Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر 4 ایتھلٹس پر پابندی عائد کردی گئی

    ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر 4 ایتھلٹس پر پابندی عائد کردی گئی

    ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے کوئٹہ نیشنل گیمز کے دوران ڈوپ ٹیسٹ پازیٹو آنے پر چار ایتھلٹس پر 3،3 سال کی پابندی عائد کردی ہے جبکہ کوئٹہ نیشنل گیمز میں آرمی کے ایتھلٹس عزیر رحمان اور نعیم اختر جبکہ واپڈا کی رابعہ عاشق اور عشاء عمران کے ڈوپ ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور جو پازیٹو آگئے اور ان کے ممنوعہ ادویات کے استعمال کے شواہد پائے گئے جس پر فیڈریشن نے ان پر 3،3 سال کا بین لگا دیا ہے۔

    جبکہ چاروں ایتھلٹس پر 20 جولائی 2023 سے 19 جولائی 2026 تک پابندی ہوگی اور کوئٹہ میں 34 ویں نیشنل گیمز کے دوران ڈوپ ٹیسٹ لئے گئے تھے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن نے حیدر حسین کی جگہ سابق اولمپئین رانا مجاہد علی کو نیا سیکرٹری منتخب کرلیا، صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے ایک بار پھر ہاکی لیگ کروانے کے عزم کا اظہار کردیا۔

    خیال رہے کہ صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کی زیر صدارت لاہور میں جنرل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ملک کے 95 فیصد نمائندوں نے شرکت کی تھی اور اس اجلاس میں حیدر حسین کا استعفیٰ منظور کر کے سابق اولمپئین رانا مجاہد کو متفقہ طور پر سیکرٹری چن لیا گیا ہے تاہم صدر پی ایچ ایف کھوکھر نے اجلاس کے بعد بتایا کہ قومی کھیل کو دوبارہ عروج پر دیکھنے کی تمنا ہے لہذا ہاکی ٹیم کے لیے ڈچ کوچ رولینٹ اولٹمینز سے طویل المعیاد معاہدہ کر رہے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بلاول بھٹو زرداری کی فلسطینی سفارت خانے آمد؛ سفیر احمد جواد امین ربیعی سے ملاقات

    ہمارے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہی ہیں۔ اسحاق ڈار
    زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
    جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ مالی مشکلات کے باوجود پرو لیگ میں جا رہے ہیں،قومی کھیل کی بہتری کے لیے جلد ہاکی لیگ بھی کرائیں گے، فیڈریشن کے صدر نے رانا مجاہد علی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سیکرٹری بننا پاکستان ہاکی کے لیے خوش آئند ثابت ہو گا۔

  • بلاول بھٹو زرداری کی فلسطینی سفارت خانے آمد؛ سفیر احمد جواد امین ربیعی سے  ملاقات

    بلاول بھٹو زرداری کی فلسطینی سفارت خانے آمد؛ سفیر احمد جواد امین ربیعی سے ملاقات

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان اس کٹھن وقت میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پی پی قیادت نے پوری دنیا میں فلسطین کا مقدمہ لڑا، اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی فلسطین کے سفارت خانے آمد ہوئی، جہاں ان کی پاکستان میں فلسطین کے سفارت کار احمد جواد امین ربیعی سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے۔


    بلاول بھٹو زرداری نے غزہ کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اہلیان فلسطین کے لیے اظہاریکجہتی کا پیٖغام دیا جبکہ اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس کٹھن وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے پوری دنیا میں فلسطین کا مقدمہ لڑا، یاسر عرفات نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو گڑھی خدا بخش پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہمارے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہی ہیں۔ اسحاق ڈار
    زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
    بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
    واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اسرائیلی حملوں میں سینکڑوں فلسطینی بچوں کی شہادت انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے، اسرائیل نے اسپتال پر بمباری کرکے ثابت کردیا اس کا وجود دنیا کے لئے سیکیورٹی رسک ہے، اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے اور بلاول بھٹو زرداری کو فلسطینی سفارت کار احمد جواد نے فلسطینی مزاحمت کا علامتی رومال پہنایا، سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے فلسطینی سفارت خانے کی گیسٹ بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے خیال رہے کہ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمان اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔

  • ہمارے وزارت عظمیٰ کے  امیدوار نواز شریف ہی ہیں۔ اسحاق ڈار

    ہمارے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہی ہیں۔ اسحاق ڈار

    سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمارے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نواز شریف ہی ہیں اور مجھے نہیں لگتا کہ الیکشن جنوری سے آگے جائیں گے جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ نواز شریف کی واپسی سے متعلق عوام کے مثبت جذبات ہیں، سروے بھی ہوا جس میں 80 فیصد عوام نے نواز شریف کی واپسی کو خوش آئند کہا۔

    واضح رہے کہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کہتے ہیں نوازشریف کی ایک دن میں 3 ضمانتیں کیسے ہوگئیں، مخالفین کو بتانا چاہتا ہوں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک دن میں 9 ضمانت ہوئی تھیں جبکہ سیاسی حلیف بھی نواز شریف کو گرفتار نہ کرنے پر اعتراض اٹھا رہے ہیں، 2007 میں بے نظیر بھٹو کو ٹرانزٹ اپیل کے بغیر ضمانت دی گئی تھی، سیاسی حلیف محترمہ کے 2007 کی ضمانت والے کیس کو بھی دیکھ لیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی ایس ایل کا 9 واں ایڈیشن 8 فروری سے 24 مارچ تک منعقد کرانے کا اعلان
    زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
    بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
    تاہم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایون فیلڈ کیس میں ثابت ہوچکا ہے کہ کیس غلط بنایا گیا تھا، ایون فیلڈ کیس میں مریم نواز اور صفدر کی بریت سے متعلق فیصلہ آچکا ہے اور نواز شریف کو کوئی غیرمعمولی ریلیف نہیں مل رہا، یہ معمول کی بات ہے، نواز شریف سے متعلق ذمہ داروں کے اعترافی بیانات ریکارڈ کا حصہ ہیں، نوازشریف کی تاحیات نااہلی پر بھی سوالیہ نشان ہے، نااہلی سے متعلق آئین خاموش تھا، پارلیمان نے قانون کی وضاحت کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ عدالت نے کہا تھا نواز شریف کی صحت سے متعلق آئندہ پنجاب حکومت کے پاس جائیں گے، عدالت نے نواز شریف کو علاج کیلئے 4 ہفتے کا وقت دیا تھا، پنجاب میں بزدار کی حکومت تھی، ہم نے درخواست دی تو اسے مسترد کیا گیا، پنجاب حکومت کواب دوبارہ درخواست دی ہے تو نگراں حکومت نے منظور کی۔

  • کیا  پے پال اور اسٹرائپ بہت جلد پاکستان میں فعال ہوجائیں گے؟

    کیا پے پال اور اسٹرائپ بہت جلد پاکستان میں فعال ہوجائیں گے؟

    ڈاکٹر عمر سیف جو اس وقت شعبہ آئی ٹی کے نگران وزیر ہیں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی ابھرتی ہوئی فری لانسنگ کمیونٹی کے لیے ادائیگیوں کی سہولت کے لیے کوئی مالیاتی زریعہ دستیاب نہیں ہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ پال اور اسٹرائپ کمپنیوں کو بشمول ایف اے ٹی ایف کا مسئلہ یہ کہ اپنے کچھ خدشات ہیں۔ اس کے باوجود ہم معاملات آگے بڑھتے دیکھ رہے ہیں۔ اور میں پر امید ہوں کہ آنے والے چار سے چھ ہفتوں میں ہم پے پال، اور سٹرائپ کے حوالے سے اچھی خبریں سنیں گے، اور ایک فارمولے کے ذریعے ہم اپنی فری لانس کمیونٹی کو یہ خدمات فراہم کریں گے۔

    جبکہ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ 15 لاکھ پاکستانی آئی ٹی فری لانسرز کے طور پر کام کر رہے ہیں اور ہم دوسری سب سے بڑی آن لائن افرادی قوت ہیں۔ تاہم، بنیادی ڈھانچے کی کمی ہمیں روک رہی ہے جبکہ انہوں نے کہا کہ ای روزگار پروگرام کے ذریعے نجی شعبے کو بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے، جس کے تحت 500,000 افراد کے لیے کام کرنے کی جگہ قائم کی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
    بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
    تاہم واضح رہے کہ عبوری وزیر نے کہا کہ ملک کا آئی ٹی سیکٹر تقریباً 19,000 کمپنیوں پر مشتمل ہے، جو 150,000 افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے اور سرکاری برآمدات میں اس کا 2.5 بلین ڈالر کا حصہ ہے۔ جبکہ اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے جیسا دعویٰ کیا جارہا ہے ایسا اتنا جلد ہونا ممکن ہے بلکہ یہ حکومت بھی جانے کے قریب ہے چلو عوام کو خوش کررہے ہیں.

  • پی ایس ایل کا 9 واں ایڈیشن 8 فروری سے 24 مارچ تک منعقد کرانے کا اعلان

    پی ایس ایل کا 9 واں ایڈیشن 8 فروری سے 24 مارچ تک منعقد کرانے کا اعلان

    پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل کا 9 واں ایڈیشن 8 فروری سے 24 مارچ تک منعقد ہوگا جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گیا ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے 9 ویں ایڈیشن کے لیے غیرملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن شروع کردی ہے.

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کا 9 واں ایڈیشن 8 فروری سے 24 مارچ تک منعقد ہوگا، پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ہے اور پاکستان کے کرکٹرز کی کیٹیگریز کی تجدید کو جلد حتمی شکل دی جائے گی، جس کے بعد ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا مرحلہ شروع ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
    بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر

    جس کی تکمیل کے بعد پلیئر ڈرافٹ میں کھلاڑیوں کو منتخب کرنے کے بارے میں تفصیلات جاری کی جائیں گی، ٹریڈ اور کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا عمل مکمل ہونے کے بعد دسمبر کے وسط میں نیشنل ٹی 20 کے اختتام پر پی ایس ایل کا پلیئر ڈرافٹ شیڈول کیا جائے گا، نیشنل ٹی 20 کا فائنل 10 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

  • عمران خان نے چار سال  لوٹ مار کی تھی. خواجہ آصف

    عمران خان نے چار سال لوٹ مار کی تھی. خواجہ آصف

    لیگی رہنماء خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے چار سال جس طرح اقتدار کا استعمال کیا، قومی خزانے کا شیرِ مادر کی طرح استعمال کیا، کس طرح 25، 40 ہزار روپے میں سوشل میڈیا وارئیرز بھرتی کیے جاتے تھے، پختونخوا حکومت ان کے فوج، اسٹبلشمنٹ اور امریکا مخالف بیانیے پر پیسہ لٹا رہی تھی جبکہ انہوں نے کہا کہ عمران خان روٹی بھی اپنے پلے سے نہیں کھاتا، میں نے ایک دن اسمبلی میں کہا تھا اس کی جیبیں چیک کرو اس کی جیبیں خالی نظر آئیں گی، شام کو اس کی کوشش ہوتی ہے کہ کوئی آکر روٹی کھلا دے۔

    نجی ٹی وی شو میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی قیادت میں ہم نے 16 مہینے معاشی محاذ پر جنگ لڑی اور ہم کوئی فاتح نہیں ہوئے، لیکن ہم نے دفاع کیا ہے اور عزت آبرو کے ساتھ ہم اس سے نکل آئے۔ ملک اگر ڈیفالٹ ہوجاتا تو ڈالر 500 یا 600 پر چلا جاتا، اتنی معاشی ابتری پھیلنی تھی کہ کسی سے سنبھلنی نہیں تھی۔ ’پلان بھی یہی تھا، آپ ٹیلی فون کالیں دیکھیں، پھر جس طرح آئی ایم ایف کو خط و کتابت کی گئی یہ سب کچھ تھا، کہ ہمارے پاس نہیں رہا تو نہ کھیڈا گے نی کھیڈا دواں گے (نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ہم ملک بھر میں تقریباً 1 کروڑ غریب گھرانوں کو خدمات فراہم کررہے. چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام
    زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
    بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر

    خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کا نام لئے بغیر کہا کہ ان کے ذہنوں میں تصور بھی نہیں ہے کہ ہماری حکمرانی کے بغیر پاکستان کو وجود بھی سلامت رہ سکتا ہے، انہوں نے تباہ کرنے کی پوری کوشش کی جبکہ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’75 سال میں صرف سیاستدان تو (اقتدار میں) میں نہیں رہے، یا تو اسٹبلشمنٹ نے براہ راست حکمرانی کی، اگر سویلین حکمرانی رہی بھی ہے تو اس میں بھی کسی حد تک عمل دخل کبھی بڑھ گیا کبھی کم ہوگیا لیکن اسٹبلشمنٹ کا رہا.

  • ہم  ملک بھر میں تقریباً 1 کروڑ غریب گھرانوں کو خدمات فراہم کررہے. چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام

    ہم ملک بھر میں تقریباً 1 کروڑ غریب گھرانوں کو خدمات فراہم کررہے. چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام

    چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام، ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے کہا ہے کہ یہ ایک مثالی سماجی تحفظ کا پروگرام ہے جو پاکستان بھر میں تقریباً 1 کروڑ غریب گھرانوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی محدود وسائل کے ساتھ ضرورت مند گھرانوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج گوجرانوالہ میں جامع مسجد میاں عمر دین کے دورہ کے موقع پر کیا جہاں انہوں نے گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد اور سیالکوٹ ڈویژنوں کی نمائندگی کرنے والے بی آئی ایس پی کے سٹاف کے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔

    ‏ڈاکٹر امجد ثاقب نے بی آئی ایس پی کی جانب سے ضروت مند گھرانوں کو فراہم کی جانے والی نقد امداد کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مالی امداد انہیں ضروری گھریلو اخراجات کو پورا کرنے، اپنے بچوں کی تعلیم میں سرمایہ کاری کرنے اور انہیں خوراک فراہم میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے نے اس بات پر زور دیا کہ افراد اکثر ناخواندہ ہوتے ہیں اور بی آئی ایس پی ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ ان کی بہترین طریقے سے رہنمائی کریں۔

    ‏ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ ’’جس شخص نے کسی دوسرے کی جان بچائی توگویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا‘‘۔ انہوں نے بی آئی ایس پی کو ایک مثالی ادارہ بنانے کے اپنے وژن کا اظہار کیا، جہاں ضرورت مند افراد کا کھلے دل اور احترام کے ساتھ خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر ثاقب نے زور دے کر کہا کہ خواتین کے ساتھ انتہائی عزت اور وقار کے ساتھ پیش آنا مذہبی اور اخلاقی فرض ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایفی ڈیرن کیس میں سزا کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری
    زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
    بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر

    ‏اپنے دورے کے دوران، ڈاکٹر ثاقب نے بی آئی ایس پی دفاتر کے اندر صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، اور خدمات کے لیے اکثر لمبی قطاروں میں انتظار کرنے والی خواتین کے لیے مناسب پناہ گاہ اور پنکھوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا جبکہ انہوں نے بی آئی ایس پی کے ملازمین سے پروگرام کے آپریشنز اور خدمات کو بہتر بنانے کے طریقوں کے بارے میں انکی رائے حاصل کی، جس سے ادارے کی ترقی کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیا جاسکے گا جبکہ نماز عصر کی ادائیگی کے بعد پروگرام کی کامیابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

  • ایفی ڈیرن کیس میں سزا کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری

    ایفی ڈیرن کیس میں سزا کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری

    لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نواز کے رہنماء حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈیرن کیس میں سزا کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے جبکہ جبکہ دو رکنی بینچ نے فیصلے میں کہا ہے کہ پراسیکیوشن حنیف عباسی کے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے لہذا یہ سزا کالعدم قرار دی جاتی ہے اور لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے حنیف عباسی کے خلاف ایفی ڈرین کیس میں سزا کالعدم قرار دینے کا 52 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ایفی ڈرین کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے حنیف عباسی کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم جاری کیا تھا اور اس فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ پراسکیوشن حنیف عباسی کی ایفی ڈرین کی خرید و فروحت کو ریکارڈ میں شامل نہیں کرسکی جبکہ پراسیکیوشن حنیف عباسی کی جانب سے خلاف ضابطہ ایفی ڈرین کی خرید و فروحت کا ریکارڈ پیش نہیں کرسکی اور نہ ہی غیر قانونی فروحت کرنے سے متعلق کوئی گواہ پیش کیا گیا۔

    تاہم واضح رہے کہ عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ پراسکیوشن ایفی ڈرین کی یہ مقدار اوپن مارکیٹ یا کسی دوسرے شخص سے ریکور بھی نہیں کرسکی اور لیگی رہنماء حنیف عباسی کی کمپنی کو جاری ہونے والا کوٹہ میں رولز کی خلاف وزری ثابت نہیں ہوئی ہے پراسکیوشن کے مطابق حنیف عباسی کی ادویات کی کمپنی ہے اور حنیف عباسی کی کمپنی کو 500 کلو ایفی ڈرین وزرات صحت نے دینے کا اختیار دیا تھا ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نیدرلینڈز کو 309 رنز سے شکست
    زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
    بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر

    تاہم تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ حنیف عباسی کی کمپنی تین مختلف ڈسٹریبیوٹرز کے ساتھ کام کرتی ہے، سرکاری وکیل نے بتایا تھا کہ 3.7 کلو گرام ایفی ڈرین ادویات میں استعمال نہیں ہوئی، ہر کوئی جانتا ہے اشیاء بناتے ہوئے کچھ میٹریل ضائع ہوتا ہے۔

  • انسداد  بجلی چوری کی مہم کو تیز کرنے کا حکم

    انسداد بجلی چوری کی مہم کو تیز کرنے کا حکم

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے انسداد بجلی چوری کی مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے اور نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت بجلی چوری روکنے کی مہم کی پیشرفت پر جائزہ اجلاس ہوا اور اس اجلاس میں نگراں وزیراعظم کو مہم کے آغاز سے لے کر اب تک کے بجلی چوری روکنے سے متعلق نتائج کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ہے۔

    جبکہ اس بریفنگ میں حکام کو بتایا گیا کہ وفاقی اورصوبائی حکومتوں کے اشتراک سے مہم کامیابی سے جاری ہے اور اس مہم میں 19415 بجلی چوروں گرفتار کیا گیا، تاہم ستمبر سے بجلی چوری کے خلاف 39836 ایف آئی آر درج کی جا چکی ہیں، بجلی چوری میں ملوث 189 سرکاری افسران کو معطل کیا جا چکا ہے۔

    واضح رہے کہ مردان میں انسداد بجلی چوری مہم سب سے زیادہ کامیاب رہی، مردان میں بجلی چوری کی شرح 43 سے کم ہوکر 13 فیصد تک آ چکی ہے، مہم کے دوران اربوں روپے کی وصولیاں کی جا چکی ہیں جبکہ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ مہم کے آغاز سے 30 ستمبر تک 14 ارب روپے کی وصولیاں کی جا چکی ہیں جبکہ تعلقہ حکام نے مہم کے دوران پیش آنے والے مسائل کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

    نگراں وزیراعظم نے مہم کے مثبت نتائج آنے پر وزارت توانائی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں اور متعلقہ وفاقی و صوبائی حکام کی کارکردگی کو سراہا، انوار الحق کاکڑ نے متعلقہ حکام کو آزاد جموں و کشمیر، کوئٹہ اور سندھ میں انسداد بجلی چوری کی کوششوں کو تیز کرنے کی ہدایت کردی اور نگراں وزیراعظم نے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے عمل کو تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایوان صدر میں نہ ہوتا تو پھر جیل میں ہوتا. عارف علوی
    زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
    بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر

    جبکہ انوار الحق کاکڑ نے متعلقہ حکام کو بلوچستان میں بجلی چوری روکنے کی مہم کے خلاف مزاحمت اور دیگر مسائل کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ بجلی چوری روکنے کی مہم جیسے اقدامات کے ذریعے آئندہ جمہوری حکومت کے لیے ایک مستحکم نظام تشکیل دیں۔

  • ایوان صدر میں نہ ہوتا تو پھر جیل میں ہوتا. عارف علوی

    ایوان صدر میں نہ ہوتا تو پھر جیل میں ہوتا. عارف علوی

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان اب بھی میرے لیڈر ہیں اور اگر میں ایوان صدر میں نہ ہوتا تو پھر جیل میں ہوتا جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے مزید کہا کہ اگر میں ایوانِ صدر میں موجود ہوتا تو 57 (1) ایکٹ میں جو ترمیم کی گئی اس پر دستخط نہیں کرتا، کیونکہ وہ آئین کے خلاف ہے، ’جو بھی ہوا وہ جب ہو جب میں حج پر گیا ہوا تھا۔


    الیکشن ایکٹ کی شق 57 اور 58 میں ترمیم کی گئی ہے جسکے تحت الیکشن کی تاریخ کا اختیار صدر مملکت سے واپس لے لیا گیا ہے اور الیکشن کمیشن نیا شیڈول اور عام انتخابات کی تاریخ کااعلان کرے گا جبکہ الیکشن پروگرام میں ترمیم بھی کر سکے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چین کا نئے بحری جہازوں سے امریکہ اور روس کی گائیڈڈ میزائل آبدوز کی صلاحیتوں کا تعاقب
    زلفی بخاری کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر
    بینکوں پر 8 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ
    فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر

    صدر عارف علوی نے سینئر صحافی حامد میر سے بات چیت میں کہا کہ مجھے یقین نہیں ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ جب سپریم جوڈیشری نے( الیکشن ) اس بات کو اپنی نظر میں لے لیا ہے تو وہاں سے بہت ہی مناسب فیصلہ آئے گا .