہرمنہاس،اظہرعشرت،حافظ ناصراوراسد الرحمان کوموت کی سزاسنائی تھی

    سندھ حکومت نے ایڈز پھیلایا میں ریل پھیلاوں گا، شیخ رشید احمد

    شیخ رشید کی جانب سے سندھ کو ایڈزستان کہنے پر بلاول نے کیا کام کیا؟

    بلاول کے شہر لاڑکانہ میں مزید 617 افراد میں ایڈز کی تشخیص

    ایڈز سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، بلاول

    کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب 14 مئی 2015 کو اسماعیلی برادری کی ایک بس پر حملہ کیا گیا تھا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 43 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔وفاقی حکومت نے سانحہ صفورا کا مقدمہ مارچ 2016 میں فوجی عدالت بھیجا تھا۔ ملزمان کو فوجی عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی تھی جس کے خلاف انہوں نے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے۔

  • شیخوپورہ پولیس کی جنرل پریڈ کا اہتمام

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ترجمان پولیس شیخوپورہ کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی ہدایت پر پولیس پریڈ گراونڈ میں پولیس ملازمین کے ڈسپلن اور ٹرن آوٹ کو بہتر بنانے کے لیے جنرل پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرک پولیس، ٹریفک پولیس ،ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستوں نے اللہ اکبر کے نعروں کے ساتھ مارچ پاس کیا۔ پریڈ کی سلامی ڈی ایس پی صفدرآباد سرکل میاں محمد خالد نے لی اور پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔
    جنرل پریڈ کا مقصد جوانوں کا ڈسپلن اور مورال بلند کرنا اور سماج دشمن عناصر کو یہ باور کروانا ہے کہ ہم ہمہ وقت عوام کی جان ومال کی حفاظت لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

  • چترال اور اسکردو میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ ، سیاح محتاط رہیں

    چترال اور اسکردو میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ ، سیاح محتاط رہیں

    سیرو سیاحت کے لیے شمالی علاق جات کا رخ کرنےوالے محتاط رہیں ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ چترال اور اسکردو میں برفانی جھیلیں پھٹ سکتی ہیں.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق شمالی علاقہ جات میں سیرو سیاحت کے لیے جانے والے سیاح محتاط رہیں قدرتی آفات سے نمٹنے والے قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چترال اور اسکردو میں برفانی جھیلیں پھٹ سکتی ہیں مگر تا حال کوئی گلاف الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔

    چند ہفتوں میں گلاف (برفانی جھیل ) پھٹنے کے دو بڑا واقعات رونما ہوچکے ہیں جس سے انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔ پہلا واقعہ چند ہفتے پہلے ہنزہ ششپر گلشئیر اور دوسرا کل چترال گولن گول میں پیش آیا ہے۔

    این ڈی ایم اے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ جھیل پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ مقامی آبادی کو مالی نقصان پہنچا ہے۔ آج صورتحال کادوبارہ جائزہ لیا جائیگا۔

    چترال اور اسکردو میں متعدد برفانی جھیلیں پائی جاتی ہیں جنہیں خطرناک قرار دیا جاچکا ہے۔

    ریسکیو1122 نے اپنی امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ ریسکیو1122 کی ایمبولینس اور ایکسیویٹر موقع پر کل رات سے موجود ہیں سیلاب کی وجہ سے آمدورفت بالکل ختم ہو چکی ہیں اور سیلابی ریلا تا حال جاری ہے جس کی وجہ سے روڈ کو بحال کرنے کامتاثر ہواہے۔

    ادھر وزیراعظم کی بہن علیمہ خان بھی گولین کےمقام پر پھنس گئیں،ڈپٹی کمشنر چترل کے مطابق وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان سیروتفریح کے لیے آئی ہوئی تھیں،علیمہ خان کومتاثرہ علاقے سے نکالنےکیلیےہیلی کاپٹرکاانتظام کیاجارہاہے،

  • ن لیگی رہنما رانا مشہود نیب آفس پہنچ گئے

    ن لیگی رہنما رانا مشہود نیب آفس پہنچ گئے

    سابق صوبائی وزیر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہور نیب میں پیش ہو گئے

    مسلم لیگ ن کے اہم رہنما امریکہ جانے کیلیے ائیر پورٹ پہبنچے تو ایف آئی اے نے روک دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نیب آفس پہنچ گئے ،نیب حکام نے رانا مشہود کو پنجاب اسپورٹس فیسٹیول کے معاملے پرطلب کررکھا ہے .رانا مشہود پرغیرقانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے، نیب کی تین رکنی تحقیقاتی ٹیم سابق صوبائی وزیر سے پوچھ گچھ کرے گی.

    نیب پہنچنے پر رانا مشہور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری وفاداریاں مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں،منڈی بہاؤالدین میں ہماری طاقت کا اندازہ ہوگیا،ہم ان لوگوں کا مقابلہ کریں گے

    وینا ملک کے خلاف مسلم لیگ ن کہاں پہنچ گئی؟ بڑی خبر

    اسپیکرصاحب!زرداری کوپروڈکشن آرڈرکیوں؟ ویناملک ناراض،ملک میں امیراورغریب کے لیےالگ الگ قانون کیوں؟

    واضح رہے کہ نیب نے رانا مشہور کے دور میں اسوقت کے ڈی جی سپورٹس عثمان انور کو گرفتار کر رکھا ہے. عثمان انور سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کے دور میں ڈی جی اسپوٹس بورڈ تھے ،پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کو گرفتار کیا گیا تھا ، حکومت پنجاب کی جانب سے 2011 اور 2012 میں یوتھ فیسٹیول کروائے گئے جن میں مبینہ طور پر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ٹھہرے، جن معاہدوں میں پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا۔

    اسحاق ڈارکے بارے حکومت نے ایسا کام کیا کہ مسلم لیگ ن مشکل میں

    شاہد خاقان عباسی کے گرد نیب کا گھیرا تنگ،نیب نے کس کو بلا لیا؟ اہم خبر

    رانا مشہود چند دن قبل امریکا جا رہے تھے جب ایف آئی اے نے انہیں لاہور ائیر پورٹ سے امریکا جانے سے روک دیا ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ رانا مشہور کا نام ای سی ایل میں شامل ہے اس لئے روکا گیا.