Baaghi TV

Blog

  • عمران خان دورہ امریکہ کے بعد اور کس ملک جائیں‌ گے؟ مودی سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر

    عمران خان دورہ امریکہ کے بعد اور کس ملک جائیں‌ گے؟ مودی سے ملاقات ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر

    وزیر اعظم عمران خان ستمبرمیں روس کا دورہ کریں گے، وہ اپنے اس دورہ کے دوران کثیرالملکی ایسٹرن اکنامک فورم میں شرکت کریں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ایسٹرن اکنامک فورم 4 سے 6 ستمبرکوروس میں ہو گا، عمران خان اس کانفرنس میں بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کانفرنس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے تاہم اس دوران پاک بھارت وزرائے اعظم کے مابین ملاقات ہو گی یا نہیں‌ اس حوالہ سے ابھی کسی تفصیل سے آگاہ نہیں کیا گیا.

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان رواں‌ ماہ امریکہ کے دورہ پر بھی جارہے ہیں جہاں‌ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں‌گے جس میں افغانستان میں جاری امن عمل سمیت دیگر اہم ایشوز پر باہم گفتگو کی جائے گی. اس دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں‌ گے. وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ اور بعد ازاں‌ روس کے دورہ کرنے کو بہت اہمیت دی جارہی ہے.

  • پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر آج ہیتھرو ایئرپورٹ لندن سے وطن واپس روانہ ہو گی

    پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر آج ہیتھرو ایئرپورٹ لندن سے وطن واپس روانہ ہو گی

    ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف آخری میچ کھیلنے کے بعد پاکستانی ٹیم آج کچھ دیر بعد واطن واپسی کیلئے ہیتھرو ایئر پورٹ لندن سے دبئی روانہ ہوگی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی وہاب ریاض، محمد عامر، محمد حفیظ اورشعیب ملک ٹیم کے ساتھ روانہ نہیں ہورہے بلکہ وہ چند دن اپنے اہل خانہ کے ساتھ برطانیہ میں ہی رکیں گے جبکہ دوسرے تمام کرکٹرز ہفتے ّاور اتوارکی درمیانی شب لاہور ،کراچی اور دوسرے شہروں میں پہنچیں گے۔

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر ضروری کام نبٹانے کے لیے جوہانسبرگ کی آڑان بھریں گے۔ ٹیم مینجر طلعت علی اور بولنگ کوچ اظہر محمود بھی لندن میں ہی قیام کریں گے۔ ٹیم مینجمنٹ کے د وسرے تمام ارکان لاہور پہنچ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستانی نے اگرچہ ورلڈ کپ کا آخری میچ بنگلہ دیش سے جیت لیا تاہم کم رن ریٹ کی وجہ سے وہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی نہیں‌ کر سکی اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر آج واپس آرہی ہے.

  • چیئرمین ٹیوٹا کی تقرری میرٹ کے برعکس، بتایا جائے انہیں‌ یہ عہدہ کیوں‌ دیا گیا؟ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا گورنر کو خط

    چیئرمین ٹیوٹا کی تقرری میرٹ کے برعکس، بتایا جائے انہیں‌ یہ عہدہ کیوں‌ دیا گیا؟ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کا گورنر کو خط

    جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے چیئرمین ٹیوٹا کے عہدے پر تقرر کے حوالہ سے گورنر پنجاب، وزیر اعلیٰ‌ پنجاب اور دیگر حکام کو مکتوب بھیجا ہے جس میں‌ کہا گیا ہے کہ حافظ فرحت عباس کی تقرری میرٹ کے برعکس کی گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اظہر صدیق ایڈووکیٹ‌ نے اپنے مکتوب میں حافظ فرحت عباس کی تقرری کی وجوہات کے بارے میں تفصیلات مانگی ہیں اور لکھا ہے کہ انہیں‌ تمام تر ایسی وجوہات سے آگاہ کیا جائے جن کی بنیاد پر حافظ فرحت عباس کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے. اظہر صدیق ایڈووکیٹ‌ کی جانب سے بھجوائے گئے مکتوب کے متن میں‌ کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت متعلقہ حکام معلومات فراہم کرنے کے پابند ہیں،

    اسی طرح انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ معلومات فراہم نہ کرنا آئین کے آرٹیکل 19 اے کی کھلی خلاف ورزی ہے، ان کا کہنا تھا کہ حافظ فرحت عباس کے تقرر کی معلومات فراہم نہ کرنے پر قانونی دادرسی کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا، واضح‌ رہے کہ حافظ فرحت عباس کو ٹیوٹا کا چیئرمین لگائے جانے پر اعتراض‌ اٹھایا گیا تھا جس پر ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہبازگل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین ٹیوٹا کی تقرری قواعد وضوابط کے مطابق کی گئی ہے اوراس حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبریں بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں۔

  • کراچی، بھائی نے حقیقی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کیوں‌ کیا؟ ایس ایس پی نے اہم وجہ بیان کر دی

    کراچی میں ایک شخص کی جانب سے اپنی حقیقی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق ایس ایس پی ملیر نے کہا ہے کہ قائدآباد،فردوس چالی میں مذکورہ شخص نے شک کی بنیاد پر بہن کو قتل کیا. اس دوران کی جانے والی فائرنگ سے خاتون جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوا ہے.

