Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • قصور میں پولیس حادثاتی گاڑی  کا پیٹرول نکال کر چلی گئی۔

    قصور میں پولیس حادثاتی گاڑی کا پیٹرول نکال کر چلی گئی۔

    قصور میں پولیس حادثاتی گاڑی کا پیٹرول نکال کر چلی گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے شہر قصور میں جرم کی ایک اور واردات سامنے آئی ۔کراچی شہر کی طرح لاہور میں بھی اب ہر بھرتے روز کے ساتھ جرائم میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
    مزید تفصیلات کے مطابق لاہور میں واقعہ شہر قصور میں جو گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تھی جب پولیس نے اس گاڑی میں سے پیٹرول نکالا تو اس پولیس اہلكار کو معطل کردیا گیا۔
    جب اس تمام واقعے کی ویڈیو کسی نامعلوم فرد نے بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی تو وہاں سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) قصور نے فوری طور نوٹس لیا ۔

    مزید یہ کہ اس واقعے کی تفتیش کے بعد پتا چلتا ہے کہ جب گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تو وہاں پر موجود پولیس والوں نے لوگوں کی مدد بلکل بھی نہیں کی تھی۔
    ایک اور عجیب بات یہ کہ پولیس والوں نے اس گاڑی کا پیٹرول نکالا اور وہاں سے اپنی گاڑی میں ڈال کر چلے گئے۔یہ خبر بہت زیادہ افسوسناک تھی۔کیونکہ جب محافظ ہی ایسے کریں گے تو عوام کس پر بھروسہ کرے گی۔ اس واقعے کے بعد ڈی پی او قصور نے کانسٹیبل کو معطل کر دیا اور ڈی ایس پی کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

  • کراچی میں بینک پر عام شہری سے بڑی رقم  زبردستی چھین کر ملزم فرار

    کراچی میں بینک پر عام شہری سے بڑی رقم زبردستی چھین کر ملزم فرار

    کراچی میں بینک پر عام شہری سے بڑی رقم زبردستی چھین کر ملزم فرار :

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں جرم کی واردات ہوئی ۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں جرم ہر گزرتے دن کے ساتھ بھڑتے جا رہے ہیں ۔کبھی چوری ،کبھی نہ حق قتل اور کبھی زیادتی ان سب جرائم میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    مزید تفصیلات کے مطابق ابھی حال ہی میں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پھر سے ایک جرم کی رپورٹ سامنے آئی ہے ۔علاقے نارتھ ناظم آباد میں عام شہری بینک میں سے 35 لاکھ روپے جمع کروانے کیلیے آیا تھا ۔جیسے ہی اس نے پیسے نکالے تو اس شہری کو اندازہ نہیں تھا کہ وہاں پر موجود اور افراد اس کو دیکھ رہے ہیں ۔ان افراد نے اس شہری سے پیسے کھینچ لیے اور فرار ہوگئے ۔

    جب پولیس کو اس سب واقعے کے بارے میں آگاہ کیا تو پولیس نے اس سارے واقعے کی تفتیش کے بعد بتایا کہ یہ شہری جانوروں کے چارے کا کام کرتا ہے۔ اور یہ بینک اسلئیے آیا تھا کیونکہ اس کو اس رقم کو بینک میں رکھوانا تھا ۔ اس حوالے سے پولیس نے تسلی دی اور کہا کہ فنگر پرنٹس کے نمونے حاصل کیے جارہے ہیں۔ کرائم ڈیٹابیس اور نادرا سے ریکارڈ بھی چیک کرایا جائے گا ۔پولیس کا کہنا تھا کہ اگر ریکارڈ معلوم ہو جائے تو ملزمان کو ڈھونڈنے میں مدد مل سکتی ہے ۔اور اس مقصد کے لیے پولیس کوشیش کر رہی ہے ۔

