سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیل کی کاروائیاں جاری ہیں، اسرائیل مسلسل غزہ پر حملے کر رہا ہے، اسرائیل کی جانب سے گھروں، ہسپتالوں، عبادت گاہوں پر بھی بمباری کی جا رہی ہے، غزہ کے قدیم ترین چرچ پر بمباری کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید ہوئے ہیں
اسرائیلی حملوں میں اب تک 15 سو بچوں سمیت 4300 افراد شہید ہو چکے ہیں جبکہ 14 ہزار سے زائد زخمی ہیں،غزہ میں 30 فیصد سے زائد مکانات ملیا میٹ ہو چکے ہیں، اسرائیلی حملوں کے بعد سے اب تک تقریبا 10 لاکھ شہری بے گھر بھی ہو چکے ہیںَ
حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے سبب تنازعہ علاقائی جنگ میں تبدیل ہوسکتا ہےاوراس صورت میں یہ اسرائیل اور اس کے حامیوں کے قابو سے باہر ہوجائے گا
دوسری جانب مصر سے غزہ کی رفاح کراسنگ جمعے کو بھی نہ کھل سکی غزہ میں محصور فلسطینی امداد کے منتظر ہی رہ گئے، امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت نہ مل سکی،پاکستان کی جانب سے بھجوائی گئی امداد بھی مصر میں موجود ہے جو پاکستان نے ہلال احمر سوسائٹی کے حوالے کی تھی،
سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان پہنچ گئے، نواز شریف کا خصوصی طیارہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا، نواز شریف کی آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہیں،نواز شریف کے طیارے نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا تو اس موقع پر طیارے میں سوار کارکنان نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے ، نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے گئے،دوران سفر نواز شریف طیارے میں اپنی نشست پر بیٹھے رہے، طیارے میں صحافی بھی سوار تھے،مقامی اور انٹرنیشنل میڈیا کے لوگ بھی طیارے میں سوار تھے، ن لیگی کارکنان نے اسوقت بھرپور نعرے بازی کی.
نواز شریف کے طیارے میں سوار تمام مسافر جہاز کے اندر ہیں، نوا ز شریف 20 منٹ کے لئے طیارے سے باہر گئے ہیں، جو قانونی ٹیم سے ملاقات اور قانونی کاغذات پر دستخط کریں گے، نواز شریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت لی تھی اس وجہ سے انہوں نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا.نواز شریف جہاز سے اترے تو اس موقع پر صحافیوں کو باہر نہیں جانے دیا گیا، صحافی بھی طیارے میں ہی رہ گئے جس پر صحافیوں نے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا،نواز شریف جہاز سے اترے تو ان کے چہرے پر خوشی کے آثار تھے، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نواز شریف کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا.
نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور خصوصی پرواز کا شیڈول جاری کر دیا گیا، نواز شریف کی خصوصی پرواز پونے تین بجے اسلام آباد سے لاہور کے لئے روانہ ہوگی
سابق وزیراعظم نواز شریف چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد آج وطن واپس پہنچے،طیارے کو لینڈنگ سے قبل گرین سگنل دیا گیا ہے،اسلام آباد فلائٹ انفارمیشن ریجن نے طیارے کو رہنمائی دی،طیارے کا کنٹرول اسلام آباد فلائٹ انفارمیشن ریجن نے سنبھال لیا،جس کے بعد لینڈنگ ہوئی
قبل ازیں نواز شریف پاکستان واپسی کے لئے دبئی ایئر پورٹ پہنچ چکے ہیں،نوازشریف کا طیارہ دبئی ائیرپورٹ سے پاکستان کےلیے روانہ ہو ا
نواز شریف کو لانے والا خصوصی طیارہ ایک گھنٹہ 22 منٹ تاخیر سے 10 بجکر 42 منٹ پر دبئی ائیرپورٹ سے روانہ ہوا،
