آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفرکیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے-
باغی ٹی وی: آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں کیس کی سماعت جج ابوالحسنات نے کی ،دوران سماعت سائفر کیس کا چالان جمع ہونے کے بعد جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے نوٹس جاری کردیے-
جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیئے کہ گواہان کے بیانات ملزمان کو نوٹس جاری کرنے کے لیے کافی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی عدالت پیشی کے حوالے سے سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کیاجاتاہے، سپرنڈنٹ اڈیالہ جیل 4 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کرے-
دوسری جانب پی ٹی آئی وکیل خالدیوسف کی جانب سے دائر سائفرکیس کے نقول فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی ،عدالتی عمل نے کہا کہ سائفرکیس کے نقول کی کاپیاں فراہم کرنے کے لیے ایک دن درکار ہوگا، عدالتی عملے نے وکیل خالدیوسف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چالان کے نقول پرسوں فراہم کردی جائیں گی-
لاہور: قائد مسلم لیگ ن نوازشریف کی لندن سے پاکستان واپسی کے لیے ٹکٹ بک کرالی گئی۔
باغی ٹی وی: شیڈول کے مطابق نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابو ظہبی انٹرنیشنل ائرپورٹ لینڈ کریں گے جہاں سے وہ پاکستان روانہ ہوں گے 21 اکتوبرکو نوازشریف کی ابوظہبی سے لاہورروانگی کے لیے اتحاد ائرویزکی پرواز 243 کی بکنگ کروالی گئی ہے نوازشریف کی بکنگ اتحاد ائر ویزکی بزنس کلاس میں کروائی گئی، یہ پروازشام 6 بج کر 25 منٹ پر لاہورکے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پرلینڈ کرے گی پاکستان آمد پر نواز شریف کے ہمراہ ان کا اسٹاف اور مشیران بھی ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان روانگی سے قبل عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانےکا امکان ہے نواز شریف کا سعودی عرب میں قیام چار سے پانچ روز ہوگا،عمرے کی ادائیگی کے بعد نواز شریف دبئی پہنچیں گےدبئی میں دو روزہ قیام کے دوران نواز شریف کی متعدد ملاقاتیں طے ہیں،سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبرکو دبئی سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
باغی ٹی وی :ملک میں 2 ماہ بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے، اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے کمی کی گئی ہےپیٹرول کی نئی قیمت 323 روپے38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 318 روپے18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث قیمتیں کم کی گئی ہیں روپےکی قدر میں بہتری سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے،نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجےسے آئندہ 15 روز کے لیے ہو گا۔
کوئٹہ: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف ہمارا آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا ، اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا نہیں جاتا۔
باغی ٹی وی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے آج کوئٹہ کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر بلوچستان نے آرمی چیف کا استقبال کیا چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو مستونگ اور ژوب میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس میں وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور اہم صوبائی وزراء کے علاوہ اعلیٰ سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی شرکاء کی جانب سے مستونگ، ہنگو اور ژوب کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی چیف آف آرمی سٹاف نے شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ 12 ربیع الاول کو ہونے والے دہشت گردی اور اس طرح کے واقعات خوارج کے مذموم عزائم کو ظاہر کرتے ہیں اس دہشت گردی کو بیرونی ریاستی سرپرستوں کی پشت پناہی بھی حاصل ہے یہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار جن کا مذہب اور نظریے سے کوئی تعلق نہیں، وہ پاکستان اور اس کی عوام کے دشمن ہیں بدی کی طاقتیں ریاست اور سیکورٹی فورسز کی بھرپور طاقت کا سامنا کرتی رہیں گی جنہیں ایک مضبوط قوم کی حمایت حاصل ہے۔
پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے نظریے اور ان کے پشت پناہوں کے پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا ہے،پاکستانی عوام امن، معاشی ترقی اور انسانی ترقی کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کے اندر اور باہر شر پسند قوتوں کو بہت زیادہ تکلیف پہنچ رہی ہے۔
آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مستونگ واقعے کے زخمیوں اور اہل خانہ سے ملاقات کی،آرمی چیف نے بلوچستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بہادری کو خوب سراہا،آرمی چیف نے شہدا کے اہل خانہ کو مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا انہوں نے زخمیوں اور شہداء کے لواحقین کو یقین دلایا کہ دہشت گردوں، ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بخشا نہیں جائے گا-
سینئر صحافی و اینکرپرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی ایک لوئر کورٹ نے دو سال کی سزا سنائی تھی، جس پر میں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل کی تھی، آج مجھے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ ملا ہے جس میں میری اپیل کو ود ہولڈ کیا اور لوئر کورٹ کے فیصلے کو غلط کہا، نو سال لگ گئے، بہت کچھ لگا، اللہ تعالیِ نے سرخرو کیا،
مبشرلقمان کا کہنا تھا کہ جب خبر آئی تھی تو مجھے یقین نہیں ہوا تھا کہ کاکڑ ایفل ٹاور کھانا کھانے گئے تھے، مجھے دکھ ہوا کہ ایک طرف کہہ رہے کہ عوام قربانیاں دے اوردوسری جانب انکی عیاشیاں بڑھتی جا رہی ہیں، اگر اسکے پیسے بھی ایمبیسی دے تو یہ بھی توشہ خانہ ہے، کرپشن ہے ایک قسم کی اگر کسی کو سمجھ آ جائے تو، عوام بددعائیں ہی دے سکتی ہے صرف
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ نو مئی کیس میں کم ازکم بھی عمران خان کو ۱۵ سال قید ہو گی، شکر ہے کوئی مرا نہیں ورنہ سزائے موت ہوتی، ریاست کے خلاف توڑ پھوڑ ،سازش میں شریک پائے گئے ہیں، عمران خان کی خود تقریر ہے، آڈیوز ہیں سب کچھ لیک ہوا، پہلے لوگوں کو ریکی کروائی گئی تھی، عسکری ٹاور کیس میں ٦۵ لوگ نامزد ہیں ۵۵ گواہ شامل ہیں، جب ۲ سو وعدہ معاف گواہ بنیں تو کیس اوپن اینڈ شٹ ہے،
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ابصار عالم چیئرمین پیمرا رہے، انکو غلط باتیں کرنے کی ضرورت نہیں، میں انکی بات جنرل فیض کے حوالے سے صحیح مانتا ہوں، جنرل فیض میں کسی قسم کی اخلاقی جرات نہیں،
سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے ۲۱ اکتوبر کو آنا ہے، دو باتیں آنا یا نہیں، میری اطلاع ہے کہ نہیں آنا، وہ شیر ہیں، آئیں یا نہ آئیں انکی مرضی ہے ،ن لیگ والے کنفیوژ ہیں، بیانیہ بدلنا شروع کر دیا ہے، بیانیہ بدلنے کا مطلب نواز شریف کی واپسی کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، پہلے وہ جیل جائیں گے یا جلسہ گاہ؟ خواجہ آصف کہتے ہیں کہ وہ جیل جانے کے لیے تیار ہیں، بالکل وہ جیل جائیں گے، رانا ثناءاللہ کہتے ہیں کہ ضمانت لے لیں گے پہلے وہ جلسہ گاہ جائیں گے،اور جب بھی عدالت بلائے گی، وہ عدالت جائیں گے، یعنی ن لیگ کے رہنما ایک لائن پر متفق نہیں، ایک جیل بھیج رہا ہے، دوسرا عدالت ،اور تیسرا جلسہ گاہ، اسی لیے اب نواز شریف نے اپنا بیانیہ بدلنا شروع کر دیا ہے، ایک تو وہ کہتے ہیں کہ نو مئی والوں کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے، فیض آباد دھرنا کیس میں جو انوالو ہے اسکے خلاف بھی کاروائی کی جائے، اب اس میں جنرل فیض شامل ہے، فیض سے تحقیقات ہو گی تو وہ باجوہ کا نام لیں گے،
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اب بندوق رکھنی ہے قاضی فائز عیسی کے کندھوں پر اور فیصلہ کروانا ہے، اٹارنی جنرل نے بھی کہہ دیا کہ حکومت فیصلے پر عمل کے لیے تیار ہے،نو مئی کے مجرموں کو کیوں کیفر کردار تک پہنچایا جائے، عمران خان کو مائنس کرنا چاہتے ہیں، وہ ضرور مائنس ہو سکتے ہیں، نواز شریف کے راستے سے رکاوٹ یہ ہٹے گی،
مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف نے کام شروع کیا ہے اس حوالہ سے، رانا ثناء اللہ بھی کہہ چکے ہیں کہ گناہ معاف نہیں ہوں گے، اب عمران خان جیل میں ہیں اور میاں صاحب کے لیے کھلا میدان ہے، نواز شریف کو لوگوں نے کہنا شروع کر دیا ہے کہ چار سال سے جب وہ باہر تھے پاکستان میں حقائق بہت مختلف ہیں، مہنگائی بہت ہو چکی ہے، مریم کے جلسوں میں نوجوان نہیں ہوتے،ایک کروڑ اسی لاکھ کے قریب ووٹر نئے ایڈ ہوئے جن کی عمریں ۱۸ سے ۱۹ سال ہیں اور وہ کس کو سپورٹ کر رہے ہیں، سب کو پتہ ہے، یوتھ کی اکثریت عمران خان کو سپورٹ کر رہی ہے،
ایف آئی اے نے چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں جمع کرا دیا ،چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی قصوروار قرار دیئے گئے،ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کرکے سزا دینے کی استدعا کر دی،اسد عمر ملزمان کی لسٹ میں شامل نہیں ،سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ایف آئی اے کے مضبوط گواہ بن گئے ،اعظم خان کا 161 اور 164 کا بیان چالان کے ساتھ منسلک ہے،
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سائفر اپنے پاس رکھا اور اسٹیٹ سیکرٹ کا غلط استعمال کیا ، شاہ محمود قریشی نے 27 مارچ کی تقریر کی پھر چیئرمین پی ٹی آئی کی معاونت کی ، چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی 27 مارچ کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ سی ڈی منسلک ہے،ایف آئی اے نے 28 گواہوں کی لسٹ چالان کے ساتھ عدالت میں جمع کرا دی ،سیکرٹری خارجہ اسد مجید اور سابقہ سیکرٹری خارجہ سہیل محمود بھی گواہوں میں شامل ہیں،ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ فیصل نیاز ترمزی بھی ایف آئی اے کے گواہوں میں شامل ہیں، سائفر وزارت خارجہ سے لیکر وزیراعظم تک پہنچنے تک تمام چین گواہوں میں شامل ہیں
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق 28 اور 29 ستمبر 2023 کی رات صوبہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان دو جھڑپیں ہوئیں ہیں اور ضلع مردان کے علاقے کٹلنگ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔
علاوہ ازیں ضلع کرم کے علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں کے ساتھ ایک اور مقابلے میں، اپنی فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ تاہم لانس نائیک غیرات خان (عمر 33 سال، ضلع کرم کے رہائشی) نے بہادری سے لڑنے کے بعد شہادت کو گلے لگا لیا۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی اس طرح کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
سینئر اینکر پرسن اور معروف ٹی وی پروگرام کھرا سچ کے میزبان مبشر لقمان کو مختلف عدالتوں میں 9 سال کی سخت جدوجہد کے بعد بالآخر آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کے خلاف سیشن عدالت کے سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور اس حوالے سے کورٹ نے حتمی فیصلہ بھی جاری کردیا ہے۔
After a 9 years battle in various courts today @mubasherlucman received the final judgement of the Islamabad High Court. Chief Justice has accepted his plea reversed the decision of the lower court and quashed it. pic.twitter.com/58P6aTEnAR
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی درخواست قبول کرتے ہوئے سیشن عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور سیشن کورٹ کی طرف سے دو سال قبل دی گئی سزا کو ختم کردیا ہے۔
تاہم واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 16 دسمبر 2021 کو مبشر لقمان کو مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کے والدین کے خلاف ایک پروگرام کرنے پر دو سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی
یاد رہے کہ دعویدار نے دعویٰ دائر کیا تھا کہ مبشر لقمان نے 2016 میں پروگرام کے دوران ان کے خلاف ذاتی نوعیت کے ریمارکس دیئے تھے ، ایڈیشنل سیشن جج نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ مرحوم انورعزیز نے مبشر لقمان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا تھا، مدعی مقدمہ کے مطابق مبشر لقمان کے الزامات کی وجہ سے انہیں دھمکیاں موصول ہوئیں تھیں۔
فیصلے میں بتایا گیا تھا کہ مبشر لقمان کی جانب سے فیصلے کی معطلی کی درخواست دائر کی گئی، دفعات قابلِ ضمانت ہونے کے باعث سات دنوں کے لیے مبشرلقمان کا فیصلہ معطل کیا تھا سات دنوں کے اندر مبشر لقمان کو ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرنے کا حق دیا گیا تھا۔ تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا تھاکہ 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض مبشر لقمان کو سنائی گئی سزا سات دنوں کے لیے معطل کی جاتی ہے، سات دنوں میں ہائیکورٹ میں اپیل دائر نہ کرنے کی صورت میں مبشر لقمان کو دو سال قید کی سزا کا فیصلہ بحال کردیا جائے گا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ ورلڈکپ کے لئے کمینٹیٹرز کے پینل کا اعلان سانحہ جڑانوالہ پر جے آئی ٹی نہیں بنائی جائے گی,محسن نقوی آئی ایم ایف کا انرجی سیکٹر میں اصلاحات میں بہتری کا مطالبہ
تاہم اب مبشر لقمان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں بحث ہوئی جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاررق نے سیشن کورٹ کے اس سزا کے فیصلے کو مکمل طور پر ختم کردیا ہے
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 28 ستمبر 2023 کو سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب ضلع ژوب میں تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کی افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
جبکہ جاری اعلامیہ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آپریشن میں حوالدار ستار، لانس نائیک شیر اعظم، لانس نائیک عدنان اور سپاہی ندیم نے بہادری سے مقابلہ کیا اور شہادت کو گلے لگایا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ ورلڈکپ کے لئے کمینٹیٹرز کے پینل کا اعلان سانحہ جڑانوالہ پر جے آئی ٹی نہیں بنائی جائے گی,محسن نقوی آئی ایم ایف کا انرجی سیکٹر میں اصلاحات میں بہتری کا مطالبہ
تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین دہشت گردوں کو بھی جہنم میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ ان کے کچھ ساتھی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں اعلامیہ میں واضح طور پر کہا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و خوشحالی کے دشمنوں کی کوششوں کو ناکام بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔ اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کو اپنی طرف سے مکمل طور پر محفوظ بنائیں گی