Baaghi TV

Blog

  • اہم صحافی اور اینکرز حضرات کے ٹوٹراکاؤنٹ بند

    اہم صحافی اور اینکرز حضرات کے ٹوٹراکاؤنٹ بند

    پاکستان کے چند معروف صحافی حضرات کے ٹوٹر اکاؤنٹ بند کر دیے گئے.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .پاکستان کی صحافت کےنامور نام جن میں عمر چیمہ ، وجیہہ ثانی اور اعزاز سید ہی ان کے ٹوٹر اکاؤنٹ بند کر دیے گئے. خیال کیا جا رہا ہے کہ ان کے بعد دیگر مزید صحافیوں کے اکاؤنٹ بھی بند کیے جائیں گے

    واضح رہے کہ ملک کے اندر سیاست کو لے کر کے صحافی اور اینکرز حضرات کے نظریات وابستکی کے اعتبار سے مختلف ہیں‌. ان حضرات اور ایسے دیگر صحافتی حلقوں کو اکثر حکومت پر شدید تنقید کرتے پایا جاتا ہے .

  • ٹرینڈ "BurhanSignOf Freedom# برہان آزادی کا استعارہ” پاکستان بھر میں ٹاپ ٹرینڈ پر

    ٹرینڈ "BurhanSignOf Freedom# برہان آزادی کا استعارہ” پاکستان بھر میں ٹاپ ٹرینڈ پر

    برہان وانی کی لازوال شہادت اور قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے سیٹ کیا گا ٹرینڈ” BurhanSignOf Freedom# "برہان آزادی کا استعارہ” پاکستان بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق برہان وانی کی لازوال شہادت اور قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے سیٹ کیا گا ٹرینڈ” BurhanSignOf Freedom# "برہان آزادی کا استعارہ” پاکستان بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا.اس ٹرینڈ میں نہ صرف پاکستان بلکہ کشمیر سیمت دنیا بھر سے زندگی کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا اور برہان وانی کی عظیم شہادت کو سنہرے لفظوں سےیاد کیا.

    برہان وانی کی شہادت اس طرح امر ہو گئی کہ نوجوان نسل کے لیے استعارہ بن گئی.اس عظیم بطل حریت کی شہادت اور قربانی کے بعد کشمیری نوجوان نسل نے کشمیر کی آزادی کے نخلستان کی اپنےتازہ جواں خون سے آبیاری کرتے ہوئے اس سفرکو آگے بڑھایا.اس عظیم کشمیر سپوت نے اپنا جواں خون پیش کرکے دنیا بھر میں‌ ان نو جوانوں کے لیے ایسی مثل قائم کر دی جو 3 سال بیت جانے کے باوجود اب بھی نہ صرف زندہ ہے بلکہ ہر گزرتےلمحے اس مثال نے تحریک آزادی کشمیر میں تازگی ، توانائی اور شدت پیدا کی یوں اس قمیتی خون کو اللہ رب العزت نے وہ جلا بخشی کہ مسئلہ کشمیر کو ایک ایسے موڑ پر لا کھڑا کیا ہے کہ جس پرعالمی دنیا کو تمام تر فراموشی اور صرف نظری کے باوجود تسلیم کرنا پڑا کہ مقبوضہ کشمیر کے نوجوان اور یہاں کی عوام جس میں بزرگ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں بھارت سے آزادی اورنجات چاہتے ہیں اور اس کے لیے وہ اپنا تن من دھن سب کچھ بھی قربان کر سکتے ہیں. ب

  • 13 جولائی کو مظفرگڑھ کے تاجروں کیوں ہڑتال کررہے ہی؟؟؟

    بجٹ میں تاجروں پر لگائے گئے ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف مظفرگڑھ کے تاجروں نے 13 جولائی کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔بجٹ 2019 میں لگائے گئے ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف اور حکومت سے مذاکرات میں ناکامی پر آل پاکستان انجمن تاجران کی قائدین کی ہدایت پر مظفرگڑھ کے تاجروں نے بھی 13 جولائی کو مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا مظفرگڑھ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران کے ضلعی عہدیداران کا کہنا تھاکہ موجودہ بجٹ میں تاجروں پر لگائے گئے ٹیکسز سے مہنگائی کا طوفان آئے گا اور چھوٹے تاجر شدید متاثر ہوں گے حکومت سے جاری مذاکرات میں ناکامی کے بعد آل پاکستان انجمن تاجران کی ہدایت ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے اور ضلع مظفرگڑھ میں بھی مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کی جائے گی انجمن تاجران کے عہدیداروں نے اعلان کیا کہ تاجران اپنی دکانوں پر کالے بینرز اور جھنڈے لگائیں گے اور 13 جولائی کو ظالمانہ ٹیکسز اور مہنگائی کے خلاف بھرپور طریقے سے اجتجاج بھی کیا جائے گا

  • سائنسدان کوشش کے باوجود ایلین یا خلائی مخلوق کو تلاش نہ کر سکے،

    سائنسدان کوشش کے باوجود ایلین یا خلائی مخلوق کو تلاش نہ کر سکے،

    ماہرین فلکیات کوشش کےباوجود کسی ستارے پر خلائی مخلوق یا ایلین کو تلاش کرنے میں ناکام رہے

    تفصیلات کے مطابق سائنسدان کوشش کےباوجود کسی ستارے پر خلائی مخلوق یا ایلین کو تلاش کرنے میں ناکام رہے. جیسا کہ عموما بالی وڈ اور ہالی وڈ موویز میں‌خلائی مخلوق یا ایلینز کو بہت بڑے مبالغہ آرائی اور ما فوق الفطرت صلاحیتوں کا مالک بتایا جاتا ہے اس بات کا حقیقت سے کتنا تعلق ہے اس بات کی کھوج لگانے کے لیے اپنی نوعیت کی منفرد اور طویل تحقیق میں کہا گیا کہ ماہرین فلکیات کو 1327 قریب ترین ستاروں میں کسی قسم کی ذہین اور ٹیکنالوجی پر دسترس رکھنے والی خلائی مخلوق کے آثار نہیں مل سکے۔

    تحقیق میں شامل یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے آسٹرو فزکس کے پروفیسر ڈینی پرائس کا کہنا ہے کہ ابھی تک قریب ترین ستاروں میں ایسی کسی مخلوق کا پتا نہیں چل سکا جو طاقتور ٹرانسمیٹرز کے ذریعے انسانوں کے ساتھ رابطے کی کوشش کر رہی ہو۔

    ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہمیں تلاش میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن اس بات کا امکان موجود ہے کہ ہم غلط فریکوئینسی پر کوشش کرتے رہے ہوں یا خلاقی مخلوق کے بھیجے گئے سگنلز زمین پر موجود ریڈیو لہروں کے باعث ہم تک نہ پہنچ پائے ہوں۔

    خلاقی مخلوق کی تلاش کے یہ تحقیق 10 سال پر محیط ہو گی اور اس پر 10 کروڑ ڈالر خرچ ہوں گے، اس کے تمام تر اخراجات روسی کھرب پتی یوری ملنر نے مہیا کیے ہیں۔

  • مریم نواز کی گاڑی  ٹول ٹیکس دیے بنا گزر گئی

    مریم نواز کی گاڑی ٹول ٹیکس دیے بنا گزر گئی

    مریم نواز کی گاڑی موٹر وے پر ٹول ٹیکس دیے بغیر گزر گئی، قافلے میں شامل افراد نے موٹر وے ٹول پر ہنگامہ آرائی کی بھی کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین جلسے کے لیے جانے والا قافلہ اور مریم نواز کی گاڑی موٹر وے پر ٹول ٹیکس دیے بغیر گزر گئی، اس کے علاوہ قافلے میں شامل دیگر افراد نے موٹر وے ٹول پر ہنگامہ آرائی کی بھی کوشش کی۔

    موٹر وے پولیس نے کہا کہ ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لیے قافلے کو بغیر ٹول ادا کیے جانے دیا گیا، ہنگامہ آرائی کی کوشش کرنے والے افراد کی شناخت کاعمل شروع کر دیا گیا ہے۔

    موٹر وے پولیس کے مطابق مریم نواز کی دیکھا دیکھی قافلے میں شامل 80 گاڑیوں نے بھی ٹول ٹیکس نہیں دیا اور بغیر ٹول ٹیکس دیے گزر گئیں۔

    ادھر وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کو ٹول ٹیکس جرمانے سمیت ادا کرنا ہوگا۔

    مراد سعید نے کہا کہ مریم نواز کو کل ٹول ٹیکس اور جرمانے کا بل بھیج دوں گا، قانون سب کے لیے برابر ہے، کسی امیر غریب کے ساتھ فرق نہیں کر سکتے۔

  • پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

    پشاور بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں

    بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے پر جاری کام کے دوران لوہے کی بھاری پلیٹیں پل سے ٹوٹ کر نیچے گزرتی ہوئی گاڑی پر جاگریں۔

    تفصیل کے مطابق بی آر ٹی منصوبے پر جاری کام کے دوران لوہے کی بھاری پلیٹیں پل سے ٹوٹ کر نیچے گزرتی ہوئی گاڑی پر جاگریں۔ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ کی انسپیکشن ٹیم نے پشاور میٹرو میں کئی خامیوں اور نقص کی نشاندہی کی تھی، جس کے بعد ایک خاتون بھی آزمائشی سروس کے دوران میٹرو بس کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی تھی۔

    پشاور میں شعبہ بازار سے گزرنے والے بی آر ٹی پل سے لوہے کی بھاری پلیٹیں گاڑی پر گرگئیں۔ لوہے کی پلیٹیں گرنے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم گاڑی کا ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا.

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بی آر ٹی میں نقائص کی نشاندہی کر چکی ہے.صوبائی انسپکشن ٹیم کی رپورٹ کے مطابق بی آر ٹی روٹ پر سڑک پار کرنے کے لیے کوئی زیبرا کراسنگ نہیں، بی آر ٹی روٹ پر واش رومز بھی غیر معیاری بنائے گئے ہیں، ڈیزائن میں مسلسل تبدیلیاں عوام کے لیے ذہنی کوفت اور سرکاری خزانے کے نقصان کا باعث بنیں، یونیورسٹی اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے مقامات پر اپروچ راستہ سرکاری مقام کے باوجود ایسے بنایا گیا جو رکاوٹ کا باعث بنے گا۔

    رپورٹ کے مطابق بی آر ٹی کے زیر زمین اسٹیشن ٹھیک ہیں تاہم روٹ کے اوپر اسٹیشنز سے ٹریفک میں خلل پڑے گا، بی آر ٹی کو مکمل طور پر زمین سے اوپر معلق تعمیر کرنا چاہیے تھا جو مفید رہتا،

  • رحیم یار خان پولیس اہلکاروں کی اسلحہ کی نوک پر خاتون کو دھمکیاں

    رحیم یار خان پولیس اہلکاروں کی اسلحہ کی نوک پر خاتون کو دھمکیاں

    نمائندہ باغی ٹی وی )اسلحہ کی نوک پر زبردستی گاڑی روک کر خاتون اور اسکے بچوں کو قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے پولیس اہلکار سمیت اسکے 2حقیقی بھائیوں کو پولیس تھانہ سٹی نے گرفتار کرلیا’ علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت نے ملزمان کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیل کے مطابق اولڈ صادق آباد کی رہائشی فوزیہ بی بی نے تھانہ سٹی میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھاکہ وہ خانہ داری کرتی ہے ، کچھ دن قبل وہ اپنے بچوں کوکار پر سکول چھوڑنے کیلئے جارہی تھی کہ ملزمان ظہور عالم،پولیس کانسٹیبل عبدالغفار’ ذوالفقار عرف کاکا پسران عبدالستار اقوام راجپوت سکنائے محلہ غفور آباد صادق آبادآگئے جنہوںنے اسلحہ کی نوک پر میرا راستہ روک لیا ، مجھے اور بچوں کو قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے اور کہاکہ ہمارے خلاف پولیس کے اعلی حکام کو درخواستیں دینے کا مزہ چکھاتے ہیں میرے شور واویلا پر قریبی لوگ اکٹھے ہوئے جنہیں دیکھ کر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ۔فوزیہ بی بی نے الزام عائد کیا کہ ملزمان غلط شہرت کے لوگ ہیں جو لوگوں کو بلیک میل کر کے رقم بٹورتے ہیں وجہ عناد یہ ہے کہ ملزم عبدالغفار پولیس ملازم ہے جبکہ دیگر اسکے حقیقی بھائی ہیں جنہوںنے علاقہ میں بدمعاشی کا گروپ بنا رکھا ہے جن کیخلاف پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں ، ملزمان کی طرف سے اب بھی مجھے اور بچوں کو قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جنہوںنے علاقہ کے لوگوں کا جینا دوبھر کر رکھا ہے ،جس پرپولیس تھانہ سٹی نے بجرم 506/Bت پ کے تحت مقدمہ درج کیا ، ملزمان کافی عرصہ سے مفرور تھے ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوںملزمان کو گرفتار کر کے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، عدالت نے ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔ فوزیہ بی بی نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار’ آئی جی پنجاب ‘ڈی آئی جی بہاول پور اور ڈی پی اورحیم یارخان سے پولیس کانسٹیبل ملز م عبدالغفارکو نوکری سے فارغ کر کے اسکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

