Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سابق ضلعی چیئرمین اورضمنی الیکشن میں پی پی 288کا امیدوارلینڈمافیاکاسرغنہ نکلا

    سابق ضلعی چیئرمین اورضمنی الیکشن میں پی پی 288کا امیدوارلینڈمافیاکاسرغنہ نکلا

    ڈیرہ غازیخان۔(ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی کی رپورٹ)سابق ضلعی چیئرمین اورضمنی الیکشن میں پی پی 288کا امیدوارلینڈمافیا ء کاسرغنہ نکلا،محکمہ مال کے سرکاری ریکارڈمیں کانٹ چھانٹ ردوبدل کے بعدتبدیلی آگئی ،عبدالقادرکھوسہ زمین اورپٹرول پمپ کے مالک بن گئے اوراب پٹرول پمپ گراکروہاں پرایک غیرقانونی کمرشل سنٹربنایاجارہاہے۔اے ڈی سی آر احمدحسن رانجھانے بروکربن کرلینڈمافیاء سے ملکر کئی کروڑوں کی پراپرٹی پرکروڑوں روپے بروکری کے مدمیں کمالئے،ذرائع کاکہناہے کہ اے ڈی سی آر احمدحسن رانجھاضمنی الیکشن پر اثراندازہونے لگا،سردارعبدالقادرکھوسہ سے یارانہ نبھاتے ہوئے پٹواریوں کے ذریعے پری پول دھاندلی کے خفیہ احکامات جاری کردئے،

    باغی ٹی وی تفصیلات کے مطابق سابق ضلعی چیئرمین اورضمنی الیکشن میں پی پی 288سے حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوارسردارعبدالقادرکھوسہ نے ڈیرہ غازی خان میں فیاض لنڈ،حبیب لنڈاور اے ڈی سی آر احمدحسن رانجھااور مالک رقبہ سے سازبازہوکربیچی ہوئی زمین کاسابقہ انتقال خارج کرایااورکروڑوں روپے کی جائیدادلینڈمافیاء فیاض لنڈ،حبیب لنڈاورسابق ضلعی چیئرمین اورشرافت کاپیکرسمجھے جانے والے ممبرقومی اسمبلی سردارامجدفاروق کھوسہ کے بیٹے امیدوار ضمنی الیکشن پی پی 288سردار عبدالقادرکھوسہ ودیگرنے اپنے نام کرالی۔اس انتقال میں بی ایم پی کاایک حاضرسروس رسالداروقارعزیز بطورگواہ ہے جو کہ مبینہ طورپرفیاض لنڈکاحصہ دارہے اوربیشتروقت فیاض لنڈ کے دفترمیں گذارتاہے اورہرسودے میں اپناحصہ وصول کرتاہے۔۔

    ذرائع کاکہناہے کہ ان تمام رجسٹری انتقالات میں سرکاری فیس میں بھی ردوبدل کیاگیااورقواعدضوابط کوبالائے طاق رکھتے ہوئے سرکاری فیس انتہائی کم بنائی گئی۔ٹیکس اورسرکاری فیسوں کے مدمیں سابق ضلعی چیئرمین امیدوارپی پی 288سردارعبدالقادرکھوسہ ،اے ڈی سی آراحمدحسن رانجھااور تحصیلدار/سب رجسٹرارمہرمحمدشمعون کے ٹرائیکانے قومی خزانے کولاکھوں روپے کاٹیکہ لگایااوراپنی جیبیں بھریں۔ذرائع کابتاناہے کہ اس ساری ڈیل میں پٹواری موضع کلیم کامران کواے ڈی سی آراحمدحسن رانجھا نے اپنے دفتربلاکرثبوت ملکیت کے گوشوارے اوررجسٹری برانچ میں مہرشمعون کی نگرانی میں رجسٹریاں پاس کروائیں یاد رہے کے اس رقبہ کو عدالت جناب محمد آصف ہنجرا کے حکم پر بمقدمہ نمبر 413/15 محمد شریف کے حق میں ڈگری ہوچکا ہے اور کیس اب بھی عدالت میں چل رہا ہے ۔مگر محکمہ مال کے افسران نے عدالتی حکم کی پروانہ کرتے ہو ے رجسٹریاں پاس کردیں ،آپ کویہ بھی بتاتے چلیں کہ جعلسازی کے ذریعے پرت پٹوار اور پرت سرکار میں کٹنگ کرکے رقبہ فروخت کرنے پر پٹورای کلیم کامران کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک مقدمہ درج ہوا،جس پرپٹواری موصوف نے ہائیکورٹ ملتان بنچ سے ضمانت قبل ازگرفتاری کرالی تھی جسے ملتان ہائی کورٹ بینچ سے ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پر سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر انٹی کرپشن ملک مجید نے اسے موقع پر گرفتار کر لیا ہے ۔

