Baaghi TV

Blog

  • مریم نواز منڈی بہاؤالدین کی جانب روانہ

    مریم نواز منڈی بہاؤالدین کی جانب روانہ

    مریم نواز جاتی عمرا سے منڈی بہاؤالدین کے لیے روانہ ہو گئی ہیں، ان کے ساتھ 200 سے زائد گاڑیوں کا قافلہ بھی موجود ہے .ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد ان کے ساتھ قافلے کے ساتھ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مریم نواز منڈی بہاؤالدین کیطرف روانہ ہو گئیں .روانگی سے قبل انہوں نے کارکنوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ منڈی بہاؤالدین کے لیے نکل آئی ہیں، وہ دھمکیوں سے نہیں ڈرتیں، جلسے کی اجازت ملے یا نہ ملے، وہ عوام سے لازمی ملیں گی۔
    آج مریم نواز نے ٹویٹ کے ذریعے شاعرانہ انداز اختیار کیا اور کہا

    مانگے تانگے کی کرسی پر مرتے کیوں ہو؟
    عمل نہیں توجھوٹی باتیں کرتے کیوں ہو؟
    کہتے تھے آؤ میں کنٹینر دوں گا
    میں جو نکلی ہوں تو ڈرتے کیوں ہو؟

    اس سے پہلے ن لیگ کی طرف سے کہا جا رہا تھا کہ جلسہ کرنے سے روکا جارہا ہےاور جلسہ گاہ میں پان چھوڑ دیا گیا ہے ادھر مسلم لیگ ن کی قیادت قائداعظم گراؤنڈ میں ہی جلسہ کرنے پر اصرار کر رہی ہے. انتظامیہ نےقائداعظم گراؤنڈ کے تینوں دروازوں کو تالے لگا دیے ہیں. دریں‌ اثناء مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا ہے کہ مریم نوازسہ پہر 3 بجے رائیونڈ سےمنڈی بہاؤالدین جلسے کیلیے نکلیں گی. مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ عمران صاحب آپ نے تو کہا تھا موت بھی برداشت کر سکتے ہیں لیکن عمران صاحب مریم نواز کا اتنا خوف کہ جلسہ گاہ میں پانی چھوڑ دیا گیا ہے.

    مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب مریم نواز کومنڈی بہاءالدین میں جلسےکی اجازت نہیں دی گئی. واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے منڈی بہاؤالدین نے 15 کارکنان کی گرفتاری کا دعویٰ‌ کیا ہے. ادھر پولیس نے دوسرے شہروں سے بھی بھاری نفری طلب کر لی ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. پولیس نے جلسہ گاہ کی طرف جانےو الے تمام راستے سیل کر دیے ہیں.

  • امریکا میں‌ شدید دھماکے، شہر لرز اٹھا

    امریکا میں‌ شدید دھماکے، شہر لرز اٹھا

    امریکی ریاست فلوریڈا کے شاپنگ پلازہ میں دھماکے سے 23 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شاپنگ پلازہ میں دھماکے سے 23 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئین اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکیا. اسپتال ذرائع کے مطابق ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیے گئے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ شاپنگ پلازے کے سامنے والی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    امریکی پولیس کی جانب سے فی الحال اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا کہ دھماکہ کس چیز سے ہوا تاہم تحقیقات کی جاری ہیں۔
    ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ شاپنگ پلازے کے سامنے والی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق ایمرجنسی وارڈ میں داخل کیے گئے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
    امریکی پولیس کی جانب سے فی الحال اس بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا کہ دھماکہ کس چیز سے ہوا تاہم تحقیقات کی جاری ہیں۔

    ڈپٹی چیف جول گورڈن نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ 15 سے 20 افراد زخمی ہیں۔ امریکی میڈیا میں نشر تصاویر سے دھماکے کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے

  • اب فرانس نے بھی ایران کودھمکی  دے دی

    اب فرانس نے بھی ایران کودھمکی دے دی

    فرانس کے صدر ایمانوئل نے بھی ایران کو خبر دار کر دیا کہ اگر اس نے مقررہ مقدار سے زیادہ یورینیم کو افزودہ کیا تو اس کے نتائج خطرناک ہوں گے اور اس کی تمام تر ذمہ داری ایران پر ہو گی.

