Baaghi TV

Blog

  • گڈو تھرمل پاور سٹیشن میں‌ فنی خرابی، سندھ، بلوچستان کے مختلف علاقوں‌ میں بجلی کی سپلائی معطل

    گڈو تھرمل پاور سٹیشن میں‌ فنی خرابی، سندھ، بلوچستان کے مختلف علاقوں‌ میں بجلی کی سپلائی معطل

    گڈو تھرمل پاوراسٹیشن کے تین یونٹس فنی خرابی کے باعث ٹرپ کر گئے جس سے صوبہ بلوچستان اور سندھ کے بہت سے علاقوں کی بجلی معطل ہوگئی ہے۔ بجلی معطل ہونے سے لوگوں‌ کو سخت مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق گڈو تھرمل پاوراسٹیشن کے تین یونٹس فنی خرابی کے باعث ٹرپ ہوئے ہیں جس کے باعث 200 میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال ہوا ہے، تین یونٹس میں فنی خرابی کے سبب صوبہ بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی ہے۔ اس ساری صورتحال پر واپڈا ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر فنی خرابی کی وجہ معلوم نہیں‌ ہو سکی۔

    بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ سے عام لوگوں‌ اور کاروباری طبقہ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے او رمعمولات کی سرگرمیاں‌ بری طرح‌ متاثر ہوئی ہیں.

  • قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی پابندی کن مدارس پر ہو گی؟ اہم خبر

    قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی پابندی کن مدارس پر ہو گی؟ اہم خبر

    قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پر پابندی ،دینی مدارس کا وفد وزیر قانون کو ملنے پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے اتحادتنظیمات مدارس کے وفد نے ملاقات کی، وفدنےمدارس کی رجسٹریشن اورقربانی کی کھالوں کے این اوسی سے متعلق مسائل سےآگاہ کیا ،

    مدارس کے وفد نے‌صوبائی وزیر سے کہا کہ پابندیوں کااطلاق وفاق المدارس سےمنسلک مدرسوں پرنہیں ہوناچاہیے،دہشت گردی کے خاتمےکیلئے وفاق المدارس، منسلکہ مدارس حکومت کےساتھ کھڑے ہیں

    صوبائی وزیر راجہ بشارت نے کہا کہ قربانی کی کھالوں کےاین اوسی کےاجرا،تجدیدکےعمل پراقدامات کرینگے، قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندیوں کامقصددہشت گردتنظیموں کی حوصلہ شکنی ہے،پابندی سے محب وطن، مثبت سوچ کے حامل علماءکرام،مدارس متاثر نہیں ہونے چاہئیں.

  • ساڑھے پانچ ہزار ارب ٹیکس وصولی کا ہدف، ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

    ساڑھے پانچ ہزار ارب ٹیکس وصولی کا ہدف، ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

    فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ‌ کرتے ہوئے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ایف بی آر کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے گریڈ1 سے گریڈ18 کے 3 ہزار 71 ملازمین کے تبادلے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایمنسٹی سکیم کی کامیابی کے بعد ایف بی آر کی تاریخ میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ رواں مالی سال 2019-20 ءکے دوران 5 ہزار 555 ارب روپے کا ریونیو ہدف حاصل کرنے کیلئے کی جارہی ہے۔

    ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پشاور ،گوجرانوالہ، ملتان ،فیصل آباد کےدفاتر کا عملہ تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ ایف بی آر ریجنل دفاتر کراچی، لاہور، راولپنڈی اوراسلام آباد میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر سے 524 افسران کے تقرروتبادلے کئے گئے ہیں، گریڈ 20 کے افسرجاویداقبال کوکمشنران لینڈریونیواسلام آباد تعینات کردیاگیا جبکہ گریڈ 18کے افسرزاہدالباری کی کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کراچی میں تعیناتی کی گئی ہے ،اجمل خان ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ راولپنڈی،اظہرعباس شیرازی ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے۔

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نوٹی فیکیشن کے مطابق لاہور میں 656، راولپنڈی اور اسلام آباد میں 357 اہلکاروں کے تبادلے کئے گئے اسی طرح حیدرآباد ،کوئٹہ،ایبٹ آباد،سکھر اور سیالکوٹ میں بھی تبادلے کئے گئے جبکہ ساہیوال، بہاولپور اور سرگودھا ریجنل آفس میں بھی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ تبادلے ٹیکس دفاتر میں زیادہ شفافیت اور سہولت کیلئے کئے گئے ہیں. ایف بی آر میں کئے گئے تبادلوں‌ کو ایمنسٹی سکیم کے حوالہ سے بہت اہمیت دی جارہی ہے.