     

    تحصیلدار/سب رجسٹرارمہرمحمدشمعون نے نہ تو موقع دیکھنا بھی گوراہ نہ کیا کیونکہ اسکی آنکھوں پر نوٹوں کی پٹی بندھی ہوئی تھی ۔ لیکن ہمیشہ سے چورکہیں نہ کہیں غلطی کرجاتاہے اپنے ثبوت چھوڑجاتاہے تواسی طرح اس ٹرئیکاسے بھی ایک غلطی ہوگئی موقع پرموجودکھاتہ نمبر332پرایک پٹرول پمپ جوکہ اٹک کمپنی کااحمدپٹرولیم سروس ہے ،اس کاکسی رجسٹری یاریکارڈ میں کہیں بھی اندراج نہ کیا گیاہے بلکہ کمرشل رقبے کوزرعی اور کچھ رقبہ جو2448 مربع فٹ کمرشل درج کیاگیاہے ،جب کے باقی جگہ کوخالی کیا جارہا ہے ،پٹرول پمپ کی ٹرانسفرفیس ،پراپرٹی ٹیکس اورگورنمنٹ کے دیگر ٹیکسزکرپشن کرتے ہوئے بچائے گئے جس سے قومی خزانے کودانستہ طورپرنقصان پہنچایاگیا۔موقع پرموجوداحمدپٹرولیم کے سائن بورڈ ہٹاکرکھوسہ پٹرولیم کے سائن بورڈلگادئے گئے ہیں جبکہ اب تک تمام ریکارڈ میں احمدپٹرولیم ہی ہے جوکہ احمدہارون کے ہی نام پرہے۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اس موقع پرموجودکمرشل مارکیٹ کوگرایا گیا اور اب پیٹرول پمپ کوبھی گرایا جارہا ہے تاکہ ا س جگہ پر الحسیب کمرشل سنٹر بنایا جاسکے جس کا پینا فلیکس بھی لگا دیا گیاھے،جبکہ انتقالات ورجسٹری میں اس کمرشل رقبے کوزرعی رقبہ بلکہ کمرشل رقبے کوزرعی اورکچھ رقبہ جو2448 مربع فٹ کمرشل درج کیاگیاہے جب کہ باقی جگہ کوخالی کیا جارہا ہے ظاہرکیاگیاہے۔حالانکہ ظاہرکیاگیازرعی رقبہ گیدڑوالابائی پاس پرملتان روڈ اورتونسہ روڈ دومین شاہراہوں پرموجود ہے جوکسی بھی عقل کے اندھے کوبھی صاف دکھائی دیتاہے یہ کمرشل رقبہ ہے لیکن اے ڈی سی آراحمدحسن رانجھا اورتحصیلدار/سب رجسٹرارمہرمحمدشمعون کودکھائی نہ دیااورنوٹوں کی چمک کے آگے مجبورہوکراپنی آنکھیں بندکرلیں اورقانونی تقاضوںکوپامال کرتے ہوئے حکومت کوکروڑوں روپے کے ریونیوسے محروم کردیا۔مزیدبراںایک ہی دن میں رجسٹری کاپراسس مکمل کیاگیا،پرت پٹوار،پرت سرکاراورپرت سائل جاری کئے گئے۔طے شدہ منصوبہ کے مطابق احمدحسن رانجھانے اپنے فیصلہ میں سابقہ انتقال جوکہ خادم وغیرہ کے نام ہوا تھاودیگرجملہ انتقالات خارج کردئے کیونکہ پرت سرکارمیں ردوبدل ثابت ہوگئی تھی جس کابہانہ بناکریہ کھیل کھیلاگیا جس کے سب سے بڑے بینیفیشری سابق ضلعی چیئرمین امیدوار حلقہ پی پی 288 سردارعبدالقادرکھوسہ اس کے لینڈمافیاء کے شریک کارفیاض لنڈ،حبیب لنڈاوراس ڈیل کے اہم بروکراے ڈی سی آراحمدحسن رانجھانے کروڑوں روپے کافائدہ اٹھایا۔