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی ایوان صدر عمانوئل ماکروں اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ایک گھنٹے سے زاید ٹیلیفونک بات چیت رہی جس پر فرانسیسی صدر نے ذور دیا گیا کہ 15 جولائی کو جوہری معاہدے میں‌ شامل تمام فریقین کے درمیان مذاکرات کے لیے حالات سازگار بنانے کے لئے اقدامات کریں۔‘‘

    فرانسیسی صدر ماکروں‌ نے کہا کہ وہ ایرانی قیادت اور جوہری معاہدے میں شامل دیگر ملکوں‌ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس کسی کی طرف سے جارحیت کا حامی نہیں۔

    ایرانی حکومت کےایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کو بتایا کہ حکومت اتوار [آج] یورینیم کی افزدوگی کی مقدار پانچ فی صد تک بڑھانے کا اعلان کرے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی نیم سرکاری خبر ایجنسی فارس کی خبر کے مطابق تہران انتظامیہ نے 3٫67 فیصد تک افزودہ شدہ یورینیم کی مقدار جوہری معاہدے کی حد بندی 300 کلو گرام سے تجاوز کرنے کی اطلاع دی ہے۔عالمی ایٹمی توانائی ادارے کے انسپکٹروں نے بھی اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔

  • پاک فضائیہ کی ابو ظہبی میں اسپیشل اولمپکس میں میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں‌ کے اعزاز میں تقریب

    پاک فضائیہ کی ابو ظہبی میں اسپیشل اولمپکس میں میڈل حاصل کرنے والے کھلاڑیوں‌ کے اعزاز میں تقریب

    پاک فضائیہ کے 6 خصوصی افراد نے ابو ظہبی میں اسپیشل اولمپکس میں میڈل حاصل کیے ہیں، میڈل جیتنے والوں میں عمران غفار، عمر، یاسر،رضوان،فرقان اورسبرینہ شامل ہیں .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق میڈل حاصل کرنے والوں‌ کو انعامات دینے کی خصوصی تقریب پاک فضائیہ کی سینٹرل ایئرکمانڈ لاہور میں ہوئی جس میں‌ سربرا ہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان نےنقد انعامات تقسیم کیے.

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق سربرا ہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل مجاہد انورخان نے میڈل جیتنے والوں‌ میں‌ نقد انعامات تقسیم کیے اور میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کی محنت اور ان کے عزم کی تعریف کی.

  • جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان، حکومتی کارکردگی مایوس کن ہے، سراج الحق

    جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان، حکومتی کارکردگی مایوس کن ہے، سراج الحق

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے منصورہ میں‌ مرکزی مجلس شوری کے تیسرے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال میں حکومت کی مایوس کن کارکردگی سامنے آئی ہے، سلیکٹڈ اور الیکٹڈ کا ایک سال میں فیصلہ نہ ہو سکا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کےمطابق مرکزی مجلس شوری کے اجلاس میں سیاسی صورتحال ، حکومتی ایک سالہ کارکردگی، کشمیر سمیت مختلف معاملات زیر غور آئے. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاکہ جماعت اسلامی موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرکے عوام کی ترجمانی کرےگی حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنایااس کو وہ اختیارات دئیےجو ایسٹ کمپنی کے اختیارات تھے، آئی ایم ایف کا گریبان اور عوام کا ہاتھ ہے، بجلی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا اور خوراک بھی مہنگی ہو گئی،

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیمنٹ پچیس روپے چینی تین روپے اور ہر خورونوش کی قیمت میں اضافہ ہوا. حکومت کا عوام پر ٹیکس لگا کر سانس بند کر دینا چاہتی ہے ، ڈالر کی بڑھتی قیمت اور روپےکی بے قدری ٹی وی سے پتہ چلتا ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہون میں اضافہ مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرتے، بھارت کا روپیہ ٹکا ہم سے بہتر ہے، ملک کو معدنیات پانی زرخیز مٹی سے نوازا ہے لیکن اس کے باوجود عوام کے ہاتھوں میں آئی ایم ایف کی ہتھکڑیاں ہیں، پیپلزپارٹی ن لیگ کی پالیسیوں کو ہی پی ٹی آئی نے آگے چلایاہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات کی نوبت اس لئے نہیں آرہی وہ خزانے پر بیٹھ چکے ہیں.

    مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں‌ فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کرے گی اور ملتان میں بارہ جولائی اور انیس جولائی کو راولپنڈی میں عوامی مارچ ہو گا. سراج الحق کاکہنا تھا کہ ہمارا معاملہ یہی ہے غریبوں کو رلاج کی سہولیات بے روزگاروں کو روزگار دیاجائے ، حکومت اپنے وعدے اور نعرے جو لگائے وہ سے ایک کروڑ نوکریاں دے پچاس لاکھ لوگ گھر چاہتے ہیں ، حکومت اپنےوعدوں سے پیچھے ہٹ رہی ہے مہنگائی کا ہتھوڑا عوام کے سروں پر چلا رہی ہے، حکومت نے بھارت کو سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن بنانے کےلئے ووٹ دیا لیکن کشمیر میں بھارتی فوج بربریت کررہی ہے، انہوں نے کہاکہ اسوقت ارشد ملک کا ویڈیو سامنے آیاہے جس کو دنیا دیکھ رہی ہے چیف جسٹس آف پاکستان کو کہوں گا یہ ویڈیو عدالتی نظام پر سوالیہ نشان ہے، ملک قیوم اور نیب چئیرمین کی ویڈیو کیاہے آزاد عدلیہ ریاست کا سٹیک ہولڈر ہے، عوام نے 2007ء نے عدلیہ بحالی کےلئے قربانیاں دیں اسلئے چیف جسٹس جوڈیشل کمیشن بنایاجائے اوربتایاجائے کہ عدلیہ آزاد ہے یا نہیں سچ اور جھوٹ سامنے آنا چاہئے، کبھی حکومت کہتی ہے ہم نئےہیں اور ہر غلطی کے بعد اداروں کے پیچھے کھڑی ہو کر انہیں متنازعہ بناتی ہے ،

    انہوں‌ نے کہاکہ وزیر اعظم امریکہ کے دورے پر جارہے ہیں بائیس جولائی کو ٹرمپ سے عمران خان ملیں گے اب موقع ہے قومی ترجمانی کرکے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہائی اور ساتھ لانے کےلئے اقدامات کریں، اب موقع ہے کہ عمران خان امریکہ کو کہیں کہ اقوام متحدہ کے قرارداد کے تحت کشمیری عوام کوُاستصواب رائے دیاجائے ، ایک طرف کشمیریوں کے راستے بند کئے جارہی ہیں دوسری طرف بھارتی شہریوں کےلئے راستے بنائےجا رہے ہیں کشمیرکے بغیر کوئی مسئلہ حل نہ ہو گا ، جماعت اسلامی گولی اور گالی کی سیاست سے بے زاری کااعلان کرتی ہے، ملک اور پارلیمنٹ پر سرمایہ داروں کا قبضہ ہے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے کرپشن فری مہم احتساب کا مطالبہ کیاتھا اب تک حقیقی احتساب نہیں گل گپاڑہ مچایاجارہاہے ایک روپیہ بھی نہیں لیاگیا ، نہ بیرونی بینکوں میں پڑے تین پچانوے بلین ڈالر اور پانامہ کے چار سو چھتیس لوگوں کا احتساب کیاگیا، جماعت اسلامی کرپشن فری اور احتساب مہم کو جاری رکھے گی اور نچلی سطح تک اقلیت و عوام کے حقوق کےلئے اپنا فرض ادا کرتے رہیں گے، نیب چئیرمین پر امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت و اپوزیشن کااختیار نہیں ہونا چاہیے بلکہ چیف جسٹس اور چاروں صوبائی چیف جسٹس لائیں تاکہ غیر جانبدار شخص لایاجائے ، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی میں کوئی فرق نہیں سمجھتے ان کا وزیر خزانہ اب لگایاگیا تو سوچا مبارکباد پیپلزپارٹی کو ہی دوں ، اپوزیشن کی اے پی سی میں اس لئے نہیں گئے کیونکہ پی ٹی آئی ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک ہی ہیں آدھی پیپلز پارٹی تو پی ٹی آئی میں ہے ، رانا ثنااللہ خان جب پکڑے گئے تو ان پر بہت ترس آیا، منڈی بہائوالدین میں مریم نواز کاجلسہ کرنا عوامی حق ہے اس کی مذمت کرتے ہیں ماضی کی حکومت نے جلسے جلوسوں پر پابندی لگائی تو اس سے عوام میں غصہ بڑھا ہے ، حکومت برائے ریلیف نہیں برائے ٹیکسز ہے

    جماعت اسلامی نے سترہ نکاتی معاشی ایجنڈا حکومت کو دے چکے ہیں ہماری بات کے بھائے آئی ایم ایف پر یقین زیادہ کیااور ان کے کہنے پرآئی ایم ایف اور سٹیٹ بینک کے سربراہ کو تبدیل کیاگیا، جس جس نے پیسہ لیا وہ اگر پیپلزپارٹی پی ٹی آئی یا ن لیگ میں ہے ان سے پیسہ لینا چاہئے لیکن باہر بھیجنا درست نہیں ہے ، اس وقت مسئلہ چئیرمین سینٹ کا نہیں ہے بلکہ مہنگائی کا ہے ہمارا ایشو مہنگائی ہے جو قہر کی صورت میں ہےابھی وقت نہیں جب وقت آئے گا تو بتا دیں گے.

  • چور مچائے شور کے بیانیے کی تحقیقات کریں گے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی )مریم نواز نے اعتراف کر لیا کہ اس ویڈیو کی آڈیو کہیں اور ویڈیو کہیں اور تیار کی گئی چور مچائے شور کے بیانیے کی تحقیقات کریں گے جس میڈیا ہاوس میں یہ ویڈیو تیار کی گئی ان پردہ نشینوں کو بے نقاب کریں گے ناصر بٹ کے اوپر پاکستان کی عدالتوں میں قتل ڈاکہ زنی اور اغوا برائے تاوان کے متعدد مقدمات ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف بے بسی کی تصویر بنے نظر آئے جھوٹ بولنے کی چمپئین خاتون نے الیکشن کمیشن میں اپنے نوٹفکیشن سے ہی انکار کر دیا سینئر سیاستدان ایک نومولود سیاسی یتیم کے آگے بے بس بنے بیٹھے ہیں کیا نواز شریف کوئ دینی مبلغ تھا جو سزا دینے والے جج کو نیند نہیں آتی مریم نواز سند یافتہ جعل ساز خاتون ہیں کبھی قطری خط اور کبھی کیلبری فاونٹ کے ذریعے فراڈ کرتی ہیں کل جس جج کی ذات کو ٹارگٹ کیا اسی جج نے آج پریس ریلیز میں اس جھوٹ کا پول ہی کھول دیا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مریم نواز کے کردار کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ان کی پیش کردہ ویڈیو کی فرانزک ایڈٹ کروائ جائے گی پوری قوم نے دیکھا کہ جاتی عمرہ سے بلٹ پروف گاڑی برآمد کی گئ جسے مریم نواز نے اپنے استعمال میں رکھا یوا تھا قومی خزانے کو نانا جی کا مال سمجھنے والے اس گروہ کے قبضے میں ابھی بہت سے حکومتی نوادرات اور قیمتی تحائف موجود ہیں جہاں اداروں کی تضحیک یا ان کو داغدار کرنے کی کوشش کی گئ تو حکومت کسی طرح بھی اس گروہ کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہو گی حکومت ناصر بٹ کے کردار کو قوم کے سامنے پیش کرے گی سیاسی طور پر اپنی موت آپ مرنے والا نالائق اور نااہل ٹولے کی آخری ہچکیاں چل رہی ہیں راجکماری ابھی ضمانت پر ہیں وہ قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گی راجکماری عدالتوں کی اتھارٹی کو چیلنج کرنے کے ساتھ ساتھ اللہ کی اتھارٹی کو چیلنج کر رہی ہیں نئے پاکستان میں قانون آزاد ہے کوئ بھی اس قانون سے بالاتر نہیں حکومت اس ویڈیو سازش کی مکمل انکوائری کروائے گی اور اس سازش کے ہر کردار کو بے نقاب کریں گےمریم نواز ضمانت شدہ خاتون ہیں معزز جج کی پریس ریلیز کے بعد انہیں ڈوب مرنا چاہیے

