Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • خیبر :مسلسل بارشوں سےکئی گھر اورحجروں کانقصان،شہریوں کی حکومت سے مدد کی اپیل

    خیبر :مسلسل بارشوں سےکئی گھر اورحجروں کانقصان،شہریوں کی حکومت سے مدد کی اپیل

    لنڈی کوتل(نصیب شاہ شینواری) ضلع خیبر میں مسلسل بارشوں سےکئی گھر اورحجروں کانقصان،شہریوں کی حکومت سے مدد کی اپیل

    ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل میں بھی مسلسل بارشوں سے نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ،لنڈی کوتل کے علاقہ بھائی خیل میں حاجی ایوب شینواری کے گھر کی چار دیواری گر گئی ہے ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ متاثرہ خاندان نے پی ڈی ایم اے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے تاکہ گھر کی چار دیواری دوبارہ تعمیر کی جاسکی۔

    دوسرے واقعہ میں پاک افغان بارڈر تورخم سے ملحقہ علاقہ میں بارشوں سے گھروں اور حجروں کو نقصان پہنچا ہے، مقامی ذرائع کے مطابق لنڈیکوتل کے علاقہ پسید خیل مورگی خیل میں گزشتہ رات سے جاری مسلسل بارشوں سے خلیل رخمان کی حجرہ کی دیوار اور چھت گر گئی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

    متاثرہ خاندان نے پی ڈی ایم حکام سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ حجرہ کی دیوار دوبارہ تعمیر کی جاسکے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور تورخم ہائی وے پر پل تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ایک ٹیکسی کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی، کار میں سوار افراد کو مقامی لوگوں نے بچالیا۔

  • بلوچستان میں طوفانی بارش، چھتیں گرنے سے 9 افراد زخمی، لڑکی جاں بحق

    بلوچستان میں طوفانی بارش، چھتیں گرنے سے 9 افراد زخمی، لڑکی جاں بحق

    جھل مگسی ،باغی ٹی وی (نامہ نگاررحمت اللہ بلوچ)بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشیں جاری ہیں جس دوران چھتیں گرنے کے واقعات میں 9 افراد زخمی اور ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

    بلوچستان کے علاقے کوہلو، موسیٰ خیل، ژوب، شیرانی، مستونگ، نوشکی اور قلات میں شدید طوفانی بارش اور ژالہ باری ریکارڈ کی گئی جب کہ چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، زیارت، مستونگ، مسلم باغ، کان مہترزئی اور قلات میں ژالہ باری سے باغات اوردرختوں کو نقصان پہنچا، تیز ہواؤں سے کئی علاقوں میں سولرپینلز طوفانی ہوا میں اڑگئے۔طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے سنجاوی، پشین،توبہ کاکڑی، شیلاباغ ، قلعہ عبداللہ اور پشین کے دیہی علاقوں کے زمینی رابطے منقطع اور مواصلاتی نظام متاثر ہوا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب پسنی میں وارڈ نمبر 5 میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔ پشین میں 15 کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا،سیلابی ریلے کے کے باعث بند ہونے والے ہنہ اوڑک اور چشمہ اچوزئی کے راستے دوبارہ بحال ہوگئے۔ کیچ کے علاقے تمپ میں سیلابی ریلے میں پھنسے 7 افراد کو ریسکیو کیا گیا، درہ بولان میں پنجرہ پل کے مقام پر پانی کا بہاؤجاری ہے، پی ڈی ایم اے کی شہری اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت،چشمہ اچوزئی سیلابی ریلے میں گذشتہ رات پھنسی گاڑیوں کو نکال دیا گیا۔ پشین میں بھی درجنوں لوگوں کو ریسکیو کیاگیا.

    ضلع خیبر میں مسلسل بارشوں سےکئی گھر اورحجروں کانقصان،شہریوں کی حکومت سے مدد کی اپیل
    ضلع خیبر کے تحصیل لنڈی کوتل میں بھی مسلسل بارشوں سے نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ،لنڈی کوتل کے علاقہ بھائی خیل میں حاجی ایوب شینواری کے گھر کی چار دیواری گر گئی ہے ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ متاثرہ خاندان نے پی ڈی ایم اے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے تاکہ گھر کی چار دیواری دوبارہ تعمیر کی جاسکی۔دوسرے واقعہ میں پاک افغان بارڈر تورخم سے ملحقہ علاقہ میں بارشوں سے گھروں اور حجروں کو نقصان پہنچا ہے، مقامی ذرائع کے مطابق لنڈیکوتل کے علاقہ پسید خیل مورگی خیل میں گزشتہ رات سے جاری مسلسل بارشوں سے خلیل رخمان کی حجرہ کی دیوار اور چھت گر گئی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔متاثرہ خاندان نے پی ڈی ایم حکام سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ حجرہ کی دیوار دوبارہ تعمیر کی جاسکے۔ گزشتہ روز پشاور تورخم ہائی وے پر پل تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ایک ٹیکسی کار سیلابی ریلے میں بہہ گئی، کار میں سوار افراد کو مقامی لوگوں نے بچالیا۔

    بارشوں سے نقصانات، وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو لائحہ عمل وضع کرنے کی ہدایات
    وزیراعظم شہباز شریف نے بارشوں کے نقصانات سے متعلق این ڈی ایم اے کو حکومتوں کے ساتھ مل کر جامع لائحہ عمل وضع کرنے کی ہدایات کی ہیں، ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہمارا پہلا سیکٹوریل ریویو ہے، ہم معیشت پر کئی اجلاس کر چکے ہیں، آج پاور دویژن کا پہلا سیکٹوریل ریویو ہے، ان بارشوں سے ڈیم بھریں گے اور پن بجلی میں فائدہ ہوگا لیکن اس بارش میں کافی جانی نقصانوں کا بھی ضیاع ہوا ہے،این ڈی ایم اے کو ہدایت دی ہے کہ وہاں امدادی سامان پہنچایا جائے جہاں جہاں اس کی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد واسا نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے، راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہیوی مشینری اور واسا کے عملے کو نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے،پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ مزید طوفانی بارشوں کے امکانات ہیں، ڈی جی خان ، کوہ سلیمان کے ندی نالوں میں تغیانی متوقع ہے ، مری اور گلیات میں بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے ،آسمانی بجلی کی گرج چمک کے امکانات زیادہ ہیں ۔

    مسلسل بارش کی وجہ سے لوئر دیر لقمانبانڈہ تحصیل خال میں گل دازیب نامی شخص کا مکان گر گیا، اس میں 4 بندے ابھی تک ملبے تلے پھنسے ہوئے ہیں، امدادی کام جاری ہے۔

    سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

    16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

    دوران پرواز 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنیوالے کو ملی سزا

    کپڑے اتارو،مجھے…دکھاؤ، اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کو مرد مجسٹریٹ کا حکم

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    چترال مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر دو افراد جاں بحق ، کئی گھرمنہدم
    چترال کے طول وعرض میں گزشتہ 24گھنٹو ں سے مسلسل بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر دو افراد جان بحق ہوگئے اور کئی گھرمنہدم ہوگئے جبکہ چترال پشاور روڈ، بونی روڈ، گرم چشمہ روڈ، اپر چترال میں بونی تورکھو روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگئے ہیں جبکہ بمبوریت وادی میں عیدالفطر کے موقع پر آئے ہوئے سینکڑوں سیاح پھنس کر رہ گئے ہیں کیونکہ بمبوریت روڈ ایون گاؤں سے آگے درجنوں مقامات پر بند ہے۔ چترال پشاور روڈ عشریت کے کوچھان گول، دروش کے کڑدام گول اور چمور کھون کے مقام پر سیلابی ملبہ کی وجہ سے بند ہے۔ چومور کھون کے مقام پر ایک غیر مقامی سیاح کی گاڑی کو مقامی افراد نے سیلابی ملبہ سے نکال لی ہیں۔ ایس ایچ او سٹی پولیس اسٹیشن چترال بلبل حسن نے میڈیا کو بتایاکہ ہفتہ کی صبح چیو ڈوک کے مقام پر دوگھر مسلسل بارش کی وجہ سے منہدم ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک خاتون جان بحق ہوگئی جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ چترال پولیس کے جوان اور ریسکیو 1122کی ایمرجنسی ٹیم نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ایک کمسن بچی کو منہدم گھر کے ملبے ریسکیو کرنے میں کامیاب ہوگئے جنہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

    اسی طرح اپر چترال کے گاؤں استارو میں ایک چرواہا طوفانی بارش میں راستہ بھول کر پہاڑسے گرکر جان بحق ہوگیا۔ بکرآباد بالا میں بھی دو گھر منہدم ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوئی۔ اسی طرح چترال بونی رڈ پر واقع کوغوزی گاؤں میں ایک گھر پر پہاڑی پتھر گرگئی تاہم گھرکے مین معجزانہ طور پر محفوظ رہ گئے۔ کالاش وادی رمبور میں پراکڑاک میں ایک رہائشی مکان منہدم ہوئی لیکن کسی جانی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی۔