  • مقتول جزلان کے دادا کی  وفاقی وزیر  داخلہ سے تحفظ کی اپیل ۔

    مقتول جزلان کے دادا کی وفاقی وزیر داخلہ سے تحفظ کی اپیل ۔

    مقتول جزلان کے دادا کی وفاقی وزیر داخلہ سے تحفظ کی اپیل ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مشہور شہر قائد میں ایک سنگین جرم ہوا ۔ شہر قائد میں ایک نوجوان قتل ہوا تھا اس کا نام جزلان تھا ۔مقتول کے گھر والوں نے خود وفاقی وزیر داخلہ سے کہا کہ تحفظ فراہم کیا جائے .
    مزید تفصیلات کے مطابق مقتول جزلان کے گھر میں موجود ان کے دادا نے وفاقی وزیر داخلہ کو خط لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میرے پوتے جزلان کے قتل کیس میں ملزموں کو بچانے کیلئے پولیس نے کوئی مدد نہیں کی بلکہ کیس کو ہی خراب کیا ہے ملزموں کو بچانے کیلئے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جن اشیا سے قتل کرنے کی کوشیش کی گئی ان میں پستول شامل تھی ۔اور یہ پستول پستول ملزم عرفان، حسنین اور احسان کے والد فیض محمد کا ہے۔ اس حوالے سے پستول سے متعلق ملزمان اور پولیس کے سینئر انویسٹیگیشن افسر کا خود بیان موجود ہے۔
    مزید یہ کہ خط میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملیر اور سینئرانویسٹیگیشن افسر اور انویسٹیگیشن پر کیس خراب کرنے کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔اس کے علاوہ خط میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزمان کیس کے گواہ اور اہل خانہ کو دھمکیاں دی جا رہی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے ملوث متعلقہ افسران کے خلاف فوری طور پر کارروائی کی جائے۔

  • زیادتی کے بعد لڑکی کی لاش کے ٹکڑے کرنیوالا ملزم گرفتار

    زیادتی کے بعد لڑکی کی لاش کے ٹکڑے کرنیوالا ملزم گرفتار

    نئی دہلی: بھارت میں پولیس نے زیادتی کے بعد لڑکی کی لاش کے ٹکڑے کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اترپردیش کے شہر بال رامپور میں 18 سالہ خاتون کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی لاش کی بے حرمتی کے بعد اسے گنے کی کھیت میں پھینک دیا، پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقتول گزشتہ کئی دنوں سے لاپتہ تھی بعد ازاں اس کی لاش ٹکڑوں میں مقامی کھیت سے ملی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ والد نے چپلوں اور کپڑوں کی مدد سے اپنی بیٹی کی شناخت کیا، تفتیشی افسران سنتوش نامی ملزم سے تفتیش کررہے ہیں، جلد مکمل حقائق سامنے آجائیں گے۔

    دوسری جانب پاکستان کے صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں برکی تھانے کی پولیس نے 12 سالہ طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والے استاد کو گرفتار کرلیا،ملزم قاری امجد نے مدرسے میں پڑھنے آئی 12 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کیں تھیں۔

    مدرسے کے طالب علم سے نازیبا حرکات کرنے والا استاد گرفتار

    ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کی ہدایت پر برکی پولیس نے کارروائی کی ایس پی عیسیٰ سکھیرا نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر فوری ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔

    قبل ازیں لاہور میں مدرسے کے طالب علم سے نا زیبا حرکات کرنے والے استاد کوگرفتارکرلیا گیاتھا پولیس کا کہنا تھا کہ 15 پرکال موصول ہونےکےبعد غازی آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مدرسے کے طالب علم سے نازیبا حرکات کرنےوالےمدرسےکےاستاد کو گرفتار کیا تھا-

    ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا تھا کہ ملزم قاری حیات نے مدرسے میں زیرتعلیم 13سالہ بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں تھی۔ اطلاع ملنے پربچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا گیا تھا-

    19 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

  • ٹرین زیادتی کیس، عدالت کا ویڈیو برآمد کرنے کا حکم

    ٹرین زیادتی کیس، عدالت کا ویڈیو برآمد کرنے کا حکم

    ٹرین زیادتی کیس، عدالت کا ویڈیو برآمد کرنے کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرین میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کیس کی کراچی سٹی کورٹ میں سماعت ہوئی

    عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر چالان اور متاثرہ خاتون کی ویڈیو برآمد کر کے رپورٹ پیش کرنے حکم دے دیا، اجتماعی زیادتی کیس میں گرفتار ملزمان میں محمد زاہد، عاقب منیر ، ذوہیب ،عبدالحفیظ اور عامر رضا شامل ہیں، ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی ریلوے میں مقدمہ درج ہے، ملزمان نے 28 مئی کو دوران سفر ٹرین میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تھی، متاثرہ خاتون ملزمان کی عدالت میں شناخت بھی کر چکی ہے ،عدالت نے آج ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوا دیا اور تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم بھی دیا

    گزشتہ سماعت پر تفتیشی افسر نے انکشاف کیا تھا کہ ملزمان نے دوران زیادتی ویڈیوز بھی بنائی ہیں، عدالت نے آج ویڈیو برآمد کرنے کا بھی حکم دیا

    واضح رہے کہ ٹرین میں زیادتی کے واقعہ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا اور ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا،

    درج ایف آئی آر کے مطابق خاتون کو شوہر نے ڈیڑھ ماہ قبل طلاق دی، خاتون بچوں سے ملنے کے لئے مظفر گڑھ آئی تھی، 26 مئی کو وہ مظفر گڑھ پہنچی اور 27 مئی کو مظفر گڑھ سے کراچی زکریا ایکسپریس کے ذریعے واپس روانہ ہوئی، خاتون کواسٹیشن سے سیٹ نہیں ملی تا ہم خاتون نے اکانومی کلاس کا ٹکٹ بنوا کر سفر کا آغٍاز کر دیا،ٹرین جب روہڑی پہنچی تو ٹکٹ چیک کرنے والے ٹرین کے ملازم زاہد نے خاتون سے کہا کہ وہ اس کو اے سی والی بوگی کی برتھ میں سفر کروا سکتا ہے، اس کے بعد زاہد نے عاقب سے ملوایا اور خاتون کو اے سی والی بوگی میں سفر کرنے کی اجازت دے دی گئی، کچھ لمحوں بعد زاہد آیا اور اس نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، خاتون نے وہاں سے اکانومی کلاس میں جانے کی کوشش کی تو اسے مارنے کی دھمکی دی گئی، خاتون کو زاہد نے زیادتی کا نشانہ بنایا،بعد ازاں عاقب آیا اور اس نے بھی خاتون کے ساتھ زبردستی گھناؤنا کام کیا ، اسکے بعد ایک اور شخص آیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی اس نے بھی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا،خاتون جب کراچی پہنچی تو اس نے پولیس کو زیادتی کے بارے میں آگاہ کیا، تھانہ ریلوے پولیس کراچی سٹی نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تا ہم ملزمان فرار ہو گئے تھے

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبرکرائم کے ملزم پکڑنے کیلئے ہمارے پاس یہ چیز نہیں،ڈائریکٹر سائبر کرائمز نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

    پاکستان میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ،ہراسمنٹ کی کتنی شکایات ہوئیں درج؟

    لینڈ مافیا کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی ملی بھگت،عدالت کا بڑا حکم

    سات سالہ گھریلو ملازمہ کو استری سے جلانے پر ملزمان میاں بیوی گرفتار

  • جعلی شناختی کارڈ،ہاسٹل میں داخلہ لیکر گھناؤنا کام کرنیوالی خاتون گرفتار

    جعلی شناختی کارڈ،ہاسٹل میں داخلہ لیکر گھناؤنا کام کرنیوالی خاتون گرفتار

    جعلی شناختی کارڈ،ہاسٹل میں داخلہ لیکر گھناؤنا کام کرنیوالی خاتون گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جڑواں شہروں میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد پولیس نے گھیرا تنگ کر لیا ہے

    اسلام آباد میں پولیس نے کاروائی کی ہے اور ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے، پولیس حکام کے مطابق جعلی شناختی کارڈ بنا کر مختلف لیڈیز ہاسٹلز میں داخلہ لیکر قیمتی موبائل فونز چرانے والی خاتون کو گرفتارکیا گیا ہے ملزمہ سابقہ ریکارڈ یافتہ اور لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات میں مطلوب تھی۔ تھانہ ویمن پولیس ٹیم نے ملزمہ کے قبضے سے موبائل فونز برآمد کر لیے،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    قبل ازیں ایک اور کاروائی میں منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ضمیر فروش میاں بیوی گرفتارکر لئے گئے، پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 2 کلو سے زائد آئس اور ہیروئن برآمد کر لی، تھانہ نون پولیس ٹیم نے چنیوٹ کے رہائشی منشیات فروش جوڑے کو حکمت عملی سے گرفتار کر لیا جو اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

    قبل ازیں تھانہ لوہی بھیر پولیس ٹیم نے قتل کے مقدمے میں ملوث 3 ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا اس کیس میں دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے۔

    دوسری جانب تھانہ رتہ امرال پولیس نے موثر کاروائی کی ہے اور رابری کی واردات کے دوران میڈیکل کے طالب علم کو زخمی کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی رقم،موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمانایک ہفتہ قبل واردات کے دوران فائرنگ کر کے شہری شان زیب کو زخمی کرکے رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہوئے تھے،گرفتار ملزمان میں وسیم اور بلال شامل ہیں،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیاہے،

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

  • جائیداد کے تنازع پر پھر دو قتل

    جائیداد کے تنازع پر پھر دو قتل

    جائیداد کے تنازع پر پھر دو قتل :

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں میں ایک سنگین جرم ہوا ۔شاہدرہ میں موجود عزیز کالونی میں دو قتل ایک ساتھ ہو گئے۔پھر اس واقعہ کا علم جب پولیس کو ہوا تو انہوں نے تفتیش کی تو پتا چلا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں ایک مرد اور ایک عورت تھی ۔مرد کا نام فضل اور عورت کا نام فوزیہ تھا۔

    مزید تفصیلات کے مطابق قتل کرنے والا سگا بھائی تھا جس نے اپنے بھائی اور اس کی بیوی کو جان سے مار ڈالا ۔اور اس کی وجہ جائیداد کا تنازع تھا ۔ پولیس کی رپورٹ کے مطابق جائیداد کا تنازع ابھی کا نہیں بلکے کچھ پرانا چل رہا تھا ۔پھر ایک دن اس بھائی نے دوسرے بھائی اور اپنی بھابی کو جان سے مار کر فرار ہو گیا ۔اس کا نام تنویر تھا اب اس ملزم تنویر کی تلاش جاری ہے ۔ملزم نے اپنے بھائی اور بھابی کو فائرنگ کے ذریعے قتل کیا تھا ۔
    مزید یہ کہ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ سی سی پی او نے ملزم تنویر کی فوری گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔ ملزم تنویر جہاں بھی ملے گا اس کو فوری طور پر گرفتار کرلیا جائے گا ۔

    خیال رہے کہ ابھی کچھ دن پہلے بھی لاہور ہی میں واقعہ شہر داتا دربار میں بھی جائیداد کے تنازع کی وجہ سے ہی چوٹھے بھائی نے اپنے دو بڑے بھائیوں کی جان لے لی تھی ۔جب اس تمام واقعے کا پولیس کو علم ہوا تو پولیس نے تفتیش کرنا شروع کر دی ۔پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ قتل ہونے والے دونوں بھائیوں کی عمر 60 اور 65 سال تھی ۔جن میں ایک بھائی کا نام الطاف تھا اور دوسرے بھائی کا نام سرفراز تھا ۔ملزم مختار جس نے جائیداد کے تنازع پر اپنے دو بڑے بھائیوں کو قتل کر دیا تھا ۔یہ ملزم ٹیکسالی کا رہائشی تھا ۔اس نے اپنے بھائیوں کو فائرنگ سے قتل کیا تھا ۔اس کی خود کی عمر 57 سال تھی اور اس کے دونوں بھائیوں کی عمر 60 اور 65 سال تھی جن کو اس نے اپنے ہاتھوں سے قتل کیا تھا ۔پولیس نے مکمل تفتیش کے بعد ملزم مختار کو گرفتار کر لیا تھا۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کیس کو جلد نمٹائے، نور مقدم کے والدین کی استدعا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کیس کو جلد نمٹائے، نور مقدم کے والدین کی استدعا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کیس کو جلد نمٹائے، نور مقدم کے والدین کی استدعا

    نور مقدم کے والدین نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے کیس جلد نمٹانے کی استدعا کر دی

    نور مقدم کے والدین نے عدالت سے استدعا کی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بھی نورمقدم کیس کا فیصلہ کرے ،نور مقدم کے والد شوکت مقدم اور والدہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا گفتگو کی ہے ،جس میں نور مقدم کے والد شوکت مقدم کا کہنا تھا کہ نورمقدم چلی گئی، ہم نے بہت تکلیف برداشت کی نور مقدم کے جانے سے جو تکلیف اٹھائی بیان نہیں کر سکتا ہماری درخواست ہے کہ ہائی کورٹ بھی نور مقدم کیس کا فیصلہ جلد کرے،

    واضح رہے کہ نور مقدم قتل کیس سے متعلقہ اپیلوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج پھر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی، جسٹس عامر فاروق کی عدالت کی آج کی کاز لسٹ ان کی عدم موجودگی کی وجہ سے کینسل کردی گئی

    قبل ازیں کورٹ رپورٹر،اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نور مقدم کے والد شوکت مقدم اور والدہ بھی آج اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن پریس روم میں فیاض محمود اور میری ریکوئسٹ پر آئے وہاں دوستوں نے میری برتھ ڈے کیک کٹنگ رکھی تھی وہ بھی اس میں شامل ہوئے ان کو بیٹی کے بغیر بہت غمزدہ دیکھا ہے اللہ تعالیٰ ان کو صبر عطا فرمائے آمین

    قبل ازیں نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزا بڑھانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی اپیل دائر کردی گئی ہے مدعی مقدمہ شوکت مقدم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں موقف اپنایا کہ مجرم جان محمد اور افتخار کی سزا بھی بڑھانے کی اپیل کی جبکہ شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور نے تین اپیلیں دائر کیں اپیل میں استدعا کی گئی کہ مجرم ظاہر جعفر کے خلاف ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں، ٹرائل کورٹ نے کم سزا دی، مجرموں کی سزا قانون کے مطابق بڑھائی جائے

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں گیارہ ملزمان کے خلاف اپیل دائر کی گئی،گیارہ ملزمان میں سے نو ملزمان کو بری کیا گیا جبکہ دو ملزمان کوکچھ دفعات کے تحت سزا نہیں دی گئی جان محمد اور افتخار کی اپیل الگ ہے،جن دفعات میں انکو سزا نہیں دی گئی انکو مزید سزا دینے کی اپیل کی گئی ہے ،

    قبل ازیں نورمقدم قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے فیصلہ سنایا،عدالت نے شریک ملزمان ظاہر جعفر کے ملازمین جمیل اور افتخار کو دس دس سال قید کی سزا سنائی ،عدالت نے ملزم کے والدین کو بری کر دیا،عدالت نے تھراپی ورکس ملازمین کو بھی بری کر دیا ،کمرہ عدالت میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے ،نورمقدم کے والد شوکت مقدم بھی فیصلہ سننے کے لیے کمرہ عدالت میں موجود تھے کمرہ عدالت میں وکلاء اور میڈیا نمائندگان کی بھی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، عدالت کے باہرپولیس کی بھاری نفری تعینات تھی،جب فیصلہ سنایا گیا تو نور مقدم کا قاتل ظاہر جعفر بھی عدالت میں موجود تھا،

    :کس کوکیوں اورکتنی سزا دی ؟ نور مقدم قتل کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری ،

    نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

    مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

    نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

  • لاہور،بھائی نے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا

    لاہور،بھائی نے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا

    لاہور،بھائی نے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گھریلو جھگڑے پر ایک شخص نے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا،

    واقعہ لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پیش آیا، شاہدرہ تھانے کی حدود عزیز کالونی میں ملزم تنویر اور اسکے بھائی میں میں تلخ کلامی ہونے کے بعد ملزم تنویر نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ملزم کا بھائی محمد فضل اور بھابھی فوزیہ کی موت ہو گئی، ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے

    شاہدرہ کے علاقےعزیز پارک سگیاں روڈ پر بھائی کی فائرنگ سے بھائی اور بھابھی کے جاں بحق ہونے کا معاملہ،سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے نوٹس لے لیا اور ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی، سی سی پی اونے فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا، سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ دہرے قتل کی واردات میں ملوث ملزم تنویر کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں،دونوں بھائیوں کے درمیان کافی عرصہ سے جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا,سینئر پولیس افسران ،فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں،ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جلد گرفتار کر لیں گے،

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

  • دوستوں کے ساتھ ملکر سگی بیٹیوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک باپ گرفتار

    دوستوں کے ساتھ ملکر سگی بیٹیوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک باپ گرفتار

    دوستوں کے ساتھ ملکر سگی بیٹیوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا سفاک باپ گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سگی دو بیٹیوں کے ساتھ گھناؤنا کام کرنے والا سفاک باپ گرفتار کر لیا گیا

    واقعہ بھارت میں پیش آیا، اترپردیش کے ضلع جونپور میں سگے باپ نے اپنی دو کمسن بیٹیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا، والدہ نے تھانے میں اندراج مقدمہ کی درخواست دی تو پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، جونپور کے اے ایس پی شیلندر کمار سنگھ نے واقعہ کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کی ماں نے تھانے میں درخواست دی اور کہا کہ انکا شوہر یعنی بیٹیوں کا باپ ، نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کی اور صرف یہ نہیں بلکہ تین چار اور لوگ بھی اس جرم میں شامل ہیں، وہ بیٹیوں کو نشہ آورچیز کھلا کر بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرتے رہے

    شیلندر کمار کا کہنا تھا کہ جب بیٹیوں کے ساتھ والد کی جانب سے زیادتی کا ماں کو پتہ چلا تو اس نے اپنے شوہر سے بات کی، جس پر شوہر نے خاموش رہنے کی دھمکی دی اور کہا کہ اگر کسی کو بتایا تو سب کو جان سے مار دوں گا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کے ملزم دھیرج پانڈے کو گرفتار کر لیاجبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے، پولیس تحقیقات میں ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے

    پولیس کے مطابق بچیوں کی ماں بیوٹی پارلر چلاتی ہے ، جب وہ گھر میں نہیں ہوتی تھی بیوٹی پارلر کام کے لئے جاتی تھی، اسکی غیر موجودگی میں بیٹیوں کا باپ اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر اپنی ہی بیٹیوں کے ساتھ زیادتی کرتا تھا اور مسلسل ایک مہینہ تک روز ایسے ہی چلتا رہا،پہلے والد نے اکیلے کچھ دن زیادتی کی پھر دوستوں کو بھی ساتھ شامل کر لیا، بیٹیوں نے تنگ آ کر والدہ کو بتایا جس پر والدہ نے مقدمہ درج کروا دیا

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی