Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

    گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار

    گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار
    گجر پورہ پولیس ان ایکشن،بیوی کے قتل میں ملوث سفاک شوہر گرفتارکر لیا گیا

    ایس ایچ او گجر پورہ افضل سندھو کے مطابق گجر پورہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزم احسان کو فوری گرفتار کیا۔مرکزی ملزم احسان نے اپنی بیوی کو گھریلو ناچاقی پر پسٹل سے فائر کر کے قتل کیا تھا احسان کی بیوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئی تھی۔ گجر پورہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مقتولہ خاتون کے والد کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کیا تھا

    مرکزی ملزم احسان سابقہ ریکارڈ یافتہ جس پر ناجائز اسلحہ چوری اور دھمکیوں کے مقدمات درج تھے مرکزی ملزم احسان کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او گجر پورہ اور ان کی ٹیم کو ایس پی سول لائنز کی جانب سے شاباش دی گئی اور کہا گیا کہ سفاک قاتل کو جلد از جلد عبرتناک سزا دلوائی جائے گی

    قبل ازیں جناح ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتارکر لئے گئے، گارڈن ٹاؤن پولیس نے بروقت کاروائی کی اولیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے والے نوجوان پولیس کی گرفت میں آ گئے، متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی ختم کرکے ہوسٹل واپس جا رہی تھی تو دونوں لڑکوں نے چھیڑ خانی سمیت ہراساں کیا ،سکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ،ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز کا کہنا ہے کہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوانے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کریں گے،

    قبل ازیں لاہور کے علاقے گجرپورہ میں شادی سے انکار پر ناکام عاشق نے محبوبہ کے گھر کے باہر جا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا، مقتول کی شناخت افضال بٹ کے طور پر ہوئی، پولیس کے مطابق ملزم نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

    بھارتی فوجی خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر 14 برس تک عزت لوٹتا رہا،مقدمہ درج

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

    گلی کے پانچ بچوں سے بدفعلی کرنیوالا ملزم گرفتار

    مسجد کا خادم گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کر کے فرار

  • کیا اس کورٹ کے کسی جج پر انگلی اٹھائی جا سکتی ہے؟عدالت

    کیا اس کورٹ کے کسی جج پر انگلی اٹھائی جا سکتی ہے؟عدالت

    کیا اس کورٹ کے کسی جج پر انگلی اٹھائی جا سکتی ہے؟عدالت
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیان حلفی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    رانا شمیم وکیل لطیف آفریدی کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اٹارنی جنرل اسپتال میں ہیں، جمعرات تک واپس آ سکیں گے، وکیل لطیف آفریدی نے کہا کہ بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع ہو چکا ہے، رانا شمیم پہلے دن والے اپنے بیان پر قائم ہیں، اصل بیان حلفی سیل کیا ہوا تھا اور اب عدالت کے حکم پر پاکستان لایا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لفافہ سربمہر اسی حالت میں موجود ہے، ہم نے ابھی تک نہیں کھولا، یہ ایک اوپن انکوائری ہے، یہ ہمارا احتساب ہے، بادی النظر میں رانا شمیم نے بغیر شواہد بہت بڑا بیان دیدیا،رانا شمیم نے تاثر دیا کہ ہائیکورٹ کے تمام ججز کمپرومائزڈ ہیں، وکیل لطیف آفریدی نے کہا کہ رانا شمیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیان حلفی لیک نہیں کیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا اس کورٹ کے کسی جج پر انگلی اٹھائی جا سکتی ہے؟ عدالت صحافی سے اس کی خبر کا سورس نہیں پوچھے گی، یہ عدالت بنیادی حقوق کے بہت سے اہم کیسز سن رہی ہے، جو عوامی رائے بنائی جا رہی ہے اسکے کوئی ثبوت ہیں تو پیش کریں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کچھ نہیں ہے تو عوام کا اعتماد عدالت سے ختم نہیں کیا جانا چاہیے، یہ عدالت قانون سے اِدھر اُدھر نہیں جائے گی، کیس کی آئندہ سماعت جمعرات کو رکھ لیتے ہیں، وکیل لطیف آفریدی نے کہا کہ جمعرات کو معذرت کے ساتھ میں نہیں آ سکوں گا، سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے نے عدالت میں کہا کہ اظہار رائے کی آزادی پر توہین عدالت نہیں لگ سکتی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار رائے اہم ترین بنیادی حق ہے، عدالت نے اپنے فیصلوں میں لکھا،آزادی اظہار رائے جب پبلک انٹرسٹ سے متصادم ہو جائے تو صورتحال مختلف ہوتی ہے،

    اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیر عدالت میں پیش ہوئے،ثاقب بشیر نے کہا کہ اس کورٹ کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری ہوئی جس میں تمام کورٹ رپورٹرز کو مشکوک بنا دیا گیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر بھی کہا تھا کہ ہائی کورٹ رپورٹرز انتہائی پروفیشنل ہیں،ایک واقعہ تھا جو عدالت کے نوٹس میں لایا گیا تھا اس حوالے سے درخواست بھی آ گئی ، صرف ایک چینل نے غلط رپورٹ کیا،ناصر زیدی نے کہا کہ ہم اس کورٹ کا بے پناہ احترام کرتے ہیں، آپ یہ تاثر نہ لیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی بہت قربانیاں ہیں، عدالت کو آپ کا بہت احترام ہے، لطیف آفریدی نے کہا کہ ہم وکلا کی بھی قربانیاں ہیں، ہم ناراض بھی ہو جاتے ہیں،سماعت چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کر دی جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس ہائی کورٹ نے چھٹیوں کا کوئی نوٹی فکیشن نہیں کیا، ہم نے گرمیوں کی چھٹیاں بھی نہیں کی تھیں، اب بھی نہیں کر رہے،

    عدالت کا کہنا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 19 دیکھ کر ہی آگے بڑھیں گے جہاں بنیادی حقوق کا معاملہ آئے اظہار رائے کا استثنیٰ ختم ہوجاتا ہے اس عدالت پر عوام کے اعتبار کو توڑنا عوام کے بنیادی حقوق سے جڑا ہے ابھی ہم نے فرد جرم عائد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا یہ اوپن انکوائری ہے اور ہم پر سوالات اٹھائے گئے ہیں ہمیں مطمئن کرپائے کہ توہین عدالت نہیں ہوئی تو کیس ڈسچارج کردیں گے اخبار میں چھپنا ثانوی ہےرانا شمیم مانتے ہیں کہ جو چھپا وہی ہے جو اصلی ہے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 دسمبر تک ملتوی کردی

    عدالتی سماعت کی غلط رپورٹنگ پر ہائی کورٹ رجسٹرار کی پریس ریلیز ، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے رانا شمیم توہین کیس کی سماعت کے دوران معاملہ عدالت کے سامنے اٹھا دیا عدالت نے آج دوران سماعت رجسٹرار ہائی کورٹ کی پریس ریلیز کی وضاحت کردی اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ثاقب بشیر عدالت میں پیش ہوئے، ثاقب بشیر نے کہا کہ اس کورٹ کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری ہوئی جس میں تمام کورٹ رپورٹرز کو مشکوک بنا دیا، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اس کورٹ نے گزشتہ سماعت پر بھی کہا تھا کہ ہائی کورٹ رپورٹرز انتہائی پروفیشنل ہیں،ایک واقعہ تھا جو عدالت کے نوٹس میں لایا گیا اس حوالے سے درخواست بھی آئی ہے، پریس ریلیز میں کسی کا نام نہیں لکھتے اس لیے نہیں لکھا گیا تھا ،وہ صرف نے ایک نے ہی غلط رپورٹ کیا تھا ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ نے انصار عباسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ان کی درخواست میں اس کی نشاندہی کی گئی ہے، چیف جسٹس نے ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر صاحب آپ کو کہنے کی ضرورت نہیں،رانا شمیم کیس کی 13 دسمبر کی سماعت کے بعد ہائی کورٹ رجسٹرار نے پریس ریلیز جاری کی

    آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

    عدالت کی جانب سے سابق جج رانا شمیم کو حلف نامہ جمع کرانے کے حکم میں اہم پیشرفت

    بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

    بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

    بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

    مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

    دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

    جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

    یاد رہے کہ چند دن پہلے ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق جج رانا شمیم، میر شکیل الرحمان، انصار عباسی اور عامر غوری کو الگ الگ شوکاز نوٹس جاری کیے تھے ۔سماعت کے دوران جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا سابق جج رانا شمیم، میر شکیل الرحمان، انصار عباسی، عامر غوری کے خلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین کو 30 نومبر کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا،شوکاز نوٹس میں کہا گیا تھا کہ عدالت آرڈیننس 2003 سیکشن 5 کے تحت مجرمانہ توہین کے ارتکاب پر سزا دے سکتی ہے۔

    عدالت کو مطمئن نہ کیا گیا تو فرد جرم عائد ہوگی،رانا شمیم کو ملا آخری موقع

  • جیت کی خوشی میں فائرنگ سے جیتنے والا جاں بحق،پولیس ان ایکشن

    جیت کی خوشی میں فائرنگ سے جیتنے والا جاں بحق،پولیس ان ایکشن

    جیت کی خوشی میں فائرنگ سے جیتنے والا جاں بحق،پولیس ان ایکشن

    پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے تدارک کے لئے بھر پور مہم چلائی گئی ہے

    ترجمان پشاور پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ مہم کے تحت نامزد امیدواروں کے ساتھ ملاقاتیں کی گئیں اسی طرح سوشل میڈیا پر بھی آگاہی مہم چلائی گئی تاہم ناعاقبت اندیش افراد کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں ہیں ابتدائی طور پر کینٹ ڈویژن سے ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا گیا ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کی شناخت کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے شناخت کے بعد ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی

    شہر کے نواحی علاقہ موسی زئی میں کامیاب امیدوار خود ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اپنی ہی فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہوا ہے فائرنگ سے کسی معصوم کے ساتھ ساتھ آپ کی جان بھی جا سکتی ہے

    واضح رہے کہ بلدیاتی الیکشن کے نتایج کا سلسلہ جاری ہے، خیبر پختونخواہ میں ہونے والے میئرالیکشنز میں پشاور،بنوں اور کوہاٹ میں جے یوآئی آگے ہے، جے یو آئی کے پی میں تبدیلی لے کر آ گئی ہے، پشاور کی سٹی میئرشپ کے لئے جے یو آئی کے امیدوارزبیرعلی آگے اورتحریک انصاف کےرضوان بنگش دوسرے نمبر ہر ہیں

    اب تک 237 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی ف کے زبیر علی 24ہزار 80 ووٹ کے ساتھ آگے ہیں ۔ تحریک انصاف کے رضوان بنگش 21ہزار 148ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔بنوں میں بھی سٹی میئر کے الیکشن میں جے یو آئی ف کو برتری حاصل ہے۔ غیرسرکاری غیرحتمی نتائج کے مطابق ،جےیو آئی کے امیدوار عرفان اللہ 37 ہزار سے زائد ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں۔ پی ٹی آئی کے اقبال جدون 24ہزار ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہیں۔

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

    بلدیاتی الیکشن، پشاور سمیت میئر کی تین سیٹوں میں جے یو آئی آگے

  • کراچی: شیر شاہ کے نجی بینک میں دھماکے کا غیر قانونی تعمیرات،قتل خطا اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج

    کراچی: شیر شاہ کے نجی بینک میں دھماکے کا غیر قانونی تعمیرات،قتل خطا اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج

    کراچی میں شیر شاہ کے نجی بینک میں دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مقدمہ عمارت کے مالکان اور نالے پر غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف قتل خطا اور دیگر الزامات کے تحت سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

    مقدمہ ضلع کیماڑی کے ’سائٹ بی ‘تھانے میں ایف آئی آر نمبر 449/21 ایس ایچ او انسپکٹر زوار حسین کی مدعیت میں درج کی گیا ہے۔

    افغانستان کے معاملے کو انسانی بنیادوں پر دیکھنا ہو گا،افغان عوام ہماری مدد کے منتظر ہیں ،سعودی وزیر…

    پولیس کے مطابق مقدمہ زیر دفعہ 322، 337، 427، 34 کے تحت درج کیا گیا ہے، دفعہ 322 قتل خطا کی ہے جس کے تحت نالے پر غیر قانونی تعمیرات کرنے والے نامزد ہیں، غیر قانونی تعمیرات کرنے والے ہی دفعہ337 کے تحت شہریوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کے ملزم ہیں۔

    کراچی: ایک اور بینک کیش وین لوٹ لی گئی، مسلح ملزمان ڈیڑھ کروڑ سے زائد رقم لے کر…

    تعزیرات پاکستان کی دفعہ 427 کے تحت ان ملزمان پر شہریوں کا مالی نقصان کرنے کا الزام بھی ہے، مدعی مقدمہ کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ دی ہے کہ دھماکا نالے میں قدرتی گیس کے جمع ہونے پر ہوا۔

    کراچی :کوئٹہ دھماکے: وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں کا اظہارافسوس

    پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں بینک انتظامیہ کو مدعی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا مگر چونکہ تحقیقات کے دوران یہ الزامات بینک انتظامیہ پر بھی عائد ہو سکتے ہیں اس لئے ایس ایچ او کو مدعی بنایا گیا ہے، اندراج کے بعد مقدمہ پولیس کے شعبہ تفتیش کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

    کراچی دھماکہ،باغی ٹی وی بیورو آفس کے شیشے ٹوٹ گئے

    واضح رہے کہ واقعہ میں 17 افراد جاں بحق 11 زخمی ہوئے ہیں جبکہ بینک کی عمارت کے انہدام کے علاوہ اس میں دیگر بھاری مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ دھماکے سے باغی ٹی وی کے بیورو آفس کو بھی نقصان پہنچا ہے –

    باغی ٹی وی کراچی کے بیورو چیف ضمیر ملک کا کہنا تھا کہ دفتر کے شیشے ٹوٹے ہیں، ضمیر ملک کا کہنا تھا کہ جہاں دھماکہ ہوا تقریبا تین منٹ قبل میں وہاں سے گزرا اور دفتر کی طرف آیا، دفتر پہنچا تو دھماکہ ہو گیا، ضمیر ملک کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد افرا تفری مچ گئی ، جائے وقوعہ کو پولیس و رینجرز نے سیل کیا ہے،، ضمیر ملک کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے تو کچھ ایسے افراد بھی تھے جو لوٹ مار کے چکر میں تھے، کئی افراد نقدی لوٹ کرفرار بھی ہو چکے تھے، تا ہم بعد میں پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لیا-

  • عالمگیر خان کے والد کے نمازجنازہ کا اعلان ہو گیا

    عالمگیر خان کے والد کے نمازجنازہ کا اعلان ہو گیا

    عالمگیر خان کے والد کے نمازجنازہ کا اعلان ہو گیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خا ن نے کراچی واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی واقعے میں عالمگیر خان کے والد کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا،

    صدر مملکت عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزیر اسد عمر ، ایم پی اے ارسلان تاج ، ایم پی اے عدیل احمد ،ایم پی اے سدرا عمران اور وزیراعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی ایم این اے عالمگیر خان کے والد کی خبر سن کر تعزیت کرنے گھر پہنچ گئے.

    اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عالمگیر خان کے والد کی شہادت پر افسوس ہے عالمگیر خان اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں عالمگیر خان کے والد سمیت تمام جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ابتدائی معلومات ملی ہیں گیس کا دھماکہ تھا ،پاکستان نیوی کے جوان بھی جائے وقوع پر موجود ہیں ،تمام رپورٹ آجائیں اس سے قبل کسی پر الزام تراشی مناسب نہ ہوگی نالوں پر تجاوزات کے معاملے پر سپریم کورٹ نے بھی احکامات دئیے ہیں

    فکس اٹ کے بانی ایم این اے عالمگیر خان کے والد حاجی دلاور خان کی نماز جنازہ کل اتوار کو بعد نماز عصر 4:15 پر جمع مسجد الہدہ بلاک 7 گلشن اقبال میں ادا کی جائے گی۔

    دوسری جانب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کراچی دھماکے میں افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیر اعلی نے دھماکے میں ایم این اے عالمگیر خان کے والد سمیت دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار تعزیت کی ہے، وزیراعلی نے واقعے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا

    ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر اراکین سندھ اسمبلی صداقت حسین اور عباس جعفری نے سول ہسپتال کا دورہ کیا اور شیر شاہ کراچی میں دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی فیملی سے تعزیت کی

    ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ہونے والے دھماکے میں تحریک انصاف کے رہنماء رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد محترم سمیت 16 افراد کی شہادت پر افسردہ ہوں، اللہ تعالیٰ سے شہداء کےبلند درجات اور پسماندگان کےلیے صبرِ جمیل عطاء فرمانے کے لیے دعاگو ہوں۔ اللہ تعالیٰ سب کو اپنی امان میں رکھے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ,رنج اورافسوس ہوا۔ایم این اے عالمگیر خان کے والد سمیت جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی اظہار تعزیت,زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہوں,خداانہیں صبرجمیل عطا فرمائے,

    قبل ازیں کراچی میں نجی بینک میں ہونیوالے پراسرار دھماکے کے نتیجے میں اب تک 15 اموات ہو چکی ہیں، نجی بینک کے علاوہ دیگر قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شیر شاہ واقعے میں 15افراد جاں بحق اور16زخمی ہوئے ہیں،امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ،جلد علاقہ کلیئر ہو جائے گا،سندھ حکومت میں جلد 1122ایمرجنسی سروس شروع کردی جائے گی ،دکھ کی اس گھڑی میں عالمگیر خان کےساتھ ہیں، عالمگیر خان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتا ہوں،2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

    کراچی دھماکہ،باغی ٹی وی بیورو آفس کے شیشے ٹوٹ گئے

    دھماکہ کرنیوالا ایک سائنسدان تھا،گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا تہلکہ خیز انکشاف

    https://login.baaghitv.com/jaanbahaqkarachi-kbaad-quetta-mein-bhi-dhamakaa/

  • خود کو ایجنسی کا نماٸندہ ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا گینگ گرفتار

    خود کو ایجنسی کا نماٸندہ ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا گینگ گرفتار

    سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) خود کو ایجنسی کا نمائندہ ظاہر کرکے گھروں میں گھس کر وارداتیں کرنے والا بین الاضلاعی تین رکنی گینگ گرفتار، 20لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد .

    تفصیلات کے مطابق :
    سرگودھا میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پرسٹی ایریا میں بڑھتی ہوئی راہزنی کی وارداتوں کے پیش نظر ایس ڈی پی او سٹی سرکل محمد عثمان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن عمیر حسن کو خصوصی ٹاسک دیا گیا جنہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دن رات محنت کرکے راہزنی ودیگر وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سرغنہ شجاعت کو اسکے ساتھیوں یاسر اور فراز سمیت گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزمان تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاوہ تھانہ کینٹ، تھانہ ساجد شہید سمیت ضلع روالپنڈی میں بھی متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن، ساجد شہید اور کینٹ کے13 مقدمات میں 20لاکھ روپے سے زائد کا ما ل مسروقہ برآمد کیا گیا ہے۔

    اس سلسلہ میں ایس ڈی پی اوسٹی سرکل محمد عثمان نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرفتارملزمان پوش ایریا میں گھومتے پھر تے اورکھلادروازہ دیکھ کر گھر میں گھس کر اورخود کو کسی ایجنسی یا ایف بی آر کا اہلکار ظاہر کرکے واردات کرتے تھے۔ ڈی ایس پی سٹی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور سرگودھاپولیس اپنی اس ذمہ داری سے پوری طرح آگاہ ہے اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہے مزید گینگز کی گرفتاری پر کام جاری ہے جرائم پیشہ افراد کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دے جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرگودھا کو کرائم فری بنانا اولین ترجیح ہے اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن اور انکی ٹیم کو انعام وتعریفی سرٹیفکیٹ دینے کیلئے افسران بالا کو سفارش کی جائیگی۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

  • کراچی، کوئٹہ کے بعد تربت میں بھی دھماکہ

    کراچی، کوئٹہ کے بعد تربت میں بھی دھماکہ

    کراچی، کوئٹہ کے بعد تربت میں بھی دھماکہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی،بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے بعد تربت میں بھی دھماکے کی اطلاعات ہیں،

    تربت کے پارک ہوٹل کے نزدیک ایف سی ناکہ کے قریب دھماکہ ہوا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا ہے جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جائے وقوعہ پر بھاری نفری پہنچ گئی ہے اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے

    قبل ازیں کوئٹہ کے قندرہاری بازار کے قریب دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی ،ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہو گئی ہیں ،پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ کم از کم دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    پولیس نے جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے،ایف سی کے اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، اطلاعات کے مطابق میزان چوک کے نزدیک بخاری سنٹر میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پارکنگ میں کھڑی معتدد گاڑیاں بھی شدید متاثرہوئی ہیں

    پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیم نے بھی جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور شواہد جمع کئے،،ایم ایس سول ہسپتال کوٸٹہ ڈاکٹر جاوید اخترکا کہنا ہے کہ قندھاری بازار کوٸٹہ بم دھماکے کے 5 زخمیوں کو بہتر اور فوری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تمام زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ،تمام سرجنز،  انستیھیسیا ڈاکٹرز،  طبی اسٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر طلب کرکے بلا تاخیر طبی ریلیف فراہم کی جا رہی ھے

    قندھاری بازار بم دھماکہ میں زخمی ہونیوالوں میں 1. نواب خان ولد باز محمد2.زرک شاہ دختر عبیداللہ3.تجلہ دختر عبیداللہ
    4.محمد صاٸم ولد عبیداللہ5.نامعلوم خاتون چسمل ہیزن جبکہ قندھاری بازار بم دھماکہ میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے جس کی شناخت 1. سید ندا محمد ولد سید حاجی محمد کے طور پر ہوئی ہے

    ۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئیٹہ بم دھماکے کی مزمت کی ہے اوروزیراعلئ نے دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکیا ہے، ۔وزیراعلی نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی اور کہا کہ دہشت گرد عناصر امن کے دشمن ۔ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا عوام کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی زمہ داری ہے

    قبل ازیں کراچی میں نجی بینک میں ہونیوالے پراسرار دھماکے کے نتیجے میں اب تک 15 اموات ہو چکی ہیں، نجی بینک کے علاوہ دیگر قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شیر شاہ واقعے میں 15افراد جاں بحق اور16زخمی ہوئے ہیں،امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے ،جلد علاقہ کلیئر ہو جائے گا،سندھ حکومت میں جلد 1122ایمرجنسی سروس شروع کردی جائے گی،دکھ کی اس گھڑی میں عالمگیر خان کےساتھ ہیں، عالمگیر خان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتا ہوں،2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

    کراچی دھماکہ،باغی ٹی وی بیورو آفس کے شیشے ٹوٹ گئے

    دھماکہ کرنیوالا ایک سائنسدان تھا،گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا تہلکہ خیز انکشاف

  • دھماکہ کرنیوالا ایک سائنسدان تھا،گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا تہلکہ خیز انکشاف

    دھماکہ کرنیوالا ایک سائنسدان تھا،گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا تہلکہ خیز انکشاف

    دھماکہ کرنیوالا ایک سائنسدان تھا،گرفتار کر لیا ہے، پولیس کا تہلکہ خیز انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو دھماکہ کرنے میں ملوث ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص سائنسدان ہے اور اس نے دھماکہ کیا، واقعہ دہلی کا ہے، دہلی میں نو دسمبر کو مقامی عدالت کے اندر دھماکہ ہوا تھا پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا اور ایک ملزم بھوشن کٹاریا کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابق بھوشن کٹاریا نے ہی کورٹ نمبر 102 میں بم رکھا تھا، ملزم ایک وکیل کو مارنا چاہتا تھا اسلئے ملزم نے دھماکہ کیا، دہلی پولیس سپیشل سیل کو دوران تحقیقات کئی ثبوت ملے جس کے بعد اس سائنسدان کو گرفتار کیا گیا ہے

    بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی عدالت میں دھماکہ کرنے کے جرم میں اکیلا سائنسدان ہی شامل ہے، دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ نے پریس کانفرنس کی اور میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کے بعد متعدد ٹیمیں الگ الگ زاویوں سے تحقیقات کر رہی تھیں کہ عدالت کے اندر کیسے دھماکہ ہوا،بم عدالت کے اندر کیسے پہنچا، تحقیقات کے دوران 1000 سے زائد گاڑیوں کی شناخت کی گئی، جس اس دن عدالت آئی تھیں، جس بیگ میں بم لے کر عدالت جایا گیا اس بیگ پر ایک کمپنی کا لوگو تھا، وہ کمپنی ببمئی کی جبکہ دہلی میں اسکا ذیلی دفتر بھی ہے، تحقیقاتی اداروں نے اس بات کی بھی تحقیقات کیں کہ اس کمپنی کا بیگ کون کون استعمال کرتا ہے اور کس کس کو دیا جاتا ہے ، بیگ سے کچھ فائل اور کورٹ کے پیپر بھی برآمد ہوئےیہ فائل کہاں بنی، کون بیچتا اور بناتا ہے،اس کی بھی تحقیقات کی گئی

    پولیس افسران کا کہنا تھا کہ سائنسدان بھوشن کٹاریا کو جمعہ کو گرفتار کیا گیا ہے اسکے گھر کی بھی تلاشی لی گئی ہے اور کئی ایسے ثبوت ملے ہین جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دھماکہ اسی نے کیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ عدالت کے اندر بیگ لے جانے والا شخص کٹاریا ہی تھا جو دو بیگ لے کر گیا، ایک عدالت کے اندر چھوڑ دیا جبکہ دوسرا واپس لے آیا، ۔ جمعہ کو بھارت بھوشن کٹاریا کو گرفتار کیا گیا جو سائنسداں ہیں۔ ان کے گھر کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران کئی ایسے سامان ملے جن کا اس دھماکہ سے لنک جڑتا ہے۔

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

    کراچی دھماکہ،باغی ٹی وی بیورو آفس کے شیشے ٹوٹ گئے

  • کراچی دھماکہ،باغی ٹی وی بیورو آفس کے شیشے ٹوٹ گئے

    کراچی دھماکہ،باغی ٹی وی بیورو آفس کے شیشے ٹوٹ گئے

    کراچی دھماکہ،باغی ٹی وی بیورو آفس کے شیشے ٹوٹ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں دھماکے سے باغی ٹی وی کے بیورو آفس کو بھی نقصان پہنچا ہے

    دھماکہ غنی چورنگی پر حبیب بینک میں ہوا، باغی ٹی وی کا بیورو آفس بھی غنی چورنگی کے قریب ہے، باغی ٹی وی کے دفتر کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں، دھماکے کی آواز اتنی زوردار تھی کہ باغی ٹی وی آفس تک آواز سنائی دی اور دفتر میں ایسے لگا جیسے زلزلہ آیا ہو

    باغی ٹی وی کراچی کے بیورو چیف ضمیر ملک کا کہنا ہے کہ دفتر کے شیشے ٹوٹے ہیں، ضمیر ملک کا کہنا تھا کہ جہاں دھماکہ ہوا تقریبا تین منٹ قبل میں وہاں سے گزرا اور دفتر کی طرف آیا، دفتر پہنچا تو دھماکہ ہو گیا، ضمیر ملک کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد افرا تفری مچ گئی ، جائے وقوعہ کو پولیس و رینجرز نے سیل کیا ہے،، ضمیر ملک کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے تو کچھ ایسے افراد بھی تھے جو لوٹ مار کے چکر میں تھے، کئی افراد نقدی لوٹ کرفرار بھی ہو چکے تھے، تا ہم بعد میں پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لیا

    باغی ٹی وی آفس میں کام کرنے والے عملے نے دھماکے کے بعد مختصر بریک کے بعد دوبارہ کام کا آغاز کر دیا ہے

    نجی بینک میں ہونیوالے پراسرار دھماکے کے نتیجے میں اب تک 15 اموات ہو چکی ہیں، نجی بینک کے علاوہ دیگر قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ شیر شاہ واقعے میں 15افراد جاں بحق اور16زخمی ہوئے ہیں،امدادی کاموں کاسلسلہ جاری ہے ،جلد علاقہ کلیئر ہوجائے گا،سندھ حکومت میں جلد 1122ایمرجنسی سروس شروع کردی جائے گی،دکھ کی اس گھڑی میں عالمگیر خان کےساتھ ہیں، عالمگیر خان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتا ہوں،2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے شیر شاہ میں زیرزمین سیوریج کے بندنالے میں دھماکے سے نجی بینک کی عمارت کی تباہی اور اطراف کی عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان، 11 افراد کے جاں بحق ہونے پر بے حد دکھ اور افسوس ہے۔متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔ واقعے کے محرکات کا پتہ چلایا جائے اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات دی جائیں۔ اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین

    شیرشاہ دھماکے کے واقعے کے حوالے سے کے ایم سی کیماڑی کے حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نالے میں دھماکا کیمیکل پانی کی گیس بھرنے سے ہوا ہے، اور اس نالے میں سائٹ ایریا کی فیکٹریوں سے کیمیکل والا پانی گرتا ہے حکام کے مطابق 14 فٹ کا یہ نالہ سائٹ ایسوسی ایشن کی حدود میں آتا ہے شیرشاہ نالے کی گزشتہ کئی سال سے صفائی نہیں ہوئی جب کہ نالے کی صفائی سائٹ ایسوسی ایشن ہی کی ذمے داری ہے 20 کلو میٹر طویل اور چودہ فٹ چوڑا یہ نالہ لیاری ندی تک جاتا ہے شیرشاہ نالے پر مکانات اور دیگر تجاوزات بھی قائم ہیں

    دوسری جانب وئی سدرن گیس کمپنی کا بیان سامنے آیا ہے سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل اسٹاف کے مطابق دھماکے کے قریب کوئی گیس پائپ لائن نہیں سوئی سدرن کے مطابق جائے وقوعہ پرگیس کے آثار نہیں، علاقے کی گیس سپلائی نارمل ہے لہٰذا دھماکے کوسوئی سدرن پائپ لائن سےنہیں جوڑا جا سکتا

    دھماکے میں زخمی اور مرنے والوں کی لسٹ سامنے آئی ہے،دھماکے کے نتیجے میں مرنے والوں میں میرابت خان، منور خان، ذیشان، محمد یونس،انعام اللہ شاہ،شفیع اللہ ،دلاور خان شامل ہیں ، چار لاشوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی، زخمیوں میں غلام مصطفیٰ،محمد ارشد،غلام اکبر، جمیل احمد،عبدالغفار، حماد،ریاض محمود،کشمیر خان، صوبہ خان،عبدالوہاب اور ایک نامعلوم شامل ہے،

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی شیر شاہ کے علاقے میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایت کی کہ فوری تفتیش کا آغاز کرکے دھماکے کی نوعیت اور سدباب کا تعین کیا جائے، دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کے فی الفور علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے،

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شیر شاہ کے قریب دھماکے کا نوٹس لے لیا وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی کو انکوائری کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ انکوائری میں پولیس کا افسر شامل کیا جائے،وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت کو سول اسپتال میں سہولیات کی فراہمی کی ہدایات بھی کیں انتظامیہ کو اسپتال اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی بھی ہدایات بھی کیں

    ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی مرتضیٰ وہاب نے شیر شاہ دھماکے کا نوٹس و اظہار افسوس کیا ہے ایڈ منسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی دھماکہ میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے گورنر سندھ نے ایڈیشنل آئی جی اور کمشنر کراچی سے واقعےکی رپورٹ طلب کرلی

    ڈپٹی کمشنر ویسٹ کا کہنا ہے کہ نالے کےاوپر تعمیرات کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے ممکنہ طور پر دھماکہ نالے میں گیس بھرنے سے ہوا ،عمارت کے حوالے سے نوٹسز جاری کیے تھے،عمارت کے مالکان نے دستاویزات دکھائیں جس کی بناپر عمارت نہیں گرائی گئی

    وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے کا واقعہ افسوسناک ہے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ،پہلی ترجیح زخمیوں کواسپتال میں سہولیات فراہمی کا ہے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب اور سعید غنی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں،

    ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ شیر شاہ میں نالے پر قائم نجی بینک کی برانچ میں دھماکہ گیس لیکیج سے ہوا ،واقعے میں دہشتگردی سمیت کسی قسم کی تخریب کاری کے شواہد ابھی تک نہیں ملے پولیس جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے واقعے میں 12 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے

    رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان نے شیر شاہ کراچی میں دھماکے پر تشویش کا اظہارکیا ہے،اور دھماکے میں متعدد افراد کے جانبحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے،رابطہ کمیٹی کا کہناتھا کہ اللہ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں،ایم کیو ایم پاکستان کے تمام کارکنان جانبحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ملبے میں دبے ہوئے افراد کو ریسکیو کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، دھماکے کی نوعیت جانچنے کے لئے مکمل تحقیقات کی جائیںمیڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے سے متاثرہ بلڈنگ نالے کے اوپر بنائی گئی تھی، تحقیقات کی جائیں کہ نالے کے اوپر بلڈنگ کیسے بنائی گئی،کراچی میں تواتر کے ساتھ بلڈنگ کنٹرول کے اداروں کی نااہلی کی وجہ سے لوگوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔ متعلقہ اداروں اور ان میں موجود کالی بھیڑوں سے سختی سے نمٹنے اور سزائیں دینے کی ضرورت ہے

    چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب خان شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ کراچی دھماکہ میں 12 افراد کےانتقال اور درجنوں زخمیوں کا سن کردلی دکھ ہوا،میری تمام ہمدریاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں یہ سانحہ بھی ناجائزتجاوزات اور نالوں پربنی عمارتوں کا شاخسانہ تھا۔شہری اداروں کو چاہیے کہ فوری اورموثراقدمات اٹھائیں تاکہ ایسے مزید سانحات سے بچا جا سکے .

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا ہے کہ نالوں پر عمارتوں کا بننا جائز نہیں ہے، غیرقانونی طور پرہونے والی تعمیرات پر ایکشن لیا جا رہا ہے، کراچی کے نالوں میں قائم کی گئی تجاوزات کو ہٹایا جائے،نالوں پر ہونے والی تجاوزات ختم کرنے سے پہلے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کی جائے نالوں پر تجاوزات بنانا کسی بھی صورت جائز نہیں نالوں پر تعمیرات کرنے والے اصل ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی،

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    فرار ہونیوالے ملزمان میں سے کتنے ابھی تک گرفتار نہ ہو سکے؟

    طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    شادی کے جھانسے میں آ کر تعلق قائم کر لیا، اب بلیک میل کیا جا رہا،سٹیج اداکارہ

  • کراچی دھماکے میں رکن اسمبلی کے والد بھی چل بسے

    کراچی دھماکے میں رکن اسمبلی کے والد بھی چل بسے

    کراچی دھماکے میں رکن اسمبلی کے والد بھی چل بسے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں ایم این اے عالمگیر خان کے والد دلاور خان جاں بحق ہوگئے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے والد کے انتقال کی تصدیق کردی ،صوبائی اسمبلی کے رکن اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ اظہرکا بھی کہنا ہے کہ شیرشاہ دھماکے میں جاں بحق افراد میں ایم این اے عالمگیر خان کے والد بھی شامل ہیں عالمگیر خان کے والد کا شیرشاہ مارکیٹ میں شوروم تھا ،دھماکے کے وقت وہ نجی بینک میں تھے،

    تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ شیرشاہ دھماکے میں ہمارے رکن قومی اسمبلی کے والد کی بھی موت ہوئی، اللہ تمام جاں بحق افراد کے لواحقین کو صبر جمیل دے

    کراچی شیر شاہ چوک پر ریسکو آپریشن کے دوران ایک اور دھماکا ہوا ہے ،دوسرے دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ایس ایس جی سی کی ٹیمیں دھماکے کی ممکنہ وجوہات کا جائزہ لے رہی ہیں شیر شاہ راچہ چوک میں جائے وقوعہ پر الیکٹرک کیبل اسپارک کے باعث دوسرا دھماکہ ہوا ،الیکٹرک کیبل اسپارک دھماکہ ریسکیوآپریشن کے دوران ہوا،

    قبل ازیں شہر قائد کراچی کے علاقے شیرشاہ میں دھماکہ ہوا ہے ،شیر شاہ پراچہ چوک میں دھماکہ کے نتیجے میں 12 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 13 زخمی ہو گئے ہیں ، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی ،پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں دھماکے سے کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا دھماکہ شیر شاہ پراچہ چوک میں حبیب بینک کی 2 منزلہ عمارت کے گراونڈ فلور پر ہوا ،2 منز لہ عمارت میں دھماکے سے دیواریں گر گئیں دھماکے کی نوعیت کاتعین بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے بعد کیا جائیگا۔

    جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، عمارت کی دیواریں گرنے کی وجہ سے کچھ افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا بھی خدشہ ہے، پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکہ نالے میں ہوا،2منزلہ عمارت نالے پر تعمیر تھی ،زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، لاشوں کو بھی سرکاری ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ایدھی، چھیپا کے رضاکار بھی موقع پر موجود ہیں ملبہ ہٹانے کے لیے ہیوی مشینری بھی طلب کر لی گئی ہے عمارت میں قائم دفاتر کا بیشتر سامان نالے میں بہہ گیا عمارت میں بینک اوردفاتر تھے،دھماکے سے سڑک متاثر،کچھ حصہ زمین بوس ہو گیا

    دھماکے میں زخمی اور مرنے والوں کی لسٹ سامنے آئی ہے،دھماکے کے نتیجے میں مرنے والوں میں میرابت خان، منور خان، ذیشان، محمد یونس،انعام اللہ شاہ،شفیع اللہ شامل ہیں ، چار لاشوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی، زخمیوں میں غلام مصطفیٰ،محمد ارشد،غلام اکبر، جمیل احمد،عبدالغفار، حماد،ریاض محمود،کشمیر خان، صوبہ خان،عبدالوہاب اور ایک نامعلوم شامل ہے،