Baaghi TV

Author: آغا نیاز مگسی

  • یگیشے چارینتس ،معروف آرمینیائی شاعر

    یگیشے چارینتس ،معروف آرمینیائی شاعر

    پیدائش:13 مارچ 1897ء
    قارص
    وفات:27 نومبر 1937ء
    یریوان
    طرز وفات:قتل، سزائے موت
    جماعت:اشتمالی جماعت سوویت اتحاد
    زبان:آرمینیائی زبان

    یگیشے چارینتس سوویت آرمینیا کے عظیم شاعر، مصنف اور عوامی کارکن تھے۔
    حالات زندگی و تخلیقی دور
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    یگیشے چارینتس صوبہ قارص، آرمینیا، روسی سلطنت میں 13 مارچ 1897ء کو قالین کے تاجر کے گھر پیدا ہوئے۔ عظیم شاعر، خانہ جنگی کے سرگرم شریک، سوویت آرمینیا میں شوشلزم کی فتح کے مغنی یگیشے چارینتس یادگار نظموں اور منظم داستانوں دانتوں کا افسانہ، ایتلا، سوما، جنونی ہجوم، عوام کا گیت، بریوسوف کے استادانہ ترجمے کی ساری نظمیں، پیرس کے قبرستان میں کمیوناردوں کی دیوار، باکو کے 26 کمیساروں کی داستان، گھنگھریالے بالوں والا لڑکا وغیرہ کی حیثیت سے لازوال شہرت کے حامل ہیں۔

    انقلاب کے بانی لینن سے چارینتس نے اپنی نظمیں چچا لینن، لینن اور علی،ولادیمیر ایلیئچ، کسان اور ایک جوڑی فل بوٹ کی داستان معنون کیں۔ اپنی نظموں کا لاجواب مجموعہ کتاب راہ مکمل کرنے کے بعد انہیں المناک موت نے آلیا۔ چارینتس کی غنائی اور رزمیہ استعداد مایا کوفسکی کی استعداد کے پیمانے کی ہے۔ اس کا اندازہ خاص طورسے چارینتس کی ان تخلیقات سے ہوتا ہے کہ انھوں نے ولادیمیر ایلیئچ لینن سے معنون کی ہیں۔ فرانس، اٹلی، جرمنی اور ترکی کا سفر کرنے کے بعد چارینتس نے نظموں کا ایک پورا سلسلہ تخلیق کیا جو شعلہ بار پرولتاری بین الاقوامیت پسندی سے مملو ہے۔ ان کے ہیرو ہیں خانہ جنگی کے سورما لیپاریت مخچیان اور جارجیائی نوجوان کمیونسٹ لیگ کے بانی بریس دزینیلادزے اور باکو کے کمسومول کا گمنام ممبر۔
    چارینتس نے اپنی شاعری میں اپنے پورے سوزوگداز کے ساتھ سرمایہ دارانہ ظلم و جبر سے محنت کش عوام کی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کے لازوال و لافانی ہونے کی توثیق کی۔
    تخلیقات
    ۔۔۔۔۔۔
    نظمیں
    ۔۔۔۔۔۔
    دانتوں کا افسانہ (16-1915ء)
    ایتلا
    سوما (1918ء)
    جنونی ہجوم
    عوام کا گیت
    پیرس ے قبرستان میں کمیوناردوں کی دیوار
    باکو کے 26 کمیساروں کی داستان
    گھنگھریالے بالوں والا لڑکا
    ولادیمیر ایلیئچ، کسان اور ایک جوڑی
    فل بوٹ کی داستان
    لینن اور علی
    چچا لینن (1924ء)
    مجموعۂ شاعری
    ۔۔۔۔۔۔
    کتاب راہ (34-1933ء)
    وفات
    ۔۔۔۔۔۔
    یگیشے چارینتس 40 سال کی عمر میں 27 نومبر 1937ء کو یریوان، آرمینیا کی جیل اسپتال میں کر گئے۔

  • مولانا ظفر علی خان ، بابائے اردو صحافت

    مولانا ظفر علی خان ، بابائے اردو صحافت

    خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
    نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت بدلنے کا

