گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی )پولیس کا سرائے عالمگیر پبی کے علاقہ میں کامیاب سر چ آپریشن،
دوران آپریشن 2مجرم اشتہاری اور 12کس مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا،
سر چ آپریشن میں سرائے عالمگیر پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیموں نے حصہ لیا،گجرات میں اشتہاری مجرمان کا خاتمہ کرکے ضلع کو امن و امان کا گہوارہ بنا دیا ہے،ڈی پی او سید علی محسن ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی خصوصی ہدائیت پر ڈی ایس پی رمضان کمبوہ کی زیر نگرانی سرائے عالمگیر کے علاقہ رکھ پبی،پوران،کھوہار اور دریا کے ساتھ بیلاکے علاقہ میں کامیاب سر چ آپریشن کیاگیا۔سر چ آپریشن میں سرائے عالمگیر پولیس اور ایلیٹ پولیس فورس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔دوران آپریشن دو مجرم اشتہاری جن میں عرفان ولد احمد علی قوم چنبیل سکنہ فتح پور 2۔اسامہ ولد غلام فرید قوم ملک سکنہ ڈھوری معہ 12کس مشکوک افراد گرفتار ہوئے۔پولیس ٹیموں نے مجرمان اشتہاریوں کی پناہ گاہوں کو مکمل طور پر مسمار کردیا اور ان کے زیر استعمال کشتیوں کو قبضہ میں لے لیا۔ڈی پی او سید علی محسن نے کہا ہے کہ گجرات میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے،ضلع کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کردیا گیا ہے۔
Blog
-

پولیس کا سرائے عالمگیر پںی میں سرچ آپریشن، 2 اشتہاری 12 مشکوک افراد گرفتار
-

ایمنسٹی سکیم کامیاب، 25 روز میں کھربوں کے اثاثے ظاہرہوئے،ن لیگ کی سکیم میں بڑی مچھلیوں کو بچایا گیا ،ایف بی آر
لاہور :پی ٹی آئی اور ن لیگ کی حکومت کی ایمنسٹی سکیم میں بڑے بڑے فرق اور امتیازی پہلو سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں.اطلاعات کے مطابق ن لیگ کی ایمنسٹی اسکیم میں اپنے ہی لوگوں نے اپنی ہی حکومت پر اعتبار نہ کرتے ہوئے اثاثے چھپائے رکھے اور اپنے آپ کو پاکستان کے ٹیکس سسٹم میں لانے سے بچنے کی کوشش کرتے رہے .یہ بات بھی بڑی قابل غور اور دلچسپ ہے کہ ن لیگ کی ایمنسٹی سکیم میں بڑی مچھلیوں کے پہلےہی ایمنسٹی لینے کےباوجودبھی 25 دن کی سکیم میں پاکستان تحریک انصاف حکومت کی بڑی کامیابی 30 کھرب کے اثاثے ٹیکس نیٹ میں لے آئے.اس کے ساتھ ساتھ 4 فیصد کے حساب سے 71 ارب کا ریونیو بھی اکٹھا کر لیا.
ایف بی آر کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت کی ایمنسٹی سکیم پر بہت سے پاکستانیوں نے اعتبار کیا ہے اور سک کی وجہ سے مزید1 لاکھ 37 ہزار + 15 ہزار جو پورٹل پے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں .ایف بی آر کے مطابق دوسرے راؤنڈ میں 35 فیصد ٹیکس کی شرح کے اضافے کے ساتھ مزید لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاری کررہے ہیں،جس کےحوالے سے 16 ہزار مزید بے نامی داروں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں.
ایف بی آر ذرائع کے مطابق تیسرے فائنل راؤنڈ میں فل ٹیکس اور جرمانے کے ساتھ مزید وصولیاں کی جائیں گی.جس کے بعد ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے والوں کی تعداد اور بڑھ جائے گی.پھر کریک ڈاؤن کے ساتھ جائیدادوں کی ضبطگی اور نیلامی ہوگی .ایف بی آر حکام کے مطابق اس اسکیم سے 70 لاکھ بے نامی داروں کے ساتھ حکومت کے پاس 5 کروڑ 31 لاکھ افراد کا ڈیٹا موجود ہے
ایف بی آرذرائع نے اس حوالے سے مزید کہا ہے کہ تاجروں کے ساتھ مشاورت کے ساتھ فکسڈ ٹیکس لگایا جائے گابیرون ملک ڈیڑھ لاکھ بنک اکاونٹس میں ساڑھے7 ارب ڈالر بھی ظاہر کیے گئے ہیں .حکومت ان بیرون ملک اثاثوں کی واپسی کے لئیے بھی تیاری شروع کرچکی ہے. ایف بی آر حکام نے تسلی دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام الناس نے پراپیگنڈے کے باوجود اس عمران خان کی حکومت پر اعتبار کیا ہے.
-

