Baaghi TV

Blog

  • سندھ حکومت اب سنبھالنے جارہی ہے تین بڑے ہسپتالوں کا انتظام

    سندھ حکومت اب سنبھالنے جارہی ہے تین بڑے ہسپتالوں کا انتظام

    اسلام آباد:وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان تین بڑے ہسپتالوں کے حوالے سے پیدا ہونے والی کشمکش ختم ہو گئی ہے. وفاقی حکومت کا سندھ کے 3 بڑے ہسپتالوں کا انتظام واپس صوبے کو دینے کا فیصلہ.اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے جناح ہسپتال، این آئی سی ایچ اور این آئی سی وی ڈی کا انتظام سندھ حکومت کو واپس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس وقت کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی خصوصی بینچ نے 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو اختیارات کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران یہ احکامات دیئے تھے۔

    سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد وفاقی اور سندھ حکومتوں میں تنازع کھڑا ہوگیا تھا، سندھ حکومت ان ہسپتالوں کو وفاق کے حوالے کرنے پر تیار نہ تھی جبکہ وفاقی حکومت عدالتی فیصلے کی روشنی میں ان ہسپتالوں کا انتظام سنھبالنا چاہتی تھی۔نیشنل سروسز ڈویژن کے مطابق تنازع کے حل کے لیے ایک کمیٹی قائم کی گئی جس نے فیصلہ کیا کہ ان ہسپتالوں کا انتظام سندھ حکومت کو واپس کردیا جائے۔

  • وہاڑی : ڈرون جہاز اب زراعت میں

    ٹبہ سلطان پور (نمائندہ باغی ٹی وی) میں بڑے کسانوں نے سپرے کے لئے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے یہ سپرے کرنے کا جدید اور آسان و انتہائی سستا طریقہ تصور کیا جا رہا ہے مقامی کسانوں اور لوگوں کی بڑی تعداد مقامی کسان کے کھیتوں میں ڈرون سے سپرے کا نظارہ دیکھنے کے لئے جمع ہوئی لوگوں نے ڈرون کے زراعت میں استعمال کو سراہا ہے

  • مجھے کامیابی ناکامی سے کوئی مطلب نہیں ہے

    مجھے کامیابی ناکامی سے کوئی مطلب نہیں ہے

    بھارتی اداکارہ راکل پریت سنگھ کہتی ہیں کہ مجھے کامیابی یہ ناکامی سے کوئی فرق نہیں پڑتا میں صرف اچھا کام کرنا چاہتی ہوں.
    اداکارہ راکل پریت سنگھ بالی وڈ کے لیے نئی لیکن جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کے بڑے اداکاروں میں شامل ہیں اور کچھ عرصہ پہلے ہی انہوں نے اجے دیوگن کے ساتھ فلم ’دے دے پیار دے‘ میں کام کیا ہے جس میں وہ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں.
    دلی یونیورسیٹی سے تعلق رکھنے والی راکل پریت سنگھ کو بچپن سے ھی فلموں کا شوق تھا پنجابی آرمی آفیسر کے گھر پیدا ہونے والی راکل پریت سنگھ نے 18 سال کی ہی عمر میں ہی ماڈلنگ کرنا شروع کر دیا تھا.
    کہا جاتا ہے کہ راکل پریت سنگھ نے جنوبی بھارت کی فلموں سے اپنے فلم کیرئر کا آغاز کیا ہے. لیکن راکل پریت سنگھ نے ایک انٹرویو میں بتایا کے ان کی پہلی فلم ہندی یاریاں تھی.
    راکل پریت سنگھ نے کیا ہے کہ کامیابی ہویہ ناکامی مجھے ان باتوں سے کوئی مطلب نہیں ہے .
    مجھے بس اپنی فلم کی رلیز سے مطلب ہے کہ وہ کدھر کدھر رلیز ہو رہی ہے.
    راکل پریت سنگھ کہتی ہیں کہ مجھے بس کیمرے کے سامنے رہنا پسند ہے مجھے پیسے سے کوئی مطلب نہیں ہے اور نہ ہی میں پیسے کے لیے کام کرتی ہوں

  • بورے والا : صفائی کی صورتحال انتہائی خراب

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) میں گلشن رحیم کالونی 505 روڈ کے مین گیٹ پر سیوریج کے پانی سے پیدا شدہ بدترین صورتحال پیدا ہو گئی ہے
    گٹر کے گندے پانی نے مکینوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے ہر آنے جانے والے کو گندے پانی سے گزرنا پڑتا ہے کئی ہفتوں سے مسلسل خراب صورتحال چل رہی ہے میونسپل کمیٹی بورے والا نے اس صورتحال کو کوئی ترجیح نہیں دی جس کی وجہ سے اہل علاقہ شدید پریشان نظر آ رہے ہیں

  • لندن :جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کو فتح کے لیے 326رنز کا ہدف

    لندن :جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کو فتح کے لیے 326رنز کا ہدف

    لندن :مانچسٹر میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا جنوبی افریقہ نےپہلے کھیلتے ہوئے فاف ڈیو پلیسی اور وین ڈر دوسن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو ورلڈ کپ کے اہم میچ میں فتح کے لیے 326رنز کا ہدف دیا ہے۔اوپنرز ایڈن مرکرم اور کوئنٹن ڈی کوک نے اپنی ٹیم کو 79رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا جس کے بعد مرکرم کی 34رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

    کوئنٹن ڈی کوک نے کپتان ڈیو پلیسی کے ہمراہ اسکور کو 114 تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر وہ نیتھن لایون کی دوسری وکٹ بن گئے۔کوئنٹن ڈی کوک نے نے 95 رنز بنائے۔اپنی نصف سنچری مکمل کی.اس کے بعد ڈیو پلیسی کا ساتھ دینے وین ڈر ڈوسن آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے 151 رنز کی شراکت قائم کی۔ڈیو پلیسی نے 100 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس کے بعد وہ بہرن ڈورف کو وکٹ دے بیٹھے، ان کی اننگز میں دو چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔

    جنوبی افریقہ کی طرف سے دوسرے اینڈ سے وین ڈر ڈوسن نے عمدہ بیٹنگ جاری رکھی جس کی بدولت جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 325رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ڈوسن اننگز کی آخری گیند پر چھکا لگا کر سنچری مکمل کرنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ ہوئے،

  • لودھراں : تھانہ گیلے وال کی انسپکشن

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او ملک جمیل ظفرکی ہمراہ ڈی ایس پی صدر سرکل ہمایوں افتخار تھانہ گیلے وال کی انسپکشن-تھانہ کی صفائی،عمارت،کوت،مال خانہ،فرنٹ ڈیسک اور تھانہ کی حوالات کو چیک کیا گیا- اس موقع پر ڈی پی او لودھراں ملک جمیل ظفر کا کہنا تھا کہ کرپشن کے معاملہ میں کوئی رعایت نہ ہوگی، بلا تفریق سخت احتساب ہو گا۔مظلوم کو انصاف فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔اللہ تعالیٰ نے ہم پر بہت اہم ذمہ دارایاں سونپی ہیں کہ لوگوں کو انصاف فراہم کیا جائے-جھوٹے مقدمات کا اندراج کسی صورت برداشت نہیں کئے جائیں گے۔میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائی جائے۔

  • مقبوضہ کشمیر:8جولائی کو برہان وانی کی تیسری برسی پرحریت قیادت نے ہڑتال کی اپیل کردی

    مقبوضہ کشمیر:8جولائی کو برہان وانی کی تیسری برسی پرحریت قیادت نے ہڑتال کی اپیل کردی

