Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • اگر اس بار الیکشن کی بجائے سلیکشن ہُوا تو عوام نقصان  اٹھائیں گے، بلاول

    اگر اس بار الیکشن کی بجائے سلیکشن ہُوا تو عوام نقصان اٹھائیں گے، بلاول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستا ن پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کی سب سے بڑی دشمنی وہی روایتی سیاست ہے جو 70 سال سے چل رہی ہے ہمیں ایک نئے طرز سیاست کی ضرورت ہے ملک کو درپیش مشکلات سے نکال سکے۔

    مردان میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے نعرہ بھٹو سے آغاز کیا، بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ آج میں ایک بار پھر مردان پہنچا ہوں، اس دفعہ پاکستان پیپلز پارٹی کا کنونشز کا سلسلہ چل رہا ہے،کل ہم ایبٹ آباد میں تھے ، ہزارہ ڈویژن کا کنونشن تھا اور آج مردان میں کنونشن ہو رہا، میں ہمارے میزبانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،آج کا کنونشن سب نے ملکر کامیاب کروایا ہے،عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہم نے جلسہ کروانا تھا لیکن آپ کنونشن کے لئے آئے، میں وعدہ کرتا ہوں کہ مردان ڈویژن کا جلسہ ضرور ہو گا، الیکشن مہم کے سلسلے میں میں‌مردان آؤں گا،اور جلسے سے خطاب کروں گا،ہم نے پاکستا ن کے عوام کو اور خاص طور پر پختونخواہ کے عوام کو یاد دلوانا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہر دو ر میں عوام کی خدمت کی،پسماندہ طبقے کے حقوق کی نمائندگی کی، پی پی نے ہمیشہ خدمت کی،قائد عوام بھٹو نے اس ملک کو ووٹ کا طاقت دلوایا، روٹی کپڑا مکان کا نعرہ لگایا تو اس پر عملدرآمد بھی کیا،کسانوں کو زمینوں کا مالک بھٹو نے بنایا،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ سیاست میں ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچی جارہی ہیں ہم تقسیم، نفرت اور گالی گلوچ کی سیاست کو پیچھے چھوڑنا چاہتے ہیں اب ہمیں نئی سیاست کا آغاز کرنا پڑے گا، نئی سیاست سے ہم ان مسائل سے نکل سکیں گے، آصف زرداری نے اپنے دور میں جمہوریت بحال کی ہم دائیں بائیں نہیں دیکھتے، ہم پاکستان کے عوام کی طرف دیکھتے ہیں، ہم نے ملک کو نئے انداز میں آگے بڑھانا ہے، صرف عوام فیصلہ کریں گے کہ ملک کے حکمران کون ہوں گے،پاکستان پیپلزپارٹی نئی سیاست متعارف کروانا چاھتی ہے.ھم گالم گلوچ ، تنقید ،تقسیم ،نفرت کی سیاست کو پیچھے چھوڑنا چاھتے ہیں۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے، عوامی راج قائم کرنے کیلئے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو کامیاب کرنا ہوگا، اگر پھر الیکشن نہیں سلیکشن ہوتا ہے تو اس کا نقصان عوام اٹھائیں گے، عوام نے پہلے بھی سلیکٹڈ راج کو بھگتا ہے سب کو نظر آرہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی ہی جیتے گی،بینظیر انکم سپورٹ کو دنیا بھر میں ایک مثالی پرو گرام کہا جاتا ہے۔ ہم اس پروگرام کو مزید توسیع دیں گے،قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے غریبوں کو ووٹ کا حق دلوایا، کسانوں کو زمین کا مالک بنایا،جب تک میں ہر خاندان تک روٹی کپڑا اور مکان نہیں پہنچادیتا ہوں پاکستان پیپلز پارٹی کا نعرہ روٹی کپڑا اور مکان ہی رہے گا،پاکستان پیپلزپارٹی نے ہر دور میں عوام کی خدمت کی ہے۔میں آپ پر پاکستان کی عوام پر بھروسہ کرتا ہوں ہمارا اصول ہے کہ ہم دائیں بائیں نہیں دیکھتے۔ ہمارا بنیادی اصول ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے اور عوام ہی کے پاس حق ہے کہ وہ فیصلہ کریں کہ اس ملک کے حکمران ہوں گے .میرا سیاسی جماعتوں کو مشورہ ہے کہ اپنی سیاسی طاقت پر یقین رکھیں ، طاقت کے لیے دائیں بائیں نہ دیکھیں صرف عوام کی طرف دیکھیں

    کسی کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کے بجائے ہمیں موقع دیں،بلاول

    کیا شہباز شریف اور انکے ساتھی 16 ماہ کی کارکردگی پر الیکشن لڑ سکتے ہیں؟بلاول

    طعنوں کی سیاست سے پرہیز کرنا چاہئے، احسن اقبال کا بلاول کو مشورہ

    ایک الیکشن میں انکو کچھ تکلیف ہے تو ویلکم ٹو دی کلب

  • ایرنی قدس فورس کے کمانڈر کا حماس کی حمایت و مدد کا اعلان

    ایرنی قدس فورس کے کمانڈر کا حماس کی حمایت و مدد کا اعلان

    غزہ پر اسرائیل کی مسلسل بمباری جاری ہے تو وہیں زمینی کاروائیاں بھی جاری ہیں ایسے میں ایران کی قدس فورس کے سربراہ کمانڈر اسماعیل قانی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل سے جنگ میں حماس کی ہر ممکن مدد کی جائے گی

    ایرانی قدس فورس کے کمانڈر اسماعیل نے حماس کے القسام بریگیڈز کے کمانڈر محمد ضیف کو بھجوائے گئے پیغام میں ہر طرح کی مدد اور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے،ایرانی کمانڈر اسماعیل قانی کا حماس کمانڈر کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ ” آپ کے ایرانی بھائی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ دشمن کو غزہ اور فلسطین میں انکے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے”

    قدس فورس کے کمانڈر کا پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا جب خبر رساں ادارے رائیٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے حماس کے سربراہ کو کہا ہے کہ ایران حماس کی اس جنگ میں حمایت نہیں کرے گاکیونکہ حماس نے خود سے حملہ کیا تھا، حماس ترجمان نے اس رپورٹ کو جھوٹا قرار دیا گیا تھا.

    اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فریڈم موومنٹ کے بانی اور سیکرٹری جنرل خالد ابو ہلال شہید ہوگئے ہیں، فلسطینی میڈیا نے تصدیق کی کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے دوران خالد ابوہلال شہید ہو گئے، اسرائیل نے غزہ کے علاقے شیخ رضوان میں بمباری کی ، جس سے خالد کی موت ہوئی،

    دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم غزہ پر قبضے کا ارادہ نہیں رکھتے، ہمارے پاس الشفاء اسپتال میں یرغمالیوں کو رکھے جانے کے ٹھوس شواہد تھے،اسی وجہ سے ہسپتال پر حملے کئے گئے ،اسی وجہ سے اسرائیلی فوج ہسپتال داخل ہوئی تاہم حماس رہنما فوج کے پہنچنے سے قبل ہی نکل چکے تھے، خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی حکومت کے پاس یرغمالیوں کے حوالے سے انٹیلی جنس اطلاعات کا دعویٰ کیا لیکن انہوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کردیا،انکا کہنا تھا کہ ہم غزہ میں زمینی آپریشن شروع کرنے سے پہلے ڈیل کے قریب تھے لیکن اسرائیلی فوج کے زمینی آپریشن نے حماس پر سیز فائر کے لیے دباؤ ڈالا ، اگر ہم اپنے یرغمالوں کو واپس لاسکتے ہیں تو ہم عارضی طور پر سیز فائر کریں گے لیکن میں نہیں سمجھتا یہ میرے مقصد کو پورا کرے

    دوسری جانب اسرائیل کے غزہ پر حملےکے بعد اسرائیلی معیشت کو یومیہ 26 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے،اسرائیلی مرکزی بینک نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ غزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیلی معیشت کو 50 ارب ڈالرز کا نقصان ہو سکتا ہے،اسرائیلی وزارت افرادی قوت کے مطابق غزہ جنگ کی وجہ سے ورک فورس میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے،جنگ کی وجہ سے اسرائیلی کرنسی شیکل 2012 کے بعد کم ترین سطح پر آچکی ہے.

    اسرائیل نے غزہ میں کاروائی کے دوران طبی عملے کے بھی دو افراد کو گرفتار کیا ہے، اسرائیل نے ابن سینا ہسپتال کو خالی کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے ہسپتال کو گھیرے میں لے لیا ہے، ایمبولینسوں کی تلاشی لی گئی تو وہیں لاؤڈ سپیکر پر اعلان کر کے ہسپتال کو خالی کرنے کا کہا گیا،اسرائیل نے طبی عملے کو بھی ہسپتال سے نکلنے کا کہا ہے، جن افراد نے انکار کیا ان میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اسرائیل نے جنین پناہ گزین کیمپ سے بھی سات افراد کو گرفتار کیا ہے،

    غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ ہزاروں خواتین، بچے، بیمار اور زخمی موت کے خطرے سے دوچار ہیں،الشفاء کےڈائریکٹر نے الجزیرہ کو بتایا کہ شمالی غزہ میں انڈونیشین اسپتال بھی بند ہو چکا ہے،الشفا ہسپتال میں بھی اسرائیلی فوج موجود ہے جو مسلسل تلاشی لے رہی ہے، ہسپتالوں میں طبی سامان کی قلت ہو چکی ہے،جسکی وجہ سے کئی ہسپتال بند ہو چکے ہیں،مسلسل اسرائیلی حملوں کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیا اور پانی کی بھی قلت ہو گئی ہے، زخمیوں کو بھی کھانے پینے کو کچھ نہیں مل رہا، غزہ پٹی کے شمالی علاقے میں کوئی امداد نہیں پہنچائی جا رہی

    الجزیرہ کے ساتھ ایک فون کال میں غزہ کے الشفا میڈیکل کمپلیکس میں برنز وارڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کمپلیکس کی اہم عمارتوں میں پانی اور بجلی کی کمی ہے۔ ہسپتال مریضوں سے تقریباً خالی ہے اور انٹرنیٹ ابھی تک منقطع ہے۔ عام صورتحال غیر محفوظ ہے اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سرجری نہیں کی جا سکتی، صاف پانی کی کمی کی وجہ سے بچے شدید آنتوں کے انفیکشن کا شکار ہو ہےر ہیں۔ اسرائیلی سنائپرز پورے کمپلیکس اور اس کے اطراف میں تعینات ہیں۔ اسرائیلی قبضے نے میڈیکل کمپلیکس کے اندر سے متعدد لاشیں چرا لیں۔ ہم نے ان انتہائی نگہداشت والے مریضوں کو کھو دیا ہے، جو وینٹی لیٹرز پر منحصر تھے۔

