Baaghi TV

Category: اہم خبریں

  • مانیکا خاندان کی کرپشن کہانی، مبشر لقمان کی زبانی

    مانیکا خاندان کی کرپشن کہانی، مبشر لقمان کی زبانی

    خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا ہے سینئر صحافی مبشر لقمان نے اپنے یوٹیوب ولاگ میں تحلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ مانیکا خاندان نے کرپشن کے پہاڑ لگا دیئے ہیں ، ان کا کہنا تھا سابق خاتون اول بشریٰ بیگم کے سابق شوہر خاور مانیکا گرفتار ہوگئے ہیں جو بدنام زمانہ مجرم ہیں۔

    سینئر اینکرپرسن نے اپنے ولاگ میں دعویٰ کیا کہ کیک بیکس صرف ماں نے نہیں بلکہ سوا ارب تو اسی پارٹی یعنی ملک ریاض بحریہ ٹاؤن والے سے لیئے ہیں، جبکہ خاور مانیکا نے بھی بہت کرپشن کی ہے ۔ اور 2018 میں وہاں سے ریٹائرڈ ہوگیا تھا۔

    جبکہ پہلے ان کی شادی اپنے قریبی رشتہ میں ہوئی جو چل نہ سکیں اور پھر انہوں نے بشریٰ مانیکا سے شادی کرلی، جس سے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں، تاہم جب بشریٰ نے عمران سے شادی کی تو خاور مانیکا نے انہیں طلاق دے کر بیٹی کی اچھی دوست سے شادی کرلی۔

    تاہم معروف صحافی نے دعویٰ کیا کہ خاور مانیکا پر یہ الزام ہے کہ وہ روائتی بدنام عنوان شخص ہیں، اور کرپٹ ترین بیوروکریٹ ہیں، اور انہوں نے اپنے علاقہ میں کئی زمینوں پر قبضہ کرلیا ہے، اور انہوں نے جعلی شناختی اور جعلی شادی شدہ ریکارڈ بھی بنایا گیا۔

    جب کہ بشریٰ بی بی کے بیٹا بھی پیچھے نہ رہا اور دس لاکھ روپے کی روزانہ ک بنیاد پر پنجاب میں تبادلے اور پوسٹینگ سے کماتا رہا اور انہوں نے تقربا ایک ماہ میں تین کروڑ تک کمائیں جو ایک مونگ پھلی ک دانا ہے۔

    واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو بیرون ملک جانے کی کوشش میں گرفتار کر لیا گیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے خاور مانیکا کو دبئی جانے سے روک لیا،خاور مانیکا نجی ایئر لائن سے دبئی جارہے تھے، خاور مانیکا کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہونے پر روکا گیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ خاور مانیکا کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے،ایف آئی اے نے خاور مانیکا کو اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ خاور مانیکا سرکاری ملازم ہیں اور باہر جانے کا این او سی بھی ان کے پاس موجود تھا تاہم سٹاپ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے انہیں روک لیا گیا۔

  • دنیا نئی سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی. نگران وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی سے  خطاب

    دنیا نئی سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی. نگران وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دنیا نئی سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، اقوام عالم بھارت کے کشمیر میں مظالم بند کرانے کی کوششیں کریں، اور خطے میں امن کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالیں جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی سے خطاب کر کے فخرمحسوس کررہا ہوں، دنیا کو اس وقت کئی چینلجز کا سامنا ہے، اور نئے بلاکس بن رہے ہیں۔

    نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا نئی سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، عالمی شرح نمو سست روی کا شکار ہے، کووڈ، تنازعات اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑی چیلنجز سامنے آئے ہیں، جن سے سے عالمی معیشت متاثر ہوئی، انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ موسمی تبدیلی کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان موسمی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہوا، سیلاب سے 1700 افراد ہلاک اور 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، پاکستان معیشت کی بحالی پرتوجہ دے رہا ہے۔

    نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کوعالمی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، عالمی سرمایہ کاری کیلئے ایس آئی ایف سی کاقیام عمل میں آیا، انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وسط ایشیا سے زمینی روابط کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، بھارت کے ساتھ بھی برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔

    نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرکی وجہ سےخطےمیں حالات کشیدہ ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے، جب کہ حریت رہنماؤں کو بھی نظر بند کیا ہوا ہے، جعلی مقابلوں میں بڑی تعداد میں کشمیری شہید ہوئے ہیں علاوہ ازیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل کو کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل کرنا چاہئے، اور عالمی طاقتوں کو خطے میں امن کیلئے اقدامات اور بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہئے، اقوام عالم بھارت کے کشمیر میں مظالم بند کرانے کی کوششیں کریں۔

    خیال رہے کہ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کی جانب سے حملوں کا سامنا ہے، ہم افغان عبوری حکومت سے تعاون کےخواہشمند ہیں، افغان حکومت کے تعاون سے ہی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے۔ انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، مسئلہ فلسطین کا واحد حل دو ریاستی قیام ہے۔

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے بھی ہنگامی اقدامات درکار ہیں، تمام مذاہت کا احترام یقینی بنانا ہوگا، قرآن پاک کی بےحرمتی کےواقعات انتہائی افسوسناک ہیں، نائن الیون کے بعد اسلامو فوبیا میں اضافہ ہوا ہے، اسلامو فوبیا کے مرتکب افراد کو سخت سزائیں دی جانی چاہیے، انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اقوام متحدہ کو دنیا میں قیام امن کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے، کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔

  • پاکستان کو ایک سازش کے تحت بربادی کے دھانے پر لا کھڑا کیا گیا،نواز شریف

    پاکستان کو ایک سازش کے تحت بربادی کے دھانے پر لا کھڑا کیا گیا،نواز شریف

    قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اور صدر ن لیگ شہباز شریف کی پاکستان سے آئے لیگی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات کے موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار اور مریم نواز شریف بھی موجود تھیں ، نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2017 کے ہنستے بستے پاکستان کو ایک سازش کے تحت بربادی کے دھانے پر لا کھڑا کیا گیا اور کھلنڈروں کے ٹولے کو پاکستان پر مسلط کیا گیا۔ جب تک اس سازش میں شامل تمام کرداروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جائے گا، پاکستان آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

    دوسری جانب سابق وزیراعظم، شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تاریخ میں کوئی ردوبدل نہیں ہوئی، نواز شریف شیڈول کے تحت 21 اکتوبر کو ہی واپس آئیں گے، نواز شریف نے مشورے کے لئے دوبارہ بلایا اسلئے آ گیا ہوں، شہباز شریف نے صحافی کے سوال کے جواب میں گوجرانوالہ میں کسی بھی ملاقات سے انکار کیا اور کہا کہ میں وہاں گیا ہی نہیں تو ملاقات کیسی؟

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان واپس پہنچیں گے ، ن لیگ کی جانب سے انکے استقبال کی بھرپور تیاریاں کی جا رہی ہیں، اس ضمن میں کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں

    "استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

    چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

    جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

  • ملکی سالمیت کے لیے انتخابات ضروری ہیں،جہانگیرترین

    ملکی سالمیت کے لیے انتخابات ضروری ہیں،جہانگیرترین

    سابق رکن قومی اسمبلی و صدر پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ منزہ حسن نے پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ہے

    منزہ حسن نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن فردوس عاشق اعوان، اسحاق خان خاکوانی اور عون چوہدری بھی موجود تھے.جہانگیر خان ترین نے منزہ حسن کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت پر انکا خیر مقدم کیا اور ایک مستحکم پاکستان کے لیے مل کر جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا.

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ اہم شمولیت ہونے جا رہی ہے،منزہ حسن کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو استحکام پاکستان میں شمولیت کررہی ہیں ،امید کرتا ہوں جس مشن میں تھی اسی مشن کو لے کر آگے چلے گی ،انشاء اللہ ہم سب مل کر پاکستان کے لئے محنت کریں گے، الیکشن میں منظم اور بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے، پاکستان کیلئے الیکشن ہر حال میں ضروری ہیں،ملکی سالمیت کے لیے انتخابات ضروری ہیں،سیاست میں میرا ٹریک ریکارڈ ہے،میں فیلڈ کا آدمی ہوں،ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ کی کوئی شکایت نہیں ،ہمیں اسٹیبلشمنٹ کی نہیں عوام کی مدد چاہیے