    چترال بونی کا مصروف ترین روڈ نیردیت، کاری اور شاچار کے مقامات پر پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے جبکہ گرم چشمہ روڈ بیل پھوک، انداختی اوردوسرے متعدد مقامات پر پہاڑی تودہ گرنے کی وجہ سے بند ہے اور لوٹ کوہ کی مختلف وادیوں کریم آباد، ارکاری اور سوسوم بھی بارش کی وجہ سے بند بتائی جاتی ہیں۔ اپر چترال میں بونی تورکھو روڈ بھی ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند ہے اور اپر چترال اور گلگت بلتستان کو ملانے والی شندور روڈ بھی بند ہے۔

    دو دن کی بارشوں کے بعد اپر چترال کے ریچ، تریچ، لاسپور میں جبکہ لویر چترال میں گوبور میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 4سے 8انچ تک برف پڑنے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔چترال ائرپورٹ روڈ بھی چیو پل کے قریب پہاڑی تودہ گرنے سے بند ہے جس کی وجہ سے بلچ اور اس سے اوپر علاقوں کے لوگ لینیک روڈ استعمال کررہے ہیں۔ 1980ء میں تعمیر شدہ چیو پل میں شگاف پڑنے کی وجہ سے فی الحال موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے۔اپر چترال میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے تمام سیلولر نیٹ ورک سولر بیٹریوں کے بیک اپ نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں جس کی وجہ سے ٹیلی کمیونیکیشن کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہے اور ان متاثرہ علاقوں میں رابطہ ممکن نہیں رہا۔ ان علاقوں میں لویر چترال کے گرم چشمہ، ارکاری، سوسوم، جنجریت کوہ، شیشی کوہ، کالاش ویلیز، گولین جبکہ اپر چترال کے تریچ، ریچ، کھوت، لاسپور، یارخون، نوگرام، اویر اور دوسرے علاقے شامل ہیں۔ دریں اثناء ڈی سی چترال نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام سرکاری افسران کی تعطیلات منسوخ کر کے اسٹیشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی.

    بارشیں،غیر ضروری سفر اور تفریحی مقامات کی طرف جانے سے اجتناب کریں،وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر کا عوام کو مشورہ
    وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی نے بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے، رومینہ خورشید عالم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی جیسے سنگین چیلینجر کا سامنا ہے۔ حالیہ بارشوں سے بلوچستان اور کے پی کے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ ریسکیو و ریلیف کے اداروں سے رابطہ میں ہیں۔ریسکیو اداروں کو ریلیف آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایات کی ہیں۔ عوام ریسکیو اداروں سے تعاون کریں، امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔عوام غیر ضروری سفر اور تفریحی مقامات کی طرف جانے سے اجتناب کریں۔

    بلوچستان کو آفت زدہ قرار دے کر زمینداروں کے زرعی بل معاف کئے جائیں، عبدالغفور حیدری
    جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے ملک بھر میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے اور کہا ہے کہ انصار الاسلام کے کارکن گھروں سے نکل کر لوگوں کی مدد کو پہنچیں ۔پی ڈی ایم اے بلوچستان کے تمام اضلاع میں اپنی سرگرمیاں تیز کردیں ۔بلوچستان کو آفت زدہ قرار دے کر زمینداروں کے زرعی بل معاف کردیا جائے ۔گوادر اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں کچی آبادیاں ملیا میٹ ہوگئی ہے ۔رفاعی ادارے اور پی ڈی ایم اے بلوچستان میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے لوگوں کی مدد کو پہنچیں۔

  • ٹرین میں دوران سفر پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش برآمد

    ٹرین میں دوران سفر پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش برآمد

    ملت ایکسپریس میں پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش بر آمد , پولیس کے مطابق 7 اپریل کی رات ریلوے پولیس اہلکار تشدد کے بعد خاتون کو اپنے ساتھ لے گیا تھا، خاتون کا تعلق جڑانوالہ سے تھا۔

    ٹرین میں خاتون پر ہاتھ اٹھانے کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا۔ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون چنی گوٹھ کے قریب مبینہ طور پر قتل کر دی گئی،7 اپریل رات کو کراچی سے چلنے والی ملت ایکسپریس ٹرین میں ریلوے پولیس اہلکار نے خاتون پر تشدد کیا۔،8 اپریل علی الصبح چنی گوٹھ کے قریب اسی ٹرین سے مبینہ طور خاتون کو ٹرین سے گرایا گیا ۔ تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر مبینہ طور پر قتل ہونے والی خاتون کی شناخت ہوگئی ۔ خاتون پر تشدد ویڈیو میں نظر آنے والے بچے ایک تصویر میں مقتولہ کے پاس کھڑے ہیں ۔

    30 سالہ مریم بی بی کا تعلق جڑانوالہ چک 40 موڑ فیصل آباد سے تھا ۔ میر حسن ریلوے پولیس اہلکار تشدد کے الزام میں پہلے سے ہی گرفتار ہے ۔تشدد کے بعد خاتون کی ہلاکت کا معاملہ ! ذمہ دار ریلوے حکام یا پولیس اہلکار ؟ ورثاء نےخاتون پر تشدد کے بعد ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے.خاتون کے بھائی افضل کا کہنا تھا کہ اس کی بہن کراچی میں بیوٹی پارلر پر ملازمت کرتی تھی اور عید منانے کیلئے کراچی سے جڑانوالہ آ رہی تھی

    واضح رہے کہ ریلوے پولیس اہلکار کی جانب سے دوران سفر چلتی ٹرین میں خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی،ریلوے پولیس اہلکار نے دوران سفر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار جس کی شناخت میر حسن کے طور پر ہوئی دوران سفر ٹرین کی ایک بوگی میں بچے اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے جبکہ ڈبے میں دیگر مسافر بھی نظر آرہے ہیں، خاتون کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مار کیوں رہا ہے، مار نہیں، مار نہیں”، واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس اہلکار کو شناخت کیا گیا جوکہ حیدرآباد میں تعینات ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔

    دوران سفر ٹرین میں تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون پر جنات کا سایہ تھا،ریسکیو اہلکار
    ملت ایکسپریس سے خاتون کے مبینہ طور پر گر کر جاں بحق ہونے کے معاملے کی ابتدائی رپورٹ اور خاتون کے ساتھ موجود بچے کا بیان سامنے آیا ہے، ریسکیو عملے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق 8 اپریل کو خاتون چلتی ٹرین سے کود گئی تھی، صبح ساڑھے 6 بجے کے قریب چنی گوٹھ کے مقام پر خاتون ٹرین کی کھڑکی سےکود گئی تھی، کودنے سے خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی،خاتون کراچی سے فیصل آباد کا سفر کر رہی تھی،بچوں نے بتایا کہ "خاتون پر جنات کا سایہ تھا، لوگوں کے روکنے کے باوجود خاتون نے کھڑکی سے چھلانگ لگائی

    پولیس اہلکار نے مریم پرتشدد کیا اور قتل کرکے لاش ٹریک پر پھینکی،خاتون کا بھائی
    خاتون کے بھائی افضل کا کہنا ہے کہ بہن مریم 7 اپریل کو کراچی سے بذریعہ ملت ایکسپریس روانہ ہوئیں، بہاولپور پولیس نے 8 اپریل کو بہن کی ٹرین سے گر کر ہلاکت کی اطلاع دی ٹرین حادثہ سمجھ کر 9 اپریل کو گاؤں میں تدفین کردی تھی لیکن ویڈیو وائرل ہونے پر بہن پر تشدد اور واقعہ کے پس پردہ حقائق کا علم ہوا، پولیس اہلکار نے مریم پرتشدد کیا اور قتل کرکے لاش ٹریک پر پھینکی، قتل کا مقدمہ درج کرنے کیلئے پولیس کو درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی

    پولیس اہلکار پھپھو کو ساتھ لے گیا اور ہمیں اگلے اسٹیشن پر اتارا،خاتون کے بھتیجے کا بیان
    خاتون کے بھتیجے غالب حماد نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اس وقت پھپھو کے ساتھ موجود تھا وہ اونچی آواز میں ورد کر رہی تھیں، پولیس اہلکار نے شور مچانے پر اعتراض کیا اور تشدد شروع کردیا، پولیس اہلکار پھپھو کو ساتھ لے گیا اور ہمیں اگلے اسٹیشن پر اتارا،

    خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا،تشدد کا شکار خاتون کی موت پر ترجمان ریلوے کا ردعمل
    ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ مریم بی بی کراچی سے فیصل آباد جا رہی تھی،دورانِ سفر خاتون نے مسافروں کا سامان بکھیرنا شروع کر دیا جس پر مسافروں نے پولیس کانسٹیبل کو بلایا،کانسٹیبل نے خاتون پر ہاتھ اٹھایا اور اسے دوسرے ڈبہ میں شفٹ کر دیا،کانسٹیبل کی ڈیوٹی کراچی سے حیدرآباد تک تھی،خاتون نے چلتی ٹرین سے چنی گوٹھ میں چھلانگ لگائی،خاتون کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں کے بیان کے مطابق خاتون نے اچانک چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی،خاتون کے لواحقین کے مطابق خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا،ڈی آئی جی ریلوے پولیس ساؤتھ زون کی سربراہی میں چار رکنی انکوائری کمیٹی مزید تحقیقات کر رہی ہے،پولیس کانسٹیبل کو انتہائی غیر مناسب رویے پر گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس کے خلاف مقدمہ درج ہے،کمیٹی تین روز میں چیئرمین ریلوے کو رپورٹ پیش کرے گی

    ریلوے میں زنجیر سے جکڑے "لوٹے”معاملہ قائمہ کمیٹی پہنچ گیا

    گھر سے بھاگے 310 لڑکے،190 لڑکیاں،47 خواتین کو ریلوے پولیس نے ورثا کے حوالے کیا

    ریلوے سٹیشن کے پاس مسافروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹنے والے 2 ملزم گرفتار

    ریلوے میں پسند ناپسند کی بنیاد پر نااہل ٹی ایل اے ملازمین بھرتی کئے جانے کا انکشاف

    پاکستان انفارمیشن کمیشن کی کارروائی، ریلوے ملازم کو گریجویٹی فنڈ دلادیا

    راولپنڈی پشاور کےدرمیان ریلوے کے کرائے روڈ ٹرانسپورٹ سے بھی زیادہ

  • 13 سال کی عمر میں اغوا ہونیوالی آسیہ 16 برس بعد بازیاب

    13 سال کی عمر میں اغوا ہونیوالی آسیہ 16 برس بعد بازیاب

    13 برس کی عمر میں اغوا ہونے والی آزاد کشمیر کی آسیہ بی بی کو 16 برس بعد بازیاب کروا لیا گیا

    آسیہ بی بی کو 2008 میں اسلام آباد سے اغوا کیا گیا تھا،جس وقت آسیہ کو اغوا کیا گیا تھا اسکی عمر 13 برس تھی، آسیہ بی بی کو پنجاب کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ سےبازیاب کروایا گیا ہے، اغواء کار نے آسیہ کو معمر شخص کو فروخت کر دیا تھا، جس نے اس سے شادی کر لی تھی،آسیہ نے اغوا ہونے کے بعد موقع پا کر ایک ویڈیو بنا کر وائرل کی تھی جس میں بازیابی کی اپیل کی تھی اور اپنے اوپر ہونے والے ظلم سے آگاہ کیا تھا، آسیہ کے گھر والوں نے ویڈیو دیکھی تو پولیس سے رابطہ کیا،تھانہ چک شہزاد اسلام آباد نے کاروائی کی اور آسیہ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بازیاب کروا لیا

    ترجمان پولیس کے مطابق آزاد کشمیر کی رہائشی آسیہ بی بی کو 2008 میں جھنگ کے رہائشی مصطفیٰ نامی ملزم نے اسلام آباد کے تھانہ چک شہزاد کے علاقے سے اغواء کیا تھا اور شادی کے لیے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے روتی میں ایک معمر شخص کو فروخت کردیا تھا،

    سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

    16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

    دوران پرواز 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنیوالے کو ملی سزا

    کپڑے اتارو،مجھے…دکھاؤ، اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کو مرد مجسٹریٹ کا حکم

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

  • ٹھٹھہ:گھارو شہر کے قریب مین قومی شاہراہ پرمسافر ویگن کو آگ لگ گئی

    ٹھٹھہ:گھارو شہر کے قریب مین قومی شاہراہ پرمسافر ویگن کو آگ لگ گئی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( بلاول سموں کی رپورٹ ) گھارو شہر کے قریب مین قومی شاہراہ پر تہیم گوٹھ اسٹاپ پر مسافر ویگن کو آگ لگ گئی، مسافر ویگن کراچی سے ٹھٹھہ آرہی کہ سلینڈر میں آگ بھڑک اٹھی ، تمام مسافر محظوظ رہے جبکہ ویگن مکمل جل کر خاکستر ہو گئی

    فائربریگیڈ کی گاڑی آگ کو بجھانے کیلئے وقت پر نہ پہنچ سکی جس کی وجہ سے ویگن مکمل جل گئی، واضح رہے کہ کراچی سے ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور ٹنڈومحمد خان شہروں کی طرف جانے والی مسافر ویگنوں میں گیس سیلینڈر لگے ہوئے ہیں جن میں غیرقانونی طور پر قائم ایل پی جی گیس کی دکانوں سے گیس بھروائی جاتی ہے جس وجہ سے متعد بار گاڑیوں کوآگ لگنے کےواقعات رونما ہو چکے ہیں

    سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئی ایکشن لینے کے لیئے تیار نہیں ہے،ٹھٹھہ میں سیکرٹری آرٹی اے کی غفلت، نااہلی اور رشوت خوری کی وجہ سے ویگنوں سے گیس سیلینڈر نہ اتارنے کی وجہ سے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ہیں

    عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت سندھ سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے،

  • سیالکوٹ:حدودتھانہ رنگپورہ،مسلح ڈاکوؤں نے مٹھائی کی دکان سے  ایک لاکھ 20 ہزارروپے لوٹ لئے

    سیالکوٹ:حدودتھانہ رنگپورہ،مسلح ڈاکوؤں نے مٹھائی کی دکان سے ایک لاکھ 20 ہزارروپے لوٹ لئے

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)تھانہ رنگپورہ کے علاقہ رنگپورہ چوک میں 2 مسلح ڈاکو مٹھائی کی دکان میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے نقدی چھین لئے

    جبکہ تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ جودھےوالی میں ہنڈا 125 پر سوار 2 ڈاکوئوں نے عدیل سے اسلحہ کے زور پر پچاس ہزار روپے چھین لئے

    گذشتہ کئی روز سے ہنڈا 125 پر 2 ملزمان ڈکیتی کی وارداتیں کرتے ہوئے شہریوں کو لوٹ رہے ہیں جن تک پہنچنے میں پولیس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،شہری خوف میں مبتلا ہوچکے ہیں

  • چترال:مسلسل بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی بڑے پیمانے پر تباہی ، راستے بند

    چترال:مسلسل بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی بڑے پیمانے پر تباہی ، راستے بند

    چترال،باغی ٹی وی (گل حمادفاروقی کی رپورٹ)مسلسل بارشیں، ندی نالوں میں طغیانی بڑے پیمانے پر تباہی ، راستے بند
    چترال میں جمعہ کے روز سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پہاڑوں کے چوٹیوں، بالائی علاقوں اور وادی کیلاش کڑاکار گاؤں میں برف باری بھی ہوئی ہے۔

    تیز اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے ندی نالے بپھر گئے ہیں طغیانی کی وجہ سے مختلف وادیوں کے راستے بند ہیں، چترال کو ملک کے دیگر حصوں سے ملانے والا واحد زمینی راستہ لواری ٹنل کا راستہ بھی ہر قسم کے ٹریفک کیلیے بند ہے جبکہ ضلع اپر چترال، گرم چشمہ اور وادی کیلاش کا راستہ بھی بند ہے۔ بجلی کی آنکھ مچولی اور پی ٹی سی ایل، انٹرنیٹ کی سروس بھی معطل ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    لوئر چترال کے چمرکن کف گاؤں میں سیلاب نے تباہی مچادی ، کف گاؤں کی رابطہ سڑک، پیدک پل، آبپاشی کی ندی اور پانی کی پائپ لائن بھی سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوگئی ہے، اس پل پر روزانہ سکول جانے والے سینکڑوں بچے، بچیاں، مسجد جانے والے نمازی اور عام لوگ بھِی گزرتے تھے جبکہ آبپاشی کی ندی جغور گول کے نالے سے سینکڑوں گھروں اور ہزاروں ایکڑ زمین کو بھی پانی جاکر سیراب کرتا تھا اب اس ندی کی ٹوٹنے کی وجہ سے خدشہ ہے کہ یہ زرعی زمین بھِی بنجر بن جائے گی.

    چمرکن کف گاؤں سے تعلق رکھنے والے محراب ولی، محمد شفیق،شیر علی،انتخاب احمد،شمس الرحمان اور ایک مقامی انجینئر نے کہا کہ چمرکن کف گاؤں کو جانے والی سڑک بار بار سیلاب کی وجہ سے تباہ ہورہی ہے۔ دو سال قبل جب یہ سڑک سیلاب کی نظرہوگئی تھی تو علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ایک مقامی شخص کا کھیت کرائے پر لیکر اس میں عارضی طور پر سڑک گزاری مگر بدقسمتی سے اب وہ سڑک بھی پانی کیساتھ بہہ گئی ہےاور لوگوں کے پاس اب کوئی متبادل بھِی نہیں ہے۔

    گاؤں والوں نے کہا کہ اس سڑک پر بار بار سرکاری خزانے سے بھاری رقم خرچ ہوتی ہے مگر ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے کام بھی ناقص ہوتا ہےجس کی وجہ سے سڑک بارش کے سیلابی پانی میں خس وخاشاک کی طرح بہہ جاتی ہے

    مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سڑک سائیڈوں میں حفاظتی دیواریں میں ستون اور آر سی سی کنکریٹ کا استعمال کیا جائے تاکہ مستقل طور پر یہ سڑک محفوظ رہے۔اس سڑک کے ٹوٹنے کی وجہ کافی تعداد میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں وغیر ہ دوسری طرف پھنس گئے ہیں جو اب ان کے نکلنے کا کوئی راستہ بھی نہیں ہے جب تک اس سڑک کو دوبارہ تعمیر نہ کیا جائے۔

    شیر علی کا کہنا ہے کہ اس نے سولہ سال سعودی عرب میں محنت مزدوری کرکے بڑی مشکل سے یہ مکان بنایا تھا جو بار بار سیلاب کی زد میں آکر اس کا ایک حصہ دریا برد ہوچکا ہے اور اب میری بوڑھی والدہ، بیوی چھوٹے بہت خطرے میں ہیں کسی بھی وقت سیلاب آکر ہمارے گھر کو بہاکر لے جاسکتا ہے۔

    اسی گاؤں میں فدا محمد نامی شحص کے گھر کو بھی نقصان پہنچا اور اس کے گھر میں پھل دار درخت وغیرہ بھِی گر گیے ہیں

    چمرکن کے ویلیج کونسل چیئرمین عبدالحق کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے یہاں جو پیدل کا پل اور پانی کی ندی بہہ گئی اس سے علاقے کے لوگوں کو بہت نقصان ہوا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ علاقہ میٹھے اور رسیلے انار کی باغات کیلئے مشہور ہے اگر آبپاشی کی نہر اور پانی کی پائپ لائن جلدی بحال نہ ہوئے تو خدشہ ہے کہ انار کے یہ باغات بھی خشک ہوکر تلف جائیں گے جو یہاں کے لوگوں کا آمدنی کا واحد ذریعہ ہے۔

    متاثرہ لوگوں نے این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے ، صوبائی وزیر اعلیٰ اور اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کیا ہے چمرکن کف گاؤں میں پیدل پل، رابطے کی سڑک، آبپاشی کی ندی اور پانی کی پائپ لائن فوری بحال کئے جائیں تاکہ یہ لوگ مزید مشکلات کے شکار نہ ہوں کیونکہ پانی کی پائپ لائن سیلاب میں بہہ جانے سے گھروں میں پانی کی سپلائی بند ہے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ جن لوگوں کے گھروں کو نقصان پہنچا ہے ان کی تلافی بھی کی جائے تاکہ وہ اپنے مکانوں کی جلدی مرمت کرواسکیں۔

  • یوٹیوبر عادل راجہ کیس ہار گیا، 10 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد

    یوٹیوبر عادل راجہ کیس ہار گیا، 10 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ عائد

    یوٹیوبر عادل راجہ بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی جانب سے برطانوی عدالت میں اپنے خلاف دائر ہتک عزت کیس میں دائر اپیلیں ہار گئے ہیں۔

    عادل راجہ اپنے خلاف ہتک عزت مقدمہ کو خارج کرنے کی درخواست میں ناکام رہے، جس کے بعد عدالت نے عادل راجہ کو حکم دیا کہ وہ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) راشد نصیر کو 2 درخواستوں، ہتک عزت کیس پر حکم امتناع اور سیکورٹی اخراجات کی مد میں 10 ہزار پاؤنڈز کی ادائیگی کریں۔

    عدالت نے قرار دیا کہ عادل راجہ نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر کی اپنی ٹویٹر/ ایکس، فیس بک اور یوٹیوب کی 9 پبلیکیشنز میں ہتک کی۔

    برطانوی کورٹ ڈاکومنٹس کے مطابق متنازع یو ٹیوبر عادل راجہ کو برطانوی ہائی کورٹ میں اس وقت شدید دھچکا لگا جب جج نے ان کی تمام درخواستوں کو مسترد کردیا، جس میں سابق فوجی سینئر افسر بریگیڈیٹر (ریٹائرڈ) راشد نصیر کا ان کے خلاف ہتک عزت کے ایک کیس پر امتناع کی درخواست بھی شامل ہے۔

    ڈپٹی ہائی کورٹ جج مسٹر رچرڈ اسپیرمین کے سی نے قرار دیا کہ عادل فاروق راجہ ریٹائرڈ بریگیڈیئر کو 5 ہزار پاؤنڈ کی ادائیگی کریں۔عادل راجہ کو اس رقم کی ادائیگی کیلئے 17 اپریل 2024 تک کا وقت دیا گیا ہے۔

    عادل راجہ اپنے وکیل اور پی ٹی آئی یوکے کے رہنما مہتاب انور عزیز کے توسط سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت کے روبرو پیش ہوئے تھےعادل راجہ نے استدلال دیا کہ متعدد وجوہات کی بنا پر بریگیڈیئر راشد نصیر کے مقدمے پر امتناع دیا جائے لیکن عدالت نے اُن کے تمام دلائل مسترد کردیئے۔

    عادل راجا کے بے بنیاد الزامات کو برطانوی جج نے ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا اور ان الزامات کو بے بنیاد اور غلط قرار دیا۔جج کے فیصلے کے نتیجے میں عادل راجہ کو اب اپنے اوپر تمام الزامات کو سچ ثابت کرنے کے لئے شواہد پیش کرنا ہوں گے۔

    ایک الگ درخواست میں عادل راجہ نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) راشد نصیر کو مقدمے کے اخراجات کی سیکورٹی کے طور پر 250000 پاؤنڈ جمع کرانے کا حکم دےلیکن جج نے یہ درخواست بھی مسترد کرتے ہوئے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے وکلاء سے اتفاق کیا۔

    اپنی درخواست میں عادل راجہ نے سماعت کے دوران اپنے گواہوں کو خفیہ رکھنے کی بھی استدعا کی لیکن کورٹ نے بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے وکلاء کے اختیار کئے گئے استدلال سے اتفاق کیا۔

    عادل راجہ کو ایک اور دھچکا اس وقت لگا جب ایک علیحدہ درخواست میں انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ وہ بریگیڈیئر (ر) راشدنصیر کے دعوے کو اس بنیاد پر مسترد کردے کیونکہ وہ کسی سنجیدہ نقصان کا شکار نہیں ہوئے۔

    جج نے یہ استدعا خاطر میں نہیں لائی اور عادل راجہ کی درخواست بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کے وکلاء کی رضامندی پر ملتوی کردی۔

    عادل راجہ نے افسر کے خلاف اپنی مہم کا آغاز 14 جون 2022 کو ٹویٹس اور یوٹیوب اور فیس بک پر ویڈیوز کے ذریعے کیا تھا۔

    عدالتی دستاویزات سے حاصل معلومات کے مطابق ریٹائرڈ بریگیڈیئر راشد نے اپنے یوکے کے وکلاء کے ذریعے 11 اگست 2022 کو اپنا کیس دائر کیا تھا۔

  • رشتے سے انکار پر نوجوان کی لڑکی اور اس کی ماں پر فائرنگ، خود کو بھی گولی مار کرخود کشی کرلی

    رشتے سے انکار پر نوجوان کی لڑکی اور اس کی ماں پر فائرنگ، خود کو بھی گولی مار کرخود کشی کرلی

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )رشتے سے انکار پر نوجوان کی لڑکی اور اس کی ماں پر فائرنگ، خود کو بھی گولی مار کرخود کشی کرلی

    تفصیل کے مطابق ضلع رحیمیارخان کی کی تحصیل خانپور کے نواحی علاقہ ظاہر پیر میں رشتے کے تنازعے پر نوجوان نے لڑکی اور اس کی والدہ پر فائرنگ کرکے خود کو بھی گولی مار لی۔

    سرکاری سکول ٹیچر رئیس محمد اکبر کا نوجوان بیٹا جہانزیب جس لڑکی کو پسند کرتا تھا اس کے والدین کی مداخلت اور انکار پر طیش میں آگیا۔جس پر نوجوان نے گھر میں گھس کر پہلے لڑکی اور اس کی والدہ کو گولی ماری، پھر خود کو بھی گولی مار دی۔

    اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی، لیکن تب تک نوجوان جہازیب جاں بحق ہوچکا تھا جبکہ لڑکی اور اس کی والدہ کو تشویش ناک حالت میں شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا۔

  • جیل میں بھارتی دہشتگرد سربجیت پر حملہ کرنیوالا فائرنگ سے ہلاک

    جیل میں بھارتی دہشتگرد سربجیت پر حملہ کرنیوالا فائرنگ سے ہلاک

    لاہور: جیل میں بھارتی دہشتگرد سربجیت پر حملہ کرنے والا اسلام پورہ گنگا اسٹریٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا-

    باغی ٹی وی :اسلام پورہ لاہورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوٹ لکھپت جیل سے رہائی پانے والا عامر تانبا شدید زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے عامر کے گھر میں گھس کر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا عامر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گیا اہل خانہ کے مطابق مقتول عامر عرف تانبا کو پہلے سے قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی تھیں۔

    عالمی بینک سے پاکستان کو داسو ہائیڈرو پراجیکٹ کیلئے کتنا قرضہ ملے گا؟

    پولیس کا کہنا ہے کہ عامر تانبا بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ پر جیل میں حملے میں ملوث تھا عامر تانبا کچھ عرصہ قبل ہی جیل سے رہا ہو کر آیا تھا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شوٹرز کی تلاش شروع کر دی ہے 2013 میں کوٹ لکھپت جیل کے دو قیدیوں عامر تانبا اور مدثر پر سربجیت سنگھ پر حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا، بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

    اسرائیل ایران پر کسی بھی جوابی کارروائی سے پہلے ہمیں بتائے،امریکا

    سعودی عرب ریکوڈک میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری جلد متوقع