    مولانا ظفر علی خان ، بابائے اردو صحافت

    یوم پیدائش 19 جنوری 1873
    یوم وفات 27؍نومبر 1956

    اردو کے ممتاز صحافی، ادیب، شاعر اور مصنف مولانا ظفر علی خان 19؍جنوری 1873ء میں کوٹ میرٹھ شہر وزیر آباد میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم مشن ہائی اسکول وزیر آباد سے مکمل کی اور گریجویشن علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے کی۔ کچھ عرصہ وہ نواب محسن الملک کے معتمد (Secretary) کے طور پر بمبئی میں کام کرتے رہے۔ اس کے بعد کچھ عرصہ مترجم کی حیثیت سے حیدرآباد دکن میں کام کیا اور محکمہ داخلہ (Home Departmentt) کے معتمد کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ اخبار "دکن ریویو” جاري كيا اور بہت سی کتابیں تصنیف کرکے اپنی حیثیت بطور ادیب و صحافی خاصی مستحکم کی۔
    1908ء میں لاہور گئے، روزنامہ زمیندار کی ادارت سنبھالی جسے ان کے والد مولوی سراج الدین احمد نے 1903ء میں شروع کیا تھا۔ مولانا کو "اردو صحافت کا امام” کہا جاتا ہے اور زمیندار ایک موقع پر پنجاب کا سب سے اہم اخبار بن گیا تھا۔ زمیندار ایک اردو اخبار تھا جو بطور خاص مسلمانوں کے لیے نکالا گیا تھا۔ اس اخبار نے مسلمانوں کی بیداری اور ان کے سیاسی شعور کی تربیت کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا باوجود اس حقیقت کے کہ اس کی اشاعت محدود تھی اور مسلمانوں کے پاس نہ صنعت تھی نہ تجارت جس کی وجہ سے اشتہارات کی تعداد اتنی کم تھی کہ اخبار کو چلانا جان جوکھوں کا کام تھا۔ بعض اوقات ایسی صورت بھی پیدا ہو جاتی تھی کہ عملے کو تنخواہ دینے کے لیے پیسے بھی نہیں ہوتے تھے۔
    ظفر علی خان نے 08؍جولائی 1935ء کو شہید گنج مسجد لاہور کو گردوارہ بنانے کے خلاف نیلی پوش تحریک چلائی۔ اس تحریک میں ان کی جماعت نے نیلا لباس پہن رکھا تھا اس لیے اسے نیلی پوش کا نام ملا تھا۔
    مولانا ظفر علی خان غیر معمولی قابلیت کے حامل خطیب اور استثنائی معیار کے انشا پرداز تھے۔ صحافت کی شاندار قابلیت کے ساتھ ساتھ مولانا ظفر علی خان شاعری کے بے مثال تحفہ سے بھی مالا مال تھے۔ ان کی نظمیں مذہبی اور سیاسی نکتہ نظر سے بہترین کاوشیں کہلاتی ہیں۔ وہ اسلام کے سچے شیدائی، محب رسولﷺ اور اپنی نعت گوئی کے لیے مشہور و معروف ہیں۔ ان کی شاعرانہ کاوشیں بہارستان، نگارستان اور چمنستان کی شکل میں چھپ چکی ہیں۔ ان کی مشہور کتابیں درج ذیل ہیں:
    معرکہ مذہب و سائنس، غلبہ روم، سیر ظلمت، جنگ روس و جاپان۔
    مولانا ظفر علی خان نے 27؍نومبر 1956ء کو وزیرآباد کے قریب اپنے آبائی شہر کرم آباد میں وفات پائی۔ ان کی نمازِ جنازہ محمد عبد الغفور ہزاروی نے ادا کی۔

    مولانا ظفر علی خان کی شاعری سے انتخاب

    خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
    نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت بدلنے کا

    نور خدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن
    پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا

    سلیقہ مے کشی کا ہو تو کر لیتی ہے محفل میں
    نگاہِ مستِ ساقی مفلسی کا اعتبار اب بھی

    قلم سے کام تیغ کا اگر کبھی لیا نہ ہو
    تو مجھ سے سیکھ لے فن اور اس میں بے مثال بن

    کرانا ہے قلم ہاتھوں کو، رودادِ جنوں لکھ کر
    تو اس دور ستم پرور میں میرا ہم قلم ہو جا

    نکل جاتی ہو سچی بات جس کے منہ سے مستی میں
    فقیہہِ مصلحت بیں سے وہ رندِ بادہ خوار اچھا

    آپ کہتے ہیں پرایوں نے کیا ہم کو تباہ
    بندہ پرور کہیں اپنوں ہی کا یہ کام نہ ہو

    نہ یزید کا وہ ستم رہا نہ زیاد کی وہ جفا رہی
    جو رہا تو نام حسین کا جسے زندہ رکھتی ہے کربلا

    پہنچتا ہے ہر اک مے کش کے آگے دورِ جام اس کا
    کسی کو تشنہ لب رکھتا نہیں ہے لطفِ عام اس کا

    سراپا معصیت میں ہوں، سراپا مغفرت وہ ہے
    خطا کوشی روش میری، خطا پوشی ہے کام اس کا

    دل جس سے زندہ ہے وہ تمنا تمہی تو ہو
    ہم جس میں بس رہے ہیں وہ دنیا تمہی تو ہو

    اے خاور حجاز کے رخشندہ آفتاب
    صبحِ ازل ہے تیری تجلی سے فیض یاب

    وہ شمع اجالا جس نے کیا چالیس برس تک غاروں میں
    اک روز جھلکنے والی تھی سب دنیا کے درباروں میں

    جو فلسفیوں سے کھل نہ سکا اور نکتہ وروں سے حل نہ ہوا
    وہ راز اک کملی والے نے بتلا دیا چند اشاروں میں

    ہوتا ہے جن میں نامِ رسولِ خدا بلند
    ان محفلوں کا مجھ کو نمائندہ کر دیا

    سردار دوجہاں کا بنا کر مجھے غلام
    میرا بھی نام تابہ ابد زندہ کر دیا

    زکوٰة اچھی، حج اچھا، روزہ اچھا اور نماز اچھی
    مگر میں باوجود اس کے مسلماں ہو نہیں سکتا

    نہ جب تک کٹ مروں میں خواجہ یثرب کی عزت پر
    خدا شاہد ہے کامل میرا ایماں ہو نہیں ہو سکتا

