Baaghi TV

Blog

  • سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ٹرینڈز اور گالم گلوچ کا ذمہ دار کون؟؟ … رضی طاہر

    سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی ٹرینڈز اور گالم گلوچ کا ذمہ دار کون؟؟ … رضی طاہر

    پاکستان تحریک انصاف ملک کی بڑی سیاسی جماعت ضرور ہے مگر اس کا تنظیمی ڈھانچہ، تنظیمی تربیتی ماحول اور یونٹ کی سطح سے مرکزی سطح تک کسی قسم کا کوئی نظام نہیں، جس کی وجہ سے کارکنان کی تربیت سازی کا کوئی رواج ہی نہیں۔ جب ہم قوم یوتھ کہتے ہیں تو اس سے مراد گزشتہ الیکشن میں پہلی دفعہ ووٹ دینے والے نوجوان ہیں، جن کو بڑے بڑے صحافی خود ہی "یوتھیے” کہہ کر مخاطب کرتے ہیں، ان کی جانب سے گھٹیا ٹرینڈز آنا اچھنبے کی بات نہیں کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو ہمارے معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں، اسی طرح مسلم لیگ ن کا سٹرکچر بھی ایسا ہی ہے، وہاں نوجوانوں کا دیہاتی طبقہ زیادہ پایا جاتا ہے۔ میرے نزدیک یہ یوتھیے اور نونی قوم کے اخلاقی زوال کی ترجمانی کررہے ہوتے ہیں۔ دوسری جانب جماعتی ماحول میں تربیت پانے والے کارکنان گالم گلوچ کے بجائے دلیل سے بات کرتے ہیں، عوامی تحریک، جماعت اسلامی، ملی مسلم لیگ وغیرہ کے کارکنان سوشل میڈیا پر میری اس بات کے گواہ ہیں۔ لہذا جماعتوں کو چاہیے کہ نظام بنائیں اور کارکنان سازی کریں۔ محض ووٹرز کے دم پر چلنے والی جماعتیں جلد زوال کا شکار ہوجایا کرتی ہیں جبکہ کارکنان کے زور بازو پر پنپنے والی تحریکیں صدیوں زندہ رہتی ہیں۔

  • احتساب عدالت پہنچ کر شہباز شریف کی ہوئی کمر میں درد

    احتساب عدالت پہنچ کر شہباز شریف کی ہوئی کمر میں درد

    احتساب عدالت میں جب شہباز شریف نے حاضری لگانے کے بعد جانے کی استدعا کی تو عدالت نے روک لیا اور کہا کہ بیٹھ جائیں

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    رانا کی گرفتاری قوم کے ساتھ مذاق، دعا ہی کر سکتا ہوں، حمزہ شہباز

    واضح رہے کہ آشیانہ ہاوسنگ سکیم کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد نے سماعت کی، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عدالت میں پیش ہوئے.

    شہباز شریف کی جانب سے ان کے وکیل امجد پرویز بھی عدالت میں پیش ہوئے، شہباز شریف نے عدالت میں حاضری لگانے کے بعد جانے کی استدعا کی اور کہا کہ میری کمر میں تکلیف ہے مجھے جانے دیں جس پر عدالت نے کہا کہ میاں صاحب آپ بیٹھ جائیں.

    رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

    رانا ثناء اللہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

    احتساب عدالت میں فوادحسن فواداور احد چیمہ بھی موجود ہیں،نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے عدالت میں تفتیشی رپورٹ پیش کردی،3 گواہ بھی بیانات قلمبندکرانے کیلئے عدالت پیش ہو گئے،

    واضح رہے کہ سابقہ پیشی میں شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس کی وجہ سے احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوسکے ، شہباز شریف بجٹ سیشن کے وجہ سے اسلام آباد تھے ، شہباز شریف کے وکیل عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی تھی .کیس میں شہبازشریف فوادحسن فواد اور احد چیمہ سمیت 13 ملزمان شامل ہیں،بسم اللہ کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق ،بلال قدوائی اور امتیاز حیدر بھی ملزمان میں شامل ہیں.

  • برہان مظفر وانی کا یوم شہادت، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال،آزادکشمیر میں ریلیاں

    برہان مظفر وانی کا یوم شہادت، مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال،آزادکشمیر میں ریلیاں

    مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی تیسری برسی پر پاکستان سمیت آذاد و مقبوضہ کشمیر میں احتجاج جاری ہے، مظفر آباد میں ریلیاں نکالی گئیں جبکہ سرینگر سمیت مقبوضہ کشمیر کے دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال ہے.