  • بھاری ٹیکس عائد، کاٹن ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا فیصلہ کر لیا، کسانوں‌ کو شدید نقصان کا خطرہ

    بھاری ٹیکس عائد، کاٹن ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا فیصلہ کر لیا، کسانوں‌ کو شدید نقصان کا خطرہ

    کاٹن اینڈ جنرز ایسوسی ایشن نے بھارتی ٹیکس عائد کئے جانے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق کاٹن ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے زیرو ریٹڈانڈسٹریز پر 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کردیا ہے جس کے باعث کاروبار متاثر ہو رہا ہے خصوصی طور پر ٹیکسٹائل مصنوعات پر 17 فیصد اور روئی پر 10 فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کرنے سے فیکٹریوں میں کاروبار کم ہو رہا ہے.

    حکومت کی طرف سے کاٹن اور اس سے متعلق انڈسٹری پر بھاری ٹیکس عائد کرنے سے کاٹن انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو بے یارومدد گار چھوڑ دیا گیا ہے. روئی کے بھاؤ میں اضافہ کی وجہ سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو سخت پریشانی کا سامنا ہے اور ایک بحران کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے ۔ لوگ نئے بجٹ میں نافذ کردہ سیلزٹیکس اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے اضطراب میں مبتلا ہیں.
    کسانوں‌ کو بھی اس صورتحال پر بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے.

    واضح‌ رہے کہ کاٹن کی فصل تیار ہے اور اس کی کٹائی قریب ہے اگر یہ ہڑتال کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو کسانوں‌ کو اس کا شدید نقصان ہو گا.

  • جج صاحب تھینک یو ویری مچ، آپ نے ویڈیو کا انکار نا کر کے اس کی تصدیق کر دی، مریم نواز

    جج صاحب تھینک یو ویری مچ، آپ نے ویڈیو کا انکار نا کر کے اس کی تصدیق کر دی، مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جبر و بلیک میلنگ کا شکار ہو کر اپنے ضمیر کے خلاف فیصلہ دینے والے جج صاحب! میں سمجھ سکتی ہوں کہ آج بھی فیصلے کی طرح تیار شدہ پریس ریلیز پر آپ نے مجبوری میں دستخط کیے ہوں گے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغآم میں انہوں‌ نے جج ارشد ملک کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ
    تھینک یو ویری مچ، آپ نے ویڈیو کا انکار نا کر کہ تصدیق کر دی۔

    واضح رہے کہ آج العزیزیہ ریفرنس کیس میں نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک نے مریم نواز کی طرف سے کل پریس کانفرنس میں پیش کردہ ویڈیو کو جھوٹ پر مبنی اور جعلی قرار دیا ہے. ان کی اس پریس ریلیز کے بعد مریم نواز نے یہ ٹویٹ‌کی ہے.

  • قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کپتانی چھوڑیں گے یا نہیں؟ پریس کانفرنس میں دو ٹوک اعلان کر دیا

    قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کپتانی چھوڑیں گے یا نہیں؟ پریس کانفرنس میں دو ٹوک اعلان کر دیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم کی اتنی بری پوزیشن نہیں11 پوائنٹس کے ساتھ واپس آئے ہیں، میں نے اپنی بیٹنگ کےبارے میں نہیں سوچا، ٹیم کیلئے سوچا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ میں‌ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے پر وطن واپسی کے بعد کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہاکہ پی سی بی نے کپتان بنایا وہی ہٹائیں یا برقرار رکھیں فیصلہ انہی کا ہے، کپتانی میں نہیں چھوڑوں گا، بھارت سے میچ میں شکست کے بعد مختلف مواقع پر کھلاڑیوں‌ کے ساتھ برے واقعات پیش آئے. شروع کے میچوں‌ میں ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی. میں مانتا ہوں کے پہلے پانچ میچوں‌ میں ہم اچھا نہیں کھیلے تاہم انگلینڈ کیخلاف میچ میں کم بیک کیا اور آخری چار میچوں‌ میں ٹیم نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ۔

    انہوں‌ نے کہ رن ریٹ اچھا نہ ہونے کی وجہ سے ہم سیمی فائنل میں نہیں‌ پہنچ سکے، اسی طرح سری لنکا کے ساتھ کھیلا گیا میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا یوں‌ رن ریٹ بہت کم ہو گیا. پہلے میچ میں بھی کم سکور کی وجہ سے رن ریٹ گر گیا تھا. ہم بڑے مارجن سے نہیں‌ جیت سکے اس کی وجہ پچز تھیں‌. ان کا کہنا تھا کہ جب ہم ناکام ہوتے ہیں‌ تو سب کی طرح ہمیں بھی دکھ ہوتاہے . پاکستانی ٹیم جیتنے کیلئے گئی تھی لیکن کامیاب نہیں‌ ہو سکی. ہماری فیلڈنگ شروع میں‌ کمزور رہی تاہم بعد میں بہتر ہو گئی. ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی فارم میں تھےجس کی وجہ سے حسنین کو موقع نہ مل سکا،

    واضح رہے کہ پاکستان پہنچنے پر ان کی یہ پہلی پریس کانفرنس تھی. آج چند کھلاڑی وطن واپس پہنچے ہیں‌ جبکہ شعیب ملک سمیت دیگر کئی کھلاڑی اپنی فیملیز کے ساتھ انگلینڈ میں رکے ہیں جو چند دن کے بعد واپس لوٹیں گے.

  • احتساب عدالت کے جج کے انکار کے بعد ن لیگ کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، شہباز گل

    احتساب عدالت کے جج کے انکار کے بعد ن لیگ کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، شہباز گل

    وزیر اعلیٰ‌ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ مریم کی فہم و فراست ن لیگ کی سیاست کو دفنا دے گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر کو سیاست کی ساکھ خراب کرنے پر سیاست سے دستبردار ہو جانا چاہیے، افسوس سیاسی جماعتیں اپنے بڑوں کی کرپشن بچانے کیلیے کسی بھی حدتک جا سکتی ہیں، کل شہباز شریف، شاہد خاقان، دیگر سیاستدانوں کواخلاقی جرات کامظاہرہ کرناچاہیےتھا، قوم نے دیکھ لیا اپنے مفاد کیلیے یہ لوگ کس طرح قومی اداروں پر کچڑا اچھالتے ہیں،

    انہوں‌ نے کہاکہ ججوں پر دباؤ ڈالنا اور اثر ورسوخ استعمال کرنا ان کا پرانا وتیرہ رہا ہے، مریم کی جذباتی تقریر اور ڈرامے کا شو فلاپ ہو گیا، لیگی قیادت نے کل دو گھنٹے قوم کو یرغمال بنائے رکھا، ن لیگ کی سیاست جھوٹ، جھوٹ اور جھوٹ پر ہی مرکوز ہے. شہباز گل کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے جج کےانکارکے بعد انہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، افسوس کہ لیگی رہنمااپنے پرانے وتیروں سے باز نہیں آئے، بیگم صفدر کی پریس کانفرنس کا24گھنٹےگزرنے سے پہلے ہی ڈراپ سین ہوگیا،