Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • نواز شریف کی واپسی؛ مسلم لیگ ن کا نیا پارٹی ترانہ ریلیز

    نواز شریف کی واپسی؛ مسلم لیگ ن کا نیا پارٹی ترانہ ریلیز

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر استقبال کے لیے ان کی جماعت نے نیا ترانہ جاری کردیا ہے اور سابق وزیراعظم اور نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں کے سلسلے میں لاہور میں مسلم لیگ (نواز) کے ترانے کے اجراء کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلم لیگ (نواز) نے پارٹی کا نیا ترانہ جاری کردیا جبکہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی ، حال اور مستقبل مسلم لیگ ن کا ہے، ملک میں ن لیگ سے بڑی کوئی جماعت نہیں، مخالفین کو پتہ ہے نواز شریف آئے گا تو ملک کا پہیہ چلے گا، نوازشریف کے مخالفین بھی نوازشریف کا راستہ دیکھ رہے ہیں۔
    https://twitter.com/pmln_org/status/1715012284454420808
    خیال رہے کہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگی میں امید کا دن واپس لوٹ کر آرہا ہے اور آپ نے شہبازشریف نوازشریف کا سر نہیں جھکنے دیا، ایک ماہ کے دوران مسلم لیگ ن نے یک جان ہوکر ایک جماعت ہوکر جذبے سے نوازشریف استقبال کی تیاری کی یہ نئی مسلم لیگ ن کا جنم ہوا ہے، عاجزی سے ایک بات کہنا چاہتی ہوں اللہ کا شکر ہے پاکستان کے پاس ن لیگ سے بڑی جماعت نہیں ہے انہوں نے کہا طاقتور آئیڈیالوجی ن لیگ کے پاس ہے گراس روڈ لیول ہے وہ کسی جماعت کے پاس نہیں، ماضی اور حال کی مسلم لیگ ن ہے اور رہے گی، مریم اورنگزیب نے شہبازشریف اور میری مشاورت سے نوازشریف کی آمد کے لیے آرٹیفیشل انٹلی جنس کا استعمال کیا ہے، ترانے میں پارٹی کے اتار چڑھاؤ کی کہانی ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ عاجزی سے کہوں گی نوازشریف کو مٹانے والے کئی آئے کئی گئے دنیا دیکھے گی نوازشریف کا عروج 21 اکتوبر کو ہوگا، ان کو دعوت دینا چاہتی ہوں جس نے نواز شریف کا بازو بن کر مشکل وقت میں نوازشریف کا پرچم بلند رکھا، جس طرح اپنے قائد بھائی سے وفا نبھائی ن لیگ آپ کو سلام پیش کرتی ہے، انکل نے جو وفا نبھائی ہے 21 اکتوبر وفا کے ثمر کا دن ہے تاہم دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 21 اکتوبر کو نوازشریف کا فقیدالمثال استقبال کرنا ہے، پوری قوم متحد ہوکر نوازشریف کا استقبال کرے گی، نوازشریف واپس آکر ترقی کا سفر شروع کریں گے۔

  • سیکیورٹی فورسز  کا آپریشن؛ 6 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 6 دہشت گرد ہلاک

    شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان خون ریز جھڑپیں ہوئی ہیں اور دونوں جھڑپوں میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ فائرنگ سے پاک فوج کے 4 جوان بھی شہید ہوئے ہیں واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنوبی وزیرستان میں فورسز کی دہشت گردوں سے 2 جھڑپیں ہوئیں، پہلی جھڑپ شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑ یوم میں ہوئی ہے۔

    خیال رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، گھڑیوم میں جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ہائی ویلیو ٹارگٹ حضرت زمان عرف خوارے ملا بھی ہلاک ہوگیا اور دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہداء میں لانس نائک تبسم الحق، سپاہی نعیم اختر اور سپاہی عبدالحمید شامل ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    الیکشن سے قبل ساڑھے 700 کروڑ روپے برآمد ہونے پر ہنگامہ مچ گیا
    عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست منظور
    نواز شریف کی آمد،چار افراد ایئر پورٹ پر پھول پھینک سکتے،ایوی ایشن کی اجازت
    سابق وزیر قانون اور سینیٹر ایس ایم ظفر وفات پاگئے
    تاہم دوسری جھڑپ آسمان منزل کے علاقے میں ہوئی ہیں جہاں سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی فرمان علی نے جام شہادت نوش کیا ہے اور آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے۔

  • پاکستان کی مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد کی پہلی کھیپ روانہ

