Baaghi TV

Blog

  • پنجگور میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کااہتمام۔

    پنجگور:-
    ایف سی بلوچستان نے پنجگور میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کااہتمام کیا اجتماعی شادیوں کی تقریب میں 15 غریب جوڑوں کی شادیاں ایف سی بلوچستان نےاپنے خرچے سے کروائیں اور تمام دُولہنوں کو جہیز کا مکمل سامان بھی دیا اور تمام باراتیوں کے لیے اجتماعی دعوت کا بندوبست بھی کیا گیا تھا ان اجتماعی شادیوں کی تقریب میں اہل علاقہ اور دُولہا دُولہنوں کے رشتے داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شادیوں کے بعد ایف سی بلوچستان کے افسروں اور جوانوں نے تمام دلہنوں کو اپنے ہاتھ سے ایسے رُخصت کیا جیسے اپنی بہن بیٹیوں کی رُخصتی کروائی جاتی ہے۔
    رُخصتی کے وقت ایف سی بلوچستان کے افسر اور جوان ویسے ہی جذباتی تھے جیسے اپنی بہن یا بیٹی کی رُخصتی کے وقت آنکھیں نم ہوتی ہیں۔تمام شادی شُدہ جوڑوں اور اُن کے اہلِخانہ نے پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا اور سب کا یہی کہنا تھا کہ "پاکستان اور پاک فوج ہمارے اپنےہیں”
    پاکستان زندہ باد، عوام و افواجِ پاکستان پائندہ باد اور دھیروں دعائیں بھی دی۔

  • رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

    رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

    رمضان شوگر ملز کیس میں عدالت نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ محفوظ‌کر لیا.

    رانا کی گرفتاری قوم کے ساتھ مذاق، دعا ہی کر سکتا ہوں، حمزہ شہباز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی،نیب پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے شہبازشریف،حمزہ شہبازسے متعلق تفتیشی رپورٹ پیش کی، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ رمضان شوگرملز کیس میں بھی شہبازشریف کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے .

    رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ رمضان شوگرمل کیس میں ایک ایم پی اے کو فائدہ دینےکاالزام درست نہیں ،مولانا رحمت اللہ نے جو درخواست جمع کروائی وہ اس کیس سے ہٹ کر ہے، مقامی ایم پی اے رحمت اللہ کی درخواست پر نالہ تعمیر کیا گیا ،نالےکی تعمیر کامقصد مقامی افراد کیلیے سیوریج کی بہتر سہولت فراہم کرناتھا ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز انکوائری میں شامل ہوئے مگر گرفتار کرلیا گیا،رمضان شوگر ملز کے معاملات میاں شریف اور عباس شریف دیکھتے تھے، میاں شریف اور عباس شریف وفات پا چکے ہیں ،الزامات مکمل بے بنیاد ہیں .

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    شہباز شریف دوران سماعت روسٹرم پر آ گئے اور کہا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں عوامی خدمت میں کوئی بے ایمانی نہیں کی،میں نے رمضان شوگر ملز کے حوالے سے کوئی فائدہ اٹھایا نہ تعلق ہے ،میرے بچے خودمختار ہیں اور وہ کاروبار کو دیکھتے ہیں جھوٹے مقدمے بنا کر میری تذلیل کر رہے ہیں، جھوٹے مقدمات سے عوام کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ وراثتی طور پر کاروبار ملا، رمضان شوگر ملز کا شئیر ہولڈر نہیں .

    رمضان شوگر ملز کیس میں نیب نے حمزہ شہباز کے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ پر عدالت نے فیصلہ محفوظ‌کر لیا.

