Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • سیالکوٹ:پسرور،گمشدہ 3 سالہ بچی کی  کھیت سے نعش برآمد،وزیر اعلیٰ کا نوٹس

    سیالکوٹ:پسرور،گمشدہ 3 سالہ بچی کی کھیت سے نعش برآمد،وزیر اعلیٰ کا نوٹس

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پسرور میں کھیت سے تین سالہ بچی کی نعش برآمد ہونے کا نوٹس لے لیا،

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا غمزدہ والدین سے ہمدردی کا اظہار کیا ، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی پی او سیالکوٹ سے رپورٹ طلب کرلی .

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ معصوم جنت فاطمہ کے قاتل کو کیفرِ کردار تک پہنچا یا جائے گا۔تین سالہ جنت فاطمہ عید کے دوسرے روز سے لاپتہ تھی
    یہ بھی پڑھیں.
    سیالکوٹ: چار روز قبل اغوا ہونے والی اڑھائی سالہ بچی کی تلاش کیلئے پولیس کاسرچ اپریشن

    اس سے قبل تھانہ بڈیانہ کے گاؤں سرائے شاہ فتح سے بچی جنت فاطمہ کی تلاش کیلئے پولیس کی بھاری نفری نے قریبی علاقوں میں تمام گھروں کا سرچ آپریشن شروع کیا اور گھر گھر تلاشی لی گئی

    اس سلسلہ میں ڈی ایس پی پسرور سرفراز رانجھا کی زیرنگرانی قصبہ بڈیانہ میں واقع ویران مقامات کی بھی چیکنگ کی گئی اور سرچ آپریشن میں تمام وسائل کو بروئے کار لایا گیا

    عید کے دوسرے روز جنت فاطمہ گھر سے قریبی دکان پر چیز لینے گئی تھی جو واپس نہ آئی تھی،جس کی نعش کھیتوں سے ملی ہے.

  • سرگودھا : غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں و منشیات فروشوں کیخلاف پولیس  ایکشن آگئی

    سرگودھا : غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں و منشیات فروشوں کیخلاف پولیس ایکشن آگئی

    سرگودھا،باغی ٹی وی (ادریس نواز چدھڑ سے ) غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں و منشیات فروشوں کیخلاف پولیس ان ایکشن ۔ منشیات کی خرید و فروخت اور غیرقانونی اسلحہ رکھنا یا اس کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ آر پی او شارق کمال صدیقی

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں منشیات فروشی کسی صورت قابلِ قبول نہیں ، یہ لعنت پرامن معاشروں میں بگاڑ کا ایک سبب ہے ۔ اس جرم میں ملوث تمام کرداروں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے گی ۔

    ان خیالات کا اظہار آر پی او شارق کمال صدیقی نے سرگودھا ریجن پولیس کی ناجائز اسلحہ و منشیات کے خلاف کاروائی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ۔ سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع سرگودھا ، خوشاب ، میانوالی اور بھکر پولیس نے رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف 953 مقدمات کا اندراج کر کے 538 کلو گرام چرس ، 5.46 کلو آئس ، 10 کلو ہیروئن ، 9 کلو افیون ، 20 ہزار لیٹر شراب ،1177 لیٹر لہن ، 06 چالو بھٹیاں برآمد کی ۔

    اسی طرح ناجائز اسلحہ رکھنا اور اسکی نمائش کرنا بذات خود خوف و ہراس پیدا کرتا ہے اور مزید سنگین جرائم کا سبب بنتا ہے ۔ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔ اب تک سرگودھا ریجن پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1327 مقدمات درج کر کے 74 کلاشنکوف ، 140 رائفلز ، 1136 پسٹل ، 134 بندوق بارہ بور ، 02 کاربین ، 02 عدد خنجر اور 6215 عدد کارتوس برآمد کیئے ہیں ۔

    آر پی او سرگودھا نے مزید کہا کہ لوگوں کے تعاون کے بغیر پرامن معاشرے کا قیام ممکن نہیں،جرائم پیشہ عناصر سے متعلق معلومات اچھی پولیسنگ میں بہت معاون ہوتی ہے ۔ پولیس کی اولین ذمہ داری عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے ۔ جس کیلئے سرگودھا ریجن پولیس ہمہ وقت سرگرم عمل ہے ۔

  • سرگودھا:شہری سے 45 لاکھ تاوان وصولی، اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج ، نوکری سے برطرف

    سرگودھا:شہری سے 45 لاکھ تاوان وصولی، اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج ، نوکری سے برطرف

    سرگودھا ،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) شہری کو جھوٹے الزام میں گرفتار کر کے 45 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کا معاملہ ۔ اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج کر کے نوکری سے برخاست کر دیا گیا ۔ سابقہ اے ایس آئی کے پولیس افسران پر جھوٹے و من گھڑت الزامات کا سلسلہ جاری

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں اختیارات کے غلط استعمال اور شہری سے تاوان لینے پر اے ایس آئی کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ۔ ترجمان سرگودھا پولیس کے مطابق سابقہ اے ایس آئی رشید گجر نے ایک شہری کو خود ساختہ الزام میں حوالات میں بند کیا جس سے 45 لاکھ روپے تاوان وصول کیئے، شہری کی درخواست پر اس معاملہ کی انکوائری کروائی گئی ۔

    انکوائری رپورٹ میں رشید گجر کے خلاف 45 لاکھ روپے تاوان لینا ثابت ہوا جس بنا پر اس کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا میں مقدمہ درج کیا گیا ۔ اور محکمانہ کارروائی کے نتیجے میں اس کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا ۔

    اس رنجش پر اس نے سرگودھا پولیس کے افسران پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ، اس کے علاوہ سابقہ اے ایس آئی کو 2012 , 2013 ، 2014 ، 2017 اور 2020 میں بھی کرپشن کی شکایات موصول ہونے پر متعدد بار پولیس ڈیپارٹمنٹ اور اینٹی کرپشن میں بھی محکمانہ و قانونی سزا ہو چکی ہے ۔

    اے ایس آئی رشید گجر کی جو وڈیوز وائرل ہوئی ہیں ان میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کس طرح شہریوں سے تھانہ میں بیٹھ کر رشوت وصول کر رہا ہے۔ اور اپنی کرپشن و دیگر الزامات کو چھپانے کیلئے سرگودھا پولیس کے افسران پر من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگا رہا ہے ۔ جبکہ ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران اور ایس پی انویسٹی گیشن فرحان اسلم کی تعیناتی کے بعد جرائم پیشہ افراد ، رسہ گیر اور ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ ہوا ۔ سائلین کو بنا کسی سفارش و رشوت کے فوری اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی ، تھانہ کلچر میں تبدیلی اور پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کا بھی محاسبہ ہوا ۔

    جس کی مثال اس سے پہلے کم ہی ملتی ہے ۔ ڈی پی او سرگودھا تھانہ کلچر میں سیاسی مداخلت کو بھی برداشت نہیں کرتے ، یہ واحد ڈی پی او ہیں ۔ جو اس قدر بہادر ، دلیر اور فرض شناس ہیں کہ بنا کسی سفارش و دباؤ کے سائلین کو انصاف کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اسی وجہ سے آج سرگودھا کے شہری کسی اور کے پاس سفارش کیلیئے نہیں جاتے کیونکہ انہیں معلوم ہو چکا ہے کہ اب بنا کسی سفارش کے بھی ڈی پی او سرگودھا انصاف فراہم کر رہے ہیں اور یہی بات کچھ مفاد پرست لوگوں کی برداشت سے باہر ہو چکی ہے ۔

    شہریوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈی پی او سرگودھا اور ایس پی انویسٹی گیشن فرحان اسلم جیسے محنتی ، بہادر اور فرض شناس افسران کی مکمل حمایت کی جائے تاکہ جھوٹے پروپیگنڈے کرنیوالوں کے منہ بند ہو سکیں ۔

  • ٹھٹھہ :سندھ بنک اے ٹی ایم ، نوسربازعورت سادہ لوح لوگوں کے اے ٹی ایم کارڈ لے اُڑی

    ٹھٹھہ :سندھ بنک اے ٹی ایم ، نوسربازعورت سادہ لوح لوگوں کے اے ٹی ایم کارڈ لے اُڑی

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگاربلاول سموں کی رپورٹ)سندھ بنک اے ٹی ایم میں نوسربازعورت نے سادہ لوح لوگوں کولوٹ لیا

    تفصیلات کے مطابق سندھ بنک ٹھٹھہ برانچ کے اے ٹی ایم میں فراڈی عورت نے غریب زکواۃ ہولڈروں کو لوٹ لیا،دھوکے سے رقم نکال کر 9 افراد کے اے ٹی ایم کارڈ بھی لے اڑی،

    حیدرآباد روڈ پر واقع سونڈہ شہر کے قریبی گاؤں حاجی خمیسو خاصخیلی کے رہائشی 60سالہ بوڑھاشخص جو دونوں آنکھوں سے محروم شخص خان بہادر خاصخیلی نے ٹھٹھہ میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ ایک بہت ہی غریب اور مفلس بینائی سے محروم معزور شخص ہے اور وہ حکومت سندھ سے ماہوار زکواۃ کا وظیفہ بذریعہ اے ٹی ایم سندھ بنک کے اے ٹی ایم سے نکال کر حاصل کرتا ہے،

    اس سلسلے میں عید سے دو دن قبل وہ رقم نکالنے کے لیئے سندھ بنک کے اے ٹی ایم پہنچا تو وہاں بتایا گیا کہ اے ٹی ایم مشین خراب ہے،اور اس موقع پر ایک عورت وہاں پر موجود تھی جو مستری لے کر آئی اور اے ٹی ایم بنوا کر درست کرایا اور بعد میں بنک مینیجر اور اس عورت نے سب سے اے ٹی ایم کارڈ لے کر اے ٹی ایم مشین میں اندر جا کر دروازہ بند کرلیااس نے مزید کہا کہ اس مرتبہ ہماراوظیفہ 14 ہزار آیا تھا اور وہاں موجود 9 افراد کے پیسے فی آدمی 14 ہزار اور کارڈ لے کر دوسرے دروازے سے فرار ہوگئے،

    انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے ہم بہت تکلیف دہ زندگی گذار رہے ہیں،انہوں نے مزید بتایا کہ اب بنک مینیجر کہہ رہا ہے کہ وہ عورت دادو کی تھی اور آپ خود جا کر ڈھونڈو، متاثرہ شخص نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے.

  • اوچ شریف:سرکاری زمینوں کی فروخت ،عباسیہ  کینال کے دونوں کناروں پرغیرقانونی تعمیرات میں تیزی سے اضافہ

    اوچ شریف:سرکاری زمینوں کی فروخت ،عباسیہ کینال کے دونوں کناروں پرغیرقانونی تعمیرات میں تیزی سے اضافہ

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان) سرکاری زمین کی اونے پونے فروخت جاری، عباسیہ کینال کے دونوں کناروں پر غیر قانونی تعمیراتی کاموں میں تیزی ، محکمہ انہار ،اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد فیصل ،میونسپل کمیٹی و لینڈ ریکارڈ انتظامیہ کی خاموش ، قبضہ مافیا ، لینڈ مافیا اور باآثر سیاسی افراد نے عباسیہ لنک کینال کی خوبصورتی ختم کرنے کیلئے ایکا کر لیا ہے

    تفصیلات کے مطابق اولیائے کرام کے شہر اوچ شریف عباسیہ لنک کینال کی خوبصورتی ختم کرنے کیلئے لینڈ مافیا ، قبضہ مافیا اور باآثر افراد سمیت محکمہ انہار، اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ محمد فیصل میونسپل کمیٹی انتظامیہ نے ایکا کر لیا عباسیہ لنک کینال کے دونوں کناروں پر حسینی چوک تا پل چھٹہ تک غیر قانونی تعمیراتی کاموں سمیت عباسیہ لنک کینال کے کناروں پر مبینہ بااثر لینڈ مافیا کا دن دیہاڑے قبضہ، تحصیل انتظامیہ اور محکمہ انہار کی مبینہ ملی بھگت سے سڑک چھاپ جرائم پیشہ عناصر راتوں رات لکھ پتی بن گئے، ” اوپر ” بیٹھے بڑے آفیسران کی مجرمانہ خاموشی نے چھوٹے ملازمین کوشیربنادیا، نہر کے اطراف قبضہ مافیا کی غیر قانونی تعمیرات نے قومی شاہراہ سے گزرنے والی بھاری ٹریفک کے لیے مشکلات پیداکردی ہیں،

    عباسیہ لنک کینال کے اطراف میں موجود ساحلی پٹی قبضہ مافیا کی چیرہ دستیوں کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، محکمہ جنگلات کی جانب سے لگائے گئے پودے اور سرسبز و شاداب درختوں سے مزین گرین بیلٹ پر کچھ عرصہ سے سڑک چھاپ عناصر اور لینڈ مافیا کے کارندوں نے دھڑا دھڑ قبضہ کرنے اور بھولی بھالی عوام سے لاکھوں روپے اینٹھ کر مبینہ ناجائز فروخت کا دھندہ شروع کر رکھا ہے جس بابت تحصیل احمد پور شرقیہ ایڈمنسٹریشن اور متعلقہ سرکاری ملازمین نے چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے، جبکہ دوسری جانب مال مفت دل بے رحم کے مصداق سرکار کا قیمتی رقبہ پر مزکور عناصر کے غیر قانونی جعلی ملکیت شو کرکے آگے بیچنے کا مبینہ دھندہ دھڑلے سے جاری ہے،

    اور رہی سہی کسر محکمہ انہار کے ملازمین نے اپنا حصہ وصول کرکے پوری کررکھی ہے،عباسیہ لنک کینال کے دونوں کناروں پر حسینی چوک تا پل چھٹہ تک مبینہ غیر قانونی تعمیراتی کام بھی عروج پر ہے ،جس کی وجہ سے شہری شدید ذہنی اذیت سے دوچار ہیں، کیونکہ موسم گرما کی آمد آمد ہے اور نہر کناروں پر مبینہ غیر قانونی تجاوزات کی تعمیر و قبضہ کے باعث سایہ دار درختوں اور سبزہ سے محرومی گرمیوں میں صورتحال کو مزید خراب کرنے والی ہے،

    ذرائع کے مطابق اس لینڈ مافیا میں مبینہ سیاسی آشیرباد بارے بھی انکشاف ہورہا ہے،چمک کے کمال سے چشم پوشی برتی جارہی ہے اور یہ کاروبار منظم طریقےسے کیا جارہا ہے جس میں محکمہ مال محکمہ انہار اور ضلعی انتظامیہ کے چھوٹے ملازم ملوث ہیں کیونکہ ان محکمہ جات کی خاموشی اندر کاحال بیان کر رہی ہے، سرکاری اراضی بیچ کر قومی خزانے کو ٹیکہ لگایا جارہا ہے اور مافیا اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہے،

    شہریوں محمد شفیع ،محمد وقاص ،ساجد علی ،سید زین حیدر، عشرت حسین سمیت دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چولستان کے زرعی زمینوں کو سیراب کرنے والی نہر پر سیاسی قبضہ مافیا نے دکانیں ، تھڑے اور لان بنا کر قبضہ کرنا شروع کردیا ، ضلعی حکومت اور محکمہ انہارنے قبضہ مافیا سے نہری زمین واگزار کروانے کے بجائےپراسرار خاموشی اختیار کر لی ہے۔نہری زمین پر پکے تھڑے اور شیڈز ،جوسر کینٹن، سروس پمپ کی تعمیرکئے جارہے ہیں
    شہریوں نے کمشنر بہاولپور اور متعلقہ محکمہ آفیسرزسے فوری طور پر سرکاری رقبہ کو لینڈ مافیا کے چنگل سے واگزار کروانے اور سرکاری خزانہ کو چونا لگانے اورتمام ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے .

  • سیہون شریف:  بس کی آئل ٹینکر سے ٹکر، 6 جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

    سیہون شریف: بس کی آئل ٹینکر سے ٹکر، 6 جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

    سیہون شریف(باغی ٹی وی رپورٹ) بس کی آئل ٹینکر سے ٹکر، 6 جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

    تفصیل کے مطابق سیہون شریف میں انڈس ہائی وے پر مسافر بس کی آئل ٹینکر اور منی ٹرک سے ٹکر کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے باعث بس الٹ گئی، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال مانجھند، جامشورو اور سیہون منتقل کردیا گیا ہے۔

  • معذور لڑکی سے زیادتی ، باپ اور 2 بیٹے گرفتار

    معذور لڑکی سے زیادتی ، باپ اور 2 بیٹے گرفتار

    ممبئی:بھارتی پولیس نےگونگی اور بہری لڑکی سے زیادتی کے الزام میں باپ اور 2 بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے ایک گاؤں میں 19 سالہ گونگی بہری لڑکی سے اس کی والدہ کے سامنے زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا،متاثرہ لڑکی کی ماں نے پولیس کو شکایت درج کرائی جس پر پولیس کی جانب سے کارروائی شروع کی گئی –

    رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کے گاؤں کے 2 لڑکوں نے اس کے سامنے اس کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ، خاتون کی جانب سے الزام عائد کیے جانے پر ملزمان لڑکوں کے باپ نے گزشتہ ہفتے خاتون پر قتل کرنے کی نیت سے حملہ کیا تاہم خوش قسمتی سے خاتون بچ گئی۔

    جبکہ پولیس کا کہناہے کہ واقعہ زمینی تنازع کا ہے، لڑکی کی ماں کھیت میں کام کر رہی تھی جب اس پر ملزم لڑکوں کےباپ نے حملہ کردیا تاہم خاتون آبزرویشن ہوم میں ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان میں گھوٹکی میں والد نے بیٹیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک بیٹی جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئیں، پولیس کے مطابق واقعہ گھوٹکی کے گاؤں گلزارکورائی میں پیش آیا، ملزم نے تین بیٹیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق ہوگئی اور ملزم فرار ہوگیا، ملزم پہلے بھی ایک بیٹی کو قتل کرچکا ہے اور حال ہی میں جیل سے رہا ہوکر آیا تھا ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہے ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • اوکاڑہ:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دیپالپور میں مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی،ملزمان کو گرفتار

    اوکاڑہ:پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دیپالپور میں مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی،ملزمان کو گرفتار

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک ظفر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دیپالپور میں مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی،1200 کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کرکے تلف کردیا گیا،مردہ مرغیاں سپلائی کرنے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج، ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر عوام کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے گاڑی نمبر LES 4379 کو عملی موتی پاکپتن روڈ پر چیک کیا گیا توانسپکشن کے دوران بھاری مقدار میں مردہ مرغیاں برآمد کی گئیں۔

    مردہ مرغیاں مارکیٹ میں مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھیں،سپلائرز کو موقع سے گرفتار کرکے تھانہ صدر دیپالپور میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔

    اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ مردہ مرغیوں کی سپلائی کا کاروبار کرنے والے انسانی جانوں کے دشمن ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

  • کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنے والے 6 اسمگلر زگرفتار

    کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنے والے 6 اسمگلر زگرفتار

    رحیم یارخان : پولیس نے کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ سپلائی کرنے والے 6 اسمگلر گرفتار کرلیے ۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق سندھ پنجاب سرحد داؤ والا پر اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا، اسمگلروں کی 2 گاڑیوں سے اسلحہ برآمد کیا گیا اور ملزمان اسلحہ کچے کے ڈاکوؤں کو سپلائی کرنے جارہے تھے،برآمد ہونے والے اسلحہ میں 63 پسٹل، 22 رائفلیں اور 25 ہزار گولیاں شامل ہیں۔

    دوسری جانب مستونگ میں 4لاپتہ افراد کے لواحقین کا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، سڑک بلاک ہونے سے گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں، مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے مظاہرین نے کوئٹہ کراچی شاہراہ شمس آباد کراس بلاک کی ہوئی ہے، متعدد گاڑیاں اور مسافر پھنسے ہوئے ہیں، خواتین،بچے،بزرگ اورمریض مسافروں کومشکلات کاسامنا ہے۔

    پی سی بی نے الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کردی

    مسافروں کا کہنا ہے کہ عیدکی چھٹیوں کی وجہ سے ہوٹل بھی بند ہیں،کھانے پینے کی اشیا کیلئے پریشان ہیں، دوسری جانب مظاہرین کے انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہوگئے،مظاہرین نے لاپتہ افراد کے منظرعام پر آجانے تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

    واٹس ایپ میں اے آئی فیچر کا اضافہ

  • شہر اقبال کے باسیوں کو محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک ہوگئی

    شہر اقبال کے باسیوں کو محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک ہوگئی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) شہر اقبال کے باسیوں کو محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی متحرک ہوگئی

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی سٹی ایریا میں مختلف فاسٹ فوڈ پوائنٹس، ریسٹورنٹس کی چیکنگ،53فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،11کو 1لاکھ27ہزار کے جرمانے عائد، ایک یونٹ کی پروڈکشن بند،55 لٹر ایکسپائر، مضر صحت کولڈ ڈرنکس سمیت بھاری مقدار میں زائد المیعاد اشیاء تلف کی گئیں

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ ریسٹورنٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات، کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی،بدبودار فریزرز، کچن ایریا میں گندی دیواریں موجود ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس اور لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔

    32 پوائنٹس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے پنجاب کی عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی

    صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین کی ہدایت پر جعلساز مافیا کے خلاف مربوط کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،شہری خوراک میں ملاوٹ اور جعلسازی کے خاتمے کے لیے فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں، کسی بھی شکایت کی صورت میں 1223پر اطلاع دیں۔