  • شیخوپورہ میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں اضافہ

    شیخوپور (نمائندہ باغی ٹی وی) شہر کے گنجان آباد علاقہ ڈیرہ خورشید روڈ پر ناکہ لگا کر کھڑے چار ڈاکو نے کرکٹ سٹیڈیم میں واقع ایک ہوٹل کے مینجر نبیل وارث کو لوٹ لیا ڈاکوؤں نے اسے شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا جبکہ وہ ہوٹل بند کرکے اپنے گھر واقع ڈیرہ خورشید جا رہا تھا ڈاکووں نے اس سے 25 ہزار روپے کے علاوہ قیمتی موبائل فون بھی چھین لیا اور فرار ہوگئے دریں اثناء شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی چوری ڈکیتی راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی تعداد دس بتائی گئی ہے آبادی بھکھی روڈ سے مقامی شہری عبدالرحمن عائشہ پارک سے نوجوان علی رضا کی موٹرسائیکل نامعلوم چورلے اڑے تھانہ سٹی بی ڈویژن کی آبادی چٹی کوٹھی روڈ میں نامعلوم نقب زنوں کا گروہ مقامی شہری حبیب اللہ کے گھر سے ایک لاکھ 36 ہزار روپے موٹر سائیکل اور دیگر قیمتی اشیاء نکال کر لے گیا تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ روڑانوالی کے قریب ناکہ لگا کر کھڑے دو ڈاکووں نے ایک کیری ڈبہ کو روک لیا اور اس میں سوار کوٹ پنڈی داس کے رہائشی زمیندار غلام محمد اور اس کی فیملی سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور 30 ہزار روپے کیش اور چار موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے

  • وہاڑی : احتجاج کا انوکھا انداز

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) مختلف برادریوں سے تعلق رکھنے والے وہاڑی شہر کے پانچ دوستوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی گرمی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم بالخصوص کپتان سرفراز احمد کی ناقص کارکردگی اور ورلڈ کپ سے باہر ہو نے پر بطور احتجاج جناح روڈ کے معروف پارلر میں محمد آصف سے سر منڈوا کر انوکھا احتجاج کیا ہے.
    احتجاجی نوجوانوں کی نمائندگی کرتے ہوے شیخ عمران اور حماد ڈوگر نے بتایا کہ حکومت جتنا بجٹ کرکٹ پر خرچ کرتی ہے اگر اتنا ہی دوسری کھیلوں پر خرچ کرے تو پاکستان دوسرے کئی کھیلوں میں بھی نمایاں مقام حاصل کرسکتا ہے ارباب اختیار کو کرکٹ سے اقرباء پروری اور جوے کے خاتمہ کے لیے موثر اقدامات اٹھانا چاہییں غریب مکائو مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے اگر حکومت یہ نہیں کر سکتی تو کرکٹ پر فوری طور پر پابندی عائد کردی جائے مصنوعی مہنگائی کرنے والوں سے نمٹنے کے لیے بھی مہنگائی کے ستائے عوام کو ہی اجازت دی جائے باربرز ایسوسی ایشن کے صدر راجہ عمران علی نے بتایا کہ حکومت کےغریب و عوام دشمن اقدامات سے عام عوام بالخصوص نوجوانوں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے وہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیکر پچھتا رہے ہیں سرکاری اداروں نے تبدیلی کے نام پر عام لوگوں مختلف حربوں سے اذیتیں دینے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اس سے آج صرف اتوار کے روز 30 نوجوانوں نے احتجاج کے طور پر سر منڈوائے ان کا کہنا تھا کہ وہ ابھی سڑکوں پر آکر اپوزیشن کے ایجنڈہ کو تقویت نہیں پہنچانا چاہتے حکومت ہوش کے ناخن لے.
    #جوگی

  • لودھراں : دریائے ستلج میں ڈوب کر تین خواتین جاں بحق

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) دریائے ستلج میں تین خواتین کپڑے دھوتے وقت جانبحق

    تفصیل کے مطابق دریائے ستلج میں تین خواتین کپڑے دھو رہی تھیں کہ ان میں سے ایک کا پاؤں پھسلا اور دریا مں جاگری جبکہ باقی دونوں خواتین دریا میں گرنے والی خاتون کو بچاتے ہوئے دریا برد ہوگئیں
    جاں بحق ہونے والی خواتین میں دو بہنوں اللہ رکھی اور سعدیہ بی بی سمیت فاطمہ شامل ہیں تینوں خواتین پنجاب کالونی کی بستی جھوک جھانور جاگیر ککری کی رہائشی تھیں ، ریسکیو 1122 نے تینوں خواتین کی نعشوں کو دریا سے نکال کر ورثا کے حوالے کردیا