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    الاہلی ہسپتال پر حملے کا اسرائیل کا حماس پر الزام،امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ کو کیا بے نقاب

    اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت

    دوسری جانب اسرائیل نے مسجد اقصٰی میں آج بھی نماز جمعہ عائد کرنے کے لئے پابندی عائد کر رکھی تھی، شہریوں نے مسجد کے احاطے میں نماز جمعہ ادا کی،اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کی طرف جانے والے راستوں‌کو بند رکھا تھا،سینکڑوں نمازیوں نے راستوں کی بندش کی وجہ سے راہداریوں پر نماز ادا کی،اس دوران اسرائیلی فوج نے نمازیوں پر شیلنگ کی اور آنسو گیس برسائے،گزشتہ 6 جمعوں سے یہ صورت حال ہے اس سے قبل عام دنوں میں کم سے کم 50 ہزار مسلمان مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کیا کرتے تھے

    اسرائیلی بمباری کے دوران مریضوں کو تنہا نہ چھوڑنے والے ڈاکٹر حمام اللّٰہ اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے ہیں، ڈاکٹر حمام اللہ الشفا ہسپتال میں تھے اور اسرائیلی بمباری سے انکی موت ہوئی ہے،36 سالہ ڈاکٹر حمام اللہ نے اسرائیلی دھمکیوں کی پرواہ نہیں کی تھی، اور علاقہ چھوڑنے کی بجائے زخمیوں کے علاج کو ترجیح دی تھی،ڈاکٹر حمام اللہ نے ایک انٹرویو میں اسرائیلی بمباری میں شہید طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر میں محفوظ‌مقام پر چلا گیا تو زخمیوں کا علاج کون کرے گا، فلسطینی شہری انسان ہیں جانور نہیں کہ انہیں اکیلا چھوڑ دیا جائے، انہیں مناسب دیکھ بھال کی ضرورت ہے.

  • عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا تو ہم امریکا میں ڈونلڈلو پر کیس کریں گے،علیمہ خان

    عدالتوں سے انصاف نہیں ملتا تو ہم امریکا میں ڈونلڈلو پر کیس کریں گے،علیمہ خان

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کی ہے

    علیمہ خان کا کہنا تھا کہ سائفر کیس کا ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر ہوگیا ہے یہ وہ دفعات لگائی جارہی ہیں جس پر سابق وزیراعظم کو سزائے موت اور عمر قید ہوسکتی ہے، بتایا جائے عمران خان نے کیا ایسا جرم کیا جس پر یہ دفعات لگائی گئی ہیں، رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین پر کیس کیا پاکستان میں انصاف ملنا چاہیے،دھمکی امریکہ نے دی اور جیل میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بند کیا،سائفر تو ایک میسج تھا، میسج تو امریکہ سے آیا، ڈونلڈ لو کا میسج تھا، اس سے پوچھا جانا چاہئے تھا کہ میسج کیوں بھیجا، الٹا عمران خان اور قریشی کو بند کر دیا، کیونکہ انہوں نے اپنی ڈیوٹی نبھاتے ہوئے قوم کو امریکی دھمکی سے آگاہ کیا، فکر نہ کریں ہم ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، تب تک کھڑے رہیں گے جب تک عمران خان کو باہر نہیں نکالتے،

    علیمہ خان کا کہنا تھا کہ وہ دفعات لگائی جا رہی ہیں جس پر ہائیکورٹ کے جج نے کہا کہ سزائے موت یا عمر قید ہو سکتی ہے، یہ سوچ لیں کہ کس وجہ سے ایسا چارج لگایا گیا، کونسا جرم انہوں نے کیا،کہ سزائے موت یا عمر قید کی سزا ہو،ڈونلڈ لو جس نے پیغام پاکستان بھیجا ، اس پیغام کو عمران خان نے بہتر سمجھا کہ اپنی قوم کو بتائیں، اسکے اوپر رانا ثناء اللہ نے کیس کیا، عمران خان پر،اب کس کی سیکرٹ تھی جو ڈونلڈ لو نے پیغام بھیجا تھا، پاکستان میں انصاف نہیں ملتا، ڈونلڈلو کے خلاف ہم امریکہ میں کیس کریں گے،عمران خان نے بھی یہی کہا ہے، ہماری ملاقات ہوئی ،گھریلو ماحول بارے باتیں ہوئیں،سائفر کے اوپر واضح کہہ دوں کہ عمران خان نے کہا کہ امریکی ایمبیسی انوالو تھی،آپکا خیال ہے ہم چیزیں برادشت کریں گے تو ایسا نہیں ہوگا.

    علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان بالکل اچھی صحت میں ہیں. انہوں نے بتایا اچھی روٹین بنی ہوئی ہے،ورزش کا موقع ملتا ہے، کتابیں پڑھنے کا بھی موقع ملتا ہے، انہوں نے کھانے کی بھی کوئی شکایت نہیں کی، وہ جیل کے کھانے سے مطمئن ہیں،آج دو کیسز تھے،سائفر اور پھر نیب والا کیس،

    جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ چیلنج

    فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ چیلنج

    وزارت دفاع نے فوجی عدالتوں میں سویلنز کا ٹرائل روکنے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

    آرمی تنصیبات پر حملوں کے ملزمان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں نہ کرنے کافیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی،وزارت دفاع نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی دفعات بھی بحال کرنے کی استدعا کر دی ،آرمی ایکٹ کی کالعدم قرار دی گئی سیکشن 59(4) بھی بحال کرنے کی استدعا کی گئی،وزارت دفاع نے اپیلوں پر حتمی فیصلے تک فوجی عدالتوں میں ٹرائل روکنے کیخلاف حکم امتناع کی بھی استدعا کر دی ،

    اپیل میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے جن درخواستوں پر فیصلہ دیا وہ ناقابل سماعت تھیں، آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی دفعات کالعدم ہونے سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا،

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 23 اکتوبرکو فوجی عدالتوں میں سویلینزکا ٹرائل کالعدم قرار دیا تھا، فوجی عدالتوں کے خلاف تحریک انصاف نے بھی سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کر رکھی ہے، علاوہ ازیں سینیٹ میں 9 مئی کے مقدمات کا ٹرائل خصوصی عدالتوں میں چلانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی تھی،9 مئی کے مقدمات کا ٹرائل خصوصی عدالتوں میں چلانے کی قرار داد سینیٹر دلاور حسین نے سینیٹ میں پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا،گزشتہ ماہ، سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے حکومت کو 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں گرفتار کیے گئے شہریوں کا فوجی ٹرائل کرنے سے روک دیا تھا

    شہداء فورم کا فوجی عدالتوں کی بحالی کا مطالبہ

    سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کالعدم قرار

    سپریم کورٹ،فوجی عدالتوں سے متعلق درخواستیں، فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا مسترد

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • بالآخر عمران ریاض بول ہی پڑے، کیا کہا ؟  پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کا خطاب تیار

    بالآخر عمران ریاض بول ہی پڑے، کیا کہا ؟ پی ٹی آئی کا جلسہ، عمران خان کا خطاب تیار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ عمران ریاض خان جو کچھ عرصے سے غائب تھے، وہ گھر آئے،بازیاب ہوئے کافی دن خاموش رہے اور آج پہلی بار منظر عام پر آئے ہائیکورٹ میں انکی پیشی تھی،میڈیا سے انہوں نے بات کی اور نعرہ لگایا پاکستان زندہ باد اور چلتے بنے، ایک شخص جو چار پانچ ماہ قید کاٹ کر آیا،نہ جانے اسکے دن کیسے گزرے ،کیا کچھ ہوا ہو گا میڈیا کے سامنے آئے توسوال کیا ہوا کہ عمران صاحب آپ کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوا کہ نہیں، یعنی اس سے زیادہ شرم کی بات ہو سکتی ہے،اس سے زیادہ افسوس کا کوئی مقام ہے، یہ سوال اسوقت کیا جا رہا جب وہ ٹھیک طرح بول بھی نہیں سکتے، سب کچھ معلوم ہوتے ہوئے سوال کرنا اور صحافی کی طرف سے، یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہم کتنے بے حس ہو چکے ہیں، انکے وکیل کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنی سپیچ پر بات کر رہے ہیں جلد باتیں کریں گے، یہ سوال سن کر مجھے بہت غصہ آیا، بجائے اسکے کہ پوچھیں کہ کیسے آپکی مدد کریں، لعنت ہے ایسی صحافت پر

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ نومبر کی ہلکی دھوپ اور شامیں ن لیگ کے لئے خوشگوار ثابت ہو رہی ہیں،ایک طرف نواز شریف پریشان کہ بیانیہ بنائیں تو کیا بنائیں، دوسری طرف لاڈلے کی چھاپ مٹانے کی کوشش کر رہےہیں ، کل ٰایک خوشگوار واقعہ گوجرانوالہ میں پیش آیا، پی ٹی آئی رہنما کو چار ساتھیوں سمیت قتل کیا گیا، ابھی تحقیقات نہیں ہوئی کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا بریگیڈ نے الزام اداروں پر لگا دیا، ہر واقعہ کا اداروں پر الزام، کیوں، سوشل میڈیا پر ایسی خبریں کیوں، ایک اکاؤنٹ سارہ میر کے نام کا ہے جس کی جمائمہ کے ساتھ تصویر ہے باقی آپ سمجھ جائیں کہ کون ہے اسکے پیچھے ،پھر کہتے ہیں کہ ہمیں معاف کر دو، کیا اس طرح ملک کی عزت ہوتی ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان آنے والے الیکشن میں نظر نہیں آ رہے، پی ٹی آئی جلد سوشل میڈیا پر جلسے شروع کرنے والی ہے، عمران خان کے وکیل پیٍغام لے کر آئیں گے، عمران خان کی تصویریں بنا کر ایک ڈیجیٹیل جلسہ ہو گا جو سوشل میڈیا پر ہی ہو گا، ابھی تک یہ منصوبہ بندی ہو رہی ہے،عام الفاظ میں کہا جائے تو عمران خان کے پتلے بنائے جائیں گے اور انکی پوجا کی جائے گی.پی ٹی آئی میں اب تک وکلا ٹکٹ لینے کے خواہشمند ہیں، باقی کوئی نہیں، نواز شریف نے دو دن کوئٹہ میں لگائے، وہ احتساب کی بات نہیں کر سکتے تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ خواتین سے لڑائی کر لیں، خواتین کے بارے ہتک آمیز بات انہوں نے کی، ن لیگ کے پاس کوئی بیانیہ نہیں ہے، ابھی سے عہدوں پر لڑائی شروع ہو گئی ہے،

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

  • کاکڑ سے ملاقات، غزہ اور مجبوریاں، انسانیت شرما گئی

    کاکڑ سے ملاقات، غزہ اور مجبوریاں، انسانیت شرما گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اسوقت دنیا سراپا احتجاج ہے مگر مجال ہے امریکہ اسرائیل پر جوں تک رینگ رہی ہو، کینڈین وزیراعظم اور نیتن یاہو سوشل میڈیا آمنے سامنے آ گئے ہیں، کہنے کو امریکہ اور اسرائیل کے مابین خلیج بڑھ رہا ہے، بائیڈن انتظامیہ میں تحمل ختم ہو رہا ہے کیونکہ عرب کہہ رہے ہیں کہ بائیڈن نے ہی اسرائیل کو آگے بڑھنے کی اجازت دی تھی، اسکے باوجود امریکہ اسرائیل کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ غزہ میں تباہ کن مناظر ہیں، بمباری ، نقصان کو برداشت کر رہے ہیں، بچوں کے لئے کوئی جگہ محفوظ نہیں، الشفا ہسپتال میں طبی عملے سے رابطہ ختم ہو چکا ہے، ہسپتال سے افراد کو گرفتار کیا گیا انکے آنکھوں پر پٹیاں باندھی گئیں، اسرائیلی فوج سرجری بلڈنگ میں داخل ہوئی اور اسکو تباہ کر دیا،اسرائیلی ریڈیو کہہ چکا ہے کہ ہسپتال میں یرغمالیوں کا کوئی نشان نہیں ملا

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کل میں اسلام آبا د گیا میری وہاں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات ہوئی،دو تین چیزوں پر تفصیل سےبات چیت ہوئی، مجھے لگا وہ بہت سیریس ہیں کہ پاکستان غزہ اور فلسطین کے معاملے پر رول پلے کرے گا،جس طرح عرب ممالک کر سکتے ہیں پاکستان اس طرح نہیں کر سکتا، ہماری اپنی مجبوریاں ہیں، اللہ کرے کہ اب کوئی بہتری کی صورتحال نکل آئے کیونکہ غزہ میں بری خبریں ہیں

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بلاول ن لیگ کو کھیلنے کا پورا موقع دے رہے ہیں، بلاول نے ن لیگ پر سخت الزامات لگائے اور کہا کہ ن لیگ پنجاب پر فوکس کرے، بلوچستان کے چکر نہ لگائے، شہباز شریف نے جواب دینےکی بجائے کہا کہ بلاول چھوٹے بھائی ہیں، ن لیگ چاہتی ہے کہ نواز شریف شیروانی پہن ہی لیں،کیونکہ وہ بار بار نہیں بن سکتی، نواز شریف نے جلسے میں کہا کہ ہمارے جلسوں میں خواتین رقص نہیں کرتی، بلکہ عزت سے بیٹھتی ہیں، نواز شریف تین بار وزیراعظم رہ چکے ہیں، خواتین بارے ن لیگ کے بیانات دیکھ لیں لمبی فہرست ہے، خواجہ آصف کا بیان سن لیں، باقیوں کے دیکھ لیں،

    نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

    جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

  • غزہ،الشفا ہسپتال مسمار،29 ہسپتال بند،50 ہزار حاملہ خواتین کی پریشانی میں اضافہ

    غزہ،الشفا ہسپتال مسمار،29 ہسپتال بند،50 ہزار حاملہ خواتین کی پریشانی میں اضافہ

    سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر بمباری شروع کی، جو آج تک جاری ہے، اسرائیلی حملے میں ہزاروں فلسطینی شہری شہید، لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں، عمارتیں، ہسپتال، سکول، مساجد، چرچ پر بھی بمباری کی گئی، ہسپتالوں کو اسرائیلی فوج نے خصوصی نشانہ بنا لیا، اب اسرائیل نے غزہ کے سب سے بڑے الشفا ہسپتال کو تباہ کر دیا ہے

    اسرائیلی فوج نے الشفا ہسپتال کو محاصرے میں رکھا، اسرائیلی فوج نے ہسپتال میں گھس کر پناہ لئے شہریوں کو گرفتار کیا، ان پر تشدد کیا، انہیں برہنہ کیا گیا اور پھر آج اسرائیلی فوج نے تمام عالمی قوانین کو روندتے ہوئے ہسپتال پر بلڈوزر چلا دیئے،اسرائیلی فوج نے سپیشل سرجریز کی عمارت مکمل تباہ کر دی ہے جبکہ ادویات اور طبی آلات کے گودام کو بھی دھماکے سے اڑا دیا ہے، اس دوران اسرائیلی فوج نے دو سو کے قریب بے گناہ ،نہتے فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا

    اسرائیل مسلسل یہ دعویٰ کر رہا تھا کہ الشفا میں حماس کا ہیڈ کوارٹر ہے تا ہم اسرائیل آج تیسرا دن اس حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا، حالانکہ اسرائیلی فوج کا ہسپتال پر مکمل کنٹرول ہے، اسرائیلی فوجی جعلی ویڈیو جاری کر رہے ہیں جس میں سے ایک ویڈیو کو ڈیلیٹ بھی کیا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق الشفا ہسپتال میں حماس کا کوئی سراغ نہ ملنے پر الشفاء اسپتال میں حماس کی موجودگی کے دعویٰ غلط ثابت ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اسپتال میں بڑی تباہی مچائی گئی، بلڈوزر اور فضائی حملوں سے الشفا اسپتال کو زمین بوس کیا گیا

    غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بلڈوزروں نے ہسپتال کے جنوبی داخلی راستے کے کچھ حصوں کو تباہ کر دیا.اسرائیلی فوجیوں نے الشفا ہسپتال میں موجود عملے اور دیگر شہریوں کو انسانی ڈھال بنا یا ہوا ہے،

