Baaghi TV

Blog

  • وزیراعظم سے ایرانی وزیر تجارت کی ملاقات، پاکستانی مصنوعات بارے ایران کا بڑا اعلان

    وزیراعظم سے ایرانی وزیر تجارت کی ملاقات، پاکستانی مصنوعات بارے ایران کا بڑا اعلان

    وزیراعظم عمران خان سے ایران کے وزیر تجارت نے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ایران کے وزیر برائے صنعت، کان کنی اور تجارت رضا رحمانی نے ملاقات کی ہے، وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں ایران کے نائب وزیر برائے زراعت یزدان سیف، رکن پارلیمنٹ رمضان علی سبحانی، چیئرمین آئی سی سی آئی ایم اے سستان و بلوچستان صوبہ عبداﷲ ریگی میر جاوا اور پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست بھی موجود تھے، اس موقع پر پاکستان کی جانب سے وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی، سیکریٹری تجارت احمد نواز سکھیرا بھی ملاقات میں موجود تھے.

    وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور اقتصادی رابطوں میں اضافہ کے کافی مواقع پائے جاتے ہیں، دونوں ممالک کے مابین عوامی سطح پر تبادلوں اور تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں پاک ایران تعلقات کو تقویت دینے کے حوالہ سے بات چیت کی گئی.

    ایرانی وزیر رضا رحمانی کا وفاقی وزیر علی زیدی سے ملاقات کے طور پر کہنا تھا کہ ایران پاکستان متفقہ منصوبے دونوں ملکوں کی عوام کو فائدہ پہنچائیں گے، منصوبوں کے لئے ضروری انفراسٹرکچر کے لئے میری ٹائم منسٹری کا تعاون درکار ہے۔ سمندری راستے سے تجارت اور موجودہ رکاوٹوں کو ہٹانا ہوگا، دونوں ملکوں کے درمیان فیری سروس میں رکاوٹیں ہٹانے کے لئے تیار ہیں، پاکستانی مصنوعات ہماری پہلی ترجیح ہیں ،

  • سوڈان: اپوزیشن جماعتوں اور فوجی کونسل کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

    سوڈان: اپوزیشن جماعتوں اور فوجی کونسل کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

    سوڈان کی حکمران عبوری فوجی کونسل ، اپوزیشن اتحاد اور مظاہرین گروپوں کے درمیان مصالحت کے لئے سرگرم حلقوں کا کہنا ہے کہ ’’عبوری فوجی کونسل، اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد اور مظاہرین کے گروپوں کے درمیان انتخابات سے قبل کی عبوری مدت کے لئے اختیارات کی تقسیم کا ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔‘‘

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق افریقی یونین کے ثالث محمد حسن نے جمعہ کے روز ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ’’ دو دنوں سے دارلحکومت خرطوم میں مذاکرات جاری فریقین کے مذاکرات کے بعد ایک خودمختار کونسل تشکیل دینا طے پایا ہے۔ تین برس کی عبوری مدت کے لئے کونسل کی سربراہی باری باری فوج اور سویلین نمائندے کریں گے۔‘‘

    انھوں نے آزاد ٹیکنوکریٹ حکومت تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا جو حالیہ دنوںمیں رونما ہونے والے پرتشدد واقعات کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات کرے گی۔

    فریقین نے فی الوقت قانون ساز کونسل کی تشکیل کو مؤخر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سے پہلے دونوں فریقوں نے اتفاق کیا تھا کہ آزادی اور تبدیلی اتحاد کو قانون ساز کونسل میں دو تہائی نشتیں ملیں گی، تاہم اس پر عمل درآمد سے پہلے قانون نافذ کرنے والے سوڈانی اداروں نے تین جون کو احتجاجی دھرنے کو تتر بتر کرنے کے لئے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جس میں درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعد مذاکرات ناکام ہو گئے۔

    رواں ہفتے ایتھوپیا اور افریقی یونین کے نمائندوں کی جانب مصالحت کی کوششوں کے بعد سوڈان میں مذاکرات کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوا جس میں ڈیڈ لاک کے خاتمے لئے تجاویز کا مسودہ پیش کیا گیا۔

    سوڈان کی فوج نے ملک گیر احتجاج کے بعد عمر البشیر کو اقتدار سے معزول کر دیا، تاہم انھوں [فوج] نے اقتدار سول انتظامیہ کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔

  • ایران کا جبرالٹر میں پکڑے گئے  آئل ٹینکر کو چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔

    ایران کا جبرالٹر میں پکڑے گئے آئل ٹینکر کو چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔

    ایران نے برطانیہ کی جانب سے جبرالٹر میں پکڑےگئے آئل ٹینکر کو غیر قانونی عمل قرار دیا ہے اور اسے فوری چھوڑنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کارروائی پر ایران نے جمعے کے روز برطانوی سفیر کو طلب کرکے باضابطہ احتجاج کیا اور ایرانی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے برطانوی سفیر سے ملاقات کے دوران برطانیہ کی اس کارروائی کو ناقابل قبول قرار دیا۔

    ایرانی حکام نے برطانوی سفیر سے آئل ٹینکر کو چھوڑنے کا بھی فوری مطالبہ کیا جب کہ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ موصول شدہ اطلاعات کے مطابق برطانیہ نے یہ کارروائی امریکا کےکہنے پر کی۔

    ایران کے سینئر عسکری حکام نے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر آئل ٹینکر کو فوری طور پر نہ چھوڑا گیا تو یہ تہران کا فرض ہے کہ وہ اسی طرح کرے اور برطانوی ٹینکر کو قبضے میں لے۔

  • چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کب آئے گی،رہبر کمیٹی نے کر لیا فیصلہ

    چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کب آئے گی،رہبر کمیٹی نے کر لیا فیصلہ

    سابق وزیراعظم مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 9 جولائی کوچیئرمین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتمادجمع کرائی جائےگی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی احتجاج ہےکہ حکومت ناکام ہوچکی ہے ،نو جولائی کوچیئرمین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتمادجمع کرائی جائےگی. شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ کے پروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنے کی سوچ جمہوریت اورپارلیمان کی نفی ہے، پاکستان صرف 73کےآئین کےمطابق پارلیمانی ڈھانچے میں چلے گا،ہم حصول اقتدارکی جنگ نہیں لڑرہے،عوام کی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں،

    شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ حکومت ناکام ہوچکی، اس حکومت کی بنیاد 25 جولائی 2018 کے متنازع الیکشن ہیں تمام جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ 25 جولائی 2019 کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے اور عوام کو بتائیں گے کہ ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں نے ملک کا کیا حال کردیا۔مہنگائی اور بےروزگاری میں اضافہ حکومت کی ناکامی کی وجہ ہے ،عمران خان ارکان اسمبلی کو حق نمائندگی سے نہیں روک سکے،
    کمیٹی اجلاس کے بعد اکرم خان درانی نے کہا کہ رہبرکمیٹی کاکنوینر2،2 ماہ کےلیے ہر اپوزیشن جماعت سے لیا جائے گا،10 جولائی سےقبل باہمی مشاورت سےجلسوں کااعلان کریں گے ،11 جولائی کواپوزیشن کی رہبرکمیٹی چیئرمین سینیٹ کیلیے متفقہ نام دےگی،رہبرکمیٹی کا اگلا اجلاس 11 جولائی کوہوگا،

    اکرم خان درانی نے مزید کہا کہ راناثنااللہ اوردیگر اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتےہیں،ایساکبھی نہیں ہواکہ ایک اہم سیاسی رہنماکومنشیات کےکیس میں پھنسایاگیاہو،سیاسی لوگوں کودور کرنے کیلیے ایسے طریقوں کی مذمت کرتے ہیں، اکرم خان درانی نے مطالبہ کیا کہ جنوبی وزیرستان سےتعلق رکھنےوالےاراکین کےپروڈکشن آرڈرجاری کیےجائیں،اکرم خان درانی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب متفق ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کوتبدیل ہوناچاہیے

    اپوزیشن کی رہبر کمیٹی میں آج ہوں گے اہم فیصلے

    رہبر کمیٹی کا سربراہ ہو گا کون؟ حکومت مخالف تحریک سے قبل ہی سیاسی جماعتیں اختلافات کا شکار

    مریم نواز کے جلسوں میں جاوں گا یا نہیں، شہباز شریف بول پڑے

    رہبر کمیٹی نے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے اے پی سی کے فیصلے کی توثیق کی ہے اور کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹایا جائے، نئے چیئرمین سینیٹ کے لئے بھی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں مشاورت کی گئی، ہبرکمیٹی کااجلاس جے یو آئی کے رہنما اکرم خان درانی کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں رہبر کمیٹی کی صدارت کے لئے مشاورت ہوئی تو تجویز آئی کہ شاہد خاقان عباسی کو رہبرکمیٹی کامستقل صدر بنادیا جائے یا پھر صدور بدلی کئے جائیں اور ہر پارٹی کو موقع دیا جائے .