  • قومی اسمبلی میں بھی بنے گا فارورڈ بلاک، شیخ رشید نے کر دیا اعلان

    قومی اسمبلی میں بھی بنے گا فارورڈ بلاک، شیخ رشید نے کر دیا اعلان

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ن لیگ میں 37 اراکین پنجاب اسمبلی کا بلاک بن جائے گا، قومی اسمبلی میں ابھی بلاک بنانے کے لئے تعداد نہیں ملی،

    شیخ رشید کے لئے مشکل، ریلوے ملازمین کا 15 جولائی کو ریل کا پہیہ جام کرنے کا اعلان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ جس رکن پر جرم آ جائے اس کو شرم کے مارے خود اسمبلی نہیں‌آنا چاہے، ایک طرف حمزہ اور ایک طرف مریم ہے، شہباز شریف دونوں کے درمیان پھنسا ہوا ہے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جیلوں میں جتنی سہولتیں ہیں وہ کسی ملک میں نہیں، میں نے 3 سال جیل میں گزارے، ماں کے جنازے کو سلام کیا،

    شیخ رشید کے دعوے صرف ہوا میں،ریلوے کا خسارہ کم ہوا یا زیادہ، اہم خبر

    اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی جمعہ بازار کی بیٹھک ہے، شیخ رشید

    امیر قطر نے ڈیل کی یا نہیں، شیخ رشید نے بتا دیا

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف کو مریم نواز ہی سیاسی طور پر ختم کروائیں گی ،چیئرمین سینیٹ رہیں نہ رہیں کیا فرق پڑتا ہے، عمران خان کسی کیس یا بزنس میں ملوث نہیں، سیاستدانوں کی بیماریاں ایسی ہیں جو جیلوں میں جا کر لگ جاتی ہیں

    شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کو ایک سے 16گریڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا کہا ہے ،بزنس ایکسپریس کا کیس نیب کو دے رہے ہیں ،رائل پام کلب کا کیس خود لڑا،انہوں نے کہا کہ 35لاکھ لٹرتیل کی بچت کی ،وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی ہم سے بہتر ہے

  • رانا ثناء‌اللہ جیل میں‌ دین پڑھیں گے، تفسیر قرآن اور احادیث کی کتب منگوا لیں، اہم خبر

    رانا ثناء‌اللہ جیل میں‌ دین پڑھیں گے، تفسیر قرآن اور احادیث کی کتب منگوا لیں، اہم خبر

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرقانون راناثناءاللہ نے جیل میں اسلامی وسیاسی کتب منگوالیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق راناثناءاللہ قید کے ایام میں تفسیرقرآن کریم اوراحادیث کی کتابیں بھی پڑھیں گے. میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں‌ نے بےنظیر بھٹو کی کتاب‘‘دخترمشرق’’پڑھنے کے لئے منگوائی ہے، اسی طرح راناثناءاللہ کوذوالفقارعلی بھٹوکی کتاب‘ ‘اگرمجھےقتل کیاگیا’’ بھی بھجوادی گئی ہے،

    واضح رہے کہ رانا ثناء‌اللہ کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.

    کہا گیا ہے کہ راناثناءاللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا ہے اور اگر وہ سوالوں کے جواب دینے میں ناکام ہوئے تو انہیں با ضابطہ طور پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ان کا ذاتی موبائل نمبر بند ہوگیا ہے جبکہ ان کے سکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کا نمبر بھی بند ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ بھی نظر آتی ہے.

  • کالا جادو یا کچھ اور؟ بدین کے تاریخی قبرستان سے بچوں‌ کی لاشیں‌ کہاں‌ گئیں؟ ہولناک خبر

    پاکستان میں صوبہ سندھ کے ضلع بدین میں‌ واقع تاریخی قبرستان سے معصوم بچوں کی لاشیں غائب ہونے کے افسوسناک واقعات پیش آئے ہیں‌ جس پر ضلع بھر کے لوگوں‌ میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق سندھ کے ضلع بدین میں‌ شہر کے تاریخی شاہ قادری قبرستان سے پچھلے ایک ہفتے کے دوران بچوں کی قبروں میں سے پانچ کی لاشیں مبینہ طور غائب ہوئی ہیں جس پر اہل علاقہ سخت پریشان کن صورتحال سے دوچار ہیں. بچوں کی لاشیں غائب اور بے حرمتی کے واقعات سامنے آنے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی کیفیت پائی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب انتظامیہ ان واقعات سے لاعلمی کا اظہار کرتی نظر ہے ۔

    تاریخی شاہ قادری قبرستان کے گردونواح‌ میں‌ بسنےو الے لوگوں‌ کا کہنا ہے کہ قبرستان میں رات کے وقت مشکوک افراد کو دیکھا گیا ہے یہ کام جادو ٹونے کیلئے کیا جارہا ہے جبکہ چاردیواری نہ ہونے کے باعث آوارہ کتے بھی قبرستان میں نظر آتے ہیں۔ علاقہ کے رہائشی افراد کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے اور اس حوالہ سے ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دینے کے باوجود تاحال انتظامیہ نے کسی قسم کا کوئی نوٹس نہیں لیا ہے۔

    واضح رہے کہ کالا جادو کرنےو الوں‌ کی جانب سے پہلے بھی اس قسم کے واقعات پیش آتے رہے ہیں‌ تاہم ابھی تک اس سلسلہ پر کنٹرول نہیں‌ کیا جاسکا ہے. لوگوں‌ کا کہنا ہے پاکستان بھر میں کالا جادو کرنے والوں‌ کےخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کرنی چاہیے اور اس غیر شرعی کاروبار کو ہر صورت بند کرنا چاہیے.

  • سیالکوٹ ضلع کچہری میں نجی ہوٹل کے باہر ٹیوٹا موٹرز کے متاثرین کا ملک ریاض کیخلاف احتجاج

    سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلع کچہری میں نجی ہوٹل کےباہر ٹیوٹا موٹرز کے متاثرین نے ملک ریاض عرف (ملک پپ) اور اس کے بیٹے ملک عثمان ریاض کے خلاف شدید احتجاج کیا اور رقم واپسی کا مطالبہ کیا ملک ریاض اور اس کا بیٹا ملک عثمان 4 ارب روپے کا فراڈ کر کے بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہوٹل مالک کے بیٹے ملک عثمان ریاض نے ساتھیوں سمیت گوجرانوالہ میں اربوں روپے کا فراڈ کیا ہے جس کے ان پر مقدمات بھی درج ہیں مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ انکی فیکٹری اور ہوٹل کو سیل کیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے اس دوران مظاہرین نے ہوٹل کا ملازم ہونے کے شبہ پر ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بھی بنانا شروع کیا تو موقع پر ایس ڈی پی او سٹی رانا ندیم طارق نے اس نوجوان کی جان بخشی کروائی

  • آئل ملز ایسوسی ایشن کا 7 جولائی سے ہڑتال کا اعلان

    آئل ملز ایسوسی ایشن کا 7 جولائی سے ہڑتال کا اعلان

    سیمنٹ ، ٹیکسٹائل ،کار ڈیلرز کے بعد آئل مل والے بھی میدان میں‌ آ گئے، حکومت کے خلاف احتجاج کا اعلا ن کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپوترٹ کے مطابق آئل ملز ایسی ایشن کا بہاولپور میں اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سات جولائی سے آئل ملز مکمل طور پر ہڑتال کریں گی حکومت کی جانب سے ظالمانہ ٹیکسوں کے بعد آئل ملز ایسوسی ایشن والے ہڑتال کرنے پر مجبور ہیں.