    پاکستان کی مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد کی پہلی کھیپ روانہ

    پاکستان آرمی کی مظلوم فلسطینی عوام کیلئے امداد کی پہلی کھیپ روانہ

    پاک فوج اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے فوری طور پر غزہ کیلئے امداد کی پہلی کھیپ اسلام آباد سے براستہ مصر روانہ کردی،مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کی امداد کیلئے موسم سرما کیلئے ایک ہزار خیمے، چار ہزار کمبل اور تین ٹن ادویات شامل ہیں ،پاکستان کی جانب سے روانہ کی گئی کھیپ کے باعث متاثرین غزہ کو فوری ریلیف ملے گا،پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا اور ان کی حمایت جاری رکھے گا

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے پاکستان سے فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان بھجوانے کے حوالہ سے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے غزہ کے مسلمانوں کے لئے ایک جہاز امدادی سامان لے کر آج مصر جائے گا، مصر سے امدادی سامان غزہ بھیجا جائے گا،پاکستان نے فلسطین کی حفاظت کیلئے فوج بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، سلامتی کونسل کی کارروائی پر پاکستان نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے سلامتی کونسل اسرائیلی بمباری کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے، اسرائیلی وزیراعظم کا پاکستان سے خطرے کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ

  • فلسطین امدادی سامان بھجوا رہے،فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا، ترجمان دفتر خارجہ

    فلسطین امدادی سامان بھجوا رہے،فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا، ترجمان دفتر خارجہ

    پاکستان فلسطینیوں کی مدد کے لیے میدان میں آ گیا،امدادی سامان بھجوانے کا اعلان کر دیا تا ہم ساتھ ہی کہا گیا کہ پاکستان سے فوج بھجوانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دی ، جس میں انہوں نے فلسطینیوں کی مدد کے حوالہ سے اقدام کا بتایا ، دوران بریفنگ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سےغزہ کا معاملہ اٹھایا اور غزہ میں قتل و غارت روکوانے کے لیے زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت فوری طور پر بند کی جائے،سعوی عرب اور پاکستان کےاشتراک سےجدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کااجلاس ہوا،نگران وزیر خارجہ نےتنازعےکی بنیادی وجہ دوریاستی حل پرعمل درآمدنہ ہونےکوقرار دیا،وزیر خارجہ نے دورہ سعودی عرب کے دوران اپنے سعودی ایرانی ,اردن ترکیہ اور متحدہ ارب امارات کے ہم منصوبوں سےملاقات کی،

    ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے پاکستان سے فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان بھجوانے کے حوالہ سے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے غزہ کے مسلمانوں کے لئے ایک جہاز امدادی سامان لے کر آج مصر جائے گا، مصر سے امدادی سامان غزہ بھیجا جائے گا،پاکستان نے فلسطین کی حفاظت کیلئے فوج بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، سلامتی کونسل کی کارروائی پر پاکستان نے سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے سلامتی کونسل اسرائیلی بمباری کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرے، اسرائیلی وزیراعظم کا پاکستان سے خطرے کے بیان کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا،حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ملک چھوڑنے کی تاریخ دے رکھی ہےکسی بھی ملک میں غیر قانونی طریقے سے نہیں رہا جاسکتا،غیر ملکی افراد کی ملک بدری کے دوران انسانی حقوق کا خیال رکھا جائیگا

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ

  • اسلام آبا د ہائیکورٹ سے بھی نواز شریف کی حفاظتی ضمانت منظور

    اسلام آبا د ہائیکورٹ سے بھی نواز شریف کی حفاظتی ضمانت منظور

    اسلام آباد ہائیکورٹ ، العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت کی دو درخواستوں پر سماعت ہوئی،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،ن لیگی وکلا اعظم نزیر تارڑ ، امجد پرویز عدالت کے سامنے پیش ہوئے نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود اور نعیم سنگھیڑا ہائیکورٹ میں موجودتھے، دوران سماعت ن لیگی وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نواز شریف ٹرائل کورٹ میں اشتہاری تھے اس میں وارنٹ معطل ہوگئے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ آپ کے پاس وہ آرڈر ہے؟ اعظم نذیر نے بتایا کہ آرڈر ہوگیا ہے،وکلا ابھی احتساب عدالت سے آرہے ہیں ،

    سماعت کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے میاں نواز شریف کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم حفاظتی ضمانت دے کر کیس پیر کو مقرر کردیتے ہیں ، وکیل نواز شریف نے کہا کہ ٹرائل کورٹ نے منگل کے لیے کیس رکھا ہے ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا.