    رہبر کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے لئے تین آپشنز زیر غور آئے، پہلے آپشن کے تحت نئے چیئرمین سینیٹ کا امیدوار سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کا ہونا چاہئے، دوسری تجویز میں کہا گیا کہ چیئرمین سینیٹ کے لئے دو بڑی جماعتوں کے تجویز کردہ کو متفقہ امیدوار نامزد کیا جائے جبکہ تیسری تجویز سامنے آئی کہ تمام اپوزیشن جماعتیں ملکر ایسا امیدوار لائیں جس پر کسی کو اعتراض نہ ہو۔

    اجتماعی استعفوں کی تجویز پرخاموشی ،اے پی سی میں کیا طے ہو گا؟ اہم خبر

    غیرمنتخب نمائندے کی سربراہی میں ہونیوالی اے پی سی میں غیر منتخب نمائندوں کی بھرمار

    اے پی سی کا آغاز،بلاول پہنچے عدالت، مریم نواز کو کہاں بٹھایا گیا؟ اہم خبر

    اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی میں پیپلز پارٹی سے یوسف رضا گیلانی اورنیئر بخاری ممبر ہیں ،ن لیگ سے شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال ،جے یو آئی سے اکرم خان درانی،نیشنل پارٹی سے میر حاصل بزنجو،پشتونخواہ ملی پارٹی سے عثمان کاکڑاورقومی وطن پارٹی سے ہاشم بابر ،اے این پی سے میاں افتخار،مرکزی جمعیت اہلحدیث سےشفیق پسروری،جمعیت علماپاکستان سے اویس نورانی رہبر کمیٹی کے ممبر ہیں.

    آج کے بعد کوئی یہ نہ کہے کہ شہباز شریف کی کمر میں درد ہے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں کہا؟

  • رہبر کمیٹی کا اجلاس ختم، جلسوں کے حوالہ سے فیصلہ ہو گیا

    رہبر کمیٹی کا اجلاس ختم، جلسوں کے حوالہ سے فیصلہ ہو گیا

    اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں جے یو آئی کے اکرم درانی کو کنوینئر بنا دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کے خلاف تحریک چلانے کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اے پی سی مین قائم رہبر کمیٹی کے تمام اراکین نے شرکت کی،

    کمیٹی اجلاس کے بعد اکرم خان درانی نے کہا کہ رہبرکمیٹی کاکنوینر2،2 ماہ کےلیے ہر اپوزیشن جماعت سے لیا جائے گا،10 جولائی سےقبل باہمی مشاورت سےجلسوں کااعلان کریں گے ،11 جولائی کواپوزیشن کی رہبرکمیٹی چیئرمین سینیٹ کیلیے متفقہ نام دےگی،رہبرکمیٹی کا اگلا اجلاس 11 جولائی کوہوگا،

    اکرم خان درانی نے مزید کہا کہ راناثنااللہ اوردیگر اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتےہیں،ایساکبھی نہیں ہواکہ ایک اہم سیاسی رہنماکومنشیات کےکیس میں پھنسایاگیاہو،سیاسی لوگوں کودور کرنے کیلیے ایسے طریقوں کی مذمت کرتے ہیں، اکرم خان درانی نے مطالبہ کیا کہ جنوبی وزیرستان سےتعلق رکھنےوالےاراکین کےپروڈکشن آرڈرجاری کیےجائیں،اکرم خان درانی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب متفق ہیں کہ چیئرمین سینیٹ کوتبدیل ہوناچاہیے

