آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر جمہوریہ ازبکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔ جبکہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس دورے کا مقصد فوجی سے فوجی تعاون اور دفاعی تعاون کو بڑھانا ہے۔دورے کے دوران، سی او اے ایس نے ازبکستان کے صدر، وزیر دفاع اور ازبکستان کی اسٹیٹ سیکیورٹی سروس کے چیئرمین اور سیکریٹری سے ملاقات کی۔
پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے احتجاجی ملازمین اور انتظامیہ کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات کامیاب ہوگئے جس پر یونین کی جانب سے 26 روز سے جاری احتجاج ختم کر دیا گیا جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق صدر پیپلز یونٹی سی بی اے ہدایت اللہ خان کے مطابق پی آئی اے کے گروپ ایک سے 4 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے پر اتفاق ہوگیا ہے.
جبکہ تنخواہ میں اضافےکی منظوری پر مبنی ایم او یو پر دونوں جانب سے دستخط کر دیےگئے ہیں، تنخواہوں میں اضافےکا معاملہ پی آئی اے بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائےگا، ہدایت اللہ خان نے مزید بتایا کہ بورڈ کی منظوری ہوتے ہی تنخواہوں میں اضافےکا اطلاق ہوگا اور ہدایت اللہ خان کے مطابق تنخواہوں میں اضافےکے لیے پاکستان بھر میں 26 دن سے جاری احتجاج ختم کردیا گیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے اندر بڑی جنگ چل رہی ہے، پیپلزپارٹی پر تنقید بچکانہ حرکت ہے، ن لیگ اپنے اندرونی اختلافات کا بوجھ پیپلزپارٹی پر نہ ڈالے، اتحادی حکومت میں کئی بار اختلافات ہوئے مگر آصف زرداری نے شہبازشریف کی بھرپور مدد کی جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی لڑائی سے گریز کرتی ہے، بہتر ہوگا ن لیگ بھی لڑائی کے جواز نہ بنائے، ن لیگ کے اندر بڑی جنگ چل رہی ہے، ان کے اندر اختلافات دنیا کو نظر آرہے ہیں۔
جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اختلافات کا شکار ہے، ن لیگ اپنے اختلافات کا بوجھ پیپلزپارٹی پر ڈال رہی ہے، اتحادی حکومت میں بھی ن لیگ میں اختلافات ہوتے تھے، شہبازشریف اپنے وزیروں میں تصفیہ کراتے رہتے تھے، پیپلزپارٹی پر تنقید بچکانہ حرکت ہے۔
الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی جانب سے بھیجے گئے چھ سیکریٹریز مقرر کرنے کی تجاویز کی مخالفت کردی ہے جبکہ نگراں سندھ حکومت نے 6 سیکریٹریز مقرر کرنے کی تجاویز دی تھیں، الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر کاظم حسین کو سیکریٹری فنانس مقرر کرنے کی مخالفت کردی۔
جن ڈویژن کے ڈی سیز تبدیل کیے گئے ان میں حیدرآباد ڈویژن ، میرپورخاص ڈویژن، لاڑکانہ ڈویژن، شہید بے نظیر آباد ڈویژن اور سکھر ڈویژن شامل ہیں۔ اسد علی خان ضلع ٹھٹہ، عبدالفتاح ہلیو ڈی سی بدین، علی ذوالفقار میمن ڈی سی جامشورو، دھرموں بھاوانی ڈی سی ٹنڈو محمد خان، طارق قریشی ڈی سی حیدرآباد، الطاف گوہر میمن ڈی سی ٹنڈوالہیار، عبدالواجد شیخ ڈی سی سجاول فیاض حسین راہو ڈی سی دادو ہونگے۔
ڈاکٹر رشید خان ڈی سی میرپورخاص، ولی محمد بلوچ ڈی سی عمرکوٹ، عبدالحلیم جاگیرانی ڈی سی تھرپارکر ایٹ مٹھی ہونگے۔ جاوید احمد کنبھر ڈی سی لاڑکانہ، دادلو زہرانی ڈی سی جیکب آباد، سجاد حیدر قادری ڈی سی قمبر شہدادکوٹ، الطاف احمد چاچڑ ڈی سی شکارپور، فرخ شہزاد قریشی ڈی سی کشمور، کندھ کوٹ ہونگے جبکہ زاہد حسین ڈی سی شہید بینظیرآباد، عمران الحسن خواجہ ڈی سی سانگھڑ، محمد ارسلان سلیم ڈی سی نوشہروفیروز ہونگے۔ فیاض احمد مہیسر ڈی سی سکھر، سید احمد فواد ڈی سی خیرپور اور آغا شیر زمان ڈی سی گھوٹکی مقرر کردیے گئے۔
چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ امید ہے آنے والے دونوں میں ڈالر مزید دس روپے سستا ہوگا، یہ وقتی پریشانی ہے، آج وزیر اعظم نے بھی مزید سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ آج بڑے عرصے بعد ڈالر کا ریٹ تین سو پینتیس سے کم ہو کر تین سو بیس سے نیچے آیا ہے، اس کا کریڈٹ چیف آف آرمی اسٹاف جناب عاصم منیر کو جاتا ہے جنہوں نے فاریکس ڈیلرز کو درپیش مسائل دور کیے۔
علاوہ ازیں ملک بوستان نے کہا کہ انٹربینک میں ڈالر آج 307 روپے 9 پیسے پر بند ہوا ہے جبکہ حیرت انگیز طور پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 5 روپے گری اور ڈالر فروخت کے لئے 325 اور خریداری کے لئے 322 روپے پر آگیا علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے درخواست ہے وہ بلیک میں ڈالر نہ خریدیں، ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ بلیک مارکیٹ کا خاتمہ ہو اور پاکستان کا روپیہ مضبوط ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حالات مزید بہتر ہوں گے مگر یہ یکدم نہیں ہوسکتا بلکہ آہستہ آہستہ سے ایسا ہوگا. اور اسے ٹھیک ہونے میں وقت لگے جب ہماری حکومت جب انتخابات کروا دے گی اور نئی منتخب حکومت آجائے گی تو پھر اور بہتری آئے گی
پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ سے متعلق معلوم ہوا ہےکہ ان سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تفتیش کی ہے صحافی مرتظی علی شاہ نے کے مطابق یہ بات سامنے آئی ہے کہ حریم شاہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس خود نہیں چلاتی ہیں جبکہ واضح رہے کہ دو روز قبل ویڈیو بیان میں حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے شوہر بلال شاہ کو کراچی سے اغوا کرلیا گیا ہے۔حریم شاہ نے کہا تھا کہ بلال شاہ گزشتہ ہفتے لندن میں میرے ساتھ تھے، وہ کراچی پہنچے تو انہیں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھالیا۔
سینئر اینکرپرسن مبشر لقمان نے اپنے یوٹیوب ولاگ میں کہا کہ لوگ تین وجوہات کے سبب پاکستان میں انوسٹ نہیں کررہے ہیں اور اب جو جنرل عاصم منیر باہر سے فارن انوسٹمنٹ بھی لارہے چاہے وہ سعودیہ سے ہو یا یو اے ای سے ہو، یہ سب بڑی خوش آئین باتیں ہیں لیکن اس کا رول آؤٹ پلان بھی ہونا چاہئے، کیونکہ پورے گلف ممالک میں اتنے لوگ نہیں ہیں جتنے پاکستان میں ہیں کیونکہ ہماری 23 سے 25 کروڑ آبادی ہے.
مبشر لقمان نے کہا کہ ہمارے ساڑھے تین کروڑ لوگ تو ایسے ہیں جن کو خرچ کرنے کا شوق ہے اور وہ ہاٹیلز وغیرہ میں جاتے ہیں، اور مختلف ذریعے سے وہ رقم خرچ کرتے ہیں، لیکن پھر بھی یہاں پر باہر کے لوگ انوسٹمنٹ کرنے کیوں نہیں آتے ہیں، اور وہاں تو چند کروڑ ہیں جبکہ یہاں تو 24 کروڑ ہیں.
سینئر اینکر کا کہنا تھا کہ اگر وہ دو سے چار فیصد کو بھی ٹارگٹ کریں تو پاکستان میں پیسہ بھی بے انتہاء ہے، لہذا پھر بھی وہ اہم وجہ کیا ہے کہ براہ راست انوسٹمنٹ سے گھبراتے ہیں، اب اس پر میں آپ کو دو مثالیں دیتا ہوں کہ ہماری قانون کی بالادستی کروانے والی ایجنسز کوئی کام ہونے نہیں دیتی ہیں کیونکہ حال ہی مجھے ایک بات پتا چلی جس میں ایک چائنیز نے پاکستان میں سمارٹ فون کیلئے فکٹری لگانے کا ارادہ کیا تاکہ پاکستانیوں کو سستے موبائل فراہم ہوسکیں لیکن جیسے ہی ایف آئی اے والوں کو علم ہوا تو انہوں نے اس انوسٹر کو فون کرکے کہاکہ آپ ہمیں ایک کروڑ ماہانہ ادا کریں گے.
جب اس پر چینی انوسٹر نے پوچھا کہ آپ کو کس بنا پر رقم ادا کروں تو ایف آئی اے ڈائریکٹر نے انہیں کہاکہ ہم آپ کو پروکٹشن فراہم کریں گے، اور آپ کو بچا کر رکھیں گے اس پر انہوں نے کہا کہ ہم تو کوئی غلط کام نہیں کرتے نہ ہمیں ان چیزوں کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستانی ہمیں بہت عزت دیتے ہیں. مبشر لقمان نے دعویٰ کیا کہ ایف آئی اے والوں نے ان کو کہا آپ غلط کام کرلو ہم بچائیں لیکن انہوں نے صاف صاف انکار کردیا.
سینئر اینکر کے مطابق اس انکار پر ایف آئی اے نے ان کے خلاف کاروائی ڈال دی اور اکاؤنٹ سیز کردیئے، اور وجہ یہ بنائی کہ ہمیں بتائیں کہ یہ پیسہ کہاں سے آرہا ہے اور کہاں جارہا ہے؟ تاہم پھر ثبوت کی بنیاد پر وہ لوگ پکڑے گئے کیوں کہ وہ عدالت چلا گیا تھا لہذا اب تحقیقات ہورہی ہیں اور آپ کو پتا ہے کہ اس ملک میں تحقیقات کتنی لمبی چلتی اور پھر جیسے رضوانہ کیس میں جج کی بیوی کو رہائی مل گئی ہے یہ تو اس ملک کا حال ہے پھر کیوں لوگ خوف نہ کھائیں اس ملک میں کاروبار کرنے سے گھبرائیں، مبشر لقمان نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کو مشورہ دیا کہ جب تک اس کا جوڈیشل نظام ٹھیک نہیں ہوتا تب تک اس ملک میں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوسکتا ہے، کیونکہ تمام برائیوں کی جڑ یا ماں کہہ لیں یہی عدلیہ کا نظام ہے یہاں جو بھی پھنستا ہے رل جاتا ہے،
پرویز الہٰی کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو رہا کیا گیا تھا ذرائع کا دعویٰ ہے کہ انہیں رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار بھی کرلیا گیا ہے، جبکہ صدر پی ٹی آئی کو اسلام آباد پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈویژن نے گرفتار کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے اسپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نذیر احمد کی ملاقات ہوئی ہے جبکہ ملاقات میں قانون سازی سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قومی اسمبلی پورے ملک کی نمائندہ اسمبلی اور اہم قانون سازی کرنے والا اداراہ ہے، گلگت بلتستان اسمبلی قدر نئی اسمبلی ہے،
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید اسمبلی کی کارروائی کو چلانے میں اسپیکر کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے، قومی اسمبلی گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کو قانون سازی کے شعبے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، قومی اسمبلی کے زیر اہتمام ادارہ برائے پارلیمنٹری سروسز پیپس، گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے ممبران کو معاونت فراہم کرے گا.
راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ اسپیکر گلگت بلتستان نذیر احمد نے اسپیکر قومی اسمبلی کے تاثرات اور تعاون کو سراہا اور اس موقع پر اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے کہا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے ممبران کو قانون سازی میں معاونت اور عملے کے استعداد کار میں اضافے کی ضرورت ہے جبکہ نذیر احمد اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے کہا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے زیرِ اہتمام پارلیمنٹری سروسز پیپس قانون سازی اور دیگر شعبوں بہترین معاونت فراہم کر رہا ہے.
پاکستان میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 روپےکمی ہوئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہونے کے بعد 323 روپےکا ہوگیا ہے۔گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 328 روپے پر بند ہوا تھا تاہم دوسری جانب انٹر بینک میں آج ڈالر ایک روپے 46 پیسے مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد ایک ڈالر307 روپے 10 پیسےکا ہوگیا ہے۔