نواز شریف کا خصوصی طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہو چکا ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف کا طیارہ بندر عباس کے راستے ایران سے ہوتا ہوا پنجگورکے قریب پاکستان کی حدود میں داخل ہوا،نواز شریف کی دبئی سے اسلام آباد تک پرواز کا دورانیہ 3 گھنٹے 5 منٹ ہے جس کے تحت سابق وزیراعظم کا جہاز تقریباً دوپہر ڈھائی بجے اسلام آباد میں اترے گا،نواز شریف کے ہمراہ 148 مسافر ہیں جن میں ن لیگی رہنما عرفان صدیقی اور نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان بھی شامل ہیں
نوازشریف کے خصوصی طیارے کی ٹریکنگ کی جارہی ہے،لائیو ٹریکنگ ویب سائٹ پرسب سے زیادہ ٹریک کیا جانیوالا طیارہ بن گیا
نواز شریف سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملاقات کیلئے لیگی رہنماؤں کی ٹیم تشکیل
دوسری جانب نواز شریف سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملاقات کیلئے لیگی رہنماؤں کی ٹیم تشکیل دےگئی ہے،ن لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز کو دستاویزات مکمل کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے،ن لیگی سیاسی اور قانونی ٹیم نواز شریف سے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ملاقات کرے گی جبکہ وکلا ان سے قانونی دستاویزات پر دستخط کرائیں گے.سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد ذیشان نقوی قانونی ٹیم کو لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ روانہ ہوگئے ،اسلام آباد ائیرپورٹ پر اسٹیٹ گیسٹ لاؤنج کی صفائی کر دی گئی ہے جہاں پر سابق وزیراعظم نواز شریف کچھ دیر کے لئے آرام کریں گے،اسٹیٹ گیسٹ لاؤنج میں قیام کے بعد ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف لاہور کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔
پاکستان کے حالات دیکھ کر دل بہت اداس ہے،نواز شریف
نواز شریف کے ساتھ پاکستان جانے والے لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی دبئی میں موجود تھی ،ن لیگی رہنما عرفان صدیقی اور دیگر بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں،نواز شریف نے ائیرپورٹ پر سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج 4 سال بعد پاکستان جا رہا ہوں،خوشی محسوس ہو رہی ہے، پاکستان کے حالات دیکھ کر دل بہت اداس ہے،بہت اچھا ہوتا کہ 2017 کے مقابلے میں حالات بہتر ہوتے، آج 2017 کے مقابلے میں ملک کے حالات بہتر نہیں ہیں،پاکستان آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے چلا گیا، روپیہ مستحکم، لوگوں کو روزگار اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی تھی،پاکستان میں علاج کی سہولت اور دوائیاں مفت ملتی تھیں،
میں نے سب کچھ اللہ پر چھوڑا ہوا ہے، سوچنے کی بات ہے کہ نوبت یہاں تک کیوں آئی،نواز شریف
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں،مردم شماری ہو چکی ہے، حلقہ بندیاں ہونا باقی ہیں،الیکشن کمیشن کی ترجیحات ہی میری ترجیحات ہوں گی، الیکشن کمیشن آزاد اور خود مختار ادارہ ہے، انتخابات سے متعلق بہتر فیصلہ الیکشن کمیشن ہی کر سکتا ہے، کیا آپ کو آج پہلے والا پاکستان نظر آتا ہے؟،میں نے سب کچھ اللہ پر چھوڑا ہوا ہے، سوچنے کی بات ہے کہ نوبت یہاں تک کیوں آئی،سرخرو ہو کر پاکستان واپس آ رہا ہوں، میری بیٹی کو بلآخر کلین چٹ ملی،میری بیٹی کے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے،میں نے بیٹی کے ساتھ ڈیڑھ ڈیڑھ سو پیشیاں بھگتیں، مریم نواز کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا پھر بھی اس کو دھر لیا گیا،جو ملک آئی ایم ایف کو بھی خدا حافظ کہہ چکا تھا وہ مسائل کا شکار ہے,ہمیں آج دنیا کی بلند ترین قوموں میں ہونا چاہئیے تھا،لوگوں کے حالات بہت پریشان کن ہیں،ہم اس قابل ہیں کہ حالات کو ٹھیک کر سکیں، انتخابات کے حوالے سے ترجیح وہی ہے جو الیکشن کمیشن کہے گا،پاکستان میں اضطراب والے حالات ہیں جو پریشان کن ہیں،حالات ہم نے بگاڑے ہیں ، ٹھیک بھی خود ہی کرنے ہیں،پاکستان معاشی اور معاشرتی لحاظ سے پیچھے رہ گیا،
نواز شریف کا استقبال،11 ہزا ر گاڑیاں آنے کا امکان
نواز شریف کی پاکستان آمد پر مسلم لیگ ن کا مینار پاکستان سیاسی پاور شو ،کتنے آدمی ہوں گے ؟ پولیس انٹیلی جنس کی جانب سے شرکاء کی تعداد کا سروے سامنے آ گیا ،رپورٹس کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع سے لاہور ایک لاکھ بیس ہزار افراد کی آمد متوقع ہے،گیارہ ہزار گاڑیاں اکیس اکتوبر کو لاہور میں داخل ہونے کا امکان ہے،شرکاء اور گاڑیوں کی تعداد کے مطابق نفری کی تعیناتی کی گئی ہے
نواز شریف کا خطاب 45 منٹ کا ہو گا،سیکورٹی کے لئے چار سو کیمرے نصب
نواز شریف کی واپسی پر مینار پاکستان گراؤنڈ میں آج ن لیگ کا جلسہ ہے، جلسے میں پاکستان بھر سے کارکنان کی آمد جاری ہے،جلسے سے صرف نواز شریف کا خطاب ہو گیا، نواز شریف تقریبا 45 منٹ جلسے سے خطاب کریں گے، نواز شریف پاکستان آمد پر ن لیگی کارکنان کو اپنا بیانیہ دیں گے،جلسے میں سیکورٹی کے بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں،خواتین کے لئے الگ پنڈال بنایا گیا ہے، صوبوں کے نام سے بھی پنڈال بنائے ہیں،مینار پاکستان گراؤنڈ میں ایک لاکھ 30ہزار 686 اسکوائر فٹ جگہ پر ن لیگ کی جانب سے جلسے کے انتظامات کیے گئے ہیں، ن لیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ چالیس ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں،پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، ن لیگی کارکنان میں جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے، آزادی فلائی اوور پر راستوں کو بند کیا گیاہے، دس ہزار پولیس اہلکار افسران کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں گے، لاہور کے تمام ایس ایچ اوز کی ڈیوٹی جلسہ گاہ پر لگا دی گئی ہے، واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں، شرکاء کی جامہ تلاشی لی جا رہی ہے،ن لیگ کی جانب سے گزشتہ رو ز پہنچنے والے کارکنان کو ہفتہ کی صبح پنڈال میں ہی ناشتہ دیا گیا،ن لیگ نے سیکورٹی کے لئے چار سو اضافی کیمرے نصب کئے ہیں،
مینار پاکستان جلسہ، ٹریفک پلان جاری، پارکنگ کے لئے مخصوص مقام مختص
دوسری جانب نواز شریف کی آمد کے موقع پر مینار پاکستان میںن لیگ کے جلسے کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے،شہر کے داخلی و خارجی راستوں، گریٹراقبال پارک کے گردونواح میں ٹریفک کا پہیہ رواں رکھنے کےلئے اضافی نفری تعینات کی گئی ہے،ڈویژنل افسران کی نگرانی میں 18 سو سے زائد وارڈنز تعینات ہیں،شرکاء جلسہ کی گاڑیوں کی پارکنگ کےلئے 16 مخصوص پارکنگ پوائنٹس مختص ہین،بڑی گاڑیوں پر آنے والے شرکاء کےلئے 03 ڈراپ لین مختص ہیں،
سی ٹی او لاہورنے شرکاءجلسہ سے ٹریفک پولیس سے تعاون کی اپیل کی ،ایمبولینسز اور ایمرجنسی گاڑیوں کےلئے ہمہ وقت راستہ کلئیر رکھنے کا حکم دیا گیا،ٹریفک پلان کے مطابق:
1- گجرات،گوجرانوالہ، کامونکی، مریدکے، جی ٹی روڈ سے آنے والے والے شرکاء، کالا شاہ کاکو اے براستہ ایسٹرن بائی پاس، رنگ روڈ، جلسہ گاہ تک پہنچیں گی
2- سرگودھا، فیصل آباد، موٹروے سے آنے والے شرکاء براستہ سگیاں، رنگ روڈ، نیازی شہید جلسہ گاہ تک پہنچیں گی
3- اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان روڈ سے آنے والے شرکاء براستہ موٹروے بابوصابو سے بند روڈ، نیازی شہید چوک سے جلسہ گاہ پہنچیں گی
4- قصور، کاہنہ اور فیروز پور روڈ،مال روڈ سے آنے والے شرکاء براستہ کچہری چوک، داتا دربار جلسہ گاہ پہنچیں گی
پارکنگ پلان
کچہری چوک سے آنے والی گاڑیاں شرکا کو اتار کر جانب سگیان رنگ روڈ پر پارک ہونگی
نیازی شہید چوک سے آنے والی گاڑیاں مولانا احمد علی روڈ پر اتار کر واپس رنگ روڈ پر پارک ہونگی
رنگ روڈ، مولانا علی احمد روڈ، لاری اڈا تا داتا نگر، داتا دربار تا پیر مکی یوٹرن سنگل لین میں پارکنگ ہوگی
آغاز فلائی اوور تک ٹمبر مارکیٹ، نیازی شہید چوک تک بھی سنگل لین پارکنگ ہوگی
دفتر محکمہ جنگلات اور لاری اڈا بس اسٹینڈ کی پارکنگ کو بھی استعمال میں لایا جائے گا
ریلوے اسٹیشن جانب شیرانوالہ تا گریٹر اقبال تک روڈ معمول کی ٹریفک کیلئے بند ہوگا
راستہ ایپ، راستہ ایف ایم 88.6، ہیلپ لائن 15 سے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا
شہری مدد اور راہنمائی کےلئے ہمہ وقت ہیلپ لائن 15 پر کال کرسکتے ہیں
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا.
شمالی و جنوبی وزیرستان میں 2 مختلف واقعات میں شہید ہونے والے پاک فوج کے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لانس نائیک تبسم الحق شہید، سپاہی نعیم اختر شہید، سپاہی عبدالحمید شہید اور سپاہی فرمان علی شہید کی نمازجنازہ ان کے آبائی علاقوں میں ادا کی گئی جہاں شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جنازہ میں سینئر فوجی افسران، شہدا کے لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی اور آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں، مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کا ہر قیمت پر خاتمہ یقینی بناجا جائے گا۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے علاقے لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ ایک دہشت گرد زخمی حالت میں پکڑا گیا اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے سیمو وانڈہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور تحریک انصاف کے حامی شیخ رشید نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں 40 دن کے چلے پر چلا گیا تھا اور انہوں نے کہا مجھے اس دوران کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے اور نہ کسی نے نقصان پہنچایا ہے اس دوران لہذا میں خود کو بہت خوش نصیب سمجھتا ہوں.
میں سائفر کی میٹنگ میں شامل تھا اور جس وقت یہ حالات پیدا ہورہے تھے تو میں نے عمران خان کو سمجھایا تھا کہ اداروں بارے میں کوئی ایسی بات نہیں کرنی چاہئے کہ کسی ادارے کے خلاف جائے.
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہماری اسٹبلشمنٹ سے لڑائی بنتی تھی جبکہ سیاست دانوں اور اداروں کو مل جل کر چلنا چاہئے اسی میں ہی ملک کی ترقی ہوگی، اور اسی لیئے میں خود کو فوج کا ترجمان کہتا ہوں اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہوں اور ان کا ترجمان ہوں.
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خاموشی کا چِلہ کاٹ رہا تھا اس لیے منظر عام سے غائب ہوگیا تھا، اس چلے کے دوران بہت کچھ سوچنے کا موقع ملا جبکہ 9 مئی کے واقعات ہوئے تو اگلے ہی دن ان واقعات کی مذمت کی تھی اور عمران خان کو ہمیشہ کہا ہےکہ فوج سے بناکر رکھنی چاہیے جبکہ میں نے دومرتبہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو مذاکراتی عمل میں شامل کرلیں مگر انہوں نے منع کیا۔
تاہم واضح رہے کہ شیخ رشید نے مزید کہاکہ اداروں کی لڑائی ہوتی ہے تو ہمیشہ ادارے ہی جیتتے ہیں جبکہ مجھے ایکس ( سابقہ ٹوئٹر) لے ڈوبا،مجھ دکھایا گیا کہ یہ یہ چیزیں آپ نےکہی ہیں، ٹوئٹر میں خود تو نہیں چلاتا تھا لیکن وہ ساری باتیں میری ہی تھیں، میرے خلاف سوائے ٹوئٹس کے کچھ نہیں نکلا اور ہم نے جنرل عاصم منیر کے معاملے میں ملوث ہو کر غلطی کی تھی جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے لوگ سمجھتے تھے کہ فوج کے اندر بھی ان کے لوگ ہیں، میں درخواست کروں گا کہ 9 مئی واقعات میں ملوث عام لوگوں کو معافی دی جائے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ضدی سیاستدان ہیں اور آج بھی فوج کے ساتھ کھڑا ہوں، الیکشن لڑوں گا،سپورٹ ملتی ہے یا نہیں،وہ اللہ کوپتا ہے۔
آئی ایس پی آر نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سری لنکن فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نے ملاقات کی ہے اور اس ملاقات میں پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور دو طرفہ دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ سری لنکن آرمی چیف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔
جبکہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ سری لنکا کے پاکستان اور مسلح افواج کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں، جس میں خاص طور پر دفاعی اور تربیتی تعاون کے شعبے شامل ہیں تاہم جی ایچ کیو آمد پر سری لنکن آرمی کے کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
تاہم دوسری جانب نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کے ساتھ میری ٹائم سکیورٹی کی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 25 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود میں قدرتی وسائل بہت زیادہ موجود ہیں، جو پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 339 رنز پر گرگئی،جوش انگلس 13 رنز بناکر آؤٹ نواز شریف ،شہباز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان استقبال کیلئے تیار ہے، شہباز شریف ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباکا اسرائیل کیخلاف احتجاج،ڈونرز نے فنڈ بند کر دیئے
جبکہ انہوں نے کہا کہ نیوی ملک کی سمندری شعبے میں ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانا ہوگا اوعر نیول چیف نے ساحلی کمیونٹی کیلئے سماجی و اقتصادی ترقی میں پاک بحریہ کی کاوشوں کے بارے میں آگاہ کیا خیال رہے کہ شرکاء کو بدلتی ہوئی میری ٹائم سکیورٹی کی صورتحال اور بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر بھی بریفنگ دی گئی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابطہ ہو اہے
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نےنواز شریف کو فون کیا اور پاکستان واپسی کے حوالے سے استقبال کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی،اس دوران نواز شریف نے اہم ہدایات دیں،سعودیہ اور دبئی میں اہم ملاقاتوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، شہباز شریف نے نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہل پاکستان آپ کے استقبال کیلئے تیار ہیں ،مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ،پنجاب اور پاکستان کے دیگر شہروں سے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں ،نوازشریف نے استقبال کیلئے بھرپور انتظامات اور مہم چلانے پر شہباز شریف کو شاباش دی.
سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں، نواز شریف کی واپسی کے لئے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نواز شریف کے خصوصی طیارے کو پاکستان آمد کے لئے این او سی جاری کر دیا ہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف خلیجی ائیر لائن کے طیارے بوئنگ سیون تھری ایٹ کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے،نواز شریف کے خصوصی طیارے نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 21 اکتوبر کو دن ساڑھے 12 بجے لینڈنگ کی اجازت طلب کی تھی،ایوی ایشن نے خلیجی ائیرلائن کی خصوصی پرواز نمبر 4525 کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے، نواز شریف کا خصوصی طیارہ دن ڈھائی بجے اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوگا، طیارہ دن 3 بج کر 20 منٹ پر لاہور پہنچے گا
سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت دبئی میں ہیں، دبئی میں اہم ملاقاتیں ہونی ہیں، نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور پہنچ کر مینار پاکستان پر جلسہ سے خطاب کریں گے، جلسے سے صرف نواز شریف کا خطاب ہو گا،جلسہ کی تیاریاں و انتظامات جاری ہیں، ملک بھر سے ن لیگی کارکنان نواز شریف کے استقبال کے لئے لاہور آئیں گے، لاہور شہر میں بینر، پینا فلیکس لگا دیئے گئے ہیں، جلسہ گاہ اور اطراف کی سڑکوں پر 12 ہزارپولیس اہلکار اور 3 ہزار ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی دیں گے، قافلوں کیلئے بند روڈ اور رنگ روڈ کے قریب پارکنگ ہوگی،جلسے میں آنے والی گاڑیوں کے لئے ایک فارم بھی ن لیگ نے جاری کیا ہے جس میں گاڑی میں سوار افراد کی تعداد لکھنی ہو گی، وہ فارم ن لیگ کی مانیٹرینگ ٹیم جمع کرے گی،
دوسری جانب نواز شریف کے استقبال کے لئے جاری تیاریوں کے حوالہ سے ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے سب کو چونکا دیا ہے،نوا ز شریف کے استقبال کے لئے سرکاری سکولوں کے طلبا سے کام کروایا جا رہا ہے، ایک سکول میں طلبا کام کرتے دکھائی دے رہے ہیں، پانی کی بوتلیں پیک کی جا رہی ہیں تو وہیں جھنڈے ڈنڈوں میں ڈالے جا رہے ہیں
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا.
پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے، پاکستان آمد پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا
پاکستان کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے لئے بھجوائی گئی امداد مصر پہنچ گئی ہے
پاکستانی امدادمصر کے العریش ایئر پورٹ پر پہنچی ہے جو غزہ سے صرف چالیس کلو میٹر کے فاصلے پر ہے،پاکستا ن نے خصوصی طیارے کے ذریعے 81 ٹن امدادی سامات اور ادویات فلسطینیوں کے لئے بھجوائی ہیں، مصر سامان پہنچنے پر مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال نے امدادی سامان ہلال احمر سوسائٹی کے سپرد کر دیا،
پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستان اس مشکل وقت میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا، ضروری سامان بھجوانے کا سلسلہ جاری رہے گا، رفاح کراسنگ کھلنے کے بعد پاکستان کی جانب سے بھیجی گیا امدادی سامان غزہ پہنچ سکے گا، امدادی سامان میں ایک ہزار خیمے، 4 ہزار کمبل اور 3 ٹن دوائیں شامل ہیں
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے فلسطین کی حفاظت کیلئے فوج بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، سلامتی کونسل کی کارروائی پر پاکستان نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے سلامتی کونسل اسرائیلی بمباری کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے، اسرائیلی وزیراعظم کا پاکستان سے خطرے کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔
سات اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے بعد اسرائیل کی غزہ پر مسلسل بمباری جاری ہے، اسرائیلی حملوں میں 3900 شہری شہید ہو چکے ہیں جبکہ 14 ہزا ر کے قریب زخمی ہیں،
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں 15 سو سے زائد بچے، ایک ہزار خواتین اور 120 بزرگ شامل ہیں، اسرائیلی حملے میں عمارتیں کھنڈر بن چکی ہیں، ملبے تلے بھی لاشیں دبی ہوئی ہیں جن کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں
امریکی ٹی وی کے مطابق اسرائیل نے زمینی فوج کی غزہ میں حملے کا گرین سگنل دیا ہے جس کے بعد حما س رہنما نے دنیا سے اپیل کی ہے کہ اسرائیل کی جانب مارچ کریں تا کہ مظلوم مسلمانوں کو اسرائیلی قتل عام سے بچایا جا سکے
اسرائیلی فوج نے رفاح میں بھی گھروں پربم برسائے جس میں 33 فلسطینی شہید ہوئے ، اسرائیلی طیاروں نے الزیتون علاقے میں آرتھوڈوکس چرچ کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا جہاں سیکڑوں افراد پناہ لیے ہوئے ہیں، یہ گرجاگھر اسی اسپتال کے ساتھ واقع ہے جہاں اسرائیلی فوج نے 500 فلسطینیوں کو شہید کیا تھا
سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے اہم مقدمات کی سماعت ہو گی، فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل اور 90 دنوں میں انتخابات کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا ہے
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینزکے ٹرائل کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گی،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ 23اکتوبر کو سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔
نوےروز میں انتخابات کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم 3رکنی بنچ 23اکتوبر کو سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ میں پاک عرب ریفائنری ملازمین کیس میں التوا دینے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اس حوالہ سے ریمارکس دیئے، وکیل ملازمین نے استدعا کی کہ پاک عرب ریفائنری ملازمین کا کیس 15 دن کے بعد مقرر کر دیں، جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں عام انتخابات اور سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس مقرر ہونے والے ہیں،سپریم کورٹ میں مشکل مقدمات آنے والے ہیں جس دوران دیگر کیسز سننا مشکل ہو گا، اس کیس کو دو ماہ بعد مقرر کریں گے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےسماعت کی،
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ ہوا، تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے، حکومت کی جانب سے فیصلہ ہواکہ حملے کرنیوالے تمام شرپسندوں کے مقدمے ملٹری کورٹ میں چلائے جائیں گے ,تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ،ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد دن بدن بے نقاب ہو رہے ہیں، واقعات میں ملوث تمام افراد کی شناخت ہو چکی ہے ،جناح ہاؤس لاہور میں حملہ کرنیوالے ایک اور شرپسند کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شرپسند نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تحریک انصاف کا کارکن اور قیادت کے کہنے پر حملہ کیا ہے،
یمن کے قریب امریکی بحریہ کے جنگی جہاز نے متعدد میزائلوں کو ناکام بنا دیا جبکہ امریکی عہدیداروں نے سی این این کو بتایا کہ مشرق وسطیٰ میں کام کرنے والے امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز نے آج یمن کے ساحل کے قریب متعدد میزائلوں کو روکا۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ یہ میزائل ایرانی حمایت یافتہ حوثی عسکریت پسندوں کی جانب سے داغے گئے جو یمن میں جاری لڑائی میں مصروف ہیں۔
جبکہ دوسرے عہدیدار کے مطابق تقریبا 2-3 میزائلوں کو روکا گیا۔ بعد ازاں جمعرات کو پینٹاگون کے پریس سیکریٹری بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائیڈر نے تصدیق کی کہ یو ایس ایس کارنی نے یمن میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی فورسز کی جانب سے داغے گئے تین زمینی حملوں کے میزائلوں اور متعدد ڈرونز کو مار گرایا۔
تاہم سی این این نے لکھا کہ انہوں نے کہا، یہ کارروائی مشرق وسطی میں تعمیر کردہ مربوط فضائی اور میزائل دفاعی ڈھانچے کا ایک مظاہرہ ہے اور ہم اس اہم خطے میں اپنے شراکت داروں اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے جب بھی ضروری ہو استعمال کرنے کے لئے تیار ہیں۔ جبکہ ان کا کہنا تھا کہ امریکی افواج کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی ہم زمین پر موجود کسی شہری کو جانتے ہیں۔ توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی ائی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے
تاہم رائڈر نے کہا کہ پینٹاگون اس وقت یقینی طور پر یہ نہیں کہہ سکتا کہ میزائل اور ڈرون کس چیز کو نشانہ بنا رہے تھے، لیکن ان کا کہنا تھا کہ یہ میزائل یمن سے داغے گئے تھے اور بحیرہ احمر کے ساتھ شمال کی طرف بڑھ رہے تھے، ممکنہ طور پر اسرائیل کے اہداف کی طرف تھے۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل میں حماس کے دہشت گرد انہ حملے کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جبکہ ایران طویل عرصے سے حماس کا حامی رہا ہے جبکہ یو ایس ایس کارنی بدھ کے روز نہر سوئز کے راستے بحیرہ احمر میں داخل ہوا تھا۔ امریکی فلیٹ فورسز کی کمان نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ اس سے مشرق وسطیٰ میں سمندری سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