  • ایک وکٹ پر پاکستان نے 100 رنز بنا لیے، بابر اعظم کی ففٹی

    ایک وکٹ پر پاکستان نے 100 رنز بنا لیے، بابر اعظم کی ففٹی

    کرکٹ ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے ایک وکٹ کے نقصان پر 22 ویں اوور میں 100رنز مکمل ہوگئے ہیں.بابر اعظم کی ففٹی مکمل

    کرکٹ ورلڈ کپ کے 43 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے اس کے ایک وکٹ کے نقصان پر 100 رزنز مکمل ہو گئے ہیں. پاکستانی بیٹسمین نے ایک غیر جارحانہ آغاز کیا ہے . توقع کی جاہی تھی کہ پاکستان ایک مضبوط اور جارحانہ آگاز کرے گا لیکن ایسا نہ ہو سکا.بابر 36 اورامام الحق36 پر کھیل رہے ہیں

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ دوسری بار جیتنے کا خواب لارڈز میں بنگلہ دیش کے آخری گروپ میچ سے پہلے چکنا چور ہو گیا، ہوم آف کرکٹ میں پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں اب محض با وقار اختتام کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

    بنگلا دیش کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہی ٹیم کھیلے گی جس نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف میچ کھیلا تھا۔

    اس میچ میں پاکستان کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سائے کے تعاقب کی طرح ناممکن چیلنج کا سامنا ہے، گرین شرٹس کو ریکارڈ مارجن سے فتح کے ساتھ اپنے نیٹ رن ریٹ کو بھی بہتر بنانا ہو گا۔

    بنگلا دیش کی ٹیم بھارت سے شکست کے بعد پہلے ہی ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہو چکی ہے، جبکہ پاکستان جیت بھی جائے تو اعداد و شمار اس قدر مشکل اور پیچیدہ ہیں کہ پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی ناممکن دکھائی دے رہی ہے۔

  • ریلوے میں 10 ہزار ملازمین کی بھرتی ہوگی بذریعہ قرعہ اندازی

    ریلوے میں 10 ہزار ملازمین کی بھرتی ہوگی بذریعہ قرعہ اندازی

    پاکستان ریلوے میں 10 ہزار آسامیوں پر 9 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں ، اب بھرتی قرعہ اندازی کے ذریعے ہو گی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلوے میں قرعہ اندازی کے ذریعے ملازمین کو بھرتی کرنے کے لئے رولز میں ترمیم کر دئی گئی اور اس کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نوٹفکیشن کے مطابق ریلوے میں نئی بھرتی ٹیسٹ اورانٹرویو کے بجائے قرعہ اندازی کے ذریعےہوگی، گریڈایک سےپانچ تک کی اسامیوں پرنئی بھرتی قرعہ اندازی کے ذریعےہوگی.

    قرعہ اندازی میں نام نکلنے کی صورت میں میڈیکل کےبعد امیدوارکو ملازمت مل جائے گی ،ذرائع کے مطابق ریلوے میں 10ہزار سے زائد اسامیوں کیلیے 9 لاکھ سےزائد درخواستیں موصول ہوئیں،ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ لاکھوں درخواست گزاروں کاٹیسٹ اورانٹرویولینا عملاً ممکن نہیں،وفاقی حکومت نے ریلوے کی استدعا پر قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتی کی منظوری دی .

    واضح رہے کہ شیخ رشید احمد نے کہا تھا کہ ریلوے میں بھرتیاں قرعہ اندازی کے ذریعہ کریں گے،

  • شعیب ملک کوالوداعی میچ کے بجائے الوداعی عشائیہ دیا جائے ، وسیم اکرم

    شعیب ملک کوالوداعی میچ کے بجائے الوداعی عشائیہ دیا جائے ، وسیم اکرم

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کہا ہےکہ آل راؤنڈر شیعب ملک کو الوداعی میچ نہیں‌الودائی عشائیہ دینا چاہیے ،

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کہا ہےکہ آل راؤنڈر شیعب ملک کو الوداعی میچ نہیں‌الودائی عشائیہ دینا چاہیے ، واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے سے قاصر رہنے والے شعیب ملک 2019ء کے ورلڈ کپ کے بعد ریٹائر ہونے کا اعلان کرچکے ہیں .ان پر کارکرگی نہ دکھانے کی وجہ سے کافی تنقید کی جارہی ہے.

  • لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر صوبائی وزیر کی ایماء پر مقدمہ درج

    لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر صوبائی وزیر کی ایماء پر مقدمہ درج

    تبدیلی آ گئی، لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے 30 افراد کے خلاف صوبائی وزیر کی ایماء پر مقدمہ درج کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی بندش اور لو وولٹیج کے خلاف تلہ گنگ کے شہریوں نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا تو آج پولیس نے پانچ نامزد اور 25 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا.

    احتجاج کرنے والے تاجروں اور شہریوں کے خلاف تھانہ سٹی تلہ گنگ میں مقدمہ درج ہونے پر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے مذمت کی ہے.

    تھانہ سٹی تلہ گنگ میں پانچ افراد کو نامزد کیا گیا جن میں مولوی اکرام، محمد عمران ولد مولوی اکرام محمد عمیر اکوال، شیخ احمد ولد شیخ محمد آفتاب، مولوی ظہور سکنہ ٹہی شامل ہیں جبکہ پچیس نامعلوم افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر سیل کر دی گئی ہے.

    احتجاج کرنے والوں کے خلاف زیر دفعہ 341،148،149 ت۔پ مقدمہ درج کیا گیا ہے.

    لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں‌ پر مقدمہ کے اندراج پر سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک شہر یار اعوان کا کہنا ہے کہ ہم پہلے ہی کہتے تھے کہ حافظ عمار یاسر سیاسی نہیں حادثاتی لیڈر بنا ہے ۔ جو آج ثابت ہو گیا ۔ شہر یار اعوان کا مزید کہنا تھا کہ مسائل میں گھری عوام سے احتجاج کا حق بھی چھینا جا رہا ہے ۔ سات روز سے بجلی بندش پر احتجاج عوام کا حق تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ ق لیگ قیادت ہوش کے ناخن لے ۔ اب ہم جو احتجاج کرینگے ق والے ہم پر بھی مقدمہ درج کرنے کی تیاری کر لے ۔ شہر یار اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں وہ ہر احتجاج میں خود شریک ہوتا تھا ۔ جب اپنی باری آئی تو مقدمات کی سیاست شروع کر دی جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔

    جماعت اسلامی ضلع چکوال نے بھی سٹی پولیس تلہ گنگ کی جانب سے احتجاجی شرکاء کےخلاف مقدمہ درج کرنے کی شدید مذمت کر دی ۔ جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع چکوال ملک افتخار احمد اعوان نے کہا کہ بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرنا عوام کا حق ہے ۔ ق لیگ نے پرچہ کرا کر ناعاقبت اندیشی اور تنگ نظری کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر درج کیا گیا مقدمہ خارج کیا جائے ۔یہاں جمہوریت ہے ۔ اور اپنے حق کے لئے آواز اٹھانا آزادی رائے بھی ہے ۔ اور حق بھی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تلہ گنگ کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

    واضح رہے کہ حافظ عمار یاسر مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر الیکشن جیتے ہیں، مسلم لیگ ق موجودہ حکومت کی اتحادی جماعت ہے اس لئے حافظ عمار یاسر کو معدنیات کی وزارت دی گئی ہے، حکومت کے ساتھ مسلم لیگ ق کے اختلافات کے باعث حافظ عمار یاسر نے ایک بار اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوایا تا ہم پھر حالات معمول پر آنے کے بعد حافظ عمار یاسر نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا.

  • یمن میں ہیضے کی وجہ سے 63 ہلاک

    یمن میں ہیضے کی وجہ سے 63 ہلاک

    یمن کے شہر تعز میں سال رواں کی پہلی شش ماہی کے دوران 63 افراد ہیضے کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت کے مطابق ، سال رواں کی پہلی شش ماہی کے دوران اب تک شہر میں 22200 افراد کو اسہال اور ہیضے کی بیماری کا سامنا کرنا پڑا ہے جس میں سے 63 افراد ہیضے کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

    5 سال سے سیاسی عدم استحکام کے شکار ملک یمن میں حوثی باغیوں اور سرکاری فوج کے درمیان جھڑپوں کی وجہ سے ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    دنیا کے غریب ترین ممالک میں شمار یمن میں خانی جنگی کے باعث انسانی المیہ خطرناک حد تک پہنچ چکا ہے۔