    آئل ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے بعد 1200 فیکٹریاں بند ہوں گی اور 1 لاکھ اسی ہزار مزدور بے روزگار ہوں گئ. گھی کی قیمتیوں میں اضافہ ہو جائے گا اور مارکیٹ میں شاٹ ہو جائے گا کیونکہ فیکٹریوں کی بندش سے آئل کی مزید ترسیل نہیں ہو گی

    واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں ٹیکس لگانے کے بعد سیمنٹ ڈیلرز نے بھی ہڑتال کا اعلان کیا تھا، اور ہڑتال کی، کار ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی حکومت کے خلاف احتجاج کیا، ریلوے کے ملازمین نے بھی پہیہ جام کر نے کا اعلان کر دیا ہے،. اساتذہ بھی سڑکوں‌پر نکلنے کا اعلان کر چکے ہیں، اب آئل ملز نے بھی ہڑتال کا فیصلہ کر لیا ہے ،

  • حکومت ہرماہ کتنی بڑی تعداد میں‌ لوگوں کوبلا سود قرضے فراہم کرے گی؟ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتا دیا

    حکومت ہرماہ کتنی بڑی تعداد میں‌ لوگوں کوبلا سود قرضے فراہم کرے گی؟ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتا دیا

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ سڑکوں پرسونےوالوں کےلیےپناہ گاہیں تعمیرکی گئیں، موجودہ بجٹ میں غریب عوام کوریلیف دیاگیاہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اس حکومت میں غریب عوام کےبارےمیں سب سےزیادہ سوچاجارہاہے، یہ قرضے ان کی زندگیوں میں انقلاب لائیں گے، لاکھوں افرادہنرکی تعلیم سےمستفیدہوں گے، جن لوگوں کےپاس سرمایہ نہ ان کےلئےیہ قرضےبہت اہم ہوتےہیں، چھوٹےسطح کےقرضےغریب آدمی کی زندگی میں انقلاب لاسکتےہیں، منصوبےسے4سال میں ایک کروڑ61لاکھ افرادمستفید ہوسکیں گے، حکومت ہرماہ80ہزارافرادکوبلاسودقرضےفراہم کریگی،

    ڈاکٹرثانیہ نشتر نے کہاکہ لاکھوں افراد ہنر کی تعلیم سے مستفید ہوں گے، 22این جی اوزہمارےاس پروگرام میں شامل ہیں، غربت کےخاتمےکےپروگرام میں این جی اوز بھی شامل ہونگی،

  • سیاستدانوں کے بعد اب صحافی ہوں گے گرفتار، حامد میر نے دی وضاحتیں

    سیاستدانوں کے بعد اب صحافی ہوں گے گرفتار، حامد میر نے دی وضاحتیں

    سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہے کہ لوگ میرے باپ کو غدار کہتے ہیں لیکن مجھے اپنے باپ پر فخر ہے، احسان اللہ احسان نے میری گاڑی میں بم رکھویا تھا، اجمل قصاب کا گاوں نہیں دیکھا ،وہ پاکستانی تھا، دھمکیاں دینے سے قبل ثبوت لائیں اور مقدمہ درج کروائیں ،میں گرفتاری دینے کو تیار ہوں، کسی بھی ناکے پر مجھے روک کر گرفتار کیا جا سکتا ہے. الزامات لگانے والوں کو سائبر کرائم لے کا جاوں گا

    قطری خط کے بعد قطری ڈیل، کتنے ارب ڈالر کے عوض رہا ہو گا نواز شریف؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حامد میر نے ایک ویڈیو میں اپنے اوپر لگنے والے الزامات کے حوالہ سے بات کی اور کہا کہ پوری کوشش کی گئی کہ میں پاکستان سے بھاگ جاوں پاکستان سے چلا جاوں لیکن میں پاکستان سے نہیں گیا .

    حامد میر کا کہنا تھا کہ مجھے ایک ٹی وی کی طرف سے سوال کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر آپ سمیت صحافیو ں کے خلاف ٹرینڈ چل رہا ہے کہ ملک دشمن‌ صحافی ہیں اس پر آپ کا کیا موقف ہے؟ جس پر موقف دے دیا ،موقف دینے کے بعد سوچا کہ معلوم نہیں کہ ٹی وی چینل موقف نشر کر سکیں یا نہ کر سکیں سوچا براہ راست بات کر لی جائے.

    وزیراعظم نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف بڑا حکم دے دیا

    حامد میر نے کہا کہ اپنے ان تمام ساتھیوں کو ہمت اور حوصلہ دوں گا جن کے خلاف الزامات لگائے جا رہے ہیں یہ پہلی بار نہیں لگائے جا رہے ، جو صحافی دھونس اور دھمکیوں کا نشانہ ہیں ان کو بالکل نہیں گھبرانا چاہئے، یہ بات بھی درست ہے کہ صحافیوں کی‌صفوں میں سے بھی کچھ لوگ آپ کے خلا ف ففتھ کالمسٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن گھبرائیں نہیں پاکستانی عوام کی اکثریت آپ کے ساتھ ہے ،پاکستانی عوام کی اکثریت حق اور سچ کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے اس کا بڑا ثبوت میں آ پ کے سامنے ہوں.

    آمرنے جنہیں این آراودیا ان کے منہ سے لفظ سلیکٹڈ اچھا نہیں لگتا، وزیراعظم

    حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ میرے ساتھ کیا کیا نہیں ہوا، پوری کوشش کی گئی کہ میں پاکستان سے بھاگ جاوں پاکستان سے چلا جاوں لیکن میں پاکستان سے نہیں گیا اس لئے کہ پاکستان کے لوگ مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہوتے ہیں اور کھڑے رہیں گے ، آپ لوگ حق اور سچ کے ساتھ کھڑے رہیں گے تو لوگ آپ کا ساتھ دیں گے. جو لوگ الزامات لگا رہے ہیں وہ لوگ کون ہیں اور الزامات کی نوعیت کیا ہے، ایک مثال دیتا ہوں کہ کل رات کو میرے ایک دوست نے کلپ بھیجا ایک عورت ہے جو پاکستان سے محبت کے دعوے کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہی ہے ،مورال ویلیوز کے نام پر جھوٹ بول رہی ہے

    آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد میرمرتضی بھٹوکے قتل پر پھر سوال اٹھنےلگے

    حامد میر نے ویڈیو میں ایک کلپ بھی دکھایا جس میں ایک خاتون یہ کہتی ہے کہ یقین کیجئے کہ جب تک احسان اللہ احسان کا انٹرویو نہیں کیا تھا اور اجمل قصاب جو انڈین تھا جس کو حامد میر اور دیگر پاکستان قرار دینے پر تلے ہوئے تھے لیکن بعد میں ہندوستانی میڈیا نے بھی اجمل قصاب کو ہندوستانی قرار دیا.

    بلاول زرداری کے حلقہ میں خاتون نے فون پر بات کرنے سے انکار کیا تو اسکے ساتھ کیا ہوا، افسوسناک خبر

    حامد میر کہتے ہیں کہ یہ عورت کتنی بے شرمی سے دعویٰ کر رہی ہے کہ احسان اللہ احسان کا انٹرویو کیا ہے حامد میر نے ،نہ میں کبھی زندگی میں احسان اللہ سے ملا اور نہ انٹرویو کیا بلکہ اس نے میری گاڑی کے نیچے بم رکھنے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی تو میں اس کا انٹرویو کیسے کر سکتا ہوں ،اس عورت کو یہ پتہ ہونا چاہئے کہ احسان اللہ احسان کا انٹرویو سرکاری ایجنسیز کی حراست میں ہوا تھا اور کسی کو انٹرویو کرنے دیا گیا تھا ،ان کا نام بھی لیں جنہوں نے انٹرویو کروایا اس کی جرات پیدا کریں، حامد میر اور دیگر صحافیوں پر الزام لگانا اور جھوٹ بولنا آسان ہے، سچ بولنا بڑا مشکل ہے .

    روسی صدر نے عمران خان سے کیا شکوہ کیا جان کر شریف و زرداری کو آ جائے غصہ

    حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ کہتے ہیں کہ حامد میر نے اجمل قصاب کو پاکستانی ثابت کیا اور حامد میر نے اجمل قصاب کے گھر کے سامنے پروگرام کیا. حامد میر تو کبھی اجمل قصاب کے گاوں تک گیا ہی نہیں وہاں‌ پروگرام کیا کرنا ،مجھے تو پتہ نہیں کہ وہ گاوں کہاں ہے، آپ کی دشمنی بے بنیاد الزامات پر ہے ،اس میں آپ پاکستان کا بھلا نہیں کر رہے بلکہ پاکستان کا نقصان کر رہے ہیں. پاکستان کی خدمت جھوٹ بول کر نہیں ہو سکتی آپ کے پاس جھوٹے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں، الزامات لگانے والوں کو سائبر کرائم عدالت میں لے جا سکتا ہوں، کچھ کی نشاندہی کر لی ہے ان کو میں لے کر بھی جاوں گا.

    پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم میں سفارتی کامیابی پر بھارتی برہم

    حامد میر کا کہنا تھا کہ مجے پتہ ہے کہ آنے والے دنوں میں ہم پر جھوٹے مقدمات بنائیں گے، ہو سکتا ہے کہ کسی ناکے پر روک کر ہماری بھی گاڑی میں منشیات رکھ دیں اس سے پہلے کہ یہ کریں ہمیں ان کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے، ہمیں ان کے جھوٹ کو بے نقاب کرنا چاہئے.

    حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ یہ جو لوگ جھوٹ بولتے ہیں اجمل قصاب کے حوالہ سے ان سے میرا سوال ہے کہ اجمل قصاب اگر پاکستانی نہیں تھا تو ممببئی حملوں کا مقدمہ جو پاکستان میں چل رہا ہے ان کے جو وکیل ہیں رضوان عباسی صاحب وہ کیوں کہتے ہیں کہ اجمل قصاب پاکستانی تھا، حامد میر نے ویڈیو میں اپنے ایک پروگرام کا کلپ شامل کیا جس میں رضوان عباسی سے حامد میر نے سوال کیا کہ کیا اجمل قصاب پاکستانی تھا جس پر وکیل نے جواب دیا کہ جی اجمل قصاب پاکستانی تھا ،حامد میر نے اگلا سوال کیا کہ اجمل قصاب کے پاکستانی ہونے کی بنیاد پر کیا یہ کہا جا سکتا ہے کہ ممبئی حملوں کو پاکستان سے ریکگنائز کیا گیا. جس پر وکیل نے جواب دیا کہ نئین کسی کا پاکستان میں ہونا یہ مختلف بات ہے اور پاکستان سے حملوں کی منصوبہ بندی کرنا یا کچھ اور کرنا یہ مختلف بات ہے،

    حامد میر نے مزید کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کے خلاف حکومت کیوں کاروائی کر رہی ہے ،ابھی کچھ اور مقدمات بھی بنائے گئے ہیں ،یہ وہی جماعت ہے جس نے 2014 میں مجھ پر حملہ کے بعد میرے ساتھ ہمدردی کرنے کی بجائے میرے خلاف مظاہرے کئے تھے اسوقت ان کو استعمال کیا گیا آج ان کے خلاف مقدمات قائم کیے جا رہے ہیں یاد رکھیں جن کو استعمال کیا جاتا ہے بعد میں ان کے خلاف مقدمے بنائے جاتے ہیں.

    کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

    حامد میر کا کہنا تھا کہ ایک بات اور بتاتا ہوں کہ سوشل میڈیا پر جب لوگوں کے پاس دلیل نہیں ہوتی تو وہ جھوٹ بولتے ہیں ،ایک جھوٹ یہ بھی بولتے ہیں کہ حامد میر کا باپ وارث میر نے 1971 کے آپریشن کی مخالفت کی تھی اس لئے اس کا باپ غدار تھا تو یہ بھی غدار ہے، حامد میر کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ میرے والد صاحب نے فیض احمد فیض، حبیب جالب کی طرح جو آزادی پسند اور جمہوری پسند لوگ تھے ان کی طرح 1971 کے ملٹری آپریشن کی مخالفت کی تھی وہ مخالفت کرنے والوں میں صرف شاعر اور ادیب شامل نہیں تھے بلکہ پاکستانی فوج کے ایک افسر بھی تھے لیفٹینٹ جنرل ر صاحبزادہ یعقوب علی خان جن کو بعد میں ضیا الحق نے اپنا وزیر خارجہ بھی بنایا تھا انہوں نے بھی اس آپریشن کی مخالفت کی تھی، لہذا اگر آپ 1971 کے آپریشن کی مخالفت کے جرم میں آپ وارث میر ،فیض احمد فیض،حبیب جالب کو غدار کہتے ہو تو پھرصاحبزادہ یعقوب علی خان کے بارے میں بھی کوئی لقب فرما دیں کہ وہ کیا تھے کیونکہ انہوں نے بھی مخالفت کی تھی، اور 1971 کے آپریشن کی مخالفت ان شاعروں ،ادیبوں نے نہیں کی تھی بلکہ کچھ اور بھی لوگ تھے

    اس موقع پر ایک اور ویڈیو کلپ چلایا گیا جس میں تحریک انصاف کے چیئرمین ،موجودہ وزیراعظم عمران خان گفتگو کر رہے ہیں، عمران خان کہتے ہیں کہ بالکل غلط تھا ،ہماری فوج نے الیکشن کروائے ،ان کی پارٹی نے الیکشن جیتا اور ان پر ہی آپریشن کروا دیا ،اور آپریش کیا ایسا، فوج کا قصور نہیں فوج کو شہریوں پر اٹیک کروا دیں بستی سے ایک گولی آتی ہے تو پوری بستی اڑا دی جاتی ہے کبھی بھی ایسا نہیں کرنا چاہئے. ملٹری آپریشن نہیں کرنا چاہئے تھا ، کتنا بڑا ظلم ہے اور ہمارے ساتھ جھوٹ بولا گیا پروپیگنڈہ تھا، ایک ہی پی ٹی وی تھا ایک ہی اخبار تھا، ہم یہاں لڑتے پھرتے تھے، میں انگلینڈ گیا لڑ رہا ہوں کہ پاکستان نے ٹھیک کیا یہ بھارت کی سازش تھی لیکن بعد میں جب پتہ چلا میرا ایک دوست تھا جو اسوقت بنگلہ دیش کی انڈر 19 کا کپتان تھا ہم نے ویسٹ پاکستان اور ایسٹ پاکستان کا مارچ 71 میں میچ ہوا تھا اس کے بعد آپریشن شروع ہو گیا تھا ،دوست نے کہا تھا کہ یہاں بڑا برا اثر پڑ رہا ہے لوگ یہاں علیحدگی کی سوچ رہے ہیں، تین سال بعد وہ مجھے جب آکسفورڈ میں ملا تو بتایا کہ ہوا کیا تھا کتنا قتل عام ہوا کتنے لوگ مارے گئے.

    حامد میر نے عمران خان سے سوال کیا کہ جو غلطیاں ہم نے مشرقی پاکستان میں کیں وہ ہمیں بلوچستان اور فاٹا میں نہیں کرنی چاہئے جس پر عمران خان نے کہا کہ بالکل نہیں میں اس لئے پہلے دن سے ملٹری آپریشن کے خلاف ہوں سات سال میں ملٹری آپریشن میں 32 ہزار پاکستانی مر چکا ہے ،بلوچستان میں اسکا کوئی فائدہ نہیں ہوا وہ حقوق مانگ رہے تھے اور وہ آج آزادی مانگ رہے ہیں آپریشن کے بعد

    حامد میر نے کلپ چلانے کے بعد کہاکہ سن لیا جناب آپ نے ، اور کہا کہ تمام لوگ جو سوشل میڈیا پر میرے سمی دیگر صحافیوں‌ کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں کم از کم پہلے ہمارے خلاف کوئی مقدمہ درج کرلیں ،کوئی ہمارے خلاف ثبوت لے آئیں پھر مطالبہ بھی کر لیں ویسے میں نے پہلے بھی کہا کہ کسی ثبوت کے بغیر بھی آپ گرفتار کر سکتے ہیں کیونکہ طاقت آپ کے پاس ہے، بندوق آپ کے ہاتھ میں ہے، آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں لیکن میں آپ کو آج یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اگر آپ ہمیں گرفتار کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں یا صرف مطالبات کر رہے ہیں تو دھمکیاں نہ دیں، مطالبے نہ کریں ،آئیں اور گرفتار کر لیں، میں تو گرفتاری کے لئے تیار ہوں اور ایک اور بات بتانا چاہتا ہوں کہ میں جنرل پرویز مشرف نہیں ہوں جو گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے بھاگ گیا تھا ،میں ایک سولین پاکستانی ہوں، قائداعظم اور علامہ اقبال کا پیروکار ہوں اور آپ کے جھوٹے الزامات سے ڈرتا نہیں ہوں پرویز مشرف کی طرح پاکستان سے بھاگوں‌ گا نہیں پاکستان میں بیٹھا ہوں ،آو گرفتار کر لو.