    ہسپتالوں پر مسلسل حملے، غزہ میں جہاں اموات میں روز اضافہ ہو رہا ، بچے بھی شہید ہو رہے، ایسے میں غزہ میں پچاس ہزار سے زائد حاملہ خواتین ہیں جو اپنے آنے والے بچوں کے مستقبل کے حوالہ سے فکر مند ہیں، انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ وہ خود بھی اسرائیلی بمباری سے بچ پائیں گی یا نہیں اگر خود مر گئیں تو انکے بچوں کا کیا ہو گا،ڈاکٹر اشرف محمود البشیطی کا کہنا ہے کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق 50,000 حاملہ خواتین انتہائی خطرے میں پڑ جائیں گی، ان حاملہ خواتین کو نہ صرف بچانا ہے بلکہ انکے بچوں کو بھی بچانا ہے،

    اسرائیلی بمباری سے ایک طرف اموات ہیں تو دوسری طرف جو لوگ زندہ ہیں انکی زندگیاں بھی اجیرن بن چکی ہیں، خوراک، پانی کی قلت،ادویات کی کمی بڑے مسائل ہیں تو وہیں کسی بھی وقت اسرائیلی بمباری کا خطرہ بھی سر پر منڈلاتا رہتا ہے،لاکھوں لوگ کیمپوں میں زندگی گزار رہے ہیں، ان میں خواتین، بوڑھے بچے سب شامل ہیں، ریلیف کیمپوں میں خواتین کی حالت بارے الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گہا ہے کہ خواتین زیادہ پریشان ہیں، غزہ میں 50 ہزار سے زائد حاملہ خواتین ہیں جنہیں علاج، خوراک کی سہولیات میسر نہیں،حاملہ خواتین زیادہ تکلیف اور خوف میں رہتی ہیں، گھر ملیامیٹ ہو چکے ، ریلیف کیمپوں میں انکو وہ سہولیات نہیں مل رہیں جو ملنی چاہئے،33 سالہ خاتون نیوین الباری جو حاملہ ہیں اور ماں بننے والی ہیں، وہ شدید پریشان ہیں، مسلسل بمباری کی وجہ سے وہ خوفزدہ ہیں کہ انکے بچے کا کیا بنے گا، انکی کمر اور پیٹ میں درد رہتا ہے مگر کوئی انکا علاج کروانے والا نہیں، وہ کیمپ میں رہ کر کسی کو بتا بھی نہیں سکتیں،نیوین کا کہنا ہے کہ میں صرف اس امید سے جی رہی ہوں کہ میرا بچہ محفوظ رہے،نیوین کے مطابق اسے ہائی بلڈ پریشر اور شوگر ہے تاہم یہاں اسے ادویات نہیں مل رہیں.اسرائیلی حملوں سے قبل وہ باقاعدگی کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس جاتی تھیں اور اپنا علاج کروا رہی تھیں لیکن اب تو اپنے خاندان سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہے، خاندان کے باقی افراد کہاں ہیں کس حال میں ہیں وہ کچھ نہیں جانتی،

    میں سوچتی ہوں بچے کو کیسے اور کہاں جنم دوں گی ہر طرف تو بمباری ہو رہی،نیوین
    غزہ کے ریلیف کیمپ میں زندگی گزارے والی نیوین کہتی ہیں کہ میں سوچتی ہوں بچے کو کیسے اور کہاں جنم دوں گی، کسی بھی وقت اور کہیں بھی بمباری ہو رہی ہے، کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں،ہمیں نہیں معلوم کب کہاں بم گرے اور سب کچھ ملیا میٹ ہو جائے،میں یقینی بنانے کی کوشش کروں گی کہ میں اور میرا بچہ محفوظ رہے،

    الجزیرہ کے مطابق نیوین اکیلی اس مسئلے کا شکار نہیں بلکہ جنگ زدہ علاقوں میں 50 ہزار حاملہ خواتین ہیں، کئی ایسی ہیں جو حمل کے آخری ماہ میں ہیں اور انکا باقاعدگی سے معائنہ بھی نہیں کیا جا رہا، اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے مطابق تقریبا 50 ہزار حاملہ خواتین علاج معالجہ اور خوراک کی کمی کا شکار ہیں،

    نیوین کا کہنا ہے کہ زخمیوں لاشوں کو دیکھتی ہوں تو خوفزدہ ہو جاتی ہوں، روز دعا کرتی ہوں کہ جنگ ختم ہو جائے تا کہ میرے دنیا میں آنے والے بچے کو میزائل حملوں سے بچایا جا سکے،خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ امراض نسواں کے میڈیکل کنسلٹنٹ ولید ابو حاتب کے مطابق نقل مکانی کی وجہ سے صحت کے مراکز تک رسائی بہت مشکل ہو گئی ہے،

    وزارت صحت کی طرف سے فراہم کردہ تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ کے کئی ہسپتال تباہ ہو چکے، اب غزہ میں 35 میں سے صرف 9 ہسپتال جزوی طور پر کام کر رہے ہیں،اسرائیلی حملوں میں اب تک 12 ہزار کے قریب شہری شہید ہو چکے جن میں ساڑھے چار ہزار بچے شامل ہیں، 29 ہزار سے زائد شہری زخمی ہیں،الشفاء ہسپتال میں 11 نومبر سے اب تک 3 قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں سمیت 40 مریضوں کی ایندھن کی کمی کے باعث موت ہوچکی ہے.

