Baaghi TV

Blog

  • قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کپتانی چھوڑیں گے یا نہیں؟ پریس کانفرنس میں دو ٹوک اعلان کر دیا

    قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کپتانی چھوڑیں گے یا نہیں؟ پریس کانفرنس میں دو ٹوک اعلان کر دیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم کی اتنی بری پوزیشن نہیں11 پوائنٹس کے ساتھ واپس آئے ہیں، میں نے اپنی بیٹنگ کےبارے میں نہیں سوچا، ٹیم کیلئے سوچا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ میں‌ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہونے پر وطن واپسی کے بعد کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہاکہ پی سی بی نے کپتان بنایا وہی ہٹائیں یا برقرار رکھیں فیصلہ انہی کا ہے، کپتانی میں نہیں چھوڑوں گا، بھارت سے میچ میں شکست کے بعد مختلف مواقع پر کھلاڑیوں‌ کے ساتھ برے واقعات پیش آئے. شروع کے میچوں‌ میں ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی. میں مانتا ہوں کے پہلے پانچ میچوں‌ میں ہم اچھا نہیں کھیلے تاہم انگلینڈ کیخلاف میچ میں کم بیک کیا اور آخری چار میچوں‌ میں ٹیم نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی ۔

    انہوں‌ نے کہ رن ریٹ اچھا نہ ہونے کی وجہ سے ہم سیمی فائنل میں نہیں‌ پہنچ سکے، اسی طرح سری لنکا کے ساتھ کھیلا گیا میچ بھی بارش کی نذر ہو گیا یوں‌ رن ریٹ بہت کم ہو گیا. پہلے میچ میں بھی کم سکور کی وجہ سے رن ریٹ گر گیا تھا. ہم بڑے مارجن سے نہیں‌ جیت سکے اس کی وجہ پچز تھیں‌. ان کا کہنا تھا کہ جب ہم ناکام ہوتے ہیں‌ تو سب کی طرح ہمیں بھی دکھ ہوتاہے . پاکستانی ٹیم جیتنے کیلئے گئی تھی لیکن کامیاب نہیں‌ ہو سکی. ہماری فیلڈنگ شروع میں‌ کمزور رہی تاہم بعد میں بہتر ہو گئی. ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی فارم میں تھےجس کی وجہ سے حسنین کو موقع نہ مل سکا،

    واضح رہے کہ پاکستان پہنچنے پر ان کی یہ پہلی پریس کانفرنس تھی. آج چند کھلاڑی وطن واپس پہنچے ہیں‌ جبکہ شعیب ملک سمیت دیگر کئی کھلاڑی اپنی فیملیز کے ساتھ انگلینڈ میں رکے ہیں جو چند دن کے بعد واپس لوٹیں گے.

  • احتساب عدالت کے جج کے انکار کے بعد ن لیگ کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، شہباز گل

    احتساب عدالت کے جج کے انکار کے بعد ن لیگ کو شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، شہباز گل

    وزیر اعلیٰ‌ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ مریم کی فہم و فراست ن لیگ کی سیاست کو دفنا دے گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم صفدر کو سیاست کی ساکھ خراب کرنے پر سیاست سے دستبردار ہو جانا چاہیے، افسوس سیاسی جماعتیں اپنے بڑوں کی کرپشن بچانے کیلیے کسی بھی حدتک جا سکتی ہیں، کل شہباز شریف، شاہد خاقان، دیگر سیاستدانوں کواخلاقی جرات کامظاہرہ کرناچاہیےتھا، قوم نے دیکھ لیا اپنے مفاد کیلیے یہ لوگ کس طرح قومی اداروں پر کچڑا اچھالتے ہیں،

    انہوں‌ نے کہاکہ ججوں پر دباؤ ڈالنا اور اثر ورسوخ استعمال کرنا ان کا پرانا وتیرہ رہا ہے، مریم کی جذباتی تقریر اور ڈرامے کا شو فلاپ ہو گیا، لیگی قیادت نے کل دو گھنٹے قوم کو یرغمال بنائے رکھا، ن لیگ کی سیاست جھوٹ، جھوٹ اور جھوٹ پر ہی مرکوز ہے. شہباز گل کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے جج کےانکارکے بعد انہیں شرم سے ڈوب مرنا چاہیے، افسوس کہ لیگی رہنمااپنے پرانے وتیروں سے باز نہیں آئے، بیگم صفدر کی پریس کانفرنس کا24گھنٹےگزرنے سے پہلے ہی ڈراپ سین ہوگیا،

  • جج ارشد ملک کی پریس ریلیز بھی دباؤ‌ کا نتیجہ، وہ پارٹی نہ بنیں‌ کیونکہ خود اس ویڈیو میں‌ ملوث ہیں