    سرینگر:تحریک آزادی کشمیر کو جلا بخشنے والے حریت کمانڈر برہان وانی کی تیسری برسی کے سلسلے میں کشمیری حریت پسندوں کی مشترکہ مزاحمتی قیادت نے 8جولائی کو ہڑتال کی اپیل کی ہے۔حزب المجاہدین کےکمانڈر برہان وانی کو فورسز نے ایک کارروائی کے دوران8جولائی2016کو جنوبی کشمیر ک علاقے میں شہیدکیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ کشمیری حریت پسند نوجوان مظفر برہان وانی کی شہادت کے بعد وادی بھر میں زور دار تحریک پیدا ہوگئی تھی اور اس میں اس قدر تیزی آگئی تھی کہ بھارت قابض افواج نے تحریک کو کچلنے کے لیے کم سے کم ایک سو شہری شہید کردیئے تھے۔حریت پسند لیڈروں نے برہان کے ساتھ ساتھ سبھی شہداء کی یاد میں سوموار8جولائی کو ہڑتال کی کال دی ہے۔

  • لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔

    کوٸٹہ کے علاقہ گوالمنڈی چوک پر دو لڑکیوں کی معمولی تکرار پر لڑاٸی ہو گئی جب کے ایک لڑکی نے دوسری لڑکی پر تزاب پھنک دیا اطلاعت کے مطابق ایک لڑکی ہزارہ ہے اور دوسری قریشی ہے زرائع کے مطابق دونوں لڑکیاں آپس میں دوست ہیں اور پولیس نے دونوں لڑکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

  • رحیم یار خان پل کے نیچے انسانی لاش کی اطلاع

    رحیم یار خان پل کے نیچے انسانی لاش کی اطلاع

    رحیم یار خان : صادق کنال ۔۔ اڈہ خانپور۔۔۔پل کے نیچے انسانی لاش کی اطلاع۔۔۔۔۔۔ریسکیو 1122 نے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائ کی۔۔۔۔مگر وہاں سے انسانی لاش کی بجائے۔۔۔۔۔صرف۔۔۔۔نقلی انسانی ھاتھ برآمد ھوا۔۔۔۔

    تفصیلات کے مطابق کسی نے ریسکیو کو اطلاع دی کہ پل کے نیچے انسانی لاش موجود ہے ریسکیو نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملبے کو کھودنا شروع کیا تو نیچے سے انسانی ہاتھ برآمد ہو لیکن یہ انسانی ہاتھ اصلی نہیں بلکہ نقلی ہاتھ تھا۔

  • تیونس:سیکورٹی خدشات کا بہانہ ،مسلمان خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی

    تیونس:سیکورٹی خدشات کا بہانہ ،مسلمان خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی

    تیونس:کبھی یہ خبریں‌گردش کرتی تھیں کہ یورپ کے کسی ملک میں مسلمان خواتین کو نقاب پہننے سے روک دیا گیا ہے.لیکن اب نقاب اوڑھنے پر پابندی یورپ یا کسی اور مغربی ملک کی نہیں بلکہ مسلمانوں کے اپنے ملکوں میں پابندی عائد کردی گئی ہے ایسا ایک حکم تیونس کی حکومت نے جاری کیا ہے جس کےمطابقوزیر اعظم نے سرکاری دفاتر میں مسلمان خواتین کے نقاب کرنے پر پابندی عائد کردی۔

    وزیر اعظم یوسف شاہد نے سرکاری سرکلر پر دستخط کر دیئے جس کے تحت عوامی انتظامیہ اور اداروں کے دفاتر میں چہرہ چھپا کر داخل ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔خیال رہے کہ 27 جون کو شمالی افریقی ملک تیونس میں 2 خودکش دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے ۔نقاب، جو آنکھوں کے علاوہ پورے چہرے کو ڈھانک دیتا ہے ، پر پابندی خودکش حملوں کے بعد سیکورٹی سخت کرنے کے پیش نظر سامنے آئی