Baaghi TV

Category: جرائم و حادثات

  • گھوٹکی:کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،خطرناک ڈکیت نے ہتھیارڈال دئے

    گھوٹکی:کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،خطرناک ڈکیت نے ہتھیارڈال دئے

    گھوٹکی (باغی ٹی وی)کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،خطرناک ڈکیت نے ہتھیارڈال دئے،راجن پور میں بھی عُمرانی گینگ کے 2 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے،

    گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں ڈاکو لقمان چاچڑ نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ذرائع کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے ڈاکو کے سر پر پانچ لاکھ روپے کا انعام مقرر تھا۔

    دوسری جانب راجن پور میں عُمرانی گینگ کے 2 ڈاکوؤں نے بھی ہتھیار ڈال دیے،اسماعیل عرف خلیل عمرانی اور نیام اللہ عرف پٹولہ عمرانی قتل،اغواء برائےتاوان میں مطلوب تھے۔

    اس کے علاوہ سکھر میں مبینہ پولیس مقابلے میں سنگین وارداتوں میں مطلوب زخمی ڈاکو رستم بگٹی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا البتہ2 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

  • میرپورخاص:پولیس کارروائیاں، ایس ایس پی کی پریس کانفرنس

    میرپورخاص:پولیس کارروائیاں، ایس ایس پی کی پریس کانفرنس

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )ایس۔ایس۔پی میرپورخاص عادل میمن نے موٹرسائیکل ریکوری گٹکا مین پوری منشیات اور دیگر جرائم سے متعلق پریس کانفرنس-

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپورخاص عادل میمن نے انچارج سی آئی اے عنایت علی زرداری انچارج ڈی آئی بی انچارج دانش بھٹی ایس ایچ او سٹیلائٹ ٹاؤن افتخار باجوہ و دیگر کے ہمراہ موٹرسائیکل ریکوری گٹکا منشیات اور موبائل غائب یا چوری ہونے سے متعلق ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے یہاں جوائن کئے ہوئے زیادہ عرصہ نہیں ہوا مگر ہم نے یہاں انتہائی کم مدت میں اپنی محنتی ٹیم کے ذریعے منشیات فروشی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگز روپوش اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بھرپو کریک ڈاؤن کیا ہے جو تاحال جاری ہے،

    اب تک اس کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ہزاروں کلو گرام سے زائد منشیات اور درجن سے زائد چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور ٹرک برآمد کی ہیں ۔۔ سی۔آئی۔اے پولیس میرپورخاص نے ملزم ثناءاللہ کو منشیات اور کار سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ، 8/9 ستمبر کو چوری ہونے والا ٹرک ایس۔ایچ۔او اولڈ میرپور نے برآمد کرکے ملزم امین کو گرفتار کیا اور مقدمہ بھی درج کیا

    سی۔ آئی۔ اے پولیس نے ایک بڑی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مین پوری بنانے والی فیکٹری پہ چھاپہ مار کر ہزاروں کلوگرام مین پوری میں استعمال ہونے والا خام مال برآمد کیا اور اسکا مقدمہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں درج کرلیا گیا –

    21.9.2023 کو ڈگری پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 216 شراب کی بوتلیں برآمد کیں اور اسکا مقدمہ ڈگری پولیس اسٹیشن میں درج کرلیأ گیا ہے ۔۔22.9.2023 کو ڈی۔آئی۔سی نے 9 عدد چوری یا گمشدہ موبائل فونز برآمد کرکے مالکان کے حوالے کئے

    23.9.2023 کو سی۔آئی۔اے پولیس میرپورخاص نے ملزم صغیر چانڈیو کو گرفتار کیا ملزم اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر موٹر سائیکل کی سیٹ کے اندر منشیات چھپا کر سپلائی کیا کرتا تھا اسکے خلاف بھی جھڈو پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا جاچکا ہے ۔

    میرپورخاص پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کو روکنے کے لئے بھرپور کارروائی کی ہے ۔۔اس سلسلے میں مختلف کاوائیوں کے دوران 23 موٹر سائکلیں برآمد کی گئیں ہیں ۔۔ اسی سلسلے میں گذشتہ روز سی۔آئی۔اے میرپورخاص اورایس۔ایچ۔او ٹاؤن مہران انچارج 15 مددگار دو مختلف کاروائیوں میں 19چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کیں ہیں