    اسرائیلی حملوں میں طبی عملے کے 202 اور سول ڈیفنس کے 26 اراکین کی موت ہو چکی ہے، طبی عملے کے دو سو سے زائد اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں،1770 بچوں سمیت 3640 شہری لاپتہ ہیں، جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں گرنے والی عمارتوں کے ملبے تلے پھنسے، تاحال انکو نہیں نکالا جا سکا، گمان ہے کہ انکی موت ہو چکی ہو گی،اسرائیلی حملے میں دو لاکھ 76 ہزار گھر تباہ ہو چکے ہیں،اسرائیل نے فضائی حملوں میں 60 سے زائد ایمبولینس گاڑیوں کو نشانہ بنایا،

    الجزیرہ کے مطابق ، الشفاء ہسپتال کے اطراف اور السرایا موڑ کی طرف جانے والے تمام راستوں میں صبح سے ہی جھڑپیں جاری ہیں.الصبر محلے اور شیخ رضوان محلے کے مغربی جانب بھی رات بھر جھڑپیں ہوتی رہیں،اس علاقے میں اسرائیل نے بمباری بھی کی،الشفا ہسپتال غزہ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہم بہت ہی مشکل ترین حالات میں ہیں اور اس وقت گردوں کے مریض اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں ہم پیاس کے مارے چیخ رہے ہیں اور فوت ہو جانے والوں کو دفن کرنے سے قاصر ہیں،

    الشفا ہسپتال کو تباہ کرنے پرسعودی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آیا ہے، سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے شہریوں اورطبی عملے کے خلاف انسانی قوانین کی خلاف ورزیوں کا جواب طلب ہونا چاہئے، سعودی عرب اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے بچوں، خواتین، شہریوں، طبی سہولیات اورامدادی ٹیموں کے خلاف مسلسل انسانی خلاف ورزیوں اورقابض فوج کی وحشیانہ اور غیرانسانی کارروائیوں کے نتیجے میں بین الاقوامی احتساب کے طریقۂ کارکوفعال کرنے کی ضرورت پرزوردیتی ہے.

    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے آبائی گھر پر بمباری کی ہے، غزہ کے علاقے الشطی مہاجر کیمپ میں اسماعیل ہنیہ کے خاندانی گھر پر بم برسائے گئے، اسرائیلی فوج نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ اسماعیل کے گھر کو نشانہ بنایا گیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق جس گھر پر بمباری کی گئی اس گھر میں اسماعیل ہنیہ نے اپنا بچپن گزارا تھا،اسرائیلی فوج کے گھر پرحملے میں ہلاکتوں کے حوالے سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    الاہلی ہسپتال پر حملے کا اسرائیل کا حماس پر الزام،امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ کو کیا بے نقاب

    اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت

  • کسی کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کے بجائے ہمیں موقع دیں،بلاول

    کسی کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کے بجائے ہمیں موقع دیں،بلاول

    ابیٹ آباد میں پیپلزپارٹی کا ورکرز کنونشن ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد سے اپنا دورہ شروع کیا ہے،آج کاورکرز کنونشن کامیاب اور تاریخی ہے،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور عوام کارشتہ 3 نسلوں کارشتہ ہے،پیپلزپارٹی نے این ڈبلیو ایف پی کو خیبرپختونخوا کانام دیا،پیپلزپارٹی مظلوموں،پسماندہ طبقات اورغریبوں کی جماعت ہے،آصف زرداری نے اپنے دور میں جو کام کیے وہ آپ کے سامنے ہیں،پیپلزپارٹی نے خیبرپختونخوا کو شناخت دی،نام کے ساتھ ساتھ آپ کو حقوق دیے،پیپلزپارٹی کی جدوجہداور سیاسی سفر کو آگے بڑھانا ہےقائدعوام اور بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو پورا کرنا چاہ رہا ہوں،پیپلزپارٹی نے جو کام کیے اس پر ہمیں فخر ہے، ملک کے مسائل کاحل اتنا مشکل نہیں ہے،ملکی مسائل حل کرنے کے لیے نظریہ اور منشور ہونا چاہیے،کسی کو دوسری بار یا پھر کسی کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کے بجائے ہمیں موقع دیں،چوتھی باروزیراعظم بنانے کے بجائے اُسے موقع دیں جسے موقع نہیں ملا،ایک موقع دیں،عوام کو مایوس نہیں کروں گا،ہمیں ماضی سے نکل کر مستقبل کی بات کرنی چاہیے

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے پاس پلان ہے کہ عوام کو کیسے ریلیف دے سکتے ہیں ہم ایسے منصوبے لائیں گے جس سے ہر طبقے کو فائدہ ہوگا ،قائد عوام اور شہید بینظیر بھٹو کا نامکمل مشن مکمل کریں گے،لاڈلا اگر بننا ہے تو عوام کا لاڈلا بننا ہے،حکومت میں آکر کسان کارڈ متعارف کرائیں گے،پیپلز پارٹی کا کوئی سیاسی مخالف نہیں نہ ن لیگ نہ پی ٹی آئی اگر کوئی مخالف ہے غربت ہے وہ مہنگائی ہے وہ بے روزگاری ہے جس سے میری عوام پریشان ہے،ہمیں پرانے سیاست دانوں کو گھر بٹھانا ہوگا اب ذرا ارام کریں پرانی جماعتیں پرانی سیاست میں لگی رہتی ہیں چوتھی بار وزیراعظم بننے کے بجائے جس کو موقع نہیں ملا اسے موقع دیجئے

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

  • حج پالیسی کا اعلان، ایک لاکھ روپے کم کر دیئے گئے،وزیر مذہبی امور

    حج پالیسی کا اعلان، ایک لاکھ روپے کم کر دیئے گئے،وزیر مذہبی امور

    نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے حج پالیسی 2024 کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج پالیسی 2024 پر تین ماہ کام کیا، ہم چاہتے تھے کہ ہم حجاج کی دعائیں لیں،

    انیق احمد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اس سلسلے پر ہر قدم پر ہماری رہنمائی کی، سعودی حکومت نے بھی بھرپور تعاون کیا، کل یہ پالیسی کابینہ سے منظور ہوچکی، فواد حسن فواد کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں،ہم چاہتے تھے کہ ایسا کام کرکے جائیں تاکہ حجاج کی دعائیں لیں اور یاد رکھے جائیں ، پرائیویٹائزیشن کے منسٹر کا خاص طور پر مشکور ہوں،قرآن پاک کا فرمان ہے کہ حج صاحب استطاعت پر واجب ہے، ریاست کا کام ہے کہ وہ عبادت کو استطاعت میں لائے ،پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کبھی حج گزشتہ کی نسبت سستا ہو ،گزشتہ سال حج 11 لاکھ 75 ہزار کا ہوا تھا ، ہم اس پیکج کو 10 لاکھ 75 ہزار تک لے آئے ہیں ،ہم نے ایک لاکھ روپے بغیر کسی سمجھوتے کے کم کردیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ایک لاکھ کے ریلیف کے علاؤہ جتنا ریلیف ائیرلائنز سےمل سکتا ہے وہ لیں،ائیر ٹکٹ سے جو پیسے بچائیں گے وہ حجاج کے اکاؤنٹ میں جائیں گے، 90 ہزار عازمین کو سوٹ کیس 30کلو والا دیں گے،اس سوٹ کیس پر عازم حج کی تمام تفصیلات درج ہوں گی،

    انیق احمدکا کہنا تھا کہ ہم نے 2024کے حج کو ڈیجیٹلائز کردیا ہے، حاجی کے لئے ایپ بنادی ہے جس سے عازمین کو بہت سہولت ہوگی،ہم وقت سے قبل یہ کام اس لیے کررہے ہیں تاکہ کوئی ہڑا ہڑی نہ مچے ، کیٹرنگ، ہوٹلز سمیت ائر لائنز سے مشاورت ہوئی ہے ، ہم ائر لائنز کیساتھ مسلسل مشاورت میں ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ حاجیوں کو فائدہ دیں ،ہم جو بھی اس سے بچائیں گے وہ حجاج کے اکاؤنٹس میں جائے گی، حجاج کو ہر چیز مفت فراہم کی جائے گی،منسٹر آئی ٹی عمر سیف کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنا سٹاف یہاں متعین کیا ،حج 2024 ڈیجیٹل حج ہوگا، ایک پاک حج ایپلیکیشن متعارف کرا رہے ہیں، اس کے ساتھ 7 جی بی ڈیٹا بھی فری آف کاسٹ دی جائیگی،اگر نیٹ ختم ہوجائے تو اس صورت میں بھی یہ ایپلیکیشن استعمال ہوگی ،پاکستانی حاجیوں کو لوکل کالز بھی اس پر میسر ہونگی پاکستان کی طرح یہ موبائل کام کرے گا، ترکش، ملائیشن خواتین کی طرح اپنی خواتین کو پاکستانی پرچم جیسا عبایا بھی فراہم کریں گے،ہم شارٹ پیکج بھی متعارف کرا رہے ہیں تاکہ 20 دن تک وہ واپس آجائیں ، ہمارا کل کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے جس میں پچاس فیصد نجی کوٹہ ہوگا ، اوورسیز پاکستانی سپانسر شپ سکیم کے تحت ڈالرز بھیجے گا وہ حج اور حج بدل کراسکتا ہے ، سپانسر شپ کے ذریعے کوئی قرعہ اندازی نہیں ہوگی یعنی وہ مستثنیٰ ہونگے ،پاکستانی حاجیوں کو الگ رہائش کی سہولت بھی دی جائیگی، کوئی حاجی مدینہ میں 8 دن سے کم رہنا چاہے گا تو اس کی بھی سہولت میسر ہوگی ، روڈ ٹو مکہ میں گزشتہ سال تک اسلام آباد میں امیگریشن ہی ہوتی رہی ، ہم نے پشاور، کراچی، کویٹہ کو بھی روڈ ٹو مکہ شامل کرنے کا مطالبہ کرنا تھا،سعودی حکومت نے کراچی کو شامل کردیا ہے اس کے لاہور پر کام جاری ہے،

  • ٹانک،سیکورٹی فورسز کی کاروائی،سات دہشتگرد جہنم واصل

    ٹانک،سیکورٹی فورسز کی کاروائی،سات دہشتگرد جہنم واصل

    ٹانک میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ ہوئی ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کری مچن خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا،آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے،ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ ، گولہ بارود برآمد ہوا ہے،ہلاک دہشتگرد ٹانک میں حالیہ پولیس حملوں سمیت دہشتگردی کے متعدد واقعات میں ملوث تھے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نےدہشتگردی کےخاتمےکےلیے سیکیورٹی فورسزسےمکمل تعاون کاعزم کیا،علاقے میں مکمنہ دہشتگردوں کی تلاش اورخاتمےکےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

    فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشتگرد ہلاک ،3 زخمی