  • کوونٹرے پیٹ مور،معروف انگریز شاعر اور نقاد

    کوونٹرے پیٹ مور،معروف انگریز شاعر اور نقاد

    پیدائش:23 جولائی 1823ء
    وفات:26 نومبر 1896ء

    کوونٹرے پیٹ مور مشہور نظم ”The Angel in the House“ کا شاعر جو ایک انگریز تھا ۔

    حالات زندگی
    ۔۔۔۔۔۔۔
    ابتدائی ایام
    ۔۔۔۔۔۔۔
    کوونٹرے نے اپنی ابتدائی تعلیم گھریلو ماحول میں ہی حاصل کی۔ اس کی تعلیم میں اس کے باپ کے بھی بہت سے اثرات تھے۔ اس کی مصورانہ صلاحیتوں کی بنا پر اسے Silver Pallet کا انعام 1838 میں سوسائٹی آف آرٹ کی طرف سے دیا گیا ۔ سولہ سال کی عمر میں اسے فرانس کے اسکول میں بھیجا گیا جہاں اس نے پہلی نظم لکھی۔1944 میں اس کی نظموں کا ایک مجموعہ شائع ہوا۔
    وہ ایک سادہ طبعیت انسان تھا جس کی عمر برٹش میوزیم لائبریری لندن میں ایک ذمے دار عہدے پر ملازمت کرتے گزری۔ یہ ملازمت اس نے انیس سال کی عمر میں 1846 میں حاصل کی ۔
    1847ء میں اس کی شادی ایملی آگسٹا نامی خاتون سے ہوئی جن سے اس کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں تھیں۔ پہلی بیوی کا انتقال 1862 میں ہوا جس کے بعد اس نے 1865 میں دوسری شادی کی۔ دوسری بیوی کی وفات 1880 میں ہوئی جس کے بعد اس نے 1881 میں تیسری شادی کی ۔

    نمایاں کام
    ۔۔۔۔۔۔۔
    اس کا شمار اپنے عہد کے اچھے لکھنے والوں میں ہوتا تھا۔ وہ نہ صرف ایک شاعر بلکہ ایک اچھا ادیب بھی تھا جس کے مضامین اس زمانے کے معیاری رسائل میں اکثر و بیشتر شائع ہوا کرتے اور ادبی حلقوں میں وقعت کی نگاہ سے دیکھتے جاتے تھے۔ مقالے اور مضامین کے علاوہ اس نے بہت سے ناول لکھے اور کئی شعری مجموعے یادگار چھوڑے۔ اس کی تمام تخلیقات میں اخلاقی اور مذہبی عنصر خاص طور پر نمایاں ہے ۔ کووینٹرے کی بعض تخلیقات درج ذیل ہيں :

    ۔ (1)Tamerton Church
    ۔ (2)The Angel in the House
    ۔ (3)The Betrothed
    ۔ (4)The Espousals
    ۔ (5)Faithful For Ever
    ۔ (6)The Victories of Love
    ۔ (7)How I managed my Estate
    ۔ (8)The Unknown Eros
    ۔ (9)Amelia
    ۔ (10)English Metrical Law
    ۔ (11)Principle in Art
    ۔ (12)Religio poetae
    نظم
    ۔۔۔۔۔
    ذیل میں پیٹ مور کی مشہور نظم ‘Toys’ کا ترجمہ دیا جا رہا ہے۔ جسے اصل نظم کے مشابہ پیش کیا گیا ہے ۔

    کھلونے
    ۔۔۔۔۔۔۔
    سات سالہ مرا فرزند، مرا لختِ جگر طفل وہ بے مادر ، لیکن اُس نے میری تنبیہ کے باوصف پھر آج ساتویں مرتبہ عمداً مرا توڑا قانون کھولنے ہی تو لگا میرا خون تھا مرے پاس نہ کچھ اس کے سوا کوئی علاج سخت لہجے میں بری طرح سے اس کو ڈانٹا اور اک منہ پہ لگایا چانٹا اور اُس رات خلافِ معمول دمِ رخصت نہ دعا دی نہ اسے پیار کیا ۔ بھرے آنکھوں میں تھا موتی وہ مرا دُر یتیم سامنے میرے کھڑا لیے ڈوبے ہوئے شبنم میں وہ نرگس کے دو پھول صاحب ِ وضع، میں پابندِ اصول کر سکا اپنے رویے میں نہ کوئی ترمیم خواب گاہ کی طرف اپنی میں مڑا، وہ اپنی کچھ زیادہ ہی تھی اس رات فضا میں سردی کروٹیں بدلا کیا، نیند نہ آئی مجھ کو آخرش جی میں یہ آئی کہ ذرا دیکھوں تو کہ ہے کس حال میں میرا دل بند جھانک کر میں نے جو دیکھا اندر ، سو رہا تھا وہ مرا نورِ نظر ایک خوابیدہ کلی کی مانند پاس اک میز پہ کچھ اس کے کھلونے تھے سجے سیپیاں، گھونگھے، گھروندے تھے کئی ان کے بنے شیشیاں چند پرانے سکے کئی سنگ، خارا ایک ٹوٹا سا قلم بڑی نُدرت، بڑی فنکاری سے ان سب کو سجایا گیا بھول جانے کو ہر اک اپنا غم دیکھ کر اس کو، مجھے اس پہ بہت آیا پیار میرا معصوم، وہ میرا فنکار مضطرب ہو کے جو کی میں نے دعائے شب ادا دل پگھل کر مرا آنکھوں سے مری بہنے لگا گڑگڑا کر یہ کہا میں نے کہ اے رب رحیم میں بھی اک طفلکِ ناداں ہوں، اے خلاق عظیم کھیلتا میں بھی کھلونوں سے ہوں اکثر یا رب طبعِ طفلانہ سے مجبور ہوں یکسر یا رب روزِ محشر کوئی طفلانہ ادا بھا جائے بے بسی پر مری شاید تجھے رحم آجائے
    (جام بجام ترجمہ : سید شاکر علی جعفری)
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تلاش و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • 25 نومبر 2020 ،یوم وفات میرا ڈونا

    25 نومبر 2020 ،یوم وفات میرا ڈونا

    ڈیاگو ارمانڈو میراڈونا ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے ایک سابق فٹ بال کھلاڑی تھے۔ انہیں فٹ بال کی تاریخ کے عظیم اور متنازع ترین کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

    30 اکتوبر 1960 کو پیدا ہونے والے ڈیاگو میراڈونا ارجنٹائن کے دار الحکومت بیونس آئرس کے نواحی قصبے ویلا فیوریتو کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ آپ نے اپنے پیشہ ورانہ دور میں بوکا جونیئرز، ایف سی بارسلونا اور ایس ایس سی ناپولی کے لیے مختلف اعزازات حاصل کیے۔ اپنے بین الاقوامی دور میں آپ نے 91 مقابلوں میں شرکت کی اور 34 گول کیے۔

    آپ نے 1982ء، 1986ء، 1990ء اور 1994ء کے فٹ بال عالمی کپ مقابلوں میں شرکت کی۔1986ء میں ارجنٹائن نے آپ کی قیادت میں عالمی کپ میں شرکت کی اور حتمی مقابلے میں مغربی جرمنی کو شکست دے کر عالمی چیمپیئن بنا۔ میراڈونا نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

    کوارٹر فائنل میں انگلستان کے دو گول نے آپ کو ایک افسانوی حیثیت دے دی۔ ٹیلی وژن ری پلے نے ثابت کیا کہ آپ نے پہلا گول اپنے ہاتھ سے کیا تھا۔ بعد ازاں آپ نے کہا کہ "تھوڑا سا میراڈونا کا سر اور تھوڑا سا خدا کا ہاتھ”۔ اس طرح یہ گول "خدائی ہاتھ” (Hand of God) کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہوا۔ مقابلے کے بعد آپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

    ” اگر اس میں ہاتھ شامل بھی تھا، تو وہ ضرور خدا کا ہاتھ تھا۔ “
    انگلستان کے خلاف اس یادگار مقابلے میں اس پہلے متنازع گول کے بعد آپ نے جو دوسرا گول بنایا وہ ان کی صلاحیتوں کا عکاس تھا۔ آپ نے میدان کے وسط سے گیند کو لیا اور انگلستان کے پانچ کھلاڑیوں اور گول کیپر کو غچہ دیتے ہوئے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ اسے 2002ء میں فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے کیے گئے ایک آن لائن پول میں صدی کا بہترین گول قرار دیا گیا۔ اس مقابلے میں ارجنٹائن نے 2-1 سے فتح حاصل کی اور انگلستان کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ ان دونوں گولوں کو برطانیہ کے چینل 4 ٹیلی وژن کی جانب سے 2002ء میں کھیلوں کے 100 بہترین لمحات میں چھٹا نمبر دیا۔

    سیمی فائنل میں بیلجیم کے خلاف آپ نے دو گول داغے اور ٹیم کو حتمی مقابلے میں لے آئے، جہاں مغربی جرمنی نے آپ کی کڑی نگرانی کی لیکن اس کے باوجود آپ کی مدد سے ارجنٹائن فاتحانہ گول کرنے میں کامیاب ہوا اور یوں فتح 3-2 سے ارجنٹائن کے حصے میں آئی۔ آپ کو بہترین کھلاڑی کا گولڈن بال ایوارڈ دیا گیا۔

    1990ء کے عالمی کپ میں ٹخنے کے زخم نے آپ کی کارکردگی کو متاثر کیا اس کے باوجود ارجنٹائن کی ٹیم حتمی مقابلے تک پہنچی جہاں مغربی جرمنی نے ایک متنازع پنالٹی ملنے کے سبب 1-0 سے کامیابی حاصل کی۔ یوں ارجنٹائن اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

    1991ء میں اٹلی میں کوکین کے لیے ایک ڈوپنگ ٹیسٹ میں ناکام ہونے کے بعد آپ کو 15 ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 1994ء کے عالمی کپ کے دوران بھی آپ منشیات کے استعمال کے باعث پابندی کا شکار بنے۔ یوں شدید تنازعات کی لپیٹ میں آنے کے بعد بالآخر آپ نے 30 اکتوبر 1997ء کو فٹ بال سے سبکدوشی کا اعلان کر دیا۔

    بعد ازاں آپ صحت کی خرابی اور وزن میں بے پناہ اضافے کے باعث مسائل کا شکار رہے۔ تاہم ایک جراحی کے نتیجے میں وزن میں اضافے پر قابو پا لیا گیا۔ کوکین کے نشے سے چھٹکارہ پانے میں بھی آپ نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

    2000ء میں آپ کی سوانح حیات "میں ڈیاگو ہوں” (Yo Soy El Diego) شایع ہوئی جو ارجنٹائن میں فروخت ہونے والی بہترین کتاب بنی۔

    فیفا کے "صدی کے بہترین کھلاڑی” کے لیے کرائے گئے پول میں آپ 53.6 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔ برازیل کے اعتراضات کے بعد فیفا نے فٹ بال ماہرین کی ایک کمیٹی مقرر کر دی جس نے پیلے کو صدی کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔ میراڈونا نے اس فیصلے کے خلاف احتجاجاً فیفا کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی دی۔ بالآخر فیفا نے دو اعزازات دیے، میراڈونا اپنا انعام لے کر چل دیے اور پیلے کو اعزاز سے نوازنے کا انتظار نہ کیا

    25 نومبر 2020 کو ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے اس افسانوی کردار اور عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر ڈیاگو میراڈونا کا دل کا دورہ پڑنے سے حرکتِ قلب بند ہوجانے کے سبب انتقال ہوگیا۔ انتقال کے وقت وہ 60 برس کے تھے۔