    میرپورخاص پولیس کی جانب سے اشتہاری اور روپوش ملزمان کے خلاف جاری مہم میں40 اشتہاری اور روپوش ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں ۔کل 5 گینگز بسٹ کئے گئے ہیں ، جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف 34 مقدمات درج کئے گئے ہیں

    ایس۔ایس۔پی میرپورخاص عادل میمن نے صحافیوں کے سامنے برآمد کی گئی موٹر سائیکلوں کے پلیٹ نمبر چیچس نمبر اور انجن نمبر بھی پیش کردئیے ۔۔ ایس۔ایس۔پی میرپوخاص نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور مجرم کے درمیان پکڑ دھکڑ کا سلسلہ چلتا رہتا ہے ۔۔ ہمیں جہاں جہاں جرم کی بو محسوس ہوگی اور جرم کا پتہ چلے گا ہم وہاں مجرموں کے خلاف بھرپور کارروائی کرینگے-

  • سیالکوٹ:تھانہ سمبڑیال کے علاقہ  سے نعش برآمد

    سیالکوٹ:تھانہ سمبڑیال کے علاقہ سے نعش برآمد

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)تھانہ سمبڑیال کے علاقہ سے نعش برآمد
    تفصیل کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے علاقہ بھوپالوالہ سے شہری کی نعش برآمد،اسلم گجر لاہور کا رہائشی تھا اور بھینسوں کے لین دین کا کاروبار کرتا تھا،نامعلوم افراد اسلم گجر کو قتل کرنے کے بعد اس کی بھینسیں لیکر کر فرار ہو گئے،

    مقتول نے رانا شوکت کا ڈیرہ کرایہ پر لے رکھا تھا،واردات کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈی ایس پی سرکل اور ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال شبیر گل بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ڈیرے کے تالے توڑ کر نعش کو اپنے قبضہ میں لے لیا،

    پولیس اس اندھے قتل کی واردات کو ٹریس کرنے کے لیے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

  • اوچ شریف: احمد پور شرقیہ بلدیہ کالونی،ڈاکونوجوان کوگولی مارکرموٹرسائیکل چھین کرفرار

    اوچ شریف: احمد پور شرقیہ بلدیہ کالونی،ڈاکونوجوان کوگولی مارکرموٹرسائیکل چھین کرفرار

    اوچ شریف،باغی ٹی وی( نامہ نگارحبیب خان) احمد پور شرقیہ بلدیہ کالونی میں ڈاکو نوجوان کوگولی مارکرموٹرسائیکل چھین کرفرار
    تفصیل کے مطابق تحصیل احمد پور شرقیہ بلدیہ کالونی میں 26 سالہ نوجوان کے ساتھ مبینہ ڈکیتی کی واردات، تین موٹرسائیکل سوار نامعلومڈاکو نے نوجوان کو ٹانگ پر فائر کرکے نیاہنڈا 125 موٹرسائیکل لے کرفرار ہوگئے

    ریسکیو زرائع کاکہنا ہے کہ زخمی نوجوان ہاشم کو علاج کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور شرقیہ میں داخل کرادیا گیاہے-

  • لاہور : 13 سالہ لڑکی نے فائرنگ کرکے والد کو قتل کردیا

    لاہور : 13 سالہ لڑکی نے فائرنگ کرکے والد کو قتل کردیا

    لاہور(باغی ٹی وی)13 سالہ لڑکی نے فائرنگ کرکے والد کو قتل کردیا،لاہور کے علاقے گجرپورہ میں 13 سالہ لڑکی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے باپ کو قتل کردیا۔

    پولیس کے مطابق 45 سالہ بلال درزی کا کام کرتا تھا، گھر سے فائرنگ کی آواز سن کر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی ۔ جائے وقوعہ پر پہنچنے والی تفتیشی افسر کو بتایا گیا کہ 13 سالہ آمنہ نے اپنے والد بلال کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے پستول اور دیگر شواہد اکٹھے کرلیے۔

    پولیس نے ملزمہ آمنہ کے ابتدائی بیان پر شکوک و شبہات ظاہر کرتے ہوئے ملزمہ کی ماں کومل بی بی، بھائی عثمان اور ایک قریبی رشتہ دار کو بھی حراست میں لے لیا۔

    مقتول پانچ 5 بچوں کا باپ تھا، لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردی گئی۔

  • اوچ شریف : تحصیلدار کی سرپرستی میں پرائیویٹ منشیوں کا نیٹورک قائم

    اوچ شریف : تحصیلدار کی سرپرستی میں پرائیویٹ منشیوں کا نیٹورک قائم

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان ) تحصیلدار کی سرپرستی میں پرائیویٹ منشیوں کا نیٹورک قائم،پٹواریوں کے منشی مکمل پٹواری بن گئے اورپٹوار خانے ان کےحوالے کردئے گئے،سائلین کا استحصال جاری،تحصیلدار کی ناک تلے رشوت خوری عروج پر پٹواریوں کے منشیوں نے پٹوار خانوں کا چارج سنبھال لیا، سائلین کا استحصال کرنے میں مصروف ہزاروں روپے رشوت لے کر انتقال کرانے کے باوجود انتقال پرت کی کاپی دینے سے انکار، شہری حفیظ اللہ خان چانڈیہ کی میڈیا کے ذریعے حکام بالا سے انصاف کی اپیل

    اوچ شریف کے نواحی علاقے موضع بن واہ کے رہائشی محمد حفیظ اللہ خان چانڈیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب تحصیل اوچ شریف میں تعینات تحصیلدار منور شاہ کی ناک تلے رشوت خوری کا بازار گرم ہے۔پٹوار سرکل میں تعینات پٹواری محمد رفیق لنگاہ نے مبینہ طور پر عوام کی کھال ادھیڑنا شروع کر رکھی ہے، محمد رفیق لنگاہ پٹواری کی طرف سے رکھے گئے نصف درجن سے زائد منشیوں نے انتقالوں، ریکارڈ فرد اور فرد بیع کی مد میں ہزاروں روپے بٹورنا شروع کردئیے ہیں جبکہ پٹواری کی طرف سے عوام کی کھال ادھیڑنے کیلئے بٹھائے گئے منشیوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں مزکورہ پٹواری نے عوام کو لوٹنے کیلئے جن منشیوں کو بھرتی کر رکھا ہے وہ عوام کی اربوں روپے کی اراضی کی مبینہ ہیر پھیر میں مصروف ہیں اور اپنی زمین کے ریکارڈ لینے کیلئے آنے والے سائلین کو ذلیل و خوار کرتے ہیں ۔

    محمد حفیظ اللہ خان چانڈیہ کا کہنا ہے کہ پیسے دینے والے سائلین کا کام اسی وقت کیا جاتا ہے جبکہ پیسے نہ دینے والے سائلین کو منشی کئی کئی ماہ ٹرخاتے ہیں، جبکہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد پٹواریوں کے دفاتر میں منشی رکھنے پر پابندی عائد ہے مگر اوچ شریف شہر سمیت ضلع بھر کے مختلف پٹوار خانوں میں پٹواری عدالتی احکامات کی مسلسل دھجیاں اڑارہے ہیں ۔پٹواریوں نے بدستور پٹوار خانوں کو منشیوں کے حوالے کر رکھا ہے جو سائلین سے انتقال ، درستگی نام اور گرداوری کی بابت لین دین کے معاملات پٹواریوں کے دفاتر میں سر عام کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔

    بعض منشیوں و ٹاؤٹوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر کابھی رخ کر رکھا ہے جو علی الصبح دفاتر کے گرد چکر لگانے شروع کر دیتے ہیں اور دور دراز سے انتقالات کروانے کیلئے آنے والے سائلین سے رابطے کر کے سرکاری فیسیز کے علاوہ کلر کوں سے ساز باز ہو کرافسران کے نام پر بھاری رقوم وصول کر کے سادہ لوح سائلین کا استحصال کر تے دکھائی دیتے ہیں۔

    شہری حفیظ اللہ خان چانڈیہ سمیت دیگر شہریوں کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ اوچ شریف کے پٹواریوں نے سرکاری ریکارڈ پر پرائیویٹ عملہ بٹھا رکھا ہے جو کہ سر عام انتقالات کے اندراجات اور فردات جاری کرنے کی مد میں 5ہزار سے لیکر 10ہزار روپے تک وصول کر رہے ہیں،

    شہری حفیظ اللہ خان چانڈیہ نے الزام عائد کیا کہ پرچہ رجسٹری قانون کا مذاق بناکر رکھ دیا گیا ہے ،اوچ شریف پٹوارسرکل میں لاقانونیت کی ہر روز مثالیں قائم کی جا رہی ہیں محکمہ ریونیو کے افسران نے اپنے کان اور آنکھیں بند کر رکھی ہیں

