لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پاکستان ریلوے کی بھرتی پالیسی میں تبدیلی کردی گئی
جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے
جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے میں گریڈ ایک سے پانچ تک کی اسامیوں پر نئی بھرتی ٹیسٹ اور انٹرویو کی بجائے قرعہ اندازی کے ذریعے ہو گی۔
قرعہ اندازی میں نام نکلنے کی صورت میں میڈیکل کے بعد امیدوار کو ملازمت مل جائے گی۔
ریلوے میں 10 ہزار سے زائد اسامیوں کے لیے 9 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں
لاکھوں بے روزگاروں کا ٹیسٹ اور انٹرویو لینا عملاً ممکن نہیں
ریلوے نے وفاقی حکومت کو اس صورت حال سے آگاہ کیا تھا۔
وفاقی حکومت نے ریلوے کی استدعا پر انہیں قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتی کرنے کی منظوری دی ہے
پہلا موقع ہے کہ ریلوے میں بھرتیوں کے لیے قرعہ اندازی ہوگی۔
Blog
-
لودھراں : محکمہ ریلوے ملازمتیں بذریعہ قرعہ اندازی
-

برطانوی سفیر نے امریکی صدر کو نااہل، ناکارہ اور غیر محفوظ قرار دے دیا۔
امریکہ میں تعینات برطانوی سفیر کم ڈارک کی ای میلز لیک ہو گئیں۔ کم ڈارک نے امریکی صدر کو نااہل، ناکارہ اور غیر محفوظ قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی سفیر کی ای میلز واشنگٹن سے لندن بھیجی گئیں جس میں برطانوی سفیر نے ٹرمپ کی قیادت میں وائٹ ہاؤس کو ناکارہ اور منقسم قرار دیا۔ ای میل میں کہا گیا کہ امریکی صدر دورہ برطانیہ کے دوران وہاں کی چکا چوند سے متاثر ہوئے۔
برطانوی سفیر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی کو غیر مربوط اور خلفشار کا شکار قرار دیا لیکن امریکی صدر کو مکمل طور پر نظر انداز نہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ ای میل میں امریکی صدر کا کیریئر بے عزتی کے ساتھ ختم ہونے کی پیشگوئی بھی کی گئی۔
کم ڈارک نے کہا کہ بریگزٹ کے بعد جب تجارتی تعلقات بہتر ہوں گے تو برطانیہ اور امریکہ کے درمیان آب و ہوا میں تبدیلی، میڈیا کی آزادی اور سزائے موت پر اختلافات سامنے آ سکتے ہیں۔
ادھر وائٹ ہاؤس کی طرف سے لیک ہونے والی ای میلز پر کوئی ردعمل نہیں آیا. تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاملہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
-
بورے والا : عوامی کی خدمت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا رانا اورنگ زیب نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی اور سلاٹر ہاوس بورےوالا کا وزٹ کیا۔ انہوں نے اپنی نگرانی میں سبزی و پھلوں کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اور سبزی و فروٹ کے معیار کو چیک کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا رانا اورنگ زیب نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ کسی کو بھی ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیمتوں کو ہر صورت کنٹرول کیا جائے گا تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا رانا اورنگ زیب نے سلاٹر ہاوس کا بھی وزٹ کیا۔ انہوں نے اپنی نگرانی میں سلاٹر ہاوس میں جانوروں کو ذبح کرنے کے مراحل کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگ زیب نے اس موقع پر کہا کہ قصابوں کو مضر صحت گوشت فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ بیمار اور لاغر جانور کا گوشت بہت سی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ صحت مند اور تندرست جانور کا گوشت عوام تک پہنچایا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلاٹر ہاوس میں صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھا جائے تاکہ عوام کو صاف ستھرا گوشت مہیا ہو سکے ۔