  • خیر الدین زرکلی،شام کے مشہور قومی شاعر

    خیر الدین زرکلی،شام کے مشہور قومی شاعر

    خیر الدین زرکلی،شام کے مشہور قومی شاعر

    پیدائش:25 جون 1893ء
    بیروت
    وفات:25 نومبر 1976ء
    قاہرہ
    شہریت:سوریہ
    مناصب
    سعودی سفیر برائے مصر
    دفتر میں
    ۔۔۔ 1934 – 1946
    زبان:عربی

    خیر الدین زرکلی انیسویں صدی کے شام کے مشہور قومی شاعر، مؤرخ اور مصنف تھے۔ عموماً اپنے اشعار میں فرانسیسی سامراج پر تنقید کرتے تھے۔ فرانسیسیوں کے مقابلے کے لیے مجاہدین کی مدد کرتے تھے اسی وجہ سے کئی بار فرانسیسیوں نے انھیں سزائے موت سنائی لیکن ہر بار وہ ان سے بھاگ کر بچ نکلنے میں کامیاب رہتے۔

    خیر الدین زرکلی 25 جون 1893ء میں بیروت میں پیدا ہوئے، ان کے والد محمود بن محمد بن علی بن فاس زرکلی دمشق کے مشہور تاجر تھے۔ ابتدائی تعلیم دمشق میں اپنے وطن میں حاصل کی، اس کے علاوہ مکہ، ریاض، مدینہ منورہ، عمان، بیروت اور قاہرہ کا سفر کیا۔ انھوں نے سعودی عرب سفارت میں بھی کام کیا ہے اور عرب لیگ میں بطور وزیر اور سعودی عرب کا ترجمان ہونے کی حیثیت سے کام کیا ہے۔ سنہ 1957ء میں مغربی ممالک میں سعودی سفیر مقرر ہوئے، یہ ان کا آخری عہدہ تھا۔ کئی اخبار و رسائل بھی جاری کیے مثلاً: ”الحیاۃ فی القدس“، ”لسان العرب“، ”الاصمعی“ اور ”الفقید فی دمشق“ وغیرہ۔ علاوہ ازیں قاہرہ میں ان کا ایک عربی مطبع بھی تھا۔ ان کی مشہور کتابوں میں سے: ”الاعلام للزرکلی“ (موجودہ زمانے میں شخصیات کی تاریخ و تراجم پر سب سے بڑی کتاب) ہے جس کی تالیف و ترتیب میں 60 سال لگے۔ اس کے علاوہ دس اور دوسری تالیفات ہیں۔ ان میں ایک دیوان بھی ہے جو ان کی نظموں اور شعری کلام کا مجموعہ ہے اور ان کی وفات کے بعد شائع ہوا۔ ان کی وفات 25 نومبر 1976ء کو قاہرہ، مصر میں ہوئی

  • بلبل پنجاب کا خطاب پانے والی گلوکارہ اور شاعرہ کا یوم پیدائش

    بلبل پنجاب کا خطاب پانے والی گلوکارہ اور شاعرہ کا یوم پیدائش

    بلبل پنجاب کے نام سے مشہور ہونے والی پنجابی زبان کی نامور گلوکارہ اور شاعرہ سریندر کور کا آج جنم دن ہے.
    تحریر؛ آغا نیاز مگسی
    سریندر کور 25 نومبر 1929 کو لاہور میں پیدا ہوئیں ۔ وہ پنجابی لوک گیت کی صنف میں اپنی شراکت کے لیے مشہور تھیں۔ انہوں نے نے کئی مشہور اشعار گائے ہیں جن میں نند لال نورپوری، موہن سنگھ، امریتا پریتم اور دیگر نے لکھا ہےجبکہ کئی گیت اور اشعار خود ان کے اپنے لکھے ہوئے ہیں ۔انہوں نے بلھے شاہ کے پنجابی صوفی کافیاں بھی گائیں اور خوب پذیرائی حاصل کی۔ ان کے چند مقبول گانوں میں ‘جتی قصوری ۔پڑیاں نہ غریبی’، ‘گھمن دی رات لمی ہے جان میرے گیت لمے نے’، ‘اہنا آکھیاں’ ‘چ پون کیون کالرا’، ‘ماونتے دھیان’، ‘لٹھے دی چادر’، ‘کالا’ شامل ہیں۔ ڈوریا اور بہت کچھ۔ وہ اپنی بڑی بہن پرکاش کور کے ساتھ جوڑی کے ساتھ ملک بھر میں مشہور ہوگئیں۔

    انہوں نے آسا سنگھ مستانہ، رنگیلا جٹ، کرنیل گل، دیدار سندھو اور یہاں تک کہ اپنی بیٹی ڈولی گلیریا اور پوتی سنائی کے ساتھ گایا ہے۔ چھ دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 1943 میں لاہور ریڈیو اسٹیشن سے کیا جبکہ مجموعی طور پر انہوں نے 2,000 سے زیادہ گانے ریکارڈ کیے۔ سال 1984 میں، انہیں پنجابی لوک موسیقی کے لیے سنگیت ناٹک اکادمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہیں 2006 میں حکومت ہند کی طرف سے چوتھا سب سے بڑا سول ایوارڈ پدم شری بھی ملا۔ انہیں ملینیم پنجابی سنگر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ انہیں 2002 میں گرو نانک دیو یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا۔ سریندر کور کا انتقال 14 جون 2006 کو 77 سال کی عمر میں نیو جرسی، امریکہ کے ایک ہسپتال میں ہوا۔ بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ نے سریندر کور کو ان کی وفات کے بعد بلبل پنجاب کا خطاب دیا۔

    سریندر کور تقسیم ہند کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ غازی پور ہندوستان منتقل ہو گئیں ۔ 1948 میں ان کی شادی دہلی یونیورسٹی کے پنجابی شعبہ کے سربراہ پروفیسر جوگندر سنگھ سوڈھی سے ہوئی تھی، جنہوں نے بعد میں ہندی فلم انڈسٹری میں ان کا کیریئر بنانے میں بہت بڑی مدد کی۔ یہ جوڑے پنجاب میں انڈین پیپلز تھیٹر ایسوسی ایشن کے سربراہ تھے۔ 2006 میں دور درشن پر ان کی زندگی اور شراکت پر ایک دستاویزی فلم، ’پنجاب دی کوئل‘۔ نشر کی گئی ان کی بہن پرکاش کور اور بڑی بیٹی ڈولی گلیریا بھی گلوکارہ ہیں۔ سریندر کور کی 3 بیٹیاں ہیں ۔ بڑی بیٹی ڈولی گلیریا پنجکولہ امریکہ میں رہتی ہیں جبکہ نندینی سنگھ اور پرمودنی نیو جرسی امریکہ میں آباد ہیں ۔

  • اروندھتی رائے

    اروندھتی رائے

    اروندھتی رائے
    پیدائش:24 نومبر 1961ء
    شیلانگ
    شہریت:بھارت
    شریک حیات:پرادیپ کرشن
    والدہ:میری رائے
    مادر علمی:دہلی یونیورسٹی
    پیشہ:ناول نگار، مصنفہ، منظر نویس، مضمون نگار
    زبان:انگریزی، ہندی ، اردو
    شعبۂ عمل:مضمون
    کارہائے نمایاں:سسکتے لوگ
    اعزازات
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    ۔ (1)ٹائم 100 – (2014)
    ۔ (2)سڈنی امن انعام – (2004)
    ۔ (3)مین بکر پرائز
    ۔ (برائے:سسکتے لوگ) – (1997)

    سوزننا اروندھتی رائے بھارتی مصنفہ ہیں جو اپنی شاہکار ناول سسکتے لوگ کے لیے جانی جاتی ہیں۔ اس ناول کے لیے ان کو 1997ء میں مین بکر پرائز اعزاز سے نوازا گیا اور یہ کتاب کسی بھی بھارتی کی سب سے زیادہ بکنے والی کتاب بن گئی تھی۔ وہ ایک سیاسی فعال پسند بھی ہیں جو انسانی حقوق اور ماحولیاتی شعور کے لیے کام کرتی ہیں۔
    ابتدائی حالات زندگی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اروندھتی رائے کی پیدائش شیلانگ، میگھالیہ، بھارت میں ہوئی۔ ان کی والدہ میری رائے ایک ملیالی نسل کی مار توما مسیحی مذہب کو ماننے والی اور عورتوں کے حقوق کے لیے سرگرم تھیں۔ ان کا تعلق کیرالا سے تھا۔ اروندھتی رائے کے والد ایک بنگالی ہندو تھے اور کولکاتا میں چائے کی کھیتی میں منیجر تھے۔ رائے محض دو سال کی تھیں جب ان کے والدین کا طلاق ہوگیا اور وہ اپنے بھائی کے ساتھ کیرلا میں آ بسیں۔ ایک وقت تک ان کا خاندان نانا کے یہاں اوٹی، تمل ناڈو میں رہا پھر جب وہ پانچ سال کی تھیں تب کیرلا واپس چلی گئیں جہاں ان کی والدہ نے اپنا ایک اسکول کھول لیا تھا۔
    ذاتی زندگی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    رائے دہلی آگئیں اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اربن افیرز میں ان کو ایک عہدہ مل گیا۔ 1984ء میں ان کی ملاقات ایک آزاد فلم ساز پردیپ کرشن سے ہوئی جنھوں نے رائے کو اپنی انعام یافتہ فلم ماسے صاحب میں گودر کا رول دیا۔ بعد میں دونوں نے شادی کرلی۔ ان دونوں تحریک آزادی پر ایک ٹی وی سلسلہ میں ساتھ کام کیا اور دو فلمیں بھی ساتھ میں کیں۔ بعد میں دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔
    ان کی ناول دی گاڈ آف اسمال تھنگز (سسکتے لوگ) کی کامیابی کے بعد ان کی معاشی حالت سدھر گئی۔ اس کی اشاعت 1997ء میں ہوئی تھی۔ بھارت کے نامی خبر رساں ٹی وی میڈیا گروپ این ڈی ٹی وی کے صدر پرینوئے رائے کی کزن ہیں۔ اور فی الحال دہلی میں مقیم ہیں۔

    ابتداءا رائے نے ٹی وی اور فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے ان وچ اینی گرز اٹ دوز ہنز 1989ء فلم میں منظرنامہ لکھا۔ یہ فلم فن تعمیر کے طالبعلم کے تجربوں پر مبنی تھی اور اس میں رائے نے بھی کردار نبھایا تھا۔ ان کی دوسری فلم الیکٹرک مون 1992ء تھی۔ دونوں ان کے شوہر نے ڈائریکٹ کیں۔ رائے کو اول الذکر فلم کے لیے 1988ء میں نیشنل فلم اوارڈ فار بیسٹ اسکرین پلے سے نوازا گیا۔ 1994ء میں ان کو اس وقت خوب شہرت ملی جب انہوں نے پھولن دیوی کی زندگی پر مبنی شیکھر کپور کی فلم بنڈت کوین کی تنقید کی۔ انہوں نے اپنے تنقید نامے کو ‘‘بھارت میں عصمت دری کی عظیم چال‘‘ کا نام دیا اور ایک زندہ عورت کی عصمت دری کو اس کی اجازت کے بغیر اس طرح دکھائے جانے پر سوال اٹھایا اور کپور پر دیوی پر استحصال کا الزام بھی لگا دیا۔

  • 24 نومبر معروف شاعرہ پروین شاکر کا یوم پیدائش

    24 نومبر معروف شاعرہ پروین شاکر کا یوم پیدائش

    یہ دُکھ نہیں کہ اندھیروں سے صلح کی ہم نے
    ملال یہ ہے کہ اب صبح کی طلب بھی نہیں

    پروین شاکر 24 نومبر 1954 ء کو پاکستان کے شہر کراچی میں پیدا ہوئیں۔ آپ کے والد کا نام سید شاکر حسن تھا۔ ان کا خانوادہ صاحبان علم کا خانوادہ تھا۔ ان کے خاندان میں کئی نامور شعرا اور ادبا پیدا ہوئے۔ جن میں بہار حسین آبادی کی شخصیت بہت بلند و بالا ہے۔آپ کے نانا حسن عسکری اچھا ادبی ذوق رکھتے تھے انہوں بچپن میں پروین کو کئی شعراء کے کلام سے روشناس کروایا۔ پروین ایک ہونہار طالبہ تھیں۔ دورانِ تعلیم وہ اردو مباحثوں میں حصہ لیتیں رہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ ریڈیو پاکستان کے مختلف علمی ادبی پروگراموں میں شرکت کرتی رہیں۔ انگریزی ادب اور زبانی دانی میں گریجویشن کیا اور بعد میں انہی مضامین میں جامعہ کراچی سے ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ پروین شاکر استاد کی حیثیت سے درس و تدریس کے شعبہ سے وابستہ رہیں اور پھر بعد میں آپ نے سرکاری ملازمت اختیار کر لی۔

    سرکاری ملازمت شروع کرنے سے پہلے نو سال شعبہ تدریس سے منسلک رہیں، اور 1986ء میں کسٹم ڈیپارٹمنٹ ، سی۔بی۔آر اسلام آباد میں سیکرٹری دوئم کے طور پر اپنی خدمات انجام دینے لگیں۔1990 میں ٹرینٹی کالج جو کہ امریکہ سے تعلق رکھتا تھا تعلیم حاصل کی اور 1991ء میں ہاورڈ یونیورسٹی سے پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ پروین کی شادی ڈاکٹر نصیر علی سے ہوئی جس سے بعد میں طلاق لے لی۔

    شاعری میں آپ کو احمد ندیم قاسمی صاحب کی سرپرستی حاصل رہی۔آپ کا بیشتر کلام اُن کے رسالے فنون میں شائع ہوتا رہا۔ 1977ء میں آپ کا پہلا مجموعہ کلام خوشبو شائع ہوا۔ اس مجموعہ کی غیر معمولی پذیرائی ہوئی اور پروین شاکر کا شمار اردو کے صف اول کے شعرامیں ہونے لگا۔ خوشبو کے بعد پروین شاکر کے کلام کے کئی اور مجموعے صد برگ، خود کلامی اور انکار شائع ہوئے۔ آپ کی زندگی میں ہی آپ کے کلام کی کلیات ’’ماہ تمام‘‘ بھی شائع ہوچکی تھی جبکہ آپ کا آخری مجموعہ کلام کف آئینہ ان کی وفات کے بعد اشاعت پذیر ہوا۔26 دسمبر 1994 میں وہ اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں وفات پا گئیں۔

    پروین شاکر نے کئی اعزازات حاصل کئے تھے جن میں ان کے مجموعہ کلام خوشبو پر دیا جانے والا آدم جی ادبی انعام، خود کلامی پر دیا جانے والا اکادمی ادبیات کا ہجرہ انعام اور حکومت پاکستان کاصدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سرفہرست تھے۔

    پروین شاکر اسلام آباد کے مرکزی قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔
    ان کے لوحِ مزار پر انہیں کے یہ اشعار کنندہ ہیں :-

    یارب میرے سکوت کو نغمہ سرائی دے
    زخمِ ہُنر کو حوصلہء لب کشائی دے

    شہرِ سخن سے رُوح کو وہ آشنائی دے
    آنکھیں بھی بند رکھوں تو رستہ سجھائی دے

  • معروف شاعرہ سیدہ شاہدہ حسن  کا یوم پیدائش

    معروف شاعرہ سیدہ شاہدہ حسن کا یوم پیدائش

    میں مثل موسم غم تیرے جسم و جاں میں رہی
    کہ خود بکھر گئی لیکن تجھے نکھار گئی

    سیدہ شاہدہ حسن نام اور تخلص شاہدہ ہے۔ 24 نومبر 1953ء کو چٹاگانگ میں پیدا ہوئیں۔ گورنمنٹ گرلز کالج کراچی سے انٹر کا امتحان پاس کرنے کے بعد کراچی یونیورسٹی سے پہلے انگریزی ادب میں بی اے(آنرز) اور پھر 1975ء میں ایم اے کی سند حاصل کی۔ کراچی میں تدریس سے وابستہ رہیں۔ وقتاً فوقتاً ان کا کلام ادبی رسائل میں شائع ہوتا رہتا ہے۔ ا ن کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’’ایک تارا ہے سرہانے میرے‘‘، ’’یہاں کچھ پھول رکھے ہیں‘‘۔ 1992ء میں فانی بدایونی عالمی ایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا ۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:418

    تصنیفات

    ۔ (1)ادا جعفری فن و شخصیت-2007
    ۔ (2)یہاں کچھ پھول رکھے ہیں-2002
    ۔ (3)ایک تارہ ہے سرہانے میرے-1995
    ۔ (4)شام کی بارشیں

    غزل

    احساس تو مجھی پہ کر رہی ہے
    چھوکر جو ہوا گزر رہی ہے
    جس نے مجھے شاخ پر نہ چاہا
    خوشبو مری اس کے گھر رہی ہے
    بے سمتیٔ اشک کی ندامت
    اس بار بھی ہم سفر رہی ہے
    ٹھہرا ہے وہ جب سے رہ گزر میں
    مٹی مری رقص کر رہی ہے
    چپکے سے گھڑی گھڑی مسافرت کی
    دہلیز پہ پاؤں دھر رہی ہے
    تارے بھی نظر نہ آئیں گھر میں
    آنکھ ایسی گھڑی سے ڈر رہی ہے
    ٹوٹا ہوا عکس لے کے لڑکی
    آئینے میں پھر سنور رہی ہے

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    سواد شام سے تا صبح بے کنار گئی
    ترے لیے تو میں ہر بار ہار ہار گئی
    کہاں کے خواب کہ آنکھوں سے تیرے لمس کے بعد
    ہزار رات گئی اور بے شمار گئی
    میں مثل موسم غم تیرے جسم و جاں میں رہی
    کہ خود بکھر گئی لیکن تجھے نکھار گئی
    کمال کم نگہی ہے یہ اعتبار ترا
    وہی نگاہ بہت تھی جو دل کے پار گئی
    عجب سا سلسلۂ نارسائی ساتھ رہا
    میں ساتھ رہ کے بھی اکثر اسے پکار گئی
    خبر نہیں کہ یہ پوچھوں تو کس سے پوچھوں میں
    وہاں تلک میں گئی ہوں کہ رہ گزار گئی

    غزل
    ۔۔۔۔۔
    چراغ شام ہی تنہا نہیں ہے
    ہوا میں نے بھی گھر دیکھا نہیں ہے
    وہ بادل ہے مگر اس دشت جاں پر
    ابھی دل کھول کر برسا نہیں ہے
    محبت اک حصار بے نشاں ہے
    لہو میں دائرہ بنتا نہیں ہے
    بکھرتی جا رہی ہوں اور خوش ہوں
    سمٹنے میں کوئی سچا نہیں ہے
    خوشا اے روئے شاخ سبز تجھ پر
    سراب آئینہ کھلتا نہیں ہے
    تجھے دیکھا ہے جب سے شام آلودہ
    مری آنکھوں میں دن اترا نہیں ہے
    میں کیوں دیکھوں ہجوم مہر و مہ کو
    مری تنہائیوں میں کیا نہیں ہے
    نہیں جاتے ہیں دکھ اب آ کے گھر سے
    کہ یہ آنا ترا آنا نہیں ہے
    بھٹک جائیں گی راتیں جس کے ہاتھوں
    ابھی اس خواب کا چرچا نہیں ہے
    زباں گم تھی اثر کے ذائقوں میں
    ترا مجرم لب گویا نہیں ہے

    تلاش و ترسیل :آغانیاز مگسی

  • کرشن چندر  ،23 نومبر  1914  یوم پیدائش

    کرشن چندر ،23 نومبر 1914 یوم پیدائش

    کرشن چندر ،23 نومبر 1914 یوم پیدائش

    اردو کے نامور افسانہ نگار کرشن چندر کی پیدائش 23 نومبر 1914ء کو وزیر آباد، ضلع گجرانوالہ، پنجاب (موجودہ پاکستان) میں ہوئی ۔ ان کے والد گوری شنکر چوپڑا میڈیکل افسر تھے ۔ کرشن چندر کی تعلیم کا آغاز اردو اور فارسی سے ہوا تھا۔ اس وجہ سے اردو پر ان کی گرفت کافی اچھی تھی۔ انہوں نے 1929ء میں ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کی۔ اس کےبعد 1935ء میں انگریزی سے ایم ۔اے۔ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے قانون کی پڑھائی بھی کی تھی۔

    کرشن چندر کے معاصرین میں سعادت حسن منٹو اور راجندر سنگھ بیدی تھے۔ خامہ فرسائی کے زریں دور کی بات کریں توپتہ چلتا ہے کہ کرشن چندر 1955ء سے لے کر 1960ء تک اپنا بہترین ادب تخلیق کر چکے تھے۔ ان کی کئی تصنیفات، مثلاً ’کالو بھنگی‘، ’مہالکشمی‘ اور ’ایک گدھے کی سرگذشت‘ کا فی مقبول ہوئے تھے۔

    کرشن چندر نے کئی فلموں کی کہانیاں، منظرنامے اور مکالمے لکھے۔ ’دھرتی کے لال‘، ’دل کی آواز‘، ’دو چور‘، ’دو پھول‘، ’من چلی‘، ’شرافت‘ وغیرہ ایسی فلمیں ہیں جنہوں نے کرشن چندر کی صلاحیتوں کو پردہ سیمیں پر پیش کیا۔
    کرشن چندر نے مسلمان ادیبہ سلمی صدیقی سے پسند کی شادی کی انہوں نے سلمی صدیقی کی شرط پر نکاح سے قبل اسلام قبول کیا اوراپنا اسلامی نام وقار احمد رکھاتھا۔

    8 مارچ 1977ء کو کرشن چندر کا انتقال ہوا۔