    منزہ حسن کا کہنا تھا کہ آپ سب کو پتہ دو ہفتے پہلے میں نے ایک بیان دیا تھا کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہوں , پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ میرا بہت لمبا عرصہ رہا ,جب میں نے پی ٹی آئی جوائن کی تھی تب ایک خاتون تھی ,پی ٹی آئی اسی لئے جوائن کی تھی کہ لوگوں کے لئے کام کر سکیں, کافی سالوں بعد ہم حکومت میں آئے میں اس وقت بھی قومی اسمبلی میں بہت کام کیا ,یہ سب کا حق ہے کہ وہ زندگی میں کوئی بھی فیصلہ کر سکتا ہے, اگر یہ پارٹی بھی کام نہیں کرے گی تو میں رائٹ رکھتی ہوں کہ الگ ہو جاوں ,ان سب نے پاکستان کے لئے بہت کام کیا اس لئے ان کا ساتھ دے رہی ہوں،

    "استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت

    چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار

    جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

    استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل

  • آرمی چیف سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

    آرمی چیف سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات ہوئی ہے

    سعودی وفد کی قیادت سعودی چیف آف جنرل سٹاف نے کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،سعودی وفد نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل سحر شمشاد مسے بھی ملاقات کی

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی جنرل فیاض بن حامد الروویلی نے اعلی سطح کے فوجی وفد کے ہمراہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور اور دفاع و سلامتی کے امور سے متعلق باہمی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی ،

    جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

    عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

     شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں

  • کے پی؛ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

    کے پی؛ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 5 دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں آپریشن کیے گئے۔ پہلا آپریشن بنوں کے علاقے جانی خیل میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ 5 دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ خیال رہے کہ

  • یو این اسمبلی؛ نگراں وزیراعظم کی سیلفی کی حقیقت؟

    یو این اسمبلی؛ نگراں وزیراعظم کی سیلفی کی حقیقت؟

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں شرکت کیلئے امریکہ میں موجود ہیں، انہوں نے وہاں اجلاس کی سائیڈ لائنز پر کئی خطاب کیے اور ان کی متعدد تصاویر بھی آئیں جبکہ اسی دوران ان کی ایک تصویر کافی تیزی سے وائرل ہونا شروع ہوئی، جس میں انہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے اور بحث و مباحثے کی لہر دوڑ گئی۔


    تاہم جیسے ہی یہ تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے لگی، اس نے تبصروں، لائکس، شیئرز اور بحثوں کا ایک جنون کو جنم دیا۔ پاکستان اور اس سے باہر بہت سے لوگوں نے اس تصویر کے بارے میں اپنی رائے اور جذبات کا اظہار کیا۔

    لیکن اس تصویر کی حقیقت کچھ اور ہے کیوں کہ یہ تصویر چار سال پرانی اور انوارالحق کاکڑ کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہونے سے پہلے کی ہے جو انہوں نے 27 ستمبر 2019 کو سابق وزیراعظم عمران خان کے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران لی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے. درخواست گزار
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
    علاوہ ازیں یہ تصویر اب بھی انوارالحق کاکڑ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر موجود ہے۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس کی تصدیق کی۔ اس پرانی تصویر کا دوبارہ وائرل ہونا عوامی گفتگو کو تشکیل دینے اور رائے عامہ کو متاثر کرنے میں سوشل میڈیا کی طاقت کو واضح کرتا ہے۔ یہ اس ذمہ داری کو بھی اجاگر کرتا ہے جو ان پلیٹ فارمز پر مواد کے اشتراک اور مشغولیت کے ساتھ آتی ہے۔ صارفین کو احتیاط برتنی چاہیے اور حقائق کی جانچ پڑتال، ہیرا پھیری اور پروپیگنڈے کے امکانات سے آگاہ رہنا چاہیے۔

  • جنرل فیض نے ملک کو ناقابِلِ تَلافی نقصان پہنچایا، کڑی سزا دی جائے. مبشر لقمان

    جنرل فیض نے ملک کو ناقابِلِ تَلافی نقصان پہنچایا، کڑی سزا دی جائے. مبشر لقمان

    سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کا اپنے یوٹیوب چینل پر دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ جنرل فیض حمید جو اب سابق ڈی جی آئی ایس آئی ہیں نے ملک کو ناقابِلِ تَلافی نقصان پہنچایا لہذا اس پر انہیں آئین کے مطابق کڑی سے کڑی سزا دی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ جنرل فیض حمید ایک مکروہ اور ذلیل انسان ہے کیونکہ یہ لوگوں کو بلیک میل کرنے کیلئے خواتین کو استعمال کرکے ویڈیوز بناتا تھا.


    مبشر لقمان نے ایک دفعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آرمی ہاؤس میں جب یہ ڈی جی آئی ایس آئی تھے اس وقت ان سے ہاتھ تک نہیں ملایا اور سیدھا منہ پر کہا کہ تم اس قابل نہیں کہ تمہیں کوئی ہاتھ ملایا جائے اور ساتھ میں یہ بھی کہا تھا جب تم ریٹائرڈ ہوجاؤ گے تب تمہیں اپنی اوقات کا لگ پتا جائے گا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کریمنل لا ترمیمی ایکٹ 2022 کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا جائے. درخواست گزار
    امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری
    ہیروئن، احرام میں جذب کرکے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
    نیب نے عمران خان کیخلاف ٹیلی تھون فنڈز کے غلط استعمال کا کیس بھی تیار کرلیا
    علاوہ ازیں سینئر اینکر پرسن نے مریم نواز شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو ایسے لوگ ہیں کہ کسی کو بخار تک نہ دیں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز باپ کو بھی سماجی وجوہات کی بنیاد پر یا مجبوریوں کے باعث یعنی جب تک فائدہ مل رہا یا آگے لے جاسکتا ہے، کیونکہ اگر ان کو آپ وزیر اعظم بنادیں تو یہ تو میاں نواز شریف کو بھی نہ پہنچانے اتنے تکبر سے بھرے ہوئے لوگ ہیں۔

  • سیکیورٹی فورسز آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20 ستمبر 2023 کو شدید فائرنگ کے نتیجے میں مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

    علاوہ ازیں ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا، آئی ایس پی آر کے مطابق اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا، علاقے کی سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ وہاں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔

  • پاک فوج؛ جونیئر لیڈرز  نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. آرمی چیف

    پاک فوج؛ جونیئر لیڈرز نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. آرمی چیف

    پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے، پاک فوج کے جونیئرلیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت، آپریشنز اور عالمی معیار کے مقابلوں کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بروتھا گیریژن کا دورہ کیا اور کثیرالملکی اسپیشل فورسز کی مشترکہ مشق کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ بروتھا میں منعقدہ 2 ہفتوں پر مشتمل مشترکہ مشق میں پاکستان، قازقستان، قطر، ترکیہ اور ازبکستان کی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں، مشق کا مقصد دوست ممالک کے مابین تاریخی فوجی تعلقات کو مزید بڑھانا ہے۔ اس کے علاوہ مشق کا مقصد مستقبل کے فوجی تعاون کو بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہو کردہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہونا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو جنرل آفیسر کمانڈنگ اسپیشل سروسز گروپ کی جانب سے مشق کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے جونیئر لیڈر شپ اکیڈمی (شنکیاری) کا دورہ بھی کیا۔ جبکہ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ جونیئر لیڈرز پاکستان آرمی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، روایتی اور غیر روایتی جنگ میں کامیابی سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    مشرق وسطیٰ میں مصنوعی نشہ آور اشیاء کی بڑھوتری پر تشویش
    جنسی زیادتی الزامات؛ رسل برانڈ کی یو ٹیوب پر اشتہاری آمدن معطل
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس نے جرمانوں میں اضافہ کر دیا
    پرویز الہٰی کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
    آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کا معیار دنیا کی کسی بھی جدید فوج کے مقابلے میں بہترین ہے، پاک فوج کے جونیئرلیڈرز نے دنیا بھر میں تربیت اور آپریشنز کے مقابلوں کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ شنکیاری اور بروتھا آمد پر انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