    حفیظ اللہ خان چانڈیہ نے کہا کہ قانونگو کی پڑتال سے لے کر تحصیلدار کی جانب سے انتقالات کی تصدیق تک جو رشوت کے ریٹ پٹواری نے بتائے ہیں وہ زبانی یاد ہو چکے ہیں اب تو پٹوار خانے میں انتقال درج کروانے کے 65ہزار قانونگو کی پڑتال کے6ہزار اور انتقال پاسنگ کے35ہزار روپے منہ مانگی رشوت مجبوراً دینی پڑ رہی ہے

    حفیظ اللہ خان چانڈیہ کاکہنا تھا کہ افسران ہماری درخواستوں کو ردی میں پھینک رہے ہیں پٹواری کی کرپشن پر اعلیٰ افسران خاموش بیٹھے ہیں ہم ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ از خود نوٹس لیتے ہوئے کرپشن کرنے والے پٹواریوں کے خلاف نوٹس لیں

  • میرپورخاص :تعلیمی بورڈ  کا مالی بحران ،ملازمین 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

    میرپورخاص :تعلیمی بورڈ کا مالی بحران ،ملازمین 3 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ ) تعلیمی بورڈ میرپورخاص کا مالی بحران مزید شدت اختیار کرگیا، بورڈ اپنے ملازمین کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں ادا نہ کرسکا۔

    بورڈ ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے 95 کروڑ روپے سے زائد کی رقم روک رکھی ہے، جس کی وجہ سے بورڈ شدید مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے۔ بورڈ کے 270 ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں ہوسکی ہیں

    ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں ان کے اہل خانہ فاقہ کشی پر مجبور ہیں، اس سلسلسلے میں آج میرپورخاص بورڈ کے ملازمین نے تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر شدید احتجاج بھی کیا

    سراپا احتجاج ملازمین نے نگران وزیر اعلیٰ سندھ ، وزیرتعلیم اور سیکریٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹیز سے فوری فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • فاطمہ قتل کیس،نامزد ملزم پیر فیاض شاہ بھی گرفتار

    فاطمہ قتل کیس،نامزد ملزم پیر فیاض شاہ بھی گرفتار

    خیر پور,فاطمہ قتل کیس، پولیس نے ملزم پیر فیاض شاہ کو گرفتار کرلیا

    سندھ کے علاقے خیر پور میں فاطمہ قتل کیس میں نامزد ملزم پیر فیاض شاہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے،پولیس حکام کے مطابق فیاض شاہ کو جس وقت گرفتار کیا گیا وہ حویلی کی جانب جا رہے تھے اور انہوں نے پریس کانفرنس کرنی تھی،ملزم پیر فیاض شاہ نے حیدرآباد ہائیکورٹ سے ضمانت لے رکھی تھی، کیس میں ملزم اسد شاہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے

    چند روز قبل رانی پور میں فاطمہ قتل کیس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رانی پور درگاہ کے گدی نشین پیر سورج دستگیر کے بھائی شاہ زیب شاہ کو بھی گرفتار کرلیا تھا ، رانی پور میں پیروں کی حویلی میں قتل ہونے والی بچی فاطمہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا کہ بچی فاطمہ پھرڑو کی موت تشدد سے ہوئی ہے،سر اور سینے میں چوٹیں لگنے سے موت سبب بنی تشدد کے بعد بچی کا علاج بھی نہیں کرایا گیا جس کے باعث بچی دم توڑ گئی، بچی کے بازو پر بھی تشدد کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے نشانات پائے گئے

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل خیرپور کی حویلی میں مبینہ تشدد سے جاں بحق دس سالہ فاطمہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کرنے والے میڈیکل بورڈ نے ابتدائی رپورٹ میں کمسن ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کی تصدیق کی تھی , اسد شاہ کی حویلی سے چار مزید کمسن گھریلو ملازمائیں برآمد ہوئی ہیں،نابالغ لڑکیوں کو گھر میں قید رکھا گیا تھا اور ان پر تشدد بھی کیا گیا تھا گھریلو ملازمین کو ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    قبل ازیں اجالا نامی لڑکی نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اسد شاہ کے گھر میں کام کرتی تھی، اس نے اسد شاہ کی بیوی حنا شاہ کے بہت مظالم برداشت کئے، حنا شاہ بہت تشدد کرتی تھی، اگر کوئی غلطی ہو جاتی تو دیگر ملازموں سے تشدد کرواتی تھی،اجالا کی ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ کہتی ہیں کہ ایک روز فائل گم ہو گئی تو حنا شاہ نے خود مجھے ڈنڈے سے مارا، جب کوئی غلطی ہوتی تو پانی ابال کر پلایا جاتا اور بچہ ہوا کھانا دیا جاتا جبکہ صرف چار ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جاتی تھی،

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    13 سالہ گھریلو ملازمہ عندلیب فاطمہ تشدد کیس کی سماعت

  • سیالکوٹ : تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں

    سیالکوٹ : تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض) تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائیاں ،آئی جی پنجاب کے حکم پر صوبے بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن اقبال کی ہدایت پر تھانہ سٹی ڈسکہ کے ایس ایچ او عمران سلطان کا اپنی ٹیم کے ہمراہ 5 دن میں 3 بڑے مشہور زمانہ منشیات فروشوں سے کئی کلو گرام منشیات برآمد کرلیں

    باقری پمپ کے پاس سے ماجد عرف ہمایوں ولد اصغر قوم بازیگر سے پولیس نے 2460 گرام منشیات برآمد کی، رنگانوالہ پٹری نہر سے تنظیم عرف چھگو ولد محمد آصف قوم بازیگر سے پولیس نے 1360 گرام چرس برآمد کی، کالج چوک چونگی نمبر 6 ساجد حسین ولد تنویر حسین قوم بازیگر سے پولیس نے 2160 گرام منشیات برآمد کرکے ان سب کے خلاف CNSA/9(1)3C مقدمہ درج کر کے تفشیش شروع کردی

    ایس ایچ او عمران سلطان کا اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ منشیات ایک لعنت ہے معاشرے کےناسور منشیات فروشوں کے لیے کوئی معافی نہیں مزید ان کے خلاف کریک ڈاٶن کیا جائے گا۔

  • اوچ شریف : محکمہ وائلڈلائف کی ملی بھگت ،سائبیریا سے آنے والے مہمان پرندوں قتل عام  جاری

    اوچ شریف : محکمہ وائلڈلائف کی ملی بھگت ،سائبیریا سے آنے والے مہمان پرندوں قتل عام جاری

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) مہمان پرندوں کا قتل عام ماہ ستمبر کے آخری ایام میں سائبیریا سے مختلف پرندے تتر بیٹر ہجرت کر
    کے مختلف علاقوں میں اپنے رزق کی تلاش میں علاقوں میں نکل آئے ہیں اور اپنے رزق کی تلاش میں علاقوں میں رہائش پذیر ہوتے ہیں اور علاقے کے با اثر افراد ان پردیسی پرندوں کا شکار بڑے زور شور سے جاری رکھے ہوئے ہیں

    محکمہ وائلڈ لائف جو کہ ان جنگلی حیات کی حفاظت کے لیے مامور کئے گئے ہیں اس کے برعکس یہی محکمہ رشوت کے مل جانے پر ان پرندوں کی نسل کشی کرانے میں پیش پیش ہوتے ہیں،ذرائع کاکہناہے کہ وائلڈلائف انسپکٹرنے ہزاروں روپے لیکر فرضی چلان چٹیں بنا کر شکاریوں کو دی ہوئی ہیں ،جنہیں پورا سیزن پردیسی پرندوں کے شکار کی کھلی چھٹی ہے

    تحصیل احمد پور شرقیہ کے علاقوں میں تعینات محکمہ وائلڈ لائف نے شکاریوں سے مک مکا کرکے انکو ٹیپ ریکارڈر لگوانے کے علاؤہ خود اپنے ذاتی ٹیپ لگوا رکھے ہیں

    اوچ شریف وگردونواح سمیت مختلف علاقوں بن والا،بیٹ احمد،بختیاری،کچی شکرانی رسول پور،ہیڈ پنجند،،خیر پور جدید،خیرپورڈاہا حیدرپور،کوٹلہ رحمت شاہ کوٹ خلیفہ موضع ککس میں ٹیپ ریکارڈر لگوا رکھے ہیں یاد رہے کہ بار بار باور کرانے کے باوجود متعلقہ محکمہ والوں کے کانوں پر جوں تک نہیں ریگتی

    عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈائریکٹر اینٹی کریپشن بہاولپور،ضلعی انتظامیہ بہاولپور اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے