Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    خاتون سے زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    واقعہ بھارت کا ہے،اتراکھنڈ کے دارالحکومت دہرادون کے تھانہ دلان والا کی حدود میں واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے خاتون سے زبردستی دوستی کرنے کی کوشش کی، خاتون کے انکار پر اس پر تیزاب پھینکنے کی دھمکی دی گئی، خاتون نے شوہر کو بتایا تو دونوں‌نے ملکر ملزم کو پکڑوانے کی منصوبہ بندی کی اور ملزم کو گرفتار کروا دیا

    28 مارچ کو ایک شادی شدہ خاتون کو واٹس ایپ پر ایک نامعلوم نمبر سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں صرف "ہیلو” لکھا گیا تھا۔ بھیجنے والے کی شناخت کے بارے میں پوچھا گیا تو اس شخص نے اپنا تعارف امان کے طور پر کرایا جو دبئی میں ایک ریسٹورنٹ کا مالک ہے۔ امان نے دعویٰ کیا کہ اس کا موبائل نمبر اپنے پڑوسی کے بچے سے حاصل کیا ہے۔ اس نے اسے بتایا کہ وہ ابھی دبئی سے دہرادون آیا ہے اور ان نے خاتون کودوستی کرنے پر مجبور کرنا شروع کر دیا، تاہم خاتون نے انکار کر دیا، ملزم نے ہار نہیں مانی وہ مسلسل خاتون کے پیچھے پڑا رہا، ملزم نے اپنے ہاتھوں کی رگیں کاٹ کر خود کو مارنے کی دھمکی بھی دی۔ آخر خاتونتنگ آ گئی اور ساری کہانی اپنے شوہر کو بتا دی۔ اس کے بعد جوڑے نے مجرم کو پکڑنے کا منصوبہ بنایا

    عورت نے ملزم کو بتایا کہ وہ اس سے ملنے کے لیے تیار ہے،جس پر ملزم نے اسے ملاقات کے لیے جگہ کا بتا دیا۔ عورت مقررہ جگہ پر پہنچی اسکا شوہر تھوڑی دور گاڑی میں بیٹھا سب پر نظر رکھے ہوئے تھا۔ ان کا منصوبہ یہ تھا کہ اس شخص سے بات چیت کریں اور پھر پولیس کو کال کریں۔ملزم کچھ دیر ر بعد اپنی موٹرسائیکل پر وہاں پہنچا ،ملزم نے خاتون کو کہیں اور جانے کاکہا اور کہا کہ کہیں اچھی جگہ چل کر بات چیت کرتے ہیں، خاتون نے انکار کر دیا،جس پر ملزم نے ایک شیشی نکالی اور کہا اس میں تیزاب ہے اگر نہیں چلو گی تو تیزاب پھینک دوں گا، ملزم نے خاتون کو زبردستی بائیک پر بٹھانے کی کوشش کی، خاتون نے مزاحمت کی، اسی دوران خاتون کا شوہر پہنچ گیا ، قریب کھڑے افراد بھی جمع ہو گئے جس پر ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا،

    پولیس نے متاثرہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا۔ انسپکٹر دلان والا راکیش گوسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کارروائی کی تصدیق کی،ملزم رحمان کا تعلق بجنور، اتر پردیش سے ہے۔ وہ دہرادون کے سہستردھارا روڈ پر کرائے کے گھر میں رہتے ہوئے ہوٹل مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔

    تیزاب گردی، مبشر لقمان پھٹ پڑے،کہاسرعام لٹکایا جائے

    پشاور فلائنگ کلب کے جہاز کی فروخت،مبشر لقمان کا مؤقف بھی آ گیا

    مبشر لقمان اپنا دشمن کیوں بن گیا؟ ڈوریاں ہلانے والے سن لیں

    نور مقدم کو بے نور کرنے والا آزادی کی تلاش میں،انصاف کی خریدوفروخت،مبشر لقمان ڈٹ گئے

    میچ فکسنگ، خطرناک مافیا ، مبشر لقمان کی جان کو خطرہ

    انضمام الحق مکر گئے،انڈیا کے ساتھ گٹھ جوڑ،ڈالروں کی بارش

    ڈنڈا تیار، کورٹ مارشل کی گونج،پی آئی اے بند، مبشر لقمان نے کہانی کھول دی

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

  • ٹھٹھہ:درگاہ نورانی حادثہ ،جاں بحق 18 افراد کی نماز جنازہ ادا ،وزیر اعلیٰ سندھ کی شرکت

    ٹھٹھہ:درگاہ نورانی حادثہ ،جاں بحق 18 افراد کی نماز جنازہ ادا ،وزیر اعلیٰ سندھ کی شرکت

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگاربلاول سموں)درگاہ نورانی حادثہ ،جاں بحق 18 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،نمازجنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ایم پی اے ریاض شاہ شیرازی اور ہزاروں لوگوں کی شرکت