    عدالتی فیصلہ، نواز شریف اب لاہور ہی آئیں گے
    دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ اب نواز شریف پہلے کے شیڈول کے مطابق لاہور ایئر پورٹ پر ہی اتریں گے، نواز شریف نے عدالت میں سرینڈر کرنے کے لئے دائر درخواست میں لکھا تھا کہ وہ عدالت پیش ہوں گے اور اسکے لئے انہیں اسلام آباد ایر پورٹ اترنا تھا تا ہم اب عدالتی فیصلے کے بعد نواز شریف لاہور ایئر پورٹ ہی لینڈ کریں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 24اکتوبر تک نواز شریف کو گرفتار کرنے سے روک دیاہے

    نواز شریف کو ایون فیلڈ کیس میں دس سال اور العزیز یہ کیس میں سات سال سزا سنائی گئی تھی،23 جون 2021 ہائیکورٹ اسلام آباد نے عدم پیشی پر نواز شریف کی اپیلیں خارج کر دی تھیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا تھا،ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں پاکستان واپس آنے پر اپیلوں کی بحالی درخواست دائر کرنے کی اجازت دی ہے،حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت کے سامنے پیش ہونے کی استدعا کی جائے گئی،توشہ خانہ کیس اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بھی نواز شریف کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے

    نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

     نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

     نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا پارٹی باہمی مشاورت سے کرے گی

    پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے، پاکستان آمد پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا 

    سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں4 سال رہنے کے بعد 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچ رہے ہیں،نواز شریف نے مرکزی قیادت کو استقبال کے لئے ٹاسک سونپ دیا ہےمریم نواز استقبالی معاملات کی نگرانی کر رہی ہیں، اور تنظیمی عہدیداران کو استقبالیہ جلسے میں زیادہ سے زیادہ لوگ لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

  • اسرائیل کی مسجد پر بھی بمباری،حماس حملوں میں دو ہزار اسرائیلی ہلاک

    اسرائیل کی مسجد پر بھی بمباری،حماس حملوں میں دو ہزار اسرائیلی ہلاک

    حماس کے سات اکتوبر کو اسرائیل کے حملے کے بعد اسرائیل کی غزہ پر مسلسل بمباری جاری ہے

    اسرائیلی بمباری سے غزہ ایک کھنڈر بن چکا ہے، عمارتیں تباہ ہو چکیں، ہزاروں شہریون کی موت ہو چکی، ہسپتال لاشوں سے بھر چکے ہیں، ہر طرف زخمیوں کی آہ و بکا ہے مگر بے رحم اسرائیل دنیا کی جانب سے جنگ بندی کی اپیل کو بھی نہیں سن رہا، ادھر جوبائیڈن نے اسرائیل کو شہہ دے دی کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں،

    اسرائیلی حملوں میں ایک ہی دن میں 433 فلسطینی شہید ہو گئے،غزہ میں اموات کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے بڑھ گئی ہے، اب تک خواتین اور بچوں سمیت 13 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں،اسرائیل نے غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر دو گھروں پر بمباری کی ، جس سے ایک گھر میں 27 اور دوسرے میں 13 افراد شہید ہوئے،12 شہریوں کو بندرگارہ کے قریب بمباری کے ذریعے مارا گیا، نوصائرت میں مسجد پر بھی اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کی ،دیر البلاح میں گھر پر اسرائیلی بمباری سے دس افراد کی موت ہوئی،ہلال احمر کے ہیڈ کوارٹر پر بھی اسرائیلی فضائیہ نے بمباری کی،جہاں آٹھ ہزار شہریوں نے پناہ لے رکھی ہے،اقوام متحدہ کے تحت خان یونس میں چلنے والے اسکول پر بھی بمباری کی گئی، جس سے کئی افراد شہید ہوئے جبکہ قریب ہی گھربھی تباہ کیا گیا.

    حماس اور حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں اسرائیل نے 2 ہزار ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، جبکہ ساڑھے چار ہزار سے زائد اسرائیلی زخمی ہیں، مرنیوالوں میں اسرائیلی فوجی بھی شامل ہیں،

    امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ کے لئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ 20 ٹرکوں پر مشتمل ہو گی جو جمعہ کو روانہ ہو گی، اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس امداد کو نہیں رکیں گے، جوبائیڈن کا کہناہے کہ مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی نے رفح کراسنگ کھولنے کی اجازت انسانی بنیادوں پر دی ہے،امدادی سامان اقوام متحدہ کے تحت تقسیم کیاجائے گا، امدادی سامان کی پہلی کھیپ میں انتہائی ضروری سامان بھجوایا جائے گا جبکہ امدادی سامان کی دوسری کھیپ کا فیصلہ حالات کو دیکھ کر کیا جائے گا، امریکی صدر نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ حماس سامان پر قبضہ کر سکتا ہے، اگر ایسا ہوا تو غزہ کے لئے امداد روک دی جائے گی،

    امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈیوڈ سیٹر فیلڈ کو غزہ کے بحران کے لیے امریکی خصوصی ایلچی مقرر کر دیا۔2005 میں انہیں جارج بش اور کونڈولیزا رائس نے عراق پر حملے کے بعد رابطہ کار نامزد کیا تھا۔

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    ہسپتال پر بمباری،فلسطینی صدر کی جوبائیڈن سے ملاقات منسوخ

  • توشہ خانہ کیس ،نواز شریف کے وارنٹ معطل

    توشہ خانہ کیس ،نواز شریف کے وارنٹ معطل

    توشہ خانہ میں نواز شریف ا شتہاری، حفاظتی ضمانت کی درخواست پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی

    احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے ہیں، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی،نوازشریف کے وکلاء کمرہ عدالت میں پہنچ گئے،وکیل نے کہا کہ نوازشریف 21 کو پہنچ جائیں گے، آپ ناقابل ضمانت وارنٹ واپس لے لیں، نیب پراسیکیوٹر نے نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی مخالفت نہیں کی،قاضی مصباح ایڈووکیٹ روسٹرم پر موجود تھے، عدالت نے نواز شریف کیس کا ریکارڈ منگوایا

    احتساب عدالت میں توشہ خانہ سے غیر قانونی طریقے سے گاڑی لینے کے کیس میں نواز شریف کے وکیل نے دائمی وارنٹ معطل کرنے کی استدعا کردی،جج محمد بشیر نے استفسار کیاکہ نوازشریف کے نہ آنے کی وجہ کیا تھی؟ قاضی مصباح ایڈویٹ نے کہا کہ نوازشریف شدید بیمار تھے، لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی گارنٹی پر نوازشریف کو لندن بھیجا تھا، لاہور ہائی کورٹ کا نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ برقرار ہے، نیب نے نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کے فیصلے کی حمایت کردی، نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی،وکیل نے کہا کہ نواز شریف کی گرفتاری کا خطرہ ہے،گرفتاری کو روک دیں،عدالت نے استفسار کیا کہ اگر نواز شریف کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضمانت نہ دی؟جج احتساب عدالت نے استفسار کیا کہ توشہ خانہ سے غیر قانونی طریقے سے گاڑیاں لینے کے کیس میں نواز شریف ایک دفعہ بھی پیش نہیں ہوئے ؟،

    جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عارضی ریلیف کی حد تک سوچتے ہیں، عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا جو بعد میں سنا دیا گیا ہے، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اگرنواز شریف 24 اکتوبر کو نہ آئے تو وارنٹ بحال ہو جائیں گے،عدالت نے حکم دیا کہ 24 اکتوبر تک نواز شریف کو گرفتار نہ کیا جائے،

    واضح رہے کہ 2 مارچ 2020 کو توشہ ریفرنس آیا لیکن نواز شریف ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے،نوازشریف، زرداری اور یوسف گیلانی کے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ 4 سال سے نہیں ہوا،نواز شریف کو 9 ستمبر 2020 کو توشہ خانہ کیس میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا،نیب کی جانب سے نواز شریف کے حوالہ سے عدالت کو بتایا گیا تھا کہ سال 2008 میں وہ کسی بھی سرکاری عہدے پر نہیں تھے، اس کے باوجود نوازشریف کو بغیر کوئی درخواست دیئے توشہ خانے سے سرکاری گاڑی مہیا کی گئی۔

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

    کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

  • نگران وزیر اعظم کا  چینی ہم منصب سے ملاقات ،مختلف  مفاہمتی یاداشتوں پر  دستخط

    نگران وزیر اعظم کا چینی ہم منصب سے ملاقات ،مختلف مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی چینی ہم منصب لی چیانگ سے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں مضبوط اور دیرینہ پاک چین تعلقات پر اپنے خیالات کا اظہار کر کے دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہیں، دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں سیاسی، اقتصادی، شعبہِ تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، تقافتی اور عوام کے آپسی تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ، وزیرِ اعظم کی چینی قیادت کو تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے شاندار انعقاد پر مبارکباد دی، نگران وزیر اعظم نے بی آر آئی منصوبہ مواصلاتی روابط اور مشترکہ خوشحالی کی بدولت پوری دنیا کیلئے کلیدی اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ سی پیک کے تناظر میں پاک چین تعاون اور معاشی روابط کے فروغ کی استعداد ملا ہیں، نگران وزیر اعظم نے کہا کہ سی پیک اپنی تعمیر کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، نسی پیک کے نئے دور میں صنعتی ترقی، روزگار کی فراہمی کے منصوبے، معدنیات، آئی ٹی اور زراعت کی ترقی شامل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خصوصی سرمایہ کاری زونز میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ اور صنعتی استعداد بڑھے گی، ملاقات میں چینی وزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیراتی و ترقی کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ، اور دونوں ملکوں کی قیادت کی ہم آہنگی دونوں ممالک کے مابین تجارت اور اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ کے عزم کااظہار کیا،
    دونوں رہنماؤں کی مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی جن میں معاہدات کامرس، مواصلات (جس میں ML1 کا منصوبہ بھی شامل ہے)، غذائی تحفظ و تحقیق، میڈیا تبادلے،خلائی تعاون، پائیدار شہری ترقی، صعنتی تعاون، افرادی قوت کی استعداد میں اضافے، شعبہ معدنیات کی ترقی، موسمیاتی تبدیلی اور ویکسین بنانے کے شعبوں میں کئے گئے،

  • پاکستان کا ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا ابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاکستان نےابابیل میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے ابابیل ویپن سسٹم کا کامیاب فلائٹ آپریشن کیا ہے،آزمائشی پرواز کا مقصد مختلف ڈیزائن، تکنیکی پیرامیٹرز اور ہتھیاروں کے نظام کا جائزہ لینا تھا،میزائل سسٹم کا مقصد ڈیٹرنس کو مضبوط بنانا ہے، میزائل سسٹم دفاعی اوراسٹریٹجک صلاحیت کااہم عنصرہے۔ تجربے کا مقصد کم ازکم دفاعی صلاحیت کااعادہ کرناتھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ابابیل میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور دیگر اعلیٰ عسکری حکام نے دیکھا،اس موقع پر دیگراعلیٰ فوجی حکام، سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نےابابیل میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر عسکری حکام کو مبارکباد دی.صدر، وزیراعظم پاکستان اور سروسز چیفس نے بھی اس کامیابی پر سٹریٹجک فورسز کے تمام ارکان کو مبارکباد دی۔

    پاکستان نے میزائل فائر کی انکوائری بند کرنے کا بھارتی فیصلہ مسترد کردیا۔

    بھارتی میزائل کا پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعہ،چین کا تحقیقات کا مطالبہ

    شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

    بھارت کی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی،ترجمان پاک فوج کا بڑا اعلان

    فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    بھارت مان گیا، میزائل ہم سے فائر ہوا، بھارتی وزارت دفاع

    میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت کے غلطی کا اعتراف،پاکستان کا مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

  • نگران وزیراعظم ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب  لاہور ہائیکورٹ میں طلب

    نگران وزیراعظم ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب لاہور ہائیکورٹ میں طلب

    لاہور ہائیکورٹ: قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف اور قرآن بورڈ کی اجازت کے بغیر چھاپنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواستوں پر سماعت 18دسمبر تک ملتوی کردی،عدالت نے اگلی سماعت پر نگران وزیراعظم اور نگراں وزیر اعلی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ،عدالت نے پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعظم ۔اٹارنی جنرل اف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کر دی ،جسٹس شجاعت علی خان نے مختلف درخواستوں پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،

    گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی آفس نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی تھی،رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم سرکاری دورے پر ہیں ،عدالتی حکم پر من و عن عملدرآمد ہوگا،ایڈووکیٹ آفس کی جانب سے پنجاب حکومت کی رپورٹ عدالت جمع کروائی گئی جس میں کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب نے ملکر کمیٹی بنائی ہے،کمیٹی ہر پندرہ دن بعد اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ آفس میں رپورٹ جمع کروائے گی ،عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہوگا ،

    عدالت نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو قرآن مجید سے متعلق عدالت پیش ہوکر پالیسی بیان دینے کی ہدایت کررکھی ہے

     یہ کیس آپ کا ہے نہ عدالت کا،یہ ہم سب کا کیس ہے