    سید علی گیلانی کے پوتے کو بھارت سرکار نے طلب کر لیا

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی پاکستانی حکومت و قوم سے اپیل

    شبیر شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی عدالت کے حکم پر جیل منتقل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق برہان مظفر وانی کی تیسری برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماوں نے ہڑتال کی کال دے رکھی ہے، آزاد کشمیر کے شہروں میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مظفر آباد میں پاسبان حریت کے تحت آزادی چوک سے ریلی نکالی گئی ، اس موقع پر آزادی چوک میں آزاد کشمیر اور پاکستان کے جھنڈوں کو سلامی دی گئی،.

    بھارت سرکار نے کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے اہلخانہ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا

    بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران

    برہان وانی کی برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیرمٰں بھارتی فوج نے انٹرنیٹ سروس و موبائل سروس بند کر دی گئی.بھارتی حکام نےکولگام سمیت چار اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی .جموں کوسری نگرسے ملانے والی شاہراہ پرسیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہے .

    واضح رہے کہ برہان مظفر وانی نے 15 برس کی عمر میں بھارتی فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز بلند کی، جب وانی کے بھائی کو خالد وانی کو بھارتی فوج نے شہید کیا تھا، برہان وانی کو آٹھ جولائی 2016 کو بھارتی فوج نے شہید کیا تھا، وانی کے نماز جنازہ میں لاکھوں کشمیریوں نے شرکت کی تھی،

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

    برہان وانی کی شہادت کے بعد کشمیر میں تحریک شروع ہوئی تھی جسے عالمی دنیا میں پذیرائی ملی، کشمیری ایک سو سے زائد دن سڑکوں‌پر رہے، دنیا بھر میں کشمیریوں کے حمایت میں ریلیاں نکالی گئی تھی، وانی کی شہادت کے بعد کشمیریوں‌ پر بھارتی فوج نے پیلٹ بھی برسائے تھے اور کیمیائی ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا تھا، ۔انسانی حقوق کی تنظیموں ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور دیگر نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کی۔برہان مظفر وانی اور دیگرکشمیریوں کی نسل کشی کو ماورائے عدالت قتل قرار دیا۔

    مقبوضہ کشمیر میں چار برسوں میں کتنے عسکریت پسند شہید ہوئے؟

    برہان وانی کی شہادت کو آج تین برس ہو گئے ہیں. مگر بھارتی قابض فوج برہان وانی کو شہید کرکے جس تحریک کو ختم کرنا چاہتی تھی وہ تحریک آج بھی نہ صرف زندہ ہے بلکہ کشمیری انتفادہ بن کر دن بدن تقویت حاصل کررہی ہے ۔

    حریت قیادت کا کہنا ہے کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر کو نظرانداز کرکے کشمیر ی نوجوانوں کو طاقت کا جواب دینے پر مجبور کیا ہے۔ بھارت کو اس کے سابق فوجی جرنیل، بالغ النظر سیاست دان اور دانشور یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ تنازعہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں ہے لیکن وہ ہمیشہ کشمیریوں کی آواز کو دباکر انہیں پشت بہ دیوار کرتارہا ہے اور اس کے نتیجے میں یہاں روز نوجوانوں کا لہو بہہ رہا ہے جس کا عالمی برادری کو سنجیدہ نوٹس لینا چاہیے

  • وزیر اعظم کی بہن سیلاب میں‌ پھنس گئیں

    وزیر اعظم کی بہن سیلاب میں‌ پھنس گئیں

    چترال میں گئیں وزیر اعظم کی بہن علیمہ خاں سیلاب میں‌ پھنس گئیں ،

    باغی ٹی وی رپورت کے مطابق چترال میں سیرو سیاحت کے لیے گئی وزیراعظم کی بہن علیمہ خان بھی گولین کےمقام پر پھنس گئیں،ڈپٹی کمشنر چترال کے مطابق وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان سیروتفریح کے لیے آئی ہوئی تھیں،علیمہ خان کومتاثرہ علاقے سے نکالنےکیلیےہیلی کاپٹرکاانتظام کیاجارہاہے،