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ قاسم جوکھیو گوٹھ میں جاں بحق افراد کی جنازہ نماز میں شامل ہوئے ،جاں بحق 17 افراد میں سے 15 افراد کی جنازہ نماز قاسم جوکھیو گوٹھ، ایک کی ترکش کالونی اور ایک کی بھروسر کالونی میں ادا کی گئی

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جاں بحق افراد کی میتوں پر اجرک چڑھائی اور جاں بحق افراد کے ورثا اور بچوں سے ملاقات کی

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، سندھ حکومت جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ورثاءکا خیال رکھے گی.
    یہ بھی پڑھیں

    ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا، 21 افراد جاں بحق،33زخمی

    درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،جاں بحق افراد کے لواحقین مکلی سے کراچی پہنچ گئے

    درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،17 افراد کی لاشوں کی مکلی کے قریب اجتماعی تدفین

    عید کے موقع پر ٹھٹھہ سے شاہ نورانی کے مزار بلوچستان میں زیارت ے لئے جانے والے ٹرک کو حادثہ، حادثے میں 18 افراد فوت اور تقریباََ 52 افراد زخمی ہوگئے ہیں،رات دیر سے ہونے والے حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں روانہ ہوئیں مگر حادثے کی جگہ بہت دور ہونے اور موبائل نیٹ ورک نہ ہونے اور اندھیرے کی وجہ سے ریسکیو اپریشن میں بہت مشکلات پیش آئیں

    جبکہ حادثے والے علاقہ میں کوئی ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں اور فوت ہونے والوں کو پہلے حب چوکی ہسپتال اور بعد میں سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا مگر بروقت اعلاج اور فرسٹ ایڈ نہ ملنے کی وجہ سےاموات میں اضافہ ہوگیا،

    کئی گھر اجڑ گئے، ٹرک ڈرائیور اور مالک غلام نبی جوکھیو کے گھر کے 12 افراد ان 18 فوت شدگان میں شامل ہیں اور وہ خود بھی اسی حادثے جاں بحق ہوگئے جبکہ 52 سے زائد افراد زخمی ہیں،حادثے کی اطلاع اموات کا سن کر گاؤں قاسم جوکھیو کے لوگ اور لواحکین دھاڑیں مارتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور آہ زاری کرنے لگے جس کی وجہ سے پوراضلع ٹھٹھہ سوگ میں ڈوب گیا،

    واضح رہے کہ تقریباََ100ے زائد لوگ ٹھٹھہ شہر کے ہیڈکوارٹرمکلی کے قریب گاؤں قاسم جوکھیو کے رہائیشی غلام نبی جوکھیو کے ٹرک میں جارہے تھے کہ نورانی درگاہ سے 20 کلو میٹر پہلے ٹرک الٹ گیا، جب کہ اس وقت ٹھٹھہ کے ہیڈ کوارٹر مکلی کے قریب گاؤں قاسم جوکھیو میں ماتم کا سماں ھے اور فوت ہونے والے لوگوں کو دفنانے کے لئے اجتماعی قبریں تیار کی جارہی ہیں،جبکہ کے کراچی سے لاشیں گاؤں منتقل کرنے کا عمل بھی جاری ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مکلی کے قریب گاؤں قاسم جوکھیو پہنچ کر شاہ نورانی ٹرک حادثہ میں جاں بحق 18 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔ سید مراد علی شاہ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے لواحقین سے دکھ کا اظہار بھی کیا۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کی بھرپور مالی معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں 18 قیمتی جانیں ضایع ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے، اس دکھ کی گھڑی میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء سے برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 11 زخمیوں کو شہید بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر منتقل کرکے ان کا بہتر علاج شروع کر دیا گیا ہے جبکہ 2 بچوں کی حالت خراب ہونے پر انہیں جناح اسپتال کے بجوں کے شعبہ میں منتقل کرکے آئی سی یو وارڈ میں رکھا گیا ہے تاکہ ان کا بہتر علاج ہو سکے۔

    انہوں نے کہا کہ اس قسم کے خوفناک واقعات سے ورثاء کی زندگی اجیرن ہوجاتی ہے، عید کے روز بڑی تعداد میں لوگ شاہ نورانی اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں زیارت کے لیے جاتے ہیں جہاں پر آنے جانے والے راستوں کی حالت خراب ہے اور سہولیات نہیں ہیں، اس حوالے سے بلوچستان حکومت سے بات چیت کی جائے گی تاکہ وہاں کے لوگوں کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ سندھ میں بدامنی سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم ہو یا کشمور سمیت شمالی سندھ میں ڈاکو کلچر اس کی ذمہ دار نگران حکومت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث کراچی بدامنی کے حوالے سے 27ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم سمیت سندھ بھر میں اغوا کے واقعات کی نگرانی خود کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں آئی جی سندھ سمیت متعلقہ حکام سے کئی اجلاسز کرکے انہیں ہدایات جاری کی گئی ہیں،

    اس وقت ہماری پولیس متحرک ہے اور کراچی سمیت کچے کے علاقوں میں رینجرز کے ساتھ۔ مل کر کام کر رہی ہے، انشاء اللہ سندھ میں جلد امن و امان قائم کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایم این اے صادق علی میمن، ایم پی ایز سید ریاض حسین شاہ شیرازی، ایم پی اے سید شاہ حسین شاہ شیرازی، سابق ایم پی اے جام اویس گہرام، سابق صوبائی وزیر ساجد جوکیو، چیئرمین ضلع کونسل عبدالحمید پنہور، پی پی پی رہنما محمود عالم شاہ، کمشنر حیدرآباد ڈویژن احسن علی قریشی، ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو، ڈپٹی کمشنر منور عباس سومرو، ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان سمیت ضلع کی سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے اجتماعی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

  • دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کے ساتھ زیادتی، پھر زبردستی شادی کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

    واقعہ بھارت کا ہے، اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں واقعہ پیش آیا جہاں عبدالسلام نامی شہری نے خاتون کے ساتھ دوستی کی،اس دوران اسکے ساتھ باہمی رضا مندی کے ساتھ جنسی عمل کرتا رہا، بعد میں دونوں نے شادی کر لی، ملزم خاتون کو شادی کے بعد گھر لے کر گیا تو وہاں جا کر دوسری شادی کر لی اور پہلی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر پہلی بیوی نے تھانے میں درخواست دی اور کہا کہ شوہر مذہب کی تبدیلی کے لئے دھمکی دے رہا ہےپولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

    بدھانہ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا، ایک خاتون نے درج مقدمے میں کہا کہ نیپالی خاتون سے ملزم نے 2015 سے دوستی شروع کی، خاتون سلطان پور دہلی میں رہ رہی تھی، اسی دوران عبدالسلام سے بات چیت اور دوستی ہوئی،دوستی کے بعد عبدالسلام محبت کرنے لگا، اسی دوران ملز م نے شادی کا وعدہ کیا اور باہمی رضامندی سے جنسی عمل کئی بار کیا گیا،خاتون نیپالی تھی اور یہاں اکیلی رہ رہی تھی،ایک بار وہ حاملہ بھی ہو گئی، اس کا اسقاط حملہ کروایا گیا،جب خاتون نے شادی کا دباؤ ڈالا تو ملزم نے 6 اگست 2019 کو شادی کر لی اس دوران کاغذات پر زبردستی دستخط کروائے گئے،2021 میں بیٹی پیدا ہوئی، اسی دوران پتہ چلا کہ خاتون کا شوہر ہندو نہیں بلکہ مسلمان ہے، اس نے بیٹی کا نام مسلمانوں کے نام پر رکھنے کا کہا، اپنی بیٹی کی پیدائش کے سات ماہ بعد، عبدالسلام گاؤں آیا، اور وہاں آ کر اس نے دوسری شادی کر لی، اسی دوران ملزم نے اپنی پہلی اہلیہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور کہا کہ اسلام قبول کرو،

    خاتون نے تنگ آ کر ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر جاری کیا، جس کے بعد مقدمہ درج ہوا اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،

    شہر یار آفریدی پی ٹی آئی قیادت پر پھٹ پڑے

    ایک اور مدرسہ، ایک اور جنسی سیکنڈل،ایک دو نہیں ،کئی بچوں سے بدفعلی

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

    دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

  • خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

    خاتون کوبرہنہ کر کے تشدد کرنے کے واقعہ کے آٹھ ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں، پولیس نے خاتون کی ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے

    واقعہ بھارت میں پیش آیا ، بہار کے ضلع بیتیا میں ایک خاتون کو برہنہ کر کے تشدد کیا گیا اور ویڈیو بھی بنائی گئی، ویڈیو وائرل کر دی گئی، خاتون کی والدہ کی مدعیت میں پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا،پولیس حکام کے مطابق تھانہ مجھولیا کی حدود میں یہ واقعہ پیش آیا، ملزمان نے خاتون کو برہنہ کیا، اور ڈنڈوں سے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، اس دوران ملزمان ویڈیو بھی بناتے رہے،خاتون اپنے گاؤں کی ایک دکان پر بیٹھی تھی کہ ملزمان نے خاتون کو دکان سے نکالااور سڑک پر ہی اس پر تشدد کرنا شروع کر دیا،ملزما ن نے خاتون کے کپڑے پھاڑ دیئے اور برہنہ حالت میں بھی ان کو ذرا بھر رحم نہ آیا اور تشدد کرتے رہے، خاتون دہائیاں دیتی رہی لیکن کوئی مدد کو نہ آیا، ملزمان نے ویڈیو بھی بنائیں اور دھمکی دی کہ اگر کچھ بولا تو گاؤں سے نکال دیں گے،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، درج مقدمے میں نو افراد کو نامزدکیا گیا ہے، ایک ملزم فرار ہے جس کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے، ڈھیلا میاں عرف شرف الدین، منوج ٹھاکر عرف کنہیا، اکبر انصاری، حاکم میاں، مدینہ خاتون، نجمہ خاتون، نوشاد انصاری عرف نیرو کو پولیس نے گرفتار کیا ہے،

    ایف آئی آر میں متاثرہ خاتون کی والدہ نے بتایا ہے کہ داماد کہیں باہر گیا ہوا تھا اسی دوران ملزمان گئے اور کہا کہ گھر اور زمین چھوڑ کر چلے جاؤ جب میری بیٹی نے انکار کیا تو ملزمان نے میری بیٹی کو برہنہ کر کے تشدد کیا،پولیس کا کہنا ہے کہ باقی نامزد ملزمان بھی جلد گرفتار کر لئے جائیں گے،

    تصاویر: شوبز سے وابستہ افراد عید کیسے منا رہے؟

    مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

    عید الفطر بھائی چارے، روا داری، امن اور پُرامن بقائے باہمی کی علامت ہے،بلاول

    فتنوں کا سامنا ہوجائے تو مردانہ وار مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان

    عید پر بھی پی ٹی آئی جھوٹ بولنے سے باز نہ آئی،عمران خان نے نماز عید پڑھی؟

    شاہ محمود قریشی کو نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی، بیٹے کا دعویٰ

  • علی پور : سفاک شخص نے بیوی اور 7 بچوں کوقتل کرڈالا

    علی پور : سفاک شخص نے بیوی اور 7 بچوں کوقتل کرڈالا

    اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )پنجاب کے شہر مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے مڈ والا میں شوہر نے بیوی اور 7 بچوں کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم سجاد نے گھریلو ناچاقی پر تیز دھار آلے سے اپنی بیوی اور 7 بچوں کو قتل کیا جبکہ قتل ہونے والے تمام افراد کی میتیں سول ہسپتال علی پور منتقل کر دی گئی ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم سجاد فرار ہونے کی کوشش کی، اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس تھانہ صدر نے ملزم سے آلہ قتل برآمد کرکے گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے، بچوں کی عمریں 6 ماہ سے 8 سال کے درمیان ہیں، ملزم ایک ٹانگ سے معذور اور درزی کا کام کرتا ہے۔

    اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ملزم سجاد بے روزگار تھا اور گھر میں جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز لڑائی جھگڑے میں اضافہ ہوا جس کے بعد ملزم نے بیوی اور بچوں کو قتل کردیا۔

    قتل ہونے والوں میں کوثرمائی زوجہ سجادحسین عمر تقریباََ 35،40 سال،انسہ مائی بعمر7،8سال،کنزا مائی،رمشہ مائی ،مہنازعرف منو مائی،محمدانس عمر 2،3سال،محمدسبحان اور منزہ مائی بعمر6 ماہ شامل ہیں جنہیں بے دردی سے وحشی شخص نےمارڈالا.

    واقعہ کی اطلاع پر ڈی ایس پی علی پور ایس ایچ او تھانہ صدر علی پور عصمت عباس پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور فرانزک ٹیمیں بھی پہنچ گئیں، تھانہ صدر علی پور پولیس کی طرف سے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا نوٹس

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شوہر کے ہاتھوں بیوی سمیت 7 بچوں کے مبینہ قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے علی پور مظفرگڑھ میں ہونے والے افسوسناک واقعے پرانسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

    مریم نواز شریف نے 7 بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دے دیا۔

    آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا واقعہ کا فوری نوٹس لیکر ڈی پی او مظفرگڑھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی او رڈی پی اومظفرگڑھ کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کا حکم۔

    پولیس ترجمان کے آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث سفاک مجرم کسے رعایت کا مستحق نہیں ،ٹھوس شواہد کے ساتھ مجرم کو عدالت سے سخت سے سزا دلوائیں گے۔

    علی پور کے علاقے مڈ والا درزی کا کام کرنے والے سجاد نامی درندہ صفت شخص نے اپنے بچوں اور بیوی کا قتل کیا۔

    واقعہ کی اطلاع پر پولیس ٹیمز موقع پر پہنچ گئیں اور مجرم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • سفاک شخص نے بیوی سمیت سات بچوں کو مار دیا

    سفاک شخص نے بیوی سمیت سات بچوں کو مار دیا

    انتہائی افسوسناک واقعہ ، سفاک شخص نے بیوی سمیت سات بچوں کی جان لے لی

    واقعہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں پیش آیا، جہاں سفاک شخص سجاد نے اپنی بیوی سمیت سات بچوں کو قتل کر دیا،اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے قاتل کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا، پولیس حکام کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاقی پر پیش آیا، میاں بیوی میں لڑائی ہوئی تو شوہر نے طیش میں آ کر نہ صرف اپنی بیوی بلکہ اپنے سات بچوں کو بھی جان سےمار دیا،ملزم نے کلہاڑی کے وارسے بیوی بچوں‌کو قتل کیا.

    ریسکیو حکام کے مطابق قتل ہونے والے تمام افراد کی میتیں سول ہسپتال علی پور منتقل کر دی گئی ہیں،لاشوں کی پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کی جائے گی، پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم نے گرفتاری دے دی ہے،

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خاتون سمیت سات بچوں کے مبینہ قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے علی پور مظفرگڑھ میں ہونے والے افسوسناک واقعے پرانسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نےسات بچوں کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ کا اظہار کیا،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مکمل تحقیقات اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دیا

    تصاویر: شوبز سے وابستہ افراد عید کیسے منا رہے؟

    مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

    عید الفطر بھائی چارے، روا داری، امن اور پُرامن بقائے باہمی کی علامت ہے،بلاول

    فتنوں کا سامنا ہوجائے تو مردانہ وار مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان

    عید پر بھی پی ٹی آئی جھوٹ بولنے سے باز نہ آئی،عمران خان نے نماز عید پڑھی؟

    شاہ محمود قریشی کو نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی، بیٹے کا دعویٰ

  • درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،17 افراد کی لاشوں کی مکلی کے قریب  اجتماعی تدفین

    درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،17 افراد کی لاشوں کی مکلی کے قریب اجتماعی تدفین

    درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ میں جاں بحق 17 افراد کی لاشوں کی مکلی کے قریب گاؤں قاسم میں اجتماعی تدفین کی گئی ،میتیں جوکھیو قوم کے سردار سابق ایم پی اے جام اویس جوکھیو اپنی نگرانی میں لائے ہیں، جہاں ان کی نماز جنازہ کے بعد اجتماعی تدفین ہوئی۔گاؤں قاسم جوکھیو کے 100 سے زیادہ افراد عید کے موقع پر بلوچستان میں واقع درگاہ شاہ نورانی کی زیارت پر گئے تھے۔حادثے میں زخمی ہونے والے 35 سے زائد زخمیوں کو کراچی سول ہسپتال کے ٹراما سینٹرلایا گیا، جہاں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

    پولیس کے مطابق درگاہ شاہ نورانی جانے والے زائرین سے بھرا ٹرک عید کے پہلے روز ویراب کے قریب کھائی میں جا گرا، حادثہ ایک موڑ پر پیش آیا۔علاقہ مکینوں کے مطابق گاڑی میں 120 سے زائد زائرین سوار تھے، کافی لوگ ٹرک کے نیچے پھنس گئے جنہیں پولیس اور وہاں کے علاقہ مکینوں کی جانب سے ریسکیو کیا گیا،
    یہ بھی پڑھیں
    ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا، 21 افراد جاں بحق،33زخمی

    درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،جاں بحق افراد کے لواحقین مکلی سے کراچی پہنچ گئے

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں کم از کم21 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہوئے، مرنے والوں میں سے 14 افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے۔زخمیوں کو مختلف پرائیویٹ گاڑیوں میں حب کی جانب منتقل کردیا گیا جبکہ ایدھی کی ایمبولینس بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئی جس نے لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا۔

    حادثہ درگاہ شاہ نورانی سے 20 کلو میٹردور اور حب سول ہسپتال سے 40 کلومیٹر کی مسافت پر 2 ٹرکوں کی ریس کی وجہ سے پیش آیا اور حب سول ہسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی کے سبب مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔پولیس اسے اتفاقی حادثہ قرار دے رہی ہے جبکہ پولیس نے ڈرائیور زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ٹرک کے نیچے بھی کچھ مسافروں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے اور بھاری مشینری نہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے.

    زائرین ٹرک حادثہ، صدر مملکت، وزیراعظم،وزیر داخلہ کا اظہار افسوس
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے شاہ نورانی کے اندوہناک حادثے پر اظہارِ افسوس کیا ہے، صدر مملکت نےحادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،صدر مملکت نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اور ورثاء کے لئے صبر و جمیل کی دعا کی اور کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں زائرین کے لواحقین کے ساتھ ہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لسبیلہ کے قریب زائرین کے ٹرک کے حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے،وزیرِ اعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے بلندی درجات کی دعا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے شاہ نورانی روڈ پر زائرین کا ٹرک کھائی میں گرنے پر دکھ کا اظہار کیا ہے،وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے، وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی شاہ نورانی کے قریب روڈ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کی کراچی منتقلی اور سندھ حکومت سے رابطے کی ہدایت کی

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے درگاہ شاہ نورانی کے زائرین کی گاڑی کے حادثے پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ المناک حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع باعثِ صدمہ ہے،حادثے میں اپنے پیاروں کو کھونے والوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اللہ تعالیٰ انہیں صبر دے،بلوچستان اور سندھ کے متعلقہ حکام زخمیوں کے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنائیں، بلاول بھٹو زرداری نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی.

    حب حادثے کے 52 زخمی اسپتال لائے گئے،40 ڈسچارج کر دیئے گئے،وزیراعلیٰ سندھ
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حب حادثے کے 52 زخمی اسپتال لائے گئے تھے، 40 کو ڈسچارج کردیا گیا جبکہ 2 بچے بھی زیر علاج ہیں، حب حادثے میں 17 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، پوری کوشش ہوگی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دی جائیں، ٹراما سینٹر کے پانچ زخمی وینٹی لیٹر پر ہیں، جب تک زخمی وینٹ پر ہیں ان کی صحت کو تشویشناک ہی کہیں گے، 2 بچوں کا علاج این آئی سی ایچ میں ہو رہا ہے۔

    تصاویر: شوبز سے وابستہ افراد عید کیسے منا رہے؟

    مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

    عید الفطر بھائی چارے، روا داری، امن اور پُرامن بقائے باہمی کی علامت ہے،بلاول

    فتنوں کا سامنا ہوجائے تو مردانہ وار مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان

    عید پر بھی پی ٹی آئی جھوٹ بولنے سے باز نہ آئی،عمران خان نے نماز عید پڑھی؟

    شاہ محمود قریشی کو نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی، بیٹے کا دعویٰ

    درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،جاں بحق افراد کے نام
    (1) خرم ولدیت گل شیر 30
    (2) دین محمد ولدیت اچار 25
    (3) پیارو ولدیت گل ابو 25
    (4) مشتاق ولدیت سلمان 20
    (5) واحد ولدیت رمو 30
    (6) اللہ پرایو ولدیت لونگ 40
    (7) امین ولدیت لونگ 28
    (8) محیب علی ولدیت رمضان 25
    (9) سہراب ولدیت صاحب ڈنو 22
    (10) گلزار ولدیت لال محمد 30
    (11) امام دین ولدیت موسی 30
    ,(12) جلال ولدیت محمد رفیق 15
    (13) غلام نبی ولدیت اچار 35
    (14) علی ولدیت رمو 19
    (15) صاحب ڈنو ولدیت اللہ ڈنو 55
    (16) نامعلوم ولدیت نامعلوم 15
    (17) ولدیت نامعلوم ولدیت نامعلوم 25

    درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،ایم کیو ایم کا معاوضے کا مطالبہ
    ایم کیو ایم کے نامزد اپوزیشن لیڈر برائے سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ شاہ نورانی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا جائے,علی خورشیدی نے حب حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کمی نہ رہے حکومت بلوچستان واقعے کی تحقیقات کرے تاکہ وجہ معلوم ہو سکے،دوسری جانب کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افسوس ناک شاہ نورانی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے معاوضے کا اعلان و بندوبست کیا جائے

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم ہو یا کشمور سمیت شمالی سندھ میں ڈاکو کلچر اس کی ذمہ دار نگران حکومت ہے،وزیراعلیٰ سندھ
    ٹھٹھہ سے نمائندہ باغی ٹی وی بلاول سموں کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مکلی کے قریب گاؤں قاسم جوکھیو پہنچ کر شاہ نورانی ٹرک حادثہ میں جاں بحق 18 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔ سید مراد علی شاہ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے لواحقین سے دکھ کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کی بھرپور مالی معاونت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں 18 قیمتی جانیں ضائع ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا ہے، اس دکھ کی گھڑی میں جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء سے برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں 11 زخمیوں کو شہید بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر منتقل کرکے ان کا بہتر علاج شروع کر دیا گیا ہے جبکہ 2 بچوں کی حالت خراب ہونے پر انہیں جناح اسپتال کے بجوں کے شعبہ میں منتقل کرکے آئی سی یو وارڈ میں رکھا گیا ہے تاکہ ان کا بہتر علاج ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے خوفناک واقعات سے ورثاء کی زندگی اجیرن ہوجاتی ہے، عید کے روز بڑی تعداد میں لوگ شاہ نورانی اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں زیارت کے لیے جاتے ہیں جہاں پر آنے جانے والے راستوں کی حالت خراب ہے اور سہولیات نہیں ہیں، اس حوالے سے بلوچستان حکومت سے بات چیت کی جائے گی تاکہ وہاں کے لوگوں کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ سندھ میں بدامنی سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم ہو یا کشمور سمیت شمالی سندھ میں ڈاکو کلچر اس کی ذمہ دار نگران حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث کراچی بدامنی کے حوالے سے 27ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم سمیت سندھ بھر میں اغوا کے واقعات کی نگرانی خود کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں آئی جی سندھ سمیت متعلقہ حکام سے کئی اجلاسز کرکے انہیں ہدایات جاری کی گئی ہیں، اس وقت ہماری پولیس متحرک ہے اور کراچی سمیت کچے کے علاقوں میں رینجرز کے ساتھ۔ مل کر کام کر رہی ہے، انشاء اللہ سندھ میں جلد امن و امان قائم کیا جائے گا۔ اس موقع پر ایم این اے صادق علی میمن، ایم پی ایز سید ریاض حسین شاہ شیرازی، ایم پی اے سید شاہ حسین شاہ شیرازی، سابق ایم پی اے جام اویس گہرام، سابق صوبائی وزیر ساجد جوکیو، چیئرمین ضلع کونسل عبدالحمید پنہور، پی پی پی رہنما محمود عالم شاہ، کمشنر حیدرآباد ڈویژن احسن علی قریشی، ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو، ڈپٹی کمشنر منور عباس سومرو، ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان سمیت ضلع کی سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے اجتماعی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

  • بہاولنگر،اختیارات سے تجاوز،ایس ایچ او پر مقدمہ،پولیس پر حملہ،بعد ازاں صلح

    بہاولنگر،اختیارات سے تجاوز،ایس ایچ او پر مقدمہ،پولیس پر حملہ،بعد ازاں صلح

    پنجاب کے شہر بہاولپور میں افسوسناک واقعہ پپش آیا ہے، چھاپے کے دوران پولیس کی جانب سے گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد کیا گیا ہے، واقعہ پر ایس ایچ او سمیت چار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    ریڈ کرنیوالے ایس ایچ او سب انسپکٹر رضوان عباس ، اے ایس آئی محمد نعیم اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ، ایف آئی آر فرائض میں غفلت برتنے غیر قانونی محبوس رکھنے کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی، ڈی پی او نے واقعے میں ملوث ایس ایچ او اور دیگر اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ کاروائی کا حکم دیدیا ، ایف آئی آر نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او سیف اللہ حنیف کی مدعیت میں درج کی گئی ہے
    ، اے ایس آئی محمد نعیم نے اہلکاران کے ہمراہ 8 اپریل کو چک سرکاری میں محمد انور جٹ کے گھر رفاقت کی گرفتاری کےلئے ریڈ کیا ،اہلخانہ نے مزاحمت کی اور ایک پولیس اہلکار کو کمرے میں بند کردیا ،: اے ایس آئی محمد نعیم نے ایس ایچ او رضوان عباس کو موقع پر بلوالیا ، ایس ایچ او رضوان عباس پولیس اہلکار مبینہ طور پر دیواریں پھلانگ کر محمد انور کے گھر داخل ہوگئے، ایس ایچ او پولیس ٹیم نے گھر میں موجود خواتین کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کرتے تشدد کیا ،بعد ازاں محمد انور جٹ کا بیٹا محمد خلیل اور دیگر اہل محلہ نے جمع ہوکر ایس ایچ او اور پولیس اہلکاروں کو کمرے میں بند کرکے یرغمال بنالیا، کمرے میں بند کرکے ایس ایچ او رضوان عباس کی ویڈیو بھی بنائی
    ، بعدازاں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، ایلیٹ فورس پولیس نے ایس ایچ او رضوان عباس اور دیگر پولیس اہلکار کو آزاد کروالیا گھر میں موجود افراد کو تشدد کا نشانہ بناتے گرفتار کرلیا ،پولیس اہلکاروں نے محمدانور جٹ، اسکے بیٹے محمد خلیل ، اینٹی نارکوٹکس ملازم محمد ادریس اور دیگر کو گرفتار کرکے ساتھ لےگئے ،پولیس نے تھانہ مدرسہ میں محمد انور جٹ اسکے بیٹے آرمی ملازم محمد خلیل اور گھر کی خواتین سمیت 23 افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی ، پولیس نے خلیل اسکے بھائی ادریس والد انور اور دیگر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ، پولیس نے محمد خلیل اسکے بھائی محمد ادریس اور والد محمد انور کو گرفتار کرنے کے باوجود عدالت بھی پیش نہیں کیا ،دوسری جانب ایس ایچ او رضوان عباس دیگر پولیس اہلکار کی کمرے میں بند بنائی ویڈیو منظر عام پر آگئی اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی

    واقعہ کے بعد کچھ ویڈیو سامنے آئی ہیں جس میں پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے،زدو کوب کیا گیا ہے تا ہم بعد ازاں حساس ادارے اور پولیس کے جوانوں کی صلح کروا دی گئی، پنجاب پولیس کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بہاولنگر میں پیش آنے والے معمولی واقعہ کو سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہےیہ غلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جیسے پاک فوج اور پولیس کے مابین محاذ آرائی ہوئی ہو،غیر مصدقہ باتیں وائرل ہونے کے بعد دونوں اداروں کی طرف سے فوری مشترکہ تحقیقات کی گئیں،دونوں اداروں کے افسران نے حقائق کا جائزہ لیا،اور معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا،پاک فوج اور پنجاب پولیس دہشت گردوں، شرپسندوں،اور خطرناک مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے پورے صوبے میں مشترکہ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،عوام سوشل میڈیا پر چلنے والے جعلی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں،

    قانون کے مطابق ذمہ داران کے محاسبے کا مطالبہ کرتے ہیں، تحریک انصاف
    سانحہ بہاولنگر پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آیا ہے، ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ 9 مئی فالس فلیگ آپریشن کے کرداروں کا آپس میں ٹکراؤ، پاکستان میں موجودہ لاقانونیت کو مزید عیاں کرتا ہے،جس کی لاٹھی، اسکی بھینس کے جس قانون پر 25 مئی 2022 سے عملدرآمد شروع ہوا، وہ آج اژدھا بن کر اپنے ہی بچے کھا رہا ہے،لاقانونیت کا یہ سیاہ راج، تحریک انصاف کو توڑنے کے لیے رچایا گیا تھا لیکن اب یہ ریاست کے وجود کو اندر سے چاٹ رہا ہے،عوام کی چادر چاردیواری کی پامالی اور ان پر تشدد کا ہتھیار، ریاستی اداروں نے نہایت بے رحمی سےتحریک انصاف کے خلاف استعمال کیا لیکن آج خود اسکا نشانہ بن گئے،ریاستی ادارے گزشتہ 11 ماہ سے تحریک انصاف پر ریاستی املاک پر حملے کرنے کا جھوٹا بیانیہ بنا رہے تھے، لیکن آج خود دن دیہاڑے انہوں نے یہی کام سرانجام دیا،عدلیہ کے بعد پولیس بھی اسی لاقانونیت کے عفریت کا نشانہ بن گئی جس کے بل پر پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا ،پولیس کو اس واقعے سے سبق حاصل کرتے ہوئےعوام کی چادر و چاردیواری اور ان کے بنیادی دستوری حقوق کی پامالی کی روایت ترک کر دینی چاہیے،جس انداز میں آئی جی پنجاب اور محکمہ پولیس کے ذمہ داران نے پنجاب پولیس کو لاوارث چھوڑا، وہ پورے محکمے کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہونا چاہیے،تحریک انصاف بہاولنگر واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے اور قانون کے مطابق ذمہ داران کے محاسبے کا مطالبہ کرتی ہے

    تصاویر: شوبز سے وابستہ افراد عید کیسے منا رہے؟

    مریم نوازشریف بے سہارا، بےگھر اور بے نوا لوگوں کے درمیان پہنچ گئیں

    عید الفطر بھائی چارے، روا داری، امن اور پُرامن بقائے باہمی کی علامت ہے،بلاول

    فتنوں کا سامنا ہوجائے تو مردانہ وار مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان

    عید پر بھی پی ٹی آئی جھوٹ بولنے سے باز نہ آئی،عمران خان نے نماز عید پڑھی؟

    شاہ محمود قریشی کو نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی، بیٹے کا دعویٰ

  • درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،جاں بحق افراد کے لواحقین مکلی سے کراچی پہنچ گئے

    درگاہ شاہ نورانی،زائرین ٹرک حادثہ،جاں بحق افراد کے لواحقین مکلی سے کراچی پہنچ گئے

    حب میں ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 21افراد جاں بحق ہوگئے،33زخمی ہوگئے ،زخمیوں اور جاں بحق افراد کے ورثاء مکلی سے کراچی پہنچ گئے ہیں، ایدھی سرد خانے کے سعد ایدھی نے کہا کہ میتوں کو غسل اور کفن کے بعد مکلی شفٹ کیا جائے گا۔

    ریسکیو ذرائع نے کہا کہ شدید زخمیوں کو کراچی سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر زخمیوں کو حب سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
    یہ بھی پڑھیں
    ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا، 21 افراد جاں بحق،33زخمی

    ٹرک حادثے میں جاں بحق تمام افراد کا تعلق مکلی ضلع ٹھٹھہ کی سالار جوکھیو برادری سے تھا،تمام افراد قاسم گوٹھ کے مکین تھے جو ہر سال زیارت پر شاہ نورانی دربار جاتے تھے۔

    لواحقین نے بتایا کہ ٹرک تیز رفتاری یا کسی سے ریس لگانے کے باعث نہیں گرا بلکہ ایک موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو گیا۔

  • ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا، 21 افراد جاں بحق،33زخمی

    ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا، 21 افراد جاں بحق،33زخمی

    حب میں ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والا زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 21افراد جاں بحق ہوگئے،33زخمی

    پولیس کے مطابق ٹھٹھہ سے درگاہ شاہ نورانی جانے والے ٹرک کو حادثہ ویراب ندی عیاں پیر کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق اور 33 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ ٹرک میں 100 سے زائد زائرین سوار تھے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے جبکہ زائئرین کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے۔

    کراچی سے ریسکیو کی متعدد چھوٹی بڑی گاڑیوں کو جائے حادثہ روانہ کیا گیا۔ ریسکیو ٹیموں کو کراچی سے ویراب ندی پہنچنے میں تقریبا دو سے ڈھائی گھنٹے کا وقت لگا۔

    شاہ نورانی درگاہ کے اطراف کوئی بڑا ہسپتال نہیں ہے رورل ہیلتھ سینٹر موجود ہیں جو دفتری اوقات تک کھلے ہوتے ہیں اور رات کے وقت بند ہوجاتے ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک ویراب ندی کے قریب کھائی میں گرا ہے، وہاں دشوار گزار راستہ ہے،

    واقعے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر 12 شدید زخمیوں کو سول ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔ دیگر زخمی حب کے سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