    یاد رہے کہ محکمہ مال کے سرکاری ریکارڈمیں کانٹ چھانٹ ر دوبدل کرنے پر سابق پٹواری آصف قریشی کو اس جرم کی پاداش میں نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے تھے جو بعد میں محکمہ کے افیسران سے ساز باز کرکے بحال ہوگیا تھا اور اب دوبار اسی موضع میںتقرری کی کوشش میں ہے ،اہل شہر سیاسی اور سماجی حلقوں نے محکمہ مال میں اس طرح کی غیر قانونی کام کرنے والے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کمشنر ڈیرہ غازیخان اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے کارروائی کامطالبہ کیا ہے اور رجسٹریاں کینسل کرنے اور سرکاری فیس میں کی گئی لوٹ مار کانوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

    دوسری طرف ذرائع کاکہناہے کہ اے ڈی سی آر احمدحسن رانجھاضمنی الیکشن پر اثراندازہونے لگاہے جس نے سردارعبدالقادرکھوسہ سے یارانہ نبھاتے ہوئے پٹواریوں کے ذریعے پری پول دھاندلی کے خفیہ احکامات جاری کردئے ہیں،عوام وسماجی حلقوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے اے ڈی سی آرکی خفیہ مانیٹرنگ کرکے اس کے خلاف نوٹس لیکر قبل از وقت نوٹس لیکراس ضمنی الیکشن میں مبینہ طورپر ہونے والی دھاندلی کوروکاجائے ۔

  • 19 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    19 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    راولپنڈی: پنجاب میں بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی ،پولیس نے 19 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں ملزم گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ تھانہ ریس کورس کے علاقے میں میں پیش آیا پولیس کے مطابق نجی انسٹیوٹ میں لیب ٹیکنیشن کا ڈپلومہ کرنے والی کہوٹہ کی رہائشی طالبہ نے بتایا کہ راولپنڈی صدر کی نجی لیبارٹری میں نوکری کرتی رہی ہوں جہاں فیصل فاروق بھی کام کرتا تھا پھر میں گاؤں چلی گئی لیکن اب پیپرز دینے کی وجہ سے اپنی خالہ کے گھر رتہ امرال میں مقیم ہوں۔

    مدرسے کے طالب علم سے نازیبا حرکات کرنے والا استاد گرفتار

    پولسی کے مطابق طالبہ کا کہنا تھا کہ فیصل فاروق سے اپنا اسٹوڈنٹ کارڈ لینے لیبارٹری گئی تو ملزم نے کہا کارڈ اس کی رہائش گاہ پر پڑا ہے، اس کے ساتھ وہاں گئی تو اس نے ادھر زیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل پراسیس کراویا جا رہا ہے، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں کروا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

    قبل ازیں پنجاب کے شہر پاکپتن میں سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی ترجمان پاکپتن پولیس کا کہنا تھا کہ 7 سالہ بچی سےزیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے، ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔تھانہ ڈلوریام پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم مختار عرف تارا کو گرفتار کر لیا تھا-

    سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

  • کراچی: نظارت خانےمیں آتشزدگی،500 سے زائد موٹر سائیکلیں، بس، رکشے اور گاڑیاں جل گئیں

    کراچی: نظارت خانےمیں آتشزدگی،500 سے زائد موٹر سائیکلیں، بس، رکشے اور گاڑیاں جل گئیں