رانا ثناء اللہ کے بعد ڈی ایس پی ملک خالد بھی گرفتار،کیس میںاہم پیش رفت
فیصل آباد:رانا ثناء اللہ کی پشت پناہی کرنے والا پولیس آفیسر بھی گرفتار ،ملک خالد رانا ثناء اللہ کا فرنٹ مین کے طور پر جانا جاتا تھا.تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رانا ثناء اللہ کےحلقے سے ایک سابق یو سی چیئر مین کو بھی گرفتار کر لیا گیا .ملک خالد فیصل آباد میںبطور سپیشل پروٹیکشن یونٹ ڈی ایس پی رہ چکے ہیں.
یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ انٹی نارکوٹس فورس نے آئی جی پنجاب سے ایک اور اہم گرفتاری کی اجازت مانگ لی ہے یہ گرفتاری ایک ایس ایس پی کی ہے جس کے بارے میں کہا جارہاہے کہ وہ رانا ثناء اللہ کے کارخاص ہیں.
ملک خالد کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ ملک خالد فیصل آبادمیں منشیات فروش گروہوں کے ساتھ نہ صرف رابطے تھے بلکہ یہ رانا ثناء اللہ کے قریبی ساتھیوں کو اس سلسلے میں تحفظ بھی دیتے تھے.انٹی نارکوٹس فورس حکام کا کہنا ہے کہ ملک خالد کو رانا ثناء اللہ سے تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا ہے.
-

دھرنا ہوگا …10 جولائی کو اساتذہ نے سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا
لاہور:پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونے والے اساتذہ 5سال پڑھانے کے باوجود مستقل نہ ہوسکے .اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے اساتذہ نے بھی دھرنا دینے کا اعلان کردیا .یہ دھرنا 10 جولائی کو پنجاب سیکرٹریٹ کے سامنے دیا جائے گا.
پنجاب سکولز سنیئر سٹاف اسویسی ایشن کےمرکزی صدر حافظ عبد الناصرنے ایک اہم اجلاس میں اس دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دیگر محکموں میں اس سے بھی کم مدت تک ملازمت کرنے والوں کو مستقل کیا گیا لیکن اساتذہ کے ساتھ اس حوالے سے زیادتی کی جارہی ہے اور ان کو پانچ سال پورے ہونے کے باوجود مستقل نہیں کیا جارہا
پنجاب سکولز سنیئر سٹاف اسویسی ایشن کے اس اجلاس میں عبدالعزیز گجر ،محمد افضل چدھڑ،محمد صدیق گل،اختر محمود چیمہ،عمران نیازی ،توقیر احمد ودیگر نے شرکت کی.جوائنٹ سیکرٹری محمد افضل چدھڑ نے تمام اساتذہ تنظیموں سے شرکت کی اپیل کی
-
تلہ گنگ: جنرل بس سٹینڈ کے قریب موٹر سائیکل حادثہ
جنرل بس سٹینڈ تلہ گنگ کے بالکل سامنے موٹرسائیکل کو حادثہ
موٹر سائیکل پر تین کم عمر لڑکے سوار تھے، حادثہ اورر سپیڈ ہونے اور روڈ پر کھڑے رکشوں کی وجہ سے پیش آیا
ایک بچہ جس کی عمر تقریبا چار سال تھی کو تشویشناک حالت میں سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا۔ -

چیئر پرسن ڈیفنس آف ہیو مین رائٹس کی ڈی جی آئی ایس پی آر ملاقات .لاپتہ افراد پر بات چیت
راوالپنڈی:چیئرپرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر سے ملاقات ،ملاقات میں پاکستان سے لاپتہ افراد کے حوالے سے گفتگو ہوئی .اس ملاقات میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈیفنس ہیومن رائٹس کی چیئر پرسن کو بتایا کہ لاپتہ ہونے والے افراد میں کوئی افغانستان میں ہے اور کئی افراد ٹی ٹی پی میں شامل ہوچکے ییں.
ڈی جی آئی ایس پی آر نے چیئر پرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کو بتایا کہ یہ لاپتہ افراد پاکستان میں نہیں اس کے باوجودان کا الزام پاکستان پر لگایا جاتا ہے .ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا کہ ہر لاپتہ شخص کی گمشدگی کو ریاست سے جوڑنے کی سازش کی جاتی ہے یہ سرا سر غلط ہے. افواج پاکستان کے تعلقات عامہ کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے جو غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں وہ سرا سر غلط ہیں
Met Amina Masood Janjua. Issue of missing persons discussed. State is with them to facilitate and address the issue. COAS has constituted a spec cell at GHQ for assisting the process. Our hearts go with the families of missing persons being Pakistanis. (1of2). pic.twitter.com/O5nI4hJ5Kc
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 5, 2019
چیئر پرسن ڈیفنس ہیومن رائٹس آمنہ جنجوعہ نےریاست،سیکیورٹی اداروں کی کوششوں،ہمدردیوں کوتسلیم کیا.جو افراد ریاست کے پاس ہیں وہ قانونی عمل سےگزر رہے ہیں.ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمارے دل لاپتا افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں .ڈی جی آئی ایس پی آر کے موقف کی تائید کرتے ہوئےآمنہ مسعود جنجوعہ نے کہ کہ غیر ریاستی عناصرکومتاثرہ خاندانوں کا استحصال کرنے نہیں دیناچاہیے
-

ماضی میں اقتصادی ڈاکہ زنی نہ ہوتی تو قوم کو مشکل حالات سے نہ گزرنا پڑتا:عثمان بزدار
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں اقتصادی ڈاکہ زنی نہ ہوتی تو قوم کو مشکل حالات سے نہ گزرنا پڑتا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا کہ دشواریوں کے باوجود تاجر برادری کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے اور ہر ممکن حد تک کاروباری برادری کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔بظاہر مشکل اقتصادی فیصلوں کا مقصد ملک کو معاشی مشکلات سے نکال کر مالی خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
انہو ں نے کہا کہ پاکستان امن اور ترقی کی سمت بڑھ رہا ہے، معیشت کو سیاست سے پاک رکھا جائے۔ شور مچا کر مالی کرپشن سے توجہ ہٹانے والے اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ غربت اور محرومیاں مٹانا چاہتے ہیں، چاہے کچھ بھی کرنا پڑے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بارشوں کے حالیہ سلسلے کی وجہ سے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مستعد رہنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ چھوٹے بڑے شہروں میں نکاسی آب کیلئے سسٹم کو فعال رکھا جائے اور نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کے اخراج کیلئے مشینری اور دیگر وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ بارش کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر نہیں ہونی چاہیئے اور بڑے شہروں میں ٹریفک جام جیسی صورتحال روکنے کیلئے پیشگی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور امدادی سرگرمیاں سرانجام دینے والے دیگر اداروں کے حکام ریلیف کے کام کی خود نگرانی کریں۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے امداد باہمی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ امداد باہمی کا تصور سب سے پہلے 14 سو سال قبل دین اسلام نے مواخات مدینہ کے ذریعے پیش کیا، جہاں مہاجر اور انصار نے امداد باہمی کی ایسی مثال پیش کی جو آج بھی قابل تقلید ہے۔
وزیر اعلیٰنے عالمی یوم امداد باہمی کے موقع پر ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم کوآپریٹو اداروں کو تحریک امداد باہمی کی اصل روح کے مطابق چلائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے استفادہ کرسکیں اور میں سمجھتا ہوں کہ مواخات مدینہ کو مدنظر رکھتے ہوئے کوآپریٹو اداروں کو امداد باہمی کے زریں اصولوں کے مطابق کام کر نا چاہیئے تاکہ دوسروں کی مدد کا یہ سلسلہ آگے چلتا رہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کوآپریٹو سوسائٹیز کے ممبران میں آسان شرائط پر اربوں روپے کے زرعی قرضے تقسیم کر رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت پنجاب امداد باہمی کی تحریک کے ذریعے کاشتکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کی زندگیوں میں معاشی آسانی پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے، جس کی مثال صوبہ پنجاب کے 13 بارانی اضلاع میں کوآپریٹو سوسائٹیز کے ممبران کو بلاسود ٹریکٹرز کی فراہمی ہے۔ کوآپریٹوز کے تحت چلنے والے زرعی، ہاؤسنگ اور صنعتی شعبہ سے متعلقہ اداروں میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں تاکہ ان کی کارکردگی کو موجودہ حالات کے مطابق ڈھالا جاسکے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت امداد باہمی کی تحریک کو ہر شعبہ ہائے زندگی کیلئے مفید بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے۔
٭٭٭٭٭ -