    جج ارشد ملک کی پریس ریلیز بھی دباؤ‌ کا نتیجہ، وہ پارٹی نہ بنیں‌ کیونکہ خود اس ویڈیو میں‌ ملوث ہیں

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ فیصلے کی طرح جج صاحب کی پریس ریلیز بھی دباؤ کا نتیجہ ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہاکہ جج صاحب پارٹی نہ بنیں کیونکہ وہ خود اس ویڈیو میں ملوث ہیں، نوازشریف کےلوگوں نےرشوت کی پیشکش اوردھمکیاں دیں توٹرائل میں کیوں نہ بتایا؟ جج صاحب مظلوم ہیں ،بار بار دباؤ ڈال کر ان سے یہ چیزیں کرائی جائیں گی،

    انہوں نے کہاکہ مریم نواز نے کہہ دیا ہے کہ ویڈیو کو جس فورم پر لےجاناچاہیں لے جائیں، واضح‌ رہے کہ آج احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے مریم نواز کی طرف سے ان کے متعلق جاری کردہ ویڈیو کو جعلی اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے.

  • پیپلز پارٹی نے جج ارشد ملک کے مبینہ ویڈیو سکینڈل سے متعلق سپریم کورٹ‌ سے بڑا مطالبہ کر دیا

    پیپلز پارٹی نے جج ارشد ملک کے مبینہ ویڈیو سکینڈل سے متعلق سپریم کورٹ‌ سے بڑا مطالبہ کر دیا

    پیپلز پارٹی نے عدلیہ کی ساکھ پر سوالات اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے فی الفور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عدلیہ کی ساکھ پر سوالات افسوسناک ہیں،سپریم کورٹ وڈیو لیک پر کھلی سماعت کرے، آزاد عدلیہ کاتصوریقینی بنانے کیلیے سپریم کورٹ انصاف سربلند کرنے میں کردار ادا کرے، پی پی پی ماضی کے حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کرتی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی روح کئی دہائیوں سے انصاف کی منتظر ہے،

    پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہاکہ جسٹس(ر)نسیم حسین شاہ کااعتراف رکارڈ پرموجود ہے،جسٹس (ر) عبدالقیوم کی گفتگو افشا ہو چکی، نیب کےچیئرمین جسٹس(ر)جاوید اقبال یکطرفہ احتساب سے متنازع ہوچکے ہیں، واضح رہے کہ مریم نواز نے کل ایک ویڈیو پیش کر کے جج ارشد ملک پر سنگین الزامات لگائے اور کہا تھا کہ انہوں نے نواز شریف کے خلاف فیصلہ دباؤ اور کسی کے کہنے پر کیا ہے.

  • جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو اور جلسہ پر پابندی، پیپلز پارٹی بھی ن لیگ کی حمایت میں میدان میں آ گئی

    جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو اور جلسہ پر پابندی، پیپلز پارٹی بھی ن لیگ کی حمایت میں میدان میں آ گئی

    سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین نفیسہ شاہ نے کہا ہےکہ مریم نواز کو جلسہ کرنے سے روکنا سیاسی آزادیوں کو سلب کرنا ہے، نیب کے بعد احتساب عدالتوں کی ساکھ سوالیہ نشان بن گئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق نفیسہ شاہ نے کہاکہ ریاستی طاقت کےذریعے آواز دبانا شرمناک عمل ہے، مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں، سلیکٹڈ وزیراعظم حوصلہ کریں، پارٹی ابھی شروع ہوئی ہے،

    ان کا کہنا تھاکہ کہاں ہے وہ کنٹینرجس کی پیشکش کرتے تھے، واضح رہے کہ منڈی بہاؤالدین کی ضلعی انتظامیہ نے مریم نواز کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے جبکہ مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ ہر صورت جلسہ کریں گی.

  • فردوس عاشق اعوان کی مریم پر سخت تنقید ، کہا مبینہ ویڈیو بنانے اورچلانے والے دونوں کردار جھوٹے ہیں

    فردوس عاشق اعوان کی مریم پر سخت تنقید ، کہا مبینہ ویڈیو بنانے اورچلانے والے دونوں کردار جھوٹے ہیں

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کی طرف سے وضاحتی بیان جاری کرنے کے بعد ن لیگی قیادت پر سخت تنقید کی اور کہا ہے کہ آڈیو ویڈیو ٹیپ بنانے اور چلانے والے دونوں کردار سند یافتہ جھوٹے ہیں۔ ایک قاتل اور غنڈہ گینگ کا سربراہ جبکہ دوسری کیلبری فونٹ کی معروف جعلساز بے، یہ وہ کردار ہے جو بے نامی دار ہے۔


    فردوس عاشق اعوان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں‌ لکھا ہے کہ سرکاری خزانے کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹنے اور عوام کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے مال مسروقہ کی برآمدگی جاری رہے گی۔ نوازشریف جیل میں ہیں تو مریم صفدر بتائے کس حیثیت میں بغیر کسی استحقاق اتنا عرصہ سرکاری بلٹ پروف کار استعمال کر رہی تھیں ؟


    انہوں نے لکھا کہ جنہیں سرکاری خزانے میں نقب لگانے کی عادت ہو انہیں جیب سے خرچ کرنا محال ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان کی جانب سے یہ ٹویٹ جج ارشد ملک کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کرنے کے بعد کی گئی ہیں.