  • آشیانہ اقبال کیس کی سماعت: شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش

    آشیانہ اقبال کیس کی سماعت: شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش

    آشیانہ اقبال کیس کی سماعت: شہبازشریف احتساب عدالت میں پیش

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے جج جوادالحسن کیس کی سماعت کریں گے ، عدالت نے سماعت کے موقع پرر شہبازشریف سمیت دیگر ملزمان کو آج پیش ہونےکا حکم دیا تھا جس کی پیروی کرتے ہوئے شہبازشریف عدالت پہنچ گئے۔

    اس کے علاوہ سابق پرنسپل سیکریٹری فوادحسن فواد، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ آشیانہ اقبال کیس میں گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔

    کیس کی سماعت کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف آنے والے راستوں کو کنٹینرز اور خاردارتاریں لگاکر بند کردیا گیا ہے جب کہ پولیس کی اضافی نفری احتساب عدالت کے اندار اور باہر تعینات کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو نیب نے گزشتہ برس 5 اکتوبر کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا لیکن جب وہ بیان ریکارڈ کرانے پہنچے تو انہیں آشیانہ اسکیم کیس میں گرفتار کیا گیا تھا

    سابقہ پیشی میں شہباز شریف قومی اسمبلی اجلاس کی وجہ سے احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوسکے ، شہباز شریف بجٹ سیشن کے وجہ سے اسلام آباد تھے ، شہباز شریف کے وکیل عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکی تھی .کیس میں شہبازشریف فوادحسن فواد اور احد چیمہ سمیت 13 ملزمان شامل ہیں،بسم اللہ کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق ،بلال قدوائی اور امتیاز حیدر بھی ملزمان میں شامل ہیں.

  • پروفیشنل فٹ بالر لیونل میسی کو کیریئر میں دو ریڈ کارڈز مل گئے

    پروفیشنل فٹ بالر لیونل میسی کو کیریئر میں دو ریڈ کارڈز مل گئے

    ساؤ پاؤلو میں کھیلے جانے میچ میں ارجنٹائنا نے چلی کو 2-1 سے شکست دے کر کوپا امریکا فٹبال میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی تاہم پروفیشنل فٹ بالر کو اپنے کیریئر میں دو ریڈ کارڈز مل گئے.

    میچ کے دوران سیکنڈ ٹائم میں لیونل میسی اور چلی کے کپتان گرے میڈیل کو ہاف ٹائم سے 8 منٹ قبل میدان بدر کردیاگیا، فاتح ٹیم کے لیے پہلے ہاف میں سرجیو اگیورو اور پاؤلو ڈیابیلا نے گول کیے، تاہم میچ میں دو پلیئرز کو ایک ساتھ ریڈ کارڈ دکھاکر میدان سے باہر بھیجا گیا۔

    دونوں پلیئرز کے درمیان گیند پر قبضے کیلیے جسمانی تکرار ہوئی، تاہم اس معاملے پر میڈیل کو ایک یلو کارڈ دکھایا جاسکتا تھا لیکن پیراگوئے سے تعلق رکھنے والے ریفری ماریو ڈیاز نے دونوں کپتانوں کو ریڈ کارڈ دکھادیے، ناکام سائیڈ کا خسارہ آرتو ویڈال نے کم کیا.

    لیونل میسی کو پروفیشنل فٹ بالر ہونے کے باوجود دو مرتبہ ریڈ کارڈ ملنے پر الزام کوپا امریکا میں ہونے والی کرپٹ پریکٹسز پر دائر کر دیا.

    میسی نے میڈلز لینے کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور جرنلسٹس سے بھی غصے میں بات کی. اس صورتحال پر میسی کی جانب سے ہونے والی تنقید پر ساؤتھ امریکن فٹبال حکام نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

  • جعلی اکائونٹس کیس کی سماعت ہو گی آج، زرداری کو پیش کیا جائیگا

    جعلی اکائونٹس کیس کی سماعت ہو گی آج، زرداری کو پیش کیا جائیگا

    جعلی بینک اکاونتس کیس کی سماعت آج ہو گی، سابق صدر آصف زرداری کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

    کیس ضرور بنائیں لیکن رویہ اچھا رکھیں، آصف زرداری کی عدالت سے استدعا

    آصف زرداری کو نیب نے اسمبلی کی بجائے کہاں پہنچا دیا؟ بلاول پریشان

    آصف زرداری کو عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت کا نیب کو حکم

    باغی ٹی ٰوی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمیشرہ فریال تالپور کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ،کیس کی سماعت آج ہو گی.

    حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

    ایک ہفتے کی جیل کے بعد زرداری کی بس ہو گئی، اسمبلی میں کیا کہہ دیا؟ بڑی خبر؟

    جعلی بینک اکاونٹس کیس میں زرداری،فریال تالپور،حسین لوائی سمیت 30 ملزمان نامزد ہیں ،عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے، احتساب عدالت نے دونوں کا جسمانی ریمانڈ دیا ہوا ہے

     

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی بینک اکاونٹ کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخؤاست پر سماعت کے بعد عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کی اجازت دی تھی. آصف زرداری کی ضمانت میں پانچ بار عدالت نے توسیع کی تھی لیکن بالاآخر عدالت نے زرداری کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی. آصف زرداری28مارچ سے 2 ماہ12دن عبوری ضمانت پررہے آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں 5 بارتوسیع کی گئی .

  • علاج کے لئے لاہور جانے والا نورلحسن آج زندگی کی بازی ہار گیا

    علاج کے لئے لاہور جانے والا نورلحسن آج زندگی کی بازی ہار گیا

    رحیم یار خان افسوسناک خبر نورالحسن جس کو آرمی چیف نے ائر ایمبولینس کے ذریعے علاج کی خاطر لاہو بھیجا تھا اور جس کا علاج لاہور میں ہو رہا تھا وہ آج صبح انتقال کر گے.تفصیلات کے مطابق نورلحسن کا وزن بہت بڑھ چکا تھا اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے آرمی چیف سے درخواست کی تھی کہ اسے علاج کے لیئے لاہور جانے کی غرض سے ائر ایمبولینس مہیا کی جائے تاکہ وہ باآسانی لاہور علاج کے لیئے جا سکے.آرمی چیف نے فورا نوٹس لیا اور اس کو آرمی کے ہیلی کاپٹر میں لاہور پہنچایا گیا لیکن کچھ دن زیر علاج رہنے کے بعد آج نورالحسن زندگی کی بازی ہار گیا.

  • فیصل آباد سے بھی حج پرواز روانہ

    فیصل آباد سے بھی حج پرواز روانہ

    فیصل آباد سے حج آپریشن کا آغاز کردیا گیا 108عازمین حج کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز جدہ روانہ ہو گئی.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فیصل آباد سے حج آپریشن کا آغاز کردیا گیا108عازمین حج کو لے کر پی آئی اے کی پہلی پرواز جدہ روانہ ہو گئی. پاکستان سے 78 ہزار سے زائدعازمین کو 300 پروازوں سے حجاز مقدس پہنچایا جائیگا جبکہ چار پروازوں سے ایک ہزار 300 عازمین حجاز مقدس روانہ ہونگے۔ اسکے علاوہ 300خصوصی حج اورشیڈول پروازیں جدہ و مدینہ کیلئے چلائی جا رہی ہیں۔

    کراچی سے 62، اسلام آباد سے 46، لاہور سے 51، پشاور سے 29، سیالکوٹ سے 12، ملتان سے 21، فیصل آباد سے 17 اور کوئٹہ سے 56 پروازیں عازمین کو حجاز مقدس پہنچائیں گی۔

    پی آئی اے کا قبل ازحج آپریشن پانچ اگست کو مکمل ہوجائے گا جبکہ بعد از حج آپریشن کا آغاز 17 اگست سے ہوگا اور اختتام 14 ستمبر کو ہوگا۔

  • 1 جانبحق 17 زخمی

    1 جانبحق 17 زخمی

    قصور
    کوٹ رادھاکشن رائیونڈ روڈ پر 2 کاروں اور مسافر وین میں تصادم ،ایک شخص جاں بحق 17مسافرزخمی
    رائے ونڈ روڈ پر لاہور جانے والی ٹیوٹا مسافر وین جس کو ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ چلا رہا تھا جو کوٹ رادھاکشن کے قریب سامنے سے آنے والی دو کاروں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 17 افراد زخمی ہو گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں اور مقامی افراد نے زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ریسکیو 1122کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ ٹیوٹا وین کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا
    پولیس نے مقدمہ درج کر لیا