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے عزیز بھٹی پارک کے عقب میں خوفناک آتشزدگی میں کیس پراپرٹیز کی 500 سے زائد موٹر سائیکلیں، بس، رکشے اور گاڑیاں جل کر خاک ہو گئیں۔

    باغی ٹی وی : فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گلشن اقبال عزیز بھٹی پارک کے قریب جھاڑیوں میں لگی آگ دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور اس نے نظارت میں موجود گاڑیوں کو بھی لپٹ میں لے لیا ۔

    پاکستانی فوجی وفد کا چین کا دورہ، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار

    حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور آگ کو قریب موجود فلیٹوں تک نہیں پہنچنے دیا نظارت میں آتشزدگی کے باعث 500 سے زائد موٹر سائیکلیں، 6 بسیں ، دو رکشے اور 6 سے7 گاڑیاں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی ہیں۔

    ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزارسے تجاوز

    فائر برگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، پہلی کوشش تھی کہ آگ سے قریب موجود فلیٹوں کو محفوظ رکھا جائے جس میں کامیاب رہے گاڑیوں کے ٹائر جلنے کے باعث دھواں زیادہ اٹھا

    ایچی سن کالج کے سابق پرنسپل شمیم سیف اللہ خان انتقال کر گئے

    واضح رہے کہ نظارت وہ جگہ ہوتی ہے جہاں کیس پراپرٹیز کا سامان مثلاً موٹر سائیکل، بس، ٹرک، گاڑیاں اور رکشے اور دیگر سامان لا کر رکھا جاتا ہے اور بوقت ضرورت اسے عدالت میں پیش کیا جاتا ہے۔

  • چوری کے ساتھ قتل کرنے والا ملزم گرفتار،

    چوری کے ساتھ قتل کرنے والا ملزم گرفتار،

    چوری کے ساتھ قتل کرنے والا ملزم گرفتار،

    باغی ٹی وی : پولیس کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں میں چند دن پہلے ایک جرم کا کا واقعہ پیش آیا ۔سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں نا معلوم فرد گھس گیا ۔اور پھر اس گھر میں رہنے والی خاتون جس کی عمر 60 سال کے قریب تھی ۔اس کا گلہ دبا دیا ۔اور اسی دوران یہ خاتون جان کی بازی ہار گئی ۔اس خاتون کو قتل کرنے بعد اس ملزم نے موقعے سے بھرپور فائدہ اٹھا کر گھر کی قیمتی سامان لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔
    اس کے بعد جب پولیس کو اس واقعے سے اگاہ کیا گیا تو پولیس نے تو پولیس نے اس سارے واقعے کا مقدمہ قتل اور چوری کی دفعات کے ساتھ درج کر لیا تھا ۔
    مزید تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ جب خاتون کے قتل کی اطلاع ملی تو تب ہی ملزم کو گرفتار کر لیا تھا ۔ملزم کی گرفتاری علاقہ سرجانی ٹاؤن میں ہوئی تھی ۔

    مزید یہ کہ ملزم فرار ہونے کے بعد چوری کا جنریٹر فروخت کر رہا تھا ۔پولیس تو پہلے سے ہی تفتیش میں مصروف تھی ۔پولیس نے ملزم کو دیکھ کر جو کہ جنریٹر بیچنے میں مصروف تھا ۔پولیس نے تفتیش کی تو پتا چلا کہ یہ ہی وه ملزم ہے جس نے خاتون کو قتل کیا تھا ۔اور پھر گھر سے فریج اور جنریٹر لے کر فرار ہو گیا تھا ۔ پولیس نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوۓ ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ملزم کا نام ارشد علی تھا ۔پولیس نے اس سے جنریٹر واپس لے لیا تھا ۔
    جب پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش کی تو ملزم یہ ماننے پر مجبور ہو گیا کہ قتل اس کے ہاتھوں ہی ہوا تھا ۔اس نے قتل اسلئیے کیا تھا کیونکہ جب میں جنریٹر چوری کر رہا تھا تو تب اس خاتون کی نظر میرے پر پر گئی ۔مجھے کچھ بھی سمجھ نہیں آئی تو میں نے خاتون کا گلہ ہی دبا کر اسے جان سے مار ڈالا ۔پھر اس کے بعد مجھے گھر کی جو بھی قیمتی چیز ملی میں نے اٹھا لی اور فرار ہو گیا ۔

  • سگے بھائی کو قتل کرنیوالا ملزم  بیوی سمیت گرفتار

    سگے بھائی کو قتل کرنیوالا ملزم بیوی سمیت گرفتار

    سگے بھائی کو قتل کرنیوالا ملزم بیوی سمیت گرفتار

    قائم مقام ایس پی انویسٹی گیشن سٹی رضا تنویر نے کہا ہے کہ اندھے قتل اور قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتارکر لیا گیا، پولیس نے ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کر لیا

    انویسٹی گیشن پولیس شاہدرہ نے شہری کے اندھے قتل کی سنگین واردات میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا،ملزم دانش مسیح نے شہری اشفاق کو سر میں ہتھوڑے کے وار کر کے قتل کر دیا تھاملزم نے مقتول کی نقدی ہتھیانے کے لیے رات کے وقت پلاٹ میں قتل کیا،مقتول اشفاق کباڑ کا کام کرتا تھا اور وہی سوتا تھا،ملزم قتل کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا، ملزم دانش مسیح کو گرفتار کر کے آلہ قتل ہتھوڑا قبضہ میں لے لیا گیا

    قبل ازیں صدر ڈویژن میں موٹر سائیکل چور گینگز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں اے ایس پی چوہنگ عبداللہ احسان کی سربراہی میں ستوکتلہ پولیس نے کارروائی کی اور 2رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں بلال عرف بلا اور کاشف عرف کاشی شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 8موٹر سائیکل برآمد کر لئے، ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کرکے فروخت کرتے تھے ملزمان کو مزید تحقیقات کے لیے AVSLونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    انویسٹی گیشن پولیس اکبری گیٹ نے سگے بھائی کو قتل کرنیوالے ملزم کو بیوی سمیت گرفتار کر لیا ملزم علی عباس نے بیوی رابعہ کے مشورے سے اپنے بھائی ہارون رشید کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھاملزم علی عباس کا مقتول کے ساتھ جائیداد کی وجہ سے لڑائی جھگڑا رہتا تھا،ملزم اور مقتول سمیت تینوں بھائی اکھٹے 3منزلہ مکان کے پوشنز میں رہتے تھے،

  • لاہور، دن دہاڑے لینڈ کروزر پر گولیاں چل گئیں، دو افراد کی موت

    لاہور، دن دہاڑے لینڈ کروزر پر گولیاں چل گئیں، دو افراد کی موت

    لاہور، دن دہاڑے لینڈ کروزر پر گولیاں چل گئیں، دو افراد کی موت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں دن دہاڑے گولیاں چل گئیں، گاڑی میں سوار دو افراد کو قتل کر دیا گیا،

    سندر کے علاقہ سکھ چین گارڑن کے قریب ملتان روڈ پر نامعلوم افراد نے لینڈ کروزر میں سوار دو افراد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی لینڈ کروزر میں سوار دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے قتل ہونے والے ایک شخص کی شناخت مزمل مصطفیٰ ولد طارق کے نام سے ہوئی یے جو ای ایم ای ہاوسنگ سوسائٹی کا رہائشی تھا دوسرے کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے دونوں مقتولین کی لاشیں ابھی تک گاڑی میں ہی پڑی ہیں

    آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے لاہور میں سندر موہلنوال کے علاقہ میں کار پر فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے، آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں ملزمان کو گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی ۔