  • اسپیکر بلوچستان اسمبلی چیئر مین سینیٹ کی حمایت میں سرگرم.

    وزیراعلیٰ جام کمال کےبعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی چیئر مین سینیٹ کی حمایت میں سرگرم ہوگئے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کر دیئے۔
    بی اے پی کےسینئر رہنماء و اسپیکر صوبائی اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو چیئرمین سینٹ کیخلاف آنیوالی عدم اعتماد کی تحر یک کو ناکام بنانے کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ۔
    عبدالقدو س بزنجو چیئرمین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن سے رابطے کا عزم لیکر اسلام آباد آئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا چیئر مین سینیٹ کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا مناسب نہیں لہذا اپوزیشن جماعتیں چیئرمین سینیٹ کے خلا ف تحریک عدم اعتماد کے فیصلے پر نظرثانی کریں ۔
    چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بلوچستان کےاحساس محرومی کے خاتمے کے لئے تحفہ دیا گیا تھا، چیئرمین سینیٹ نےایوان بالا کو بلاتفریق اور غیر جانبدار ہوکر چلایا صادق سنجرانی کےخلاف تحریک عدم اعتماد سے بلوچستان کےعوام میں منفی پیغام جائے گا لہذا اپوزیشن کو اس سے باز رہنا چاہیئے۔
    قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان بھی چیئرمین سینٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کیلئے بیک ڈور ڈپلومیسی کے فارمولے کے تحت مختلف جماعتوں سے رابطہ کر چکے ہیں

  • جج ارشد ملک کا جعلی ویڈیو پر تحقیقات کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ‌ کو خط لکھنے کا فیصلہ

    جج ارشد ملک کا جعلی ویڈیو پر تحقیقات کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ‌ کو خط لکھنے کا فیصلہ

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے الزامات کے بعد آج پریس ریلیز جاری کر کے وضاحت پیش کرنے والے جج ارشد ملک نے مبینہ ویڈیو اور الزامات کے خلاف چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق میڈیا رپورٹس میں‌ کہا گیا ہے کہ جج ارشد ملک اپنے خط میں ان ویڈیوالزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کریں گے. واضح رہے کہ آج انہوں نے اپنی پریس ریلیز میں‌ کہا ہے کہ میں ارشد ملک احتساب عدالت کے جج کے فرائض انجام دے رہاہوں ، گزشتہ روز پریس کانفرنس میں مریم نوازشریف کی جانب سے جو ویڈیو دکھائی گئی وہ جھوٹی اور جعلی ہے ، مجھ پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے میری ذات ، ادارے اور خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی ہے ،میں حقائق منظر عام پر لانا چاہتاہوں ۔

    ان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے انہیں‌ بار بار رشوت کی پیشکش کی گئی اور تعاون نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں لیکن میں نے کوئی دباﺅ قبول نہیں کیا ، حق و سچ اور قانون کے مطابق کیسز کے فیصلے سنائے ۔ اگر دباﺅ یا رشوت کے لالچ میں فیصلہ سنانا ہوتا تو ایک مقدمے میں سزا اور دوسرے میں بری نہ کرتا ۔یہ پریس کانفرنس میرے فیصلوں کو متاثر کرنے محض کی گئی ہے ۔

    جج ارشد ملک نے اپنی پریس ریلیز میں‌ کہا ہے کہ ویڈیو حقائق کے برعکس ہے اور جو اس میں کی گئی گفتگو کوتو ڑ مروڑ کر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، اس حوالہ سے ضروری ہے کہ سچ کو سامنے لایا جائے ، میں نے انصاف کرتے ہوئے نوازشریف کو العزیزیہ میں سز ا سنائی ، مجھ پر بطور جج بالواسطہ یا بلاواسطہ کوئی دباﺅ نہیں تھا ۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے پر جوالزامات لگائے گئے ہیں وہ سراسر بے بنیاد ہیں. میں نے اپنی جان اور مال کو اللہ کے سپر د کر دیاہے.

    واضح رہے کہ جج ارشد ملک چھٹی ہونے کے باوجود احتساب عدالت پہچے اور اپنا موقف جاری کیا.

  • مریم نواز کے الزامات پر جج ارشد ملک بھی میدان میں‌ آگئے، کہا جھوٹی ویڈیو سے ساکھ متاثر کی گئی

    مریم نواز کے الزامات پر جج ارشد ملک بھی میدان میں‌ آگئے، کہا جھوٹی ویڈیو سے ساکھ متاثر کی گئی

    پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی طرف سے العزیزیہ ریفرنس کیس کا فیصلہ سنانے والے جج سے متعلق مبینہ خفیہ ویڈیو جاری کرنے پر احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کا موقف بھی سامنے آگیا ہے اور انہوں نے اتوار کے دن احتساب عدالت پہنچ کر باضابطہ طور پر ایک پریس ریلیز جاری کی ہے. ان کا کہنا ہے کہ ویڈیوزمیں مختلف موضوعات پرکی جانےوالی گفتگوکوتوڑمروڑکرپیش کیاگیا ہے. ناصر بٹ اور اسکا بھائی عبداللہ بٹ عرصہ دراز سے مجھ سے بے شمار بار ملتے رہےہیں، میری ذات اور میرے خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے جج ارشدملک نے کہا ہے کہ میں ارشد ملک احتساب عدالت کے جج کے فرائض انجام دے رہاہوں ، گزشتہ روز پریس کانفرنس میں مریم نوازشریف کی جانب سے جو ویڈیو دکھائی گئی وہ جھوٹی اور جعلی ہے ، مجھ پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے میری ذات ، ادارے اور خاندان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی سازش کی گئی ہے ،میں حقائق منظر عام پر لانا چاہتاہوں ۔

    جج ارشد ملک کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے انہیں‌ بار بار رشوت کی پیشکش کی گئی اور تعاون نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں لیکن میں نے کوئی دباﺅ قبول نہیں کیا ، حق و سچ اور قانون کے مطابق کیسز کے فیصلے سنائے ۔ اگر دباﺅ یا رشوت کے لالچ میں فیصلہ سنانا ہوتا تو ایک مقدمے میں سزا اور دوسرے میں بری نہ کرتا ۔یہ پریس کانفرنس میرے فیصلوں کو متاثر کرنے محض کی گئی ہے ۔

    جج ارشد ملک نے اپنی پریس ریلیز میں‌ کہا ہے کہ ویڈیو حقائق کے برعکس ہے اور جو اس میں کی گئی گفتگو کوتو ڑ مروڑ کر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے ، اس حوالہ سے ضروری ہے کہ سچ کو سامنے لایا جائے ، میں نے انصاف کرتے ہوئے نوازشریف کو العزیزیہ میں سز ا سنائی ، مجھ پر بطور جج بالواسطہ یا بلاواسطہ کوئی دباﺅ نہیں تھا ۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے پر جوالزامات لگائے گئے ہیں وہ سراسر بے بنیاد ہیں. میں نے اپنی جان اور مال کو اللہ کے سپر د کر دیاہے.

    واضح رہے کہ جج ارشد ملک چھٹی ہونے کے باوجود احتساب عدالت پہچے اور اپنا موقف واضح‌ کرنے کیلئے پریس ریلیز جاری کی. ایک دن قبل مریم نواز نے پریس کانفرنس کے دوران ان کی مبینہ خفیہ ویڈیو جاری کی تھی جس میں‌ الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں‌ نے یہ فیصلہ دباؤ پر کیا ہے.

  • جج ارشد ملک کی احتساب عدالت آمد، مریم نواز کے الزامات پر آج موقف پیش کرنے کا امکان

    جج ارشد ملک کی احتساب عدالت آمد، مریم نواز کے الزامات پر آج موقف پیش کرنے کا امکان

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنانے والے جج ارشد ملک احتساب عدالت پہنچ گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں‌ کہا گیا ہےکہ جج ارشد ملک کی طرف سے اپنا موقف پیش کئے جانے کا امکان ہے. مریم نواز کی طرف سے گزشتہ روز پریس کانفرنس کےد وران ان کی مبینہ خفیہ ویڈیو پیش کئے جانے کے بعد آج ان کا احتساب عدالت پہنچنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ کچھ دیربعد اپنا موقف پیش کریں گے.

    جج ارشد ملک اتوار کا دن چھٹی ہونے کے باوجود احتساب عدالت پہنچے ہیں اور احتساب عدالت میں جج ارشد ملک اورعملہ چیمبر میں موجودہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، واضح رہے کہ مریم نواز نے کل الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ جج ارشد ملک نے کسی کے کہنے پر یعنی دباؤ میں‌ آکر نواز شریف کے خلاف سزا کا فیصلہ سنایا تھا. مریم نواز اس مبینہ ویڈیو کو دکھا کر حکومت پر سخت تنقید کی اور کہا تھا کہ ان کے خلاف انتقامی کاروائیاں‌ کی جارہی ہیں.