مجھے میرے حال پر چھوڑ دو،خاندان سے متعلق سوالات ان سے کریں مجھ سے نہیں ،شہباز شریف بول اٹھے
لاہور:اس دنیا میںہی سب کو اپنی اپنی فکر لگ گئی ،ہر کوئی اپنے آپ کو بچانے پر نکل پڑا،میاں شہباز شریف نے نیب میں اپنے خاندان سے لاتعلقی کااظہار کردیا .یہ صورت حال اس وقت بڑی دلچسپ صورتحال اختیار کر گئی جب مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کی نیب پیشی کے موقع پر اپنے ہی پیاروں کو بھول گئے
کرپشن کیس پر نیب میں پیشی کے موقع پر میاں شہباز شریف سے کئ سوالات پوچھے جس کے جواب شہباز شریف نے کہا میں نے جو کیا اس سے متعلق سوالات پوچھیں۔اس پر نیب کا کہنا تھا کہ آپ نے جو پیسے منتقل کئے، اس سے متعلق پوچھا جا رہا ہے، شہباز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں کسی سے متعلق نہیں جانتا، جس کا کیس ہے، اسی سے پوچھا جائے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے آج نیب میں پیشی سے قبل عبوری ضمانت نہ کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے اس سلسلے میں اپنی لیگل ٹیم کے ساتھ مشاورت مکمل کی۔ اہ آج عبوری ضمانت کے بغیر ہی نیب کے سامنے پیش ہوئے۔
-
ڈپٹی کمشنر نے لگائی کھلی کچہری
شیخوپورہ:( نمائندہ باغی ٹی وی ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے ڈی آفس کے احاطہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاکھلی کچہری میں جمع کرائی گئی شکایات کے ازالہ کے لئے متعلقہ محکموں کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہریاں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں جہاں شہری براہ راست اپنی شکایات پر کارروائی کے متحمل ہیں جبکہ اداروں کی کارکردگی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے جس سے شہریوں کے اداروں پر اعتماد میں زبردست اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کو ریلیف کی فراہمی ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا اس موقع پر صوبائی وزیر برائے ڈیزاسٹر منیجمنٹ میاں خالد محمود،ڈی پی او صلاح الدین غازی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو رانا شکیل اسلم،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محبوب عالم و دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پرصوبائی وزیر نے کہا کہ انصاف عوام کی دہلیز پر کے وژن کے مطابق حکومت پنجاب عوام کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہے اور ان کھلی کچہریوں کا مقصد عوام الناس کو سستا انصاف فراہم کرنا ہے۔
-
لودھراں : کھلی کچہری کا انعقاد
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر کی ڈپٹی کمشنر آفس میں مشترکہ کھلی کچہری کا انعقاد۔ڈی پی او ملک جمیل ظفر کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری سے عوام اور پولیس میں اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہو گا،کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے مسائل سن کر ان کا فوری ازالہ کرنا ہے،ڈی پی او ملک جمیل ظفر اور ڈی سی راو امتیاز نے لوگوں کے مسائل سنے،درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے ہدایت کی کہ مقررہ وقت کے اندر لوگوں کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے اور رپورٹس بھجوائی جائیں – ترجمان لودھراں پولیس