  • نندی پور یفرنس: بابر اعوان کی بریت اسلام ہائی کورٹ میں چینلج

    نندی پور یفرنس: بابر اعوان کی بریت اسلام ہائی کورٹ میں چینلج

    اسلام آباد:نیب نے تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا ،جان بخشی نظرنہیں‌آرہی ،سخت مشکل میں ہیں اس وقت عمران خان کے قریبی ساتھی بابر اعوان،تازہ تر ین اطلاعات کے مطابق نیب نے نندی پور پاور ریفرنس میں تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان اور سابق لا سیکریٹری ریٹائرڈ جسٹس ریاض کیانی کی بریت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چینلج کردیا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل مظفر خان عباسی نے دو اپیلیں دائرکیں جس میں دعویٰ کیا گیا کہ احتساب عدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلے اور پراسیکیوشن شواہد کا جائزہ لیے بغیر ہی نتیجہ اخذ کرلیا گیا۔

    یا د رہے کہ احتساب عدالت نے 25 جون کو ڈاکٹر بابر اعوان کے خلاف نندی پور ریفرنس میں بری کردیا تھا۔علاوہ ازیں عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف نندی پور ریفرنس میں بریت کی درخواست مسترد کردی تھی ریفرنس میں قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر قانون اور تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور وزارت قانون و انصاف اور پانی و بجلی کو اس کیس میں ملزم ٹھہرایا تھا۔

    ریفرنس میں شامل دیگر ملزمان میں سابق سیکریٹری قانون جسٹس (ر) ریاض کیانی اور مسعود چشتی، پانی اور بجلی کے سابق سیکریٹری شاہد رفیق اور وزارت قانون، وزارت پانی و توانائی کے کچھ عہدیدار بھی شامل ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں‌دائر اس درخواست کا کیا بنتا ہے یہ تو نیب کی دستاویزات سے ہی پتہ چلے گا لیکن یہ ضرور ہے کہ بابر اعوان کےخلاف عدالت میں درخواست نے فی الحال عارضی خوشیوں پر پانی پھیر دیا ہے.

  • اسرائیل کی طرف سے بیت المقدس میں سرنگ کھولنے پر ملائشیا کا اعتراض

    اسرائیل کی طرف سے بیت المقدس میں سرنگ کھولنے پر ملائشیا کا اعتراض

    ملائشیاء نے کہا ہے کہ اسرائیل کا مشرقی القدس سے دیوار گریہ تک سرنگ کھولنا یک طرفہ فیصلہ ہے اور ہم اس کے مقابل آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ملائشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبداللہ نے وزارت خارجہ میں ظہرانے سے خطاب میں اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ مشرقی القدس میں مسجد اقصیٰ کے جنوبی محّلے سیلوان میں واقع دیوار گریہ تک سرنگ کھولے جانے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    سوموار کے دن، اسرائیل کی طرف سے مشرقی القدس میں بنائی گئی ،سرنگ کے افتتاح سے متعلق جاری کردہ بیانات میں سیف الدین عبداللہ نے کہا ہے کہ یہ اسرائیل کا یک طرفہ فیصلہ ہے جسے ملائشیاء کی حکومت ہرگز قبول نہیں کرتی۔ یہ اقدام فلسطینیوں کے ساتھ مشورے کے بعد کیا جانا چاہیے تھا۔

    انہوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کی اس حرکت پر ہم آنکھیں بند نہیں کر سکتے ۔ اس معاملے میں ہم پورے عزم کے ساتھ فلسطینیوں کا ساتھ دیں گے۔

    سیف الدین نے اسرائیل کے علاقے میں امن مرحلے کو نقصان پہنچانے والی کاروائیوں میں مصروف ہونے پر بھی زور دیا ہے۔

    واضح رہے کہ اسرائیلی حکام نے سوموار کے دن مسجد اقصی کے جنوبی محلّے سیلوان میں واقع اور یہودی عقیدے کے مطابق مقدس خیال کئے جانے والے سیلوان حوض سے مسجد اقصیٰ کی دیوار براق یعنی ‘دیوار گریہ’ تک جانے والی ایک سرنگ کا افتتاح کیا تھا۔

    افتتاحی تقریب سخت حفاظتی تدابیر کے ساتھ انجام پائی اور اس میں امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے لئے نمائندہ خصوصی جیسن گرین بلاٹ، اسرائیل کے لئے امریکہ کے سفیر ڈیوڈ فریڈمین اور کثیر تعداد میں اسرائیلی اسمبلی ممبران اور وزراء نے شرکت کی۔

    مذکورہ سرنگ اسرائیلی حکومت کے شالم پروجیکٹ کا ایک حصہ ہے۔

    اس پروجیکٹ کا مقصد مسجد اقصیٰ کے اطراف سمیت یہودیوں کی طرف سے شہرِ داود کے نام سے پکارے جانے والے محّلے سیلوان اور مشرقی القدس میں سیاحتی منصوبے اور آرکیالوجک کھدائیاں شروع کرنا ہے۔

    یہودی مذہب کے مطابق یہ دیوار مقدس معبد کی باقیات میں سے ہے اور اسی لیے یہودیت کے مقدس مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ یہودیوں کے لیے زیارت گاہ ہے۔ اس کے قریب ہی یہودیوں کا مقدس ترین کنیسہ ہے، جس کو بنیادی پتھر کہا جاتا ہے۔ زیادہ تر یہودی ربیوں کے مطابق اس مقدس پتھر کے اوپر، کوئی یہودی پیر نہیں رکھ سکتا اور جو ایسا کرتا ہے، عذاب میں مبتلا ہوجاتا ہے بہت سے یہودیوں کے مطابق وہ تاریخی چٹان جس پر قبۃ الصخرۃ واقع ہے، مقدس بنیادی پتھر ہے۔ جبکہ کچھ یہودیوں کے عقیدے کے مطابق یہ مقدس بنیادی پتھر دیوارِ گریہ کے بالکل مخالف سمت میں واقع الکاس آبشار کے نزدیک ہے۔ یہ مقام مقدس ترین مقام تھا، جب مقدس معبد قائم تھا۔ یہودی روایات کے مطابق دیوارِ گریہ کی تعمیر داؤد نے کی تھی اور موجودہ دیوارِ گریہ اُسی دیوار کی بنیادوں پر قائم کی گئی تھی، جس کی تاریخ ہیکلِ سلیمانی سے جاملتی ہے

  • شاہ زین بگٹی کو ملی سپریم کورٹ سے بڑی کامیابی

    شاہ زین بگٹی کو ملی سپریم کورٹ سے بڑی کامیابی

    جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے الیکشن میں کامیابی کا نوٹفکیشن معطل ہونے اور 29 پولینگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا، عدالت نے پولنگ روکنے کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ زین بگٹی کی درخواست پرکیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کی ،جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کیا یہ کیس دو رکنی بینچ سن سکتا ہے؟سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن معاملات 3رکنی بینچ ہی سن سکتا ہے،

    شاہ زین بگٹی کے وکیل حامد خان نے کہا کہ عدالت شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بحال کرے،بحالی نہ ہوئی تو حلقہ نمایندگی کے بغیر رہ جائے گا ،شاہ زین بگٹی کی 1221 ووٹوں کی لیڈ ہے،مخالف کی بات مان بھی لی جائے توبھی 100ووٹوں کی لیڈ رہ جاتی ہے،

    عدالت نے ریمارکیس دئیے کہ درخواست گزار نے انتخابات پر بہت الزامات لگائے ہیں ،کیا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ری پولنگ ہو سکتی ہے؟ شاہ زین بگٹی کو بحال کیا تو پھر یہ کیس چل نہیں پائے گا،

    وکیل عامر رانا نے عدالت کو بتایا کہ 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کیلیےشیڈول جاری ہوچکا ہے، جس پر عدالت نے نے این اے259 ڈیرہ بگٹی میں 29 پولنگ اسٹیشنزپردوبارہ پولنگ روک دی ،جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ شاہ زین بگٹی کو بحال کیا تو پھر یہ کیس چل نہیں پائے گا، گرمیوں کی چھٹیوں کے فوری بعد کیس کی سماعت کر کے فیصلہ کردیں گے.

    واضح رہے کہ جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ بلوچ رہنما شاہ زین بگٹی کی این اے 259 سے کامیابی کا نوٹفکیشن واپس لے لیا. شاہ زین بگٹی کے خلاف آزاد امیدوار طارق محمود نے درخواست دی تھی، الیکشن ٹربیونل نے طارق محمود کے حق میں فیصلہ دے دیا اور شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹفکیشن واپس لے لیا.

  • رحیم یارخان  گوسی فور ٹریکر کی تنصیب کے لئے قرعہ اندازی کا انعقاد

    رحیم یارخان گوسی فور ٹریکر کی تنصیب کے لئے قرعہ اندازی کا انعقاد

    محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام کپاس کے کاشتکاروں کی فصل کو گلابی سنڈی کے حملہ سے محفوظ رکھنے کے لئے گوسی فور ٹریکر کی تنصیب کے لئے قرعہ اندازی کا انعقاد ڈپٹی کمشنر آفس میں ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر)ریاست علی نے کاشتکاروں میں قرعہ اندازی کے مراحل کی نگرانی کرتے ہوئے کہا کہ جدید طریقہ کاشت اپنا کر ہم اپنی فصلوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں اور حکومت پنجاب اس ضمن میں عملی اقدامات کر رہی ہے کہ کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جائیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت رانا منصور احمد نے بتایا کہ گوسی فور ٹریکر کی کپاس کی فصل میں تنصیب کے لئے50ایکڑ تک کے کاشتکاروں سے چاروں تحصیلوں میں درخواستیں وصول کی گئی تھیں جس میں تین چار کاشتکار مل کر بھی درخواست جمع کروا سکتے تھے تاکہ 50ایکڑ کا مطلوبہ ہدف پورا ہو سکے۔قرعہ اندازی میں محکمہ زراعت کے افسران میمونہ محی الدین، کاشف خورشید، ارکان پارلیمنٹ چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، چوہدری محمد شفیق، میاں محمد شفیق کے نمائندوں اور کاشتکاروں نے شرکت کی جن کی موجودگی میں پرچی کے ذریعہ قرعہ اندازی کی گئی جس کے تحت تحصیل رحیم یار خان میں نذیر احمد ولد محمد صدیق چک نمبر92پی، تحصیل صادق آباد میں سردار رفیق حیدر خان ولد غلام حیدر خان قادر پور، تحصیل خانپور میں محمد عادل سعید ولد محمد سعید چک نمبر103/1Lاور لیاقت پور میں راجہ ارشد ولد محمد اشرف 36/Aکے نام قرعہ نکلا جبکہ ویٹنگ لسٹ میں رحیم یار خان سے افتخار احمد ولد بشیر احمد چک نمبر108/P، تحصیل صادق آباد سے شہزاد عادل باجوہ ولد عادل مرتضی باجوہ چک نمبر26/NP، تحصیل خانپور سے شیخ محمد اکبر ولد شیخ محمد اسلم چک نمبر33/Pاور تحصیل لیاقت پور سے محمد مسعود ولد محمد افضل کی نام شامل ہیں

  • نواز شریف سے ہفتے میں دو دن ملاقات کی درخواست پر سماعت

    نواز شریف سے ہفتے میں دو دن ملاقات کی درخواست پر سماعت

    نواز شریف سے دو دن ملاقات کی اجازت کے حوالہ سے مریم نواز کی درخواست کی سماعت پر عدالت میں سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس مامون الرشید شیخ نے درخواست پر سماعت کی، رخواست میں نواز شریف کے‌ ذاتی معالج کو فریق نہیں بنایا گیا تھا جس پر عدالت نے درخواست میں ترمیم کی اجازت دے دی،.

    نواز شریف سے ملاقات کا دن، کتنے افراد کو ملی اجازت؟

    نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں ہوا تھا تیسرا ہارٹ اٹیک ،مریم نواز نے کیا پریس کانفرنس میں انکشاف

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    واضح رہے کہ مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف سے ہفتے میں صرف ایک روز ملنے کی اجازت ہے،نواز شریف دل سمیت متعدد عارضوں میں مبتلا ہیں .درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نے نوازشریف سے کارکنوں اورپارلیمنٹرینزکی ملاقات پر بھی پابندی عائد کر دی ہے،نواز شریف پر جیل حکام کی جانب سے پابندیاں خلاف قانون اور غیر آئینی ہیں .

    واضح رہےنواز شریف کے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا گیا

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    ڈاکٹرعدنان نواز شریف کا ذاتی معالج نہیں بلکہ…..شہباز گل نے کر دیا انکشاف

    مریم نواز نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ نواز شریف سے ملاقات کے لیے ہفتے میں 2روز مختص کرنے کا حکم دیا جائے .مریم نواز کی درخواست میں پنجاب حکومت کو بھی فریق بنایا گیا ہے.

    واضح رہے کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں العزیزیہ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے طبی بنیادووں‌پر نواز شریف کو چھ ہفتوں کی ضمانت دی تھی لیکن اس کے بعد ضمانت میں توسیع نہیں ہوئی، نواز شریف نے طبی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی لیکن عدالت نے نواز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی

  • انسانی سمگلنگ کے جرم میں مصری گلوگارہ کو سزا

    انسانی سمگلنگ کے جرم میں مصری گلوگارہ کو سزا

    مصر کی ایک مقامی عدالت نے گلوکارہ سمیت 20 ملزمان کو انسانی تجارت کے جرم میں تین، تین سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ ملزمان پر انسانی تجارت کے لیے بین الاقوامی نیٹ ورک قائم کرنے کا بھی الزام عاید کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق مصر العجوزہ کے علاقے میں انسداد جرائم کی عدالت نے گلوکارہ شیما الحاج سمیت دیگر 20 ملزمان کو تین تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    گذشتہ برس 6 دسمبر کو مصری پولیس نے انسانی تجارت اور اسمگلنگ میں ملوث ایک عالمی نیٹ ورک کا پتا چلانے کا دعویٰ‌ کیا تھا۔ اس میں مصری باشندوں‌اور متعدد غیر ملکیوں سمیت 20 افراد شامل تھے۔ ملزمان میں شیما الحاج نامی ایک گلوکارہ بھی شامل تھی جو اس سے قبل فحش مناظر پر مبنی گانے ریکارڈ کرانے کی وجہ سے بھی عوامی تنقید کی زد میں تھی۔

    مصری حکام کا کہنا ہے کہ انسانی تجارت میں ملوث گروپ خواتین کو بلیک میل کرکے انہیں غیر مہذب سرگرمیوں میں حصہ لینے، ہیروئن، کریسٹل اور ٹراما ڈول جیسی اشیاء بھارت اور ترکی سے ملک میں لانے اور خواتین اور نوجوانوں کو اسمگلنگ کی سرگرمیوں میں شامل کرنے میں ملوث بتایا جاتا ہے۔

    مصر کے اسٹیٹ کنٹرولر نے پہلے اس کیس کی خفیہ طو پر تحقیقات کیں۔ ان تحقیقات میں ملزمان کے خلاف عاید الزامات درست ثابت ہوئے۔ اس دوران ملزمان کے گھروں، دفاتر اور ان کی آمد ورفت کے اہم مقامات کی تلاشی لی گئی۔ پولیس نے المہندسین کے علاقے میں ایک کیفے پر چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتارکیا تھا۔

  • تربیلا جھیل حادثہ،اب ہوگی ہر سامان بردار کشتی کی رجسٹریشن ،وزیر اعلیٰ کے پی کا اعلان

    تربیلا جھیل حادثہ،اب ہوگی ہر سامان بردار کشتی کی رجسٹریشن ،وزیر اعلیٰ کے پی کا اعلان

    پشاور:تربیلا جھیل میں کشتی ڈوبنے سے ہونے والے حادثے کے بعد اب حکومت کے پی نے آئندہ سے اس قسم کے نقصانات سے بچنے کے لیے تربیلا جھیل میں مسافراور سامان بردار کشتیوں سمیت سیروتفریح کےلیے استعمال ہونے والی تمام کشتیوں کی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی۔

    وزیر اعلیٰ‌محمود خان نے مقامی انتظامیہ کو خصوصی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی جس کے تحت وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ کشتیوں میں گنجائش سے زائد افراد کو سوار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور تمام مسافروں کے لیے لائف جیکٹ موجود ہوگی۔خیال رہے کہ 3 جولائی کو ہری پور تربیلا کے مقام پر دریائے سندھ میں 50 سے زائد مسافروں کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی تھی جس کے نتیجے میں 40 جاں بحق ہو گئے تھے۔

    وزیراعلیٰ نے جاں بحق ہونے والوں کے لیے فی کس 5 لاکھ اور زخمی ہونے والوں کےلیے ایک لاکھ روپے کا اعلان کیا۔واضح رہے کہ پاکستان آرمی اور ریسیکو 1122سمیت مقامی غوطہ خور تاحال ایک لاش بھی آمد کرنے میں ناکام رہے۔زندہ بچ جانے والے ایک شخص نصراللہ نے بتایا کہ اس کے خاندان کے پانچ افراد ڈوب کر جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    تربیلا جھیل میں اس حادثے میں‌زندہ بچ جانے والے ایک شخص جان عالم نے بتایا کہ 40 سے 50 مسافروں کے علاوہ کشتی کے مالک نے 5 بھینسیں اور 24 بکرے بکریاں بھی کشتی پر سوار کرلی تھی۔

  • رانا کی گرفتاری قوم کے ساتھ مذاق، دعا ہی کر سکتا ہوں، حمزہ شہباز

    رانا کی گرفتاری قوم کے ساتھ مذاق، دعا ہی کر سکتا ہوں، حمزہ شہباز

    پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری نہیں ،قوم کے ساتھ تماشا ہے

    رمضان شوگر ملز کیس، حمزہ کو آج عدالت پیش کیا جائے گا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کو نیب نے احتساب عدالت میں پیش کر دیا، احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے مختصر بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری نہیں ، قوم کےساتھ تماشا ہے ، پوری قوم اس مذاق پر ہنس رہی ہے . حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ یہ پیشیو ں کا سیزن ہے ،یہ تماشہ زیادہ دیر تک نہیں چلنا ، حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ قوم پر منہگائی کا طوفان امڈ آیا ہے جو مشکل وقت قوم پر آیا اللہ اس سے دور کرے ،

    رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو کون؟ حمزہ شہباز ضمانت کیس میں عدالت کا استفسار

    نواز شریف کی طبیعت خراب، جیل حکام نےایسا فیصلہ کیا کہ ن لیگی پریشان ہو گئے

    احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ملاقات ہوئی، کمرہ عدالت میں حمزہ شہباز نے داخل ہوتے ہی والد سے مصافحہ کیا،شہباز شریف نے حمزہ شہباز کی خیریت دریافت کی .

    شہباز شریف بھی احتساب عدالت میں پیش ہو گئے ہیں، عدالت میں آج رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہونی ہے، بعد ازاں شہباز شریف نیب میں بھی پیش ہوں گے، نیب نے شہباز شریف کو آج طلب کر رکھا ہے،

    شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

    پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

    واضح رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، غیر متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت نہیں ہے، پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے ،

    شہباز شریف کی نیب پیشی کے موقع پر ہو سکتی ہے گرفتاری