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

  • بیرون ملک سے آئے شہری کو پولیس اہلکاروں نے ہی اغوا کر کے تاوان لے لیا

    بیرون ملک سے آئے شہری کو پولیس اہلکاروں نے ہی اغوا کر کے تاوان لے لیا

    بیرون ملک سے آئے شہری کو پولیس اہلکاروں نے ہی اغوا کر کے تاوان لے لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے پولیس کی جانب سے شہریوں کو اغوا کے بعد تاوان لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے، کاہنہ میں 4 اہلکاروں نے دبئی پلٹ شہری کو اغوا کر کے دو لاکھ تاوان لے لیا ۔اے ایس آئی بشارت سمیت تین اہلکاروں نے پرائیوٹ شہری مقصود کے ساتھ مل کر یہ واردات کی پولیس اہلکار دبئی پلٹ اسد کو گرین ٹاؤن سے اغوا کر کے نا معلوم جگہ پر لے گئے پولیس اہلکاروں نے شہری سے دو لاکھ لے کر اسے چھوڑا ۔اہلکار وں بشارت ،رزاق ،اختر اور امین کے خلاف اغوا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ دو ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا تین کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں، واقعہ کا مقدمہ شہری کی مدعیت میں نوجون کو درج کیا گیا ہے، مقدمہ پولیس اہلکار کی جانب سے ہی درج کیا گیا ہے

    شہری نے مطالبہ کیا ہے کہ ان پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے اور مجھے انصاف دلوایا جائے، پنجاب پولیس کا یہ حال ہو چکا ہے کہ شہریوں کو تحفظ دینے کی بجائے خود لوٹ مار کر رہی ہے اور شہریوں کو اغوا کر کے تاوان لے رہی ہے، ایسے میں عوام کس کے پاس جائے اور کس سے تحفظ مانگے

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

  • مدرسے کے طالب علم سے نازیبا حرکات کرنے والا استاد گرفتار

    مدرسے کے طالب علم سے نازیبا حرکات کرنے والا استاد گرفتار

    لاہور میں مدرسے کے طالب علم سے نازیبا حرکات کرنے والا استاد گرفتار-

    باغی ٹی وی : پنجاب میں بچوں اور خواتین سے جنسی تشدد کے واقعات میں کمی نہ آ سکی پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں مدرسے کے طالب علم سے نا زیبا حرکات کرنے والے استاد کو گرفتار کر لیا گیا-

    سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

    پولیس کے مطابق 15 پرکال موصول ہونے کے بعد غازی آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مدرسے کے طالب علم سے نازیبا حرکات کرنے والے مدرسے کے استاد کو گرفتارکرلیا۔

    ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا ہے کہ ملزم قاری حیات نے مدرسے میں زیرتعلیم 13سالہ بچے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں تھی۔ اطلاع ملنے پربچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا گیا۔

    ایس پی کینٹ کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کے جنسی استحصال میں ملوث عناصرکوسخت سزا دلوائی جائے گی۔

    اے این ایف کی بڑی کاروائی ،100 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی

     

    قبل ازیں لاہور کے علاقہ کاہنہ میں دو بہن بھائی سکول جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، درج مقدمے کے مطابق گلشن منیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی محمد آصف شہزاد کی تیرہ سالہ بیٹی نور اور 12 سالہ بیٹا حماد رحمت پارک سکول کے لئے گھر سے نکلے، لیکن واپس نہ آئے، گھر والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کیا لیکن نہیں ملے، کاہنہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے بچوں کی تلاش شروع کر دی ہے-

    دوسری جانب پنجاب کے شہر پاکپتن میں سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ترجمان پاکپتن پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے، ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان نےوقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔تھانہ ڈلوریام پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم مختار عرف تارا کو گرفتار کر لیا۔

    امریکا: سپریم کورٹ کے جج کو قتل کرنے کی نیت سے آنیوالا مسلح شخص گرفتار

  • عامر لیاقت کی موت کے ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ کیلئے شہری تھانے پہنچ گیا

    عامر لیاقت کی موت کے ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ کیلئے شہری تھانے پہنچ گیا

    عامر لیاقت کی موت کے ذمہ داروں کیخلاف مقدمہ کیلئے شہری تھانے پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن اسمبلی عامر لیاقت کی گزشتہ روز تدفین کر دی گئی، نماز جنازہ انکے بیٹے نے پڑھایا تا ہم اب کراچی کے ایک شہری نے عامر لیاقت کی موت کے بعد اندراج مقدمہ کی درخوست دے دی،

