فیصل آباد میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرکے 17 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی قیمتی اراضی قابضین سے واگزار کرالی۔تفصیلات کے مطابق اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ چک 202 جھمرہ روڈ پر رقبہ ملکیتی صوبائی حکومت پر ناجائز پختہ بلڈنگ کی تعمیر جاری ہے جس پراسسٹنٹ کمشنر نے نائب تحصیلدار محمد سعید اور پولیس کے ہمرا موقع پر پہنچ کر قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ناجائز بلڈنگ کو اپنی نگرانی میں بھاری مشینری سے واگزار کرالیا۔واگزار کرائی گئی اراضی 20 لاکھ فی مرلہ اور مجموعی رقبہ کی کل مالیت 17 کروڑ 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کسی کو سرکاری اراضی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے اورمافیاکے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی.
Category: جرائم و حادثات
-

پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا
پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا
مظفرگڑھ کے علاقے پیرجہانیاں میں گھر میں آتشزدگی سے 7 افراد کی ہلاکت کا معاملہ 2 افراد کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاپولیس کا کہنا ہے کہ پسند کی شادی کی رنجش میں ملزمان نے گھر کو آگ لگائی مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کے مطابق گھر کے ایک رہائشی محبوب عرف کالا نے 18 ماہ قبل روہیلانوالی کے علاقے ماہرہ میں فوزیہ بی بی سے پسند کی شادی کی تھی، آتشزدگی کا واقعہ بھی مبینہ طور پر محبوب عرف کالا کے سسرالیوں کی کارروائی ہے پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں پولیس کو ملنے والے شواہد میں پیٹرول کی خالی بوتل بھی شامل ہے
مظفرگڑھ کے علاقے پیر جہانیاں موڑ علی پور پر افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے، گھر میں آگ لگنے سے گھر میں موجود ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں، جانبحق ہونے والوں میں 4 بچے، 2 خواتین اور ایک بزرگ شامل ہے، جانبحق افراد کی عمریں 65 سال سے 2 ماہ کے درمیان ہیں،جانبحق ہونے والوں میں 65 سالہ بزرگ محمد نواز، 35 سالہ خورشید مائی ،19 سالہ فوزیہ مائی، 12 سالہ شاہ نواز، 10 سالہ سرفراز، ڈھائی سالہ یعقوب اور دو ماہ کا بچہ شامل ہیں، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 مظفرگڑھ نے فوری موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا کر جانبحق افراد کی لاشیں نکال لی ہیں، مزید افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، مقامی لوگوں کے مطابق گھر میں 8 افراد رہائش پذیر تھے،
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مظفر گڑھ کے علاقے میں آتشزدگی کے باعث قیمتیں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور وزیر اعلی نے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آتشزدگی کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کا حکم دے دیا اور کہا کہ جامع انکوائری کر کے آتشزدگی کے واقعہ کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی
راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار
طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا
پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم
-

سڑک پر جدید ہتھیاروں سے ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزمان گرفتار
سڑک پر جدید ہتھیاروں سے ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزمان گرفتار
سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور ڈی آئی جی آپریشنز کیپٹن (ر)سہیل چودھری کے ویژن کے مطابق غنڈہ گردی۔ بدمعاشی۔ لاقانونیت کے مرتکب عناصر کی لاہور میں کوئی جگہ نہیں.
ملت پارک پولیس کو 15 پر جھگڑے اور ہوائی فائرنگ کی کال موصول ہوئی.شہری مبین گاڑی پر سوار تھا موٹرسائیکل سوار کو گاڑی لگی جسکا کوئی نقصان نہ ہوا.موٹرسائیکل کو گاڑی لگنے پر بائیک سوار نے اپنے مسلح دوستوں کو بلایا.سڑک پر جدید ہتھیاروں سے ہوائی فائرنگ کی گئی علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ملزمان اندھادھند ہوائی فائرنگ کے بعد موقعہ سے فرار ہو گئے تھے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر رضا تنویر نے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی03 ایس ایچ اوز پر مشتمل ٹیم نے کارروائی کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان طیب۔معظم ۔رؤف۔بلال اور وسیم گرفتار ہونے والوں میں شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے جدید آٹومیٹک اسلحہ۔03 آٹومیٹک رائفلز۔04 پسٹلز۔16میگزینز سینکڑوں گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر رضا تنویر نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج,حوالات بند مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے غنڈہ گردی۔بدمعاشی کرنے والے عناصر کی لاہور میں کوئی جگہ نہیں۔علاقہ میں خوف وہراس ۔اسلحہ کی نمائش ۔ہوائی فائرنگ۔بدمعاشی کسی صورت برداشت نہیں
کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا
کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج
پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی
کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا
عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی
کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام
کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ
کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات
-

پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو ماسٹرچابی سے کھول کر لیپ ٹا پ، مو با ئل چوری کرنیوالا ملزم گرفتار
پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو ماسٹرچابی سے کھول کر لیپ ٹا پ، مو با ئل چوری کرنیوالا ملزم گرفتار
اسلام آ باد سی آئی اے پولیس کی بڑ ی کا رروائی، پارکنگ میں کھڑی گاڑیو ں کو ماسٹرچابی سے کھول کر لیپ ٹا پ، مو با ئل فون چوری کر نے والا، جڑواں شہروں کے مختلف تھانہ جات کے سابقہ متعدد مقدما ت میں ریکا رڈ یا فتہ اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے 13عدد لیپ ٹا پ، مو با ئل اوروارداتو ں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بھی برآمد کرلیا گیاتفصیلات کے مطابق سی آئی اے پولیس ٹیم کے اے ایس آئی وسیم حیدر نے کار سرکار میں بھر پور دلچسپی اور بہتر ین کا رکردگی کا مظا ہر ہ کر تے ہو ئے تکنیکی اورہیومن ریسورسز کی مدد سے راولپنڈی اور اسلام آ بادکے مختلف تھانہ جات کے سا بقہ متعدد مقدما ت میں ریکا رڈ یا فتہ اشتہاری مجرم محمد طلا ل ولد صبح صادق سکنہ چک با قر شاہ تحصیل و ضلع چکو ال کو انتہائی محنت کے سا تھ سی آئی اے پولیس ٹیم نے گرفتار کیا، ملزم نے دوران انٹیروگیشن جڑواں شہر وں میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزم کے قبضہ سے چوری شدہ 13عدد لیپ ٹا پ، مو با ئل اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا گیا، ملزم پا رکنگ میں کھڑ ی گا ڑ یو ں کو ما سٹرچابی سے کھو ل کر لیپ ٹا پ، مو با ئل و دیگر اشیا ء چوری کر تا تھا،۔ گرفتار ملزم کے خلاف درج مقدما ت کی تفصیل۔
مقدمہ نمبر 48مور خہ07.02.19 زیر دفعہ 380ت پ تھا نہ سہا لہ اسلام آ باد،
مقدمہ نمبر 640مور خہ03.09.21 زیر دفعہ 380ت پ تھا نہ آئی ایر یا اسلام آ باد،
مقدمہ نمبر269مور خہ23.08.21 زیر دفعہ 380/411ت پ تھا نہ ما ر گلہ اسلام آ باد،
مقدمہ140مور خہ20.05.21 زیر دفعہ 380ت پ تھا نہ ما ر گلہ اسلام آ باد،
مقدمہ نمبر215مور خہ25.04.21 زیر دفعہ 379ت پ تھا نہ کو ہسار اسلام آ باد،
مقدمہ نمبر723مور خہ10.10.21 زیر دفعہ A-O 13.20.65 تھا نہ کو ہسار اسلام آ باد درج ہیں،
ڈی آئی جی آ پر یشنز افضا ل احمد کو ثر نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکرد گی کو سراہتے تعریفی اسناد اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیاہے۔قبل ازیں اسلام آباد پولیس ملازمین کے مختلف کلاسز میں نمایاں پوزیشنز اور نمبرز لینے والے 37 بچوں کی حوصلہ فزائی کے سلسلے میں پولیس لائن ہیڈکواٹرز میں تقریب منعقد کی ، تقریب کے مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے اسلام آباد پولیس ملازمین کے مختلف کلاسز میں نمایاں پوزیشنز اور نمبرز لینے والے 37 بچوں کوحوصلہ افزائی کرتے ہوئے تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کیے،اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز کامران عادل، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ نوید عاطف، اے آئی جی جنرل عرفان طارق،ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد عمر خان کے علاوہ بچوں اور ان کے والدین پولیس ملازمین بھی موجود تھے،
آئی جی اسلام آباد نے تقریب سے سے خطاب کے دوران کہا کہ معیاری تعلیم حاصل کرنا ہر بندے کا بنیادی حق ہے محکمہ پولیس نے اپنے ملازمین کی ویلفئیر اور بچوں کو معیاری تعلیم کے حصول کے لئے مختلف نامور تعلیمی اداروں کے ساتھ معاہدے بھی کررکھے ہیں تاکہ پولیس ملازمین کے بچے سستی اور معیاری تعلیم حاصل کر سکیں یقین جانیں یہ سب دیکھ کر بہت خوشی ہوئی آج میں اپنی فورس کے ان ملازمین کے ہونہار بچوں سے ملاقات کررہا ہوں جنہوں نے مختلف کلاسز میں بہترین نمبرز اور نمایاں پوزیشنز حاصل کیں،انہوں نے بچوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے میں آپ کے ساتھ ساتھ آپ کے والدین اور اساتذۂ کا کردار بھی نہایت اہم ہے ، ان کے لئے اس سے بڑی اعزاز کی بات کوئی نہیں ہوسکتی آپ کے بچے زندگی کے ہر میدان میں کامیاب ہوں تو اور آپ کے لئے اس سے بڑی کامیابی اور کوئی نہیں ہوسکتی جس پر میں آپ سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،جس طرح اس کامیابی سے آپ کے والدین کا سر فخر سے بلند ہوا ہے اسی طرح محکمہ پولیس اپنے ان ملازمین پر بھی فخر ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ لمبی ڈیوٹیز کی وجہ سے آپ کے والد ین کو آپ کے لئے بہت کم وقت ملتا ہے اس کے باوجود اتنے بہترین نمبرز حاصل کرنا نہایت قابل تحسین ہے، جس کا کریڈٹ آپ کے والدین اور اساتذہ کو جاتا ہے جن کی محنت نے آپ کی کامیابی کو ممکن بنایا، انہوں نے مزید کہاکہ بہتر مستقبل کے لئے آپ کی سوچ بھی بڑی اور مثبت ہونی چاہئے تبھی آپ اپنی زندگی میں اعلیٰ مقام حاصل کر سکتے ہیں ۔ اس ملاقات کا مقصد آپ کو یہ بتانا ہے کہ ہم سب ایک فیملی کی طرح ہیں ،محکمہ پولیس آپ کی اس کامیابی پر آپ کی خوشیوں میں شریک ہے ،آخر میں آئی جی اسلام آباد نے تمام بچوں کو تعریفی سرٹیفیکٹ اور انعامات دئیے اور ان پولیس افسروں و جوانوں کو مبارکباد پیش کی جن کے بچوں نے دن رات کی محنت کی بدولت اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کیا ایسی تقریبات سے ناصرف پولیس ملازمین کے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ پولیس ملازمین کا مورال بلند ہوگا
-

غیر قانونی منی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی ایجنٹوں کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن جاری
غیر قانونی منی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی ایجنٹوں کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن جاری ہے
کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے گل پلازہ کے قریب ایروز کمپلیکس پر چھاپہ مارا اور حوالہ/ھنڈی کے غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیوں میں ملوث حوالہ/ہنڈی ایجنٹ عمران بانٹوا گرفتار کر لیا، ملزم عمران اپنے گھر سے حوالہ نیٹ ورک چلا رہا تھا، ملزم کے گھر سے مندرجہ ذیل اشیاء برآمد کی گئی ہیں ، 1. 19،800/- امریکی ڈالر۔ 2. 2،200،000/- پاکستانی روپے 3. 1،500،000/- روپے مالیت کے پرائز بانڈز 4. دو موبائل فون جس میں چین کو بھیجے گئے ٹی ٹی پیغامات موجود تھے،
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے گھر سے چھوٹا حوالہ سیٹ اپ چلا رہا ہے اور اپنے سوار(رائیڈر) علی اصغر کو مختلف پارٹیوں کو حوالہ کی ادائیگی وصول کرنے اور پہنچانے کے لیے استعمال کرتا ھے، ملزم مینا بازار ، کریم آباد ، کراچی میں واقع میسرز ہارون جیولرز کے ایک شہزاد ہارون سے چمک خریدتا تھا۔ ملزم محمد عمران کی نشاندہی پر اس کی حوالہ پارٹی میسرز گلوب ٹائلز ، نیو ٹاؤن ٹائلز مارکیٹ کراچی پر چھاپہ مارا گیا جہاں سعود یونس (ملزم عمران کی حوالہ پارٹی) نامی ایک شخص کو گرفتار کر لیاگیا ، جس کے موبائل فون میں ٹی ٹی کی نقل اور حوالہ پیغامات بھی موجود تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 40/2021 زیر دفعہ 4/5/23 FERA بمعہ 109 تعیزرات پاکستان ایف آئی اے ، کارپوریٹ کرائم سرکل ، کراچی میں درج کیا گیا ہے،ملزمان 1. عمران بانٹوا (حوالہ ساز) 2. سعود یونس (پارٹی) کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ شہزاد یونس (چمک بیچنے والا) کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،مزید تفتیش جاری ہے۔
@MumtaazAwan
تحریک انصاف کے خلاف ن لیگ کے اشتہارات کی ادائیگی کس نے کی؟ فیصل جاوید کا انکشاف
حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف
قائمہ کمیٹی کا اجلاس،تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟میڈیا ہاﺅسز کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات طلب
پولیس جرائم کی نشاندہی کرنے والے صحافیوں کے خلاف مقدمے درج کرنے میں مصروف
سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار
سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام
میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی
صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا
ابصار عالم کو کس نے گولی ماری ؟ جسٹس فائز عیسیٰ کا تاریخی فیصلہ آگیا ، سنئے مبشرلقمان کی زبانی
پاوراس وقت استعمال کریں جب ایف آئی اے کے لوگ تربیت یافتہ ہو جائیں،عدالت،ابصار عالم کیخلاف کیس بند
-

سگے بھائی کو چاقو کے وار کرکے قتل کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار
سگے بھائی کو چاقو کے وار کرکے قتل کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقہ تھانہ شہزاد ٹاون پولیس نے کارروائی کی ہے،
پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اپنے سگے بھائی کو چاقو کے وار کرکے قتل کرنے والا نامزد مرکزی اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا،محمد امین نامی شخص نے 2019 کو تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے علی پور فراش لین دین کے تنازعہ پر اپنے سگے بھائی مقتول نعیم اللہ کو قتل کرکے فرار ہوگیا تھا محمد آمین نامی ملزم کو جدید تکنیکی بنیادوں اور ہیومن ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا کارروائی ایس ایچ او شہزاد ٹاون سب انسپکٹر محمد عظیم منہاس کی نگرانی میں اے ایس آئی محمد اشفاق معہ ٹیم نے کی
دوسری جانب تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ جابہ روڈ کے قریب ڈکیت گینگ کی تعاقب کرتی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی ہے،فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتارکر لئے گئے،بقیہ 03 ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، فائرنگ کے تبادلے کے دوران فائر پولیس اہلکار شبیر حسین کی چھاتی پر لگے جو الحمدللہ بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گئے علاقے میں ملزمان کی سرچنگ جاری ہے گرفتار ملزمان کی شناخت اسد عرف شاہد اور ابراہیم کے نام سے ہوئ، اسد عرف شاہد ڈکیتی، اغواء، راہزنی اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات کے علاوہ دوران ڈکیتی شہریوں کو زخمی کرنے کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، گرفتار زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،
دوسری جانب ناروا سلوک اور بداخلاقی کا معاملہ ،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے نوٹس لے لیا،اور ایس پی صدر کو انکوائری کر کے 72گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔پولیس کے مطابق خاتون فرزانہ اعجاز نے اے ایس پی کی کھلی کچہری میں درخواست دی جس پر دونوں فریقین کو دریافت کیلئے بلایا گیا، اے ایس پی مری اظہر خان دونوں فریقین کا موقف سن رہے تھے کہ اس دوران خاتون غصے میں آپے سے باہر ہو گئیں،اے ایس پی کا راستہ روک کر دست درازی کی کوشش کی۔
خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا
ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا
یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی
-

غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ، سزا کیخلاف اپیل پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا
سندھ ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین کو آپریٹو سوسائٹی نثار مورائی و دیگر کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا
عدالت نے سابق چیئرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی و دیگر کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی عدالت نے نثار مورائی سطان قمر صدیقی و دیگر ملزمان کی 7 کی سزا کو 4 سال میں تبدیل کردیا احتساب عدالت نے جرم ثابت ہونے پر نثار مورائی و دیگر کو 7 ,7 سال قید کی سزا سنائی تھی شریک ملزمان حاجی ولی محمد شوکت حسین عمران افضل شامل ہیں
نیب کے مطابق نثار مورائی نے فشریز مین 143 غیر قانونی بھرتیاں کیں اور 20 افراد کو مستقل کیا،ملزمان نے غیر قانونی طور پر 380 بھرتیاں کی تھی،ملزمان کے خلاف 2018 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا ،ریفرنس میں 32 گواہاں کو شامل کیا گیا تھا، ملزمان نے غیر قانونی بھرتیاں کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا تھا
قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ میں شہری سے بھتہ لینے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا کیس کی سماعت ہوئ،دو، دو سال سزا کے خلاف دو ملزمان کی اپیلیں منظور کر لی گئیں،عدم شواہد پر دونوں ملزمان کو بری کر دیا گیا،ملزمان میں شفیق الرحمن عرف شفیق اور محمد عمیر شامل تھے ملزمان پر شہری عبدالغفور سے بھتہ طلب کرنے کا الزام عائد تھا ملزم کے خلاف تھانہ زمان ٹاؤن میں دو ہزار انیس میں مقدمہ درج ہوا،ٹرائل کورٹ نے دونوں ملزمان کو دو دو سال قید کی سزا کا حکم دیا تھا
قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ میں سندھ میں مزدوروں کی کم سے کم تنخواہ کے تعین کا کیس کی سماعت ہوئی،کم از کم تنخواہیں 25 ہزار کرنے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا گیا عدالت نے تنخواہوں کے تعین سے متعلق سندھ حکومت کو دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کردی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی کرنے کی ہدایت کی گئی ،عدالت نے کہا کہ تنخواہ کے آئندہ تعین تک موجودہ حکومتی فیصلہ برقرار رہے گا، کمیٹی کے آئندہ فیصلے تک مزدوروں کی تنخواہیں کم از کم 25 ہزار ماہانہ رہیں گی فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، کراچی چیمبر، نے درخواستیں دائر کی تھیں ایمپلائر فیڈریشن پاکستان و دیگر نے بھی درخواستیں دائر کی تھیں
-

نماز جمعہ کے بعد مسجد کے باہر دھماکا،اموات 60 سے بڑھ گئیں
نماز جمعہ کے بعد مسجد کے باہر دھماکا،اموات 60 سے بڑھ گئیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں آج جمعہ کو پھر دھماکہ ہو گیا پےافغانستان کے شہر قندھار میں مسجد باہر دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 62 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ ستر سے زائد افراد زخمی ہیں ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسجد ہے باہر دھماکہ اس وقت ہوا جب نمازی جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد واپس جانے کیلئے نکلے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔
مقامی باشندوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ دھماکہ جمعہ کی نماز کے بعد ہوا ،دھماکے کے بعد ہر طرف افرا تفری مچ گئی، طالبان کے سیکورٹی دستے علاقے میں پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا،افغانستان کی وزارت داخلہ کے ترجمان قاری سعید خوستی کا کہنا ہے کہ حکام دھماکے کی تفصیلات اکٹھا کر رہے ہیں ، مقامی صوبائی کونسل کے سابق رکن نعمت اللہ وفا نے کہا کہ دھماکہ امام بارگاہ مسجد میں پیش آیا اور بھاری جانی نقصان ہوا۔
15 اگست کے بعد سے افغانستان میں طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد افغان مسجد کو نشانہ بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے،گزشتہ جمعہ کو بھی افغانستان کے علاقے قندوز میں ایک مسجد میں دھماکہ ہوا تھا، اطلاعات کے مطابق دھماکہ اہل تشیع کی مسجد میں ہوا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق آج ہونیوالے دھماکہ خود کش حملہ تھا ،کئی اداروں نے رپورٹ کیا کہ دھماکہ ایک نہیں بلکہ تین تھے اور تینوں خود کش حملے تھے، ایک نے مسجد کے دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دو دیگر نے عمارت کے دھماکے سے اڑا دیا
قندھار خودکش دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے ،دھماکے کے بعد سیکورٹی حکام موقع پرپہنچ گئے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.
قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی نے قندھار مسجد پر خود کش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ ہمسائیہ ملک میں تسلسل سے ہونیوالے دہشت گردی کے واقعات انتہائی قابل تشویش ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں ہم افغان بھائیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ، افغان حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے ، دہشت گردی میں ملوث اور ذمہ داری قبول کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ،۔ دہشتگردی کا واقعہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ، افغان شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا افغان حکومت کی ذمہ داری ہے ، افغان حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور دہشتگردی کے واقعات کو رکنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے ،
خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-

نور مقدم قتل کیس،تھراپی ورکس کے مالک کی درخواست پر نورمقدم کے والد کو نوٹس
نور مقدم قتل کیس،تھراپی ورکس کے مالک کی درخواست پر نورمقدم کے والد کو نوٹس
نور مقدم قتل کیس ، سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈیجیٹل شواہد فراہم کرنے کی درخواست پرسماعت ہوئی
عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد نوٹس جاری کر دیئے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے مدعی مقدمہ شوکت مقدم کو نوٹس جاری کردیا، عدالت نے 20 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا،مدعی مقدمہ شوکت مقدم کے وکیل شاہ خاور نے کمرہ عدالت میں نوٹس وصول کرلیا ٹرائل روکنے کی درخواست پر بھی شوکت مقدم کو نوٹس جاری کردیا گیا.
تھراپی ورکس کے مالک ملزم طاہر ظہور نے 7 اکتوبر کا ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ چیلنج کیا تھا ،عدالت میں دائر درخواست کرتے ہوئے کہا گیا کہ ٹرائل سے پہلے تمام دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے،مناسب وجہ بتائے بغیر دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست مسترد کی گئی ، ایڈیشنل سیشن جج کے 7 اکتوبر کے فیصلے پر عمل روکا جائے، یہ فیصلہ جج عطا ربانی نے سنایا تھا، آج اکرم قریشی ایڈوکیٹ نے درخواست دائر کی ہے جس میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ فیصلے پر عملدرآمد روکا جائے،تفتیشی افسر نے نامکمل چالان جمع کروایا،ریکارڈ بیانات کا ریکارڈ ہمیں دیا جائے،فرسٹ پولیس رپورٹ ،161 کا بیان بھی دیا جائے،ٹرائل شروع ہونے سے سات روز قبل کاپیاں ملنا ضروری ہیں،عدالت میں دائر درخواست میں مزید کہا گیا کہ جب تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس چلے ،تب تک ٹرائل کورٹ میں کیسز کی سماعت روکی جائے،جب ڈاکو منٹس ہمیں مل جائیں اسکے سات روز بعد سے کاروائی شروع کی جائے
پولیس کی جانب سے پیش کئے گئے چالان میں تھراپی ورک بارے کہا گیا ہے کہ ملزم نے کہا تھراپی ورکس کے امجد محمود کے ساتھ غلط فہمی میں جھگڑا ہوا تھراپی ورکس ملازمین نے شہادت ضائع کرنے کی کوشش کی، تھراپی ورک کے زخمی ملازم نے وقوعہ کا اندراج بھی نہیں کرایا،میڈیکل سلپ میں روڈ ایکسیڈنٹ درج کرایا ڈی وی آر میں محفوظ شدہ تصاویر اور فنگر پرنٹس بھی ملزم کے ہی ہیں،
نورمقدم قتل کیس میں تھراپی ورکس کے مالک اور وکیل نے ایک پریس کانفرنس بھی کی جس میں انہوں نے اپنی صفائیان پیش کیں، تھراپی ورک کے مالک کا کہنا تھا کہ ظاہرجعفر جب 2013 میں ہمارے پاس آیا تب اسے کوئی بیماری نہیں تھی تھراپی ورکس کے مالک طاہر ظہور کا کہنا تھا کہ ظاہرجعفرکو بطور شراب نوشی کا مریض مجھے ریفر کیا گیا تھا،میں نے کہا شراب نوشی کی عادت ہے تو ظاہرجعفر کو اسپتال میں داخل کرایا جائے،تھراپی ورکس کرائم سین نہیں بلکہ ایک میڈیکل سین سمجھ کر گیا تھا، ہمیں انویسٹی گیشن آفیسر نے جھوٹ بول کر بیان لینے کے لیے بلایا تھراپی ورکس کے پاس تمام کال ریکارڈ ہے میں نے ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،ذاکرجعفر نے کہا شاید شراب زیادہ پی لی ہوگی اس لیے قتل ہو گیا، ذاکرجعفر کا ری ایکشن معمولی تھا،ایسی خبر اگر کسی والد کو بتائی جائے تو ٹانگیں کانپ جانی چاہئیں،اپنی فیلڈ میں زیادہ تجربہ کار ہوں جو کیس بن گیا یہ میرے گمان بھی نہیں تھا،پولیس کا چالان 173 کا نہیں تھا، اب آ گیا ہے،میری اپنی 2بیٹیاں ہیں، ہمیں بچی کا بہت دکھ ہوا،ہم یہاں پیسہ بنانے نہیں آئے کام کرنے آئے ہیں،
وکیل محمد شہزاد قریشی کا کہنا تھا کہ تھراپی ورکس نے تمام بیان پولیس کو لکھ کر دے دیئے ہیں،ہمارے کسی بھی بیان پر پولیس نے کوئی ایکشن نہیں لیا موقع سے 14 ثبوت لیے گئے جوکہ فرانزک کیلئے بھجوا دیے گئے ہیں،ہم نے کوئی ثبوت مٹانے کی کوشش نہیں کی جس کے الزامات لگ رہے،کیس میں پولیس کا رویہ مثبت نہیں،پولیس کو دیکھتے ہی ظاہرجعفر نے ڈرامہ شروع کردیا تھا لیکن اس سے قبل وہ نارمل تھا
@MumtaazAwan
واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر اسکے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں امریکی سفارتخانے نے نور کے قاتل سے بات کی ہے
نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان
مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری
جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے
:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا
پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،
نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ
نور مقدم کیس،تھراپی ورکس والوں کی ضمانت منسوخی پر نوٹسز جاری
نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع
نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا
نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع
نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا
نورمقدم کیس،پولیس کی پھرتیاں، نامکمل چالان پیش،نورمقدم نے واش روم سے چھلانگ لگائی مگر، اہم انکشاف
نورمقدم کیس،ضمانت کی درخواست پر نوٹس،نور کو انصاف دلوانے کیلئے عدالت کے باہر احتجاج
ایف آئی آر میں ظاہر جعفر کے والدین کا کوئی ذکر نہیں،ملزم کیسے بن گئے، وکیل کے عدالت میں دلائل
قتل کے بعد تھراپی ورکس والوں کوموقع پر بھجوایا گیا تو اس میں اعانت جرم کہاں ہے؟ وکیل کے دلائل
نورمقدم کیس، ایڈووکیٹ جنرل کو کہیں کہ وہ خود آ کر دلائل دیں، عدالت کے ریمارکس
نورمقدم قتل کیس،ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ مقرر
نور مقدم قتل کیس، تھراپی ورک کی عمارت دوبارہ کھلوانے کی درخواست
نور مقدم قتل کیس ،تھراپی ورکس کے مالک ایک بار پھر عدالت پہنچ گئے
-

موٹر وے پر مبینہ گینگ ریپ ،دونوں ملزمان گرفتار
پنجاب: موٹر وے پر مبینہ گینگ ریپ کا ایک اور واقعہ، ایک ملزم گرفتار
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ملتان موٹروے پر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب 2 ملزمان نے 18 سالہ لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر اغوا اور اس کے بعد اس کا گینگ ریپ کردیا
ایف آئی آر کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ موٹروے ایم 4 پر خاتون ملزمہ کی مدد سے 2 ملزمان نے لڑکی کو بوتیک میں نوکری کا جھانسہ دے کر گوجرہ بلایا تھا گوجرہ سے 3 کارسوار ملزمان حماد، رحمٰن اور لائبہ نے متاثرہ لڑکی کو انٹرویو کا کہہ کر کار میں بٹھایا اور گوجرہ سے فیصل آباد موٹروے ایم فور پر پستول دیکھا کر پہلے اغوا کیا اور پھر چلتی کار میں لڑکی سے دونوں ملزمان نے ریپ کیا۔
رحیم یار خان: 9 سالہ بچےکا مبینہ زیادتی کے بعد قتل
پولیس کے مطابق گینگ ریپ کے بعد ملزمان متاثرہ لڑکی کو فیصل آباد انٹر چینج کے قریب ویرانے میں پھینک کر فرار ہو گئے متاثرہ لڑکی کا طبی معائنہ کروایا گیا ہے جس میں زیادتی ثابت ہوئی ہے جبکہ لڑکی کا ڈی این اے بھی کروایا جا رہا ہے۔
ڈی پی او سردار موارہن خان کا کہنا ہے کہ دو ملزمان نے لڑکی کو موٹر وے پر زدیاتی کا نشانہ بنایا ملزمان نے لڑکی ارم کو نوکری کا جھانسہ دیکر زدیاتی کی زدیاتی کا مرکزی ملزم حماد اور رحمان گرفتار کر لئے گئے ملزمان میں ایک خاتون ملزمہ بھی شامل ہے فرار ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے زدیاتی کرنے والے ملزمان کو سخت سزا دلوائیں گیں
قائم مقام ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سردار موراہن خان کے مطابق لڑکی کا ملزمان کے ساتھ موبائل فون پر رابطہ تھا اور انہوں نے بوتیک پر کام دلوانے کا جھانسہ دے کر انٹرویو کے لیے لڑکی کو بلایا تھا ملزمان نے ایک خاتون ملزم کی مدد سے لڑکی سے موٹر وے پر کار کے اندر گن پوائنٹ پر ریپ کیا۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے کر آر پی او فیصل آباد راجا رفعت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد
یاد رہے کہ اس سے قبل موٹروے پر گینگ ریپ سے متعلق ایک واقعہ اکتوبر 2020 میں پیش آیا تھا جب لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ایک خاتون اپنے بچوں کے ہمراہ گاڑی کا پیٹرول ختم ہونے پر موٹروے پر کھڑی تھیں کہ 2 مسلح افراد وہاں آئے اور مبینہ طور پر خاتون اور ان کے بچوں کو مارا، جس کے بعد وہ انہیں قریبی کھیتوں میں لے گئے جہاں خاتون کا ریپ کردیا۔
اس واقعے کے بعد جائے وقوع پر پہنچنے والے خاتون کے رشتے دار نے اپنی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ بھی تھانہ گجرپورہ میں درج کروایا تھا بعدازاں مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتار اکتوبر 2020 میں کر لیا گیا تھا۔
گوجرہ:سکول بس اور رکشہ میں تصادم ،5 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی
