Baaghi TV

Blog

  • پاکستان بارکونسل اور اٹارنی جنرل آف پاکستان آمنے سامنے،بار کونسل نے فیصلہ مسترد کردیا

    پاکستان بارکونسل اور اٹارنی جنرل آف پاکستان آمنے سامنے،بار کونسل نے فیصلہ مسترد کردیا

    اسلام آباد:پاکستان بار کونسل اور اٹارنی جنرل آف پاکستان آمنے سامنے، اٹارنی جنرل انور منصور کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کے خلاف ریفرنس فائل کرنے پر وزیر قانون فروغ نسیم کو بھیجا گیا اظہار وجوہ کا نوٹس معطل کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

    کونسل کے ایک رکن کے مطابق 30 جون کو کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس میں ہی فیصلہ کرلیا گیا تھا کہ پاکستان بار کونسل کا کوئی رکن اٹارنی جنرل کے سامنے 3 جولائی کو پیش ہو کراس بات کی وضاحت نہیں کرے گا وزیر قانون کو اظہارإ وجوہ کا نوٹس کیوں جاری کیا گیا؟

    پی بی سی نے وزیر قانون سے متعلق معاملے کو اپنی ایگزیکٹو کمیٹی کو بھجوادیا جو 3 ہفتے کے اندر معاملے کا فیصلہ کرے گی۔30 جون کو پی بی سی کے اجلاس کی سربراہی کرنے والے کونسل کے نائب چیئرمین سید امجد شاہ نے یہ موقف اپنایا کہ کونسل اٹارنی جنرل کو جوابدہ نہیں اور نہ ہی ان کے پاس کونسل کے احکامات معطل کرنے کا اختیار ہے۔

  • کے پی  ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کی پہلی  ٹورازم موبائل ایپ متعارف کرا دی

    کے پی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کی پہلی ٹورازم موبائل ایپ متعارف کرا دی

    خیبر پختون خواہ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کی پہلی ٹورازم موبائل ایپ اور ویب پورٹل ”کے پی ٹورازم“ متعارف کرا دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد شمالی علاقہ میں سیاحت کے لیے آنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی معاونت کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں سیاحت کےفروغ کی جانب اہم قدم خیبر پختونخواہ کے سینئر وزیر برائے سپورٹس، ٹورازم، آرکیالوجی، کلچر، میوزیم اور یوتھ افیئر عاطف خان نے بدھ کو اس موبائل ایپ کا افتتاح کیا۔

    سیاحت کے متعلق وزراء اور ذمہ داران بتایا کہ انہوں نے خیبر پختونخواہ صوبے میں سیاحت کی پروموشن کے لیے موبائل ایپ شروع کی ہے، پائپ لائن میں موجود دیگر پراجیکٹ اس شعبے کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات سے اگلے پانچ سالوں میں 1 کروڑ غیر ملکی سیاح صوبے میں سیاحت کے لیے آئیں گے جس سے 10 ارب ڈالر کی آمدن ہوگی۔

  • پنجاب اسمبلی :شیخ علاوالدین سب سے امیر ترین رکن اسمبلی ،اثاثوں کی تفصیلات آنا شروع ہوگئیں

    پنجاب اسمبلی :شیخ علاوالدین سب سے امیر ترین رکن اسمبلی ،اثاثوں کی تفصیلات آنا شروع ہوگئیں

    لاہور:الیکشن کیمشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے بعد اب صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کے اثاثوں کی تفصیلات دینا شروع کردی ہیں .الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قصور سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے شیخ علاؤالدین ایک ارب 57 کروڑ روپے کے اثاثوں کے ساتھ سب سے امیر ترین رکن ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی گئی، جس کے مطابق پی پی 178 (قصور) سے ایم پی اے شیخ علاؤالدین کے ملک میں 42 کروڑ 90 لاکھ روپے کے بزنس کیپیٹل ہیں۔

    شیخ علاوالدین کے پاس 30 کروڑ روپے نقد اور بینکوں میں موجود ہے جبکہ ان کی جائیدادوں کی بھی طویل فہرست ہے، جس کی مالیت 21 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے جبکہ انہوں نے مالی سال کے دوران ایک کروڑ 68 لاکھ 90 ہزار روپے کا ٹیکس بھی ادا کیا۔یہ بھی یاد رہے کہ شیخ علاوالدین اپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے وجہ سے بڑے مشہور ہیں.

    مسلم لیگ ن کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ممبران بھی جائیداد بنانے میں کسی سے پیچھے نہیں‌رہے . پی پی 13 (راولپنڈی) سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن اسمبلی امجد محمود چوہدری پنجاب سے دوسرے امیر ترین ایم پی اے ہیں، جن کے پاس ایک ارب 48 کروڑ روپے کی دولت ہے۔ اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ایک ارب 6 کروڑ مالیت کی تجارتی، رہائشی اور زرعی جائیدادوں کے مالک ہیں، جن میں سے زیادہ تر بحریہ ٹاؤن اسکیمز ہیں، اس کے علاوہ ان کے پاس 12 کروڑ 30 لاکھ روپے نقد بھی ہیں۔

    پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی عبدالعلیم خان نے اپنے اثاثوں کی مالیت 94 کروڑ 10 لاکھ روپے ظاہر کی ہے لیکن اس میں انہوں نے اپنی والدہ کی طرف انہیں اور اہلیہ کو تحفے پر دیے گئے 24 پلاٹس کی مالیت کو شامل نہیں کیا۔علیم خان اور ان کی اہلیہ متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں کمپنیوں میں شراکت دار بھی ہیں، اس کے علاوہ پاکستان میں ان کی 12 کروڑ 90 لاکھ روپے کے شیئرز ہیں جس میں زیادہ تک ان کے خاندانی منصوبوں میں ہیں۔

    پی پی 19 (راولپنڈی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عمارصدیق خان نے اپنے اثاثوں کی مالیت 61 کروڑ 30 کروڑ روپے ظاہر کیے ہیں لیکن انہوں نے وراثت میں ملنے والی 18 تجارتی، رہائشی اور زرعی جائیدادوں کی مالیت نہیں بتائیں۔اس کے علاوہ وہ 10 ہزار کینال کی زمین کے مالک ہیں اس کے علاوہ ٹیکسلا میں بڑی تعداد میں دکانوں میں ان کے شیئرز ہیں، ساتھ ہی انہوں نے 4 کاروبار، 2 پیٹرول پمپ، ایک سی این جی اسٹیشن اور پتھروں کی کرشنگ پلانٹ میں اپنی سرمایہ کاری کو بھی ظاہر نہیں کیا جبکہ ان کے پاس 44 کروڑ 10 لاکھ روپے نقد اور بینکوں میں ہیں

    یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے ظاہر کیے گئے گوشواروں کے مطابق اثاثوں کی تفیصیلات دینا شروع کردی ہیں. جس میں‌سب سے امیر ترین اور سب سے غریب ترین ممبران اسمبلی بھی شامل ہیں.

  • نواز شریف سے جیل میں تحقیقات کے لئے سوالنامہ تیار

    نواز شریف سے جیل میں تحقیقات کے لئے سوالنامہ تیار

    نیب ٹیم نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں تحقیقات کے لئے سوالنامہ تیار کر لیا

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب ٹیم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں تحقیقات کرے گی، نیب توشہ خانہ کیس میں تحفوں کے ذاتی استعمال سے متعلق تحقیقات کررہا ہے ،اس حوالہ سے نیب نے عدالت سے اجازت لے لی ہے، نیب ٹیم جلد کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے تحقیقات کرے گی.. نواز شریف کے لئے سوالنامہ تیار کر لیا گیا ہے، ممکنہ طور پر نواز شریف سے پوچھے جانے والے سوالات میں ،بیگمات کو کتنے گھر اور پلاٹس تحائف کی صورت میں دیئے مکمل تفصیل فراہم کی جائے، تحائف کی صورت میں کتنی گاڑیاں ملیں مکمل تفصیل فراہم کی جائے ،و دیگر شامل ہیں.

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

    تفتیشی افسر راحیل اعظم ڈپٹی ڈائریکٹرنیب نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ نوازشریف سے بطورملزم تفتیش کی اجازت دی جائے،گاڑی 1997 میں سعودی عرب نے وزیراعظم پاکستان کو تحفے میں دی تھی ، مرسڈیزبینز یوسف رضاگیلانی نےغیرقانونی طورپر2008میں نوازشریف کو دی جیل میں نوازشریف سےتفتیش کی اجازت دی جائے .

    نیب کے مطابق تین گاڑیاں آصف زرداری جبکہ ایک گاڑی نوازشریف کے زیراستعمال ہے ،گاڑیاں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نےفراہم کیں چار لاکھ تک مالیت کی اشیا جوبطورتحفہ ملی ہووہ پاس رکھ سکتےہیں،تحفے میں ملی گاڑیاں صدر اور وزیراعظم نہیں رکھ سکتے،یہ کابینہ کوچلی جاتی ہیں،نوازشریف والی گاڑی کی مالیت6لاکھ رکھی گئی گاڑی کی کل مالیت کا20فیصدادائیگی کےعوض دیاگیاجبکہ قانوناًایسا نہیں کرسکتےتھے ،سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچا،

    واضح رہے کہ نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں کوٹ لکھپت جیل میں سات برس قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، نواز شریف کو سپریم کورٹ نے چھ ہفتوں کی ضمانت پر رہا کیا تھا لیکن بعد ازاں ضمانت میں‌ توسیع کی درخواست مسترد کر دی تھی

     

  • یغور مسلمان خوش و خرم زندگی بسر کر رہے ، طیب اردوان

    یغور مسلمان خوش و خرم زندگی بسر کر رہے ، طیب اردوان

    ترک صدر رجب طیب ایردوآن جو یغور مسلمانوں کے حقوق کی پر زور وکالت کر رہے تھے ‘اپنا موقف تبدیل کرنے کے بعد چین کے سرکاری موقف کی حمایت کرنے لگے ہیں۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق حال ہی میں‌ انہوں‌ نے اپنے چینی ہم منصب شی جین پینگ سے ملاقات میں کہا کہ ہم یغور نسل کے مسلمانوں کے حوالے سے مطمئن ہیں۔ یغور مسلمان خوش وخرم زندگی گذار رہے ہیں۔

    چین کے شمال مغربی صوبے سنکیانگ میں یغور نسل کے مسلمان باشندوں کی تعداد 20 لاکھ سے زیادہ ہے مگر ان کے بنیادی حقوق کے حوالے سے بیجنگ پر عالمی اداروں کی طرف سے سخت تنقید کی جاتی ہے۔ چین پر الزام ہے کہ اس نے یغور نسل کے مسلمانوں پر مذہبی پابندیوں کے ساتھ ساتھ انہیں فوجی کیمپوں میں بند کر رکھا ہے جہاں انہیں بنیادی انسانی حقوق تک حاصل نہیں ہیں۔ چین ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتا چلا آیا ہے۔

    چین کا کہنا ہے کہ یغور نسل کے مسلمانوں کو پیشہ ورانہ تعلیمی مراکز میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی تعلیم وتربیت کا انتظام کیا جاتا ہے۔ انہیں مذہبی انتہا پسندی سے بچانے کے لیے چینی زبان میں مختلف پیشوں کی تربیت دی جاتی ہے۔

    صدر ایردوآن نے کہا کہ ان کا ملک دونوں ملکوں‌ کے درمیان سیاسی اعتماد سازی کے فروغ، انتہا پسندی سے نمٹنے اور سیکیورٹی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون جاری رکھے گا۔

  • جمعہ کی صبح مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید

    جمعہ کی صبح مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری شہید

    بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں سرچ آپریشن کے دوران جمعہ کی صبح ایک کشمیری کو شہید کر دیا

    سید علی گیلانی کے پوتے کو بھارت سرکار نے طلب کر لیا

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی پاکستانی حکومت و قوم سے اپیل

    شبیر شاہ، مسرت عالم، آسیہ اندرابی عدالت کے حکم پر جیل منتقل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں کے علاقہ امام صاحب نرونی گاوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک کشمیری کو شہید کر دیا، بھارتی فوج کے ساتھ پولیس نے بھی سرچ آپریشن میں حصہ لیا.

    بھارت سرکار نے کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے اہلخانہ کو ہراساں کرنا شروع کر دیا

    بلٹ پروف جیکٹ پہنے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں نے کیسے مارا؟ مودی سرکار حیران

    سرچ آپریشن کے دوران کشمیریوں نے احتجاج کیا تو بھارتی فوج نے احتجاج کرنے والے کشمیریوں پر تشدد بھی کیا، علاقہ میں ابھی بھی بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے،

    واضح رہے کہ سرچ آپریشن کے دوران کشمیریوں کو شہید کرنا بھارتی فوج کا معمول بن چکا ہے، آئے روز کشمیریوں کو سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا جاتا ہے.

    بھارتی وزیر مملکت برائے دفاع نے لوک سبھا میں کہا تھا کہ بھارت نے چار برسوں میں آٹھ سو کشمیریوں کو شہید کیا.

    بھارت کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی، کہا سرحد پار سے عسکریت پسند آ رہے ہیں

    کشمیر میں رواں برس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت میں اضافے سے مودی سرکار پریشان

    پاکستان نے بھارت کو کشمیر میں حملے کی منصوبہ بندی کی دی اطلاع…اورپھر ہو گیا حملہ

    پلوامہ حملے میں استعمال ہونیوالی گاڑی کے مالک کو کیا بھارتی فوج نے شہید

  • سعودیہ کا جازان ہوائی اڈا بال بال بچ گیا

    سعودیہ کا جازان ہوائی اڈا بال بال بچ گیا

    یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب اتحادی فوج نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے بمبار ڈرون طیاروں کے ذریعے جازان کے ہوائی اڈے پر حملے کی سازش ناکام بناتے ہوئے ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعوددی قیادت میں یمن کی آئینی حکومت کی معاونت کرنے والے عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک نیوز کانفرنس میں‌ بتایا حوثی باغیوں کا ایک ڈرون طیارہ جمعہ کی شب جازان میں شاہ عبداللہ ہوائی اڈے کی طرف اڑایا گیا۔

    سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘ایس پی اے’ کے مراسلے میں کرنل ترکی المالکی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی شب ایک بمبار طیارہ عرب اتحادی فوج نے حملے سے قبل ہی تباہ کر دیا۔ اسے حوثی دہشت گردوں کی طرف سے شہری آبادی اور ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود میں داخل کیا گیا تھا
    واضح‌رہے کہ اس سے قبل بھی حوثی باغی سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر متعدد بار حملے کر چکے ہیں ان میں سے اکثر کو ہوا ہی میں تباہ کر دیا گیا اور چند ایک نشانے پر لگے.

  • شہباز شریف کی نیب پیشی کے موقع پر ہو سکتی ہے گرفتاری

    شہباز شریف کی نیب پیشی کے موقع پر ہو سکتی ہے گرفتاری

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو آج نیب سے گرفتار کئے جانے کا امکان ہے.

    شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران

    حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے‌صدر شہباز شریف کو آج نیب نے طلب کر رکھا ہے ،نیب نےشہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 5 جولائی آج طلب کر رکھا ہے، شہباز شریف نیب میں پیش ہوں گے ،نیب کی جانب سے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے اثاثہ جات کی تفصیل اور ذرائع بھی بتائیں. نیب کی جانب سے شہباز شریف کو اپنے والد میاں‌ محمد شریف سے ملنے والی وراثت سے متعلق بھی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے کہا گیا تھا. قومی احتساب بیورو نیب اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف خاندان کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے پورے خاندان کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے. نیب نے اس سے قبل منی لانڈرنگ کیس میں‌ شہباز شریف کو طلب کیا تھا اور انہیں‌ کہا گیا تھا کہ وہ دستاویزات سمیت حاضر ہوں.

    مریم نواز کے جلسوں میں جاوں گا یا نہیں، شہباز شریف بول پڑے

    شہباز شریف کی لاہور میں موجودگی کے باوجود پریس کانفرنس میں غیر حاضری؟ اختلافات یا کچھ اور

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد عبوی ضمانت کروائے بغیر ہی نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین نیب نے اگر شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے تو انہیں گرفتار کر لیا جائے گا، شہباز شریف کی نیب پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے.

    رانا ثناء اللہ پر بنائے گئے کیس کی سزا موت، آصف زرداری بھی بول پڑے

    رانا ثناء اللہ کو عدالت نے جیل بھجوا دیا

    رانا ثناء اللہ کو عدالت پہنچا دیا گیا، ایف آئی آر میں کیا لکھا؟ جان کر ہوں حیران

    واضح رہے کہ ایک سابق ملازم مشتاق چینی جو شریف فیملی کا فرنٹ مین تھا پہلے ہی وعدہ معاف گواہ بن چکا ہے او ر اس نے اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا دیا ہے. حمزہ شہباز کے فرنٹ مین مشتاق چینی نے وعدہ معاف گواہ بننے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا ،مشتاق چینی نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز اورسلمان شہباز نے رمضان شوگرملزکے معاملات دیکھنے کا کہا،حمزہ شہبازاورسلمان شہباز کےساتھ 2005 سے میں کاروبارکررہاہوں،سلمان شہباز نے 2 مفروضہ معاہدے برائے قرض تیارکرائے،ایک معاہدے میں لکھا گیا کہ میں نے 31 کروڑبطورقرض دیئے،دوسرامعاہدہ میرے اورمیرے بیٹے یاسر مشتاق کے مابین لکھا گیا۔معاہدے کے تحت میرے بیٹے نے سلمان شہبازکو 30 کروڑقرض دیا،یہ دونوں معاہدے فرضی تھے،حقیقت سے کوئی تعلق نہیں،جورقم سلمان شہباز کوبھیجی وہ ان کی ہی تھی،مشتاق چینی نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے مزید کہا کہ مفروضی قرضوں کوحقیقی رنگ دینے کیلئے سلمان شہبازنے رقم منتقل کی،سلمان شہبازنے 10 کروڑہماری کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کئے ،

  • روس اورایران میں ہتھیاروں کی ڈیل آخری مراحل میں

    روس اورایران میں ہتھیاروں کی ڈیل آخری مراحل میں

    ایران اور روس کے درمیان ہتھیاروں کی خرید وفروخت کی ایک خفیہ سودے پر کام ہو رہا ہے۔ یہ سودا اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق عرب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان اسلحہ کی خفیہ ڈیل کے حوالے سے خبر کا انکشاف روسی ذرائع ابلاغ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ روسی اسلحہ ساز کمپنی ‘روس اپارون’ ایرانی رجیم کے ساتھ اسلحہ کی فروخت کے معاہدے کے آخری مرحلے میں‌ ہے۔ اس ڈیل میں روسی کمپنی ایران کو دفاعی اور پیشگی حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیار فراہم کرے گی۔

    ایران کو پیشگی حملے کے لیے استعمال ہونے والے ہتھیار فراہم کرنا غیر قانونی ہے کیونکہ سلامتی کونسل کی قراداد 2231 میں ایران کو اس نوعیت کے ہتھیاروں کی فروخت ممنوع قرار دی گئی ہے۔ جب تک سلامتی کونسل اس کی اجازت نہیں دے گی کوئی ملک ایسے مہلک ہتھیار تہران کو فروخت نہیں کرسکتا۔

    اطلاعات کے مطابق مذکورہ دفاعی ڈیل کے حوالے سے ماسکو اور تہران کے درمیان رابطے مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھے گئے تاکہ ایران، روس سے ایسے ہتھیار خرید سکے جنہیں وہ عالمی قانون کے تحت حاصل کرنے کا مجاز نہیں۔

    یہ ڈیل اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔ اس ڈیل میں روس کے بڑے اور عالمی سطح کے ہتھیار شامل ہیں۔ ان میں فضائی دفاعی نظام ‘ایس 400’، سوخوئی جنگی طیارے، فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے سیٹلائٹس اور آبدوزیں‌ بھی شامل ہیں۔