    ایس ایس پی ملیر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزم نے اپنےپڑوسی کوبھی فائرنگ سے زخمی کیا اورفرار ہو گیا. فائرنگ کر کے اپنی حقیقی بہن کو قتل کرنے والے شخص کا نام مرتضی بتایا گیا ہے. مقامی پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں.

  • اسلام آباد چڑیا گھر وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ماتحت کرنے کا فیصلہ، زرتاج گل وزیر کا زبردست خوشی کا اظہار

    اسلام آباد چڑیا گھر وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ماتحت کرنے کا فیصلہ، زرتاج گل وزیر کا زبردست خوشی کا اظہار

    وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ میں‌ اسلام آباد ہائی کورٹ‌ کا شکریہ ادا کرتی ہوں‌ کہ جس نے اسلام آباد چڑیا گھر کو میری وزارت کے ماتحت کرنے کا فیصلہ دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں اور میری وزارت اس کاز کیلئے کام کر رہی تھی کہ جانوروں‌ اور پرندوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں‌ ہو رہا. کروڑوں‌ کے ٹھیکے کنٹین وغیرہ کے دیے جاتے ہیں لیکن جانوراور پرندے بہت برے حالات میں رہتے ہیں. ہمیں‌ اس سلسلہ میں بہت جنگ لڑنا پڑی، میں‌ نے کیبینٹ میں‌ بھی یہ معاملہ اٹھایا تھا کہ اسلام آباد چڑیا گھر کی ملکیت میری وزارت کے ماتحت کی جائے اور یہ ہمارا حق بھی ہے.

    زرتاج گل وزیر کا اپنے ویڈیو پیغآم میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے میری اس بات کا سیریس نوٹس بھی لیا تھا اور انہوں‌ نے کہا تھا کہ فوری اس ایجنڈا کو اوکے کیا جائے. ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس پڑھے لکھے لوگ ہیں جو اس چڑیا گھر کو صحیح‌ معنوں‌ میں چلا بھی اور جانوروں‌ کا اچھے طریقہ سے خیال رکھ سکتے ہیں. ہم دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستانی کس قدر زیادہ جانوروں‌ سے محبت کرتے ہیں. میں‌ لوگوں سے بھی کہتی ہوں‌ کہ وہ جانوروں‌کی اونر شپ لیں اور دنیا کو بتائیں کہ پاکستانی جانوروں‌ سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں‌ اور ان کے بھی حقوق ہیں. میں اپنی وزارت کے تمام افسران، کمیٹی کے ممبران، اراکین پارلیمنٹ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں‌ کہ میں نے جہاں‌بھی اسلام آباد چڑیا گھر کو اپنی وزارت کے ماتحت کرنے کی بات کی انہوں‌ نے اس ایجنڈے کی حمایت کی.

    واضح‌ رہے کہ وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے اسلام آباد کے چڑیا گھر کو وزارت موسمیاتی تبدیلی کے ماتحت لانے کی کوششیں‌شروع کر رکھی تھیں‌اور ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے چڑیا گھر کی حالت بہت بری ہے ہم اسے واپس وزارت میں لینے جارہے ہیں ،پہلے یہ چڑیا گھر کیڈ کے ماتحت تھا پھر یہ داخلہ کے ماتحت آگیا ،داخلہ کا چڑیا گھر کے ساتھ کیا کام ہے ؟۔ زرتاج گل وزیر نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی چڑیا گھر وائلڈ لائف کے ماتحت آتا ہے۔

    آج کے ویڈیو پیغام میں زرتاج گل وزیر نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ‌نے ان کی وزارت کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے جس پر میں‌ بہت خوش ہوں.

  • وہاڑی : اے ایس آئی ہارٹ اٹیک سے فوت

    ٹبہ سلطان پور (نمائندہ باغی ٹی وی)اے ایس آئی محمد اسماعیل جو تھانہ ٹبہ سلطانپور میں تعینات تھے
    اے ایس آئی اسماعیل تھانہ ٹبہ سلطانپور میں ڈیوٹی کرنے کے بعد تھانہ میں ریسٹ کر رہے تھے کہ اچانک ہارٹ اٹیک ہوا اور موقع پر ہی فوت ہو گئے
    نماز جنازہ مورخہ 06.07.2019بروز ہفتہ بوقت شام 6:00بجے ان کے رہائش گاہ چک نمبر 41ڈبلیو بی بھٹہ شادی خان میں ادا کی جائے گی.

  • کراچی پولیس نے چھ ماہ میں کتنے خود کش حملے ناکام بنائے؟ اہم خبر

    کراچی پولیس نے چھ ماہ میں کتنے خود کش حملے ناکام بنائے؟ اہم خبر

    کراچی پولیس نے چھ ماہ میں 21 خود کش حملے ناکام بنائے، 605 تھریٹ موصول ہوئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے سال کے ابتدائی چھ ماہ میں دہشت گردی کی بڑی کاروائیوں کو ناکام بنایا، چھ ماہ میں کراچی پولیس نے 21 خود کش حملے ناکام بنائے جبکہ 8 آئی ای ڈی بھی ناکارہ بنائیں،

    کراچی پولیس کو چھ ماہ کے دوران 605 تھریٹ موصول ہوئے، دھمکیاں دینے والوں میں داعش اور القاعدہ برصغیر شامل ہیں، کراچی پولیس کو بھارتی ایجنسی را اور افغانستان کی ایجنسی این ڈی ایس کی جانب سے 7 بار دھمکیاں ملیں جبکہ بی ایل اے کی طرف سے بھی پانچ بار دھمکیاں ملیں جسے امریکہ نے کالعدم قرار دیا ہے.

    کراچی پولیس کی ایک رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کا ٹارگٹ غیرملکی قونصل خانے، سیاسی شخصیات اور اقلیتی برادری تھی ،موثر حکمت عملی کے ذریعے دہشت گردوں کے تمام منصوبے ناکام ہوئے ،دھمکیاں دینے والے ملزمان کے خلاف کاروائی جاری ہے.

  • مودی حکومت  نے اب تک کا سب سے خراب بجٹ پیش کیا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید

    مودی حکومت نے اب تک کا سب سے خراب بجٹ پیش کیا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید

    بھارت میں نریندر مودی حکومت کی طرف سے پیش کردہ بجٹ پر سخت تنقید کی جارہی ہے اور اسے غریبوں کیلئے اچھا قرارنہیں‌ دیا جارہا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارت کے مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے اس بجٹ کا انتہائی کامیاب قرار دیا تھا جس پر سوشل میڈیا پر ان کے اس بیان کے بعد سخت تنقید کی جارہی ہے. ایک شخص نے ٹویٹر پر لکھا کہ یہ اب تک کا سب سے خراب بجٹ ہے. اسی طرح ایک اور شخص‌نے ارون جیٹلی کی جواب میں ایک گانا شیئر کیا ہے کہ ، اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا، اسی طرح دیگر صارفین کی طرف سے بھی شدید تنقید کی جارہی ہے.

    مودی حکومت کی طرف سے پیش کردہ بجٹ پر کچھ لوگوں کی جانب سے مزاحیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے طنز کے تیر برسائے جارہے ہیں.

  • عدالت پیشی پر جانیوالے تین افراد قتل

    سندھ کے علاقہ گھوٹکی میں عدالت پیشی جانے والے تین افراد کو قتل کر دیا گیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقہ ڈہرکی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا،دیرینہ دشمنی کی بنیاد پر تین افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، دو برادریوں کے درمیان دشمنی کے نتیجے میں تین مزید افراد موت کی بھینٹ چڑھ گئے

    مسلح افراد نے قبول کوری، جیٹوں کوری، جلال کوری کو عدالت جاتے ہوئے قتل کیا،. واقعہ کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی حکام موقع پر پہنچ گئے، اور لاشوں کو پوسٹ مارتم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا،

    پولیس کا کہنا ہے کہ دو سال قبل کارو کاری کے تنازع پر کوری برادری کے افراد نے لُنڈ برادری کے دو افراد کو قتل کردیا تھا۔ جس کا لنڈ برادری نے بدلہ لیا ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، علاقہ میں تین افراد کے قتل پر خوف و ہراس ہے.

  • پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس اصلت نے سعودی عرب کی بندرگاہ کا دورہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس اصلت نے سعودی عرب کی جدہ بندرگارہ کا دورہ کیا ہے، پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق رائل سعودی نیوی کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا.

    پی این ایس خیبرکا بحرین کی بندرگاہ کا دورہ

    پاک بحریہ، ریئرایڈمرل احمد سعید کی وائس ایڈمرل کےعہدے پرترقی

    پاکستان نیوی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس موقع پر کمانڈنگ افسرپی این ایس اصلت نے سعودی نیول فورسز کے کمانڈر سے ملاقات بھی کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا.

    سمندروں کا عالمی دن، پاکستان نیوی نے اہم پیغام جاری کر دیا

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پی این ایس اصلت کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں مزید مضبوطی کا باعث ہوگا۔

    واضح رہے کہ پی این ایس اصلت پاک بحریہ کے بیڑے کا صف اول کا جنگی جہاز اور سورڈ کلاس فریگیٹ پراجیکٹ کا چوتھا جہاز ہے جس کی تعمیر کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کراچی میں ہوئی ہے ۔جہاز جدید ہتھیاروں اور سنسرز سے لیس ہے جو مختلف النوع خطرات سے نمٹنے کے لئے کسی بھی قسم کے میری ٹائم آپریشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