    کراچی کے شہری حاجی لیاقت نے تھانہ بریگیڈ میں درخواست جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خداداد کالونی کا رہائشی ہوں اور یوسی 11 سے مہاجر قومی موومنٹ کی جانب سے چیئرمین کا امیدوار ہوں ، نو جون کو اپنے گھر میں موجود تھا کہ واٹس ایپ دیکھا جس میں عامر لیاقت جو میرے حلقے کے ایم این اے تھے کی موت کی اطلاع ملی میں فوری عامر لیاقت کے گھر کی جانب گیا، تو پتہ چلا کہ عامر لیاقت کو ایمبولینس پر ہسپتال لے جایا گیا ہے اور ہسپتال والوں نے عامرلیاقت کی موت کی تصدیق کر دی ہے،

    حاجی لیاقت نے درخواست میں مزید کہا کہ عامر لیاقت کی موت گھر میں جنریٹر کا دھواں بھرجانے سے ہوئی کے الیکڑک کی جانب سے 12 گھنٹے علاقے میں لوڈ شیڈنگ کی جارہی تھی اسی لوڈ شیڈنگ نے ایم این اے عامر لیاقت حسین کی جان لی کے الیکڑک کے مالک اور جی ایم بہادر آباد زون ٹیپو سلطان روڈ اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا جائےعامر لیاقت حسین کے قتل کا مقدمہ درج کیا جائے اور دوسرے شہریوں کو قتل سے بچایا جائے

    عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

    عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم

    تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ہیں

    اناللہ واناالیہ راجعون، ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کر گئے ،آخر وجہ کیا بنی ؟

    عامر لیاقت نے دانیہ سے صلح کیلئے پیغام بھجوایا تھا۔جنازے میں شرکت کریں گے۔ ساس

    پولیس نےرکن قومی اسمبلی (ایم این اے) اورمشہور ٹیلی ویژن میزبان عامر لیاقت حسین کی موت کی تحقیقات شروع کردی

  • سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

    سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

    سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں بچوں اور خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    پنجاب کے شہر پاکپتن میں سات سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ترجمان پاکپتن پولیس کے مطابق 7 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا درندہ صفت ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے، ڈی پی او پاکپتن نصیب اللہ خان نے وقوعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔تھانہ ڈلوریام پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم مختار عرف تارا کو گرفتار کر لیا۔

    دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ کاہنہ میں دو بہن بھائی سکول جاتے ہوئے لاپتہ ہو گئے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، درج مقدمے کے مطابق گلشن منیر ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی محمد آصف شہزاد کی تیرہ سالہ بیٹے نور اور 12 سالہ بیٹا حماد رحمت پارک سکول کے لئے گھر سے نکلے، لیکن واپس نہ آئے، گھر والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کیا لیکن نہیں ملے، کاہنہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے بچوں کی تلاش شروع کر دی ہے

    قبل ازیں شیراکوٹ ،مسلم ٹاؤن پولیس نے کمیونٹی پالیسنگ کی مثال قائم کر دی شیراکوٹ پولیس کو 35 سالہ امتیاز کے اغواء کی درخواست موصول ہوئی ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے فوری ٹیم تشکیل دی پیرو۔ڈولفن فورس کو الرٹ کیا گیا مساجد اعلانات سوشل میڈیا پر تشہیر کی گئی 35 سالہ امتیاز دو دن سے گھر والوں سے جھگڑا کرکے گھر سے نکلا تھا جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے امتیاز کو تلاش کرکے ورثاء کےحوالے کر دیا گیا

    مسلم ٹاؤن پولیس کو لاوارث بچہ ارسلان گلزار انڈرپاس سے ملا ،بچے کی نشاندہی پر اسکے گھر علی پارک رابطہ کرکے ورثاء کے سپرد کیا گیا 35 سالہ امتیاز اور 10 سالہ ارسلان کے والدین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا ڈھیروں دعائیں دیں ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے شیراکوٹ/مسلم ٹاؤن پولیس کو شاباش دی

    خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

    چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار