Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • میہڑ:کتے کومارنے پر جھگڑا،مانموں کی فائرنگ سے 2 بھانجے ہلاک

    میہڑ:کتے کومارنے پر جھگڑا،مانموں کی فائرنگ سے 2 بھانجے ہلاک

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ،کتے کومارنے پر جھگڑا،مانموں کی فائرنگ سے 2 بھانجے ہلاک

    تفصیل کے مطابق میہڑکے قریبی گاؤں سومرقمبرانی میں کتے کومارنے پر قمبرانی برادری کہ دوگروپ میں جھگڑا ہوا ہے ،اس جھگڑے میں وارث قمبرانی نے فائرنگ کرکے اپنے دو بھانجوں لکھمیر اور شہمیر کوقتل کردیا.

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے اور تفتیش شروع کردی ہے.

  • سیالکوٹ :پسرور چونڈہ روڈ پر ویگو ڈالا اور 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم،4 کم عمر لڑکے زخمی

    سیالکوٹ :پسرور چونڈہ روڈ پر ویگو ڈالا اور 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم،4 کم عمر لڑکے زخمی

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض سے)پسرور چونڈہ روڈ پر ویگو ڈالا اور 2 موٹر سائیکلوں میں تصادم،4 کم عمر لڑکے زخمی

    پسرور چونڈہ روڈ لپے والی کے قریب ویگو ڈالا اور دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ٹکر نتیجے میں چار کم عمر بچے زخمی ہوگئے ہیں، ویگو ڈالا پسرور سے چونڈہ کی طرف جارہا تھا اور موٹر سائیکل سوار چونڈہ سے پسرور کی طرف آرہے تھے جو آپس میں آمنے سامنے سے ٹکرا گئے

    زخمی ہونے والوں میں موسیٰ ولد جاوید عمر 5 سال سکنہ کپور پور ، احمد ولد شبیر عمر 23 سال سکنہ لنگے منجکے ، حمزہ ولد شبیر عمر 12 سال سکنہ لنگے منجکے اور محمد ولد اسلم عمر 14 سال سکنہ لنگے منجکے شامل ہیں

    ان میں کوئی بھی بچہ ایسا نہیں ہے جن کی عمریں اٹھارہ سال ہوں، ایکسیڈنٹ کی بڑی وجہ تیز رفتاری اور کم عمر ڈرائیورز ہیں

    شہریوں کاکہنا ہے کہ والدین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سختی سے ان حادثات کی روک تھام کیلئے اپنی اپنی ذمہ داری نبھانا چاہئے،

  • لاہور میں جرائم بڑھ گئے،چاند رات میں پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکوہلاک

    لاہور میں جرائم بڑھ گئے،چاند رات میں پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکوہلاک

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جرائم کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،چوری ،ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں‌تو وہیں چاند رات میں مبینہ پولیس مقابلوں میں‌تین ملزمان ہلاک ہو گئے ہیں

    پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دکان میں واردات جاری تھی، پولیس کو اطلاع دی گئی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی،اس دورا ن ملزمان نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی،مناواں میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیرحراست ملزم مارا گیا جس حوالے سے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے،چاند رات کو مقابلوں میں 3 ملزمان ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے 2 ملزمان ملت پارک کے علاقے میں مارے گئے ہیں.

    دوسری جانب لاہور میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعددشہریوں سے لاکھوں روپے زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیاگیا۔ ڈاکوؤں نے مانگامنڈی میں معظم کے گھر اہلخانہ کو یرغمال بناکرساڑھے5 لاکھ روپے زیوارات، موبائل فون اور دیگر گھریلو سامان لوٹ لیا،مصطفی ٹاؤن میں قدیر سے ساڑھے 3 لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا،شاہدرہ ٹاؤن میں خالد سے 2 لاکھ 90 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا، کوٹ لکھپت میں طارق سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا، ڈاکوؤں نے لاہور کے علاقے ساندہ میں جواد سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹا اور فرار ہو گئے، راوی روڈ کے علاقے میں اصغر علی سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون،سمن آباد کے علاقے میں عرفان سے 44 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے۔

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

  • عیدالفطر کا چاندنظر آنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

    عیدالفطر کا چاندنظر آنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

    کراچی: عیدالفطر کا چاندنظر آنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق زخمی ہونے کے دونوں واقعات بلدیہ میں رپورٹ ہوئے ہیں، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں کی شناخت 26سالہ رضوان اور سپاہی محمد اسامہ کے نام سے ہوئی ہے،دونوں زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق اہلکار بلدیہ جنگل اسکول کے قریب نامعلوم سمت کی گولی سےنوجوان زخمی ہوا۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا،عید الفطر کل بروز بدھ ہو گی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا،عیدالفطر کل 10 اپریل ہو گی، مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کی تصدیق کردی۔

  • سرگودھا: عید الفطر، پولیس نے حتمی سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

    سرگودھا: عید الفطر، پولیس نے حتمی سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

    سرگودھا،باغی ٹی وی ( ادریس نواز چدھڑ سے ) عید الفطر کے موقع پر سرگودھا پولیس کی جانب سے حتمی سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا،ضلع بھر میں چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے جائیں گے ۔

    ترجمان پولیس کے مطابق ضلع بھر میں 500 سے زائد مقامات پر عید الفطر کے اجتماعات منعقد کیئے جائیں گے ۔ چاند رات اور عید الفطر پر 1600 سے زائد اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔

    ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے علیحدہ پلان مرتب کیا گیا ہے ۔ سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس سے سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا گیا ہے ۔ ضلع بھر میں تمام پولیس اہکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔

    اہم شاہراہوں پر خصوصی ناکہ بندی پوائنٹس قائم کیئے گئے ہیں ۔ چاند رات پر بازاروں میں پولیس پکٹس قائم کر کے اضافی نفری تعینات کی جائے گی ۔

    عید کے تمام اجتماعات کی نماز سے قبل حساس اداروں سے سرچنگ سویپنگ کروائی جائے گی ۔ عید گاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے لیے منتظمین کو بھی آن بورڈ لیا گیا ہے ۔ چاند رات اور عید کے موقع پر ضلع بھر میں تمام شاہراہوں پر پولیس موبائلز ، محافظ اسکواڈ اور ایلیٹ کی ٹیمیں گشت کناں رہیں گی ۔

    عید پر پارکس اور دیگر تفریحی مقامات پر بھی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ ہلڑ بازی ، ہوائی فائرنگ اور ون وہیلنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

    اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ امن وامان کو یقینی بنایا جائے گا ۔ کسی بھی شرپسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا ۔

    پرامن رمضان کے بعد پرامن عید کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔ پرامن رہ کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ۔

    اپنے بچوں پر خصوصی نظر رکھیں، ون ویلنگ جیسے خطرناک کھیل سے اجتناب کریں، امن و امان قائم رکھنے میں پولیس کا ساتھ دیں ۔

  • سرگودھا:مختلف ممالک میں گاڑیاں چوری کر کے بیچنے والے بین الاقوامی گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا،کروڑوں روپے کی گاڑیاں برآمد

    سرگودھا:مختلف ممالک میں گاڑیاں چوری کر کے بیچنے والے بین الاقوامی گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا،کروڑوں روپے کی گاڑیاں برآمد

    سرگودھا،باغی ٹی وی( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی ،مختلف ممالک میں گاڑیاں چوری کر کے بیچنے والے بین الاقوامی گروہ کا سرغنہ گرفتا ر، کروڑوں روپے کی گاڑیاں برآمد

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف ممالک میں گاڑیاں چوری کرکے بیچنے والے بین الاقوامی گروہ کا سرغنہ گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے کروڑوں روپے کی گاڑیاں برآمد کر لیں

    پولیس ذرائع کے مطابق مختلف ناموں سے پہچان رکھنے والا ملزم گلفام پاکستان اور افغانستان کے مختلف شہروں سے گاڑیاں چوری کر کے فروخت کرتا تھا ۔

    ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ سرگودھا، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور افغانستان سے گاڑیاں چوری کر کے سستے داموں فروخت کرتا تھا ۔ تھانہ سٹی پولیس نے ملزم سے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 3 گاڑیاں برآمد کر لیں ۔

    برآمدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا ، ایس ایچ او تھانہ سٹی کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

    بہترین کارروائی پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ سٹی منظور احسن اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے.

  • سیالکوٹ:قصابوں کی تیز چھریاں دیکھ کر انتظامیہ دُم دبا کر بھاگ گئی، گوشت کے من مرضی کے ریٹ مقرر

    سیالکوٹ:قصابوں کی تیز چھریاں دیکھ کر انتظامیہ دُم دبا کر بھاگ گئی، گوشت کے من مرضی کے ریٹ مقرر

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہدریاض)قصابوں کی تیز چھریاں دیکھ کر انتظامیہ دُم دبا کر بھاگ گئی،گوشت کا من مرضی نرخ مقرر

    سیالکوٹ اور گرد نواح میں بڑا گوشت 1000 روپے سے1200 روپے جبکہ چھوٹا گوشت 2000 روپے کلو سے لیکر 2200 روپے کلو اور چکن 700روپے کلومیں فروخت ہونے لگا شہریوں نے متعلقہ حکام ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

    قصابوں نے حکومتی ریٹ لسٹیں ہوا میں اڑا دیں ، جس کے بعد بڑا گوشت ایک ہزار سے بارہ سو روپے جبکہ چھوٹا گوشت بائیس سو روپے کلو اور مرغی فارمی 700روپے میں فروخت ہونے لگی

    قصابوں نے کہا ہے عید کے دن ریٹ بارہ سو سے زیادہ میں فروخت کریں گے غربت اور حالات کی ستائی عوام نے متعلقہ حکام ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

    شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ اگر گوشت کے ریٹ کم نہ ہوئے تو بہت سے گھروں میں عید کے دن بھی دال پکے گی

    حکومتی مشینری سرکاری ریٹ لسٹ پر اشیا خوردونوش فروخت کروانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اپنی دیہاڑیوں کے چکر میں بند کمروں بیٹھ کر سب أچھا کی رپورٹ حکام بالا تک پہنچا رہے ہیں

  • گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چونڈہ میں کلرک طالبات کی داخلہ  فیسیں لیکر فرار ،بچیوں کا سال ضائع،والدین سراپا احتجاج

    گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چونڈہ میں کلرک طالبات کی داخلہ فیسیں لیکر فرار ،بچیوں کا سال ضائع،والدین سراپا احتجاج

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج چونڈہ میں کلرک طالبات کی داخلہ فیسیں لیکر فرار ،سٹوڈنٹس رولنمبر سلپس کی منتظر ،بچیوں کا سال ضائع،والدین سراپا احتجاج

    تفصیلات کے مطابق کالج میں زیر تعلیم 192 بچیوں نے داخلہ فیسیں جمع کروائیں ، جن میں سے 133 بچوں کا داخلہ بھیجا گیا ۔ باقی طالبات اپنی رولنمبر سلپس کی منتظر ۔ بچیوں کے والدین کا کہنا تھا کہ کلرک حسیب نے فی کس 2500 روپیہ داخلہ فیس وصول کی لیکن داخلہ نہ بھیجا ۔

    اب جب ہم نے رولنمبر سلپ کا مطالبہ کیا تو کالج انتظامیہ نے بتایا کہ آپکا داخلہ ہی نہیں گیا ۔ لہذا آپ لیٹ فیس کے مطابق فی کس 33 ہزار روپیہ جمع کروائیں تاکہ آپکی رولنمبر سلپ جاری کیجائے ۔

    والدین کا حکومت پنجاب اور محکمہ ایجوکیشن سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • جھل مگسی:زمین کا تنازعہ،گندم کٹائی کے دوران فائرنگ،2 بھائی شدید زخمی

    جھل مگسی:زمین کا تنازعہ،گندم کٹائی کے دوران فائرنگ،2 بھائی شدید زخمی

    جھل مگسی، باغی ٹی وی (نامہ نگاررحمت اللہ بلوچ)زمین کا تنازعہ،گندم کٹائی کے دوران فائرنگ،2 بھائی شدید زخمی

    تفصیل کے مطابق لیویز فورس کے مطابق تحصیل جھل مگسی لیویز تھانہ باریجہ اور کوٹ مگسی کے حدود بمقام شادی ہڑ مصر کے قریب زمین کا تنازعہ و گندم فصل کٹائی کے دوران مبینہ طورملزم امداد حسین ولد محمد مراد حسرانی مگسی نے کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے دو بھائیوں عبدالکریم اور خورشید پسران معشوق حسرانی مگسی کو شدید زخمی کرکے ملزم اسلحہ سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

    اطلاع ملنے پرلیویز فورس نے دونوں زخمیوں کو بی ایچ یو باریجہ لایا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد دیکر بعد ازاں زخمیوں کو لاڑکانہ سندھ ریفر کردیا۔

    تاہم زخمیوں حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے

  • پسرور:تھانہ صدر کی حدوود میں ریلوے پھاٹک کے قریب32 سالہ نوجوان ٹرین سے گر کر جاں بحق

    پسرور:تھانہ صدر کی حدوود میں ریلوے پھاٹک کے قریب32 سالہ نوجوان ٹرین سے گر کر جاں بحق

    سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے)تھانہ صدر پسرور کی حدوود الکڑے پھاٹک کے قریب مبینہ طور پر 32 سالہ نوجوان ٹرین سے گر کر جانبحق۔ پولیس مصروف تفتیش
    تفصیلات کے مطابق پسرور میں تھانہ صدر کی حدود الکڑے پھاٹک کے قریب ٹرین کی پٹری سے 32 سالہ نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے

    اطلاع کے بعد SHO تھانہ صدر پسرور فہد منصور پولیس نفری کے ساتھ اور ریسکیو 1122 پسرور کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے،

    جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت عدیل سکنہ نارووال کے نام سے ہوئی ہے، نوجوان سیالکوٹ میں سرجیکل کا کام کرتا تھا جس کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نوجوان ٹرین سے گرنے کے باعث جاں بحق ہوا ہے

    پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے