Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • اوچ شریف:12 سالہ لڑکے کے پیٹ میں ہوا بھرنے کا واقعہ،نامزد ملزمان بیگناہ ہیں- چچا

    اوچ شریف:12 سالہ لڑکے کے پیٹ میں ہوا بھرنے کا واقعہ،نامزد ملزمان بیگناہ ہیں- چچا

    اوچ شریف ، باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان کی رپورٹ) 12 سالہ لڑکے کے پیٹ میں ہوا بھرنے کا واقعہ،نامزد ملزمان بیگناہ ہیں- چچا
    احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقے اڈہ ہسپتال کے مقام پر گذشتہ ہفتے 12 سالہ شان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ جس میں اس لڑکے کے پیٹ میں ہوا بھری دی گئی تھی کا مقدمہ تھانہ صدر احمد پور شرقیہ میں درج ہوااس مقدمہ کے نامزد ملزمان کی بے گناہی کیلئے درجنوں افراد میدان میں آگئے

    ورکشاپ پر کام کرنے والے بچے شان کے چچا اور ورکشاپ کے مالک نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کے مقدمہ کے ملزمان مظہر شاہ اور نذر شاہ کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں یہ افسوسناک واقعہ ان کے شاگردوں کی ہنسی مذاق کے باعث رونما ہوا ہے،

    جائے وقوعہ پر موجود سینکڑوں افراد بھی اس واقعہ کے مقدمہ میں نامزد ملزمان نذر شاہ اور مظہر شاہ کے اس واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے فوری مقدمے کے اخراج کا مطالبہ کر دیا ہے

  • کندھ کوٹ: راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے دھماکا، 8 افراد جاں بحق

    کندھ کوٹ: راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے دھماکا، 8 افراد جاں بحق

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان) کندھ کوٹ میں راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خاتون سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں کچے کے علاقے میں راکٹ لانچر کا گولہ پھٹا جس کی وجہ سے دھماکا ہوگیا، دھماکے سے بچوں اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ گھوڑا گھٹ تھانہ کی حدود علی نواز سبزوئی میں پیش آیا جہاں اہلخانہ نامعلوم مقام سے ملنے والا گولہ بیچنے کے لئے توڑ رہے تھے۔
    حادثے میں چار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، گولہ پھٹنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    کندھ کوٹ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔

    دوسری جانب ایس ایس پی میر روحل خان کھوسہ نے کہا ہے کہ کندھ کوٹ میں گولہ پھٹنے سے آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں، گولہ بچوں کو زمین سے ملا جو گھر لے آئے، بچے اور خواتین گولے کو دیکھ ہی رہے تھے کہ اچانک پھٹ گیا۔

    ایس ایس پی کندھ کوٹ نے مزید بتایا کہ جائے واقعہ پر پولیس پہنچی ہے میں خود بھی موجود ہوں، واقعہ کی مزید تفتش کی جار رہی ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون حنیفاں ایاز نیاز اور دیگر شامل ہیں لاشیں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

  • اوچ شریف:پٹرولنگ پولیس کارروائی،مظفرگڑھ کااشتہاری گرفتار

    اوچ شریف:پٹرولنگ پولیس کارروائی،مظفرگڑھ کااشتہاری گرفتار

    اوچ شریف , باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان )پٹرولنگ پولیس کارروائی،مظفرگڑھ کااشتہاری گرفتار
    پٹرولنگ پولیس طاہر والی کی ناکہ بندی کے دوران کارروائیضلع مظفرگڑھ کے تھانہ خان گڑھ پولیس کو مطلوب ڈکیتی کے مقدمہ کا بی کیٹیگری کا اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا۔

    پٹرولنگ پولیس کے مطابق ملزم عابد حسین ضلع مظفرگڑھ کے تھانہ خان گڑھ کے مقدمہ نمبر922/22 بجرم 382 کا اشتہاری ہے ،گرفتار ملزم کو حوالات بند کرکے متعلقہ تھانہ کی پولیس کو آگاہ کردیاگیا ہے ۔

  • تاجر کے گھر چھاپہ،23 ہزار ڈالر، دو کروڑ ساٹھ لاکھ پاکستانی برآمد

    تاجر کے گھر چھاپہ،23 ہزار ڈالر، دو کروڑ ساٹھ لاکھ پاکستانی برآمد

    شہر قائد کراچی میں اداروں نے کاروائی کی ہے، تاجر کے گھر چھاپے کے دوران ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے،

    حساس اداروں نے کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں مشترکہ آپریشن کیا، اداروں نے گاڑیوں کے امپورٹر کے گھر سے پاکستانی اور غیر ملکی بھاری کرنسی برآمد کرلی ،

    پی ای سی ایچ ایس میں عزیز سیکھا کے گھر پر چھبیس ستمبر کی رات 8 بج کر 45 منٹ پر چھاپہ مارا گیا، انٹیلی بیسڈ آپریشن میں حساس ادارے کے ساتھ ایف آئی اے اور پولیس نفری بھی شامل تھی ، عزیز سیکھا کے گھر سے 23 ہزار ڈالر، دو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے سے زائد پاکستانی کرنسی، پانچ لاکھ چالیس ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ، اور دو موبائل فون برآمد ہوئے ، تمام برآمد شدہ رقم اور موبائل فون ایف آئی اے کرائم سرکل منتقل کر دیا گیا، ملزمان کے خلاف ایف آئی اے تھانے میں مقدمہ درج کیا جائے گا،فلیٹ پر چھاپہ مار کر بھاری میں ڈالر اور پاکستانی روپے برآمد کرلئے ہیں عزیز احمدا مپورٹڈ گاڑیوں کا کاروبار کرتا ہے نوٹوں کی گڈیاں تکیوں کے غلافوں میں چھپاکر رکھے گئے تھے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

    دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

    سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

  • سارہ انعام قتل کیس،تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ،سارہ کے والد آبدیدہ

    سارہ انعام قتل کیس،تفتیشی افسر کا بیان ریکارڈ،سارہ کے والد آبدیدہ

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،سارہ انعام قتل کیس کی سماعت سیشن جج اعظم خان کی عدالت میں ہوئی،

    عدالت کے حکم پر ملزم شاہنواز امیر کو سیشن عدالت پہنچا دیا گیا ،پروسیکیوٹر راناحسن عباس نے تفتیشی افسر حبیب الرحمٰن کا بیان قلمبند کروانا شروع کردیا،تفتیشی افسر نے کہا کہ 23 ستمبر 2022 کو بطور تفتیشی افسر تھانہ شہزاد ٹاؤن میں تعینات ہوا، 23 ستمبر2022 کو ہی ایس ایچ او نوازش علی نے سارہ انعام قتل کیس کا مقدمہ درج کیا،اندراجِ مقدمہ کے بعد پولیس ساتھیوں کو ہمراہ جائے وقوعہ فارم ہاؤس 46 چک شہزاد پہنچا،دیگر پولیس اہلکار اور فارینزک ٹیم جائے وقوعہ پر پہلے ہی موجود تھی،جائے وقوعہ پہنچنے پر معلوم ہوا مقتولہ سارہ انعام کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیجوائی جا چکی،پولی کلینک ہسپتال پہنچنے پر مقتولہ سارہ انعام کی درخواستِ پوسٹ مارٹم موصول کی،پولی کلینک میں ڈاکٹر بشریٰ اشرف نے مقتولہ سارہ انعام کا پوسٹ مارٹم کیا،مقتولہ سارہ انعام کی شلوار مکمل خون آلود تھی،4 گواہان کا بیان پولی کلینک میں ہی ریکارڈ کیا،سارہ انعام کی لاش سرد خانے میں رکھوائی کیونکہ مقتولہ کے والدین بیرون ملک تھے،کرائم سین آفیسر نے کالے آلہ قتل کالے رنگ کا خون آلود ڈمبل جائے وقوعہ سے برآمد کیے،کرائم سین انچاس نے جائے وقوعہ سے مختلف نمونے لیے، 10 پارسل مجھے دیے،جائے وقوعہ گارڈن ہاؤس چک شہزاد سے 7 گواہان کا بیان بھی ریکارڈ کیا،ملزم شاہنوازامیر کو جائے وقوعہ سے حراست میں لے لیا تھا،ملزم شاہنوازامیر کو شاملِ تفتیش کرکے پولیس نے گرفتار کیا،

    تفتیشی افسر نے کہا کہ شاہنوازامیر نے اپنے کمرے سے خود 5 پاسپورٹس، 5 موبائل فون برآمد کروائے،ملزم شاہنوازامیر نے سارہ انعام کے ساتھ ہوئے نکاح نامے کی کاپی بھی فراہم کی،ملزم شاہنوازامیر کی والدہ ثمینہ شاہ بھی جائے وقوعہ پر موجود تھی،ثمینہ شاہ نے بتایاکہ بیٹے شاہنوازامیر نے اپنی اہلیہ سارہ انعام کا قتل کیا،ملزم شاہنوازامیر کے بازوؤں پر خراشیں بھی موجود تھیں،شاہنوازامیر کے طبی معائنے کے لیے پولی کلینک لے کرجایا گیا،مقتولہ کے چچا اکرام الرحیم، ضیاء الرحیم نے سارہ انعام کی ہسپتال میں شناخت کی،مقتولہ کے چچا کے بیان کی روشنی میں ملزم کے والد ایاز امیر، والدہ ثمینہ شاہ کو مقدمے میں نامزد کیا، شاہنوازامیر نے بیان دیا کہ سارہ انعام کا پاسپورٹ اس نے خود جلا دیا ہے،شاہنوازامیر نے سارہ انعام کا پرس بھی برآمد کروایا جس میں غیرملکی کرنسی موجود تھی،سارہ انعام کے پرس سے پاکستانی کرنسی کے ساتھ 2270 درہم اور چند امریکی ڈالر برآمد ہوئے،مخبر کی خبر پر شاہنوازامیر کے والد ایازامیر کو فضائیہ کالونی سے گرفتار کرکے موبائل فون برآمد کیا،سارہ انعام کی ٹریول ہسٹری سے متعلق دستاویزات برآمد کرنے کےلئے ایف آئی اے کو خط لکھا،شاہنوازامیر نے دوران تفتیش بتایا اپنی حفاظت کے لیے کلاشنکوف اے کے47 رکھی ہوئی ہے،شاہنوازامیر نے سارہ انعام کے پیسوں سے خریدی گئی قیمتی گاڑی مرسیڈیز بھی برآمد کروائی،شاہنوازامیر کلاشنکوف کا لائسنس برآمد کروانے میں ناکام رہا، جس پرنیا مقدمہ درج کیا گیا،شاہنوازامیرنے انکشاف کیاکہ سارہ انعام کا موبائل فون توڑ کر گھر سے باہرپھینک دیا تھا،

    مرکزی ملزم شاہنوازامیر کے والد ایازامیر بھی کمرہ عدالت پہنچ گئے ،دورانِ سماعت مقتولہ سارہ انعام کے والد انعام الرحیم کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہو گئے،مقتولہ سارہ انعام کے والد بیٹی کے ذکر پر بار بار کانوں پر ہاتھ رکھ لیتے، شدید آبدیدہ ہوئے،

    تفتیشی افسر حبیب الرحمٰن نے عدالت میں کہا کہ 28 ستمبر 2022 کو سارہ انعام کی لاش ان کے والد انعام الرحیم کے حوالے کردی، پولیس نے سارہ انعام کے والد انعام الرحیم کا بیان بھی ریکارڈ کیا،

    واضح رہے کہ صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا ایاز میر کی بہو دبئی سے واپس آئی تھی شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی

    قتل کے بعد ملزم نے اپنے والد ایاز امیر کو لاش کی تصویر بھیجی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے، پولیس نے ایاز امیر کو بھی گرفتار کیا تھا تا ہم عدالت نے اس مقدمے سے ایاز امیر کو ڈسچارج کیا ہے

    شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

    ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

     سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

    سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

  • 11 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنیوالا قاری گرفتار

    11 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنیوالا قاری گرفتار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی و بدفعلی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک قاری نے کمسن بچے کے ساتح بدفعلی کی ہے،شکایت درج کروانے پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قاری کو گرفتار کر لیا، قاری کی شناخت نعمان کے طور پر ہوئی

    پولیس حکام کے مطابق قاری نعمان نے ۱۱ سالہ بچے کو ڈرا دھمکا کر بدفعلی کی اور کسی کو نہ بتانے کا بھی کہا ،بچے نے گھر بتایا تو لواحقین نے مقدمہ درج کروا دیا،تھانہ نواب ٹاون میں واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،قاری کو گرفتاری بعد ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے،

    اے ایس پی سدرہ خان کا کہنا تھا کہ کم سن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    دوسری جانب لاہور میں خواتین کے ساتھ زیادتی اور اجتماعی زیادتی کے واقعات بدستور جاری ہیں، رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران زیادتی کے 492، اجتماعی زیادتی کے 22 مقدمات درج ہوئے ،زیادتی کے واقعات میں صدر ڈویژن 119 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا ،کینٹ ڈویژن 102 مقدمات کے ساتھ دوسرے، ماڈل ٹاؤن ڈویژن 92 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ،سٹی ڈویژن میں زیادتی کے مجموعی طور پر 81 مقدمات درج کئے گئے ،اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 65، سول لائنز ڈویژن میں زیادتی کے 33 مقدمات درج ہوئے ،اجتماعی زیادتی کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 6 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا ،صدر اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن اجتماعی زیادتی کے 5، 5 مقدمات کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ،کینٹ اور سول لائنز ڈویژن میں اجتماعی زیادتی کے 2، 2 مقدمات درج ہوئے ،اقبال ٹاؤن ڈویژن میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران اجتماعی زیادتی کے 2 مقدمات درج کئے گئے ،

  • سیالکوٹ: تھانہ رنگ پورہ،کئی منشیات فروش گرفتار

    سیالکوٹ: تھانہ رنگ پورہ،کئی منشیات فروش گرفتار

    سیالکوٹ,باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرشاہدریاض) تھانہ رنگ پورہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش اکمل اکو گینگ کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں نقدی اور منشیات برآمد کرلی ہے

    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ تھانہ رنگ پورہ کے ایس ایچ او قیصر بشیر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوۓ ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں منشیات دس لاکھ روپے سے زائد نقدی بھی برآمد کرلی ہے

    گرفتار ہونے والے ملزمان میں گینگ کے سرغنہ اکمل عرف آکواور اکمل ،بلال،قاسم اصغر،حسن قیصر،حسنین قیصر اور جواد الحق شامل ہیں پولیس کے مطابق ملزمان ضلع بھر کے بھر منشیات فروشوں کے 20 ٹاپ ٹن منشیات فروشوں میں شامل ہیں ملزمان میں سے مزید تفتیش جاری ہے

  • سی ڈی اے،کرپشن اور دھوکہ دہی میں ملوث 4 مزید ملزمان گرفتار

    سی ڈی اے،کرپشن اور دھوکہ دہی میں ملوث 4 مزید ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی بڑی کاروائی ،ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی ہدایت پر کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،

    ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد افضل خان نیازی کی ہدایت پر کرپشن اور دہوکہ دہی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں ممتاز خان، شہزار خان، شیس خان اور عبدالرحمان شامل ہیں،گرفتار ملزمان نے سی ڈی اے حکام کی ملی بھگت سے موضع نون میں ایکوائر کی گئی زمین کے معاوضے سے قانونی مالک کو محروم کر دیا۔ملزمان موضع نون اسلام آباد میں ایکوائر کی گئی اراضی کے بدلے شکایت کنندہ کے معاوضے کے غبن میں ملوث تھے۔ ملزمان نے 83 لاکھ روپے سے زائد کی خورد برد کی۔ کرپشن اور دھوکہ دہی میں سی ڈی اے کے اکاؤنٹس آفیسر محمد رفیق اور کیشئیر احسان حیدر بھی شامل ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔سی ڈی اے اہلکاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔مقدمے کی تفتیش سب انسپیکٹر کاشف ریاض اعوان ایس ایچ او اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کر رہے ہیں۔

    اس سے قبل ایک اور کاروئی میں بھی ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اسلام آباد نے سی ڈی اے کے چار افسران کو گرفتار کرلیا تھا، ملزمان سی ڈی اے میں پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹ میں ملوث تھے ،ملزمان نے سی ڈی اے سیکٹر ڈی تیرہ میں واقع متعدد پلاٹس کی جعلی الاٹمنٹس اور جعلی این ڈی سیز جاری کیں، گرفتار ملزمان میں عنایت اللہ، آفتاب احمد، مختار سولنگی اور محمد شیراز شامل تھے

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    راول ڈیم کے کنارے کمرشل تعمیرات سے متعلق کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

    اگر کلب کوریگولرائزکر دینگے توجو عام آدمی کا گھربن گیا اس کو کسطرح گرا سکتے ہیں؟ عدالت

    گھر غیر قانونی ہے تو کارروائی کریں،عدالت کا اہم شخصیت کی جانب سے سرکاری اراضی پر قبضہ کیس پر حکم

  • ڈرون کے ذریعے بھارت منشیات کی سمگلنگ،پولیس کا ڈی ایس پی معطل

    ڈرون کے ذریعے بھارت منشیات کی سمگلنگ،پولیس کا ڈی ایس پی معطل

    لاہور ڈرون کے ذریعے بھارت منشیات کی سمگلنگ کا معاملہ ،واقعے میں ملوث محکمہ پولیس کا ڈی ایس پی نوکری سے برخاست کر دیا گیا،

    سی ائی اے کے سابق ڈی ایس پی مظہر اقبال کو محکمہ پولیس سے برخاست کر دیا گیا ہے ،سابق ڈی ایس پی مظہر اقبال کو محکمہ پولیس سے برخاستگی کا نوٹیفکیشن ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور نے جاری کیا،سابق ڈی ایس پی مظہر اقبال نے محکمہ پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچایا،سابق ڈی ایس پی مظہر اقبال کیخلاف اے این ایف نے مقدمہ نمبر 71/23 منشیات فروشی کی دفعات کے تحت درج کیا تھا،مظہر اقبال ڈرون کے ذریعے ہمسائے ملک بھارت میں سمگلنگ کرنے میں ملوث تھا۔ اے این ایف اور پولیس نے مشترکہ چھاپے کے دوران ملزم مظہر اقبال کے گھر کو سیل کر دیا تھا ۔ملزم تاحال گرفتار نا ہو سکا ،بیرون ملک فرار ہو چکا ہے

    واضح رہے کہ لاہور میں ڈرون سے منشیات سپلائی کے ایک ماہ میں کم از کم تین واقعات رپورٹ ہو چکے تھے.

    بادلوں کی وجہ سے طیارے راڈار میں نہیں آتے، بھارتی آرمی چیف کی مودی کے بیان کی تصد

    بھارتی ائیر فورس نے مقبوضہ کشمیر کے سرینگر ائیر بیس کے سینئر ترین ائر آفیسر کمانڈر کا تبادلہ کر دیا

    اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

    پاکستان کو دھمکیاں دینے والے بھارت کا ہیلی کاپٹر کیسے تباہ ہوا؟ جان کر ہوں حیران

    بریکنگ.بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، کیپٹن ہلاک

    بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ،پائلٹ ہلاک، رواں برس کتنے طیارے تباہ ہو چکے؟

    دوسری جانب بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ ڈرونز سرحد پار پاکستان جاتے ہیں اور وہاں سے منشیات اور دیگر چیزیں لے کر واپس آتے ہیں انہوں نے منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ڈرونز کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے

  • کراچی:کورنگی میں شہری نے 2 ڈاکو ماردیئے

    کراچی:کورنگی میں شہری نے 2 ڈاکو ماردیئے

    کراچی،باغی ٹی وی (ویب نیوز) کورنگی ڈھائی نمبر پر لوٹ مارکرنے والے ڈکیتوں پرشہری نے فائرنگ کردی،دو ڈاکو ہلاک ہوگئے واقعہ ٹاؤن آفس کے قریب رونما ہوا،ہلاک ڈاکوؤں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں جہاں ایک کی شناخت 30 سالہ جمال ولد صدرالدین کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے ڈاکو کی شناخت نہ ہوسکی تاہم اسکی عمر 25 سالہ کے قریب بتائی جاتی ہے.

    کورنگی مہران ٹاؤن میں 10 رکنی ڈکیت گینگ نے ایک دن میں 20 شہریوں کو لوٹ لیا،ڈاکو ملیرندی کے کچے راستے پرناکہ لگاکروارداتیں کرتے ہیں،ملزمان کی دوران واردات فائرنگ کی سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکوؤں نے شہریوں کو یرغمال بنایا اورمزاحمت پرفائرنگ بھی کی جبکہ تشدد بھی کیا گیا۔متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ واردات کرکے ملزمان ندی کے راستے ہی فرار ہوتے ہیں،ایک ماہ کے دوران درجنوں شہریوں کو لوٹا گیا.

    کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے ای بی ایم کازوے اورکورنگی ملیرندی میں چیک پوسٹ قائم کررکھی ہے لیکن وہاں موجود پولیس اہلکاروں کے پاس موجود مہران کارچلنے کے قابل ہی نہیں جبکہ صرف دو اہلکارڈکیت گینگ کے 6 سے 8 افراد کیخلاف کارروائی سے قاصر ہیں،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزمان نے رات گئے تین کارسواروں سے لوٹ مارکی،پولیس کا کہنا ہے کہ سڑک خستہ حال ہے بروقت پہنچنا مشکل ہوتا ہے، ڈکیت گینگ مختلف اوقات میں اجتماعی واردات کرتا اورفرار ہوجاتا ہے۔